مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوئم
۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
منعقده ۲۳ تا ۲۵ را کتوبر ۱۹۳۶ء بار دوئم )
پہلا دن
جماعت احمدیہ کی مالی ترقی کا جائزہ لینے اور مزید بہتری کے لئے غور وفکر کی خاطر
۱۹۳۶ء میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی کے ارشاد کے مطابق مجلس مشاورت کا انعقاد بار دوئم
مورخه ۲۳ تا ۲۵ اکتوبر کو ہوا ۲۳ اکتوبر ۱۹۳۶ء کو افتتاح سے قبل دُعا کے بارہ میں حضور
نے فرمایا :-
دعا تلاوت قرآن کریم کے بعد میں تمام نمائندگان مجلس شوری اور دوسرے تمام احمدی
احباب سے جو بطور وزیٹر اس جگہ موجود ہیں میں یہ خواہش کرتا ہوں کہ سب مل کر
اِس بات کے لئے دعا کریں کہ جن امور کے غور کرنے کے لئے ہم جمع ہوئے ہیں اللہ تعالیٰ
ان میں ہماری صحیح طور پر راہنمائی فرمائے اور ہمارے قلوب میں ایسی صفائی فرمائے کہ وہ
اس کی منشاء معلوم کرنے کا آئینہ بن جائیں ۔ ایک کثیف چیز ایک غبار آلود آئینہ بھی اس
بات کی امید نہیں کر سکتا کہ ایک حسین اور جمیل ہستی کی شکل دکھائے ، تو ہمارے وجود جو
خدا تعالیٰ کے مقابلہ میں غبار آلود آئینہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتے ان کے متعلق ہمیں کس طرح
بھروسہ ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی منشاء ان پر جلوہ گر ہو، سوائے اس کے کہ خالقِ ارض و سماء
اس بگڑے ہوئے آئینہ کو درست کر کے اپنی شکل دیکھنے کے قابل بنا دے۔ تب اور صرف
تب ہم امید کر سکتے ہیں کہ اُس کے فضل اور اُس کی عنایت سے نہ صرف اپنے لئے درست
راہ نمائی حاصل کر سکیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی راہ نما بن سکیں ۔

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ہمارا کام بہت بڑا ہے اور ہماری ذمہ داری بہت بھاری ہے اور جب تک خدا تعالیٰ کا
فضل نہ ہو ہم وہ کام نہیں کر سکتے جو ہمارے سپرد کیا گیا ہے پس ہمیں معجز اور انکسار کے ساتھ
اور اس یقین اور ایمان کے ساتھ کہ ہمارا خدا نہایت طاقتور ہے اور اُسے ساری طاقتیں ہیں
وہ جو چاہے کر سکتا ہے اور ہم سچے دل کے ساتھ یہ اقرار کریں کہ ہم بے حد کمزور اور ناتواں
ہیں نہ کہ منافقانہ طور پر منہ سے تو کہیں کہ ہم کچھ نہیں لیکن ہمارا دل کہتا ہو کہ ہم سب کچھ
ہیں ۔ آؤ! خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ ہماری کمی کو پورا کر دے، ظلمت کو نور سے بدل دے۔
ہماری کمزوری کو طاقت سے تبدیل کر دے، ہماری جہالت کو علم سے بدل دے۔ ہماری
کوتا ہیاں ہوشیاریوں سے اور ہمارے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دے، ہمارے دلوں کی
سردی کو عشق کی گرمی سے بدل دے اور ان تمام نقائص کو جو خدا تعالیٰ کے نور کے آگے روک
بن سکتے ہیں دور کر کے اپنے فرشتے نازل کرے تا کہ جو کام ہم نہیں کر سکتے اسے خدا تعالیٰ
کی فوجیں آسمان سے نازل ہو کر کریں ۔“
افتتاحی تقریر
رو
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
جیسا کہ احباب کو معلوم ہے کہ مجلس شوری کا یہ اجلاس خاص اجلاس ہے یعنی پہلے جو
سالانہ اجلاس مقرر ہے اُس کے علاوہ ایک خاص مضمون پر غور کرنے کے لئے یہ اجلاس
منعقد کیا گیا ہے اس لئے اس میں صرف اسی مضمون پر غور کیا جائے گا جس کے متعلق پچھلی
مجلس شوری میں اعلان کیا گیا تھا۔ سوائے اس کے کہ کوئی خاص ضرورت محسوس ہو جو اس
وقت ذہن میں نہیں ہے، اُسے اس اجلاس میں زیر غور لایا جا سکتا ہے۔ اس اجلاس کا ایجنڈا
دوستوں کو پہنچ چکا ہے۔ اس میں درج ہے کہ :-
(۱) آیا تمام جماعتوں کے چندوں کے بقائے صاف ہو چکے ہیں؟ اگر نہیں تو کیوں؟
(۲) آیا تمام جماعتوں نے چندے با قاعدہ ادا کئے ؟ اگر نہیں تو کیوں؟
(۳) بقالوں کے صاف کرنے اور چندوں کی ادائیگی میں باقاعدگی پیدا کرنے میں کیا کیا
دقتیں پیش آئیں ؟
(۴) جماعت جس مالی تنگی میں سے گزر رہی ہے اس کے کیا کیا علاج ہو سکتے ہیں؟

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ان چاروں باتوں کو د کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے تین کا جواب
تو
نمائندوں نے دینا ہے اور ایک کا جواب سلسلہ کے مرکزی دفاتر کے کارکنوں اور نمائندوں
نے مل کر دینا ہے۔
حسب دستور پہلے میں اس بارہ میں ایک سب کمیٹی یا ایک سے زیادہ سب کمیٹیاں
بناؤں گا جو ان مسائل پر الگ غور کرلیں، پھر عام اجلاس میں ان پر غور کر لیا جاوے گا۔ یہ
امر کہ ایک کمیٹی مقرر کی جائے یا کئی اس کے متعلق بعد میں مشورہ لوں گا۔ پہلے میں بعض
باتیں دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں تا کہ جو سب کمیٹی کے ممبر ہوں وہ ان کو مدنظر رکھ کر غور
کریں۔
پہلی چیز میں یہ واضح کرد واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ گو مشورہ دینے والوں کو اختیار ہے کہ جو
چاہیں مشورہ دیں اور مشورہ لینے والے کی مرضی ہے کہ جو مشورہ چاہے قبول کرے۔ تاہم
بعض باتیں ایسی ہیں جن میں وقت صرف کرنا مفید نہیں ہوگا ۔ مثلاً چوتھا امر یہ ہے کہ وہ مالی
تنگی جس میں سے جماعت گزار رہی ہے اس کے کیا علاج ہو سکتے ہیں؟ اس کے متعلق میں
بیان کرنا چاہتا ہوں کہ میری کیا رائے ہے اور جو مشورہ اس کے متعلق دیا جائے گا اس پر کس
نقطہ نگاہ سے غور کروں گا۔
میں یہ بات پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور اب بھی وضاحت کے ساتھ کہہ دینا چاہتا ہوں
کہ میں اس یقین پر قائم ہوں کہ جب تک یہ معلوم نہ ہو کہ فلاں کام مُصر ہے اُس وقت تک
اس کام کو جسے جاری کیا جا چکا ہے بند کرنا میرے نقطہ نگاہ سے درست نہیں ۔ میں اس بات پر
غور کرنے کے لئے تیار ہوں اگر یہ کہا جائے کہ فلاں فلاں کام بند کر دیئے جائیں مگر اُس
وقت جب کہ یہ ثابت کر دیا جائے کہ ان کا چلانا سلسلہ کے لئے مہنر ہے میں مشورہ کا
دروازہ اس بارے میں بند نہیں کرتا اگر کوئی صاحب اس کے متعلق مشورہ دینا چاہیں ۔
مثلاً اگر یہ کہا جائے کہ سکول بند کر دیئے جائیں تو میں اس مشورہ کو سننے کے لئے تیار ہوں مگر
قبل از وقت بتا دیتا ہوں کہ اسے ماننے کے لئے تیار نہ ہوں گا جب تک یہ ثابت نہ کر دیا
ہائے کہ سکولوں کا جاری رہنا سلسلہ کے لئے مضر ہے۔ یا مثلاً یہ کہا جائے کہ ولایت کا مشن بند
کر دینا چاہئے ، میں اس بات کو سننے کے لئے تیار ہوں مگر اس پر عمل کرنے بلکہ اس پر غور کرنے

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کے لئے اُسی وقت تیار ہوں گا جب ایسے دلائل پیش کئے جائیں جن سے یہ ثابت ہو کہ یہ
کام اسلام اور سلسلہ کے لئے مضر ہے، صرف اس لئے اس پر غور کرنے کے لئے تیار نہ
ہوں گا کہ سلسلہ پر اس کی وجہ سے مالی بوجھ پڑتا ہے کیونکہ اگر مالی بوجھ ہلکا کرنا مد نظر ہو تو پھر
سارے کام بند کر دینے سے زیادہ آسانی اور سہولت ہو جائے گی جس طرح باقی مسلمان
اس قسم کے بوجھ سے آزاد ہیں، نہ وہ ایسے کام کرتے ہیں اور نہ انہوں نے ان کے کرنے
کی ذمہ داری اُٹھائی ہے، اسی طرح اگر ہم بھی کریں تو ہر شخص کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ ایک
دو کام بند کرنے کی نسبت تمام کام بند کر دینے سے زیادہ آسانی اور سہولت حاصل ہو جائے
گی۔
پس اگر کام ہی بند کرنے ہیں تو پھر مجلس شوری کے منعقد کرنے اور مشورہ لینے کی
ضرورت ہی نہیں ۔ سب کام کام بند کئے اور اپنے اپنے گھروں میں آرام سے بیٹھ رہے۔ لیکن ا
ہماری زندگی کا مقصد یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کریں تو پھر ہمارا نقطہ نگاہ یہ
نہیں ہو سکتا کہ فلاں کام بند کرنے سے اتنی بچت ہو سکتی ہے بلکہ یہ ہونا چاہئے کہ جس کام
اگر
کے کرنے کا ہم نے ذمہ لیا ہے اُس کے خرچ کے لئے کیا طریق اختیار کریں ۔
شاید بعض لوگ کہیں کہ اور بھی کئی کام مفید ہیں ۔ اگر ہمارا نقطہ نگاہ یہی ہے تو پھر ہمیں
اُن کو بھی جاری کر دینا چاہئے میں اس بات کو وزن دینے کے لئے تیار ہوں مگر میرا نقطہ نگاہ
پھر بھی نہیں بدل سکتا کیونکہ کوئی کام شروع کر کے بند کر دینا اور بات ہے اور شروع ہی نہ
کرنا اور بات ۔ مثلاً ہمیں اختیار ہے کہ دشمن جس سے جنگ کرنا جائز ہو جنگ کا سامان تیار
کرنے کے لئے اُس سے جنگ کا اعلان کرنے میں توقف کریں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کی زندگی میں اس کی مثال موجود ہے۔ دشمنوں نے ایسی حرکات کیں جن کی وجہ
سے ان کے خلاف اعلانِ جنگ کرنا جائز ہو گیا تھا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
اعلانِ جنگ نہ کیا اور اس کے کرنے میں دیر کی مگر آپ کی زندگی سے ہی یہ بھی معلوم ہوتا
ہے کہ لڑائی شروع کرنے کے بعد پھر اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے ۔ کوئی اس کا نام حماقت
رکھے یا عدم تدبر رکھے مگر حقیقت یہ ہے کہ جس جنگ کو شروع کر دیا جائے اُس سے پیچھے
ہٹنا جائز نہیں ہے۔ بے شک ایک دو مثالیں ایسی ہیں جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ ان میں

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کیا ہوا؟ ان میں قدم کیوں پیچھے ہٹے؟ مگر ان کا جواب یہ ہے کہ غلطی ہوئی اور ان کا خمیازہ
ہم بھگت رہے ہیں۔ میں اُس مشورہ میں شامل تھا اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری بھی غلطی تھی
جیسے دوسرے مشورہ دینے والوں نے غلطی کی ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے خدا تعالیٰ بعض ، خدا تعالی بعض اوقات غلطی
کرواتا ہے تا کہ بات واضح ہو جائے جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
سے غلطی ہو تو
و آلہ وسلم سے نماز میں غلطی کرائی گئی تا کہ یہ مسئلہ واضح ہو جائے کہ جب امام سے نا
کیا کرنا چاہئے ۔ پس میں سمجھتا ہوں وہ ہماری غلطی تھی ، سوائے اس کے کہ اسے مُتَحَرفًا
لقِتَالٍ أَوْ مُتَحَيَّزًا إلى فئة لے میں لے آئیں ۔ مگر میں نے اس بارے میں غور نہیں کیا
اور اس وقت میرا یہی خیال ہے کہ ہم نے غلطی کی اور بعض تکلیفیں اس کی وجہ سے اُٹھائیں ۔
ممکن ہے غور کرنے سے میرا یہ خیال بدل جائے مگر اب تک یہی ہے۔
پس ایک تو میں دوستوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر ایسا مشورہ دیں کہ فلاں کام بند
کر دیا جائے تو ساتھ ہی اس کے وجوہ بھی بتائیں کہ اس کام کو جاری رکھنا سلسلہ کے لئے
مصر ہے صرف مالی تنگی کی وجہ سے کسی صورت میں بھی کسی کام کو بند کرنے کے متعلق غور
کرنے کے لئے میں تیار نہ ہوں گا ۔
پس میں اپنے دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ بہادر مومن کی طرح ان معاملات پر
غور کریں بزدل دنیا دار کی طرح غور نہ کریں ۔ مگر ساتھ ہی میں یہ نصیحت بھی کروں گا کہ
دیانت دار مومن کی طرح غور کریں یعنی اگر دیانتداری سے یہ سمجھتے ہوں کہ فلاں تجویز پیش
کرنی چاہئے تو اسے ضرور پیش کر دیں ۔ محض اس وجہ سے کہ میں نے کہہ دیا ہے میں کسی کام
کو بند کرنے کی تجویز پر ہمدردانہ غور نہ کروں گا جب تک اُس کے مھر ہونے کے دلائل نہ کی گا تا
پیش کئے جائیں ، کوئی تجویز پیش کرنے سے باز نہ رہیں۔ اگر کسی امر کے متعلق ان کو کامل
یقین ہو کہ وہ اسلام کے لئے مفید ہے تو اُسے پیش کر دیں ۔
پھر میں یہ بھی ایک نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ زیادہ گہرے غور اور فکر سے ان سوالات
کو دیکھیں پچھلی سب کمیٹی نے زیادہ گہرے غور سے ان امور کو حل نہیں کیا۔ میں نہیں کہہ سکتا
کہ اُس وقت اگر ان سب کمیٹیوں میں میں بھی ہوتا تو ان سے اختلاف رکھتا مگر آج جب کہ
اس سوال کو یعنی مالی تنگی کے سوال کو حل کرنے کے لئے میں نے اپنے قلب کو پڑھا، یا یہ کہنا

خطابات شوری جلد دوئم
الد
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
درست ہو گا کہ خدا تعالیٰ نے اس بارے میں میرے قلب پر روشنی ڈال دی تو ہم اس سوال
کے حل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں بشرطیکہ جماعت کا معتد بہ حصہ ( یہ میں اس لئے کہتا
ہوں کہ جماعت میں منافق بھی ہیں اور کمزور بھی ( یعنی مخلصین اس بات کے لئے تیار ہوں
کہ وہ ایسی اہم تجاویز پر شرح صدر سے عمل کریں گے جو زندگیوں پر اثر انداز ہونے والی
ہیں۔ اس طرح ہم نہ صرف پیش آمدہ مشکلات کو دور کر سکیں گے انشاء اللہ تعالیٰ ، بلکہ پہلے
کی نسبت زیادہ ترقی بھی کر سکیں گے ۔
میں نے تحریک جدید کے شروع میں ہی بتایا تھا کہ الہی سلسلے روپے سے نہیں چلتے بلکہ
اخلاص سے چلتے ہیں اس لئے ہم اُسی وقت کامیاب ہو سکتے ہیں جب کہ ہمارے کاموں کی
بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ اخلاص پر ہو۔ ہمارے لئے روپیہ کے ذریعہ کام کرنا ناممکن ہے اس
لئے غور کرتے وقت یہ بات مدنظر رکھنی چاہئے کہ ہمارے کام کی بنیاد روپیہ پر نہیں بلکہ
اخلاص پر مبنی ہو۔
دیکھو صحابہؓ کے مقابلہ میں ہماری جماعت کے جماعت کتنی وسیع ہے مگر میں یہ نہیں خیال کر سکتا کہ
اس وقت ہمیں کئی لاکھ کی جماعت میں سے دس ہزار سپاہی بھی آسانی سے مل سکتے ہیں کیونکہ
آجکل کے لحاظ سے دس ہزار سپاہی رکھنے کے یہ معنے ہیں کہ کم از کم چار پانچ لاکھ روپیہ مہینہ
ان پر خرچ کیا جائے مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس وقت جب کہ ہماری
تعداد کی نسبت آپ کے صحابہ حکم تھے اور کم روپیہ رکھتے تھے، دس ہزار سپاہی جمع کر لئے ۔ اس
کی وجہ کیا تھی؟ یہی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت کام اخلاص پر ہوتا تھا،
روپیہ پر نہیں ، اِس وجہ سے آدمیوں کا ملنا ناممکن نہ تھا اور یہ سوال ہی نہ تھا کہ فلاں حد تک ہم
قربانی کریں گے اس سے آگے نہیں بلکہ یہ کہا جاتا تھا کہ کوئی حد بندی نہیں، جہاں چاہیں
جائیں ۔ چنانچہ بدر کے موقع پر صحابہؓ نے کہا یا رسول اللہ ! ہم سے آپ کیا پوچھتے ہیں ۔
یہ سامنے سمندر ہے، ارشاد ہو تو اس میں گھوڑے ڈال دیں ۔ اس سے ظاہر ہے کہ مومن
دین کے لئے قربانی کرتے وقت کوئی شرط نہیں جانتا بلکہ حکم کا منتظر رہتا ہے اور جب کوئی
جماعت اس مقام پر قائم ہو جائے تو پھر روپیہ کی کمی اُس کی ترقی میں روک نہیں بن سکتی ۔
میں نے کہا ہے کہ میں اس کے لئے تیار نہیں ہوں کہ کوئی جاری شدہ کام بند کر دیا
لے جا

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
جائے لیکن اگر کوئی کام خود بخود بند ہو جائے تو ہو جائے مثلاً سکول کے کارکن مخلص نہ
ہوں ، چار پانچ یا آٹھ دس ماہ کا بقایا ہو جائے اور وہ مدرسہ چھوڑ کر چلے جائیں اور سکول بند
ہو جائے مگر میں جانتا ہوں کہ سکول بند نہ ہوگا ۔ اگر ہم اسے جاری رکھنے کی کوشش کریں مگر
کامیاب نہ ہوں اور کام کرنے والے کام چھوڑ کر چلے جائیں تو ایک دن بھی کام بند نہ ہوگا
کہ ان کے قائم مقام جو ان سے بہت زیادہ مخلص ہوں گے مل جائیں گے۔
دیکھو! یہ کہیں نہیں آیا کہ ہم نے مومنوں کو روپیہ دیا ہے۔ قرآن کریم میں ایسی
چیزوں کا نام آتا ہے جن کو خدا نے بنایا ہے۔ قرآن نے مال کا نام لیا ہے اور مال روپیہ کو
نہیں کہتے بلکہ ہر اس چیز کو کہتے ہیں جسے ترقی دی جا سکے اور جس سے غلبہ حاصل ہو اور یہ
چیز مومن کے پاس ہر وقت موجود ہوتی ہے۔
پس میں جانتا ہوں کہ اگر ہمارا کوئی کام بند ہونے لگے تو خدا تعالیٰ ایسے سامان پیدا
کر دے گا کہ وہ جاری رہے۔ لیکن اگر اس کی مصلحت اسے بند ہی رکھنا چاہے تو پھر ہم پر
ذمہ داری عائد نہیں ہو گی مگر جسے ہم خود بند کریں اُس کی ذمہ داری ہم پر عائد ہو گی ۔
سب کمیٹی کو یہ بات اچھی طرح مد نظر رکھنی چاہئے کہ ہمیں خود کوئی کام بند نہیں کرنا
چاہئے اور اگر خود کوئی کام بند ہو جائے تو اس سے ہم ڈرتے نہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ
ہمارے پاس مشکلات کو دور کرنے کے سامان موجود ہیں بشرطیکہ ہمارے کاموں کی بنیاد
اخلاص پر ہو۔
پھر ہمیں یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ گورنمنٹ کے کام میں اور ہمارے کام میں
فرق ہے۔ گورنمنٹ کے پاس ٹیکس بڑھانے کے ہی سامان نہیں لوگوں کی آمد بڑھانے کے
بھی ذرائع ہیں۔ جرمنی نے ٹیکس بڑھائے تو ساتھ ہی لوگوں کی آمد بھی بڑھائی ، ترکوں نے
ٹیکس بڑھائے تو آمدنی بھی بڑھائی ، اٹلی نے ٹیکس زیادہ کئے تو آمدنی کے ذرائع بھی پیدا ، کے
کئے مگر ہمارے اختیار میں یہ بات نہیں ہے۔ ہماری جماعت پھیلی ہوئی ہے اور حکومت
ہماری مقدرت میں نہیں ہے اس لئے ہمیں بجٹ بڑھانے کی بنیاد دُنیاوی گورنمنٹوں سے
مختلف قرار دینی ہوگی ۔
ایک حکومت جو ٹیکس بڑھاتی ہے وہ لوگوں کی آمد بھی بڑھاتی ہے اس پر اعتراض نہیں

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کیا جاتا مگر ہم ٹیکس تو بڑھا سکتے ہیں لیکن آمدنی بڑھانے کے کافی ذرائع ہمارے پاس نہیں
ہیں۔ ہم معذور ہیں، اس لئے قابلِ اعتراض نہیں مگر باوجود اس کے یہ بات مدنظر رکھنی
چاہئے کہ ایسی صورت ہو سکتی ہے کہ جماعت کی آمد بڑھائی جائے اگر کسی کام کو کلی طور پر
ہم نہیں کر سکتے تو اس کے جزو کے ترک کرنے میں حق بجانب نہیں ہو سکتے ۔ مَا لَا يُدْرَكُ
كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ كُلُّهُ
پس ایسے ذرائع اگر ذہن میں آئیں جن سے آمد بڑھ سکے تو ان کو نظر انداز نہیں کرنا
چاہئے۔ گو میں یہ کہنے سے نہیں رہ سکتا کہ میں نے جماعت کو ایک گر بتا دیا تھا جس پر عمل
نہیں کیا گیا۔ میں نے کہا تھا کہ کوئی شخص اپنے آپ کو بے کار نہ رہنے دے مگر اب تک
سینکڑوں آدمی بیکار ہیں ۔
میں نے جماعت سے دین کی خدمت کے لئے روپے مانگے اور وہ اس نے دے
دیئے لیکن جب میں نے کہا کہ میں تمہارے بچوں کو زندگی دیتا ہوں تو اسے قبول نہ کیا گیا
اور جہاں دو متضاد چیزیں جمع ہو جائیں وہاں ترقی کس طرح ہو سکتی ہے۔ ہماری جماعت
کے لوگوں نے پہلے سے زیادہ مالی قربانی کر کے گویا اپنے آپ کو ایک رنگ میں مار دیا۔
ادھر اپنے بچوں کو بیکار رکھ کر موت لے لی اور اس طرح دو موتیں جمع ہو گئیں ۔ حالانکہ میں
نے ان کو ایک حیات دی تھی اور وہ یہ کہ اپنے بچوں کو بیکار نہ رکھو ۔ اسے انہوں نے چھوڑ
دیا۔ اور جو موت دی تھی وہ لے لی۔ اور پھر کہا جاتا ہے کہ بچوں کے لئے کوئی کام نہیں ملتا۔
قادیان میں ہی ایک محکمہ بیکاری کو دور کرنے کے لئے ہے مگر وہ کامیاب نہیں ہوتا۔
ہم نے یہاں کئی کارخانے جاری کئے ہیں مگر یہی سوال پیدا ہو جاتا ہے کہ محنت زیادہ
کرنی پڑتی ہے اور مزدوری تھوڑی ملتی ہے حالانکہ آوارگی اور بیکاری سے تو تھوڑ
بھی اچھی ہے۔ یہ قدرتی بات ہے کہ کام سیکھنے والے سے کام خراب بھی ہو جاتا ہے اور اس
طرح کام سکھانے والوں کو نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ اس وجہ سے کام سیکھنے والوں کو کم
مزدوری دی جاتی ہے ۔ کل ہی کام سکھانے والے آئے تھے جو کہتے تھے کہ کام سیکھنے والے
لڑکوں نے کام خراب کر دیا ہے۔
طریق تو یہ ہے کہ کام سکھانے والے سیکھنے والوں سے لیتے ہیں مگر ہم تو کچھ نہ کچھ

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دیتے ہیں مگر پھر بھی کام نہیں سیکھتے ، حالانکہ اس وقت تک ہمارے پاس کئی ہندوؤں کی
چٹھیاں آچکی ہیں کہ ہمارے بچوں کو اپنے کارخانوں میں داخل کر کے کام سکھائیے۔
ولائت میں بھی کام سکھانے والے کام سیکھنے والوں سے۔ لیتے ہیں مگر یہاں کہتے ہیں مزدوری
کم ملتی ہے اور اس وجہ سے بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ جب کہ میرا بتایا ہوا یہ گر
استعمال نہیں کیا گیا تو آگے کیا امید ہو سکتی ہے کہ جو بات بتائی جائے گی اُس پر عمل کیا جائے
گا مگر میرا کام یہ ہے کہ راہ نمائی کرتا جاؤں ۔ جب تک جماعت یہ بات محسوس نہیں کرتی کہ
نوجوانوں کا بیکار رہنا خطر ناک ظلم ہے۔ اتنا خطر ناک کہ اس سے بڑھ کر اولاد پر اور پھر قوم
پر ظلم نہیں ہو سکتا۔
میں نے کہا تھا کہ چاہے ایک پیسہ کی مزدوری ملے تو بھی کرو، خواہ کوئی گریجوایٹ ہو
جب تک اسے کوئی اور کام نہیں ملتا۔ اب اس سے بھی آگے بڑھ کر یہ کہتا ہوں کہ اگر ایک
پیسہ بھی نہ ملے تو بھی محنت کرو کیونکہ بیکار رہنے کی نسبت یہ بھی تمہارے لئے ، تمہارے
خاندان کے لئے اور تمہاری قوم کے لئے بابرکت ہوگا ۔
یاد رکھو جب تک تم اپنی زندگی کے لمحات مفید بنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے اُس
وقت تک غالب حیثیت سے رہنے کے بھی قابل نہیں بن سکتے ۔ غلبہ حاصل کرنے کے لئے
کام کرنے بلکہ کام میں لذت محسوس کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کسی کو کوئی کام نہیں ملتا تو وہ
گھر سے نکل جائے اور وہ سڑکوں پر جھاڑ وہی دیتا پھرے مگر بیکار نہ رہے ۔
سب کمیٹیوں کو اِس طرف بھی توجہ کرنی چاہئے کہ ایسے امور پر غور کیا جائے جن کے
ذریعہ جماعت کی آمد بڑھ سکے۔ میں کہتا ہوں ایسی تدبیریں ہو سکتی ہیں بغیر کوئی بڑی قربانی
کرنے کے مگر ضرورت پختہ ارادہ اور قربانی کے جذبہ کی ہے۔ میں اس وقت ان باتوں کو
سب کمیٹیوں پر چھوڑتا ہوں ۔ اس کے بعد بتاؤں گا کہ بعض کام اختیار کئے جا سکتے ہیں اور
مشکلات دور ہو سکتی ہیں ۔“
66
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن ۲۵ راکتو بر ۱۹۳۶ء کو کارروائی کے آغاز سے قبل دعا

خطابات شوری جلد دوئم
کی گئی ۔ اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
۱۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کل بعض تجاویز سب کمیٹی کے زیر غور لائی گئی تھیں اور بعض باقی رہ گئی تھیں ۔ جن
کے متعلق میں اب مشورہ لینا چاہتا ہوں ۔ میں تفصیلاً تو اپنے خیالات بعض امور کے متعلق
دوران بحث میں یا بعد میں بیان کروں گا مگر میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں
کہ یہ معاملہ جس پر ہم غور کر رہے ہیں اس پر دو نقطہ ہائے نگاہ سے غور کیا جا سکتا ہے ۔ ایک
دنیوی نقطہ نگاہ سے اور دوسرے روحانی نقطہ نگاہ سے۔ دُنیوی نقطہ نگاہ سے ایک لحاظ سے اس
امر کو نہایت اہمیت حاصل ہے اور ایک لحاظ سے کچھ بھی نہیں ۔
دنیا پر نظر رکھنے والا انسان جو اس بات کو محسوس کرتا ہے کہ ہر حال میں اس جماعت
کے کام کو چلانا ہے اور اس کام کو اتنی اہمیت دے گا کہ اس کا اندازہ لگانا ہی مشکل ہے کیونکہ
ان حالات میں جو ہمارے ہیں کہ نہ ہمارے پاس حکومت ہے اور نہ طاقت اور نہ آمد
بڑھانے کے ذرائع ہیں ، اس کے لئے وہ ناممکن صورت میں دیکھے گا اور قلب میں بے چینی
اور گھبراہٹ کے آثار محسوس کرے گا اور شاید کہہ سکے کہ ہم ایسی مشکل میں مبتلا ہو گئے ہیں
کہ جس سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ۔
لیکن ایک اور دنیا دار جس کے دل میں سلسلہ احمدیہ کی محبت اور اُلفت نہ ہو کہہ سکتا ہے کہ
ہم نے ایک کھیل کھیلا تھا جو اب ختم ہو گیا، کوئی مزید فکر اور تر ڈد کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
اسی طرح روحانی نقطہ نگاہ سے بھی اس معاملہ کے دو پہلو ہیں۔ ایک لحاظ سے یہ
معاملہ نہایت اہم ہے اور ایک لحاظ سے بالکل معمولی ۔ اگر اس امر کو دیکھا جائے کہ ہماری
جماعت جس موجودہ دور میں چل رہی ہے اس کے لئے جو ذرائع مصلحت یا مجبوری یا احتیاط
کے ماتحت اختیار کئے گئے ہیں ان کو جاری رکھنا چاہئے ۔ تو یہ روحانی نقطہ نگاہ سے بھی نہایت
اہم بات ہے کہ اتنی بڑی ذمہ داری جو ہم پر عائد کی گئی ہے اگر اسے پورا نہ کریں تو دُنیا کا کیا
انجام ہوگا۔ وہ نعمت عظمیٰ جس کی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہی بشارت نہ دی تھی
بلکہ پہلے انبیاء بھی دیتے آئے ، وہ ہمیں حاصل ہوئی اس کے پھیلانے میں اگر ہمیں کامیابی
نہ ہو تو ہمارا کیا حال ہوگا۔
پھر ایک روحانی مقام ایسا ہوتا ہے کہ انسان سمجھتا ہے کوئی بات نہیں اگر اس ماحول کو

خطابات شوری جلد دوئم
۱۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بھول جائیں جو ہم نے پیدا کیا ہوا ہے۔ روحانی گروہ ہمیشہ دو طریقوں میں سے ایک اختیار
کیا کرتے ہیں۔ یا تو وہ ایک دم بہت بڑی تبدیلی پیدا کرتے ہیں یا پھر آہستہ آہستہ ایک
مقام پر لوگوں کو لاتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے آہستہ آہستہ اس مقام
پر لانے کا کام کیا۔
مادیات کو نظر انداز کر کے اگر ہم دیکھیں تو ہمارا اصل مقصد دُنیا میں اس روحانیت کو
قائم کرنا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام لائے اس کے ساتھ اگر ظاہری سلسلے
جاری کئے ہیں مثلاً مدر سے لنگر خانہ، اخبار وغیرہ ہیں تو یہ دین کا تو حصہ نہیں تو اس طرح
کوئی مشکل نہیں رہ جاتی ۔ اس مقام پر کھڑا ہونے والا بھی ساری مشکلات کو معمولی سمجھے گا۔
مگر جو عقدہ ہے اور جس کا حل مشکل ہے وہ یہ ہے کہ کیا وہ وقت آ گیا ہے کہ اس طریق کو
اختیار کریں یا ابھی نہیں آیا ؟ اگر وہ وقت آ گیا ہے تو کوئی مشکل نہیں رہتی مگر اس کے لئے نہ
صرف ان طریقوں کی قربانی کی ضرورت ہے جو ہم نے اختیار کر رکھے ہیں بلکہ بہت سے
دوستوں کی قربانی کی بھی ضرورت ہے کیونکہ بہت سے لوگوں میں سے ابھی تک وہ مادیت
نہیں نکلی جو عام لوگوں میں پائی جاتی ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ ہماری جماعت میں تین قسم
کے لوگ ہیں ۔ ایک وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ ساری برکت مجھے ماننے میں ہے ۔ دوسرے وہ
جو مولوی صاحب کے متعلق سمجھتے ہیں کہ یہ عالم ہیں ، انہوں نے جو مانا ہے تو صحیح سمجھ کر ہی مانا
ہے یا اور عالموں کے دلائل سے مانا ہے۔ تیسرے وہ جنہوں نے مسلمانوں کی پراگندہ
حالت دیکھی اور سمجھا کہ احمدی جماعت جتھا ہے، اس میں تنظیم ہے، اس لئے شامل ہو گئے
کہ اس طرح ترقی کر سکیں گے۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ تینوں تقسیمیں اب بھی موجود ہیں ۔ گو ان کی شکلیں بدل گئی
ہیں یعنی وہ لوگ جو حضرت خلیفہ اول کی وجہ سے داخل احمدیت ہوئے تھے وہ تو اب کم ہو
گئے ہیں مگر اب ایسے ہیں جو اوروں کی خاطر داخل ہو گئے ۔ پھر بعض اس لئے داخل ہو گئے کہ
ان کے خاندان کے دوسرے لوگ احمدی ہو گئے ۔ پھر وہ طبقہ جو سمجھتا تھا کہ اس جماعت کے
ذریعہ مسلمانوں کی اصلاح و تنظیم کر سکتے ہیں وہ بھی آتے رہتے ہیں۔ وہ اپنی روحانی حالت

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کی درستی کے لئے نہیں آتے بلکہ اس لئے آتے ہیں کہ اپنی اور مسلمانوں کی دُنیوی حالت
درست کریں۔ اس قسم کے لوگ جھڑ جائیں گے۔
بعض لوگوں کو یہ غلط فہمی ہے کہ منافق اُسے کہتے ہیں جو بغیر صداقت کو سمجھے اسے
قبول کرنے کا اقرار کریں گویا منافقت کی حالت میں داخل ہوئے ہیں ۔ مگر قرآن کریم
سے پتہ لگتا ہے کہ بعض لوگ پہلے مومن ہوتے ہیں مگر بعد میں منافق ہو جاتے ہیں ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت مولوی محمد علی صاحب، خواجہ کمال الدین صاحب،
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب وغیرہ کی قربانیوں کو دیکھ کر کوئی کہہ سکتا تھا کہ ان کا ایمان
پردہ میں ہے؟ گو اُن میں اُس وقت بھی کمزوریاں تھیں مگر کمزوریاں مومنوں میں بھی ہوتی
ہیں۔ ہاں کمزور مومنوں اور منافقوں میں فرق یہ ہوتا ہے کہ مومن کی کمزوری روز بروز کم
ہوتی جاتی ہے اور طاقت بڑھتی جاتی ہے لیکن منافق کی کمزوری بڑھتی جاتی ہے اور اخلاص کم
ہوتا جاتا ہے یعنی مومن مضبوط ہوتا جاتا ہے اور منافق کمزور۔
مومن جب تک کامل اخلاص تک نہ پہنچ جائیں ان سے ربانی سلوک کیا جاتا
ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ تین مہینے میں
اگر کوئی ایک پیسہ بھی چندہ دیتا ہے تو وہ احمدی ہے مگر اب ایک آنہ فی روپیہ ماہوار چندہ ہے
لیکن وہ یہ نہیں جانتے کہ قرآن کریم نے بتایا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی جماعت پہلے
کونپل ہو گی اور پھر ترقی کرتی جائے گی ۔ گویا وہ قربانیوں میں بڑھ جائے گی اور مضبوط ہو
جائے گی۔ یہ نہیں کہ حضرت مسیح کی جماعت پہلے زیادہ ہو گی اور بعد میں کم ہو جائے گی بلکہ
یہ جو فرمایا کہ پہلے کمزور ہو گی بعد میں مضبوط ہو جائے گی ، اس سے ایمانی کمزوری مراد ہے۔
کوئی کہے پہلے خلصین کی اس میں ہتک تو نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصہ
کے وقت تھے؟ مگر نہیں ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ان میں سے بعض میں جو اخلاص تھا وہ بعد میں
آنے والوں میں پیدا نہ ہو جیسا کہ فرمایا ۔
چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نورِ دیں بودے
ممکن ہے ایسے اخلاص والے نہ ہوں لیکن وہ ممتاز ہستیاں جو جماعت کے لئے وہ ممتاز ہستیاں جو جماعت کے لیے
عمود و ستون تھیں وہ چند ہی تھیں۔ ممکن ہے ان کی مثال زمانہ پیدا کرنے سے قاصر رہے مگر

آج 10 میں سے 10 باقی