مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
یوں جماعت اخلاص اور قربانی میں ترقی کر رہی ہے۔ گو منافق بھی بڑھ رہے ہیں اور منافق
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وقت بھی تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ان کا ذکر کیا ہے مگر اُس وقت وہ نمایاں نہ تھے کیونکہ قربانی اُس وقت ایسی معمولی تھی کہ
جو مخلص کرتا تھا وہ منافق بھی کر دیتا تھا اب جو زیادہ قربانی کا وقت آیا تو منافق گرنے لگے
اور مخلص قربانی اور ایثار میں بڑھتے گئے ۔ یہ امتیاز جو اب نظر آ رہا ہے اس لئے نہیں کہ پہلے
منافق نہ تھے اور اب ہو گئے ہیں بلکہ اس لئے ہے کہ پہلے منافقوں اور مومنوں میں امتیاز کا
ایسا طریق نہ تھا۔
لئے
قرآن نے منافقوں کا نقشہ یوں کھینچا ہے کہ جوں جوں روشنی ہوتی جاتی ہے وہ ظاہر
ہوتے جاتے ہیں۔ مدینہ میں جب شروع شروع میں مسلمان آئے تو امن نظر آتا تھا اس
منافقوں کا پتہ نہ لگا مگر بعد میں جب ظلم شروع ہوا تب انہوں نے محسوس کیا کہ امن نہیں
ہوا۔ سارا عرب دشمن ہے، بڑی قربانیوں کی ضرورت ہے۔ اُس وقت منافقت ظاہر ہوتی
گئی۔ جوں جوں لڑائیاں بڑھتی گئیں منافقت ظاہر ہوتی گئی۔ بدر کی جنگ کے وقت کم
منافقت ظاہر ہوئی مگر تبوک کی جنگ میں منافقوں کا پردہ بالکل ہٹ گیا۔
غرض ربانی سلسلوں میں احتیاط کی جاتی ہے کہ صحیح وقت دیکھا جائے جب منافقوں کو
مومنوں سے الگ کر دیا جائے ۔
پس یہ دو نقطہ ہائے نگاہ ہیں ۔ دنیوی نقطہ نگاہ پر غور کرنے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے
کیونکہ ہر احمدی روحانی پہلو لیتا ہے ۔ مگر روحانی نقطہ نگاہ کے بھی دو پہلو ہیں۔ ایک یہ کہ آیا
وہ وقت آ گیا ہے جب منافقوں کو الگ کر دیں یا یہ کہ درمیانی راہ اختیار کریں تا کہ وہ بھی
بچ جائیں اور کام بھی چلایا جا سکے ۔ دوست رائے دیتے وقت اس بات کو مدنظر رکھیں کہ وہ
کو نسے نقطہ نگاہ کے مطابق کام کرنا چاہتے ہیں ۔ پھر انہیں کام کرنے کے لئے روشنی مل جائے
گی۔
میں نے دوستوں کے سامنے یہ بات کھول کر رکھ دی ہے۔ میرا طریق عمل تحریک جدید ر دی ہے۔ میرا طریق عمل تحریک جدید
سے ظاہر ہے۔ میں جماعت کو اس طرف لا رہا ہوں کہ وہ اس مقام پر پہنچ جائے کہ جو دین ملا رہا وہ پر جو
کے لئے قربانی کرنا چاہے وہ آگے آجائے اور جو نہ کرنا چاہے وہ پیچھے رہ جائے ۔ اسی وجہ لئے کرنا وہ

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
سے بعض لوگوں کی طرف سے تحریک جدید کی مخالفت کی جاتی ہے کیونکہ منافق سمجھتا ہے کہ
اُس کے لئے موت آ رہی ہے ۔ اُس کے چہرہ سے نقاب اُتر جائے گا اور وہ نمایاں ہو جائے
گا۔
اس کے بعد میں آٹھویں تجویز کو لیتا ہوں جو یہ ہے :-
جو انجمن مندرجہ ذیل ذمہ داری کو اپنے اوپر لینے کے لئے تیار ہو وہ اپنی جماعت کے
افراد سے مشورہ کرنے کے بعد اپنے آپ کو پیش کرے کہ وہ اپنے مشخصہ بجٹ کو ہر صورت
میں پورا کرے گی اور نادہندگان کے حصہ کو بھی باقی افراد انجمن پورا کریں گے۔
گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر چوہدری صاحب نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ چندہ
جماعت کے افراد پر پر تشخیص ہو مگر ادائیگی کی ذمہ وار ساری جماعت ہو۔ اگر ہو۔ اگر کچھ لوگ مستی
کریں اور اپنا چندہ ادا نہ کریں تو باقی افرادِ جماعت کا فرض ہوگا کہ تشخیص شدہ چندہ ادا
کریں ۔ اس طرح مقامی کارکنوں کو کام کرنے کی طرف بھی توجہ ہوگی کہ اگر بعض لوگوں نے
چندہ نہ دیا تو وہ بھی باقیوں کو دینا پڑے گا ۔ اس طرح وہ زیادہ سرگرمی سے کام کریں گے اور
ساری جماعت کے لوگ سُست لوگوں سے چندہ وصول کرنے کی کوشش کریں گے۔
اب سب کمیٹی نے اس تجویز کو اس رنگ میں پیش کیا ہے کہ اسے لازم نہ قرار دیا
جائے بلکہ جو جو جماعتیں خود اپنے لئے واجب کرنا چاہیں کر لیں کہ اگر ان کا مشخصہ چندہ پورا
نہ ہو تو باقی چندہ دینے والے اسے پورا کر دیں گے ۔ اس طرح یہ جبری نہیں بلکہ طوعی تحریک
ہو گئی۔“
آمد بڑھانے کی تجاویز کی تجاویز جماعت کی آمد بڑھانے اور بجٹ پورا کرنے کے سلسلہ میں
ممبران نے مختلف تجاویز پیش کیں ان پر بحث کے بعد حضور
نے فرمایا :-
دو
جہاں تک میں سمجھتا ہوں تجاویز ختم ہو گئی ہیں۔ میں نے ان تجاویز پر غور کیا ہے اور
میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ سب کمیٹی نے حالات پر کافی حد تک غور کیا ہے اور جو تجاویز پیش
کی ہیں وہ عملی اور مفید بھی ہیں لیکن جہاں تک میرا خیال ہے عملی نقطہ نگاہ سے بہت سے وقتیں

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
بھی ہیں۔ ہمیں صرف یہ نہیں دیکھنا ہوتا کہ کوئی چیز اچھی ہے بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوتا ہے کہ کس
حد تک اس پر عمل کیا اور کرایا جا سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں سوائے اس کے جو قرضہ والی تحریک
ہے اور یہی ایسی ہے کہ اگر اس پر زور دیا جائے اور جماعت توجہ کرے تو فوری فائدہ ہو سکتا
ہے باقی ساری کی ساری ایسی ہیں کہ ہم ان سے کسی حقیقی سہولت کی جلد امید نہیں کر سکتے ۔
جہاں تک میری رائے ہے اور بالکل ممکن ہے کہ وہ غلط ہو یہ ہے کہ در ہے کہ در حقیقت وہ صحیح
کوشش جو پیش آمدہ مشکلات کے مقابلہ کے لئے ضروری ہے ابھی تک نہیں کی گئی ، ورنہ اس
قدر بار ہونے کی کوئی وجہ نہیں۔ جماعت کے چندہ کی رقم پہلے سے زیادہ ہے، جماعت
خدا تعالیٰ کے فضل سے زیادہ ہے، قربانی زیادہ کر رہی ہے مگر قرضہ کھڑا ہے بلکہ بڑھ رہا
ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے مرکزی دفاتر ایک طرف جاتے ہیں تو دوسری طرف کو
بالکل بھول جاتے ہیں ۔ اگر سارے امور کو مد نظر رکھا جائے تو موجودہ چندہ پر بنیاد رکھنے
سے ہی آئندہ کے بار سے ہم بچ سکتے ہیں۔ دو لاکھ سالانہ چندہ دینے والی جماعت کے لئے
چالیس ہزار کی زیادتی یہ جانتے ہوئے کہ بعض لوگ چندہ نہیں دیتے ، کوئی اتنا بڑا بوجھ نہیں
جو اُٹھایا نہ جا سکے ۔ یہ بار پانچ سال میں ایک سال کے چندہ کے برابر بنتا ہے۔
اندازہ لگایا گیا ہے کہ کل سات ہزار افراد تحریک جدید میں حصہ لیتے ہیں ۔ ان میں
سے ہر ایک قریباً اتنی رقم ادا کر دیتا ہے جتنی ایک ماہ کی آمد کی رقم اس کے ذمہ ڈالی جائے۔
سالانہ جلسہ کا چندہ ۱۵ فیصدی ڈالا جاتا ہے اور ۲۰ ہزار کے قریب آمد ہوتی ہے۔ یہ
فیصدی بنتا ہے۔ اس دفعہ کا چندہ تحریک جدید ایک لاکھ ۷ ہزار ہے اور گل سات ہزار
آدمی ہیں جو یہ رقم ادا کر رہے ہیں۔ دو سال سے ادا کر رہے ہیں اور تیسرے سال کے لئے
ابھی میں نے روک دیا ہے کہ اعلان کرنے پر حصہ لیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر مخلص کو
مخاطب کیا جائے تو وہ سارا بوجھ اُٹھا لیتا ہے۔ چندہ خاص جو جبری قسم کا ہے کہ مہینہ یا پندرہ
دن کی تنخواہ دو اسے لمبا چلانا درست نہیں لیکن سب کمیٹی کی تجویز کے مطابق ہر سال چندہ
خاص کرنا ضروری ہے کیونکہ آمد سے خرچ ہر سال بڑھ جاتا ہے۔ اس طرح چندہ خاص ہر
سال کا ہو جاتا ہے پھر کا رکن بھی سست ہو جائیں گے کہ جو کمی رہے گی اُس کے لئے چندہ
خاص ہو جائے گا ۔

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ان حالات میں میں سمجھتا ہوں علاج اور رنگ میں ہونا چاہئے ۔ قرضہ والی تجویز ایک
بوجھ ہوگا اور کارکن مجبور ہوں گے کہ چستی سے کام لیں تا کہ قرض اُتار سکیں مگر سوال یہ ہے
کہ کون سی چیز ہے جس کے ذریعہ موجودہ بوجھ کو دور کیا جا سکے ۔ ہم اس کو دور کر سکتے ہیں
بشرطیکہ جماعت کے مخلص اس تحریک کی اہمیت کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں اگر چوتھا حصہ بھی
جماعت کا عمل کرے تو یقینی بات ہے کہ بوجھ اُتر جائے ۔
ہم دیکھتے ہیں کہ بڑی بڑی حکومتیں بھی آمدنی سے نہیں چل رہیں بلکہ قرضوں پر چلتی
ہیں۔ انگریزوں کی حکومت اتنی بڑی ہے مگر وہ بہت بڑی مقروض بھی ہے۔ اس کے مقابلہ کی
یونائٹیڈ اسٹیٹس امریکہ کی حکومت ہے وہ بھی مقروض ہے ہم بھی قرض لے سکتے ہیں لیکن ان
میں اور ہم میں ایک فرق ہے، وہ سود دیتی ہیں مگر ہم سود نہیں دے سکتے ۔
یہاں دو بڑے بڑے بینکوں کے نمائندے اس لئے آئے کہ اُنہیں یہاں اپنے بنک
کی شاخ کھولنے کی اجازت دی جائے اور صدر انجمن احمد یہ اپنا روپیہ ان کے ہاں جمع
کرائے ۔ اس طرح وہ صدرانجمن کو لاکھ دو لاکھ جس قدر ضرورت ہو قرض دے سکیں گے۔
میں نے کہا آپ لوگوں نے سود لینا ہے اور ہم سود نہیں دے سکتے۔ ایک اور بنک والے
نے کہا صدر انجمن کے لئے لاکھ دو لاکھ روپیہ قرض دینا کچھ بھی مشکل نہیں۔ میں نے کہا آپ
کے لئے مشکل نہیں مگر ہمارے لئے مشکل ہے کیونکہ ہم نے سود نہیں دینا۔ ان حالات میں ہم
اس قسم کا قرض تو لے نہیں سکتے مگر ایک اور طریق ہے اور وہ یہ ہے کہ امانت فنڈ زیادہ وسیع
پیمانہ پر قائم کیا جائے اور لوگ گھروں میں روپیہ جمع رکھنے کی بجائے وہاں جمع کرائیں۔
بنکوں کے جو اعلانات ہوتے ہیں اُن میں لکھا ہوتا ہے کہ :-
رقم خزانه
سرمایه بنک
۲۰ کروڑ
۲ کروڑ
اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنے بنک امانتیں رکھتے ہیں ان میں بہت بڑی رقوم لوگوں کی جمع
ہوتی ہیں۔ یہاں صدر انجمن میں امانت رکھنے کی تحریک کی گئی تھی اب ۷۰ - ۸۰ ہزار کی رقم
جمع رہتی ہے ۔ عام اصول یہ سمجھا جاتا ہے کہ امانت رکھنے والے سو میں سے دس ایک وقت
میں واپس روپیہ مانگتے ہیں سوائے خاص حالات کے کہ بنک بدنام ہو جائے اور سب لوگ

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ایک وقت میں روپیہ کی واپسی کا مطالبہ شروع کر دیں اور اس طرح دیوالہ نکل جاتا ہے مگر
جاری حساب میں یہ سمجھا جاتا ہے کہ ۹۰ فیصدی مطالبہ نہیں کرتے اور میرا ذاتی تجربہ یہ ہے
کہ کچھ نہ کچھ روپیہ عام طور پر لوگ جمع رکھتے ہیں ۔
قرآن کریم کے ترجمہ کا سوال جب ۱۹۱۵ء میں پیدا ہوا تو مشکل یہ پیش آئی کہ روپیہ
کہاں سے آئے ۔ جماعت اُس وقت تفرقہ میں پھنسی ہوئی تھی اور چندہ میں بہت کمی ہو گئی
تھی ۔ اندازہ یہ تھا کہ ساڑھے تین ہزار کی رقم لگے گی ۔ میں نے اُس وقت کہا کہ ہم اپنی
جائداد فروخت کر کے روپیہ مہیا کر دیتے ہیں مگر جائیداد کا کوئی خریدار نہ ملا اس لئے میں
نے اعلان کرایا کہ ہم کچھ زمین بیچنا چاہتے ہیں کیونکہ ترجمہ قرآن کریم کے لئے روپیہ کی
ضرورت ہے۔ اس پر میں نے دیکھا صبح سے شام تک چھ ہزار کے قریب روپیہ جمع ہو گیا۔
محلہ دار الفضل کی بنیاد اسی طرح رکھی گئی اور قادیان کی وسعت اس طرح شروع ہوئی۔
اُس وقت پتہ لگا کہ قادیان کی وسعت میں روک یہی تھی کہ مکان بنانے کے لئے جگہ نہ ملتی
تھی ۔ پھر میں نے اپنے بھائیوں سے مشورہ کر کے کہا یہ تو ظلم ہے کہ جماعت کے جو لوگ
یہاں مکان بنانا چاہیں اُنہیں جگہ نہ ملے ہمیں اپنی زمین فروخت کر دینی چاہئے ۔ اس طرح
مختلف محلوں کی آبادی شروع ہوئی ۔
اس وقت میں جو تجویز پیش کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جن دوستوں نے مکانات
بنانے کے لئے کچھ روپیہ جمع کیا ہو اور ابھی مکان بنانے میں کچھ دیر ہو وہ اپنا روپیہ امانت
کے طور پر انجمن میں ؟ میں جمع کرا دیں۔ اب با وجود اس کے کہ بہت تھوڑے لوگوں نے انجمن
میں امانت رکھانے کی عادت ڈالی ہے ۷۰ ۸۰ ہزار کے قریب رقم جمع رہتی ہے۔ یہ صرف
اڑھائی تین سو آدمی ہیں۔ پھر کبھی یہ سوال نہیں پیدا ہوا کہ کوئی امانت رکھانے والا اپنی رقم
واپس لینے کے لئے آیا ہو اور اُسے روپیہ نہ ملا ہو لیکن جماعت کا بیشتر حصہ ابھی تک ادھر
متوجہ نہیں ہوا۔ یہ کتنی چھوٹی سی قربانی ہے کہ کسی کے پاس ایک سو روپیہ ہے اور اس لئے ہے
کہ مکان بنائے گا ، اُس سے وہ مکان نہیں بنا سکتا ، اُسے امانت فنڈ میں جمع کرا دے اور
آئندہ بھی جمع کراتا رہے، حتی کہ مکان بنانے کے لئے پوری رقم جمع ہو جائے ۔ اس طرح
روپیہ جمع کرنا نا جائز نہیں ہے بلکہ شریعت کا حکم ہے۔ خدا تعالیٰ نے بھی اپنا مکان بنایا جسے

خطابات شوری جلد دوئم
بیت اللہ کہا جاتا ہے۔
١١٦
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
غرض دوستوں کے پاس اس قسم کے روپے ہوتے ہیں اور اگر قادیان کے ہی دوست
اس طرح امانت رکھانا شروع کر دیں تو ۵۰-۶۰ ہزار روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور اگر یہ تحریک
جاری کی جائے اور اسے پھیلایا جائے یعنی نہ صرف وہی دوست روپیہ جمع کرائیں جنہوں
نے مکان بنانے کی نیت سے کچھ نہ کچھ جمع کیا ہو بلکہ وہ بھی جنہوں نے بچوں کی تعلیم کے
لئے یا شادیوں کے لئے یا اور ضروری اغراض کے لئے کیا ہے تو بہت بڑی رقم جمع ہو سکتی ہے
اور وہ ضرورت کے لئے واپس لے سکتے ہیں ۔ یا پھر قرضہ ایک مدت معینہ کے لئے دے
دیں یعنی سال کے لئے یا دو سال کے لئے ، پھر اس پر زکوۃ نہیں ہوگی اور اڑھائی فیصدی
اس طرح گویا نقد نفع بھی مل گیا ۔
غرض اس طریق پر اگر عمل کیا جائے تو ایک دو لاکھ نہیں میں سمجھتا ہوں ۲۰،۱۵،۱۰ لاکھ
روپیہ جمع ہو سکتا ہے اور ان لوگوں کو جو روپیہ جمع کرائیں گے کوئی تکلیف نہ ہو گی ، وہ جب
چاہیں اپنا روپیہ مانگ لیں۔ ادھر انجمن والوں کو سانس لینے کا موقع مل جائے گا۔ غرض
نہایت سہولت کے ساتھ یہ رقم جمع ہو سکتی ہے بشرطیکہ دوست بے اعتباری اور بے جا شرم کو
چھوڑ دیں ۔
میں نے قادیان میں ایک مکان بنایا اور اس لئے بنایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کی پیشگوئی ہے کہ قادیان مشرق کی طرف بڑھے گا اور اس پیشگوئی کے پورا کرنے
میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہے کہ مکان بنائیں مگر ہم رہتے انہی مکانات میں ہیں جن
میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رہتے تھے تا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی برکت حاصل ہو مگر میں نے سُنا ہے کہ ایک شخص جس نے خود کئی مکان بنائے ہیں،
اعتراض کر رہا تھا کہ تعیش شروع ہو گیا ہے ، کئی مکانات بنائے جا رہے ہیں۔ حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہر بیوی کے لئے الگ مکان بنایا ہوا تھا اور گیارہ
مکان آپ کے ثابت ہیں ۔ مجھے خیال آیا کہ اعتراض کرنے والے کو لا کر اُس کمرہ میں
رکھوں جس میں ہم رہتے ہیں تو جگہ کی تنگی کی وجہ سے چلانے لگ جائے ۔ تو مکان بنانا جرم
نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے وَسِعُ مَكَانَک کے اس میں بہت سی

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
حکمتیں ہیں۔ نادان ہے وہ جس کا ذہن ان کی طرف نہیں جاتا۔ اگر دوست بے جا شرم
چھوڑ دیں اور بے اعتباری چھوڑ دیں تو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ اب بے اعتباری کی تو کوئی
بات ہی نہیں ۔ امانت رکھانے والوں کو اب تک کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی اور شرم کی بھی
کوئی بات نہیں ۔ سوائے تجارتی روپیہ کے اگر کسی کے پاس دس ہیں ، سو ، دوسو ، ہزار روپیہ
جمع ہو تو اس کے لئے جمع کرانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ یہ روپے ایسے طور پر رکھے جائیں
گے کہ کبھی مطالبہ پر دیر نہ ہو۔ دوست اگر اس پر عمل کریں تو ان کا کچھ بھی خرچ نہیں ہوتا
لیکن انجمن کو فائدہ پہنچ سکتا ہے لیکن اگر وہ اس کے لئے بھی تیار نہ ہوں جس پر ان کا کچھ
خرچ نہیں ہوتا تو پھر ان کے بڑے بڑے دعووں کی کیا حقیقت باقی رہ جاتی ہے؟
میں نے گزشتہ مجلس مشاورت کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ قرضہ کے طور پر انجمن کو
روپیہ دیا جائے اور یہ قرض چند ماہ کے لئے ہوگا اس میں گل ۳۱ ہزار کی رقم جمع ہوئی ہے اس
میں ایک بیوہ نے بھی پچاس روپیہ کی رقم دی۔ تجربہ یہ ہے کہ لوگ کچھ نہ کچھ پس انداز کرتے
ہیں۔ اگر ایسی رقوم کو وہ امانت کے طور پر رکھا دیں تو اس طرح ایک بڑی رقم جمع ہو سکتی
ہے۔ اگر جماعت اس کے لئے تیار ہو اور اپنے لئے ضروری قرار دے لے کہ روپیہ امانت
میں جمع کرانا ہے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔
ہوں ۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ ایک لاکھ روپیہ قرضہ کی تحریک کی جائے۔ میں اسے منظور کرتا
-- جو لوگ مدت مقرر کر کے قرض کے طور پر رقم دے سکیں دے دیں ۔ مگر قرضہ کی کوئی
ضرورت نہیں رہتی اگر دوست امانت کے طور پر اپنی رقوم جمع کرانے لگ جائیں اور پھر
جب چاہیں نکال لیں اس میں کوئی روک نہ ہوگی ۔ نہ ۔
پس میں ایک تحریک یہ کرتا ہوں اور نمائندوں سے اقرار لیتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے
ہاں جا کر تحریک کریں کہ جس کے پاس روپیہ ہو وہ امانت کے طور پر صدر انجمن کے خزانہ
میں جمع کرا دے۔ نمائندوں کا یہ خاص فرض ہے کہ جماعتوں میں یہ تحریک کریں اور ایک ماہ
کے اندر اندر اطلاع دیں کہ کس قدر اس میں کامیابی ہوئی ہے۔ اس تجویز کا دوسرا حصہ
قرضہ ہے میں اسے بھی منظور کرتا ہوں ۔
تیسرا حصہ ایسا ہے جس میں اور بھی سہولت ہے اور وہ یہ ہے کہ ہمارے پاس ایسے

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
ذرائع ہیں کہ اگر روپیہ ہو تو ایسے نفع بخش کام پر لگا دیا جائے کہ روپیہ دینے والے کو بھی
فائدہ پہنچ سکے۔ اس کے لئے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ انجمن اپنی جائدادیں روپیہ دینے والوں کو
گرو کر دے یعنی تجارت پر روپیہ لگانے والے دوست اپنے روپیہ سے اب انجمن کی بعض
جائیدادیں گرو رکھ لیں ۔ ۶۰،۵۰ ہزار روپیہ اس طرح بھی لگایا جا سکتا ہے اور اتنا ہی روپیہ
اور تجارتی کاموں پر لگایا جا سکتا ہے جن پر نفع قریباً یقینی ہے اور دس فیصدی نفع چھ ماہ میں مل
سکتا ہے اس طرح بھی انجمن کے بار میں کمی آ سکتی ہے۔
یہ گویا چار تحریکیں ہیں اگر جماعت ان پر عمل کرے تو بغیر چندہ خاص کرنے کے اور
بغیر کسی قسم کا بوجھ ڈالنے کے بلکہ فائدہ اُٹھاتے ہوئے انجمن کا بوجھ اُتار سکتے ہیں ۔
(۱) جماعت جبری طور پر سمجھ لے کہ انجمن کے خزانہ میں امانت رکھانی ہے۔
ایک دوست نے سوال کیا ہے کہ اگر تھوڑی سی رقم امانت رکھنی ہو اور پھر جلد ہی واپس
لینی ہو تو اس طرح اُس کے بھیجنے اور واپس لینے پر بہت خرچ پڑ جائے گا مگر یہ خرچ زیادہ نہ
ہو گا ، روپیہ واپس بھیجنے کا خرچ انجمن خود برداشت کر سکتی ہے اور اس طرح بھی نفع میں رہتی
ہے۔ پھر انجمن مقامی چندہ میں سے رقم ادا کر سکتی ہے۔ پس یہ بہت معمولی اور چھوٹی سی
بات ہے اگر اس مد میں روپیہ جمع نہ ہوا تو میں یہ نہیں مانوں گا کہ دوستوں کے پاس روپیہ
نہیں، بلکہ یہ سمجھوں گا کہ اس طرف توجہ نہیں کی گئی ۔ ۵۰ فیصدی لوگوں کے پاس کچھ نہ کچھ
رقم پس انداز ہوتی ہے۔
ایک دوست نے لکھا ہے کہ جو رقم کوئی جمع کرائے وہ کسی اور کو نہ بتائی جائے۔ یہ
ضروری بات ہے، بنک والے بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ وہ حکومت تک کو کسی کی امانتی رقم
نہیں بتاتے کیونکہ بتانے سے رقوم رکھنے والوں کو کئی قسم کی دقتیں پیش آ سکتی ہیں۔ اس بارہ
میں یہ قانون ہو گا کہ کسی کی امانتی رقم کا کسی کو علم نہ ہو اور کسی کو کسی کی رقم کے متعلق کچھ نہ بتایا
جائے ۔ اسی کے ماتحت جو صاحب یہ کہیں گے کہ اُن کی رقم مقامی جماعت کی معرفت ادا نہ
ہوا نہیں انجمن خود بھیجے گی گی۔ ۔
دوسری تجویز قرض کی ہے۔
ہوتا ہے۔
تیسری انجمن کی بعض جائیدادیں گرو رکھ کر روپیہ دینے کی اور

خطابات شوری جلد دوئم
۱۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
چوتھی جو دوست اپنا روپیہ تجارت پر لگانا چاہیں وہ لگا سکتے ہیں اور انہیں کافی منافع مل سکتا ہے۔
یہ چار تجویزیں ایسی ہیں کہ اگر جماعت ان پر عمل کرے اور کوئی وجہ نہیں کہ عمل نہ
کرے یا اس سے عمل کرایا نہ جائے تو بوجھ دور نہ ہو۔
پانچویں تجویز یہ ہے کہ وہ جماعتیں جو موجودہ حالات میں اسے پسند کرتی ہیں، شرح چندہ
چار پیسے کی بجائے پانچ پیسے کر دیں اور اس پر عمل شروع کر دیں ۔ یہ لازمی نہ ہو بلکہ ہر ایک
کی مرضی پر ہو۔ اس کے لئے تحریک کی جائے کہ اپنی مرضی سے یہ اضافہ کریں اور موصیوں
کو تحریک کی جائے کہ زیادہ حصہ کے لئے وصیت کریں ۔ یہ جبری نہ ہوگا بلکہ اپنی مرضی سے
ہو گا ۔ بے شک ہم جبری طور پر بھی وصیت کا حصہ بڑھا سکتے ہیں اور ہر موصی کے لئے
ضروری قرار دے سکتے ہیں مگر اُسی وقت کہ اسلام کی زندگی اور موت کا سوال در پیش ہو، مگر
ایسا وقت ابھی نہیں آیا۔
پس چندہ کے اضافہ اور حصہ وصیت کے بڑھانے کے متعلق جماعتوں کو تحریک کی
جائے اور ناظر پوچھتے رہیں کہ مقامی کارکن اور نمائندگان مجلس مشاورت نے تحریک کی ہے
یا نہیں؟ اور کتنے مخلصین نے پانچ پیسے فی روپیہ چندہ دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے؟ اور وصیت
کے حصہ میں اضافہ کرنے والے کتنے ہیں؟ اس کے لئے میں تین سال کی میعاد مقرر کرتا
ہوں ۔ وصیت کے حصہ میں اضافہ کے لئے اور شرح چندہ میں اضافہ کے لئے بھی یعنی جو
دوست اس حکم کے ماتحت اضافہ کریں گے وہ تین سال کے بعد پہلی شرح پر وصیت اور چندہ
ادا کر سکیں گے۔
یہ چھ تجویزیں جماعت کے متعلق ہیں۔ انجمن کے کارکنوں کے متعلق میں یہ تجویز کرتا
ہوں کہ ۲۰ یا ۲۵ فیصدی اُن کی تنخواہ کا تمام کارکنوں سے جبری قرضہ لیا جائے ۔ اگر کوئی
ریٹائر ہو جائے تو اُس کو اُس کی رقم فوراً پراویڈنٹ فنڈ کے ساتھ ادا کر دی جائے ورنہ تین
سال تک یہ قرض لیا جائے البتہ ۱۵ روپے یا اس سے کم تنخواہ والوں سے کوئی کٹوتی نہ ہو۔
اس بارہ میں تخفیف کمیٹی سے مشورہ لیا جائے گا ۔ اس طرح اڑھائی ہزار کے قریب ماہوار کی
بچت ہو جائے گی اور سالانہ ۳۰ ہزار۔ ادھر جماعت کے متعلق جو تجاویز میں نے پیش کی
ہیں ، ان سے کم از کم ۵۰،۴۰ ہزار کی آمد بھی کر سکیں تو تین سال تک ہم بجٹ کو برابر رکھ سکتے

خطابات شوری جلد دوئم
ہیں اور قرض بھی ادا کر سکتے ہیں ۔
۱۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
چندہ خاص کو میں پسند نہیں کرتا یہ جبری ہوگا اور یہ طوعی کو بھی کھا جاتا ہے اور
تحریک جدید کے چندہ کو بھی کھا جائے گا ۔ میرا خیال تھا کہ تحریک جدید کے تین سال ختم
ہونے کے بعد چوتھے سال چندہ خاص کیا جائے اور اس سال ایک مہینہ کی آمدنی دینے کی
تحریک کروں جس میں سے ایک قلیل رقم تحریک جدید میں رکھ کر باقی انجمن کو دے دی
جائے لیکن یہ ۶۳ فیصدی چندہ کی تحریک بنتی ہے۔
در اصل مستقل آمد نہ ہونے کی وجہ سے ساری مشکلات ہیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے الوصیت میں اس طرف بڑا زور دیا ہے اور حصہ وصیت بتا رہی ہے
کہ اس کی غرض یہی ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ
نے اس بات پر مطلع کر دیا تھا کہ ایسے حالات پیش آسکتے ہیں جب کہ جماعت سے چندہ
حاصل کرنا مشکل ہو جائے ۔
سنا ہے ایک سرکاری افسر نے جو سلسلہ کی مخالفت کر رہا تھا دوسرے سے ذکر کیا کہ
گورنمنٹ اس بات پر غور کر رہی ہے کہ جماعت احمدیہ کو چندہ وصول کرنے سے بند کر دیا
جائے ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں ، معمولی حالات میں یہ نہیں کیا جا سکتا مگر ہو سکتا ہے کہ کسی
وقت کوئی دیوانی گورنمنٹ ایسا کر دے اس لئے مستقل آمد اور مختلف علاقوں میں پھیلی ہوئی
آمد کا انتظام کرنا چاہئے کیونکہ ظالم لوگ ہمیشہ سے نبی کی جماعت پر ظلم کرتے آئے ہیں اس
لئے اُس جماعت کو مختلف ملکوں میں پھیلا دیا جاتا ہے۔ ہمارے لئے بھی ضروری ہے کہ
مختلف علاقوں میں جائیدادیں بنائیں اور میں نے منافقین کے اعتراضات کے باوجود کئی
لاکھ کی جائیداد خریدی ہے اور ابھی لے رہا ہوں اور اسی کی آمد سے اس کی خرید کی رقم ادا کی
جا رہی ہے۔ امید ہے کہ اس سے زائد آمد بھی ہونے لگ جائے گی ۔
پس مستقل اخراجات کے لئے ضروری ہے کہ اتنی جائداد ہو جس سے کارکنوں کی
تنخواہیں ادا ہو سکیں اور چندہ باقی ہنگامی کاموں کے لئے ہو ۔ چونکہ مرکز کا قائم رکھنا نہایت
ضروری ہے اس لئے پورا زور لگانا چاہئے کہ سلسلہ کی اتنی جائداد پیدا ہو جائے کہ کارکنوں
کی تنخواہیں اس سے نکل آئیں۔

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دوسری طرف عملہ بیت المال کو ذمہ دار قرار دیا جائے اور اس پر زیادہ بار ڈالا جائے
اور اگر ثابت ہو جائے کہ عملہ نے کام اچھی طرح نہیں کیا تو اس کو سزا دی جائے مثلاً یہ کہ
دوسروں کو جتنے ماہ کی تنخواہ نہ ملی ہو بیت المال والوں کو اُن سے بھی پیچھے رکھا جائے یا ان کی
رقم زیادہ کائی جائے لیکن اگر کام کے مقابلہ میں عملہ کم ہو تو عملہ بڑھایا جائے اور ہر روز کا پتہ
رکھا جائے کہ آج کیا حالت ہے۔ اگر کوئی کمی واقع ہو تو معلوم کیا جائے کہ کون سی جماعت
اس کی ذمہ دار ہے۔ عملہ میں اضافہ کی اگر ضرورت محسوس کی گئی تو میں خود بڑھاؤں گا عملہ
میں ایسے آدمی داخل کئے جائیں جو باہر کے اکاؤنٹ کا تجربہ رکھتے ہوں تا کہ عمدگی سے کام
کر سکیں۔
سب کمیٹی کی پانچویں تجویز انجمن کی جائداد فروخت کرنے کی ہے اس کے لئے پہلے
سے ہی کوشش ہو رہی ہے مگر آئندہ زیادہ زور دیا جائے اور اس فروخت سے جو رقم وصول
ہو اُس سے زیادہ قیمتی جائداد پیدا کی جائے ۔
ریز روفنڈ کی تحریک بھی ہو چکی ہے ایک دوست نے لکھا ہے کہ یہ ایسی تحریک ہے جس
پر ہر احمدی عمل کر کے کامیابی حاصل کر سکتا ہے اُن کا اپنا تجربہ یہ ہے کہ ہر اتوار کو گھر سے
نکلتے ہیں اور کم از کم آٹھ آنے ضرور مل جاتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کون ایسا احمدی ہے جو
ہفتہ وار آٹھ آنے بھی نہ لا سکے اور اس ، اور اس طرح انہوں نے سوا لاکھ روپیہ کا سوا لاکھ روپیہ کا اندازہ کیا ہے۔
میں اُن کے تجربہ کو رد نہیں کرتا۔ وہی رڈ کر سکتا ہے جو ان کی تجویز پر عمل کرے اور اسے
کامیابی نہ ہو اس لئے یہ تجربہ قابلِ تجربہ ہے۔ نہ سہی سوالاکھ ، ۱۵،۱۰ ہزار روپیہ سال میں
جمع ہو جانا تو کوئی مشکل نہیں ہے مگر سوال کام کرنے کا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کوئی امیر تھا جس کے باورچی خانہ
میں بہت اسراف ہوتا تھا اُس نے کہا باورچی خانہ کے دروازوں کو کواڑ لگا دیئے جائیں۔
یہ بات جب ان کتوں کو معلوم ہوئی جو باورچی خانہ میں داخل ہو کر کھاتے پیتے تھے تو وہ
ایک جگہ جمع ہو کر رونے لگے ۔ اتنے میں ایک بوڑھا کتا آیا جس نے رونے کی وجہ پوچھی
اور جب اُسے بتائی گئی تو اُس نے کہا رونے کی کیا ضرورت ہے کواڑ اگر لگ بھی گئے تو انہیں
بند کون کرے گا ؟ پس ترکیبیں تو ہیں اور ان پر عمل کر کے کامیابی بھی ہو سکتی ہے مگر سوال بند

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
کرنے کا ہے۔ اگر آپ لوگ اِن پر عمل کرنے کے لئے تیار ہیں تو کامیابی بھی حاصل ہو
جائے گی ورنہ نہیں۔
اس وقت جو تجاویز میں نے بیان کی ہیں وہ ایسی ہیں کہ سوائے مرکزی کارکنوں کے
اور کسی پر بوجھ نہیں پڑتا اور سلسلہ کے کام سہولت سے ہو سکتے ہیں۔ آپ لوگوں نے اگر کام
کرنا ہے تو کر کے دکھا ئیں ۔ ورنہ کیا فائدہ ہے اس کا کہ یہاں آئے اور باتیں کر کے چلے
گئے ۔ یہی ریز روفنڈ کی تجویز ہے۔ میرا اندازہ ہے کہ سو میں سے دو جماعتوں نے بھی اس
کی طرف توجہ نہیں کی اور ہزار میں سے ایک نے بھی عمل نہیں کیا۔ جماعت کو کام کی اہمیت
سمجھنی چاہئے اور پھر جو تجاویز پیش کی جائیں اُن پر عمل کرنا چاہئے امید ہے کہ جماعت ان
تجاویز پر عمل کرے گی ۔ گو پچھلی دفعہ کھڑے کر کے دیکھنے کا کوئی فائدہ نہ ہوا مگر کیا پتہ ہے کہ
الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذكر الله شاید آج وہ وقت
آ گیا ہو کہ جماعت اپنے وعدے پورے کرنے کے لئے تیار ہو۔
یہ تجاویز جو میں نے بتائی ہیں ان کی وجہ سے آپ لوگوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑتا۔ پھر یہ
مرضی پر منحصر ہیں جس کی مرضی ہو وہ شامل ہو سکتا ہے۔ کیا آپ لوگ وعدہ کرتے ہیں کہ ان
تجاویز پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے؟ آئندہ نتیجہ خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ اگر وعدہ
کرتے ہیں تو کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر سب کے سب نمائندے کھڑے ہو گئے ۔ فرمایا :-
وو
بیٹھ جائیں ۔ یہ آپ لوگوں نے اخلاقی ذمہ داری بھی لی ہے ۔ آپ کی یہ ذمہ داری
نہیں کہ اپنے ہمسایہ سے ضرور چندہ لیں گے بلکہ یہ ہے کہ اُسے تحریک کریں گے۔ ایسی
وصیت جس نے کی ہوئی ہے وہ اپنے نفس سے پوچھے وہ اضافہ کر سکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں تو
معذور سمجھا جائے ۔ اس طرح دوسروں سے پوچھے ۔ پھر ریز روفنڈ ہے، اس کے لئے یہ نہیں
رکھا کہ ضرور دیں مگر یہ ضرور رکھا ہے کہ ہفتہ میں یا مہینہ میں ایک بار جا کر کوشش کریں ۔ اور
آپ ہی نہیں بلکہ جماعت کے دوسرے لوگوں کو بھی اس کی تحریک کریں۔ میں سمجھتا ہوں ان
تجاویز پر عمل کیا جائے تو بوجھ کم ہو سکتا ہے اور مالی مشکلات دور ہو سکتی ہیں ۔“
66

·

آج 10 میں سے 10 باقی