مجلس مشاورت ۱۹۳۶ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
اختتامی تقریر مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء کے تیسرے دن یعنی ۲۵ اکتوبر کی کارروائی مکمل
ہونے کے بعد حضور نے ممبران سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
اس وقت میں ایک دو باتوں کی طرف فوری توجہ دلاتا ہوں ۔ ایک تجویز یہ ہے کہ
مختلف علاقوں میں زمین حاصل کی جائے اور وہاں احمدیوں کی آبادی قائم کی جائے ۔
دوسری تجویز اشتمال اراضی کی ہے اس کے لئے گورنمنٹ کوشش کر رہی ہے مگر اسے
نہ زمینداروں نے سمجھا ہے اور نہ گورنمنٹ کا طریق مفید ہے ۔ گورنمنٹ صرف یہ کہتی ہے کہ
ایک زمیندار کی زمین ایک جگہ اکٹھی کر دی جائے لیکن اگر ایسا کر دیا جائے تو زمین اتنی
تھوڑی ہوتی ہے کہ نفع نہیں دے سکتی۔ میں مدت سے اس بات پر قائم ہوں کہ جب تک
گاؤں کا بڑا حصہ یا سارا گاؤں اپنی زمین اکٹھی نہ کرے، زمین سے نفع نہ ہوگا۔ ہونا یہ
چاہئے کہ ساری زمین اکٹھی کرنے کے بعد جتنے لوگ اس پر لگائے جاسکیں اس پر کام کریں
اور باقی اور جگہ جا کر کام کریں۔ اس کے بغیر زمینداروں میں ترقی نہیں ہو سکتی سوائے
بڑے زمینداروں کے۔
اب یہ صورت ہے کہ ایک شخص کے پاس دوا یکٹر یا پانچ ایکٹر یا دس ایکٹر زمین ہوتی
ہے وہ کچھ زمین میں ماش بوتا ہے، تھوڑی سی کپاس لگاتا ہے، کچھ گنا ہوتا ہے اور کچھ گیہوں ہو
دیتا ہے۔ گو با وجود زمین کم ہونے کے اپنی تمام ضروریات اُس سے حاصل کرنے کی کوشش
کی جاتی ہے مگر سب زمینوں کی حالت ایک جیسی نہیں ہوتی ۔ ایک زمین میں ایک جنس اچھی
ہوتی ہے دوسری اچھی نہیں ہوتی ۔
امریکہ میں یہ طریق ہے کہ گاؤں والوں کی زمین مشترک رکھی جاتی ہے اور اعلیٰ درجہ
کے آلات سے کام کیا جاتا ہے مگر ہندوستانی ادھر نہیں آتے ۔ تحریک جدید میں میں نے یہ
رکھا تھا کہ جب مالی حالت مضبوط ہو جائے تو جس گاؤں والے ہماری تجاویز کے مطابق کام
کریں اُن کو امداد دی جائے ۔ یہ تو جب ہو گا ، ہوگا ۔ جماعت کے لوگوں کو اپنے طور پر یہ
عادت ڈالنی چاہئے البتہ ایک بات ایسی ہے کہ اب بھی اس پر عمل کیا جا سکتا ہے اور اسے چھ ماہ
کے لئے پیچھے ڈالنا بھی مُصر ہے ۔ وہ یہ کہ تعاونی کمیٹیاں مقرر کی جائیں جن میں زمیندار
شریک ہو کر ایک مقررہ قسط ادا کریں۔ پھر جس کے نام قرعہ نکلے اُسے زمین خرید کر دے

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دی جائے مگر وہ کمیٹی کے پاس اُس وقت تک گرو رہے جب تک پوری رقم زمین لینے والا ادانہ
کر دے۔ اگر زمیندار اس طرح کریں تو ایک سال میں ہزاروں ایکٹر خریدے جاسکتے ہیں۔
ایک تو امور عامہ اس تحریک کو جاری کرے یعنی زمینداروں میں تعاونی کمیٹیاں
بنائے جن کا کام مکان بنانا نہیں بلکہ زمین خریدنا ہو۔
دوسری تجویز یہ ہے کہ ایکسپرٹ پیدا کرے، یہ نہایت ضروری ہے اور پہلے بھی اس کی
طرف توجہ دلائی ہے مگر کم توجہ کی گئی ہے۔ یہاں ایک طالب علم ہوتا تھا جسے عبداللہ ٹو پا کہتے
تھے ۔ وہ سرحدی علاقہ کا تھا اور کہتا تھا میں اس لئے تعلیم حاصل کرنے کے لئے آیا ہوں کہ
تعلیم پانے کے بعد امریکہ جاؤں گا اور وہاں بندوقیں بنانا سیکھوں گا۔ چنانچہ وہ علی گڑھ
جا کر گریجوایٹ بنا اور امریکہ گیا جہاں اُس نے رائفلیں بنانا سیکھیں۔ پھر سرحد میں کارخانہ
کھولا وہ فوت ہو چکا ہے مگر اب بھی ایسے لوگ ہیں جو ہتھیار بناتے ہیں اور اعلیٰ درجہ کے
بناتے ہیں تو ایک سرحدی کے دل میں اعلیٰ خیال پیدا ہوا۔ پھر کوئی وجہ نہیں کہ احمدی
نو جوانوں میں اس قسم کے خیال نہ پیدا ہوں ۔
آجکل ہوائی جہاز چلانا ایک اعلیٰ فن ہے اس کے سیکھنے کی فیس ساڑھے تین سو روپیہ
ہے ہمارے نو جوان سینما پر پانچ سال میں اس سے زیادہ رقم خرچ کر دیتے تھے۔ مگر ایک
بھی احمدی نوجوان ایسا نہیں جس نے ہوائی جہاز چلانا سیکھا ہو۔ میرا لڑکا ناصر احمد ولایت
سے واپس آیا تو میں نے اسے کہا اگر کوئی صورت ہو تو تم وہاں جا کر ہوائی جہاز چلانا ضرور
سیکھو ۔ ہر شخص یہ کام نہیں سیکھ سکتا اس کے لئے جسمانی صحت کا ایک معیار مقرر ہے اسی طرح
نظر کا معیار ہے، اعصاب کا معیار ہے، اگر اعصاب مضبوط نہ ہوں تو اونچائی پر جانے کی
وجہ سے جنون ہو جاتا ہے۔
*
میں پھر جماعت کے نو جوانوں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایسے کام سیکھیں جو
آئندہ کام آ سکیں ۔ ان باتوں کی طرف میں جماعت کو توجہ دلاتا ہوں اور متعلقہ صیغہ کو بھی
کہ وہ ایسی باتیں شائع کرے اور جماعت کو ان پر عمل کرائے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ ۱۵ دن
کے اندر اندر محکمہ سکیم بنا کر پیش کر دے گا کہ ان تجاویز پر عمل کرانے کے لئے یہ انتظام کیا گیا
ہے۔ اگر بیت المال کے عملہ میں کم آدمی ہوں تو رپورٹ کرے ۔ اسی طرح تخفیف کمیٹی جلد

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
سے جلد کام شروع کر کے جنوری تک رپورٹ پیش کر دے تا کہ اگلے بجٹ کے وقت اسے
مد نظر رکھا جائے ۔
اسکے بعد مجلس مشاورت کی کارروائی ختم کی جاتی ہے۔ ابج چکے ہیں اور ۱۲ بجے
اجلاس برخاست کرنا ہے لیکن بعض باتیں میں کہہ دینا چاہتا ہوں ۔ گوکل سے مجھے بخار ہے
اور سینہ میں درد ہے، میں اچھی طرح بول نہیں سکتا اور آواز کو کھینچ کر نکال رہا ہوں ۔
پہلے میں صیغوں کو توجہ دلاتا ہوں ۔ بابو فیض الحق صاحب نے بعض امور کی طرف توجہ
دلائی ہے کہ صیغوں نے ان کے متعلق غفلت کی ہے۔ ناظر صاحب اعلیٰ کو ایسی تجویز کرنی
چاہئے کہ جو باتیں مجلس شوری میں طے ہوں اُن کو قلمبند کرنے کے لئے کئی آدمی لگائے جایا
کریں تا کہ وہ فوراً مختلف امور کو علیحدہ علیحدہ ترتیب دے کر پیش کر سکیں اور ان پر فوراً عمل
کیا جائے ۔
اب یہ انتظام ہے کہ الفضل والے روئیداد لکھتے ہیں اور ان سے پوچھ لیا جاتا ہے کہ کیا
ہوا ؟ اگر مجلس مشاورت کے تین دن کام کرنے کے لئے دس آدمی بھی رکھ لئے جائیں تو ان
پر کتنا خرچ آ جائے گا ؟ اب ایک آدمی کام کرتا ہے جسے روئیداد مرتب کے جسے روئیداد مرتب کرنے میں دیر لگتی ہے
اس کو تا ہی کا علاج کیا جائے ۔ اب تخفیف کمیٹی اپنے متعلق امور نکال لے اور کمیشن جو دفاتر
کی تحقیقات کرنے والا ہے وہ اپنا حصہ نکال لے۔
کل لجنہ اماء اللہ سے ایک امر کے متعلق مشورہ لینے کے لئے کہا تھا۔ یہ کام
ناظر صاحب اعلیٰ کے سپرد کرتا ہوں ۔ وہ خود کریں یا کسی اور سے کرائیں مگر ہونا ضرور
چاہئے ۔
اس کے بعد میں اختصار کے ساتھ احباب کو رخصت کرتے وقت بعض نصیحتیں کرنا
چاہتا ہوں ۔ گو جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس وقت میری صحت اور گلا اجازت نہیں دیتا کہ
کچھ بول سکوں یا زور سے آواز نکالوں ۔ یہ الفاظ جو بول رہا ہوں اس طرح معلوم ہوتا ہے یا سے
کہ کھینچ کر سینہ سے نکال رہا ہوں ۔ گزشتہ پانچ ماہ سے میری جسمانی صحت کو نہ معلوم کیا
صدمہ پہنچ گیا ہے کہ مسلسل کھانسی اور نزلہ کی تکلیف جاری ہے۔ اب کے دھر مسالہ جانے
سے قبل بھی بعض اوقات گلے میں اس طرح تکلیف شروع ہو جاتی تھی کہ رات کو سو نہیں سکتا اوقات

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
تھا۔ بعض اوقات خشک کھانسی ایسی چلتی تھی کہ گھنٹوں شروع رہتی تھی لیکن دھر مسالہ سے واپسی
پر رستہ میں پہاڑ گرا ہوا تھا جہاں ہم کھڑے رہے اور بارش سے بھیگ گئے اس سے نزلہ ہو
گیا جو گلے میں گرنے لگا اور دست شروع ہو گئے ۔ یہ سلسلہ چلا جا رہا ہے، بدھ کے دن کسی
قدر آرام آیا اور میں نے تقریر کی اُس کے بعد پھر نزلہ گرا۔ اسی حالت میں پرسوں میں نے
تقریر کی اور پھر کھانسی شروع ہو گئی ۔ اس تکلیف کی وجہ سے حالت یہ ہے کہ ایک جمعہ پڑھاتا
ہوں تو اگلے جمعہ تک بیمار رہتا ہوں ۔ پھر کچھ آرام آتا ہے اور خطبہ پڑھتا ہوں تو پھر بیمار ہو
جاتا ہوں ۔ اِن حالات میں کئی قسم کے کام ہیں جو میں نہیں کر سکتا جب تک اللہ تعالیٰ صحت نہ
دے۔ درس جو میں نے جاری کیا تھا وہ بھی بند ہو گیا ہے۔ بعض اوقات تو ایسی حالت ہو
جاتی ہے کہ ڈاک بھی لیٹے لیٹے پڑھنی پڑتی ہے اور لیٹے ہی جواب لکھنا پڑتا ہے۔ تو کئی کام
جو جاری کئے ہوئے تھے اُن میں التواء ہو رہا ہے۔ ایسے وقت میں میں جماعت سے امید
رکھتا ہوں کہ زیادہ بیداری کا ثبوت دے۔ جب یہ عادت پڑ جائے کہ دوسرا جگائے تو پھر
انسان اس امید میں رہتا ہے کہ کوئی اُسے جگا دے گا لیکن جب پتہ ہو کہ جگانے والا کوئی
نہیں تو آپ ہی اُٹھ بیٹھتا ہے۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے مجھ میں اب وہ طاقت نہیں جو پہلے بیدار کرنے میں لگایا
کرتا تھا اس لئے میں آپ لوگوں سے ایک تو یہ چاہتا ہوں کہ جماعت کو بیدار کرنے کے
کام میں حصہ لیں ۔ صوفی مطیع الرحمن صاحب مبلغ امریکہ کی روانگی کے وقت میں نے جو
تقریر کی تھی جو لکھی جا چکی ہے اور چھپ جائے گی ، اُس میں میں نے بتایا ہے کہ تحریک جدید
جماعت احمدیہ کے لئے اسی طرح ہے جس طرح انگریزوں کے لئے میگنا کارٹا ہے۔ اس
میں جماعت کی ترقی کے وہ اصول بتائے گئے ہیں جن کی اس وقت ضرورت ہے۔ اگر
احباب ان کے بین السطور کو پڑھیں تو ایسا مصالحہ مل سکتا ہے جو صدیوں تک کام آئے ۔
جب میں نے وہ باتیں لکھی تھیں جو سمجھتا تھا کہ القائی ہیں اور اللہ تعالیٰ نے میرے نا تھا اور
دل میں ڈالی ہیں میں اُس وقت دلیری سے کہہ رہا تھا کہ جماعت کے سامنے سکیم پیش کروں
گا مگر صرف اتنا جانتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو طاقت مجھ میں آئی ہے وہ خود بتائے
گی حتی کہ وقت پر اُس کی حقیقت مجھ پر کھولی گئی ۔ تب میں سمجھا کہ یہ ایک ایسی طاقت اور

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
قوت ہے کہ جس سے جماعت دشمنوں کو زیر کر سکتی ہے اور خود ترقی بھی کر سکتی ہے۔
ہزاروں بار میرے دل میں یہ حسرت پیدا ہوئی کہ کونسا طریق ہو جس سے جماعت کو
مادی اور مغربی رنگ سے بچایا جائے مگر کوئی صورت نظر نہ آتی تھی حتی کہ وہ وقت آ گیا
جب خدا تعالیٰ نے مجھے یہ سکیم بتا دی تاکہ جماعت اُس پر عمل کر کے آہستہ آہستہ اس
ڈھنگ پر آجائے جو اس کے لئے ضروری ہے۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ مستقل
طور پر اس پر چلتی جائے اور جماعت کا ایک طبقہ ایسا ہو جو اس سکیم کی روح کو سمجھتا ہو اور
یقین رکھتا ہو کہ صحیح ہے۔
بعض لوگ تو منافقانہ پراپیگنڈہ کرتے ہیں مگر بعض ایسے ہیں جنہوں نے اس کی
اہمیت نہیں سمجھی۔ میں اُن سے جو اس کو سمجھتے ہیں مگر اس کی اہمیت کو نہیں سمجھتے کہتا ہوں کہ اگر
اُس روح کے ساتھ اس کی طرف بڑھیں جس سے یہ پیش کی گئی ہے تو انہیں معلوم ہوگا کہ
اس میں وہ مسائل موجود ہیں جن کا اسلام کے دوبارہ احیاء سے تعلق ہے اور وہ یقیناً اس
سے ایسا مادہ نکال لیں گے جو ان کی روح کی تازگی کا باعث ہوگا اور جماعت کی ترقی کا
موجب ۔
میں نے انیسواں مطالبہ جماعت سے یہ کیا ہے کہ دعائیں کریں ۔ دعا ئیں تو پہلے بھی
کرتے تھے، اب جو کہا گیا تو سوچنا چاہئے کہ کوئی نئی دعا کہی گئی ہے۔ اگر نہیں تو اس مطالبہ کو
حقیقی اور ضروری نہیں سمجھا جا سکتا ۔ دراصل دعا ان چیزوں کے جزو کے طور پر رکھی گئی تھی
رسماً نہ تھی ۔
ان تحریکوں کے بعض حصے ایسے بھی ہیں جن پر اور لوگ بھی عمل کر رہے ہیں مگر ہم نے
جو عمل کیا اُس میں اور دوسروں کے عمل میں فرق ہے، ہم نے خدا تعالیٰ کے لئے کیا مگر وہ
مادیات کے لئے کرتے ہیں ۔ پس دعا رسمی بات نہ تھی بلکہ ایک کو نہ تھا جسے خالی رکھنے سے
چور آ سکتا تھا۔ جب تک ہم یہ کام کرتے وقت یہ نہ سمجھیں کہ خدا کے لئے کر رہے ہیں اور اس وقت ہو جب تک خدا تعالی دردنا اُس وقت تک کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک خدا تعالی مدد نہ کرے۔
پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ تحریک جدید پر زیادہ غور کریں اس طرح
مالی دقتیں بھی دور ہو سکتی ہیں۔ جب ہم کھانا سادہ کر لیں گے اور سادہ زندگی بسر کریں گے تو
XXXXXXXXX

خطابات شوری جلد دوئم
مالی حالت بھی درست ہو جائے گی۔
۱۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
دوسری چیز جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جماعت اس خیال کو
نکال دے کہ ہم افراد کے ذریعہ کام کر سکتے ہیں ۔ اخلاص والے مومنوں کے ذریعہ کام ہوتا
ہے افراد کی کثرت سے نہیں ہوتا ۔ مگر اب تک یہ بات چلی جاتی ہے کہ منافقوں کو پناہ دی
جاتی ہے اور اس کا نام محمد لی رکھا جاتا ہے۔ مگر کیا یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کے بچہ کو کوئی مار رہا
ہو اور کوئی اُسے منع کرے تو آپ کہیں نہ روکو، اس کا دل میلا ہوگا ؟ اگر تم یہ نہیں کر سکتے تو
میں کس طرح مان لوں کہ جو شخص دین کو تباہ کرنے کے لئے کھڑا ہوا سے جب اس سے روکا
جائے تو یہ کہنا درست ہو ہو سکتا ہے کہ اسے کچھ نہ کہو، اس کا کا دل دل ، میلا ہو گا ؟ یہ حصہ ایسا ہے کہ
جماعت کو اس کی طرف بہت توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ قادیان میں بھی اور باہر بھی
احباب اس حصہ کی اصلاح کریں یا اسے نکال دیں ۔ ایسا حصہ اگر قادیان میں ہی نہ ہو تو
مالی مشکلات اس طرح پیش نہ آئیں جس طرح اب آ رہی ہیں ۔
۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ ۳۵-۱۹۳۴ء کا چندہ ۳۴ ۱۹۳۳ء سے ڈیڑھ ہزار زیادہ تھا اور
۱۹۳۵-۳۶ء کا چندہ ۳۵-۱۹۳۴ء سے چار ہزار زیادہ ہے اور ۳۷ ۱۹۳۶ء کے چھ ماہ کا
چندہ ۳۶-۱۹۳۵ء کے چندہ سے تین ہزار زیادہ ہے ۔ اس طرح اُن کا جھوٹ ثابت ہو گیا
جنہوں نے یہاں رہتے ہوئے اس قسم کی باتیں کیں کہ چونکہ تحریک جدید کا چندہ لیا جاتا ہے
اس لئے چندہ کم آتا ہے۔ یہ ان کا جھوٹ تھا اور ان کی منافقت کی علامت ۔
ایک شخص کو جھوٹا قرار دینے کے لئے یہی کافی ہے کہ وہ سُنی سُنائی بات آگے کہہ دے
مگر یہاں تو شنی ہوئی بات بھی نہیں ہے مگر جماعت کے لوگ ان چیزوں پر پردہ ڈالتے اور
کہتے ہیں یہ مخلص لوگ ہیں ، ان کو غلط فہمی ہوئی ۔ اس طرح وہ زہر پھیلتا جاتا ہے۔ اب بعض
کے متعلق ایسے مصالحہ جمع ہو گئے ہیں کہ میں اُن کو قریب میں جماعت سے خارج کرنے والا
ہوں ۔ جب ان کا اخراج ہوگا تو دوسروں کو پتہ لگے گا کہ ان کو کیسے مخلص سمجھتے تھے۔ انہوں
نے ان سے اپنی دوستیاں نبا ہیں مگر خدا تعالیٰ کے سلسلہ سے نہ نباہی ۔ایسے لوگ قادیان سے
باہر بھی ہیں اور قادیان میں بھی ۔ ہمارا کام ہے کہ ان کو گرفت کریں ، ان کی اصلاح کریں
اور اگر وہ نا قابل اصلاح ہوں تو ان کو نکال دیں۔

خطابات شوری جلد دوئم
۱۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء
منافق کی اصلاح بہت مشکل ہوتی ہے ۔ وجہ یہ کہ وہ خود اپنی اصلاح نہیں کرنا چاہتا ۔
تو بہ بڑا علاج ہے مگر اسی کو وہ اپنی پشت پناہ بنائے ہوتا ہے۔ پس دوستوں کو اس امر میں
میری مدد کرنی چاہئے ۔
کئی سکیمیں ایسی ہوتی ہیں جن سے اسلام کو بڑی مدد مل سکتی ہے مگر اس لئے جاری
نہیں کی جاسکتیں کہ منافقین کا پتھر روک بنا ہوتا ہے اور اب تو ایسی حالت ہے کہ جو آگے
دشمن سے لڑنے جاتا ہے منافق اُسے پیچھے سے خنجر مارنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔
میرے پچھلے خطبات کا لوگوں پر اثر ضرور ہوا ہے اور اُنہوں نے منافقوں کے متعلق
شہادتیں بہم پہنچائی ہیں۔ ہم نے جن کو مارک کیا کہ وہ منافق ہیں ، جب شہادت آتی ہے ان
کے متعلق آتی ہے۔ پس دوست اس بارے میں میری مدد کریں۔
تیسری بات یہ ہے کہ دوست روحانیت پر خاص زور دیں۔ ہماری ساری ترقی
روحانیت سے ہی وابستہ ہے۔ نمازوں کی پابندی، ذکر الہی اور خشوع و خضوع کی طرف
خاص توجہ کی جائے ، اپنے نفس پر قابو پانے کی کوشش کی جائے ، انابت الی اللہ پر بہت زور
دیا جائے ، دین کی باتوں کا شغل رکھا جائے اس طرح منافقت خود بخود کچلی جائے گی ۔
ا الانفال : ١
( مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۶ء بار دوئم )
سیرت ابن ہشام جلد ۲ صفحہ ۲۶۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
تفسير البيضاوى - تفسير سورة النساء زیر آیت وَلَمْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تَعْدِلُوا
بَيْنَ النِّسَاءِ میں اس کے الفاظ اس طرح بھی ہیں ۔ مَا لَا يُدْرَكُ كُلُّهُ لَا يُتْرَكُ جُلُّه
تذکرہ صفحہ ۵۳ ۔ ایڈیشن چہارم
ه الحديد : ۱۵

آج 10 میں سے 10 باقی