مجلس مشاورت ۱۹۳۷ ء پہلا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
دو
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
منعقده ۲۶ تا ۲۸ مارچ ۱۹۳۷ء )
پہلا دن
۲۶ مارچ ۱۹۳۷ء کو مجلس مشاورت کے افتتاحی خطاب سے پہلے حضور نے ابتداء
دعا کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا :-
سب دوست میرے ساتھ مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہماری صحیح راہ کی طرف رہنمائی
دعا
کرے اور ہمیں اپنی فرمانبرداری، اطاعت اور تقویٰ کی راہوں پر چلائے تا کہ ہم صحیح
راستہ کو اختیار کر سکیں اور ہمارے مشورے اس کی رضا اور خوشنودی کا باعث ہوں ۔“
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے درج ذیل افتتاحی تقریر
-
فرمائی:۔
66
افتتاحی تقریر " چونکہ ڈیڑھ دو ماہ کے بعد مجھے آج خطبہ میں کھڑے ہو کر بولنے کا موقع
ملا ہے اور ابھی میرے پاؤں کی تکلیف صرف کم ہوئی ہے دُور نہیں ہوئی
اس وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ آج میرا دوبارہ کھڑے ہو کر تقریر کرنا مرض کی شدت کا
موجب ہو جائے گا اور اس لئے میں مجبور ہوا کہ دوستوں تک بیٹھے بیٹھے اپنے خیالات
پہنچاؤں ۔
شوری میں جمع ہونے کی غرض جو دوست اس موقع پر اپنی اپنی جماعتوں کی طرف
سے مجلس شوری کا نمائندہ بن کر آئے ہیں یا جن
دوستوں کو میری طرف سے اس غرض کے لئے منتخب کیا گیا ہے، میں اُن سب سے یہ کہنا
سے کے لئے منتخب کیا ہے، میں اُن سب سے یہ کہنا
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
چاہتا ہوں کہ جب تک ہم اس امر کو پوری طرح ذہن نشین نہ کر لیں کہ کس کام اور کس غرض
کے لئے ہم یہاں جمع ہوتے ہیں ، اُس وقت تک ہم اپنے کام کو کبھی صحیح طور پر بجا نہیں لا سکتے ۔
میں نے جہاں تک جماعت کے حالات کا مطالعہ کیا ہے، میں افسوس کے ساتھ اس نتیجہ پر
پہنچا ہوں کہ ابھی ہماری جماعت کا بیشتر حصہ ایسا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کی بعثت کے مقصد کو نہیں سمجھا اور نہ وہ جماعت کی اہمیت اور اُس کے مقام سے واقف
ہے۔ اگر ہم لوگ اس مقصد کو سمجھ جاتے تو یقیناً ہمارے اعمال اور افعال ایک نئے رنگ میں
ڈھل جاتے اور اُن کے نتائج بھی موجودہ نتائج سے بہت شاندار نکلتے ۔ جہاں تک میں نے
سمجھا ہے ابھی تک بیشتر حصہ ہم میں ایسے لوگوں کا موجود ہے جو یہ سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے
ہماری ہدایت کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھیجا، ہم آپ پر ایمان لائے اور ہمیں
ہدایت حاصل ہو گئی اور جب ہدایت حاصل ہو گئی تو وہ سمجھتے ہیں کہ جو ہماری غرض تھی وہ پوری
ہو گئی اور جس مقصد کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام مبعوث فرمائے گئے تھے، وہ بھی
حاصل ہو گیا حالانکہ اللہ تعالیٰ کے مامور افراد کی ہدایت کے لئے نہیں آتے بلکہ وہ قوموں میں
تغیرات پیدا کرنے کے لئے آتے ہیں۔ دُنیا میں جب معمولی معمولی بادشاہوں کے
رد و بدل سے ایسے تغیرات پیدا ہو جاتے ہیں کہ اُن کا اندازہ لگانا بھی مشکل ہوتا ہے تو
خدائی بادشاہوں کی آمد اور اُن کے قیام سے دُنیا میں بھلا کیا کچھ تغیر پیدا نہ ہوگا ۔
ملکہ سبا جو ایک عورت تھی ، میں اُس کی عقل کو جب دیکھتا ہوں اور اُس کے مقابلہ
میں آپ لوگوں میں سے بعض کی عقل کو دیکھتا ہوں تو حیرت آ جاتی ہے کہ کیونکر اس عورت کی
عقل وہاں تک پہنچ گئی تھی جہاں آپ لوگوں میں سے بعض کی عقل ابھی تک نہیں پہنچی ۔ جب
حضرت سلیمان علیہ الصلوٰۃ والسلام کا خط اُسے ملا تو اُس نے اپنی سلطنت کے اکابر سے
مشورہ لیا۔ اُن سب نے کہا کہ ہم ملک کی خدمت کے لئے تیار اور لڑنے مرنے پر آمادہ
ہیں ، آپ جو حکم دینا چاہتی ہیں دیں ۔ تو اُس نے جواب دیا کہ ہماری موت سے ملک کو کیا
فائدہ پہنچے گا ۔ دیکھنا صرف یہ نہیں کہ لوگ جنگ کے لئے آمادہ ہیں یا نہیں، بلکہ دیکھنا یہ ۔ یہ ہے
کہ ہماری موت ہمیں کوئی نفع پہنچائے گی یا نہیں؟ اگر ہم زندہ رہیں اور سلیمان کی بادشاہت
قبول کر لیں تو یہ زیادہ مفید ہو گا یا یہ زیادہ مفید ہو گا کہ ہم لڑیں اور مر جائیں اور سلیمان
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہمارے ملک پر قابض ہو جائے؟ غرض حکومت کا حکومت کا گلی تغیر ہم : ہم پر زیادہ اثر انداز ہو سکتا ہے یا
اُس کا جزوی تغیر ؟ ایک تغیر تو یہ ہے کہ سلیمان کو اس ملک کی عظمت اور بڑائی حاصل ہو
جائے ، بادشاہت ہمارے پاس ہی رہے ہم صرف اس کے باجگزار ہو جائیں اور ایک تغیر یہ
ہے کہ ہم مارے جائیں اور ملک بھی سلیمان کے قبضہ میں چلا جائے ۔ ان تمام امور پر غور
کر کے وہ جو جو کچھ کچھ کہتی ہے وہ یہ ہے کہ اِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً أَفْسَدُوهَا وَ
جَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِها أَذلَّةٌ لے کہ جب کسی ملک میں کوئی نئی بادشاہت آیا کرتی ہے تو
جَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِها اذلة وہ اس ملک کے معززین کو ذلیل کر دیا کرتی ہے۔ اِس
کے یہ معنی نہیں جیسا کہ عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ حکومتوں میں جب تغیر ہو تو نئی حکومت
بڑوں کو چھوٹا اور چھوٹوں کو بڑا کر دیتی ہے۔ یہاں یہ مضمون بیان نہیں ہوا کیونکہ اگر اس
کے یہی معنی ہوں تو گو بڑے چھوٹے ہو جاویں گے لیکن چھوٹوں کے بڑا بن جانے سے پھر
بھی اُس ملک کو فائدہ پہنچے گا اور اُسے کوئی نقصان نہیں رہے گا حالانکہ قرآن کریم کی آیت
صرف نقصان اور تباہی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ دراصل اس آیت میں ایک غیر قوم کی
حکومت کا ذکر ہے۔ جب اس قسم کی نئی بادشاہت کا قیام عمل میں آئے تو وہ بڑوں کو ذلیل
کر دیتی ہے اور جو پہلے ہی ذلیل ہوں وہ اور بھی زیادہ ذلیل اور بے حیثیت ہو جاتے
ہیں۔ گویا خارجی قوم کی حکومت نئے حاکم مقرر کرتی ہے، نئے سردار بناتی اور نیا نظام قائم
کرتی ہے ۔ پھر وہ لوگ اپنا قانون جاری کرتے ، اپنے افسروں اور اپنے حکام کا تقرر کرتے
اور اپنے ہی نظام کو رائج کرتے ہیں۔ جیسے انگریز یہاں آئے تو انہوں نے انگریزوں کو افسر
بنایا ، مغل آئے تو اُنہوں نے ساتھیوں کو ترقی دی ، پٹھان آئے تو اُنہوں نے اپنے ہم قوم
افراد کو ذمہ داری کے عہدے دیئے ۔ اسی طرح آرین لوگوں نے حکومت کی تو اُنہوں نے
آریوں کو عروج پر پہنچایا اور گونڈ اور بھیل وغیرہ جو کسی زمانہ میں آعِزَّۃ میں سے تھیں انہیں
ذلیل کر دیا۔ غرض ہر خارجی بادشاہت دُنیا میں ایک نیا تغیر پیدا کرتی اور پہلے نظام کو بدل کر
ایک نیا نظام قائم کرتی ہے۔ جب دُنیوی بادشاہتوں اور سلطنتوں کا یہ حال ہے تو کس طرح
ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بادشاہت دُنیا میں قائم ہو اور وہ ان تغیرات کو عمل میں نہ لاوے
بلکہ وہ تو اس سے بھی زیادہ تغیرات پیدا کرتی ہے۔ اس لئے کہ جب ایک بادشاہ دوسری
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
مملکت پر غالب آجاتا اور اپنی افواج لے کر اس میں داخل ہو جاتا ہے تو صرف یہ کرتا ہے
کہ اس ملک کے جو معززین ہوں اُنہیں ذلیل کر دیتا ہے اور جو اس کی اپنی فوج کے معزز
افراد ہوں اُنہیں اعلیٰ عہد ہدے دے دیتا ہے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی بادشاہت اس سے نرالی ہے
کیونکہ جو لوگ نبی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ دنیا میں معزز نہیں بلکہ ادنی سمجھے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ
کی ہمیشہ سے یہ سنت چلی آئی ہے کہ ابتداء میں انبیاء پر ایمان لانے والے چھوٹے درجہ
کے لوگ ہوا کرتے ہیں ۔ پس جب انبیاء کے ذریعہ سے تغیر ہوتا ہے تو بڑے چھوٹے ہی
نہیں کئے جاتے بلکہ ساتھ چھوٹے بھی بڑے کئے جاتے ہیں۔ حالانکہ جب دُنیوی بادشاہ
کسی ملک پر حملہ کرتے اور فاتح ہونے کی حیثیت میں اس ملک میں داخل ہوتے ہیں تو وہ
صرف یہ تغیر کرتے ہیں کہ وہاں کے بڑے لوگوں کو چھوٹا کر دیتے ہیں اور اپنے بڑوں کو
وہاں کا حاکم بنا دیتے ہیں لیکن انبیاء علیہم السلام کے ذریعہ جب اللہ تعالیٰ اپنی بادشاہت قائم
کرتا ہے تو وہ نہ صرف بڑوں کو چھوٹا بنا دیتا ہے بلکہ چھوٹوں کو اُٹھاتا اور اُنہیں بڑا بنا دیتا
ہے۔ انگریز آئے تو اُن کے ساتھ بڑے بڑے لارڈ اور گورنر آئے ، مغل آئے تو اُن کے
ساتھ بڑے بڑے رئیس اور نواب آئے ، پٹھان آئے تو اُن کے ساتھ بڑے بڑے جاگیردار
اور سردار آئے مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کوئی ہفت ہزاری اور ہشت ہزاری
منصب رکھنے والا نہ تھا معمولی حیثیت رکھنے والے لوگ آپ کے ساتھ تھے، وہی آپ پر
ایمان لائے ۔ اور جب خدا تعالیٰ نے اُن کے ذریعہ سے تغیر پیدا کیا تو ایک رئیس کی جگہ
دوسرے رئیس نے نہیں لی بلکہ رئیسوں کی جگہ غرباء اور ظاہر نگاہ میں ادنیٰ نظر آنے والے
لوگوں نے ۔ اور صرف اُس ملک اور اُس علاقہ میں نہیں بلکہ ساری دُنیا میں ۔ اگر صرف اس
ملک میں چھوٹوں کو بڑا اور بڑوں کو چھوٹا کر دیا جاتا تو لوگ کہتے ہمارا اس میں کیا نقصان ہے
ریاست تو پھر بھی ہمارے ہاتھ میں رہی مگر خدا تعالیٰ نے اُنہیں چھوٹا کر دیا اور غیروں کو لا کر
بڑا بنا دیا۔ نہ صرف مکہ میں بلکہ عراق اور شام اور مصر اور ایران اور ہندوستان اور افغانستان
اور روما میں بھی وہ غیر لوگ ہی تھے جو نہ صرف چھوٹے ہونے سے بڑے کئے گئے بلکہ حاکم
اور بادشاہ بنا دیئے گئے اور دُنیا کا نقشہ اس طرح بدل گیا کہ لوگوں کے لئے اصل حقیقت کا
سمجھنا ہی مشکل ہو گیا۔
خطابات شوری جلد دوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جبلہ کا ایک واقعہ جلتہ بن الا هم غستانی شام کا مشہور رئیں بلکہ اپنے علاقہ کا بادشاہ تھا
جو اپنی قوم کے ساٹھ ہزار عیسائیوں کو لے کر مسلمان ہو گیا۔ ایک دفعہ
اُس کے دل میں شوق پیدا ہوا کہ حج کر آؤں ۔ دراصل اُسے اسلام سے کوئی واقفیت نہ تھی
وہ صرف شوکتِ اسلام کو دیکھ کر ایمان لے آیا تھا ایمان کی حقیقت سے واقف نہیں تھا۔ حج
کے لئے مکہ پہنچا تو اُس نے ایک بڑا سا لمبا جبہ پہنا ہوا تھا جس طرح آجکل عزت کا معیار
یہ سمجھا جاتا ہے کہ کوٹ چھوٹا ہو اور جتنا زیادہ کوئی شخص اپنے آپ کو معزز سمجھتا ہے اُتنا ہی وہ
کوٹ چھوٹا کر لیتا ہے۔ اسی طرح اُس زمانہ میں عزت کا معیار یہ سمجھا جاتا تھا کہ کوٹ لمبا ہو
اور جتنا زیادہ کوئی شخص اپنے آپ کو معزز سمجھتا تھا اُتنا ہی زیادہ وہ کوٹ لمبا بنالیتا تھا اسی کے
مطابق وہ بھی ایک لمبا سا جبہ پہن کر آیا ۔ ایک جگہ وہ جبہ پھیلا کر یوں بیٹھا ہوا تھا جیسے مرغی
اپنے پر پھیلا کر بیٹھتی ہے کہ اتفاقاً ایک غریب مسلمان پاس سے گزرا اور اُس کا پیر اُس کے
جبہ پر پڑ گیا۔ جبلہ نے دیکھا تو زور سے اُسے ایک مکہ مارا اور کہا شرم نہیں آتی تیرے جیسا
رذیل آدمی میرے جبہ پر اپنا پاؤں رکھتا ہے۔ خیر وہ مسلمان تو چلا گیا لیکن کسی اور نے اُسے
کہا کہ تو نے یہ سخت بُری حرکت کی ہے۔ اگر عمر (رضی اللہ عنہ ) کو پتہ لگ گیا تو وہ تجھے سزا
دیئے بغیر نہیں رہیں گے ۔ وہ کہنے لگا کیا جبلہ کو بھی سزا دی جا سکتی ہے؟ اس مسلمان نے
جواب دیا کہ اسلام نے جو قانون مقرر کیا ہے وہ سب کے لئے ہے امیر اور غریب کا اِس
میں کوئی فرق نہیں ۔ جبلہ کہنے لگا میں تو بادشاہ ہوں کیا میرے لئے بھی رعایت نہ ہوگی؟ اُس
نے کہا اسلام کا قانون سب کے لئے ہے بادشاہ بھی اُس سے مستثنیٰ نہیں ہوتے ۔ چونکہ یہ
گفتگو سُن کر اُس کے دل میں کچھ خلش سی پیدا ہو گئی تھی ۔ وہ تھوڑی دیر کے بعد خود ہی
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا کہ پوچھے تو سہی بات کیا ہے۔ چنانچہ حضرت عمرؓ سے
کہنے لگا اگر کوئی بڑا آدمی چھوٹے آدمی کو تھپڑ مار دے تو آیا اُس کی بھی کچھ سزا ہے؟ حضرت
عمر نے کہا جبلہ ! کہیں تو نے تو ایسی حرکت نہیں کی ؟ یا د رکھ اگر تو نے کسی غریب مسلمان کو مارا
ہے تو اس کی سزا میں تجھے ضرور دوں گا۔ جبلہ کہنے لگا میں نے تو صرف ایک بات پوچھی ہے
خود تو کسی کو نہیں مارا ۔ یہ کہہ کر وہ کوئی بہانہ بنا کر وہاں سے باہر نکلا اور اپنی قوم کو لے کر چلا
گیا اور پھر عیسائی لشکر کے ساتھ شامل ہو گیا اور سالہا سال اُن سے مل کر مسلمانوں کا مقابلہ
خطابات شوری جلد دوم
کرتا رہا۔
۱۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تو اسلام نے تمدنوں کو بدلا ، اسلام نے چھوٹی قوموں کو اونچا کیا اور دُنیا کے لئے
اُنہیں مفید اور کارآمد بنایا۔ کہاں غستان کا بادشاہ اور کہاں مکہ یا مدینہ کا ایک غریب عرب ۔
اسلام نے اس غریب کو اونچا کر دیا اور دوسرے ملکوں کے بادشاہوں کو بھی نیچا کر دیا۔
مامورین کی آمد کی غرض پس اللہ تعالیٰ کے مامورین جب آتے ہیں تو دُنیا کا نقشہ
بدلنے کے لئے آتے ہیں۔ وہ صرف افراد کی ہدایت کے
لئے نہیں آتے ۔ اگر افراد کی ہدایت ہی اللہ تعالیٰ کے مد نظر ہوتی تو ایک ایک فرشتہ ہر ایک
شخص پر نازل ہوتا اور اُسے خواب کے ذریعہ ہدایت کا راستہ دکھا دیتا لیکن خدا تعالیٰ نے ایسا
نہیں کیا بلکہ اپنے مامور بھیجے اور دنیا کو یہ دعوت دے کر کہ اُس کے ہاتھ پر سب جمع ہو
جائیں دُنیا میں ایک شور مچا دیا۔ پس خدا تعالیٰ کے انبیاء اس لئے نہیں آتے کہ وہ افراد کو
ہدایت دیں بلکہ اس لئے آتے ہیں کہ دُنیا کا نقشہ بدل دیں۔ اس لئے آتے ہیں کہ تنظیم
کریں، اس لئے آتے ہیں کہ ایک روحانی فوج تیار کریں اور اُس کے ذریعہ دُنیا کو فتح
کریں ۔ اگر ہم میں سے کوئی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام پر ایمان لاتا ہے اور کہتا
ہے الْحَمْدُ لِلہ مجھے آپ کی شناخت کی توفیق حاصل ہوئی تو اُسے سمجھنا چاہئے کہ اُس کی
ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ کو مسیح موعود بھیجنے کی کیا ضرورت تھی ۔ کیا خواب کے ذریعے اللہ تعالیٰ
اُسے ہدایت نہیں دے سکتا تھا ؟ اور کیا اُس کا دل کھول کر ایسے صحیح راستہ کی طرف اُس کی
راہنمائی نہیں کر سکتا تھا ؟ آخر ایک کو جو اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی اور لاکھوں کروڑوں نفوس کو تھا؟ و
کفر کی ڈیوڑھی میں لا کر کھڑا کر دیا، قتل و خونریزی تک نوبت پہنچی، فسادات ہوئے اور
جھگڑے برپا ہوئے تو اس کی کیا وجہ ہے؟ اگر محض ہدایت دینا مد نظر تھا تو ایک ایک فرشتہ
نازل ہوتا اور افراد کو صحیح راستہ بتا دیا جاتا ۔ ایک آدمی کے ہاتھ سے ہدایت دینے کے تو معنی
ہی یہ ہیں کہ اللہ تعالیٰ ایک شخص کے ہاتھ میں سب دُنیا کے ہاتھ رکھنا چاہتا ہے۔
اگر تم اس نکتہ کو مد نظر نہیں رکھتے اور تنظیم کا خیال نہیں کرتے اور کہتے ہو الْحَمْدُ لِلَّهِ
ہمیں یہ ہدایت حاصل ہو گئی تو غفلت اور شستی کی علامت ہوگی اور گو الفاظ کے لحاظ سے تم
الْحَمْدُ لِلَّهِ ہی کہہ رہے ہو ہو گے مگر حالت انا للہ کہنے کی ہوگی کیونکہ ایسے انسان نے انبیاء
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کی بعثت کے مقصد کو سمجھا ہی نہیں ۔ اس نے سمجھا ہے کہ مامورین بھی صوفیاء کی طرح ہوتے
ہیں جو آتے ہیں اور وعظ و نصیحت کر کے چلے جاتے ہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ کے مامورین دنیا
کو بدل دینے کے لئے آیا کرتے ہیں اور نہ صرف وہ تغیر پیدا کرتے ہیں جس کا ملکہ سبا نے
ان الفاظ میں ذکر کیا کہ جعَلُوا أَعِزَّةَ اَهْلِهَا أَذِلَّةٌ ، بلکہ وہ تغیر بھی پیدا کرتے ہیں
جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام میں ان الفاظ میں ذکر ہے کہ کئی چھوٹے
ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے کئے جاویں گے پس مقام خوف
ہے کے اس الہام میں جب یہ کہا گیا کہ کئی بڑے دے ہیں جو چھوٹے کئے جاویں گے تو اس کے
یہ معنی تھے کہ دنیا کے بادشاہ، دُنیا کے وزراء ، دُنیا کے فلاسفر، دُنیا کے سائنسدان ، دنیا کے
بڑے بڑے جرنیل، دُنیا کے انجینئر اور دُنیا کے ڈاکٹر غرض ہر شعبہ کے لوگ سلسلہ احمدیہ کے
مقابلہ میں آ کر کسی نہ کسی رنگ میں زک اور ذلت اُٹھائیں گے اور جب یہ کہا کہ کئی چھوٹے
ہیں جو بڑے کئے جائیں گے تو ان چھوٹوں سے مراد تم لوگ ہو جو احمدیت میں داخل
ہوئے ۔ ہم میں سے ایک بھی ایسا شخص نہیں جو یہ کہہ سکے کہ دُنیا کے بڑے لوگوں کے مقابلہ
میں اُس کی کچھ حیثیت ہے۔
مجھے ایک لطیفہ ایک شخص کا ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ چوہدری ظفر اللہ خاں ایک امیر کا واقعہ
صاحب ایک دفعہ ایک دوست کو میری ملاقات کے لئے لائے یا
انہوں نے اس دوست کو میری ملاقات کے لئے بھیجا۔ مجھے اس وقت اچھی طرح یاد نہیں کہ
وہ خود ساتھ تھے یا نہیں۔ بہر حال اُس کے تعارف کا ذریعہ وہ تھے۔ یہ صاحب ایک زمیندار
ہیں اور ایک بڑی ریاست میں بھی ایک معزز عہدہ پر ملازم رہ چکے ہیں ۔ باتوں باتوں میں
اُنہوں نے والی ریاست کے متعلق کچھ گفتگو شروع کر دی مگر اس رنگ میں کہ کہ وہ وہ تو تو عجیب
آدمی ہیں ۔ پرانا اور رڈی سامان بھی آثار قدیمہ قرار دے کر خرید لیا کرتے ہیں۔ اور یہ
کہتے ہوئے وہ بار بار اُن گرسیوں اور صوفوں کی طرف اشارہ کرتے جاتے جو میرے کمرہ
میں پڑے تھے اور کہتے جاتے تھے کہ اس قسم کا رڈی کا سامان بھی وہ اچھا سمجھ کر خرید لیتے
ہیں۔ اب ذرا غور تو کرو کہ وہی سامان جو ہماری جماعت کے منافقوں کی نظر میں بوجہ حکمتوں
سے نا واقف ہونے کے قابلِ اعتراض نظر آتا ہے، اس رئیس کے نزدیک نہایت ہی ذلیل
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اور قابلِ حقارت تھا اور باوجود اس کے کہ ہمارے ملک کے رواج کے مطابق صاحب خانہ
کے سامان کے متعلق اس قسم کے الفاظ کا استعمال نا پسندیدہ سمجھا جاتا ہے وہ صاحب اس
سامان کے رڈی ہونے سے کچھ ایسے متاثر ہوئے کہ اُس کے سوا اُنہیں اور کوئی مثال ہی
نظر نہ آتی تھی ۔
اب سوچو تو سہی ان امراء کے لئے کتنی مصیبت ہو گی جو اس قسم کے خیالات رکھنے
والے ہوں گے، جب احمدیت پھیل کر اُن سے مطالبہ کرے گی کہ وہ سادہ زندگی اختیار
کریں اور غریبوں کی ترقی کے لئے اپنے اموال خرچ کریں اور اُن کو ان غرباء سے حکم سُننے
پڑیں گے جن کو خدا تعالیٰ نے پہلے احمدیت میں داخل کر دیا لیکن اگر خالی احمدیت پر ایمان
لے آئیں، اور اپنی زندگی میں کوئی تغیر پیدا تغیر پیدا نہ کریں تو ایسے ایمان کا کیا فائدہ ہو سکتا ہے اور
اس قسم کا ایمان احمدیت کی ترقی میں کس طرح محمد ہو سکتا ہے۔ اگر ایمان لا کر بھی وہی
رسم و رواج رہیں جو پہلے تھے تو دنیا خاک بدلے گی؟ حالانکہ ہونا یہ ہے کہ یہ آسمان ایک
اور آسمان سے اور یہ زمین ایک اور زمین سے بدلنی ہے۔ اب تک احمدیت کی وجہ سے
ہماری جماعت کے افراد میں جو تغیر ہوا ہے وہ صرف یہ ہے کہ مسیح ناصری کو وفات یافتہ مان
لیا، اجرائے نبوت کے مسئلہ کو تسلیم کر لیا اور اسی طرح کے بعض اور اعتقادی امور میں عام
مسلمانوں سے الگ طریق عمل اختیار کر لیا۔ عبادات میں دوسروں سے زیادہ با قاعدگی پیدا
کر لی مگر عملی تغیرات جو نظام سے تعلق رکھتے ہیں ، ان میں اب تک کیا تبدیلی ہوئی ہے؟ اور
وہ تبدیلی ہو کس طرح سکتی ہے جب تک یہ نہ سمجھ لیا جائے کہ ہم اس دُنیا کو مٹانے اور ایک نئی
دنیا کی تعمیر کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں ۔
یورپی فلسفہ پر اسلام کی برتری میں دیکھتا ہوں کہ اگر کسی کے دل میں عملی تغیر کے میں ہوں دل پر کی برتری بھی پیدا ہوں
متعلق جوش بھی پیدا ہوتا ہے تو وہ اسلام کی تعلیم کے
ماتحت نہیں بلکہ یورپین مصنفین کی کتابیں پڑھ کر ۔ حالانکہ ان مصنفین کی دونوں تعلیمیں لعنتی
ہیں۔ وہ بھی لعنتی ہے جو امراء کی تائید میں ہے اور وہ بھی لعنتی ہے جو غرباء کی تائید میں ہے۔
اُس میں بھی جھوٹ ہے اور اس میں بھی جھوٹ ہے۔ اُس میں بھی گند ہے اور اس میں بھی
گند ہے ۔ اُن کی تہذیب کی مثال بالکل ویسی ہے جیسے کسی نے ایک اونٹ سے پوچھا تھا کہ
خطابات شوری جلد دوم
۱۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پہاڑ کی اترائی اچھی ہے یا چڑھائی ؟ تو وہ کہنے لگا ہر دو لعنت ۔ ان میں سے بعض بے وقوف
بھی یورپ کی سوشلزم کی کتابیں پڑھتے اور انہیں پڑھ کر کہتے ہیں غرباء کے متعلق اُن میں جو
نظریہ پیش کیا گیا ہے یہ بالکل اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے حالانکہ اسلام کی تعلیم اور اُن کی
تعلیم میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ پھر ان میں سے دوسرے بیوقوف جو امراء کے
نکتہ نگاہ کے حامی ہوتے ہیں جب کیپٹل ازم (یعنی استکثار مال) کے متعلق یورپین نظریہ
دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ بالکل ٹھیک ہے یہ اسلام کی تعلیم کے مطابق ہے حالانکہ یہ بھی
جھوٹ ہوتا ہے۔ غرض یورپ کی دونوں تعلیمیں غلط ہیں اور اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔
اسلام کی تعلیم بالکل جدا گانہ حیثیت رکھتی ہے۔ اگر یورپ کے فلاسفر اس تعلیم کو اپنی عقلوں
سے سمجھ سکتے تو محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت اور قرآن مجید کے نازل کرنے کی ضرورت
ہی کیا تھی ۔ اسلام تو تعلیمات کا ایک وسیع سلسلہ ہے جس کی جزئیات سے بھی یورپین لوگ
واقف نہیں ۔
یورپ میں طلاق کا رواج
مثلاً دیکھ لو یورپ میں طلاق کا مسئلہ رائج ہو گیا لیکن کیا یہ
وہی طلاق ہے جس کی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تعلیم
دی۔ اگر کوئی شخص غور کرے تو اُسے معلوم ہو گا کہ گو نام کے لحاظ سے یہ طلاق ہے اور
اسلام کے پیش کردہ مسئلہ سے اس کا نام ملتا ہے لیکن تفصیلات بالکل اور ہیں ۔ اور اب جو
یورپ میں طلاق کا رواج ہے اس کی کوئی حد بندی ہی نہیں رہی ۔ ایسی ایسی تمسخر آمیز
طلاقوں کی وارداتیں ہوتی ہیں کہ سُن کر حیرت آتی ہے اور انسان کہتا ہے کہ یہ لوگ پاگل ہو
گئے ہیں ۔ ٹائمز آف لنڈن میں ایک دفعہ میں نے پڑھا کہ ایک ایسی عورت کی وفات
ہوئی ہے جو ے ا خاوند کر چکی تھی اور گیارہ زندہ خاوند اُس کے جنازے میں شامل تھے۔ اُن
خاوندوں سے جو طلاق کی وجوہ لکھی تھیں وہ بھی عجیب و غریب تھیں ۔ ایک خاوند سے تو اُس
نے اس لئے طلاق لی کہ اُسے شکوہ تھا کہ جب وہ گھر میں آتا ہے تو مجھے بوسہ نہیں دیتا۔
عدالت میں مقدمہ گیا اور عدالت نے تسلیم کیا کہ واقعہ میں یہ بہت بڑا ظلم ہے اور اب
دونوں کا نباہ مشکل ہے، طلاق ہو جانی چاہئے ۔ پھر ایک اور خاوند سے طلاق لینے کی وجہ یہ
لکھی تھی کہ اس عورت نے کہا میں نے ایک ناول لکھا ہے اور میرا خاوند اسے چھپوانے کی
خطابات شوری جلد دوم
۱۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اجازت نہیں دیتا۔ عدالت میں یہ مقدمہ پیش ہوا اور عدالت نے تسلیم کیا کہ واقعہ میں یہ
بہت بڑا ظلم ہے، اس صورت میں طلاق ضرور مل جانی چاہئے ۔ تو محض اس لئے کہ یورپین
مصنفین کی کتابوں میں طلاق کا لفظ آگیا یہ سمجھ لینا کہ اسلامی طلاق اور وہ طلاق ایک ہی
ہے یا محض اس لئے کہ ان کتابوں میں مساوات کا لفظ آ گیا یہ خیال کر لینا کہ اسلامی مساوات
اور ان کی مساوات ایک ہی چیز ہے، بہت بڑی غلطی ہے۔ دونوں میں زمین و آسمان کا فرق
ہے۔ اور یہ نادانی ہو گی اگر خیال کر لیا جائے کہ امراء کے متعلق جو اسلام نے تعلیم دی ہے
وہی فلاں یورپین فلاسفر نے بھی پیش کی ہے۔ اُس فلاسفر نے جو کچھ کہا ہو گا نامکمل اور ناقص
ہوگا اور وہ کچھ نہیں کہا ہوگا جو اسلام دُنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے۔
اسی طرح اگر کسی سوشلسٹ یا بالشوسٹ نے کوئی تعلیم دنیا کی بہتری کی پیش کی ہوگی
جسے پڑھ کر تم کہتے ہو یہی اسلام بھی پیش کرتا ہے، تو یہ بالکل جھوٹ ہوگا کیونکہ اس کی جزئیات
اتنی ناقص ، اتنی گندی ، اتنی خراب ، اور اتنی نا معقول ہوں گی کہ اگر دُنیا اُن پر عمل کرے تو
تباہ ہو جائے ۔ خالی منہ سے مترادف الفاظ دُہرا دینے سے کچھ نہیں بنتا۔ کیا سارے مذہب
والے یہ نہیں کہتے کہ سچ بولو؟ مگر کیا پھر سچ کی تعریف میں اختلاف نہیں؟ کیا تمام مذاہب
والے یہ نہیں کہتے کہ توحید کا عقیدہ اختیار کرنا چاہئے؟ مگر کیا اُن کی توحید اور اسلام کی توحید
ایک ہی ہے؟ کیا عیسائی منہ سے توحید کے قائل نہیں یا آر یہ منہ سے توحید کے قائل نہیں؟ یہ
سب توحید کے قائل ہیں۔ مگر اسلامی توحید سے ان کی توحید کا عقیدہ ملتا ہے؟ پس لفظوں
سے فریب نہ کھاؤ اور یقیناً سمجھو کہ اسلام نہ کیپٹل ازم قائم کرنا چاہتا ہے نہ سوشلزم نہ
بالشوازم قائم کرنا چاہتا ہے نہ فاسزم یا ناسزم بلکہ اسلام ایک نئی چیز دنیا میں قائم کرنا چاہتا
ہے۔ ایسی چیز جو دُنیا کی نگاہوں سے اس وقت اوجھل ہے اور مکنون ہے۔ وہ بے شک
قرآن مجید میں پائی جاتی ہے لیکن قرآن مجید سے اس تعلیم کو معلوم کرنا ہر ایک کا کام نہیں ۔
اور موجودہ زمانہ میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس لئے بھیجا ہے کہ تا آپ
اس کتاب مکنون کو ظاہر کریں ۔ پس اس تعلیم کو دُنیا میں پھیلانے اور اس کے مطابق عالم کا
نقشہ بدلنے کے لئے ہمیں ایک ایک مرحلہ اور ایک ایک قدم پر اس طرح جنگ کرنا پڑے گی
جس طرح آجکل سپین میں جنگ ہو رہی ہے کہ بعض بلڈنگز کو فتح کرنے پر ہی کئی کئی دن لگ
خطابات شوری جلد دوم
۱۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
گئے ہیں ۔ مثلاً ایک کمرہ آج باغیوں کے پاس ہے حکومت نے اُس کمرہ کیلئے لڑائی کی اور
لڑائی جاری رکھی یہاں تک کہ اُسے اپنے قبضے میں کر لیا۔ پھر دوسرے کمرہ پر لڑائی ہوئی اور
پھر تیسرے پر یہاں تک کہ پندرہ پندرہ دن میں ایک ایک عمارت فتح ہوئی ہے اور نہ صرف
ایک ایک کمرہ پر بلکہ ایک ایک دروازہ اور ایک ایک کھڑ کی اور ایک ایک روشندان پر لڑائی
ہوئی ہے۔ پھر کیا تم سمجھتے ہو شیطان اتنی بھی ہم سے لڑائی نہیں کرے گا جتنی اس وقت سپین
میں ہو رہی ہے؟ یقیناً وہ اس سے زیادہ لڑائی کرے گا اور اس سے زیادہ مشکلات پیدا
کرے گا۔ اور وہ کئی کئی ناموں ، کئی کئی اصطلاحوں اور کئی کئی تفصیلوں سے دھوکا دینا چاہے گا
اور لوگ سمجھیں گے کہ یہی اسلام ہے حالانکہ وہ اسلام نہیں ہو گا۔ پس مت خیال کرو کہ تمہارا
محض احمدی ہو جانا اور عقائد میں تبدیلی اختیار کر لینا کافی ہے۔
کی
بعثت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت
کی غرض یہ ہے کہ ہم دُنیا میں ایک
عظیم الشان تغیر پیدا کریں پس ہم نے دُنیا میں ایک تبدیلی پیدا کرنی ہے ایک بربادی اور
تباہی ڈالنی ہے اور پھر اُس بربادی اور تباہی کے بعد ایک نئی عمارت تعمیر کرنی ہے۔ گویا پہلی
عمارتوں کو مٹانا اور نئی عمارتوں کو اُستوار کرنا ہے۔ یہ کام کوئی معمولی کام نہیں ۔ اس کام کے
لئے جس بیداری ، جس ایثار ، جس قربانی اور جس سمجھ کی ضرورت ہے اُس کا اندازہ لگانا بھی
انسانی سمجھ سے بالا ہے۔ اور گو اِس کی اہمیت کو پورے طور پر سمجھنے سے قاصر ہوں لیکن
بہر حال ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ہم سمجھیں اور جس حد تک اس کا احساس اپنے دلوں میں
پیدا کر سکتے ہیں ، اُس حد تک احساس پیدا کریں۔ میں اِس وقت یہ اقرار کرنے کے لئے
تیار ہوں کہ جس دن میں خلیفہ ہوا تھا ، اُس دن اِس اہمیت کا میں دسواں حصہ بھی نہیں سمجھا
تھا جو آج سلسلہ کی سمجھ رہا ہوں ۔ پس میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگ مستقبل کا کما حقہ اندازہ
کریں ۔ یہ بے شک ایک ناممکن کام ہوگا لیکن بہر حال کچھ نہ کچھ اندازہ ہونا چاہئے اور کچھ
نہ کچھ حدود ہمارے سامنے ہونی چاہئیں گو تفصیلات کا ہم احاطہ نہ کر سکتے ہوں ۔ گوا
-
فرض میں دیکھتا ہوں اس میں دیکھتا ہوں اس نقص کی وجہ سے ہمارے کاموں میں ایک قسم ایک احمدی کا فرض یا سنت اور افات پائی جاتی ہے اور رات کے کی سستی اور غفلت پائی جاتی ہے اور بہت سے احمدی ایسے ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۱۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جو ایمان لا کر سمجھتے ہیں کہ اُن کی پیدائش کی غرض پوری ہوگئی حالانکہ جس دن کوئی شخص احمدی
بنتا ہے وہ فوج میں داخل ہوتا ہے۔ تم کبھی نہیں دیکھو گے کہ کوئی شخص فوج میں اپنا نام داخل
کرا کر گھر چلا جائے اور آرام سے لیٹ جائے مگر کئی لوگ ہیں جو احمدیت میں داخل ہو کر
سمجھتے ہیں کہ یہی اُن کا مقصود تھا۔ حالانکہ احمدی ہونے کے یہ معنے ہیں کہ وہ فوج میں داخل
ہوتے ہیں اور کوئی شخص فوج میں داخل ہو کر گھر میں نہیں بیٹھ رہتا بلکہ کام کرتا اور اپنے
فرائض کی ادائیگی میں منہمک ہو جاتا ہے لیکن ہمارے فوجی اکثر ایسے ہی ہیں جو نام لکھا کر
اپنے گھروں میں چلے گئے ہیں ۔
یاد رکھو اللہ تعالیٰ کی یہ سنت نہیں کہ وہ اکیلے نجات دے۔ خدا کی یہ سنت ہے کہ وہ
اکٹھی نجات دیتا ہے۔ جو لوگ کوشش کرتے اور کام کرتے ہیں خُدا انہیں بخش دیتا ہے لیکن جو
لوگ کوشش نہیں کرتے انہیں خدا تعالیٰ کی بارگاہ سے دھتکار دیا جاتا ہے۔
ایک اہم نکتہ دیکھ اوسورہ فاتحہ میں ہی خدا تعالیٰ نے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ -
میں بار بار ہم ”ہم الفاظ استعمال کئے ہیں، میں میں نہیں سکھایا۔
دو
ہم تیری عبادت کرتے ہیں، ہم تجھ سے مدد چاہتے ہیں ہمیں سیدھا راستہ دکھا ۔ سب جگہ ہم
ہی ہم کے الفاظ ہیں۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ نکتہ سمجھایا ہے کہ ہم نے تمہیں اس لئے کھڑا
کیا ہے کہ تم سب کو اپنے ساتھ شریک کرو اور کام کرو لیکن کیا ہم اس عظیم الشان مقصد کے
لئے وہی کچھ کوشش کر رہے ہیں جو ہمیں کرنی چاہئے؟ میں تو سمجھتا ہوں اس عظیم الشان تغیر
کے لئے جن کوششوں کی ضرورت ہے اُن کا ہم عُشر عشیر بھی نہیں کر رہے۔ بڑے نقص کی
بات یہ ہے کہ ہمارے دوست بات کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے اور چھوٹی چھوٹی باتوں کی
طرف اپنی نگاہ رکھتے ہیں ۔ مثلاً ایک معمولی سی بات ہے۔ میں نے کئی دفعہ کہا ہے کہ مجھ سے
سفارشیں نہ کرایا کرو مگر دوست اس بات کو بھی نہیں سمجھتے اور وہ شخص جو اپنے روحانی مقام
کے لحاظ سے اس وقت کے دُنیوی بادشاہوں سے بھی خدا تعالیٰ کے نزدیک بڑی شان رکھتا
ہے اُسے کہا جاتا ہے کہ معمولی افسروں کے پاس ہماری سفارش کر دیں اور اُنہیں خیال بھی
نہیں آتا کہ یہ بڑی بات ہے حالانکہ اس سے زیادہ شرم کی بات اور کیا ہوگی کہ مجھ سے کسی
دنیوی افسر کے پاس سفارش کرائی جائے ۔ جب میں ایسے دوستوں سے کہتا ہوں کہ کیا