مجلس مشاورت ۱۹۳۷ ء پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
آپ نے میرے خطبات کو نہیں پڑھا؟ میں نے تو اس سے منع کیا ہے۔ تو وہ کہتے ہیں پڑھا
تو تھا مگر میں نے سمجھا اس کا فلاں مطلب ہے گویا جس طرح کہتے ہیں
چوں قضا آید طبیب ابله شود
اُن کی یہ حالت ہوتی ہے کہ جب اُنہیں حرص پیدا ہوتی ہے، اُن کی آنکھیں اندھی ہو جاتی
ہیں اور وہ سفارش کرانے کے لئے دوڑ پڑتے ہیں
کچھ دنوں کی بات ہے میں قادیان آ رہا تھا۔ ریل کے اُسی کمرہ میں ایک معزز عہدہ دار
میرے ہم سفر تھے۔ وہ مجھ سے کہنے لگے میں قادیان کو دیکھنے جا رہا ہوں۔ پھر خود ہی کہنے
لگے آپ تو قادیان کے بادشاہ ہوئے ۔ میں نے کہا میں تو کوئی بادشاہ نہیں، بادشاہ انگریز
ہیں ۔ وہ کہنے لگے ہاں مگر آپ کو بھی ایک رنگ کی بادشاہت حاصل ہے۔ میں نے کہا اگر اس
بادشاہت کا ذکر ہو تو اس میں قادیان کی کیا شرط ہے ویسی بادشاہت تو مجھے ساری دنیا کی
حاصل ہے۔ آپ نے تو قادیان کا نام لے کر میری بادشاہت کو کم کر دیا ۔ اس پر وہ کہنے
لگے یہ اور قسم کی بادشاہت ہے ۔ میں نے کہا اور قسم کی بادشاہت مجھے کوئی حاصل نہیں ایک
ہی قسم کی بادشاہت مجھے حاصل ہے اور قادیان سے محدود نہیں بلکہ اُس کا تعلق سب دنیا
سے ہے۔
ہماری ذمہ داریاں
تو ہمیں خدا تعالیٰ نے اس غرض کے لئے دنیا میں کھڑا کیا ہے کہ
ہم بادشاہتوں کو اُلٹ دیں ، حکومتوں کو بدل دیں اور سلطنتوں
میں انقلاب پیدا کر دیں اور پھر ان بادشاہتوں ، حکومتوں اور سلطنتوں کی جگہ نئی حکومتیں اور نئی
سلطنتیں قائم کریں اور دُنیوی حکومتوں کو اپنے ماتحت لا کر انہیں مجبور کریں کہ وہ اُس تعلیم کو
جاری کریں جو اسلام دنیا میں قائم کرنا چاہتا ہے ۔ لوگوں کو یہ بات عجیب معلوم ہوتی ہو گی مگر
ہمیں تو اس میں کچھ بھی عجیب امر نظر نہیں آتا ۔ صرف یقین کی بات ہوتی ہے وہ پیدا ہو
جائے تو نا ممکن نظر آنے والے امور بھی ممکن بن جاتے ہیں ۔
لطیفہ یہ ہے کہ اس تقریر کے دوسرے ہی دن بعض دوست جو شوری کے نمائندے تھے یا
اس میں بطور مہمان شامل تھے مجھ سے سفارش کرانے کے لئے آپہنچے ۔ اللہ تعالیٰ اس نابینے پن
اور بہرے پن سے جماعت کو نجات دے۔

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
میاں بگا کا لطیفہ مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ ہے تو وہ لطیفہ مگر اس سے کم از کم یہ ضرور
معلوم ہوتا ہے کہ اُس شخص کو حضرت خلیفہ اول کی ذات پر کس قدر
اعتماد تھا۔ یہاں ایک نیم عقل کا آدمی ہوا کرتا تھا۔ میاں بگا اُس کا نام تھا، اُس کی بیوی
فوت ہوگئی ۔ بیوی کی وفات کے بعد حضرت خلیفہ اول کے سامنے وہ جب جب کبھی ؟ آتا آ۔ آپ
فرماتے ۔ میاں بگا شادی کرنی ہے وہ کہتا ”سوچ دے ہاں ایک دن حضرت خلیفہ اول
کہیں سے آ رہے تھے، میاں بگا آپ کے ساتھ تھا۔ میں بھی اُس وقت اتفاقاً مسجد کی
سیڑھیوں سے اُتر رہا تھا۔ مجھے دیکھ کر حضرت خلیفہ اسیح الاوّل کھڑے ہو گئے اور فرمانے
لگے ۔ لومیاں بگے کی شادی کا انتظام ہو گیا۔ پھر فرمانے لگے یہ ابھی مجھے ملا ہے اور اس نے
آ کر کہا ہے کہ میری شادی کا پختہ انتظام ہو گیا ہے تھوڑی سی کسر باقی ہے وہ آپ پوری
کر دیں ۔ جب میں ( حضرت خلیفہ اوّل) نے اُس سے پوچھا کہ مبارک ہو کہاں انتظام ہوا
اور کیا ہوا ہے۔ تو اُس نے جواب دیا کہ بات یہ ہے کہ نکاح کے لئے میں بھی راضی ہو گیا
ہوں اور میری والدہ بھی راضی ہو گئی ہے اب آپ صرف لڑکی اور روپے کا انتظام کر دیں ، تو
شادی ہو جائے گی۔
فتوحات اور تیاری کی ضرورت یہ ہے تو نہی کی بات مگر اس سے اتنا ضرور ثابت
ہوتا ہے کہ اُسے یہ خیال تھا کہ صرف میری رضا کی
ہی ضرورت ہے، ورنہ حضرت ، ورنہ حضرت خلیفہ اول اس کی شادی کہیں ضرور کرا دیں گے ۔ اگر اُس
نیم مجنوں کو حضرت خلیفہ المسیح الاوّل کی ذات پر اس قدر اعتماد ہو سکتا تھا تو کیا ہمیں خدا تعالیٰ ذ
کے وعدوں پر اتنا اعتماد بھی نہیں رہا ؟ ہمارا خدا کہتا ہے کہ مسیح موعود کے ماننے والوں کو ہم دُنیا
پر حکمران کر دیں گے اور اُن کے ذریعہ ایک نیا آسمان اور نئی زمین بنائیں گے ۔ دُنیا میں ہم
دیکھتے ہیں کہ جب کسی بات پر یقین ہوتا ہے تو ہم اُس کے مطابق تیاری شروع کر دیتے
ہیں ۔ چنانچہ دیکھ لو جب تمہارا کوئی دوست تمہارے پاس آتا اور آکر کہتا ہے کہ میں نے یہ
یہ سامان تمہیں تحفہ کے طور پر بھجوایا ہے تو تم سامان آنے سے پہلے ہی اُس کے لئے تیاری
شروع کر دیتے ہو ۔ مثلاً اگر اُس نے گوشت کی ران تحفہ بھیجنے کو کہا ہو تو تم فوراً گھر آ کر
کہہ دیتے ہو کہ بی بی! آج گوشت نہ منگوانا ، فلاں دوست کے گھر سے گوشت کی ران

خطابات شوری جلد دوم
الده
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تحفہ آئے گی ۔ یا اگر وہ چاولوں کا تاجر ہے اور اُس نے ہمیں تمیں من چاول تحفہ کے طور پر
بھیجوا دیئے ہوں تو تم گھر آ کر کہتے ہو بیوی ! اب کے فراغت ہو گئی چاول اس سال ہم نہیں
خریدیں گے کیونکہ فلاں دوست تحفہ اتنے من چاول بھیجنے والا ہے۔ غرض تم فوراً اُس کے
لئے تیاری شروع کر دیتے ہو اور اگر سامان زیادہ ہو تو اُس کو رکھوانے کے لئے کمرہ خالی کرا
دیتے ہو لیکن اس کے مقابلہ میں جب تمہیں کوئی پاگل ملتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تحفہ گوشت
بھیج رہا ہوں تو آپ کہہ دیتے ہیں شکریہ شکریہ ! اور اس کی بات کو کچھ اہمیت نہیں دیتے لیکن
جو عقلمند دوست ہوتا ہے اس کی بات سُن کر معاً تیاری شروع کر دیتے ہیں ۔ اس مثال کے
ا
مطابق اب آپ لوگ خدا تعالیٰ کے وعدوں اور اپنی تیاریوں کو دیکھیں ۔ خدا تعالیٰ نے کہا
کہ وہ آپ کو فتوحات اور کامیابیاں عطا فرمائے گا ۔ اب آپ خود ہی اپنے حالات کو دیکھیں
کہ کیا کامیابی کی دلہن لانے لانے کے لئے آپ نے اُسی قسم کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جس
قسم کی تیاریاں کرنی چاہئیں؟ یا خدا تعالیٰ کی بات کو آپ نے ایک پاگل کی بڑ جیسا سمجھا ہے
اور اُس کے مطابق کوئی تیاری نہیں کی؟ اگر کامیابی کی دلہن کے استقبال کے لئے آپ
لوگوں نے تیاری کی ہے تو سمجھا جا سکتا ہے کہ آپ لوگ خدا تعالیٰ کے وعدوں پر ایمان رکھتے
ہیں لیکن اگر تیاری نہیں کی تو یہی سمجھا جا سکتا ہے کہ آپ نے خدا تعالیٰ کی بات کو نعوذ باللہ
ایک پاگل اور مجنون کی بڑ سمجھا۔
دُنیا میں چھوٹی چھوٹی انجمنیں اور سوسائٹیاں جس انہماک سے کام کرتی ہیں اُسی کو
دیکھ لو ۔ بوائے سکاؤٹس کی تحریک دیکھو، بینگ مینز کرسچن ایسوسی ایشنز کی تحریک دیکھو، کس
سرگرمی سے ان تحریکات سے دلچسپی رکھنے والوں نے کام کیا اور کامیابی حاصل کی ۔ پھر
جرمن کے نازیوں کو دیکھو کہ باوجود اس کے کہ وہ نہایت قلیل تھے جب اُنہوں نے سمجھا کہ
اُن کے ہاتھوں میں فتوحات آنے والی ہیں ، اُنہوں نے اُن فتوحات کے مطابق قربانیاں
کیں اور کامیابی حاصل کی ۔ اٹلی کے فاسٹ (FASCIST) یقین رکھتے تھے کہ اُن کے
ذریعہ دنیا میں تغیرات ہونے والے ہیں اور اُنہوں نے اپنے اعمال سے ثابت کر دیا کہ وہ
ان تغیرات کو پیدا کرنے کے اہل تھے۔ لیکن ہماری جماعت کے افراد کا یہ حال ہے کہ اکثر
چندوں کی باقاعدہ ادائیگی میں ہی سستی دکھا دیتے ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ چندے نہیں

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
دیتے ، دیتے ہیں مگر یاد دہانیوں کے بعد اور جو چندے دیتے بھی ہیں اُن میں سے بھی اکثر
ہیں جو چندے دے کر سمجھتے ہیں کہ اُنہوں نے اپنے فرض کو پورا کر دیا۔
اسلامی حکومت کے قیام کیلئے حالانکہ وہ تغیر جو ہم نے دنیا کی طبائع ، دُنیا کے مزاجوں اور دنیا کے اخلاق میں کرنا ہے اور وہ
غیر معمولی قربانیوں کی ضرورت تغیر جس کے نتیجہ میں اسلامی حکومت کا قیام ہم
نے عمل میں لانا ہے، اُس کے لئے اس سے بہت
زیادہ بیداری، بہت زیادہ قربانی اور بہت زیادہ ایثار اور سرگرمی کی ضرورت ہے۔ مگر میں
نے افسوس کے ساتھ دیکھا ہے ابھی چھوٹی چھوٹی باتوں میں ہی ہمارے احباب اُلجھ کر رہ
جاتے ہیں۔ تحریک جدید کا میں نے بورڈ نگ کھولا تو باوجود اس کے کہ اعلان کر دیا گیا تھا کہ
اس میں بچوں کو مشقت برداشت کرنے کا عادی بنایا جائے گا اور سادہ غذا دی جائے گی، پھر
بھی شکایتیں آنی شروع ہو گئیں کہ ہمارے بچوں کو فلاں تکلیف ہے، کھانا ایسا ملتا ہے ایسا ملنا
چاہئے حالانکہ یہ تمام باتیں پہلے سے بتا دی گئی تھیں اور ضروری بھی ہے کہ ہوں تا بچے جن
پر آئندہ قوم کا انحصار ہو گا اُن کی ایسے ہی رنگ میں تربیت ہو کہ وہ زیادہ سے زیادہ قربانیاں
کر سکیں ۔
۔
پس میں جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی اہمیت سمجھے اور اپنا وہ مقام بھی پہچانے
جو خدا اتعالیٰ نے اُسے عطا کیا ہے ۔ آپ لوگوں کے علاقہ میں معمولی افسر آ جائے تو آپ
دوڑے دوڑے اُس کے پاس جاتے ، اُسے سلام کرتے اور اُس کی ملاقات میں فخر محسوس
کرتے ہیں اور آپ کو یہ خیال بھی نہیں آتا کہ خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں آپ بہت بڑے
افسر ہیں اور آپ کے مقابلہ میں اُس کی کچھ حیثیت ہی نہیں ۔ پھر خدا تعالیٰ کی بادشاہت میں
با وجود ایک بہت بڑا افسر ہونے کے آپ ہیں کہ اپنے عُہدے کا چارج لینے میں ہی نہیں
آتے اور آپ کو اس بات کا یقین ہی نہیں آتا کہ خدا سچ بول رہا ہے۔ آپ سمجھتے ہیں کہ
شاید وہ مخول کر رہا ہے کیونکہ چارج لینے کے بعد انسان کام شروع کر دیتا ہے اور تمام امور
کی نگرانی کرنے لگ جاتا ہے اور آپ ابھی اس رنگ میں کام نہیں کر رہے۔ شاید آپ
لوگوں کو خیال آتا ہو کہ گورنمنٹ تنخواہیں دیتی ہے اور خدائی گورنمنٹ تنخواہ نہیں دیتی ۔ مگر یہ

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
خیال ہرگز صحیح نہیں۔ خدائی گورنمنٹ سب گورنمنٹوں سے زیادہ تنخواہ دیتی ہے۔ آپ کہیں
گے وہ چندے بھی تو لیتی ہے مگر گورنمنٹ بھی تو ٹیکس وصول کرتی ہے۔ پھر آپ غور کریں
کون سی چیز آپ کی اپنی ہے؟ اگر کوئی زمیندار ہے اور وہ زمین کی کاشت کرتا ہے تو کیا
زمین خدا کی ہے یا اُس کی ۔ پھر اگر کوئی پروفیسر ہے تو جس زبان سے وہ پڑھاتا ہے، جس
دماغ سے وہ کام لیتا ہے، جن آنکھوں ں سے وہ د ا دیکھتا اور جن کانوں سے وہ سُنتا ہے وہ اُس
جو
کے ہیں یا خدا کے عطیے ہیں؟ دراصل یہ سب چیزیں خدا تعالیٰ کی طرف سے تنخواہ ہیں
انسان کو ملی۔ فرق صرف یہ ہے کہ قانونِ قدرت کی تنخواہیں سونے چاندی کی صورت میں
نہیں ملتیں۔ دُنیوی حکومتوں میں بھی سونے چاندی کی شکل میں تنخواہیں بہت بعد میں تقسیم
ہونے لگی ہیں۔ پہلے دُنیاوی حکومتوں میں بھی اشیاء کی صورت میں تنخواہیں ملا کرتی تھیں ۔
پس خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی انعام طبعی چیزوں کی شکل میں ملا کرتا ہے اور طبعی چیزیں یہی
ناک، کان، آنکھ، منہ، زبان، دل، دماغ اور دوسرے اعضاء ہیں ۔ پھر گورنمنٹ نوکری کے
بعد تنخواہ دیتی ہے لیکن خدا تعالیٰ نے پہلے سے تنخواہ دے دی ہے۔ یہ تنخواہ اس قدر قیمتی ہے
کہ جس قدر انسانی ترقیات ہوتی ہیں ، سب اسی پر مبنی ہوتی ہیں۔ اچھا بھلا عقلمند آدمی ہوتا
ہے اُس سے جب خدا اپنی عقل کی نعمت واپس لے لیتا ہے تو کیسا پاگل ہو جاتا اور بہکی بہکی
باتیں کرنے لگ جاتا ہے۔
خانے کا ایک منظر میں ایک دفعہ پاگل خانہ دیکھنے گیا۔ میں ایک دفعہ پاگل خانہ دیکھنے گیا۔ بچپن کی عمر تھی۔ وہاں پاگل خانے کا منظر مجھے ایک ا مجھے ایک شخص کے متعلق بتایا گیا کہ یہ مولوی صاحب ہیں اور
پاگل ہیں ۔ میں اُس کے پاس کھڑا ہو گیا۔ اُس نے مجھ سے گفتگو شروع کر دی اور ایسی ایسی
معقول باتیں کیں کہ میں حیران رہ گیا کہ اُسے پاگل خانہ میں کس طرح داخل کر دیا گیا ہے۔
اُس نے بتایا کہ پٹیالہ کے جو مولوی عبدالحق صاحب ہیں اُن کا وہ رشتہ دار ہے اور کوئی جائیداد
کا معاملہ تھا جس میں دشمنی ہو جانے کی وجہ سے اُس کے رشتہ داروں نے اُسے پاگل خانہ میں
بھجوا دیا۔ ڈاکٹر اُس کا اتنا معتقد کہ وہ کہے یہ ولی اللہ ہیں ۔ پھر اسی اثناء میں اُس نے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ذکر شروع کر دیا اور کہا کہ مرزا صاحب بڑے بزرگ ہیں ۔
میں نے ان کی کتاب براہین احمد یہ سب پڑھی ہے اور براہین احمدیہ کے زمانہ سے ہی مجھے اُن

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پر اعتقاد چلا آ رہا ہے۔ اس کے بعد ازالہ اوہام چھپی تو وہ میں نے پڑھی۔ غرض ایسی ایسی
سمجھ کی باتیں کیں کہ مجھے یقین آگیا کہ جو کچھ اس نے شروع میں کہا ہے یہ درست ہے اور
اسے دشمنی سے ہی کسی نے پاگل خانہ میں بھجوا دیا ہے مگر یہیں تک گفتگو پہنچی تھی کہ وہ کھڑے
ہو کر کہنے لگا۔ ایک بات بتاؤں مرزا صاحب سے ایک غلطی ہوگئی ہے۔ میں نے سمجھا کہ جب
یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مرید نہیں تو واقعہ میں سمجھتا ہوگا کہ آپ سے غلطی ہوئی
ہے۔ میں نے کہا فرمائیے ۔ کہنے لگا حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت تو قرآن مجید سے ثابت
ہے اور یہ بالکل درست ہے مگر يُعِينَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ کے میں مُتوقِيكَ کے معنے
موت کے نہیں ۔ اس پر میں نے پھر سمجھا یہ مولوی آدمی ہے متوفيك کے معنے یہی سمجھتا
ہوگا کہ میں پورا کروں گا اور خیال کرتا ہوگا کہ اس کے معنے بلا واسطہ موت کے نہیں لیکن
جب اُس کے معنے سنے تو میں حیران رہ گیا۔ وہ کہنے لگا دراصل اني متوفيك کے یہ معنے ہیں
کہ اے عیسی ! میں تیرے چہلم کی روٹی کروں گا ۔ تب میں نے سمجھا کہ میں نے اس پر جس
قدر حسن ظنی کی تھی وہ سب غلط تھی ۔ دراصل یہ پاگل ہی ہے۔ چنانچہ ابھی باتیں ہو رہی تھیں
کہ ایک دوسرا پاگل آ گیا، جو پاگل اچھے ہو رہے ہوتے ہیں اُنہیں آپس میں ملنے کی افسر
اجازت دے دیتے ہیں ، وہ بھی اُسے ملنے آ گیا اور کہنے لگا مجھ سے تم نے جو پیسے لئے
تھے ( جو غالباً چھ تھے ) وہ مجھے واپس کرو ۔ اُس نے کہا میرے پاس ہے نہیں ۔ وہ کہنے لگا میں
تو لے کر ہٹوں گا۔ اس پر آپس میں تکرار ہو گئی۔ میں نے جھگڑا بڑھتے دیکھا تو جیب میں
ہاتھ ڈالا اور پیسے نکال کر اُس کو دے دیئے ۔ یہ پیسے دینے تھے کہ مولوی صاحب جلال میں
آ گئے ۔ ڈاکٹر کو مخاطب ہو کر کہنے لگے، ابھی جا کر ان کی دعوت کرو اور انہیں پانچ روپے نذر
دو ۔ یہ محمود غزنوی ہیں ، محمود غزنوی ۔ انہوں نے ہی بٹھنڈہ فتح کیا تھا۔ ڈاکٹر نے جب دیکھا
کہ مولوی صاحب کو جلا احب کو جلال آ رہا ہے تو اُس نے مجھے کہا اب آپ تشریف لے چلیں اب ان
کے پاس کھڑا ہونا مناسب نہیں ۔ تو دماغ کی گل ذراسی بگڑ جائے تو اچھا بھلا، پڑھا لکھا
قلمند انسان کہاں کا کہاں پہنچ جاتا ہے۔ وہیں میں نے ایک ایم ۔ اے دیکھا جو پاگل تھا۔
وہ بالکل بولتا نہیں تھا اور زبردستی نلکی کے ذریعہ اُس کے معدہ میں غذا پہنچائی جاتی تھی ۔ وہ
ایک حج کا بیٹا تھا اور ایم ۔ اے میں تمام یونیورسٹی میں اول رہا۔ جب وہ یونیورسٹی میں سے

خطابات شوری جلد دوم
۱۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
فرسٹ نکلا ہوگا تو اُس کے ماں باپ اور دوسرے رشتہ داروں نے کتنا فخر کیا ہو گا لیکن
خدا تعالیٰ نے اُس کی عقل واپس لے کر بتا دیا کہ یہ چیز اس کی نہیں تھی ، خدا کی تھی ۔ پس وہ
صحت جس سے ہم کام کرتے ہیں ، وہ اعضاء جن سے ہم چلتے پھرتے ہیں ، وہ عقل جس کو ہم
استعمال کرتے ہیں، وہ حافظہ جس سے ہم مدد لیتے ہیں، یہ سب چیزیں خدا تعالیٰ کی طرف
سے انعام بطور پیشگی تنخواہ ہیں لیکن ہم ایک نادہند مزدور کی طرح پیشگی تنخواہ لینے کے باوجود
کام نہیں کرتے اور اُس کے کام چھوڑ کر جو پیشگی تنخواہ دیتا ہے اُس کا کام کرنے لگ جاتے
سے
ہیں جو کام لینے کے بعد تنخو بعد تنخواہ دیتا ہے۔ نادہند مزدور کا یہی طریق ہوتا ہے کہ وہ کہیں
پیشگی مثلاً آٹھ آنے لے لیتا ہے اور پھر اُس کا کام کرنے کی بجائے کسی اور کے وعدہ پر چلا
جاتا ہے۔ ہم بھی اللہ تعالیٰ کے معاملہ میں نادہند مزدور کی طرح عمل کرتے اور اُس کے
احسانات اور انعامات کو دیکھنے کے باوجود دوسرے کے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں ۔
دو
پس آپ لوگوں کا فرض ہے کہ آپ سلسلہ کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے اندر تغیر پیدا
کریں ۔ بیسیوں وعدے آپ لوگ یہاں کر کے جاتے ہیں مگر جب آپ اپنے گھروں پر
پہنچتے ہیں تو ان وعدوں کو بھول جاتے ہیں۔ پھر آپ کی یاد دہانی کے لئے اعلان پر اعلان
کئے جاتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپ لوگوں کی زبان کچھ اور ہے اور ہماری کچھ اور،
اور آپ الفضل“ کے مضامین کو سمجھتے ہی نہیں حالانکہ ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے
ضروری ہے کہ اصلاح نفس کی جائے ۔ جس کا طریق یہ ہے کہ جو انسان ارادہ کرے، اُس
پر عمل کرے۔ اگر یہ نہیں تو محض جمع ہونے اور باتیں کرنے سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس
میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ باتوں کو سننے اور اُن سے مزہ اُٹھانے تک ہی اپنے آپ
کو محدود نہ رکھیں بلکہ اپنے اندر قوت عملیہ پیدا کریں۔ جب یہ چیز پیدا ہو جائے گی اور ساتھ
ہی اس امر کو آپ مد نظر رکھیں گے کہ سلسلہ احمد یہ ایک عظیم الشان مقصد کو لے کر کھڑا ہوا
ہے جس مقصد کو ہر وقت پیش نظر رکھنا آپ کا فرض ہے تو آپ کی کامیابی یقینی ہے۔
کبھی ہمت ہی نیا و ارسال
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اس ذکر میں کہ
ہمت
دادا صاحب
کا ذکر سنایا کرتے تھے کہ جب ہمارے خاندان کی ریاست جاتی رہی تو اُن کے والد صاحب

خطابات شوری جلد دوم
۱۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کو یہاں سے نکلنا پڑا اور کپورتھلہ کی ریاست میں پناہ گزین ہو گئے ۔ اُس وقت ریاست
والوں نے چاہا کہ آپ کو دو گاؤں گزارہ کے لئے دیدیں لیکن آپ نے نہ لئے اور فرمایا
اگر ہم نے یہ گاؤں لے لئے تو پھر ہم یہیں رہ پڑیں گے اور اس طرح اولاد کی ہمت پست
ہو جائے گی اور اپنی خاندانی روایات قائم رکھنے کا خیال اُس کے دل سے جاتا رہے گا لیکن وہ
رہے ایک لمبے عرصہ تک وہیں ۔ پھر جس وقت ہمارے دادا ذرا بڑے ہوئے تو اُس وقت
سولہ سترہ سال کی عمر تھی کہ اُن کے والد فوت ہوئے اُنہوں نے اُنہیں لا کر قادیان میں دفن
کیا اور خود دہلی پڑھنے چلے گئے حالانکہ کوئی سامان میسر نہ تھا۔ ایک میراثی خدمت گار کے
طور پر ساتھ گیا۔ شاید اس زمانہ کے لوگوں میں وفا کا مادہ زیادہ ہوتا تھا کہ اس غربت کی
حالت میں اُس شخص نے ساتھ نہ چھوڑا ۔ جب دہلی پہنچے تو ایک مسجد میں جہاں مدرسہ تھا
جا کر بیٹھ گئے ۔ اُنہوں نے سُنا ہو ا تھا کہ دہلی شاہی جگہ ہے اور وہاں لڑکوں کو مفت تعلیم ملتی
ہے۔ لیکن بیٹھے بیٹھے کئی دن گزر گئے مگر کسی نے اُن کا حال دریافت نہ کیا اور نہ کھانے کو کچھ
دیا۔ آخر جب تین دن کا فاقہ ہو گیا تو چوتھے دن کسی شخص کو جو خود بھی کنگال تھا خیال آیا
کہ انہیں اتنے دن یہاں بیٹھے ہو گئے ہیں انہیں کچھ کھانے کو تو دینا چاہئے چنانچہ وہ ایک
سوکھی روٹی لا کر انہیں دے گیا اُس نے جو روٹی اُن کے ہاتھ میں دی تو اُن کا چہرہ متغیر
ہو گیا۔ ہمراہی نے سمجھ لیا کہ معلوم ہوتا ہے روٹی خراب ہے اور انہیں دیکھ کر اپنی گزشتہ حالت
یاد آ گئی ہے اور اس کا تصور کر کے تکلیف محسوس ہوئی ہے ۔ اس موقع پر اُس نے مذاق کے
طور پر اُن کا دل بہلانے کے لئے کہا لائیں میرا حصہ مجھے دیں ۔ اُن کو پہلے ہی غصہ آیا ہوا
تھا ، اُس کا یہ فقرہ سُن کر انہوں نے زور سے روٹی اُٹھا کر اُس کی طرف پھینکی جو اتفاقاً اُس کی
ناک پر لگی اور چونکہ روٹی سُوکھی ہوئی تھی اس لئے اُس کے لگنے سے اُس کی ناک کی ہڈی پر
زخم ہو گیا اور خون بہنے لگا۔ مگر ان تمام مشکلات کے باوجود اُ نہوں نے تعلیم حاصل کی ، محنت
کی اور اس قدر ہمت سے کام لیا کہ آخر ایک بہت بڑے عالم اور طبیب ہو گئے ۔ واپس
آئے تو مہا راجہ رنجیت سنگھ کا زمانہ شروع ہو گیا تھا اُنہوں نے اُن کی جائیداد میں سے سات
گاؤں واگزار کر دیئے اور جنرل کے عہدہ پر فوج میں مقرر کیا ۔ اب دیکھو کہ کس بے کسی کی
حالت کو پہنچ کر بھی اُنہوں نے حوصلہ نہیں ہارا اور نہ اپنی ہمت پست کی بلکہ سمجھا کہ اگر ہم

خطابات شوری جلد دوم
۱۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
غریب ہو گئے ہیں تو کیا ہوا دنیوی لحاظ سے ہمارا ایک حق قائم ہے، وہ ہم لے کر چھوڑیں
گے۔ چنانچہ اُنہوں نے علم سیکھا اور لیاقت پیدا کی اور مہا راجہ رنجیت سنگھ کے ذریعہ سے اپنے
حق کے ایک حصہ کو کم سے کم واپس لے لیا ۔ تو جس چیز کو انسان اپنی سمجھتا ہے اُس کے حصول
کے لئے کوشش کرتا ہے اور جس چیز کو اپنی نہیں سمجھتا اُس کے حصول کے لئے کوئی کوشش نہیں
کرتا۔ پھر جو چیز خدا تعالیٰ نے تمہیں دینے کا وعدہ کیا ہے اور اس لئے دینے کا وعدہ کیا ہے
کہ تم ہی اُس چیز کے حقیقی اہل ہو اُس چیز کے حصول کے لئے اگر تم جدوجہد نہ کرو تو کون
کہہ سکتا ہے کہ تمہیں خدا تعالیٰ کے وعدوں پر یقین ہے۔
کئی نادان ہم میں ایسے بھی ہیں کہ جب تحریک جدید کے خطبات کا سلسلہ میں نے
شروع کیا تو وہ اور قادیان کے بعض منافق کہنے لگ گئے کہ اب تو گورنمنٹ سے لڑائی شروع
کر دی گئی ہے۔ بھلا گورنمنٹ کا اور ہمارا کیا مقابلہ ہے۔ اُن کی اتنی بات تو صحیح ہے کہ
گورنمنٹ کا اور ہمارا کیا مقابلہ ہے مگر اس لحاظ سے نہیں کہ گورنمنٹ بڑی ہے اور ہم چھوٹے
بلکہ اس لحاظ سے کہ ہم بڑے ہیں اور گورنمنٹ چھوٹی ۔ اگر ہم خدا تعالیٰ کی طرف سے
کھڑے کئے گئے ہیں اور یقیناً اُسی کی طرف سے کھڑے کئے گئے ہیں تو پھر اگر ہم مر بھی
جائیں تو ہماری موت موت نہیں بلکہ زندگی ہے ۔ آجکل محرم کے ایام ہیں اس لئے اس بات
کا سمجھنا کچھ زیادہ مشکل نہیں ۔ دیکھو جس دن حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو یزید کی
فوجوں نے مارا ہو گا وہ کس قدر خوش ہوئی ہوں گی اور اُنہوں نے کس مسرت سے کہا ہوگا
کہ لو یہ قصہ ختم ہو گیا مگر کیا واقعہ میں وہ قصہ ختم ہو گیا؟ دنیا دیکھ رہی ہے کہ امام حسین آج
بھی زندہ ہیں مگر یزید پر اُس وقت بھی لعنت تھی اور آج بھی لعنت پڑ رہی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ
کی جماعتیں کبھی مرا نہیں کرتیں۔ حکومتیں مٹ جاتی ہیں لیکن الٰہی سلسلے کبھی نہیں مٹتے ۔
حکومت زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتی تھی کہ ہم میں سے بعض کو گرفتار کر لیتی یا بعض کو بعض
الزامات میں پھانسی دے دیتی مگر کسی آدمی کے مارے جانے سے تو الہی سلسلہ ختم نہیں ہوتا
بلکہ الہی سلسلوں میں سے اگر ایک مرتا ہے تو خدا تعالیٰ اُس کی جگہ دس قائم مقام پیدا کر دیتا
ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ اگر تم میں سے کوئی شخص مرتد ہو گا تو
میں اُس کی جگہ ایک قوم کو لاؤں گا ۔ اسی طرح جب کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے راستہ میں قربان
۔

خطابات شوری جلد دوم
۱۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہوتا ہے تو اُس کا خون رائیگاں نہیں جاتا بلکہ اُس کی جگہ اللہ تعالیٰ ایک قوم لاتا اور اپنے سلسلہ
میں داخل کرتا ہے۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کی
راہ میں شہید ہوتے ہیں اُنہیں مردہ مت کہو بل احیاء ہے بلکہ وہ زندہ ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے
ان لوگوں کو زندہ اسی لئے کہا کہ جب ایک شخص کی جگہ دس کھڑے ہو گئے تو وہ مرا کہاں اور
جب وہ مرا نہیں تو اُسے مردہ کہنا کس طرح درست ہو سکتا ہے، پس اللہ تعالیٰ کے مقربین اور
اس کی جماعتیں کبھی نہیں مرتیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام صلیب پر لٹکائے گئے اور پھر وہ
زندہ ہی صلیب سے اُتارے گئے گوجیسا کہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے بعض نے یہ بھی
سمجھا کہ آپ مر گئے ہیں لیکن اکثر یہی سمجھتے تھے کہ آپ زندہ ہیں مگر آپ کو صلیب پر لٹکانے
والوں کا کیا انجام ہوا؟ اُس صلیب پر لٹکانے کے جرم میں آج بھی جب کہ اس واقعہ پر
اُنیس سو سال کا عرصہ گزر چکا ہے، یہود ہر جگہ مار کھا رہے ہیں اور صلیب پر لٹکے ہوئے ہیں
حالانکہ پچاس ساٹھ سال کے بعد لوگ اپنے دادوں پر دادوں کا نام تک بھول جاتے ہیں۔
بیسیوں آدمی ہیں جو مجھ سے ملتے ہیں اور میں اُن سے دریافت کرتا ہوں کہ آپ کے دادا
کا کیا نام تھا ؟ تو وہ بتا نہیں سکتے اور کہتے ہیں پتہ نہیں کیا نام تھا اور اگر دادا کا نام لوگ
جانتے بھی ہوں تو سو سال پہلے کے آباء کو تو لاکھوں کروڑوں میں کوئی ایک جانتا ہے
مگر حضرت عیسی علیہ السلام کو مارنے کی کوشش پر انیس سو سال گزر گئے اور آج تک
یہودیوں کو پھانسیاں مل رہی ہیں ۔
اسی طرح مکہ کے جن اکابر نے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو مارنا چاہا کیا آج ان لوگوں
کا دُنیا میں کوئی نام لیوا ہے؟ اُحد کے مقام پر ابوسفیان نے آواز دی تھی اور کہا تھا کیا تم میں
محمد ہے ؟ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور جب اس کا جواب نہ ملا تو اُس نے کہا میں نے محمد (صلی اللہ
علیہ وسلم ) کو مار دیا۔ پھر اس نے آواز دی کیا تم میں ابوبکر ہے؟ اور جب اس کا بھی جواب
نہ ملا تو اُس نے کہا میں نے ابو بکر کو بھی مار دیا ، پھر اُس نے پوچھا کیا تم میں عمر ہے؟ جب
اس کا بھی جواب نہ ملا تو اُس نے کہا میں نے عمرؓ کو بھی مار دیا لیکن آج جاؤ تو دُنیا کے
کناروں پر اور اُس آواز دینے والے کے ہمنوا کفار کے سردار ابو جہل کو بُلا ؤ اور آواز دو کہ
کیا تم میں ابو جہل ہے؟ تو تم دیکھو گے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر تو

خطابات شوری جلد دوم
۱۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہاں محمد
کروڑوں آوازیں بلند ہونا شروع ہو جائیں گی اور ساری دنیا بول اُٹھے گی کہ
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہم میں موجود ہیں کیونکہ آپ کی نمائندگی کا شرف ہمیں حاصل ہے لیکن
ابو جہل کو بُلانے پر تمہیں کسی گوشہ سے آواز اُٹھتی سُنائی نہیں دے گی ۔ ابو جہل کی اولاد آج
بھی دنیا میں ہو گی مگر کسی کو جرات نہیں کہ وہ یہ کہہ سکے کہ میں ابو جہل کی اولاد میں سے
ہوں ۔ شاید عتبہ اور شیبہ کی اولاد بھی آج دنیا میں موجود ہو مگر کیا کوئی کہتا ہے کہ میں عتبہ اور
شیبہ کی اولاد ہوں ۔ پس دُنیا کی حکومتیں عارضی ہیں اور عارضی فتح کوئی فتح نہیں ہوا کرتی ۔
ایک قوم اگر دس میل آگے بڑھ جاتی اور پھر ہمیشہ کے لئے فنا ہو جاتی ہے تو کون کہہ سکتا ہے
کہ وہ فاتح ہے۔ اسی طرح اگر انبیاء کی جماعتوں کے مقابلہ میں دس ہیں یا سو سال تک
دنیوی حکومتیں اپنا رُعب اور دبدبہ دکھلا لیں تو کیا ہوا ۔ آخر انبیاء کی جماعتیں ہی دُنیا پر
غالب آیا کرتی ہیں۔
پس آپ لوگوں کو اپنا مقام سمجھنا چاہئے اور منافق کی پیروی نہیں کرنی چاہئے کیونکہ
منافق ہمیشہ پست ہمت اور کم حوصلہ ہوتا ہے اور جب بھی وہ کوئی کام کرتا ہے اُس کا دل
دھڑکتا ہے لیکن مومن کا حوصلہ بہت وسیع ، اُس کی ہمت بہت بلند اور اُس کا دل بہت مضبوط
ہوتا ہے۔ اُس کے حوصلہ کی وسعت کو کوئی چیز نار ناپ نہیں سکتی ۔ یہاں تک کہ آسمان او اور زمین
کی وسعت بھی مومن کے دل کی وسعت کے مقابلہ میں کچھ حقیقت نہیں رکھتی ۔ بھلا اندازہ تو
کرو مومن کے دل کی وسعت کا ، کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ زمین و آسمان
خدا تعالیٰ کی مٹھی میں ہوں گے لیکن دوسری طرف سورہ نور میں ایک لطیف اشارہ میں یہ امر بھی
بیان فرماتا ہے کہ خدا تعالٰی مومن کے دل میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا اللهُ نُورُ السَّمَواتِ
وَالْأَرْضِ ، مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكُوةٍ فِيهَا مِصْبَاحَ الْمِصْبَاحُ فِي زُجَاجَةٍ الزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا
كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُوقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبَرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ
زيْتُهَا يُضِيءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارُ ، نُورُ عَلَى نُورٍ يَهْدِى اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ
وَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ، وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ۔ پھر بھلا زمین و آسمان کی
وسعت مومن کے دل کی وسعت کا کہاں مقابلہ کر سکتی ہے۔ یہ وہی مضمون ہے جو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس الہام میں بیان ہوا کہ اَنْتَ مِنِّي وَأَنَا مِنْكَ

آج 10 میں سے 10 باقی