دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
اولد
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
یعنی میں تیرا ہوں اور تو میرا۔ پس مومن کے حوصلہ کی وسعت اور زمین و آسمان کی وسعت
کی آپس میں کوئی نسبت ہی نہیں ۔ یہ وسعت اُس سے بہت زیادہ ہے کیونکہ مومن کا دل
اللہ تعالیٰ کی محبت کا قرار گاہ ہوتا ہے اور اُس کی لازوال محبت اپنے دل میں رکھنے کی وجہ سے
خدا تعالیٰ کی غیر محدودیت کی چادر ظلی طور پر اُس پر اوڑھا دی جاتی ہے اور وہ اُس زمانہ کی
باتیں دیکھ لیتا ہے جس زمانہ کی باتوں کو کوئی اور شخص نہیں دیکھ سکتا۔
جب محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلام کی ترقیات اور ترقیات کے بعد اس
کے تنزل کی پیشگوئی کی تھی اور بتایا تھا کہ مسیح موعود کے ہاتھوں کس طرح پھر اسلام کو عروج
حاصل ہوگا تو ان باتوں کو کون سمجھ سکتا تھا مگر یہ تمام باتیں اسی طرح پوری ہوئیں جس طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُن کے پورا ہونے کی خبر دی تھی ۔ پس دیکھ لو حمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر کتنی وسیع تھی ۔ کس طرح آپ کی نظر کے سامنے اسلام کی ترقی ،
اسلام کے تنزل اور پھر اسلام کے دوبارہ غلبہ کا نقشہ پورے طور پر کھینچ کر رکھ دیا گیا تھا۔ یہ
وسیع فوٹو جو آپ کے دماغ پر کھینچا گیا ، اس کا مقابلہ بھلا دُنیا کی تاریخیں کہاں کر سکتی ہیں۔
دُنیا کی تاریخیں صرف ماضی کے واقعات پر مشتمل ہوتی ہیں مگر آپ کے دماغ پر جو نقشہ کھینچا
گیا وہ ماضی، حال اور مستقبل تینوں زمانوں پر حاوی تھا اور پھر جب خدا نے جنت اور
دوزخ کا نقشہ بھی آپ کو دکھا دیا تو آپ کی نظر کو غیر محدود طور پر وسیع ماننا پڑا۔ پس اپنے
حوصلوں کو بڑھاؤ اور اپنی قوت عملیہ کو ترقی دو اور زبان کے چسکوں کو جانے دو کہ اب عمل کی
ضرورت ہے باتوں کی ضرورت نہیں ہے۔“
66
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن (۲۷ مارچ ۱۹۳۷ء کو ) حضور نے ممبران کو بعض
اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے تشہد ، تعوّذ کے بعد فرمایا:-
آج یہ سوال دوستوں کے سامنے پیش تھا کہ ہندوستان کے مختلف مقامات میں
تبلیغی مرکز قائم کرنے کے لئے بجٹ میں گزشتہ سال کی نسبت کچھ زیادہ رقم رکھی جائے تا کہ
خطابات شوری جلد دوم
۱۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بعض اہم مقامات میں خاص طور پر تبلیغی مرکز قائم کئے جائیں۔ اِس سوال کا ایک تو اصلی
حصہ ہے یعنی ایسے مرکزوں کی کیا ضرورت ہے اور وہ ضرورت کس حد تک ہے اور دوسرا
حصہ اس کا وہ ضمنی گفتگو ہے جو مختلف دوستوں کی طرف سے اس موقع پر کی گئی ۔
۔
مجلس شوری کے آداب میں سب سے پہلے اس دوسرے حصہ کو لیتا ہوں اور پھر اس میں سے سب سے پہلے اس امر کی طرف دوستوں کو توجہ
دلانی چاہتا ہوں کہ متواتر کئی سال سے میں احباب کو یہ بات بتا رہا ہوں کہ اس وقت جو
دوست جمع ہوتے ہیں بطور مجلس شوری کے جمع ہوتے ہیں مگر افسوس کہ باوجود اس کے کہ
سات آٹھ سال سے میں جماعت کے دوستوں کو اس طرف توجہ دلا رہا ہوں پھر بھی مغربیت
ہمارے دوستوں کا پیچھا نہیں چھوڑتی اس لئے آج میں پھر اِس امر کو واضح کرنا چاہتا ہوں کہ
ہماری مجلس کوئی پارلیمنٹ (PARLIAMENT) نہیں ہے، کوئی لیجسلیٹو اسمبلی
نہیں ہے بلکہ خالص اسلامی مجلس شورٹی ہے )LAGISLATIVE ASSEMBLY(
یعنی آپ لوگ خواہ جماعتوں کی طرف سے نمائندہ بن کر آئیں ، خواہ مرکز کی طرف سے
آپ کو نامزد کیا جائے ، خواہ صدر انجمن احمد یہ کے کارکن ہوں ، خواہ دوسرے لوگ، آپ
کے اس جگہ جمع ہونے کی محض اتنی ہی غرض ہوتی ہے کہ آپ خلیفہ وقت کو اپنی رائے اور
اپنے خیالات سے آگاہ کر دیں پس جب کہ اس مجلس کی بنیاد ہی اس اصول پر ہے کہ اس
با وجود بار بار
میں صرف احباب خلیفہ وقت کے سامنے اپنا مشورہ پیش کرنے کے لئے جمع ہوتے ہیں تو
خطاب اب گلی طور پر خلیفہ وقت سے ہوتا ہے نہ آپس میں ایک ، دوسر۔ دوسرے سے، سے ، مگر با وجود
سمجھانے کے دوست ایک دوسرے کو مخاطب کرنے لگ جاتے ہیں اور ایک دوسرے کا نام
لے کر اعتراض کرنے یا جواب دینے لگ جاتے ہیں حالانکہ اس مجلس کے آداب کے لحاظ
سے ہر دوست کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس وقت اُس کے سامنے صرف ایک ہی وجود ہے جو
خلیفہ وقت کا وجود ہے۔ جب تک کوئی نمائندہ اس مجلس میں بیٹھتا ہے اُس کو اپنے دائیں
اور اپنے بائیں بیٹھنے والے آدمیوں سے نا واقف رہنا چاہئے اور سمجھنا چاہئے کہ میں ہی اکیلا
خلیفہ وقت سے خطاب کر رہا اور اُس کے سامنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہا ہوں۔
مشورے کی غرض بالکل فوت ہو جاتی ہے اگر احباب اس بات کی پابندی نہ کریں اور اُن
خطابات شوری جلد دوم
۱۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کے دماغ پر یہ بات مستولی رہے کہ چند دوسرے لوگ ہیں جن کے خیالات کو رد کرنا اُن کا
کام ہے۔ ان خیالات کو رڈ کرنا یا نہ کرنا یہ خلیفہ کا کام ہے اُن کا محض اتنا ہی کام ہے کہ وہ
اپنے خیالات ظاہر کر دیں اور خاموش ہو جائیں ۔ اس امر کو مد نظر نہ رکھنے کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ بعض دفعہ باتوں میں تیزی پیدا ہو جاتی ہے اور نامناسب الفاظ ایک دوسرے کے متعلق
استعمال ہونے لگ جاتے ہیں حالانکہ جب خطاب خلیفہ وقت سے ہے تو کسی دوسرے کی
بات کو رڈ کرنا کسی کے حق اور اختیار میں نہیں ۔ میں امید کرتا ہوں کہ احباب اس امر کو پھر
ذہن نشین کر لیں گے کہ آئندہ جب کبھی بات کہنے کے لئے کھڑے ہوں تو گو دوسرے کی
بات کی تردید کریں مگر رڈ خطاب کے طور پر نہیں ہونا چاہئے بلکہ اصولی طور پر ہونا چاہئے اور
ذاتیات کا سوال درمیان میں نہیں لانا چاہئے اور ا الانا چاہئے اور اگر کسی سے غلطی ہوئی ہو تو دوسرے کو نہیں
چاہیئے کہ اس غلطی کو لمبا کرے۔ اگر اس امر کو مدنظر نہ رکھا جائے اور ذاتیات کا سوال
درمیان میں لایا جائے تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے ایک بات کہتا ہے اور پھر دوسرا شخص کھڑا
ہوتا ہے اور اس کا رڈ کرتا ہے اس کے بعد تیسرا کھڑا ہوتا ہے اور اس کا رڈ کرتا ہے اور اس
طرح آپس میں ہی تکرار شروع ہو جاتا ہے اور اُن آداب کو وہ بھول جاتے ہیں جو خلافت
کے لئے ضروری ہیں ۔ میں ڈرتا ہوں کہ اگر احباب نے اس طریق میں اصلاح نہ کی تو مجھے
کسی وقت زیادہ پابندی کے ساتھ اپنی اس بات کو قائم کرنا پڑے گا اور ایسے دوستوں کو مجھے
بولنے سے روکنا پڑے گا ۔ ہم یہاں اس لئے جمع ہوتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل
کریں ، اسلام کی ترقی کی تجاویز سوچیں اور ایسی تدابیر عمل میں لائیں جن سے دین کو فائدہ
پہنچے۔ بھلا اس میں ہماری کیا عزت ہے کہ کہا جائے فلاں کی بات کم عقلی والی بات ہے لیکن
ہماری بات بہت صحیح ہے۔ عقل سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہے کیونکہ عقل علم کے تابع
ہے اور علم خدا تعالی بخشتا ہے۔ بے شک عقل انسانی خاصہ ہے اور خدا تعالیٰ کے متعلق ہم یہ
نہیں کہہ سکتے کہ وہ بڑا عقلمند ہے کیونکہ عقل کے یہ معنے ہیں کہ بُری اور اچھی باتوں کا موازنہ
کر کے بُری باتوں سے رُکنا۔ اور اللہ تعالیٰ کے متعلق یہ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ اچھی اور بُری
باتوں کا اندازہ کر کے بُری باتوں سے رُکتا ہے پس اللہ تعالیٰ کی صفات میں علم داخل ہے
عقل نہیں ۔ وہ علیم تو ہے لیکن نہیں کہا جا سکتا کہ وہ عاقل ہے مگر بہر حال عقل علم کے تابع ہے
خطابات شوری جلد دوم
۱۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اور جو عقل علم کے تابع نہ ہو وہ عقل نہیں بلکہ جہالت ہوتی ہے۔ پس چونکہ عقل علم کے تابع
ہے اور علم اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اس لئے اس کے حصول میں کسی کی ذاتی خوبی
نہیں ہوتی ۔ پس ہمارے لئے یہ کوئی فخر کی بات نہیں کہ اپنی عقل پر ناز کریں اور دوسرے کی
بے عقلی پر تمسخر اُڑائیں اور نہ یہ ہمارے لئے جائز ہے کہ ہم معمولی باتوں میں جن میں تیزی
کی کوئی وجہ نہیں ہوتی تیز ہو جائیں اور ایسے فقرے استعمال کرنا شروع کر دیں جیسے ” میری تو
66
سمجھ میں نہیں آتا فلاں دوست نے فلاں خلاف عقل بات کس طرح پیش کر دی ۔ اگر کسی کو
کوئی بات سمجھ میں نہیں آتی اور وہ دوسرے کو اُس کی غلطی سے آگاہ کرنا چاہتا ہے، تو اُسے
یا د رکھنا چاہئے کہ اُس مجلس میں جہاں خلیفہ موجود ہو، دوسرے کو سبق دینا اور سکھانا خلیفہ کا
کام ہے دوسرے کا کام نہیں ۔ جب تم مدرسوں اور کالجوں میں پڑھا کرتے تھے تو کیا اسی
طرح کرتے تھے کہ اُستاد کی موجودگی میں اپنے ساتھی کی غلطی پر اُسے ڈانٹنا شروع کر دیتے
تھے؟ یا اُستاد کا کام سمجھتے تھے کہ وہ غلطی پر آگاہ کرے اور اگر ڈانٹنا چاہے تو وہی ڈانٹے؟ ہر
شخص جانتا ہے کہ اُستاد کی موجودگی میں اُستاد کا ہی کام ہوتا ہے کہ وہ غلطیوں کی طرف توجہ
دلائے شاگردوں کا کام نہیں ہوتا کہ وہ ایک دوسرے سے جھگڑنے لگ جائیں ۔ میں امید
کرتا ہوں کہ احباب اس امر کو آئندہ مد نظر رکھیں گے اور جب کسی دوسرے کی بات کو رڈ
کرنا چاہیں گے تو اصولی طور پر کریں گے، ذاتیات کو درمیان میں نہیں لائیں گے اور نہ
ایسے رنگ میں تردید کریں گے جس میں دوسرے کی تحقیر اور تذلیل ہو۔ وہ شخص جو یہ کہتا ہے
کہ میری تو سمجھ میں نہیں آتا یہ بات فلاں نے کس طرح کہہ دی ۔ جب وہ یہ کہہ رہا ہوتا ہے
، اور بسا اوقات اس کی وہ رائے تو صحیح ہوتی
تو
بسا اوقات میرے نزدیک وہ غلطی
وہ کسی پر ہوتا ہے اور !
ہے لیکن دوسرے وقت وہ بھی ایسی بات کہہ دیتا ہے جو غلط ہوتی ہے۔ پس ہر شخص کو اپنا اپنا
مقام سمجھنا چاہئے ۔ مشیر کا کام یہ ہے کہ وہ مشیر کی حد تک اپنے آپ کو محدود رکھے، شاگرد کا
یہ کام ہے کہ وہ شاگر د ہونے کی حد تک اپنے آپ کو محدود رکھے، بھائی کا یہ کام ہے کہ وہ
بھائی ہونے کی حد تک اپنے آپ کو محدود رکھے ، اور باپ کا یہ کام ہے کہ وہ باپ ہونے کی
حد تک اپنے آپ کو محدود رکھے ۔ اگر کوئی بھائی ہونے کے باوجود باپ کا مقام اختیار کرنا
چاہتا ہے یا شاگر د استاد کا مقام اختیار کرنا چاہتا ہے تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فتنہ ہوگا اور فساد
خطابات شوری جلد دوم
۱۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بڑھے گا۔ میں نے دیکھا ہے اپنی اپنی حدود سے متجاوز ہو جانے کی وجہ سے ہی بچوں میں
لڑائیاں ہوتی ہیں گھر میں جب بچے آپس میں لڑ پڑتے ہیں اور تحقیق کی جاتی ہے تو اکثر
معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد اس امر پر ہے کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتے ہیں۔
چنانچہ اکثر بچہ جب دوسرے کو مارتا ہے اور اُس سے دریافت کیا جاتا ہے کہ اُس نے کیوں
اپنے بھائی کو مارا ؟ تو وہ یہی کہتا ہے کہ پہلے اس نے مجھے گالی دی تھی اس لئے میں نے اُسے
ما را ؟ لیکن ہم اس کو اپنے گھروں میں کبھی جائز نہیں سمجھتے کہ چونکہ پہلے فلاں نے سختی کی تھی
اس لئے جواب میں اس کے لئے بھی سختی کرنا جائز تھا بلکہ بحیثیت والد یا بحیثیت استاد یا
بحیثیت ایک بزرگ ہونے کے ہم یہی اُمید کرتے ہیں کہ جب کسی کی طرف سے سختی ہو تو وہ
اپنے باپ یا اپنی ماں یا اپنے اُستاد یا اپنے کسی اور رشتہ دار کو جس کے ماتحت وہ رہتا ہو
بتلائے اور معاملہ اُس کے سپرد کر دے، خود کوئی کارروائی کرنے کی کوشش نہ کرے۔ پس
اگر کسی کا حملہ اس حد تک پہنچا ہوا ہے کہ تمہیں اُس کے جواب کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو
تم وہ معاملہ خلیفہ کے سامنے : سامنے پیش کر دو بشرطیکہ وہ وہ موجود نہ ہو اور الرموجود ہوا تو پھر اُس پر
معاملہ چھوڑ دو۔ وہ اگر مناسب سمجھے گا تو توجہ دلا دے گا اور اگر نہیں سمجھے گا تو نہیں دلائے
گا۔ ہاں جہاں حسابی لحاظ سے کوئی غلط فہمی ہو اُس غلط فہمی کو دور کر دینا چاہئے لیکن اس میں
بھی کسی کا نام لینے کی ضرورت نہیں بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ بعض دوستوں کو ایسی غلط فہمی ہوئی
ہے جو درست نہیں ہے۔ بہر حال گفتگو میں عام رنگ اختیار کرنا چاہئے کسی خاص فرد کو
مخاطب نہیں کرنا چاہئے ۔
اس کے بعد میں بعض خیالات جو اس موقع پر ظاہر کئے گئے ہیں ان کی تردید کرنا
چاہتا ہوں اور جہاں مزید وضاحت یا زور دینے کی ضرورت ہے، اُن امور کا بھی ذکر کرنا
چاہتا ہوں ۔
رونق ایمان سے آتی ہے ایک دوست نے اپنی تقریر میں بیان کیا ہے کہ رواق روپے
اہے سے آتی ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ایک نقطہ نگاہ یہ بھی ہے۔
ہے۔ چنانچہ کلیلہ دمنہ جو فلسفہ کی کتاب ہے لیکن کہانیوں کے رنگ میں لکھی گئی ہے اُس میں
ایک کہانی آتی ہے جسے غالباً مثنوی رومی میں بھی بیان کیا گیا ہے، گو بیان کرنے میں کچھ فرق
خطابات شوری جلد دوم
۱۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے کہ ایک مہمان کسی شخص کے ہاں آیا اُس نے دیکھا کہ اُس مکان میں ایک چوہا تھا جو
کھانے پینے کی چیزیں زبر دستی اُٹھا کر لے جاتا تھا۔ گھر والے اُسے مارنے کی کوشش کرتے،
لیکن وہ ہمیشہ تیزی سے بھاگ کر نکل جاتا۔ اس طرح وہ چوہا کھا کھا کر بہت موٹا ہو گیا ۔ گھر
والوں نے اُس مہمان کے پاس ذکر کیا کہ یہ چوہا بڑا تیز معلوم ہوتا ہے، اس نے ہمارا ناک
میں دم کر رکھا ہے۔ بہتیرا ہم زور لگاتے ہیں کہ اسے پکڑیں مگر یہ قابو میں نہیں آتا ۔ ہم بیٹھے
ہوئے ہوتے ہیں کہ میز پر کودتا ہے اور کوئی چیز اُٹھا کر لے جاتا ہے۔ ہم مارنا چاہتے ہیں تو
وہ تیزی سے نکل جاتا ہے اس کا کیا علاج کریں؟ مہمان نے کہا، آپ اس چوہے کی پل
کھود کر دیکھیں ، اس کے اندر سے ضرور روپیہ نکلے گا۔ چنانچہ اُنہوں نے بل کو کھودا تو اُس
میں سے ایک تھیلی دیناروں سے بھری ہوئی نکلی ۔ گھر والوں نے وہ تھیلی ، وہ تھیلی اپنے قبضہ میں کر لی
اور اس کے بعد سے چوہے کی طاقت بھی جاتی رہی ۔
یہ در حقیقت کہانی کے رنگ میں اس امر کا ذکر ہے کہ دنیا دار لوگ روپیہ ہاتھ آ جانے
پر اترا جاتے ہیں اور چوہا کا نام اس لئے رکھا کہ چوہا زمین کی طرف ہمیشہ جھکا رہتا ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی منافق کی مثال چوہے سے دی ہے، غرض دُنیا دار
لوگ روپیہ ہاتھ میں آجانے پر اترا جاتے ہیں اور فخر اور تُجب میں مبتلا ہو جاتے ہیں مگر اس
کا نام ہم رونق نہیں رکھ سکتے ، رونق ہمیشہ ایمان سے آتی ہے۔ روپیہ تو آتا اور ختم ہو جاتا
ہے لیکن رونق وہ ہے جس کے پیچھے رونق کا ایک سلسلہ لگا ہوا ہو اور خوشی ہمیشہ پہنچتی رہے
لیکن رو پیر تو خواہ کروڑوں کروڑ ہو پھر بھی ختم ہو جاتا ہے ۔ ہندوستانی تو اکثر غریب ہیں اور روپیہ تو
صرف کچھ لوگ ہیں جو یونہی نقلی طور پر امیر کہلاتے ہیں۔ ان امیر کہلانے والوں کی یورپ
کے امراء کے مقابلہ میں ہستی ہی کیا ہے۔ مگر یورپین کروڑ پتی بھی کئی دفعہ کنگال ہو جاتے
ہیں۔ ہماری سمجھ میں ہی نہیں آ سکتا کہ اتنا روپیہ وہ کہاں خرچ کر دیتے ہیں ۔ اُن کا ذکر تو
جانے دو ہندوستان کے امراء جو اُن سے چھوٹے ہوتے ہیں، ہم اُن کی دولت کے خرچ
ہونے کا بھی اندازہ نہیں کر سکتے ۔ حال ہی میں لالہ ہرکشن لال فوت ہوئے ہیں، اُن کے
ذمہ تین کروڑ کے قریب روپیہ مختلف بینکوں اور سوسائٹیوں کا نکلتا تھا حالانکہ وہ خود بھی بڑے
مالدار تھے۔ اب سارے لوگ حیران ہیں کہ اس قدر روپیہ کہاں گیا مگر وہ کوئی خرچ کرنے
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کا ڈھنگ جانتے تھے ، جس کی وجہ سے اُنہوں نے روپیہ لیا اور ضائع کر دیا ۔ ہمارے
زمینداروں کے سامنے تو اگر کوئی یہ بات پیش کرے کہ فلاں شخص نے تین کروڑ رو روپے خرچ
کر دیئے۔ تو وہ کہیں گے بالکل جھوٹ کبھلا تین کروڑ بھی کوئی خرچ کر سکتا ہے۔ مگر اُن کی اپنی
حالت یہ ہوتی ہے کہ جو کچھ اُن کے پاس آتا ہے سب کچھ خرچ کر کے مقروض ہی رہتے
ہیں۔ چنانچہ جس کے پاس سو ایکڑ زمین ہو ، وہ بھی مقروض ہوتا ہے اور جس کے پاس دوسو
ایکڑ زمین ہو، وہ بھی مقروض رہتا ہے، اور جو خوش ہوتا ہے، وہ تھوڑی زمین پر بھی خوش ہوتا
ہے اور عمدگی سے اپنا گزارہ کر لیتا ہے۔
یہاں قریب ہی پھیر و پیچی ایک گاؤں ہے۔ اس گاؤں کا بڑا حصہ احمدی ہے کچھ
ارائیں ہیں اور کچھ گوجر ۔ جر ۔ ایک دفعہ ایک دوست نے شکایت کی کہ ہمارے پاس زمین تو
بڑی ہے مگر کچھ ایسی نحوست پڑی ہے کہ ہم ہمیشہ مقروض رہتے ہیں۔ چونکہ اُس نے مجھ سے
مشورہ پوچھا تھا، اِس لئے میں نے اُس سے پوچھا کہ آپ کی کتنی زمین ہے؟ اُس نے کہا
کہ پہلے چار کنال تھی ، لیکن اب دو کنال اور بھی خرید لی ہے اور چھ کنال زمین ہو گئی ہے
چونکہ ارائیں قوم اکثر سبزی ترکاری ہوتی اور اُسی پر گزارہ کرتی ہے اس لئے چھ کنال زمین
کا اُن کے پاس ہونا بھی بہت بڑی حیثیت کا موجب سمجھا جاتا ہے اور واقعہ میں وہ ارائیں
جو چھ چھ کنال زمین کے مالک ہیں، وہ اُن گوجروں سے زیادہ اعلیٰ گزارہ کرتے ہیں، جو
ہیں ہیں، پچاس پچاس ، پچاس ، اور سو سو گھماؤں زمین کے مالک ہیں ۔ تو روپیہ کوئی چیز نہیں ، امداد
کا تسلسل اصل چیز ہے۔ تم خود ہی سوچو وہ شخص زیادہ مالدار ہے جس کے پاس صرف ایک
ہزار روپیہ ہے یا وہ زیادہ مالدار ہے جسے روزانہ اخراجات کے لئے جس قدر رقم کی
ضرورت ہوتی ہے، میسر آجاتی ہے؟ جس کے پاس ہزار روپیہ ہے وہ تو ختم ہو جائے گا لیکن
جسے روزانہ امداد ملتی ہے وہ چلتی چلی جائے گی ۔ تو اصل چیز رو پیہ نہیں، بلکہ اصل چیز امداد کا
تو اتر ہے اور یہ تو اتر محض اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔ چنانچہ جو خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتا
ہے، وہ خرچ کرتا ہے اور پھر اور آ جاتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک
دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھر میں کچھ غلہ ڈلوا دیا اور فرمایا اس سے گزارہ
کرو۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ہم اُس غلہ سے خرچ کرتے رہے، کرتے رہے
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اور کرتے رہے، یہاں تک کہ ایک لمبا عرصہ گزر گیا ۔ آخر ایک دن میں نے کہا کہ آؤ اس
غلہ کو تو لیں تو سہی ، کتنا باقی ہے۔ آپ فرماتی ہیں جب تو لا تو اُس کے تھوڑے دنوں کے بعد
ہی وہ ختم ہو گیا ہے کیونکہ پہلے اللہ تعالیٰ کی طرف سے امداد کی سے امداد کا ایک سلسلہ جاری تھا چاہے
وہ
کسی رنگ میں ہو، چاہے اُن کی بھوکیں کم کر کے، چاہے اُن کی طاقتیں بڑھا کر، چاہے
تحائف کی کثرت کر کے ۔ غرض کسی نہ کسی رنگ میں امداد کا سلسلہ جاری تھا، جب حضرت
عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے چاہا کہ غلہ تول کر دیکھیں اور پھر تو لا تو چند دنوں کے بعد ہی ختم
ہو گیا۔
اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ مجھے یاد ہے ۔ آپ کو بیماری کی وجہ سے
ہمیشہ مشک استعمال کرنا پڑتا تھا ۔ ایک دفعہ کوئی دوست تحفہ کے طور پر مشک لائے اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اُسے ایک لمبے عرصہ تک استعمال کرتے رہے۔ ایک دن فرمایا یہ مشک
ختم ہونے میں نہیں آتا ، دیکھیں تو سہی کتنا باقی ہے۔ چنانچہ اُسے تول کر دیکھا گیا اور پھر
بہت تھوڑے عرصہ میں ہی وہ ختم ہو گیا تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو برکتیں آتی ہیں ، وہ کبھی
ختم نہیں ہوتیں اور روپیہ تو خواہ ارب، دس ارب ہو ختم ہو جاتا ہے۔ پس روپے سے رونق
نہیں بلکہ رونق ایمان سے ہوتی ہے۔ روپے سے تو مجب ، فخر اور ریاء پیدا ہوتا ہے بشرطیکہ
ایمان نہ ہو اور جب ایمان ہو تو پھر انسان کی روپے پر نظر نہیں ہوتی بلکہ خدا تعالیٰ پر نظر ہوتی
ہے۔
حضرت خلیفہ المسیح الاول فرمایا کرتے تھے۔ ایک بڑھیا عورت تھی ، جو بڑی نیک اور
پر ہیز گار تھی اُس کا ایک ہی لڑکا تھا ، اور دونوں سخت غربت سے گزارہ کرتے تھے۔ ایک دن
مجھے خیال آیا کہ اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا، چلو اُن کا حال چل کر دریافت کریں۔ میں کوئی توجہ
گھر گیا اور اُس بڑھیا سے پوچھا کہ کوئی ضرورت ہو تو بتا ئیں ۔ وہ کہنے لگی، بیٹا ہم پر اللہ تعالیٰ تو ہے
کا بڑا ہی فضل ہے کسی قسم کی تکلیف نہیں۔ میں نے بڑا اصرار کیا کہ کوئی ضرورت ہو تو بتاؤ۔
وہ کہنے لگی ، کوئی ضرورت نہیں ۔ روٹی اللہ تعالیٰ بھیج دیتا ہے اور سونے کے لئے ہمارے پاس
ایک لحاف ہے ۔ ماں بیٹا ہم اکٹھے سو جاتے ہیں ۔ جب ایک طرف گرم ہو جاتی ہے، تو دوسرا
پہلو بدل لیتے ہیں ۔ وہ سرد ہو جائے تو پھر پہلی کروٹ پر لیٹ جاتے ہیں اور اس طرح
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بڑے آرام سے رات گزر جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے پاس ایک قرآن شریف ہے۔
کبھی میں اُسے پڑھتی ہوں اور کبھی میرا بیٹا اُسے پڑھ لیتا ہے۔ اِس سے زیادہ ہمیں اور کیا
چاہئے ۔ تو انسان آ اگر تو کل کرے کرے تو جب اُس کے پاس روپیہ ہو، وہ کہتا ہے یہ میرا به میرا روپیه
نہیں خدا تعالیٰ کا ہے۔ اور جب روپیہ پاس نہ ہو تو وہ کہتا ہے خدا دینے والا ہے وہ آپ
میری ضرورتوں کو پورا کرے گا ۔ غرض رونق ایمان سے ہے نہ کہ روپیہ سے ۔
میں نے پچھلی مجلس شوری پر ہی جو اکتوبر میں منعقد ہوئی تھی ، بیان کیا تھا کہ اگر جماعت
حقیقی قربانی کرنے پر تیار ہو جائے تو ایک سال کیا ایک مہینہ میں ہی عظیم الشان ترقی حاصل
ہو سکتی ہے لیکن بات یہ ہے کہ جماعت میں کچھ نہ کچھ کمزور طبائع ہوتی ہیں جو مضبوط طبائع
کے لئے پتھر بن جاتی ہیں اور اُنہیں آگے بڑھنے نہیں دیتیں اور کچھ طاقتور ہوتے ہیں جو
اپنے کمزور بھائیوں کی طرف نگاہ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں جب اُنہوں نے کم قربانی کی تو ہم
سے کیوں زائد قربانی کی امید رکھی جاتی ہے۔ گویا دوسرے کی نقل کے شوق میں وہ اپنے
ایمان کو کم کر رہے ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ترقی کی رفتار میں کمی آ جاتی ہے۔
بعض دوستوں نے بیان کیا ہے کہ بوجھ اگر تھوڑا سا بڑھا دیا جائے تو اس میں کیا حرج
ہے اور بعض نے کہا ہے کہ بوجھ بڑھانے میں سخت حرج ہے۔ جو شخص ایک من بوجھ اُٹھا سکتا
ہے وہ ایک من دوسیر بوجھ کس طرح اُٹھا سکتا ہے۔ یہ بظاہر ایک فقرہ ہے مگر اس فقرہ کے
پیچھے ایک فلسفہ ہے اور چونکہ اس کے پیچھے ایک فلسفہ ہے، میں نے سمجھا کہ اسے نظر انداز کرنا
درست نہیں۔ میرے نزدیک یہ کہنا بھی درست نہیں کہ اگر تھوڑا سا بوجھ بڑھا دیا جاوے تو
اس میں کیا حرج ہے اور یہ کہنا بھی غلط ہے کہ جو ایک من بوجھ اُٹھا سکتا ہے وہ ایک من دو
سیر بوجھ کس طرح اُٹھائے ۔ دیکھنا یہ چاہئے کہ بوجھ ہے کیا اس بوجھ کا قابلِ برداشت یا
نا قابل برداشت ہونا بوجھ کی قسم پر منحصر ہوتا ہے۔ اگر وہ بوجھ جس کو ہم بڑھاتے ہیں کمر
توڑنے والا اور نقصان پہنچانے والا ہے تو ایسے بوجھ کو اگر ہم تھوڑا سا بھی بڑھائیں گے تو
نقصان پہنچے گا اور ایسے بوجھ کا بڑھانا حماقت ہو گا مثلاً اگر ہم ایسا بوجھ تولہ تو لہ بھی بڑھائیں تو
کئی تو لے مل کر کئی چھٹانک اور پھر کئی سیر وزن ہو جائے گا اور جماعت کی ترقی کو بہت ضعف
پہنچے گا ۔ پس ہم ۔ نے محض تھوڑے بوجھ کو نہیں دیکھنا بلکہ دیکھنا یہ ہے کہ اُس بوجھ کا اثر کیا ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مثال بیان فرمایا کرتے تھے کہ راجہ رنجیت سنگھ کے
دربار میں ایک مسلمان بھی وزیر تھے۔ وہ وزیر ہونے کے علاوہ طبیب بھی تھے اور بڑے نرم
دل تھے۔ ایک دفعہ اُن کے پاس کوئی فقیر آیا اور اس نے سوال کیا کہ مجھے کچھ دیجئے ۔ اُس
زمانہ میں مسلمانوں کی حالت سخت خراب تھی اور اُن کے پاس سینکڑوں فقراء آتے تھے جن
کی وہ تھوڑی تھوڑی رقم سے امداد کر دیتے تھے کیونکہ ایک تو اُس زمانہ میں تنخواہیں کم ہوتی
تھیں، دوسرے مسلمان زبوں حالی کی وجہ سے سینکڑوں بطور سائل کے اُن کے پاس آتے
رہتے تھے۔ چنانچہ اس فقیر کو بھی انہوں نے آٹھ آ نہ دینے کا حکم دیا وہ آٹھ آنے لے کر
کہنے لگا دیکھئے ہم سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اب یہ بھی کیا مساوات ہے کہ ایک
بھائی کے پاس تو ہزاروں روپے ہوں اور ایک کے پاس صرف اٹھتی ۔ اُنہوں نے جواب دیا
کہ صرف تو ہی ایک بھائی نہیں بلکہ اور بھی ہزاروں بھائی ہیں ۔ اگر سب میں میں اٹھنی اٹھتی
تقسیم کرنے لگوں تو پھر یہ اٹھنی بھی حصہ میں نہیں آئے گی ۔ پس تم کو اپنے حصہ سے زیادہ
ہی مل گیا ہے مگر اُس نے اصرار کیا نہیں کچھ اور بھی دیں ۔ اُنہیں ضروری کام تھا اور وہ
چاہتے تھے کہ جلدی چھٹکارا ہو مگر وہ پیچھا نہ چھوڑتا۔ آخر وہ اپنے نوکر سے کہنے لگے
انہاں فقیر صاحب نوں پولے پولے دھکے دے کر باہر کڈھ دیو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ مثال ہمیشہ اس ضمن میں سنایا کرتے تھے کہ نرم دل انسان کو
غصہ بھی آتا ہے تو اس میں بھی نرمی کا پہلو جھلک رہا ہوتا ہے۔ اب دھکے دیوانا غصہ کی ایک
علامت ال تھی مگر پولے پولے دھکے “ کہنا ان کی نرم طبیعت کا اظہار تھا۔ تو زیادتی اگر تھوڑی
تھوڑی بھی ہو تو کچل سکتی ہے۔ جیسے مسلمان وزیر نے کہا کہ اگر میں سب کو آٹھ آٹھ آنے
دینے لگوں تو میرے پاس کچھ بھی نہ رہے اور غریب پھر بھی باقی رہ جائیں لیکن اس کے
ساتھ ہی یہ کہنا بھی درست نہیں کہ ہر بوجھ میں زیادتی نقصان رساں ہوتی ہے۔ جب
زیادتی کی ضرورت ہو اور دین کا کام ہو اور عقل فیصلہ کرتی ہو کہ اب زیادتی ہونی چاہئے تو
اُس وقت کوئی زیادتی جماعت کو کچل نہیں سکتی۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔
لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا 2 اللہ تعالیٰ اس میں یہ قانون بیان فرماتا ہے کہ ہم
اپنی جماعتوں پر اتنا ہی بوجھ لادا کرتے ہیں جتنے بوجھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اب اگر کسی
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
وقت ثابت ہو جائے کہ دین کو روپیہ کی ضرورت ہے اور اس ضرورت کو پورا کرنا مذہباً اور
عقلاً سخت ضروری ہے تو لا يُكَلِّفُ اللهُ نَفْسًا إِلَّا وُسعھا کے مطابق ہمیں ماننا پڑے
گا کہ ہم میں اُس بوجھ کو برا نہ برداشت کرنے کی طاقت ہے۔ ورنہ خدا تعالیٰ کار ۔ ورنہ خدا تعالیٰ کا یہ قانون باطل ہو
جائے گا اور کہنا پڑے گا کہ ہم میں بوجھ اُٹھانے کی طاقت تو نہ تھی لیکن بلا وجہ ہم پر بوجھ ڈال
دیا گیا۔
پس جب بھی دینی ضرورتوں کا سوال آئے ہمیں دیکھنا پڑے گا کہ ہم اُس بوجھ کے
اُٹھانے پر مجبور ہیں یا نہیں ۔ اگر معلوم ہو کہ وہ بوجھ لا بدی ہے اور اگر اُس کو نہ اُٹھایا گیا تو
اس میں دین کی ہتک ہو گی تو ہمیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ خواہ ہمیں سمجھ آئے یا نہ آئے ہم
میں اس بوجھ کے اُٹھانے کی طاقت ہے کیونکہ لا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۔ الله تعالى
وسعت کے مطابق ہی انسانوں پر بوجھ ڈالتا ہے ۔ پس جو سوال ہمارے سامنے ہے وہ یہ
ہے کہ جس کام کے کرنے کا ہم نے ارادہ کیا ہے آیا وہ لا بدی ہے یا ایسا کام ہے جس میں
تعویق اور تاخیر کو برداشت کیا جا سکتا ہے۔ اگر وہ ایسے کاموں میں سے ہو جو لا بدی اور
ضروری ہوتے ہیں تو پھر ہمیں سمجھ لینا چاہئے کہ ہم میں اُن کو بجا لانے کی طاقت موجود
ہے۔ اور اگر معلوم ہو کہ وہ ایسا کام نہیں جسے فوری طور پر کرنا ضروری ہو بلکہ اُسے ہم پیچھے
بھی ڈال سکتے ہیں تو اُس وقت ہمیں اپنی عقل سے کام لینا پڑے گا اور سوچنا پڑے گا کہ کیا
واقعہ میں ہم موجودہ حالات کے لحاظ سے اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتے ۔ پھر اگر ہم دیانتداری
سے اس نتیجہ پر پہنچیں کہ ہم اس بوجھ کو نہیں اُٹھا سکتے تو ہم کہہ دیں گے یہ چونکہ ہماری مرضی
پر منحصر ہے اور اس میں خدا کا کوئی حکم نہیں اس حکم نہیں اس لئے ہم اسے دوسرے وقت پر ڈالتے ہیں ۔
بعض دوستوں نے کہا ہے جو لوگ سوتے ہیں اور جگانے کے باوجود نہیں جاگتے
اُنہیں ہم کیوں جگائیں ؟ یہ بھی ایک فلسفہ ہے اور اس معاملہ کے متعلق بھی میں دو چار باتیں
کہنا چاہتا ہوں ۔ بعض دوست ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ جاگتے ہیں اُنہیں ہم کیوں
جگائیں ، جگانا اُن کو چاہئے جو سو رہے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ جو سوتے ہیں اُنہیں ہم کیوں
بیدار کریں۔ جو بیدار اور ہوشیار ہیں اُن سے کام لینا چاہئے مگر در حقیقت یہ دونوں باتیں
غلط ہیں۔ نہ یہ صحیح ہے کہ جو لوگ جاگتے ہیں انہیں نہ جگاؤ اور نہ یہ درست ہے کہ سوتوں کو نہ
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جگاؤ ۔ اور پھر ایک حد تک دونوں باتیں درست بھی ہیں کیونکہ اگر ہم سوتوں کو ہی جگائیں تو
جو جاگنے والے ہیں وہ بھی سو جائیں اور اگر اُنہی کی طرف ہم توجہ رکھیں جو محنت کرتے اور
دین کی امداد کرتے ہیں تو ہمارے کاموں میں وسعت پیدا نہ ہو۔ گویا جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ
سونے والوں کو نہ جگاؤ ، وہ تبلیغ کے مخالف ہیں اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ جاگنے والوں کی
طرف زیادہ توجہ نہ کرو، وہ تربیت کے مخالف ہیں ۔ غرض جہاں کی جماعتیں اچھا کام کرنے
والی اور دینی امور میں شوق سے اور ایک دوسرے سے بڑھ کر حصہ لینے والی ہیں جس طرح
ان کو گرنے نہ دینا ہمارا کام ہے، اسی طرح اُن جماعتوں کو جوئست اور غافل ہیں جگانا
اور تبلیغ کو وسیع کرنا ہمارے فرائض میں داخل ہے۔ اگر ہم یہ قانون تسلیم کر لیں کہ جو لوگ
کوشش کرتے ہیں ، تمام روپیہ اُنہی پر خرچ کر دینا چاہئے تو ہمارا فرض ہو گا کہ ہم اپنا تمام
روپیہ لڑکوں کی تعلیم پر خرچ کر دیں اور اگر ہم یہ تسلیم کر لیں کہ سوتوں کو جگانا ہمارے فرائض
میں شامل نہیں۔ تو پھر تبلیغ ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گی کیونکہ جب سوتوں کو جگانا ہمارا
فرض نہیں تو مردوں کو زندہ کرنا ہمارے فرائض سے بالکل ہی باہر ہو گا۔ پس اگر ہم ایک
طرف جھکتے اور تبلیغ پر زور دیتے ہیں تو تعلیم اور تربیت کا پہلو خالی چھوڑتے ہیں اور ہمارے
اپنے آدمی مرتد ہو سکتے ہیں اور اگر ہم تربیت پر زور دیتے ہیں تو تبلیغ سے اغماض کرتے اور
جماعت کی وسعت کو محدود کرتے ہیں ۔ پس یہ دونوں چیزیں قائم رکھنی پڑیں گی اور ایک
توازن اور اعتدال پر انہیں لانا ہو گا۔ اور اگر سامان ہمارے پاس کم ہوں تو دونوں
چیزوں میں بحصہ رسدی شامل ہونا پڑے گا ۔ یعنی تبلیغ کی طرف بھی ہمیں توجہ کرنی پڑے گی
اور تعلیم و تربیت کی طرف بھی ۔ ہاں وقتی طور پر جس چیز کی ضرورت زیادہ ہو اُس پر ہم زیادہ
زور بھی دے سکتے ہیں ۔ بعض دوستوں نے جنہوں نے زیادتی کی مخالفت کی ہے کہا ہے کہ
ہمیں دیکھنا چاہئے کہ ہماری آمد کیا ہے۔ جب تک آمد کے سوال کو حل نہیں کر دیا جاتا اُس
وقت محض یہ کہہ دینا کہ خرچ بڑھا دو کافی نہیں ہو سکتا اور نہ زیادتی کی یہ کوئی معقول وجہ ہو سکتی
ہے۔ اس کے مقابلہ میں دوسرے دوستوں نے جواب میں کہا ہے کہ اگر آمد کم ہے تو کیوں
کم ہے۔ سوال یہ ہے کہ آیا واقعہ میں اتنی ہی آمدنی ہونی چاہئے یا زیادہ؟ اگر اتنی ہی آمدنی
ہونی چاہئے تو ہم تسلیم کر لیتے ہیں کہ بجٹ کو نہیں بڑھانا چاہئے اور اگر جماعتوں یا افراد کی