دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
غفلت کی وجہ سے آمد میں کمی ہے اور آمد دراصل زیادہ ہونی چاہئے تو پھر غفلت کا عذر صحیح
تسلیم کر لینے کے کوئی معنے نہیں اور اگر ہم اس کو صحیح تسلیم کر لیں تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ
آئندہ اور غفلت ہو جائے گی اور ہمارے کاموں کے رُکنے کا احتمال ہوگا ۔
نے
میرے نزدیک یہ دونوں دلیلیں صحیح ہیں اور میں یہ بالکل سمجھنے سے قاصر ہوں کہ کس
طرح ایک فریق نے دوسرے کے متعلق کہہ دیا کہ وہ بے عقلی کی بات کر رہا ہے۔ دونوں
جو بات کہی وہ عقلمندانہ ہے۔ یہ بھی صحیح ہے کہ اگر آمد میں کمی ہے تو خرچ کو بڑھا دینا یقیناً
نقصان رساں ہوگا اور یہ بھی صحیح ہے کہ اگر آمد میں کمی حقیقی کمی نہیں بلکہ اس لئے کمی ہے کہ
جس شخص کو دو روپے چندہ دینا چاہئے وہ مثلاً آٹھ آنے دیتا ہے تو اگر ہم اس بناء پر دینی
کاموں کا گھٹانا شروع کر دیں تو پھر روز بروز بجٹ کو کم ہی کرتے جانے پر مجبور ہوں گے۔
ہم جہاں تک بجٹ کو دیکھتے ہیں، ہمیں یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ جماعت کے تمام افراد
کے چندے پورے طور پر وصو وصول نہیں ہو رہے۔ بعض چُست ہیں جو خوب چندہ دیتے ہیں
بعض درمیانہ درجہ کے ہیں اور بعض ایسے ہیں جو بالکل نہیں دیتے یا بہت ہی کم دیتے ہیں ۔
پس آمد کی کمی کا ایک حصہ اس لئے نہیں کہ آمد کے بڑھانے کے ہمارے پاس ذرائع نہیں
بلکہ اس لئے ہے کہ ہم میں سے ایک حصہ ایسا ہے جو اس بوجھ کو اٹھانا نہیں چاہتا۔ اگر ہم
ایسے لوگوں کی وجہ سے کام چھوڑتے اور بند کرتے چلے جائیں تو آہستہ آہستہ ہم اپنے سب
کام بند کرنے پر مجبور ہوں گے ۔ اس پر دوسری طرف سے پھر یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ جو
لوگ بوجھ نہیں اُٹھانا چاہتے اُن کی ذمہ داری کس پر ہے؟ ہم ان کو مجبور نہیں کر سکتے کہ وہ
چندے دیں اور باقاعدہ ایک نظام میں شامل ہوں ۔ میں نے پچھلی دفعہ بھی بتایا تھا کہ ایسے
لوگوں نے ہماری آمد کی تشخیص کو بالکل خراب کر دیا ہے اور ہم فیصلہ نہیں کر سکتے کہ اتنی آمد
ہمیں ضرور ہو جائے گی کیونکہ ہم کہتے ہیں کہ ممکن ہے ایسے لوگ چندہ دے دیں اور ممکن ہے
نہ دیں اسی لئے ایک گزشتہ مجلس شوری میں یہ تجویز پیش ہوئی تھی کہ جماعتیں اپنے اوپر یہ
ذمہ داری لیں کہ اگر اُن میں سے بعض لوگ باقاعدہ چندے ادا نہ کریں تو وہ سال کے
اختتام پر اپنے اپنے بجٹ کو پورا کر دیں گی ۔ اس پر بعض جماعتوں نے آمادگی کا اظہار کیا
کہ وہ اپنی جماعتوں کا بجٹ بہر حال پورا کر دیں گی لیکن بہت سی جماعتیں ابھی ایسی ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جنہوں نے اس قسم کا وعدہ نہیں کیا ۔ اگر جماعتیں اس بات پر آمادہ ہو جاتیں تو ہمیں یقینی
طور پر معلوم ہو سکتا کہ ہماری کیا آمد ہے۔ یا اگر جماعت کا ایک حصہ چندوں کی ادائیگی سے
انکار کر دیتا اور جماعتیں اُن کے متعلق تمام ذرائع اختیار کرنے کے بعد فیصلہ کر دیتیں کہ اُن
سے چندہ وصول نہیں ہوگا تو ایسے لوگوں کے چندوں کی رقوم کو ہم بجٹ میں سے نکال دیتے
تا ہمیں حقیقی طور پر معلوم ہوتا کہ ہماری کتنی طاقت ہے لیکن اب ہماری حالت یہ ہے کہ ہم
کہتے ہیں مومن پر بدظنی نہیں کرنی چاہئے ۔ جس نے پچھلے سال چندہ نہیں دیا ممکن ہے وہ اب
کی دفعہ دے دے اور اس طرح ہم اُس کا چندہ اپنے بجٹ میں شامل کر لیتے ہیں لیکن سال
کے بعد ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اُس کی طرف سے چندہ وصول نہیں ہوا اور ہمارے قرض میں
زیادتی ہو گئی ہے۔ اگر ہم ایسا قانون پہلے ہی پاس کر لیتے اور ایسے لوگوں کا پتہ لگا کر اُن کی
الگ لسٹیں بنا لیتے اور صرف ایسے ہی لوگوں کا نام اپنے چندوں میں لکھتے جن کے متعلق
ہمیں تجربہ ہے کہ وہ اخلاص رکھتے اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار رہتے ہیں تو
ہمارا بجٹ صحیح بنیادوں پر ہوتا اور پھر اگر دوسروں کی طرف سے بھی کچھ چندہ آ جاتا تو وہ
زائد آمد شمار کی جاتی ۔
میں نے پچھلی دفعہ یا اُس سے پچھلی دفعہ یہ بیان کیا تھا کہ ہمارے بجٹ میں یہ بھاری
نقص ہے کہ ایسے اخراجات پر زیادہ رقم خرچ ہو رہی ہے جنہیں کم نہیں کیا جا سکتا مثلاً عملہ
کے اخراجات ۔ لیکن یہ غلطی آج کی نہیں بلکہ بہت پرانی ہے اور وہ جو عارضی اخراجات
ہوتے ہیں اور جن کی اکثر ضرورت رہتی ہے اُس پر رقم کم خرچ ہوتی ہے۔ مثلاً انگلستان میں
ہم نے مشن کھولا ہوا ہے، وہاں ہمارا تبلیغی مرکز ہے لیکن بجٹ در حقیقت کرایہ مکان اور
رہائش وغیرہ کے لئے ہی کافی ہوتا ہے۔ اگر یہ دیکھا جائے کہ ہم وہاں تبلیغ کے لئے کیا
دیتے ہیں تو یہی نظر آئے گا کہ وہ مستقل اخراجات کا ۱۰ را بھی نہیں ہوتا۔ اس کا نتیجہ یہ ہے ا
کہ ہمارے آدمی وہاں بیٹھے رہتے ہیں اور تبلیغ کو وسیع نہیں کر سکتے حالانکہ ہونا یہ چاہئے تھا
کہ مستقل خرچ تھوڑا ہوتا اور عارضی خرچ زیادہ۔ کیونکہ مستقل خرچ کو کم نہیں کیا جاسکتا لیکن ہوتا عارضی
عارضی خرچ میں کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ ایک سال ہم ہیں ہزار ٹریکٹ
شائع کریں اور دوسرے سال آمد کم ہو تو دس ہزار کریں ۔ لیکن اگر دو ملازم ہوں اور اُن میں
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سے ایک کو نکالنا چاہیں تو یہ ہم آسانی سے نہیں کر سکتے ۔ بہر حال ناواقفیت کی وجہ سے بجٹ
میں اس قسم کی غلطیاں ہوئی ہیں لیکن آئندہ کے لئے یہ طریق اختیار کرنا چاہئے کہ ہر کارکن
جو یہاں رکھا گیا ہے، اُس کے اخراجات کا آخر تک اندازہ لگایا جائے ، اور اُس کو بجٹ میں
ظاہر کیا جائے اور بتایا جائے کہ فلاں وقت تک ہمارا بجٹ اتنا بڑھ جائے گا ۔ میرے نزدیک
آئندہ کم از کم پانچ سال کا بجٹ تیار ہونا چاہئے ۔ چنانچہ بعض امریکن گورنمنٹیں ایسا کرتی ہیں
کہ وہ پانچ سال کا بجٹ پیش کرتی ہیں اور گو پاس ایک سال کا بجٹ ہی کرتی ہیں لیکن چار
سال کا خیالی بجٹ بھی وہ پیش کر دیتی ہیں ۔ مثلاً جو ملازم ہوں اُن کے متعلق وہ یہ اندازہ
لگاتی ہیں کہ آئندہ سالوں میں اُنہیں اتنی اتنی ترقیاں دینی ہیں، فلاں کو اتنا الاؤنس دینا
ہے اور آئندہ سالوں میں فلاں زائد اخراجات ہوں گے۔ اس طرح وہ نہ صرف ایک سال
کے اخراجات کو بلکہ آئندہ پانچ سال کے اخراجات کو بھی مد نظر رکھتی ہیں ۔ لیکن ہمارے ہاں
یہ ہوتا ہے کہ جب کوئی مبلغ رکھتے ہیں اور اُس کی تنخواہ فرض کرو ۴۵ روپے ہوتی ہے تو ہم
۴۵ روپے ماہوار کا اندازہ کر کے ایک رقم معین کر دیتے ہیں حالانکہ اُس کا گریڈ ۶۵ یا ۱۰۰
تک ترقی کرنے والا ہوتا ہے اور وہ بار بھی صدر انجمن احمدیہ کے خزانہ پر پڑنے والا ہوتا
ہے۔ اسی وجہ سے مجبور ہو کر تین چار سال سے ہم اس کوشش میں رہتے ہیں کہ بجٹ بڑھنے
نہ دیں لیکن اس کے لئے پہلا قدم یہ ہے کہ ہم بجٹ کو مستقل حدود تک لے آئیں اور پھر
مستقل خرچ کم رہے اور ہنگامی اخراجات کے لئے زیادہ رقوم رکھی جائیں ۔ چنانچہ تحریک
جدید کا اسی لئے میں نے الگ فنڈ رکھا ہے اور اس میں عارضی خرچ زیادہ اور مستقل خرچ کم
رکھا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ کئی ممالک میں نئے مشن کھل گئے ہیں۔ اس سے قبل
بیرونی ممالک میں ہماری تبلیغ بالکل رُک گئی تھی اور ملک کے ملک ایسے تھے جہاں سے
روحانی طور پر ہمیں آوازیں آ رہی تھیں کہ ہم بھی خدا کے بندے ہیں ہماری طرف بھی توجہ
کرو اور ہم اُن کی طرف توجہ نہیں کر سکتے تھے لیکن تحریک جدید کے ماتحت خدا تعالیٰ نے ان
ممالک میں بھی ہمیں اپنے مشن کھولنے کی توفیق عطا فرمائی ۔
پیراکبر علی صاحب نے ایک مثال دی تھی ۔ میں اُس کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا اکبر کی نے ایک دی تھی۔ میں کے متعلق بھی کچھ کہنا چاہتا
ہوں ۔ اُنہوں نے مثال دی تھی کہ زمیندار کی فراست مومنا نہ ہوتی ہے۔ پہلے بارش ہوتی
خطابات شوری جلد دوم
۱۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے جب
ہے پھر وہ غلہ ہوتا ہے۔ لیکن ہم تو دیکھتے ہیں زمیندار ہمیشہ یونہی نہیں کرتا بلکہ بعض دفعہ جب
بارشیں نہیں ہوتیں حتی کہ بعض دفعہ جب اس کے بیل بھی مر جاتے ہیں وہ یونہی زمین میں غلہ
کا چھینٹا دے آتا ہے اور اُس کا نام اللہ تو کلی رکھتا ہے ۔ وہ اُسی وقت تک بارش کا انتظار کرتا
سمجھتا ہے کہ بارش وقت پر ہو جائے گی لیکن جب وہ وہ سمجھتا ہے کہ اب بارش نہیں
ہوگی تو وہ اللہ تو کلی یعنی اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے دانے پھینک آتا ہے پس بیشک احتیاط
ضروری ہے مگر جب حالت یہاں تک پہنچ جائے کہ ایسے دینی امور سامنے ہوں جو لا بدی
ہوں اور جن میں اگر حصہ نہ لیا جائے تو دین کے کام میں حرج واقعہ ہونے کا اندیشہ ہو تو ایسی
حالت میں خدا تعالیٰ پر تو گل کر کے ہمیں وہ کام کرنا ہی پڑے گا۔
ایک دلیل یہ بھی دی گئی ہے کہ ہر سال دعوت و تبلیغ کے خرچ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
جب ہر سال اضافہ ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ اس سال اضافہ نہ کیا جائے ۔ میرے نزدیک یہ
دلیل بھی ہمارے لئے کافی راہنما نہیں کیونکہ دیکھنا ، یہ چاہئے کہ کام کس حد تک ضروری ہے۔
میں مانتا ہوں کہ ہر سال دعوت و تبلیغ کے خرچ میں اضافہ ہو رہا ہے مگر ساتھ ہی یہ سوال پیدا
ہوتا ہے کہ کیا اس خرچ کے نتیجہ میں کام میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر ہم بیعتوں کو دیکھیں
اور یہ اندازہ لگائیں کہ کیا جس وقت صرف دو چار مبلغ تھے، اُس وقت مبلغوں کے ذریعہ
بیعت زیادہ ہوتی تھی یا اب جبکہ وہ چالیس کے قریب ہیں؟ تو میں جس کے پاس بیعت آتی
ہے بلا تامل کہہ سکتا ہوں کہ اُس وقت کی نسبت سے مبلغوں کے ذریعہ بیعت کی تعداد میں
کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جب مخالفوں کی طرف سے دشمنی کا ایک شور
اُٹھتا ہے تو بیعت بھی زیادہ ہونے لگتی ہے لیکن وہ زیادتی مبلغوں کی وجہ سے نہیں ہوتی بلکہ
افراد کے ذریعہ سے ہوتی ہے۔ پس محض اس وجہ سے کہ کئی سالوں سے دعوت و تبلیغ کے خرچ
میں اضافہ ہو رہا ہے یہ کہنا کہ اب بھی زیادتی کر دی جائے جائز نہیں ۔ ہم نے اس سے پہلے
دعوت و تبلیغ کے اخراجات بڑھائے ہیں لیکن اُن کے فوائد ہمارے سامنے نہیں آئے ۔ پس
جب تک اُس زیادتی کے فوائد ہمارے سامنے نہ آجائیں اندھا دھند پہلے طریق عمل کی تقلید
۔
کرنا اچھا نہیں ۔ ہا ہیں۔
اس کے بعد میں اصل سوال کو لیتا ہوں کہ ہمیں تبلیغی مرکز بڑھانے چاہئیں یا نہیں
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بڑھانے چاہئیں یہ تبلیغی مرکزوں کی سکیم در حقیقت میرے احکام کے ماتحت تین سال سے
جاری ہے ۔ یعنی جب سے کہ تحریک جدید جاری ہے ۔ اُس وقت سید ولی اللہ شاہ صاحب
دعوت و تبلیغ کے ناظر تھے میں نے اُنہیں ہدایت دی تھی کہ سرحدوں کی حفاظت قرآنی اصول
ہے۔ آپ کو چاہئے کہ رنگون ، کلکتہ، بمبئی ، کراچی، کوئٹہ اور پشاور میں تبلیغ پر زیادہ زور دیں۔
چنانچہ اس کے ماتحت کراچی میں ہمارا مبلغ دو سال سے کام کر رہا ہے، بمبئی میں بھی کام
شروع ہے، کلکتہ میں دو چار دفعہ کام کیا لیکن پھر بند ہو گیا، رنگون میں بھی دو سال سے مبلغ
کام کر رہا ہے۔
قرآن کریم سے ہم کو معلوم ہوتا ہے کہ سرحدوں کی حفاظت نہایت ہی ضروری چیز
ہے اور اس کے فوائد پر جب ہم غور کرتے ہیں تو ہمیں اس کے بہت سے ایسے فوائد نظر
آتے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے اس کو کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
پہلی چیز جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے یہ ہے کہ کسی ملک کے تعلقات ت دوسرے ممالک
سے ہمیشہ سرحدوں کے ذریعہ ہی ہوتے ہیں ۔ اگر بندرگاہ ہو تو غیر ممالک کے جہاز وہاں
آتے ہیں اور اس طرح جن ملکوں میں پہنچ کر ہم تبلیغ نہیں کر سکتے وہاں کے لوگوں کو ان
شہروں میں مل کر تبلیغ کر سکتے اور احمدیت کا پیغام اُن ممالک کے رہنے والوں تک پہنچا سکتے
ہیں۔ مثلاً بمبئی میں جاپان، جاوا، امریکہ اور اٹلی کے جہاز آتے ہیں ۔ اگر ہمارا ایک آدمی
وہاں بیٹھا ہوا ہو اور ان ممالک سے جو سیاح آئیں اُن سے ملاقات کر کے اُنہیں تبلیغ
کرے۔ جہاز کے ملازموں سے تعلقات پیدا کرے اور اُنہیں مطالعہ کے لئے لڑر پچر دے تو
یقیناً عظیم الشان فوائد تھوڑے سے خرچ سے پیدا ہو سکتے ہیں ۔ اسی طرح کراچی سے عرب،
ایران اور جزائر خلیج فارس وغیرہ کے تعلقات ہیں بلکہ روس کا بھی تعلق ہے کیونکہ روس کا
ایران سے تعلق ہے اور پھر ترکستان اور عراق کا بھی کراچی سے تعلق ہے۔ کلکتہ کے تعلقات
یوروپین ممالک، جاوا، بور نیو، سماٹرا اور چین سے ہیں۔ پھر رنگون مشرقی ممالک سے خاص
طور پر تعلقات رکھتا ہے ۔ پشاور افغانستان، روس اور بخارا سے تو ے تعلق رکھتا ہے۔ ان شہروں
میں غیر ممالک کے آدمی تجارت کے لئے آتے اور ایک ایک دو دو تین تین مہینے ٹھہرتے ہیں
اسی لئے میں نے پشاور میں ایک تبلیغی مرکز قائم کیا تھا اور ایک مبلغ وہاں مقرر کرایا تھا جو
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ترکوں اور افغانوں کے قافلوں میں جاتا رہے لیکن محکمہ اس کو قائم نہیں رکھ سکا اور اُس نے
آدمی واپس بلا لیا۔ پس یہ ایسی ضرورتیں ہیں جن کے متعلق دیکھنا چاہئے کہ یہ کیا اہمیت رکھتی
ہیں اور آیا ان ضرورتوں کو پورا کرنا ممکن ہے یا نہیں؟ اور اگر ہم بجٹ میں زیادتی نہیں کر
سکتے تو کیا کسی مد میں کمی کر کے اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں یا نہیں؟
مبلغین کیلئے ہدایات میرے نزدیک اس وقت ہمارے راستہ میں مبلغوں کی کمی روک نہیں بلکہ مبلغوں کی زیادتی روک ہے۔ میرا اپنا خیال یہ ہے
کہ اگر ہم جماعت کی انفرادی کوششوں کو جو وہ تبلیغ کے لئے کرتی ہے منہا کر دیں اور دیکھیں
کہ مبلغوں کے ذریعہ کتنے احمدی ہوئے تو میرا خیال ہے زیادہ کام انہی کا نکلے گا جو مبلغ
نہیں، اور جو مبلغ ہیں ان کا کام بہت ہی تھوڑا نکلے گا۔ مثلاً ہر سال پانچ سات ہزار آدمی
بیعت میں داخل ہوتا ہے ان پانچ سات ہزار افراد میں سے زیادہ سے زیادہ سو دوسو ایسے
لوگ ہوتے ہیں جو مبلغوں کے ذریعہ احمدیت میں داخل ہوتے ہیں، باقی سب وہ ہوتے
ہیں جو افراد کے ذریعہ احمدیت قبول کرتے ہیں ۔ میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ مبلغ
بے فائدہ چیز ہیں وہ بھی ضروری ہیں بلکہ میں نے خود زور دے کر یہ منظور کرایا تھا کہ کم سے کم
تین مبلغ سالانہ نئے لینے چاہئیں ۔ پس میں ان کے مخالف نہیں، میں آج بھی ان کی
ضرورتوں کا قائل ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم چودہ پندرہ ہزار روپیہ سالانہ مبلغوں کو
تیار کرنے پر خرچ کرتے ہیں تو ان مبلغوں کو تیار ہونے کے بعد چھوڑ دینا یہ خدائی مال کا
ضیاع ہے اور ہمارا فرض ہے کہ جب تک ہم مدرسہ احمد یہ اور کالج جاری رکھیں ، کچھ نہ کچھ
لڑکوں کو جو تبلیغ کے لئے نمایاں طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہوں ہر سال چنیں اور اُنہیں تبلیغ پر
لگائیں ۔ پس اس رنگ میں بھی تبلیغ ہونی چاہئے اور میں اس کا قائل ہوں لیکن میرا اثر
مبلغوں کے متعلق یہ ہے کہ وہ چھ مہینے کے قریب قادیان رہتے ہیں اور چھ مہینے باہر کام کے
لئے جاتے ہیں ۔ اول تو وہ جلسہ سالانہ پر آتے ہیں اور اس کے لئے نومبر سے ہی آنا شروع
کر دیتے ہیں۔ پھر جلسہ کے بعد روپے کا سوال ہوتا ہے اور دفتر والے کہتے ہیں کہ بل نہیں
بنے۔ جنوری کے آخر میں بل بنتے ہیں تو روپیہ موجود نہیں ہوتا ، آخر ہوتے ہوتے فروری کے
قریب روپیہ ملتا ہے اور وہ اپنے اپنے علاقوں میں روانہ ہو جاتے ہیں لیکن اس کے معاً بعد
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
مجلس شوری کے موقع پر قادیان آتے ہیں اور اپریل مئی تک یہیں رہتے ہیں ۔ پھر بعض دفعہ
کوئی رپورٹ دینے کے لئے باہر سے مبلغ آ جاتا ہے اور کئی کئی دن یہاں رہتا ہے۔ بہت
شاذ کوئی ایسی مثال ہو گی کہ کوئی مبلغ رپورٹ دینے آیا ہو اور وہ رپورٹ دینے کے معاً بعد
چلا گیا ہو بلکہ یہی نظر آتا ہے کہ رپورٹ دینے آتے ہیں اور آٹھ آٹھ دس دس دن یہاں
رہتے ہیں اور یہ کام کے دن سمجھے جاتے ہیں، چھٹی کے نہیں سمجھے جاتے ۔ میرا اپنا اندازہ
یہی ہے کہ وہ قادیان میں تین مہینے سے زائد رہتے ہیں اور بیرونجات میں جو کام کرتے ہیں
اُس میں بھی چھ مہینے ضائع کر دیتے ہیں ، اور زیادہ سے زیادہ سال میں تین مہینے کام کرتے
ہیں۔ چونکہ مبلغین کے دوروں کا نقشہ میرے سامنے نہیں اس لئے یہ صرف میرا ذہنی نقشہ
ہے اور اس کے مطابق میں خیال کرتا ہوں کہ مبلغوں کے 9 مہینے ضائع جاتے ہیں ۔ اس کی
وجہ زیادہ تر یہ ہے کہ مبلغین کو اکثر پنجاب کے اضلاع میں پھیلا یا جاتا ہے اور پھر اس
بے ترتیبی سے اور بے توجہی سے کام لیا جاتا ہے کہ اُن کا بہت سا وقت ضائع جاتا ہے۔
میری رائے میں ہم آئندہ کے لئے اس امر کو تو ترک نہیں کر سکتے کہ ہر سال تین نئے مبلغ
لئے جائیں لیکن اُن کا سفر بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ پس میرے نزدیک آئندہ کے
لئے مبلغین کے سفر کو بہت کم کیا جائے ، اور اُن کا مرکز بجائے قادیان رکھنے کے باہر کے کسی
شہر یا گاؤں کو رکھا جائے ۔ میں نے اس کے متعلق تفصیلی ہدایات دفتر کو دی ہوئی ہیں ، گوان
ہدایات پر عمل نہ پہلے ہوا ہے اور نہ اب ہو رہا ہے لیکن میں عنقریب مبلغین کو اس طرز پر
پھیلانے پر دفتر کو مجبور کروں گا جس طرز پر پھیلانا میرے نزدیک مفید ثابت ہو سکتا ہے۔
اب بہت بڑا نقص یہ ہے کہ چونکہ مرکز ہی قاد قادیان رکھا گیا ہے ہے اس لئے مبلغ اپنے بیوی
بچوں کو یہاں رکھتے ہیں اور چونکہ ان کا گھر یہاں ہوتا ہے اس لئے اکثر وہ قادیان میں
آتے رہتے ہیں۔ ا ہیں۔ اگر اُن کا مرکز قادیان کی بجائے باہر کسی جگہ کو بنایا جائے ، تو
کسی حد تک ازالہ ہو سکتا ہے ۔
نقص کا
میرے نزدیک یہ بھی غلط ہے کہ ہمیشہ شہروں کو مرکز بنایا جائے ، بلکہ اگر کسی گاؤں کو
مرکز بنایا جائے تو یہ زیادہ مفید ہو گا ۔ مثلاً سیالکوٹ کا مبلغ بجائے سیالکوٹ شہر میں رہنے کے
اگر کسی ایسے گاؤں میں رہے جہاں احمدی زیادہ ہوں تو تبلیغ زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ گاؤں
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کے لوگ آپس میں ملتے رہتے ہیں اور اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کرانے کا زیادہ شوق رکھتے
ہیں، لیکن شہری ایک دوسرے سے بہت کم ملتے ہیں ۔ اب بالعموم ایسا ہوتا ہے کہ مبلغ کسی شہر
میں جا اکر ڈیرہ لگا دیتا ہے، اور مبلغ یہ شکایت کرتا ہے کہ مجھ سے لوگ کام نہیں لیتے ، اور وہ یہ
شکایت کرتے ہیں کہ مبلغ کام نہیں کرتا۔ اصل میں دونوں طرف سے کچھ کچھ سستی ہوتی ہے
اور وہ دوستیاں مل کر ایک بھاری سستی بن جاتی ہے۔ پس بجائے اس کے کہ مبلغوں کا
مرکز کسی شہر کو بنایا جائے اُن کا مرکز دیہات کو بنانا چاہئے اور دورے بہت ہی محدود کر دینے
چاہئیں اور اگر اُنہیں سفر کرنا بھی پڑے تو پیدل جائیں یا زیادہ سے زیادہ گاؤں سے کسی
سواری کا انتظام کر لیں۔ گاؤں والوں کے پاس بالعموم گھوڑے ہوتے ہیں اور وہ مہمان نواز
بھی ہوتے ہیں۔ پس اگر گھوڑوں کے ذریعہ سفر کیا جائے یا اگر گھوڑے نہ ہوں تو پیدل کیا
جائے تو سفر خرچ کے اخراجات بہت حد تک بچ سکتے ہیں ۔ اب بجٹ میں سفر خرچ کی مد میں
ساڑھے چار ہزار روپیہ رکھا گیا ہے لیکن اگر دفتر والے کوشش کریں اور مبلغین کے دوروں
سے دو ہزار روپے
کو محدود کر کے سفر خرچ کو اڑھ کو اڑھائی ہزار روپیہ پر لے آئیں ، تو اسی مد میں سے دو :
وہ نئے تبلیغی مرکزوں کے لئے نکال سکتے ہیں لیکن اس کے لئے ضروری بات یہ ہے کہ مبلغین
کا مرکز قادیان نہ رکھا جائے بلکہ باہر کے کسی گاؤں کو رکھا جائے۔ مثلاً گجرات میں
کھاریاں ہے، یہاں اچھی جماعت ہے اگر کسی مبلغ کا مرکز کھاریاں بنا دیا جائے اور کہہ دیا
جائے کہ جب اُسے ارد گرد تبلیغ کے لئے جانا پڑے تو پیدل جائے ، تو کیا وجہ ہے کہ وہ پیدل
نہ جا سکے اور ضرور ریل پر ہی سفر کرے۔ زمیندار ہمیشہ مہمان نواز ہوتے ہیں ۔ یہ تو میں نہیں
سمجھ سکتا کہ اُن کے پاس سواری کے لئے گھوڑے نہیں ہوں گے۔ میں نے تو دیکھا ہے ہم
جب دریا پر جاتے ہیں تو گاؤں والے بعض دفعہ دس دس گھوڑے مہیا کر دیتے ہیں ۔ گو بعض
دفعہ کرا یہ بھی دینا پڑتا ہے لیکن اکثر وہ مفت گھوڑے پیش کرتے ہیں ۔ تو کسی نہ کسی زمیندار
کے پاس گھوڑا ہوتا ہے۔ ایسے موقع پر اگر گھوڑا لیں اور سوار ہو کر تبلیغ کے لئے نکل جائیں تو
یہ بہت زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے گاؤں میں اگر اس قسم کا دورہ کیا جائے تو
بعض دفعہ ایک ایک دورہ کے نتیجہ میں دس دس پندرہ پندرہ ہیں ہیں آدمی ایمان لے آتے
ہیں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
خرچ بچانے کا طریق پس مبلغوں کے لئے اول پیر نجات میں مرکز مقرر کئے جائیں اور پھر یہ ہدایت کی جائے کہ وہ سال دو سال مسلسل اپنے مرکز
میں ٹھہریں اگر درد صاحب لنڈن میں پانچ سال رہ سکتے ہیں اور اُن کے ایمان میں کوئی
رخنہ پیدا نہیں ہو سکتا تو ہم یہ کیوں فرض کر لیں کہ ہمارا کلکتہ کا مبلغ اگر جلسہ سالانہ پر قادیان
نہ پہنچا تو اُس کے ایمان میں خلل آ جائے گا۔ اگر ہم سال میں ایک دفعہ بھی کلکتہ سے اپنا مبلغ
بلائیں تو پچاس ساٹھ روپے کا خرچ آ جاتا ہے۔ اور یہی خرچ اگر لٹریچر کی اشاعت پر کیا
جائے تو اس سے بہت کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس جو کام لینے کا طریق ہے اُس کے مطابق
مبلغوں سے ہرگز کام نہیں لیا جاتا اور میرے نزدیک تقسیم عمل ایسے غلط طور پر کی جاتی ہے کہ
مبلغوں کے آنے جانے پر ہی بہت سا کرایہ خرچ ہو جاتا ہے۔ اگر تمام مبلغوں کو باہر
اپنے اپنے مرکزوں میں رکھا جائے اور صرف ایک دو مبلغ یہاں ایسے رکھے جائیں جو
اشد ضرورت کے موقع پر کام دے سکیں تو بیرونی جماعتوں کو مرکز سے مبلغین منگوانے کی
ضرورت بھی محسوس نہ ہو۔ مثلاً اگر جہلم میں کسی مبلغ کی ضرورت ہے اور گجرات میں ہمارا
ایک مبلغ موجود ہو تو جہلم کی جماعت قادیان سے کیوں مبلغ منگوائے گی وہ گجرات سے
ہی مبلغ منگوا سکتی ہے اور اس طرح اُس کا خرچ بھی کچھ زیادہ نہیں ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ
پانچ چھ آنے خرچ ہو جائیں گے لیکن اگر ہم قادیان سے مبلغ بھیجیں تو کم سے کم دو روپے خرچ
ہوں گے۔ اب آنے جانے کا خرچ دس بارہ آ نہ دینا جماعت کو دو بھر معلوم نہیں ہو سکتا لیکن
آمد و رفت کے خرچ کے لئے پانچ چھ روپے دینا ضرور دو بھر معلوم ہوگا ۔ پس اگر مبلغوں کے
لئے باہر مرکز مقرر کر دیئے جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ جماعتیں قادیان سے مبلغ منگوائیں ۔
وہ یہاں سے مبلغ منگوانے کی بجائے اپنے سے قریب ترین مرکز سے مبلغ منگوا سکتی ہیں ۔ مگر
اس قسم کے دورے بھی اشد ضرورت پر ہونے چاہئیں ۔ زیادہ تر مبلغوں کا کام یہی ہے کہ کے بھی
وہ اپنے علاقوں میں دورے کریں اور تبلیغ کرتے پھریں ۔ یہ نہ ہو کہ جہاں شور ہو وہاں چلے
جائیں بلکہ ہر جگہ جائیں اور لوگوں کو تبلیغ کریں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ لمبے عرصہ تک ایک جگہ
رہنے کی وجہ سے اُنہیں اپنے بیوی بچوں کو بھی وہیں رکھنا پڑے گا اور چونکہ گاؤں میں
اخراجات کم ہوتے ہیں اس لحاظ سے بھی اُنہیں فائدہ رہے گا۔ گورنمنٹ آخر اپنے ملازمین
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کرتی ہے یا نہیں؟ جب کرتی ہے اور ان ملازموں کے
بیوی بچوں کو بھی وہیں جانا پڑتا ہے جہاں تبدیلی ہوئی ہو۔ تو کیا وجہ ہے کہ ہمارے مبلغ اپنے
بیوی بچوں کو وہاں نہ رکھ سکیں جہاں اُن کی تبدیلی کی جائے ۔ اس طرح گاؤں میں رہنے کی
وجہ سے زائد الاؤنس دینے کا بھی کوئی سوال پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ زائد الاؤنس ہمیشہ
بڑے شہروں میں رہنے پر ہی رہی دیا جا سکتا ہے۔ میرے نزد نزدیک یہ قانون ہونا چاہئے کہ
پچاس ہزار سے زیادہ آبادی رکھنے والا جو شہر ہو اُس میں اگر کسی مبلغ کو ہم مقرر کریں تو
زائد الاؤنس دیں گے اس کے علاوہ کسی جگہ نہیں دیں گے ۔ اگر اُنہوں نے قادیان میں اپنا
مکان بنایا ہوا ہے تو بیوی بچوں کو اپنے ساتھ رکھنے کی وجہ سے وہ مکان کو کرایہ پر چڑھا سکتے
ہیں ، اور اگر اپنا مکان نہیں بلکہ کرایہ پر رہتے ہیں تو وہ جس طرح یہاں کرا یہ دیتے ہیں اسی
طرح باہر کرایہ دیں۔ غرض ایسے مبلغ دو تین سال یا سال ڈیڑھ سال مسلسل ایک جگہ رکھے
جائیں ۔ اس کے نتیجہ میں کرایہ کے اخراجات بہت حد تک کم ہو جائیں گے۔
تبلیغی مراکز کی ضرورت اب میں ان تبلیغی مرکزوں کے قیام کی ضرورت کو لیتا ہوں
اور بتاتا ہوں کہ دو تین سال سے میں کلکتہ اور بمبئی وغیرہ کو
تبلیغی مرکز بنانے پر کیوں زور دے رہا ہوں ۔ ے رہا ہوں ۔ ایک وجہ تو یہ ہے کہ جماعتوں میں ہرقسم کے
آدمیوں کا شامل ہونا ضروری ہوتا ہے۔ گویا جماعتی ترقی کے لئے تنویع نہایت ضروری ہے
اور کوئی جماعت ترقی نہیں کر سکتی جب تک اُس میں مختلف قسم کے افراد شامل نہ ہوں ۔ ہم
جب اپنی جماعت پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت میں ملازموں
کا ایک بڑا حصہ ہے۔ اسی طرح زمینداروں کا ہماری جماعت میں ایک بڑا حصہ ہے، لیکن
تاجر بہت کم ہیں، حالانکہ مفت تبلیغ ہمیشہ تاجروں کے ذریعہ ہوتی ہے۔ زمیندار اس میں
ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتا ، ملازم پیشہ ہماری کوئی مدد نہیں کر سکتا، صرف تاجر کر سکتا ہے، اور
تاجر ہماری جماعت میں صرف گنتی کے چند افراد ہیں ۔ بڑا تاجر تو ہماری جماعت میں کوئی
ہے ہی نہیں ۔ جو درمیانہ طبقہ کے تاجر ہیں وہ صرف ہماری جماعت میں دو چار ہیں ۔ اور جو
چھوٹے درجہ سے اوپر کے تاجر ہوتے ہیں، وہ ہیں ، تمیں، چالیس ہوں گے اور جو معمولی
حیثیت کے تاجر ہیں ، وہ ہزار ڈیڑھ ہزار سے زیادہ نہیں ہوں گے حالانکہ ہماری جماعت
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
لاکھوں کی ہے اور لاکھوں کی جماعت میں یہ تعداد سخت قلیل ہے۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو کام
تجارت سے تعلق رکھتے ہیں اُن کی جب ہمیں ضرورت پیش آتی ہے تو ہمیں اپنے لئے کوئی
رستہ نظر نہیں آتا ۔
یا د رکھنا چاہئے کہ ملکوں پر ہمیشہ تین قسم کا دور آیا کرتا ہے۔ ایک دور یہ آتا ہے کہ
ملازم نقصان میں ہوتے ہیں ۔ ایک دور یہ آتا ہے کہ زمیندار نقصان میں ہوتے ہیں۔ اور
ایک دور یہ آتا ہے کہ زمیندار اور ملازم دونوں نقصان میں ہوتے ہیں لیکن تاجر نفع میں ہوتا
ہے۔ اگر ان تینوں طبقوں کے لوگ کثرت سے جماعت میں شامل نہ ہوں تو جماعت کی مالی
حالت بعض دفعه سخت خراب ہو جاتی ہے کیونکہ اگر زمینداروں پر مصیبت آئے تو تاجر اور
ملازم طبقہ اس کمی کو پورا کر سکتا ہے اور ملازموں پر کوئی مصیبت آئے تو زمیندار اور تاجر طبقہ
اس کمی کو پورا کر دیتا ہے لیکن اگر زمیندار اور ملازم دونوں پر مصیبت آ جائے اور تاجر کوئی نہ
ہو تو ایسا دور جماعت کی مالی حالت کو سخت خراب کرنے والا ہوتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ
ہماری جماعت میں جب زمیندار اور ملازم پر مصیبت کا زمانہ آتا ہے اور اُن کی طرف سے
چندوں میں کمی آنی شروع ہوتی ہے تو تاجروں کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ تیسرا دور ہمارے
حساب کو بالکل خراب کر دیتا ہے۔ پھر جو ان تاجروں کے ارد گرد کا طبقہ ہے اس نقص کی
وجہ سے اُن پر بھی ہم اپنا اثر نہیں ڈال سکتے ۔ علاوہ ازیں تاجروں سے جو اور بہت سے فوائد
حاصل ہو سکتے ہیں وہ بھی ہم نہیں اُٹھا سکتے ۔ مثلاً زمیندار تاجر کو آڑھت دیتا ہے تو بعض دفعہ
پیسہ، بعض دفعہ دھیلہ اور بعض دفعہ دمڑی آڑھت لے کر ہندو تاجر لاکھوں کروڑوں روپیہ
اپنی قوم کو دے دیتا ہے۔ گویا وہ دھرم ارتھ کے نام پر دمڑی لیتا اور ایسے لوگوں کو وہ روپیہ
دے دیتا ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالیاں دیتے اور آپ کے خلاف لٹریچر
شائع کرتے ہیں۔ اس طرح ہندوستان کو مدنظر رکھتے ہوئے کروڑوں روپیہ تاجروں کے
ذریعہ حاصل ہوتا ہے لیکن اس کا کوئی حصہ ہمارے پاس نہیں آ سکتا۔ پھر یہ تو ہندو تاجروں کا
ذکر ہے، جو مسلمان تاجر ہیں اُن سے بھی دوسرے لوگ جو فوائد اُٹھا رہے ہیں وہ ہم نہیں اُٹھا
سکتے ۔ احرار کو گزشتہ دنوں جتنی امداد پہنچی اُس کا بیشتر حصہ ایسا تھا جو تاجروں سے ملا ۔ افریقہ
کا ایک تاجر انہیں ایک لمبے عرصہ تک ایک معقول رقم امداد کے طور پر بھجواتا رہا۔ اسی طرح
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سنا گیا ہے کہ دہلی کے ایک تاجر نے انہیں چھ ہزار روپیہ دیا کہ وہ قادیان میں مسجد وغیرہ
بنوائیں۔ اب یہ تاجروں کا جو طبقہ ہے اُن تک اپنی تبلیغ پہنچانا ہمارے لئے بڑا مشکل ہو رہا
ہے کیونکہ تاجر کو تاجر ہی تبلیغ کر سکتا ہے، اور تاجر احمدی کم ہیں۔ ایک ملازمت پیشہ احمدی
آخر کلرکوں تک ہی پہنچ سکتا ہے اور زمیندار زمینداروں تک پہنچ سکتا ہے لیکن بڑے تاجروں
تک ان میں سے کوئی نہیں پہنچ سکتا اور اس طرح تاجر ہمارے خلاف بطور جماعت کھڑے
رہتے ہیں ۔
پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ایسے مقامات میں اپنے تبلیغی مرکز قائم کریں
جہاں مسلمان تاجر ہوں اور وہ مقامات کراچی ، کلکتہ اور بمبئی ہیں ۔ بمبئی میں مسلمان تاجر
زیادہ ہیں اس کے بعد کلکتہ میں اور کلکتہ کے بعد کراچی میں ۔ یہ تین تجارتی شہر ہیں اور بڑی
تجارت کے لحاظ سے پشاور نہایت اہم مقام ہے اور مرکزی تجارت کے لحاظ سے دہلی بھی
ایسا مقام ہے جہاں تجارت کثرت سے ہوتی ہے اگر ہم ان مرکزوں میں اپنے آدمی مقرر
کر دیں اور خصوصیت سے تاجروں پر زور دیں تو بہت حد تک ہمیں کامیابی حاصل ہو سکتی
ہے۔
اس میں شبہ نہیں کہ تاجروں کے لئے ایک مشکل بھی ہے اور وہ یہ کہ تاجر کو لوگوں کی
خوشنودی مد نظر رکھنی پڑتی ہے، اور اُسے گاہک کے خراب ہونے کا اندیشہ لگا رہتا ہے اسی
وجہ سے جب تک تاجروں کا ایک جتھہ نہ ہو تاجر کے لئے آگے بڑھنا مشکل ہوتا ہے۔ تاجر
بے شک دل میں مان جائے گا مگر کہے گا اگر میں اظہار کروں تو میرا گا ہک خراب ہوگا اور
اگر اکیلا تاجر مخالفت کی پرواہ نہ کرے تو سخت خطرہ ہوتا ہے کہ اُس کی تجارت کو سخت نقصان
پہنچ جائے ۔ پس ضرورت ہے کہ جلد سے جلد اس طرف توجہ کی جائے ۔ اس میں جتنی زیادہ
دیر لگے گی اُتنا ہی زیادہ ہمارا کام پیچھے ہوتا چلا جائے گا۔ میں متواتر تین سال سے زور دے
رہا ہوں کہ مبلغوں کو ان جگہوں میں جمع کرو اور تاجروں میں تبلیغ کر ولیکن ابھی تک اس پر
عمل نہیں کیا گیا۔ میرے نزدیک اسی نقطہ کو نظر انداز کرنے کا یہ نتیجہ ہے کہ جب زمیندار اور
ملازم پیشہ لوگ اقتصادی بدحالی میں مبتلا ہوتے ہیں، تاجروں کی عدم موجودگی ہمارے بجٹ
کو سخت نقصان پہنچا دیتی ہے، پھر اس کا یہ بھی اثر ہے کہ ہندوستان کا ایک حصہ ایسا ہے جو تبلیغ