دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سے بالکل خالی پڑا ہے اور انہیں احمدیت کی خبر ہی نہیں ۔
تاجروں کی طرف توجہ کی اہمیت علاوہ اس کے ایک اور اہم دینی پہلو بھی ہے جس کے لحاظ سے تاجروں کی طرف توجہ کرنا ہمارے
لئے نہا
نہایت ضروری ہے اور وہ ہے اور وہ یہ کہ اسلام کے اقتصادی مسائل سب تاجروں سے تو تعلق رکھتے
ہیں۔ مثلاً سود ہے، بیمہ ہے اور اسی طرح کے اور بہت سے مسائل ہیں ۔ ہم ان مسائل کے
بارہ میں کبھی بھی صحیح اسلامی رو پیدا نہیں کر سکتے جب تک تاجر ہمارے ساتھ نہ ہوں ۔ اب
جب ہم تبلیغ کرتے اور یہ مسائل اُن کے کانوں تک پہنچاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں تم زمیندار ہو
تم کیا جانو تجارت میں کیا مشکلات ہیں ۔ پھر کوئی ملازم اُنہیں سمجھاتا ہے تو وہ کہہ دیتے ہیں
ملازموں کو تجارت کا کیا پتہ لیکن اگر ایک تاجر کے منہ سے یہ باتیں نکلیں اور تاجروں کا ایک
جتھا ہمارے ساتھ ہو جو ہماری بتائی ہوئی سکیم کے ماتحت کام کرے، تو ان اسلامی مسائل کی
عظمت کو ہم پورے طور پر لوگوں کے قلوب پر منقش کر سکتے ہیں۔ ورنہ خالی تقریریں کر دینے
اور کتابوں میں ان مسہ ان مسائل کو لکھ دینے سے کیا بن سکتا ہے۔ اور ا ہے۔ اور اگر صرف ایک تاجر عمل کرنے
کے لئے تیار بھی ہو تو دس دن کے اندر اس کا دیوالہ نکل جائے لیکن اگر ہزار ڈیڑھ ہزار
تاجروں کا ایک جتھا ہو جائے اور وہ ایک دوسرے سے تعاون کریں تو ایسے بینک جاری کئے
جا سکتے ہیں جن میں سود نہ ہو۔ اس طرح وہ سود کی لعنت سے بھی بچ سکتے اور خطرے سے بھی
محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ تو اسلامی تعلیم کا ایک مجزو تاجروں کی عدم شمولیت کی وجہ سے بالکل
باطل پڑا ہوا ہے۔ زمیندار اور ملازم پیشہ اصحاب اس کے متعلق لاکھ کوشش کریں، وہ
کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک تاجر اِس میں شریک نہ ہوں ۔ یہ وہ خیالات ہیں جو تحریک
جدید کے ماتحت خدا تعالیٰ کی طرف سے مجھے سمجھائے گئے ، گو اشارہ اس طرف مجھے دیر سے
ہو چکا تھا۔
دو توجہ طلب رو یا چنانچہ ۱۹۱۵ء کی بات ہے میں نے رویا دیکھا کہ بیٹی سے تاجروں کی
بیعتیں آئی ہیں اور اُن میں سے ایک کا نام راؤ بہادر راگھو رام جیسا
ہے اور جیسا کہ ان علاقوں میں قاعدہ ہے ہر نام باپ کے نام کے ساتھ ملا کر رکھا ہوا ہے۔
وہ فہرست آٹھ نو تاجروں کی تھی اور مجھے خواب میں ہی معلوم ہوا کہ ان میں سے اکثر
خطابات شوری جلد دوم
۱۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
خطاب یافتہ اور بینکر ہیں۔ تو معلوم ہوتا ہے اس میں اسی طرف اشارہ تھا کہ اس قوم کو تبلیغ
سے خالی نہ چھوڑ و مگر بعض دفعہ خواب کی تعبیر ایک وقت سمجھ میں نہیں آتی اور دوسرے وقت
آ جاتی ہے۔ اُس وقت میں نے اس خواب کی تعبیر نہ مجھی، لیکن تحریک جدید پر خدا تعالیٰ نے
یہ بات میرے دل میں ڈالی اور میں نے دعوت و تبلیغ پر زور دینا شروع کیا کہ وہ بمبئی میں
تبلیغی مرکز قائم کرے۔
اسی طرح کراچی کے مرکز کے متعلق بھی مجھے مدت ہوئی رویا ہو چکی ہے جو میں نے کئی
دفعہ سُنائی ہے، اس کے لحاظ سے بھی اور اسلامی ممالک کی طرف توجہ رکھنے کی ضرورت کی
وجہ سے بھی وہاں مرکز قائم کرنا نہایت ضروری ہے۔ قریباً بیس سال کی بات ہے میں نے
رویا دیکھا کہ میں ایک نہر پر کھڑا ہوں اور اُس کے اردگرد بہت سبزہ زار ہے جیسے انسان
بعض دفعہ نہر پر سیر کے لئے جاتا ہے اور لطف اُٹھاتا ہے اسی طرح میں بھی نہر پر کھڑا ہوں ۔
اس کا پانی نہایت ٹھنڈا اور اس کے چاروں طرف سبزہ ہے کہ اسی حالت میں یکدم شور کی
آواز آئی جیسے قیامت آجاتی ہے۔ میں نے اوپر کی طرف دیکھا تو معلوم ہوا نہر ٹوٹ کر
اُس کا پانی تمام علاقہ میں پھیل گیا ہے اور سُرعت سے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ پھر میرے
دیکھتے ہی دیکھتے وہ پانی اس قدر بڑھا کہ سینکڑوں گاؤں غرق ہو گئے ۔ میں یہ نظارہ دیکھ کر
سخت گھبرایا اور میں نے چاہا کہ واپس لوٹوں تا پانی میرے قریب نہ پہنچ جائے، مگر ابھی میں
یہ خیال ہی کر رہا تھا کہ میں نے دیکھا میرے چاروں طرف پانی آگیا ہے پھر میں نے دیکھا
کہ نہر کا بند ٹوٹ گیا اور میں بھی نہر کے اندر جا پڑا ۔ جب میں نہر کے اندر گر گیا تو میں نے
تیرنا شروع کیا یہاں تک کہ میلوں میل میں تیرتا چلا گیا مگر میرا پاؤں کہیں نہ لگا۔ آخر جب
سینکڑوں میل دور نکل گیا تو میں گھبرانے لگا اور میں نے کہا معلوم نہیں اب کیا ہوگا ، یہاں
تک کہ میں نے سمجھا میں تیرتے تیرتے قریباً پنجاب کی سرحد تک پہنچ گیا ہوں۔ تب
گھبراہٹ کی حالت میں میں نے دُعا کرنی شروع کی کہ یا اللہ ! سندھ میں تو پیر لگ جائیں،
یا اللہ ! سندھ میں تو پیر لگ جائیں ۔ ابھی میں یہ دُعا کر ہی رہا تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ سندھ
آ گیا اور پھر جو میں نے کوشش کی تو میرا پیر ٹک گیا اور پانی چھوٹا ہو گیا، اور پھر میرے
دیکھتے ہی دیکھتے سب پانی غائب ہو گیا۔
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بیس سال ہوئے جب میں نے یہ رویا دیکھا ۔ اُس وقت سندھ سے ہمارا کوئی تعلق نہ
تھا لیکن جب سکھر بیراج کی سکیم مکمل ہوئی تو میں نے صدر انجمن پر زور دیا کہ وہاں زمینیں
لیں ۔ اس میں ضرور اللہ تعالیٰ کی طرف سے برکت ہوگی ، کیونکہ میں نے اس کے متعلق رویا
دیکھا ہوا ہے۔
پھر کراچی خصوصیت سے بندرگاہ ہے عرب اور ایران کا۔ اور عرب اور ایرانی لوگ
مغربی تمدن کے نیچے بہت جلد جلد آ رہے ہیں۔ ترکوں کو دیکھ لو اُنہوں نے کس طرح
عربوں کو اپنے ملک سے خارج کر دیا۔ یہی حال ایران کا ہے۔ اگر ہم ان ممالک کی طرف
توجہ نہ کریں تو ڈر ہے کہ ایسا نہ ہو ہم یورپ کے لوگوں کو مسلمان بناتے پھریں اور یہاں کے
مسلمان اسلام سے نکلتے جائیں اور اگر ایسا ہی ہوا تو پھر ہماری تبلیغی کوششوں کا کیا
فائدہ ۔ پس مشرق میں ایک بیداری پیدا ہو رہی ہے اور جس طرح بچہ جب بولنے لگتا ہے تو
بعض دفعہ بیہودہ حرکتیں بھی کرتا ہے۔ کبھی گالیاں دیتا ہے، کبھی منہ چڑاتا ہے، کبھی دوسرے کو
مارتا ہے، اسی قسم کا تغیر ان میں بھی پیدا ہو رہا ہے ۔ پس گو وہ حرکتیں ایسی ہی ہیں جیسے بچہ کی
حرکتیں لیکن اگر اسی وقت ہم نے ان کا ازالہ نہ کیا ، تو پھر یہ عادات بن جائیں گی اور ان کا
دور کرنا بہت مشکل ہو جائے گا۔
پس یہ تغیرات جو ایران وغیرہ میں پیدا ہو رہے ہیں ایک تبدیلی پر تو دلالت کرتے
ہیں، ایک بیداری اور ہوشیاری پر تو دلالت کرتے ہیں لیکن بچے کی ہوشیاری کا زمانہ ہی
تربیت کا زمانہ ہوتا ہے اور اگر ہم اُس وقت اُسے نہ سمجھائیں تو وہ اچھا خاصہ بدمعاش بن
جاتا ہے اور پھر اُس کو سمجھانا ناممکن ہو جاتا ہے۔ ہمارے لئے ان ممالک میں تبلیغ کے راستہ
میں سخت مشکلات ہیں کیونکہ ان ممالک میں دین کو سیاست کا جزو سمجھا جاتا ہے ۔ ترک دین
میں دخل دیتے اور کہتے ہیں یہ سیاست ہے۔ اسی طرح حکومت ایران دین میں دخل دیتی
لیکن کہتی یہ ہے کہ یہ سیاست کا حصہ ہے۔ پس ان ممالک میں تبلیغ کا بہترین ذریعہ یہی ہے
کہ ہم ایسی جگہ بیٹھیں جہاں ان ممالک کے لوگ اکثر آتے رہتے ہیں، اور اندر ہی اندر ان
کے خیالات کا ازالہ کریں ۔ کیونکہ اگر ہمارا مبلغ وہاں جائے تو وہ فوراً اُسے پکڑ کر باہر نکال دیں
گے، یا افغانستان جیسے ملک میں مبلغ جائے گا تو وہ اُسے مار ہی دیں گے۔ آج ہر عیسائی ملک
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
میں بلکہ بد سے بدتر عیسائی ملک میں بھی ہم تبلیغ کر سکتے ہیں حتی کہ پین میں جہاں اتنی جنگ ہو
رہی ہے کہ پیپرس کی گولہ باری بھی اس کے مقابلہ میں ماند ہو گئی ہے ( پرس YEPRES
ایک فرانسیسی حدود کے پاس بلجیئم کے ایک مقام کا نام ہے ۔ گزشتہ جنگِ عظیم میں جس
قدر وہاں گولہ باری ہوئی اُتنی کسی اور جگہ نہیں ہوئی لیکن جنگِ عظیم میں شامل ہونے والے
افسروں میں سے بعض کا بیان ہے کہ جس قدر میڈرڈ کے پاس گولہ باری ہوئی ہے، اِس کا
حصہ بھی پیپرس پر نہ ہوئی ہوئی تھی وہاں ہمارا ہمارا مبلغ تھا اور جنگ کے دنوں میں وہ احمدی بنا
رہا تھا، اور حکومت اس میں دخل نہیں دیتی تھی ۔ لیکن اس کا دسواں حصہ بھی ہم ترکی اور ایران
میں تبلیغ نہیں کر سکتے اور ہمارے لئے سوائے اس کے اور کوئی چارہ نہیں کہ ہمارے مبلغ
کراچی میں بیٹھ جائیں اور ان ممالک سے آنے والے جو تجارت یا سیر و سیاحت کے لئے
آتے ہیں اُن کو تبلیغ کرتے رہیں۔ اس طرح ملک میں ایک حصہ ایسا تیار ہو جائے گا، جو
اپنے ملک کی غیر اسلامی رو کا مقابلہ کرتا رہے گا۔
دسواں حصہ
ابھی پرسوں ایک دوست نے مجھے ایک اخبار کی کٹنگ بھجوایا اُسے پڑھ کر میرے جسم پر
لرزہ آگیا ۔ اُس کٹنگ میں مسلمانوں کے ایک بڑے آدمی کی ایک تقریر تھی جو اُس نے پہلی
دفعہ مذہب پر کی۔ اس سے پہلے وہ لوگوں کی عملی زندگی پر اثر ڈالتا تھا۔ مثلاً کہتا تھا کہ عورتوں
کو پردہ نہیں کرنا چاہئے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اُس نے ایک پبلک تقریر کی اور کہا بعض
کہتے ہیں تجدید اچھی چیز ہے اور بعض کہتے ہیں تجدید بُری چیز ہے، اصل بات یہ ہے کہ تجدید
عقل کے ماتحت ہو تو اچھی ہوتی ہے، عقل کے ماتحت نہ ہو تو اچھی نہیں ہوتی ۔ بہر حال عقل
کے ماتحت تجدید نہایت ضروری چیز ہے۔ ہر صدی میں ایسے تغیرات ہوتے ہیں کہ جن کو
دیکھتے ہوئے پچھلی صدی کے احکام کو بھی اُس پر چسپاں نہیں کیا جا سکتا۔ پس آج زمانہ میں
جو تغیرات ہو رہے ہیں ، اُس کو دیکھتے ہوئے تیرہ سو سال کی پرانی باتیں دُہرانا بیوقوفی ہے۔
شارع اسلام اگر آج ہوتا تو وہ کبھی وہ تعلیم نہ دیتا جو اُس نے آج سے تیرہ سو سال پہلے دی
اس لئے ہمیں یقین رکھنا چاہئے کہ ہم احکام اسلامی میں جو تجدید کرتے ہیں، یہ شارع اسلام
کے منشاء کے عین مطابق ہے۔ ہے۔ کیونکہ اگر آج وہ بھی ہوتے ، وتے ، تو پہلی تعلیم کو بدل کر یہی تعلیم
دیتے اب گو الفاظ یہ نہیں ، لیکن ان کا مفہوم تو یقیناً یہی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
نے قرآن کریم نعوذ باللہ خود بنایا تھا اللہ تعالیٰ نے نازل نہیں کیا تھا۔ یہ تقریر اخباروں میں
شائع ہوئی اور اتفاقاً ایک احمدی جو سیر کے لئے وہاں گئے ہوئے تھے، انہوں نے اسے
دیکھا اور اُس کی کٹنگ مجھے بھجوا دی۔ تو جہاں حکومت جبراً لوگوں کو اسلام کے خلاف چلنے پر
مجبور کرتی ہو، جہاں طالب علموں کے کورسوں میں ایسے مضامین رکھے جاتے ہوں جو اسلام
کے خلاف ہوں، جہاں علی الاعلان کہا جاتا ہو کہ حمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو تعلیم پیش کی
وہ تیرہ سو سال پہلے کے لئے تھی ، آج دنیا اس پر عمل نہیں کر سکتی، وہاں کی تبلیغ کتنی اہم چیز
ہے۔ اور اگر ہم ان ملکوں کو چھوڑ دیں تو کتنا خطرناک زہر پیدا ہوتا رہے گا جو یکدم تمام
اسلامی زندگی کو برباد کر دے گا اگر ہم ان باتوں کو نظر انداز کر دیں تو کون شخص ہمیں عقلمند کہہ
سکتا ہے۔
پس ہمیں صرف اپنی ہی ضرورتوں کو مد نظر نہیں رکھنا چاہئے بلکہ اُن وسیع ضرورتوں،
وسیع تغیرات اور وسیع آلام کو بھی مد نظر رکھنا چاہئے ، جو مختلف اسلامی ممالک میں پیدا ہو رہے
ہیں اور جن کے ازالہ کا بہترین ذریعہ یہی ہے کہ ہم اپنے آدمی کراچی میں رکھیں ۔ وہاں
ایران، عراق اور مشرقی عرب کے لوگ آتے رہتے ہیں ۔ اگر ہم ان لوگوں کے دلوں میں
قرآن کریم کی محبت پیدا کریں ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت کا جذبہ پیدا
کریں ، اسلام کی خوبیاں اُن پر ظاہر کریں اور مغربی تعلیم سے جہاں اسلامی تعلیم کا تصادم
ہوتا ہے اُس تصادم کے نتائج انہیں بتائیں اور سمجھائیں کہ کس طرح یورپ کے لوگ
ٹھوکریں کھا کھا کر اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے کے لئے مجبور ہو رہے ہیں اور پھر انہیں کہیں
کہ کس قدر افسوس کی بات ہے کہ جن باتوں کو یورپ ایک لمبے تجربہ کے بعد چھوڑ نے پر
مجبور ہو رہا ہے، اُنہیں باتوں کو آپ کے ملک میں اختیار کیا جا رہا ہے تو آہستہ آہستہ ہماری
چلائی ہوئی رو ان ممالک کے جوانوں اور بوڑھوں کے دلوں پر اثر کرتی جائے گی۔ یہاں
تک کہ کچھ قلوب اس بات کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ جب بھی ہمارا مبلغ اُن کے علاقہ
میں پہنچے وہ اُس کے گرد جمع ہو جائیں اور اُسی رو کو جس سے وہ متاثر ہوئے باقی لوگوں میں
بھی پھیلائیں ۔ پس ہماری ان کوششوں کا جو خواہ کس قدر معمولی ہوں یہ لازمی نتیجہ ہو گا کہ
ان ممالک میں اسلام کی محبت کا خیال زندہ رہے گا اور جب حقیقی اسلام کی روح قائم رہے
خطابات شوری جلد دوم
گی تو پھر موقع پر تبلیغ بھی آسان ہوگی ۔
۱۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پس ان علاقوں میں تبلیغی مرکز قائم کرنا نہایت ہی اہم اور ضروری ہے۔ لیکن ضرورت
ہے کہ ہم اپنے مبلغوں کو زیادہ سے زیادہ سنجیدہ اور کارآمد بنائیں ۔ ضرورت ہے کہ ہم اُن
سے زیادہ سے زیادہ کام لیں ۔ ضرورت ہے کہ جماعت میں اس بات کا احساس ہو کہ مبلغ کا
کام تبلیغ کرنا ہی نہیں بلکہ اسلامی مسائل سمجھانا یا ایسے علاقوں میں جانا ہے جہاں اور لوگ تبلیغ
کے لئے نہیں جا سکتے اور ضرورت ہے کہ مبلغوں کو ایسے سنٹروں میں جمع کیا جائے جہاں اُن
کا جمع کرنا سلسلہ کے لئے اور اسلام کی عام ترقی کے لئے مفید ثابت ہو سکتا ہو۔
میں نے ایک دفعہ صدر انجمن احمدیہ سے کہا تھا کہ تمہارا تبلیغی کام کم ہو رہا ہے اور
تحریک جدید ایک عارضی تحریک ہے، تم تحریک جدید کے نمائندہ کے طور پر میرے ساتھ ٹھیکہ
کر لو، شرط صرف یہ ہوگی کہ جو نئے مرکز تحریک جدید قائم کرے اُن مرکزوں میں جتنا چندہ
بڑھے وہ آدھا تمہارا ہو اور آدھا تحریک جدید کا اور وہ آدھا چندہ اُس وقت تک تحریک جدید
کو ملتا رہے جب تک کہ اس کی خرچ شدہ رقم پوری نہ ہو جائے ۔ جب وہ پوری ہو جائے تو
پھر سارا چندہ صدر انجمن احمد یہ کو ملتا رہے۔ آخر تحریک جدید کے چندہ کو ہم مستقل طور پر
جاری نہیں رکھ سکتے لیکن اس کام کو مستقل طور پر جاری رکھنا ضروری ہے اور اس کی صورت
یہی ہو سکتی ہے کہ تحریک جدید کی طرف سے جو خرچ ہو، صدر انجمن احمد یہ کی آمد بڑھنے پر وہ
تحریک جدید کی مد کو واپس مل جائے اور اس طرح تبلیغ کا میدان وسیع ہوتا چلا جائے ۔ اس
معاملہ کو میں نے زیادہ سنجیدہ رنگ میں پیش نہیں کیا تھا مگر میری یہ بات ہنزل کے طور پر بھی
نہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ تحریک جدید کے کام کو اب چھوڑ انہیں جا سکتا اور اس کے لئے
اب مستقل طور پر اخراجات کی ضرورت رہے گی ۔ اسی لئے تحریک جدید کی میں کچھ جائداد
صدر انجمن احمد یہ کے نام پر خرید رہا ہوں ۔ کچھ تجارتیں شروع کی ہیں اور کوشش کر رہا ہوں
کہ تحریک جدید کے ماتحت جو مشن کھولے گئے ہیں ، اُن کے اخراجات کا بوجھ تحریک جدید پر
نہ رہے بلکہ مبلغ خود اپنا خرچ تجارت کے ذریعہ سے نکال سکیں لیکن یہ چیزیں وقت چاہتی
ہیں۔
پس ان تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے میرا فیصلہ یہ ہے کہ موجودہ صورت میں جس
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
حد تک ہم بجٹ کو بڑھانے سے بچ سکیں ہمیں بچنا چاہئے لیکن ساتھ ہی اس سکیم کو بھی نہیں
چھوڑا جا سکتا۔ پس اس کا خرچ نکالنے کے لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ میری اوپر کی بتائی
ہوئی تجویز کے مطابق مبلغوں کے سفروں کو کم کیا جائے اور مختلف علاقوں میں اُن کے لئے
مرکز قائم کئے جائیں اور اس طرح سفر خرچ سے پندرہ سو روپیہ بچایا جائے جو ان نئے
مرکزوں پر خرچ کیا جائے ۔ دو ہزار نظارت دعوت جماعت سے اس غرض سے خود جمع
کرے اور پندرہ سو کی رقم مذکورہ بالا شرط کے ماتحت تحریک جدید سے خرچ کی جائے ۔
چندہ بڑھانے کا طریق میں یہ بالکل نہ یہ بالکل نہیں سمجھ سکا کہ صدر انجمن احمد یہ کی پیش کردہ
تجویریہ
تجویز میں جو دو ہزار کی رقم تبلیغی مرکزوں کے لئے طلب کی
گئی تھی وہ کس طرح اس کام کے لئے کافی ہو سکتی تھی ۔ میرے نزدیک تو ساڑھے چار ہزار
کی رقم جس کی سب کمیٹی نے سفارش کی ہے وہ بھی اس کے لئے نا کافی ہے، مگر اس سے کام
شروع کیا جا سکتا ہے۔ بمبئی اور کلکتہ میں تبلیغی مرکز قائم کرنے کے لئے مکان لینا بھی بہت سا
خرچ چاہتا ہے وہاں اگر اچھا سا مکان لیا جائے تو اُس پر ستر اسی روپے ماہوار کرا یہ ہی خرچ
ہو جائے گا۔ پس ساڑھے چار ہزار سے کم میں یہ سکیم کسی طرح شروع نہیں کی جاسکتی ۔ جس
رقم کا میں نے تحریک کی طرف سے وعدہ کیا ہے اس کے متعلق میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ کراچی
کا مرکز دعوت و تبلیغ تحریک جدید کے سپرد کر دیا جائے ۔ وہاں کے اخراجات تحریک جدید برداشت
کرے گی اور دوسرے مراکز کے اخراجات صدر انجمن کی امداد اور خاص چندہ سے پورے
کئے جائیں ۔ خاص چندہ کے بارہ میں نظارت کو چاہئے کہ وہ خود بھی کوشش کرے، اور اپنے
مبلغوں کو بھی ہدایت دے کہ وہ نسبتاً آسودہ حال لوگوں سے ان مرکزوں کے قیام اور اُن
کے اخراجات کے لئے چندہ وصول کریں اور یہ یاد رکھیں کہ اس چندہ کی فراہمی بیت المال پر
ہرگز نہ ہو گی بلکہ گلی طور پر نظارت دعوت پر ہوگی اور یہ کوئی مشکل کام نہیں ، نیک نیتی اور عزم
چاہئے ۔ ہمارے نانا جان میر ناصر نواب صاحب مرحوم چھ چھ سات سات ہزار روپیہ سالانہ
بغیر عام لوگوں کو پتہ لگنے کے چندہ اکٹھا کر لیا کرتے تھے۔ بعض لوگ انہیں زیادہ چندہ
دیتے ، تو وہ مجبور کرتے کہ تھوڑا دو، کیونکہ میں نے پھر بھی چندہ مانگنے آنا ہے۔ اس طرح
اُنہوں نے ہزاروں روپے کی عمارتیں کھڑی کر دیں ۔ اگر نانا جان مرحوم ساٹھ ستر سال کی
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
عمر میں کام کر سکتے اور لوگوں سے چندہ وصول کر سکتے تھے تو ہمارے ناظر تو جوان ہیں اور
لوگوں میں کام کرنے کا جوش بھی ہے، وہ کیوں ڈیڑھ دو ہزار روپیہ سالانہ اکٹھا نہیں کر سکیں
گے۔ اگر نظارت کے عملہ کا کوئی آدمی مہمان خانہ میں ہی مقرر کر دیا جائے اور کہہ دیا جائے
کہ جو مہمان آئے اُس سے وہ کہے کہ ایک آنہ چندہ اس غرض کے لئے دے تو اس طرح
بھی سال میں بہت سی رقم جمع ہو سکتی ہے ۔ بلکہ اگر جلسہ سالانہ پر لوگوں سے وہ پیسہ پیسہ بھی
وصول کریں تو بڑی رقم اکٹھی کر لیں ۔ جب وہ پیسہ چندہ مانگیں گے تو ضروری نہیں کہ ہر شخص
پیسہ ہی دے کوئی آ نہ دے دے گا ، کوئی روپیہ اور کوئی دو روپے۔ پس ان تین ہزار روپیہ
کے علاوہ جو خرچ ہو وہ اپنی ذاتی کوشش سے پورا کریں ۔ غرض ایک مرکز وہ تحریک جدید کو
دے دیں اور پندرہ سو روپیہ سفر خرچ کی مد سے اس مد میں منتقل کر لیا جائے ، اور باقی ڈیڑھ
دو ہزار جماعت کے دوستوں سے چندہ کرلیں ۔
میں پھر کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نظارت دعوۃ و تبلیغ کے اس غذر کو ہرگز تسلیم نہیں
کروں گا کہ لوگ چندہ دیتے نہیں ۔ اگر وہ ہوشیاری سے چندہ جمع کریں تو چند شہروں سے
ہی یہ رقم جمع کر سکتے ہیں لیکن اگر وہ دفتری کارروائی کریں تو دفتری کارروائیوں سے کچھ
نہیں بنتا ، لوگ بھی اس کے جواب میں دفتری کارروائی کر دیتے ہیں ۔
پس تبلیغی مرکزوں کے قیام کی جو اہمیت ہے وہ میں نے بتا دی ہے ۔ یہ دراصل نہایت
ہی اہم سوال ہے، اور ہمیں ان مرکزوں کو کبھی نہیں چھوڑ نا چاہئے ۔ پشاور، کراچی، بمبئی ، کلکتہ
اور دہلی یہ پانچ اہم مرکز ہیں ۔ ان کے علاوہ رنگون بھی ایک ضروری مرکز ہے جہاں ہمارا
آدمی مقرر ہے لیکن ضروری ہے کہ ان ہدایتوں کو مد نظر رکھ کر تبلیغ کی جائے جو میں نے دی
ہیں اور دو دو، تین تین سال کے بعد مبلغوں کو قادیان بلانا چاہئے ۔ اس کے علاوہ جب بھی
آئیں، چھٹی لے کر آئیں اور اپنے کرایہ پر آئیں اور اگر اس کے بغیر یہاں آئیں تو
اُنہیں فوراً ڈسمس کر دیا جائے۔ یہ عجیب بات ہے کہ دُنیوی باتوں میں تو ان باتوں کا خیال
رکھا جاتا ہے لیکن دین کے معاملہ میں کوئی پابندی نہیں کی جاتی ۔ کشمیر میں میں نے مبلغ مقرر
کئے ، تو جونہی وہاں سردی شروع ہوئی ، جھٹ اطلاعیں آنے لگ گئیں کہ ہماری بیوی بیمار
ہے، ہم خود بیمار ہو گئے ہیں، ہمیں آنے کی اجازت دی جائے۔ مجھے پتہ لگا تو میں نے کہا