تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کہ اگر محکمہ والوں نے اُن کو بُلایا ، تو انہیں سخت سزادی جائے گی۔ یہ اطلاع کشمیر میں بھی
پہنچا دی گئی ، اور اب وہ وہاں بڑے آرام سے بیٹھے ہیں اور کوئی بیماری کی اطلاع نہیں
آتی ۔ تو مبلغوں سے کام زیادہ زور سے لینا چاہئے اور محکمہ کو نہیں چاہئے کہ مقررہ میعاد سے
پہلے ان کو قادیان آنے دے۔ پھر وہ ان سے اُن لائنوں پر کام لے جو میں نے بتائی ہیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ اگر میری ہدایات کے ماتحت کام کیا گیا تو تین ہزار روپیہ کے بجٹ میں سفر
خرچ کا گزارہ ہو جائے گا ۔ میری طرف سے یہ بھی ہدایت ہے کہ ماہوار رپورٹ میرے
سامنے پیش کی جایا کرے کہ کرایہ کس طرح خرچ ہو رہا ہے۔ اسی طرح تبلیغی مرکزوں کے
لئے جو چندہ جمع ہو اُس کے متعلق بھی میرے سامنے ماہوار رپورٹ پیش ہوتی رہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ میں نے ہدایت دی ہوئی ہے کہ قادیان کے ارد گرد تبلیغ پر
خاص زور دیا جائے مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ خرچ بھی زیادہ کیا جائے ۔ اگر جو مبلغ مقرر
ہوں وہ تھوڑا تھوڑا سفر روزانہ کریں اور پیدل یا دوستوں کی سواریوں پر سفر کریں تو یہ کام
بغیر زائد خرچ کے ہو سکتا ہے۔ میں سمجھتا ہوں جس احمدی زمیندار کے پاس گھوڑا ہو گا وہ مبلغ
کو اگلی جگہ پہنچانے کے لئے بخوشی اپنا گھوڑا پیش کر دے گا۔ غرض آخری فیصلہ میرا یہ ہے کہ
عام بجٹ میں زیادتی کو میں نامنظور کرتا ہوں لیکن اس کام کے لئے مبلغین کے سفر خرچ کی
مد میں سے ڈیڑھ ہزار روپیہ تبلیغی مرکزوں کے قیام کے اخراجات کی مد میں منتقل کرتا ہوں
اور پندرہ سو کا خرچ تحریک جدید پر ڈالتا ہوں اور ڈیڑھ یا حد دو ہزار روپیہ تک خاص چندہ
کرنے کی محکمہ کو اجازت دیتا ہوں ، اس قدر رقم بجٹ خرچ میں مشروط بہ آمد بڑھا دی
جائے ۔ ناظر صاحب دعوت و تبلیغ کو چاہئے ہر مہینہ یہ رپورٹ کریں کہ انہوں نے اس ماہ
میں اس غرض کے لئے کتنا روپیہ جمع کیا ہے۔ اگر ایک محکمہ ۳۵ مبلغ رکھ کر بھی چندہ جمع نہ کر
سکے، تو میں تو اُس کو نالائق محکمہ ہی خیال کروں گا ۔“
تیسرا دن
مجلس مشاورت کے تیسرے دن یعنی ۲۸ مارچ ۱۹۳۷ء کو تلاوت قرآن کریم کے
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بعد حضور نے نمائندگان کو نہایت اہم ہدایات سے نوازا۔ آپ نے فرمایا :-
انسانی نفس جب کسی چیز کا اندازہ لگاتا ہے تو اُس سے یہ غلطی ہو جاتی ہے کہ وہ
۔
اپنے نفس کو بھول جاتا ہے اور دوسروں کے متعلق ایسے قواعد مقرر کرتا ہے جو صحیح نہیں ہوتے
اس وجہ سے ا سے اُس کے اندازے ! رے بسا اوقات غلط ہو جا ہو جاتے ہیں۔ یعنی کبھی وہ انسانی مشکلات کو
نظر انداز کر دیتا ہے اور کبھی انسانی خوبیوں کو۔ پھر کبھی وہ یہ غلطی کرتا ہے کہ اپنے نفس کا اندازہ
لگا کر ساروں پر اُس کو چسپاں کر دیتا ہے۔ اس کی بھی آگے پھر دو قسمیں ہیں ، یعنی ایک اچھا
اندازہ ہوتا ہے اور ایک بُرا انداز ہ ۔ گویا کبھی وہ اپنے نفس کی مجبوریوں کو بھول کر دوسروں کا
اندازہ لگاتا ہے اور اور وہ اندازہ ضرورت سے زیادہ خوشنما ہوتا ہے اور اور کبھی اپنے نفس کی
کمزوریوں کو دیکھ کر سب کو معذور و مجبور قرار دے دیتا ہے اور یہ حقیقت سے بڑھ کر بُرا
اندازہ ہوتا ہے۔ غرض جب وہ بدظنی کی طرف مائل ہوتا ہے تو سمجھتا ہے کہ سب دُنیا بد ہے
اور جب نیک ظنی کی طرف مائل ہوتا ہے تو سمجھتا ہے سب دُنیا فرشتہ ہے۔ اور جب وہ
دوسروں کو بھول جاتا ہے اور صرف اپنے نفس کو اپنے سامنے رکھتا اور اُس کے مطابق ایک
رائے قائم کر لیتا ہے تو اس کے نتیجہ میں کبھی کبھی وہ اپنی نسبت اچھا فیصلہ کر کے سمجھتا ہے کہ
میں چونکہ نیک اور قربانی کرنے والا ہوں اس لئے میری طرح ساری دُنیا ہی نیک ہے اور
کبھی اپنی نسبت بُری رائے قائم کر کے خیال کر لیتا ہے کہ میری طرح ساری دُنیا ہی بُری
ہے۔ تو حقیقی اندازہ جس میں انسان کا دماغ ہر قسم کے تعصبات سے پاک اور تمام غلط حدود
سے آزاد ہو، بہت مشکل کام ہوتا ہے اور بہت کم لوگ اس قابل ہوتے ہیں کہ وسطی اندازہ
لگا سکیں۔ یعنی نیکیاں بھی مد نظر رکھ سکیں اور کمزوریاں بھی اور دین کے معاملہ میں تو ایک زائد
چیز بھی شامل ہوتی ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کے فضل کو انسان مدنظر رکھتا ہے۔ گو اس میں بھی غلطی
ہو جاتی ہے جیسے کل ہی میں نے بتایا تھا کہ بعض لوگ کہہ دیتے ہیں اللہ تعالیٰ کا فضل ہو جائے
گا ، مگر وہ اللہ تعالیٰ کی بخشی ہوئی عقل سے کام نہیں لیتے ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل کے
نزول کے لئے بعض قواعد رکھے ہوئے ہیں، اور جس طرح اللہ تعالیٰ کے فضلوں سے
نا امیدی انسان کو ہلاک کر دیتی ہے اسی طرح قانونِ قدرت کو نظر انداز کرنا بھی انسان کو
اللہ تعالیٰ کے فضل سے محروم کر دیتا ہے۔ پس مومن کو ہر کام کے کرتے وقت یہ امر مد نظر
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
رکھنا چاہئے کہ ایسا تو نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل کو نظر انداز کر رہا ہوں؟ یا ایسا تو نہیں کہ
کے فضل کو اپنی غفلت اور رستی کا بہانہ بنا رہا ہوں؟ بہر حال مومن کو یہ خانہ خالی
میں اس کے مع
رکھنا پڑے گا اور یہ بے ادبی ہو گی اگر وہ اس کو پُر کرنے کی کوشش کرے۔
سچا تو کل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے ایک بات میں نے کئی دفعہ سنی ہے،
آپ ترکیہ کے سلطان عبد الحمید خان کا جو معزول ہو گئے تھے ذکر کرتے ہوئے
فرمایا کرتے تھے، سلطان عبدالحمید کی ایک بات مجھے بڑی ہی پسند ہے۔ جب یونان سے
جنگ کا سوال اُٹھا تو وزراء نے بہت عذرات پیش کر دیئے ۔ دراصل سلطان عبدالحمید کا یہ
منشاء تھا کہ جنگ ہو، مگر وزراء کا منشاء نہیں تھا اس لئے انہوں نے بہت سے عذرات پیش
کئے اور آخر انہوں نے کہا جنگ کے لئے یہ چیز بھی تیار ہے، وہ چیز بھی تیار ہے لیکن چونکہ
اُن کا منشاء نہ تھا کہ جنگ ہو اس لئے اُنہوں نے کسی اہم چیز کا ذکر کر کے کہہ دیا کہ فلاں
امر کا انتظام نہیں ہے۔ مثلاً یوں سمجھ لو کہ انہوں نے کہا ( اور غالباً یہی کہا ہو گا ) کہ تمام
یورپین طاقتیں اس وقت اس بات پر متحد ہیں کہ یونان کی امداد کریں اور اس کا ہمارے
پاس کوئی علاج نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ جس وقت
وزراء نے یہ بات پیش کی کہ سب کچھ موجود ہے مگر یہ بات نہیں تو سلطان عبدالحمید نے
جواب دیا کہ کوئی خانہ تو خدا کے لئے بھی چھوڑنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سلطان
عبدالحمید کے اس فقرہ سے بہت ہی لطف اُٹھاتے تھے۔ تو مومن کو اپنی کوششوں میں سے
ایک خانہ خدا تعالیٰ کے لئے چھوڑ نا ضروری ہوتا ہے۔ در حقیقت سچی بات یہ ہے کہ مومن کبھی
بھی ایسے موقع پر نہیں پہنچتا ، اور دراصل کوئی شخص بھی ایسے موقع پر نہیں پہنچتا، جس کو اس دُنیا
میں کامل موقع کہا جا سکے۔ یعنی یہ کہا جا سکے کہ اب کوئی رستہ کمزوری کا باقی نہیں رہا۔ فرق
صرف یہ ہے ہے کہ کہ مومن مو سمجھتا ہے ابھی کامیابی کا کا راستہ ہے، لیکن غیر مومن سمجھتا ہے اب کوئی
راہ نہیں ۔ ڈاکٹر بعض دفعہ کسی مریض کا جب علاج کرتا ہے تو کہتا ہے میں نے ساری تدابیر
اختیار کر لیں اب اس کے بچنے کی کوئی صورت نہیں ، مگر پھر بھی کوئی صورت نکل آتی ہے اور
بیمار ا چھا ہو جاتا ہے۔
مجھے ہمیشہ اس بات پر حیرت آیا کرتی ہے کہ جب میری مرحومہ بیوی امتہ الحی سخت
خطابات شوری جلد دوم
۱۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بیمار تھیں تو تین تجربہ کار ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے تھے۔ اُنہوں نے اُنہیں دیکھ کر کہا کہ انہیں
کوئی تکلیف نہیں ، محض اعصابی کمزوری کی شکایت ہے، حالانکہ اس مشورہ کے چند گھنٹوں
کے اندر اندر وہ فوت ہو گئیں ۔
تو انسانی اندازے بہت دفعہ غلط ہو جاتے ہیں۔ کئی دفعہ ڈاکٹر کہہ دیتے ہیں فلاں
مریض اب مرنے لگا ہے اور وہ بچ جاتا ہے اور کئی دفعہ کہتے ہیں کہ بچ جائے گا اور وہ مر جاتا
ہے۔ اِس بارہ میں اُن کی طرف سے کوئی بے احتیاطی نہیں ہوتی مگر اُن کو یہ بات سمجھ نہیں
آتی کہ جہاں تک اُن کی نگاہ پہنچتی ہے اُس کے اوپر بھی راستے اور سوراخ ہیں، موت کے
لئے بھی اور حیات کے بھی۔ بہر حال سامانوں کی تکمیل کو انتہاء تک پہچانے کے بعد انسان
خوش ہو جاتا ہے اور وہ یہ نہیں سمجھتا کہ یہ تکمیل کوئی چیز نہیں ۔ تھوڑے ہی دن ہوئے اخباروں
میں مضامین شائع ہوئے تھے کہ امپیریل ائیرویز نے ہوائی جہازوں کی سلامتی کے لئے
انتہائی حد تک کوشش کی ہے اور اب اُس نے نہایت محفوظ جہاز بنا لئے ہیں ۔ ان جہازوں
کے رائج ہو جانے کے بعد حادثات کا امکان بالکل جاتا رہے گا کیونکہ راستہ کے تمام چارٹ
لنڈن میں لگے ہوئے ہوں گے، اور وائرلیس کے ذریعہ جہاز کو ہدایات پہنچتی رہیں گی کہ
اب راستہ میں فلاں پہاڑ ہے، فلاں خطرہ ہے اور اس سے محفوظ رہنے کا یہ طریق ہے۔ لطیفہ
یہ ہے کہ پرسوں کے ایک اخبار میں ایک طرف تو یہ نقشہ چھپا اور دوسری طرف یہ خبر درج تھی
کہ وہ جہاز جو اس تجربہ کے لئے روانہ کیا گیا تھا وہ فرانس میں ہی ٹوٹ کر گر گیا ۔ یہ پہلا
سفر تھا جو اُس نے الیگزنڈرا ( مصر ) آنے کے لئے کیا لیکن باوجود اس قدر سلامتی کی تجاویز
اختیار کرنے کے وہ فرانس میں جہاں ایک ایک سواری کا جہاز بھی آسانی سے اُتر جاتا ہے
گر کر تباہ ہو گیا ، اور سفر بھی مکمل نہ کر سکا اور عین اُس وقت جب لنڈن کا مرکز اُسے ہدایات
دے رہا تھا، ایک پہاڑ سے ٹکرا کر چکنا چور ہو گیا ۔ تو انسانی عقل با وجود اپنے کمال کو پہنچ
جانے کے پھر بھی تمام کمزوریوں کا احاطہ نہیں کر سکتی اور ایسے رخنے رہ جاتے ہیں جن کو پورا
کرنا خدا تعالیٰ ہی کے اختیار میں ہوتا ہے انسان کے اختیار میں نہیں ۔ اور اگر کوئی انسان
کہے کہ میں اپنا کام ایسا مکمل کرلوں کہ اُس میں کوئی رخنہ اور سوراخ باقی نہ رہے تو یہ حماقت ہے کہ میں اپنا کام ایر
ہوگی اسی طرح یہ بھی حماقت ہے کہ انسان اسباب کو بالکل نظر انداز کر دے۔ اس وقت
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
یوروپین قو میں پہلی حماقت میں مبتلا ہیں اور مسلمان دوسری حماقت میں ۔ وہ ایک مکان بناتی
ہیں ، اُس کو دروازے لگاتی ہیں ، اُس پر چھت ڈالتی ہیں اور اُسے پوری طرح مضبوط کرنے
کے بعد کہہ دیتی ہیں کہ اب اسے آگ بھی نہیں لگ سکتی ، اسے زلزلہ بھی نہیں گرا سکتا اور
مسلمان اپنے مکان کے لئے آٹھ فٹ کی دیوار ایک ہی کھڑا کرتا ہے نہ اس کی دیواریں
پوری نہ اُس پر چھت ، اور اُسے مکان کہنے لگتا ہے، اور اس کا نام ہے، اور اس کا نام تو کل علی اللہ رکھتا ہے ۔ مگر ،
یہ تو گل نہیں سستی اور غفلت ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ پہلے
اپنے اُونٹ کا گھٹنا باندھو اور پھر اللہ تعالیٰ پر توکل کردینا، یعنی جہاں تک تم کام کر سکتے ہو کر و
لیکن جب تمہارے ہاتھ شل ہو جائیں اور تمہیں کوئی تدبیر دکھائی نہ دے، اس وقت بیٹھ جاؤ
اور اللہ تعالیٰ کی طرف نگاہ رکھو۔ اس کا نام ہے تو کل ۔ گویا جب تم ساری تدابیر اختیار کر لو
اور تمہاری عقل کہتی ہو کہ اب کوئی چیز باقی نہیں رہی اور دُنیا کے علوم کہتے ہوں کہ جتنے علاج
ممکن تھے وہ سب ہو چکے، جب عقل کہتی ہو کہ اب کوئی رخنہ باقی نہیں رہا اور جب تجربہ کہتا
ہو کہ اب کوئی سقم نہیں رہا، اُس وقت تم کہو کہ اس کام میں ضرور کوئی نہ کوئی رخنہ ہے، جسے
خدا پورا کرے گا ۔ گویا ایک تو کل علمی ہوتا ہے اور ایک عملی ۔ علمی تو گل وہ ہے جب تمہاری
عقل اور دنیا کی عقل ، اور تمہارا تجربہ اور دنیا کا تجربہ متفقہ طور پر فتوی دیتا ہو کہ اب کام مکمل
ہو گیا ، مگر تم یہ کہو کہ یہ مکمل نہیں ضرور اس میں کوئی رخنہ ہے، جسے خدا پورا کرے گا ۔ اور
عملی تو کل یہ ہے کہ جتنے ذرائع حصول مقصد کے خدا تعالیٰ نے مقرر کئے ہیں ، تم ان سب
ذرائع کو اختیار کرتے ہو، جتنی قربانی ممکن ہے وہ سب قربانی پیش کرتے ہو اور جب
تمہارے تمام ذرائع ختم ہو جاتے ہیں، تمہاری ساری کوششیں پوری ہو ٹھکتی ہیں، لیکن ابھی
اس کام کے پورا کرنے کے لئے بہت سے سامانوں کی ضرورت ہوتی ہے، اور ابھی بہت سی
محنت ۔ محنت درکار ہوتی ہے اور دُنیا سمجھتی ہے کہ اب تم رہ گئے ، اور کامیابی کی کوئی صورت نظر نہیں
آتی تو تمہارا دل مطمئن ہوتا ہے اور مایوسی تمہارے قریب نہیں پھٹکتی ۔ تم اپنی قلیل پونجی خرچ
کرتے جاتے ہو، اور اپنے خون کا آخری قطرہ بہاتے جاتے ہو، اور یقین رکھتے ہو کہ
خدا تعالیٰ تم کو نہیں چھوڑے گا ، اور تم اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو کر رہو گے۔ یعنی ایک
وہ تو کل ہے جب تمہارا علم یہ کہتا ہو کہ اب کوئی رخنہ باقی نہیں رہا لیکن تم یہ کہتے ہو کہ رخنہ
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے اور ضرور ہے۔ اور ایک وہ تو کل ہے جب تم سمجھو کہ کامیابی کی کوئی صورت نہیں اور
رخنے ہی رخنے نظر آ رہے ہیں اُس وقت تم کہو کہ خدا اس کام کو کر کے رہے گا ، خواہ چھت
بھی نہ رہے اور دیوار میں بھی اگر پڑیں۔
غرض ایک تو گل کمزوری کی حالت میں ہوتا ہے اور ایک تو کل قوت کی حالت میں
ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں ملتے ہیں تب حقیقی تو کل کا مقام انسان کو حاصل ہوتا ہے مگر عام
لوگ ان دونوں کے خلاف چلتے ہیں ۔ جب وہ کسی کام کو شروع کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم
نے ہی یہ کام کرنا ہے اور ہم اس کو کر کے رہیں گے ، صرف سامان چاہئے اور جب سامان
نہیں ملتا تو ہمتیں ہار کر بیٹھ جاتے ہیں، حالانکہ تو کل اِن دونوں حالتوں میں انسان کو الٹ
راستے پر چلاتا ہے۔ جب کام مکمل ہو جائے تو تو گل کہتا ہے یہ مکمل نہیں اور جب مکمل نہ ہو،
تو تو کل کہتا ہے تم کہو کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مکمل ہو جائے گا ۔ گویا تو کل ہماری عقل
کے بالکل خلاف فتوی دیتا ہے ۔ جب عقل کہتی ہے کہ سامان مکمل نہیں ، تباہی کے سامان بڑی
سُرعت سے ہو رہے ہیں، تو تو کل کہتا ہے تم خدا کی طرف دیکھو تمہارا خدائی بھی ہے اور
جب عقل کہتی ہے کہ اب کوئی تباہی کی صورت نہیں ، کامیابی کے سب سامان ہمیں حاصل
ہیں، تو تو گل کہتا ہے ڈرو کیونکہ خدا صرف مکھی نہیں بلکہ میت بھی ہے گویا عقل جب سب کام
مکمل کر لیتی ہے تو تو گل کہتا ہے خدا تعالیٰ کی صفت محمیت کو نہ بھولو۔ اور جب ہمارے سامان
ہیں، اور ہم سمجھتے ہیں کہ اب موت اور تباہی آگئی اور مایوسی ہی مایوسی چاروں
طرف دکھائی دیتی ہے تو تو کل کہتا ہے کیا خدا می نہیں؟ گویا جس وقت حیات نا ممکن نظر آتی
ہے، تو کل کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے نجی ہونے کو یاد رکھو، اور جس وقت امانت ناممکن نظر آتی
ہے، تو کل کہتا ہے کیا خدا تعالیٰ کی صفت حمیت کو تم بھول گئے؟ ان حالتوں میں جب کبھی تو
بندہ سمجھتا ہے کہ خدا میت ہے اور وہ بنے بنائے کام کو تباہ کر سکتا ہے اور کبھی یہ سمجھتا ہے کہ خدا
محی ہے اور وہ بگڑے ہوئے کاموں کو بھی درست کر سکتا ہے۔ کامیابی اور عروج کی حالت
میں انسان خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا اور کہتا ہے خدایا! تیری امانت سے میں پناہ چاہتا ہوں اور
تیرے احیاء کو میں طلب کرتا ہوں ۔ پھر جس وقت وہ سخت مایوسی کی حالت میں ہوتا ہے،
سامان اُس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں، اُس وقت بھی وہ خدا تعالیٰ کی طرف جھکتا اور کہتا ہے
رہ جاتے ہیں ،
سب ره۔
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
خدایا! مجھ پر موت آگئی ، میں اب تیرے احیاء کا نمونہ دیکھنا چاہتا ہوں ۔ میری کوششیں سب
رائگاں گئیں، میری محنتیں سب ضائع گئیں ، اب تیرا احیاء ہی ہے جو مجھے کامیاب کرے،
اور میرے مُردہ کاموں کو زندہ کر دے ۔ تب اللہ تعالیٰ اپنی صفت احیاء کا جلوہ دکھاتا اور
اُسے تاریکیوں سے باہر نکال لیتا ہے ۔ یہ وہ چیز ہے جس کا نام تو کل ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو خالی
تو گل اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔
لفظ
حضرت خلیفة المسیح الاوّل فرمایا کرتے تھے کہ مسلمانوں کی تباہی کا بڑا سبب یہ ہے کہ
وہ منہ سے کہہ دیتے ہیں اللہ کے فضل سے ہم مسلمان ہیں اور کبھی مسلمان بننے کی کوشش نہیں
کرتے ۔ تو یہ چیزیں ہیں جن کی انسان کو ضرورت ہے مگر وہ تدابیر کے وہ تدابیر کے بارہ میں ہمیشہ تین
غلطیاں کرتا ہے۔
اوّل ۔ لوگوں کے متعلق اندازہ لگانے میں وہ یہ غلطی کرتا ہے کہ اپنے نفس کا مطالعہ کئے بغیر اور
انسانی حدود کو نظر انداز کرتے ہوئے وہ دُنیا کے متعلق اچھا یا برا غلط اندازہ لگا دیتا ہے۔
دوم ۔ دُنیا کا اندازہ وہ انسانی طاقتوں کو مد نظر رکھ کر نہیں لگاتا بلکہ صرف اپنی ذات کی موجودہ
حالت کو دیکھ کر ۔ اگر وہ اچھی ہوتی ہے تو سب دُنیا کے متعلق اچھا اندازہ لگا لیتا ہے اور
اگر وہ بُری ہو تو بُرا اندازہ لگا لیتا ہے۔
سوم ۔ وہ خدا تعالیٰ کے بارہ میں یہ غلطی کرتا ہے کہ کبھی وہ اُس کی صفتِ امانت کو سامنے رکھتا
ہے اور صفت احیاء کو بھول جاتا ہے اور کبھی صفت احیاء سامنے رکھتا ہے اور صفتِ امانت
کو بھول جاتا ہے اور یہ دونوں باتیں تو گل کے خلاف ہیں ۔
یہ تین چیزیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی دو شقیں ہیں اور جن میں غلطی کرنے کی وجہ
سے انسانی اندازے سب غلط ہوتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ جو کچھ چاہتا ہے وہ یہ ہے کہ انسان کا
کامل طور اُسی پر تو کل ہو اور وہ کسی چیز کو بھی خدا کے برابر نہ سمجھے۔ نہ موت کو نہ حیات کو، نہ
سامانوں کو نہ سامانوں کے فقدان کو ۔
دیکھو کس عجیب طرز پر اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں تو کل کے مقام کا ذکر کرتے
ہوئے انسانی خیالات کی تردید کی ہے وہ فرماتا ہے۔ وَاتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَانُوا إِذْ قَالَ
لِقَوْمِهِ يُقَوْمٍ إِنْ كَانَ كَبُرَ عَلَيْكُمْ مَقَادِي وَتَذْكِيرِي بِأَيْتِ اللَّهِ فَعَلَى اللَّهِ
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
تَوَكَّلْتُ فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَشُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ آمُرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةً ثُمَّ
-
اقْضُوا إِلى وَلا تُنْظِرُون کے فرماتا ہے ان کو ذرا نوح کے حالات پڑھ کر سنا ۔ : جب نوح
نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! اگر تمہیں میرا مقام اور میرا نصیحت کرنا بعید از عقل معلوم
ہوتا ہے اور تم سمجھتے ہو کہ یہ ماننے والی بات نہیں گویا تم اس بات کو بہت بڑا سمجھتے ہو کہ کس
طرح کسی انسان کو نبوت اور داعی الی اللہ ہونے کا مقام حاصل ہو گیا تو فعلى الله توكلت
میں نے نہ تمہاری مدد کی امید سے یہ کام شروع کیا ہے اور نہ مجھے تمہاری مخالفت کا ڈر ہے
کہ اگر تم مخالفت کرو گے تو مجھے نقصان پہنچے گا۔ میں نے تو اللہ تعالی پر ہی تو گل کیا ہوا ہے۔
فَاجْمِعُوا أَمْرَكُمْ وَ شُرَكَاءَكُمْ ثُمَّ لَا يَكُنْ أمْرُكُمْ عَلَيْكُمْ غُمَّةٌ - تم جاؤ اور
جتنی تدابیر ممکن ہو سکتی ہیں اُن سب کو اختیار کرو۔ پھر جو تمہارے دوست اور مددگار ہیں اُن
کو بھی بلاؤ اور اُنہیں کہو کہ تم بھی اپنی ساری تدابیر اختیار کرو اور مخالفت کے تمام ذرائع
سوچ لو اور جب تمہاری طاقتیں اور تمہارے حلیفوں کی طاقتیں جمع ہو جائیں تو پھر جلد بازی
سے حملہ نہ کرو بلکہ حملہ کرنے سے پہلے سارے پہلو سوچ لو۔ لَّا يَكُنْ آمُرُكُمْ عَلَيْكُمْ
عمة تمہارے پروگرام کا کوئی حصہ ایسا نہ ہو جو تم پر پوشیدہ ہو بلکہ پری میڈی ٹیڈ پلین
ہو۔ ٹینی کام کرنے سے پیشتر سارا ڈھانچہ اپنے )PRE-MEDITATED PLAN(
سامنے رکھ لو ۔ جیسے آجکل انجینئر عمارت بناتے ہیں تو عمارت بنانے سے پہلے اُس کا نقشہ
تیار کر لیتے ہیں ۔ لیکن مسلمانوں کے تنزل کے زمانہ میں معمار یونہی عمارت بنانی شروع کر
دیتے تھے، اور اس وجہ سے انہیں عمارت کئی دفعہ گرانی پڑتی تھی اور گو گراتے اب بھی ہیں
لیکن پہلے زمانہ میں ایک نقشہ تیار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ دفعہ عمارت گرانی پڑتی تھی ۔ تو
حضرت نوح علیہ السلام کہتے ہیں کہ انسانی علم کی تکمیل کے جتنے ذرائع ممکن ہیں وہ سب سوچ
لو کہ اگر میں نے یوں کیا تو تم یوں کرو گے ، اور اگر یہ تدبیر سوچی تو تم وہ تدبیر کرو گے۔ غرض
اپنی حفاظت اور میری تباہی کے جتنے راستے ممکن ہیں وہ سب سوچ لو۔ تم اقضوا الي
وَلا تُنْظِرُون ۔ پھر تم سارے کے سارے مل کر مجھ پر ٹوٹ پڑو، اور مجھے کسی قسم کی مہلت نہ
دو۔ پھر دیکھو تمہاری تکمیل کے دعوئی کا کیا حشر ہوتا ہے۔ تم میرے دعوی کے متعلق تو سمجھتے ہو
کہ یہ عقل کے بالکل خلاف ہے۔ نبوت کا عہدہ کسی انسان کو مل ہی نہیں سکتا ۔ گویا میری
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
طاقت کے متعلق تو جو تمہا را فتویٰ تھا وہ لگ گیا ، اب تم جس چیز کو ممکن سمجھتے ہو وہ کرو، اور اس
ممکن کو کمال تک پہنچا دو یہاں تک کہ تم سمجھو اب تمہاری تدابیر میں کوئی رخنہ باقی نہیں رہا۔
جب حالت یہاں تک پہنچ جائے اور تمہیں میری عمارت نامکمل دکھائی دے، اور اس میں
رخنے ہی رخنے نظر آئیں ، اور تم اپنی عمارت کو ہر لحاظ سے مکمل کر لو اور اس میں کوئی رخنہ نہ
رہنے دو تو پھر میری عمارت اور اپنی عمارت کو ٹکر ا دو، اور دیکھو کہ رخنوں والی عمارت : بچتی ہے
یا بے رخنوں والی ۔
اب یہاں ایک نبی کے منہ سے اللہ تعالیٰ یہ کہلواتا ہے کہ اگر تم کو میری بات بڑی
معلوم ہوتی ہے تو تم اپنا سارا زور لگا کر دیکھ لو اس کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں
دشمن کی حالت کا نقشہ اللہ تعالیٰ نے ایک اور جگہ یوں کھینچا ہے۔ ان كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ
إِعْرَاضُهُمْ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أَن تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ أَوْ سُلَّمًا فِي السَّمَاءِ فَتَأْتِيَهُمْ
باية ، ولو شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجَهِلِينَ ]
فرماتا ہے اے رسول ! إن كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إعْرَاضُهُمْ اگر اُن کا اعراض کرنا
تجھے بہت بڑی بات نظر آتی ہے تو تو اس کو بڑی بات مت سمجھ چونکہ عام طور پر مفسرین کے
معنے لوگوں کے ذہن میں ہوتے ہیں اس لئے ممکن ہے میرے معنے سمجھنے ذرا مشکل ہوں ۔
اس لئے میں بتا دینا چاہتا ہوں کہ مفسرین ان آیات کے کیا معنے کیا کرتے ہیں۔ مفسرین
اس کے یہ معنے کیا کرتے ہیں کہ اے ہمارے رسول ! اگر کفار کی مخالفت تجھ کو گراں گزرتی
ہے، تو تو اگر آسمان پر چڑھ کر بھاگ سکتا ہے تو بھاگ کر دیکھ لے، زمین سے باہر نکل سکتا
ہے تو یہ کر کے دیکھ لے۔ غرض جو زور لگانا ہے لگا لے اور دیکھ کہ کیا یہ تجھ سے ممکن ہے؟ مگر
یہ معنے بالکل غلط ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو کیا کسی رسول کی نسبت بھی ہم یہ
اُمید نہیں کر سکتے کہ خدا تعالیٰ اُس سے ان الفاظ میں کلام کرے گا۔
میرے نزدیک اس میں اللہ تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ ایسی حالت میں جب تمام قسم کے
سامان منقطع ہو جاتے ہیں اور بظاہر مایوسی اور نا امیدی چھا جاتی ہے اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ
نے مایوسی کو دور کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کا کوئی نہ کوئی راستہ رکھا ہوا ہوتا ہے، زمین
میں بھی اور آسمان میں بھی ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ان كَانَ كَبُرَ عَلَيْكَ إِعْرَاضُهُمْ
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اے ہمارے رسول یا اے قرآن کے پڑھنے والے ! اگر جو قرآن کے مخالف ہیں ، اُن کا
اعراض کرنا تمہیں بڑی بات معلوم ہوتی ہے اور تم سمجھتے ہو کہ ان کی مخالفت اس حد تک پہنچی
ہوئی ہے کہ اب ان کا سدھار اور ان کی اصلاح مشکل ہے، تو اے انسان! تو کبھی! ! تو کبھی اس وہم
میں مبتلا نہ ہونا ۔ یعنی دشمن کے انکار اور اس کی مخالفت کو کبھی ایسا نہ سمجھنا کہ اس کی اصلاح
نا ممکن ہو گئی ہے۔ فَإِنِ اسْتَطَعْتَ أن تَبْتَغِي نَفَقًا في الأرض ۔ یہ عربی کا قاعدہ ہے کہ
شرط کی جزا حذف کر دی جاتی ہے۔ پس اس کے معنے یہ ہیں کہ اگر تمہیں طاقت ہو کہ تم
زمین میں کوئی سُرنگ لگا وَ أَوْ سُلَّما في السماء یا تمہیں طاقت ہو کہ تم آسمان کے لئے کوئی
سیڑھی تیار کر وفتاتيهم بأية اور اُن کے لئے کوئی نشان لے آؤ ، تو ایسا کرو۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ جو چیزیں یہاں بیان کی گئی ہیں وہ ایسی نہیں جو ممکن نہ ہوں ۔
بلکہ قرآن نے ان کو خود پیش کیا ہے اور وہ دو چیزیں ہیں ۔ دُنیا میں بھی انسان جب جنگوں
میں کسی قلعہ کو فتح کرنا چاہتا ہے تو وہ ذرائع ہی اختیار کرتا ہے۔ یعنی کبھی تو سرنگ لگا کر قلعہ کو
اُڑا دیتا ہے اور اس کو فتح کر لیتا ہے، اور کبھی سیڑھیوں سے اُن کے اُوپر چڑھتا اور اندر اُتر
جاتا ہے۔ گویا دنیا میں یا تو قلعوں کی دیواریں اُڑائی جاتی ہیں یا دیواریں مغلوب کر لی جاتی
ہیں اور یہ دونوں باتیں ناممکن نہیں۔ پس یہاں وہ ذرائع بتائے گئے ہیں جن کو دُنیا ہمیشہ
استعمال کرتی چلی آئی ہے، اور یہی دو ذرائع فتوحات حاصل کرنے کے ہیں ۔ یعنی یا سرنگ
یا دوسرے ذرائع سے دیواریں توڑ دی جاتی ہیں، یا سیڑھیوں سے چڑھ کر قلعوں کو فتح کیا
جاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ روحانی طور پر بھی یہی دو ذرائع خدا تعالیٰ نے تمہاری
کامیابی کے لئے مقرر کئے ہیں۔ یعنی جب تم سمجھو کہ دشمن کی مخالفت بہت بڑھ گئی ہے تو ایک
طرف جس قدر دنیوی سامان ہیں سب اُن کی ہدایت کے لئے استعمال کرو اور دوسری
طرف آسمان سے سیڑھی لگاؤ اور اُس کے اُوپر چڑھنا شروع کر دو ۔ یہ سیڑھی کون سی ہو سکتی
ہے؟ معمولی عقل رکھنے والا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ سیٹڑھی دُعا کی سیڑھی ہے اور اللہ تعالیٰ
نے بتایا ہے کہ جس طرح دُنیا کے قلعے فتح ہوتے ہیں ، اسی طرح تم روحانی قلعے فتح کرو۔ وہ
دیواروں کو یا اُڑا دیتے ہیں یا اُن کو پھاند کر اندر داخل ہو جاتے ہیں۔ اور یہی دو ذریعے
ایسے ہیں جن پر عمل کر کے روحانی جنگ میں بھی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یعنی ایک طرف
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اُن کو سمجھانے کے لئے پوری کوشش اور جدو جہد سے کام لیا جائے ، اور دوسری طرف اُن کی
ہدایت کے لئے دُعائیں کی جائیں ۔ چنانچہ ایک دوسری جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نذیر
إن نَفَعَتِ الذِّكری کہ تو نصیحت کرتا چلا جا، نت کرتا چلا جا، کیونکہ نصیحت آخر کامیاب ہو جایا کرتی ہے۔
۔
یہاں ان کے معنے قد کے ہیں جو تاکید کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے یعنی نصیحت کر کیونکہ
نصیحت بار ہا مفید ثابت ہوتی ہے۔ غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے أَنْ تَبْتَغِي نَفَقًا فِي الْأَرْضِ
تمہارا فرض ہے کہ تم دلوں میں سرنگ لگاؤ اور دلائل اور براہین اُن کے سامنے پیش کرتے
چلے جاؤ۔ جس شخص میں ذرہ بھر بھی سنجیدگی ہو گی ، اُس کے کفر کی عمارت گرنی شروع ہو
جائے گی۔ یہ ایسا ہی امر ہے جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسیح موعود کے متعلق
بیان فرمایا کہ دجال اُس کی نظر سے پگھلنا شروع ہو جائے گا۔ اس کا مطلب جیسا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے براہین احمدیہ پنجم میں بیان فرمایا ہے یہی ہے کہ جوں جوں آپ
کے دلائل یورپ میں پھیلیں گے کفر کی بنیادوں میں تزلزل پیدا ہو جائے گا اور دجالیت کھلنی
شروع ہو جائے گی ہے
غرض اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب دشمن کی مخالفت اپنے انتہاء کو پہنچ جائے تو مومن کا کام
یہ نہیں ہوتا وہ ہمت ہار کر بیٹھ جائے ، بلکہ اُس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ اپنی تدابیر کو انتہاء تک
پہنچا دے۔ اور ان تدابیر کے دو حصے کرے ایک حصہ تو یہ ہے کہ وہ زمینی کوشش کرے یعنی
تبلیغ اپنے کمال کو پہنچا دے اور دوسرا حصہ یہ ہے کہ آسمان کی طرف سیڑھی لگائے اور خدا کا
کوئی نشان لائے ، یعنی اللہ تعالیٰ کے حضور کثرت سے دعائیں کرے۔ انابت اور تضرع میں
مشغول ہو جائے اور اُس سے مدد مانگتا ہوا کہے کہ اے خدا! میرے سامان سب خ ختم ہو گئے
ہیں تو اب اپنی نصرت ہی نازل فرما۔ چنانچہ آگے اس کا ثبوت بھی دیا ہے کہ یہ ناممکن امر
نہیں۔ فرماتا ہے و کو شَاءَ اللهُ لَجَمَعَهُمْ عَلَى الْهُدَى فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجَهِلِينَ ۔
اے مومن ! تو مایوس نہ ہو اگر خدا چاہے تو ان کا فروں کو بھی ہدایت دے دے فَلا تكونن
من الجهلين اور تو اس نکتہ کو ٹھو لیو نہیں کیونکہ جب اُنہیں ہدایت دینا خدا تعالیٰ کی طاقت
میں ہے تو مایوسی کی کوئی وجہ نہیں۔ مایوسی ہمیشہ اُس وقت پیدا ہوتی ہے جب انسان کو اپنی
تدابیر میں رخنے ہی رخنے نظر آتے ہوں لیکن جب وہ یہ سمجھ لے کہ ایک کیا خدا تعالیٰ
خطابات شوری جلد دوم
۱۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ساروں کو ہدایت دے سکتا ہے، اُس وقت وہ کبھی مایوس نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ دیکھو، پہلے
مخاطب اس کے عرب تھے اور قرآن کریم کے مقولہ کے مطابق وہ سب ہدایت پا گئے
اور پھر ایک فرد بھی ہدایت سے باہر نہ رہا۔ پس فرماتا ہے فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْجَهِلِينَ
اے مومن ! تو اس نکتہ کو کبھی نہ بھولیو ۔ جاہل کا لفظ عربی زبان میں صرف بیوقوف کے معنوں
میں ہی استعمال نہیں ہوتا بلکہ جسے کسی بات کی واقفیت نہ ہو اُسے بھی جاہل کہا جاتا ہے۔
چنانچہ اہل عرب کہتے ہیں جَهِلْتُ ذَالِكَ مُجھے اِس بات کا علم نہیں تھا۔ پس فلا تكونن
من الجهلين کے یہ معنے ہیں کہ اس نکتہ سے غافل نہ رہو کہ تیرے خدا میں بہت بڑی
طاقت ہے اور وہ ایک کیا ساری دُنیا کو ہدایت دے سکتا ہے۔
غرض کفار کے متعلق بھی کبر کا لفظ استعمال کیا گیا ہے کہ وہ کہتے ہیں انبیاء میں
کوئی طاقت نہیں اور اس کا جواب یہ دیا کہ تم سارا زور لگا کر دیکھ لو، تم جیتے ہو یا ہارتے ہو۔
اور نبیوں کے متعلق بھی فرمایا کہ اُن کی جماعتیں بھی بعض دفعہ مخالفت کو دیکھ کر کہتی ہیں کہ
شاید اب ان لوگوں کا ایمان لانا مشکل ہوگا ۔ مگر اس کے متعلق بھی فرماتا ہے کہ تم ایسا وہم
بھی نہ کرو بلکہ زور لگاؤ تبلیغ پر اور جھک جاؤ دعاؤں کے لئے ۔ پھر تم دیکھو گے کہ ہم قوم کی
قوم اور ملک کے ملک کو ہدایت دے دیتے ہیں یا نہیں ۔ تو دونوں کے متعلق کبر کا لفظ
استعمال کر کے بتا دیا کہ کسی اچھی بات کے غیر ممکن ہونے کا خیال خواہ مومنوں میں پیدا ہو یا
کافروں میں، دونوں صورتوں میں غلط ہے۔ اگر مومن ایسا خیال کریں تو یہ بھی درست نہ
ہوگا اور اگر کفار خیال کریں تو اُن کی غلطی ہوگی ۔ چونکہ نبی کا خاصہ یہ ہوتا ہے کہ جب بھی وہ
ایسے حالات دیکھتا ہے، فوراً خدا تعالیٰ کی طرف جھک جاتا ہے، اس لئے اس جگہ صرف نبی
مخاطب نہیں ۔ اور اگر ہو تو ہم کہیں گے کہ خدا نبی کو یہ تعلیم دے رہا ہے، تا کہ وہ اِسے آگے
مومنوں تک پہنچا دے کیونکہ نبی خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہوتا ۔ ہاں مومن بعض
دفعہ جزوی طور پر مایوس ہو جاتے ہیں گو کلی طور پر وہ بھی مایوس نہیں ہوتے کیونکہ اگر ہوں
تو وہ مومن ہی نہیں رہتے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا تَا يَسُوا مِنْ رُوحِ اللَّهِ إِنَّهُ
لا يَا يُنَسُ مِن روح اللهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَفِرُونَ " کہ خدا تعالیٰ کی رحمت سے کبھی مایوس
مت ہو کیونکہ اُس کی رحمت سے کا فر مایوس ہوا کرتے ہیں ، مومن مایوس نہیں ہوتے ۔ تو