تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۱۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اللہ تعالیٰ نے ان آیات میں یہ بتایا ہے کہ کسی چیز کو ناممکن سمجھنا غلطی ہے۔
غرض یہ تین چیزیں ہیں جو اپنی دو دو شقوں کے لحاظ سے چھ چیزیں بن جاتی ہیں۔ جب
تک ان سب باتوں کو مد نظر نہ رکھا جائے اُس وقت تک انسان کبھی صحیح اندازہ نہیں لگا سکتا ۔
میں نے دیکھا ہے جب لوگ مشورہ کے لئے کھڑے ہوتے ہیں تو اُن کی وہی حالت
ہوتی ہے جو قصہ کہانیوں میں ایک حجام کی بیان کی گئی ہے۔ کہتے ہیں ہارون الرشید کے زمانہ
میں کوئی نائی تھا جسے کسی امیر نے ایک شادی کے موقع پر پانچ سو اشرفیاں انعام دے دیں۔
وہ چونکہ امراء کا نائی تھا اس لئے اشرفیوں کی تھیلی کبھی چھپا کر نہ رکھتا بلکہ جہاں جاتا اپنے
پاس رکھتا اور اُسے اُچھالتا رہتا ۔ شاید اس لئے کہ باقی امراء بھی دیکھ کر اُسے کچھ دے
دیں۔ وہ چونکہ ہر جگہ تھیلی اپنے پاس رکھتا اور اُسے اُچھالتا رہتا تھا اس لئے لوگوں نے اُس کا
مذاق بنا لیا۔ اور اُس سے پوچھتے میاں خلیفہ ! بتاؤ شہر کا کیا حال ہے؟ وہ کہتا شہر کا حال کیا
پوچھتے ہو، کوئی کمبخت بھی ایسا نہ ہو گا جس کے پاس پانچ سو اشرفیاں نہ ہوں ۔ آخر کسی نے
ہنسی سے اس کردی چونکہ وہ کا نائی تھا اس اتنی ہنسی سے اُس کی تھیلی غائب کر دی چونکہ وہ امراء کا نائی تھا اس لئے اُسے اتنی جرات نہ تھی
کہ وہ امراء سے پوچھ سکتا کہ میری تھیلی کس نے غائب کر دی؟ لیکن اندر ہی اندرغم سے اُس
نے سوکھنا شروع کر دیا۔ اب جو اُس سے لوگ دریافت کرتے کہ شہر کا کیا حال ہے؟ تو کہتا
شہر کا حال کیا بتائیں ، بُھو کا مر رہا ہے۔ آخر جس نے تھیلی غائب کی تھی اُس نے نکال کر
سامنے رکھ دی اور کہا شہر کو بھوکا نہ مارو اپنی تھیلی لے لو۔ تو کئی لوگ اپنے نفس کے متعلق ایک
اندازہ لگاتے اور پھر اُس اندازہ کو باقی سب لوگوں پر چسپاں کر دیتے ہیں۔ ایک دیکھتا ہے
کہ سال میں میں نے صرف دو دفعہ چندہ دیا ہے دس دفعہ چندہ نہیں دیا۔ اِس پر وہ کہنا
شروع کر دیتا ہے بجٹ نہ بڑھاؤ، کسی نے چندہ نہیں دینا اور مطلب یہ ہوتا ہے کہ چونکہ میں
نے چندہ نہیں دیا اس لئے باقی لوگ بھی چندہ نہیں دیں گے۔ پھر ایک مومن اپنے نفس کو
دیکھتا ہے تو اُسے معلوم ہوتا ہے کہ اُس نے بارہ مہینے با قاعدہ چندہ دیا۔ پس وہ جھٹ کھڑے
ہو کر کہنا شروع کر دیتا ہے کہ یہ بالکل جھوٹ ہے کہ احمدی چندہ میں سستی کرتے ہیں ، ہماری
جماعت میں کوئی نادہند نہیں ۔ گویا اُس وقت اُس کی مثال اُس نائی کی سی ہوتی ہے جس کے
پاس پانچ سو اشرفیاں تھیں ، اور وہ سمجھتا تھا کہ سارا شہر آسودہ حال ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۱۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پھر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے نفس کے متعلق اندازہ نہیں لگاتے بلکہ دوسروں
کے متعلق ہی اندازہ لگانے کے عادی ہوتے ہیں ۔ اس قسم کے لوگوں میں سے بعض کو ساری
دنیا کالی نظر آتی ہے اور بعض کو ساری دنیا سفید دکھائی دیتی ہے۔ کوئی تو کہتا ہے کسی نے
چندہ نہیں دینا، بجٹ جس قدر گھٹا سکتے ہو گھٹاؤ اور کوئی کہتا ہے بجٹ جس قدر بڑھانا چاہتے
ہو بڑھاؤ کوئی پرواہ نہیں لوگوں سے چندہ مانگا جائے تو ضرور مل جائے گا۔ اور دونوں میں
سے کوئی بھی واقعات کو نہیں سمجھتا اور کوئی بھی اس امر کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتا کہ کمزوریاں
دونوں طرف سے ہو جاتی ہیں ۔
پھر ایک اور امر جس کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے یہ ہے کہ انسان اندازہ لگاتے وقت یہ
نہیں سوچتا کہ یہ خدا کا کام ہے جو ہو کر رہے گا ، میرا فرض صرف اتنا ہے کہ میں کام کرتے
کرتے اپنے آپ کو فنا کر دوں ۔ زیادہ سے زیادہ اگر وہ غور کر سکتا ہے تو اس بات پر کہ وہ
دیکھے جو کام ہم نے چلانے ہیں یہ ضروری ہیں یا غیر ضروری ۔ اگر غیر ضروری ہیں تو ان سب
کو کاٹ دو اور اگر ضروری ہیں تو ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو پورا کریں اور جس قدر کوشش کر
سکتے ہیں کریں ۔ اگر ہم اس بوجھ کو اُٹھا کر صرف دس گز تک جاسکتے ہیں تو ہمیں چاہئے کہ ہم
دس گز تک اُٹھا کر لے جائیں اور سمجھیں کہ آگے جس قدر فاصلہ ہے اُس میں خدا خود اس
بوجھ کو اُٹھائے گا ۔ جیسے سپاہی کا کام یہ ہے کہ وہ لڑتا جائے ، تا جائے ، ہاں جب وہ مر جا ہ مر جائے گا تو اُس
کا فرض ختم ہو جائے گا اور گورنمنٹ خود اُس کام کو سنبھالنے کا فکر کرے گی ۔ اسی طرح مومن
کا کام یہ ہے کہ وہ قربانی کرتا چلا جائے یہاں تک کہ اپنے آپ کو مٹا دے۔
انگریزی قوم ایک واقعہ پر فخر کیا کرتی ہے اور واقعہ میں اس کا وہ فخر بالکل جائز ہے۔
وہ واقعہ یہ ہے کہ غالبا کریمیا کی جنگ میں جبکہ ترکوں کی اعانت پر انگریزی حکومت بھی تھی ،
روسی فوج کے ایک دستہ کے بڑھنے کی اطلاع ملی ۔ اس مقام کا نام بیلا کلا وا تھا۔ انگریزی
جنرل نے ایک دستہ رسالہ کو اس فوجی دستہ کو روکنے کا حکم دیا ۔ افسر کو بتایا گیا کہ روسی فوج کا
ایک دستہ نہیں بلکہ اصل فوج آگے بڑھ رہی ہے، مگر اُس نے اسے تسلیم نہ کیا۔ اس پر
انگریزی رسالہ کے افسر نے بلا چون و چرا حملہ کر دیا اور روسی فوج سے مقابلہ کر کے وہ رسالہ
قریباً سب کا سب فنا ہو گیا اور یہ جانتے ہوئے فنا ہو گیا کہ جو کام وہ کر رہا ہے اس میں اُسے

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کامیابی کی امید نہیں ہے۔ انگریزی قوم اس واقعہ کی یاد کو کئی رنگوں سے زندہ رکھتی ہے تاریخ
میں بھی اور ریڈروں میں بھی ، نثر کے ذریعہ سے بھی اور نظم کے ذریعہ بھی اور اس بات پر فخر
کیا کرتی ہے کہ اُس کے سپاہیوں نے اطاعت کا کیسا شاندار نمونہ دکھایا۔
تو سپاہی کا کام یہ ہے کہ وہ اطاعت اور ایثار کا نمونہ دکھائے ۔ ا ۔ اگر اُسے کسی غلطی کا علم
ہو تو اُس کا فرض ہے کہ وہ اطلاع ذمہ دار افسروں تک پہنچا دے لیکن جب افسر کہے کہ میں
اس حکم کو قائم رکھنے پر مُصر ہوں ، تو وہ اس حکم کی اطاعت کرے اور خدا کی آواز پر جو بعض
دفعہ واقعات میں سے آتی ہے چل پڑے اور جس قدر بوجھ اُٹھا کر جا سکتا ہے جائے ۔ اگر
دس گز جا سکتا ہے تو دس گز جائے ، ہمیں گز جا سکتا ہے تو ہمیں گز جائے۔ ہاں جب وہ ڈھیر
ہو جائے گا تو اس کا کام ختم ہو جائے گا اور پھر خدا کسی اور کو اس کی جگہ کھڑا کر دے گا۔
غرض تو گل کا مقام ہمیشہ انسان کو اپنے سامنے رکھنا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ جو کام
ہمارے سامنے ہیں وہ ضروری ہیں یا نہیں؟ اور پھر یہ دیکھنا چاہئے کہ کیا ان کاموں میں سے
کوئی ایسا بھی ہے جو بغیر گناہ کے ہم چھوڑ سکتے ہیں؟ اگر چھوڑ سکتے ہیں تو چھوڑ دیں۔ گویا
پہلا کام یہ ہے کہ ہم عقل سے کام لیں اور دیکھیں کہ یہ کام ضروری ہیں یا نہیں اور جب عقل
ختم ہو جائے اور معلوم ہو جائے کہ ہم کسی کام کو نہیں چھوڑ سکتے ، تو اُس وقت یہی حکم ہے کہ
کرو اور مر جاؤ۔ یعنی نیت یہی ہو کہ مر جاؤ ۔ آگے اللہ تعالیٰ زندہ رکھنا چاہے تو الگ بات
ہے۔ حضرت اسماعیل علیہ السلام مرنے کے لئے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام مارنے کے
لئے تیار ہو گئے تھے، لیکن خدا تعالیٰ نے بچا لیا۔ بہر حال اپنی طرف سے وہ موت کے لئے
بالکل تیار ہو گئے تھے ، اسی طرح مومن کا فرض ہے کہ جب وہ دیکھے کہ اس کے سامنے جو
بوجھ ہیں ان کو اُٹھانا اس کے لئے ضروری ہے، تو وہ انجام سے بے پرواہ ہو کر اُس بوجھ کو
اُٹھائے ۔ مگر اس نتیجہ پر پہنچنے کے لئے کہ تمہاری رائے دیانتدارانہ ہے یا نہیں ۔
میں تم کو ایک نکتہ اور گر بتا دیتا ہوں ۔ وہ نکتہ یہ ہے کہ گو میں نے ابھی بتایا تھا کہ اپنے
نفس کے غلط اندازے کو کبھی دوسرے پر چسپاں نہیں کرنا چاہئے لیکن یہ بھی یاد رکھو کہ جس حد
تک ہم مستقبل کا اندازہ لگا سکتے ہیں ، اس کی بنیاد اپنے نفس کے حالات پر ہی رکھ سکتے ہیں۔
لیکن اس صورت میں نہیں جو میں نے پہلے بتائی تھی بلکہ اس صورت میں کہ مثلاً جب تم کہتے

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہو کہ جماعت کے لوگ چندہ ضرور دیں گے تو اپنے نفس کو دیکھ لو کہ آیا تمہارے ذمہ کوئی بقایا
تو نہیں؟ اور اگر ہو تو تم اپنے نفس میں یہ عہد کر لو کہ گومیں پہلے کمزوری دکھا چکا ہوں لیکن اب
آئندہ نہایت با قاعدگی سے چندے ادا کروں گا تو اس صورت میں تم خرچ کرنے کے متعلق
رائے دے سکتے ہو۔ اس عہد کے لئے کسی سے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں، انسان چپکے چپکے
اپنے دل میں ایسا عہد کرے، اور پھر دیانتداری سے اپنی رائے دے لیکن اب بعض دفعہ یہ
ہوتا ہے کہ ایک شخص کے ذمہ خود کئی کئی مہینوں کے بقائے ہوتے ہیں اور وہ چندوں کی ادائیگی
کے متعلق زور شور سے تقریر کرنے لگ جاتا ہے ۔ ایک دفعہ اسی مجلس شوری میں ایک شخص نے
بڑے زور سے اس بات پر تقریر کی کہ چندے باقاعدہ ادا کرنے چاہئیں لیکن وہ تقریر کر کے
بیٹھا ہی تھا کہ ایک دوسرے نے کہا کہ اس شخص نے خود گیارہ ماہ سے چندہ نہیں دیا۔ اب وہ
تقریر اخباری لحاظ سے ایمان پرور“ کہلانے والی تھی لیکن تقریر کرنے والے کی اپنی حالت
یہ تھی کہ اُس نے گیارہ ماہ سے چندہ نہیں دیا تھا۔ تو ایسے حالات میں انسان کے لئے بنیادی
اصول یہ ہے کہ وہ اپنے نفس کو دیکھے اور جب بھی رائے دینے لگے وہ سوچے کہ میں نے کیا
کیا ہے یا آئندہ کیا کرنے والا ہوں ۔ اگر وہ بقایا دار ہے تو پہلے دل میں تو بہ کر کے رائے
دے اور کہے کہ ہم میں کچھ کمزور بھی ہیں اور طاقتور بھی لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ کمزور لوگ
بھی آئندہ متوجہ ہوں گے اور وہ چندوں کی ادائیگی میں چست ہو جائیں گے۔ تب اُس
کے لئے چندوں کی زیادتی یا خرچ کی زیادتی کے متعلق رائے دینا جائز ہو سکتا ہے لیکن اگر
وہ اس قسم کا عہد نہ کرے اور کوئی دوسرا اُس کے اندرونے کا انکشاف کر دے تو ہم یہی
سمجھیں گے کہ اُس نے لوگوں کو دھوکا دینا چاہا تھا اور اُس کی تمام تقریر اس لئے تھی کہ اس
کی کمزوری پر پردہ پڑا رہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ دوست اپنے مشوروں میں ان امور کو مد نظر رکھیں گے کہ اپنے
نفس کو بھول کر اندازہ نہیں لگائیں گے اور دُنیا کو بھول کر اندازہ نہیں لگائیں گے ۔ اسی طرح
جہاں مایوسی نظر آتی ہو وہاں مایوس نہیں ہوں گے بلکہ اللہ تعالیٰ کی صفت احیاء پر ایمان رکھیں
گے کیونکہ تو گل جو کچھ کہتا ہے وہ یہ ہے کہ جب چاروں طرف مایوسی ہی مایوسی نظر آئے تو
اُس وقت یقین رکھو کہ خدا تعالیٰ کی نصرت آنے والی ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پھر جس چیز کے متعلق تم سمجھتے ہو کہ وہ ضروری اور یقینی ہے اُس کے لئے صرف مادی
امداد کافی نہ سمجھو بلکہ دُعا بھی کرو۔ کیونکہ کوئی مقام ایسا بھی آجاتا ہے جہاں خدا تعالیٰ
سامانوں کو اُڑا دیتا ہے۔ پس جہاں بے سامانی ہو وہاں دعاؤں سے سامان تلاش کرو اور
جہاں سامانوں کی کثرت ہو، وہاں ایمان کو نظر انداز ہونے سے بچاؤ۔ گویا جہاں سامان
نہیں وہاں دعاؤں کی دیواریں کھڑی کرو اور جہاں سامانوں کی کثرت ہو اور دیواریں
تمہیں مکمل نظر آتی ہوں وہاں اُن دیواروں پر ایمان کا پلستر لگاؤ کیونکہ اس کے بغیر
دیواریں بھی اُڑ سکتی ہیں ۔ اگر ان امور کو مد نظر رکھو گے تو تمہارے مشورے بھی مفید ہو سکتے
ہیں ۔ ورنہ خالی مشورے دینا اور پھر ان پر عمل نہ کرنا اپنے اندر کوئی حقیقت نہیں رکھتا اور میں
نہیں سمجھتا جب اخباروں میں اعلان پر اعلان ہوتے ہیں کہ احباب اپنے وعدوں کو پورا
کریں اُس وقت دشمن کیا کہتا ہوگا کہ جماعت کے لوگ یہاں آتے ہیں ، مشورے دیتے
ہیں اور پھر ان پر عمل نہیں کرتے ۔
پس اگر اپنے نفس کے متعلق ایک فیصلہ کر لو تو تمہارا فرض ہے کہ اس کے مطابق کام
کرو۔ اگر اس میں کوئی غلطی بھی ہوگی تو چونکہ دیانتداری سے تم ایک کام کر رہے ہو گے اس
لئے اللہ تعالی اس غلطی کے بدنتائج سے تمہیں محفوظ رکھے گا اور اگر تم اس جدو جہد میں مر بھی
جاؤ تو تم اس سپاہی کی طرح ہو گے جس نے اپنے فرض کو ادا کر دیا، اور میدانِ جنگ میں
لڑتے ہوئے مارا گیا۔ اس نصیحت کے بعد میں چاہتا ہوں کہ اب بجٹ کے متعلق عام مشورہ
شروع کیا جائے ۔“
حضور کے ارشاد کی تعمیل میں چند ممبران نے اپنی آراء پیش کیں جس کے بعد حضور
نے بجٹ کی منظوری فرمائی ۔
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور نے احباب کو اپنے
الوداعی خطاب سے نوازا۔ تشہد وتعوذ کے کے بعد آپ نے سورہ الصف کی
درجہ ذیل ابتدائی آیات کی تلاوت فرمائی :-
بسم الله الرّحمنِ الرَّحِيمِ سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ
في سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانَ مَرْصُوصٌ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمٍ
لمْ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ فَلَمَّا زَاغُوا أَزَاغَ اللَّهُ
قُلُوبَهُمْ وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ وَإِذْ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمٌ
يُبَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمْ تُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَةِ وَ
مُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِى اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءَهُمْ بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا
هُذَا سِحْرُ مُّبِيْنَ وَ مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ وَهُوَ يُدْعَى إِلَى
الاسلام وَاللَّهُ لا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ
بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِةَ الكَفِرُونَ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ
بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِةَ الْمُشْرِكُونَ
ان آیات کی تلاوت کے بعد حضور نے مجلس مشاورت کے دوران اخذ کردہ تاثرات
کی روشنی میں ضروری نصائح بیان کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
پیشتر اس کے کہ میں احباب کو وہ آخری نصائح کروں جو اس مجلس شوری کے تاثرات
کے نتیجہ میں میرے ذہن میں پیدا ہوئی ہیں میں چند باتیں اُن امور کے متعلق کہنا چاہتا ہوں
جو بجٹ پر بحث کے دوران میں دوستوں نے پیش کیں ۔ ایک دوست نے فیروز پور کے
متعلق بقایوں کی ایک لمبی فہرست پیش کر کے ثابت کیا ہے کہ بقائے فرضی ہیں ۔ وہ دلائل یا
یوں کہنا چاہئے کہ اُن میں سے اکثر دلائل ایسے محیر العقل ہیں کہ اُن کے بعد انسان
کے دل میں شک پیدا ہو جاتا ہے کہ آیا بجٹ کی مہیا کردہ باقی معلومات بھی صحیح ہیں یا نہیں۔
اگر ایک ضلع میں اتنی جماعتوں کے بقائے دکھائے گئے ہیں جو بالکل غلط ہیں تو بالکل ممکن
ہے ایک لاکھ سات ہزار بقایا میں سے ہیں تمیں ہزار یا اس سے زیادہ ایسا بقایا نکل آئے جو
غلط ہو۔ دوسری طرف یہ بھی محیر العقل بات نظر آتی ہے کہ تجویز شدہ بجٹ کے مقابلہ
میں جو آمد عملی بتائی جاتی ہے وہ بہت ہی کم ہوتی ہے۔ اور ہر سال ہی گزشتہ سالوں کے بجٹ
میں سے چالیس پچاس ہزار کے بقائے رہ جاتے ہیں ۔ اب اگر اس نقطۂ نگاہ سے ہم بقایوں

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کو دیکھیں تو ایک لاکھ سات ہزار بقائے کا سوال نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ ۱۹۳۲ء سے اس
وقت تک صرف ایک لاکھ سات ہزار کا بقایا کیوں رہا ؟ چاہئے تو یہ تھا کہ اڑھائی تین لاکھ کا
بقایا ہوتا ۔ یا تو ہم یہ فیصلہ کر چکے ہوتے کہ فلاں وقت تک کے بقائے بالکل صاف ہیں لیکن
جب ہم نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ فلاں وقت تک کے تمام بقائے معاف ہیں تو سات
آٹھ سال کے بقائے دو تین لاکھ سے کسی صورت میں کم نہیں ہو سکتے ۔ ناظر صاحب بیت المال
کا کوئی حق نہیں کہ بغیر خلیفہ وقت کی منظوری کے ان بقایوں کو خود ہی صاف کر دیں۔ پس
ایک نقطہ نگاہ یہ بھی ہے۔ لیکن اگر پہلے نقطۂ نگاہ سے دیکھیں تو بقایوں کا اندازہ بادی النظر
میں ہی غلط اور زیادہ معلوم ہوتا ہے۔ پس میں ناظر صاحب بیت المال کو ہدایت کرتا ہوں
کہ جس قدر جلد ممکن ہو وہ ان دونوں نقطہ ہائے نگاہ کے ماتحت بقایوں کی ایک فہرست تیار
کر کے میرے سامنے پیش کریں ۔ ایک تو گزشتہ بجٹوں کی تشخیص اور اصل آمد کو مد نظر رکھ کر
بتائیں کہ کیا واقعہ میں صرف ایک لاکھ سات ہزار بقایا ہے ۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ صحیح
نہیں، بقایا دو لاکھ سے بھی اوپر ہونا چاہئے تھا۔ دوسرے تمام جماعتوں کے متعلق تشخیص
کریں کہ کیا اُن کے متعلق بقائے لگانے میں کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی اور وہ اپنے مستقل اور
آنریری محصلین کو ہدایت کریں کہ وہ جماعتوں میں دورے کر کے ان بقایوں کو وصول
کریں۔
یہ غلطیاں جو فیروز پور کے نمائندہ نے بیان کی ہیں اتنی واضح ہیں کہ اگر نمائندہ فیروز پور
کا بیان درست ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ دفتر بیت المال کا کوئی حصہ نہایت غفلت سے کام کر
رہا ہے۔ پھر اس کو دیکھ کر نہ صرف بقایوں میں شبہ پڑ جاتا ہے بلکہ آمد بھی مشتبہ ہو جاتی ہے اس
کیونکہ ان جماعتوں کے نہ صرف بقائے دکھائے گئے ہیں بلکہ ان کی مجوزہ آمد بھی دکھائی گئی
ہے۔ اب اگر بقائے درست نہیں اور جس جس جگہ کی جماعتوں کے افراد کے ذمہ بقایا دکھایا
گیا ہے، وہ مثلاً وہاں سے تبدیل ہو چکے ہیں اور ہم اُنہیں بقایا دار لکھتے گئے ہیں تو لازماً یہ ، سے:
شبہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ بجٹ آمد بھی درست نہیں۔ کیونکہ ممکن ہے کہ کئی افراد کا چندہ ہم دو جگہ
دکھا رہے ہوں ۔ وہاں بھی جہاں وہ اس وقت ہیں اور وہاں بھی جہاں وہ اس سے پہلے
تھے۔ پس ممکن ہے کہ اگر تحقیق کی جائے تو آمد کا بجٹ دولاکھ باون ہزار بھی نہ رہے بلکہ اس

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
سے کم ثابت ہو۔ پس یہ سوال نہایت احتیاط سے تحقیق طلب ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ
ناظر صاحب بیت المال اس طرف اپنی پوری توجہ صرف کریں گے ۔
انہی بقایوں کے متعلق ایک اور امر جس کی طرف بابو محمد یوسف صاحب مزنگ والوں
نے توجہ دلائی ہے، وہ بھی بتاتا ہے کہ کوئی غلطی ہو رہی ہے جو یا تو بجٹ میں ہے یا نظام جماعت
میں ۔ اُنہوں نے بتایا ہے کہ بجٹ کی رو سے بہت سی جماعتیں ایسی ہیں جن کے نام بجٹ کی
رقوم سے زیادہ بقایا دکھایا جا رہا ہے۔ یعنی اگر ۱۴۱ جماعتوں کا بجٹ پچاس ہزار ہے تو دوسری
طرف اُن کے ذمہ جو بقایا دکھایا گیا ہے وہ ساٹھ ہزار ہے جس کے معنے یہ ہیں کہ ایک کافی
پر انا بقایا اُن کے ذمہ دکھایا جا رہا ہے۔ یہ بقایا کب سے ہے؟ یہ بجٹ سے معلوم نہیں ہو سکتا
حالانکہ ہمیشہ سنہ کا بھی اظہار کرنا چاہئے۔ ممکن ہے محکمہ خود بخود بعض سالوں کا بقایا یہ سمجھ کر اُڑا
دیتا ہو کہ اس پر کافی سال گزر چکے ہیں اور اب اتنا پرانا بقایا شامل کرنا درست معلوم نہیں
ہوتا ۔ مثلاً مثلاً ممکن ہے وہ خیال کرتا کرتا ہو ہو ۱۹۲۹ء ۱۹۲۹ء کا کا بقایا بقاء پرانا ہو گیا ہے آئندہ بقائے ۱۹۳۰ء
بقایا سے شمار ہونے چاہئیں ۔ یا ۱۹۳۰ء پرانا ہو گیا ہے آئندہ بقائے ۱۹۳۱ء سے شمار ہونے
چاہئیں۔ تو بقایوں کے بتاتے وقت سنہ بھی بتانا چاہئے کہ یہ فلاں سال سے بقایا چلا آ رہا ہے
اور پھر یہ بھی بتانا چاہیئے کہ گزشتہ بقایوں کا کیا بنا۔ آیا وہ جماعتوں کو معاف کر دیئے گئے ہیں
یا وہ ادا ہوئے ہیں اور اگر ادا ہوئے ہیں تو کس حد تک ۔
کے
دوسری بات اُنہوں نے یہ پیش کی ہے کہ ہمیں جماعتوں کے ذمے اُن کی آمد سے
دُگنا بقایا دکھایا گیا ہے۔ اب ہے۔ اب بقایا کا دُگنا کا دُگنا ہونا بتاتا ہے کہ اُن جماعتوں نے متواتر دوسال
چندہ نہیں دیا اور اگر پیچ ہے کہ انہوں نے دو سال سے چندہ نہیں دیا تو نظارت بیت المال یہتا
کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے محصل انہی جماعتوں میں بٹھا دیتی اور انہیں وہاں سے ہلنے نہ دیتی
جب تک بقائے وصول نہ ہو جاتے مگر معلوم ہوتا ہے محکمہ نے اس طرف توجہ نہیں کی ۔ وہ ایک
راستہ اپنے لئے تجویز کر لیتے ہیں اور پھر درمیانی مصالح سے آزاد ہو کر اس پر چلنا شروع کر
دیتے ہیں۔ یہ نہیں دیکھتے کہ کسی مریض کی طرف زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اور کس کی طرف
کم توجہ کی ضرورت ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
صحابہ کا ایثار یاد رکھو ہمارا خدا حکیم ہے اور قرآن مجید کا ایک نام حکمت بھی ہے۔ پس جو
کام کرو وہ عقل اور حکمت کے ماتحت ہو، اندھا دھند کسی طریقکو اختیار نہ
کرو ۔ صحابہ تو یہاں تک احتیاط کیا کرتے تھے کہ وہ مرتے وقت بھی یہ دیکھ لیتے تھے کہ کس کو
زیادہ ضرورت ہے اور کس کو کم ۔ تاریخوں میں آتا ہے کہ وہ آخری لڑائی جس میں مسلمانوں
نے رومی فوجوں کو شکست دے کر شام پر قبضہ کیا اور جس میں روم کے بادشاہ نے اپنے جرنیل
ہامان سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ فتح پائے گا تو وہ اپنی لڑکی اُس سے بیاہ دے گا۔ اس جنگ میں
اسلامی مورخین کے نزدیک رومی فوج کی تعداد چھ لاکھ سے دس لاکھ تھی ، اور عیسائی مورخین
اس تعداد کو ۳ لاکھ سے ۶ لاکھ تک بتاتے ہیں ۔ مسلمانوں کی فوج اسلامی مؤرخین کے نزدیک
ساٹھ ہزار اور عیسائی مورخین کے نزدیک ایک لاکھ تھی ۔ بہر حال رومی فوج مسلمانوں کی
فوج سے تین گنے سے بھی زیادہ تھی۔ اس جنگ میں مسلمانوں کو جو قربانی کرنی پڑی وہ
نہایت ہی اہم ہے۔ بڑے بڑے صحابہؓ اس جنگ میں مارے گئے کیونکہ اُنہوں نے سب
سے زیادہ قربانی اپنے ذمہ لی تھی۔ چونکہ یہاں میری یہ بھی غرض ہے کہ میں آپ لوگوں کو
اپنے فرائض کی طرف توجہ دلاؤں اس لئے ایک واقعہ جو اسی جنگ میں رونما ہوا سُنا دیتا
ہوں ۔ اس جنگ میں حضرت ابو عبیدہ جو اسلامی فوج کے کمانڈر انچیف تھے، اُن کے سامنے
یہ سوال پیش ہوا کہ آیا مسلمانوں کو پیچھے ہٹ جانا چاہئے اور حضرت عمرؓ سے پہلے مشورہ لے
لینا چاہئے یا مقابلہ کرنا چاہئے؟ حضرت خالد بن ولید بھی اس مشورہ میں شامل تھے، اُنہوں
نے کہا اسلامی فوجوں کا پیچھے ہٹنا سخت ہتک کی بات ہے جسے ہم ہرگز برداشت نہیں کر سکتے
اور آپ کا تو یہ خیال ہے کہ ہماری فوج تھوڑی ہے لیکن میرا خیال ہے کہ ہمارے پاس سپاہی
بہت زیادہ ہیں اور اگر ہماری تعداد اس سے بھی تھوڑی ہو جائے تو ہمیں حملہ کر دینا چاہئے۔
رومی فوج میں ایک عیسائی عربوں کا لشکر بھی شامل تھا جس کا سردار جبلۃ ابن الایم تھا جس کا
قصہ میں نے پرسوں اپنی تقریر میں سنایا تھا۔ یہ جبلہ تمیں سے ساٹھ ہزار تک فوج لے کر
مسلمانوں پر حملہ کرنے کے لئے بڑھ رہا تھا۔ گویا یہ لشکر ہر اول میں تھا اور رومی فوج نے اُس
کو آگے اس لئے رکھا ہوا تھا کہ جبلہ کہتا تھا ہم عرب ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ عربوں کا
مقابلہ کس طرح کیا جا سکتا ہے۔ حضرت خالد نے تجویز کی کہ ہمیں جبلہ کے لشکر پر کم سے کم یہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بات ثابت کر دینی چاہئے کہ ہماری طاقت عرب ہونے کی وجہ سے نہیں بلکہ اسلام کی وجہ
سے ہے۔ چنانچہ اُنہوں نے کہا ساٹھ ہزار کے لشکر کے مقابلہ کے لئے مجھے صرف ساٹھ
آدمی ( یا بعض روایات کے مطابق دوسو ۔ تاریخی روایات میں اس قسم کے خفیف فرق کوئی
اہمیت نہیں رکھتے ( دیئے جائیں ۔ میں ان ساٹھ آدمیوں کو لے کر اُس پر حملہ کروں گا ۔ لیکن
شرط یہ ہے کہ ساٹھ آدمی مجھے خود چننے دیئے جائیں ۔ چنانچہ اُنہوں نے مسلمانوں میں سے
ساٹھ کا لشکر چُنا ۔ اسی لشکر میں عکرمہ بھی تھے جو ابو جہل کے بیٹے تھے اور جن کی اولا داب
تک موجود ہے۔ مگر بوجہ ابو جہل کے افعالِ بد کے کوئی اس کی طرف منسوب ہونا پسند نہیں
کرتا ۔ پھر حضرت عباس کے بیٹے فضل بھی اسی لشکر میں شامل تھے۔، اِسی طرح اور بڑے
بڑے صحابہ یا صحابہ کے بیٹے اس میں شریک ہوئے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے بیٹے بھی
اس میں شامل تھے۔ غرض اس چھوٹے سے دستہ نے ساٹھ ہزار فوج پر حملہ کر دیا اور ایسا
ز بر دست حملہ کیا کہ معا قلب لشکر تک جا پہنچے اور اس لشکر کو اُ نہوں نے شکست دی لیکن چونکہ
دشمن بہت زیادہ تھا اور وہ چند آدمی تھے ، اِس لئے قلیل افراد ہی بچ سکے ۔ باقی سب اس
جنگ میں یا مارے گئے یا زخمی ہو گئے ۔ جس وقت یہ لوگ زخمی ہو کر میدانِ جنگ میں پڑے
تھے اور عیسائی لشکر ہر اول کی شکست کی وجہ سے ہراساں ہو رہا تھا صحابہ یہ دیکھنے کے لئے کہ
کون کون زخمی ہوا ہے ، میدان میں گئے ۔ اُنہوں نے پہلے عکرمہ کو دیکھا کہ اُس کی زبان
خشک ہے اور نزع کی حالت ہے ۔ صحابہؓ نے اُن سے پوچھا کہ کیا آپ کو پیاس ہے؟ اُنہوں
نے کہا ہاں ہے۔ وہ کٹورے میں پانی ڈال کر ان کے پاس لائے لیکن ابھی اُنہوں نے پانی
پیا نہ تھا کہ انہوں نے اپنے ارد گرد نظر دوڑائی اور دیکھا کہ پاس ہی فضل بن عباس بھی زخمی
پڑے ہیں اور پیاس کی وجہ سے تڑپ رہے ہیں اُنہوں نے کٹورہ واپس کر دیا اور کہا کہ فضل
کو پیاس مجھ سے زیادہ معلوم ہوتی ہے پہلے اُنہیں پانی پلاؤ۔ جب وہ اُن کے پاس پانی لے
کر گئے تو فضل نے اپنے ارد گرد دیکھا اور اُنہیں بھی ایک مسلمان زخمی نظر آیا وہ کہنے لگے
اُس مسلمان کو پیاس مجھ سے زیادہ معلوم ہوتی ہے پہلے اُسے پانی پلایا جائے ۔ غرض اسی
طرح دس کے قریب اس میدان میں زخمی پڑے تھے اور ہر ایک پیاس سے تڑپ رہا تھا لیکن
ہر ایک نے کہا کہ پانی فلاں کے پاس لے جاؤ اُسے زیادہ پیاس معلوم ہوتی ہے ۔ آخر صحابہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
جب آخری زخمی کے پاس پانی لے کر پہنچے تو وہ فوت ہو چکا تھا۔ اس پر وہ پھر لوٹے لیکن
جس جس کے پاس گئے دیکھا کہ وہ فوت ہو چکا ہے۔
جات کی وصولی کا طریق تو صحابہ مرتے وقت بھی یہ اندازہ لگایا کرتے تھے کہ بقایا وصولی کا طریق با رایا تاہم اس کی بر وارنٹ ہم سے زیادہ اہم کس کی ضرورت ہے، اور پھر جس
کی ضرورت زیادہ ہوتی وہ اُس کو مقدم کرتے ۔ اسی طرح ہمیں بھی اپنے اندازوں میں کبھی
حکمت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر وہ جماعتیں جو زیادہ کمزور اور بیمار ہیں اور جن کے
ذمہ کئی کئی سالوں سے بقائے چلے آ رہے ہیں ، اُن کے پاس محصل پہنچتے اور ایک دن نہیں،
دو دن نہیں ، دس دن نہیں، مہینہ دو مہینے، بلکہ اتنا لمبا عرصہ وہاں ٹھہرتے کہ بقائے صاف ہو
جاتے ، تو اس قدر بقائے کیوں ہوتے ، اِس قدر لمبے عرصہ سے بقایوں کا چلا آ نا بتاتا ہے کہ
سب سے یکساں سلوک کیا جاتا ہے، اور بالکل اندھیر نگری چوپٹ راجہ ٹکے سیر بھا جی ٹکے
سیر کھا جا“ والی مثال ہے۔
کہتے ہیں کوئی راجہ تھا، اُس نے اپنے شہر میں یہ قانون بنا رکھا تھا تھا کہ کہ : یہاں جو چیز
فروخت ہو، دو پیسے سیر ہو۔ سبزی بھی دو پیسے سیر ہو اور مٹھائی بھی ۔ مٹی بھی دو پیسے سیر ہو اور
سونا بھی گویا کامل مساوات ہو مگر یہ مساوات حکمت کے بالکل خلاف ہے۔ جب میں
انجمنیں ایسی تھیں جن کے بقائے دوسالہ بجٹ کے برابر تھے نظارت بیت المال کو چاہئے تھا
کہ وہ اپنے سارے محصل وہاں بٹھا دیتی اور بقائے وصول کرتی ۔ غرض دونوں صورتیں سخت
قابلِ افسوس ہیں ۔ اگر بقایوں میں حسابی غلطی ہے تو بلا وجہ بعض جماعتوں کو بدنام کیا گیا اور
اگر واقعہ میں اُن کے ذمے اتنا ہی بقایا ہے تو نظارت نے اپنے فرائض کی ادائیگی میں سخت
کوتاہی کی اور اُس نے سخت مریضوں کی طرف توجہ نہ کی حالانکہ اُن کی طرف توجہ کرنا
ضروری تھا۔
پھر اس سے بھی زیادہ قابلِ اعتراض بات یہ پیش کی گئی ہے کہ ۱۴ جماعتوں کے ذمہ
دو سال کے بجٹ سے بھی زیادہ بقایا ہے اور بعض کے ذمے تو گیارہ سالوں کے چندہ سے
بھی زیادہ بقایا ہے۔ یہ اتنا بڑا فرق ہے کہ میری عقل نہیں سمجھ سکتی یہ حسابی غلطی ہے یا وہاں کی
جماعتیں مرتد ہو گئی ہیں کہ اُنہوں نے سالہا سال سے چندے ادا نہیں کئے ۔ پس یہ غلطیاں

خطابات شوری جلد دوم
۲۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
بتاتی ہیں کہ یا تو بقائے نکالنے میں غلطیاں کی گئی ہیں اور یا پھر جماعت کے بعض حصے نہایت
ہی کمزور ہو گئے ہیں اور بیت المال والوں نے اُن کی طرف کوئی توجہ نہیں کی ۔ اندھا دھند
پنسل اُٹھائی اور اُن کے ذمہ بقائے لکھتے گئے اور یہ کوشش نہ کی کہ ان بقایوں کو وصول
کریں۔
میں سالہا سال سے پرائیویٹ طور پر ان امور کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ بیت
المال کا دفتر کسی اصول کے ماتحت کام نہیں کرتا حالانکہ اُن کے پاس ہر جماعت کے چارٹ
ہونے چاہئیں، تا وہ ہر مہینہ میں بتا سکیں کہ کون سی جماعت ایسی ہے جس کی کمزوری کی وجہ
سے چندے میں کمی آرہی ہے اور پھر بتانا چاہیئے کہ اس کمی کا انہوں نے علاج کیا کیا ۔
براہ راست چندہ بھجوانے کے نقصان ایک اور بات جس کی طرف توجہ دلائی گئی
ہے یہ ہے کہ بعض افراد کے براہِ راست
چندے بھیجنے سے یہ نقص واقع ہو جاتا ہے کہ جماعت کے چندہ میں کمی آجاتی ہے اور وہ بقایا دار
سمجھی جاتی ہے۔ میرے نزدیک یہ بھی صحیح ہے میرے پاس تو جب بھی اس قسم کی کوئی شکایت
آتی ہے کہ بعض دوست کسی وجہ سے نار ناراض ہو گئے ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم براہ راست
چندہ بھیجیں گے تو میرا اُس پر نوٹ یہ ہوتا ہے کہ ہمیں ایسے لوگوں کے چندوں کی کوئی
ضرورت نہیں جن میں کبر کا مادہ پایا جاتا ہے۔ یا تو وہ اپنی ناراضگیوں کو سلسلہ کے ماتحت
کریں اور ایک نظام کے ماتحت کام کریں ۔ اور اگر اس بات کے لئے تیار نہ ہوں تو ہم ان
کا چندہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ غرض اس قسم کی مثالیں بھی قابلِ غور ہیں اور میں
ناظر صاحب بيت المال کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ آئندہ ایسے لوگوں کو جو کسی جماعت کا فرد
ہونے کے باوجود براہِ راست چندہ بھیجتے ہیں ، ہدایت کر دیں کہ تم قواعد کے مطابق چندہ دو،
ور نہ ہم تمہا را چندہ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ گو یہ قاعدہ ہر جگہ چسپاں نہیں ہو سکتا ۔ بعض
لوگ براہ راست چندہ بھیجتے ہیں، اور اپنے ضلع کی جماعت کو اطلاع و دے دیتے ہیں کہ
اُنہوں نے اتنا چندہ بھیجا ، اور اس طرح وہ بھی ایک نظام میں سمجھے جاتے ہیں۔ بہر حال
بیت المال کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ پر غور کرے اور سوچے کہ آئندہ کیا قانون ہونا چاہئے۔
میرے نزدیک اس میں کوئی حرج نہیں اگر مختلف ضلعوں کے لئے مختلف قانون ہوں ۔ لیکن
XXXXXXXXXXXXXXXXX

·

آج 10 میں سے 10 باقی