تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 6
خطابات شوری جلد دوم
۲۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ارد گرد کھڑے ہو گئے ۔ چونکہ اُس وقت تیروں کی سخت بوچھاڑ ہو رہی تھی اس لئے جس
قدر صحابه رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد کھڑے تھے، وہ گردن سے لیکر
زانوؤں تک تیروں سے زخمی ہو گئے اور ایک انچ جگہ بھی ایسی نہ رہی جہاں اُنہیں تیر نہ لگا ہو
اور حضرت طلحہ کا ہاتھ تو تیر لگتے لگتے بالکل شل ہو گیا اور ساری عمر کے لئے ناکارہ ہو گیا۔
بعد میں وہ ایک جگہ کسی مجلس میں بیٹھے تھے کہ ایک منافق نے اُن کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے کہا اس ٹھنڈے کی یہ بات ہے ۔ حضرت طلحہؓ نے یہ سن کر کہا تمہیں پتہ ہے میں کس
طرح ٹھنڈا ہوا ؟ پھر اُنہوں نے اُحد کی جنگ کا قصہ سنایا اور بتایا کہ میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کے آگے اپنا ہاتھ پھیلائے کھڑا رہا اور جو تیر بھی آیا وہ میں نے اپنے ہاتھ پر لیا
یہاں تک کہ تیروں کی بوچھاڑ نے اسے شل کر دیا۔ کسی نے کہا آپ اُس وقت درد سے
کراہتے نہ تھے؟ وہ کہنے لگے میں درد سے کس طرح کراہ سکتا تھا اگر کراہتا تو میرا جسم ہل
جاتا اور تیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لگ جاتا۔ جب دشمنوں کی تیر اندازی بھی
رائیگاں گئی تو اُنہوں نے یکدم ریلہ کر دیا اور وہ ۱۲ آدمی بھی دھکیلے گئے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم زخمی ہو کر ایک گڑھے میں گر گئے ۔ آپ پر بعض اور صحابہ جو آپ کی حفاظت
کر رہے تھے شہید ہو کر گر گئے اور اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھوڑی دیر
کے لئے نگاہوں سے اوجھل ہو گئے اور لشکر میں یہ افواہ پھیل گئی کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم شہید ہو گئے ہیں۔ یہ سن کر بعض کمزور تو مدینہ کو واپس چلے گئے کہ وہاں کے
لوگوں کو اطلاع دیں اور باقی صحابہ میدانِ جنگ میں گھبرائے گھبرائے پھرنے لگ گئے ۔
حضرت عمر پر اس خبر کا یہ اثر ہوا کہ آپ ایک چٹان پر بیٹھ کر رونے لگ گئے ۔ اُس وقت
بعض صحابہ ایسے بھی تھے جنھیں اس امر کی اطلاع نہ تھی کیونکہ وہ فتح کے بعد ایک طرف ہو گئے
تھے اور اُنہیں یہ بھی معلوم نہ تھا کہ کفار نے دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔ انہی میں وہ صحابی بھی تھے
جو ہمیشہ کہا کرتے تھے کہ اگر میں جنگ بدر میں شامل ہوتا تو یوں کرتا اور یوں کرتا ۔ اُنہیں
اُس وقت بھوک لگی ہوئی تھی اور وہ ٹہلتے ٹہلتے کھجوریں کھا رہے تھے۔ چلتے چلتے وہ حضرت
عمر کے پاس پہنچے تو دیکھا کہ وہ رو رہے ہیں ۔ گھبرا کر پوچھا کہ عمر یہ رونے کا کونسا مقام
ہے؟ اسلام کو فتح حاصل ہوتی ہے اور آپ رو رہے ہیں حضرت عمرؓ نے کہا تم کو پتہ نہیں
خطابات شوری جلد دوم
۲۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
دشمنوں نے دوبارہ حملہ کیا ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہید ہو گئے ہیں۔
اُنہوں نے جب یہ سنا تو کہنے لگے عمر ! تمہاری عقل بھی خوب ہے جب رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے اِس دُنیا میں رہنے کا کیا فائدہ ہے؟ یہ کہہ کر
اُنہوں نے کھجور کی طرف دیکھا اور کہا میرے اور جنت میں کیا چیز حائل ہے صرف یہ کھجور؟
یہ کہتے ہوئے اُنہوں نے کھجور کو زمین پر پھینک دیا اور کہا عمر ! رو کیوں رہے ہو؟ جہاں محمد صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم موجود ہیں وہاں ہم بھی جائیں گے ۔ چنانچہ تلوار لے کر دشمنوں پر ٹوٹ پڑے
اور اس قدر جوش سے لڑے کہ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر شہید ہو گئے ۔ بعد میں صحابہ نے اُن کی نعش
کو دیکھا تو اُن کے جسم پرستر زخم تھے ۔
تو صحابہ یہ مثال پیش کیا کرتے تھے مِنْهُمْ مِّن قَضَى نحبه کی کہ بعضوں نے
اپنے فرائض کو جو ان پر خدا تعالیٰ کی طرف سے عائد ہوتے تھے ادا کر دیا اور بعض یقین اور
صدق سے بیٹھے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اُن کا وجود بھی اسلام کی خدمت کے لئے کام
آئے گا یہ گواہی ہے جو صحابہ کے متعلق خدا تعالیٰ نے دی۔ اس کو اپنے سامنے رکھو اور پھر غور
کرو۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ - خدا تعالیٰ
کے حضور یہ سخت ناپسندیدگی کی بات ہے کہ تم کہتے ہو مگر کرتے نہیں ۔ فرماتا ہے بعض چیزیں
جبری ہوتی ہیں اور بعض طوعی ۔ جبری تو بہر حال پوری کرنی پڑیں گی اور جو طوعی ہوں اُن
کے متعلق ہم یہ کہتے ہیں کہ یا تو وہ وعدہ ہی نہ کیا کرو اور اگر وعدہ کرو تو پھر اُسے پورا کرو،
چاہے تمہیں کس قدر قربانی کرنی پڑے۔
ہندوؤں میں ایک قصہ مشہور ہے وہ ہے تو قصہ مگر ہم اس سے بہت کچھ سبق حاصل کر
سکتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ کوئی راجہ تھا جس کے ہاں اولاد نہیں ہوتی تھی ۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے
کہ تین خدا ہیں ۔ برہما ، وشنو اور شوجی ۔ برہما پیدا کرتا ہے، وشنو رزق دیتا ہے اور شوجی مارتا
ہے۔ اس تقسیم کی وجہ سے ہندوؤں میں برہما کی پو جا نہیں کی جاتی ۔ کیونکہ وہ سمجھتے ہیں پیدا تو
ہم ہو ہی گئے ہیں اب ہمیں روٹی کی ضرورت ہے اور اس بات کی ضرورت ہے کہ زندہ
رہیں ۔ پس وہ وشنو اور شوجی کی پوجا کرتے ہیں، برہما کی نہیں کرتے لیکن اُس راجا کے ہاں
چونکہ اولاد نہیں ہوتی تھی اور اولاد دینا برہما کا کام تھا اِس لئے اُس نے برہما کی پرستش
خطابات شوری جلد دوم
۲۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
شروع کر دی ۔ آخر اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ۔ جب وہ گیارہ سال کا ہوا اور عقل اُس کی
پختہ ہونی شروع ہوئی تو اُس نے اپنے باپ سے کہا کہ آپ بر ہما کی کیوں پرستش نہیں کرتے
اور اُس کے احسان کے بدلہ میں بیوفائی کیوں دکھاتے ہیں؟ باپ نے کہا اب برہما نے
ہمارا کیا کر لینا ہے، اب تو ہم شوجی کی پوجا کریں گے تا وہ تم کو زندہ رھیں ۔ بیٹے نے کہا میں
تو برہما کی پرستش کروں گا اُسی نے مجھے پیدا کیا ہے اور اُسی کے احسان کا میں شکر ادا کروں
گا۔ اس پر باپ بیٹے میں اختلاف ہو گیا اور یہ اختلاف اتنا بڑھا کہ باپ نے غصہ میں آ کر
دعا کی کہ شوجی میرے بیٹے کو مار ڈالو، یہ بڑا نا خلف اور نالائق ہے۔ چنانچہ شوجی نے اُسے
مار دیا۔ برہما کو جب یہ معلوم ہوا تو وہ کہنے لگے ہیں ! میری پرستش کرنے کی وجہ سے یہ لڑکا
مارا گیا ہے میں اسے زندہ کروں گا چنانچہ اُنہوں نے اُسے زندہ کر دیا۔ شوجی نے اُسے پھر
مار دیا۔ برہما کو پھر جوش آیا اور اُنہوں نے اُسے پھر زندہ کر دیا۔ غرض ایک لمبے عرصہ تک
بر ہما زندہ کرتے اور شوجی مار دیتے ۔ شوجی مارتے اور برہما زندہ کرتے ۔
یہ ہے تو قصہ اور قصہ کے لحاظ سے لغو بھی مگر سبق سے خالی نہیں ۔ اس میں یہ سبق ہے
کہ جب خدا تعالیٰ کے لئے کوئی شخص اپنی جان دیتا ہے تو کون ہے جو اُسے مار سکے ۔ وہی تو
پیدا کرنے والا ہے اور جب وہی پیدا کرنے والا ہے تو اُس پر موت آ کس طرح سکتی ہے۔
پس اس قصہ میں کم از کم یہ سبق ضرور ہے کہ اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کے لئے مرتا ہے تو وہ مرتا
نہیں۔ دیکھ لو حضرت اسماعیل علیہ السلام کو خدا تعالیٰ کے لئے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے
قربان کیا مگر کیا وہ قربانی رائیگاں گئی اور کیا حضرت اسماعیل علیہ السلام ہمیشہ کے لئے زندہ
نہ ہو گئے ؟
پس اگر کوئی اپنی مرضی سے کوئی چندہ لکھاتا اور کسی قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش
کرتا ہے تو اُس کا فرض ہے کہ اپنے عہد کو نبھائے خواہ کس قدر ہی تکلیف ہو اور یقین رکھے
که خدا تعالیٰ کے لئے موت قبول کر کے انسان موت کا شکار نہیں ہوتا بلکہ موت سے محفوظ ہو
جاتا ہے۔ اور جس کی نیت وعدہ پورا کرنے کی نہ ہو وہ وعدہ کرے ہی نہ کیونکہ كبر مقتا
عِنْدَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم اس بات سے سخت ناراض
ہوتے ہیں کہ تم خوشی سے ایک عہد کرو اور پھر عملی رنگ میں اُسے پورا نہ کرو۔
خطابات شوری جلد دوم
۲۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
مومن کا کام دوسروں کو مضبوط بنانا اس کے بعد فرماتا ہے ۔ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ الَّذِينَ
يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُمْ بُنْيَانَ
مرْصُوص - اللہ تعالیٰ یقیناً اُن لوگوں کو پسند فرماتا ہے جو اس کی راہ میں یوں جنگ کرتے
ہیں گویا وہ ایسی دیواریں ہیں جن کے رخنے سیسہ ڈال ڈال کر پُر کئے گئے ہیں ۔ اس میں
اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ مومن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ متحد ہو کر رہے ۔ چنانچہ دیکھ لو نمازوں
کے وقت بھی صفیں سیدھی رکھی جاتی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے
کہ اگر تم صفیں ٹیڑھی کرو گے تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے میں اس کے معنے یہی ہیں
کہ جس طرح باطنی رخنے خرابی کا موجب ہوتے ہیں ، اسی طرح ظاہری رخنے بھی خرابی کا
موجب ہوتے ہیں ۔ گویا نماز کی ظاہری صف کے ٹیڑھے ہونے کو بھی اسلام پسند نہیں فرماتا
کجا یہ کہ دلوں میں رخنے ہوں اور اتحاد کی بجائے بغض اور عنا د بھرا ہوا ہو۔ پھر دیوار کی
مثال دے کر اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف بھی اشارہ کر دیا کہ مومن کا کام یہ ہے کہ نہ
صرف دینی امور میں وہ خود مضبوط ہو بلکہ دوسروں کو بھی مضبوط رکھے۔ جیسے اینٹیں جب
دیوار پر لگائی جاتی ہیں اور اُن پر سیمنٹ کا پلستر کر دیا جاتا ہے تو وہ مل کر ایک دوسری کو مضبوط
بنا دیتی ہیں ۔ پس مومن کا کام صرف یہی نہیں کہ خود مضبوط بنے بلکہ اس کا کام یہ ہے کہ
دوسروں کو بھی مضبوط بنائے ۔
واذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمٍ لِمْ تُؤْذُونَنِي وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ
الله إليكم جب موسی نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم! تم مجھے کیوں دکھ دیتے ہو۔
یہاں خدا تعالیٰ نے اگر چہ یہ نہیں بتایا کہ اُنہوں نے کیا دُکھ دیا لیکن سیاق کلام سے صاف
پتہ لگتا ہے کہ اس کا اشارہ اسی امر کی طرف ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں بھی
بعض لوگ ایسے تھے جو باتیں بہت کرتے تھے مگر کام نہیں کرتے تھے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں بھی اُس کی قوم کے بعض افراد نے ایسی حرکات کیں
جن سے اُسے تکلیف ہوئی اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ کہنا پڑا کہ جب میں کہتا ہوں کہ
میری فلاں تحریک میں شامل ہونا تمہاری اپنی مرضی پر منحصر ہے تو تم پہلے تو کہہ دیتے ہو کہ ہم
بھی اس میں شامل ہوں گے لیکن درمیان میں آ کر رخنہ ڈال دیتے ہو اور اپنے وعدے کو
خطابات شوری جلد دوم
۲۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
پورا نہیں کرتے ۔ اب تم خود ہی بتاؤ کہ تم مجھے کیوں تکلیف دیتے اور میری جاری کردہ
سکیموں کو تباہ کرتے ہو۔ لم تُؤْذُونَني ۔ تم کیوں مجھے تکلیف دیتے ہو جبکہ تمہارے
اختیار میں تھا کہ تم میری جاری کردہ تحریک میں شامل ہوتے یا نہ ہوتے ۔ پھر جب کہ تم نے
اپنی خوشی سے اس میں شامل ہونا پسند کیا وَقَدْ تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ اور
تمہیں یہ بھی پتہ ہے کہ میں خدا تعالیٰ کا رسول ہوں تو پھر اپنے اقرار کو کیوں پورا نہیں
کرتے ۔ گویا تم نے کسی بُرے کام کے متعلق وعدہ نہیں کیا بلکہ اس انسان کے ہاتھ پر وعدہ
کیا ہے جس کی رسالت پر تمہارا یقین ہے۔ ان حالات میں تمہارا فرض تھا کہ تم اس عہد کو
پورا کرتے مگر تم نے اپنے عہد کو پورا نہ کر کے مجھے بہت دُکھ دیا ہے۔
وعدہ وہ ہے جو نیکی پر مبنی ہو ضمناً اس آیت سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ وہی
اقرار انسان پورا کرنے پر مجبور ہوتا ہے جو نیکی کا اقرار
ہو اور جس میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی ہو۔ بدی کے متعلق اقرار کوئی اقرار نہیں ہوتا۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں نے ایک شخص کو نصیحت کی کہ فلاں عورت
سے تم نے ناجائز تعلق رکھا ہوا ہے یہ سخت گناہ کی بات ہے اِسے چھوڑ دو۔ تو وہ کہنے لگا
مولوی صاحب! وہ عورت ہو کر اپنے اقرار پر قائم ہے تو کیا میں مرد ہو کر بے ایمان ہو
جاؤں اور اس کو چھوڑ دوں؟ گویا اس کے نزدیک کسی غیر عورت کو اپنے گھر میں ڈال لینا اور
آپس کے اقرار کو پورا کرنا یہ ایمان تھا حالانکہ شرارت کا وعدہ کوئی وعدہ نہیں ہوتا۔ وعدہ وہ
ہے جو نیکی پر بنی ہو۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام بھی اسی امر کی طرف اپنی قوم کو توجہ دلاتے اور
فرماتے ہیں تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے غلطی سے وعدہ کر دیا تھا اب ہمیں سمجھ آیا کہ یہ وعدہ
نا جائز تھا کیونکہ اگر کسی غیر سے وعدہ ہوتا تو تم کہہ سکتے تھے کہ ہمیں بعد میں غور کر کے معلوم
ہوا کہ ہمارا وعدہ درست ؟ نہیں لیکن تم تو میرے متعلق یہ لیا یہ یقین رکھتے ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کا
رسول ہوں پھر تم کس طرح کہہ سکتے ہو کہ میں نے تم سے کسی بُرے کام کے متعلق وعدہ لیا۔
پس تم یہ یہ عذر عذر نہیں کر سکتے ۔ کیونکہ اگر یہ عذر کرو تو یہ تمہارے دین، ایمان، انصاف اور
دیانت کے بالکل خلاف ہوگا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی یہ نصیحت جب ان کی قوم نے نہ
سنی تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَمَّا زَاغُوا أَذَانَ اللهُ قُلُوبَهُمْ ۔ یہ وہی مضمون ہے جو
خطابات شوری جلد دوم
۲۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
حدیثوں میں آتا ہے کہ اگر صفیں ٹیڑھی ہوں گی تو تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے ۔ اللہ
تعالیٰ بھی فرماتا ہے جب بعض نے اُن میں سے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بات نہ مانی تو
ان کی صف ٹیڑھی ہو گئی اور اُن کی صف ٹیڑھی ہونے کے نتیجہ میں دل بھی آگے پیچھے کر دیئے
گئے اور اُن کا امن اور اتحاد تباہ ہو گیا۔
واللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ اور اللہ تعالی عہد شکنوں کی قوم کو کبھی
کامیاب نہیں کیا کرتا ۔ فَسَقَ کے معنے ہوتے ہیں خَرَجَ عَنِ الطَّاعَة اور فاسق اُس کو
کہتے ہیں جو اپنے عہد کی حدود سے نکل جائے۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے عہد شکنوں کی قوم کو ہم
کبھی کامیاب نہیں کیا کرتے ۔ وہی قوم کامیاب ہوتی ہے جو وعدہ کرتی اور پھر ہر حال میں
خواہ سر ہو یا ٹیسر اُسے پورا کرتی ہے۔ صحابہ میں یہی بات تھی اور اسی وجہ سے دُنیا اُن پر
ہاتھ اُٹھانے سے ڈرتی تھی ۔ آج ہم پر بھی لوگ ہاتھ اُٹھانے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ
رعب جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا ہوا ہے وہ اُن کے سامنے آ جاتا ہے مگر بہر حال
ہمیں سمجھنا چاہئے کہ جب تک ہم اپنے وعدوں پر قائم رہیں گے تبھی تک اللہ تعالیٰ کی تائید
اور نصرت بھی نازل ہو گی اور اگر ہم نے اپنے عہدوں سے انحراف کر لیا تو خدا تعالیٰ کی
نصرت بھی جاتی رہے گی ۔
پس آج میں پھر تمام جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اگر وعدوں کو پورا کرنے کا ارادہ نہ
ہو تو وعدے ہی نہ کیا کرو اور اگر اپنی خوشی سے وعدے کرو تو پھر چاہے موت آ جائے ، چاہے
ذلت برداشت کرنی پڑے اُن وعدوں کو پورا کرو۔ اور اگر دیکھو کہ وعدے پورے کرنے کی
تم میں استطاعت نہیں تو تم میرے پاس آجاؤ، میں تمہیں ہر وقت معاف کرنے کے لئے
تیار ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کے جو مستقل احکام ہیں اُن میں تو میں کچھ نہیں کر سکتا۔ مثلاً نماز ہے،
اسے میں معاف نہیں کر سکتا۔ روزے ہیں وہ میں معاف نہیں کر سکتا۔ زکوۃ ہے وہ میں
معاف نہیں کر سکتا ۔ لیکن جو وقتی احکام ہوں اُن میں میں تبدیلی کر سکتا ہوں ۔ پس کیوں
جماعت کے لوگ جرات کر کے میرے پاس نہیں آتے؟ اور اگر ان میں استطاعت نہیں تو
وہ مجھ سے معافی نہیں لے لیتے اور یا پھر ہمت کر کے ان وعدوں کو پورا نہیں کر دیتے ؟
میں نہیں سمجھ سکتا ان دو باتوں کے علاوہ کوئی اور بھی راہ ہو۔ یا تو وہ وعدے جو تم نے
خطابات شوری جلد دوم
۲۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اپنی خوشی سے کئے ہیں پورے کرو اور اگر پورے نہیں کر سکتے تو میری طرف سے آزادی
ہے تم میرے پاس آؤ اور اپنا معاملہ پیش کرو میں ہر وقت اس پر ہمدردانہ طور پر غور کرنے
کے لئے تیار ہوں۔ اب تک ایک مثال بھی ایسی پیش نہیں کی جاسکتی کہ کسی شخص نے چندے
کی معافی کی مجھ سے درخواست کی ہو اور میں نے اُسے منظور نہ کیا ہو۔ پس کیوں آپ لوگ
ان دونوں راہوں میں سے ایک راہ اختیار نہیں کرتے ، اور خواہ مخواہ گنہگار بنتے ہیں؟ اب
آپ لوگ میرے پاس آتے ہیں اور وعدے کرتے ہیں کہ ہم سادہ زندگی اختیار کریں گے
مگر پھر لوگوں میں یہ کہتے پھرتے ہیں کہ خلیفہ اسیح سات سات کھانے کھاتے ہیں ۔ ایسے
جھوٹ کی بھلا کیا ضرورت ہے۔
پس آپ لوگوں نے تحریک جدید کے متعلق جو وعدے کئے ہیں اُن کے متعلق وہ
طریق عمل اختیار کریں جو میں نے بتایا ہے۔ یا تو اپنے وعدوں کو پورا کریں اور یا پھر مجھ
سے معافی لے لیں ۔ جو مستقل شرعی احکام ہیں اُن کے متعلق یقین کر لیں کہ میں اُن میں کچھ
نہیں کر سکتا۔ لیکن جو مطالبہ میں نے کیا ہے وہ بدل بھی سکتا ہے اور اس کی تبدیلی اور تغیر
میرے اختیار میں ہے۔
اس کے بعد میں دوبارہ احباب سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے دلوں میں یہ
عہد کر کے جائیں کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں گے اور خواہ انہیں کس قدر تکلیف اُٹھانی
پڑے وہ تکلیف اُٹھا کر بھی اپنے عہدوں کو نبھائیں گے ۔
چونکہ دوستوں نے اب جانا ہے اور اڑھائی بجنے والے ہیں اس لئے میں بقیہ رکوع
کی تشریح چھوڑتا ہوں اور دعا کر کے اس جلسہ کو برخاست کرتا ہوں ۔“
ا النمل : ۳۵
کے تذکرہ ه صفحه ۵۳۹ - ایڈیشن چهارم
مطبوعہ رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء )
الفاتحة : ۵ ۴ آل عمران : ۵۶ ه البقرة : ۱۵۵
النور : ٣٦
تذکرہ صفحہ ۳۰۵ ۔ ایڈیشن چہارم
خطابات شوری جلد دوم
A
۲۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
البقرة : ۲۸۷
ما ترمذى كتاب صفة القيامة باب حديث إعقلها و توگل ۔
ال يونس : ۷۲ ۱۲ الانعام : ۳۶
۱۳
۱۴ یوسف : ۸۸ ۱۵ الصف: اتا ۱۰ الرحمن : ٢٣
K
السِّيرَةُ الحلبية جلد دوم مصنفه على بن برهان الدين الحلبي۔
و سنن ابن ماجه كتاب الطهارت باب النهى عن الخلاء على قارعة الطريق -
۲۰ صحیح بخاری كتاب الجهاد باب من اخذ بالركاب و نحوه ۔
ا الاحزاب : ۲۴
۲۲ بخاری کتاب الجهاد باب قول الله تعالى من المُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا (الخ )
سیرت ابن ہشام جلد ۳ صفحه ۸۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
۲۳ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۳۸۰ باب حديث براء بن عازب
دار الاحياء التراث العربى بيروت لبنان الطبعة الثانية -