تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 5

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
کہ ایسا نہیں ہوا ۔ گو یہ دعویٰ اُن کا تو باطل تھا کہ اُس نے ایسی نگرانی کی ہو مگر پھر بھی میں
نے احتیاطاً گھر میں دریافت کیا ۔ ایک بیوی سے معلوم ہوا کہ اُن کو اور لڑکی کو اُنہی دنوں
میں نماز جائز نہ تھی دوسری بیوی سے بھی یہی امر معلوم ہوا۔ اب یہ ایک اتفاق ہے کہ ایک
ہی وقت میں تینوں کے لئے نماز ترک کرنی ضروری تھی مگر ایسے اتفاق بھی ہو جاتے ہیں۔
اگر وہ عورت بدظنی سے کام نہ لیتی تو اس کے لئے ابتلاء کی کوئی بات نہ تھی ۔ تو بعض دفعہ اس
طرح بھی غلطی ہو جاتی ہے۔ نیا آدمی ہوتا ہے اور وہ اپنے دل میں ایک قیاس کر کے
اعتراض قائم کر لیتا ہے۔ لیکن اِس موجودہ اعتراض ام پر تو وہی مثال صادق آتی ہے جیسے
پنجابی میں کہتے ہیں برائون ہی گٹھیا ہے ۔ سب جھوٹ ہی جھوٹ ہے اور اس میں کچھ ی
سچائی نہیں کیونکہ معترضہ یہ کہتی ہے کہ اُس نے مجھے سات کھانے کھاتے ہوئے دیکھا۔
ایک دفعہ ایک دوست نے کسی شخص کا یہ اعتراض مجھے پہنچایا کہ انہوں نے اپنی لڑکی کی
شادی پر ۲۷ ہزار روپے کا زیور دیا ہے۔ میں نے کہا وہ شادی میں نے تحریک جدید سے پہلے
کی تھی اس لئے اگر اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دیتا اور میرے پاس مثلاً کروڑ روپیہ ہوتا اور میں
اُس میں سے ۲۷ ہزار کے زیور بنا دیتا تو اس میں کوئی حرج نہ تھا لیکن میں نے ۲۷ ہزار کے
زیور پہنائے ہی نہیں اور اگر اسے اصرار ہو تو وہ میرے ساتھ شرط کرلے جتنے زیور میں نے
پہنائے ہیں وہ میں اُسے دے دوں گا اور ۲۷ ہزار میں سے ۲۷ سو روپیہ ہی وہ مجھے دے
دے مجھے اس میں بھی کثیر فائدہ رہے گا کیونکہ وہ زیور اس سے بھی بہت کم قیمت کا تھا۔ اسی
طرح ایک دفعہ ایک شخص نے کہا کہ جلسے پر جب لوگ آتے ہیں تو پچیس ہزار کے قریب
روپیہ انہیں صرف نذرانوں سے حاصل ہوتا ہے۔ میں نے اُسے کہا کہ تم اس کا دسواں حصہ
مجھے دے دیا کرو، اور جلسہ پر جس قدر نذرانہ آئے وہ تم اُٹھاتے چلے جاؤ۔ پھر خود ہی دیکھ
لینا کہ کس کو زیادہ فائدہ رہتا ہے۔ غرض بعض دفعہ لوگ اتنا جھوٹ بولتے ہیں کہ اس کی کوئی
حد ہی نہیں ہوتی ۔ ایک شخص تھا وہ ایک دفعہ حضرت خلیفہ اول کے پاس آیا اور کہنے لگا مجھے
بخاری خرید دیجئے ۔ آپ نے فرمایا میرے پاس روپیہ ہے نہیں ۔ وہ کہنے لگا بھلا آپ کے
پاس روپیہ نہ ہو یہ میں کس طرح مان لوں ۔ آپ صاف طور پر یہی کیوں نہیں کہہ دیتے کہ
میں خرید کر نہیں دیتا۔ حضرت خلیفہ اول نے فرمایا میرے پاس روپیہ ہوتا تو خرید دیتا،

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے نہیں تو کس طرح خرید دوں ۔ وہ کہنے لگا یہ کس طرح ہو سکتا ہے جماعت کی تعداد اس وقت
دس لاکھ ہے اگر ہر شخص چار چار آنے سالانہ بھی آپ کو نذرانہ دیتا ہو تو اڑھائی لاکھ روپیہ
سالانہ آپ کے پاس جمع ہو جاتا ہے اور پھر آپ کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ۔ حضرت خلیفہ اول کی
عادت تھی کہ اگر سمجھانے کے لئے سختی کی ضرورت ہوتی تو اُس سے دریغ نہ کرتے ۔ آپ
نے یہ سن کر فرمایا اتنی بے شرمی ! آپ ہی بتائیں آپ نے مجھے اتنے سالوں میں کتنی چونیاں
دی ہیں؟ تو کئی لوگ ایسے اعتراض کر دیتے ہیں جن میں ذرہ بھر بھی سچائی نہیں ہوتی ۔
غرض میں نے متواتر توجہ دلائی ہے کہ تحریک جدید کے مطالبات کو پورا کرو۔ خصوصاً
اس کا سولہواں مطالبہ ایسا ہے جس کی طرف جماعت کو زیادہ توجہ کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر
میں نے دیکھا ہے قادیان میں اس مطالبہ کے ماتحت چند دن کام کیا گیا ، پھر میں تبدیل آب
و ہوا کے لئے پہاڑ پر چلا گیا ، تو امور عامہ نے خیال کر لیا کہ یہ مطالبہ میری موجودگی میں ہی
قابل عمل تھا اس کے بعد نہیں ۔ پہاڑ سے واپس ہوئے تو حضرت ( اماں جان ) پر فالج کا
حملہ ہو گیا اور اُدھر مصروفیت رہی پھر سندھ کی طرف جانا پڑا، اِس کے بعد میں خود بیمار ہو گیا
اور پھر الیکشن کے کام میں مصروف رہنا پڑا ، اس وجہ سے میں نگرانی نہ کر سکا لیکن مجھ پر اثر
یہی ہے کہ اب کوئی کام نہیں ہو رہا۔ انہوں نے غالباً سمجھا ہے کہ چھ مہینے ہم نے ایک شغل
اختیار کر لیا ہے اب اُسے مستقل طور پر جاری رکھنے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ یہی وہ چیزیں
ہیں جو لوگوں پر برا اثر ڈالتی ہیں۔
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑا کام کرنے والا ہوں ، رات کو بھی یہاں سے گیا
تو پڑھتا رہا اور جب سونے لگا تو اُس وقت دو بج چکے تھے لیکن باوجود اس کے کچھ عرصہ
سے کام اس قدر زیادہ ہوتا ہے کہ ڈاک بعض دفعہ دفتر میں بھیج دیتا ہوں کہ اس کا خلاصہ
میرے سامنے پیش کیا جائے ۔ پھر بھی میرے جیسا آدمی نہیں کہہ سکتا کہ ہفتے میں وہ اس
کام کے لئے کوئی وقت نہیں نکال سکتا ۔ پھر میں کس طرح مان سکتا ہوں کہ وہ دوسرے
لوگ جن کے اوقات اتنے مصروف نہیں ، وہ ہفتہ میں دو چار گھنٹے اس کام کے لئے نہیں
نکال سکتے اور کیا وجہ ہے کہ ایک کام کو جاری کر کے اُسے چھوڑ دیا جائے ۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
وقار عمل کی اہمیت ہماری گلیوں کو دیکھو را و راستوں میں پاخانہ پھرا ہوا ہوتا ہے حالانکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں اگر کوئی راستہ میں پاخانہ
پھرتا ہے تو اُس پر خدا تعالیٰ کی لعنت ہوتی ہے ۔ دوسری طرف آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ
اگر کوئی شخص راہ سے کانٹے ، اینٹیں اور دوسری ایذاء دینے والی چیزیں ہٹاتا ہے تو ہر کام کے
بدلہ میں اس کی ایک نیکی لکھی جاتی ہے نے گویا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے رستوں میں
گند پھینکنے کا نام لعنت اور صفائی کرنے کا نام نیکی رکھا ہے اب اگر کوئی بادشاہ بھی ہو اور وہ
رستوں کی صفائی کرے تو کتنی نیکیاں ہیں جو مفت میں اُسے مل سکتی ہیں ۔ مگر یہاں تو ابھی
بہت چھوٹے پیمانے پر کام شروع کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ہفتہ میں ایک گھنٹہ کام کیا
جائے ۔ اگر قادیان کے لوگ اس کام کو جاری رکھتے تو میں باہر سے آنے والوں کو ملامت
کر سکتا مگر مجھے افسوس ہے کہ قادیان والوں نے بھی چند دن اس مطالبہ کے ماتحت کام کر
کے چھوڑ دیا۔ میں نے دیکھا ہے جب پہلے دن میں نے کسی پکڑی اور مٹی کی ٹوکری اُٹھائی
تو کئی مخلصین ایسے تھے جو کانپ رہے تھے اور وہ دوڑے دوڑے آتے اور کہتے حضور تکلیف
نہ کریں ، ہم کام کرتے ہیں اور وہ میرے ہاتھ سے کسی اور ٹوکری لینے کی کوشش کرتے لیکن
جب چند دن میں نے اُن کے ساتھ مل کر کام کیا تو پھر وہ عادی ہو گئے ، اور وہ سمجھنے لگے کہ یہ
ایک مشتر کہ کام ہے جو ہم بھی کر رہے ہیں اور یہ بھی کر رہے ہیں تو اس طرح کام کرنے کے
نتیجہ میں اخلاق کی درستی ہوتی ہے اور قوم کا معیار بلند ہوتا ہے ۔ اگر ہفتہ میں ایک دفعہ ایسے
مفت کے مزدور مل جائیں تو خود ہی اندازہ لگا ؤ صفائی میں کس قدر ترقی ہو جائے ۔ پھر اس کا
یہ بھی فائدہ ہے کہ وہ خلیج جو امیروں اور غریبوں کے درمیان حائل ہے اور جسے ہم پاٹنا
چاہتے ہیں اُس خلیج کو دور کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے۔ پس ایک طرف میں
ملامت کرتا ہوں امور عامہ کو کہ اُس نے ایسے اچھے اور نیک کاموں کے بجالانے میں سستی
کی ، اور دوسری طرف یہاں کی جماعت کے دوستوں اور باہر کے احباب کو بھی اس مطالبہ
کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔
مکان بنانے میں احتیاط کی ضرورت اس ضمن میں ایک اور بھی نقص ہے جس کی اصلاح کی طرف میں توجہ دلا دیتا ہوں اور

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
وہ یہ کہ قادیان میں جب بھی کوئی شخص نیا مکان بناتا ہے، وہ گلی میں سے کچھ نہ کچھ زمین
اپنے مکان میں شامل کر لیتا ہے۔ یہ ایسی گندی مرض ہے کہ اسے دیکھ کر دل میں سخت قبض
پیدا ہوتی ہے اور بجائے دُعا کے بد دعا نکلتی ہے کہ لوگ کتنے مردہ ہو گئے ہیں اور اُن کے
احساس کس طرح مر گئے ہیں۔ پھر وہ اس میں اتنا غلو اور اصرار کرتے ہیں کہ سمجھانے کے
با وجود باز نہیں آتے اور کہتے ہیں چونکہ فلاں نے گلی میں سے تھوڑی سی زمین لے لی ہے
اس لئے ہم سے بھی برداشت نہیں ہو سکتا اور ہم بھی ضرور گلی میں سے کچھ زمین چھینیں گے۔
حالانکہ چاہئے تو یہ تھا کہ اپنے مکان کی زمین میں سے تھوڑی سی زمین رستہ کی وسعت کے
لئے چھوڑ دی جاتی مگر کیا یہ جاتا ہے کہ گلی کی زمین کو اپنی زمین میں شامل کر لیا جاتا ہے اور
جب جھگڑا پیدا ہوتا ہے تو کہتے ہیں ذراسی زمین تھی، ذراسی زمین لے لینے میں کیا حرج
ہوا ۔ یہ ویسی ہی بات ہے، جیسے راولپنڈی کی طرف ایک ملا کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے
لگا، اگر ذراسی ہوا خارج ہو جائے تو کیا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ اس نے کہا ذراسی کیا اور زیادہ
کیا ہوا خارج ہو گی تو وضو ٹوٹ جائے گا۔ مگر وہ اصرار کرے اور کہے کہ ذراسی ہوا خارج ہو
زمین لے لی
جائے تو اس میں کیا حرج ہے۔ یہ لوگ بھی کہتے ہیں اگر راستہ میں اگر راستہ میں سے ذراسی زمین
جائے تو کیا ہوا۔ حالانکہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے چاہئے یہ تھا یہ تھا کہ اگر راستہ کافی چوڑا نہ ہو تو
راستے چوڑے رکھنے کے لئے خود اپنی زمین میں سے کچھ حصہ گلی میں خالی چھوڑا جاتا کیونکہ
رستوں کا چوڑا ہونا نہایت ضروری ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام فرمایا
کرتے تھے کہ اپنے رہنے کے لئے مکان بنانے سے پہلے مردوں کا انتظام کرنا چاہئے ۔
آپ فرماتے تھے کسی شخص نے مکان بنایا تو زینے اُس کے بہت چھوٹے رکھے ۔ اتفاقاً اُن
کے گھر میں ایک موت موت ہو گئی ۔ جو شخص مرا مرا وہ بہت ہی موٹا تھا اُسے چھت پر سے اُتارنے کے
لئے بڑی جدوجہد کرنی پڑی اور لاش کی سخت بے حرمتی ہوئی تو آپ فرمایا کرتے تھے
زندوں سے پہلے مردوں کا خیال رکھو۔ پس ان باتوں کا خیال ہمیشہ قوم کے دماغی معیار کو
بلند کرتا اور قوم میں قربانی کی روح پیدا کرتا ہے اور میں نصیحت کرتا ہوں کہ باہر کے لوگ بھی
اور یہاں کے رہنے والے بھی اس بارے میں اپنا اچھا نمونہ پیش کریں۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
اس کے بعد میں یہ ذکر کرنا چاہتا شعبه صنعت و حرفت کے بارہ میں ہدایات ہوں کہ دار الصناعت والوں نے
دو
جہاں صنعت و حرفت کا کام ہوتا ہے ایک نمائش کا انتظام کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ میں اُن
کے متعلق کچھ سفارش کر دوں ۔ میری تقریر کے بعد غالباً اتنا وقت تو نہیں رہے گا کہ سب
دوست نمائش دیکھ سکیں لیکن پھر بھی جو دوست یہاں رہیں اُنہیں ضرور کوشش کرنی چاہئے کہ
وہاں جائیں اور جن چیزوں کی اُنہیں ضرورت ہو وہ خریدیں ۔ یہ صنعت و حرفت کا کام دراصل
یتامی و غرباء کی پرورش کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ ترکھانے کا کام تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے
بہت حد تک کامیاب ہوا ہے۔ لوہارا کام بھی ہو رہا ہے اور چمڑے کا کام بھی جاری ہے۔
دوستوں کو چاہئے کہ انہیں جس چیز کی ضرورت ہو وہ یہاں سے خرید لے جائیں اور کوشش
کریں کہ ان چیزوں کی باہر ایجنسیاں گھل جائیں۔ اس کا زیادہ تر فائدہ قوم کے یتامی کو
ہی پہنچے گا اور جو زائد آمد ہو گی وہ تبلیغ اسلام کے کام آئے گی ۔ اسی طرح تحریک جدید کے
ماتحت دہلی میں ایک دواخانہ کھولا گیا ہے ۔ ویدک یونانی دواخانہ اس کا نام ہے۔ دہلی
سے لوگ عام طور پر دوائیں منگواتے رہتے ہیں ۔ اگر اب دوست اس کارخانہ سے جو
تحریک جدید کے ماتحت جاری کیا گیا ہے دوائیں منگوائیں گے تو چونکہ سلسلہ کی طرف سے
بھی اس میں ایک حصہ رکھا گیا ہے، اس لئے اس کا بہت سا نفع قومی ضروریات پر ہی خرچ
ہوگا ۔ مجھے تحفہ کے طور پر اس دواخانہ والوں کی طرف سے ماء اللحم دیا گیا ہے، میں نے
اُسے چکھا تو وہ ۔ وہ مجھے صحیح معلوم ہوا ، ہوا، کیونکہ ماء اللحم کا ذائقہ اور خوشبو اس میں موجود تھے۔ اسی
طرح اور بھی بہت سی ادویہ ہیں اور چونکہ سلسلہ کے اموال کا ایک حصہ اس پر خرچ ہوا ہے
اس لئے ہم امید کرتے ہیں کہ اس دواخانہ کے کارکن دیانتداری سے کام کریں گے اور کسی
کو نقصان نہ ہونے دیں گے۔ ان کے علاوہ بعض اور کارخانے بھی ہمارے مدنظر ہیں۔ پھر
سندھ میں ہماری جو زمینیں ہیں وہاں ایسے دوست جن کی زمین نہیں اگر کا شتکار بن کر چلے جائیں
تو اُن کے لئے بھی کام کا موقع ہے۔ گو ہمارا اصول یہ ہے کہ ہم پنجابیوں کو ہی وہاں جمع نہیں
کرتے بلکہ سندھ کے لوگوں کو بھی کام کرنے کا موقع دیتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے دوستوں کے
لئے ابھی موقع ہے، اور جو جانا چاہیں وہ وہاں اچھا کام اپنے لئے مہیا کر سکتے ہیں ۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
چندہ تحریک جدید کی اہمیت تحریک جدید کے مطالبات کے سلسلہ میں میں ایک دفعہ پھر دوستوں کو چندوں کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔
دوستوں نے در حقیقت اس کام کی عظمت کو ابھی سمجھا ہی نہیں جو تحریک جدید کے ماتحت خدا تعالیٰ
کے فضل سے جاری ہے۔ ہے۔ ان دو سالوں میں دُنیا کے دو برا اعظموں میں بڑے زور سے سے تبلیغ تب ہو
رہی ہے اور اخراجات جو پہلے ہوا کرتے تھے اُن کا اب چوتھا یا پانچواں حصہ ہوتا ہے اور یہ
بہت ہی معمولی خرچ ہے جس پر اس وقت کئی ممالک میں تبلیغ ہو رہی ہے ۔ مثلاً اس وقت
تک تحریک جدید کے ماتحت جاپان میں دو مبلغ ، چین میں تین مبلغ ، سماٹرا بور نیو وغیرہ میں
ایک مبلغ ، سٹریٹ سیٹلمنٹس میں چار مبلغ اور جنوبی امریکہ میں ایک مبلغ کام کر رہا ہے ۔ اسی
طرح سپین میں پہلے ہمارا ایک مبلغ کام کرتا رہا ہے مگر اب انہیں روم میں مقرر کیا گیا ہے۔
گویا دو ملکوں میں تبلیغ ہوئی ہے۔ پھر ہنگری میں اس وقت دو مبلغ کام کر رہے ہیں جن میں
سے ایک اب انشاء اللہ پولینڈ چلے جائیں گے ۔ اسی طرح ایک مبلغ یوگوسلاویہ میں ہے۔
گویا تحریک جدید کے ماتحت پندرہ مبلغ اس وقت مختلف ممالک میں کام کر رہے ہیں ۔ جن
میں سے بعض جگہ تو ایسی کامیابیوں کی بنیاد پڑ گئی ہے کہ جنہیں دیکھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے
فضل سے بہت خوش کن نتائج نکلنے کی توقع ہے۔ چنانچہ ہنگری میں بہت بڑی کامیابی ہوئی
ہے۔ اسی طرح روم میں بھی جس طرز پر بنیاد پڑ رہی ہے وہ امید ہے بہت مفید ثابت ہو گی ۔
البانیہ اور یوگوسلاویہ میں چھ سات شخص احمدی ہو چکے ہیں اور ہنگری میں ایک سو بیس افراد
احمدیت میں شامل ہیں۔ سپین میں بھی کچھ جماعت قائم ہو چکی ہے اور سٹریٹ سیٹلمنٹس میں
بھی ۔ لیکن ابھی تک چین اور جاپان میں ہماری جماعت قائم نہیں ہوئی اور یہ ضرور قابلِ تعجب
امر ہے مگر اس کی وجہ غالباً یہ ہے کہ وہاں کی زبان بالکل مختلف ہے، اور اُس کے سیکھنے میں
بھی ایک کافی عرصہ درکار ہوتا ہے۔ بہر حال ان دو ممالک کو اگر نکال دیا جائے تو باقی
ممالک میں اچھے نتائج پیدا ہو رہے یا اچھے نتائج نکلنے کے سامان ہو رہے ہیں اور امید ہے
کہ اللہ تعالی کے فضل سے جلد ہی پندرہ سولہ نئے ممالک میں احمدیت قائم ہو جائے گی اور
نئے مشن تحریک جدید کے ماتحت کھولے جائیں گے ۔ تمام ممالک میں سے ہنگری میں سب
سے زیادہ ترقی کے آثار ہیں حالانکہ ابھی ہمارا مشن قائم ہوئے وہاں ایک سال ہی ہوا

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہے۔ وہاں کے اخباروں میں بھی خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے متعلق نہایت اچھے مضامین
شائع ہوتے ہیں اور وہاں کی اطلاع ہے کہ تو رانی بحیثیت جماعت ہمارے مرکز میں آتے
اور سلسلہ کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہیں اور امید کی جاتی ہے کہ ان کی جماعت کی
جماعت جلد ہی احمدیت میں شامل ہو جائے گی ۔ غرض تحریک جدید کے ماتحت تبلیغ احمدیت
کے نہایت شاندار نتائج نکل رہے ہیں ۔ ہندوستان میں بھی ایک حد تک تبلیغ ہو رہی ہے لیکن
چندوں کی ادائیگی کی رفتار بہت سست ہے۔
میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ تحریک جدید کا چندہ طوعی ہے جبری نہیں اور جب یہ طوعی
ہے اور اس کا وعدہ کرنا ہر شخص کی اپنی مرضی پر منحصر ہے تو اپنی خوشی سے کئے ہوئے وعدہ کے
پورا کرنے میں بھی اگر شستی پائی جائے تو کس قدر قابلِ افسوس ہے۔ پہلے سال تحریک جدید
کے چندہ کے متعلق ایک لاکھ دس ہزار کا وعدہ کیا گیا اور ۹۸ ہزار وصول ہوا۔ گویا بارہ ہزار
بقایا رہ گیا ۔ دوسرے سال ایک لاکھ سترہ ہزار کا وعدہ کیا گیا اور ایک لاکھ چھ ہزار وصول ہوا۔
اس طرح دوسرے سال بھی گیارہ ہزار کا بقایا ہو گیا ۔ اب تیسرے سال کے لئے گو ایک لاکھ
چوالیس ہزار کے وعدے ہو چکے ہیں اور ابھی اور وعدوں کی توقع ہے لیکن اس وقت تک
وصولی بہت کم ہوئی ہے۔ میرے اندازہ میں اس وقت تک باون ہزار سے اوپر آچکنا
چاہئے تھا مگر وصول صرف ۳۱ ہزار ہوا ہے۔ میں نے بار ہا توجہ دلائی ہے کہ تحریک جدید کا
چندہ جلد سے جلد ادا کرنا چاہئے اور ابتدائی مہینوں میں ہی ادا کر دینا چاہئے ۔ مگر دوست اس
کی ادائیگی میں پھر بھی غفلت سے کام لیتے ہیں ۔ اب میں نے اخبار میں ایک نوٹ لکھ کر
جماعتوں کو پھر توجہ دلائی تو میں دیکھتا ہوں اس کا اثر ہو رہا ہے اور اب چندہ کی ادائیگی کی
رفتار بڑھ رہی ہے مگر اتنی نہیں جس سے امید کی جا سکے کہ سال بھر میں تمام چندہ پورا ہو
جائے گا حالانکہ اکثر دوستوں کے یہ وعدے تھے کہ وہ جون تک تمام رقم ادا کر دیں گے۔
اگر طوعی اور اپنی مرضی کے چندوں میں بھی دوست اس قسم کی سستی دکھا ئیں تو جبری
چندوں میں اُن کا تساہل کہاں تک پہنچ سکتا ہے۔ پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
ان چندوں کی ادائیگی کی طرف خود بھی توجہ کریں اور اپنی اپنی جماعتوں میں جا کر دوسرے
لوگوں کو بھی توجہ دلائیں ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے، جماعت میں اب آہستہ آہستہ تحریک ہو

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
رہی ہے اور چندہ کی ادائیگی کی رفتار میں سُرعت پیدا ہو گئی ہے لیکن پھر بھی اس امر کی
ضرورت ہے کہ جماعتوں کو بار بار توجہ دلا دلائی جائے۔
میں نے پچھلے سال یہ کہہ دیا تھا کہ جو شخص میعاد مقررہ میں چندہ نہیں دے گا بعد میں
اُس کی طرف سے چندہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اب تازہ اعلان میں یہ کرتا ہوں کہ جس
نے گزشتہ کسی سال کا چندہ ادا نہیں کیا وہ ہم سے اس کی معافی لے لے یا وہ چندہ ادا کرے
تا خدا تعالیٰ کے نزدیک گناہ گار نہ ہو۔ اس لحاظ سے پہلے سالوں کا وہ روپیہ جو ۲۳ ہزار کے
قریب ہے وہ بھی اس قابل ہے کہ دوست ادا کریں یا اس کے متعلق مجھ سے معافی لے
لیں ۔ اگر تم وہ چندہ ادا نہیں کر سکتے تو تم ہمیں لکھ دو کہ ہمارے حالات اب ایسے ہو گئے ہیں
کہ ہمارے لئے چندہ ادا کرنا مشکل ہے ہم تمہیں فراخدلی سے معاف کر دیں گے اور اگر
چندہ ادا کر سکتے ہو تو ادا کرو۔ بہر حال دونوں راستے تمہارے لئے کھلے ہیں۔ اگر اس کے
با وجود کوئی شخص محض عزت نفس کے لئے معافی طلب نہیں کرتا اور نہ چندہ ادا کرتا ہے تو گویا
وہ خدا تعالیٰ کا گناہ گار ہونا تو پسند کرتا ہے لیکن یہ برداشت نہیں کر سکتا کہ لوگ اُس کی طرف
اُنگلی اُٹھائیں ۔ حالانکہ جب میں کسی کو معاف کر دوں تو دوسروں کا اُنگلی اُٹھانا یا کسی کو
مطعون کرنا محض ظلم ہے۔ میں جب کسی کو خوشی سے معاف کر دوں نے کر دوں تو دوسرے کا کوئی حق نہیں
کہ وہ پھر بھی دوسرے پر اعتراض رکھے ۔ پس میں دوستوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ یہ نہایت
ہی اہم کام ہے، ایک عظیم الشان سکیم ہے جو میرے مدنظر ہے۔ اگر ان مطالبات میں ہی
احباب سستی دکھانے لگے تو دوسرے مطالبات کس طرح پیش کئے جا سکتے ہیں ۔
امانت فنڈ اسی طرح امانت فنڈ کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی، تھی ، اُس میں بھی اب
سستی ہو رہی ہے اور دوستوں کو چاہئے کہ اسے دور کریں۔ سادہ زندگی اور
ایک کھانا کھانے کے متعلق جو میری تحریک ہے اُس پر البتہ جماعت کا بیشتر حصہ اللہ تعالیٰ کے
فضل سے عمل کر رہا ہے گو کچھ نہ کچھ کمزور لوگ ہر جماعت میں موجود ہوتے ہیں ۔ اسی طرح
عورتوں میں ابھی یہ مرض پایا جاتا ہے گو پہلے سے بہت کم ہے۔ ایک دوست ایک دفعہ
میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے سُنا ہے آپ کی بیوی کے پاس پانچ پانچ سو
روپے کا ایک ایک جوڑا ہے۔ میں نے کہا اگر چاہو تو ابھی تلاشی لے لو تمہیں معلوم ہو جائے

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
گا کہ یہ بات کس حد تک صحیح ہے۔ تو ایسے کمزور لوگ جو بہانے بنا بنا کر اپنے آپ کو اس
تحریک کے مطالبات سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ان کو چھوڑ کر باقی جماعت نے اچھا نمونہ
دکھایا ہے۔ چندے کے وعدے بھی اچھے کئے ہیں اور ادا بھی بہت حد تک کیا ہے ۔ امانت
فنڈ میں بھی کافی حصہ لیا ہے گواتا نہیں جتنی میری خواہش تھی ۔ سادہ زندگی کی طرف بھی توجہ
کی ہے۔ قادیان میں مکانات بنانے کے متعلق بھی جماعت میں ایک بیداری پائی جاتی ہے
گو اتنی نہ ہو جتنی اس وقت ضرورت ہے۔ قادیان میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے
بچے بھیجنے کے مطالبہ میں بھی لوگوں نے حصہ لیا ہے۔ بیرونی ممالک میں نکل جانے کے متعلق
بھی جماعت نے اچھا نمونہ دکھایا ہے ۔ غرض اُنیس مطالبات میں سے سات آٹھ مطالبے
ایسے ہیں جن کو جماعت نے عمدگی سے پورا کیا ہے۔ باقی تمام مطالبات ایسے ہیں جن کی
طرف جماعت کو ابھی توجہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ خصوصاً بیکاری دور کرنے اور اپنے
ہاتھوں سے کام کرنے کے متعلق جو میری نصیحت تھی اس کے مطابق صرف ایک فیصدی کام
ہوا ہے اور ننانوے فیصدی کام باقی ہے۔
ایک قربانی دوسری قربانی کا زینہ پس ان امور کی طرف میں جماعت کو پھر توجہ
دلاتا ہوں اور انہیں بتاتا ہوں کہ ہر قربانی دوسری
قربانی کے لئے ایک زمینہ کے طور پر ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص ایک زینہ پر قدم نہیں رکھتا تو
اس سے یہ امید نہیں کی جاسکتی کہ وہ دوسرے زینے پر چڑھ سکے ۔ اسی طرح اگر کسی شخص نے
ان مطالبات کو پورا کرنے میں حصہ نہیں لیا تو اس سے یہ امید کس طرح کی جاسکتی ہے کہ وہ
اگلی سکیموں پر عمل کرنے کے لئے تیار ہو گا ۔ کسی کو کیا پتہ کہ اگلی سکیم کیسی ہو اور اس کے لئے
کتنی بڑی قربانیوں اور ایثار کی ضرورت ہو لیکن اگر آپ یہ چھوٹی چھوٹی قربانیاں کریں گے
اور شوق سے ان میں حصہ لیں گے تو اللہ تعالیٰ آپ کو ان سے بڑی بڑی قربانیوں کی توفیق
عطا فرماوے گا۔ پس اس طرف میں دوستوں کو خصوصیت سے توجہ دلاتا ہوں ۔ جو دوست
یہاں بیٹھے ہیں وہ توجہ کریں لیکن یاد رکھیں کہ میرا یہ حکم نہیں کہ واجبی چندوں کو نظر انداز کر کے
اس میں حصہ لو بلکہ میں نے جو کچھ کہا ہے وہ یہ ہے کہ صدرا کہ صدر انجمن احمد یہ کے مستقل چندے
مقدم ہیں ۔ ہاں اُن کے علاوہ اگر اپنی خوشی سے تم اِس تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہو تو

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ہو جاؤ۔ اسی طرح تحریک جدید کے بقایوں کے متعلق بھی لوگوں کو جا کر کہو اور انہیں مجبور کرو
کہ یا تو وہ اپنے بقائے ادا کریں اور اگر بقائے ادا کرنے سے معذور ہیں تو پھر معافی مانگ
لیں ۔ میں فراخدلی سے اُنہیں معاف کرنے کے لئے تیار ہوں ۔
اس کے بعد اصولی طور پر ان آیات کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو میں نے اس وقت
تلاوت کی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سَبِّحْ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ۔ کہ اے انسان! تیرے سوا جتنی بھی مخلوق ہے وہ بلا استثناء تسبیح الہی
کر رہی اور اللہ تعالیٰ کی پاکیزگی ثابت کر رہی ہیں صرف ایک تیرا وجود ہی ہے جو استثناء
رکھتا ہے، باقی سب اپنے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ شیطان بھی اور فرشتے
بھی اور نیچر بھی ۔ غرض ز غرض زمین و آسمان کی کوئی چیز ایسی نہیں جو تسبیح نہ کر رہی۔ رہی ہو۔ وَهُوَا لُعَزِيزُ
الْحَكِيمُ اور خدا غالب حکمت والا ہے۔ یعنی دنیا ثبوت دے رہی ہے اِس بات کا کہ خدا
غالب ہے اور دنیا ثبوت دے رہی ہے اس بات کا کہ خدا حکمت والا ہے۔ پھر فرماتا ہے
يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لا تَفْعَلُونَ - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ آن
تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ ۔ اب چونکہ صرف ایک انسان ہی ایسا رہ گیا تھا جس کے متعلق یہ سوال
ہو سکتا تھا کہ وہ تسبیح کرتا ہے یا نہیں اس لئے فرماتا ہے تم جانے دو کافروں کو کہ وہ تسبیح الہی
نہیں کرتے ۔ اُن سے اگر کہا بھی جائے گا تو وہ کہیں گے ہم خدا کو کب مانتے ہیں کہ اُس کی
تسبیح کریں ۔ پس جب انسانوں میں سے بھی کا فرمستثنی ہو گئے تو تسبیح کرنے والے صرف
مومن رہ گئے اور مومنوں کے متعلق اللہ تعالی فرماتا ہے کہ لمْ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ ۔
میرے جلال اور میری بڑائی کو دنیا میں ظاہر کرنے کا صرف تم ہی ایک ذریعہ رہ گئے تھے مگر
حالت یہ ہے کہ تم میں سے بھی ایک حصہ کہتا کچھ ہے اور کرتا کچھ۔ اس صورت میں تو میری
تسبیح انسانوں میں اور بھی محدود ہو گئی۔ انسانوں کے سوا تو زمین و آسمان میں جس قدر
چیزیں ہیں وہ جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی تسبیح کر رہی ہیں اور انسانوں میں سے کفار یوں مستثنیٰ
ہو گئے کہ وہ کہہ دیتے ہیں ہم اللہ تعالیٰ کے وجود اور اُس کی قدرتوں کو تسلیم ہی نہیں کرتے
اس لئے فرماتا ہے اے مومنو! کم سے کم تم جو تھوڑے سے رہ گئے تھے تمہارا فرض تھا کہ تم
اپنے عمل سے بتا دیتے کہ انسان بھی اللہ تعالیٰ کی تسبیح کر رہا ہے لیکن اگر تم میں سے بھی کر رہا ہے اگر تم میں سے

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
ایک حصہ ایسا ہو جو تسبیح نہ کرتا ہو اور دعوے تو بہت بڑے کرتا ہو لیکن عملی قربانیوں میں سُست
ہو تو بتاؤ تسبیح الہی کا نظارہ دُنیا کے انسانوں میں سے کون دکھائے گا۔ پس إِلَّا مَا شَاءَ الله
اگر کوئی کمزور ہو تو اُس کو چھوڑ کر تمہاری اکثریت ایسی ہونی چاہئے کہ اُس کے منہ سے جو
الفاظ نکل جائیں وہ اٹل ہوں اور جو اقرار وہ کرے اسے ہر قربانی کر کے پورا کرنے والی ہو۔
صحابہ پر اسلامی تعلیم کے اثرات صحابہ پر دیکھو اس علم کا کتنا اثر ہوا۔
۔انہوں نے
رض
یہاں تک اپنے وعدوں کو پورا کیا کہ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں اُن کی تعریف کرتا اور فرماتا ہے۔ مِنْهُمْ مِّن قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مِّن
ينتظرها که محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اُمت نے ہماری اس نصیحت کو سُن کر ایسا عمل کیا
ایسا عمل کیا کہ اُن میں سے بعض نے تو اپنے فرائض ادا کر دیئے اور بعض اپنی ذمہ داریوں کو
ادا کرنے کے لئے پوری مستعدی سے تیار بیٹھے ہیں۔ حدیثوں میں آتا ہے کہ یہ آیت
خصوصیت سے ایک صحابی پر چسپاں ہوتی ہے اور اسی صحابی کا واقعہ اس آیت کا شانِ نزول
ہے۔ دراصل شانِ نزول کے یہ معنے نہیں ہوتے کہ اس واقعہ کی وجہ سے آیت نازل ہوئی
بلکہ اس کے یہ معنے ہوتے ہیں کہ اس آیت کی زندہ مثال فلاں صحابی میں پائی جاتی ہے۔ تو
صحابہؓ اس آیت کے زندہ ثبوت کے طور پر ایک صحابی کا واقعہ پیش کیا کرتے تھے۔ بدر کی
جب جنگ ہوئی تو وہ صحابی اس میں شامل نہ ہو سکے ۔ جب جنگ ہو چکی اور اُنہیں معلوم ہوا
کہ اس طرح کفار سے ایک عظیم الشان لڑائی ہوئی ہے، تو انہیں اپنے شامل نہ ہونے کا بہت
ہی افسوس ہوا اور اس کا اُن کی طبیعت پر ایسا اثر ہوا کہ اس کے بعد جب کسی مجلس میں بدر
کی جنگ کا ذکر آتا اور وہ سنتے کہ فلاں نے یوں بہادری دکھائی اور فلاں نے اس طرح کام
کیا تو وہ سنتے سنتے کہہ اُٹھتے ، اچھا کیا ، اچھا کیا لیکن اگر میں ہوتا تو بتاتا کہ کس طرح لڑا
کرتے ہیں ۔ لوگ سُن کر ہنس دیتے کہ اب اس قسم کی باتوں کا کیا فائدہ۔ مگر اُن کا جو جوش
تھا وہ سچ سچ کا جوش تھا ، کسی عارضی جذبہ کے ماتحت نہیں تھا بلکہ عشق و محبت کی وجہ سے وہ گھلے
جا رہے تھے اور انہیں یہ غم کھائے جا رہا تھا کہ کاش! انہیں بھی خدا کی راہ میں اپنی جان قربان
کرنے کا موقع ملے۔ آخر خدا تعالیٰ نے اُحد کی جنگ کا موقع پیدا کر دیا۔ اس جنگ میں جب
مسلمانوں نے کفار کے لشکر کو شکست دے دی اور ان کی فوجیں پراگندہ ہو گئیں تو ایک درہ تھا

خطابات شوری جلد دوم
۲۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۷ء
P
جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دس آدمی چن کر کھڑے کئے تھے اور حکم دیا تھا کہ
خواہ جنگ کی کوئی حالت ہو تم نے اس وڑہ کو نہیں چھوڑنا ۔ جب کفار کا لشکر منتشر ہو گیا تو
انہوں نے غلطی سے اجتہاء سےا اجتہاد کیا کہ اب ہمارے یہاں ٹھہرے رہنے کا کیا فائدہ ہے ہم بھی چلیں
اور غنیمت کا مال حاصل کریں۔ چنانچہ اُن میں سے سات آدمی دڑہ چھوڑ کر چلے آئے اور
صرف تین پیچھے رہ گئے ۔ اُن کے سردار نے اُنہیں کہا بھی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
کا حکم ہے کہ ہم یہ درہ چھوڑ کر نہ جائیں مگر اُنہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
یہ مطلب تو نہ تھا کہ فتح ہو جائے تب بھی یہیں کھڑے رہو۔ آپ کے ارشاد کا تو یہ مطلب تھا
کہ جب تک جنگ ہوتی رہے درّہ نہ چھوڑو ۔ اب چونکہ فتح ہو چکی ہے اس لئے یہاں
ٹھہرنے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ حضرت خالد بن ولید جو اُس وقت تک مسلمان نہ ہوئے تھے
نوجوان تھے اور اُن کی نگاہ بہت تیز تھی وہ جب اپنے لشکر سمیت بھاگے چلے جا رہے تھے تو
اتفاقاً انہوں نے پیچھے کی طرف نظر جو ڈالی تو دیکھا کہ درّہ خالی ہے اور مسلمان فتح کے بعد
مطمئن ہو گئے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہی اُنہوں نے لشکر میں سے چند آدمی منتخب کئے اور اُس درّہ
کی طرف سے چڑھ کر یکدم مسلمانوں کی پشت پر حملہ کر دیا۔ مسلمانوں کے لئے یہ حملہ
چونکہ بالکل غیر متوقع تھا اس لئے اُن پر سخت گھبراہٹ طاری ہو گئی اور بوجہ پکھرے ہوئے
ہونے کے دشمن کا مقابلہ نہ کر سکے اور میدان پر کفار نے قبضہ کر لیا۔ یہاں تک کہ رسول
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد صرف ۱۲ صحابہ رہ گئے ۔ جن میں حضرت ابوبکرؓ، حضرت
عمر، حضرت عثمان ، حضرت علیؓ، حضرت طلحہؓ اور حضرت زبیر بھی تھے اور ایک وقت تو ایسا آیا
کہ ۱۲ بھی نہیں صرف چند آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد رہ گئے اور کفار
نے خاص طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر تیر اندازی شروع کر دی۔ صحابہؓ نے
اُس وقت سمجھا کہ اب ہماری خاص قربانی کی ضرورت ہے۔ چنانچہ حضرت زبیر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیٹھ کی طرف کھڑے ہو گئے تا اُس طرف سے کوئی تیر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آ کر نہ لگے اور حضرت طلحہ آپ کے سامنے کھڑے ہو گئے اور اُنہوں
نے اُس جگہ جہاں سے تیرگزر کر آتے تھے اپنا ہاتھ رکھ دیا تا کہ تیر اُن کے ہاتھ پر لگیں۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جسم تک کوئی تیر نہ پہنچ سکے۔ اسی طرح اور صحابی بھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی