دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۲۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کرتا ہوں ۔ اور وہی ان تجاویز پر بھی غور کرے گی جو میں نے پیش کی ہیں اور نظارت علیا
والی پر بھی۔ ہاں اگر وہ چاہے تو اپنے میں سے چھوٹی کمیٹی اور بنا سکتی ہے جو اپنی رپورٹ
اُسی کے سامنے پیش کرے ۔ اور یہ اپنی رپورٹ کے ساتھ اسے شامل کر کے اصل اجلاس
میں پیش کر دے۔ اور چونکہ یہ سب کمیٹی اہم ہو گی اور ممکن ہے اسے ا۔ ہے اسے اپنے میں سے بعض اور
کمیٹیاں بھی مقرر کرنی پڑیں اس لئے اس کے ممبروں کی تعداد چوالیس مقرر کرتا ہوں ۔ اور
دوستوں سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ مناسب آدمیوں کے نام اس سب کمیٹی کی ممبری کے
لئے پیش کریں ۔“
دوسرا دن
غیر احمدی عورتوں سے شادی کا مسئلہ مجلس مشاورت کے دوسرے دن ۱۶ اپریل
۱۹۳۸ء کو پہلے اجلاس میں نظارت امور عامہ
کی طرف سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ احمدی لڑکیوں کے لئے جماعت میں رشتوں کی کمی کے
پیش نظر نظارت ھذا کی طرف سے مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء میں یہ تجویز پیش کی گئی تھی کہ
احمدی احباب کے لئے غیر احمدی لڑکیوں اور عورتوں کا رشتہ لینے کے بارہ میں ممانعت اور
استثنائی حالات میں مرکز سلسلہ سے اجازت لینے کی پابندی کو مزید تین سال کے لئے جاری
رکھا جائے ۔ یہ تجویز منظور ہو گئی تھی اور اب تک اسی کے مطابق عمل ہو رہا ہے۔ اب سوال یہ
ہے کہ آئندہ کیا کرنا چاہئے؟ چند احباب نے اس بارہ میں اپنی آراء پیش کیں اس کے بعد
حضور نے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:-
بعض دوستوں کی تقریروں سے میرے دل پر یہ اثر ہوا ہے کہ ان کے دل میں یہ
سوال خلش پیدا کر رہا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے اہلِ کتاب کی لڑکیوں سے شادی کی
اجازت دی تھی اور عہد اول کے مسلمانوں نے اس اجازت سے فائدہ اُٹھانے میں کوئی
روک پیدا نہیں کی تو کیا وجہ ہے کہ غیر احمدیوں کی لڑکیاں لینے کی جو اجازت ہمیں حاصل ہے
باوجود اس کے کہ وہ ہمارے بہت زیادہ قریب ہیں ، ہمارا ان کا ایک قرآن اور ایک رسول
ہے، اس میں کیوں روک پیدا کی جائے ۔ پس اجازت کی قید کو دور کر کے عام اجازت دے
خطابات شوری جلد دوم
دینی چاہئیے ۔
۲۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اس کے متعلق بعض باتیں کہہ دینا چاہتا ہوں کیونکہ یہ بات ایک مسئلہ سے تعلق رکھتی
ہے مگر اس کے یہ معنی نہیں کہ میں کوئی رائے بیان کر رہا ہوں ۔ میں صرف اس لئے کچھ کہنا
چاہتا ہوں کہ ایک قرآنی آیت کی طرف بار بار اشارہ ہو رہا ہے اور میں سمجھتا ہوں یہ میرا
فرض ہے کہ میں اس کے متعلق بعض حکمتیں بیان کر دوں ۔
یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ ہر چیز کے استعمال کی اجازت محض اس کے فوائد اور
نقصانات کے ساتھ ہی تعلق نہیں رکھتی بلکہ اس امر کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ اس چیز کو کن
حالات میں استعمال کیا جاتا ہے۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جن کے استعمال کے مواقع
بہت کم آتے ہیں اور طبعا اس کی طرف ہماری کشش بھی بہت کم ہوتی ہے۔ اور یہ قدرتی بات
ہے کہ جس کی طرف کشش کم ہو اُسے خاص حالات میں تو ہم استعمال کر لیں گے مگر عام طور
پر استعمال نہیں کریں گے۔ مثلاً ایک چیز کڑوی ہے اُسے اگر کوئی استعمال کرے گا تو خاص
ضرورت کے ماتحت کرے گا لیکن جو چیز کڑوی بھی ہو اور ساتھ ہی نشیلی بھی ہوا سے انسان
عادت کے ماتحت بھی استعمال کر سکتا ہے ۔ مثلاً رسونت ایک کڑوی چیز ہے مگر اس میں نشہ
نہیں ۔ اب جو شخص بھی اسے استعمال کرے گا خاص ضرورت کے ماتحت کرے گا لیکن افیون
کا گومزا اس سے بھی زیادہ کڑوا ہے مگر ساتھ ہی اس کے نشہ بھی ہے۔ پس اس کی کڑواہٹ
اس کے استعمال میں روک نہیں بنتی ۔ یا مثلاً نیم کڑوا ہوتا ہے اور اسی طرح چرائتہ کڑوا ہوتا
ہے ضرورت کے وقت لوگ ان کو بھی گھوٹ کر یا پانی میں بھگو کر پیتے ہیں ۔ کسی کو ضرورت
نہیں کہ اس امر کی تاکید کرے کہ ان کا استعمال احتیاط سے کرو کیونکہ ان میں کوئی نشہ نہیں ۔
ہر آدمی جانتا ہے کہ خاص ضرورت سے ہی ان کا استعمال کیا جائے گا۔ غرض کسی چیز کے منع
کرنے پر جو زور دیا جاتا ہے وہ صرف اُس کے نقصان کی نسبت سے نہیں ہوتا بلکہ اس کے
استعمال کے مواقع کی کثرت وقلت کی وجہ سے بھی ہوتا ہے۔
اب جاننا چاہئے کہ قرآن کریم کی پہلی مخاطب قوم جس کی اکثریت تھی عرب تھے اور
عربوں کا مذہب شرک تھا اور قوموں میں جب بھی رشتہ ناطہ کا سوال پیدا ہوتا برادری کا
سوال سب سے پہلے سامنے آتا ہے۔ پس عربوں کے نزدیک اگر کوئی چیز اہمیت رکھتی تھی تو
خطابات شوری جلد دوم
۲۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
وہ عرب اقوام سے رشتہ کا سوال تھا۔ اہل کتاب کے ساتھ شادی کرنے کی ان کے لئے کوئی
کشش نہیں تھی ۔ انہیں کوئی خاص غرض نہ تھی کہ ایک یہودی یا عیسائی کی لڑکی سے شادی
کریں ۔ عرب بھی سفید قوم تھے اور یہودی اور عیسائی بھی سفید قوم تھے ۔ اور گو ان کے تمدن
میں فرق تھا مگر شکلوں میں کوئی فرق نہیں تھا اس لئے کسی مسلمان کے لئے اس میں کوئی
کشش نہیں تھی سوائے اس کے کہ اہل کتاب کے ساتھ رشتہ کرنے سے عقلی طور پر اُسے کوئی
خاص فائدہ پہنچ سکتا ہو ورنہ اپنی قوم کے رشتے موجود ہوتے تھے اور وہ انہی کو ترجیح دیتے
تھے۔ تو اہل کتاب سے رشتہ کرنے کی اجازت بیشک قرآن کریم میں آئی ہے اور اس
اجازت سے فائدہ اُٹھانے سے مسلمانوں کو روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی لیکن اس کی وجہ
یہ ہے کہ عربوں کے لئے اس امر میں کوئی ذاتی کشش نہ تھی ۔ ہر شخص جانتا تھا کہ غیر برادری
میں شادی وہی کرے گا جو سخت مجبور ہو گا لیکن یہاں یہ بات نہیں ۔ غیر احمدی ہمارے ساتھ
قومیت کا تعلق بھی رکھتے ہیں اور اکثر احمدیوں کو برادریوں کے تعلق کے قیام کے لئے ان
میں شادی کرنے کی رغبت ہوتی ہے۔ کوئی کہتا ہے وہ میرے ماموں کی لڑکی ہے اگر میرے
گھر میں آجائے تو بہت اچھا ہو۔ کوئی کہتا ہے فلاں میرے چا کی لڑکی ہے اس سے میں
شادی کرلوں تو کیا حرج ہے۔ غرض یہاں غیر احمدیوں سے رشتہ میں اتنی کششیں موجود ہیں
کہ اہل کتاب والی مثال یہاں بالکل چسپاں نہیں ہو سکتی اور اگر کسی خاص ضرورت کے
ما تحت ہم قیود لگا ئیں تو یہ حکمت سے خالی نہ ہو گا ۔“
اس موقع پر چند نمائندگان نے اپنی آراء پیش کیں چنانچہ رائے شماری کے بعد حضور
نے فرمایا :-
اس تجویز کے متعلق جو آراء ظاہر کی گئی ہیں ، ان میں سے بعض کے متعلق میں کچھ کہنا
چاہتا ہوں ۔ ایک دوست نے کہا ہے کہ ہمارا گذشتہ تجربہ یہ ہے کہ اس اجازت کے نتیجہ میں
ہمارے بعض لوگ مرتد ہو گئے ہیں۔ یعنی جب ایسے دوست جنہوں نے غیر احمدی لڑکی سے
شادی کی ہوتی ہے فوت ہو جاتے ہیں تو اُن کی بیویاں اُن کے بچوں کو اپنے میکے غیر احمدی
گھروں میں لے جاتی ہیں اور وہ غیر احمدی ہو جاتے ہیں یا بعض کمزور طبائع لوگ اپنے
سرال کے اثر کے نیچے آکر احمدیت کو چھوڑ گئے ہیں۔ یہ خیال کئی دوستوں کی طرف سے
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بیان ہوا ہے۔ زمیندار دوستوں نے تو یہ بیان کیا ہے کہ ایسے واقعات کم ہوتے ہیں اور شہری
دوستوں نے یہ بیان کیا ہے کہ ایسے واقعات زیادہ ہوتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ ایک
نسبتی چیز ہے اور حالات پر محمول ہے۔ شہر والوں کو سسرال میں زیادہ دیر تک ٹھہرنے کا موقع
مل جاتا ہے اور زمینداروں میں سوائے آوارہ گرد نو جوانوں کے یہ بات نہیں پائی جاتی
کیونکہ انہیں اپنے کام کاج کی وجہ سے ٹھہرنے کی بہت کم فرصت ہوتی ہے لیکن شہر والے کئی
کئی ماہ سسرال میں ٹھہر سکتے ہیں۔ مثلاً ایک طالب علم کالج کی چھٹیوں کے موقع پر خیال کرتا
ہے کہ چلو رخصت کے ایام بیوی کے پاس گزار آتے ہیں۔ اس طرح شہر والوں کو زیادہ
نقصان پہنچا ہوگا اور دیہات والوں کو کم ۔ اسی لئے بعض دوستوں نے بیان کیا ہے کہ جب
ہم غیروں کے پاس جائیں گے تو اُن پر اپنا اثر ڈالیں گے۔ بعض دوستوں نے کہا ہے
کہ ان کا اثر ہمارے نوجوانوں پر پڑے گا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جانے والا کیسا ہے اگر وہ
دینی لحاظ سے طاقت اور اثر رکھتا ہے تو جہاں وہ جائے گا اپنا اثر ڈالے گا ۔ اور اگر کمزور ہے
تو یقیناً وہ دوسروں کا اثر قبول کرے گا ۔ ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی تعلیم اور
تربیت کیسی ہے۔ سو یہ امر ظاہر ہے کہ ہماری جماعت کے سَابِقُونَ الأَوَّلُون کی اولا د بھی
إِلَّا مَا شَاءَ اللہ ان سے بڑھ کر تو کیا ان کے ہم پلہ اور ہم رنگ بھی نہیں اور ایسے نوجوان
کم ہیں جو دینی تعلیم رکھتے ہوں اور دوسروں پر اثر ڈال سکیں ۔ تو ایسے نوجوان جہاں جائیں
گے ضرور اثر قبول کریں گے ۔
اور یہ جو کہا گیا ہے کہ غیروں میں جا کر عورتیں مرتد ہو جاتی ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں
دوسروں نے یہ کہا ہے کہ جب غیر احمدی عورتیں احمدی گھروں میں آ جاتی ہیں تو وہ احمدی ہو
جاتی ہیں۔ در حقیقت یہ دونوں قسم کے واقعات پائے جاتے ہیں۔ میں اپنے تجربہ کی بناء پر
کہہ سکتا ہوں کہ ایسے واقعات بہت زیادہ ہیں کہ غیر احمدی لڑکیاں احمدیوں کے ہاں آ کر سکتا
احمدی ہو گئی ہیں اور وہ لوگ زیادہ حق پر ہیں جو کہتے ہیں کہ غیر احمدی عورتیں احمدیوں کے
ہاں آکر احمدی ہو جاتی ہیں۔ میرے خیال میں سو میں سے نوے ایسی ہوں گی جو آکر احمدی
ہو گئی ہیں اور جو جا کر مرتد ہو جاتی ہیں وہ سو میں سے دس ہوں گی بلکہ اس سے بھی کم ۔ بعض
تو آتے ہی احمدی ہو جاتی ہیں اور بعض ایک لمبی کشمکش کے بعد احمدی ہو جاتی ہیں ۔ چنانچہ کل
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہی ایک مہمان عورت نے آکر میری بیوی کو سنایا کہ جب احمد یوں میں میری شادی ہو گئی تو
میرے رشتہ داروں نے کہا کہ اپنے خاوند کو پھسلانا۔ میرا بھی یہی خیال تھا کہ جب موقع
ملے ایسا کروں ۔ ظاہراً تو خاوند کے کہنے پر میں نے بیعت کر لی لیکن میرے دل کی کیفیت
اسی طرف مائل تھی اور ہر موقع پر میں نے یہی کوشش کی کہ کسی طرح اپنے خاوند کو بھی اپنے
ساتھ ملا لوں ۔ وقت گزرتا گیا مگر مجھے اس میں کامیابی نہ ہوئی حتی کہ وہ دن آن پہنچا کہ
ہمارا نوجوان بیٹا جس کے ساتھ ہماری امیدیں وابستہ تھیں فوت ہو گیا۔ ہماری رشتہ دار
عورتیں تعزیت کے لئے آئیں اور کہنے لگیں کہ دیکھا ! تمہارے احمدی ہونے کی وجہ سے یہ
لڑکا فوت ہو گیا ہے اگر تو احمدی نہ ہوتی تو یہ فوت نہ ہوتا ۔ مگر میں سمجھتی تھی کہ میں نے تو
صرف ظاہراً بیعت کی ہوئی تھی اور دل میں پکی غیر احمدی تھی اس لئے مجھے یہ سزا خدا کی
طرف سے ملی ہے اس لئے میں نے اُن سے اُسی وقت کہا کہ جاؤ! میں آج سے پختہ احمدی
ہوں ۔ غرض یہ امر بطور دلیل پیش نہیں کیا جا سکتا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب یہ دلیل بیان کی جا
رہی تھی خود میری طبیعت کا رجحان بھی اس طرف ہو جاتا تھا۔ گو میں مشورہ سے قبل کوئی فیصلہ
نہیں کرتا اور میں نے بار ہا دوستوں کے سامنے بیان کیا ہے کہ جب میں مشورہ کے لئے
بیٹھتا ہوں تو بالکل خالی الذہن ہو کر بیٹھتا ہوں کیونکہ پہلے ہی اگر ایک فیصلہ کر لیا جائے تو
مشورہ بے معنی ہو جاتا ہے۔ بلکہ ایک موقع پر جب یہ دلیل بیان ہو رہی تھی تو میری طبیعت
میں یہ بات آگئی کہ فی الواقعہ کثرت تو ہماری طرف آجاتی ہے۔ مگر ایک دوست نے اپنی
تقریر میں ایک فقرہ ایسا کہا کہ وہ جن کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ آ جاتی ہیں اُن کا لانا تو
ہمارے ذمہ نہ تھا مگر جو جاتا ہے اس کی ہدایت کی ذمہ داری ہم پر تھی تو میری طبیعت نے
پلٹا کھایا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لا يَضُرُّكُمْ مِّنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ )
یعنی اگر تمہارے حق اور ہدایت پر ہونے کی وجہ سے کوئی گمراہی میں پڑتا ہے تو تم پر کوئی
الزام اور ذمہ داری نہیں۔ ہدایت یافتہ کو گمراہی میں پڑنے دینا معمولی بات نہیں بلکہ اگر
ایک ہزار آتا ہے اور اس کی جگہ ہماری غفلت سے ایک جاتا ہے تو یہ زیادہ خطرناک ہے
کیونکہ اس کو بچانے کی ذمہ واری ہم پر تھی ۔
بعض دوستوں نے یہ بیان کیا ہے کہ اگر غیر احمدیوں سے رشتہ لینے کی عام اجازت ہو
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
گئی تو غیر احمدی ہمارے لائق لڑکوں کو لے جائیں گے جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پڑھے لکھے
لڑکے غیروں میں چلے جائیں گے۔ اگر ایسا ہوا کہ تعلیم یافتہ لڑکے باہر چلے گئے تو یہ
افسوسناک بات ہوگی اس لئے یہ امر بھی قابل غور ہے ۔
بعض دوستوں نے کہا ہے کہ اگر ہم غیر احمدی لڑکیاں لیں گے اور اس کی اجازت ہو
جائے گی تو پھر ان کو احمدی لڑکیاں دینی بھی پڑیں گی اور کمزور طبقہ ایسا کر دے گا ۔ ایسی
مثالیں ہماری جماعت میں پائی جاتی ہیں کیونکہ وہ پہلے غیر احمدیوں سے لڑکیاں لے چکے
ہوتے ہیں پھر وہ غیر احمدی ان سے مطالبہ کرتے ہیں ۔
ایک بات جو بار بار دہرائی گئی ہے کہ احمدی غریب لڑکوں کو لڑکیاں نہیں ملتیں ۔ یہ عام
شکایت ہے۔ مجھ پر بھی یہی اثر ہے کہ بوجہ خیالات میں بلندی پیدا ہونے کے اور احساس
زیادہ ہونے کے ہر شخص یہی چاہتا ہے کہ مجھے اعلیٰ درجہ کا رشتہ مل جائے ۔ میں امید کرتا ہوں
کہ میرے وہ عزیز دوست اگر میں اُن کا ذکر کروں تو بُرا نہیں منائیں گے۔ وہ دوست
ہماری جماعت میں داخل ہوئے ہیں۔ چار پانچ ہزار ایکٹر زمین کے مالک ہیں اور
بی۔ اے ہیں اور اگر چہ وہ اتنے مالدار نہیں جتنا کہ خیال کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے اپنے رشتہ
کا فیصلہ میرے سپرد کیا ہوتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ان کے لئے ہفتہ میں دو تین خط
آ جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں کوئی ساٹھ ستر رشتے ان کے متعلق آچکے ہیں حالانکہ بعض
رشتہ پیش کرنے والے دوست ایسے نہیں کہ ان کے ساتھ ان کا کوئی جوڑ ہو یا کفو ہو۔ محض
اس لئے کہ چار پانچ ہزارایکٹر زمین کے مالک ہیں ان کے ساتھ رشتہ کرنا چاہتے ہیں۔ میں
ایسے لوگوں کو یہی جواب دیتا ہوں کہ آپ ان سے کہیں جب وہ مجھ سے کہیں گے تو غور ہو
سکے گا ۔
تھوڑے دن ہوئے ایک شخص آیا اور اس نے ان کے لئے رشتہ پیش کیا میں نے وہی
جواب دے دیا۔ اس پر اس نے کہا کہ آپ سفارش تو کر دیں۔ میں نے کہا کہ اگر میں
سفارش کرنے لگتا تو اس وقت سفارش کر کے شریعت کی حدود سے زیادہ رشتے کرا دیتا۔ میں
نہیں کہہ سکتا کہ غیر احمدیوں میں یہ خیال ہو لیکن یہاں ہماری جماعت میں بلندی خیال کی
وجہ سے ایسا ہے اور یہ خیال کہ لڑکی والا آئے اور کہے کہ میری لڑکی لے لو، نہ تو اس میں کوئی
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
قابلیت ہو اور نہ ہی کفو کا کوئی خیال ہو بلکہ محض اس لئے کہ فلاں شخص چار پانچ ہزار ایکٹر
زمین کا مالک ہے اور بی ۔ اے تک تعلیم یافتہ ہے، اس سے رشتہ کی خواہش کرنا محض حرص
اور لالچ ہے اور قومی گراوٹ پر دلالت کرتا ہے ۔ میں نے اس کا نام اُمنگ رکھا ہے، کیونکہ
میں نہیں سمجھ سکتا کہ اس قدر گراوٹ ہماری جماعت کے احباب میں ہے۔ لیکن ممکن ہے کہ
لڑکی والا کہے کہ احمدیوں میں تو مساوات ہے تو میں کہوں گا بے شک ۔ لڑکے کو چاہئے کہ اس
بات کا خیال کرے ، لڑکی والوں کو تو ایسا نہیں چاہئے ۔
دیکھو! ایک طرف شریعت کہتی ہے کہ اپنا مال دو اور دوسری طرف کہتی ہے لا تمدن
عَيْنَيْكَ إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِنْهُمْ ، گویا مال والوں کو تو یہ حکم دیا کہ مال خرچ
کرو اور محتاجوں کو ارشاد فرمایا کہ اس کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہ دیکھو۔ اسی طرح شادی
کے بارہ میں مال وغیرہ کے ملحوظ رکھنے کا کوئی حکم نہیں بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا عَلَيْكَ بِذَاتِ الدِّينِ تَرِبَتْ يَدَاكَ ، یعنی اے مومن ! تیرا کام یہ نہیں کہ
دیکھے کہ بیوی حسب نسب والی یا مال دار یا صاحب جمال ہے بلکہ اگر حسب نسب والا خدا
نے تجھے بنایا ہے تو تجھے اس جھگڑا میں پڑنے کی ضرورت نہیں کہ بیوی حسب نسب والی
نہیں۔ اولا د تو باپ کی طرف ہی منسوب ہوگی یا اگر بیوی مالدار یا صاحب جمال نہیں ہے تو
تیرے لئے یہ حکم ہے کہ تو اپنے مال اور جمال پر قناعت کر ۔ اور ارشاد فرمایا کہ تیرا یہ کام ہے
کہ تو ذات الدین بیوی کی تلاش کرے ۔ شریعت تو کہتی ہے کہ اگر کوئی غریب ہو کر سائل بنتا
ہے تو وہ مردود ہے۔ اور اگر کوئی مال دار ہو کر بخل کرتا ہے اور اپنے بھائی کو فائدہ نہیں پہنچانا
چاہتا تو وہ بھی مردود ہے۔ وہ نیکی خدا نے اس کے لئے فرمائی ہے اور یہ حکم تیرے لئے۔
غرض یہ مساوات کی نصیحت تو لڑکے والوں کو تھی نہ کہ لڑکی والوں کو ۔ پس یقیناً یہ مرض
جماعت میں موجود ہے اور جماعت کے احباب کو چاہئے کہ اس نقص کی اصلاح کی طرف
توجہ کریں ۔
رشتہ میں کفو کی اہمیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض ایسے رشتوں کو
روک دیا تھا کہ جو مناسبت نہ رکھتے تھے اور فرمایا کہ کفو اور
مناسبت کو دیکھ کر رشتے کئے جائیں اس لئے ہماری جماعت کو اس بات کی طرف توجہ کرنی
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
چاہئے اور لڑکوں میں یہ بات پیدا کرنی چاہئے کہ رشتہ کا تلاش کرنا ان کے ذمہ ہے نہ کہ لڑکی
والوں کے اور رشتہ تلاش کرتے وقت وہ ذات الدین کو ترجیح دیں ۔ پس ہمارے دوستوں کو
اس بات کی طرف خاص توجہ کرنی چاہئے ۔
میں احباب کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلانی چاہتا ہوں کہ انہوں نے اپنی تربیت اولاد
لڑکیوں میں کوئی خوبی بھی پیدا کی ہے یا نہیں ۔ جن لوگوں کو خدا نے حیثیت
دی ہے، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کی اچھے رنگ میں تعلیم و تربیت کریں ۔ قادیان کے
بعض اولین کی اولاد کی تربیت خراب ہے۔ اگر غرباء اپنی اولاد کی اچھی تربیت کرتے ہیں تو
وہ زیادہ مستحق ہیں کہ ان کی طرف توجہ کی جائے ۔
ایک دوست نے کہا ہے کہ لڑکیاں زیادہ قابل ہیں اور لڑکے اس قدر قابل نہیں ، اس
لئے لڑکوں میں قابلیت پیدا کرنی چاہئے مگر یہ خیال غلط ہے۔ لڑ کے قابل ہیں لیکن لڑکیوں کی
تعلیم کی زیادہ قیمت لگائی جاتی ہے اور ان کی معمولی تعلیم کو بھی بہت بڑی تعلیم سمجھ لیا جاتا
ہے۔ مثلاً لڑکا اگر میٹرک پاس ہو تو کوئی توجہ نہیں کرتا اور نہ اسے کوئی اہمیت دی جاتی ہے۔
اگر لڑکی میٹرک پاس ہو تو اُسے کہتے ہیں کہ بہت لائق ہو گئی ہے اور اگر ایف۔ اے یا
بی ۔ اے ہو جائے تو پھر اس کی لیاقت کا کوئی حساب ہی نہیں رہتا۔ ایک شخص کو ابھی جماعت
سے خارج کیا گیا ہے اُن کو لڑکیاں پڑھانے کا شوق تھا۔ جب انٹرنس پاس کیا تو مجھ سے
مشورہ کرنے آئے ۔ میں نے انہیں مشورہ دیا کہ زیادہ تعلیم کی وجہ سے پھر رشتوں میں دقت
پیدا ہو گی ۔ مگر اُنہوں نے تعلیم کو جاری رکھا اور ایف۔ اے اور ایف۔ اے کے بعد
بی۔اے اور ساتھ ہی رشتے کی تلاش کرتے رہے مگر جب پہلے کوئی رشتہ انہیں پسند نہیں آتا
تھا تو اب زیادہ تعلیم کی صورت میں کیونکر پسند آ سکتا تھا۔ اب لازماً ان لوگوں کو کسی ولایت
پاس شدہ کی تلاش پیدا ہوئی ۔ انہی کے متعلق میں نے ایک خطبہ بھی پڑھا تھا اور اس میں توجہ
دلائی تھی کہ ہر ولایت سے آنے والے کو احمدی بنالینا میرے بس کی بات نہیں اور نہ میں یہ
کر سکتا ہوں کہ اپنے خرچ پر ولایت میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے لڑ کے بھیجوں ۔ اس کے
بعد ان کی بیوی میرے پاس آئی اور اُس نے کہا کہ آپ تو ہمیں کوئی رشتہ تلاش کر کے دیتے
نہیں پھر ہمیں مجبوراً غیر احمدیوں کے ساتھ شادی کرنی پڑے گی۔ میں نے کہا کہ میں نے تو
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
آپ کو رشتے بتائے تھے جو آپ کو پسند نہیں آئے ۔ جس پر اُس نے کہا کہ ہم مجبور ہیں کہ
ایسی حالت میں غیر احمدیوں میں رشتہ کر دیں۔ میں نے کہا یہ تو شریعت کا مسئلہ ہے، میرے
پاس کوئی طاقت نہیں کہ میں آپ کو اس سے روک سکوں بجز اس کے کہ آپ کو شریعت کے
مسئلہ سے واقف کر دوں ۔ اس گفتگو کے بعد وہ چلی چلی گئیں اور اپنے خاوند سے جا کر کہا کہ
اجازت ہو گئی ہے۔ پھر ان کے خاوند میرے پاس آئے کہ میری بیوی کہتی ہے کہ آپ نے
اجازت دے دی ہے ۔ تو میں نے اُنہیں سارا واقعہ سنا دیا اور کہا کہ شریعت کا مسئلہ ہے میں
اجازت دینے والا کون ہوں اور کس طرح شریعت کے خلاف کر سکتا ہوں ۔ کچھ عرصہ کے
بعد مع
معلوم ہوا ہوا کہ اُنہوں نے اپنی ایک لڑکی کی غیر احمدیوں میں شادی کر دی اور بہانہ یہ بنایا
کہ خلیفہ المسیح نے رشتہ کا انتظام نہیں کیا مجبور ہو گئے ہیں اور جس کے ساتھ شادی کی ہے سُنا
ہے کہ وہ پرائمری پاس ہے“
اس موقع پر ایک دوست نے عرض کیا کہ حضور ! وہ پرائمری پاس کی لہ حضور! وہ پرائمری پاس بھی نہیں ہے حضور نے فرمایا:-
محض اس لئے کہ وہ ایک وزیر کی فوت شدہ بیوی کا بھائی ہے اس کے ساتھ
شادی کر دی ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ امور عامہ نے جب ان سے جواب طلب کیا تو
اُنہوں نے لکھ بھیجا کہ ہم نے اجازت کے بعد رشتہ کیا ہے اور اپنی بیوی کا حوالہ دے دیا
کہ وہ خلیفہ اسیح سے اجازت لے آئی تھیں ۔
لڑکیوں کی تعلیم میں احتیاط کی ضرورت غرضیکہ ہماری جماعت کے احباب کو
لڑکیوں کو تعلیم دلانے میں احتیاط سے
کام لینا چاہئے۔ تعلیم کے بعد لڑکیوں کی قیمت زیادہ لگائی جاتی ہے اور وہ محض اس خیال سے
کہ زیادہ دولت مل جائے ۔ لڑکی تو باپ کی ہوتی ہے مگر شرم میں محسوس کرتا ہوں کیونکہ
جماعت کی لڑکیاں بھی میری ہی لڑکیاں ہیں۔ سو اگر تعلیم دلانی ہے تو اس نیت سے دلا دلانی
چاہیئے کہ ہم نے احمدی کے ساتھ ہی رشتہ کرنا ہے جیسا بھی میسر آ جائے ، ورنہ موجودہ صورت
میں تعلیم دلا ناسخت دینی نقصان کا موجب ہے اور لڑکیوں کے رشتے آپ جا کر پیش کرنا یہ
بھی شریعت کے خلاف ہے۔ قرآن کریم صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہی اس معاملہ
میں خاص کرتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے وَ امْرَأَةً مُّؤْمِنَةً إِن وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ إن
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ارَادَ النَّبِيُّ أَن يَسْتَنكِحَهَا خَالِصَةً لَكَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ کے یعنی صرف
حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہی شان ہے کہ کوئی عورت اپنے آپ کو بطور ہبہ پیش
کرے کیونکہ اس میں اُس عورت کی کوئی کسر شان نہیں ۔ دوسرے لوگوں کو شریعت اجازت نہیں
دیتی کہ لڑکی پیش کریں بلکہ لڑکے والوں کو رشتہ طلب کرنا چاہئے۔ اگر لڑکی والالڑ کی پیش کرے
گا تو یہ سمجھا جائے گا کہ وہ ایک سائل کی حیثیت میں آیا ہے۔ الغرض تعلیم کے معاملہ میں نہایت
احتیاط کی ضرورت ہے اور یہ وہ نقائص ہیں جن کا دور کرنا ہمارے لئے ضروری ہے۔
ایک سوال یہ اُٹھایا گیا ہے کہ اگر یہ حد بندی اُڑا دی جائے تو قومیت کا سوال ہمارے
سامنے پھر آ جائے گا اور لوگ اپنی قوم کی لڑکیوں کی تلاش میں لگ جائیں گے ۔ اس میں کوئی
شک نہیں کہ موجودہ قیود کی وجہ سے قومی تعصب کم ہو رہا ہے اور اس کی بیسیوں نظائر ہیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ ایک وقت میں ایک شخص میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں سید ہوں،
کوئی سید لڑ کا تلاش کر دیں۔ جب سید رشتہ نہیں ملتا تو پھر کچھ مدت کے بعد وہی شخص کہتا ہے
کہ اچھا قریشی ہی سہی ۔ جب وہ بھی نہیں ملتا تو اور چھ ماہ بعد وہ کہنے لگتا ہے کہ اچھا کوئی مغل
یا پٹھان ہی مل جائے ۔ اگر وہ بھی نہیں ملتے تو آخر کہہ دیتے ہیں کہ احمدیت کا سوال ہے اس
لئے اب ہم کوئی شرط نہیں کرتے ۔ تو یہ درست ہے کہ ان قیود نے قومیت کے ناجائز تعصب
کو بہت حد تک احمدیوں سے اُڑا دیا ہے۔
سے اس
اس میں کوئی شک نہیں کہ اب ہمارے تعلقات محدود ہو رہے ہیں ۔ جب غیر احمد یوں
رشتہ داری کے تعلقات تھے تو تبلیغ کا میدان کھلا تھا اور لوگ کثرت سے احمدی بنتے
تھے۔ مگر جب سے حد بندیاں قائم کی جا رہی ہیں ، تبلیغ کا میدان تنگ ہو رہا ہے۔ جو لوگ
پہلے احمدی ہوئے وہ تو اپنے خاندانوں کو احمدی بنا چکے ہیں اور جو نئے آتے ہیں وہ اکیلے
وکیلے آتے ہیں اور حد بندیوں کی وجہ سے آئندہ نئے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے ۔ تو یہ بھی
ایک سوال ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کوئی ایسا محکمہ ہو جو اس کام
کو اچھی طرح چلائے اور ایسے رشتوں کی اجازت دے جس سے تبلیغ کا میدان وسیع ہو تو یہ
فائدہ مند ہوگا ۔ اب اُن کو اجازت ملتی ہے جن کو احمدیوں میں رشتہ نہیں ملتا اور زیادہ حصہ
انہی لوگوں کا ہے اِس سے اُتر کر ان لوگوں کو اجازت ہوتی ہے جو کہتے ہیں کہ اجازت سے
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
احمدیت کو فائدہ پہنچے گا اور یہ لوگ بہت ہی کم ہیں ۔ غرض ان قیود میں بعض مفید پہلو بھی ہیں
اور بعض مصر بھی اس لئے اس وقت تک میرا خیال یہی ہے کہ موجودہ قاعدہ کہ اجازت کے
ساتھ شادی کی جائے میرے نزدیک مرجع ہے اس لئے میں کثرت رائے کے مطابق
فیصلہ کرتا ہوں کہ تین سال تک مزید یہ قاعدہ جاری رہے کہ جو احمدی غیر احمدی لڑکی سے
شادی کرنا چاہے، ناظر تعلیم سے اجازت لے کر کرے اس کے بغیر نہیں ۔ مگر ساتھ ہی محکمہ
متعلقہ کو ہدایت کرتا ایت کرتا ہوں کہ جہاں فوائد ہوں وہاں اجازت دینے میں بخل سے کام نہ لیا
جائے ۔
امراء کے انتخاب کا طریق ۱۶۔ اپریل ۱۹۳۸ء کو مجلس مشاورت کے دوسرے اجلاس میں سب کمیٹی نظارت علیا کی طرف سے یہ تجویز
پیش ہوئی کہ :-
امراء کے تقرر کے لئے مشورہ بذریعہ عام اجلاس نہ ہو بلکہ ہر ایک امارت کے علاقہ
میں جہاں کہ چندہ دہندگان کی تعداد چالیس یا چالیس سے زیادہ ہو ایک مجلس انتخاب مقرر
کی جائے جو اس علاقہ کے منتخب شدہ نمائندوں اور مرکز کی طرف سے نامزد شدہ اصحاب پر
مشتمل ہو اور امراء کے انتخاب کے متعلق مشورہ دینے کا حق صرف اس مجلس کے ممبران تک
محدود کر دیا جائے ۔“
اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا :-
دو
بعض دوستوں نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ تقر را میر کا مسئلہ ایک مذہبی مسئلہ ہے اس
لئے اس کے متعلق اُس اسوہ کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یا
آپ کے بعد خلفاء کے زمانہ میں اختیار کیا جاتا تھا میرے خیال میں یہ ایک ایسا امر ہے جس
کی طرف توجہ کی جانی چاہئے اور اس لئے میں اپنے علماء کو جو تاریخ یا اس سے متعلقہ مضامین
پڑھاتے ہیں موقع دینا چاہتا ہوں کہ اس کے متعلق اپنے خیالات اختصار کے ساتھ بیان
کریں مولوی سید محمد سرور شاہ صاحب، میر محمد اسحاق صاحب اور مولوی محمد اسماعیل صاحب
اپنے اپنے خیالات ظاہر کریں ۔“
اس پر اس تجویز کے بارے میں یکے بعد دیگرے ممبران نے اپنی آراء پیش کیں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۲۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ووٹ لینے پر یہ تجویز کثرت رائے سے پاس ہوگئی ۔ اور فیصلہ ہوا کہ :-
دو
جہاں جماعت کے ممبر چالیس یا اس سے زیادہ ہوں وہاں انتخاب امیر براہ راست
نہ ہو بلکہ احباب جماعت کی منتخب کمیٹی انتخاب کرے۔“
اس کے بعد بعض ترامیم پیش کی گئیں جن پر ممبران کے اظہارِ خیال اور رائے شماری
کے بعد حضور نے فرمایا :-
بالواسطہ انتخاب کا جو مسئلہ نظارت اعلیٰ کی طرف سے پیش کیا گیا ہے اس کی حکمت
پوری طرح میری سمجھ میں نہیں آئی اور اس کے جواز کے لئے جو مشکلات پیش کی گئی ہیں
میری طبیعت پر یہ اثر ہے کہ ان پر پوری طرح غور نہیں کیا گیا اور میرا اندازہ ہے کہ اس تجویز
سے ان من مشکلات کا حل نہیں ہو سکتا۔ یہ بحث سیاسیات میں ہمیشہ چلتی رہتی ہے کہ بیرونی اثر
تھوڑے آدمیوں پر جلدی ڈالا جا سکتا ہے یا زیادہ پر اور اس کے متعلق ابھی دُنیا کوئی فیصلہ
نہیں کرسکی۔ ہندوستان کے کانسٹی ٹیوشن (CONSTITUTION) کی ترتیب کے وقت
بھی یہ بحث بڑے زور سے ہوئی ہے کہ انتخابات بالواسطہ ہوں یا بلا واسطہ۔ اور جہاں تک
مجھے یاد ہے اس ضمن میں یہ سوال بھی زیر بحث آیا تھا کہ زیادہ اثر کس پر ڈالا جا سکتا ہے۔
بعض مدبروں کی رائے یہ ہے کہ تھوڑے لوگوں پر اثر کم ڈالا جا سکتا ہے، اس لئے انتخاب
بالواسطہ ہونا چاہئے ۔ بعض کی اس کے خلاف ۔ میری اپنی رائے بھی ثانی الذکر کے مطابق
ہے۔ اور جہاں تک مجھے یاد ہے۔ سائمن رپورٹ پر میں نے جو تبصرہ لکھا تھا اُس میں بھی
اسی رائے کا اظہار کیا تھا کہ تھوڑے لوگوں پر زیادہ اثر ڈالا جا سکتا ہے مگر اس کے انتخابات
بلا واسطہ ہونے چاہئیں ۔ اس وقت ہمارے سامنے مذہبی نظام ہے اور دنیوی نکتہ نگاہ مذہبی
نکتہ نگاہ سے مختلف ہو سکتا ہے ۔ عین ممکن ہے کہ ایک شخص سیاسیات کے میدان میں تو انتخاب
بالواسطہ کا حامی ہو لیکن مذہبی انتخاب اُس کے نزدیک بلا واسطہ ہونا ضروری ہو اس لئے میں
یہ تو نہیں کہتا کہ اس وقت بھی میری وہی رائے ہے جو میں نے ہندوستان کی کانسٹی ٹیوشن کی
تیاری کے وقت دی تھی لیکن اس امر کا اقرار کرتا ہوں کہ اس مسئلہ کے تمام پہلوؤں پر میں
نے جو اس وقت غور کیا ہے اس کے رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ اس تجویز کو اس وقت پیش
کرنے کی حکمت میری سمجھ میں نہیں آئی ۔ ابھی تک مجھ پر یہی اثر ہے کہ جن مثالوں کی بنیاد