دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۲۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
پر اس کی ضرورت سمجھی گئی ہے وہ کوئی ایسی فیصلہ کن مثالیں نہیں ہیں کہ ان کے پیش نظر یہ
یقین کیا جا سکے کہ انتخاب با لواسطہ ضرور مفید ہوگا ۔ اس وقت صرف دو ایسی جماعتیں ہیں
جن میں امراء کے انتخاب کے مسئلہ پر اختلاف ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ تجویز اُن دونوں
جگہوں پر ہی فساد کو تیز کرنے والی ہوگی کیونکہ وہاں کوئی ایسا آدمی نہیں جس کی ذاتی بڑائی
دینی یا دنیوی لحاظ سے دوسروں کو مرعوب کر سکے ۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ ہم زیادہ
کام کر سکیں گے۔ یہاں کوئی تنخواہ وغیرہ تو ملتی نہیں ۔ پس یہی ایک رستہ ہے جس سے شیطان
ور غلا سکتا ہے اور کہتا ہے کہ شاباش ! ہمت کرو، قوم کی زندگی تمہیں سے وابستہ ہے۔ اور یہ
تجویز ایسے وہموں کا خاطر خواہ انسداد نہیں کر سکتی اس لئے میں اسے کوئی مؤثر چیز نہیں سمجھتا۔
مگر چونکہ کثرت رائے اس کے حق میں ہے اِس لئے اِسے منظور کرتا ہوں اور فیصلہ کرتا ہوں
کہ جن جماعتوں میں چالیس سے زیادہ چندہ دہندہ افراد ہوں ان کی ایک مجلس انتخاب چنی
جائے (جس کے لئے قواعد صدر انجمن احمد یہ تجویز کرے ) اور وہ مجلس انتخاب امیر کا
انتخاب کیا کرے۔
دوران سال میں یہ امر میرے مد نظر رہے گا بلکہ اگر ضرورت ہوئی تو آئندہ سال
بھی ۔ پھر جن جماعتوں میں جھگڑے وغیرہ ہوتے ہیں ان کو بھی میں مد نظر رکھوں گا اور اگر
ضرورت محسوس ہوئی تو پھر اس پر غور کر لیا جائے گا۔ ایک زمیندار دوست نے کہا ہے کہ
جب خلیفہ نے ہی آخری منظوری دینی ہے تو پھر انجمن کی طرف سے نامزدگی کی کیا ضرورت
ہے؟ میرے نزدیک بھی یہ بات صحیح ہے اگر انجمن کو کوئی اعتراض ہو تو اسے خلیفہ وقت کے
سامنے پیش کر سکتی ہے ۔ جو بات بہر حال ہماری منظوری سے ہوئی ہو، اُس میں اس قسم کی پیچ
کی ضرورت نہیں۔ ہاں ایک قسم کی نامزدگی ہے جسے کسی صورت میں بھی نظر انداز کرنا جائز
نہیں اور وہ یہ کہ ایسی جگہ پر جتنے صحابی ہوں گے وہ سب اُس مجلس کے ممبر ہوں گے۔ اُن
میں سے اگر کوئی انتخاب میں آجائیں تو وہ انتخاب کے حق سے ممبر ہوں گے لیکن جو صحابی
منتخب نہ ہوں وہ بھی اُس مجلس کے ممبر بہ حیثیت صحابی کے ہوں گے۔ فرض کرو کہ کسی جماعت
میں دس صحابی ہیں۔ ان میں سے پانچ منتخب ہو گئے ہیں، باقی پانچ بھی اُس مجلس کے ممبر ہو
جائیں گے گویا وہ دس کے دس صحابی ہی ممبر ہوں گے۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
دوسری تبدیلی میں یہ کرنی چاہتا ہوں کہ ساٹھ سال سے اوپر کے چندہ دینے والے
احمدی بھی سب کے سب بطور حق اس مجلس انتخاب کے ممبر ہوں گے۔ جو احمدی کسی جگہ
ساٹھ سال سے زائد عمر کے ہوں وہ بھی اس مجلس کے ممبر سمجھے جائیں گے کیونکہ اس عمر کے
لوگ تجربہ کار ہوتے ہیں اور ان کی رائے سلجھی ہوئی ہوتی ہے اس لئے ان کی رائے سے
فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ بوڑھوں کی رائے ہمیشہ مفید ہوتی ہے۔ بچپن میں ایک کہانی سنا کرتے
تھے کہ کسی راجہ کی لڑکی سے دوسرے راجہ کے لڑکے کی شادی قرار پا گئی مگر لڑکی کا والد رشتہ
پسند نہ کرتا تھا اور چاہتا تھا کہ کسی نہ کسی آڑ میں انکار کر دے۔ چنانچہ اُس نے پہلے یہ شرط
پیش کی کہ بارات کے ساتھ بوڑھا کوئی نہ آئے لیکن بوڑھے وزیر نے کہا کہ مجھے صندوق
میں بند کر کے ضرور ساتھ لے چلو تمہیں فائدہ ہوگا۔ جب بارات وہاں پہنچی تو لڑکی والوں
نے یہ شرط پیش کر دی کہ ہر برائی کو ایک سالم بکرا کھانا پڑے گا۔ بوڑھے وزیر نے مشورہ دیا
کہ ہم کھائیں گے مگر بکرا ایک ایک کر کے لایا جائے اور ظاہر ہے کہ ہزار آدمیوں کو ایک بکرا
کی بوٹی بوٹی بھی نہیں آ سکتی تھی ۔ اس قصہ کا سبق یہ ہے کہ بعض فوائد بوڑھے آدمیوں کی
رائے سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ دوسرے اس طرح بڑھاپے کی عزت بھی قائم رہے
گی ۔ پس ان دو تر میموں کے ساتھ میں اس تجویز کو منظور کرتا ہوں کیونکہ کثرت رائے اس
کے ساتھ ہے۔
اس بحث کے دوران میں ایک یہ سوال بھی زیر بحث آیا ہے کہ شریعت اس بارہ میں
کیا کہتی ہے۔ اس کے لئے میں نے بعض علماء سے بھی دریافت کیا اور اُنہوں نے اپنے
خیالات ظاہر کئے ہیں۔ اصولی طور پر اس کے متعلق میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ امارت
کے لفظ سے بعض لوگ دھوکا کھاتے جاتے ہیں ۔ عربوں میں یہ لفظ قومی سردار کے سردار کے معنوں میں استعمال
ہوتا ہے، چاہے وہ نظامِ حکومت کے لحاظ سے کوئی حیثیت رکھتا ہو یا نہ رکھتا ہو۔ اس کے
علاوہ امیر کے معنے یہ بھی ہیں کہ وہ شخص جو افراد اور مرکز کے مابین واسطہ ہو۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی میں کوئی ایسی مثال ہمیں نہیں ملتی کہ ما فی الذکر امیر کا لوگوں
نے انتخاب کیا ہو۔ ایسے امیر ہمیشہ مقرر ہی ہوتے رہے۔ ہاں یہ ضرور مد نظر رکھا جاتا تھا کہ
اس تقرر میں لوگوں کی مرضی کا دخل ہو۔ لوگ کسی کے تقرر پر اعتراض کر دیتے تو بعض دفعہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اسے واپس بلا لیا جاتا تھا۔ پھر بعض دفعہ تقرر سے پیشتر بھی مشورہ لے لیا جاتا تھا۔ ان دونوں
طریق کی مثالیں احادیث میں ملتی ہیں ۔ حضرت ابوبکرؓ، حضرت عمرؓ اور حضرت عثمان کے زمانہ
اگرچه
میں بھی ایسی مثالیں ملتی ہیں ۔ حضرت علیؓ کے زمانہ میں بھی میرا خیال ہے کہ ایسی مثال ہے۔
چہ اس وقت یقینی طور پر یاد پر یاد نہیں ۔ حضرت عمرؓ کے زمانہ کا زمانہ کا ایک مشہور واقعہ ہے کہ حضرت
مغیرہ یمن کے گورنر مقرر ہوئے ۔ اُس علاقہ کے لوگوں نے کہا کہ یہ شخص چونکہ ٹیکس سختی سے
وصول کرتا ہے اس لئے کوشش کرو کہ یہاں آئے ہی نہیں ۔ ان میں سے ایک شخص بہت
ہوشیار تھا۔ اُس نے کہا کہ مجھے ایک لاکھ درہم جمع کر دو تو میں جا کر شکایت کرتا ہوں کہ یہ
روپیہ مغیرہ نے رشوت لی ہے۔ وہ شخص حدیث العہد تھا اور جھوٹ کی قباحت کو پوری طرح
نہیں سمجھا تھا۔ چنانچہ اس نے وہ روپیہ حضرت عمر کے پیش کیا کہ یہ مغیرہ نے رشوت لی ہے۔
حضرت مغیرہ نہایت سمجھدار اور عقلمند تھے اور صحابہ میں بہت نیک سمجھے جاتے تھے۔ حضرت عمر
نے اُن کو بلایا اور پوچھا کہ کیا تم نے یہ روپیہ رشوت لیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہاں لیا ہے مگر
ایک لاکھ نہیں دو لاکھ اور وہ میں نے اسی کے پاس جمع کر دیا تھا۔ اس پر وہ شخص گھبرا گیا اور
کہا کہ یہ بات بالکل غلط ہے اور اُنہوں نے کوئی رقم دراصل وصول کی ہی نہیں ۔ یہ محض ان
کی سختی کی وجہ سے ہم نے سازش کی تھی تا آپ ان کی جگہ دوسرے والی کو بھجوا دیں ۔ اس
واقعہ اور بہت سے اور واقعات سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت والیوں کو بدلنے کا بھی رواج
تھا لیکن انتخاب خود خلیفہ وقت ہی کرتا تھا۔ ہاں ایک امیر اور بھی ہوتے تھے جو لوگوں کے
خیالات آکر حکومت کے سامنے پیش کرتے تھے ۔ یہ لوگ بے شک منتخب ہوتے تھے اور قوم
انہیں اپنا نمائندہ بنا کر بھیجتی تھی ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک دفعہ
ایک وفد آیا اور آپ نے فرمایا کہ آپ لوگ اپنے میں سے ایک امیر منتخب کریں اور وہی
بات چیت کرے۔ کے تو ایسے امیر جن کو حکومت کی طرف سے کوئی رتبہ نہیں ملتا تھا بے شک
منتخب ہوتے تھے لیکن جن کو حکومت کی طرف سے کوئی رُتبہ ملتا تھا وہ انتخابی نہیں ہوتے تھے،
وہ مقرر کئے جاتے تھے۔ ہاں تقرر کے وقت لوگوں کی مرضی کو ضرور مد نظر رکھ لیا جاتا تھا اور
اب چونکہ یہ کوئی ایسا عہدہ نہیں کہ جس کی تنخواہ ہو اس لئے اس کی بھی ضرورت نہیں کہ مرکز
سے مقرر کر کے بھیجا جائے ، وہیں سے آدمی لینے پڑتے ہیں اور چونکہ ہمیں لوکل حالات کا

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
علم نہیں ہوتا اور ممکن ہوتا ہے کہ کوئی غلطی کر جائیں اس لئے یہ تجویز کی ہوئی ہے کہ ناموں کی
تجویز تو اُن لوگوں سے کرائیں اور انتخاب خود کریں ۔ اور ہم نے یہ بھی قاعدہ رکھا ہوا ہے
کہ امیر کے لئے کوئی جماعت صرف ایک آدمی کا نام نہ بھیجے بلکہ زیادہ نام بھیجے جائیں ۔
ابتداء ایسا ہی ہوتا تھا کہ مختلف نام بھیجے جاتے تھے جن میں سے ہم ایک کو منتخب کر دیا کرتے
تھے مگر آہستہ آہستہ وہ بات نہ رہی اور صورت بدلتی چلی گئی جس کی ذمہ داری بہت حد تک
ناظر اعلیٰ پر ہے جو قاعدہ کی پابندی پر اصرار نہیں کرتے ۔
خلافت کے انتخاب کے متعلق بھی کئی طریق ثابت خلافت کے انتخاب کا طریق ہیں۔ ایک یہ کہ مرکزی جماعت کے موجودہ ممبر
انتخاب کر لیں یا جماعت میں سے چند لوگ انتخاب کر لئے جائیں اور پھر وہ انتخاب کریں۔
یا ایک خلیفہ دوسرے خلیفہ کو منتخب کر دے جیسے حضرت ابو بکر نے حضرت عمرؓ کو کیا ۔ تو یہ مختلف
طریق ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلفاء سے ثابت ہیں۔ اور آپ نے
فرمایا ہے کہ عَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَ سُنَّةِ خُلَفَاءِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ 2 اور قرآن کریم نے
صحابہ کو نجوم قرار دیا ہے ۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اَصْحَابِی
كَالنُّجُوْمِ بِأَيِّهِمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ لا جو لوگ حقیقی طور پر صحابہ ہیں منافق نہیں وہ سب
ستاروں کی طرح ہیں جس کی چاہو پیروی کرو ہدایت ہی ملے گی ۔ اور صحابہؓ سے یہ سارے
طریق ثابت ہیں ۔ اس واسطے ہمارے لئے گنجائش ہے کہ زمانہ کے حالات کے لحاظ سے جو
مناسب سمجھیں اختیار کر لیں ۔ مگر یہ ضروری ہے کہ پبلک کی مرضی کا خیال رکھا جائے اور اس
کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم نے موجودہ طریق رکھا ہوا ہے۔
ایک زمانہ میں سب کی رائے لی جاسکتی ہے اور پھر ایسا وقت بھی آ سکتا ہے جب سب
کی رائے لی ہی نہ جا سکے۔ جیسے ہم امید رکھتے ہیں کہ احمدیت ساری دنیا میں پھیل جائے گی
اُس وقت اگر سب کی رائے لینے کے طریق پر عمل کیا جائے تو ممکن ہے سال دو سال تک کوئی
خلیفہ ہی نہ ہو اور یا پھر بنو عباس والا طریق ہو جو بالآخر انسان کی تباہی کا باعث ہوا تھا۔ تمام
مسلم و غیر مسلم مورخ اس امر پر متفق ہیں کہ ان کی تباہی کا موجب یہی بات ہوئی کہ وہ ایک
خلیفہ کے وقت میں ہی دوسرا مقرر کر دیتے تھے جو خلاف اسلام بھی تھا اور خلاف مصلحت بھی ۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
پس یہ دونوں طریق (یعنی جن کا ذکر پہلے ہو چکا ہے ) جائز ہیں اور موقع کے لحاظ سے ان
سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ بالواسطہ انتخاب امیر کے طریق سے بھی بعض فتنے پیدا ہو سکتے
ہیں اور تفصیلی قواعد بناتے ہوئے ان باتوں کو مد نظر رکھنا چاہئے ۔ جیسا کہ میں نے کہا ہے
ابھی ۱۰۰ میں سے صرف ایک ہی جگہ کوئی فتنہ ہے۔ پس بہتر تو یہی تھا کہ نظارت اس کی
اصلاح کا انتظام کرتی ۔ مثلاً انتخاب کے لئے مرکز سے آدمی بھیج دیئے جاتے جو ہر ایک سے
حلف لیتے کہ آزادانہ رائے دیں گے اور باقی جگہوں کے لئے کسی ایسے قاعدہ کی ضرورت
نہ تھی مگر چونکہ کثرت سے دوستوں نے اس کی تائید میں رائے دی ہے اس لئے میں اسے
منظور کر لیتا ہوں اور فیصلہ کرتا ہوں کہ :-
سے
فیصلہ آئندہ ا۔ ئندہ امارت کے انتخاب کے لئے یہ قاعدہ ہو گا کہ جہاں چالیس ۴۰ یا اس ۔
زیادہ چندہ دہندہ ممبر ہوں وہاں کی جماعت کے امیر کا انتخاب بلا واسطہ نہ ہوگا بلکہ
ایک مجلس انتخاب کے ذریعہ سے ہوگا ۔ جس کے ممبروں کو چندہ دہندگان حسب قواعد منتخب
کیا کریں گے ۔ (اس کی بقیہ تفصیلات صدر انجمن احمد یہ طے کرے گی ) علاوہ ان ممبران
مجلس منتخبہ کے تمام مقامی صحابی اور تمام چندہ دہندگان مقامی ممبر جن کی ساٹھ سال سے زائد
عمر ہو اس انتخاب میں حصہ لینے کے حقدار ہوں گے ۔“
تشخیص بحث نظارت بیت المال کی طرف سے یہ تجویز آئی کہ شخص بجٹ اور تحصیل چندہ
کے سلسلہ میں جن لوگوں کی آمد معین نہیں مثلاً دکاندار اور پیشہ ور وغیرہ،
وہ یا تو اپنی آمد کا حساب دکھائیں یا پھر ان کی آمد کی تصدیق کے متعلق ان کا حلفیہ بیان لیا
جایا کرے۔
سب کمیٹی مجلس مشاورت نے اسے مناسب نہ سمجھا اور اس کی بجائے یہ تجویز پیش کی
کہ:-
دو
ہر چندہ دہندہ سے اُس کی آمد کے متعلق بے شک دریافت تو
زیادہ کوشش اور تعین کے ساتھ کیا جائے مگر کسی حلف یا اقرار صالح کی
ضرورت نہیں اور جہاں یہ محسوس ہو کہ کسی شخص نے اپنی آمد کم بتائی ہے یا

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
وہ آمد بتانے سے ہی انکاری ہو تو اُس کے متعلق نصیحت اور تحریک کی
صورت میں کوشش کی جائے ۔“
اِس بارہ میں چند نمائندگان نے اپنی آراء پیش کیں اور پھر ووٹ لئے گئے تو معلوم
ہوا کہ غالب اکثریت سب کمیٹی کی تجویز کے حق میں ہے۔ اس پر حہ ۔ اس پر حضور نے فیصلہ کا اء
کرتے ہوئے فرمایا:-
کا اعلان
فیصلہ میں کثرتِ رائے کے حق میں فیصلہ کرتا کرتا ہوں ۔ حلف ایسے مقام پر در حقیقت ایک
غیر شرعی چیز ہے۔ جس چیز پر ہمارے کام کی بنیاد ہے وہ یہ ہے کہ ایسے شخصوں کا یا
تو ہم حساب لے سکیں یا ہم ان کی بات پر اعتبار کریں ۔ حساب لینا غیر شرعی نہیں ۔ زکوۃ میں
حساب لیا جاتا ہے۔ سوال صرف اتنا ہے کہ آیا حساب لینے کے ہمارے پاس سامان ہیں یا
نہیں؟ اگر ہوں تو ہمیں ایسے ماہر انسپکٹر مقرر کرنے پڑیں گے جو لوگوں کی آمد کی اچھی طرح
جانچ پڑتال کریں اور پھر ممکن ہے کہ بعض کمزور طبائع اس سے ٹھوکر کھا جائیں ۔
تاجر طبقہ کی چندوں میں بے احتیاطی میں جہاں تک سمجھتا ہوں مجھ پر اثر یہ ہے که تا جر طبقہ چندوں میں اتنا محتاط نہیں جتنے
محتاط دوسرے لوگ ہیں۔ میں اس کے متعلق ارادہ رکھتا ہوں کہ بعض اور ذرائع کو استعمال
میں لاکر ( بغیر اُن طریقوں کے جن کو کمیٹی نے نا پسندیدہ قرار دیا ہے ) کوشش کی جائے کہ
تاجروں کی آمدنیاں معلوم کی جائیں۔ میری رائے اس وقت یہی ہے کہ تاجر چندوں کی
ادائیگی میں کوتاہی کرتے ہیں۔ میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ گو میں نے کثرت رائے کو
قبول کیا ہے لیکن میرے نزدیک اس کی تجویز کا حصہ درست نہیں ہے۔ یعنی اس کی یہ تجویز
کہ اگر تاجر اپنی آمد بتانے سے انکار کر دیں تو اُنہیں نصیحت اور تحریک کی جائے ۔ اس کے
صرف یہ معنے ہوں گے کہ جو تنخواہ دار ہیں ہم سب بوجھ اُنہی پر ڈال دیں اور تاجر آرام سے
بیٹھے رہیں ۔ پس حلف بے شک نا پسندیدہ ہے مگر کوئی وجہ نہ تھی کہ تاجر سے اتنا بھی نہ پوچھا
جائے کہ اس کی آمد کتنی ہے اور وہ اتنی بات بتانے سے بھی انکار کر دے۔ اس میں کوئی شبہ
نہیں کہ دوکاندار بعض دفعہ اپنا گاہک بتانا بھی پسند نہیں کرتا ۔ بعض دفعہ وہ یہ بھی نہیں بتاتا کہ
فلاں چیز وہ کہاں سے خریدتا ہے اور کس بھاؤ خریدتا ہے۔ بعض دفعہ وہ منڈی تک کا پتہ نہیں

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
دیتا اور یہی اس کی تجارت کے راز ہوتے ہیں ۔ اگر وہ تجارتی راز بتا دے تو مارکیٹ میں
اپنی پوزیشن کھو بیٹھے۔ لیکن بغیر ان باتوں میں سے کسی بات کے دریافت کرنے کے اور بغیر
حساب دکھانے کے اگر وہ یہ کہے کہ میں اپنی آمد نہیں بتاتا تو اس کا سوائے اس کے اور کوئی
مطلب نہیں کہ وہ گورنمنٹ کو بھی دھوکا دینا چاہتا ہے اور خدا تعالیٰ سے بھی دھوکا کرتا ہے۔
حالانکہ جیسے خدا کے ساتھ جھوٹ بولنا نا جائز ہے اسی طرح گورنمنٹ کے ساتھ جھوٹ بولنا
بھی نا جائز ہے۔
یہ ہو سکتا ہے کہ ہم اگر اس کا حساب دیکھیں تو ہمارا وہ آدمی جو حساب دیکھے وہ محتاط نہ
ہو اور اس کا راز فاش کر دے اور اس کی تجارت کو نقصان پہنچ جائے ۔ لیکن ہم اگر اس پر
اعتبار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم تمہارا حساب نہیں دیکھتے تم صرف اتنا بتا دو کہ تمہاری آمد
کیا ہے اور وہ کہہ دے کہ میں آمد بتانے کے لئے تیار نہیں تو اس کا سوائے اس کے اور کیا
مطلب ہے کہ وہ گورنمنٹ کو دھوکا دے رہا ہے اور چاہتا ہے کہ انکم ٹیکس سے بچ جائے اور
اسی وجہ سے ہم سے بھی حساب چھپاتا ہے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور کہنے لگا کہ
میرے پاس کرا یہ نہیں تھا۔ میں بغیر ٹکٹ کے گاڑی پر سوار ہو گیا اور یہاں آ گیا۔ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ سن کر اپنی جیب میں ہاتھ ڈالا اور روپیہ دو روپے جتنا
کرا یہ بنتا تھا نکال کر اُس کے سامنے رکھ دیا اور فرمایا جاتی دفعہ ٹکٹ خرید لینا۔ اور فرمایا یہ بھی
ویسا ہی دھوکا ہے جیسے دنیا میں کوئی اور دھوکا کیا جاتا ہے اور ائم ٹیکس سے بچنے کے لئے اپنی
آمد غلط بتا دینا یہ بھی دھوکا ہے۔ انسان کو دلیری سے اپنی آمد بتا دینی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ اس
سچ کے عوض اُس کے روپیہ میں برکت دے گا اور پھر اپنی عقل سے کام لے کر کوشش کرنی
چاہئے کہ آمد بڑھ جائے ۔ پس یہ تجویز غیر طبعی ہے اور اس بات کی کوئی وجہ نہیں کہ تاجر اپنی
آمد نہ بتائیں ۔ اگر کوئی تاجر اتنا بھی نہیں بتاتا کہ اس کی آمد کیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے
کہ سارا بوجھ تنخو ادار کارکنوں پر ڈال دیا جائے اور وہ چندوں سے چھوٹ جائیں“۔

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
چندہ جلسہ سالانہ کی اہمیت سب کمیٹی مجلس مشاورت کی طرف سے یہ تجویز یہ تجویز پیش
دو
ہوئی کہ :۔
جلسہ سالانہ کا چندہ ایک ماہ کی آمد پر پندرہ فیصدی کی نسبت
سے آئندہ لازمی چندوں کے ساتھ بجٹ میں شامل کیا جائے ۔“
بعض ممبران اور جناب ناظر صاحب بیت المال نے اس تجویز کے بارہ میں اپنے
خیالات کا اظہار کیا۔ رائے شماری کے بعد حضور نے چندہ جلسہ سالانہ کی اہمیت واضح کرتے
ہوئے فرمایا :-
میں اس کے متعلق بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں ۔ اوّل تو یہ کہ میرے خیال میں وہ
تجویز جس کو پیش کیا جائے اُسے اپنے اعداد و شمار سے کوئی نسبت ہونی چاہئے ۔ اس وقت
تک میرا خیال یہی تھا کہ پندرہ فیصدی چندہ جلسہ سالانہ جو طلب کیا جاتا ہے وہ کسی حساب
سے طلب کیا جاتا ہے اور لازمی قرار دیا جاتا ہے اور جماعتیں اگر پورا نہ کریں تو اُن سے
جواب طلبی کی جاتی ہے۔ لیکن آج مجھ پر پہلی دفعہ یہ انکشاف ہوا کہ یہ چندہ جو طلب کیا جاتا
ہے لازمی نہیں سمجھا جاتا اور پندرہ فیصدی مانگنے کے بعد جس نے جو کچھ دے دیا اُسی کو کافی
سمجھ لیا جاتا ہے۔ اگر اس قسم کے طریق کو جاری کیا جائے تو اس کے دو نہایت خراب نتائج
ہوتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ لوگوں کے قلوب میں تحریکات کی وقعت کم ہو جاتی ہے اور دوسرے
یہ کہ جو لوگ کام کرنے والے ہیں اُن کے کام میں سستی پیدا ہو جاتی ہے۔ اور بجائے محنت
کر کے اپنے کام کو پورا کرنے کے انہیں یہ خیال آنے لگ جاتا ہے کہ اچھا اگر اب کی دفعہ
چندہ کم آیا تو اگلی دفعہ بیس فیصدی کی تحریک کر دیں گے اور اگر پھر بھی کم آیا تو پچیس فیصدی
کی تحریک کر دیں گے۔ گویا وہ شرح کو اس لئے نہیں بڑھاتے کہ اس کی ضرورت ہوتی ہے
بلکہ اس لئے بڑھاتے ہیں تا مخلصین کو ڈراویں اور کہیں کہ ہم کتنی بڑی قربانی کا مطالبہ کر
رہے ہیں ۔ مگر میرے نزدیک یہ طریق بالکل نا درست ہے۔
میری اپنی رائے دیر سے یہ ہے اور بعض دفعہ مجالس شوری میں اختصار کے ساتھ میں

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اس کا اظہار بھی کر چکا ہوں کہ چندہ جلسہ سالانہ کی اہمیت زمینداروں کے سامنے اگر پورے
طور پر واضح کی جائے تو وہ اپنے ملکی رواج کے مطابق اسے مختلف رنگوں میں پورا کر سکتے
ہیں ۔ آخر ہماری جماعت ان طبقوں سے ہی آئی ہے جو عُرس وغیرہ مناتے ہیں اور ہمارے
ملک میں اہم چندہ وہی سمجھا جاتا ہے جو عُرس کے لئے کیا جائے اور گو جلسہ سالانہ اور عُرسوں
میں کوئی نسبت نہیں لیکن ایک زمیندار جب جلسہ سالانہ کا نقشہ کھینچتا ہے تو عرس کا نقشہ ہی اس
کے ذہن میں آتا ہے۔ پس اگر اسی طریق سے زمینداروں سے چندہ وصول کیا جائے جس
طرح عرسوں کے موقع پر لوگ وصول کرتے ہیں تو بہت زیادہ آمد ہو سکتی ہے۔ لیکن میرا خیال
ہے آج تک اس امر کو واضح نہیں کیا گیا کہ ہر سال بقایا رہ جاتا ہے اور جلسہ کے اخراجات
پورے نہیں ہوتے ۔ اگر یہ طے کر لیا جاتا کہ چندہ عام سے ہی جلسہ سالانہ کے اخراجات
پورے کر لئے جائیں گے تو اس صورت میں بے شک چندہ جلسہ سالانہ کی تحریک کو ایک
معمولی بات سمجھا جاتا اور کہا جاتا کہ اس کی ویسی ہی مثال ہے جیسے کہتے ہیں ” جاتے چور کی
لنگوٹی ہی سہی، مگر جہاں تک مجھے علم ہے چندہ جلسہ سالانہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے زمانہ سے ہی شروع ہے۔ بعض دوستوں نے غلطی سے یہ سمجھا ہے کہ یہ چندہ عام
کا ہی ایک حصہ ہے جسے الگ کر دیا گیا ہے حالانکہ مجھے ایک مثال بھی ایسی یاد نہیں جب
چندہ جلسہ سالانہ کے لئے الگ تحریک نہ کی گئی ہو۔ تو یہ چندہ نہایت ہی پرانے چندوں میں
سے ہے۔ اس کو اگر اچھے طور پر پیش کیا جاتا تو میں سمجھتا ہوں وصولی کے لحاظ سے وہ حالت
نہ ہوتی جو اب ہے۔
دو
میں ہمیشہ ناظر صاحب بیت المال سے یہ پوچھتا رہا ہوں کہ یہ پندرہ فیصدی چندہ
کس نسبت سے مانگا جاتا ہے؟ مگر مجھے اس کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا اور میں سمجھتا ہوں
دو
اس چندہ کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کہتے ہیں کسی پٹھان نے کہا ” جاٹ رے جاٹ تیرے سر
دو
پر کھاٹ ۔“ یہ سن کر وہ کہنے لگا پٹھان رے پٹھان تیرے سر پر کولہو ۔ کسی نے پوچھا کہ

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
قافیہ نہیں ملا۔ وہ کہنے لگا قافیہ تو نہیں ملا مگر کولہو اتنا وزنی ہے کہ اس کا سر توڑ دے گا۔ اسی
طرح میں سمجھتا ہوں وہ بھی مطالبہ تو پندرہ فی صدی کا کرتے رہے مگر دل میں یہ خیال کر لیا
کہ اگر آٹھ دس فیصدی بھی چندہ آگیا تو کام بن جائے گا حالانکہ پندرہ فی صدی کی نسبت
سے ۴۵ ہزار روپیہ آنا چاہئے تھا اور ان کا خرچ اس وقت ہیں پچیس ہزار ہے۔ اگر لوگ اس
اصل پر روپیہ دیتے تو ان کے پاس روپیہ بچ بھی جاتا ۔ مگر انہوں نے جس نیت سے مانگا تھا
اُسی کے مطابق انہیں چندہ ملا۔ میرا خیال ہے ۱۹۲۶ ء یا ۱۹۲۸ء کی بات ہے کہ اُس وقت
بھی میں نے کہا تھا کہ یہ طریق غلط ہے مگر اُس وقت بھی مجھے یہی جواب دیا گیا تھا کہ چونکہ
سب لوگ چندہ دیتے نہیں اس لئے ہم زیادہ چندہ کا مطالبہ کرتے ہیں حالانکہ اس طریق
سے چندہ لینے کی کیا ضرورت ہے ۔ اب بھی جو پندرہ فی صدی چندہ لگایا گیا ہے میں سمجھتا
ہوں کہ باوجود اس کے کہ جلسہ سالانہ کا خرچ زیادہ ہے پھر بھی یہ شرح زیادہ ہے۔ میں سمجھتا
ہوں کہ اگر اخراجات کی نگرانی کی جائے تو خرچ میں بھی کمی ہو سکتی ہے ۔ اس کا یہ مطلب
نہیں جیسا کہ بعض نادان کہا کرتے ہیں کہ اخراجات میں کمی کی تجویز یہ ہے کہ قانون بنا دیا
جائے کہ سب کو ایک ایک روٹی ملا کرے گی ۔ یہ طریق اخراجات میں کمی کرنے کا نہیں بلکہ
جو قواعد چلے آتے ہیں اور مہمان نوازی کا جو دستور اب تک ہماری طرف سے ہے اس کو
مدنظر رکھتے ہوئے کمی کے متعلق مشورہ کیا جائے اور اگر کوئی ایک دوست یا ایک جماعت
امید دلائے کہ قواعد کے مطابق عمل کرتے ہوئے وہ خرچ کم کر کے دکھا دے گی تو اُس سال
انتظام اُن کے سپرد کر دیا جائے ۔ لیکن اگر جلسہ سالانہ کے اخراجات کم نہ ہو سکیں تب بھی
اس سال پچیس ہزار خرچ بتایا گیا ہے لیکن چندہ عام کی اس سال جو آمد ہوئی ہے وہ دولاکھ
دس ہزار ہے۔ اس لحاظ سے چندہ جلسہ سالانہ پندرہ فیصدی کے حساب سے پینتالیس ہزار
وصول ہونا چاہئے تھا۔ میں مان سکتا ہوں کہ گزشتہ سے پیوستہ سال بیس ہزار روپیہ خرچ اور
گزشتہ سال پچیس ہزار ، مگر پچیس اور پینتالیس ہزار میں کوئی جوڑ نہیں۔ پس جہاں میں سب کمیٹی

خطابات شوری جلد دوم
۲۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کی یہ تجویز منظور کرتا ہوں کہ آئندہ چندہ جلسہ سالانہ لازمی ہوگا، وہاں بجائے پندرہ فی صدی
کے میں دس فیصدی مقرر کرتا ہوں ۔ اگر دس فی صدی چندہ پوری جد وجہد اور کوشش سے
وصول کیا جائے تو تمیں ہزار روپیہ کے قریب وصول ہو سکے گا ۔ اور ہمارا موجودہ خرچ اس
سے کم ہے۔
بعض دوستوں نے کہا ہے کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر بھی اگر کچھ چندہ جمع کر لیا جائے
-
تو اُس وقت بہت سے لوگ کچھ نہ کچھ دے دیتے ہیں ۔ میرے نزدیک اس تجویز کو اختیار
کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔
پہلے یہ دستور ہوا کرتا تھا مگر پھر اسے بند کر دیا گیا۔ اب پھر اسے جاری کر کے دیکھ لیا
جائے ۔ میرے نزدیک اس طرح دو چار ہزار روپیہ آسانی سے جمع ہو جانا کوئی بڑی بات
نہیں مگر میرے نزدیک ایک اور تجویز کو بھی مد نظر رکھ لیا جائے اور وہ یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ
خیال آتا ہے کہ ضلع گورداسپور پر مہمان نوازی کا سب سے زیادہ فرض عائد ہوتا ہے۔ پس
اگر ضلع گورداسپور کے احمدیوں کے سپرد یہ کیا جائے کہ اُنہوں نے مثلاً جلسہ سالانہ کے لئے
گیہوں مہیا کرنا ہے تو یہ زیادہ مناسب ہوگا ۔ اس میں کوئی فخر کی بات نہیں کہ میں جو جلسہ
سالانہ کا چندہ دیتا ہوں وہ میری اصل آمد کا قریباً سو فیصدی ہوتا ہے اور یہ اس لحاظ سے ہے
کہ میں سمجھتا ہوں در حقیقت مہمان نوازی کا فرض شریعت کی رو سے ہم پر عائد ہے اور ہمارا
فرض ہے کہ ہم اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔
پس اگر ہمارے گورداسپور کے ضلع کی احمد یہ جماعتوں کے ذمہ یہ بات ڈال دی
جائے کہ وہ گیہوں مہیا کریں اور روپیہ کی بجائے ۔ جنس کی صورت میں ہی ان کا چندہ وصول
کر لیا جائے تو میں سمجھتا ہوں آمد انشاء اللہ بہت زیادہ ہوگی ۔ ناظر صاحب ضیافت یہاں
بیٹھے ہیں کیا وہ بتا سکتے ہیں کہ جلسہ سالانہ پر کتنا گیہوں خرچ ہوتا ہے۔“
ناظر صاحب ضیافت : ۱۸۰۰ من ۔
66
اٹھارہ سو من گیہوں کا جمع کرنا ضلع گورداسپور کے احمدیوں کے لئے کوئی بڑی بات سومن

خطابات شوری جلد دوم
۲۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
فیصلہ نہیں ۔ اسی طرح لائل پور اور سرگودھا والوں کے ذمہ یہ بات ڈال دی
جائے کہ وہ سارا گھی جمع کرتے رہیں اور میں تو سمجھتا ہوں اگر ضلع لائل پور
اور سرگودھا کے دوست وہی گھی جو اپنے سروں پر لگایا کرتے ہیں چند دن نہ لگائیں اور
جمع کرتے رہیں تو اُسی سے کئی کنستر بھر سکتے ہیں ۔ بہر حال زمینداروں سے جنس کی
صورت میں اور شہریوں سے روپیہ کی صورت میں اس چندہ کی وصولی کی جائے ۔ جنس کی
صورت میں زمینداروں سے چندہ لینے کا ایک یہ بھی فائدہ ہو سکتا ہے کہ ایک زمیندار جو
چار آنے چندہ دے سکتا ہے اُسے اگر جنسکی صورت میں چندہ دینے کے لئے کہا جائے
تو بالکل ممکن ہے وہ دو روپے کی مرچ دو روپے کی مرچیں دے دے اور اس طرح اُس کا کا چندہ بہت بڑھ
جائے ۔ اسی طرح بعض ضلعوں کے سپرد ماش کی دال کی جائے ۔ کسی کے سپرد روشنی کا
خرچ کیا جائے ۔ کسی کے سپرد دوسری اجناس کی جائیں ۔ اس طرح بہت سہولت سے
چیزیں جمع ہو سکتی ہیں ۔
ان باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ دس فیصدی سے زیادہ چندہ
وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور میری اپنی رائے یہی ہے کہ اخراجات میں
اور بھی کمی ہو سکتی ہے لیکن اگر خرچ کم نہ ہو تب بھی دس فیصدی چندہ اخراجات کے لئے
بالکل کافی ہے ۔ مگر دس فیصدی چندہ کا یہ مطلب نہیں کہ جو پندرہ فی صدی چندہ دے سکتا
ہے وہ بھی نہ دے۔ جو شخص پندرہ فیصدی چندہ دیتا ہے اُس کا خدا کے پاس اجر ہے اور
ہم اس کے اجر کے راستے میں روک نہیں بن سکتے ۔ پس اس شرح میں اگر کوئی شخص
خوشی سے زیادتی کرنا چاہے تو وہ ہر وقت کر سکتا ہے لیکن وہ لوگ جو دس فیصدی چندہ
نہیں دیتے اُنہیں ہم مجبور کریں گے کہ وہ دس فیصدی چندہ ضرور دیں اور اگر اجناس دیں اور اگر اجناس
بھی ملا لی جائے تو عُرس والوں کی طرح اخراجات کے بعد بہت سی رقم ہمارے پاس بیچ
بھی جائے گی۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی