دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کا عملہ پوری طرح کام نہیں کرتا مگر جس رنگ میں معترض صاحب نے بات پیش کی ہے اُس
سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اُنہیں اشاعت کے کام سے کوئی لگاؤ ہی نہیں اور اُنہوں نے الفضل
کے عملہ کا جس رنگ میں نکما پن ثابت کیا ہے اس کا بیسواں حصہ بھی درست نہیں ۔ میں چونکہ
خود ایڈیٹر رہ چکا ہوں اس لئے میں جانتا ہوں کہ اخبار والوں کو رکن مشکلات کا سامنا کرنا
پڑتا ہے۔ مثلاً ایک کام خبریں نقل کرنا ہی ہے ۔ وہ اخبارات جن کے پاس رائٹر کی تاریں
آتی ہیں اُنہوں نے بھی ایک نیوز ایڈیٹر بالکل الگ رکھا ہوا ہوتا ہے جس کا کام صرف یہ
ہوتا ہے کہ وہ خبروں کو ترتیب دے اور ان کے ہیڈ نگ لگائے یا بعض خبریں جن کا اندراج
مصلحت کے خلاف ہو انہیں حذف کر دے۔ مگر اتنے سے کام کے لئے ان کے ہاں ایک
نیوز ایڈیٹر ہوتا ہے جس کا کام صرف خبریں مرتب کرنا ہوتا ہے لیکن الفضل والے اپنے اور
کاموں کے علاوہ خبروں کی ترتیب کا کام موجودہ عملہ سے ہی لیتے ہیں ۔ پھر اور اخبارات
میں جو خبریں آتی ہیں وہ کئی کئی صفحات پر پھیلی ہوئی ہوتی ہیں اور کوئی ان میں سے اہم ہوتی
ہے اور کوئی غیر اہم ۔ کسی میں بے جا تکرار ہوتا ہے کسی میں طوالت ہوتی ہے، کسی کے الفاظ
درست نہیں ہوتے، کسی کا مفہوم بگڑا ہوا ہوتا ہے الفضل والے ان تمام خبروں کو پڑھتے
ہیں اور پھر ان آٹھ دس صفحات کا خلاصہ نکالتے ہیں جو الفضل کے ایک صفحہ پر آتا ہے۔ اس
میں کئی جگہ انہیں دوسری خبروں سے الفاظ کاٹنے پڑتے ہیں، کئی جگہ نئی عبارتیں بڑھانی پڑتی
ہیں۔ پھر یہ دیکھنا پڑتا ہے کہ اہم خبر کونسی ہے اور غیر اہم کونسی اور آیا ایسی خبریں تو درج نہیں
ہور ہیں جو مضحکہ خیز ہیں ۔ غرض یہ ایک بہت بڑا کام ہے جو الفضل والوں کو کرنا پڑتا ہے۔
اگر انہی صاحب کے سپرد یہ کام کیا جائے جنہوں نے اعتراض کیا ہے تو یا تو نا تجربہ کاری کی
وجہ سے وہ ایسی خبریں لکھ دیں گے جنہیں پڑھ کر لوگ ہنستے ہنستے لوٹ جائیں گے ۔ یا اگر محنت
کریں گے تو انہیں پتہ لگ جائے گا کہ اس کام میں کتنی مشکلات ہیں اور کس قدر وقت
صرف کرنا پڑتا ہے۔
خطبہ جمعہ کے متعلق بھی انہیں یہ وہم ہے کہ شاید جب میں خطبہ پڑھ رہا ہوتا ہوں تو وہ
ساتھ کے ساتھ ٹائپ ہوتا چلا جاتا ہے حالانکہ خطبہ کا لکھنا کوئی معمولی کام نہیں بلکہ اُس شخص
پر جو خطبہ لکھ رہا ہوتا ہے بہت بڑا بوجھ ہوتا ہے۔ گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ خطبہ ہوتا ہے اور جب اتنا
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
لمبا خطبہ پڑھا جاتا ہے تو اُس شخص کی حالت بہت ہی قابل رحم ہوتی ہے جو اس وقت خطبہ لکھ
رہا ہوتا ہے۔ وجہ یہ کہ بولنے میں انسان کافی تیز ہوتا ہے مگر لکھنے میں اتنی تیزی نہیں ہو سکتی ۔
پھر مزید دقت یہ ہے کہ اردو کا کوئی شارٹ ہینڈ نہیں ، اس وجہ سے خطبہ نویس کو لفظا لفظاً خطبہ
لکھنا پڑتا ہے۔ اور اِس پر اُس کی اس قدر محنت اور طاقت خرچ ہوتی ہے کہ خطبہ لکھنے کے
بعد بجائے اسکے کہ لوگ اُس پر اعتراض کریں وہ اس بات کا مستحق ہوتا ہے کہ لوگ اس کی
اُنگلیاں دبائیں ۔ پھر اس کے بعد وہ خطبہ ۲۴ گھنٹہ کی اور محنت چاہتا ہے۔ کیونکہ وہ خطبہ جو
گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ میں دیا جاتا ہے چوبیس گھنٹوں کی محنت کے بعد صاف ہوتا ہے۔ اس کے
بعد وہ میرے پاس درستی کے لئے آتا ہے اور میں اس پر دو گھنٹے سے لے کر چھ گھنٹے تک
وقت صرف کرتا ہوں ۔ اس سے آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اُس غریب کا کیا حال ہوتا ہو گا جو
تقریر اور خطبہ کے ساتھ ساتھ الفاظ لکھتا چلا جاتا ہے۔ اور پھر بعد میں ایک خاصی محنت کر
کے اُسے صاف کرتا ہے۔ بعض دفعہ ساٹھ ساٹھ صفحوں کا خطبہ بھی ہوتا ہے اور یہ تمام خطبہ وہ
پنسل کے ساتھ جلدی جلدی لکھتا ہے اب ایک طرف پنسل کا لکھا ہوا ہوتا ہے، دوسری طرف
جلدی میں لکھا ہوا ہوتا ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کئی جگہ اپنے لکھے ہوئے الفاظ اس سے پڑھے
نہیں جاتے اور اُسے سوچنا پڑتا ہے کہ یہ کیا لفظ ہے۔ پھر مضمون کے تسلسل اور ربط کے لحاظ
سے جو لفظ زیادہ صحیح معلوم ہو وہ اُسے لکھنا پڑتا ہے۔ میرے پاس جو خطوط آتے ہیں اُن پر
ہمیشہ میں قلم سے جواب لکھ دیا کرتا ب لکھ دیا کرتا ہوں ۔ مگر میں نے دیکھا ہے؟ دیکھا ہے بعض دفعہ میرے قلم سے
لکھے ہوئے الفاظ دفتر والوں سے نہیں پڑھے جاتے اور وہ میرے پاس آ کر پوچھتے ہیں کہ
یہ آپ نے کیا لکھا ہے۔ اُس وقت عجیب بات یہ ہوتی ہے کہ بعض دفعہ اپنا لکھا ہوا مجھ سے
بھی نہیں پڑھا جاتا حالانکہ میں نے وہ اس قدر جلدی میں نہیں لکھا ہوتا مگر خطبہ تو شروع سے
آخر تک پنسل سے لکھا جاتا ہے۔ پس اس کے پڑھنے اور صاف کر کے لکھنے میں انہیں بہت
بڑی محنت کرنی پڑتی ہے اتنی بڑی محنت کے بعد جب خطبہ نمبر شائع ہوتا ہے تو سمجھ لیا جاتا
ہے کہ اس میں الفضل والوں کا کیا کام ہے، کچھ بھی نہیں اور اس طرح خیال کر لیا جاتا ہے
کہ جس دن اُنہوں نے خطبہ شائع کیا ہے اس دن وہ بالکل لکھتے اور فارغ رہے ہیں
حالانکہ خطبے کا دن خطبہ لکھنے والے کا رکن کا سب سے زیادہ محنت کا دن ہوتا ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
عملہ الفضل کا قابلِ تعریف کام اس میں کوئی شبہ نہیں کہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ کام کے لحاظ سے عملہ الفضل ترقی کر سکتا ہے مگر وہ
علمی قابلیت یا تجربہ سے ہو سکتا ہے، یونہی نہیں ۔ ورنہ وقت کے لحاظ سے اور محنت کے لحاظ
سے وہ کافی کام کرتے ہیں ۔ لوگ ان باتوں کو معمولی سمجھتے ہیں حالانکہ جو کام کرنے والے
ہوتے ہیں وہی جانتے ہیں کہ معمولی معمولی بات پر کتنا وقت خرچ ہو جاتا ہے۔ مثال کے طور
پر یہی دیکھ لو دیکھ لو کہ الفضل کے پہلے صفحہ پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات دیئے جاتے
ہیں۔ اب بادی النظر میں ایک ایسا شخص جس نے حوالجات نکالنے میں کبھی محنت سے کام
نہیں لیا خیال کر لیتا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات ہے ! حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کوئی کتاب یا الحکم یا بدر کا کوئی فائل اٹھایا اور اس میں سے ایک عبارت نقل کر دی حالانکہ
اس میں بہت بڑی محنت اور جدو جہد سے کام لیا جاتا ہے ۔ بلکہ عجیب بات یہ ہے کہ جس
مضمون کا خطبہ ہوتا ہے عین وہی مضمون حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی تحریر سے نکال کر
خطبہ نمبر کے پہلے صفحہ پر رکھ دیا جاتا ہے اور یہ اتنا قیمتی کام ہے کہ میں اسے خطبہ سے بھی
زیادہ اہم سمجھا کرتا ہوں ۔ اور بعض دفعہ جب میں دیکھتا ہوں کہ خطبہ کے عین مطابق حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات نکالے گئے ہیں تو میں بے اختیار کہہ اٹھتا ہوں کہ جس
رنگ میں یہ حوالہ نکالا گیا ہے میں تو اسے خدا کا فعل سمجھتا ہوں ۔ خطبہ میں آج پڑھتا ہوں مگر
خطبہ کے عین مطابق حضرت مسیح موعود د علیہ السلام کی ایک تحریر جو سالہا سال پہلے کی ہوتی
ہے نکال کر سامنے پیش کر دی جاتی ہے اور یہ ایسا کام ہے جو بہت ہی قابلِ تعریف ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ۱۰۰ کے قریب کتابیں ہیں ۔ پھر الحکم اور بدر کے بیسیوں فائل
ہیں۔ ان تمام مجموعہ کتب میں سے خطبہ کے مضمون کے عین مطابق حوالہ نکال لینا ایک ایسی
خوبی ہے جس کی جس قدر بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
حوالہ جات کے ماہر پر رشک مجھے خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے بہت سے علوم عطا
فرمائے ہیں اور کئی قسم کے فنون میں میں ملکہ رکھتا
ہوں ۔ مگر بعض دفعہ اور مجالس میں بھی میں اس کا اظہار کر چکا ہوں کہ جس رنگ میں یہ شخص
حوالے نکالتا ہے، یہ ایک ایسا کمال ہے کہ اس پر مجھے رشک آتا ہے مگر معترض صاحب نے
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
سمجھا کہ شاید یہ کام آپ ہی آپ ہو جاتا ہے حالانکہ حوالجات نکالنے اور پھر مضمون کے
مطابق حوالجات نکالنے میں بہت بڑی محنت صرف ہوتی ہے۔ یہی دیکھو قرآن کریم کی کئی
کا پیاں چھپی ہوئی موجود ہیں مگر بعض دفعہ ایک ایک آیت نکالنے کے لئے دو دو گھنٹے لگ
جاتے ہیں۔
میں
حوالہ جات میں تائید الہی جلسہ سالانہ پر میں زیادہ سے زیادہ چھ گھنٹے تقریر کرتا
ہوں مگر وہ تقریر ایک لمبی تحقیق کا نتیجہ ہوتی ہے۔ اس دفعہ
مجھے نوٹ لکھنے کے لئے فرصت نہیں ملتی تھی۔ میں نے اس کا چوہدری ظفر اللہ خان صاحب
سے ذکر کیا تو وہ ہنس کر کہنے لگے میں نے تو دیکھا ہے جب حضور کو فرصت نہ ملے اُس وقت
خدا تعالیٰ کی خاص تائید ہوتی ہے ۔ چنانچہ واقعہ میں ایسا ہوا کہ جب میں نوٹ لکھنے بیٹھا جس
کے لئے بہت سے حوالوں کی ضرورت تھی تو وہ حیرت انگیز طور پر جلد جلد نکلتے گئے ۔ بعض
دفعہ میں کتاب کھولتا تو اُس کا وہی صفحہ نکل آتا جس کی مجھے ضرورت ہوتی ۔ حتی کہ ایک
عجیب بات یہ ہوئی کہ بعض حوالہ جات کی ضرورت پیش آتی مگر میرا ذہن اُدھر نہ جاتا تھا
کہ وہ حوالہ جات کس کتاب میں سے ملیں گے ۔ ارادہ تھا کہ بعض اور دوستوں کو بلا کر
حوالہ جات کی تلاش کا کام سپرد کر دوں کہ اتفاقاً کسی اور کتاب کی تلاش کے لئے میں نے
کتابوں کی ایک الماری کھولی ۔ اس میں چند کتابیں بے ترتیب طور پر گری ہوئی تھیں انہیں
ٹھیک کرنے کے لئے اُٹھایا تو ان میں سے ایک کتاب مل گئی جس کے لائبریری میں ہونے
کا بھی مجھے علم نہ تھا اُسے کھول کر دیکھا تو اس میں اکثر وہ حوالے موجود تھے جن کی مجھے
ضرورت تھی ۔ غرض اس طرح حوالوں کا ملنا ایک الہی تصرف ہوتا ہے ورنہ تھوڑی دیر میں
ایسے حوالے نہیں نکل سکتے بلکہ ان کے لئے گھنٹوں کی محنت درکار ہوتی ہے۔
معترض صاحب اس بات پر غور کر لیں کہ مجالس شوری ، پر حوالہ جات کے علم کی اہمیت کی ترسی کی رپورٹوں کا حجم کوئی زیادہ نہیں ہے مگر اس
کے حوالے زیادہ تر انہیں اور ان کے بھائی صاحب کو ہی یاد ہیں، باقی لوگوں کو یاد نہیں ۔ اس
سے وہ سمجھ سکتے ہیں کہ حوالہ جات کا علم کتنا ضروری ہوتا ہے اور کس قدر کم لوگوں کو ہوتا ہے
پھر اگر کسی کو یہ فضیلت حاصل ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریرات سے
خطابات شوری جلد دوم
٣٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
نہایت مفید اور با موقع حوالہ جات کا انتخاب کرنے میں مہارت رکھتا ہے تو اُس کی محنت کو
معمولی قرار دینا کس طرح صحیح ہو سکتا ہے۔ تو یہ غلط طریق ہے کہ جس فن میں انسان کو
مہارت نہ ہو اُس کے متعلق رائے زنی شروع کر دے۔
بجٹ میں جو زیادہ بقائے دکھائے گئے ہیں اُس کے متعلق میں نظارت بیت المال کو
توجہ دلاتا ہوں اور اُسے تاکید کرتا ہوں کہ وہ غلطی کو نکالے ۔
اسی طرح بعض دوستوں نے شکایت کی ہے کہ یہاں کے دفاتر سے اُن کی چھیوں کا
یا تو جواب نہیں دیا جاتا یا غلط دیا جاتا ہے۔ یہ امر یاد رکھنا چاہئے کہ اس قسم کی تمام شکائتیں
تحقیقاتی کمیشن کے پاس آنی چاہئیں ۔ آگے یہ تحقیقاتی کمیشن کا کام ہے کہ وہ تحقیق کے بعد
میرے پاس رپورٹ کرے۔
د
بعض دوستوں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ جو محکمہ مفید کام نہ کرے اُس محکمہ کو امداد نہ
دی جائے ۔ مگر یہ محکمہ کو سزا نہیں بلکہ سلسلہ کو ہے۔ مثلاً اگر ہم سکول کو امداد نہ دیں تو ہیڈ ماسٹر
کا کیا ہے، وہ کمروں کو تالا لگائے گا اور کہیں دوسری جگہ نوکری کر لے گا۔ فرض کر و الفضل
والوں سے کوئی غلطی ہو گئی ہے اور سزا یہ دی گئی ہے کہ الفضل کو امداد نہ دی جائے ، تو الفضل
بند ہو جائے گا اور ایڈیٹر کہیں اور نوکری کر لے گا۔ پس اس قسم کا مشورہ بغیر کافی غور کئے دینا
مفید نہیں ہوتا ۔ کیونکہ یہ سزا سلسلہ کو ہوگی اور کام درہم برہم ہو جائے گا۔
کارکنوں کی قربانی پر رشک میاں عطا اللہ صاحب نے اپنے اخلاص کا جو اظہار کی قربانی پر رشک لا الہ الا اللہ کیا ہے کہ کاش ! میں بھی ویسی ہی قربانی کر سکتا جیسی
کارکنوں نے کی ہے۔ وہ بہت قابلِ تعریف ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ کارکنوں کی قربانی کے
نتیجہ میں جماعت کے دوستوں کے دلوں میں بھی یہ احساس پیدا ہو چکا ہے کہ انہیں بھی قربانی
کا کوئی نمونہ دکھانا چاہئے چنانچہ کل سے میرے پاس کئی جماعتوں کے نمائندگان کی طرف
سے رقعے آ رہے ہیں کہ ہم اس اس رنگ میں قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ ایک
دوست نے تو لکھا ہے کہ میری اس قدر تنخواہ ہے آپ اس میں سے جو گزارہ میرے لئے
مقرر کر دیں گے وہ رکھ کر باقی سب تنخواہ میں اسلام اور احمدیت کی ترقی کے لئے مرکز میں
ارسال کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ ایک دوست نے لکھا ہے کہ آئندہ مجھے تین سال تک
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
جس قدر ترقی ملے گی وہ میں اپنی ذات پر نہیں بلکہ سلسلہ کی ضروریات پر خرچ کروں گا۔ تو
بیرونجات کے دوستوں نے بھی اپنے اخلاص کا اظہار کیا ہے۔ گو انہیں یہ موقع نہیں ملا کہ وہ
متفقہ طور پر اپنے جذبات کا اظہار کر سکتے اور پھر وہ کسی ایک نظام کے ماتحت بھی اس طرح
نہیں جس طرح صدر انجمن احمدیہ کے کارکن ہیں ۔ مگر بہر حال دوستوں کے اندر قربانی کا
جذبہ پایا جاتا ہے۔ میاں عطاء اللہ صا۔ ء اللہ صاحب نے یہ بھی کہا ہے کہ کاش جماعت ۔ مت کے دوسرے
احباب بھی ایسا نمونہ دکھاتے ۔ سو جہاں تک میں سمجھتا ہوں إِلَّا مَا شَاءَ الله اکثر احباب
کے دلوں میں اس کا احساس ہے اور وہ ارادہ رکھتے ہیں کہ اپنی قربانی کا کوئی نمونہ پیش کریں۔
احباب جماعت کا اخلاص میں نے جب وہ خطبہ پڑھا جس میں صدر انجمن احمد یہ کے کارکنان کی تنخواہیں کم کر دینے کا ذکر تھا تو میرے
پاس رپورٹیں پہنچیں کہ احرار اور مرتدین میں سے بعض نے یہ کہا ہے کہ خدا نے ان کے لئے
یہ ایک خاص موقع بہم پہنچا دیا ہے۔ اب جو نہی انہوں نے اس قسم کی تخفیف کا اعلان کیا
جماعت کا ایک معتد بہ حصہ ہمارے ساتھ مل جائے گا۔ میں نے جب یہ بات سنی تو میں نے
کہا کہ میرے لئے بھی خدا نے یہ ایک موقع پیدا کیا ہے تا دشمن پر میں یہ ظاہر کروں کہ
جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے کسی حالت میں بھی ڈگمگانے والی نہیں ۔ سو خدا تعالیٰ نے
واقعہ میں وہ نمونہ دکھا دیا اور میں دیکھتا ہوں کہ کارکنوں کی بہت بڑی اکثریت نے نہ صرف
اس کمی کو خوشی سے قبول کیا ہے بلکہ دس بارہ تو ایسے ہیں جنہوں نے لکھا ہے کہ ہم اس کمی کو
اس حد تک قبول کرنے کو تیار ہیں کہ ہمیں صرف گزارہ دیا جائے جتنا تحریک جدید کے
کارکنوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی زندگی وقف کی ہوئی ہے۔ گویا وہ صرف پندرہ
روپے لینے کے لئے بھی تیار ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے اخلاص کے لحاظ سے جماعت کی
اکثریت ایسے مقام پر ہے کہ اس کو کوئی ٹھو کر نہیں لگ سکتی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض
کمزور طبع بھی ہوتے ہیں اور پھر بعض منافق ہوتے ہیں اور وہ ہر الہی سلسلہ میں ہوتے ہیں
مگر منافقوں کا وجود کوئی انوکھی بات نہیں ۔ کئی لوگ ایسے ہیں جو میرے پاس آتے ہیں اور
کہتے ہیں کہ کیا قادیان میں بھی منافق ہو سکتے ہیں؟ میں انہیں کہتا ہوں قرآن موجود ہے
اسے کھول کر دیکھ لو۔ وہاں یہی لکھا ہے کہ مدینہ میں بھی منافق موجود تھے ۔ اور یہ تو ایک ایسا