دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
مبلغین کی
دو
سب کمیٹی مجلس مشاورت نے ین کی تیاری اور تقرر کے بارہ میں ہدایات تھی جو اب میں ہے
یزله :
مبلغین کی کانٹ چھانٹ کی جائے، کومناسب قرار دیا۔ نمائندگان مجلس نے بھی سوائے
ایک کے سب نے اس کے حق میں رائے دی۔ اس کی ضرورت اور پس منظر واضح کرتے
پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور نہایت قیمتی ہدایات - ات سے جماعت جماعت کو نوازا۔
وئے حضور نے اس پر
اس تجویز کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
چوتھی تجویز مبلغین کی کانٹ چھانٹ کے متعلق ہے۔ اس کے متعلق کثرت رائے
کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں اور ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیتا ہوں کہ اس کانٹ چھانٹ سے کسی کو
نقصان نہیں ہے ، صرف الاؤنس والوں کو الگ کیا گیا ہے اور یہ دراصل بے قاعد گی تھی جس
کا ازالہ کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ابھی تک ناظروں کی سمجھ میں یہ بات نہیں آئی کہ
قانون کا احترام کرنا چاہئے ۔ مومن روحانی لحاظ سے چھوٹی سے چھوٹی چیز کو بھی دیکھتا ہے۔
ایک صوفی کے متعلق لکھا ہے کہ اُس کا گھوڑا جب کبھی چلتے چلتے رُک جاتا تھا تو اس کی توجہ
اس طرف پھرتی تھی کہ میرے ماتحت میرے منشاء کے خلاف رُکتا ہے، شاید میں نے اپنے
مالک (خدا) کی مرضی کے خلاف کوئی کام کیا ہے ۔ مگر میں عام طور پر دیکھتا ہوں کہ ناظر
بالعموم اصطلاحی بہانوں سے شوری کے فیصلوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور قانون
توڑتے ہیں۔ بعض ناظر دوسروں کے اثرات کو قبول کر لیتے ہیں اور اس اثر کے ماتحت ان
کے گزارہ کی کوئی صورت پیدا کر لیتے ہیں۔ مثلاً سفر خرچ کے بجٹ سے الاؤنس دے دیتے
ہیں ۔ میں بار بار شوری میں کہہ چکا ہوں کہ ایسے الاؤنس نا جائز ہیں اور ایسی باتوں سے
نحوست پیدا ہوتی ہے۔ جب ایک فیصلہ کیا گیا ہے کہ صرف ہمارے پاس شدہ مبلغ ہی لئے
جائیں اور اگر کوئی دوسرا لینا ہے تو باقاعدہ اُس کی منظوری لی جائے تو پھر کیوں ایسا نہیں
ہوتا ۔ جماعتیں تو انتظار میں رہتی ہیں اور چیختی رہتی ہیں کہ مبلغ نہیں پہنچتا۔ لیکن جب سفر خرچ
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کی رقم دوسری جگہ خرچ کر لی جاتی ہے تو مبلغین جماعتوں میں کیسے پہنچیں ۔ اس کے متعلق
صدر انجمن بھی جواب دہی میں ویسے ہی ذمہ وار ہے جیسے الاؤنس دینے والے۔ میں سوچ
رہا ہوں کہ بعض دوسرے لوگوں کو بھی صدر انجمن میں داخل کر دوں تا نگرانی اچھی طرح ہو
سکے ۔ اب جب کے چار لاکھ کے قریب قرضہ ہو گیا ہے جو دو سال کی آمد سے بھی اُترنا
مشکل ہے تو میں نے دیکھا کہ نہ تو ناظر توجہ کرتے ہیں اور نہ صدر انجمن اپنی ذمہ داری کو
سمجھتی ہے اور نہ ہی جماعت کے احباب اپنے حق کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تو باوجود یکہ میں
ایسے معاملات میں دخل نہیں دیتا لیکن اس موقع پر میں نے دخل دینا ضروری سمجھا اور ہدایت
دی کہ اس کے مطابق بجٹ بنایا جائے ۔ اگر جماعت کے احباب مشورہ دیں گے کہ وہ
اخراجات ادا کر دیویں گے تو پھر تبدیلی نہ کی جائے اور اسی طریق پر انتظام قائم رہے اور یہ
امر جماعت کے مخلصین پر مشکل نہیں ۔ اس سے قبل بھی جب ایک دفعہ صدر انجمن احمد یہ کی
مالی حالت خراب ہو گئی تو میں نے ارادہ کیا کہ اس بار کو دور کر دیا جائے۔ خواہ اپنی ساری
ہی جائیداد کیوں نہ فروخت کرنی پڑے اور میں نے اس کا ذکر میاں بشیر احمد صاحب سے
بھی کیا۔ اُنہوں نے اس سے اتفاق کیا اور غالباً چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے اُنہوں
نے ذکر کیا تو وہ بھی تیار ہو گئے اور اس طرح اس وقت قریباً سات آدمی اس بوجھ کے
اُٹھانے کے لئے تیار ہو گئے ۔ اس کی اور صورتیں بھی ہو سکتیں ہیں مگر جب تک کوئی انتظام
نہ ہو تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایسا نہ کیا جائے ۔
تحریک جدید کے پہلے مبلغین کے انتخاب کے وقت صرف یہ دیکھا جاتا تھا کہ جرات
کے ساتھ کام کرنے کا مادہ ہو ، لیاقت کا زیادہ خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ اس وقت ایسے آدمی
کی ضرورت تھی جو دلیری کے ساتھ آگ میں اپنے آپ کو ڈال دینے والا ہو۔ چنانچہ ایسے
لوگوں کو منتخب کر کے ہم نے بھیج دیا اور وہ مقصد حاصل بھی ہو گیا۔ ان میں سے بعض دینی علوم
اور عربی سے بھی اچھی طرح واقف نہ تھے۔ بلکہ بعض کا تقویٰ کا معیار بھی اتنا بلند نہ تھا۔ مگر
اُس وقت ہمیں صرف آواز پہنچانی تھی اور دشمن کو یہ بتانا تھا کہ ہمارے پاس ایسے نوجوان
ہیں جو اپنا آرام و آسائش، اپنا وطن عزیز و اقارب، بیوی بچوں غرضیکہ کسی چیز کی پرواہ نہ
کرتے ہوئے نکل جائیں گے ۔ ٹھوکے پیاسے رہیں گے اور دین کی خدمت کریں گے۔
XXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ایسی قوم کو جس میں ایسے نوجوان ہوں ماردینا ناممکن ہوتا ہے، چنانچہ ہم نے یہ دکھا دیا۔ بعض
نوجوان برائے نام گزارے لے کر اور بعض یونہی باہر چلے گئے اور اس طرح ہمارا خرچ بارہ
مشنوں پر قریباً ایک مشن کے خرچ کے برابر ہے۔ لیکن جب وہ زمانہ گزر گیا اور جب ہم نے
یہ بتا دیا کہ ہمارے پاس ایسے نوجوان ہیں جو ہر وقت لبیک کہنے پر آمادہ ہیں تو اس کے بعد
اب دوسرا انتخاب کیا جاتا ہے۔ باقاعدہ تعلیم دی جاتی ہے زیادہ معین قانون بنا دیئے گئے
ہیں اور اب ہمیں ایسے نو جوان مل رہے ہیں ۔ پس اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے تبلیغ میں کمی
نہیں ہوئی بلکہ صرف طریق تبدیل کیا گیا ہے اور زیادہ خرچ والا طریق چھوڑ کر کم خرچ والا
اختیار کیا گیا ہے۔ وقف کرنے والے نوجوانوں سے کام لیا جا رہا ہے۔
۔
میں نے دیکھا ہے بعض لوگ وقف کا صحیح مفہوم بھی نہیں سمجھتے ۔ سمجھتے ۔ وہ اپنے چھوٹے بچوں
کو جو دین کے نام سے بھی نا واقف ہوتے ہیں لے آتے ہیں کہ ہم اسے وقف کرتے ہیں
اور میں کہہ دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی نیت کا آپ کو بدلہ دے اور لڑکے کو توفیق دے کہ
بڑا ہو کر آپ کے خیالات سے اتفاق کرنے والا ہو اور یہ وقف کی رسم ختم ہو جاتی ہے ۔ لیکن
بعض لوگ غربت کو دین کا جامہ پہنانا چاہتے ہیں وہ محض اس لئے وقف کا لفظ استعمال
کرتے ہیں کہ لڑکے کی تعلیم کا انتظام ہو جائے ۔ میں جب کہتا ہوں کہ اچھا ہم اسے کسی کام
پر لگا لیتے ہیں تو کہتے ہیں کہ نہیں جی ہم نے تو سمجھا تھا کہ یہ پڑھے گا ۔ تو اُن کی اصل غرض
تعلیم دلانا ہوتی ہے مگر نام وقف کا لیتے ہیں اور ظاہر ہے کہ ایسے لڑکوں پر مبلغین کے انتخاب
کو حاوی کرنا نقصان دہ امر ہے۔ ایک وقت ہم مجبور تھے کہ ایسے مبلغ لیں۔ چنانچہ تین سال
پہلے ہم نے لئے مگر آج نہیں لے سکتے ۔ جنگ عظیم کے دنوں میں رنگروٹوں کو صرف دو ماہ کی
ٹریننگ کے بعد آگے بھیج دیا جاتا تھا حالانکہ عام حالات میں یہ عرصہ دو سال کا ہوتا ہے۔
اُس وقت صرف یہ دیکھا جاتا ہے کہ اُسے بندوق کندھے پر رکھنا آتی ہو اور وہ ڈرے نہیں
اور یہ اس لئے کیا جاتا تھا کہ میدان خالی نہ رہے۔
میں نے جنگ عظیم کے متعلق پڑھا ہے کہ ایک موقع ایسا آ گیا تھا کہ سات میل کا رقبہ
بالکل خالی ہو گیا تھا۔ اُس موقع میں انگریزی فوج کے آدمی یا تو شکست کھا کر ہٹ چکے تھے
اور یا مارے جاچکے تھے۔ کو اس کاعلم ہو جاتا تو کا بدل اور یا مارے جا چکے تھے۔ اگر جرمن افواج کو اس کا علم ہو جاتا تو جنگ کا نقشہ بالکل بدل
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
جاتا۔ جب جنرل HAUG کو اس کا علم ہوا تو اُس نے ایک ماتحت جرنیل کو جو شاید
آسٹیرین یا کینیڈین تھا بُلایا اور کہا کہ ایسا ایسا واقعہ ہو گیا ہے ۔ ہمارے پاس اس وقت فوج
نہیں جو اس خلاء کو پورا کر سکے۔ میں یہ کام تمہارے سپرد کرتا ہوں کہ جس طرح بھی ہو سکے
انتظام کرو کہ یہ خلا پُر ہو جائے ۔ چنانچہ وہ جرنیل موٹر میں بیٹھا اور دھوبیوں اور باورچیوں
اور دوسرے ملازموں سے جو فوج کے پیچھے کام کرتے ہیں جا کر کہا کہ تم لوگ ہمیشہ جنگ
میں شریک ہونے کی خواہش کیا کرتے ہو۔ آج تمہارے لئے بھی حوصلے نکالنے کا موقع
آ گیا ہے ۔ جو ہتھیار جس کے ہاتھ میں آئے لے لو اور چلو ۔ بعض کو بندوق چلانی آتی تھی
اُنہیں تو بندوقیں دے دی گئیں مگر دوسروں نے گدالیں اور پھاوڑے وغیرہ لے لئے ۔ بعض
نے کفگیر ہی اُٹھائے اور چار پانچ گھنٹے اُس خلا کو پُر کئے رکھا اور دشمن کو یہ خیال بھی نہ ہوا کہ
یہاں کوئی فوج نہیں ہے حتی کہ پیچھے سے کمک آگئی۔ اس طرح گزشتہ تحریک کے موقع پر
میں نے بعض ایسے مبلغ بھی لئے تھے جو ہرگز اس ذمہ واری کو اُٹھانے کے قابل نہ تھے لیکن
ہم نے کہا کہ جاؤ اور صرف اتنا کہہ دو کہ مسیح آگیا اور اس بات میں اُن کی طرف سے غلطی
کا کیا امکان ہو سکتا تھا۔ گو اُن میں سے بعض نے غلط مسائل بھی بیان کر دیئے اور بعد میں
ہمیں سنبھالنا پڑا مگر اب وہ حالات بدل رہے ہیں۔
مبلغین کی ذمہ داریاں سالہا سال کے غور کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ مبلغ
بننا بڑی ذمہ داری ہے۔ مبلغ پیدا نہیں کیا جا سکتا بلکہ وہ پیدا
ہوتا ہے۔ یہ خیال کہ کوئی کالج مبلغ پیدا کر سکتا ہے بالکل غلط ہے۔ مبلغ وہ ہے جس کے دل
کی ایمان کی حالت انبیاء کے ایمان کی مثل ہوا اور ظاہر ہے کہ یہ چیز خدا کی دین ہے ہم کسی
کے اندر سے پیدا نہیں کر سکتے ۔ یہ خیال کرنا کہ قدوری یا ہدا یہ یا تفسیریں پڑھنے سے یہ بات
پیدا ہو سکتی ہے بالکل غلط ہے۔ کتابیں پڑھ کر ایک شخص عالم تو بن سکتا ہے مگر مبلغ نہیں ۔ مبلغ
کے حقیقی انتخاب کا وقت وہ ہوتا ہے جب اُس کی فطرت کی گہرائیوں کا اندازہ ہو جائے ،
اُس کے جو ہر ظاہر ہو جائیں اور اُس کا ایمان آزمائشوں کی بھٹی میں پڑ چکا ہو۔ میں مانتا
کہ دینی تعلیم کا انتظام بھی ضروری ہے لیکن مدرسہ میں پڑھنے کے وقت تو طال و طالب علم کو خود
بھی اپنے جوہر کا علم نہیں ہوتا ۔ پس تعلیم دینی کا انتظام تو ہونا چاہئے لیکن یہ ضروری نہیں کہ
ہوں
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
تعلیم حاصل کرنے والوں کو مبلغ بنا دیا جائے ۔ صحابہ کے زمانہ میں یہ سہولت تھی کہ اُن کا دین
بھی عربی زبان میں تھا اور اُن کی اپنی زبان بھی یہی تھی مگر ہمارے لئے یہ وقت ہے کہ دین
تو عربی میں ہے مگر زبان ا ہے مگر زبان اردو ہے اس لئے وہ ساری قوم میں سے مبلغین انتخاب کر سکتے
تھے مگر ہم ایسا نہیں کر سکتے اس لئے ضروری ہے کہ اس مدرسہ کو جاری رکھا جائے تا انتخاب
کے لئے میدان موجود رہے ۔
دو
اس کے ساتھ میں نے تجویز کی ہے کہ ان لوگوں کے لئے ایسا انتظام بھی ہونا چاہئے
کہ وہ تعلیم سے فارغ ہونے کے بعد اپنے گزارہ کی صورت بھی نکال سکیں ۔ ہم اُنہیں ملک
کے مختلف گوشوں میں پھیلا دیں اور وہ اپنا گزارہ کریں اور ساتھ ساتھ تبلیغ بھی کرتے رہیں
اور جب یہ ثابت کر دیں کہ ان کے دل میں جوش ہے، ان پر وہی مثال صادق آتی ہے کہ
دست در کار دل با یار اور دین کی اشاعت کے لئے ان کے دل میں تڑپ ہے تو پھر انہیں
بلا کر تبلیغ کے کام پر لگایا دیا جائے ۔ وہ خواہ باہر جا کر کوئی پیشہ اختیار کریں تب بھی ہمیں یہ
پتہ لگ سکتا ہے کہ وہ مبلغ بن سکتے ہیں یا نہیں ۔ جماعت کے بعض دکاندار اور بعض ملازم پیشہ
دوست بھی تبلیغ کرتے ہیں اور ایسے لوگوں کو تبلیغ کرنے والوں سے کم کام نہیں کرنا پڑتا۔
دونوں اُتنا ہی وقت دفتر میں یا دکان میں کام کرتے ہیں ۔ فرق صرف یہ ہے کہ جس کے دل
میں شوق ہوتا ہے وہ دفتر سے فارغ ہو کر تبلیغ کے لئے نکل جاتا ہے اور جسے شوق نہیں ہوتا وہ
گھر جا کر لیٹ جاتا ہے۔ غرض اپنا اپنا کام کرنے والوں کی نسبت بھی آسانی سے پتہ لگ
سکتا ہے کہ کسے تبلیغ کا شوق ہے اور کسے نہیں ۔ اور اس طرح بیسیوں آزمودہ مبلغوں میں
سے کسی کا پورے وقت کا مبلغ بنانے کے لئے انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اور ایسا انتخاب یقیناً
با برکت ہوگا ۔ پس بہتر طریق یہ ہے کہ علماء کو پیشے سکھا کر باہر بھیج دیا جائے کہ اپنا اپنا کام
کریں اور پھر دیکھا جائے کہ وہ دین کے کام میں لگے ہوئے ہیں یا نہیں اور اپنے عمل سے
ثابت کرتے ہیں یا نہیں کہ ان کے دل میں اللہ تعالیٰ اور اُس کے دین کی محبت ہے۔ اس
طرح انہوں نے علم تو پہلے سیکھا ہوا ہو گا اور ایمان کا ثبوت اپنے عمل سے دے دیں گے۔ نے علم تو
ایسے لوگ مبلغ بنائے جائیں گے تو وہ بہترین مبلغ ثابت ہوں گے۔
اب بھی بعض وہ علماء جو باہر سے بطور مبلغ لئے ہوئے ہیں نسبتاً زیادہ بہتر ہیں ۔ مثلاً
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
مولوی راجیکی صاحب، مولوی بقا پوری صاحب، مولوی محمد نذیر صاحب لائل پوری۔ یہ
ہمارے کالج کے پڑھے ہوئے نہیں ہیں مگر اپنے عمل سے انہوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ان
کے دل میں دین کا جوش ہے ۔ بعض لوگ مبلغین میں بھی ہیں جو بہت اچھے ہیں اور موجودہ
ضرورت کے لئے جس لیاقت کی ضرورت ہے اس میں وہ بڑھے ہوئے ہیں اس لئے
مدرسہ اور کار اور کالج کی ضرورت تو بہر حال ہے صرف مبلغین کے انتخاب کے سسٹم میں تبدیلی کی
ضرورت ہے۔ ہم اُن لوگوں کو لے لیتے ہیں جو اچھا بولنے والے ہوں ۔ حالانکہ نہ اچھے
بولنے والوں سے یہ کام چلتا ہے اور نہ اچھے لکھنے والوں سے ،ضرورت ایمان اور اخلاص کی
ہوتی ہے۔ جب دل میں اخلاص ہو تو بولنا اللہ تعالیٰ خود ہی سکھا دیتا ہے۔ دیکھو حضرت موسیٰ
علیہ السلام کو اچھا بولنا نہیں آتا تھا اور اُنہوں نے اللہ تعالیٰ سے کہا بھی کہ میرے بھائی کو بولنا
آتا ہے لیکن وہی موسیٰ علیہ السلام جنہیں بولنا نہیں آتا تھا اور جن کے متعلق مفسرین لکھتے ہیں
کہ ان کی زبان میں لکنت تھی اور قرآن شریف سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ اُن کو تقریر کی
مشق نہ تھی ۔ مگر جب خدا تعالیٰ نے اُن کو نبوت دی، ایمان کا چشمہ اُن کے اندر سے پھوٹ
پڑا تو فرعون کے سامنے جا کر خود ہی تقریر کی ۔ حضرت ہارون بھی ساتھ تھے مگر اُن کو ایک
لفظ تک آپ نے بولنے نہیں دیا اور خود اس زور سے اور ایسی شان سے تقریر کی کہ بڑے
سے بڑا مقرر تسلیم کرے گا کہ آپ نے کمال کر دیا ۔ دیکھو مصیبت زدہ عورتیں جن کو ایک لفظ
بھی بولنا نہیں آتا ، غیر مرد کے سامنے ایک لفظ منہ سے نہیں نکال سکتیں بلکہ رشتہ داروں سے
بھی بات نہیں کر سکتیں جب ان کا بچہ کسی مصیبت میں ہو تو ایسی تقریر کرتی ہیں کہ سُننے والا
دنگ رہ جاتا ہے۔ تو ضرورت یہ ہوتی ہے کہ دل میں زخم ہو، بولنا خود بخود آ جاتا ہے۔ یہی
وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو یہ دعا سکھائی رَبِّ اشْرَحْ لِي صَدْرِي
ويسر لي أمري واحْلُلْ عُقْدَةً مِّن يَسَانِي يَفْقَهُوا قَوْلِي کے اس میں شرح صدر
کو پہلے رکھا ، جب شرح صدر ہو تو سہولتیں آپ ہی آپ پیدا ہو جاتی ہیں لیکن میرا یہ مطلب
نہیں کہ سکول اور کالج بیکار ہیں ۔ یہ یقیناً ایسی ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں جن کو ہمارے
پرانے علماء نہیں کر سکتے اور اگر ان کو بند کر دیا جائے تو نقصان ہوگا۔ ان کی ضرورت ہے
تا کہ علوم ایسے رنگ میں پڑھائے جائیں کہ اگر کسی وقت کسی کے دل میں ایمان کا چشمہ
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
پھوٹ پڑے تو اُس سے فائدہ اُٹھایا جا سکے ۔ گو یہ صحیح نہیں کہ علم ایمان دار بنا سکتا ہے۔ اس
کے لئے ضروری ہے کہ اللہ تعالیٰ سے انسان کا تعلق ہو۔ محض علم کوئی چیز نہیں ۔ رسول کریم
مضمون کی مون
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کاتب وحی نے جب آپ پر الہام نازل ہو رہا تھا آیت کے
کی رو سے متاثر ہو کر خاتمہ کے الفاظ بے ساء ساخته خود بول دیئے ۔ جب آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ درست ہے یہی الفاظ ہیں لیے لکھو تو یہ بات اُس کی ٹھوکر کا
موجب ہو گئی ۔ اس نے کہا کہ یہ تو سُن سُنا کر الہام بنا لیتے ہیں ۔ پس نیکی انسان کے قلب
میں پیدا ہوتی ہے، دوسری چیزیں تو بطور امداد کے ہوتی ہیں۔ اگر دل میں نیکی نہ ہو تو بیرونی
چیزوں سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا ۔ پس ان حالات میں میں سمجھتا ہوں کہ کالج کو ایسے طریق پر
لانے کی ضرورت ہے کہ اس کے فارغ التحصیل نو جوانوں کو ہم باہر بھیج دیں تو وہ جا کر اپنا
کام کر سکیں اور پھر ہم حسب ضرورت ان میں سے مبلغ منتخب کر کے اُن سے کام لے
سکیں ۔ یہ صحیح نہیں کہ اپنا کام کاج چلانے کے بعد اُسے چھوڑ نا مشکل ہوگا ۔ جس کے دل میں
ایمان اور اخلاص ہو گا اسے جب بھی خدا تعالی کی آواز پہنچے گی خواہ دس ہزار ماہوار آمد
کیوں نہ ہو اُس پر لات مار کر آ جائے گا لیکن جس کے دل میں میل ہو گی وہ کہہ دے گا کہ
اب میری تجارت چل پڑی ہے، زمیندارہ کام چل نکلا ہے اب میں نہیں آ سکتا ۔ ایسا شخص
ہمارے اندر رہ کر بھی کام نہیں کر سکتا ۔
پس جو ہمارے کام کا ہے وہ کہیں جائے گا نہیں اور جو کام کا نہیں اُسے رکھ کر ہم نے
کیا کرنا ہے۔ اس وقت ہمارے پاس مبلغ کافی ہیں اور آئندہ کے لئے اگر کوئی صحیح معنوں
میں مبلغ مل سکا تو اُسے لے لیا جائے گا ورنہ نہیں ۔ جو سچا مبلغ ہوگا اُس کا رکھنا کبھی بھی بوجھ کا
موجب نہ ہوگا، وہ اپنا گزارہ ساتھ لائے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دنیا دار کا قصہ سنایا کرتے تھے کہ اس کے بہت سے
نوکر چاکر تھے۔ ایک دن اس نے خیال کیا کہ انہیں علیحدہ کر کے بچت کی صورت کی جائے
لیکن رات کو اُس نے خواب دیکھا کہ اُس کا خزانہ کھلا پڑا ہے اور کچھ لوگ گڑے بھر بھر کر
مال اُس میں سے نکالتے جا رہے ہیں۔ اُس نے پوچھا کہ تم لوگ کون ہو اور میرا مال کہاں نے پو چھا کہ تم لوگ کون ہو اور میرا مال کہاں
لے جا رہے ہو؟ اُنہوں نے کہا ہم فرشتے ہیں، پہلے کچھ لوگوں کا رزق تمہارے پاس تھا مگر
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اب تم نے اُن کو نکالنے کا ارادہ کیا ہے اِس لئے اُن کے حصہ کا رزق اب دوسری جگہوں پر
بھیجا جائے گا۔ تو رزق ہر ایک کا خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے اور جب عام حالت میں یہ
ہے تو خدا تعالیٰ کے دین کا کام کرنے والے کیوں اپنا رزق ساتھ نہ لائیں گے ۔ کون ہے جو
خدا تعالیٰ کا بندہ کہلائے اور پھر خدا تو اور پھر خدا تعالیٰ اسے فاقہ سے مرنے دے۔ پس جو اس قسم کے مبلغ
ہوں گے وہ خزانہ پر کوئی بار نہیں ڈالیں گے ۔ اگر ان کا خرچ ایک ہزار ہوگا تو خدا تعالیٰ
ڈیڑھ ہزار دے گا لیکن یہ طریق کہ ہر سال جبری طور پر مبلغ رکھے جائیں، چونکہ وقتی
ضرورت پوری ہو چکی ہے اب بدل دینا چاہئے۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد مبلغین باہر
جا کر اپنا اپنا کام کریں اگر ان میں سے ہمیں کوئی موزوں آدمی نظر آ گیا تو اُسے لے لیا
جائے گا۔ اوّل تو ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پات۔ زمانہ طالب علمی سے ہی کچھ نہ کچھ
دو
66
اندازہ ہونے لگ جائے گا کہ کونسا طالب علم مبلغ بننے کی اہلیت رکھتا ہے۔ لیکن باہر جا کر کام
کرنے کی صورت میں تو اُس کے بارہ میں پورا علم ہو جائے گا اور جب ہم دیکھیں گے کہ اپنا
کام کرنے کے ساتھ اُس نے خدا تعالیٰ کے کام کو نہیں چھوڑا تو پھر اُسے رکھ لیا جائے گا اور
اس طرح آئے ہوئے مبلغ حقیقی مبلغ ہوں گے اور دوسری طرف تحریک جدید میں مبلغین کو
رکھنے کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ ان کے انتخاب میں بھی اس بات کو مد نظر رکھا جائے گا کہ دین
کا علم رکھتے ہیں یا نہیں یا سیکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اور ایسے مبلغ دوسروں سے بہت زیادہ مفید
ہوں گے۔
دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میرا یہ مطلب نہیں کہ الاؤنس پر مبلغ نہ رکھے
جائیں۔ میں اس چیز کا مخالف ہوں کہ دکھایا کچھ جائے اور حقیقت کچھ اور ہو۔ نام تو یہ ہو کہ
مبلغوں کو کرایہ دیا جا رہا ہے اور در حقیقت الاؤنس یا تنخواہ ہو۔ جو ضرورت ہو اس کا دلیری
سے مطالبہ کرنا چاہئے اس لئے اس طریق کو بند کیا جائے ۔ گزشتہ سال تک تو یہ طریق تھا
اب پتہ نہیں نئے ناظر صاحب کے وقت بھی جاری ہے یا نہیں ؟“
ناظر صاحب نے بتلایا کہ اب ایسا نہیں کیا جاتا۔
دوروں کے متعلق مجلس کا مشورہ میں نے منظور کر لیا ہے یعنی یہ کہ ضروری دوروں کو
نہ روکا جائے۔ اس تجویز کے وقت بنگال اور بہار میرے ذہن میں نہ تھے اور ان کو مدنظر
خطابات شوری جلد دوم
۲۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
رکھتے ہوئے اگر جماعت غور کرے تو اس رقم میں کچھ زیادتی کر سکتی ہے ورنہ مبلغین کو مختلف
اضلاع میں پھیلانے کے لئے پندرہ سو کافی ہے۔“
بجٹ پر بحث کے بعد حضور کی تقریر سب کمیٹی کی طرف سے مجوزہ بجٹ پیش ہونے پر چند احباب نے اپنی آراء کا اظہار
کیا۔ اسی دوران میں ایک صاحب نے عملہ الفضل کی کار کردگی کو بھی ہدف تنقید بنایا۔ بحث
کے اختتام پر حضور نے اپنی تقریر میں مالی امور کے علاوہ اس بات کا بھی جائزہ لیا اور
فرمایا :-
دو
یہ جو سوال کیا گیا ہے کہ بجٹ وقت پر کیوں نہیں پہنچا اس کا جو اصل جواب تھا
افسوس ہے کہ وہ نظارت کی طرف سے نہیں دیا گیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ دیر کارکنوں
کی طرف سے بھی ہوئی ہے مگر جس امر کی وجہ سے بہت زیادہ دیر ہوئی وہ یہ ہے کہ بجٹ تیار
ہونے کے بعد میں نے صدر انجمن احمد یہ کو ہدایت دے دی کہ موجودہ بجٹ اُن اصول پر
تیار ہونا چاہئے جو میں نے تجویز کئے ہیں ۔ اور چونکہ میں نے یہ ہدایت ایسے وقت میں دی
جبکہ پہلا بجٹ وہ تیار کر چکے تھے اس لئے ان کے لئے ضروری تھا کہ میری تجویز کے مطابق
بجٹ میں تغیر کرتے ۔ یہ تغیر کوئی معمولی نہیں تھا جو آسانی سے ہو سکتا بلکہ پچاس ساٹھ
ہزار روپیہ کی کمی انہوں نے کرنی تھی ۔ جس سے علاوہ اس ذہنی کوفت کے جو ان کو ہوئی بہت سا
وقت بھی خرچ ہوا۔ اور بڑی مشکل سے انہوں نے بجٹ تیار کیا کیونکہ میں نے سارا مواد
انہیں نہیں دیا تھا بلکہ چند ہدایتیں دے دی تھیں کہ ان اصول پر عمل کریں ۔ پس ایک طرف
انہوں نے بجٹ کو اُس طرز پر ڈھالنا تھا جو میں نے تجویز کی تھی اور دوسری طرف اس
میں کافی کمی کرنی تھی اور یہ ایسی مشکلات تھیں کہ جن کی وجہ سے بعض دفعہ انہیں مایوسی بھی
ہوئی مگر بالآخر وہ کامیاب ہو گئے ۔ پس گو شروع میں کارکنوں کی طرف سے سستی ہوئی مگر
آخر میں جو دیر ہوئی وہ اس وجہ سے ہوئی ہے کہ بجٹ کو میری ہدایات کے ماتحت انہیں نئی
طرز پر ڈھالنا پڑا۔ اور اس میں ان کا بہت زیادہ وقت خرچ ہوا ۔ پس یہ اعتراض جو ان پر
کیا گیا ہے یہ جائز نہیں ۔ ہاں تسلیم کیا ہے کہ بعض کارکنوں نے انہیں وقت پر
خطابات شوری جلد دوم
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بجٹ نہیں بھیجا۔ لیکن اگر وہ بھیج بھی دیتے تو وہ بات جو میں نے بیان کی ہے انجمن پر سے
عائد کردہ الزام کو دور کر دیتی ہے مگر کارکنوں سے یہ بات الزام دور نہیں کر سکتی ۔ اس لئے میں
تحقیقاتی کمیشن کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اس بارے میں رپورٹ کرے۔ صرف یہی نہیں کہ
اس میں فلاں فلاں کی غلطی ہے بلکہ یہ بھی کہ ان افسروں کو کیا سزاملنی چاہئے کیونکہ جب تک
قانون شکنی کو روکا نہیں جائے گا اس وقت تک ہم کوئی اصلاحی قدم نہیں اُٹھا سکتے ۔
دوستوں کی طرف سے اس بات پر کثرت سے بجٹ پر اعتراضات کے جوابات اعتراض کیا گیا ہے کہ جو رات میں کمی کی گئی کیا ہے کہ جو گرانٹ
ہے اس سے مختلف جماعتوں کے کام رُک جائیں گے مجھے افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے
کہ جس نیت اور غرض سے میں نے گرانٹیں تجویز کی تھیں جماعتوں نے اس بارے میں اپنی
ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا اور جس زیادتی کی امید تھی اور خیال تھا کہ دس فیصدی گرانٹ
تمام جماعت کو دی جائے اور میرے خیال کو جماعتوں نے اپنے عمل سے باطل کر دیا ہے
بعض جماعتوں نے تو اس کو ایک ایسا حق فرض کر لیا ہے کہ ایک پراونشل انجمن کی طرف سے
مجھے چٹھی ملی کہ ہم نے صدر انجمن احمد یہ کو یہ بات لکھی ہے کہ اس نے گرانٹ بند کر دی تو
ہمارے اور صدر انجمن کے تعلقات کشیدہ ہو جائیں گے۔ جس پر مجبوراً مجھے لکھنا پڑا کہ
صدرانجمن احمد یہ جو کچھ کرتی ہے چونکہ وہ خلیفہ کے ماتحت ہے اس لئے خلیفہ بھی اس کا ذمہ دار
ہوتا ہے اور آپ نے جب یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر آپ کی بات نہ مانی گئی تو صدرانجمن کے
ساتھ آپ کے تعلقات اچھے نہیں رہیں گے تو ساتھ ہی آپ نے یہ بھی سوچ لیا ہوگا کہ خلیفہ
کے ساتھ بھی آپ کے تعلقات اچھے نہیں رہیں گے اس صورت میں کیا آپ نے کوئی نئی
جماعت بنانے کی تجویز سوچ لی ہے۔ گویا بجائے اس کے کہ تعاون بڑھتا تعاون میں کمی
آگئی ۔ (اس جماعت کی طرف سے بعد میں تشریح آگئی ہے کہ امیر کا اس میں دخل نہ تھا کسی
اور کارکن نے یہ الفاظ بڑھا دیئے تھے ۔ )
ایک انتباہ جما عتوا جماعتوں کو یہ امر اچھی طرح یاد رکھنا چاہئے کہ وہ ایک مذہبی جماعت ہیں
دنیوی حکومت نہیں پس انہیں اپنے مذہبی ادب کو ہمیشہ ملحوظ رکھنا چاہئے ورنہ بی ہمیشہ
ان کا اتحاد آج بھی نہیں اور کل بھی نہیں ۔ جس طرح بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہیں تھیں تمہیں سال کے بعد ٹھو کر لگتی ہے۔ اسی طرح بعض جماعتیں بھی ٹھوکر کھا سکتی ہیں پس
ان کو یہ امر ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ اُن سے جو تعاون کیا جاتا ہے وہ اِس لئے نہیں کہ شریعت
نے ان کے حقوق مقرر کئے ہیں بلکہ اس لئے کہ اُن کے کاموں میں سہولت پیدا ہو۔ اگر
مرکز میں اس وقت رو پیدا اکٹھا کیا جاتا ہے تو انتظام کی سہولت کے لئے ور نہ ہو سکتا ہے کہ ہم
جماعتوں کو کہہ دیں کہ وہ خود ہی چندہ اکٹھا کریں اور خود ہی خرچ کریں ۔ مگر اس صورت میں
یہ سمجھ لینا کہ یہ ہمارا حق ہے اور اس میں تبدیلی نہیں ہو سکتی بالکل غلط بات ہے۔ دوسری
طرف میں یہ سمجھتا ہوں کہ یکدم تبدیلی بہت سی مشکلات پیدا کرے گی۔ اس لئے پیشتر اس
کے کہ بجٹ پیش کیا جائے اس قدر تبدیلی کرتا ہوں کہ بجائے نصف گرانٹ کم کرنے کے
پچیس فی صدی کٹوتی کر کے ۷۵ فی صدی گرانٹ کی رقم بجٹ میں رکھی جائے ۔
ناظر صاحب نے کہا ہے کہ جماعتوں کی گرانٹ میں اگر کمی ہوئی ہے تو اس کے مقابلہ
میں ہم نے بھی کمی کر دی ہے اور اس بارے میں ثبوت یہ پیش کیا ہے کہ مبلغین کا سفر خرچ کم
اور ان کے دوروں کو محدود کر دیا گیا ہے مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے ہیں ایک عورت
دانے پینے کے لئے دوسری عورت کے گھر گئی تو اس نے کہا بہن لا میں ہی پیس دیتی ہوں
چنانچہ اس کی بجائے گھر کی مالکہ دانے پینے لگ گئی یہ دیکھ کر وہ کہنے لگی اچھا بہن توں میرے
دانے پیس میں تیری روٹی کھاتی ہوں ۔ اخراجات میں کمی کا ذکر انہوں نے کیا ہے اس کا اثر
بھی تو بیرونی جماعتوں پر پڑے گا نہ کہ مرکز پر ۔ پس یہ قربانی باہر کی جماعتوں کی ہے نہ کہ
مرکز کی ۔ مگر اسے پیش اپنی قربانی کے ثبوت میں کیا گیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں حیا کی وجہ سے
انہوں نے یہ مثال نہیں دی جو انہیں دینی چاہئے تھی مگر میں اس کے ذکر میں کوئی حجاب محسوس
نہیں کرتا اور بجائے ان کے میں خود ہی ذکر کر دیتا ہوں کہ یہاں کے کارکنوں نے اپنی
تنخواہوں میں ایک کافی کٹوتی اپنی خوشی سے منظور کر لی ہے اور میں سمجھتا ہوں اب جبکہ
ہماری مالی حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے سوائے اس شخص کے جو عرفان سے خالی ہو کون ہوگا
جو اس امر کے لئے جدو جہد نہیں کرے گا کہ ہماری مالی حالت درست ہو۔ اگر جماعتیں
جدو جہد کریں اور وہ سو فی صد ہی چندہ وصول کر لیں تو اُن کی گرانٹ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
اس طرح کہ اب ۸۰ فیصدی چندہ پر انہیں دس فیصدی گرانٹ ملتی ہے اور بعض کے ساتھ
خطابات شوری جلد دوم
۳۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
رعایت بھی کی جاتی ہے ایسی حالت میں جبکہ وہ سو فیصدی چندہ پورا کر دیں گی تو مرکز کو بھی
فائدہ رہے گا اور اُن کی گرانٹ جو دس فی صدی ہے اُس میں کوئی کمی نہیں ہوگی ۔
علاوہ ازیں جب موقع ایسا ہے کہ مقامی کارکنوں نے کٹوتی منظور کر لی ہے تو
بیرونی جماعتوں کو اپنے اختیار کا نمونہ دکھانا چاہئے اور میں نے جو یہ امر یہاں پیش کیا تھا کہ
جماعت کے دوستوں کو الاؤنسز کی یہ کٹوتی منظور ہے یا نہیں؟ اس میں یہی حکمت تھی کہ اگر
یہ لوگ کہیں کہ منظور کر لی جائے اور ترقیات روک دی جائیں تو میں آپ سے پوچھوں کہ
اب آپ لوگ بتائیں کہ اس کے مقابلہ میں آپ نے کیا کیا ہے کیونکہ جو شخص دوسرے کے
متعلق قربانی کا مطالبہ کرتا مگر خود قربانی کرنے سے ہچکچاتا ہے وہ اخلاص سے کام نہیں لیتا۔
پس یہ ذمہ داری بھی جماعت پر عائد ہوتی ہے اور امید کی جاتی ہے کہ وہ اسی فیصدی نہیں
بلکہ سو فیصدی چندہ وصول کریں گے تا اُن کی گرانٹ میں جو کمی ہوئی ہے وہ پوری ہو جائے
اور میں سمجھتا ہوں اگر وہ حقیقی ایمان کا مظاہرہ کریں تو اُن کی گرانٹ میں کمی نہیں آ سکتی ایک
اور بات بھی میرے نوٹس میں لائی گئی ہے اور اس کو ہلکا کرنے کے لئے آئندہ پانچ سال
میں گزشتہ تعلیمی وظائف کی رقوم وصول کی جائیں اور پھر آئندہ اسی رقم میں سے وظائف
دیئے جائیں ۔ عام آمد سے امداد نہ کی جائے ۔
ایک دوست نے دریافت کیا ہے کہ اس فیصلہ کی تعمیل ہوئی ہے یا نہیں؟ سو ناظر
صاحب اعلیٰ اور ناظر صاحب تعلیم و تربیت سے میں پوچھتا ہوں کہ اس فیصلہ کی تعمیل ہوئی
ہے یا نہیں؟ اور اگر نہیں ہوئی تو اس فیصلہ کو توڑنے کا اختیا ر ا نہیں کس نے دیا تھا ۔“
ناظر صاحب اعلیٰ : حضور اس پر عمل نہیں ہو سکا۔
حضور نے فرمایا :-
تحقیقاتی کمیشن رپورٹ کرے کہ اس فیصلہ کو توڑنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی
ہے اور اسے کیا سزاملنی چاہئے۔
الفضل کی مشکلات دوران گفتگو میں بعض باتیں ” الفضل“ کے متعلقہ عملہ کے متعلق
بھی کہی گئی ہیں لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں بہت سی باتیں
معترض صاحب کی ناواقفیت کا نتیجہ ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مجھ پر اثر یہی ہے کہ الفضل اس میں کوئی کہ نہیں کہ مجھ پر اڑ رہی ہے کہ الفضل