تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۳۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کانٹا ہے جس کا گلاب کے پھول کے ساتھ ہونا ضروری ہے۔ پس جماعت کے کارکنوں کے
ایک حصہ نے نہ صرف وہ کمی قبول کی ہے جو اُن کی تنخواہوں میں کی گئی ہے بلکہ بعض نے تو
وقف زندگی کے شرائط کے مطابق گزارہ لینے کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے۔ میں یہ
نہیں کہتا کہ سب نے اس کو خوشی سے قبول کیا ہے ۔ ایسے لوگ بھی ہو سکتے ہیں جن کو یہ کمی
دو بھر لگی ہو۔ مگر وہ نہایت ہی قلیل ہوں گے اور کم از کم میرے کانوں میں اب تک کسی کا رکن
کے متعلق یہ آواز نہیں پہنچی کہ اُس نے اس کمی پر بُرا منایا ہو۔ غیروں نے بے شک یہ کہا کہ
اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ جماعت منحرف ہو جائے گی مگر کارکنوں میں سے ایک شخص کے متعلق
بھی میں نے یہ بات نہیں سنی ۔ نہ براہِ راست اُس کے منہ سے اور نہ کسی اور کی زبان سے ۔
مگر میں خیال کر سکتا ہوں کہ ممکن ہے بعضوں نے اس پر چہ میگوئیاں کی ہوں ۔ مگر میرے علم
میں کوئی ایسی مثال نہیں آئی۔ پس ایک نہایت ہی اہم اکثریت نے سلسلہ کی مشکلات کو سمجھا
ہے اور اُس نے اس بوجھ کے اُٹھانے کے لئے بخوشی اپنے آپ کو پیش کر دیا ہے اور میں
امید کرتا ہوں کہ بیرونی جماعتیں بھی اس امر کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنی قربانی کا نمونہ پیش
کریں گی ۔“
تیسرا دن
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے پر حضور ائی مکمل ہونے پر حضور نے ۱۷۔ اپریل ۱۹۳۸ء
کو مستقبل کے خطرات کا ذکر کرتے ہوئے احباب جماعت کو ایک پُر اثر
الوداعی خطاب سے نوازا اور انہیں ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ آپ نے
فرمایا:-
احباب جماعت کو آئندہ خطرات کے لئے تیاری کرنی چاہئیے اب ہم
اُس کام
کو ختم کر چکے ہیں جس کے متعلق غور کرنے کے لئے ہم اس جگہ جمع ہوئے تھے لیکن وقتی
ضرورت اور حقیقی ضرورت میں بہت بڑا فرق ہوا کرتا ہے ۔ وقتی ضرورت گو بڑی دکھائی اور میں ہے ۔ کو
دیتی ہے لیکن حقیقتاً چھوٹی ہوتی ہے اور حقیقی ضرورت کو چھوٹی نظر آتی ہے بلکہ بعض دفعہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
نظر انداز بھی ہو جاتی ہے، دراصل بہت بڑی ہوتی ہے۔ ایک چیونٹی اگر کسی کے کان میں گھس
جائے تو اُسے یوں معلوم ہوتا ہے کہ بڑے زور سے ڈھول بج رہے ہیں۔ لیکن ڈور بجنے
والے ڈھولوں کی آواز محض بھنک کے طور پر اُس کے کان میں پڑتی ہے۔ ایک ٹھیکری بھی
انسان اگر اپنی آنکھ پر رکھ لیتا ہے تو ساری دُنیا اُس کی نگاہ سے اوجھل ہو جاتی ہے لیکن
میلوں دور جو بڑے بڑے پہاڑ ہوتے ہیں اور جن کی چوٹی پر پہنچنے کا خیال تو الگ رہا اُن
کے نصف تک پہنچنے کے خیال سے ہی انسان کا دل کا پینے اور لرزنے لگتا ہے، وہ اُسے نظر نہیں
آتے ۔ تو عقلمند قوم وہ ہوتی ہے جو اُن چیزوں کو اپنی نظر کے سامنے رکھتی ہے جو وقت کے
ساتھ دکھائی دیتی ہیں لیکن جذباتی آدمی صرف اُن چیزوں کو دیکھتا ہے جو اس کے سامنے
ہوتی ہیں۔ فرض کرو ایک آدمی میدانِ جنگ میں اس لئے بھیجا جاتا ہے کہ وہ جائے اور
کمانڈر انچیف کو یہ اطلاع دے کہ دشمن ایک لشکر جرار کے ساتھ حملہ آور ہونے والا ہے اُس
کے مقابلہ میں اپنی حفاظت اور بچاؤ کا سامان کر لوں۔ تو بالکل ممکن ہے اُس شخص کی جان کے
ساتھ دس ہزار یا ہیں ہزار یا پچاس ہزار یا ایک لاکھ آدمیوں کی جانیں وابستہ ہوں ۔ مگر
جاتے ہوئے اُسے راستے میں اگر کوئی شخص گالی دے دیتا ہے اور وہ اُس سے لڑ پڑتا ہے اور
اسی لڑائی میں مارا جاتا ہے تو بظاہر ایک شخص جو حقیقت سے نا واقف ہو کہہ سکتا ہے کہ دیکھو!
یہ کتنا غیرت مند تھا اس نے گالی سنی مگر اسے برداشت نہ کر سکا لیکن حقیقتا وہ اپنے ملک کا
غدار ہوگا کیونکہ اُس نے دس ہزار یا بیس ہزار یا پچاس ہزار یا ایک لاکھ آدمیوں کی جانوں
کو اپنے عمل سے خطرہ میں ڈال دیا ہے اور اگر دشمن کے حملہ کے نتیجہ میں وہ لوگ مارے
جاتے ہیں تو یقیناً اس کا ذمہ دار وہی ہے ۔ محض اس لئے کہ اُس نے وقتی مصیبت کو اہمیت
دے دی اور بڑی مصیبت کو نظر انداز کر دیا لیکن اکثر دُنیا میں یہی قاعدہ جاری ہے۔ بلکہ
سوائے عارفین کے عام لوگ وقتی ضرورت کو اہمیت دیتے اور مستقبل میں رونما ہونے والے
امور کو نظر انداز کر کے عارفین کی باتوں کو نادانی کا خیال قرار دے دیتے اور کہتے ہیں کہ
وہمی ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دنیا میں وہمی بھی ہوتے ہیں اور وہ خیالی تصویریں کھینچ
کھینچ کر اہم اور ضروری باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور یہ لوگ بھی خطرناک ہوتے ہیں
کیونکہ وہ جو ڈراؤنی تصویریں کھینچتے ہیں خیالی ہوتی ہیں لیکن حقیقی خطرہ خواہ تھوڑا ہو خیالی نہیں ہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہوتا بلکہ اصلی ہوتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں وہ لوگ جو حال کے خطرات کو قلیل سمجھتے اور
مستقبل کے خطرات کو کثیر سمجھتے ہیں وہ تھوڑے ہوتے ہیں اور وہ جو مستقبل کے خطرات کو
تھوڑا اور حال کے خطرات کو زیادہ سمجھتے ہیں وہ بہت ہوتے ہیں۔ بالعموم دنیا میں جذباتی
لوگ ہوتے ہیں جو سامنے آنے والی مشکلات کو زیادہ اہمیت دے دیتے ہیں اور آئندہ رونما
ہونے والی مشکلات کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔
جماعت احمد یہ کے خلاف منصوبے پس جہاں ہم نے اپنی موجودہ مشکلات
اور قرضوں پر غور کیا ہے اور ان امور پر
بحث و تمحیص کی ہے جو ہمارے کارکنوں کے لئے تکلیف کا موجب ہیں یا سلسلہ کے کاموں
میں روک بن رہے ہیں وہاں ہمیں ان خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے جو ہمارے گرد جمع
ہو رہے ہیں اور گو وہ اس وقت قلیل ہیں مگر بہر حال بڑھتے چلے جا رہے ہیں وہ وہی خطرات
ہیں جن کی طرف کل بھی میں نے اشارہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ جماعت اب ایک ایسے مقام پر
پہنچ گئی ہے کہ بعض حکومتیں بھی اسے ڈریا اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئی ہیں اور مختلف
قو میں بھی اسے ڈریا اہمیت کی نگاہ سے دیکھنے لگ گئی ہیں ۔ اور ان میں ایک بیداری اور
ہوشیاری پائی جاتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح بھی ہو اس جماعت کو تباہ اور برباد کر
دیا جائے ۔ یہ خطرات روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں۔ کہیں بعض عدالتیں ہیں جو اسی رو
میں بہہ کر اپنے فیصلوں میں سلسلہ کے خلاف ریمارکس کرتی ہیں، کہیں خفیہ ریکارڈ جماعت
کے خلاف تیار کئے جاتے ہیں، کہیں مختلف ملکوں میں ہماری تبلیغ میں رکاوٹیں پیدا کی جاتیں
اور مبلغین کو نکالا جاتا ہے اور کہیں قومیں آپس میں شدید اتحاد کر کے جماعت کے لوگوں
کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں۔ اور وہ لوگ جو بظاہر ہمارے دوست نظر آتے ہیں وہ بھی
اس اتحاد میں ان کے شریک ہیں کیونکہ ان کی نگاہیں احمدیت کی بڑھتی ہوئی ترقی نہیں دیکھ
سکتیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر احمدیت اسی طرح ترقی کرتی رہی تو ایک دن تمام دنیا پر غالب
آ جائے گی ۔ وہ جس وقت ہم سے ملتے ہیں ہمیں اپنی دوستی کا یقین دلاتے ہیں مگر جب وہ
اپنی پرائیویٹ مجالس میں جاتے ہیں تو ہماری جماعت کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔ بظاہر
ان خطرات کے اثرات بہت قلیل ہیں، بظاہر ایسی صورت حالات جس کو نظر انداز کیا جا سکتا

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہے اور بظاہر اگر ہم دور بینی سے کام نہ لیں تو کہہ سکتے ہیں کہ یہ معمولی باتیں ہیں لیکن
حقیقت یہ ہے کہ یہ معمولی باتیں نہیں بلکہ ایک لمبی زنجیر کی کڑی ہیں ۔
-
پس میں جماعت کو ان خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے نصیحت کرتا ہوں کہ تم اپنے
اندر وہ وسعتِ نظر پیدا کرو جس سے تمہیں معلوم ہو سکے کہ آئندہ تمہارے ساتھ ارے ساتھ کیا ہونے
۔
والا ہے۔
دنیوی لوگوں کے لئے یہ مشکل ہوتی ہے کہ وہ کہتے ہیں نہ معلوم آئندہ کے متعلق ہمارا
ہے وہ
جو اندازہ ہے وہ وہم ہے یا حقیقت۔ اُن میں سے ہر شخص جو اپنے مستقبل پر غور کرتا۔
اس شش و پنج میں مبتلا رہتا ہے کہ نہ معلوم میرے خواب ، میری عقل کی خرابی کا نتیجہ ہیں یا
آئندہ واقعات کا صحیح نقشہ ہیں اور بسا اوقات اُس کے لئے کوئی فیصلہ کرنا مشکل ہوتا ہے مگر
آپ لوگوں کے لئے یہ فیصلہ کرنا بالکل آسان ہے۔ ایک منٹ کے لئے آپ ان تمام
ترقیات کو بھول جائیں جو اب تک آپ کو حاصل ہوئیں ، ایک منٹ کے لئے آپ بُھول
جائیں اس امر کو کہ آپ کے گردو پیش کے لوگ آپ کے متعلق کیا کہتے ہیں ، آپ بھول
جائیں اس بات کو کہ آپ لوگوں میں سے کوئی شخص کسی معزز عہدے پر فائز ہے یا نہیں۔
آپ بھول جائیں اس بات کو کہ دشمن اس وقت کیا کر رہا ہے یا کیا کہہ رہا ہے بلکہ میں کہتا
ہوں آپ اپنے نفس کو بھی بھول جائیں اور صرف اتنا کام کریں کہ ایک شاہد سے جو نہایت
ہی عظیم الشان ہے دریافت کریں کہ ہمارا مستقبل کیا ہے؟ وہ شاہد قرآن کریم ہے، وہ
خدا تعالیٰ کی کتاب ہے۔ اس سے پوچھیں کہ نبیوں کی جماعتوں کا مستقبل کیا ہوتا ہے اور
پیشتر اس کے کہ خدا تعالیٰ کی تائید انہیں دنیا کا حاکم اور بادشاہ بنا دے، ان جماعتوں کی
حالت کیا ہوتی ہے؟ اگر قرآن کریم یہ شہادت دے کہ انبیاء کی جماعتوں پر عظیم الشان
مصائب آیا کرتے ہیں تو آپ لوگ سمجھ لیں کہ اگر آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ آپ لوگوں
کے لئے کوئی مصائب مقدر نہیں تو آپ کا نفس آپ کو دھوکا دے رہا اور صحیح راستہ سے آ سے آپ کو
منحرف کر رہا ہے۔ پھر اس شاہد تک بس نہیں میں ایک اور شاہد بھی پیش کرتا ہوں جو یہی
گواہی دے رہا ہے اور وہ شاہد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات ہیں۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
غلبہ احمدیت سے قبل مصائب آئیں گے دنیا میں دو شاہدوں کی گواہی پر عدالت قتل کی سزا تک دے دیتی
ہے
اور میں تو جو شاہد پیش کر رہا ہوں اُن سے بڑھ کر اور بڑھ کر اور کوئی شاہد ہو ہی نہیں سکتا ۔ آپ لوگ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الہامات کو پڑھیں اور دیکھیں کہ ان میں اللہ تعالیٰ
نے کیا بیان کیا ہے کہ جب تھوڑی بہت ترقی حاصل ہوگئی تو مصیبت کا زمانہ ختم ہو جائے گا ؟
یا یہ بیان کیا ہے کہ اس زمانہ تک کہ جماعت کو تمام دنیا پر غلبہ تام حاصل نہیں ہو جا تا مشکلات
پر مشکلات آئیں گی اور مصائب پر مصائب برداشت کرنی پڑیں گی ۔ یہاں تک کہ حضرت
موسی علیہ السلام کی قوم کو جو تکالیف پہنچیں ، حضرت عیسی علیہ السلام کے حواریوں کو جن
سے
مصائب میں سے گزرنا پڑا اسی سے گزرنا پڑا اسی طرح اور انبیاء کی جماعتیں جن مشکلات کے دور میں
گزریں وہ تمام مشکلات اور تمام مصائب جماعت احمدیہ کو بھی برداشت کرنی پڑیں گی ۔ اور
اگر ان الہامات سے یہی ظاہر ہوتا ہے تو آپ لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ کہہ کر کہ مصیبت
کوئی نہیں آپ کا نفس آپ کو دھوکا دے رہا ہے اور آپ لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ ابھی
آپ کے لئے بڑے بڑے ابتلاء مقدر ہیں اور در حقیقت میری زبان اُن خطرات کو بیان
کرنے سے بالکل قاصر ہے جو ہماری جماعت کو پیش آنے والے ہیں کیونکہ اگر تصریحاً اُن
خطرات کا اظہار کر دیا جائے تو دشمن پہلے سے بھی زیادہ ہوشیار اور دلیر ہو جائے اور اُسے
معلوم ہو جائے کہ میری خفیہ تدابیر کا اِن کو علم ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے مجھے اخفاء سے کام لینا
پڑتا ہے تا دشمن کو یہ معلوم نہ ہو کہ اُس کے منصوبوں کا ہمیں علم ہے۔
ابتلاؤں کے مقابلہ کے لئے تبدیلی کی ضرورت لیکن حقیقت یہی ہے کہ اگر ہماری جماعت خدا کی طرف
سے ہے اور مجھے تو یقین ہے کہ وہ خدا کی طرف سے ہے اور اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کے الہامات صحیح ہیں اور مجھے تو یقین ہے کہ وہ صحیح ہیں اور اگر قرآن کریم جو کچھ کہتا
ہے وہ صحیح ہے اور مجھے تو یقین ہے کہ اس نے جو کچھ کہا وہ صحیح ہے تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
جس قسم کی زندگی کے دور میں سے ہم اس وقت گزر رہے ہیں یہ ہرگز ہمارے مناسب حال جس قسم کی زندگی
ان سے ہم اس وقت رہے ہیں یہ ہرگز ہمارے مناسب حال
نہیں اور اس میں ایک عظیم الشان تبدیلی کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم وہ تبدیلی نہیں کریں

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
گے آنے والے مصائب کا ہم مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے متواتر ہم کو جگایا گیا اور اس نے اپنے عمل سے ہم کو بتا دیا ہے
کہ سلسلہ کے سامنے کتنی اہم مشکلات ہیں اور اگر ان مصائب میں کچھ وقفہ پڑا ہے تو اس
ا
لئے کہ ہم اس وقفہ میں آئندہ رونما ہونے والی مشکلات کے لئے تیار ہو جائیں ۔ خدا تعالیٰ
کی سنت یہی ہے کہ جب وہ اپنے مامورین کی جماعت کو صدمات اور مصائب پہنچاتا ہے تو
درمیان میں کچھ وقفے بھی دے دیتا یتا ہے ہے تا تا وہ وہ صدہ صدمات اس اس کو کو بالکل با نچل نہ دیں اور تا اس کے
دل میں یہ حسرت نہ رہے کہ اگر مجھے موقع ملتا تو میں اور زیادہ تیاری کر لیتا۔ اگر متواتر
مصائب ہی مصائب وارد ہوتی ہی جائیں تو سوائے ناکامی کے اور کیا حاصل ہو سکتا ہے۔
ایک شخص کو گرا کر اُس کی چھاتی پر اگر کوئی دوسرا شخص چڑھ بیٹھے اور اُس کا گلا گھونٹنا شروع
کر دے اور مسلسل گھونٹتا چلا جائے تو وہ کس طرح بچ سکتا ہے۔ لیکن اگر کسی طرح اوپر کا شخص
نیچے جا پڑے اور جو نیچے پڑا ہوا تھا وہ اُس کے سینہ پر چڑھ جائے تو اس بات کا امکان ہوتا
ہے کہ وہ بیچ رہے کیونکہ اُسے زور آزمائی کے لئے موقع مل جاتا ہے ۔ لیکن اگر یہ دوسرے کی
چھاتی پر بیٹھ کر مطمئن ہو جاتا ہے اور سمجھ لیتا ہے کہ اب دوسرا مجھے نیچے نہیں گراسکتا اور ہم
نے اسے شکست دے دی تو یہ بیوقوفی کا مرتکب کہلائے گا کیونکہ جب بھی وہ اطمینان کا
سانس لے گا دوسرے کے حملہ سے غافل ہو جائے گا اور اس غفلت سے فائدہ اٹھا کر دشمن
اُس پر پھر حملہ آور ہو جائے گا۔
تو درمیانی دور مطمئن کرنے کے لئے نہیں آتے بلکہ اس لئے آتے ہیں کہ قوم کو تازہ دم
کر کے اور زیادہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کر دیں۔ مگر کئی نادان ہیں جو اس کی
وجہ سے غفلت میں پڑ جاتے ہیں حالانکہ درمیانی وقفے اس لئے آتے ہیں تا لوگ تیاری کر
لیں اور جب مصائب آجاتی ہیں تو دراصل وہ نقشہ ہوتی ہیں اُن حالات کا جو پسِ پردہ
ہوتے ہیں۔ میں نے متواتر جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے مگر مجھے افسوس کے
ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ابھی تک جماعت میں یہ روح اس رنگ میں پیدا نہیں ہوئی جس رنگ
میں میں پیدا کرنا چاہتا ہوں ۔
-

خطابات شوری جلد دوم
دور و یا
۳۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
تھوڑے ہی دن ہوئے ایک رویا میں نے دیکھا جو بعض دوستوں کو سنا بھی دیا
تھا۔ اس رویا کو سنائے آج پانچواں دن ہے مگر اس سے بھی آٹھ دن پہلے میں
نے یہ رویا دیکھا تھا۔ اُس وقت جو حالت تھی وہ دراصل رویا کی نہیں تھی۔ سوتے سوتے
میری آنکھ کھل گئی اور میں نے دیکھا کہ نیم غنودگی کی حالت میں میں سورہ نوح کی چند
آیتیں چھوڑ کر باقی آیتیں اس طرح پڑھ رہا ہوں کہ گویا ایک طرف لوگوں کو ان آیات کے
ساتھ مخاطب کر رہا ہوں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہا ہوں ۔ مجھے سورۃ نوح
حفظ نہیں ہے مگر اُس وقت بلا تکلف اس کی آیات پڑھتا جاتا ہوں ۔ چنانچہ جو آیات
میں نے اُس وقت تلاوت کیں، اُن میں سے بعض مجھے اب تک یاد ہیں ۔ مثلاً یہ کہ
رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَ نَهَارًا فَلَمْ يَزِدْهُمْ دُعَاءِ الَّا فِرَارا اور یہ بھی کہ
ثُمَّ إِنِّي أَعْلَنْتُ لَهُمْ وَأَسْرَرْتُ لَهُمْ إِسْرَارًا - بعض آیات مجھے اس وقت بوجہ اس
کے کہ ساری سورۃ مجھے حفظ نہیں زبانی یاد نہیں لیکن یہ یقینی طور پر یاد ہے کہ صرف چند آیات
چھوڑ کر باقی ساری سورۃ میں نے پڑھی ہے۔ اس واقعہ سے میں نے سمجھا کہ کوئی ابتلاء ہے
جو بہت بڑا ہے اور جس میں دشمن سے ہمیں سخت مقابلہ کرنا پڑے گا مگر میری عادت نہیں کہ
میں ایسی باتوں کا اظہار کرتا پھروں ۔
اور سمندر
اس کے آٹھ دن بعد پھر میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ پر ہوں اور خواب میں میں یہ
سمجھتا ہوں کہ بعض لوگ بھی وہاں ہیں مگر یہ کہ وہ کون ہیں، یہ مجھے یاد نہیں رہا۔ صرف اتنا
سمجھتا ہوں کہ اور لوگ بھی ہیں اور ہم ایک اور ہم ایک کشتی میں بیٹھے ہیں جو سمندر دسمندر میں ہے اور
بہت وسیع ہے۔ اُس کے ایک طرف اٹلی کی مملکت ہے اور دوسری طرف انگریزوں کی ۔ اٹلی
کی مملکت شمال مغربی طرف معلوم ہوتی ہے اور انگریزی علاقہ مشرق کی طرف اور جنوب کی
طرف ہٹ کر یوں معلوم ہوتا ہے کہ کشتی اُس جانب سے آ رہی ہے جس طرف اٹلی کی
حکومت ہے اور اس طرف جا رہی ہے جس طرف انگریزوں کی حکومت ہے۔ اتنے میں کیا
دیکھتا ہوں کہ یکدم شور اُٹھا اور گولہ باری کی آواز آنے لگی اور اتنی کثرت اور شدت سے
گولہ باری ہوئی کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا ایک گولے اور دوسرے گولے کے چلنے میں
کوئی فرق نہیں ہے اور یکساں شور ہو رہا ہے۔ میں نے دیکھا کہ گولے متواتر پڑ رہے تھے

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اور اتنی کثرت سے پڑ رہے تھے کہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ اُن گولوں سے جو بھرا ہوا ہے۔ میں
یہ دیکھ کر گولوں سے بچنے کے لئے کشتی میں مجھک گیا ۔ اس کے بعد کا نظارہ مجھے یاد نہیں رہا۔
اسی اثناء میں میں یکدم محسوس کرتا ہوں کہ ایک زبردست طوفان آیا ہے اور دُنیا میں پانی ہی
پانی ہو گیا ہے اور میں اُس وقت اپنے آپ کو پانی کے نیچے پاتا ہوں ۔ میری کمر پر اُس وقت
پانی کا اتنا بڑا بوجھ ہے کہ میں اُس کی وجہ سے پورے طور پر کھڑا نہیں ہو سکتا اور ہاتھوں اور
پاؤں کے بل چلتا ہوں ۔ ساتھ ہی اندھیرا بھی ہے اور مجھے تاریکی کی وجہ سے کچھ نظر نہیں آتا
لیکن میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ جیسے پانی کو چادر میں ڈال کر کسی نے میرے اوپر سے اُٹھایا
ہوتا ہے یعنی اُس کا بوجھ میں زیادہ محسوس نہیں کرتا اور میری کمر پر پانی اس طرح لگ رہا ہے
گویا وہ چادر ہی ہے اور چادر کو کسی نے اُٹھایا ہوا ہے جیسے پانی کی مشک کسی کی کمر پر رکھ دی
جائے اور ساتھ اُس کا بوجھ بھی نہ پڑنے دیا جائے اسی کی مانند تھی۔ اسی حالت میں جبکہ
میں حیران ہوں کہ اب کیا ہو گا میں محسوس کرتا ہوں کہ پانی کم ہونا شروع ہوا ہے اور کسی
نے اُس پانی کو جو ہمارے اوپر ہے اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ تمام بوجھ میری کمر
پر سے دور ہو گیا اور میں کھڑا ہو گیا ۔ اُس وقت میں اپنے آپ کو ایک اس قسم کے کمرہ میں
پاتا ہوں جو مغلیہ بادشاہوں کی عمارتوں کی طرز پر بنا ہوا ہے۔ اُس میں تین بڑے بڑے در
ہیں جنہیں دروازہ نہیں لگا ہوا ۔ کمرہ مسجد مبارک سے کچھ بڑا ہے۔ اُس کمرہ میں کچھ اور لوگ
بھی ہیں جن میں سے ایک میری بیوی اسم طاہر ہیں جو میرے پاس ہی کھڑی ہیں۔ جب میں
کھڑا ہوگا تو میں نے دیکھا کہ پانی کم ہوتا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ کمرہ کے دروں میں سے
ایک ڈر کے اوپر کی طرف سے پانی ہٹ گیا اور روشنی اندر داخل ہونی شروع ہوئی جسے دیکھ
کر میں نے بڑے جوش سے اپنی تیسری بیوی سے مخاطب ہو کر کہا مریم الْحَمْدُ للہ دیکھو
میری خواب پوری ہو گئی ۔ وہ دیکھو نور نظر آنے لگ گیا ۔ اُس وقت میں سمجھتا ہوں کہ میں نے
اس کے متعلق پہلے سے کوئی رؤیا دیکھی ہوئی تھی۔ اسی طرح دو تین دفعہ میں نے کہا پھر وہ پانی
اور زیادہ کم ہونا شروع ہوا۔ یہاں تک کہ دروازے نصف نصف تک نظر آنے لگ گئے ۔
میں یہ دیکھ کر پھر اُسی جوش میں کہتا ہوں مریم! دیکھو پانی اور زیادہ کم ہو گیا ، الْحَمْدُیث
میری خواب پوری ہو گئی۔ اُس وقت میں دیکھتا ہوں کہ ایک ہندو عورت بھی وہاں سکڑ کر بیٹھی

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہے
جیسے کسی کو سردی لگی ہوئی ہوتی ہے۔ مگر وہ نہایت غلیظ ہے جسے دیکھ کر گھن آتی ہے۔ اُس
کے پاس ہی ایک بڑھیا عورت بیٹھی ہے جسے میں اس کی ماں یا ساس سمجھتا ہوں ۔ وہ بھی
نہایت غلیظ لباس میں ہے۔ اُس شکر کر بیٹھی ہوئی عورت کی نسبت میرے دل میں خیال آتا
ہے کہ یہ بیمار ہے اور اُسے سردی لگ گئی ہو گی مگر میں اُس طرف کوئی توجہ نہیں کرتا اور یوں
سمجھتا ہوں جیسے وہ عذاب الہی میں مبتلا ہے، توجہ کے قابل نہیں ہے اور میں اس خیال سے
کہ گیلے لباس سے تکلیف نہ ہو کمرہ میں ٹہلنا شروع کر دیتا ہوں ۔ میری بیویاں بھی وہیں
ہیں۔ تین بیویاں تو یاد ہیں چوتھی یاد نہیں اور اپنی دولڑکیاں امتہ القیوم اور امۃ الرشید وہاں
دیکھیں ۔ جوامہ الحی مرحومہ کے بطن سے ہیں۔ میں اُس وقت دل میں خیال کرتا ہوں کہ
گھر کے لوگوں کو ذرا فکر نہیں ، گیلے کپڑے پہن رکھے ہیں ۔ بہتر تھا کہ یہ ٹہلتیں تاکہ ان کے
کپڑے خشک ہو جاتے اور صحت پر کوئی بُرا اثر نہ پڑتا۔ مگر میں اُنہیں کہتا کچھ نہیں ۔ اتنے
میں میرے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ جو اس اطمینان سے کھڑی ہیں تو شاید ان کے
کپڑے گیلے ہی نہیں ہوئے اور مجھے خیال آتا ہے کہ میں اپنے کپڑے تو دیکھوں وہ خشک
ہیں یا گیلے؟ جب میں اپنے کپڑے دیکھتا ہوں تو وہ بالکل خشک معلوم ہوتے ہیں ۔ اور میں
کہتا ہوں یہ عجیب قسم کا طوفان تھا کہ باوجود طوفان میں رہنے کے کپڑے بھی سوکھے رہے۔
پھر مجھے شبہ پیدا ہوا اور میں نے سمجھا کہ شاید یہ طوفان نہیں تھا بلکہ طوفان کا ایک نظارہ تھا
جو دکھائی دیا مگر جب حقیقت معلوم کرنے کے لئے ایک کانس پر پڑے ہوئے کپڑے پر
ہاتھ رکھتا ہوں تو وہ بالکل گیلا نظر آتا ہے۔ اور میں کہتا ہوں یہ کوئی خدائی تصرف ہے کہ
میرے کپڑے باوجود طوفان کے گیلے نہ ہوئے ۔ اسی دوران میں مجھے خیال آتا ہے کہ
القیوم کی صحت کمزور ہے، اسے گرم دھستہ دینا چاہئے تا کہ وہ اوڑھ لے چنانچہ میں نے
اسے اپنا گرم دھتہ دیا جو بالکل خشک معلوم ہوتا ہے مگر تھوڑی دیر کے بعد میں کیا دیکھتا ہوں
کہ اس نے وہ ڈھستہ اوڑھا ہوا نہیں ۔ میں اُس سے دریافت کرتا ہوں کہ میں نے جو تمہیں
دھستہ دیا تھا، وہ کہاں گیا ؟ تو وہ کہتی ہے کہ یہ ہندو عورت جو بیمار ہے اُسے میں نے دیا ہے
تا کہ یہ اوڑھ لے ۔ ظاہری شریعت کے لحاظ سے تو اُس کا یہ فعل اچھا تھا مگر رویا میں مجھے اُس
کا یہ فعل اچھا معلوم نہیں ہوا اور میں سمجھتا ہوں کہ میرا دھستہ اُس ہندو عورت کو نہیں دینا چاہئے
امة ال

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
تھا۔ اتنے میں میں دیکھتا ہوں کہ وہ عورت لیٹ گئی اور اس نے بیقراری ظاہر کرنی شروع
کر دی جیسے گرمی لگی ہوئی ہوتی ہے اور خود بخود دھستہ پرے پھینک دیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ
دھستہ آپ ہی تہہ ہو گیا اور میں نے اُٹھا کر اور کسی جگہ رکھ دیا۔ اس عورت کے متعلق اس وقت
مجھے یوں محسوس ہوا کہ یہ اب مرگئی ہے یا مرنے والی ہے۔ اس وقت اس کے پاس اس کی ساس
یا ماں جو بھی ہے آ کر بیٹھ گئی ہے۔ اتنے میں میں باہر آ جاتا ہوں ۔ جہاں مجھے اپنی جماعت
کے بہت سے دوست ملتے ہیں۔ کچھ ہندو اور کچھ پیغامی بھی ہیں ۔ مولوی محمد علی صاحب اور
مولوی صدرالدین صاحب مجھے خاص طور پر یاد ہیں ۔ اور ایک اور پیغامی بھی مجھے یاد ہے
جس کے متعلق رویا میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ وزیر آباد کا ہے اور اچھا تاجر ہے۔ پھر
میں نے ایک اور شخص کو دیکھا کہ وہ کھڑا ہے اور اس کے پاس ایک گاڑی ہے جو اُس گاڑی
سے ذرا بڑی ہے جو بچوں کے لئے ہوتی ہے۔ اور تین بکرے بھی کھڑے ہیں جن میں دو
اس گاڑی میں جتے ہوئے ہیں۔ مجھے خیال پڑتا ہے کہ اُس جگہ میں نے بھائی عبدالرحمن
صاحب قادیانی کو بھی جماعت کے لوگوں میں سے دیکھا۔ جو لوگ وہاں کھڑے ہیں میں ان
کو مخاطب کر کے کہتا ہوں کہ دیکھو یہ پانی کا طوفان میرے خواب کی بناء پر آیا ہے۔ مجھے
اس طوفان کی اللہ تعالیٰ نے قبل از وقت خبر دی تھی اور مجھے رویا میں بکروں کی صورت میں
خدا تعالیٰ کے فرشتے نظر آئے تھے اور اُنہوں نے مجھ سے بات کی تھی اور مجھے یہ سب نظارہ
دکھایا گیا تھا۔ اور بتایا گیا تھا کہ پھر یہ طوفان ہٹ جائے گا اور سب سے پہلے میں روشنی
دیکھوں گا۔ میں نے جب یہ کہا کہ بکروں کی صورت میں خدا تعالیٰ کے فرشتے ظاہر ہو کر مجھ
سے ہمکلام ہوئے تھے تو میں نے دیکھا کہ جس طرح کسی کی تقدیس اور بزرگی کا اعتراف کیا
جاتا ہے اُسی طرح اُن بکروں میں سے جو وہاں تھے ایک نے میرے بازو پر اپنی تھوتھنی ملنی
شروع کر دی۔ گویا کہ وہ اظہار کرتا ہے کہ جو کچھ آپ کہہ رہے ہیں ٹھیک ہے۔ اور گویا کہ وہ
برکت ڈھونڈ رہے ہیں۔ اور خواب میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بکرا اپنے پچھلے پاؤں
پر کھڑا ہے اور اُس نے اگلے دونوں پاؤں میرے بازو کے گرد لپیٹ لئے ہیں۔ جیسے کوئی
وفورِ محبت سے دوسرے کو کھینچتا ہے اور میرے بازو پر اپنا منہ ملتا ہے۔ اُس وقت میں
حاضرین کو گزشتہ سب واقعہ پھر سناتا ہوں کہ اس طرح جب میرے خواب کے مطابق

خطابات شوری جلد دوم
۳۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
طوفان آیا اور پھر ہٹا تو میں نے اپنی بیوی مریم بیگم کو مخاطب کر کے کہا الحمد یثہ مریم
دیکھو میرا خواب پورا ہو گیا۔ پانی کم ہو رہا ہے اور وہ دیکھو روشنی نظر آ رہی ہے۔ جب میں
آخری بات کہتا ہوں کہ الْحَمْدُ للہ میرا خواب پورا ہو گیا تو وہ لوگ جو میرے سامنے ہیں
وہ بھی الْحَمْدُ لِلَّهِ یا اللهُ أَكْبَرُ کا نعرہ بلند کرتے ہیں ۔ پھر میں نے دیکھا کہ وہ آدمی
جو اس بکروں والی گاڑی میں بیٹھا تھا ، گاڑی ہانک کر چلا گیا۔ خواب میں میں نے یہ بھی
دیکھا کہ جس وقت میں نے اپنا رویا سنانا شروع کیا تو مولوی محمد علی صاحب وہاں سے ہٹ
کر دوسری طرف چلے گئے لیکن مولوی صدر الدین صاحب کھڑے رہے۔ مگر ذرا ہٹ کر
لیکن وزیر آباد کا جو پیغامی تھا وہ اُسی جگہ رہا اور میرے سامنے کھڑا رہا اور یوں معلوم ہوتا تھا
کہ وہ اس خواب سے متاثر ہے۔ چنانچہ میرے یہ کہنے پر کہ الحمد للہ میرا خواب پورا
ہو گیا جو لوگ الْحَمْدُ یله یا اللهُ أَكْبَرُ کا نعرہ بلند کرتے ہیں اُن میں وہ وزیر آباد کا
پیغامی بھی شامل ہے ۔
تو یہ اور اس قسم کے اور بہت سے اشارات اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوئے ہیں جن
سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی طوفان آنے والے ہیں ۔ ممکن ہے بعض طوفان ظاہری شکل میں
ہوں اور بعض طوفان مشکلات وابتلاؤں کی صورت میں ظاہر ہوں ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب
کبھی انبیاء کی جماعتیں کھڑی ہوئی ہیں وہ کبھی اس طرح کمال کو نہیں پہنچیں جس طرح ہم
اس وقت کام کر کے کمال حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔
مسیح ناصری کے حواریوں کی قربانیاں حضرت مسیح ناصری کی جماعت نے ترقی کی
اور بہت بڑی ترقی کی مگر ان عظیم الشان
قربانیوں کے بعد جن کا تصور کر کے بھی بدن کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ بعض پرانی
تاریخیں جو آجکل نکلی ہیں ان کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جس طرح آجکل لوگ ہمیں
مرزائی کہتے ہیں اسی طرح مسیح ناصری کے حواریوں کو فقیر کہا جاتا تھا گویا اُنہیں اتنی قربانیاں
کرنی پڑیں ، اتنی قربانیاں کرنی پڑیں کہ لوگوں نے ان کا نام ہی فقیر رکھ دیا۔ روم کے پاس
میں نے وہ کٹا کومبز (CATACOMBS) دیکھی ہیں جن میں حضرت مسیح کے متبعین کو
ایک لمبا عرصہ رہنا پڑا۔ یہ زمین دوز غاریں مختلف مقامات میں ہیں۔ اسکندریہ میں بھی ہیں
۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اور اٹلی میں بھی ہیں اور ایشیا کے بعض مقامات میں بھی۔ ان کو دیکھ کر انسان حیران رہ جاتا
ہے کہ کیا کیا تکالیف تھیں جو اُنہوں نے اُٹھائیں ۔ وہیں وہ رہے اور وہیں اُن کی قبریں ہیں
وہاں اُن کے جو گرجے ہیں اُن میں کوئی مشرکانہ بات نظر نہیں آتی اور اس بات کو خود عیسائی
مؤرخین نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پرانے آثار سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ابتداء عیسائیت میں وہ
مشرکانہ باتیں رائج نہیں تھیں جو آج رائج ہیں۔ اسی طرح جو کتبے ملے ہیں اُن پر جو تحریریں
لکھی ہوئی ہیں ان میں بھی زیادہ تر زور انجیل پر نہیں بلکہ تو رات کے واقعات پر دیا گیا
ہے۔ غرض ان لوگوں میں کوئی شرک کی بات نہیں تھی۔ وہ توحید کی تعلیم لے کر کھڑے ہوئے
تھے۔ مگر جب لوگوں کی طرف سے اُن پر پے در پے مظالم کئے گئے تو وہ غاروں میں پناہ لینے
پر مجبور ہو گئے ۔ چنانچہ انسان جب اُن غاروں میں جاتا ہے تو اُسے کہیں یہ لکھا ہوا نظر آتا
ہے کہ یہاں خدا کے وہ سات بندے مدفون ہیں جو اُس کے مسیح پر ایمان لائے اور جو چھپ
کر یہاں عبادت کرتے رہے مگر کسی طرح رومی حکومت کو پتہ لگ گیا اور اُس نے اِن سب کو
قتل کر دیا۔ اور کہیں یہ لکھا ہوا ہوتا ہے کہ یہاں میری پیاری بہن دفن ہے جو اس جگہ کی
آب و هوا برداشت نہ کر کے مر گئی جب کہ ہم کافروں ۔ ا جب کہ ہم کافروں کے ظلم سے تنگ آکر ان غاروں میں چھپے
تھے ۔ غرض اس قسم کے سینکڑوں کتبے وہاں موجود ہیں۔ تعجب یہ ہے کہ اُنہوں نے
زمین میں اسی اسی فٹ گہرے گڑھے کھودے اور وہاں اپنی زندگی کے دن گزارے۔ یہ
غاریں ہیں میں میل تک لمبی چلی جاتی ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ہزاروں لوگ ان
غاروں میں رہے اور مہینوں اندر رہے بلکہ ایک دفعہ تو اُنہیں تھوڑے تھوڑے عرصہ کے وقفے
سے سات۔ سات سال تک اندر رہ کے اندر رہنا پڑا ۔ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے ان پر فضل کیا اور روم کا بادشاہ
عیسائی ہو گیا اور پھر وہ تکالیف جاتی رہیں جو پہلے انہیں پہنچا کرتی تھیں ۔ غرض انہوں نے
ایسی ایسی تکالیف برداشت کی ہیں کہ اگر ہم ان واقعات کو یا درکھیں تو یقیناً اپنی قربانیوں پر
شرمندہ ہوں ۔ مگر ہمارے مبلغ ان تمام قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہہ دیا کرتے ہیں
حضرت عیسی علیہ السلام کے ساتھیوں کو کیا پوچھتے ہو، اُن میں سے ایک نے مسیح پر لعنت بھیجی
اور باقی سب صلیب کے وقت بھاگ گئے ۔ مگر وہ عظیم الشان قربانیاں وہ بھول جاتے ہیں
جو سالہا سال تک عیسائیت نے کیں ۔
ہوئے تھے۔

آج 10 میں سے 10 باقی