تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
پطرس کی قربانی دیکھو وہی پطرس جس نے کہا تھا میں نہیں جانتا مسیح کون ہے اور جس
نے آپ پر لعنت بھیجی، وہی پطرس ایک لمبے عرصہ کے بعد روم میں
صلیب دیا جاتا ہے اور جس وقت وہ صلیب کی طرف بڑھتا ہے اُس کی لکڑی کو بوسہ دیتا ہے اور
کہتا ہے کہ یہ میری نجات کی چیز ہے۔ تو ہم اس قسم کی مثالوں سے اپنے نفس کو دھوکا دیتے
ہیں۔ حالانکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جہاں اس قسم کے واقعات بیان کئے ہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کی قربانیوں کے مقابلہ میں بیان کئے ہیں مگر ہم
میں سے بعض لوگ اس سے ناجائز فائدہ اُٹھاتے اور یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ عیسائیوں
نے کوئی قربانیاں نہیں کیں حالانکہ عیسائیوں نے جو قربانیاں کیں وہ بہت ہی شاندار ہیں ۔
ایک دفعہ کوئی شخص روم کی کٹا کو میز کو دیکھ آئے پھر اگر وہ مہینوں حیرت میں
نہ پڑا رہے تو میرا ذمہ رہا۔ وہ بالکل گیلے کمرے ہیں جو زمین کو اسی اسی فٹ تک کھود کر
بنائے گئے ہیں ۔ جہاں سورج کی ایک شعاع تک نہیں پڑتی ۔ وہ اس جگہ ایک لمبا عرصہ رہے
ہیں۔ یہ وہ قربانیاں تھیں جن کے بعد عیسائیت نے ترقی کی اور یہ وہ قربانیاں ہیں جن کے
نتیجہ میں با وجود شرک وکفر کے عیسائی قوم کو حکومت کے لئے خدا نے ایک لمبا عرصہ دے دیا۔
میں سمجھتا ہوں کہ جب بھی عیسائیوں کی تباہی کا وقت آتا ہے اللہ تعالیٰ کے سامنے وہ
ہزاروں روحیں آکر کھڑی ہو جاتی ہیں جنہوں نے اُس کے لئے قربانیاں کیں اور خدا اُن کو
دیکھ کر کہتا ہے کہ میری خاطر جنہوں نے اتنی عظیم الشان قربانیاں کی ہیں اُن کی نسلوں کو مجھے
کچھ اور مہلت دے دینی چاہئے ۔ اگر نیکی اور تقویٰ پر قربانیاں ہوں تو اُن کے جو نتائج نکل
سکتے ہیں وہ محتاج بیان نہیں ۔ حضرت مسیح علیہ السلام وہ آخری نبی ہیں جن پر سلسلہ موسویہ ختم
کیا گیا اور ایک نئے سلسلے کا آغاز رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا اور عام طور پر
لوگوں کی بعد میں آنے والے سلسلہ سے عداوتیں زیادہ ہوتی ہیں لیکن اس زمانہ کے
عیسائیوں میں سے ہی بعض کی بھی قرآن کریم میں اللہ تعالٰی تعریف کرتا اور ان کی سفارش
کرتا ہے۔ مگر یہ کس بات کا نتیجہ ہے؟ یہ نتیجہ ہے اُن قربانیوں کا جو اُ نہوں نے کیں ۔
اعت کو یہ مد کامیابی کے لئے قربانیوں کی ضرورت ہیں ہماری جماعت کو ہمیشہ یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے ۔ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ بغیر
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
قربانیوں کے اور بغیر منہاج نبوت پر چلنے کے دنیا میں کامیاب ہو سکتے ہیں تو ان سے زیادہ
پاگل اور کوئی نہیں ہو سکتا اور ان کی مثال بالکل اُس بے وقوف کی سی ہوگی جس کے متعلق
کہتے ہیں کہ وہ لڑائی میں شامل ہوا اور اُسے کوئی تیر آلگا یہ دیکھ کر وہ میدان جنگ سے بھاگ
پڑا اور چونکہ تیر لگنے سے خون بہنے لگ گیا تھا اس لئے وہ خون بھی پونچھتا جائے اور یہ بھی کہتا
جائے کہ یا اللہ ! یہ خواب ہی ہو حالانکہ حقیقت کس طرح خواب بن سکتی ہے۔ اسی طرح یہ
خدا کی سنت ہے جس میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور نہیں ہو سکتی کہ جب کسی نبی کی
جماعت دنیا میں کھڑی ہوتی ہے تو اُسے خطر ناک مصائب سے گزرنا پڑتا ہے اسے چکی کے
دو پاٹوں میں پیا جاتا ہے تب اس موت کے بعد اسے ابدی اور دائمی حیات ملتی ہے کیونکہ
ابدی حیات وہی ہے جوموت کے بعد ملے ۔ پس جو شخص چاہتا ہے کہ اسے ابدی زندگی ملے
اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ موت قبول کرے۔ چاہے وہ موت آہستہ آہستہ آئے یا
یکدم آئے ۔ چاہے تلوار کے ذریعہ سے آئے یا فاقہ اور قید خانہ کے ذریعہ آئے۔ بہر حال
وہ دیر سے آئے یا جلدی آئے ، موت کا آنا ضروری ہے اور موت کے بغیر کسی نبی کی
جماعت کی ترقی نہیں ہوئی ۔ اس موت کی شکل بے شک بدل سکتی ہے مگر موت کی شکل بدل
جانے کے یہ معنے نہیں کہ تمہارے لئے موت مقدر نہیں ۔ موت مقدر ہے اور ضرور ہے اور جو
لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کے لئے موت کا قبول کرنا ضروری نہیں انہوں نے خدائی کتب کا کبھی
گہری نظر سے مطالعہ نہیں کیا اور اُنہوں نے نہ صرف یہ کہ قرآن کو نہیں سمجھا بلکہ تو رات اور
انجیل اور وید اور ژند اوستا کو بھی نہیں سمجھا۔ تم وید پڑھو تو اس میں بھی یہی نظر آئے گا۔ گیتا
پڑھو تو اُس میں بھی یہی دکھائی دے گا ۔ ژند اوستا پڑھو تو اس میں بھی یہی کچھ پایا جائے گا۔
بے شک یہ کتا بیں بگڑ گئیں، بے شک ان میں ہزاروں خرابیاں پیدا ہو گئیں مگر یہ تمام کتابیں
اس صداقت پر متفق ہیں کہ نبی کی جماعت کیلئے مصائب کا برداشت کرنا ضروری ہے۔
چنانچہ ویدوں میں اس لئے یہ دعا ئیں سکھائی گئی ہیں کہ اے ہمارے خدا ہمارے دشمنوں نے
ہم کو ملیا میٹ کر دیا تو آپ ہمارا انتقام لے اور ان کو تباہ اور برباد کر ۔ ژند اوستا میں بھی یہی
ہے، گیتا میں بھی یہی ہے، تو رات میں بھی یہی ہے، انجیل میں بھی یہی ہے اور اگر کسی زمانہ
میں خدا تعالیٰ کی کوئی اور کتاب ایسی معلوم ہو جس کا ہمیں آج علم نہیں تو یقیناً اس میں یہی
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بات پائی جائے گی ۔ یہ ایک صداقت ہے جسے خدا تعالیٰ نے اپنی تمام الہامی کتب میں زمانہ
کی دست برد سے محفوظ رکھا اور اس لئے محفوظ رکھا تا آئندہ کوئی جماعت دھوکا نہ کھائے کہ
وہ بغیر ان مشکلات میں سے گزرنے کے کامیاب و با مراد ہو سکتی ہے؟ یا یہ کہ یہ واقعات چند
انبیاء کے ساتھ ہی مخصوص تھے ، سب انبیاء کے لئے ایسا ہونا ضروری نہیں ۔
پس خدا نے ان تکلیفوں اور دکھوں کے واقعات کو محفوظ رکھ کر بتایا ہے کہ غافل مت
بنو اور یہ دھوکا نہ کھاؤ کہ حقیقی کامیابی مشکلات کے بغیر حاصل ہو سکتی ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں
اس قدر وضاحت کے بعد اب ہمارے لئے کوئی عذر باقی نہیں ۔ جب ہم حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ کا مامور سمجھتے ہیں اور اس بات پر صدق دل سے ایمان اور
یقین رکھتے ہیں تو پھر اگر ہم یہ خیال کرتے ہیں کہ نبیوں کی جماعتوں والا معاملہ ہم سے نہیں
ہوگا تو یقیناً ہم دنیا کو بھی دھوکا دیتے ہیں اور خدا تعالیٰ کو بھی اور یقیناً دو میں سے ایک بات
غلط تسلیم کرنی پڑے گی۔ یا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ہمارا نبی قرار دینا غلط ہو
گا اور یا پھر ہمارا یہ خیال غلط ہوگا کہ ہم بغیر مشکلات کے دُنیا پر غالب آ سکتے ہیں۔ یہ بات تو
کسی طرح درست نہیں ہو سکتی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے نبی
نہیں ۔ پس جب یہ بات درست نہیں تو لازماً ہمارا وہ خیال ہی غلط ہوگا کہ مشکلات کے بغیر
کامیابی حاصل ہو سکتی ہے اور یقیناً یہ خیال غلط ہے۔ قرآن مجید تمہارے سامنے موجود ہے
تم اسے کھولو، اس میں صاف لکھا ہے کہ احسب النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا
امَنَّا وَهُمْ لا يُفْتَنُونَ کا کیا یہ ممکن ہے کہ لوگ یہ تو کہیں کہ ہم خدا پر ایمان لاتے ہیں
مگر ان کا امتحان نہ ہو؟ فرماتا ہے ایسا نہیں ہو سکتا اور یہ ممکن ہی نہیں کہ مومنوں کو خطرناک
ابتلاؤں میں نہ گزرنا پڑے۔ پس یہ مشکلات جو عارضی ہیں بے شک ان کو بھی اپنے سامنے
رکھو مگر جو اصل مشکلات ہیں اُن کو مت بھولو۔ یہ چیزیں کہ تم نے دس فیصدی کی بجائے پندرہ
فیصدی چندہ دے دیا یا آ نہ فی روپیہ کی بجائے پانچ پیسے فی روپیہ کے حساب سے مالی قربانی
کر دی یہ صرف تمہیں بیدار رکھنے کے لئے ہیں ۔ ورنہ ان کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ انہی
قربانیوں پر تمہاری ترقی کا انحصار ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ابتلاؤں کا ذکر اور مامور زمانہ کا رویا تم ایک نبی کی جماعت ہو اور ضروری ہے کہ
وہ تمام حالات تم پر گزریں جو پہلے انبیاء کی
جماعتوں پر گزرے ہیں ۔ پس جب تک منہاج نبوت کے مطابق تم اپنی زندگیوں کو نہیں بدلو
گے اُس وقت تک ان قربانیوں کی توفیق نہیں پاسکو گے۔ پس سوال دس یا پندرہ فیصدی
چندے کا نہیں بلکہ سوال پچاس یا سو فیصدی چندے کا بھی نہیں سوال یہ ہے کہ کیا آپ لوگ
ایک نبی کی جماعت ہیں؟ اگر واقعہ میں آپ نبی کی جماعت ہیں تو یہ ایک یقینی اور قطعی امر
ہے کہ جس طرح پہلے انبیاء کے مریدوں کو شہید کیا گیا اُسی طرح ہماری جماعت کے آدمیوں
کو بھی شہید کیا جائے ، جس طرح پہلے لوگوں کو قید خانوں میں ڈالا گیا اُسی طرح ہمارے
آدمیوں کو بھی قید خانوں میں ڈالا جائے ، جس طرح پہلوں کو آروں سے چیرا گیا، اُنہیں
تلواروں سے قتل کیا گیا اور اُنہیں دُکھ دے دے کر مارا گیا اُسی طرح لوگ تمہیں بھی طرح
طرح کے دکھ دے کر ماریں ۔ یہ وہ امور ہیں جن کا وقوع میں آنا ضروری ہے اور میں نے
تمہیں کہا ہے کہ اگر تمہیں ان باتوں پر یقین نہیں آتا تو تم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
الہامات اور مکاشفات کا مطالعہ کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام صاف طور پر فرماتے ہیں
کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ میں مصر کے دریائے نیل پر کھڑا ہوں اور میرے ساتھ بہت
سے بنی اسرائیل ہیں اور میں اپنے آپ کو موسیٰ سمجھتا ہوں اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم
بھاگے چلے آتے ہیں ۔ نظر اُٹھا کر پیچھے دیکھا تو معلوم ہوا کہ فرعون ایک لشکر کثیر کے ساتھ
ہمارے تعاقب میں ہے اور اُس کے ساتھ بہت سامان مثل گھوڑے وگاڑیوں ورتھوں کے
ہے اور وہ ہمارے بہت قریب آ گیا ہے۔ میرے ساتھی بنی اسرائیل بہت گھبرائے ہوئے
ہیں اور اکثر ان میں سے بے دل ہو گئے ہیں اور بلند آواز سے چلاتے ہیں کہ اوہ موسیٰ ہم
پکڑے گئے تو میں نے بلند آواز سے کہا۔ گلا جان إِنَّ مَعِيَ رَبِّي سَيَهْدِيْنِ ها مدین کا اتنے میں
میں بیدار ہو گیا اور زبان پر یہی الفاظ جاری تھے ۔“
6
بڑی قربانیوں کے لئے ذہنیت بناؤ یہ تمام باتیں جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
قبل از وقت بتا دی گئی ہیں رونما ہو کر رہیں گی۔ رونما ہو کر رہیں
پس جب تک ان چیزوں کو اپنے مدنظر نہ رکھا جائے حقیقی نیکی اور تقویٰ پیدا نہیں ہو سکتا ۔ ہم
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
زیادہ سے زیادہ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم نے دس فیصدی کی بجائے پندرہ فیصدی چندہ
دے دیا۔ حالانکہ دس یا پندرہ فیصدی چندہ کیا میں کہتا ہوں سو فیصدی چندہ دینا بھی اُن
قربانیوں کے مقابلہ میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا جو نبیوں کی جماعتوں کو کرنی پڑتی ہیں ۔ بڑی
غلطی یہ ہے کہ ہم اپنی موجودہ حالت پر تمام باتوں کا قیاس کرتے ہیں اور اس بات پر قیاس
نہیں کرتے کہ ہم ایک نبی کی جماعت ہیں اور چونکہ اپنی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے ہم
خدا تعالیٰ کے فیصلہ کو نہیں دیکھتے اس لئے ہمارے اندر ابھی تک وہ ذہنیت پیدا نہیں ہوئی
جس کا پیدا کرنا اسلام کا منشاء ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ لوگ ابھی بدل جائیں اور وہ
قربانیاں کرنے لگ جائیں جو انتہائی قربانیاں ہیں ۔ چنانچہ کئی نادان ہیں جو کہہ دیا کرتے
ہیں کہ جب اس قسم کی قربانیوں کے بغیر قومی ترقی نہیں ہوتی تو کیوں ابھی سے ان قربانیوں
کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔ حالانکہ میں جو کچھ کہتا ہوں اس کا مطلب یہ ہے کہ اپنی ذہنیت کو اس
رنگ میں تبدیل کرو تا جس وقت بھی ان قربانیوں کی ضرورت پیش آئے جماعت خوشی اور
بشاشت کے ساتھ وہ قربانیاں کرنے کے لئے تیار ہو۔ میں نے اپنی ذہنیت اس رنگ میں
بدل لی ہے اور میں آپ لوگوں کو بھی ذہنیت بدلنے کے لئے یہی کہتا ہوں ۔ یہ نہیں کہتا کہ وہ
ابھی اپنی تمام جائدادیں چھوڑ دیں۔ اگر میں یہ کہتا کہ اپنی جائیدادوں سے الگ ہو جاؤ تو
سب سے پہلے میں اپنی جائداد کو چھوڑ کر الگ ہو جاتا۔
پس اگر یہ ان قربانیوں کا موقع ہوتا تو سب سے پہلے میں خود ان قربانیوں کو کر کے
دکھاتا ۔ جیسا کہ ۱۹۲۲ء یا ۱۹۲۳ء میں جب جماعت پر سخت تنگی کا وقت آیا تھا تو میں نے
ارادہ کر لیا تھا کہ میں اپنی سب جائداد سلسلہ کے سپرد کر دوں اور دوسرے دوستوں میں بھی
تحریک کروں ۔ چنانچہ میں نے بعض دوستوں سے ذکر کیا تو سات اور دوستوں نے بھی اس
قسم کی قربانی کے لئے اپنے آپ کو پیش کر دیا۔ پس اگر اس قسم کا کوئی موقع آئے تو سب
سے پہلے میرا حق ہے کہ میں اُس پر عمل کروں لیکن اس وقت جو میرا سوال ہے وہ ذہنیت کو
تبدیل کرنے کا ہے۔ اور میں جو کچھ کہہ رہا ہوں وہ یہ ہے کہ جماعت میں وہ ابھی ذہنیت
پیدا نہیں ہوئی جس کے نتیجہ میں ہر قسم کی قربانیاں آسان معلوم ہوتی ہیں ۔ پیدا
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ابتلاؤں کی زبردست پیشگوئی ابھی وہ دس اور پندرہ فیصدی کے چکر میں پھنسے
ہوئے ہیں اور یہ بات اُن کے ذہن کے کسی
گوشہ میں بھی نہیں کہ اُنہیں ملکوں سے نکالا جائے گا ، اُنہیں جائدادوں سے بے دخل
کیا جائے گا ، اُنہیں بیوی بچوں سے علیحدہ کیا جائے گا ، اُنہیں قید خانوں میں ڈالا
جائے گا ، اُنہیں پھانسیوں پر لٹکایا جائے گا اور ان کو مٹانے اور نابود کرنے کے لئے
ہر قسم کے ظلم و تشدد کو کام میں لایا جائے گا ۔ بے شک آج ہندوستان کی حکومت
حتی الوسع ان باتوں سے بچتی ہے لیکن کون کہہ سکتا ہے کہ کل بھی یہی حال رہے گا۔
آخر حکومتیں بدلا ہی کرتی ہیں ۔ منصف کی جگہ ظالم حکومت آجاتی ہے اور ظالم کی جگہ منصف ۔
مجھے افسوس ہے کہ اتنی اہم اور ضروری باتیں ہمارے سامنے ہیں اور ہم دس پندرہ فیصدی
کے چکروں میں پڑے ہوئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے قربانیاں کر لیں حالانکہ ضروری
ہے کہ جماعت پر اس قسم کے ابتلاء آئیں ۔ مگر یہ کوئی ضروری نہیں کہ ہندوستان میں ہی
آئیں ۔ ان میں سے بعض ابتلاء ہندوستان میں آ سکتے ہیں ، بعض چین میں آ سکتے ہیں ، بعض
جاپان میں آ سکتے ہیں ، بعض روم میں آسکتے ہیں ، بعض افریقہ میں آسکتے ہیں اور بعض امریکہ
اور دوسرے ممالک میں آ سکتے ہیں۔ افغانستان میں بھی اس قسم کے بعض ابتلاء جماعت پر
آئے مگر ان ابتلاؤں میں افغانستان کی کوئی خصوصیت نہیں ۔ مختلف رنگوں میں مختلف ممالک
میں ابتلاء آ سکتے ہیں اور آئیں گے اور ہر جگہ جماعت کو مختلف رنگ میں قربانیاں کرنی پڑیں
گی۔ مثلاً اس وقت ہمارے سلسلہ پر بعض حکام کی طرف سے جو پے درپے حملے ہو رہے
ہیں، ان کے مقابلہ میں ایک دن ہمیں ضرور بولنا پڑے گا اور یہ ناممکن ہے کہ ہم لمبے عرصہ
تک خاموش رہ سکیں ۔ ایک ذلیل مجسٹریٹ جو دن میں پچاس دفعہ جھوٹ بول لیتا ہے وہ
اُٹھتا ہے اور نہایت بے باکی سے کہنا شروع کر دیتا ہے کہ احمدی جھوٹے ہوتے ہیں ۔ پھر
ایک اور افسر اُٹھتا ہے اور اُس کی یہ حالت ہوتی ہے کہ رشوت اُس کا اوڑھنا ، رشوت اُس کا
بچھونا ، رشوت اُس کا کھانا ، رشوت اُس کا پینا، رشوت اُس کا لباس، رشوت اُس کا مکان،
رشوت اُس کی زمین اور رشوت اُس کا سامان ہوتا ہے، اُسے جھوٹ سے کوئی عار نہیں ہوتا
اور وہ سچائی کے کبھی قریب بھی نہیں گیا ہوتا مگر کہتا یہ ۔ یہ ہے کہ یہ خلیفہ کے نوکر ہیں اور جب
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
موقع آئے جھوٹ بول سکتے ہیں ۔ آخر یہ کب تک جماعت پر بحیثیت جماعت الزام لگائیں
گے اور کب تک ہم ان باتوں کو سن کر صبر کرتے چلے جائیں گے۔ بیشک ہم صبر بھی کریں گے
اور ان کے طعنوں اور گالیوں کو برداشت بھی کریں گے مگر ایک وقت ایسا آسکتا ہے جب
اس قسم کے متواتر الزامات سے سچائی مشتبہ ہونے لگ جائے ، جب ہماری تبلیغ کے راستہ
میں خطرناک روکیں پیدا ہو جائیں ، تب وقت ہوگا کہ اپنے لئے نہیں، خدا تعالیٰ کے لئے
جماعت سے کہا جائے گا کہ آؤ اور قربانیاں کرو اور حکومت کو مجبور کرو کہ وہ اس ظلم کی اصلاح
کرے۔ اور جب تک وہ ایسا نہ کرے تم سلسلہ کی عزت اور اس کے ناموس کے تحفظ کے
لئے قربانیاں پیش کرتے چلے جاؤ اور ثابت کر دو کہ تم بے غیرت نہیں ہو ۔ مگر اس کے لئے
ضروری ہے کہ ہم ابھی سے اپنی ذہنیت کو تبدیل کر لیں ۔
صبر اور برداشت کی تلقین پس میں اس وقت تمہیں کسی خاص قربانی کے لئے نہیں
بلا تا۔ میں کہتا ہوں تم صبر کرو اور برداشت سے کام لو۔
مگر اپنی ذہنیت یہی رکھو کہ تم نے شریعت اور قانون کی حدود کے اندر رہتے ہوئے خدا اور
اُس کے رسول کے لئے موت قبول کرنی ہے ۔ بے شک بعض ایسے مواقع پر بھی تمہیں جوش
آ سکتا ہے جب اُس جوش کا دکھانا شریعت اور قانون کے لحاظ سے درست نہ ہو۔ مگر اس
وقت تمہارا فرض یہی ہے کہ تم صبر کرو کیونکہ تمہارے لئے شریعت اور قانون کی پابندی کرنا
ضروری ہے۔ اگر کوئی شخص کسی غیر حکومت میں رہتے ہوئے جوش میں آ کر کسی کو مار دیتا ہے
تو یقیناً وہ شریعت کے خلاف چلتا ہے۔ پس جان دینے کے یہ معنے نہیں کہ تم دشمن کو مارو بلکہ
جان دینے کے یہ معنے ہیں کہ تم اپنے حقوق کے لئے ایسی مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ
کہ اگر دشمن تمہیں مارنے کے لئے تیار ہو جائے تو تم موت کو قبول کر لو۔ پس کسی دوسرے کی
موت نہیں بلکہ تمہاری اپنی موت سلسلہ اور اسلام کی ترقی کے لئے ضروری ہے مگر مجھے افسوس
ہے کہ ایسے مواقع پر بعض لوگ اس طرح غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ وہ شریعت اسلام کے خلاف
چل پڑتے ہیں اور دشمن پر حملہ آور ہو جاتے ہیں اس طرح نہ صرف وہ خود ایک خلاف رسول
فعل کے مرتکب ہوتے ہیں بلکہ دوسروں کے دلوں میں بھی نفرت کے جذبات پیدا کر دیتے
ہیں۔ لیکن اس کے مقابلہ میں بعض ایسے لوگ بھی ہیں جو سمجھتے ہیں کہ ان کا کام بس اتنا ہی
XXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہے کہ چندہ دیا اور بستروں پر پڑ کر سور ہے حالانکہ ہمارے خلاف مخالفت کا ایک وسیع جال
پھیلایا جا رہا ہے۔ عدالتوں کے فیصلوں کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں اس قدر نفرت پیدا
کی جا رہی ہے کہ بالکل ممکن ہے وہ کسی وقت ایسا رنگ اختیار کر لے کہ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ
احمدی بُرے ہوتے ہیں بلکہ وہ یہ سمجھیں کہ احمدیت بُری چیز ہے۔ تب ہمارا فرض ہوگا کہ ہم
دنیا کو بتا دیں کہ ہم قربانیاں کرنے والے ہیں اور ہم میں وہ تمام اخلاق فاضلہ موجود ہیں جو
کسی بلند سے بلند تر قوم میں پائے جانے ضروری ہوتے ہیں۔ اور یہ کہ جو ہم پر جھوٹ کا
الزام لگاتا ہے وہ خود جھوٹا ہے ۔ جو ہمیں مکار اور فریبی کہتا ہے وہ خود دھوکا باز ہے۔ اور جو
ہماری طرف کوئی بدی منسوب کرتا ہے وہ خود بدکار ہے۔ لیکن ہماری جماعت کو یہ دو باتیں
ہمیشہ مد نظر رکھنی چاہئیں ۔ ایک یہ کہ شریعت اور قانون کو نہیں توڑنا اور دوسرے یہ کہ ہمیشہ
ان قربانیوں کے لئے تیار رہنا جو نبیوں کی جماعتیں کیا کرتی ہیں اور جو انسانی ذہنیت کو بالکل
بدل دیتی ہیں ۔
قربانیوں کا سبق دہراتے جاؤ پس میں دوستوں سے کہتا ہوں کہ آپ لوگوں نے
یہاں بہت سی باتیں سنیں اور اب آپ اپنی اپنی جگہ
واپس جائیں گے ۔ آپ لوگوں کو یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ آپ پر بہت بڑی ذمہ داری
عائد ہوتی ہے۔ آپ اپنی جماعتوں کے نمائندے ہیں اور نمائندے کی حیثیت ایک ستون کی
سی ہوتی ہے اور جماعت کی حیثیت چھت کی سی ۔ پس چونکہ آپ لوگ ستون ہیں اس لئے
ضروری ہے کہ آپ لوگ اپنی جماعتوں میں جا کر ان خیالات کو پھیلائیں اور پھیلاتے چلے
جائیں ۔ مجھے افسوس ہے کہ بعض لوگ صرف اتنا ہی کافی سمجھتے ہیں کہ ایک دفعہ بات کسی
دوسرے کو سُنا دی حالانکہ یہ باتیں ایسی ہیں کہ اُٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے ، سوتے جاگتے اور
کھاتے پیتے ہر وقت اور ہر لمحہ اپنی بیویوں ، اپنے بچوں ، اپنے دوستوں ، اپنے عزیزوں اور
اپنے رشتہ داروں کے کانوں میں ڈالنی چاہئیں اور اُنہیں ان باتوں پر راسخ اور مضبوط کرنا
چاہئے کہ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے اور خدا تعالیٰ کی قائم کردہ
جماعتیں مشکلات کے بغیر ترقی نہیں کرتیں ۔ پس ان باتوں کو دُہراؤ اور دُہراتے چلے جاؤ۔
یہاں تک کہ یہ باتیں تمہارا ورد اور وظیفہ بن جائیں ۔ اور اگر ایک چھوٹے بچے سے بھی
خطابات شوری جلد دوم
۳۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
سوال کیا جائے کہ احمدیت کی ترقی کا ذریعہ کیا ہے تو وہ کہہ اُٹھے کہ ہم بغیر قربانی اور جان
دینے کے ترقی نہیں کر سکتے اور میں اس کے لئے تیار ہوں ۔ ایک عورت سے اگر پوچھا
جائے تو وہ بھی یہی جواب دے اور اگر ایک مرد سے پوچھا جائے تو وہ بھی یہی جواب
دے۔ غرض ہر شخص کے ذہن میں یہ باتیں ڈالی جائیں اور اس کے ماتحت جماعت میں ایسا
ماحول اور بیداری پیدا کی جائے کہ قربانیاں کرنا کوئی مشکل کام نہ رہے۔ مگر یہ باتیں اس
طرح ذہنوں میں داخل نہیں ہوتیں کہ ایک دفعہ کہا اور پھر سال بھر خاموش ہو رہے بلکہ سال
کے ۳۶۵ دنوں میں سے ایک دن بھی ایسا نہیں گزرنا چاہئے جب یہ باتیں تم اپنے نوجوانوں،
اپنے بچوں ، اپنی عورتوں اور اپنے مردوں کے ذہن نشین نہ کرو۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے
اس کا کتنا اچھا نقشہ کھینچا ہے ۔ آپ اپنی بعثت ثانی کی لوگوں کو خبر دیتے ہیں مگر اس رنگ میں
نہیں کہ میں دوبارہ انیس سو سال کے بعد آؤں گا بلکہ آپ فرماتے ہیں کہ :-
ہوشیار رہو اور جاگتے رہو۔ ایسا نہ ہو کہ میں آؤں اور تمہیں سویا ہوا پاؤں
مگر یہ جاگنے کا زمانہ کوئی معمولی زمانہ نہیں تھا بلکہ انیس سو سال کا عرصہ تھا۔ پھر آپ
دو
تمثیل بیان کرتے اور فرماتے ہیں ۔
آسمان کی بادشاہت ان دس کنواریوں کی مانند ہو گی جو اپنی
اپنی مشعلیں لے کر دولہا کے استقبال کو نکلیں ۔ ان میں پانچ بے وقوفی
اور پانچ عقلمند تھیں جو بے وقوف تھیں اُنہوں نے اپنی مشعلیں تو لے لیں مگر
تیل اپنے ساتھ نہ لیا مگر عقلمندوں نے اپنی مشعلوں کے ساتھ اپنی کیوں
میں تیل بھی لے لیا اور جب دولہا نے دیر لگائی تو سب اونگھنے لگیں اور سو
گئیں ( یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ گو میں یہ کہہ رہا ہوں کہ میں
جلدی آؤں گا مگر یاد رکھو یہ رات بہت لمبی ہے ) آدھی رات کو دھوم مچی
کہ دیکھو دولہا آ گیا، اس کے استقبال کو نکلو۔ اس وقت وہ سب
کنواریاں اُٹھ کر اپنی اپنی مشعلیں درست کرنے لگیں اور بے وقوفوں
نے عقلمندوں سے کہا کہ اپنے تیل میں سے کچھ ہمیں بھی دے دو کیونکہ
ہماری مشعلیں بجھی جاتی ہیں۔ عقلمندوں نے جواب میں کہا کہ شاید
خطابات شوری جلد دوم
۳۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہمارے تمہارے دونوں کے لئے پورا نہ ہو بہتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے
پاس جا کر اپنے واسطے مول لے لو۔ جب وہ مول لینے جا رہی تھیں تو
دولہا آپہنچا اور جو تیار تھیں وہ اُس کے ساتھ شادی میں چلی گئیں اور
دروازہ بند کیا گیا۔ پیچھے وہ باقی کنواریاں بھی آئیں اور کہنے لگیں اے
خداوند! اے خداوند !! ہمارے لئے دروازہ کھول دے۔ اُس نے
جواب میں کہا میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ میں تمہیں نہیں جانتا۔ پس
جاگتے رہو کیونکہ تم نہ اُس دن کو جانتے ہو نہ اُس گھڑی کو کیلے
یہ ایک لطیف تشبیہہ ہے جو حضرت مسیح ناصری نے دی ۔ اس میں دولہا سے مراد حضرت
مسیح موعود علیہ السلام ہیں اور تیل لینے سے جو ذخیرہ میں تھا مرا د رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی نبوت ہے اور آپ کا مطلب اس سے یہ ہے کہ تمہارے لئے وہی تیل کافی نہیں ہوگا جو
مسیح اول نے دیا بلکہ تمہیں ایک نیا لیمپ دیا جائے گا ۔ جو لوگ اس تیل کو لے لیں گے یعنی
اسلام کو قبول کر کے اس کی روشنی میں چلیں گے، وہی مسیح ثانی پر بھی ایمان لاسکیں گے ۔ مگر جو
محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے تیل سے اپنے لیمپوں کو روشن نہیں کریں
گے انہیں مسیح ثانی کی معرفت بھی نصیب نہیں ہوگی ۔ چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر زیادہ تر ایمان لانے والے وہی ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی ایمان
رکھتے ہیں مگر جنہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انکار کر دیا وہ آپ کی شناخت
سے بھی محروم ہو گئے اور اُنہوں نے آپ کو دیکھ کر کہہ دیا کہ ہم انہیں کیوں مانیں یہ غیر ہیں
اور ہم میں سے نہیں ہیں۔ پس وہ دلہنیں جو شمع ہاتھ میں لئے اپنے دولہا کا انتظار کر رہی تھیں
اور تیل اور فتیلہ لئے چوکس اور تیار کھڑی تھیں ، اُنہوں نے آسمان سے اپنے مسیح کو اُترتے
دیکھ لیا۔ مگر وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے نور سے منور نہ ہوئے ، ان کی بینائی محمدصلی
جاتی رہی اور وہ آپ کو شناخت کرنے سے محروم رہے۔ پس اس تمثیل سے حضرت مسیح نے
اپنی بعثت اول اور بعثت ثانی کے درمیانی زمانہ کو ایک رات سے مشابہت دی ہے پھر اس
رات کی لمبائی بیان کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اتنی لمبی ہو گی کہ انتظار کرتے کرتے لوگ تھک
جائیں گے مگر اسی دوران میں آپ نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت کی پیشگوئی بھی کر دی
خطابات شوری جلد دوم
۳۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اور بتایا کہ آپ کے ذریعہ دُنیا کو روشن کرنے کے لئے ایک نیا تیل دیا جائے گا جو لوگ اس
تیل کو اپنے پاس رہا رکھیں گے اور اس کی روشنی میں اپنے آپ کو چلائیں گے وہی مسیح ثانی کو قبول
کر سکیں گے مگر جن کے پاس یہ تیل نہیں ہو گا اُن کے لئے دروازہ بند کیا جائے گا اور اُن کے
لئے رونا اور دانت پینا ہوگا ۔ چنانچہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے آج مسیح ثانی کے ساتھ زیادہ
تر وہی قوم ہے جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے تیل کا استعمال کیا۔
قرآن کریم نے بھی دینِ اسلام کو زیتون کے تیل سے مشابہت دی ہے۔ اور فرمایا کہ
لا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّة سے وہ ایسا تیل ہوگا کہ دُنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں مل سکے گی ۔
تو جو لوگ پہلے سے تیاری کرتے ہیں، وہی موقع پر کامیاب ہوا کرتے ہیں مگر جو لوگ
تیاری نہیں کرتے وہ بھی کامیاب نہیں ہوتے۔
صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اللہ علیہ وسلم کا اخلاص رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب
جہاد کے لئے نکلتے تو بعض دفعہ وہ مال دار
جن کے پاس بہت کچھ جمع ہوتا اس میں شامل ہونے سے محروم رہ جاتے تھے۔ محض اس وجہ
سے کہ وہ خیال کرتے تھے کہ ہمیں تیاری کی ضرورت نہیں ۔ ہم جب چاہیں گے نکل کھڑے
ہوں گے نتیجہ یہ ہوتا کہ آخر وقت میں جب سامان تلاش کرتے تو نہ ملتا۔ ایک دفعہ تین صحابہ
اسی خیال کے ماتحت رہ گئے ۔ اُنہوں نے سمجھا آج نہیں کل تیاری کریں گے ۔ کل آیا تو کہا
پرسوں کر لیں گے یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جہاد کے لئے چل پڑے۔
اُنہوں نے کہا اچھا کل چل پڑیں گے ۔ دوسرے دن کوئی سامان ملا اور کوئی نہ ملا اور ان کی
روانگی تیسرے دن پر ملتوی ہو گئی ۔ تیسرے دن اُنہیں یکدم خبر ملی کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم ایک منزل کی جگہ دو دو تین تین منزلیں طے کرتے ہوئے چلے جا رہے ہیں۔ اور
چونکہ اُس زمانہ میں اتنا لمبا سفر آسانی سے نہیں ہو سکتا تھا اس لئے محض اس اتکال نے کہ ہم
تیاری کر لیں گے اُنہیں جہاد میں شریک ہونے سے محروم کر دیا مگر وہ غرباء جن کے پاس کچھ
نہیں تھا وہ محض اپنے پاس کچھ نہ ہونے کی وجہ سے ہوشیار ہو گئے اور اپنی تیاری مکمل کر کے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ چل پڑے ۔ ان ہی میں سے بعض کے متعلق
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے
خطابات شوری جلد دوم
۳۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اور اُنہوں نے عرض کیا کہ ہمارے پاس کوئی سواری نہیں جس پر ہم سفر کر سکیں ۔ اگر ہمارے
لئے سواری کا انتظام ہو جائے تو ہم چلنے کے لئے تیار ہیں مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
۱۹
نے فرمایا کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں وہ یہ سن کر افسوس کے ساتھ روتے ہوئے چلے
گئے ۔ پھر بعض کی تو یہ حالت ہوتی تھی کہ وہ دوسروں سے مانگنے کے لئے چل پڑتے تھے۔
چنانچہ ایک صحابی کہتے ہیں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور میں نے
عرض کیا کہ میرے لئے کوئی سامان مہیا فرما دیجئے ۔ آپ نے فرمایا میرے پاس کوئی چیز
نہیں ۔ اس پر میری حالت اتنی غیر ہو گئی اور مجھے اس قدر صدمہ پہنچا کہ میرا صدمہ ہر ایک کو
نظر آنے لگ گیا۔ یہ دیکھ کر ایک صحابی نے جن کے پاس دو اونٹنیاں تھیں، ایک اونٹنی مجھے
دے دی اور کہا کہ اس پر سوار ہو کر چلو
ایک اور صحابی کہتے ہیں کہ میں کسی سے اونٹنی مانگنے بھی نہیں گیا۔ میرے لئے تو میری
کھڑاواں ہی سواری تھی۔ پھر بعض غرباء رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر
ہو کر کہتے کہ یا رسول اللہ ! ہمیں صرف جوتی مل جائے مگر آپ فرماتے کہ میرے پاس جوتی
بھی نہیں ایسے اس پر وہ جہاد سے محروم رہنے پر روتے روتے ہوئے چلے جاتے ۔ یہ تیاری تھی : ی تھی جو غرباء
کرتے اور جس کے نتیجہ میں بسا اوقات وہ جہاد میں شامل ہو جاتے اور اگر نہ بھی ہو سکتے تو
بھی اپنے دل کی نیت کی وجہ سے ثواب میں شامل رہتے مگر وہ لوگ جو تیاری نہیں کرتے تھے
با وجود دولت مند ہونے کے بعض دفعہ ثواب سے محروم رہ جاتے۔ تو اصل چیز یہ ہے کہ
مشکلات کا مقابلہ کرنے کی قبل از وقت تیاری کی جائے ۔ اگر خطرہ محض خیالی ہو تو بے شک
اس کے لئے تیاری نہ کرنا کوئی نقصان رساں نہیں ہوتا لیکن اگر خطرہ حقیقی ہو تو ضروری ہوتا
ہے کہ اس خطرہ کے آنے سے پہلے اپنی ذہنیت میں تبدیلی کی جائے۔ اور خطرات کا مقابلہ
کرنے کے لئے اپنے آپ کو تیار کیا جائے ۔ یہی وہ چیز ہے جس کی طرف میں اپنی جماعت کرنے کے لئے اپنے آپ کو
کو لا رہا ہوں مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ جماعت کے بعض دوست اس حکمت کو
نہیں سمجھتے اور وہ یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ جب کوئی خطرہ موجود ہی نہیں تو یہ شور کیا مچا رہے
ہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جب خطرہ آئے گا تو اُس کا مقابلہ کر لیا جائے گا اور میں یہ کہتا ہوں کہ
جو شخص آج تیاری نہیں کرتا وہ خطرہ کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ پس خطرات کا مقابلہ کرنے کے