تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد دوم
۳۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
تمہاری زندگی وقف ہے تم ہمارے خرچ پر جاؤ گے اور ہمارے خرچ پر اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم
حاصل کرو گے۔ مگر دیکھنا تمہیں ملیں گے وہی پندرہ روپے۔ اب ایسے آدمی کو تعلیم دلانے
سے ہم پر کوئی بوجھ نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ جس قدر تعلیم بھی حاصل کرے گا اس کا سلسلہ کو بھی
فائدہ پہنچے گا اور اُس کو بھی فائدہ پہنچے گا مگر وہ علم اور عرفان کی صورت میں ہو گا۔ اگر وہ
تحریک جدید کا مبلغ نہ ہوتا تو اسے یہ موقع کب مل سکتا تھا۔ تو تحریک جدید کے اصول پر میرا
ارادہ یہ ہے کہ جماعت کے نوجوانوں کو ایسے رنگ میں اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلاؤں کہ ان کا
سلسلہ پر بوجھ نہ ہو اور وہ سلسلہ کے لئے مفید ثابت ہوں۔ اس رنگ میں اگر ہم ہزار یا پندرہ سو
آدمی تیار کر لیں تو دُنیا کے ہرفن کے آدمی ہماری جماعت میں خدا تعالیٰ کے فضل سے موجود
ہو جائیں گے ۔ مگر موجودہ حالت یہ ہے کہ ہم جب بھی کسی کو ولایت بھیجتے ہیں ، دل ڈرتا رہتا
ہے کہ ہم نے ذرا اسے علم سکھایا تو اُس نے اپنی قیمت زیادہ لگانی شروع کر دینی ہے۔
چنانچہ ولایت میں ہماری جماعت کے جس قدر آدمی گئے ہیں وہاں سے آتے ہی ان کی
تنخواہیں بڑھ جاتی رہی ہیں اور شاذ ہی ایسی مثال ملے گی کہ کوئی ولایت سے ہو آیا ہو اور
اُس کی تنخواہ نہ بڑھی ہو۔ مگر یہ بھی اُس وقت ہوا جب انجمن والوں کے اس فعل کے خلاف
میں نے شور مچایا۔ اس وقت کے بعد شاید انہوں نے کسی کی تنخواہ نہیں بڑھائی ۔ جس کا ممکن
ہے ان دوستوں کے دلوں میں شکوہ ہو اور جہاں تک میں سمجھتا ہوں شکوہ ضرور ہوگا کہ پہلوں
کے خلاف ہمارے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا گیا۔
غرض دشمن کے مقابلہ میں جن جن علوم کی ضرورت ہے اگر ہمارے آدمی قربانی
کر کے انہیں تحریک جدید کے ماتحت سیکھ لیں تو اس کا انہیں بھی فائدہ ہوگا اور ہمیں بھی ۔ ہم
ان وقف کرنے والے نوجوانوں سے کہیں گے کہ ہم تمہاری اس قربانی کے معاوضہ میں وہ
تعلیم تمہیں دلائیں گے جو تمہارا سارا خاندان مل کر بھی تمہیں نہیں دلا سکتا۔ گویا تمہاری تنخواہ
روپیہ کی صورت میں تم کو نہیں ملے گی بلکہ تعلیم کی صورت میں ملے گی ۔ اس کے مقابلہ میں
تمہاری موجودہ حالت کی نسبت سے جماعت نے جو تمہاری قیمت لگائی ہے وہ اس علم کے
بعد بھی ہم سے لیتے رہوا اور اپنی تعلیم سے سلسلہ اور اسلام کو فائدہ پہنچاؤ۔
یہ چیزیں ہیں جو میرے سامنے ہیں اور میں دیکھ رہا ہوں کہ سیاست میں بعض دفعہ
خطابات شوری جلد دوم
۳۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ایک احراری ہمارے ناظر سے اچھا چلتا ہے۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ لاہور میں رہنے کی وجہ
سے اور ایسی سوسائٹیوں اور مجالس میں آنے جانے کی وجہ سے جن میں ہر وقت سیاسی امور کا
تذکرہ رہتا ہے، وہ سیاست سے زیادہ آگاہ ہوتا ہے لیکن ہمارے ناظر کو چونکہ اس کا موقع
نہیں ملتا اس لئے وہ ان امور سے ناواقف ہوتا ہے ۔ اگر ہم اپنے آدمیوں کو موقع دیں اور
کہیں کہ وہ ایسی کمیٹیوں میں شامل ہو جائیں اور ان کے ممبر بنیں تو تجربہ سے اُنہیں بھی وہ
تمام باتیں معلوم ہوسکتی ہیں جو دوسروں کو معلوم ہیں ۔ بلکہ اگر اپنی قابلیت اور لیاقت سے کام
لیں تو اُن سے بڑھ بھی سکتے ہیں۔
مختلف علوم کے ماہر تیار کرنے کی سکیم غرض میری سکیم یہ ہے کہ اپنی جماعت کے مختلف افراد کو مختلف علوم کا ماہر بنایا جائے
رتے ہیں اور بڑے
اور بیرونی ممالک میں بھیج کر انہیں اس بات کا موقع دیا جائے کہ وہ اپنے علوم کو بڑھائیں تا
جس وقت وہ واپس آئیں تو لوگوں پر ان کی علمی قابلیت کا اثر ہو۔ ابھی گزشتہ دنوں مولوی
محمد سلیم صاحب اور مولوی ابو العطاء صاحب کے مدرسہ میں لیکچر ہوئے
کامیاب ہوئے ہیں مگر یہ لیکچر اس لئے کامیاب نہیں ہوئے کہ یہ احمدی مبلغ تھے بلکہ اس
لئے کامیاب ہوئے ہیں کہ مولوی محمد سلیم صاحب ابھی شام سے آئے تھے اور اُنہوں نے
فلسطین کے حالات بیان کئے تھے۔ اور مولوی ابوالعطاء صاحب بھی کچھ عرصہ وہاں رہ چکے
تھے اور طبعا لوگوں کو یہ اشتیاق ہوتا ہے کہ وہ غیر ملک سے آئے ہوئے شخص کو دیکھیں اور
اس کی باتیں سنیں ۔ پس ان کا بیرونی ملکوں کا قیام ان کی مقبولیت کا موجب ہوا اور ساتھ
ہی سلسلہ کے تبلیغی میدان کو وسیع کرنے کا موجب ہوا ۔ پس میرا منشاء یہ ہے کہ اپنی جماعت
کے بعض افراد کو غیر ممالک میں تحصیل علم کے لئے بھیجا جائے مگر یہ اسی صورت میں ہو سکتا
ہے جب ان کو بھیجتے وقت ہمارا دل نہ دھڑ کے کہ خبر نہیں اب ان کی قیمت ڈیڑھ سو بنتی ہے یا
اڑھائی سو بنتی ہے مگر جب ہمیں یقین ہو کہ ان کی قیمت پندرہ روپے ہی رہے گی تو ہم انہیں
کہیں گے جاؤ اور دُنیوی علوم میں خواہ افلاطون بھی بن جاؤ یا دینی علوم میں عبدالرحمن بن جوزی
یا سیوطی بن جاؤ، ہم تمہیں اپنے سر آنکھوں پر بٹھائیں گے۔ مگر یہ یاد رکھو کہ تمہیں باوجود
افلاطون یا عبدالرحمن بن جوزی یا سیوطی بن جانے کے پندرہ روپے ہی ملیں گے اس سے
خطابات شوری جلد دوم
۳۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
زیادہ نہیں۔ ایسے آدمی اگر ہمیں میسر آجائیں تو ہمیں ان کو غیر ممالک میں بھیجنے میں کوئی
گھبراہٹ نہیں ہو سکتی کیونکہ ان کو علم کی صورت میں نفع مل جائے گا اور ہمیں ایک قابل آدمی
کی صورت میں نفع مل جائے گا۔
تو ان چیزوں پر ہمیں غور کرنا چاہئے ۔ یہ ایسی باتیں نہیں ہیں جن کا معمولی اثر ہو بلکہ
ان کے نتائج نہایت دُور رس ہیں اس لئے میں سمجھتا ہوں جہاں ہمارے لئے یہ ضروری ہے
کہ ہم کسی ضروری چیز کو نہ چھوڑیں وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم کسی خاص شکل
کے غلام نہ بنیں ۔ اصل مقصد جو ہمارے سامنے رہنا چاہئے یہ ہے کہ سلسلہ کے مستقل
فائدے کی صورت کس میں ہے۔ پھر سلسلہ کا مستقل فائدہ جس صورت میں بھی ہو اُسے
اختیار کر لینا چاہئے ، خواہ اس کے نتیجہ میں پہلی کوئی شکل بالکل بدل جائے ۔
میں نے بتایا ہے کہ بعض لوگ غلطی سے یہ سمجھتے ہیں کہ گویا مدرسہ احمدیہ کو ہم اُڑانے
لگے ہیں اور بعض دوستوں کے ذہن میں یہ بات ہے کہ محض مالی مشکلات کے دور کرنے کی
ایک تجویز ہے حالانکہ مدرسہ احمدیہ کو اُڑانے کی کوئی تجویز ہے اور نہ مالی مشکلات کے حل
کے لئے میں نے یہ تجویز پیش کی ہے۔ میں نے جس نقطۂ نگاہ کے ماتحت یہ تجویز پیش کی ہے
وہ یہی ہے کہ ہم نا قابل لڑکے تیار نہ کریں بلکہ ایسے لڑکے تیار کر کے بھیجیں جو علمی لحاظ سے
دنیا پر اپنا رعب ڈال سکیں ۔ میں یقیناً ہر اُس مشورہ پر غور کرنے کے لئے تیار ہوں جو اس
بارہ میں دوستوں کی طرف سے پیش ہو اور خوشی اور بشاشت کے ساتھ اُس کو سنوں گا مگر ان
کو بھی مشورہ پورے غور کے بعد دینا چاہئے ۔ میں نے راتیں جاگ جاگ کر اور سالہا سال
غم کھا کر جماعت کی ضرورتوں کے متعلق تجاویز سوچی ہیں ، آپ لوگوں کا بھی فرض ہے کہ
اس پر جذباتی رنگ میں غور نہ کریں بلکہ حقیقی درد کے ساتھ غور کریں ۔
غرض یہ تمام باتیں ہم کو مد نظر رکھنی چاہئیں اور پھر یہ بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہو سکتا ہے
بعض دفعہ مالی بوجھ ہم پر اس رنگ میں پڑ جائے کہ چندے لینے کی ہمیں ممانعت کر دی
جائے ۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بعض الہام بھی اس طرف اشارہ کرتے ہیں ۔
پس ہمیں اپنے نظام کو ایسی صورت میں لانا چاہئے کہ ہمیں نہ حکومتوں کا ڈر رہے نہ قوموں
کا ڈر۔ کسی شاعر کا ایک شعر ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ ہمارا کیا ہے، ہمارا نہ گھر ہے نہ در۔
خطابات شوری جلد دوم
۳۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
جی چاہا تو سٹرک پر بیٹھ رہے اور اگر کسی نے وہاں سے بھی اُٹھا دیا تو اُٹھ کر آگے چل
پڑے۔ یہی انبیاء کی جماعتوں کا حال ہوتا ہے ۔ قو میں اُن سے دشمنی کریں ، حکومتیں ان کی
مخالفت کریں اور یہ کہہ دیں کہ تم چندہ وصول نہیں کر سکتے تو اُن کا نظام ایسا ہو کہ اس میں
کوئی خلل واقع نہ ہو اور وہ آپ ہی آپ چلتا چلا جائے ۔ آخر گورنمنٹ نے کانگرس کے
اموال پر قبضہ کر لیا تھا یا نہیں ۔ پھر اگر کسی وقت حکومت ہمیں بھی چندہ جمع کرنے سے روک
دے اور کہہ دے کہ اگر تم چندہ جمع کرو گے تو یہ جرم ہوگا تو اُس وقت ہم کیا کر سکتے ہیں۔
ایسی صورت میں صرف ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ ہمارا نظام ایسا ہو کہ ہم کہیں بہت
اچھا اگر چندہ جمع نہیں کرنے دیتے تو نہ سہی ہم اس کے بغیر بھی ترقی کر سکتے ہیں ۔ مگر بات
یہ ہے کہ آپ لوگ ان چیزوں کو خیال سمجھتے ہیں اور میں انہیں حقیقی سمجھتا ہوں ۔ اسی لئے میں
نے آپ لوگوں سے کہا ہے کہ آپ قرآن کریم پڑھیں پھر آپ کو خود بخود نظر آ جائے جائے گا کہ
جو کچھ میں نے کہا ہے وہی صحیح ہے کیونکہ قرآن ؟ آن جس صداقت کو بیان کرتا ہے اُسے ایک ہی
دفعہ بیان نہیں کر دیتا بلکہ مختلف آیتوں میں بیان کرتا ہے اور گو بعض دفعہ مضمون بہت باریک
ہو جاتا ہے مگر پھر بھی اس مضمون کا مختلف آیات سے استنباط ہو جاتا ہے۔
میں نے اس کے متعلق ایک مثال بھی کئی دفعہ سنائی ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص میرے
پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں نے آپ سے ایک ضروری بات پوچھنی ہے۔ میں نے کہا پوچھئے ۔
وہ کہنے لگا قرآن کریم سے حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا کوئی ثبوت پیش کریں ۔ میں
نے کہا سارا قرآن ہی آپ کی صداقت کا ثبوت ہے۔ وہ کہنے لگا کوئی ایک آیت پیش
کریں۔ میں نے کہا کہ میں نے تو کہہ دیا ہے کہ سارا قرآن ہی آپ کی صداقت کا ثبوت
ہے۔ پس آپ کوئی آیت پڑھ دیں میں اس سے آپ کی صداقت ثابت کر دوں گا ۔ وہ کہنے
لگا اچھا قرآن میں آتا ہے وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَقُولُ آمَنَّا بِاللَّهِ وَبِالْيَوْمِ الْآخِرِ وَمَا هُمْ
بِمُؤْمِنِينَ ۳ آپ اس سے حضرت مرزا صاحب کی صداقت ثابت کریں۔ میں نے کہا
دیکھو اس سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت اس رنگ میں ثابت ہوتی ہے کہ اس
آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی ایسے لوگ
تھے جو ایمان کا دعوئی تو کرتے تھے مگر دراصل مومن نہیں تھے۔ اگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
خطابات شوری جلد دوم
۳۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کے زمانہ میں اس قسم کے لوگ تھے تو اب کیوں نہیں ہو سکتے ۔ آپ آخر یہی کہتے ہیں کہ جب
قرآن کریم موجود ہے اور ہم سب اس پر ایمان لا چکے ہیں تو کسی اور کے آنے کی کیا
ضرورت ہے مگر قرآن کریم ہی بتاتا ہے کہ بعض لوگ منہ سے ایمان کا دعویٰ کرنے کے
با وجود مومن نہیں ہوتے ۔ پس یا تو مسلمان قرآن کریم کی اس بات کا انکار کر دیں اور یا ماننا
پڑے گا کہ محض منہ کی بات کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا ۔ پھر اگر امت محمد یہ اُسی طرح بگڑ جائے
جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بعض لوگ تھے تو کیا ایسے لوگوں
کے علاج کے لئے کوئی انتظام ہونا چاہئے یا نہیں اور چونکہ قرآن کریم کہتا ہے کہ ایسے لوگ
ہوتے رہیں گے ، اس لئے ضروری ہے کہ ان کے معالج بھی آتے رہیں ۔ اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام بھی اسی لئے مبعوث ہوئے ہیں کہ آپ پھر مسلمانوں کو اسلام پر قائم
کریں اور رسمی مسلمانوں کو حقیقی مسلمان بنا ئیں ۔
تو حقیقت یہ ہے کہ صداقت ایک دوسرے سے پروئی ہوئی ہوتی ہے اور جو مضمون
اس کی ایک آیت میں بیان ہوتا ہے، وہی اس کے دوسرے مقامات میں بھی بیان ہوتا
ہے۔ پس قرآن کریم میں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے الہامات میں کافی
مصالحہ موجود ہے اور ان میں ان مشکلات کا ذکر کیا گیا ہے جو ہمارے سلسلہ کو پیش آنے والی
ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ آپ نے غور نہیں کیا اور آپ ان مشکلات کو خیالی سمجھتے ہیں اور
میں نے پورا غور کیا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ خیالی باتیں نہیں بلکہ حقیقی ہیں۔ اور اگر آپ
ان مشکلات میں سے نہ گزرے تو آپ کی اولادوں کو ان میں سے گزرنا پڑے گا لیکن آپ
کی اولادیں اسی صورت میں اس امتحان میں کامیاب ہو سکتی ہیں جب آپ آج سے ہی
اپنی ذہنیت کو بدل لیں اور اپنے آپ کو مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کر لیں ۔ اگر
آپ پوری تیاری کر لیں اور اپنی ذہنیت کو بدل کر اس رنگ میں ڈھل جائیں جس رنگ میں
انبیاء کی جماعتیں ہوتی ہیں تو یقیناً آپ کی اولادوں کو فائدہ پہنچے گا اور وہ ان مشکلات کے
امتحان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو جائیں گے۔
اس کے بعد میں دعا کر دیتا ہوں اور مجلس کو برخواست کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ
آپ لوگ ان تمام امور پر ٹھنڈے دل سے غور کریں گے جن کو میں نے بیان کیا ہے اور اپنی