تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
لئے پہلے سے تیاری کرنی چاہئے ۔ اگر ہم قبل از وقت ان کے لئے تیار نہیں ہوں گے تو موقع
آنے پر بالکل گھبرا جائیں گے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوا
موعود
ة والسلام
والسلام والدہ سے بہت محبت تھی۔ غالباً آپ جن
کی اپنی والدہ سے محبت دنوں سیالکوٹ میں تھے یا کسی اور مقام پر
قادیان سے باہر تھے کہ آپ کو خبر پہنچی کہ
آپ کی والدہ سخت بیمار ہیں۔ یہ سن کر آپ فوراً قادیان کی طرف روانہ ہو گئے ۔ جب آپ
بٹالہ سے یکہ میں بیٹھ کر قادیان کی طرف روانہ ہوئے تو جو شخص لینے آیا ہوا تھا وہ بار بار
یکہ والے سے کہنے لگا کہ ذرا جلدی کرو، بی بی صاحبہ کی طبیعت بہت ہی خراب تھی خدا خیر
کرے۔ پھر تھوڑی دیر کے بعد اور زیادہ یکہ والے کو تاکید کرنے لگا اور یوں کہنا شروع کیا
کہ کہیں خدانخواستہ فوت ہی نہ ہو گئی ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے تھے
میں نے اس فقرہ سے سمجھ لیا کہ وہ فوت ہو چکی ہیں اور یہ مجھے صدمہ کے لئے تیار کر رہا ہے
اور میں نے اُس سے کہا کہ تم ڈرو نہیں اور جو سچ سچ بات ہے وہ بتا دو۔ اِس پر اُس نے کہا
کہ بات تو یہی ہے کہ وہ فوت ہو چکی ہیں ۔
اب دیکھو وہ اس قسم کے فقرات تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد کہہ کر آپ کو صدمہ کی خبر
سنانے کے لئے تیار کر رہا تھا۔ ورنہ جو حادثہ ہونا تھا وہ ہو چکا تھا تو دنیا میں جو معمولی
حادثات وقوع میں آتے ہیں اُن کی برداشت کے لئے بھی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن
یہ جس صدمہ کا میں ذکر کر رہا ہوں یہ تو بہت ہی اہم ہے اور قوموں اور ملکوں سے تعلق رکھتا
ہے۔ حق یہ ہے کہ میں آپ لوگوں کے سامنے وہ بات پیش کر رہا ہوں جو ایسی ہی یقینی ہے
جیسے سورج کا نکلنا۔ اگر یہ یقینی بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اللہ تعالیٰ کے
نبی تھے، اگر یہ یقینی بات ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت منہاج نبوت
پر قائم کی گئی ہے، تو جب تک ہماری گردن پر تلواریں نہیں رکھی جائیں اور جب تک ہمارے
خون کی ندیاں دنیا میں نہیں بہادی جاتیں اُس وقت تک ہمارا کامیابی حاصل کرنا ناممکن اور
بالکل ناممکن ہے۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ نے ہماری کمزوریوں کو دیکھتے ہوئے اس زمانہ کو لمبا کر

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
سے
دیا ہو۔ نہ معلوم اُس نے یہ زمانہ سو سال تک پھیلا دیا ہے یا ڈیڑھ سو سال تک لیکن بہر حال
یہ زمانہ تین سو سال گزرنے سے بہت پہلے آئے گا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
فرما چکے ہیں کہ ابھی تیسری صدی پوری نہیں ہو گی کہ احمدیت کو کامل غلبہ حاصل ہو جائے گا
اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا آئے اور یہ وسیع کامیابیاں اگر تین سو سال
پہلے آنی ہیں تو لازماً اس کامیابی کے ابتدائی دور سے ابتدائی دور سے پہلے یہ تکلیفیں جماعت کو پہنچنی ہیں۔
پس ہمارے لئے خون کی ندیوں میں سے گزرنا مقدر ہے اور وہ زمانہ بہر حال تین سو سال
سے پہلے ہے اس وجہ سے جب تک اس قسم کی ذہنیت رکھنے والے نفوس ہمارے اندر شامل
نہ ہوں جن کے چہروں سے ہی یہ ظاہر ہو رہا ہو کہ اگر ہمیں آروں سے چیر دیا جائے یا آگ
میں جلا دیا جائے ، تو احمدیت سے منحرف نہیں ہو سکتے اور ہمیشہ ہماری زبانوں پر یہ اعلان
رہے گا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے سچے نبی تھے اُس وقت تک میں نہیں سمجھ
سکتا کہ ہم کس منہ سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم ایک نبی کی جماعت ہیں ۔
یہ وہ ذہنیت ہے جس کے مطابق ہمیں اپنے نفوس میں تغیر پیدا کرنا چاہئے ۔ بے شک
مجھے ان تمام باتوں پر یقین ہے مگر میرا یقین تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ اگر تم چاہتے ہو
کہ تم اور تمہاری نسلیں آئندہ ناکامی کا منہ نہ دیکھیں تو خیالات کی وہ رو جو میں پیدا کرنا
چاہتا ہوں اُسے اپنے اور اپنی آئندہ نسلوں کے دلوں میں پیدا کرو۔ جب خیالات کی یہ رو
چل پڑے گی تو تمہاری آئندہ نسلیں بالکل محفوظ ہو جائیں گی۔ میں یہ نہیں کہتا کہ جن
مصائب کا میں نے ذکر کیا ہے یہ ضرور میری زندگی میں آئیں گے ہو سکتا ہے کہ یہ میری
زندگی میں نہ آئیں ۔ اور ہو سکتا ہے کہ تمہاری زندگیوں میں بھی نہ آئیں ۔ لیکن اگر تم اپنے
اندر یہ ذہنیت پیدا کر لو گے تو یقیناً تمہاری اولادوں کے قدم بھی لڑکھڑانے سے محفوظ رہیں
گے اور اگر یہ ذہنیت پیدا نہیں کرو گے تو خود تمہارے قدم بھی لڑکھڑا جائیں گے۔ ایک
کشمیری کا بیٹا کشمیری ہوتا ہے اور پٹھان کا بیٹا پٹھان ۔ اسی طرح اس ذہنیت کے نتیجہ میں جو
تمہارے ہاں اولاد ہو گی وہ بھی اسی ذہنیت کی حامل ہوگی ۔ اور اگر تمہارے اندر یہ ذہنیت
نہیں ہوگی تو تمہاری اولادیں بھی بزدل ہوں گی ۔ بے شک انفرادی طور پر بعض تبدیلیاں
بھی ہوتی ہیں ۔ مگر قانون میں استثنائی حالات کو مد نظر نہیں رکھا جاتا۔ ایک قوم جو بہادر ہو

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
سے
جاتی ہے اُس کی آئندہ نسلیں بھی بہادر ہی رہتی ہیں اور وہ قوم جو بزدل ہو اُس کی نسل بھی
بہادری کے کام نہیں کر سکتی ۔ آج کشمیریوں کو بزدل سمجھا جاتا ہے لیکن اگر اُن پر ایسے
مصائب آئیں کہ وہ لڑنے مرنے کے لئے تیار ہو جائیں تو اُن کی آئندہ نسل بہادر بن
جائے گی ۔ اسی طرح آج اگر ہم میں سے ہر شخص قربانیوں کے لئے تیار رہتا ہے ہم میں
ہر شخص یہ سوچتا رہتا ہے کہ نہ معلوم جس وقت کا مجھے انتظار ہے وہ آج شام کو آ جائے یا
کل صبح کو تو وہ اگر مر بھی جائے تو اللہ تعالیٰ اُس کے اِس عمل کو ضائع نہیں کرے گا بلکہ اُس کی
اولاد کے دل میں وہ وہی جرات پیدا کر دے گا جو اُس کے دل میں تھی اور اس کی اُمنگیں
خدا تعالیٰ اُس کی اولاد کے ذریعہ پوری کر دے گا ۔ اِلَّا مَا شَاءَ اللهُ - استثناء ہر جگہ ہوتا ہے
لیکن عام قانون یہی ہے کہ جب کوئی قوم اپنے اندر کمال پیدا کر لیتی ہے تو اس کے بعد ورثہ
کے طور پر اُس کے کمالات آئندہ نسلوں میں پیدا ہونے شروع ہو جاتے ہیں ۔ پس اگر کسی
کے دل میں اخلاص ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی اولاد کو ویسے ہی کاموں کی توفیق دے دیتا
ہے اور اس طرح اس کی خواہش اور آرزو پوری ہو جاتی ہے۔
سو اگر کسی کو بینائی نصیب نہیں اور وہ موجودہ حالات میں آئندہ کے واقعات کو نہیں
دیکھ سکتا تو میں اُسے کہوں گا کہ جاؤ اور قرآن کریم پڑھو اور اندھوں کی طرح اُس کی آیتوں
پر سے مت گزارو۔ تم جاؤ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کا مطالعہ کرو مگر
نابینوں اور بہروں کی طرح ان پر سے مت گزارو۔ تم ان دونوں کو دیکھو اور پھر سوچو کہ کیا
وہاں یہ لکھا ہے کہ تمہیں کانٹوں کے بستر پر سونا پڑے گا۔ اگر تمہیں یہ دکھائی دے کہ وہاں
یہی لکھا ہے کہ تمہارے لئے پھولوں کی سیج نہیں بلکہ کانٹوں کے بستر تیار کئے گئے ہیں اور میں
تمہیں کہتا ہوں کہ تم اُس دن کے لئے تیاری کر وایسا نہ ہو کہ جب تمہارے سامنے یا تمہاری
اولادوں کے سامنے وہ قربانی کے مطالبات آئیں تو تم فیل ہو جاؤ اور کہو کہ ان پر عمل ہم
سے نہیں ہو سکتا ۔
مجھے افسوس ہے کہ ہمارے دوست جب بھی غور کرتے ہیں وہ روپیہ اور بجٹ کے چکر
میں ہی رہتے ہیں ان سے باہر نہیں جاتے ۔ حالانکہ یہ بالکل حقیر چیزیں ہیں ۔ اور حقیقت یہ
یہ
ہے کہ جس قسم کی اصلاحات کا نفاذ ہمارے لئے ضروری ہے اُس قسم کی اصلاحات کے لئے

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
موجودہ عملہ کیا اگر موجودہ عملہ سے دس گناہ زیادہ بھی رکھ لیا جائے تو وہ کافی نہیں ہو سکتا۔ کیا
تم سمجھتے ہوں کہ تربیت کوئی معمولی چیز ہے۔ تربیت ایک نہایت ہی اہم چیز ہے۔ حتیٰ کہ
گورنمنٹ نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ جب سکول کی کسی کلاس میں چالیس پچاس سے زائد
لڑکے ہو جائیں تو اُن کا ایک الگ فریق بنا دیا جائے اور الگ استادوں کی نگرانی میں اُن کو
رکھا جائے۔ پھر اگر اسی نسبت سے ہم اپنی جماعت کے متعلق غور کریں تو تم خود ہی اندازہ
لگا لو کہ ہمیں کس قدر آدمیوں کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ مگر اتنے آدمیوں کا خرچ ہم کہاں
برداشت کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم وہی طریق اختیار کریں جو انبیاء کی
جماعتیں اختیار کرتی ہیں ۔ یعنی مطالبہ کریں کہ وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانی کرنے
کا شوق رکھتے ہیں وہ آئیں اور اپنے اوقات کی قربانی کر کے لوگوں کی تربیت کریں ۔
مرکزی کااااااال مبلغ کا کام یہ امید رکھنا کہ واعظوں اور مبلغوں کے ذریعہ تمام کام ہو سکتا ہے صرف
-
کرنا ہے ۔ اور
مبلغ
میں ایسا ہی ہوتا ہے جیسے ضلع میں ڈپٹی کمشنر ۔ اس کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ دورہ کرے اور
لوگوں کو اپنے تجربہ سے آگاہ کرے۔ لیکن تبلیغ کے لئے زیادہ تر مقامی اصحاب ہی مفید
ہوتے ہیں۔ اگر جماعتیں مختلف مقامات پر معمولی مدر سے کھول دیں اور لوگوں کو پڑھانا
شروع کر دیں تو اس ذریعہ سے ہی کافی تبلیغ ہو سکتی اور نئی پود احمدیت کے اثر سے متاثر ہو سکتی
ہے۔ اسلام میں جو مصلح گزرے ہیں اُنہوں نے بالعموم اسی رنگ میں کام کیا ہے۔
اہلِ حدیث کی ترقی کا راز اہل حدیث کی تمام ترقی اسی اصول پر ہوئی ہے۔ وہ
اپنے ہم عقیدہ لوگوں کو حدیثیں پڑھاتے اور پھر کہتے کہ
جاؤ اور مدر سے کھول لو۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب ان کی تعداد ایک کروڑ بتائی جاتی ہے
حالانکہ ان کو شروع ہوئے ابھی ایک ہی صدی ہوئی ہے۔ ابتداء میں ان کی جس قدر مخالفت
تھی اُس کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے کہ فیروز پور کے ایک دوست نے سنایا ہے کہ ایک دفعہ
نماز پڑھتے ہوئے کسی اہلِ حدیث نے بلند آواز سے آمین کہہ دی اس پر لوگوں نے نماز توڑ
کر اُسے جوتیاں مارنی شروع کر دیں لیکن آج اہلِ حدیث ایک بہت بڑی طاقت ہیں اور
کافی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ اخباروں سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر لوگ اہلِ حدیث

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
ہی ہیں۔ چنانچہ مولوی ظفر علی صاحب اہلِ حدیث ہیں اور سالک صاحب اور مہر صاحب
مدیران انقلاب بھی جہاں تک میں سمجھتا ہوں اہلِ حدیث ہی ہیں، گو بعض دفعہ سیاسی اختلاف
ان سے ظاہر ہو جائیں ، تو ہندوستان میں اگر اخباروں کو دیکھو تو اور مدرسوں کو دیکھو تو سب جگہ
اہل حدیث ہی نظر آتے ہیں۔ اسی طرح سیاسیات میں حصہ لینے والے بھی زیادہ تر اہل حدیث
ہی ہیں ۔ مگر یہ تمام ترقی اُنہوں نے مدرسوں کے ذریعہ کی ۔ اور در حقیقت اگر ہم کسی جگہ مرکز
قائم نہ کریں اور تبلیغ یا مباحثہ کے لئے تو چلے جائیں مگر پھر واپس آ جا جائیں تو اس کا اتنا اثر
ہرگز نہیں ہو سکتا جتنا اثر ایک مرکز قائم کر کے تبلیغ کرنے کا ہوتا ہے۔ پس ضروری ہے کہ تبلیغ
کے لئے مختلف مقامات میں مرکز قائم کئے جائیں اور مقامی جماعت کے افراد اس کو کامیاب
بنانے کی کوشش کریں ۔ مبلغ کا کام یہ ہو کہ وہ نگرانی کرے اور اپنے لرے اور اپنے اعلیٰ نمونہ سے لوگوں کے
دلوں کو احمدیت کی طرف مائل کرے ۔ اس زمانہ میں ممکن ہے بعض مبلغ ایسے بھی ہوں جو
لوگوں کے لئے نمونہ نہ ہوں مگر ان کے بُرے نمونہ کا لوگوں کے قلوب پر اتنا گہرا اثر نہیں
ہوتا ۔ آجکل لوگ جب کسی کے متعلق کوئی ایسی بات سنیں جو نا مناسب ہو تو جھٹ کہہ دیتے
ہیں کہ وہ کوئی ہمارا خلیفہ ہے مگر ایک زمانہ ایسا آسکتا ہے جب مبلغ بھی نمونہ سمجھے جائیں ۔
پس اگر ابھی سے ان کے اخلاق کا معیار اعلیٰ نہ رکھا گیا تو آئندہ کے لئے لوگوں کو مشکلات
پیش آسکتی ہیں۔ ابتدائے اسلام میں باقاعدہ مبلغین کا طریق نہیں تھا۔ مگر یہ کوئی ضروری
نہیں کہ پہلے زمانہ کی ہر بات کی نقل کی جائے۔ زمانہ کے حالات کے مطابق بعض باتوں
میں تغیر بھی کرنا پڑتا ہے مگر ہمیں اُن سبقوں کو یاد ضرور رکھنا چاہئے جو اُن کے افعال میں
پنہاں تھے۔ وہ اس لئے مبلغ نہیں رکھتے تھے کہ اگر اُنہوں نے کوئی برا نمونہ دکھا یا تو لوگ ان
کی نقل کر کے خود بھی ہدایت سے دور جا پڑیں گے۔
مبلغ کیسے ہوں پس اس سبق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں ایسے ہی مبلغ رکھنے چاہئیں جو سبق کو مد نظ
نیکی اور تقویٰ کے لحاظ سے لوگوں کے لئے نمونہ ہوں ۔ اب تو ایسے بھی
مبلغ ہیں جن کی بعض حرکات کی جب رپورٹ آتی ہے تو شرم سے گردن جھک جاتی ہے۔
ایک دفعہ ایک مبلغ کے متعلق باہر کی کسی جماعت نے رپورٹ کی کہ فجر کی نماز کے وقت سوتا
رہتا ہے اور نماز ہی نہیں پڑھتا ایک اور مبلغ نے ایک دفعہ جھوٹ بولا تو ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
نے مجھے لکھا کہ فلاں مبلغ نے جھوٹ بولا تھا۔ جس پر میں نے اُسے سخت سرزنش کی ہے۔ میں
تو ناظر صاحب کی یہ رپورٹ پڑھ کر حیران ہی رہ گیا کہ جھوٹ ثابت ہونے کے بعد بھی
اُسے مبلغ ہی سمجھ رہے ہیں۔ یہ تو ایسی بات ہے جیسے کہا جائے کہ فلاں جگہ کا سپاہی چونکہ مر گیا
ہے اس لئے میں نے اُسے سخت سرزنش کی ہے۔ کسی کے مرنے کے بعد اُسے سرزنش کرنے
کے معنے ہی کیا ہیں ۔ اسی طرح جو شخص جھوٹ بولتا ہے وہ تو مر گیا، مبلغ ہونا تو بہت بلندشان
ہے۔ اُنہوں نے سمجھا تھا کہ شاید مجھے شکایت پیدا ہوگی کہ انہوں نے اُسے سرزنش کیوں
کی ۔ اور میرے لئے یہ امر باعث حیرت تھا کہ جس نے ایک دفعہ جھوٹ بول دیا وہ تو
مر گیا ۔ اب وہ تبلیغ کس طرح کر سکتا ہے اور ہمارا مبلغ کیوں کر کہلا سکتا ہے۔ وہ تو اب کسی
صورت میں بھی ہمارا مبلغ نہیں ۔
مبلغین کا معیار بلند کرنے کی ضرورت تو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے مبلغین کا معیار بلند کریں اور ایسے ہی
لوگوں کو اپنے انتخاب میں لائیں جو دوسروں کے لئے نمونہ ہوں ۔ بے شک ایسے مواقع بھی
آ سکتے ہیں جب ہمیں یکدم بہت سے مبلغین کی ضرورت پڑ جائے اور اس صورت میں ہم
جن کا انتخاب کریں ضروری نہیں کہ وہ نمونہ ہوں ۔ مثلاً ہمیں یکدم دو سو مولویوں کی ضرورت
آ پڑے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ جو لوگ بھی اپنے آپ کو پیش کرنا چاہیں پیش کر دیں ۔ اس
صورت میں ہم ان لوگوں کو بھی لے سکتے ہیں جو نمونہ نہ ہوں ۔ مگر یہ ضرورت کا قانون ہوگا
جو ہر حالت پر اطلاق نہیں پا سکے گا۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے شرعاً جائز ہے کہ اگر کسی
کے پاس ایک ہی پاجامہ ہو اور اُس پر پیشاب کے چھینٹے پڑے ہوئے ہوں اور نماز کا وقت
آ جائے تو وہ اُسی پاجامہ کے ساتھ نماز پڑھ لے ۔ مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ دوسرے وقتوں
میں بھی جب اُس کے پاس صاف پاجامہ موجود ہو یا اُسی کو دھو سکتا ہو، وہ اُسی پاجامہ کے
ساتھ نماز پڑھنے لگ جائے کیونکہ یہ اجازت ضرورت کے وقت کے لئے ہے ہر وقت کے
لئے نہیں ۔ عورتوں میں اکثر یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ نماز چھوڑ دیتی ہیں اور جب پوچھا جاتا
ہے کہ کیوں نہیں پڑھی؟ تو وہ جواب دیتی ہیں کہ ہمارے کپڑے صاف نہیں، بچے ان پر
پیشاب کر دیتے ہیں حالانکہ اس قسم کے غذرات سے نماز کا چھوڑ نا کسی صورت میں جائز

خطابات شوری جلد دوم
۳۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
نہیں ۔ مجھ سے جب بعض دفعہ عورتیں یہ مسئلہ پوچھتیں اور اس کے متعلق میرا فتویٰ طلب
کرتی ہیں تو میں اُنہیں کہا کرتا ہوں کہ پیشاب کے چھینٹے کیا اگر کپڑا پیشاب میں رنگا ہوا بھی
ہو اور نماز کا وقت آ جائے اور نہ اور کپڑا ہو اور نہ اُسے دھویا جا سکتا ہو تو تمہارے لئے
ضروری ہے کہ تم انہی کپڑوں کے ساتھ نماز پڑھ لو۔
ایک دفعہ ایک نواب صاحب جو ہزاگز الٹڈ ہائی نس نظام حیدر آباد کے قریبی رشتہ داروں
میں سے ہیں یہاں آئے۔ میں نے انہیں نصیحت کی کہ آپ نماز ضرور پڑھا کریں اور سفر و حضر
میں اس کی پابندی کیا کریں ۔ وہ کہنے لگے کہ سفر میں مجھے یہ وہم رہتا ہے کہ طہارت درست
نہیں ہوئی اس لئے میں نماز پڑھنے سے ہچکچاتا ہوں ۔ میں نے کہا کہ بعض عورتیں جب مجھ
سے یہ مسئلہ پوچھتی ہیں اور کہا کرتی ہیں کہ ہمارے کپڑوں پر بچے پیشاب کرتے رہتے ہیں
ہم کیا کریں؟ تو میں انہیں یہی جواب دیا کرتا ہوں کہ اول تو یہی بہتر ہے کہ کپڑے بدل لو یا
انہی کپڑوں کو دھو لو لیکن اگر تمہارے پاس کوئی اور کپڑا نہیں اور ان کپڑوں کو دھونے لگو تو
نماز کا وقت فوت ہو جانے کا خطرہ ہو تو تم اس بات کی مت پرواہ کرو کہ تمہارے کپڑوں پر
پیشاب کے چھینٹے پڑے ہوئے ہیں بلکہ اگر کپڑا پیشاب میں ڈوبا ہوا ہو تب بھی اُس کے
ساتھ نماز پڑھ لو۔ سو یہی نصیحت میں آپ کو کرتا ہوں ۔ آپ بھی اس قسم کے وہم کر کے نماز
کے تارک نہ بنیں ۔ میری اس نصیحت کا ان پر بہت گہرا اثر ہوا اور ان کا دل بالکل پکھل گیا
اور انہوں نے وعدہ کیا کہ میں اب نماز پڑھنا نہیں چھوڑوں گا۔ دوسرے دن ان کے نوکر
نے ہمارے کسی آدمی کو بتایا کہ نواب صاحب پر آپ کے خلیفہ صاحب کی نصیحت کا خوب اثر
ہوا ۔ رات کے بارہ ایک بجے تک وہ نواب صاحب کو سمجھاتے رہے۔ جب وہ اُٹھے تو اُن
کو سخت نیند آئی ہوئی تھی مگر مجھے بلا کر کہنے لگے کہ آج صبح کی نماز کے وقت مجھے ضرور جگا
دینا میں وعدہ کر چکا ہوں کہ اب نماز پڑھنی نہیں چھوڑوں گا ۔ میں نے کہا سرکار کو جگانا ذرا
مشکل ہی ہے۔ وہ کہنے لگے اگر میں نہ اُٹھوں تو میری چار پائی اُلٹا دینا۔ چنانچہ صبح کے وقت
میں نے اُنہیں جگا دیا، وہ اُٹھ بیٹھے ۔ میں نے وضو کرا دیا اور وہ مسجد کی طرف چل پڑے۔
مگر آنکھیں نیند سے بند ہو رہی تھیں ۔ وہاں بھی جا کر نیند کی حالت میں ہی اُنہوں نے نماز
پڑھی اور جب سلام پھیر کر واپس آنے لگے تو اُسی نیند کی حالت میں بجائے اپنا جوتا پہننے

خطابات شوری جلد دوم
۳۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
کے کسی اور شخص کا نہایت پھٹا پرانا جوتا پہن کر چل پڑے۔ راستہ میں کسی نے دیکھا تو پوچھا
نواب صاحب آپ کے پاؤں میں کس کا جوتا ہے؟ اس پر انہوں نے آنکھیں کھولیں اور جوتا
دیکھ کر گھبرا گئے اور نوکر سے کہنے لگے جلدی سے یہ جوتا مسجد میں لے جاؤ اور وہیں جا کر رکھ
دو کہیں اس جوتے کا مالک مجھے چور نہ سمجھ لے۔ اس کے بعد کچھ پتہ نہیں چلا کہ انہوں نے
نماز قائم رکھی یا نہیں ۔
تو دراصل ضرورت کے وقت اگر کوئی قانون بدل جاتا ہے تو یہ بالکل اور بات ہوتی
ہے اور اس پر اصل قانون کی بناء نہیں رکھی جاتی ۔ اسی طرح مبلغوں کے متعلق جو قانون
رہے گا وہ تو یہی ہے کہ مبلغ ایسے ہوں جو واقعہ میں نمونہ ہوں لیکن ضرورت کے وقت اس
میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔ اور گو یہ ضروری نہیں کہ ان مبلغوں سے لازماً لوگ فائدہ
اُٹھائیں مگر بہر حال ہم پر جو فرض عائد ہوتا ہے وہ ادا ہو سکتا ہے۔ جب کہیں روشنی کی جاتی
ہے تو یہ ضروری نہیں ہوتا کہ ہر شخص منزل مقصود پر پہنچ جائے لیکن اُس روشنی کا یہ فائدہ ضرور
ہوتا ہے کہ اگر کوئی شخص اُس میں چل پڑے تو خواہ ایک ٹمٹماتا ہوا چراغ ہو وہ اُسے راستہ دکھا
دیتا ہے۔ اسی طرح وہ مبلغ جو اس ہدایت کے ماتحت لئے جائیں گے وہ لوگوں کے لئے ایک
مشعل راہ ہوں گے اور جو بھی اُن کے پیچھے چلیں گے اپنے منزلِ مقصود تک پہنچ جائیں گے۔
بعض دوستوں کو یہ غلط فہمی مدرسہ احمدیہ کے اساتذہ کا معیار بلند ہونا چاہیے
کا ہوتی ہے شاید در سال میں
ہوئی ہے کہ شاید مدرسہ احمد یہ
کو توڑے جانے کی تجویز ہے حالانکہ یہ درست نہیں۔ جو سوال اس وقت زیر غور ہے وہ
مدرسہ احمدیہ کی موجودہ شکل کو بہتر شکل میں بدل دینے کا ہے نہ کہ اسے بالکل توڑ دینے کا۔
مدرسہ کی موجودہ حالت یہ ہے کہ بدترین اُستاد چھانٹ کر نظارت نے وہاں لگا دیئے ہیں
اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بیس سال سے وہاں انگریزی کی تعلیم دی جا رہی ہے اور آٹھ دس
سال سے تو انگریزی تعلیم لازمی قرار دی گئی ہے مگر مدرسہ احمدیہ کے فارغ التحصیل کسی مبلغ
سے پوچھ کر دیکھ لو۔ حرام ہے کہ وہ انگریزی کا ایک فقرہ بھی صحیح بول سکے۔ اس کی وجہ
سوائے اس کے اور کوئی نہیں کہ عملہ میں نہایت رڈی آدمی رکھ لئے جاتے ہیں ۔ حالانکہ
مبلغوں کے دماغ میں جس قسم کی تعلیم داخل کرنے کی ضرورت ہے اُس کے لحاظ سے چاہئے

خطابات شوری جلد دوم
۳۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
یہ تھا کہ بہترین آدمی یہاں مقرر کئے جاتے بے شک اس کے نتیجہ میں بجٹ میں اضافہ ہو
جاتا ۔ لیکن اس کا فائدہ یہ : اس کا فائدہ یہ ہوتا کہ جو طالب علم اس نکلتے وہ علمی استعدادوں کے
لحاظ سے نہایت اعلیٰ ہوتے ۔
۔
مدرسہ سے
میں جیسا کہ کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں ، اس امر کا قائل ہوں کہ بچپن سے ہی بہترین
ماحول ہونا چا۔ چاہئے اور در حقیقت ماحول کا یہ محاورہ اپنے مدارس کے لئے میری ہی ان میری ہی ایجاد ہے
اور اس محاورہ کا میں موجد ہوں لیکن کہتے ہیں کہ مرغی جان سے گئی اور کھانے والے کو مزہ
بھی نہ آیا۔ ایجاد میری چلتی رہے اور جس غرض کے لئے میں نے یہ ایجاد کی تھی وہ بھی
حاصل نہ ہو تو اس کا فائدہ کیا ہوسکتا ہے۔ پس بہترین ماحول اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ
پہلی جماعت سے ہی قابل اساتذہ کی نگرانی میں لڑکے رکھے جائیں ۔ اور اگر یہ نہیں ہو سکتا تو
نچلی جماعتوں کو اڑا کر صرف بڑی جماعتوں کے لئے ایسے اساتذہ کو رکھ لیا جائے جو نہایت
ہی قابل اور ہوشیار ہوں ۔ میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ موجودہ عملہ جس قسم کے اساتذہ پر مشتمل ہے
اُن سے لڑکوں کو پڑھوانا خودکشی کے مترادف ہے۔ اور ایسے لڑکے پیدا ہو رہے ہیں جنہیں
عربی کے چند صیغے تو آتے ہیں مگر روشن ضمیری اُن میں اُس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتی جب
تک استاد نہایت اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں ۔ آخر امام شافعی وغیرہ کے اُستاد انہیں زیادہ تو نہیں
پڑھایا کرتے تھے، اُتنا ہی پڑھاتے تھے جتنا آجکل کے استاد پڑھاتے ہیں مگر چونکہ استاد
روشن ضمیر تھے اس لئے اُن کی روشن ضمیری شاگردوں کے اندر بھی چلی گئی۔ یہاں بھی بعض
ایسے اساتذہ ہیں جو بعض علوم میں ماہر ہیں۔ مثلاً میر محمد الحق صاحب ہیں یا مولوی سید سرور شاہ
صاحب ہیں یا حافظ روشن علی صاحب مرحوم تھے لیکن سوال دو یا تین کا نہیں بلکہ سوال یہ ہے
کہ تمام عملہ ایسا ہی ہونا چاہئے۔ پس ضروری ہے کہ ہر قسم کے علوم کے ماہرین ہم مدرسہ احمد یہ
کے عملہ میں لائیں اور بہترین نو جوان دنیا میں پیدا کریں ۔ پھر جب ہمارے پاس اور زیادہ
اموال آجائیں اور ہم بہترین عملہ کو بڑھا سکیں تو ہمیں مدرسہ احمدیہ کو نیچے سے اوپر کو لانا
چاہئے بلکہ پہلی جماعت سے ہی اس کی جماعتوں کو شروع کرنا چاہئے ۔ لیکن اگر ہم ابھی ایسا جائے۔
کرنے سے قاصر ہیں تو پھر میری رائے یہی ہے ( اس پر غور کر لیا جائے ) کہ مدرسہ احمدیہ کی
موجودہ شکل جو شرعی نہیں اس قابل ہے کہ اسے بدل دیا جائے کیونکہ ہم موجودہ لائن پر اپنے

خطابات شوری جلد دوم
۳۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
بچوں کو ہرگز قربان نہیں کر سکتے ۔ اسی نقص کا یہ نتیجہ ہے کہ میں نے دیکھا ہے عام طور پر تعلیم
یافتہ اور آسودہ حال لوگ اپنے بچوں کو مدرسہ احمدیہ میں داخل نہیں کرتے کیونکہ وہ زمانہ کی
ضرورت سے مجبور ہیں اور اُن کا نفس اُن کو کہتا ہے کہ لڑکوں کو کچھ انگریزی بھی آنی چاہئے۔
اور چاہے ووٹ وہ اس جگہ مدرسہ احمدیہ کی موجودہ شکل کے حق میں دے جائیں مگر ان کے
گھر کا ووٹ اس کے خلاف ہوتا ہے کیونکہ وہاں اُن کے اپنے بچے سامنے آ جاتے ہیں اور
انسان کہہ اُٹھتا ہے کہ اس جگہ بچوں کو داخل کرانے سے زیادہ بہتر یہ ہے کہ دوسرے مدرسہ
میں انہیں داخل کیا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ اب مدرسہ احمد یہ صرف غرباء کی تعلیم کا ایک ذریعہ
بن کر رہ گیا ہے۔ اور اس میں داخل ہونے والے اس لئے داخل نہیں ہوتے کہ وہ علم دین
کے حصول کا کوئی شوق شوق رکھتے ہیں بلکہ اس لئے داخل ہوتے ہیں کہ کسی اور جگہ تعلیم پانے کا
اُن کے پاس اور کوئی سامان نہیں ہوتا ۔ غرض یہ وہ ماحول ہے جس میں مدرسہ احمد یہ کے طلباء
کو رکھنا چاہئے ۔
بعض لوگوں نے میری اس تجویز کے خلاف مجھے چٹھیاں لکھی ہیں اور کہا ہے کہ یاد
رکھئے کہ اگر آپ نے یہ تبدیلی کی تو لڑکے اس سکول میں نہیں آئیں گے مگر میرا جواب یہ
ہے کہ یا د رکھیئے اس کے نتیجہ میں لڑکے آئیں گے اور اچھے بن کر نکلیں گے۔ عیسائی پادریوں
کو دیکھ لو، اُنہیں ہر قسم کے علوم پڑھائے جاتے ہیں ۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ ہر دُنیوی
مجلس میں بیٹھ کر اپنا رعب جما لیتے ہیں اور کہیں شرمندہ نہیں ہوتے مگر ہماری جماعت کے
احباب اپنے بچوں کو مدرسہ احمد یہ داخل کرتے وقت دل میں ڈرتے رہتے ہیں اور اُنہیں
خدشہ رہتا ہے کہ نہیں ہے کہ کہیں ہمارے بچے کو دن نہ ہو جائیں ۔ اسی لئے کئی لوگ انہیں دوسرے مدرسہ
میں داخل کر دیتے ہیں۔ اور جب وہ میٹرک کا امتحان پاس کر لیتے ہیں تو کہتے ہیں اب کون
انہیں مدرسہ احمدیہ کی پہلی جماعت میں داخل کرے۔ کوئی بڑا شوقین ہو تو انٹرنس کے بعد
عربی تعلیم کی طرف توجہ کرتا ہے ورنہ بالعموم ایسا ہی ہوتا ہے کہ انٹرنس کے بعد لڑ کے پسند نہیں
کرتے کہ مدرسہ احمدیہ کی پہلی یا دوسری جماعت میں داخل ہوں ۔
یہ
مبلغین دو قسم کے ہوں ان نقائص کی وجہ سے اب میری رائے یہ ہے کہ آئندہ مبلغ
دو قسم کے ہونے چاہئیں ۔ ایک تو وہ مبلغ ہوں جو نہایت ہی

خطابات شوری جلد دوم
۳۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اعلیٰ ہوں اور جن کی علمی اور اخلاقی حالت لوگوں کے لئے قابلِ نمونہ ہو۔ اس کے لئے پہلا
قدم یہ ہے کہ ہمیں ظالمانہ طور پر اُن تمام مبلغین کو کاٹ دینا چاہئے جو اس پایہ کے نہیں
ہیں۔ اور پھر اُن کو جو تبلیغ کے اہل ہوں ہر قسم کے علوم سکھائے جائیں اور اعلیٰ درجہ کی تعلیم
دلائی جائے ۔ تا ایک طرف اعلیٰ تعلیم کی وجہ سے اور دوسری طرف اپنے تقویٰ اور اخلاص کی
وجہ سے ان کی تبلیغ اپنے اندر نمایاں اثر رکھے۔ اور ایک ایسے مبلغین ہونے چاہئیں جو صرف
تھوڑی سی تعلیم رکھتے ہوں ۔ اُنہیں نماز، روزہ، حج ، زکوٰۃ اور احمدیت کے موٹے موٹے
مسائل سکھا کر گاؤں گاؤں میں پھیلا دیا جائے اور اُنہیں کہہ دیا جائے کہ وہ وہیں رہیں اور
لوگوں کو وفات مسیح اور صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور دیگر موٹے موٹے مسائل
سے واقف کرتے رہیں اور عملی درستی اور ابتدائی تعلیم کی طرف زیادہ توجہ کریں ۔ تا اس قسم
کے مبلغین کے ذریعہ غرباء میں تبلیغ ہوتی رہے ۔ ایسے لوگوں کا سلسلہ پر کوئی خاص بار بھی
نہیں پڑ سکتا کیونکہ دیہات میں رہنے کی وجہ سے کوئی اُنہیں دانے دے گا ، کوئی کپڑے اور
اس طرح ان کا گزارہ ہوتا چلا جائے گا۔ لیکن اب یہ حالت ہے کہ ہم جس کو بھی تعلیم دلاتے
ہیں، وہ فارغ ہونے کے بعد کہنا شروع کر دیتا ہے کہ مجھے کم سے کم شروع میں تمھیں یا چالیس
روپے دیں اور چونکہ اتنا روپیہ ہمارے پاس ہوتا نہیں ، اس لئے سب سے ہم فائدہ نہیں اُٹھا
سکتے ۔ اگر زمینداروں میں سے اٹھارہ اٹھارہ بیس بیس سال کی عمر کے لڑکے لے لئے جائیں
اور انہیں وہ تمام مسائل ہم اچھی طرح یاد کرا دیں جن کی عام طور پر ضرورت پیش آتی ہے
اور وہ مختلف علاقوں میں بیٹھ جائیں اور اپنی اپنی قوم کے لوگوں کو خصوصیت سے تبلیغ کریں تو
میں یقیناً سمجھتا ہوں کہ اس سے ہمارے سلسلہ کو بہت فائدہ ہو۔
میں نے تجربہ کیا ہے کہ جاٹوں میں جاٹ ، راجپوتوں میں راجپوت ، گوجروں میں
گوجر، پٹھانوں میں پٹھان اور سیدوں میں سید اگر تبلیغ کریں تو بڑا اثر ہوتا ہے مگر یہ ظاہر
بات ہے کہ اتنے مبلغ ہم پیدا نہیں کر سکتے ۔ پس اس کا ایک ہی طریق ہے اور وہ یہ کہ جاٹوں
اور راجپوتوں اور پٹھانوں اور گوجروں اور سیدوں میں سے نو عمر لڑکے جو زمیندارہ کام
کرتے ہوں لے لئے جائیں اور انہیں موٹے موٹے مسائل سکھا دیئے جائیں۔ جب وہ یہ
مسئلے سیکھ چکیں تو اُنہیں کہا جائے کہ اب وہ اپنا زمیندارہ کام بھی کریں اور تبلیغ بھی کریں۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۸ء
اس کا ایک فائدہ یہ بھی ہوگا کہ چونکہ اُنہیں زیادہ اعلیٰ تعلیم نہیں ملی ہو گی اس لئے وہ گزارہ
کے لئے اپنے آبائی پیشہ کو بخوشی اختیار کر لیں گے ۔
مگر اب یہ ہوتا ہے کہ بعض کمزور ایمان کے طالب علم ایسے نکلتے ہیں کہ جب ہم اُنہیں
کہتے ہیں کہ ابھی ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں جس پر تمہیں مقرر کیا جائے تو کوئی کہتا ہے کہ اچھا
پھر میں پیغامی ہی ہو جاتا ہوں اور کوئی رُوٹھ کر فتنہ پیدا کرنے لگتا ہے۔ پس ایسے وقت میں
آکر لڑکوں کے لئے بڑی مشکل ہوتی ہے۔ اخلاص اور ایمان اتنا چونکہ ان میں ہوتا نہیں کہ
وہ مصیبت کا مقابلہ کر سکیں اس لئے وہ اپنے مذہب سے ہی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ لیکن اگر ہم
زمینداروں میں سے اس قسم کے مبلغ لیں اور انہیں تیار کریں تو بعد میں اگر ہم انہیں یہ بھی
کہہ دیں کہ ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں تو وہ کہیں گے اچھا ہم پھر ہل پکڑ لیتے ہیں، پہلے بھی
یہی کام کرتے تھے اور اب پھر یہی کام شروع کر دیتے ہیں ۔ اس طرح ایک وسیع حلقہ میں
بغیر کسی خرچ کے تبلیغ ہو سکتی ہے۔ پس ایک تو ایسے مبلغ تیار کئے جائیں اور ایسے لوگ بطور
مبلغ لئے جائیں جن کے اندر اخلاص ایمان اور تقویٰ ہو اور جنہیں ضروری علوم پوری طرح
پڑھائے گئے ہوں ۔
میں نے تحریک جدید کا جو سسٹم جاری کیا ہے اس کی یہی وجہ ہے کہ میں نے دیکھا اگر
ہم اپنے کارکنوں کو جاہل رکھتے ہیں تو اس طرح قومی نقصان ہوتا ہے اور اگر ہم انہیں
ولایت میں بھیجتے ہیں اور اعلیٰ تعلیم دلاتے ہیں تو نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ولایت جانے سے پہلے
مثلاً اُن کی پچاس روپیہ تنخواہ ہوتی ہے تو وہاں سے واپس آتے ہی وہ ڈیڑھ سو روپیہ مانگنے سے
لگ جاتے ہیں ۔ گویا وہ ولایت ہمارے خرچ پر جاتے اور ہمارے خرچ پر علمی ترقی حاصل
کرتے ہیں مگر جب واپس آتے ہیں تو اپنی قیمت زیادہ مانگنے لگ جاتے ہیں ۔ اس نقص کو
دیکھ کر میں نے تحریک جدید جاری کی اور اس میں میں نے یہ اصول رکھا ہے کہ گزارہ افراد
کی تعداد کے مطابق ہوگا نہ کہ ڈگریوں کے مطابق ۔ اس تحریک کے ماتحت جو لڑ کے لئے
جائیں گے انہیں ہم دنیا کی اعلیٰ سے اعلیٰ تعلیم دلائیں گے۔ اور میرا ارادہ ہے اور اللہ تعالیٰ
اس ارادہ کو پورا کرنے والا ہے کہ ہم کسی کو جرمنی میں تعلیم دلائیں، کسی کو امریکہ میں تعلیم
دلائیں ، کسی کو انگلستان میں تعلیم دلائیں ۔ مگر ساتھ ہی ہم اُن کو یہ بھی کہہ دیں گے کہ دیکھو

·

آج 10 میں سے 10 باقی