مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۳۹ء)
پہلا دن
مجلس مشاورت ۷ تا ۹ ۔ اپریل ۱۹۳۹ء تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان کے وسیع ہال
میں منعقد ہوئی ۔ افتتاحی اجلاس چار بجے بعد دو پہر شروع ہوا ۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد
حضور نے دُعا سے متعلق فرمایا :-
دعا
دو
پیشتر اس کے کہ مجلس کی کارروائی شروع کی جائے میں چاہتا ہوں کہ سب دوست مل
کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں صحیح فیصلوں پر پہنچنے کی توفیق دے اور اپنی محبت اور رضاء
کی راہوں پر چلائے ۔ خصوصاً اس امر کے لئے دعا کی جائے کہ ہماری زبانیں جو کچھ دعوے
کریں اُس کی نہ صرف ہمارے اعمال سے تائید ہوتی ہو بلکہ ہماری عملی قوت، ہماری زبانوں
کے دعاوی سے بہت زیادہ ہو
افتتاحی تقریر
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
تاریخ محفوظ کرنے کی ہدایت ” سب سے پہلے تو میں ایجنڈا شائع کرنے والوں کو
اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ ایجنڈے کے اوپر
اجلاس کے عدد کا بھی ذکر ہونا چاہئے ۔ یعنی نہ صرف یہ بیان ہونا چاہئے کہ یہ فلاں سال کی چاہئے کہ یہ
مجلس مشاورت کا ایجنڈا ہے بلکہ یہ بھی بیان ہونا چاہئے کہ مجلس مشاورت کے اس اجلاس کا
فلاں سال ہے کیونکہ یہ امر تاریخ معلوم کرنے میں بہت حد تک مفید ہوتا ہے ۔ اب جو ایجنڈا

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
شائع ہوا ہے اُس پر صرف اتنا لکھا ہوا ہے کہ ایجنڈا مجلس مشاورت منعقدہ ۷ تا ۹ ۔ اپریل
۱۹۳۹ء ” اس سے گو جس سال کا ایجنڈا ہو، اس سال کی مجلس شورٹی کے پروگرام کا انسان کو
علم ہو جاتا ہے مگر یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ مجلس شوری پر کتنے سال گزر چکے ہیں اور یہ اس کا
کون سا اجلاس ہے۔ پندرھواں اجلاس ہے یا سولہواں اجلاس ہے یا سترھواں اجلاس ہے
اور اس طرح تاریخ محفوظ نہیں رہتی ۔ پس آئندہ کے لئے ایجنڈا شائع کرنے والوں کو نہ
صرف یہ بتانا چاہئے کہ یہ فلاں سال کا ایجنڈا ہے بلکہ یہ بھی بتانا چاہئے کہ مجلس شوری کے
اس اجلاس کا فلاں عدد ہے تا کہ ایجنڈا کے ساتھ ہی مجلس شوری کے انعقاد کی تاریخ بھی
محفوظ ہوتی چلی جائے۔
مطالبات تحریک جدید کا خلاصہ جیسا کہ جماعت کے احباب کو معلوم ہوگا اور وہ میرے ان گزشتہ خطبات سے سمجھ گئے ہوں گے
جو تحریک جدید کے موجودہ سال کے متعلق میں نے گزشتہ سال کے آخر یا اس سال کے
شروع میں پڑھے ہیں کہ موجودہ زمانہ کی ضروریات کے لحاظ سے میں نے چند امور جماعت
کے احباب کے لئے مخصوص کر دیئے ہیں اور میں اپنے خطبات میں مسلسل جماعت کو اس
امر کی طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ وہ ان امور کو ہمیشہ ا ہمیشہ اپنے مد نظر رکھیں ۔ میرے وہ ۔ مطا ه مطالبات گو
بہت سے ہیں مگر ان مطالبات کا خلاصہ چار باتیں ہیں ۔
اول ۔ جماعت کے افراد میں عملی زندگی پیدا کرنا ، خصوصاً نوجوانوں کے اندر بیداری اور عملی
جوش پیدا کرنا ۔
دوسرے ۔ جماعتی کاموں کی بنیاد بجائے مالی بوجھ کے ذاتی قربانیوں پر زیادہ رکھنا ۔
تیسرے ۔ جماعت میں ایک ایسا فنڈ تحریک جدید کا قائم کر دینا جس کے نتیجہ میں تبلیغ کے کام ایسا دینا کے
میں مالی پریشانیاں روک پیدا نہ کر سکیں ۔
چوتھے ۔ جماعت کو تبلیغی کاموں کی طرف پہلے سے بہت زیادہ توجہ دلانا ۔ جس کے لئے میں
نے جماعت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ ہر احمدی سال میں کم از کم ایک نیا احمدی ضرور
بنائے ۔ اگر کسی کو اللہ تعالیٰ توفیق دے تو وہ زیادہ احمدی بھی بنا سکتا ہے، لیکن کم سے کم
میرا مطالبہ یہ ہے کہ ہر احمدی سال میں ایک نیا احمدی ضرور بنائے ۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
یہ چار باتیں ایسی ہیں کہ اگر ہماری جماعت ان کی طرف پورے طور پر توجہ کرے تو
یقیناً تھوڑے ہی عرصہ میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا ہو سکتا ہے۔ مدتوں سے میری یہ رائے
ہے کہ اگر ایک طرف ہماری جماعت کے کاموں کی بنیاد مالی قربانی کی بجائے جانی قربانی پر
رکھی جائے تو دوسری طرف مالی قربانی کے اس حصہ کو جو کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جا
سکتا مستقل صورت دے دی جائے اور کوئی ایسا فنڈ قائم کر دیا جائے جس کی آمد سے مستقل
تبلیغی ضروریات پوری ہوتی رہیں تو تبلیغی میدان میں ہمیں بہت کچھ سہولتیں میسر آ سکتی ہیں
اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے کوئی روک ہمارے قدم کو شست نہیں کر سکتی ۔
واقفین زندگی کی قربانیاں جانی قربانی کے لئے میں نے وقف زندگی کی تحریک کی ہوئی ہے جس کے ماتحت خدا تعالیٰ کے فضل سے نوجوانوں
کی ایک اچھی خاصی جماعت نے اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کر دی ہیں ۔
مالی قربانیوں کے لئے ہر سال مالی تحریک کی جاتی ہے جس کے متعلق آخری فیصلہ میں نے یہ
کیا ہے کہ مالی قربانی کے ان مطالبات کو دس سال تک ممتد کر دیا جائے ۔ جس میں سے
پانچواں سال اب گزر رہا ہے اور پانچ سال ابھی باقی رہتے ہیں۔ اس عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ
ایک ایسا فنڈ قائم ہو جائے گا جس سے ہماری تبلیغ مالی خطرات سے بالکل آزاد ہو جائے گی
اور ملک کی اقتصادی حالت میں جو روزانہ کمی بیشی ہوتی رہتی ہے اور جس کے نتیجہ میں آمد
میں اُتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، اس کے بُرے اثرات سے ہماری جماعت محفوظ ہو جائے گی ۔
جانی قربانی کے سلسلہ میں مبلغین کا ایک جتھا مختلف ممالک میں جا چکا ہے لیکن وہ
ایک ایسا جتھا تھا جس کی خاص طور پر تعلیم و تربیت نہیں کی گئی تھی ، بہر حال اس کے ذریعہ
ہمیں غیر ممالک کا اچھا خاصہ تجربہ ہو گیا ہے۔ اس جتھا کے افراد میں بعض کمزوریاں بھی
معلوم ہوئی ہیں کیونکہ ان میں اکثر ایسے تھے جو دینی تعلیم سے پوری طرح واقف نہیں تھے۔
اور اگر کسی کو دینی تعلیم تھی تو دنیوی تعلیم کے لحاظ سے وہ کمزور تھا لیکن بہر حال یہ ایک مظاہرہ
تھا جماعتی قربانی کا ، اور یہ ایک مظاہرہ تھا اس بات کا کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں میں
خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ مادہ پایا جاتا ہے کہ جب بھی خدا تعالیٰ کی آواز ان کے کانوں میں
آئے وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اعلاء کلمہ اسلام کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں ۔ اس

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
مظاہرہ کے ذریعہ دنیا کے سامنے ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے اخلاص کا نہایت
شاندار نمونہ پیش کیا ہے لیکن چونکہ کام میں مہارت ایک لمبی تعلیم و تربیت کے نتیجہ میں ہی پیدا
ہو سکتی ہے، اس لئے آئندہ کے لئے ان نوجوانوں کی تعلیم کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے
جنہوں نے اس تحریک پر اپنی زندگیاں خدمت دین کے لئے وقف کی ہیں ۔ گو کام کے لحاظ
سے ہمیں پہلے جتھا کے افراد کی تبلیغی کوششوں کے نتیجہ میں بعض جگہ اتنی کامیابی نہیں ہوئی جتنی
کامیابی کی ہمیں توقع تھی مگر پھر بھی بعض جگہ خاصی کامیابی ہوئی ہے۔
دو شہداء کا ذکر بلکہ قریب ترین عرصہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے
کہ ہماری جماعت کے نوجوانوں نے اپنے اخلاص کا نہایت قابلِ رشک
مظاہرہ کیا ہے اور وہ یہ کہ ان پچھیں تھیں نوجوانوں میں سے جنہوں نے اپنی زندگیاں وقف
کی تھیں ایک نو جوان تھوڑا ہی عرصہ ہوا ، غالباً پندرہ بیس دن یا مہینہ کی بات ہے کہ محض
احمدیت کی تبلیغ کی وجہ سے اپنے علاقہ میں مارے گئے ہیں ۔ اس نوجوان کا نام ولی داد تھا
اور اس نے اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کی ہوئی تھی افغانستان کے علاقہ میں ہم
نے انہیں تبلیغ کے لئے بھجوایا تھا۔ کچھ طب بھی جانتے تھے اور معمولی امراض کے علاج کے
لئے دوائیاں اپنے پاس رکھتے تھے۔ کچھ مدت تک ہم انہیں خرچ بھی دیتے رہے مگر پھر ہم
نے انہیں خرچ دینا بند کر دیا تھا۔ اُن کی اپنی بھی یہی خواہش تھی اور میں نے بھی انہیں یہی
مشورہ دیا تھا کہ اس علاقہ میں طب شروع کر دیں اور آہستہ آہستہ جب لوگ مانوس ہو جائیں تو
انہیں تبلیغ احمدیت کی جائے۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے انہیں ایسے مواقع بہم پہنچا دیئے کہ
اُنہوں نے اس علاقہ میں لوگوں کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔ گھلی تبلیغ سے تو ہم نے خود انہیں
روکا ہوا تھا کیونکہ یہ وہاں قانون کے خلاف ہے ۔ آہستہ آہستہ وہ تبلیغ کیا کرتے اور لوگوں کو
نصیحت کیا کرتے کہ جب کبھی پنجاب میں جایا کرو تو قادیان بھی دیکھ آیا کرو۔ رفتہ رفتہ جب
لوگوں کو معلوم ہو گیا کہ یہ احمدی ہے تو اُنہوں نے گھر والوں پر زور دینا شروع کر دیا کہ
تمہیں اس فتنہ کے انسداد کا کوئی خیال نہیں تمہارے گھر میں گھر پیدا ہو گیا ہے اور تم اس سے
غافل ہو۔ چنانچہ انہیں اس قدر برانگیختہ کیا گیا کہ وہ قتل کے درپے ہو گئے ۔ مولوی ولی دادخان
چند دن پہلے ہندوستان میں بعض دوائیاں خریدنے کے لئے آئے ہوئے تھے۔ جب دوائیاں

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
خرید کر اپنے علاقہ کی طرف گئے تو انہیں کے چچا زاد بھائی اور سالہ نے ان پر گولیوں کے
متواتر تین چار فائر کر کے انہیں شہید کر دیا۔
اسی طرح ایک اور نوجوان جو اس تحریک کے ماتحت چین میں گئے تھے وہ بھی فوت ہو گئے
ہیں اور گوان کی وفات طبعی طور پر ہوئی ہے مگر ایسے رنگ میں ہوئی ہے کہ وہ ہے کہ وہ موت اپنے اندر
شہادت کا رنگ رکھتی ہے۔ چنانچہ تھوڑا ہی عرصہ ہوگا مجھے ایسے حالات معلوم ہوئے جن سے
پتہ لگتا ہے کہ واقعہ میں اُس کی موت معمولی موت نہیں بلکہ شہادت کا رنگ لئے ہوئے ہے۔
اس نوجوان نے بھی ایسا اخلاص دکھایا جو نہایت قابلِ قدر ہے۔
سب سے پہلے ۱۹۳۴ء میں جب میں نے یہ تحریک کی اور اعلان کیا کہ نوجوانوں کو
غیر ممالک میں نکل جانا چاہئے تو یہ نوجوان جو غالباً دینیات کی متفرق کلاس میں پڑھتا تھا اور
عدالت خان اس کا نام تھا، تحصیل خوشاب ضلع شاہ پور کا رہنے والا تھا، میری اس تحریک پر
بغیر اطلاع دیئے کہیں چلا گیا۔ قادیان کے لوگوں نے خیال کر لیا کہ جس طرح طالب علم
بعض دفعہ پڑھائی سے دل برداشتہ ہو کر بھاگ جایا کرتے ہیں اسی طرح وہ بھی بھاگ گیا
ہے۔ مگر دراصل وہ میری اس تحریک پر ہی باہر گیا تھا مگر اس کا اس نے کسی سے ذکر تک نہ
کیا ۔ چونکہ ہمارے ہاں عام طور پر صاحبزادہ عبداللطیف صاحب شہید اور دوسرے شہداء کا
ذکر ہوتا رہتا ہے اس لئے اُسے یہی خیال آیا کہ میں بھی افغانستان جاؤں اور لوگوں کو تبلیغ
کروں ۔ اُسے یہ بھی علم نہیں تھا کہ غیر ملک میں جانے کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی
ہے اور نہ اُسے پاسپورٹ مہیا کرنے کے ذرائع کا علم تھا۔ وہ بغیر پاسپورٹ لئے نکل کھڑا
ہوا اور افغانستان کی طرف چل پڑا۔ جب افغانستان میں داخل ہوا تو چونکہ وہ بغیر پاسپورٹ
کے تھا اس لئے حکومت نے اُسے گرفتار کر لیا اور پوچھا کہ پاسپورٹ کہاں ہے؟ اُس نے کہا
کہ پاسپورٹ تو میرے پاس کوئی نہیں۔ انہوں نے اسے قید کر دیا مگر جیل خانہ میں بھی اُس
نے قیدیوں کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔ کوئی مہینہ بھر ہی وہاں رہا ہوگا کہ افسروں نے رپورٹ
کی کہ اسے رہا کر دینا چاہئے ورنہ یہ قیدیوں کو احمدی بنا لے گا ۔ چنانچہ انہوں نے اس کو اسے رہا دیا
ہندوستان کی سرحد پر لاکر چھوڑ دیا۔ جب وہ والا وہ واپس آیا تو اُس نے مجھے اطلاع دی کہ میں
آپ کی تحریک پر افغانستان گیا تھا اور وہاں میرے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ اب آپ بتائیں

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
کہ میں کیا کروں؟ میں نے اُسے کہا کہ تم چین میں چلے جاؤ۔ چنانچہ وہ چین گیا اور چلتے
وقت اُس نے ایک اور لڑکے کو بھی جس کا نام محمد رفیق ہے اور ضلع ہوشیار پور کا رہنے والا
ہے تحریک کی کہ وہ ساتھ چلے۔ چنانچہ وہ بھی ساتھ تیار ہو گیا۔ اُس کے چونکہ رشتہ دار موجود
تھے اور بعض ذرائع بھی اسے میسر تھے اس لئے اُس نے کوشش کی اور اسے پاسپورٹ مل
گیا ۔ جس وقت یہ دونوں کشمیر پہنچے تو محمد رفیق تو آگے چلا گیا مگر عدالت خاں کو پاسپورٹ کی
وجہ سے روک لیا گیا اور بعد میں گاؤں والوں کی مخالفت اور راہ داری کی تصدیق نہ ہو سکنے
کی وجہ سے وہ کشمیر میں ہی رہ گیا اور وہاں اس انتظار میں بیٹھ رہا کہ اگر مجھے موقع ملے تو میں
نظر بچا کر چین چلا جاؤں گا مگر چونکہ سردیوں کا موسم تھا اور سامان اُس کے پاس بہت کم تھا
اس لئے کشمیر میں اسے ڈبل نمونیہ ہو گیا اور دو دن بعد فوت ہو گیا۔
ابھی کشمیر سے چند دوست آئے ہوئے تھے اُنہوں نے عدالت خاں کا ایک عجیب
واقعہ سنایا جسے سن کر رشک پیدا ہوتا ہے کہ احمدیت کی صداقت کے متعلق اسے کتنا یقین اور
وثوق تھا۔ وہ ایک گاؤں میں بیمار ہوا تھا جہاں کوئی علاج میسر نہ تھا۔ جب اس کی حالت
بالکل خراب ہو گئی تو اُن دوستوں نے سنایا کہ وہ ہمیں کہنے لگا کسی غیر احمدی کو تیار کرو جو
احمدیت کی صداقت کے متعلق مجھ سے مباہلہ کر لے۔ اگر کوئی ایسا غیر احمدی تمہیں مل گیا تو
میں بچ جاؤں گا اور اُسے تبلیغ بھی ہو جائے گی ورنہ میرے بچنے کی اور کوئی صورت نہیں ۔
شدید بیماری کی حالت میں یہ یقین اور وثوق بہت ہی کم لوگوں کو میسر ہوتا ہے کیونکہ
ننانوے فیصدی اس بیماری سے مر جاتے ہیں اور بعض تو چند گھنٹوں کے اندر ہی وفات
پا جاتے ہیں ۔ ہماری مسجد مبارک کا ہی ایک مؤذن تھا وہ عصر کے وقت بیمار ہوا اور شام کے
وقت فوت ہو گیا۔ ایسی خطرناک حالت میں جبکہ اُس کی موت یقینی کا ننانوے فیصدی یقین
کیا جا سکتا تھا اُس نے اپنا علاج یہی سمجھا کہ کسی غیر احمدی سے مباہلہ ہو جائے اور اُس نے
کہا کہ اگر مباہلہ ہو گیا تو یقیناً خدا مجھے شفا دے دے گا اور یہ ہو نہیں سکتا کہ میں اس مرض
سے مر جاؤں ۔ بہر حال اس واقعہ سے اُس کا اخلاص ظاہر ہے۔ اسی طرح اُس کی دوراندیشی
بھی ثابت ہے کیونکہ اُس نے ایک اور نوجوان کو خود ہی تحریک کی کہ میرے ساتھ چلو اور وہ
تیار ہو گیا ۔ اس طرح گو عدالت خاں فوت ہو گیا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اُس کے بیج کو ضائع

خطابات شوری جلد دوم
۳۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
نہیں کیا بلکہ ایک دوسرے شخص نے جسے وہ اپنے ساتھ لے گیا تھا احمدیت کے جھنڈے کو پکڑ
کر آگے بڑھنا شروع کر دیا اور مشرقی شہر کا شعر میں پہنچ گیا اور وہاں تبلیغ شروع کر دی۔ نتیجہ
یہ ہوا کہ وہاں کے ایک دوست کو اللہ تعالیٰ نے احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمادی۔
حاجی جنود اللہ صاحب اُن کا نام ہے۔ وہ اسی تبلیغ کے نتیجہ میں قادیان آئے اور تحقیق کر کے
احمدیت میں شامل ہو گئے ۔ پھر کچھ عرصہ بعد حاجی جنود اللہ صاحب کی والدہ اور ہمشیرہ بھی
احمدی ہو گئیں اور اب تو وہ قادیان ہی آئے ہوئے ہیں۔ تو عدالت خاں کی قربانی رائیگاں
نہیں گئی بلکہ احمدیت کو اس علاقہ میں پھیلانے کا موجب بن گئی ۔
یہ ایک ایسا علاقہ ہے جس میں احمدیت کی اشاعت کا خیال بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔
ایسے ایسے خطرناک اور دشوار گزار رہتے ہیں کہ اُن کو عبور کرنا ہی بڑی ہمت کا کام ہے۔
حاجی جنود اللہ صاحب کی والدہ نے بتایا کہ رستہ میں ایک مقام پر وہ تین دن تک برف پر
گھٹنوں کے بل چلتی رہیں۔ ایسے سخت رستوں کو عبور کر کے ہماری جماعت کے ایک نوجوان
کا اُس علاقہ میں پہنچنا اور لوگوں کو تبلیغ کرنا بہت بڑی خوشی کی بات ہے۔ تو تحریک جدید کے
ما تحت اللہ تعالیٰ نے عدالت خاں کو پہلے یہ توفیق دی کہ وہ افغانستان جائے چنانچہ وہ
افغانستان میں کچھ عرصہ رہا اور جب وہ واپس آیا تو میری تحریک پر وہ چین کے لئے روانہ
ہو گیا اور خود ہی ایک اور نوجوان کو اپنے ساتھ شامل کر لیا۔ راستہ میں عدالت خاں کو
خدا تعالیٰ نے شہادت کی موت دے دی مگر اُس کے دوسرے ساتھی کو اس امر کی توفیق عطا
فرمائی
کہ وہ آگے بڑھے اور مشرقی ترکستان میں جماعت احمد یہ ق احمد یہ قائم کر دے۔
یہ دو واقعات شہادت بتاتے ہیں کہ گو یہ اپنی جدو جہد میں کامیاب نہیں ہوئے مگر ان کی
کوششیں اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول تھیں ۔ چنانچہ ان دو آدمیوں میں سے ایک کو تو اللہ تعالیٰ
نے عملی رنگ میں شہادت دے دی اور دوسرے کی وفات ایسے رنگ میں ہوئی جو شہادت
کے ہمرنگ ہے۔ اب جو نیا گروہ تیار ہو رہا ہے اسے دینی تعلیم دلوائی جا رہی ہے۔ جب یہ
تعلیم مکمل ہو جائے گی تو بعض بیرونی ممالک میں انہیں دنیوی تعلیم دلائی جائے گی کیونکہ جیسا
که گذشته مجلس مشاورت کے موقع پر میں نے بیان کیا تھا میرا ارادہ ہے کہ ان لوگوں کو اگر ہم
گزارے کم دیتے ہیں تو علمی طور پر ہم ان کے اندر اس قدر لیاقت اور قابلیت پیدا کر دیں

خطابات شوری جلد دوم
٣٧٠
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
کہ دنیا کی کسی علمی مجلس میں بیٹھ کر وہ اپنے آپ کو کم علم والا محسوس نہ کریں۔ اور اگر روپیہ
کے لحاظ سے ان کے پاس کمی ہو تو لیاقت اور قابلیت اور علم کے لحاظ سے ان کے پاس اِس
قدر فراوانی ہو کہ کوئی شخص انہیں ذلیل نہ سمجھ سکے اور ہر جگہ وہ اپنا رعب قائم رکھ سکیں ۔
تحریک جدید کا مستقل فنڈ باقی رہا روپے کا معاملہ ہو جہاں تک وعدوں کا سوال ہے
جماعت نے اس سال پہلے سالوں سے زیادہ تحریک جدید
کے مالی مطالبہ کی طرف توجہ کی ہے۔ اور باوجود یکہ بہت سے لوگ اس نیت اور اس ارادہ
سے اس تحریک میں شامل ہوئے تھے کہ تین سال کے بعد یہ تحریک بند ہو جائے گی اور مالی
بوجھ ان پر زیادہ دیر تک نہیں رہے گا اور باوجود ا رہے گا اور باوجود اس بات کے کہ میں نے اب یہ اعلان کر دیا
ہے کہ دس سال تک جماعت کو مسلسل یہ مالی قربانی کرنی پڑے گی اور یہ کہ وہی اس تحریک
میں شامل ہوں جو مستقل طور پر قربانی کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تا کہ اس دائمی یادگار میں
اُن کا نام آئے جو مسلسل قربانی کرنے والوں کی یاد میں قائم کی جائے گی پھر بھی بجائے کمی
کے وعدوں میں زیادتی ہوئی ہے۔ چنانچہ اس وقت تک ایک لاکھ پچیس ہزار روپیہ کے
وعدے ہو چکے ہیں اور ابھی بیرونی ممالک کی اکثر جماعتوں کے وعدے نہیں پہنچے اُن کو
ملا کر یہ رقم اور بھی زیادہ ہو جائے گی ۔ جیسا کہ میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں اس روپیہ سے
تحریک جدید کا ایک ایسا مستقل فنڈ ہم نے قائم کرنا ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ تحریک جدید
کا شعبہ چندے کا محتاج نہیں رہے گا ۔ وقتی یا ہنگامی ضرورت کے لئے اگر کوئی چندہ کرنا پڑے
تو وہ اور بات ہے۔ اس فنڈ کے قائم کرنے سے میرا منشاء یہ ہے کہ روزانہ کام کے لئے
چندوں کی ضرورت نہ رہے اور اس فنڈ کی آمد سے ہی تمام کام ہوتا رہے تا کہ ہمارے ملک
کا اقتصادی اُتار چڑھاؤ تبلیغ کے کام میں روک پیدا نہ کر سکے۔
خدام الاحمدیہ کی کامیابی عملی حصہ کے متعلق میں نے خدام الاحمدیہ کی تحریک جماعت
میں جاری کی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس تحریک کو
بہت بڑی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔ قادیان میں خصوصاً اچھا کام ہو رہا ہے باہر بھی بعض
جگہ مجالس خدام الاحمد یہ اچھا کام کر رہی ہیں ۔ مگر چونکہ ابھی وہ پورے طور پر منتظم نہیں ہیں یہ کر ہیں۔ بکر وہ پر
اور دوسرے پورے طور پر انہیں تجربہ بھی حاصل نہیں اس لئے اس عمدگی سے بیرونی جماعتوں

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
میں کام نہیں ہو رہا جس عمدگی سے قادیان میں ہو رہا ہے۔ میرا منشاء ہے کہ قادیان کے
خدام الاحمد یہ جب وہ تمام سبق ذہن نشین کر لیں جو میں ان کے ذہن نشین کرنا چاہتا ہوں
اور ان کو اس تحریک کی تمام جزئیات کا علم ہو جائے تو انہیں انسپکٹر بنا کر باہر کے علاقوں میں
بھیجا جائے تا کہ وہ مہینہ مہینہ دو دو مہینے وہاں رہ کر مجالس خدام الاحمدیہ کو بیدار کریں اور
انہیں ان نقائص کو دور کرنے کی طرف توجہ دلائیں جو اُن میں پیدا ہوں ۔
-
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس کام کی طرف جماعت کو توجہ ہے إِلَّا مَا شَاءَ اللہ ۔ بعض
جماعتوں نے ابھی اس طرف توجہ نہیں بھی کی مگر عام طور پر خدام الاحمدیہ کی تحریک کی طرف
جماعت کو توجہ ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کے نتائج نہایت اچھے پیدا ہو رہے ہیں۔
اگر میری اس سکیم پر جو میں نے خدام الاحمدیہ کے سامنے پیش کی ہے پورے طور پر عمل کیا گیا
تو احمدیت کا دنیا کے سامنے ایک خوشنما نقشہ آ جائے گا جسے دیکھ کر ہر شخص احمدیت کی فضیلت
اور اس کی خوبیوں اور برتری کا اقرار کرنے پر مجبور ہوگا۔
تبلیغ احمدیت اور ہمارا مقصد چوتھی چیز تبلیغ احمدیت ہے اس کے متعلق میں نے
جماعت سے وعدے مانگے ہیں اور میں نے مطالبہ
کیا ہے کہ ہر شخص ہمیں بتائے کہ وہ سال میں کتنے نئے احمدی بنائے گا۔ اس کے متعلق ابھی
تمام جماعتوں کی طرف سے وعدے نہیں آئے ، لیکن آہستہ آہستہ آ رہے ہیں اور میں امید
کرتا ہوں کہ جن جماعتوں یا افراد نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی وہ فوری طور پر توجہ
کریں گے اور محکمہ متعلقہ کو اپنے اپنے وعدوں کی اطلاع دے دیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ
اگر جماعتیں اس مطالبہ کی طرف توجہ کریں تو ایک سال میں عظیم الشان تغیر پیدا ہو سکتا ہے۔
اگر ہر احمدی لازماً ہر سال ایک نیا احمدی بنائے اور اس میں کسی قسم کی شستی اور غفلت کو روانہ
رکھے تو چار پانچ سال کے اندر ہی ہماری جماعت اتنی زیادہ تعداد میں پھیل سکتی ہے کہ دشمن
کی نگاہیں بغض اور غصہ سے ہمیں نہیں دیکھ سکتیں ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں محض اتنی چھوٹی
سی بات کی وجہ سے تبلیغ نہیں کرنی چاہئے کہ ہم دشمن کے ضرر سے بچ جائیں گے بلکہ ہمارے
مد نظر ہمیشہ یہ امر رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہو، یہی ہمارا اصل
مقصود ہے اور اس مقصد کو ہمیشہ ہمیں اپنے مد نظر رکھنا چاہئے۔ محض یہ خیال کہ تبلیغ کے نتیجہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
میں ہم دشمن کے حملہ سے محفوظ ہو جائیں گے کوئی اعلیٰ خیال نہیں ۔ مومن کا فرض ہے کہ وہ
ہر کام کے کرتے وقت اعلیٰ نیتیں اور اعلیٰ ارادے پیدا کرے اور ہمارا اعلیٰ مقصد یہ ہے کہ ہم
اللہ تعالیٰ کی محبت لوگوں کے دلوں میں پیدا کریں اور بندوں کا خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کر دیں
اور یہی مقصد ہمیں تبلیغ میں بھی مد نظر رکھنا چاہئے ۔
میں نے پچھلے سالوں میں متواتر جماعت کو توجہ دلائی ہے کہ دنیا میں عظیم الشان
تغییرات قریب ترین عرصہ میں رونما ہونے والے ہیں، بلکہ اسی مجلس شوری کے ایک اجلاس
میں چند سال ہوئے میں نے کہا تھا کہ دس سال کے اندر اندر اس بات کا فیصلہ ہو جانے والا
ہے کہ کون سی قوم زندہ رہے اور کس کا نام ونشان مٹ جائے ۔ اور اب آپ لوگ اپنی
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں کہ دنیا کس طرح عظیم الشان تغیرات کے قریب تر ہوتی چلی
جارہی ہے، یہاں تک کہ یورپ کے لوگ بھی اب یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اگر جنگ ہوئی تو
موجودہ یورپ بالکل تباہ ہو جائے گا۔ اور اس میں کیا شبہ ہے کہ جب یورپ تباہ ہو گیا تو پھر
نئی طاقتیں پیدا ہوں گی اور نئی حرکتیں ظہور میں آئیں گی اور ان نئی حرکتوں اور نئی طاقتوں
کے ظہور کے وقت احمدیت کی ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ ایک نیا راستہ پیدا کرے گا کیونکہ جب
عمارتیں گرائی جاتی ہیں تو ان کی جگہ نئی عمارتیں بنائی بھی جاتی ہیں۔ پس ہمارے لئے آج
بہت ہی نازک وقت ہے۔ باقی قوموں کے لئے اتار چڑھاؤ کا سوال ہے۔ اُن کے لئے
صرف اتنا ہی سوال ہے کہ وہ بڑھیں گے یا گھٹیں گے کیونکہ جس طرح دن کے بعد رات
اور رات کے بعد دن آتا ہے، اسی طرح ان قوموں کی زندگی میں اُتار چڑھاؤ ہوتا رہتا
ہے۔ مگر ہمارے لئے اُتار چڑھاؤ کا سوال نہیں بلکہ زندگی اور موت کا سوال ہے۔ جو قو میں
ایک دفعہ ترقی کر چکیں اُن کے لئے تنزل کا خیال بھی آجاتا ہے اور جو قو میں تنزل میں گری
ہوئی ہوں اُن کے لئے یہ سوال ہوتا ہے کہ وہ کس طرح ترقی کریں ۔ اور جو قومیں ترقی
کر رہی ہوں ان کے لئے یہ سوال ہوتا ہے کہ وہ کس طرح پہلی ترقی سے بھی زیادہ ترقی
حاصل کریں۔
غرض مختلف قوموں کے سامنے مختلف سوالات ہوتے ہیں مگر ہمارا کام بالکل نیا ہے۔
وہ کسی بنی بنائی چیز پر مبنی نہیں کہ اگر اس میں تغیر ہوا تو ہمارے اندر بھی تغییر آجائے گا بلکہ ہم بی جا چیز ہی کہ اگراس میں تغیر تو ہارے اندر بھی گا بلکہ ہم

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
نے ایک نئی دنیا بسانی ہے، ہم نے ایک نیا آسمان بنانا اور ایک نئی زمین بنانی ہے ۔ اور اس
کے لئے وقت یہی مقرر ہے جس میں سے ہم گزر رہے ہیں۔ باقی قو میں ایک ہزار سال بھی
اپنی ترقی کے لئے اور انتظار کر سکتی ہیں کیونکہ ان کے ساتھ خدا تعالیٰ کا یہ کوئی وعدہ نہیں کہ
اُنہوں نے اسی زمانہ میں ترقی کرنی ہے۔ جرمنی جو یہ خواہش رکھتا ہے کہ اس کا غلبہ تمام دنیا
پر ہو جائے اور دُنیا کی غالب حکومت جرمنی کی حکومت ہی سمجھی جائے اُس کے لئے یہ کوئی
مقدر نہیں کہ وہ چالیس یا پچاس سال کے اندر غلبہ پائے گی ۔ ہو سکتا ہے وہ آج کامیاب نہ
ہو مگر ہزار سال کے بعد کامیاب ہو جائے ۔ اٹلی جو اس امر کے لئے جدو جہد کر رہا ہے کہ وہ
اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو حاصل کرے، اس کی جدو جہد اگر آج ناکام رہتی ہے تو اس کے
لئے ترقی کا راستہ بند نہیں ہوتا اور کوئی وجہ نہیں کہ اگر آج وہ ناکام ہو تو آج سے چار سو یا
پانچ سو سال کے بعد اپنے مقصود کو حاصل نہ کر سکے۔ یہی حال انگلستان کا ہے۔ اگر آج
جرمنی اور اٹلی والے انگلستان والوں کو دبا لیتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ پچاس یا ساٹھ یا سو
سال کے بعد پھر جرمنی اور اٹلی پر وہ غالب نہ آجائیں کیونکہ ان کی ترقی کا کوئی زمانہ معین
نہیں ۔ وہ آج بھی ترقی کر سکتے ہیں اور آج سے دو سو یا چار سو یا پانچ سو سال کے بعد بھی
کر سکتے ہیں ۔
روحانی غلبہ اور ہماری ذمہ داری دنیا میں صرف ایک ہی جماعت ایسی ہے جس
اور ذمہ داری
کے لئے ترقی کا ایک زمانہ مقرر ہو چکا ہے اور وہ
تم ہو۔ تمہارے لئے نہ صرف یہ مقدر ہو چکا ہے کہ تمہارے ذریعہ دنیا میں ایک عظیم الشان
تغیر پیدا ہوگا بلکہ اس کے ساتھ ہی ایک اہم بات یہ ہے کہ تمہارے لئے ترقی کا یہی وقت
مقرر ہے ۔ اگر تم اس وقت سے آگے پیچھے ہو جاتے ہو تو تمہارے لئے ترقی کا اور کوئی وقت
نہیں ۔ کیونکہ انبیاء کی جماعتیں اُسی زمانہ میں ترقی کیا کرتی ہیں جو زمانہ نبوت کے قریب تر
ہوتا ہے۔ بے شک دُنیوی غلبہ بعد میں بھی حاصل ہوتا رہتا ہے مگر تمام دنیا پر روحانی غلبہ
انبیاء کی بعثت کے محدود عرصہ کے بعد ہی ہو جاتا ہے، جو سو سوا سو یا ڈیڑھ سو سال کا عرصہ
ہوتا ہے۔ اس کے بعد دُنیوی غلبے کا زمانہ آتا ہے، بڑی بڑی حکومتیں آتی ہیں، شاندار
فوجیں تیار ہوتی ہیں ، عظیم الشان مجالس منعقد ہوتی ہیں، بادشاہ اور حکام اُس سلسلہ میں

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
داخل ہوتے ہیں ، مگر روحانی غلبے اور روحانی شان و شوکت کا وہ زمانہ نہیں ہوتا ۔
پس ہماری اس قسم کی ترقی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے قرب
کے ساتھ مخصوص ہے جب تک اس قریب زمانہ میں ہم دنیا میں ایک روحانی تغیر پیدا نہ
کر دیں گے اور جب تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی لائی ہوئی تعلیم کو ہم اس
عرصہ میں دُنیا کے قلوب میں راسخ نہیں کر دیں گے اُس وقت تک ہمیں حقیقی کامیابی حاصل
نہیں ہو سکتی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کو بھی ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم
ہوتا ہے کہ اُس زمانہ میں صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے عہد کو ہی مبارک سمجھا جاتا تھا۔ یہ
نہیں ہوتا تھا کہ کہہ دیا جاتا تبع تبع تابعین، یا تبع تبع تبع تابعین ۔ دُنیا کے تمام رشتوں
میں بھی یہ دستور ہے کہ دادا، بیٹا، پوتا ، یا دادا، بیٹا ، پوتا اور پڑپوتا ، اس سے آگے سلسلہ نہیں
چلاتے ۔ اس کے معنے یہی ہوتے ہیں کہ اس قسم کے تعلقات ایک حد تک چل کر کمزور ہو
جاتے ہیں ۔ دس سال کے پوتے یا پڑپوتے کے دل میں جو محبت دادے یا پر دادے کی ہوتی
ہے، اس سے بہت زیادہ محبت اس کے دل میں اپنے ہمسائے کی ہوتی ہے۔ تو صحابہ تابعین
اور تبع تابعین کے زمانہ کو ہی ترقی کا زمانہ سمجھا جاتا ہے۔ اب ہمارے اوپر بھی تابعین کا
زمانہ گزر رہا ہے، کیونکہ اب صحابی کم ہیں، اور تابعین زیادہ اور آج سے چالیس پچاس سال
کے بعد تابعی کم ہو جائیں گے، اور تبع تابعین زیادہ ہو جائیں گے ۔ اور ان تبع تابعین کے
بعد جو لوگ آئیں گے وہ کسی اعداد و شمار میں نہیں ہوں گے ۔ وہ بے شک احمدی کہلائیں گے
مگر اُن کا کوئی ایسا مقام نہیں ہو گا کہ ہم اُن کا نام خاص طور پر رکھیں ۔ ہم خاص طور پر اُنہی کا
نام رکھتے ہیں جنہوں نے رسول کی محبت اُٹھائی ہوئی ہو، یا خاص طور پر ہم اُن کا نام رکھتے
ہیں جنہوں نے صحابہ کی صحبت اُٹھائی ہو ۔ ان میں سے ایک گروہ کو ہم صحابہ کہتے ہیں تو دوسرے
کو تابعین جن کا قرآن کریم میں بھی والَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَان لے میں ذکر آتا
ہے۔ گویا اصل گروہ صحابہؓ اور تابعین کا ہی ہے لیکن اس کے بعد اعزازی طور پر ان لوگوں کا
بھی نام رکھ دیا جاتا ہے جنہوں نے تابعین کی صحبت اُٹھائی اور اُنہیں تبع تابعین کہہ دیا جاتا
ہے۔ مگر بہر حال اس سلسلہ کو ہم لمبا نہیں چلاتے اور یہ نہیں کرتے کہ پانچ پانچ ، چھ چھ پشت ، چھ چھ
تک لوگوں کے نام رکھتے چلے جائیں ، بلکہ تین تک تو ہم نام رکھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ

آج 10 میں سے 10 باقی