مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء ۔ پہلا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اب سب عام مسلمان ہیں۔
اور یہ امر تو ظاہر ہی ہے کہ خاص قربانیاں خاص ناموں والوں سے ہی تعلق رکھا کرتی
ہیں۔ جن کو خاص نام ملتا ہے ان کو خاص کام بھی کرنے پڑتے ہیں، اور جن کو خاص نام نہیں
ملتا ، ان کا خاص کام بھی نہیں ہوتا۔ بے شک بعد میں مسلمانوں کی زیادتی کی وجہ سے لوگوں
کے کام بڑے نظر آتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالی کی نگاہ میں وہ کام بڑے نہیں
ہوتے ۔ ایک عمارت جو ہمیں آدمی مل کر بنا سکتے ہوں اُسے اگر ایک آدمی بنا دے تو اُس کی
بہت زیادہ تعریف کی جائے گی اور اگر میں کی بجائے پانچ آدمی بنا دیں تو اُن کی بھی تعریف
تو کی جائے گی مگر پہلے سے کم ۔ اور اگر دس آدمی اس عمارت کو بنائیں تو وہ بھی تعریف کے
مستحق ہوں گے لیکن دوسروں سے کم درجہ پر۔ لیکن اگر وہ عمارت جسے ہیں آدمی بنا سکتے
ہوں اُسے پچیس آدمی مل کر بنا ئیں تو کیا تم سمجھتے ہو ان پچیس کی تعریف کی جائے گی؟ دس
آدمی تو اگر اپنے کام کا ذکر کریں گے تو اس پر کوئی ان کی تعریف کرے گا لیکن اگر میں کی
بجائے پچیس آدمی یا تمیں آدمی اُس عمارت پر لگ جائیں اور پھر کہیں کہ دیکھا ! ہم نے کتنی
جلدی عمارت بنالی؟ تو ہر شخص انہیں کہے گا کہ تم نے کون سا کام کیا ، یہ تو ہمیں آدمیوں کا کام
تھا جو تم پچیس نے کیا پس تم تعریف کے نہیں بلکہ مذمت کے مستحق ہو۔ اسی طرح بظاہر بعد
میں آنے والے لوگ بڑے بڑے کام کرتے ہیں مگر ان کاموں کے کرنے والے بھی زیادہ
ہوتے ہیں، پھر ان کے پاس سامان بھی زیادہ ہوتے ہیں اور گردو پیش کے حالات بھی ان کی
تائید میں ہوتے ہیں ۔ پس گو بظاہر ان کا کام بڑا نظر آتا ہے مگر چونکہ سامان اور اعداد و شمار
کے لحاظ سے انہیں زیادتی حاصل ہوتی ہے اس لئے نسبتی طور پر وہ ادنی سمجھے جاتے ہیں اور
جنہوں نے پہلے کام کیا ہوتا ہے وہ اعلیٰ سمجھے جاتے ہیں۔ اگر ایک ہزار آدمی مل کر دو من
بوجھ اُٹھاتے ہیں اور اس کے مقابلہ میں ایک بچہ من بوجھ اُٹھا لیتا ہے تو کیا ان ہزار لوگوں کی
تعریف کی جائے گی جنہوں نے دومن بوجھ اُٹھایا ؟ یا اس بچہ کی تعریف کی جائے گی جس نے
من بوجھ اُٹھایا ؟ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دو من وزن زیادہ ہے اور من تھوڑا۔ مگر جب
تعریف کا وقت آئے گا تو اُسی کی کی جائے گی جس نے اکیلے ایک من بوجھ اُٹھا لیا ، اُن کی
تعریف نہیں کی جائے گی جنہوں نے بہت زیادہ ہو کر دومن بوجھ اُٹھایا۔ بلکہ ہر کوئی ان پر

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ہنسے گا اور کہے گا کہ یہ پاگل تھے جنہوں نے ہزار ہو کر دومن بوجھ اُٹھایا۔
اقتدار اور غلبہ کے دور میں کام کی حیثیت تو آئندہ زمانہ میں بڑی بڑی حکومتیں آئیں گی ، دوسری طاقتوں پر انہیں
غلبہ و اقتدار حاصل ہوگا اور وہ جب چاہیں گی ان کو توڑ کر رکھ دیں گی ۔ پھر اُن کے کام کے
ذرائع وسیع ہوں گے اور وہ بغیر کوئی تکلیف محسوس کئے تمام کام کرتے چلے جائیں گے۔ مگر
بہر حال صحابہ، تابعین، تبع تابعین کے مقابلہ میں اُن کے کاموں کی کوئی نسبت نہیں ہو گی
کیونکہ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں جو کام غیر معمولی نظر آتے ہیں وہ بعد میں سامانوں کی کثرت
اور قومی روح پیدا ہو جانے کی وجہ سے نہایت معمولی دکھائی دیتے ہیں کیونکہ جوں جوں دین
ترقی کرتا چلا جاتا ہے قومی روح بھی ساتھ ہی ترقی کرتی چلی جاتی ہے اور صرف دین کا جوش
ہی ان کے اندر قوت عمل پیدا نہیں کرتا بلکہ قومی روح بھی ان کے اندر ایک عزم اور ارادہ
پیدا کر دیتی ہے۔ چنانچہ جب اسلام نے عرب سے نکل کر ایران میں ترقی کی تو ایران کے
لوگوں میں صرف اسلامی جوش ہی پیدا نہ ہوا بلکہ ایرانیت کی روح بھی ان کے اندر پیدا ہو
گئی۔ وہ اگر اپنے گردو پیش کے علاقوں پر حملے کرتے تھے تو صرف اس لئے حملے نہیں کرتے
تھے کہ اسلامی عظمت قائم کریں بلکہ اس لئے بھی حملے کرتے تھے کہ ایران کی عظمت قائم
کریں اور چونکہ وہ مسلمان تھے اس لئے ایران کی عظمت کے اضافہ کے معنے مسلمانوں کی
عظمت میں اضافہ کے بن گئے ۔ اسی طرح ہندوستان میں خلجی اور لودھی خاندانوں نے
اسلام کے عروج کے لئے جو کام کئے ان کا واحد مقصد اسلام کو غالب کرنا نہیں تھا بلکہ خلجی اور
لودھی عظمت کو ہندوستان میں قائم کرنا بھی تھا۔ پس مسلمانوں کے غلبہ اور اقتدار کے زمانہ
میں جو شخص بھی کوئی کام کر رہا تھا وہ خالص اسلامی روح کے ماتحت کام نہیں کر رہا تھا بلکہ کوئی
اسلام کے ساتھ خلجی خاندان کی عظمت قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کوئی لودھی خاندان کی
عظمت قائم کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کوئی ایرانی عظمت کو قائم کرنے کی کوشش کر رہا
تھا۔ اسی طرح کہیں برمی روح کام کر رہی تھی ، کہیں مصری روح لوگوں کے اندر داخل تھی ،
کہیں سپینش روح ان کے اندر موجزن تھی اور کہیں فلسطینی روح اُن میں موجود تھی ۔ گویا
خدا تعالیٰ کے حضور مسلمانوں کی طرف سے بعد میں بھی نذریں پیش کی جاتی رہیں مگر وہ نذر

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
خالص خدا کی نہیں تھی بلکہ اس نذر میں مبتوں کا بھی اشتراک تھا اور اسلام کی فتوحات خالص
اسلامی فتوحات نہیں تھیں بلکہ ان اقوام کی فتوحات بھی اس کے ساتھ شریک تھیں ۔ جب
مورخ لکھتے تھے کہ فلاں موقع پر اسلام کی فتح ہوئی تو اُن کی یہ بات پوری سچی نہیں ہوتی تھی
کیونکہ اس فتح میں اگر بعض دفعہ اسلام کا ایک حصہ ہوتا تھا تو دس حصے اُس میں اپنی قوم کے
شامل ہوتے تھے۔ اور بعض دفعہ تو اس فتح میں دسواں حصہ بعض دفعہ بیسواں حصہ اور بعض
دفعہ سواں حصہ اسلام کا ہوتا اور باقی سب قومی روح کا حصہ اس میں شامل ہوتا کیونکہ کوئی
خلجیت کو غالب کرنے کے لئے لڑ رہا ہوتا، کوئی لودھیت کو غالب کرنے کے لئے لڑ رہا ہوتا ،
کوئی ایرانیت کو غالب کرنے کے لئے لڑ رہا ہوتا ، کوئی مصریت کو غالب کرنے کے لئے لڑ رہا
ہوتا ، کوئی مغلیت کو غالب کرنے کے لئے لڑ رہا ہوتا اور کوئی افغانیت کو غالب کرنے کے
لئے لڑ رہا ہوتا ۔ تو ملکی جوش اور وطنیت و قومیت دو مختلف جذبات ہیں جو مختلف اقوام کے
لوگوں کے اندر اپنے عروج اور دبدبہ کے زمانہ میں پیدا ہو جاتے ہیں ۔
ا
للی قربانیاں کونسی ہیں ہے بے شک اس وقت مذہب کے نام پر قربانیاں کی جاتی ہیں
مگر وہ خالص خدا تعالیٰ کے لئے قربانیاں نہیں ہوتیں بلکہ ان
قربانیوں کے نتیجے میں قومیت اور وطنیت کے جذبات بھی پوشیدہ ہوتے ہیں اور وہ فتح
خالص خدا اور اس کے رسول کی فتح نہیں ہوتی بلکہ وہ کچھ اللہ کی فتح ہوتی ہے اور کچھ شیطان
کی ۔ اور تم جانتے ہو کہ وہ فتح جو اللہ اور شیطان کی ہو وہ ال اللہ تعالیٰ کبھی قبول نہیں کرتا۔
حدیثوں میں بھی آتا ہے اور قرآن میں بھی اجمالی رنگ میں اس کا ذکر آتا ہے۔ چنانچہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ جب کوئی بندہ قربانی کرتا ہے اور اس میں بتوں
کا بھی کچھ حصہ ہوتا ہے تو خدا تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہتا ہے کہ جاؤ یہ قربانی اُس کو واپس کر دو
کیونکہ اس میں میرا حصہ نہیں ہے تو اس قسم کی کامیابیاں بے شک بظاہر بڑی نظر آتی ہیں مگر
وہ اسلام اور روحانیت کے لحاظ سے بڑی نہیں ہوتیں کیونکہ وطنیت اور قومیت کے جذبات
اس کے ساتھ شامل ہوتے ہیں اور اگر ان جذبات کو ہم الگ بھی کر دیں تو بھی ظاہری
اسباب کی کثرت جو بعد میں آنے والوں کو میسر ہوتی ہے وہ اُن کے بڑے بڑے کاموں کو
بھی حقیر قرار دے دیتی ہے اور ان کے بڑے سے بڑے کام بھی معجزہ نہیں کہلا سکتے ، بلکہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اسباب کے استعمال کا ایک طبعی نتیجہ کہلاتے ہیں ۔ الَّا مَا شَاءَ الله ۔ بعض لوگ بعد میں
آنے والوں میں بھی ایسے ہو سکتے ہیں جو خالص خدا کے لئے کام کریں اور وطنیت اور
قومیت کے جذبات کو قریب بھی نہ پھٹکنے دیں ۔
ایک مسلمان بادشاہ کی خوبی میں نے پہلے بھی غالباً یہ بات سُنائی ہوئی ہے کہ گھن
جو ایک مشہور مؤرخ ہے، اُس نے روم کی ترقی و تنزل
کے حالات کے متعلق ایک تاریخی کتاب لکھی ہے۔ اس کتاب میں وہ ایک مسلمان بادشاہ کا
ذکر کرتا ہے جس کی اٹھارہ سال کی عمر تھی ، اُس کا باپ فوت ہو گیا تھا اور وہ اُس کی جگہ
بادشاہ بنا دیا گیا تھا۔ جب وہ بادشاہ بنا تو اُس کے چچا اور دوسرے بھائیوں نے بغاوت کر
دی اور اس قدر شورش پیدا کر دی کہ اس کی حکومت چاروں طرف سے خطرات میں گھر گئی ۔
اس بادشاہ کا ایک وزیر تھا جس کا نام نظام الدین طوسی تھا۔ نظام الدین طوسی علمی دُنیا میں
ایسی شہرت رکھتا تھا جیسے سیاسی دنیا میں سکندر اور نیپولین شہرت رکھتے ہیں۔ تمام اسلامی مدارس
جو آجکل مشرقی دُنیا میں جاری ہیں اسی کی نقل میں جاری ہیں کیونکہ سب سے پہلے اس نے
ان مدرسوں کا طریق ایجاد کیا تھا ۔ وہ نظام الدین طوسی مذہب کے لحاظ سے شیعہ تھا۔ جب
بغاوت زیادہ بڑھ گئی تو اُس نے بادشاہ کو تحریک کی کہ حضرت موسیٰ رضا کے مقبرہ پر جا کر
کامیابی کے لئے دعا کی جائے ۔ اس کی غرض یہ تھی کہ اگر بادشاہ کو کامیابی حاصل ہو گئی تو یہ
بھی شیعہ ہو جائے گا ۔ گبن لکھتا ہے کہ نظام الدین طوسی کی اس تحریک پر نوجوان بادشاہ موسیٰ
رضا کے مقبرہ پر گیا اور وہاں دونوں نے دعا کی ۔ جب وہ دعا سے فارغ ہو گئے تو بادشاہ نے
وزیر سے کہا کہ میں نے بھی دعا کی ہے اور آپ نے بھی دعا کی ہے، کیا آپ مجھے بتا سکتے
ہیں کہ آپ نے کیا دعا کی ہے؟
نظام الدین طوسی نے کہا میں نے یہ دعا کی ہے کہ خدایا تو ہمارے بادشاہ کو فتح دے
اور اس کے دشمنوں کو شکست دے۔ بادشاہ نے کہا میں نے تو یہ دعا نہیں کی ۔ نظام الدین
نے پوچھا پھر آپ نے کیا دعا کی ہے؟ بادشاہ نے کہا میں نے یہ دعا کی ہے کہ اے خدا!
بادشاہت تیری ایک امانت ہے جو بندوں کے سپرد کی جاتی ہے اور یہ ایک بوجھ ہے جو ان
کے کندھوں پر تیری طرف سے ڈالا جاتا ہے اس مہدے کی صرف ایک ہی غرض ہے اور وہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
یہ کہ ملک اور رعایا کے حقوق کی حفاظت کی جائے اور ان کے لئے ترقی کے زیادہ سے زیادہ
مواقع بہم پہنچائے جائیں مگر اے میرے رب ! مجھے معلوم نہیں کہ میں اس مہدہ کے قابل
ہوں یا میرا چچا اور میرے بھائی اس مہدے کے لئے مجھ سے زیادہ موزوں ہیں، میں
حالات سے بالکل ناواقف ہوں اور میں غیب کی کوئی بات نہیں جانتا، پس میں تجھ سے
نہایت عاجزانہ طور پر التجا کرتا ہوں کہ اگر تیرے نزدیک میں ہی اس معہدے کے زیادہ
قابل ہوں تو کل کی جنگ میں مجھے فتح دیجیو اور اگر میری فتح میرے ملک اور میری قوم کے
لئے نقصان رساں ہے اور میرا چچا اور میرے بھائی مجھ سے زیادہ قابل اور زیادہ موزوں ہیں
تو اے خدا! کل مجھے موت دیجیو اور میرے چچا اور میرے بھائیوں کو فتح دیجیؤ تا کہ ملک کا بھلا
ہو اور وہ بادشاہت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھا سکے ۔
گبن ایک عیسائی مؤرخ اور نہایت ہی متعصب مؤرخ ہے مگر وہ اس عظیم الشان واقعہ
سے اس قدر شدید طور پر متاثر ہوا ہے کہ بے اختیار ہو کر اس مقام پر لکھتا ہے کہ مسلمان بے شک
کافر ہیں اور ہماری قوم ان کی بُرائیاں بیان کرتی ہے اور میں بھی انہیں برا ہی سمجھتا ہوں مگر
میں عیسائی دُنیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ کیا تم سارے مل کر بھی وہ نمونہ پیش
کر سکتے ہو جو ایک مسلمان نوجوان نے دُنیا کے سامنے پیش کیا۔ تو اس قسم کی مثالیں بھی بعد
میں ملتی ہیں مگر بہر حال ایسی مثالیں استثنائی صورت رکھتی ہیں ۔
سے
قبولیت دعا کے دو واقعات میں نے خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ۔
سنا ہے کہ ایک دفعہ تیمور یا محمود غزنوی کو ایک جنگ میں
شکست ہونے لگی تو اُس نے دعا کی کہ خدایا ! میں تو اسلام کی خدمت کے لئے لڑ رہا تھا اور
میری نیت کا تجھے علم ہے ، اگر میں اپنی بڑائی یا اپنی حکومت کی توسیع کے لئے جنگ کرتا تو اور
بات تھی مگر میری نیت تو تیرے دین کی خدمت ہے اور اب میری شکست کا اثر صرف مجھ تک
محدود نہیں رہے گا بلکہ تیرے دین تک بھی پہنچے گا پس تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر
دے کہ یہ شکست فتح سے بدل جائے ۔ اللہ تعالیٰ نے اُس کی اس دعا کو قبول کیا اور معاً ایسے
سامان پیدا ہو گئے کہ دشمن نے غلطی سے یہ سمجھ کر کہ یہ مقابل کی فوج ہے، اپنے اُسی دستہ پر
حملہ کر دیا جو مسلمانوں کی فوج کو شکست دیتا چلا جا رہا تھا اور اس طرح مسلمانوں کی شکست

خطابات شوری جلد دوم
فتح میں تبدیل ہو گئی ۔
۳۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
تو اس قسم کے نظارے انفرادی طور پر بعد میں بھی نظر آ جاتے ہیں بلکہ آج تک نظر
آتے رہتے ہیں۔ عبد الحمید جوٹر کی کا معزول بادشاہ تھا ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کے
متعلق فرمایا کرتے تھے کہ اس کی ایک بات مجھے بہت ہی پسند ہے۔ یونان سے جب ترکوں
کی جنگ ہوئی تو اُس وقت خطرہ تھا کہ یورپ کی تمام طاقتیں یونان کی مدد کریں گی اور
ترکوں کو لازماً شکست ہو جائے گی ۔ اُس وقت ترکوں نے ایک مجلس منعقد کی جس میں فیصلہ
کیا کہ یونان کے حملہ کی اِس اِس رنگ میں مدافعت ہونی چاہئے ۔ دوسرے دن ایک وزیر
گھبرایا ہوا عبد الحمید کے پاس آیا اور کہنے لگا اگر مکمل انتظام ہوتا تو شاید یونان کے حملہ سے
ہم بچ جاتے مگر مجھے اس انتظام میں بعض خامیاں نظر آتی ہیں جن کا ہمارے پاس کوئی علاج
نہیں ۔ اگر ان خامیوں کی موجودگی میں ہم نے جنگ کی تو ہمیں شکست ہو جائے گی بہتر یہی
ہے کہ یونان سے صلح کر لی جائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ
جب اس وزیر نے عبد الحمید کو یہ بات کہی تو عبد الحمید ہنس کر کہنے لگا اتنے خانے ہم نے پر
کئے تھے اور اب کچھ خانے خدا کے لئے چھوڑ دو اور اُس کے فضل پر بھروسہ رکھتے ہوئے
جنگ شروع کر دو۔ چنانچہ لڑائی ہوئی اور ترکی کو فتح حاصل ہوئی ۔
تو ایسی مثالیں اسلام کے اس زمانہ میں بھی مل جاتی ہیں جو روحانی لحاظ سے تنزل کا
زمانہ ہوتا ہے مگر انفرادی مثالوں سے قومی ترقی نہیں ہوا کرتی ۔ آج مسلمان ہر جگہ ذلیل
ہیں ، مگر آج بھی بمبئی اور کلکتہ میں مسلمانوں میں ایسے کروڑ پتی موجود ہیں جو یورپ کے
بڑے بڑے مال دار لوگوں کے مقابلہ میں کھڑے ہو سکتے ہیں لیکن وہ ایک دو ہیں اور
یورپ میں ایسے مال دار سینکڑوں ہیں اور ایک دو سینکڑوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔
تو قومی زندگی اور افراد میں سے بعض کی زندگی ہماری فتح روحانیت کے ذریعہ ہے یا اور ایران اور قوی زندگی نیکی
مجده
ایسے
ہی زمانہ میں ہوتی ہے جو صحابہ کا زمانہ ہوتا ہے یا تابعین کا یا تبع تابعین کا زمانہ ہوتا ہے۔
اس کے بعد جو تغیر ہوتا ہے وہ دنیوی سامانوں کے ذریعہ ہوتا ہے۔ پس بعد میں آنے والے
زمانہ میں دُنیوی سامانوں کے ذریعہ فتح ہو گی مگر آج ہماری فتح روحانیت کے ذریعہ ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
روحانیت سے غلبہ کے زمانہ میں باوجود یکہ نبی پر ایمان لانے والے تھوڑے ہوتے ہیں،
پھر بھی جب وہ دشمن کے مقابلہ میں کھڑے ہوتے ہیں تو دشمن ہیت سے لرز نے لگ جاتا
ہے اور خیال کرتا ہے کہ خبر نہیں یہ کیا کر دیں گے۔
ہم اپنی جماعت کی طاقت کو خوب جانتے ہیں ۔ ہمیں اپنی جماعت کے اعداد و شمار کا
بھی علم ہے اور ہم اپنی جماعت میں سے کام کرنے والوں کی قابلیت کو بھی خوب جانتے ہیں،
اس کے مقابلہ میں ہمیں یقینی طور پر معلوم ہے کہ ہندوؤں سکھوں اور عیسائیوں کی طاقت ہم
سے بہت زیادہ ہے مگر ان پر ہماری جماعت کا رُعب اس قدر ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ
ہر مہینے ایک دو ہندوؤں اور سکھوں کی ایسی چٹھیاں میرے پاس ضرور پہنچ جاتی ہیں کہ اگر
ہمارے لئے کچھ روپیہ کا انتظام کیا جائے تو ہم مسلمان ہونے کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح
جب ہندو، مسلمانوں کا کوئی جھگڑا ہو، لوگ یہ دیکھتے ہیں کہ احمدی کس طرف ہیں کیونکہ وہ
خیال کرتے ہیں کہ احمدی جس طرف ہوئے وہ جیت جائیں گے۔ یہی حال مسلمانوں کا
ہے، باوجود اس کے کہ ہم قلیل التعداد ہیں ان کی نگاہ بار بار ہماری طرف اُٹھتی ہے، یہی
وجہ ہے کہ احرار بار بار اس امر کی کوشش کرتے رہتے ہیں کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار د۔
جائے اور اس سے ان کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ سمجھتے ہیں جب الیکشن ہوا تو جس طرف
احمدی ہوں گے وہ پارٹی جیت جائے گی حالانکہ احرار کے مقابلہ میں ہماری تعدا د ہے ہی
کتنی ۔ ہمارے جس قدر مخالف ہیں وہ سب احراری ہیں، گو احراری وہ کہلاتے ہوں یا نہ
کہلاتے ہوں ۔ تو ان تین زمانوں کے اندر اندر تغیرات پیدا کرنا ہمارے لئے ضروری ہے
اور میں جماعت کو کئی سالوں سے اس طرف توجہ دلا رہا ہوں مگر مجھے افسوس ہے کہ ابھی تک
ہماری جماعت نے اس طرف پوری توجہ نہیں کی ۔ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ وہ زمانہ جس میں
ہمارے لئے ترقی کرنا مقدر ہے دن بدن تھوڑا ہوتا جا رہا ہے اور ضروری ہے کہ ہم اِس
زمانہ کے ختم ہونے سے پہلے پہلے دُنیا میں وہ نظام قائم کر دیں جس نظام کو قائم کرنا اسلام
اور احمدیت کا مقصود ہے۔
اردے
پس میں دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ مجلس شوری میں اُنہیں یہی مقصد
اپنے پیش نظر رکھنا چاہئے اور ہر بات میں مشورہ دیتے وقت یہی امر اُن کے سامنے رہنا

آج 10 میں سے 10 باقی