دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
چاہئے ۔ جس طرح قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو ہدایت دی تھی کہ تم جدھر بھی
رخ کرو، فتح مکہ کا مقصد تمہارے سامنے رہنا چاہئے۔ سے اسی طرح تم جو بھی کام کرو، اور اس
مجلس شوری میں جو بھی مشورہ پیش کرو، اس کام کے کرتے اور اس مشورہ کے دیتے وقت
تمہارے مد نظر یہی امر رہنا چاہئے کہ ہمارا مقصد قلیل ترین عرصہ میں دُنیا میں اسلامی نظام
اور اسلامی تمدن قائم کرنا ہے ، خواہ اس کے لئے ہمیں کتنی قربانیاں کرنی پڑیں ۔ اگر ہم سچے
احمدی ہیں تو ہمیں اپنی قربانیوں سے اس عظیم الشان مقصد کے پورا کرنے کا فکر کرنا چاہئے۔
اور اگر ہم سچے احمدی نہیں اور اس مقصد کو ایک کھیل سے زیادہ وقعت نہیں دیتے تو پھر
ہمارے یہاں جمع ہونے کی کوئی قیمت نہیں اور ہم اپنا وقت اور اپنا مال بلا وجہ ضائع کرنے
کے جرم کا ارتکاب کرتے ہیں ۔
دوسرا دن
مجلس مشاورت کے دوسرے دن قانون کا احترام اور وعدہ کا ایفاء ضروری ہے پروگرام کے مطابق پروگرام کے مطابق متفرق امور
سے اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی اور شورٹی کے ایک فیصلہ کی عدم تعمیل کے بارہ میں
تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پیش ہوئی۔ کمیشن نے قرار دیا کہ اس کی ذمہ داری سابق ناظر
صاحب بيت المال پر عائد ہوتی ہے لہذا وہ مجلس شوری میں اپنی غلطی کا اقرار کر کے حضور سے
معافی مانگیں ۔ چنانچہ سابق ناظر صاحب بیت المال نے اس کی تعمیل میں عَلَی الْإِعْلان
حضور سے معافی مانگی۔ اس کے بعد حضور نے احباب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:-
میں جیسا کہ گزشتہ سالوں میں کہہ چکا ہوں ، اب بھی کہتا ہوں کہ نظارت نے مجلس شوری
کی حقیقت کو سمجھا ہی نہیں اور یا تو وہ کسی جذبہ رقابت سے متاثر ہو کر یا اس خیال سے کہ
لوگوں کو بلا کر ان کی بھڑاس نکالی جائے گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی مجلس شوری میں
نظارت نے یہی غلطی کی ہے۔ ناظر بیت المال تو در حقیقت قربانی کا بکرا بنے ہیں لیکن اصل
میں مجلس شوری کے فیصلوں کی نسبت گزشتہ سالوں میں کوئی عملی کارروائی نہیں ہوئی ، اگرچہ

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
دو
اب تو بہت کچھ اس میں اصلاح ہو چکی ہے۔ میں اس سال خصوصاً اس بات کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ شوری کے فیصلوں کی تعمیل کی جائے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی وہ خیال
رکھیں گے ۔ حقیقت یہ ہے کہ جب تک قانون کی پابندی پورے طور پر نہ کرائی جائے اُس
وقت تک کوئی نظام قائم نہیں رہ سکتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ عام لوگوں میں سے پچانوے فیصدی
ایسے ہیں کہ جو اس نقص میں ملوث ہیں جیسا کہ میرے خطبوں سے بھی ظاہر ہے اور
شاذ و نادر ہی ایسے آدمی ہیں جو اس سے بچے ہوئے ہیں۔ میں تو سمجھتا ہوں کہ قانون کو
بدلوائے بغیر اس کا توڑنا جائز نہیں لیکن مجھے جن لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے اُن میں سے
بہت کم اس سے مستثنیٰ ہیں۔ ہندوستانیوں کو یہ خیال نہیں آتا کہ یا تو کسی چیز پر عمل کریں یا پھر
اس کو بدلوائیں ۔ جس کو وہ کہتے ہیں کہ اس پر عمل نہیں ہو سکتا میرے نزدیک وہ محض نفس کا
دھوکا ہوتا ہے کیونکہ نہ ہو سکنا“ اور ”مشکل امر“ میں فرق ہے۔ نہ ہوسکنا کا مطلب یہ ہے
کہ خدا کا قانون یہ ہے کہ فلاں بات نہیں ہو سکتی لیکن کہنے والوں کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ
انہیں ایسی مجبوری تھی کہ وہ اس کو نہ کر سکے ۔ اُن کے نزدیک تو معمولی محنت والی بات بھی
ناممکنات میں داخل ہو جاتی ہے،۔ ہے، حالانکہ جو ناممکن ہے اُس کے متعلق تو یہ تسلیم کرنا ہو گا کہ اس
کو کوئی کر ہی نہیں سکتا ۔ ہندوؤں کے متعلق تو میں نہیں کہہ سکتا لیکن مسلمانوں سے چونکہ مجھے
واسطہ پڑتا ہے اس لئے میں کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہر مشکل امر کو ناممکن قرار دینے کے عادی
ہوتے ہیں، وہ ہر بات کو ٹالتے ہیں مگر یہ بات قومی لحاظ سے نہایت ہی خطرناک ہے۔
پس جہاں میں نظارت کو توجہ دلاتا ہوں وہاں لوگوں کو بھی اس امر کی طرف متوجہ کرتا
ہوں کہ جیسا کہ میں نے کل خطبہ میں بھی کہا تھا وہ اس نقص کو دور کریں ۔ جس کام کو روزانہ
کیا جاتا ہے اُس کے متعلق بھی سستی کر کے یہ کہنا کہ یہ بات ہو ہی نہیں سکتی بالکل غلط ہے
حالانکہ مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کے کرنے میں ہم کو دقت ہے۔
اس کے بعد جو دوسری کارروائی ہے اس کے شروع کرنے سے پہلے میں جماعت کو
پھر کل والے مضمون کی طرف توجہ دلاتا ہوں ، ، کیونکہ اب حالات ایسے پیدا ہو رہے ہیں کہ
ہماری جماعت کو بہت سنبھلنے کی ضرورت ہے۔ خصوصیت سے ان چند دنوں میں تو بہت سی
تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ میں نے کل ذکر کیا تھا کہ دُنیا میں بہت جلد جلد تغیرات پیدا ہو رہے

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ہیں اور دنیا جلد ہی لڑائی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مجھے کل مشاورت کے اجلاس سے جا کر
رات کو ریڈیو پر جو خبریں سننے کا موقع ملا تو وہ یہ تھیں کہ البانیہ پر اٹلی نے حملہ کر دیا ہے۔
البانیہ مسلمانوں کی ایک چھوٹی سی ریاست ہے۔ یورپ میں قوموں کا فریب یہی ہوتا ہے کہ
پہلے ایک قوم کو وہ کہتے ہیں کہ تم آزاد ہو جاؤ اور جب وہ آزاد ہو جاتے ہیں تو اُس کو ہڑپ
کر جاتے ہیں ۔ یہی حال البانیہ کا ہوا ہے۔ اسی طرح پہلے البانیہ کی آزاد حکومت بنائی پھر
اس کے سامنے چند شرائط پیش کیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ غلامی والی شرطیں ہیں جس پر
اُنہوں نے کہا کہ اچھا تم ہمیں جواب دیتے ہو! بظاہر عیسائی حکومتیں اس معاملہ میں بالکل
متوجہ نہیں ، کیونکہ یہ ایک مسلمان حکومت ہے۔ عام طور پر فرانس اور انگلینڈ والے بھی یہی
کہتے ہیں کہ ہمارا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ۔ ہاں ہم اس کو اپنے معاہدہ کے خلاف سمجھتے
ہیں۔ لیکن میں تو سمجھتا ہوں کہ وہی لڑائی جس کے متعلق وہ کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی تعلق نہیں
کسی نہ کسی طرح اور حکومتوں کو بھی اپنے ساتھ کھینچ لے گی ۔
مجھے اس موقع پر رہ رہ کر اُس خواب کا خیال آتا ہے جو میری چھوٹی لڑکی امتہ الباسط
نے دیکھی تھی ، اُس وقت ہر طرف یہی شور تھا کہ اب کوئی جھگڑا باقی نہیں رہا۔ میونخ کے
معاہدہ کے بڑے گیت گائے جاتے تھے ۔ میری لڑکی نے دیکھا کہ ایک بزرگ آئے ہیں
اور وہ کہتے ہیں کہ تمہارے ماموں کے لڑکے پاس ہو جائیں گے۔ چنانچہ یہ خواب پوری
ہو گئی حالانکہ لڑکے کلاس میں کمزور تھے لیکن پھر بھی کامیاب ہو گئے ۔ پھر کچھ مدت کے بعد
اُس نے اُن بزرگ کو دیکھا جنہوں نے بتایا تھا کہ تمہارے ماموں کے لڑکے پاس
ہو جائیں گے اور اُنہوں نے کہا کہ اب میں تمہیں بتاتا ہوں کہ ۱۳ را پریل کو پھر لڑائی شروع
ہو جائے گی۔ میں نے یہ رویا بعض غیر مذاہب والوں اور ہندوؤں وغیرہ کو سنائی اور وہ اس
کوئن کر حیران ہوتے تھے۔ ممکن ہے کہ اسی البانیہ کے معاملہ سے ہی ایک عام جنگ چھڑ
جائے ۔ گو اس دن جنگ نہیں چھڑی ۔ لیکن ۱۳ اپریل کو انگریزوں نے وہ بیان شائع کیا ہے
جس کی بناء پر اگر آئندہ جرمنی، اٹلی نے کوئی حملہ کیا تو جنگ شروع ہو جائے گی ۔ گویا اس
طرح وہ خواب پوری ہو گئی ۔ بہر حال حالات جلدی جلدی متغیر ہو رہے ہیں اور ان حالات
میں میں جماعت کو بھی نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنی حالت کو سمجھیں ۔ ہمارے لئے تبلیغی کام

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
سب کاموں سے زیادہ پیارے ہیں اس لئے ان حالات میں زیادہ ضروری ہے کہ ہم دین
کے لئے تیار ہوں ۔ مگر افسوس ہے کہ اب تک جماعت میں یہ بات پیدا نہیں ہوئی ۔ پس میں
جماعت سے ۔ پہلے تو یہی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اپنے طوعی وعدوں کو بغیر کسی کے کہنے یا تحریک
کرنے کے پورا کرنے اور کرانے کی روح پیدا کریں۔ میں وعدوں کے متعلق جماعت کو
اس معیار پر لانا چاہتا ہوں کہ وعدہ کرنے کے بعد قطعی طور پر کوئی اور امر کہنے کی ضرورت نہ
رہے لیکن ابھی اس مقام تک پہنچنا تو الگ رہا، اس کے قریب بھی جماعت نہیں پہنچی۔ میں
اس وقت توجہ دلاتا ہوں کہ جب تک جماعتیں بحیثیت جماعت اس طرف نہ آئیں گی،
کامیابی نہیں ہو سکتی ۔ مثلاً اس وقت یہی جو نمائندے ہیں یہی اپنے لئے مقرر کر لیں کہ وہ
کہیں کہ ہم نے وعدہ کیا ہے، اب ہم اس کی ذمہ داری لیتے ہیں کہ ہم خود بغیر کسی کی مزید
تحریک کے انہیں ادا کریں گے ۔ جو تحریکیں خاص ہوتی ہیں اُن کی یاد دہانی نہیں کرائی جاتی
لیکن یہاں جماعت کو ہر بار توجہ دلانی پڑتی ہے، تو اس طرح سے جماعت میں ایک ایسا حصہ
تیار ہو جائے گا جو بغیر یاد دہانی کے ہی اپنے وعدوں کو ادا وعدوں کو ادا کر دے گا اور یہ حصہ آئندہ کے
لئے ایک بیج کی طرح ہوگا ۔ پس آپ لوگ یہ اقرار کریں کہ اگر آپ نے اپنے نام پیش
کئے ہیں تو کہیں کہ ہم خود اپنے وعدے ادا کریں گے، ایسے لوگوں کو پھر یاد دہانی نہیں کرائی
جائے گی۔
تو اس وقت میں آپ لوگوں کو ایمان کے پختہ کرنے کا موقع دیتا ہوں کہ اس طرح
آپ دوسرے لوگوں کے لئے بھی نمونہ بنیں ۔ ہمیں اس وقت وقت ساری جماعت کے متعلق کوئی
قانون پاس کرنے میں حجاب ہوتا ہے لیکن اگر افراد خود اپنے اقرار پیش کریں تو ہمیں
آسانی ہو جائے گی ۔ اس سلسلے میں میں دفتر تحریک اور جو بلی فنڈ والوں سے بھی کہتا ہوں کہ
اگر کوئی ایسا وعدہ کرے تو اُس کو یاد دہانی نہ کرائی جائے۔ جو تاریخ اس کے دینے کیلئے مقرر
کی ہو، اس کے بعد اُس کو نادہندہ قرار دیا جائے اور جو سزا تجویز ہو وہ اُسے دی جائے۔
بہر حال اگر ایسا ہو جائے تو یہ ایسا بیج ہو گا جس سے ہم اچھے کھیت کے پیدا ہونے کی توقع
کر سکتے ہیں ۔ اور جب تک اس قسم کی جماعت پیدا کرنے میں کامیاب نہ ہوں اُس وقت
تک ہم دنیا کو عمدہ نمونہ نہیں دکھا سکتے ۔

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
بعض چھوٹی چھوٹی باتیں بہت بڑا اثر پیدا کر دیتی ہیں ۔ لاہور میں ایک صاحب الیکشن
میں کھڑے ہوئے غیر احمدیوں نے فیصلہ کیا کہ کوئی اُس کو ووٹ نہ دے ۔ اُنہوں نے ایک
احمدی کے متعلق یہ بات بیان کی کہ ایک بوڑھا احمدی با وجود بہت تکلیف اور وقت کے
ووٹ دینے کے لئے گیا اور اس نے کہا کہ میں اس لئے آیا ہوں کہ ہمارے امام نے ہمیں
ووٹ اس طرف دینے کے لئے کہا ہے ۔ اِس بات کا اُس پر اتنا اثر ہوا کہ سالہا سال بعد
بھی جب وہ ملتا تو کہتا کہ اگر کوئی چیز ہے تو یہ ہے حالانکہ یہ ایک معمولی بات تھی لیکن اگر
ساری جماعت میں یہی پیدا ہو جائے کہ وہ اپنے فرائض کو پوری طرح سمجھیں تو اس سے
سینکڑوں گنا احمدی ہو جائیں گے۔ ہاں یہ وعدے جن کی طرف میں توجہ دلاتا ہوں کہ افراد
کریں، یہ جماعتی وعدے نہ ہوں بلکہ افرادی ہوں ۔ ایسا دوست جو جماعت کے لئے کسی
جماعت کے
۔
سے وعدہ کرتا ۔ رہ کرتا ہے تو یہ اپنا حق نہیں بلکہ دوسرے کے حق پر بھی وعدہ کرتا ہے۔ تو جماع
افراد کو اپنے طور پر وعدے کرنے چاہئیں ۔ ان کو یہ خوب یاد رکھنا چاہئے کہ آپ نے پہلے
جماعت سے یہ وعدہ کیا ہے کہ ہم اپنی ذمہ داری پر اپنے وعدوں کو پورا کریں گے لیکن ان
وعدوں کے ایفاء کرنے کی تحریک سے وہ لوگ فائدہ نہ اُٹھا ئیں جنہوں نے گزشتہ سالوں
کے وعدے بھی پورے نہیں کئے کیونکہ ان کا وعدہ جماعت سے وعدہ خلافی ہے اور یہ گناہ
ہے نیکی نہیں ۔“
66
تقرری کارکنان صدرانجمن احمد یہ مجلس مشاورت میں سب کمیٹی نظارت علیاء
ی کی رپورٹ پیش ہوئی ۔ سب کمیٹی کے سامنے
یہ سوال تھا کہ آیا صدر انجمن احمد یہ کے کارکنان کو اس طرز پر بھرتی کرنا جس طرح تحریک جدید
کے ماتحت واقفین زندگی کو بھرتی کیا جاتا ہے مفید ہوگا یا نہیں؟
غور وفکر کے بعد سب کمیٹی نے رائے دی کہ صدر انجمن احمد یہ کے موجودہ انتظام میں
سردست کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں۔ موجودہ سات سالہ دور میں تجربہ ہو جانے کے بعد اس
پر غور کیا جانا چاہئے ۔ اس تجویز کے بارہ میں ممبران کی رائے معلوم کرنے سے پیشتر حضور ۔ کے بارہ پر غور کیا جانا چاہئے ۔ اس تجویز کے بارہ میں میں
نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
تجویز یہ ہے کہ سب کمیٹی نے تجویز کی ہے کہ سابقہ دستور کارکنوں کی تعیین کا جاری

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
رہے۔ تحریک جدید کا جب تجربہ ہو جائے گا تب دیکھا جائے گا فی الحال اس کو زیر عمل لانے کی
بتائی ہیں
ضرورت ت نہیں نہیں ۔ ۔ شہ شوری کی اسب سب کمیٹی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس کی جو وجوہات بتائی ۔
ان میں سے ایک یہ ہے کہ ابھی اس امر کا فیصلہ نہیں ہوا کہ مبلغین کی بھرتی ہوا کہ مبلغین کی بھرتی تحریک جدید اور
صدرانجمن احمد یہ ہر دو کے ماتحت جاری رہے گی یا صرف تحریک جدید کے ماتحت ہی مبلغین
بھرتی ہوں گے۔ اگر صرف تحریک جدید کی طرف سے ہوں گے تو صدرانجمن کے کارکنوں کا
کام صرف مرکزی رہ جائے گا۔ دوسری وجہ یہ بتائی ہے کہ اس میں اخراجات زیادہ
ہو جائیں گے کیونکہ صدر انجمن میں بارہ بارہ روپے کے چپڑاسی بھی ہیں۔ ان دونوں
وجوہات کی بناء پر مثلاً یہ کہ اس کے انتظام میں دقت پیش آئے گی ۔ سب کمیٹی نے کہا ہے
کہ ابھی تحریک جدید والی سکیم کو جاری نہیں کرنا چاہئے ۔ (اگر آپ لوگ نہیں سمجھے تھے، تو
آپ کو کہہ دینا چاہئے تھا) تائید کے لئے آپ یہ کہیں گے کہ سابق دستور قائم رہے اور
خلاف کے لئے یہ کہ سابق دستور کو بدلا جائے تو جو دوست تجویز کے حق میں ہیں وہ کھڑے
ہو جائیں ۔“
۳۴۶ دوست کھڑے ہوئے ۔
جو دوست اس کے خلاف ہیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۲۸ دوست کھڑے ہوئے ۔
رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا کہ :-
-
میں اس وجہ سے کہ یہ سوال اپنی موجودہ شکل میں پوری طرح واضح نہیں ہوا اور
شاید موجودہ حالات میں اتنا اہم بھی نہ ہو کثرت رائے کی تائید میں فیصلہ کرتا ہوں مگر یہ بتانا
چاہتا ہوں کہ شوری کی سب کمیٹی نے اس عبارت پر غور نہیں کیا جو میں نے لکھی تھی۔ میں نے
گزشتہ مشاورت میں جب پہلی دفعہ یہ معاملہ پیش ہوا تھا تو اُس وقت ایک اعلان کیا تھا کہ
اگر ضرورت ہو تو سب کمیٹی مجھ سے مشورہ لے سکتی ہے۔ اور و ۔ اور وہ اسی وجہ سے سے کہ میں سمجھتا تھا
کہ غالبا اس سوال کے سمجھنے میں دقت ہو گی ۔ مگر افسوس کہ اُنہوں نے اس اعلان کی اہمیت
نہ سمجھی حالانکہ اگر وہ مجھ سے مشورہ لے لیتے تو اس غلطی میں نہ پڑتے جس میں وہ اس وقت
مبتلا ہیں ۔ اب پھر جو دوبارہ غور ہوتا ہے تو اس میں بھی سب کمیٹی نے صحیح غور نہیں کیا اور میں

خطابات شوری جلد دوم
۳۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
سمجھتا ہوں کہ اصل نتیجہ پر وہ نہیں پہنچے ۔ سوال یہ نہیں کہ کسی محکمہ میں کیا خرچ ہو رہا ہے اور کیا
نہیں بلکہ سوال ان امکانات کا ہے کہ کسی خاص تحریک کے ماتحت ہم امکانی طور پر اس میں
کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ اس وقت صدر انجمن کے کارکنوں کی تعیناتی بعض خاص حقوق اور
قوانین کے مطابق ہوتی ہے اور ان حقوق اور قوانین کی وجہ سے قواعد کے مطابق ہم ان کے
پابند ہیں۔ اس کے مطابق ہی ہمیں گریڈ مقرر کرنے پڑتے ہیں لیکن سوال موجودہ حالت کا
نہیں بلکہ امکانات کا ہے۔ تحریک جدید کا بنیادی اصول یہ ہے کہ جو کا رکن وقف کرتا ہے ہم
اُس کو خواہ ایک ہزار دے رہے ہیں خواہ اُس کو بیس روپے دیں ہم پابند نہیں ہیں کیونکہ ہمارا
وعدہ یہ ہے کہ تحریک جدید میں کوئی گریڈ نہیں ہیں ۔ تحریک جدید کے کارکن کی تنخواہ حالات
کے لحاظ سے ہے یہ لازمی نہیں کہ ہم اس کو ترقی دیں ۔ ہو سکتا ہے کہ ہم اس کا تنزل کر دیں۔
تو یہ بنیادی اصول تھا جس کے مطابق تجویز کی گئی تھی کہ صدر انجمن احمد یہ کے آئندہ کا رکن
اس اصول پر لئے جائیں ۔ جو پہلے کا رکن موجود ہیں ہم اُن سے تخفیفیں لے سکتے ہیں مگر اس
میں ہمیں مشکلات پیش آتی ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ تنخواہ دار کارکن ہیں اس لئے ہر دس
فیصدی تخفیف پر ہمارا اپنا نفس ہمیں روکتا ہے۔ پس میرا خیال تھا کہ آئندہ ایسے ہی کا رکن
لئے جائیں جو وقف کے ماتحت آئیں ۔ ان کا گریڈ عارضی اور وقتی ہوگا ۔ جیسے جیسے ہمارے
پاس روپیہ آئے گا اُس کے مطابق ہم ان کو خرچ دیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک کا رکن کو ہم
ایک سال نوے روپے دیں لیکن دوسرے سال ہم اُس کو بیس روپے دے دیں۔ تحریک جدید
والوں کے لئے جو گریڈ ہیں وہ اسی وقت کے لئے ہیں ۔ کل کو اگر کوئی تغیر ہو تو میرے اختیار
میں ہے کہ حالات کے مطابق حالات کے مطابق ان کے گزارے بدل دوں ۔ تو سوال یہ تھا کہ آئندہ کا رکن
صرف وقف زندگی والے لئے جائیں جو وقتی لحاظ سے تنخواہ لیں ۔ صرف اسی قسم کے آدمی
لئے جائیں تا کہ معاہدات ہمارے ہاتھوں کو بند نہ کریں۔ اور اسی لحاظ سے سب کمیٹی کو فیصلہ
کرنا چاہئے تھا۔ سوال تو آئندہ کے متعلق تھا کہ جو کا رکن لئے جائیں وہ کیسے لئے جائیں ۔
پھر تحریک جدید کے کام کرنے والوں کے لئے جو گزارے میں نے موجودہ حالت میں مقرر
کئے ہیں وہ ضروری نہیں کہ صدر انجمن والے بھی مقرر کریں۔ وہ اپنے لحاظ سے فیصلہ کریں۔
اس وقت بھی صدرانجمن کی موجودہ حالت کے لحاظ سے تحریک جدید کے گریڈ کے مطابق

خطابات شوری جلد دوم
تین چار ہزار کی بچت ہے۔“
66
۳۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اس موقع پر حضور نے محکمہ سے سوال کیا کہ صدر انجمن کے کارکن کتنے ہیں؟ جواباً
ڈیڑھ سو عرض کیا گیا ۔ فرمایا :-
۵۷۶۰۰ رو
روپے صدرا
” میرے اصول سے تحریک جدید میں انتہائی تنخواہ بتیس روپے ہے۔ پس اس لحاظ سے
صدرانجمن کے کارکنوں کی تنخواہ بنے گی اور ہمارا موجودہ بجٹ کا رکنوں کا
تقریباً ایک لاکھ اسی ہزار ہے لیکن سب کی تنخواہ بتیس روپے نہیں ہوگی کیونکہ یہ تو انتہائی تنخواہ
ہے۔ مگر بہر حال جو انہوں نے سکیم کو سمجھا ہے کہ بتیس روپے ہر ایک کے لئے مقرر ہیں تو اس
لحاظ سے بھی بہت سا فرق پڑ گیا ہے لیکن بات یہ ہے کہ انہوں نے مجھ سے مشورہ نہیں لیا
ور نہ میں انہیں تفصیل سے بتا دیتا۔ تو یہ غلطی ہوئی ہے کہ بغیر سکیم کو سمجھنے کے فیصلہ دے دیا
ہے۔ ابھی اس کے بہت سے حصے میرے دماغ میں ہی تھے ۔ دوسرے انہوں نے یہ بھی نہیں
سمجھا کہ یہاں تو اصول سے مراد ہے۔ یہاں تو آئندہ بھرتی کا سوال تھا کہ آئندہ اس
اصول پر کارکنوں کی بھرتی کی جائے۔ میں نے کہاں لکھا ہے کہ موجودہ کا رکنوں کو نکال دیا
جائے ۔ مدارس کی جو مشکلات کہی گئی ہیں وہ بھی درست نہیں ۔ در حقیقت وہاں یہ سوال نہیں
تھا کہ موجودہ بجٹ کو بدل دیا جائے بلکہ سوال تو یہ تھا کہ اس اصول کو بدل دیا جائے اس کے
ذریعے سے نظام میں خرابی یا روپے میں دقت نہیں آتی تھی ۔ پس آئندہ کے لئے جو تغیر تھا
اس میں کمی ہوئی تھی زیادتی نہ تھی۔ نچلے حصے کے گزارے اس طرح بڑھ جائیں گے اور
اوپر کے کم ہو جائیں گے ۔ میرا اندازہ تھا کہ موجودہ حالات کے لحاظ سے دس ہزار کی بچت
ہوگی لیکن فوری فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ اب جو کا رکن اس کے ماتحت لئے جانے تھے وہ بہت جوکار
تھوڑے تھے لیکن آئندہ اگر ایسا ہو تو ہمارے پاس امکان ہو سکتا ہے کہ ہم اپنے بوجھوں کو کم
کریں ۔ اب بھی اگرچہ میں نے اعلان کیا ہوا ہے کہ کارکنوں کے لئے کوئی تنخواہ مقرر نہیں
لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ یکطرفہ بیان ہے کا رکنوں کا اور میرا معاہدہ نہیں ہے۔“
جماعت اح احمد یہ کا جھنڈا سب کمیٹی پروگرام جوبلی نے اپنی رپورٹ میں یہ تجویز پیش کی
کہ ” جماعت احمدیہ کا کوئی مناسب جھنڈا مقرر کیا جائے جسے

خطابات شوری جلد دوم
۳۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
با قاعدہ طور پر جلسہ جو بلی کے موقع پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی سے نصب کروانے کی
درخواست کی جائے ۔
بحث کے بعد نمائندگان مشاورت نے کثرت رائے سے یہ تجویز پاس کی کہ جماعت
احمد یہ کا کوئی جھنڈا ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر حضور نے فرمایا :-
پس میں بھی اکثریت کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں کہ جھنڈا ہونا چاہئے ۔ مگر میری رائے
میں خلاف رائے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ شیخ صاحب دین صاحب کا خیال
نہایت ہی لطیف اور قابلِ غور تھا ۔ ہم اُس کو چاہے غلط قرار دے دیں مگر میرے نزدیک وہ
نہایت لطیف تھا اور ضرور اس قابل ہے کہ ہم اُس پر غور کریں ۔ یہ ایک ثابت شدہ حقیقت
ہے یعنی ہمیں اس کے ثبوت مل سکتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی کے دنوں
میں جھنڈا استعمال کیا اور اس کی تیاری کی چنانچہ لڑائی کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ
کے
وسلم نے کپڑا اور ڈنڈا منگوایا اور اس اور اس سے جھنڈا تیار کیا ۔ تو اس کا یہ جواب دینا کہ ملکانہ
موقع پر ہمارا جھنڈا تھا یا خدام الاحمدیہ کا جھنڈا ہوا کرتا ہے غلط ہے ۔ یہ کوئی مجلس شوری کے
فیصلہ پر منحصر نہیں تھا۔ اگر ایسا ہو تو ہم مجلس شوری میں معاملہ پیش کرنے کی بجائے ہر معاملہ
کے لئے ملکا نے پہنچ جایا کریں ۔ پس ملکانہ یا خدام الاحمدیہ کا عمل جماعت کے لئے دلیل نہیں
ہو سکتا ۔ خدام الاحمد یہ تو جماعت کے افراد کا ایک حصہ ہیں اور ان میں بھی بالعموم نوجوان
ہیں ۔ پس ان کا فعل با وجود اس کے جائز بھی ہو تو بھی جماعت کے لئے سند نہیں ۔
میر محمد الحق صاحب نے جو حدیث بیان کی ہے وہ بھی اس مسئلہ کو حل کرتی ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا کو جنگ کے ساتھ خاص نہیں کیا۔ چنانچہ حضور نے
جھنڈے کے نیچے کھڑے ہو کر وعظ کیا ۔ دوسرے امر کے متعلق مجھے اچھی طرح یاد نہیں غالباً
عمرہ کے متعلق ہے یا ممکن ہے حج کے متعلق ہو لیکن وہ بھی سند ہو جاتی ہے کہ جھنڈا جنگ کے
اوقات کے بغیر بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔
جھنڈے کی افادیت اور اہمیت تعجب ہے کہ اس معاملہ میں وہ لوگ نہیں بولے
جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں
کے انڈیکس تیار کئے ہیں۔ اگر اب بھی وہ دوست یہاں ہوں اور اُنہیں یاد ہو تو بیان کر

خطابات شوری جلد دوم
۳۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
دیں۔ مثلاً مرزا عبد الحق صاحب یا مولوی محمد اسمعیل صاحب ہیں مجھے جہاں تک خود یاد پڑتا
ہے جب میر صاحب نے الفضل میں جھنڈے کی تجویز کے متعلق اعلان کیا تھا تو ایک دوست
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک حوالہ بھیجا تھا۔ غالباً حضور کی کسی ڈائری کا
حوالہ تھا کہ تجویزیں پیش ہوں کہ ہمارا جھنڈا کیسا ہو۔ مگر بہر حال اس وقت جو تجویز ہے وہ
خلاف شریعت نہیں ۔ ہم اب صرف یہ د ، یہ دیکھیں گے کہ اس سے ہمیں کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے یا
نہیں۔ جھنڈے کا کام صرف لڑائی میں ہی محدود نہیں بلکہ اس کے اور بھی فوائد ہیں ۔ مثلاً
جھنڈے کے نیچے جمع ہونے کی تحریک مگر اس کے علاوہ اس میں قوم کی عزت کا بھی سوال ہے
اور یہ ایک بہت ہی اہم سوال ہے۔ چنانچہ ایک جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
جھنڈے کو خود بنایا اور ایک صحابی کو دیا تو فرمایا کہ میں امید رکھتا ہوں کہ تم اس کی حفاظت کرو
گے اور اس کی عزت کو قائم رکھو گے ہے
تو جھنڈے میں قومی عزت کا سوال ہوتا ہے اور قوموں میں اخلاق اور کیریکٹر کو زندہ
رکھنے کا احساس ہوتا ہے۔ پس جو حصہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فوائد کا اُٹھایا وہی
ہمارے سامنے ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے جھنڈے کے متعلق فرمایا کہ میں امید رکھتا
ہوں کہ تم جھنڈے کی عزت کو قائم رکھو گے ۔ تو جھنڈے کے ساتھ قومی اعزاز کا بھی سوال
ہے۔ ۱۸۷۰ء والی جرمنی اور فرانس کی لڑائی میں جب صلح ہوئی تو ایک فوج کے متعلق یہ شرط
بھی پیش کی گئی کہ وہ اپنا جھنڈا ہمارے حوالے کر دے۔ اس فوج کے افسر نے جب یہ سنا تو
اپنے نائب افسر سے کہا کہ اگرچہ فوجی قانون تو یہی ہے کہ ہر معاملہ میں مکمل اطاعت کی
جائے مگر یہ بات ایسی نہیں ہے کہ میں اطاعت کر سکوں چنانچہ اُس نے جھنڈے کو آگ لگا
دی ۔ اسی قسم کے احساس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے فائدہ اٹھایا ہے۔ پس
اس میں جماعت کے لئے اور نو جوانوں کیلئے اور ان کے اندر قومی روح کے احساس کے پیدا
کرنے کے لئے بہت سے فوائد ہیں اس لئے میں کثرتِ رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں ۔
-
دوسرا سوال اس کو نصب کرنے کا ہے اس میں بھی پہلے علماء بیان کریں کہ کیا جھنڈے
کا نصب کیا جانا اپنے اندر کوئی خاص حکمت رکھتا ہے؟ یا اس کے متعلق کوئی سند ہے؟“
مختلف آراء پیش ہونے کے بعد حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد دوم
دو
۳۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
جو دوست اس تجویز کے حق میں ہوں کہ جھنڈا کے نصب کرنے اور اس کو لہرانے کی
تجویز پر عمل کیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
تجویز کے حق میں ۳۴۸ جبکہ تجویز کے خلاف ۹ دوستوں نے رائے دی۔ اس پر حضور
نے فرمایا :-
وو
میں بھی کثرت رائے کے حق میں فیصلہ دیتا ہوں ۔ جھنڈا نصب کیا یا لہرایا جائے۔
یہ تو ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا قائم رکھا جاتا تھا۔ بعض لوگ تو کہتے
ہیں کہ اب تک ترکوں کے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا موجود ہے ۔ یہ صحیح ہو
یا نہ ہو بہر حال ایک لمبے عرصہ تک مسلمانوں کے پاس جھنڈا قائم رہا اس لئے اس زمانہ
میں جو ابھی احمدیت کا ابتدائی زمانہ ہے ایسے جھنڈے کا بنایا جانا اور قومی نشان قرار دینا
جماعت کے اندر خاص قومی جوش کے پیدا کرنے کا موجب ہو سکتا ہے۔ پس میں بھی
فیصلہ کرتا ہوں اور میرا خیال ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ سے پیسہ پیسہ یا
دھیلہ دھیلہ کر کے مخصوص صحابہ سے ا صحابہ سے ایک مختصر سی رقم لے کر اس سے روئی خریدی جائے،
اور صحابیات کو دیا جائے کہ وہ اس کو کا تیں اور اس سوت سے صحابی کپڑا تیار کریں ۔ اسی
طرح صحابہ ہی اچھی سی لکڑی تراش کر لائیں ۔ پھر اُس کو باندھنے کے بعد جماعت کے
نمائندوں کے سپرد کر دیا جائے کہ یہ ہمارا پہلا قومی جھنڈا ہے۔ پھر آ ئندہ اس کی نقل کر والی
جائے ۔ اس طرح جماعت کی روایات اُس سے اس طرح وابستہ ہو جائیں گی کہ آئندہ
آنے والے لوگ اس کے لئے ہر قربانی کے لئے تیار ہوں گے ۔“
جو بلی کے موقع پر مشاعرہ مجلس مشاورت میں یہ تجویز زیر غور آئی کہ جو بلی کے
موقع پر ایک پاکیزہ مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے۔
نمائندگان کی آراء کے بعد رائے شماری ہوئی ۳۲۴ آراء اس حق میں تھیں کہ تقریروں کے
دوران میں ہی نظمیں پڑھ دی جائیں جبکہ ۳۳ آراء باقاعدہ مشاعرہ کے حق میں تھیں ۔ اس
پر حضور نے کثرت آراء کے حق میں فیصلہ دیا اور بعض امور کی وضاحت کرتے ہوئے
فرمایا :-

خطابات شوری جلد دوم
۳۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
میں اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے بعض باتیں کہنا چاہتا ہوں ۔ نیر صاحب نے اپنی
تقریر میں جس مشاعرہ کے انتظام کا ذکر کیا ہے مجھے اپنی عمر کے لحاظ سے بھی اور اس لحاظ سے
تھا اس کا
مشاعرہ ہوا اور
بھی کہ مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے پاس آنے جانے کا زیادہ موقع مل سکتا
کا زیادہ علم ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ انعقاد کرنے والوں نے حضرت نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
سے اجازت طلب کی تھی کہ ہم ایک مشاعرہ کرنا چاہتے ہیں جس میں دینی اشعار ہوں گے اور
لغو باتیں نہیں ہوں گی اور اس طرح ایک رنگ میں دینی خدمت کا موقع ملے گا ۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے اس کی اجازت دے دی جو میں ہی لے کر آیا۔ اس کے بعد وہ
پارٹی جو اب لاہور میں بیٹھی ہے اُس کا دستور تھا کہ یہاں خواہ کوئی کام ہو جب تک اُس میں
اُن کا دخل نہ ہو وہ اُس میں کوئی نہ کوئی روڑا ضرور اٹکاتے تھے۔ انہوں نے جب دیکھا کہ
را اور نظمیں پڑھی گئیں۔ میں نے اس کے لئے جو نظم لکھی تھی وہ مشاعرہ سے
سے
پہلے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سنی تھی اور بعض جگہ مشورے بھی دیئے تھے۔ اُنہوں نے جب
دیکھا کہ مجلس مشاعرہ ہوئی اور کامیاب ہوئی تو انہوں نے نہ معلوم کیا خیال کیا کہ اب ہمیں کتنا
نقصان پہنچے گا۔ اُنہوں نے یہ معاملہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے پیش کیا اور جیسا
کہ پیش کردہ ڈائری کے الفاظ میں بھی اس کے متعلق اشارہ پایا جاتا ہے کہا کہ ایسی مجلسوں کا
نتیجہ یہ ہوگا کہ طالب علم پڑھائیاں چھوڑ دیں گے ، مدرس پڑھانا ترک کر دیں گے اور اس
طرح بہت نقصانات ہوں گے اور اس بات کو اس رنگ میں پیش کیا کہ گویا اب روزانہ یا
دو روزه یا سہ روزہ ایسی مجالس منعقد ہوا کریں گی اور اس طرح کے ارادے جب مشاعرہ
کرنے والوں کی طرف منسوب کئے گئے کہ سب کام بند ہو جائیں گے اور پڑھائی بھی بند ہو
جائے گی تو آپ نے وہ الفاظ فرمائے جو ڈائری میں درج ہیں۔ اس کے بعد جب مشاعرہ
کرنے والوں نے آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یہ تو آپ کی اجازت سے ہوا
تھا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے جو اجازت دی تھی وہ تو ٹھیک ہے لیکن مجھے تو یہ بتایا گیا ہے
کہ اس کے نتیجہ میں طالب علم پڑھنا چھوڑ چھاڑ کر اور استاد تعلیم دینا ترک کر کے اب شعر ہی
بنایا کریں گے اس لئے میں نے یہ کہا ہے ۔ اور ڈائری کے یہ الفاظ اس وجہ سے ہیں کہ ہماری
طرف غلط ارادے منسوب کئے گئے اور بدظنی سے کام لیا گیا تھا۔ یہ تو میں نہیں کہتا کہ ان

آج 10 میں سے 10 باقی