دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
ل حاله
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
لوگوں نے جھوٹ بولا تھا لیکن انہوں نے ہماری طرف جو ارادے منسوب کئے وہ بدظنی پر مبنی
تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ڈائری میں ایک حصہ غلط رپورٹ کی وجہ سے ہے اور
دوسرا حصہ جو ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے عام حالات پر غور کر کے فرمایا ہے۔
مشاعرہ واقعات کی مجبوری کی وجہ سے جائز بھی ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ایک دفعہ ایک قافلہ آیا اور کہا کہ ہم آپ کا امتحان لینا چاہتے ہیں اور اس
طرح یہ فیصلہ کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو قبول کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔ اور امتحان کا طریق ہم
نے یہ تجویز کیا ہے کہ ہم اپنے شاعر پیش کرتے ہیں اور آپ اپنے کریں اور ہم فیصلہ کریں
گے کہ ان میں کون اچھے ہیں ۔ اور چونکہ ان کے نزدیک ادبی نشان ایک بڑا نشان تھا ۔ آپ
نے فرمایا بہت اچھا۔ اور یہی موقع ہے جب آپ نے حسان بن ثابت کو مقرر فرمایا کہ مقابلہ
کریں اور یہ کہ اللہ تعالیٰ ان کی مدد کرے گا ہے چنانچہ یہ مقاب یہ مقابلہ ہوا اور اسی طرح اللہ تعالیٰ نے
ان میں سے بہتوں کو ہدایت دے دی اور یہ مجبوری ہے اور ایسے حالات میں مشاعرہ کرنا
ضروری ہو جاتا ہے۔
مگر موجودہ حالات میں میری رائے یہی ہے کہ مشاعروں میں تکلف زیادہ پایا جاتا
ہے اس لئے بجائے اس کے عام تحریک کر دینی چاہئے کہ دوست شعر کہیں اور اسی رنگ میں
اعلان کر دینا چاہئے اور اس طرح جو نظمیں آئیں اُن کو تقریروں کے دوران میں ہی پڑھنے
کا موقع دے دیا جائے ۔ ان نظموں کو پہلے دیکھ بھی لینا چاہئے ۔ میں نے دیکھا ہے کہ نظم
پڑھنے بلکہ تلاوت قرآن کریم کرنے کے وقت بھی بعض لوگ اس بات کا کوئی خیال نہیں
رکھتے کہ موقع کیسا ہے۔ پھر بعض لوگ نظم کہتے ہیں اور سو دو سو شعر کہہ لاتے ہیں۔ سننے
والے جَزَاكَ الله ، جَزَاكَ الله کہتے جاتے ہیں اور ان کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ خدا
کے واسطے اب بند کر ولیکن نظم پڑھنے والا سمجھتا ہے کہ شاید میرے شعروں سے ان کو بہت مزا
آ رہا ہے۔ پس نظمیں پہلے سے دیکھ لینی چاہئیں کہ بلا وجہ لمبی نہ ہوں ، خلاف ادب مضامین
ان میں نہ ہوں ، خلاف علم نہ ہوں اور صرف وہی نہ وہی نظمیں پڑھنے کی اجازت دی جائے جو دینی
جوش کے ماتحت کہی گئی ہوں ۔“
66
خطابات شوری جلد دوم
۳۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
جو بلی کے موقع پر جلوس ایک تجویز یہ بھی پیش ہوئی کہ جلسہ جو بلی پر قادیان میں ایک جو
بڑا جلوس نکالا جائے ۔ ۱۹۸ نمائندگان نے اس کے حق میں
اور ۱۵۶ نے اس کے خلاف رائے دی ۔ اس پر حضور نے احباب کو اسلامی تعلیم کی طرف توجہ
دلاتے ہوئے فرمایا :-
جلوسوں کے متعلق میں عرصہ سے غور کر رہا ہوں اور اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ ہماری
جماعت جلوسوں اور سفروں کے معاملہ میں بجائے اسلامی تعلیم حاصل کر کے اسے قائم کرنے
کے دوسروں کی نقل کی طرف زیادہ مائل ہو گئی ہے اور اس میں اسلامی شعار نظر آنے کے
بجائے احراری اور کانگرسی طرز زیادہ نمایاں ہے اور جس رنگ میں اسلام میں جلوس جائز
ہیں ہم اس کے خلاف جا رہے ہیں اور اس لئے اسی معاملہ میں ہمیں مزید احتیاط کی ضرورت
ہے اور میں سمجھتا ہوں اس بارہ میں ہمیں بعض پابندیاں عائد کر دینی چاہئیں ۔
ایک نقص تو یہ ہے کہ جلوسوں میں میں نے دیکھا ہے کہ اس رنگ میں اشعار پڑھے
جاتے ہیں جو میرے نزدیک اسلامی وقار کے خلاف ہیں ۔ حدیثوں سے معلوم ہوتا ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں جب آپ سفر کر رہے ہوتے تو بعض لوگ
نظمیں پڑھتے ھتے تھے اور بعض کو آپ خود تحریک فرما دیتے تھے بلکہ یہاں تک ؟ یہاں تک بھی لکھا ہے کہ
جب کوئی شخص نظم پڑھتا تو بعض اوقات آپ فرماتے کہ اللہ تعالیٰ تجھے راحت بخشے ۔ اور
تجربہ سے ثابت ہے کہ جس کے متعلق آپ یہ فرماتے وہ شہید ہو جاتا تھا۔ ایک دفعہ ایک
شخص نے شعر پڑھے اور آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تجھے راحت بخشے ۔ اس کے دوستوں نے
اس سے کہا کہ مبارک ہو، اب تم شہادت کا درجہ پا لو گے۔ مگر اب ہمارے ہاں جلوس کا
جو طریق رائج ہو گیا ہے وہ یہ ہے کہ ایک شخص نظم پڑھتا ہے اور سارا جلوس اس کا جواب دیتا
ہے، یہ اسلامی طریق نہیں ۔ اسلامی طریق یہ ہے کہ جس کا دل چاہے وہ ساتھ پڑھے اور
جس کا دل چاہے وہ سنے ۔ یہ ضروری نہیں کہ سب کے سب پڑھیں ۔ میرے خیال میں یہ
طریق غلط ہے اسی طرح نعروں کے متعلق بھی میں نے دیکھا ہے کہ غلط طریق اختیار کر لیا گیا
ہے۔ اس کا تعلق بھی جلوس سے ہے اس لئے اس کا ذکر بھی میں یہاں کر دینا چاہتا ہوں ۔
میری خواہش رہی ہے کہ ہمارے علماء اس کے متعلق اسلامی طریق پیش کریں۔ جہاں
خطابات شوری جلد دوم
۳۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
تک مجھے یاد ہے احادیث سے یہی ثابت ہوتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تشریف لاتے یا کوئی شخص آتا تو مسلمان اَهْلًا وَ سَهْلًا وَ مَرْحَبًا کہا کرتے تھے۔ یہ مجھے
یاد نہیں کہ کسی ایسے موقع پر اللهُ أَكْبَرُ کے نعرے لگائے گئے ہوں ۔ الله أَكْبَرُ کا
نعرہ تو قربانیوں کے نتائج سے تعلق رکھتا ہے مثلاً خندق کھودتے وقت جب ایک ایسا پتھر
آ گیا، جو ٹوٹنے میں نہ آتا تھا تو صحابہؓ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں
عرض کیا ۔ آپ نے کدال ماری تو اس میں سے شعلے نکلے اور آپ نے کشف میں دیکھا کہ
قیصر و کسری کے خزانے آپ کو دیئے گئے ہیں اس پر آپ نے اللهُ أَكْبَرُ کا نعرہ لگایا
اور صحابہ نے بھی آپ کا تتبع کیا ۔ یا اسی طرح عید کے موقع پر جسے عید الاضحیہ کہتے ہیں، تکبیر پر
کے کلمات کہے جاتے ہیں لیکن ہمارے ہاں موقع بے موقع اللہ اکبر کے نعروں کا رواج ہو گیا
ہے۔ جس موقع پر اَهْلًا وَ سَهْلًا وَ مَرْحَبًا کہنا چاہئے اس موقع پر بھی اللہ اکبر کے نعرے
لگا دیئے جاتے ہیں اور الوداع کے موقع پر بھی ۔ یہ تو وہی بات ہوئی جیسے پنجابی میں کہتے
ہیں کہ ہر مصالحہ پیلا مول “ ہر چیز کے استعمال کا ایک موقع ہوتا ہے۔ جلوس کے ساتھ
نعروں کا بھی غلط استعمال ہونے لگا ہے۔ ایک دفعہ ہم جب ایک جگہ پہنچے تو دوستوں نے نعرہ
ہائے تکبیر بلند کئے۔ میں نے کہا ہم تو ملنے آئے ہیں ۔ اللہ اکبر کے نعروں کا یہ کیا موقع ہے۔
لیکن جب میں یہ کہہ کر آگے بڑھا تو پھر وہی نعرے لگائے جانے لگے ۔
میرا خیال ہے جلوس کا سوال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے بھی آیا ہے اور
آپ نے اسے پسند فرمایا ہے کہ اس سے لوگ یہ سمجھیں گے کہ ہزاروں احمدی ہو چکے ہیں۔
اس طرح کے جلوس صحابہ سے بھی ثابت ہیں کہ ہجوم کر کے بعض موقع پر چلتے تھے۔ عید کے
متعلق ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ایک رستہ سے جاؤ اور دوسرے
سے آؤ کے اس سے بھی ایک جلوس کی صورت ہو جاتی ہے کیونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ
جہاں تک ہو سکے اکٹھے آؤ جاؤ ۔ اس سے دشمنوں پر رعب ہوتا ہے اور ان کو یہ دیکھنے کا موقع
ملتا ہے کہ سلسلہ کو کتنی ترقی حاصل ہو چکی ہے اور ویسے جلوس کا ثبوت احادیث سے ملتا ہے۔
مگر ہمارے ہاں جلوسوں کا طریق غلط ہے اسے ایک تماشا بنا لیا جاتا ہے بجائے سنجیدہ بنانے
کے۔ میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ ہجوم اپنے طور پر چلتا جائے اور ہر شخص اپنی پسند کے مطابق
خطابات شوری جلد دوم
۳۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
شعر پڑھے یا سنے ۔ بناوٹ اور تصنع کی کوئی ضرورت نہیں۔ میں نے دیکھا ہے، سیرت النبی
کے موقع پر جب دوست جلوس نکالتے ہیں تو بجائے اس کے کہ اس موقع پر ایسے شعر پڑھے
جائیں اور تقریریں کی جائیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان ظاہر ہو،
ایسے اشعار پڑھتے ہیں جن کا اس موقع کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔ جلسہ تو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کا ہوتا ہے مگر وہ پڑھتے ہیں ۔
جس کی دعا سے آخر لیکھو مرا تھا کٹ کر
ما تم پڑا تھا گھر گھر وہ میرزا یہی ہے
حالانکہ اس تحریک کی غرض یہ ہے کہ ہندوؤں کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سیرت بیان کر کے متاثر کیا جائے اور اُن کے دلوں میں آپ کی رغبت پیدا کی جائے اور
ظاہر ہے کہ ایسے موقع پر ایسے اشعار پڑھنے سے یہ مقصد حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہ تو ایسی ہی
بات ہے کہ کسی کو کہا جائے کہ فلاں شخص سے جا کر صلح کر آؤ اور وہ جا کر اُس کی داڑھی
پکڑے، اسے کون صلح کہہ سکتا ہے۔ اور جس وقت ہم یہ کوشش کریں کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہندوؤں کے قلوب میں رغبت پیدا کی جائے اُس وقت یہ شعر پڑھنا
بالکل نا مناسب ہے۔ اور پھر لطیفہ یہ ہے کہ یہ اشعار رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
متعلق بھی نہیں ہیں۔ پس اس قسم کے جلوس اسلامی طرز پر نہیں ہوتے بلکہ احرار اور کانگرس
کی نقل ہے ۔ دوست دوست سمجھتے ہیں کہ اس سے فائدہ ہوتا ہے حالانکہ فائدہ ہے حالانکہ فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہوتا
ہے۔ پھر جلوس میں قطاریں بنا بنا کر چلتے ہیں ۔ اور فوجی صورت بنانا ضروری سمجھا جاتا ہے۔
حالانکہ جلوس میں شامل ہونے والے سب اس قسم کے نہیں ہوتے کہ اس طرح چل سکیں۔
کوئی لاتیں گھسیٹ رہا ہوتا ہے اور کوئی بھاگ رہا ہوتا ہے حالانکہ اگر فوجی صورت ہی بنانی
ہو تو چاہئے کہ اُن جیسے ہوں اور یا پھر اپنے رنگ میں ہی چلیں جس طرح رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں ہوتا تھا لوگ ہجوم بنا کر چلے جاتے تھے لیکن یہاں نہ تو وہ صورت
ہوتی ہے اور نہ فوجی ۔
پس میں سب کمیٹی کی تجویز کو اس شرط پر منظور کرتا ہوں کہ وقار اسلامی کو مدنظر رکھا
جائے ۔ ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے احمدیت کی شوکت کا اظہار ہو اور ایسا نہ ہو جس
خطابات شوری جلد دوم
سے اس کے وقار کو صدمہ پہنچے ۔“
66
۳۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
جو بلی کے موقع پر چراغاں جو بلی کے موقع پر اظہار خوشی کے لئے چراغاں کرنے کی تجویز پیش ہوئی تو حضور نے اس کے مختلف پہلوؤں
پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :-
تجویز یہ ہے کہ اس تقریب پر ایک رات معین کر کے قادیان کی تمام مساجد، منارة امسیح ،
مقبره بهشتی ، قصر خلافت اور سلسلہ کی دیگر پبلک عمارات پر چراغاں کیا جائے ۔ جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں بعض خوشی کے موقعوں پر ہوتا ہے۔ یہ
چراغاں خوشی کے طبعی اظہار کے علاوہ تصویری زبان میں اس بات کی بھی علامت ہوگا کہ
جماعت کی دلی خواہش اور کوشش ہے کہ اللہ تعالیٰ سلسلہ کے نور کو بہتر سے بہتر صورت میں
اور جلد سے جلد دنیا کے سارے کناروں تک پہنچائے ۔
لوگ خود بخود خوشی کا اظہار کریں یہ تو اور بات ہے لیکن یہ کہ ایسا کرنا ضروری قرار دیا
جائے یہ ایک علیحدہ بحث ہے اور اس لئے سب سے پہلے میں یہ سوال لیتا ہوں کہ آیا چراغاں
کرایا جانا چاہئے یا نہیں؟ محض چراغاں سے بحث نہیں کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
بھی ملکہ کی جو بلی پر ایسا کرایا۔ سوال یہ ہے کہ بعض باتیں جو دُنیوی بادشاہوں کے لئے جائز
ہو سکتی ہیں وہ کیا دینی لوگوں کے لئے بھی جائز ہو سکتی ہیں؟ اس لئے جو دوست یہ سمجھتے ہیں
کہ چراغاں کرنا جائز ہے اور اس موقع پر بھی چاہئے ، وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۴۳۰ دوست کھڑے ہوئے۔
اس کے بعد حضور نے فرمایا کہ:-
دو
جو اس کے خلاف ہیں وہ کھڑے ہو جا ئیں
تو صرف ۱۳ دوست کھڑے ہوئے ۔
اس پر حضور نے فرمایا کہ :-
میں اس معاملہ میں کسی قدر تفصیل اور وضاحت سے بعض باتیں کہنی چاہتا ہوں جیسا کہ
میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے چراغاں ثابت ہے۔ آپ نے
خطابات شوری جلد دوم
۳۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
دوبار ملکہ وکٹوریہ اور غالباً شاہ ایڈورڈ کی جو بلیوں پر چراغاں کرایا۔ یا شاید دونوں
جو بلیاں ملکہ وکٹوریہ کی ہی تھیں اور مجھے خوب یاد ہے کہ دونوں مواقع پر چراغاں کیا گیا۔
چونکہ بچپن میں ایسی باتیں اچھی لگتی ہیں اس لئے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ مسجد مبارک کے
کناروں پر چراغ جلائے گئے ۔ اور بنولے ختم ہوئے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے آدمی
بھیجا کہ جا کر اور لائے ۔ ہمارے مکان پر بھی ، مسجد میں بھی اور مدرسہ پر بھی چراغ جلائے
گئے تھے۔ اور میر محمد اسحق صاحب نے بھی اس کی شہادت دی ہے اس لئے خالی چراغاں کی
مخالفت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میرا عقیدہ ہے کہ حکم و عدل ہونے کی حیثیت میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام قرآنی نص کے خلاف کوئی بات نہ کرتے تھے اور چراغاں آپ
سے ثابت ہے۔ اس کے متعلق گواہیاں بھی موجود ہیں اور الحکم میں بھی یہ درج ہے اس لئے
خاص چراغاں کے متعلق کسی بحث کی ضرورت نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اس
رنگ میں جو خوشی کا اظہار کیا وہ اپنے اندر ایک حکمت رکھتا ہے جیسا کہ مومن کی ہر بات اپنے
اندر حکمت رکھتی ہے۔
چراغاں خصوصاً جب وسیع پیمانہ پر کیا جائے اور ہر گھر میں کرنا ضروری قرار دیا جائے
اس پر اتنا خرچ آ جاتا ہے کہ اس کے مقابلہ میں اس کا کوئی حقیقی فائدہ نظر نہیں آتا۔ ہاں
جہاں اس کی ملکی اور سیاسی ضرورت ہو یا جہاں زیادہ روشنی کی ضرورت ہو وہاں اگر کیا بھی
جائے تو کوئی حرج نہیں ۔ جیسا کہ میر صاحب نے حضرت عمرؓ کی طرف سے مسجد میں زیادہ
روشنی کے انتظام کی مثال دی ہے۔ مسجد ایک ایسی جگہ ہے جہاں زیادہ روشنی کی ضرورت
ہوتی ہے کیونکہ لوگ وہاں قرآن شریف پڑھتے ہیں یا اور دینی کتب کا مطالعہ کرتے ہیں۔
پس اگر حضرت عمرؓ نے مسجد میں زیادہ روشنی کا انتظام کیا تو اس میں حکمت تھی ۔ ورنہ جہاں
تک ہم دیکھتے ہیں اسلام میں خوشیاں ایسے رنگ میں منائی جاتی ہیں کہ بنی نوع انسان کو اس
سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے ۔ مثلاً عید ہے اس میں قربانی کرنے سے غریبوں کو
گوشت ملتا ہے، عیدالفطر پر فطرانہ سے غریبوں کو مدد دی جاتی ہے۔ تو اسلام نے جہاں بھی
خوشی منانے کا حکم دیا ہے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے ایسے رنگ میں منایا جائے کہ ملک
اور بنی نوع انسان کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچے لیکن چراغاں کی صورت میں کوئی ایسا فائدہ
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
نہیں ہو سکتا ۔ حضرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو چراغاں کرایا وہ ایک سیاسی مصلحت پر مبنی تھا
اور اسی طرح بعض اوقات آپ ہمیں آتش بازی بھی لے دیا کرتے تھے تا کہ بچوں کا دل
خوش ہو اور فرمایا کرتے تھے کہ گندھک کے جلنے سے جراثیم ہلاک ہو جاتے ہیں۔ چنانچہ
آپ نے کئی دفعہ ہمیں انار اور پھلجڑیاں وغیرہ منگوا کر دیں ۔ گو یہ ایک قسم کا ضیاع ہے مگر
اس میں وقتی فائدہ بھی ہے گو ایسا نمایاں نہیں مگر اس سے بچوں کا دل خوش ہو جاتا تھا اور
بچوں کے جذبات کو دبانے سے جو نقصان پہنچ سکتا ہے اس سے بچاؤ ہو جاتا تھا مگر آپ نے
ساری جماعت کو آتشبازی چلانے کا حکم نہیں دیا۔ اسی طرح آپ نے اگر کسی مصلحت کے
ماتحت چراغاں کیا تو اس کے یہ معنے نہیں کہ اب یہ ضروری ہو گیا۔ یہاں تو سوال یہ ہے کہ مذہبی
طور پر جو تقریب منائی جائے کیا اس پر یہ جائز ہے یا نہیں؟ کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے تو دنیوی بادشاہوں کے جشن کی خوشی کے موقع پر ایسا کیا تھا لیکن اب جو کیا جائے ، یہ
ایک مذہبی تقریب ہوگی ۔ میری خلافت کی جو بلی جو منائی جارہی ہے یہ کوئی انفرادی تقریب
نہیں بلکہ اس لئے ہے کہ میں نظام سلسلہ کی ایک کڑی ہوں اور میرے خلیفہ ہونے کی وجہ
سے ہے اور یہ مجلس بھی جماعت کی نمائندہ ہے اس لئے روپیہ ایسے طور پر خرچ کرنا چاہئے کہ
ضائع نہ ہو اور اس بات کا خیال رکھا جائے کہ حیوانی جذبات پورے کرنے کا سامان نہ ہو۔
بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے اندر کشش رکھتی ہیں اور چراغاں بھی ایسی ہی چیزوں
میں سے ایک ہے۔ شادی بیاہ کے مواقع پر لوگ چراغاں کرتے ہیں اور اس موقع پر اس کی
ضرورت بھی ہوتی ہے۔ مہمان آئے ہوئے ہوتے ہیں، سامان بکھرا ہوا ہوتا ہے اس لئے
اس موقع پر اس کا فائدہ بھی ہو سکتا ہے۔ مگر اس تقریب پر اس کا کوئی خاص فا کا
لئے اس تحریک کو یوں بدل دیا جائے کہ منارہ پر روشنی کا انتظام کر دیا جائے ۔ منارہ پر جو
بڑے لیمپ ہیں وہ روشن کر دیئے جائیں اور اُن کے نیچے چھوٹے لگا دیئے جائیں تا حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا نشان بھی پورا ہو ۔ اس طرح فضول خرچی بھی نہیں ہوگی ۔ ایک ایسی علیہ کا ہو۔
تقریب جو اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے ہمیں ایسے رنگ میں منانی چاہئے کہ اس میں کوئی
بات فضول نہ ہو۔
اگر چه جیسا کہ میں نے بتایا ہے بعض اوقات عبث کام بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ مصلحت کا
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
تقاضا ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے شاہی جو بلیوں کے مواقع پر چراغاں کیا
ہے کیونکہ سارے ملک میں یہ کیا گیا تھا اور اُس وقت اگر آپ ایسا نہ کرتے تو سیاسی رنگ
میں یہ قابلِ اعتراض بات ہوتی ۔ پس ضرورت کے موقع پر بے شک جائز ہے اُس وقت
چونکہ ضرورت تھی آپ نے ایسا کر دیا۔
فیصلہ پس میں یہی فیصلہ کرتا ہوں کہ منارہ اسی پر روشنی کا انتظام کر دیا رة امسیح پر روشنی کا انتظام کر دیا جائے تا اللہ تعالیٰ
المسيح۔
نے احمدیت کی روشنی کو جو بڑھایا ہے اس کا ظاہری طور پر بھی اظہار ہو جائے ۔ باقی
اس موقع پر صدقہ خیرات کر دیا جائے ۔ اور چونکہ قادیان کے غریب احمدی تو لنگر خانہ سے
کھانا کھائیں گے ہی ، اِس لئے جہاں جو صدقہ کیا جائے وہ غیر احمد یوں بلکہ ہندوؤں اور
سکھوں کو بھی دیا جائے ۔“
جو بلی کے موقع پر جلسہ اور جلوس کی فلم کی تیاری سب کمیٹی کی طرف سے سب سے یہ تجویز
پیش کی گئی کہ جو بلی کے موقع پر
ایک فلم تیار کروائی جائے جو آئندہ نسلوں کے لئے بطور یادگار کام دے۔ کچھ نمائندگان مشاورت
نے اس کے حق اور مخالفت میں اپنی آراء پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور نے اس بارہ میں
چند نکات اُجاگر کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
تجویز یہ ہے کہ ہو سکے تو اس جلسہ اور اجلاس وغیرہ کی ایک مناسب فلم تیار کرائی
جائے جو تبلیغی لحاظ سے مفید ہو سکے لیکن اس پر ہماری طرف سے کوئی خرچ نہ ہو بلکہ کسی
بیرونی کمپنی وغیرہ کو دعوت دے کر کوئی انتظام کرایا جائے ۔ اس میں جلسہ اور جلوس کی فلم کی
تیاری کی تجویز ہے مگر جلوس کو سب کمیٹی رڈ کر چکی ہے جو دوست اس کے حق میں ہوں کہ فلم
تیار کرائی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۹۸ دوست کھڑے ہوئے اور اس کے خلاف ۱۵۷ نے رائے دی
حضور نے فرمایا :-
ایک سوال اس کے متعلق میرے دل میں ہے جس کی طرف ملک صاحب نے توجہ
بھی دلائی تھی مگر اس پر زور نہیں دیا گیا۔ غالب کا ایک شعر ہے کہ
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
حضرت ناصح گر آئیں دیدہ و دل فرش راہ
کوئی مجھ کو یہ تو سمجھا دو کہ سمجھائیں گے کیا
جلوس کو آپ لوگ رڈ کر چکے ہیں۔ باقی رہا جلسہ سو وہ بیٹھ کر ہوگا اور فلم تو متحرک ہوتی ہے۔
جلسہ کی تصویر تو لی ۔ جاسکتی ہے مگر فلم نہیں بن سکتی ۔ اور تصویر ہر سال لی جاتی ہے۔ نوجوانوں
کے پاس کیمرے ہوتے ہیں اور وہ تصویر میں بھی لیتے ہیں اور اس سال بھی لی جاسکتی ہیں۔
باقی فلم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جلوس کو آپ لوگ رڈ کر چکے ہیں ۔ اس لئے گو
اکثریت نے اس تجویز کے حق میں رائے دی ہے مگر اسے میں تسلیم بھی کرلوں تو بھی یہ بے نتیجہ
ہے کہ کوئی فلم کمپنی ایسی ناسمجھ نہیں ہو سکتی جو بغیر فائدہ کے جلسہ کی فلم تیار کرنے کے لئے
آئے اس لئے اس تجویز کو میں رڈ کرتا ہوں ۔ مگر اس کے باوجود میں بعض باتیں کہنا چاہتا
ہوں ۔ میرا یہ فیصلہ اس بنیاد پر ہے کہ فلم لئے جانے کی کوئی چیز ہی اس تقریب میں نہ ہوگی ۔
پھر اگر ہو بھی تو کسی کمپنی کو کیا ضرورت پڑی ہے کہ آکر اس جماعت کی کسی تقریب کی فلم تیار
کرے جس نے جا کر اسے دیکھنا ہی نہیں ۔ فلم کمپنیوں کا قاعدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ اصل کھیل
سے پہلے کوئی حصہ علمی یا اخباری رکھ دیتے ہیں اور اُس وقت بعض لوگ سیگریٹ پیتے اور
چاکلیٹ کھاتے ہیں اور کچھ اسے دیکھ بھی لیتے ہیں جن کو اس سے کوئی دلچسپی ہو۔ اگر تو
احمد یوں نے جا کر دیکھنا ہو تو کوئی کمپنی فلم تیار کر سکتی ہے۔ وہ سمجھے گی کہ کیا ہوا اگر ہزار
روپیہ خرچ ہو گیا تو ہزار ہا کی آمد بھی تو ہوگی۔ مگر ہم نے جب دیکھنا ہی نہیں تو کیا ہم کسی سے
کہیں گے کہ آپ تشریف لائیں اور فلم تیار کریں مگر ہم دیکھیں گے نہیں بلکہ دوسروں کو بھی
نصیحت کریں گے کہ آپ کے پاس نہ پھٹکیں ۔ یہ تو ایسا ہی ہے کہ جیسے کوئی انشورنس کمپنی
قادیان میں آکر اپنا دفتر کھول دے ۔ اس لئے یہ بات ہی غلط ہے کہ کوئی کمپنی آ کر فلم تیار
کرے گی۔
سینما کی ممانعت کے بارہ میں پھر بعض لوگوں کے منہ سے یہ بات بھی نکلی ہے کہ سینما کی ممانعت دس سال کے لئے ہے۔ انہیں یاد
رکھنا چاہئے کہ بُرائی کا تعلق دس سال یا بیس سال سے نہیں ہوتا۔ جس چیز میں کوئی خرابی ہو
وہ کسی میعاد سے تعلق نہیں رکھتی ۔ اس طرح تو میں نے صرف آپ لوگوں کی عادت چھڑا دی
XXXXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
لده الله
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ہے۔ اگر میں پہلے ہی یہ کہہ دیتا کہ اس کی ہمیشہ کے لئے ممانعت ہے تو بعض نوجوان جن
کے ایمان کمزور تھے اس پر عمل کرنے میں تامل کرتے ۔ مگر میں نے پہلے تین سال کے لئے
ممانعت کی اور جب عادت ہٹ گئی تو پھر مزید سات سال کے لئے ممانعت کر دی اور اس
کے بعد چونکہ عادت بالکل ہی نہیں رہے گی اس لئے دوست خود ہی کہیں گے کہ جہنم میں
جائے سینما ، اس پر پیسے ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ قانون شکن تو اب بھی ہیں مگر
اب ایک آدھ فیصدی ہے لیکن اگر میں یہ صورت نہ اختیار کرتا تو چالیس فیصدی ایسے ہوتے
خصوصاً کالجوں کے طلباء ۔ پس یہ خیال کہ دس سال کے بعد اس کی اجازت ہو جائے گی غلط
ہے۔ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ کوئی نام اپنی ذات میں کوئی حقیقت نہیں رکھتا اس لئے یہ کہنا
که سینما یا با کیسکوپ یا فونوگراف اپنی ذات میں بُرا ہے صحیح نہیں ۔ فونوگراف خود حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے سُنا ہے بلکہ اس کے لئے آپ نے خود ایک نظم لکھی اور پڑھوائی
اور پھر یہاں کے ہندوؤں کو بلوا کر سنائی ۔ یہ وہ نظم ہے جس کا ایک شعر یہ ہے کہ
آواز آ رہی ہے یہ فونو گراف
سے
ڈھونڈ و خدا کو دل سے نہ لاف و گزاف سے
پس سینما اپنی ذات میں بُرا نہیں بلکہ اس زمانہ میں اس کی جو صورتیں ہیں وہ
مخرب اخلاق ہیں۔ اگر کوئی فلم مکلّی طور پر تبلیغی یا تعلیمی ہو اور اس میں کوئی حصہ تماشہ وغیرہ کا
نہ ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔ میری یہی رائے ہے کہ تماشہ تبلیغی بھی نا جائز ہے۔ ہم جب
ولایت میں گئے تو بعض لوگوں نے کہا کہ اذان دیں یا نماز پڑھائیں کہ ہم اس کی تصویر
لیں ۔ مگر میں نے کہا کہ تماشہ کے لئے میں ایسا نہیں کر سکتا۔ شام میں جب ہم گئے تو وہاں
مولوی فرقہ کے لوگوں کا ایک مرکز ہے۔ دمشق میں ان کی باقاعدہ گدی ہے ۔ مجھے دوستوں
نے کہا کہ اگر آپ دیکھنا چاہیں تو انتظام کیا جائے ۔ اُن کو کچھ پیسے دیئے گئے اور ان کے
گدی نشین نے اپنے چالیس پچاس چیلے منگوا لئے اور اُنہوں نے حال وغیرہ دکھایا ۔ مگر مجھے
اس سے شدید نفرت ہوئی کیونکہ انہوں نے یہ تماشہ کے طور پر دکھایا تھا۔ پس کوئی حرکت خواہ
وہ کتنی اچھی کیوں نہ ہو اگر اس کا مقصد تماشہ دکھانا ہو تو وہ نا جائز ہے۔ مگر سینما تو مخرب اخلاق
ہونے کی وجہ سے ہی نا جائز قرار دیا گیا ہے۔ اگر کوئی شخص مثلاً ہمالیہ پہاڑ کے نظاروں کی فلم
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
تیار کرے۔ وہاں کی برف درخت ، چشمے دکھائے جائیں ۔ اس کی چٹانوں ، غاروں اور
چوٹیوں کا نظارہ ہو تو چونکہ یہ چیزیں علمی ترقی کا موجب ہوں گی میں اس سے نہیں روکوں گا۔
جس چیز کو ہم روکتے ہیں وہ اخلاق کو خراب کرنے والا حصہ ہے اور چونکہ آجکل کی فلموں
میں یہ چیز عام ہے اس لئے ہم کسی فلم کے مخرب اخلاق ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ دیکھنے
والوں پر نہیں چھوڑتے بلکہ اس بات کو مسلمہ قرار دیتے ہیں کہ سینما میں یہ خرابی موجود ہے۔
اور سینما کا آجکل اس قدر رواج ہو گیا ہے کہ اسے زندگی کا جز و سمجھا جانے لگا ہے۔
تحریک جدید کا غیروں پر اثر تحریک جدید کے بعد میری ہمشیرہ سے شملہ میں بعض غیر احمدی اور غیر مسلم معززین کی مستورات نے ذکر
کیا کہ یہ تحریک بہت مفید ہے بلکہ بعض نے اس کی کا۔ اس کی کا پیاں منگوا کر تقسیم کیں ۔ ایک کھانا،
سادہ کپڑے، ضرورت سے زیادہ کپڑے نہ بنوانا ان سب باتوں کو ان سب نے بہت پسند
کیا مگر سینما کی ممانعت کے متعلق کہا کہ یہ بہت مشکل ہے اسے نہیں چھوڑا جا سکتا ۔ تو یہ چیز
ایسی گھر کر گئی ہے کہ آجکل اسے چھوڑنا بہت مشکل معلوم ہوتا ہے لیکن اس کی خرابی میں کوئی
شک نہیں ۔ احمدیوں میں بھی بعض ایسے ہیں جو اس ممانعت کو توڑتے ہیں مگر وہ بہت کم ہیں۔
لاہور میں ایک شخص نے سینما دیکھا۔ دوسرے نے اُسے کہا کہ اس کی تو ممانعت ہے تو اُس
نے کہا کہ سات سال کے بعد تو اجازت ہو جائے گی اگر میں نے پہلے دیکھ لیا تو کیا ہوا ۔
لیکن اس کی دوبارہ اجازت کا خیال آپ لوگوں کو دل سے نکال دینا چاہئے کیونکہ اس میں
روپیہ کے ضیاع کے علاوہ اخلاق کی بھی تباہی ہے پھر اسراف کے حصہ کا تو علاج ہو سکتا ہے
مگر اس کے ذریعہ اخلاق کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ ایسا ہے کہ اگر کسی کے پاس لاکھوں
کروڑوں بلکہ اربوں ، کھربوں روپیہ بھی ہو میں اس کی اجازت نہیں دے سکتا اور جب تک
فلمیں مخرب اخلاق رہیں گی اس کی ممانعت قائم رہے گی ۔ اسی طرح جب کسی فونوگراف
کے ریکارڈ مخرب اخلاق ہوں تو اس کی بھی ممانعت ہوگی لیکن اگر فلمیں تعلیمی ہوں تو اس کی
ممانعت نہیں ہوگی ۔
اِس طرح میں اِس بات کے بھی خلاف ہوں کہ کوئی جلوس اس لئے نکالا جائے کہ کوئی
اس کی فلم لے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ ہم جلوس نکال رہے ہوں اور کوئی تصویر لے لے، اس
خطابات شوری جلد دوم
لد ٢٠
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
میں کوئی حرج نہیں ۔ تکلف اور تصنع سے کوئی کام کرنا درست نہیں اور میں اسے ناجائز سمجھتا
ہوں بلکہ اپنے عزیز اور پیارے کی اس میں ذلت سمجھتا ہوں ۔“
سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے یہ تجویز پیش يوم التبلیغ تین مرتبہ منایا جائے ہوئی کہ اہم تبلغ جو اب سال میں دو مرتبہ ہوتے یوم التبلیغ
ہیں اور جن میں سے ایک غیر مسلموں میں تبلیغ کے لئے مقرر ہے آئندہ چار مقرر کئے جائیں
یعنی ہر سہ ماہی میں ایک یوم التبلیغ ایسا مقرر ہو جس میں تمام افراد جماعت تبلیغ کیا کریں۔
چند نمائندگان مشاورت نے اس بارہ میں اپنی آراء پیش کیں ۔ اس کے بعد حضور
نے فرمایا :-
دو
تجویز یہ ہے کہ یوم التبلیغ سال میں دو مرتبہ ہوتے ہیں آئندہ ان کو چار مرتبہ کر دیا
جائے ۔ سب کمیٹی نے اسے اسی صورت میں منظور کیا ہے۔ اب موافق اور مخالف آراء
لوگوں نے سُن لی ہیں۔ اس لئے جو لوگ اس بات کی تائید میں ہیں کہ دو کی بجائے چار دن
کر دیئے جائیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔
تائید میں ۲۰۶ اور مخالف ۱۷۵ رائے ہیں ۔
د میں سمجھتا ہوں کہ جن دوستوں نے موجودہ دودنوں کو دعوت الی اللہ کی ہدایات زیادہ مکمل طور پر منانے پر زور دیا ہے میری اپنی ذاتی
رائے میں اس وقت وہی حق پر ہیں ۔ قادیان میں میں نے قطعی اور ذاتی طور پر نگرانی کرائی
ہے اور میرے نزدیک دس آدمیوں میں سے صرف ایک کام کرتا ہے اور باقی 9 سیر کرتے
ہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ وہ جان بوجھ کر ایسا کرتے ہیں بد دیانتی سے نہیں بلکہ دیانت داری
سے ان کا جو فعل ہے وہ عبث ہوتا ہے۔ جو کام ان کے سپر د کیا گیا ہے اس کی نگرانی کا صحیح
انتظام نہیں۔ تنظیم نہیں ہوتی ، پارٹیاں بنا دی جاتی ہیں مگر ان کے لئے صحیح ہدایات نہیں دی
جاتیں کہ جس جگہ انہوں نے جانا ہے وہاں کے کیا حالات ہیں اور ان لوگوں کی کیا حیثیت
ہے بلکہ دعائے خیر پڑھ کر وہ نکل جاتے ہیں اور شام کو واپس آ جاتے ہیں اس سے اصل
غرض پوری نہیں ہوتی بلکہ وہ فوت ہو جاتی ہے۔ جہاں جماعتیں چھوٹی ہیں وہاں یہ مقصد