دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
بجٹ صدر انجمن احمدیہ مر من المال سب کمیٹی بیت المال نے اپنی رپورٹ میں مجوزہ بجٹ
صدرا
احمد یه ۴۰ - ۱۹۳۹ء منظور کرنے کی سفارش کی
نیز تجویز پیش کی کہ آئندہ چندہ جلسہ سالانہ دس فیصدی کی بجائے پندرہ فیصدی مقرر کیا جائے۔
مجلس مشاورت میں بجٹ پر لمبی بحث ہوئی اس کے بعد حضور نے بعض اہم امور کی
طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا :-
افسوس ہے کہ اس دفعہ پھر اس ہدایت کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جو میں نے ۳۰-۱۹۲۹ء
میں دی تھی کہ بجٹ کے متعلق جو اعتراضات ہوں وہ اس کمیٹی کو بھیج دیئے جایا کریں جو بجٹ
پر غور کیا کرتی ہے اور چونکہ ایسا نہیں کیا گیا اس لئے بہت سا وقت ضائع ہو گیا ہے اور
دوستوں نے اس وقت جو سوالات کئے ہیں، ان کا یہ موقع نہ تھا۔ یہ سب کمیٹی کے پاس بھیجے
جانے چاہئے تھے۔ اس صورت میں یہ بھی فائدہ ہوتا ہے کہ دوسرے احباب کو بھی بجٹ پر
غور کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ یہاں تو صرف نمائندے ہی غور کر سکتے ہیں اور یہ کوئی
ضروری نہیں کہ مفید باتیں صرف نمائندے ہی کر سکیں بلکہ بعض اوقات ایک بچہ بھی کوئی ایسی
بات پیش کر دیتا ہے جو بہت مفید ہوتی ہے۔ یہاں تو صرف وہ سوالات ہونے چاہئیں جو
بجٹ کے نقشہ کے متعلق ہوں اور کوئی ایسی بات ہو جو سمجھ میں نہ آ سکے۔ یعنی براہ راست
بجٹ کے متعلق ۔
ایک اعلان میں یہ کرنا چاہتا ہوں کہ تین سال پہلے میں نے دفاتر کے معائنہ کے لئے
جو کمیشن مقرر کیا تھا اُس نے اب تک صرف بار یک معائنہ ہی کیا ہے۔ ابھی میرے ساتھ
بیٹھ کر گفتگو کا موقع اسے نہیں مل سکا ، اس لئے میں اس کی عمر ایک سال اور بڑھاتا ہوں۔
اگر اس عرصہ میں کام ختم نہ ہوا تو شاید اسے اور موقع دے دیا جائے۔ اس کے بعد میں بجٹ
کے متعلق بعض سوالات دریافت کرتا ہوں ۔
سب سے پہلا سوال یہ ہے کہ قرضہ کفالت جائیداد کے سامنے ۱۲۱۰۴۹ روپیہ درج
ہے۔ میں نے قانون بنایا ہوا ہے کہ انجمن میری اجازت کے بغیر کوئی جائیداد رہن یا بیچ
نہیں کر سکتی اور نہیں کر سکتی اور جب تک وہ یہ ثابت نہ کرے کہ اسے پُرانی جائیداد کی واگزاری پانٹی کی
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
خرید کے لئے ضرورت ہے اُسے ایسی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ یہ قرضہ گزشتہ سال کی
نسبت چھبیس ہزار بڑھ گیا ہے۔ اور میں پوچھتا ہوں کہ بغیر میری منظوری کے یہ کیسے بڑھ
گیا ؟ انجمن نے یہ کیا اندھیر مچا رکھا ہے کہ لاکھوں روپیہ اس طرح جماعت پر ڈالتی جا رہی
ہے اور مجھتی یہ ہے کہ اس کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔ اِس طرح وہ جا وہ جتنا چاہے بے شک
قرض لے کر خرچ کرتی جائے۔ حالانکہ یہ صورت بہت ہی خطرناک ہے۔ کسی کا مجھ سے
روپیہ لے لینا ایسا برا نہیں جتنا کہ میرا دوسروں سے لے لینا، اور پھر اسے بوجھ نہ سمجھنا گویا
کہ اسے ادا ہی نہیں کرنا ۔
اس کے متعلق جب ناظر صاحب اعلیٰ نے کہا کہ یہ سارا روپیہ جائیداد بنانے پر صرف
ہوا ہے تو اس پر حضور نے فرمایا کہ :-
دو
یہ بات بھی غلط ہے۔ آپ یہ بھی ثابت نہیں کر سکتے کہ اس کا پچاس فیصدی بھی
جائیداد بنانے پر صرف ہوا ہو۔ لیکن اگر یہ درست بھی ہو تو بھی انجمن کو کیا حق ہے کہ منظوری
کے بغیر نئی جائیدادیں خریدے۔ ایک پیسہ کی جائیداد خریدنے کا بھی انجمن کو حق نہیں، چہ جائیکہ
ناظم جا ئیداد کو ہو۔ سوائے معمولی کاغذ پنسل وغیرہ ضروری اشیاء کے۔ جائیداد خریدنے کے
لئے جس کے لئے خریدی جا رہی ہو اس کی منظوری ضروری ہوتی ہے کیونکہ اگر وہ سمجھتا ہے
کہ وہ اس جائیداد کو رکھ ہی نہیں سکتا تو اسے خرید کر کیا کرے گا۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ آمد صیغہ جات جو ۶۱۷۲۶ دکھائی گئی ہے یہ کس بناء پر ہے؟
صفحہ ۲ پر جو آمد صیغہ جات دکھائی گئی ہے وہ ۳۸۰۰۰ ہے۔ جس کا تیسرا حصہ قریباً ۱۳۰۰۰ بنتا
ہے پھر ۶۱۰۰۰ کس طرح لکھ دیا گیا ہے؟ گزشتہ سال بجٹ کے متعلق میں نے یہ ہدایت دی
تھی کہ خرچ آمد سے ہیں ہزار کم رکھا جائے مگر اس کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا۔ قرضہ ہیں
ہزار ادا کرنے کے بجائے اور بڑھ گیا ہے اور اب نظارت نے تجویز یہ کیا ہے کہ میں ہزار
خرچ زیادہ رکھا جائے۔ چندہ جلسہ سالانہ تمیں ہزار لکھا گیا ہے جو بالکل فرضی ہے۔
اگر پندرہ فیصدی شرح سے وصول کیا جائے تو اٹھارہ ہزار بنتا ہے۔ گویا بارہ ہزار فرضی ہے۔
اسے اگر نکال دیا جائے تو ۳۰۴۰۰۰ آمد رہ جاتی ہے۔ جس میں سے ۳۰۷۰۰۰ خرچ دکھایا
گیا ہے اور واپسی قرضہ میں ہزار بھی ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ مجلس میں یہ کہہ دیا گیا تھا
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
کہ یہ ہدایت تو صرف پچھلے سال کے لئے تھی اب اس پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے اب
تو ہمارا قرضہ اتر چکا ہے۔ حالانکہ اگر اعداد و شمار فرضی درج کرنے ہوں تو سارا بجٹ ہی
فرضی بنایا جائے تا جماعت مطمئن تو رہے ۔ اب یا تو انجمن مجھے سمجھائے کہ یہ کس طرح ہے
اور یا پھر اس امر کی ضمانت دے کہ اتنی رقم جمع کر کے دے گی۔
میرے کان میں ایک آواز یہ بھی پڑی ہے کہ ناظر کلرکوں کے سپرد کر دیتے ہیں کہ جو
چاہیں لکھ لائیں لیکن میں یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ یہ بالکل غلط بیانی ہے۔ میں اچھی طرح
جانتا ہوں کہ اُنہوں نے خود اسے تیار کیا ہے اور اس پر بہت محنت کی ہے۔ نقص صرف یہ
ہے کہ اُنہوں نے اپنی ذمہ داری نہیں سمجھی اور وہ موت ان کو نظر نہیں آئی جو سامنے کھڑی
ہے۔ ورنہ اُنہوں نے بجٹ کی تیاری پر مہینوں صرف کئے ہیں اور بڑی محنت کی ہے۔ یہ
صرف کوتاہ نظری کی وجہ سے نقائص رہ گئے ہیں ۔“
اس پر حضرت میر محمد الحق صاحب نے کہا کہ اگر وصولی نہ ہو گی تو واپسی قرضہ بھی
نہیں ہوگی ۔ حضور نے فرمایا۔
وو
پھر آپ چین اور اطمینان کا سانس کس طرح لے سکیں گے؟ جب تک قرضہ ادا نہ
ہوگا ، آپ کو آرام کیسے آئے گا ۔ اگر تو یہ رقم کسی عمارت کی تعمیر کے لئے ہوتی تو اس کا علاج
آپ اس طرح کر سکتے تھے کہ عمارت نہ بنواتے لیکن یہ تو کسی کا قرضہ ہے جو تقاضا کرے گا
اور اسے بہر حال ادا کرنا ہوگا ۔ یہ حالات جماعت کے پیش کر کے میں پوچھتا ہوں کہ یہ
بجٹ آمد جو تجویز کیا گیا ہے وہ جن دوستوں کو منظور ہے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۵۰ آراء اس کی منظوری کے حق میں اور ۹۸ خلاف تھیں ۔
حضور نے فرمایا :-
رو
66
بہر حال اگر کثرت رائے یہی ہے کہ اسے منظور کیا جائے تو میں منظور کرتا ہوں لیکن
جماعت کا فرض ہے کہ وہ اسے پورا کرے اور اگلے سال میں نمائندوں سے دریافت کروں
گا کہ اُنہوں نے اسے پورا کیا ہے یا نہیں؟
اس کے بعد میں بجٹ خرچ کو لیتا ہوں ۔ یہ جس طرح پیش کیا گیا ہے جو دوست اسے
منظور کرنے کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
چنانچہ اسے منظور کر لینے کے حق میں ۲۳۱ اور خلاف ۴۹ آراء تھیں۔
حضور نے فرمایا کہ :-
دو
میرے نزدیک تائیدی آراء بے بنیاد ہیں ۔ پچھلا تجربہ یہی ہے کہ نہ جماعت نے
اتنی آمد دینی ہے اور نہ اتنا خرچ پورا ہو گا لیکن چونکہ کثرت رائے یہی ہے اس لئے میں یہ
فیصلہ کرتا ہوں کہ جماعتیں اس بات کی ذمہ دار ہیں کہ اتنی آمدکر کے دیں ۔ کمی صرف اکیس
ہزار کی ہے اور اتنی بڑی جماعت کے لئے اتنی رقم بڑھا دینا کوئی بڑی بات نہیں۔ اس کے
ساتھ ہی میں یہ بھی فیصلہ کرتا ہوں کہ انجمن اس بجٹ میں سے اصل اخراجات سے پندرہ
ہزار کم کر کے میرے پیش سامنے کرے جس کی میں منظوری دوں گا۔
مجھے افسوس ہے کہ باوجود اس علم کے کہ اتنی رقم جمع ہونی مشکل ہے اور اخراجات بھی
بڑھنے لازمی ہیں مثلاً اگر گریڈ وغیرہ جاری رہے تو اخراجات کی زیادتی لازمی ہے لیکن انجمن
کو کبھی یہ خیال نہیں آتا کہ یہ روپیہ کہاں سے آئے گا۔ پھر بعض ادائیگیاں لازمی ہیں لیکن
ان کو قطعاً کوئی خبر ہی نہیں کہ وہ کس طرح ادا ہوں گی ۔ ہر ناظر یہی کوشش کرتا ہے کہ اُس کا
خرچ پورا کر دیا جائے ، باقی جائیں چولہے میں ۔ اس سال جو رپورٹیں آ رہی ہیں ان سے
ظاہر ہوتا ہے کہ واقعات پچھلے سال کی نسبت زیادہ خطرناک صورت میں موجود ہیں لیکن
انجمن کو کوئی خیال نہیں۔ تنخواہوں میں جو تخفیف کی گئی ہے اس کے متعلق یہ سوال تھا کہ وہ
قرضہ سمجھا جائے یا تخفیف ؟ اور میں نے کہا تھا کہ یہ سوال شوری میں پیش کیا جائے۔ میری
رائے یہی تھی کہ سارا بوجھ کا رکنوں پر ہی نہیں پڑنا چاہئے لیکن انجمن نے فیصلہ کر دیا کہ اسے
شوری میں پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں اسے قرضہ ہی سمجھ لیا جائے۔
انجمن نے پہلے یہ معاملہ میرے پیش سامنے کیا اور جب میں نے کہا کہ اسے شوری
میں پیش کیا جائے تو اس کے صاف معنے تھے کہ میں بھی اس کے متعلق خود فیصلہ نہیں کرتا ۔ پھر
میں نے یہ رائے بھی ظاہر کر دی تھی کہ میں سارا بوجھ کارکنوں پر ڈالنا نہیں چاہتا۔ اس کے
صاف معنے تھے کہ کچھ نہ کچھ ان پر بھی پڑنا چاہئے اور جس طرح دوسرے کچھ بوجھ اُٹھائیں
کا رکن بھی اُٹھائیں۔ یہ ایک پیچیدہ معاملہ تھا اور میں نے اسے شوری میں پیش کرنے کو کہا تھا
لیکن انجمن نے ان سب باتوں کو نظر انداز کر کے فیصلہ کر دیا اور کہہ دیا کہ اسے شوریٰ میں
خطابات شوری جلد دوم
پیش کرنے کی ضرورت نہیں ۔
۴۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
پھر میں نے کئی دفعہ توجہ دلائی ہے کہ یہ حالات معمولی نہیں ہیں اور اگر وہ یہ سمجھتے ہیں
کہ ذمہ داری جماعت کی ہے اور اگر بدنامی ہو گی تو جماعت کی ہوگی تو یہ کوئی ایمان کی
علامت نہیں ۔ جب تک کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ جماعت کی بدنامی سے بہتر ہے کہ اس کو موت
آ جائے اُس وقت تک اس میں ذرہ بھر ایمان نہیں کہا جا سکتا ۔ قرضوں کا بار جماعت کی
بدنامی کا موجب ہے اور اس کا اُتارنا ضروری ہے۔ ایک دو سال میں نہیں اُتر سکتا تو نہ سہی،
دس بیس سال جتنے عرصہ میں بھی ممکن ہو تھوڑا تھوڑا کر کے اُتارنے کی کوشش کریں لیکن اگر
دس سال میں بھی کچھ نہ اُتار سکیں تو پھر کیا صورت ہو سکتی ہے۔ سوائے اس کے کہ بازار کے
آوارہ گردوں کی طرح جو قرض لے کر بعد میں کہہ دیتے ہیں کہ جاؤ ہم نہیں دیتے جو کرنا
ہے کر لو انجمن بھی اپنے قرضہ خواہوں کو یہ جواب دیدے۔ پہلے جو غلطی ہو چکی ہے اُس
کے ازالہ کی اب بھی کوئی کوشش انجمن کی طرف سے نہیں ہو رہی۔ اِس کے ساتھ ہی میں
جماعت سے بھی یہ کہنا چاہتا اہتا ہوں ہوں کہ کہ موجودہ موجودہ غیر معمولی باروں کو مد نظر رکھتے ہوئے ئے انہیں بھی
خاص کوشش سے کام کرنا چاہئے اور پوری توجہ سے بجٹ کو پورا کرنے کی کوشش کرنی
چاہئے ۔“
66
اخذ
اختتامی تقریر مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے اپنے
تتامی خطاب میں احباب جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی کہ 3
کے حالات میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے اور یورپین قو میں اسلام اور مسلمانوں کو کچلنے کی تیاری
کر رہی ہیں ان حالات کا ادراک کرتے ہوئے جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں
کو سمجھے اور انہیں پوری طرح ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائے ۔ حضور نے اپنا بصیرت افروز
خطاب شروع کرتے ہوئے فرمایا :- کرتے ہوئے فرمایا:-
اس قدر یورپین طاقتیں مسلمانوں کو کچل دینا چاہتی ہیں آج حالات دنیا میں اس سُرعت سے تبدیل ہو رہے
ہو،
ہیں کہ ہمارا آنکھیں بند کر کے بیٹھ جانا بے وقوفی ہے۔ ہر طرف سے مسلمانوں کو پیسا جا رہا
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ہے اور اُن پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر ہماری جماعت ان
حالات میں بھی اپنی آنکھیں نہیں کھولے گی اور جماعت کی مضبوطی کے لئے کوشش نہیں
کرے گی تو اس کے لئے زمانہ کی رفتار کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کرنا بالکل ناممکن
ہو جائے گا۔ یورپین طاقتیں اسلام اور مسلمانوں کو کچلنے کے لئے بڑھتی چلی آ رہی ہیں اور ہم
جنہیں خدا تعالیٰ نے اسلام کی حفاظت کے لئے کھڑا کیا ہے اس بات پر مجبور ہیں کہ اسلام
اور مسلمانوں کی حفاظت کے لئے اپنی جماعت کو مضبوط کریں ۔ یہ خطرات کوئی خیالی نہیں
حال میں البانیہ پر اٹلی نے جو قبضہ کیا ہے اس کا صاف یہ مطلب ہے کہ اس کی پالیسی یہ ہے
کہ آہستہ آہستہ مسلمانوں کو بالکل ختم کر دیا جائے ۔ اور ان کی کوئی حکومت باقی نہ رہے اور
یہ قطعی اور یقینی بات ہے۔ میں نے اکثر کتابیں پڑھی ہیں اور مجھے معلوم ہے کہ اٹلی یقینی طور
پر ٹرکی ، فلسطین اور سیر یا کو لینا چاہتا ہے اور اگر شام اور فلسطین وغیرہ اس کے قبضہ میں
آ جائیں تو عرب کے لئے کون سی حفاظت رہ سکتی ہے۔ اور اگر مکہ پر بھی عياذاً بالله گولہ
باری شروع کر دی جائے تو مسلمان اس کے بچاؤ کا کیا انتظام کر سکتے ہیں ۔ حقیقت یہ ہے
کہ اس قسم کا خیال گو اللہ تعالیٰ کی طاقتوں اور قدرتوں کو دیکھتے ہوئے بے وقوفی ہو لیکن سچی
بات یہی ہے کہ اگر اٹلی مکہ پر بھی گولہ باری کرتا اور اس کی ایک ایک اینٹ گر جاتی تو بھی
مسلمان سوائے اس کے اور کچھ نہ کرتے کہ گھر بیٹھ کر اٹلی والوں پر کفر کا فتوی لگا دیتے۔ یہ
محض مسلمانوں کا رُعب ہی ہے جو دوسری اقوام کو اس قسم کی حرکات سے باز رکھتا ہے اور وہ
خیال کرتی ہیں کہ اگر ہم نے اس مقام پر حملہ کیا تو مسلمان اپنی مجموعی قوت سے ہمارا مقابلہ
کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں گے، ورنہ مسلمانوں کی اندرونی حالت اس قسم کے مقابلہ
کی قطعاً تاب نہیں رکھتی ۔
ابرہہ کے مقابلہ میں عبدالمطلب کا رد عمل یا اگر زیادہ سے زیادہ کرسکیں تو وہ وہی کریں گے جو عبدالمطلب نے
کیا۔ اُس وقت بھی مکہ پر حملہ کرنے والے اٹلی والے ہی تھے۔ یہ نہیں کہ وہ اٹلی کے رہنے
والے تھے بلکہ ابرہہ جس نے حملہ کیا تھا اتھو پیا کے بادشاہ کا نائب تھا اور اتھو پیا یا ابی سینیا کا تھا اور اتھوپیا یا
علاقہ گو براہ راست اٹلی کے ماتحت نہ تھا مگر اٹلی کے زیر سلطنت تھا۔ ابرہہ نے جب حملہ کیا
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اور مکہ والوں کے اونٹ اس کے سپاہی پکڑ کر لے گئے تو ابرہہ نے عبد المطلب کو بلایا اور کچھ
باتیں کرنے کے بعد ان کی عقل سے متاثر ہو کر کہا کہ آپ مجھ سے کچھ مان کچھ مانگیں ۔ عبدالمطلب
نے کہا کہ میرے چند اونٹ آپ کے سپاہی پکڑ کر لے آئے ہیں آپ اگر میرے اونٹ
واپس کر دیں تو میں آپ کا ممنون ہوں گا ۔ ابرہہ کہنے لگا تم اتم نے اپنے اونٹوں کا سوال کر دیا
مگر تمہیں اپنے مکہ کا کوئی خیال نہیں آیا۔ تمہیں تو چاہئے تھا کہ میرے پاس یہ درخواست
کرتے کہ مکہ پر میں حملہ نہ کروں، بجائے اس کے تم یہ درخواست کرتے کہ اونٹ واپس
کئے جائیں ۔ عبدالمطلب کہنے لگے میں اپنے اونٹوں کا مالک ہوں اور مجھے ان کا فکر ہے۔
بیت اللہ کا بھی ایک مالک ہے وہ خود اس کی حفاظت کرے گا ، مجھے اس کا فکر کرنے کی کیا
ضرورت ہے یا
یہی جواب زیادہ سے زیادہ مسلمان دے سکتے ہیں، اس کے علاوہ اور کیا کر سکتے
ہیں۔ تو اس قسم کے خطرناک حالات دُنیا میں رونما ہو رہے ہیں کہ مسلمانوں کے لئے اپنی
زندگی قائم رکھنا بہت مشکل نظر آ رہا ہے ۔ مصطفیٰ کمال نے نے بے شک جبری طور پر اسلام کی
بہت سی تعلیمیں اُڑا دیں مگر اُس نے کم سے کم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام تو رہنے دیا لیکن
اگر اٹلی اور جرمنی والے آجائیں تو وہ اسلام کا نام بھی باقی رہنا پسند نہ کریں گے۔
آج سے ۱۲ دن پہلے حکومت اٹلی نے اعلان کیا تھا کہ لوگ یونہی جھوٹی افواہیں اُڑا
رہے ہیں کہ ہم البانیہ پر حملہ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ ہمارا البانیہ پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ
نہیں لیکن اس اعلان پر ابھی ۱۲ دن ہی گزرے ہیں کہ اٹلی نے واقعہ میں البانیہ پر قبضہ کر لیا
ہے۔ اسی طرح ایک دفعہ جب لڑکی کے ساتھ اٹلی کے تعلقات کشیدہ تھے تو اٹلی کے پرائم منسٹر
نے اعلان کیا کہ ہمارے لڑکی سے اتنے اچھے تعلقات ہیں کہ اس قدر اچھے تعلقات آج
پہلے کبھی نہیں ہوئے ۔ یہ اعلان ہوا اور اس اعلان کے تیسرے دن بعد اٹلی نے ٹرکی
پر حملہ کر دیا تو یہ وہ لوگ ہیں کہ جہاں جہاں ان کا بس چلے گا وہاں اسلام کو مٹانے کی
کوشش کریں گے ۔ انگریز ہزار بُرے سہی لیکن ان میں یہ مادہ ہے کہ وہ مذہب کے معاملہ
سے
میں کم سے کم دخل اندازی کرتے ہیں اور اس لحاظ سے انگریز اٹلی اور جرمنی سے بہتر ہیں ۔
-
میں نے ہٹلر کی کتاب پڑھی ہے۔ وہ ایک مقام پر اس میں لکھتا ہے کہ وہ قوم جس کا
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
مذہب اس کی تمدنی زندگی کے لئے قانون بناتا ہے، ہرگز اس قابل نہیں ہوتی کہ اسے اپنے
ملک میں رہنے دیا جائے ۔ پھر وہ لکھتا ہے مذہب کا تعلق محض عقائد سے ہے، اس کا ہماری
عملی زندگی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ۔ اور میں نے اپنی کتاب میں وہاں نوٹ لکھا ہے کہ سچا
عیسائی یہی شخص ہے کیونکہ عیسائیت کہتی ہے کہ شریعت لعنت ہے۔ باقی عیسائی اس تعلیم کو سنتے
اور شریعت پر پھر بھی کچھ نہ کچھ عمل کرتے رہتے ہیں لیکن ہٹلر کہتا ہے کہ شریعت کا نہ سیاست
سے کوئی تعلق ہے نہ عملی زندگی سے ۔ پھر وہ بحث کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہودیوں کے مذہب
نے انہیں ایک تفصیلی قانون دیا ہے۔ پس جس قوم کے اندر بھی یہ قوم مل کر رہے گی اُس کی
ترقی بہر حال رُک جائے گی ۔ اسی طرح اس نے رومن کیتھولک والوں کا بھی ذکر کیا ہے،
پراٹسٹنٹ کا بھی اور کہتا ہے کہ یہ بھی بیوقوف ہیں کیونکہ یہ بھی مذہبی اعمال کی دخل اندازی
کو تسلیم کرتے ہیں ۔ پھر وہ تنظیم کا ۔ پھر وہ تنظیم کا ذکر کرتا ہے اور لکھتا ہے کہ ہر وہ قوم جس کا کوئی مذہب
مرکز کی حکومت سے باہر ہے ہرگز اس حکومت میں رہنے کے قابل نہیں ۔
اب بتاؤ یہ تو میں احمدیت کو کب اچھی نگاہ سے دیکھ سکتی ہیں۔ احمدیت تو بات بات پر
کہتی ہے کہ فلاں امر شریعت کے خلاف ہے اور فلاں امر شریعت کے مطابق ۔ پس ان
قوموں کی ترقی یقیناً اسلامی اور احمدی نقطۂ نگاہ سے دنیا کے لئے بے حد خطرناک ہے اور
اب تو یہ تو میں اس قدر ترقی کر چکی ہیں کہ دُنیا کے ڈر کے مارے اوسان خطا ہو رہے ہیں۔
یہ کھلے بندوں دھمکی دیتے ہیں اور کوئی اُن کے مقابلہ میں حرکت نہیں کرتا ۔ ایسا رعب دلوں
پر چھایا ہوا ہے کہ جو کچھ چاہتے ہیں کر لیتے ہیں۔ البانیہ چھوڑ معمولی معمولی قلعوں پر پہلے
لڑائیاں شروع ہو جایا کرتی تھیں مگر اب بڑے بڑے علاقے اپنے قبضہ میں کر لئے جاتے
ہیں اور کوئی مقابلہ کے لئے نہیں اُٹھ سکتا۔ چیکوسلوویکیہ کی ۹۵ لاکھ کی آبادی ہے جس پر ہٹلر
نے قبضہ جمایا۔ اگر ان ۹۵ لاکھ آدمیوں میں جرات ہوتی اور ان پر ہٹلر کا رُعب چھایا ہوا نہ
ہوتا تو یہ جرمنی کا سالہا سال مقابلہ کر سکتے تھے مگر اُنہوں نے ایک دن بھی مقابلہ نہ کیا اور
ہتھیار ڈال دیئے اور اب تو ان کا طریق ہی یہ ہو گیا ہے کہ وہ پہلے اعلان کر دیتے ہیں کہ
اگر ہمارا مقابلہ کیا گیا تو فوجی کارروائی کی جائے گی اور طاقت وقوت کو استعمال میں لایا
جائے گا۔ نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کوئی مقابلہ کی ہمت نہیں کرتا اور وہ ملکوں کے ملک اپنے قبضہ
خطابات شوری جلد دوم
میں کئے چلے جاتے ہیں۔
۴۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
یہ خبریں ہمارے سامنے ہیں ۔ مگر ہماری جماعت کو ان کا کوئی فکر نہیں ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ
اُن کے وہ لوگ دشمن ہیں جو لاہور، فیرز پور یا سیالکوٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ حالانکہ ان
کا وہ دشمن نہیں جو قصور میں : جو قصور میں بیٹھا ہوا ہے۔ وہ دشمن نہیں جو فیروز پور میں بیٹھا ہوا ہے، وہ دشمن
دور
نہیں جو لاہور میں بیٹھا ہوا ہے، بلکہ احمدیت اور اسلام کا وہ دشمن اوہ دشمن ہے جو ہزاروں میل
بیٹھا ہے اور موت کی طرح ہر آن ہماری طرف بڑھتا چلا آ رہا ہے اور موت کو روکنے والا
سوائے خدا کے اور کوئی نہیں ۔ پس جب تک خدائی ہاتھ ان دشمنوں کو ہماری طرف بڑھنے
سے روک نہ دے اُس وقت تک ہما را چین سے بیٹھے رہنا ایک احمقانہ اور مجنونانہ حرکت ہے۔
پس میں جماعت کے تمام دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی
ذمہ داریوں کو سمجھیں ، دعاؤں سے کام لیں اور جو وعدے اُنہوں نے کئے ہوئے ہیں اُنہیں
پورا کرنے کی کوشش کریں ۔ وہ وعدے بھی جو تحریک جدید کے سلسلہ میں اُنہوں نے کئے اور
وہ وعدے بھی جو جو بلی فنڈ کے لئے اُنہوں نے کئے گو جو بلی فنڈ کی تحریک میری طرف سے
نہیں مگر بہر حال دوستوں نے جو وعدے کئے ہیں اُن کا فرض ہے کہ وہ اُنہیں پورا کریں۔
پھر اس وقت جو بجٹ طے ہوا ہے اس کو پورا کرنا بھی ہماری جماعت کے تمام دوستوں کا
فرض ہے۔
میں نے بار ہا بتایا ہے کہ جب تک ہماری جماعت کے دوست صحیح طریق اختیار نہیں
کریں گے اور عورتوں اور بچوں میں بھی قربانی کی روح پیدا نہیں کریں گے، اُس وقت تک میں
ان کی راہ میں بہت سی مشکلات حائل رہیں گی اور وہ کبھی بھی صحیح رنگ میں قربانی نہیں کر سکیں
گے۔ مگر جس دن اُنہوں نے عورتوں اور بچوں میں بھی یہ روح پیدا کر دی، اُس دن اگر
موجودہ بجٹ سے دوگنا بجٹ بھی منظور ہو گا تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ وہ آسانی سے
پورا ہو جائے گا ۔
اسی طرح تبلیغ پر زور دیں اور لوگوں کو سلسلہ میں داخل کرنے کی کوشش کریں ۔ میں
نے انہی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے تحریک جدید کو صدر انجمن کے باقی صیغہ جات سے جہ
الگ رکھا ہوا ہے اور میرا انشاء ہے کہ اس روپیہ سے ایک ایسا مستقل فنڈ قائم کیا جائے جس
خطابات شوری جلد دوم
۴۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
سے تحریک جدید کے تمام کام خود بخود ہوتے چلے جائیں ۔ صرف ہنگامی کاموں کے لئے اگر
کوئی تحریک کرنی پڑے تو وہ کر دی جائے ورنہ مستقل کاموں کے لئے مستقل فنڈ ہمارے
پاس موجود ہوا اور اُسی سے تمام کام بغیر کسی فکر اور تردد کے ہوتے چلے جائیں ۔
پس میں جماعت کے تمام دوستوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور اس
دعا کے ساتھ مجلس شوری کے اجلاس کو ختم کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی ذمہ داریوں کے
سمجھنے اور ان کو ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ ہم صرف باتیں کرنے والے نہ ہوں بلکہ
عمل کرنے والے ہوں ۔ اور ہماری ہر حرکت اور ہمارا ہر سکون اس کی رضا اور خوشنودی کے
حصول کے لئے وقف ہو۔“
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء)
ا التوبة : ١٠٠
L
66
وَ مِنْ حَيْثُ خَرَجْتَ فَوَل وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِد الحرام (البقرة : ۱۵۱)
السيرة النبوية لابن هشام جلد ۳ صفحه ۷۱ تا ۷۳ مطبوعہ ۱۹۳۶ء
الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد اصفحه ۴۰۵ تا ۴۰۷ مطبوعه ۲۰۰۲ء
اسد الغابه جلد ۳ صفحه ۱۹ ز مراسم عامر بن سنان مطبع دار الفکر بیروت لبنان مطبوعه ۱۹۹۸ء
کے بخاری کتاب العيدين باب من خالف الطريق إِذا رَجَعَ يَوْمَ العيد
موسوعه امثال العرب جلد ۴ صفحه ۲۶۵ مطبوعہ بیروت لبنان ۔
المائدة : ٦٨
ما الوصیت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۱۸
اله الوصیت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۱۶
۱۲ الوصیت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۱۶
۱۳ الوصیت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۱۶
۱۴ الوصیت - روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحه ۳۱۶
ها السيرة النبوية لابن هشام جلد اول صفحه ۴۸ تا ۵۱ مطبوعه ۱۹۳۶ء