دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ہوں اس
ایک حد تک پورا ہو جاتا ہے اور جہاں جماعتیں بڑی ہوتی ہیں وہاں یہ نقص زیادہ ہے اس
لئے میرے نزدیک دو دنوں میں زیادہ مکمل طور پر کام کرنا چاہئے ، میں ان لوگوں سے متفق
اس کی اصل غرض ایک رو چلانا ہے اور تم رو چلانا ہے اور تبلیغ کا جوش پیدا کرنا ہے ۔ اگر ہرا را ایک فرد کی
نگرانی کی جائے اور پورا انتظام کیا جائے تو سارے کے سارے لوگ اس سے متاثر ہوتے
ہیں۔ چنانچہ جب یہ دن آتا ہے تو غیر احمدی اور دوسرے لوگ ناراض ہوتے ہیں، حالانکہ
آگے پیچھے وہ ناراض نہیں ہوتے صرف ان موقعوں پر وہ ناراض ہوتے ہیں ۔ پس اس کی
خوبیاں اور خامیاں بالکل جدا گانہ ہیں ۔ میرے نزدیک دو دن چار سے زیادہ فائدہ مند
ہیں ۔ اس کی اصل غرض تبلیغ نہیں ہے بلکہ اس میں زیادہ زور مجموعی طاقت کے دکھانے کا ہے
اور جماعت سے ہر فرد کا تعاون کرانا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ دو دنوں پر ایک اور دن بڑھا دیا یوم پیشوایان مذاہب
جائے اور وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دیرینہ خواہش پوری
کرنے کے لئے ہو کہ تمام لوگوں کو دعوت دی جائے کہ وہ اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں یا
اپنے مذہب کے بانی کے حالات اس موقع پر بیان کریں ۔ پس ایک دن سال میں اور بڑھا
دیا جائے جس میں تمام مذاہب والوں کو دعوت دی جائے ، ہندوؤں اور عیسائیوں اور دیگر
مذاہب کے لوگوں کو ۔ اس میں ایک فائدہ یہ ہوگا کہ ہمارے لوگ اسلامی نقطہ نگاہ کو اچھی
طرح پیش کر سکیں گے اور آہستہ آہستہ یہ بات عام ہو جائے گی کہ احمدیت کے دلائل زیادہ
مفید اور غالب ہیں ۔ اس موقع پر نہ صرف مذہبی خوبیاں ہی بیان ہوں بلکہ سیرت کے مضامین
بھی لئے جائیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت مسیح ، کرشن اور حضرت مسیح موعود کی
سیرت کے مضامین بیان ہوں۔ موجودہ جلسہ سیرت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
سیرت بیان ہوتی ہے لیکن ایسے جلسے میں ہر مذہب کے اُس بانی کی خوبیاں بیان کی جائیں
جو الہام کا مدعی ہو۔
فیصلہ پس میں دو دنوں کی بجائے ایک دن بڑھاتا ہوں لیکن اس مخصوص غرض کے لئے
کہ اُس دن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مقرر کردہ تجویز کے مطابق مختلف
یہ
-
مذاہب کے مامور مدعیان کے حالات بیان کئے جائیں ۔“
66
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
جلسہ ہائے سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک تجویز یہ تھی کہ ۱۳ سال سے یوم سیرۃ النبی منایا جا رہا
ہے اور اب وقت ہے کہ یوم سیرت مسیح موعود بھی منایا جایا کرے۔
سب کمیٹی دعوۃ و تبلیغ نے اس میں حسب ذیل ترمیم منظور کی کہ فی الحال حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی سیرت کو ہر احمدی جماعت اپنے سالانہ جلسہ کے پروگرام میں شامل کرے اور
بجائے سیرت مسیح موعود کا جلسہ علیحدہ منعقد کرنے کے اس ضروری حصہ کو پروگرام کا لازمی
حصہ قرار دیا جائے اس سے اخراجات کا بار بھی نہ پڑے گا اور مقصد بھی آسانی سے حاصل
ہوگا۔
بحث کے دوران میں بعض نمائندگان نے اس ترمیم پر تنقید کی تو سب کمیٹی کے ایک
ممبر محترم سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے سب کمیٹی کے دفاع میں ایک مختصر تقریر
کی ۔ اس کے بعد حضور نے احباب کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا :-
دو
' شاہ صاحب نے بہت کچھ مٹی ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ لیکن وہ تجویز جو میرے
ہاتھ میں ہے اور وہ جس کو سب کمیٹی نے منظور کر کے ہمارے پاس بھیجوایا ہے اُس کے اندر
کچھ ایسے پھاوڑے ہیں جنہوں نے اس سب مٹی کو کھود دیا ہے۔
(اقتباس از رپورٹ سب کمیٹی )
اس تجویز پر خیالات کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے جلسوں میں غیر احمدی مسلمان عام طور پر روک ڈالتے ہیں اور خود بھی ہمارے بالمقابل
جلسے کرتے ہیں اور پہلے سے ہی بدنام کرتے ہیں کہ احمدی اپنی تبلیغ کی خاطر یہ جلسے کرتے
ہیں اس طرح غلط پراپیگینڈا سے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلسوں کی کامیابی کی
راہ میں رخنے ڈالتے ہیں۔ اگر ہم سیرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلسے کریں گے تو ان میں
کامیابی کی صورت اس سے بہتر متوقع نہیں ہوسکتی جو ہمیں سیرت نبویہ کے جلسوں میں حاصل
ہے بلکہ اس کا طبعی نتیجہ یہ ہو گا کہ سیرت النبی کا جلسہ بھی کمزور ہو جائے گا ۔ کیا بلحاظ مخالفانہ
پراپیگنڈا کے اور کیا بلحاظ اخراجات کے“۔
سب کمیٹی کی تجویز جو آئی ہے اس سے پتہ لگتا ہے کہ خرچ بہت بڑھ جائے گا۔ دوسرے
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
یہ کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو لوگ مخالفانہ پراپیگنڈا کریں گے کہ سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا جلسہ یہ لوگ اس واسطے کرتے تھے کہ کل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر کریں لیکن
سوال یہ ہے کہ کیا لوگ ہم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوے کو پیش کرتے وقت یہ
نہیں کہتے؟ حالانکہ سیرت کا معاملہ بہت ہلکا ہے۔ ہ بہت ہلکا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت
کا جلسہ ہم کرتے ہیں اس پر ہندو اور عیسائی بھی لیکچر دیتے ہیں، لیکن کیا خاتم النبین پر بھی
کوئی مضمون دینے کو تیار ہوتا ہے؟ اگر سیرت کی وجہ سے یہ رخنہ پیدا ہو گا تو ہمارے دوسرے
دلائل کے بیان کرنے سے جو ہم روزانہ پیش کرتے ہیں لوگ کیا کہتے ہیں ۔
باقی رہا اخراجات کا سوال؟ تو میں اس کی اہمیت نہیں سمجھ سکا کیونکہ اس رپورٹ میں
سب کمیٹی نے دو اور جلسوں کی تائید کی ہے، کیا اس پر اخراجات نہیں ہوتے ۔ جب یوم التبلیغ
دو اور بڑھانے کی تجویز کی تھی تو کیا اس پر اخراجات نہیں بڑھتے ؟ پس یہ دونوں دلیلیں غلط
ہیں ۔ حقیقت ۔ یہ ہے کہ اس وقت شیطان نے ان کے دل میں یہ وسوسہ پیدا کر دیا ہے کہ
اس طرح لوگ طعنہ دیں گے ۔ گو انہوں نے جو کچھ کہا ہے نیکی اور نیک خیال سے کہا ہے کہ
اس طرح سے ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت سے جو فائدہ حاصل کر رہے ہیں اور
اس میں لوگ ہماری باتوں کو آ کر سنتے ہیں اس سے ہم محروم ہو جائیں گے۔
ذرا
میں اس سے پہلے کہہ چکا ہوں کہ ایسے جلسے کئے جائیں جن میں سیرت مسیح موعود
علیہ السلام کا مضمون بھی آجائے ۔ جب ہم نے غیر کو سُنانا ہے تو بہتر ذرائع کیوں نہ اختیار
کریں ۔ پس یہ طریق بہتر ہے جیسا کہ میں نے بتایا ہے کہ ایک ایسا دن مقرر ہو جس میں ہر
ایک مذہب اپنے اپنے بانی کی خوبیاں بیان کرے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی
اس تجویز کو بیان فرمایا ہے۔ اس میں سیرت کا پہلو بھی آ جاتا ہے اور عملی طور پر اس طریق
سے ہم زیادہ فائدہ اُٹھائیں گے ۔ ہم جن کی تعریف کریں گے اُن کا زمانہ گزر چکا ہے اور
جن کی وہ تعریف کریں گے اُن کا زمانہ ابھی جاری ہے ۔ ایک پادری اگر آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کرے گا تو لازماً اس کے اندر ایک سُرنگ لگتی جائے گی ۔ پس ایسے
جلسے زیادہ مفید ہوں گے ۔ جس صداقت کے ہم خود قائل ہیں دوسروں کو بھی اس کا حق ہے۔
ہم کرشن کو مانتے ہیں ۔ عیسی علیہ السلام کو مانتے ہیں۔ اگر وہ ہم کو ان کی تعریف کرنے کو کہیں
خطابات شوری جلد دوم
۴۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
تو ہم کریں گے ۔ قرآن مجید نے سب صداقتوں کو بیان کیا ہے کیا وجہ ہے کہ ہم تو اپنا حق
لیں مگر ان کا حق نہ دیں۔ یہ ان کا قرضہ تھا جس کو اس صورت میں ادا کرنا چاہئے ۔ اردو میں
ایک مثال ہے کہ کبھی ایک کام کرنے کے دو نتیجے نکل آتے ہیں ۔ انگریزی میں بھی یہ مثال
ہے کہ کبھی ایک پتھر سے دو شکار مارے جاتے ہیں۔ پس ہم جب ان کا یہ قرضہ اُتاریں گے
تو دوسری طرف عملی لحاظ سے ہم کو فائدہ ہوگا ۔ وہ ہماری باتوں کو شوق سے سنیں گے ۔ اس
طرح یہ غرض جو سیرت مسیح موعود کی ہے پوری ہو جائے گی ۔
مجھے صرف الفاظ پر اعتراض تھا کہ اگر لوگ سُن لیں تو بہتر اور اگر نہ سنیں تو پہلے فائدہ
سے محروم نہیں ہونا چاہئے ۔ گو میرے نزدیک یہ الفاظ کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں کہے گئے
بلکہ بعض اوقات انسان سے الفاظ بے احتیاطی سے لکھے جاتے ہیں۔
سیرت کے متعلق اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اس کا جماعت میں چرچا ہونا چاہئے ۔
کے لئے الفضل کا ایک سالانہ نمبر سیرت پر ہوا کرے۔ یہ پرچہ چا ے۔ یہ پرچہ چالیس پچاس صفحات کا ہو
اس کے ۔
تا کہ جماعت کے سامنے یہ مضمون بار بار آتے رہیں ۔“
مدرسہ احمدیہ اور جامعہ احمدیہ میں داخلہ کا معیار سب کی تعلیم و تربیت نے میعار داخلہ مدرسہ احمدیہ، جامعہ احمدیہ کے بارہ میں
رپورٹ پیش کی کہ فی الحال تجربہ کے طور پر معیار داخلہ انٹرنس پاس طلباء کا کر دیا جائے اور
چند سال کے بعد عملی نتائج کی بناء پر اس سوال پر پھر غور کر لیا جائے ۔“
اس تجویز پر اظہار رائے کرتے ہوئے نمائندگان نے دو ترامیم بھی پیش کیں ۔ اس
کے بعد حضور نے فرمایا :-
مدرسہ احمد یہ اور جامعہ احمدیہ کے متعلق سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے ( کثرتِ رائے
سے ) کہ فی الحال تجربہ کے طور پر داخلہ انٹرنس پاس طلباء کا کر دیا جائے اور چند سال کے بعد یا
عملی نتائج کی بناء پر پھر غور کر لیا جائے ۔ دوستوں کے سامنے مخالف اور موافق دونوں قسم کے نتائج کی بناء پر پر غور کر لی جائے۔ سامنے اور
خیالات آچکے ہیں ۔ اب تین صورتیں ہیں۔
ا۔ سب کمیٹی کی تجویز کہ دسویں پاس طلباء کا داخلہ ہو ۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
۲۔ (ترمیم) مدرسہ کی جو موجودہ صورت ہے وہی قائم رہے اور معیار کو بڑھایا نہ جائے ۔
۳
۔ (ترمیم) مڈل پاس کا معیار قائم کر دیا جائے۔
اس کے بعد رائے شماری کی گئی۔ سب کمیٹی کی تجویز کی تائید میں ۸۵ ۔
ترمیم اول ( موجودہ صورت قائم رہے ) کی تائید میں ۱۰۹۔
ترمیم دوم ( مڈل پاس کا داخلہ ہو ) کی تائید میں ۱۵۲۔
رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
وو
دورانِ گفتگو میں میری یہ رائے ہو گئی تھی کہ موجودہ صورت میں تجربہ مڈل پاس کا
معیار ہی اختیار کر لیا جائے کیونکہ بعض لوگ ڈر رہے ہیں ۔ میں نے اس اثناء میں ہیڈ ماسٹر
صاحب سے دریافت کر لیا تھا کہ مڈل پاس کے لئے کس قدر عرصہ درکار ہوگا۔ تو اُنہوں نے
کہا ہے کہ تین سال کافی ہوں گے ۔ میری رائے دوران گفتگو میں مڈل پاس کے متعلق ہو گئی تین
تھی اس لئے میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔
مجھے اب خیال آیا کہ مدرسہ بنات میں بھی ہم نے یہی سکیم جاری کی ہوئی ہے ۔ وہاں
بھی مڈل پاس کرنے کے بعد ہم دینیات کی طرف گئے ہیں ۔ اس طرح ان دونوں میں ایک
قسم کا اشتراک پیدا ہو گیا ہے گو میری رائے یہی ہے جیسا کہ کل میں نے ایک دوست سے
ذکر کیا تھا کہ مبلغ کے لئے اعلیٰ اخلاق اور اعلیٰ ارادوں کا ہونا نہایت ضروری ہے اور اس
کے لئے صحیح معیار انٹرنس پاس ہی ہے ۔ کیا ہم چوتھی جماعت پاس کے طلباء کا انٹرویو کر سکتے
ہیں؟ ہاں مڈل پاس کا انٹرویو ایک حد تک ہو سکتا ہے مگر پوری طرح نہیں ۔ تبلیغ کے لئے ہم کو
ایسے آدمی کی ضرورت ہے کہ جس میں اُمنگیں اور جذبات پیدا ہو گئے ہوں اور اس میں
قابلیت پیدا ہو گئی ہو کہ وہ اپنے متعلق یہ فیصلہ کر سکے کہ میں آئندہ کیا کروں گا اور اس کا
معیار کم سے کم انٹرنس پاس ہے۔ اس کے اُستاد بھی اس امر کی شہادت دے سکتے ہیں کہ اس
کے اخلاق اور میلان طبع کیا ہیں ۔ پرائمری پاس تو ابھی بچہ ہی ہوتا ہے جس کے متعلق
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں ۔ اَلصَّبِيُّ صَبِيٌّ وَلَوْ كَانَ نَبِيًّا کہ اس
کے اخلاق کا ابھی اظہار نہیں ہوتا ، وہ اپنے اخلاق کو ظاہر نہیں کرتا ۔ وہ تو ایک نقال ہوتا ہے
اور اپنے والدین کے اخلاق کو ظاہر کرتا ہے لیکن جب اس کی عمر بڑی ہوتی ہے تو اُس وقت
اس کی حیثیت ایک منفردانہ رنگ رکھتی ہے۔ اور جب میں ایسے دلائل کو سنتا ہوں کہ اس
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۱
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
صورت میں اس میں غرباء تعلیم نہیں پاسکیں گے تو میری طبیعت پر اس کا الٹا اثر پڑتا ہے کہ
اس سے ہم ایک اعلیٰ نظام کو تباہ کرتے ہیں ۔ یہ ایسی بات ہے کہ فلاں منافق کے لئے ایک
صحابی کی قربانی کی جاوے۔ ہم بلغ مَا اُنْزِلَ اليك کے لئے جو تعلیم جاری کرتے
ہیں ، اس کے لئے ہم یہ قربانی نہیں کر سکتے اور یہ بہت معیوب بات ہے کہ اگر ہم میں غرباء
کی ہمدردی ہے تو انہیں انگریزی سکول میں امداد دے کر پڑھا لیں۔ اس سکول کی ترقی کو
محض اس لئے روکنا کہ غرباء اس میں تعلیم نہیں پاسکیں گے بہت نا مناسب ہے اور غلط طریق
ہے۔ یا تو یہ معیار ہوتا کہ غرباء میں سے مبلغ ہو سکتے ہیں تو پھر یہ کہنا صحیح ہو سکتا تھا لیکن اگر یہ
معیار نہیں بلکہ ہر طبقہ میں مبلغ بنے کی قابلیت ہوتی ہے تو پھر یہ نہیں ہو سکتا کہ ہم چند غرباء کی
خاطر محکمہ تبلیغ قربان کر دیں ۔ میں جب اس دلیل کو سنتا ہوں تو میرے دل کو ٹھیس لگتی ہے
اور میں کہتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ ہم اس معیار کو بہت جلد تبدیل کر دیں۔
میں یہ بھی سمجھتا ہوں کہ ہمارے لڑکے کچھ نہ کچھ تو ناکام رہتے ہیں اور اس صورت یہ
میں یہ کسی کام کے نہیں رہتے کیونکہ چوتھی جماعت والے کو کوئی کام نہیں ملتا لیکن مڈل پاس کو
پھر بھی کچھ کام مل ہی جاتا ہے ۔
لائل پور میں مالی تک کے لئے یہ شرط ہے کہ کم سے کم مڈل پاس ہو۔ پس سر دست تو
جولڑ کا اس مدرسہ کو چھوڑ جائے وہ بالکل ہی ناکام رہتا ہے۔ اگر کم سے کم مڈل ہو گا تو کوئی
اور کام تو کر لے گا ۔ اس سے نیچے کا تعلیمی معیار رکھنا تو ظلم ہے۔ اب اس سے تجربہ کے طور
پر دو تین سال تک امتحان کر لیا جائے ۔ اور یہ بات غلط ہے کہ انٹرنس پاس کی صورت میں
لڑکے نہ آئیں گے ۔ بہر حال فوری طور پر تبدیلی کرنا بھی بعض اوقات نقصان دہ اور
خطرناک ہوتا ہے اس لئے میں مڈل پاس کا فیصلہ کرتا ہوں اور ہیڈ ماسٹر صاحب اس کا
فوری طور پر انتظام کر لیں۔ اس سال پہلی جماعت میں مڈل پاس طلباء داخل ہوں ۔ یہ
لڑکے اینگلو ور نیکر ہوں یعنی انگریزی مڈل پاس ہوں ۔“
66
وصیت کے لئے جائیداد کے معیار کی تعیین سب کمیٹی بہشتی مقبرہ کی طرف
سے مجلس مشاورت کے اجلاس
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
وو
میں رپورٹ پیش ہوئی کہ وصیت کے لئے جائیداد کا معیار مقرر ہونا چاہئے“ بعض
نمائندگان نے اس تجویز کے حق میں اور بعض نے مخالفت میں اپنی اپنی آراء کا اظہار کیا۔
رائے شماری سے قبل حضور نے چند امور کی وضاحت ضروری خیال کرتے ہوئے فرمایا:-
دوستوں کے سامنے سب کمیٹی کی رپورٹ آچکی ہے۔ پہلے سوال یہ در پیش ہے کہ
جائیداد کا معیار ہونا چاہئے ۔ میں دفتر الوصیت سے یہ دریافت کے یہ دریافت کرتا ہوں کہ آیا یہ قانون پاس
ہو چکا ہے کہ آمد کی وصیت ضروری ہے اور جو شخص جائیداد کی وصیت کرے اُس کی آمد کی
وصیت بھی لازمی ہے۔“
اس پر رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۳۵ء صفحہ ۸۹ حضور کی خدمت میں پیش کی گئی جس
میں آمد کی وصیت کو بھی ضروری قرار دیا گیا تھا ۔ اس پر حضور نے فرمایا :-
میں سمجھتا ہوں کہ یہ سوال ایسا ہے کہ جس کے متعلق رائے لینے سے پہلے میں اپنے
خیالات کا اظہار کر دوں ۔ اِس بارے میں میرے نزدیک بہت سی غلط فہمیاں ہوئی ہیں اور
بہت سی غلط فہمیوں کا امکان ہے اِس لئے میں غیر معمولی طور پر اپنی عادت کے خلاف پہلے
اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں ۔ مگر یہ میری رائے ہوگی فیصلہ نہ ہوگا پہلے بھی میں کئی دفعہ بیان
کر چکا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت سے بھی یہ ثابت ہے کہ مشورہ سے
پہلے حضور نے بعض دفعہ اپنی رائے کا اظہار فرمایا۔ پس اس بات سے دوسروں پر کوئی بُرا اثر
نہیں ہونا چاہئے ۔ مومن جس چیز کو درست سمجھتا ہے وہی رائے دیتا ہے۔
میرے نزدیک جو بات میر صاحب ( محترم میر محمد الحق صاحب ) نے بیان کی ہے کہ
یہ شرطیں وحی خفی سے ہوئی ہیں ثابت نہیں ہوتی ۔ وصیت کی عبارت سے صرف یہ ظاہر ہوتا
ہے کہ وحی خفی نے آپ کو یہ توجہ دلائی ہے کہ کچھ شرطیں ہونی چاہئیں ۔ حضرت مسیح موعود
فرماتے ہیں :-
” اس لئے خدا نے میرا دل اپنی وحی خفی سے اس طرف مائل کیا
کہ ایسے قبرستان کے لئے ایسے شرائط لگا دیئے جائیں کہ وہی لوگ اس
میں داخل ہو سکیں جو اپنے صدق اور راستبازی کی وجہ سے ان شرائط کے
10،،
پابند ہوں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
ایسے“ کا لفظ دلالت کرتا ہے کہ وحی خفی نے شرائط بیان نہیں کیں ۔ یہاں پر یہ
الفاظ نہیں ہیں کہ ایسے قبرستان کے لئے یہ شرائط لگا دیئے جائیں ۔ یعنی وحی خفی شرائط کا لگانا
ضروری قرار دیتی ہے، شرائط کو معین نہیں کرتی ۔ مگر اس کے یہ معنی نہیں ہیں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے جو شرطیں لگائی ہیں ہم اُن کو یونہی نظر انداز کر دیں۔ بعض وقتی تحریکیں
پیدا ہو جاتی ہیں وہ مستقل اصولوں سے ٹکراتی نہیں۔ شریعت میں بھی بعض احکام وقتی طور پر
پیدا ہو جاتے ہیں۔ حضرت عمرؓ نے فرمایا کہ آئندہ جو تین طلاق یکدفعہ دے گا اُس کو میں جدا
کر دوں گا ، حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن سے یہ ثابت نہیں ۔ تو جب
کوئی مجزوی حکم کسی اصولی حکم کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہو تو اُس وقت وقتی طور پر اس کو ملحوظ رکھا
جائے گا۔ پس میرے نزدیک ان شرائط کا وحی خفی کے ماتحت نہ ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم
ان کو نظر انداز کر دیں۔
اس کے بعد میں اصلی مسئلہ کے متعلق اپنے خیالات بیان کرتا ہوں ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ
مقبرہ بہشتی کی غرض روپیہ حاصل کرنا نہیں ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے :-
اور ایک جگہ مجھے دکھلائی گئی اور اس کا نام بہشتی مقبرہ رکھا گیا
اور ظاہر کیا گیا کہ وہ ان برگزیدہ جماعت کے لوگوں کی قبریں ہیں جو بہشتی
ہیں ۔
تو قبرستان کا خیال ان شرائط کے بنانے سے پہلے ہوا اور اس کے بعد ایک تحریک پیدا
ہوئی ۔
دو
” اب اخویم مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کی وفات کے بعد
جبکہ میری وفات کی نسبت متواتر وحی الہی ہوئی ، میں نے مناسب سمجھا کہ
قبرستان کا جلدی انتظام کیا جائے ۔۱۲
تو یہ الہامات اور مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات اس تحریک کو پورا کرنے کا محرک
بي
ہو گئے ۔ اس پر حضور نے کیا کیا۔ پر نے کیا
” اس لئے میں نے اپنی ملکیت کی زمین جو ہمارے باغ کے قریب اس لئے میں نے اپنی
،،
ہے جس کی قیمت ہزار روپیہ سے کم نہیں ، اس کام کے لئے تجویز کی ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اب سوال یہ ہے کہ کیا ہر احمدی اس قبرستان میں داخل ہو سکے گا اور وہ رؤیا اس طور پر
پوری ہو جائے گا ؟ تب وحی خفی نازل ہوئی اور بتایا کہ یہ رویا اس طرح پوری کرو کہ ایسے
قبرستان کے لئے کچھ شرائط لگا دیئے جائیں کہ اس معیار کے مطابق لوگ اس میں داخل
ہوں ۔
اور یہ اس جماعت کے پاک دل لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے
در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی اور خدا کے
لئے ہو گئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلایا۔
امِيْنَ يَا رَبَّ الْعَلَمِينَ "
یہ شرائط حضور نے اپنی سمجھ کے مطابق لگائے ہیں۔ اگر حضرت مسیح موعود د علیہ السلام
کی یہ شرطیں اپنی نہ ہوں تو پھر یہ کہنا جائز ہوگا کہ ہر شخص جو ان شرطوں کے ماتحت وصیت
کرے وہ جنتی ہے، حالانکہ یہ واقعہ کے خلاف ہے کیونکہ اس صورت میں لازم آئے گا کہ ہر
وصیت کرنے والا لازما جنتی ہے حالانکہ بعض وصیتیں منسوخ بھی ہو سکتی ہیں۔ گو میرا یہ عقیدہ
ہے کہ جو لوگ ہماری نظروں میں کمزور ہوں لیکن وہ مقبرہ میں داخل ہو جائیں تو یہ ہماری
نظروں کی غلطی ہوگی اور اللہ تعالیٰ کا فیصلہ ہی درست ہو گا اور اگر ہم نے اپنے صحیح علم کے
مطابق فیصلہ نہیں کیا تو گو اس میں داخل ہونے والا تو جنتی ہو جائے گا لیکن ہم نے اپنے لئے
دوزخ خرید لیا ۔ پس مقبرہ بہشتی کی اصل غرض روپیہ نہیں بلکہ اچھے اعمال اور تقوی اور قربانی
ہے۔ چونکہ جب ہم کہتے ہیں کہ ایک شخص ہمارے علم میں متقی ہے، تو ہو سکتا ہے کہ اس کے
بعد کسی زمانہ میں وہ متقی نہ رہے۔ پس ہم اس کے متعلق ایسی شرائط لگا دیتے ہیں کہ جن سے
آئندہ بھی ہمیں اس کے ایمان کا پتہ لگتا رہے اور اس کے ایمان کے بارہ میں اس کے حال
سے ہم گواہی لیتے رہتے ہیں ۔ چنانچہ جب اس کی مالی قربانی ایک طرف اور ظاہری حالات
دوسری طرف اس کی نیکی پر گواہی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ جس طرح اس کی ابتداء اچھی
تھی انتہاء بھی اچھی ہے اس احتیاط کے بعد بھی اگر ہم غلطی کریں تو اس کی ذمہ داری ہم پر
نہیں ہوتی ۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اب سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا ہم جائیدادوں کی کوئی حد بندی کریں؟ اس موقع پر
میرے بعض حوالے پیش کئے گئے ہیں اور میں نے ان کے متعلق اپنی رائے بدلی نہیں ۔ میں
نے جب یہ کہا تھا تو اُس وقت آمد کا سوال تھا نہ کہ جائیداد کا ۔ میں نے اُس وقت کہا تھا کہ
وصیت کرنے والے کے اخلاق اور اعمال کا ثبوت صرف جائیداد سے نہیں لگانا چاہئے اس
سے اس کی قربانی کا ثبوت نہیں ملتا اور میں نے ثبوت کے طور پر یہ بات پیش کی تھی جس کو
میں دُہرا دیتا ہوں کہ جائیداد کا لفظ یا معین ہے یا غیر معین ۔ اگر غیر معین ہے تو ایک گلاس
بھی جائیداد ہے۔ حالانکہ ممکن ہے کہ وصیت کرنے والے کی آمدنی دس ہزار ہو اور اسی اسٹیج
پر اُس وقت مصری صاحب نے کہا تھا کہ ہاں میرے نزدیک گلاس جائیداد ہے اور اس کا
۱۰ را حصہ موصی بنا دے گا ۔ یہ اِس یہ اس شخص کی دلیری تھی اور اس سے ثابت ہو ہو گیا تھا کہ یہ
صاحب خشیت اللہ کے اعلیٰ معیار پر نہیں ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ جائیداد یا معین ہو گی یا غیر معین ۔ اگر غیر معین ہو تو اس کے معنی یہ
ہوں گے کہ چاہے گلاس ہو یا ایک کپڑا ہو اور آخری جائیداد ایک بوسیدہ تہہ بند ہوسکتی ہے۔
اور اگر ہم جائیداد کو معین کریں تو اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ معین کس بنیاد پر
کریں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں یہ سوال پیدا ہوا کہ جس کے پاس کوئی
جائیداد نہیں وہ کیا کرے؟ اور میں نے اس کے معنی یہ کئے تھے کہ اس سے معلوم ہوا کہ معین
جائیداد ہونی چاہئے ۔ کیونکہ اگر وہ بالکل ننگا نہیں تو تہہ بند بھی تو جائیداد ہے اور اس کا وہ
ترکہ ہوگا جس کو وہ پیش کر سکتا ہے۔ تو ایسی حالت میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ فرمانا
کہ جس کی کوئی جائیداد نہیں اُس کی یہ شرط ہے۔ تو کیا اس سے یہ مراد ہو گی کہ جو شخص بالکل
ننگا ہوتا ہے اُس کی یہ شرط ہے حالانکہ یہ درست نہیں ۔ ایک شخص بالکل ننگا ہو اور وہ وصیت
کرنے کے لئے دفتر میں آ رہا ہے ۔ کم سے کم ہم اتنا تو قیاس کریں گے کہ وہ ایک لنگوٹی باندھ
کر آیا ہے اور لنگوٹی بھی ترکہ ہے تو اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے صرف ترکہ کو جائیداد کا نام نہیں دیا۔ چاہے وہ ایک لنگوٹی ہو یا بھوج پتر ۔ تو میں نے کہا
تھا کہ اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ جائیداد کی ہم تعیین کر سکتے ہیں کیونکہ بعض اشیاء کو
آپ نے غیر جائیداد قرار دیا ہے۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۶
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
اس کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ کی ایک مثال موجود ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ایک شخص نے وصیت کی ۔ اُس نے لکھا کہ میں
اپنی آمد کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ میرے پاس کوئی جائیداد نہیں لیکن ساتھ لکھا ہے کہ میرے
پاس صرف ایک چھوٹا سا مکان مع فلاں فلاں سامان ہے۔ اُس شخص کی آمد اور ترکہ کی
وصیت کو جائز قرار دیا گیا ۔ جس سے صاف معلوم ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
زمانہ میں معمولی اشیاء کو جن پر گزارہ کا مدار نہ ہو، وصیت کے معاملہ میں جائیداد نہیں قرار دیا
جاتا تھا۔ پس میں نے جائیداد کا یہ معیار قرار دیا تھا کہ جس پر موصی کا گزارہ ہو رہا ہو۔ جس
کے پاس ایسی جائیداد نہ ہو وہ اُسی مال سے وصیت کرے گا جس پر اس کا گزارہ ہے خواہ
تنخواہ ہو یا عطیہ یا وظیفہ ۔ مثلاً میں اپنے بچوں کو الاؤنس دیتا ہوں ۔ وہ اس میں وصیت
کریں۔ یا بیکاروں کو گورنمنٹ کی طرف سے وظائف ملتے ہیں یا ہماری انجمن کی طرف سے
وظائف دیئے جاتے ہیں، وہ اُن کے مطابق وصیت کر سکتے ہیں ۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ پھر وہ کون لوگ رہ جائیں گے جن کی کوئی جائیداد نہیں؟ تو
یہ وہ لوگ ہوں گے جن کا گزارہ دوسروں پر ہے۔ مثلاً ایک شخص دوسرے کے گھر میں رہتا
ہے اور وہیں سے کھانا کھاتا ہے تو اس کے لئے تیسرا حکم ہوگا کہ چونکہ مالی لحاظ سے اس کا
تجزیہ نہیں ہو سکتا تو اس کی خدمت دین کو دیکھ لیا جائے کہ وقت کی اور جانی قربانی کیا کرتا
ہے۔ تو یہ تین شقیں تھیں جب ان سب پر بحث ہو گئی تو میں نہیں سمجھ سکا کہ اب اس کی بحث
کی کیا ضرورت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ قطعاً اجازت نہیں دی کہ اتنی رقم
والا اس قبرستان میں دفن ہو اور اتنی رقم والا نہ ہو۔
مگر یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ گزارہ کی حد بندی ہم نہیں کریں گے۔ خواہ وہ کتنا ہی قلیل
ہو، اس میں وصیت ہو سکے گی بشرطیکہ صحیح اندازہ بتایا گیا ہو۔ اگر ایک شخص کی تین روپے
آمدنی ہے اور اس میں سے وہ پانچ آ نہ ہم کو لا دیتا ہے تو اس کے متعلق یہ کہنا درست نہیں کہ ہے اور اس میں سے وہ پانچ
وہ مخلص نہیں ، وہ سو روپے والے سے زیادہ مخلص ہے کیونکہ وہ دس روپے دے کر بھی باقی رقم ،
کر
رقم
سے اپنے تعیش کا سامان کر سکتا ہے۔ پس ہم کو کوئی حق نہیں کہ ہم کسی کم آمدنی والے کی
XXXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۴۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۳۹ء
وصیت منظور نہ کریں ، ہاں عورتوں کی صورت میں ہم نے گزارے پر کوئی وصیت نہیں لگائی
کیونکہ روٹی ان کو روٹی کی صورت میں ملتی ہے لیکن آمد وہ ہے جو مال کی صورت میں اس
کے قبضہ میں میں آ آ جاتی ہے۔ عورت یہ یہ تو تو نہیں کر سکتی کہ آج میری طبیعت خراب ہے میں کھانا
نہیں کھاتی ، اس کے عوض مجھے پیسے دے دو۔ پس عورت کے لئے خاوند کے مال کے اس
حصہ میں وصیت ہے جس کی وہ مالک بن جاتی ہے اور جس میں اشترا کی طور پر خاوند کی
طرف سے اس کو مالکیت کا حق ملتا ہے جیسے کھانا اور کمرے کی رہائش وغیرہ اس پر وصیت
نہیں ہے۔ پس میرے نزدیک کوئی قابل حل سوال رہ ہی نہیں گیا تھا۔ یہ تمام شقیں میں نے
محبت پیار اور زجر سے جماعت سے منوالیں تھیں ۔ جب یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر شخص
اپنی آمدنی سے حصہ وصیت ادا کرے تو اس میں یہ شق خود بخود آ گئی جہاں سے وہ کھاتا ہے
اس میں سے ہم کو حصہ وصیت دیتا ہے تو میرے نزدیک یہ سوال حل ہو جاتا ہے۔
اب صرف عورتوں کا سوال رہ جاتا ہے۔ اس کے متعلق فیصلہ باقی ہے کہ ان کی
جائیداد چونکہ بالعموم گزارہ والی نہیں ہوتی ۔ ان کے متعلق آیا کوئی تعین ہو یا نہیں ۔ مجھے اس
بارہ میں دونوں صورتوں میں نقص نظر آتا ہے لیکن ابھی تک میرا نفس اس بارہ میں ایسا
قانون نہیں بنا سکا جس پر میں مطمئن ہو سکوں ، اس لئے اس پر غور کر لیا جائے ۔ ہاں میں اس
قدر سمجھا ہوں کہ ان کے بارہ میں کوئی قید لگانا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منشاء کے
بالکل خلاف نہیں ہے۔ پس میرے نزدیک اب اس معاملہ میں کوئی اور تجویز باقی نہیں رہ
جاتی سوائے عورت کے معاملہ کے ۔ جن دوستوں کی یہ رائے ہو کہ اب جائیداد کو معین کرنا
چاہئے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر صرف ایک صاحب کھڑے ہوئے۔
حضور نے فرمایا کہ :-
اس سلسلہ میں اگر کوئی معین مشکلات ہوں تو انہیں سامنے لانا چاہئے ۔ پہلے جو
دقتیں تھیں ، وہ سب کی سب حل شدہ ہیں۔ لیکن اگر محکمہ والے سمجھتے ہیں کہ ان کے سامنے کوئی
اور مشکلات بھی ہیں تو انہیں چاہئے کہ معین صورت میں سامنے لائیں اور اُنہیں آئندہ شوری
میں پیش کر دیں ، ان پر بھی غور کر لیا جائے گا۔“