دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۴۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اخلاص مد نظر رکھنا چاہئے تا ہمیں خدا تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو۔ بے شک یہ بات دُنیا کے
اصول کے خلاف ہے مگر ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کہ دنیا رکن اصول کی مخالف
ہے کیونکہ فتح خدا کی طرف سے آیا کرتی ہے اور خدا اُنہی اصول کی پابندی کو پسند کرتا ہے
جو اُس نے خود ہمارے لئے مقرر کئے ہیں ۔
آج کا ایجنڈا دوستوں کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ایجنڈا میں شامل کرنے کے لئے
ایک اور تجویز میں نے بھی آج لکھ کر دی ہے جو ناظر صاحب اعلیٰ نے نظارت بیت المال
کے سپرد کی ہے۔ میں اس تجویز کو بھی سنا دیتا ہوں تا دوست یہ سمجھ لیں کہ یہ تجویز بھی
ایجنڈے کا حصہ ہے۔ تجویز یہ ہے کہ :-
آئندہ کارکنان صدرانجمن احمد یہ کے متعلق یہ قاعدہ بنایا جائے کہ جو لوگ تمہیں
روپیہ ماہوار تک گزارہ پاتے ہیں ، انہیں تو پراویڈنٹ فنڈ ملے اور جو اس سے زیادہ گزارہ
پانے والے ہیں انہیں اختیار دیا جائے کہ خواہ وہ پراویڈنٹ فنڈ کے طریق کو اپنے لئے پسند
کریں خواہ پنشن کے طریق کو۔ پنشن چالیس فیصدی ملے ۔ اس تبدیلی کی صورت میں بھی ہر
کا رکن کو جو پنشن لینا چاہے اپنا حصہ پراویڈنٹ فنڈ کا جمع کراتے رہنا پڑے گا جو اُسے اکٹھا
پنشن کے وقت منافع سمیت مل جائے گا ۔ صدر انجمن احمد یہ بھی اپنا حصہ پہلے کی طرح ادا
کرتی رہے گی اور اسی میں سے پنشن ادا کرے گی ۔“
اسی طرح نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے ایک تجویز احمد یہ یونیورسٹی کے متعلق
ہے جو ایجنڈا میں درج ہونے سے رہ گئی ہے۔
اب دوست سب کمیٹیوں کے متعلق مناسب آدمیوں کے نام لکھاتے چلے جائیں،
میں بعد میں ممبران کا اعلان کر دوں گا ۔“
دوسرا دن
مجلس کے روز ۲۳ مارچ مکرم ناظر صاحب اعلیٰ کی رپورٹ پر تبصرہ مشاورت کے دوسرے روز سالی ماری ۱۹۴۰ء کو مکرم ناظر صاحب اعلیٰ نے
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
فیصلہ جات سال گزشتہ اور ان کی تعمیل کے متعلق رپورٹ پیش کی۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے
حضور نے فرمایا :-
دو
ناظر صاحب اعلیٰ نے گزشتہ سال کے فیصلوں کے متعلق اپنی رپورٹ پڑھ کر سنائی
ہے۔ میں نہیں کہہ کہہ سکتا کہ شور کی کی وجہ سے جوز جو زیادہ تر لاؤڈ سپیکر کی خرابی کے باعث تھا دوستوں
تک آواز پہنچی ہے یا نہیں؟ بہر حال اُنہوں نے اپنی رپورٹ سنا دی ہے اور ہم نے جو
قریب بیٹھے تھے اسے سُن لیا ہے۔ اس کے متعلق میں ایک بات تو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آخری
بات جو اُنہوں نے کتابوں کی اشاعت کے متعلق کہی ہے وہ صحیح طور پر رپورٹ نہیں کہلا
سکتی ۔ فیصلہ یہ نہیں تھا کہ نظارت دوستوں میں تحریک کرے اور وہ روپیہ دیں جس سے کتب
شائع کی جائیں ۔ ان کو یا تو یہ کہنا چاہئے تھا کہ کتب شائع ہوئیں اور اگر نہیں ہوئی تھیں تو ان
کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ روپیہ کا انتظام نہیں ۔ ہو سکا اس لئے شائع نہیں کی جاسکیں ۔ یہ بات کہ
دوستوں میں روپیہ کے لئے تحریک کر دی گئی صحیح رپورٹ نہیں کہلا سکتی ۔
۔
ایک اور امر اُنہوں نے مدرسہ احمدیہ میں داخلہ کے متعلق بیان کیا ہے کہ کوشش کی گئی
که حسب فیصلہ مشاورت داخلہ میں کامیابی ہو، مگر چونکہ نہ ہوسکی اس لئے اس فیصلہ کو تبدیل
کرانا پڑا۔ میں نے جہاں تک اس پر غور کیا ہے اس فیصلہ کی ناکامی کی وجہ یہی تھی کہ داخلہ
کا معیار مڈل پاس کر دیا گیا تھا۔ اور مڈل تک انگریزی مدرسہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد
یہاں ٹھہر جانا مشکل ہوتا ہے۔ طالب علم بھی اور والدین بھی سمجھتے ہیں کہ اب مڈل تک پہنچے
ہیں تو انٹرنس تک ہی ختم کر لیں ۔ میری تجویز یہ تھی کہ داخلہ کا معیار ا نٹرنس رکھا جائے اور اگر
یہ رکھا جاتا تو مڈل کی نسبت زیادہ کامیابی ہوتی ۔ اس کے ساتھ یہ بات بھی ہے کہ معیار خواہ
مدل ہوتا یا انٹرنس ، پہلے سال پوری کامیابی نہیں ہو سکتی تھی۔ لازمی طور پر پہلے سال بہت کم
لڑ کے داخل ہونے کے لئے آتے ۔ مگر آہستہ آہستہ انٹرنس پاس کرنے کے بعد آنے لگ
جاتے ۔ مگر نظارت نے پہلے سال کی مشکلات کو دیکھ کر پریشانی کا اظہار کر کے تبدیلی کرالی۔
ور نہ ہر تبدیلی پر کچھ نہ کچھ وقت ضرور ہوتی ہے۔ بظاہر یہ بات سہل نظر آتی تھی کہ مڈل پاس
کرنے کے بعد لڑ کے سہولت کے ساتھ مل سکیں گے مگر حقیقت یہی ہے کہ جو لڑ کا مڈل پاس
کرے وہ خود بھی اور اُس کے ماں باپ بھی یہی چاہتے ہیں کہ اب انٹرنس بھی کر لیا جائے۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اور میں اس بات کو اچھی طرح سمجھتا تھا مگر پھر بھی میں نے کثرت کے فیصلہ کو منظور کر لیا
کیونکہ میں نے خیال کیا کہ اگر میں نے انٹرنس کا معیار کر دیا تو بعض لوگوں میں یہ احساس
پیدا ہو گا کہ غرباء کی تعلیم کے رستہ میں دقت پیدا کر دی گئی ہے۔ تعلیم کے متعلق یہ ایک نیا
تجربہ تھا جس کے لئے اس دینی مدرسہ کو ہی منتخب کیا گیا۔ اور یہ ایسی ہی بات ہے جیسے کہتے
ہیں کہ ایک دفعہ مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب کے دربار میں دہلی کا ایک طبیب آیا اور ان کے
وزیر فقیر عزیز الدین سے مل کر اصرار کیا کہ مجھے مہاراجہ کے پیش کر دیا جائے ۔ وہ شریف آدمی
تھے اس لئے انکار بھی نہ کر سکتے تھے اور یہ بھی جانتے تھے کہ ان کی وزارت طب ہی کی وجہ
سے ہے۔ اُنہوں نے اسے مہاراجہ کے پیش تو کر دیا مگر ساتھ کہا کہ مہاراج! یہ دہلی سے
آئے ہیں، طب خوب پڑھ چکے ہیں اور حضور کے طفیل اب ان کو تجربہ بھی ہو جائے گا۔
مہاراجہ رنجیت سنگھ تھے تو ان پڑھ مگر ذہین بہت تھے فوراً سمجھ گئے اور کہا کہ تجربہ کے لئے
غریب رنجیت سنگھ کی جان ہی نظر آتی ہے؟ اسے کچھ انعام دیا اور رخصت کر دیا۔ اسی طرح
احباب کا میلان اسی طرف تھا کہ اسی دینی مدرسہ پر ہی نئی سکیم کا تجربہ کیا جائے مگر تجربہ نے
بتا دیا ہے کہ وہ رائے غلط تھی ۔
لڑکیوں کی تعلیم کے سلسلہ میں بھی ہمیں یہ دقت پیش آئی تھی ۔ وہاں بھی یہ تجویز کی گئی
تھی کہ اُنہوں نے نوکریاں تو بہت کم کرنی ہوتی ہیں یا ان کے لئے اس کے مواقع بہت کم
ہوتے ہیں اس لئے مڈل کے بعد دینیات کی کلاسیں جاری کی جائیں۔ ایک دو سال تک تو
اس طرف اچھی رغبت رہی مگر پھر یہ شور اُٹھا کہ انٹرنس پاس کر کے ہی کیوں نہ داخل ہوں
ٹل سے کیوں چھوڑ دیں؟ اور جب لڑکیوں کے متعلق یہ حالت ہو تو لڑکوں کے متعلق یہ
خیال کر لینا کہ وہ سرے پر پہنچ کر واپس آ جائیں گے بالکل ہی غلط خیال ہے اور یہی خیال
اس کی ناکامی کا موجب ہوا ہے۔ پھر اس کی ناکامی کی کچھ ذمہ داری خود افسروں کی نیت پر
ہے۔ وہ چونکہ اسے پسند نہیں کرتے تھے اس لئے ذراسی مشکل سے گھبرا کر رپورٹیں کرنے
لگے اور آخر تبدیلی کرالی ۔
یوم سیرت پیشوایان مذاہب کے جلسوں کی کامیابی یوم سیرت پیشوایان مذاہب
کے جلسوں کے متعلق بھی
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے ۔ دوستوں نے اپنی اپنی جگہ پر دیکھا ہوگا کہ یہ جلسے کیسے کامیاب
رہے ہیں۔ میرے پاس جو رپورٹیں پہنچی ہیں اُن سے ظاہر ہوتا ہے کہ تبلیغ کا ایک نیا رستہ پیدا
ہو گیا ہے بعض جگہ مشکلات بھی پیش آئی ہوں گی اور یہ تحریک بعض لوگوں میں رغبت کی
بجائے مخالفت پیدا کرنے کا موجب ہوئی ہو گی ۔ مگر بیشتر مقامات پر لوگوں نے اس تحریک کو
پسند کیا اور اس سے فائدہ اُٹھایا ہے اور یہ ثابت ہو چکا ہے کہ غیر اقوام سے تعلقات کی
مضبوطی اور امن عامہ کے لئے یہ ایک مفید تجویز ہے۔ کئی جلسوں کی صدارت غیر مسلموں
نے کی اور اُنہوں نے اقرار کیا کہ یہ جلسے ہندو مسلم اتحاد کے لئے بہت مفید ہیں ۔ حال میں
ہی لاہور میں جلسہ ہوتا ہے جس کی تقریب کو تو میں نہیں سمجھ سکا کیونکہ ہم نے جو جلسے کرائے وہ
دسمبر میں ہوئے تھے ۔ مگر بہر حال اس جلسہ کی صدارت ہائی کورٹ کے حج مسٹر سیکیمپ نے کی
اور تسلیم کیا کہ ہندو مسلم اتحاد کا یہ بہترین ذریعہ ہے اور انشاء اللہ جوں جوں ان کو وسیع پیمانہ پر
کیا جائے گا غیر مسلموں کے دلوں میں اسلام سے جو تنافر ہے وہ دور ہوتا جائے گا اور یہ
جلسے بالخصوص غیر اقوام کے ساتھ احمدیوں کے تعلقات کی استواری کا موجب ہوں گے۔
بعض مقامات پر غیر اقوام نے تو ان جلسوں کے سلسلہ میں احمدیوں کے ساتھ ہمدردانہ
تعاون کیا مگر غیر احمدیوں نے بہت بُرا نمونہ دکھایا ۔ نیروبی کے جلسے میں وہ شامل ہوئے اور
سب تقریریں محبت وسکون سے سنتے رہے۔ عیسائیوں کی تقریریں سنیں ، سکھوں اور ہندوؤں
کی سنیں مگر جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ذکر آیا تو وہ اُٹھ کر چلے گئے اور کہا کہ ہم یہ
تقریر سننے کیلئے تیار نہیں۔ اس کا اثر غیر مسلموں پر بہت برا ہوا اور اُنہوں نے اس امر کا اظہار
کیا کہ یہ لوگ اس قدر متعصب ہیں !! اور اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ماننے
والے آپس میں اس قسم کے تعلقات رکھتے ہیں تو اس کے صاف معنے یہ ہیں کہ غیر مسلم
پیشواؤں کے متعلق جو تقریریں اُنہوں نے سُنی ہیں ، وہ نیکی کی وجہ سے نہیں ۔ اگر نیکی کی وجہ
سے سنتے تو اپنے میں سے ایک شخص کے متعلق کیوں نہ سُنتے جس کے ساتھ ان کے اختلافات
ہماری نسبت بہت کم ہیں ۔ مگر ایسی مخالفتوں سے گھبرانا نہیں چاہئے ۔ یہ امر یقینی ہے کہ آہستہ
آہستہ یہ جلسے انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوتے جائیں گے اور ہندوستان میں قیام امن کا ایک
زبر دست ذریعہ ثابت ہوں گے ۔
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
مولوی شیر علی صاحب نے لکھا ہے کہ جلسہ سالانہ پر اعلان کیا گیا تھا کہ مجلس مشاورت
تک قرآن کریم کے ترجمہ کے نوٹ ختم ہو جائیں گے۔ چنانچہ بالعموم وہ ختم ہو چکے ہیں اور اب
صرف کر اس ریفرنسز اور سورتوں کے خلاصہ کا خلاصہ کا کام ہو رہا ہے جو بہت جلد ختم ہو جائے گا۔
اس کے بعد میں کل کی کمیٹیوں کی رپورٹیں پیش کرتا ہوں ۔ تین کمیٹیاں تھیں ایک
بیت المال کی کمیٹی جس میں بہشتی مقبرہ سے متعلقہ کام بھی شامل تھا۔ دوسری نظارت امور عامہ
و امور خارجہ کی اور تیسری یونیورسٹی کے متعلق ۔
یونیورسٹی کے قیام کی تجویز اور سب سے پہلے میں ناظر تعلیم وتربیت کو بلاتا ہوں کہ
وہ یونیورسٹی کے متعلق جو دراصل گزشتہ سال کی رہی ہوئی
تجویز ہے، رپورٹ پیش کریں ۔ اس سے پہلے میں حسب دستور سابق چوہدری ظفر اللہ
خانصاحب کو بلاتا ہوں کہ وہ وقتا فوقتا بولنے والے دوستوں کو باری باری موقع دیتے جائیں۔
میں سمجھتا ہوں کہ دوستوں کو اس رپورٹ کے سمجھنے میں زیادہ آسانی ہوگی ۔ اگر ان کو
یہ پتہ لگ جائے کہ یونیورسٹی سے مراد کیا تھی اور اس کا خیال کیونکر پیدا ہوا اور چونکہ جہاں
تک مجھے یاد ہے یہ تجویز سب سے پہلے درد صاحب کی طرف سے پیش کی گئی تھی اس لئے
وہی اس کے متعلق مناسب روشنی ڈال سکیں گے۔ وہ آئیں اور بتائیں کہ اس تجویز سے ان
کا منشاء کیا تھا۔
حضور کے اس ارشاد کی تعمیل میں مکرم مولانا عبدالرحیم صاحب درد نے وضاحت
کرتے ہوئے فرمایا کہ میرے ذہن میں یونیورسٹی کا مفہوم یہی تھا کہ ایک ادارہ ہو جس کے
ما تحت نصاب تعلیم کا اجراء اور امتحانات لے کر ڈپلومے اور ڈگریاں جاری کرنا ہو۔
محترم درد صاحب کی اس وضاحت کے بعد حضور نے فرمایا :-
میں اس رپورٹ کے متعلق جو پڑھی گئی ہے یہ غیر معمولی طریق اختیار کرتا ہوں کہ
قبل اس کے کہ اس کے بعض حصے پیش کر کے احباب سے ان کے متعلق رائے لی جائے پہلے
اپنے خیالات کا اظہار کر دوں۔ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس موضوع پر اس رنگ میں بحث
سے جیسا کہ سب کمیٹی نے اسے پیش کیا ہے کیا نتیجہ نکل سکتا ہے ۔ کمیٹی کے ممبروں کا ذہن اس
طرف گیا ہے کہ ان کے سامنے ایک ایسی یونیورسٹی کے قیام کی تجویز ہے جو انگریزی چارٹر
خطابات شوری جلد دوم
マママ
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کے ماتحت ہو اور اس قسم کی تجویز پر اس وقت بحث کرنا میرے نزدیک تضیع اوقات ہے
کیونکہ ایسی یونیورسٹی کیلئے جتنے روپیہ اور جس قدر سامانوں کی ضرورت ہے اس کا عشر عشیر
بھی اس وقت ہمیں میسر نہیں۔ حتیٰ کہ ہم ابھی تک انٹر میڈیٹ کالج بھی قائم نہیں کر سکے اور
جو جماعت ایف اے تک کلاسیں بھی نہ کھول سکے اُس کا یونیورسٹی کے قیام کی تجاویز پر
بحثیں کرنا ایک کھیل اور تمسخر ہے ۔ صرف ایک سوال ہے جو زیر بحث آ سکتا ہے اور وہ وہی
ہے جو درد صاحب نے پیش کیا ہے اور وہی اس قابل ہے کہ ہم اُس طرف توجہ کریں۔ اور وہ
یہ ہے کہ ہماری بعض درسگاہوں کے امتحانات تو حکومت کے مقررہ ادارے اور انسپکٹر لے
لیتے ہیں مگر بعض درسگا ہیں آزاد ہیں اور حکومت کی طرف سے ان کے امتحانات نہیں لئے
جاتے یا حکومت کے ماتحت درسگاہوں کے بعض امتحانات ایسے ہیں جو حکومت کی طرف سے
نہیں لئے جاتے ۔ مثلاً دینیات کا امتحان ہے وہ خود ہیڈ ماسٹر صاحب لے لیتے ہیں ۔ یا جیسا
کہ کچھ عرصہ سے یہ طریق ہو گیا ہے نظارت لے لیتی ہے۔ درد صاحب کو یہ خیال پیدا ہوا
کہ ہر ناظر تعلیم و تربیت کے لئے یہ ضروری نہیں کہ وہ درسگاہوں کی ایسی ضروریات کو بھی
محسوس کر سکے ۔ ہو سکتا ہے کسی وقت کوئی ایسا ناظر مقرر ہو جائے جو تربیت کے لحاظ سے مقرر
کیا جائے مگر زیادہ تعلیم یافتہ نہ ہو کیونکہ ناظر تعلیم و تربیت کا کام تو یہی ہے کہ جماعت کی
تعلیمی ترقی کا خیال رکھے اور اس کی تعلیمی ضرورتوں کو مجلس کے سامنے لاتا رہے، اس کا خود
تعلیم یافتہ ہونا ضروری نہیں ۔ حکومت میں بھی جو وزیر تعلیم مقرر ہوتا ہے وہ ہوتا ہے وہ بعض اوقات
کئی ہیڈ ماسٹروں سے بھی کم تعلیم یافتہ ہوتا ہے۔ اور اس سے کوئی نقص لازم نہیں آتا کیونکہ
اُس نے تو صرف تعلیم کی نگرانی کرنی ہوتی ہے تعلیم دینی نہیں ہوتی۔ اور یہ طریق صرف
ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ بیرونی حکومتوں میں بھی ہے۔ انگریزی حکومت میں جو تعلیم کا محکمہ
ہے اس کے وزیر جب ڈاکٹر فشر مقرر ہوئے تو ان کے اخبارات نے لکھا تھا کہ ساری تاریخ
میں یہ پہلا ماہر تعلیم ہے جو اس عہدہ پر مقرر ہوا مگر اسے بھی ناکام ہونا پڑا اور کچھ عرصہ بعد
وہ مستعفی ہو گیا کیونکہ وہ انتظامی قابلیت نہ رکھتا تھا۔ تو ضروری نہیں کہ ہمارے ہاں جو ناظر
تعلیم و تربیت مقرر ہو وہ لازمی طور پر زیادہ تعلیم یافتہ ہو۔ درد صاحب نے خیال کیا کہ ایسی و
صورت میں اس کے لئے آزاد درسگاہوں کے امتحانات کا انتظام کرنے یا ایسی درسگاہوں
زیادہ
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
میں جن کے امتحانات حکومت کے مقررہ افسران لیتے ہیں دینیات وغیرہ کے امتحانات کا
انتظام کرنا اور ان کی تعلیمی ضروریات کو سمجھنا مشکل ہوگا اس لئے ایک ایسا بورڈ مقرر کر دیا
جائے جو امتحانات کا انتظام کرے اور تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے نئی نئی سکیمیں
پیش کرتا رہے، اسی طرح نصاب تعلیم میں بھی بہتر سے بہتر اصلاحات ہوسکیں گی اور یہی ان
کی تجویز تھی ۔ اور میرے نزدیک یونیورسٹی کی سکیموں پر بحث کی بجائے یہ زیادہ مناسب ہوگا
کہ ہم ایک ایسے بورڈ کے قیام پر غور کریں جس کا کام امتحانات کی نگرانی تعلیمی ضرورتوں کا
خیال رکھنا اور نصاب مقرر کرنا اور نصاب کے لئے اگر کسی موضوع پر کوئی موزوں کتاب
موجود نہ ہو تو وہ لکھوانا ہوتا یہ ٹیکنیکل کام ناظر کے ہاتھ سے نکل کر ایسے لوگوں کے ہاتھ میں
چلا جائے جو تعلیمی لحاظ سے زیادہ ماہر ہوں ۔ باقی انگریزی چارٹر کے ماتحت قائم ہونے والی
یونیورسٹی کے لئے ہمارے پاس اس وقت نہ روپیہ ہے اور نہ سامان اور اگر آج سے تھیں،
چالیس یا پچاس سال بعد ہم کوئی یونیورسٹی قائم کر سکیں گے تو آج اس کی تفاصیل پر بخشیں کرنا
بالکل بے فائدہ ہے۔ اس میں شک نہیں کہ بعض امور ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے متعلق ہزار
سال قبل بھی غور کرنا ضروری ہوتا ہے مثلاً ابھی ہمیں حکومت نہیں ملی مگر اس کے قواعد اور
طریق نظم و نسق کے متعلق میری کتابوں میں بخشیں موجود ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ہمیں جو نور ملا ہے، اسے بعد میں آنے والوں کی نسبت
ہم زیادہ اچھی طرح پیش کر سکتے ہیں اور چونکہ زندگی کا کوئی اعتبار نہیں اس لئے ہم اسے
پیش کرتے رہتے ہیں تا آئندہ نسلوں کو فائدہ پہنچ سکے کیونکہ اس بارہ میں وہ ہماری راہنمائی
کی بہت زیادہ محتاج ہیں۔ لیکن اس سوال کے متعلق کہ آئندہ کبھی یونیورسٹی ہماری جماعت
قائم کرے گی اس کے بیس ممبر ہوں یا پچپیں آج ہمارا بحث کرنا تضیع اوقات ہے۔ جب
اس کا وقت آئے گا وہ لوگ جو یہ کام کریں گے خود اس پر غور کر لیں گے ۔ ہمیں صرف ان
باتوں میں قبل از وقت بحثیں کرنی چاہئیں جن میں ہماری رہنمائی کے بغیر آئندہ نسلوں کے
لئے غلطی کر جانے کا امکان ہے اور یونیورسٹی کے قیام کا سوال ایسا نہیں اس لئے اس وقت
صرف اتنے سوال کو لے لیا جائے کہ آیا کوئی ایسا تعلیمی بورڈ مقرر کیا جانا چاہئے یا نہیں جس
کی غرض ایسے امتحانات کا انتظام ہو جو انگریزی یونیورسٹی کے ماتحت نہیں لئے جاتے یا ایسی
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
درسگاہوں کے امتحانات کا انتظام ہو جو انگریزی یونیورسٹی سے آزاد ہیں اور جو جماعت میں
تعلیم کی وسعت کے متعلق مشورے دیتا رہے اور اس کی تعلیمی ضرورتوں کی تکمیل کا خیال
رکھے۔ اس کے متعلق جو دوست اظہار خیالات کرنا چاہئیں وہ اپنے نام لکھوا دیں ۔“
اس پر چند ممبران نے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ حضور نے فرمایا :-
وو
66
ملک غلام فرید صاحب نے جو تقریر کی ہے پہلے تو میں اس کی تصدیق کرتا ہوں
میری بھی دولڑکیاں گرل سکول میں اس سال دینیات کا آخری امتحان دے رہی ہیں ۔ اور
میں نے دیکھا ہے امتحان کی تیاری میں وہ بالکل پاگل سی ہو رہی ہیں ۔ رات کو بارہ بارہ بجے
تک ان کے کمروں سے پڑھنے کی آواز آتی رہتی ہے۔ اور وہ اتنی محنت کرتی ہیں کہ میں
نے لڑکوں کو کبھی کرتے نہیں دیکھا اور بے شک اتنی محنت سے دماغ پراگندہ ہو جاتا ہے۔ اور
یہ بھی صحیح ہے کہ اس نصاب کی منظوری پر میرے بھی دستخط ہوں گے مگر اس کے متعلق شکایت
مجھے بھی ہے وہ اس سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں اور ا اور انہیں یہ بھی خیال ہے کہ ان پر یہ ا ران پر یہ اعتراض نہ
ہو کہ تم پڑھاتے نہیں ہو اور اِس لئے اُنہوں نے اس اعتراض سے بھی بچنے کی کوشش کی
ہے۔ مگر حقیقت یہی ہے کہ کورس بہت لمبا ہے اور لڑکیوں کی طاقت سے بالا ہے۔ اس کی
وجہ یہ ہے ہے کہ میں نے جو بورڈ مقرر کیا تھا اس کے سامنے کالج کی کلاسز بھی تھیں مگر اس اس نے
ایک طرف تو یہ فیصلہ کر دیا کہ کالج کی کلاسز ابھی نہ کھولی جائیں مگر ساتھ ہی یہ کوشش کی کہ
میں نے جو خاکہ پیش کیا تھا اس کا نقشہ بھی قائم رہے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ وہ نہ شتر رہا اور نہ مرغ
بلکہ شتر مرغ بن گیا۔
دوسری بات اس کے متعلق یہ ہے کہ خود امتحان لینے والے لڑکیوں کے لئے اس
دقت کا موجب ہو رہے ہیں ۔ کورس کے بعض حصے تو صرف معلومات میں اضافہ کے لئے
ہیں۔ ان کو اس طرح رٹوانا درست نہیں ۔ صرف یہ چاہئے تھا کہ لڑکیوں سے کہہ دیا جاتا کہ
ان کتابوں کو غور سے پڑھ جاؤ۔ ہمیشہ اعلیٰ جماعتوں میں بعض زائد کتب رکھنی پڑتی ہیں
کیونکہ اگر صرف یہی مد نظر رکھا جائے کہ کورس اتنا مختصر ہو جسے آسانی سے یاد کیا جا سکے ۔ تو
وسعت مطالعہ کا فائدہ حاصل ہو سکتا اور اگر ان کتابوں کو رٹوانا شروع کر دیا جائے ۔ تو اس کو رٹوانا شروع کر دیا جائے ۔ تو اس
سے بھی مشکل پیدا ہوتی ہے کچھ لڑیچر صرف پڑھنے کے لئے ہوتا ہے اور کچھ امتحان کے
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
لئے ۔ مدرسین نے اس بات کو سمجھا نہیں اور وہ ہر کتاب رٹوانے لگتے ہیں ۔ جس کے نتیجہ میں
صحت پر بھی بُرا اثر پڑتا ہے۔
میں اس امر کی بھی تصدیق کرتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ بلکہ جامعہ کے طلباء سے ہماری
لڑکیاں دینی معلومات میں زیادہ ہیں میں نے ان میں سے بعض کے لکھے ہوئے مضامین
دیکھے ہیں جو سلسلہ کے اچھے مصنفین کے پایہ کے ہوتے ہیں۔ اگر بعض صورتوں میں ان
سے بڑھ نہیں جاتے ۔ اگر کوئی تعلیمی بورڈ ہوتا تو یہ سب دقتیں اس کے سامنے آتی رہتیں ۔ مگر
اب سارا کام ناظر صاحب کو ہی کرنا پڑتا ہے۔ بورڈ ہوتا تو اس میں ہیڈ ماسٹر صاحبان بھی
شامل ہوتے اور وہ اس قسم کی دقتیں پیش کرتے رہتے ۔“
دو
اس پر چند ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس پر حضور نے فرمایا :-
اب دوستوں کے سامنے یہ تجویز ہے کہ تعلیمی نگرانی امتحانات کا انتظام اور نصاب کی
تجویز نیز مختلف شعبہ جات علمی کو مد نظر رکھتے ہوئے جماعت میں تعلیمی وسعت پیدا کرنے کی
غرض سے ایک ایسا بورڈ مقرر کر دیا جائے جو ناظر تعلیم و تربیت کے ماتحت اپنے فرائض
سرانجام دیتا رہے اور صدرانجمن کے سامنے اپنی رپورٹ پیش کرتا رہے تا یہ کام صرف ناظر
کے ہاتھ میں ہی نہ رہے بلکہ ماہرین فن کے سپرد ہو جائے۔ چوہدری فضل احمد صاحب نے
اس میں یہ ترمیم پیش کی ہے کہ باقی کام تو بورڈ کے ماتحت رہیں مگر امتحانات کے انتظام کے
لئے ایک علیحدہ رجسٹرار مقرر کر دیا جائے جو ناظر صاحب تعلیم و تربیت کے ماتحت کام
کرے۔
پہلے وہ دوست کھڑے ہو جائیں جو اس بات کے حق میں ہوں کہ ایسا بورڈ مقرر کر دیا
جائے جس کا نام خواہ کچھ ہو نام کے لئے یہاں مشورہ کی ضرورت نہیں اس وقت صرف
اصولی طور پر اس کے قیام کے متعلق فیصلہ ہو جانا چاہئے ۔ جو دوست اس کے حق میں ہوں
وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۳۴۴ احباب کھڑے ہوئے اور اس کے خلاف کوئی نہ ہؤا۔
حضور نے فرمایا :-
دو
سب کمیٹی کی تجویز ہے کہ امتحانات کا کام بھی بورڈ سے ہی متعلق ہو مگر ایک دوست
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کی ترمیم ہے کہ یہ حصہ بورڈ کے ماتحت نہ ہو بلکہ اس کے لئے ایک علیحدہ رجسٹرار مقرر کر دیا
جائے ۔ اب جو دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ امتحانات بھی بورڈ کے ماتحت ہی رہیں
وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
ہوئے۔
اس پر ۱۱۳ کھڑے ہوئے ۔ اور علیحدہ رجسٹرار کے تقرر کے حق میں ۹۵ احباب کھڑے
فیصلہ حضور نے فرمایا:-
وو
میں دونوں امور میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں۔ صدرانجمن احمد یہ
جلد سے جلد ایک ایسے بورڈ کے قیام کے متعلق تفصیلی قواعد بنا کر میرے سامنے پیش کرے۔
سلسلہ کے سب امتحانات بھی اس کے سپرد ہوں ۔ ہمارے بعض امتحانات موجودہ صورت
میں صرف ایک شغل معلوم ہوتے ہیں۔ بورڈ کے ماتحت آ جانے سے ان کی اہمیت بھی بڑھ
جائے گی۔ اور ان کے متعلق جماعت میں بھی زیادہ توجہ پیدا ہو جائے گی ۔“
وو
تعاونی کمیٹی کی سکیم جماعت کے نادار و پسماندگان کی امداد کے لئے ایک دوست نے
تعاونی کمیٹی قائم کرنے کی ایک سکیم بھجوائی جو سب کمیٹی امور عامہ
کے زیر غور آئی ۔ سب کمیٹی نے متفقہ طور پر مجلس مشاورت میں یہ رائے پیش کی کہ یہ سکیم قطعی
طور پر نا قابلِ عمل ہے ۔ کمیٹی نے اپنی اس رائے کی تائید میں وجوہات بھی بیان کیں ۔
سب کمیٹی کی رائے اور دلائل پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
مجھے اس سب کمیٹی کی رپورٹ سن کر ایک تاریخی مجلس یاد آگئی جو آج سے کوئی تین سو
سال قبل منعقد ہوئی تھی ۔ یہ مجلس سپین میں بیٹھی تھی اور سپین کے بادشاہ کی گویا مجلس شوری تھی
اُس کے سامنے یہ سوال تھا کہ ایک شخص کولمبس نامی یہ کہتا ہے کہ زمین گول ہے اور اگر یہ صحیح
ہے تو ہم اپنے جہاز سمندر میں چھوڑ دیں تو وہ چلتے چلتے کبھی ہندوستان پہنچ جائیں گے اور
اس طرح اس ملک کے ساتھ ہماری تجارت شروع ہو سکے گی ۔ اُس مجلس میں لاٹ پادری
بھی شریک تھا اس نے کہا انا جیل سے ثابت ہے کہ زمین چپٹی ہے اور جو شخص اس بات پر
ایمان نہیں رکھتا وہ خالص کافر ہے۔ اور پھر مذہب کو جانے دو جو شخص مذہب سے کوئی مس نہیں
خطابات شوری جلد دوم
۴۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
رکھتا وہ عقل سے اگر کام لے تو بھی اس بات کو تسلیم نہیں کر سکتا کہ زمین گول ہے۔ زمین
گول کے یہ معنے ہیں کہ مشرق کی طرف لوگوں کے سر نیچے اور ٹانگیں اوپر ہوتی ہوں گی۔
درختوں کے پھل نیچے کی طرف ہوں گے اور وہ بجائے اوپر جا کر اُتارنے کے نیچے
جا کراُتارنے پڑتے ہوں گے۔ چار پائیاں بھی نیچے کی طرف لٹکتی ہوں گی ۔ سب کمیٹی نے
بھی اسی قسم کے دلائل دیئے ہیں۔ اس نے بعض باتیں فرض کر لی ہیں مگر ان کے لازمی نتائج
کا انکار کر دیا ہے۔ اس نے فرض کر لیا ہے کہ پانچ ہزار ممبر تین روپیہ دینے والے اور اتنے
ہی آٹھ آ نہ دینے والے مہیا ہو جائیں گے۔ مگر ان کے بعد نہ تو ان میں سے کوئی دینے والا
رہے گا اور نہ کوئی باہر سے داخل ہو سکے گا۔ اس کمیٹی کے شروع ہوتے ہی سب لوگ پندرہ
سال کی عمر میں فوت ہونے لگیں گے اور کوئی بھی جوان نہ ہو سکے گا حالانکہ ہماری جماعت
میں ہر وقت لوگ باہر سے داخل ہوتے رہتے ہیں لیکن اگر نئے لوگ داخل نہ ہوں تو بھی
خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت میں اوسط پیدائش وفات سے بڑھی ہوئی ہے۔ اس
لئے اگر نئے لوگ داخل نہ ہوں تو بھی بڑھتے جائیں گے۔ یہ جو دلائل دیئے گئے ہیں یہ
در اصل قلت تدبّر کا نتیجہ ہیں ۔ اس میں شبہ نہیں کہ شروع شروع میں اوسط تعداد ممبران گری
ہوئی ہو گی کیونکہ بوڑھے، اُدھیڑ عمر کے اور جوان سب شامل ہوں گے مگر بعد میں چونکہ
جوان شامل ہوتے جائیں گے اس لئے یہ نقص دور ہو جائے گا مگر ایک دوسرا نقص اس میں
ضرور ہے۔ اگر ان میں سے فوت ہونے والے تمیں بھی ماہوار سمجھ لئے جائیں تو اس کے یہ
معنے ہوں گے کہ قریباً ایک ہزار روپیہ سالانہ ہر ممبر کو دینا پڑے گا اور اتنی رقم سالا نہ دینے
والے پانچ ہزار ممبر ملنے مشکل ہیں مگر اس میں بھی شک نہیں کہ یہ تحریک دُکھے ہوئے دل کی
آواز ہے اور اس کا مطلب یہ ہے کہ جماعت کو کسی ایسی سکیم کی ضرورت ضرور ہے، اس لئے
کوئی نہ کوئی سکیم ہونی چاہئے ۔
میں نے ایک سکیم پیش کی تھی مگر بعض علماء نے اس کے متعلق کہا کہ وہ مذہبی لحاظ سے
قابلِ اعتراض ہے۔ گو میرے خیال میں ان کی یہ رائے غلط تھی مگر ان کے احترام کے طور پر
میں نے اسے تسلیم کر لیا ہے لیکن اس میں شک نہیں کہ جماعت مشکلات میں ہے اور ایسی کسی
سکیم کی ضرورت محسوس کر رہی ہے اور یہ بات کہ اسلام اس حقیقی ضرورت کو پورا کرنے کا
XXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
لده۔
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
انتظام نہیں کرتا میرے لئے ماننا مشکل ہے۔ جن علماء نے جب میری سکیم کو قابلِ اعتراض
سمجھا تو اُن کو چاہئے تھا کہ خود کوئی ایسی سکیم پیش کرتے جو اعتراضات سے پاک ہوتی ۔
غرباء کی امداد کا طریق میرے نزدیک تو میری سکیم درست تھی لیکن اس کو قابل اعتراض
قرار دینے والے علماء نے اپنا فرض ادا نہیں کیا۔
ان کا کام تھا کہ اقتصادیات کے ماہرین کے مشورہ سے خود کوئی اچھی تجویز پیش کرتے جس
سے غرباء کی امداد کی صورت پیدا ہو سکتی مگر افسوس اُنہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی ۔ ایک
چیز ہمارے اختیار میں ہے مگر ہم نے اسے بھی اختیار نہیں کیا اور وہ نیوتہ ( تنبول ) کا طریق
ہے۔ یہ میرے خیال میں کمیٹی ڈالنے کا بہترین طریق ہے بشرطیکہ لینے اور دینے والے کی
حیثیت کا لحاظ رکھا جائے ۔ اور جبر نہ ہو کہ دوسرا بھی اُتنا ہی دے جتنا کہ اسے دیا گیا تھا۔ اگر
اپنے اپنے طور پر احمدی اس کا انتظام کر لیں کہ کہ شادی کے موقع پر بطور امداد کچھ نہ کچھ دیا
جائے یا جب کوئی فوت ہو جائے تو ہر شخص مدد کرے تو بہت مفید ہو سکتا ہے۔ قادیان میں
اس کا انتظام بہت عمدہ طریق پر ہو سکتا ہے۔ ایسا انتظام سارے گاؤں کا نہ ہو بلکہ محلہ وار ہو
اور یہ بہترین طریق ہے۔ ہمارے ملک نے ہزاروں سال تک اس طریق پر عمل کیا ہے۔
اس میں نقص صرف وہی ہے کہ جبر کیا جاتا ہے کہ دوسرا بھی ضرور اتنی ہی رقم دے جتنی اُسے
دی گئی تھی حالانکہ ممکن ہے پہلے کسی کی حالت اچھی ہومگر بعد میں کمزوری آجائے اور وہ اتنا
ہی دینے کے قابل نہ رہ سکے۔ بس یہی کافی ہے کہ ہر شخص بطور تحفہ کچھ نہ کچھ دے۔ اگر اس
طریق کو ضبط میں رکھا جائے تو بہت مفید ہے۔ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے سُنا ہے کہ اس طریق میں کوئی نقص نہیں اگر یہ جبر نہ ہو کہ کوئی شخص ضرور اپنی حیثیت سے
بڑھ کر قرضہ اُتارے۔ اس کے علاوہ اور تحریکوں پر بھی غور کر لیا جانا چاہئے اور اسلام کی رو
سے کوئی نہ کوئی جائز صورت ضرور نکل آئے گی ۔ اسلام نے سود سے منع کیا ہے مگر بیع سلم کو
جائز قرار دیا ہے اور ہم اس کے ذریعہ اپنی ضرورتوں کو پورا کر سکتے ہیں اس لئے اس مشکل کا
بھی کوئی علاج ضرور سوچنا چاہئے اور جب تک یہ نہ ہو نیوتہ کا طریق ہی جاری کر لینا
چاہئے۔ اِس رنگ میں دوست اپنے اپنے ہاں ایک دوسرے کی مدد کرتے رہیں اور اس
طرح اپنی ضرورتیں پوری کرتے رہیں ۔“