دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
نیز فرمایا :-
تجویز یہ ہے کہ ایسی کمیٹی مقرر کر دی جائے جو غور وفکر کے بعد کوئی تجویز پیش
کرے۔ جو دوست اس کے متعلق اظہار خیالات کرنا چاہئیں وہ اپنے نام لکھوا دیں۔“
چنانچہ بعض ممبران نے اپنی آراء کا اظہار کیا جس کے بعد رائے شماری ہوئی۔ تجویز
کے حق میں ۳۹۲ آراء تھیں۔ چنانچہ حضور نے کثرت رائے کو منظور فرمایا اور ۸ ممبران پر
مشتمل ایک تعاونی کمیٹی بنائی گئی ۔
دینی فتوحات خدا تعالیٰ کے فضل سے حاصل ہوتی ہیں ۲۲ مارچ ۱۹۴۰ء کو بعد دو پہر جب
مجلس مشاورت کا دوسرا اجلاس شروع ہوا تو سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ پیش ہونے
سے قبل حضور نے دوستوں کو بعض اہم امور کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:-
اب سب کمیٹی بیت المال کی رپورٹ پیش ہو گی ۔ جس میں صیغہ جائیداد اور پنشن
سے متعلقہ امور بھی شامل ہیں ۔ پہلے اس کے کہ یہ پیش ہو جیسا کہ میرا قاعدہ ہے کہ میں بعض
باتیں درمیان میں بھی کہتا رہتا ہوں میں دوستوں کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری
اس مجلس کی غرض اسلام کی ترقی اور بہتری کی تجاویز سوچنا ہے مگر اس کے لئے ہماری تجاویز
نہایت محدود ہوتی ہیں۔ اور پھر ہمارے پاس اتنا روپیہ بھی نہیں کہ اس غرض کے لئے خرچ
کر سکیں۔ ابھی بجٹ آپ لوگوں کے سامنے آئے گا اور آپ دیکھیں گے کہ وہی قرضے اور
وہی مالی مشکلات ہیں اور انہیں دور کرنا ہمارے اختیار میں نہیں لیکن جہاں تک ذاتی انقلاب
پیدا کرنے کا سوال ہے وہ ہم ہر وقت کر سکتے ہیں ۔ اس کے لئے نہ مادی اسباب و ذرائع
کا نہ ہونا ہمارے رستہ میں روک ہو سکتا ہے اور نہ حکومت کا کوئی قانون ہمارے رستہ میں
روک بن سکتا یا بنتا ہے اور اصل چیز یہی ذاتی انقلاب ہے جو ہمیں کامیاب کر سکتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرمایا کرتے تھے کہ مجھے اگر چالیس مومن مل جائیں تو میرا کام
ہو سکتا ہے اور آپ کا کام یہی تھا کہ دین کو دیگر ادیان پر غالب کرنا ۔ گویا آپ یہ فرمایا
کرتے تھے کہ اگر مجھے چالیس مومن مل جائیں تو میں اسلام کو دیگر ادیان پر غالب کر سکتا

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہوں ۔ اور اسلام کو چالیس مومنوں کے ذریعہ ایسے تمام ادیان پر غالب کرنا جن کے ماننے
والوں کے پاس حکومتیں اور فوجیں ہیں، بے شمار سامان ہیں جو اس وقت علمی، اقتصادی اور تمدنی
لحاظ سے تمام دنیا پر چھائی ہوئی ہیں اس کے صاف معنے ہیں کہ اسلامی فتوحات کا انحصار
ظاہری سامانوں پر نہیں۔ ظاہری کوشش تو محض علامت کے طور پر ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ
نے حضرت ابراہیم سے فرمایا کہ اپنی اُمت کو ختنہ کا حکم دو، یہ میرے اور ان کے درمیان
دائمی تعلق کی علامت ہوگی ۔ اسی طرح ہمارے یہ بجٹ وغیرہ سب علامتیں ہیں ۔ اصل کام
جو ہونا ہے وہ اسی طرح ہوگا کہ بعض اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنے والے قلوب میں سوز و گداز
پیدا ہوگا اور وہ اس کے حضور چلائیں گے اور آہ وزاری کریں گے کہ ہمارے دلوں میں دکھ
ہے کہ تیرا نام روشن نہیں ہوتا اور تیرے پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام دُنیا سے مٹ رہا
ہے تو اس کیفیت کو دور کر ۔ چنانچہ کسی وقت اللہ تعالیٰ ان کی پکار کو سنے گا اور کہے گا کہ بہت
اچھا ہم نے اس کیفیت کو دور کر دیا۔ چنانچہ اسلام دنیا میں پھیلنے لگے گا جیسے رات کے وقت
ہر جگہ پہاڑوں پر بھی اور جنگلوں پر بھی ، سمندروں پر بھی ، دریاؤں اور نہروں پر بھی ، غاروں
پر بھی ، سایہ دار جگہوں پر بھی اور ایسی جگہوں پر بھی جہاں کوئی سایہ نہیں ہوتا رات کی تاریکی
چھائی ہوئی ہوتی ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ اربوں ارب من ظلمت ہے جس نے ہر جگہ پر
قبضہ کیا ہوا ہے مگر جو نہی سورج چڑھتا ہے اس تاریکی کا پتہ ہی نہیں ملتا کہ کہاں غائب ہو گئی۔
یہی حال اسلامی تعلیمات کا ہوتا ہے۔ وہ دُنیا میں ظاہری اسباب سے نہیں پھیلا کرتیں۔
رات کو اُس کے ماننے والے اس پریشانی میں سوتے ہیں کہ یہ تعلیم دُنیا میں کب اور کس
طرح مقبول ہو گی مگر صبح اُٹھتے ہیں تو نقشہ ہی بدلا ہوا ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ تک تو لوگ ایک
ایک اور دو دو کر کے اس میں شامل ہوتے ہیں مگر جس وقت اللہ تعالیٰ کے مقرب بندوں کی
آہ وزاری حد تک پہنچ جاتی ہے تو وہ اُسے سنتا ہے۔ خدا تعالیٰ کا عرش ان کی چیخوں سے کانپنے
لگتا ہے اور دُنیا میں ان کے غلبہ کے سامان شروع ہو جاتے ہیں۔ اُس وقت پھر یہ سوال نہیں
رہتا کہ کس کس کو اس دین میں شامل کیا جائے بلکہ یہ ہوتا ہے کہ پہلے کون داخل ہو اور پیچھے
کون ۔ لوگ فوج در فوج داخل ہونے لگتے ہیں اور دنیا کا نقشہ ایک ہی دن میں بدل جاتا
ہے۔ سب انبیاء کی جماعتوں کے ساتھ ایسا ہی ہوتا ہے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو دیکھ لو۔

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ان کے ماننے والے کتنے مصائب برداشت کرتے رہے۔ وہ مدتوں شیروں کے غاروں
میں رہے ۔ میں نے خود اٹلی کے پاس وہ غار دیکھے ہیں جن میں عیسائی پناہ گزیں ہوئے اور
ان میں اسی اسی فٹ زمین کے نیچے وہ چھپے رہتے تھے۔ سالہا سال باہر نہیں نکلتے تھے اور کبھی
کوئی شہر میں جاتا بھی تو چوری چوری اور چھپ چھپ کر مگر صرف ایک دن میں یہ تمام نقشہ
بدل گیا ۔ ایک بادشاہ نے خواب دیکھا کہ مسیح خدا تعالیٰ کا پیارا تھا اور اس خواب کے نتیجہ میں
اس نے مسیحیت میں نرمی کا برتاؤ شروع کر دیا اور ان میں سے جب کوئی شہر میں کوئی چیز
وغیرہ لینے کے لئے آیا تو حیران رہ گیا کیونکہ وہاں نقشہ ہی بدلا ہوا تھا ۔
-
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔ بے شک آپ نے
دشمنوں کو شکستیں بھی دیں مگر قلوب میں تغیر یکدم ہوا ۔ چنانچہ ایک سال اتنے لوگ اسلام میں
داخل ہوئے کہ اس کا نام ہی سالِ وفود رکھ دیا گیا ۔ مختلف قبائل کے وفود دوڑے چلے آتے
تھے کہ دوسرے سے پہلے اپنے قبولِ اسلام کا اعلان کریں مگر وہ دن ظاہری سامانوں سے
نہیں آیا۔ سامان وہی تھے جو پہلے تھے مگر نتائج بدل گئے اور یہ انقلاب ہمیشہ خدا تعالیٰ کے
حضور چیخ و پکار اور آہ وزاری سے ہوتا ہے۔ مگر یہ دن تب آتا ہے جب خدا تعالیٰ کے
بندوں کا دکھ درد انتہاء کو پہنچ جاتا ہے۔
ہماری کامیابی کا راز قرآن کریم میں آتا ہے کہ ایک دن ایسا آتا ہے جب مومن
بے قرار ہو کر پکارتے ہیں ۔ کہ متی نَصْرُ الله ! کے اس وقت
اللہ تعالیٰ کی نصرت آتی ہے اور اس جماعت کو کامیاب کر دیتی ہے ورنہ تبلیغ کے ذریعہ جو ترقی
ہوتی ہے وہ بہت تھوڑی ہوتی ہے۔ میں نے ایک دفعہ حساب کیا تھا کہ موجودہ رفتار سے ہم
تین ہزار سال میں دنیا پر غالب آسکتے ہیں مگر یہ حسابی اندازہ ہے اور خدا تعالیٰ مومنوں کو
بغیر حساب کے دیتا ہے۔ کچھ عرصہ تک ایسے حساب چلتے ہیں مگر ایک دن ایسا آتا ہے کہ اللہ تعالیٰ
فیصلہ کر دیتا ہے کہ اب ان کو بغیر حساب دو۔ پہلے وہ لوگ مغلوب اور مقہور ہوتے ہیں مگر یکدم
غالب اور منصور ہو جاتے ہیں لیکن انقلاب قلوب کی حالت سے پیدا ہوتا ہے۔ جب مومن
متى نصر اللہ پکارتے ہیں اور چلاتے ہیں تب اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہماری نصرت قریب
ہے، وہ آتی اور کایا پلٹ دیتی ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
لد لد
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
پس ہماری کامیابی بھی خدا تعالیٰ کے حضور جھکنے اور آہ وزاری کرنے سے ہو گی ان
بجٹوں وغیرہ سے نہیں ۔ یہ تو یونہی ہیں اصل چیز وہی ہے اور یہی چیز ہے جو اگر اس مجلس کے
نمائندے یہاں سے لے کر جائیں تو کامیاب ہوں گے۔ وہ فیصلہ کر لیں کہ اپنے دلوں میں
عجز وانکسار اور خشیت پیدا کریں گے اور دوسروں کے دلوں میں بھی ۔ اگر وہ ایسا کر لیں تو
اللہ تعالیٰ ایک دن میں تغیر عظیم پیدا کر دے گا اور ہماری کامیابی کا یہی ایک ذریعہ ہے۔
نادان ہے وہ شخص جو اس کے خلاف خیال کرتا ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ ہماری کامیابی ان
سامانوں اور ان ذرائع سے ہو گی جو ہم اختیار کرتے ہیں وہ احمدی نہیں اور اس سے زیادہ
بے وقوف کوئی نہیں ۔ ہمارے سامان ہیں کیا جو ہمیں دنیا پر غالب کر سکتے ہیں ۔ یہ سامان تو
انگلستان یا جرمنی کے ایک ایک گاؤں کے برابر بھی نہیں ہیں ۔ ہندوستان میں ایسے ایسے
مال دار لوگ موجود ہیں کہ ان کی ایک ایک ماہ کی آمد کے برابر ہمارے سارے سال کا بجٹ
نہیں ہوتا اور ظاہر ہے کہ اس بجٹ پر اپنی کامیابی کا انحصار رکھنا انتہائی بے وقوفی ہے۔
ایک مبشر رویا اس
۔
اس کے متعلق میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے جو بیان کر دیتا ہوا
پہلے تو میں اس سے ڈر گیا مگر بعد میں غور کیا تو معلوم ہوا کہ مبشر ہے۔
میں نے دیکھا کہ میں ملاقات کے دفتر میں بیٹھا ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ صحن میں دو ہوائی
جہاز ہیں ۔ جن میں سے ایک میں دُنیا کی حکومت اور دوسرے میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی محبت اور عشق ہے اور یہ دونوں اکٹھے پرواز کرنے لگے ہیں ۔ جب وہ اُڑنے لگے ہیں تو
آواز آتی ہے اور میں پوچھتا ہوں کہ کیا بات ہے؟ میری بیویاں پاس ہیں اور وہ بتاتی ہیں
کہ دونوں جہاز اُڑے ہیں ۔ ہم لوگ چونکہ ہوائی جہازوں میں پرواز کے عادی نہیں اس
لئے عام طور پر اس میں سفر کو ہندوستان میں خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ چنانچہ جب مجھے بتایا
جاتا ہے کہ دنیا کی حکومت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت و عشق علیحدہ علیحدہ ہوائی جہاز میں
پرواز کرنے لگے ہیں تو میں گھبرا کر کہتا ہوں کہ اوہو! یہ ہوائی جہاز میں گئے ہیں کہیں کوئی
حادثہ نہ پیش آجائے اور میں برآمدہ میں کولوں (PILLERS) کے پاس کھڑا ہو کر دیکھتا
ہوں وہ مشرق کی طرف جاتے ہیں ۔ میں افق کی طرف دیکھتا ہوں مگر وہ کہیں واپس آتے
ہوئے نظر نہیں آتے ۔ میں گھبرا کر کہتا ہوں کہ چلو ان کی تلاش کریں۔ رات کا وقت ہے میں

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
تلاش کے لئے نکلتا ہوں اور خیال کرتا ہوں کہ مدرسہ احمدیہ کے طلباء کو ساتھ لے لوں۔
وہاں جاتا ہوں تو طالب علم کھیل رہے ہیں ۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ سب چلو مگر یوں معلوم
ہوتا ہے کہ ایک غیر احمدی لڑکا بھی ان میں ہے جو مجھے جانتا نہیں اور وہ کہتا ہے کہ ہیڈ ماسٹر
صاحب کی اجازت نہیں ہم کیسے جائیں۔ مگر ایک احمدی لڑکا اسے ڈانٹا اور کہتا ہے کہ
خاموش رہو تمہیں پتہ نہیں یہ حضرت خلیفہ اسیح ہیں اور ان کی اجازت کے بعد کسی دوسرے
کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ میں ان لڑکوں کو ساتھ لے کر مغرب کی طرف جاتا ہوں اور ایک
جگہ سے بڑے زور زور سے چیخنے اور چلانے کی آوازیں آ رہی ہیں اور معلوم ہوا کہ جس جہاز
میں دنیا کی حکومت اور بادشاہت تھی وہ واپس آ گیا ہے مگر جس میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی محبت تھی اُسے ایکسیڈنٹ پیش آیا جس سے جہاز ٹوٹ گیا اور وہ مر گئی اور زور زور سے
رونے کی آوازیں آ رہی ہیں مگر وہاں لاش کے کوئی آثار نہیں۔ کچھ لوگ ہوائی جہاز کو
نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے لئے مٹی کھود رہے ہیں مگر کچھ نہیں نکلا۔ اور اس
کوشش میں یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک ہاتھی مرکز گرا ہوا ہے۔ اور خواب میں یوں معلوم
ہوتا ہے کہ یہ واقعہ اتنا پرانا ہے کہ ہاتھی بھی گل سٹر کر خاک ہو چکا ہے اور جب اُس پر
پھاوڑے مارتے ہیں تو مٹی کا ڈھیر کٹ کٹ کر علیحدہ ہوتا ہے۔ اس ہاتھی کی تمام مٹی ہٹانے
کے بعد لاش اُس کے نیچے سے نکلتی ہے اور ایک شخص بڑے افسوس کے ساتھ کہتا ہے کہ یہ
محبت کی لاش ہے اور میں اسے دیکھ کر اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ کہتا ہوں ۔ یہ لاش
بالکل ایسی ہے جیسے گتے کے اوپر کوئی تصویر ہوتی ہے اور بوجھ کی وجہ سے پچک گئی ہے۔
سر اور دھڑ کا گوشت بالکل کھایا جا چکا ہے اور ڈھانچہ بالکل اُسی طرح چپکا ہوا ہے جیسے گئے
پر تصویر ہوتی ہے۔ لاتیں بھی نظر تو آتی ہیں مگر بالکل ہڈیاں ہیں ۔ سب لوگ اسے دیکھ کر رو
رہے ہیں۔ میں اُس کے قریب پہنچتا ہوں تو یوں معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایک پتلا سا ڈھانچا
ہے۔ میں قیاس کر کے اُس کے دل پر ہاتھ رکھتا ہوں اور ایک شخص سے مخاطب ہو کر کہتا
ہوں تمہیں معلوم ہے کہ میرا ایک الہام ہے کہ ہم نے ایک مردہ کو زندہ کیا تھا آؤ اب ہم
اس کی آنکھوں میں نور ڈالیں۔ اور میں کہتا ہوں کہ یہ الہام ایسے ہی موقع کے لئے تھا اور
پھر میں اللہ تعالیٰ سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ تو نے ہی یہ الہام مجھے کیا تھا اور اب میں اس

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کی زندگی کے لئے تجھ ہی سے دُعا کرتا ہوں۔ اے میرے رب ! تو اس مردہ کو زندہ کر دے۔
اے میرے رب ! تو اس مردہ کو زندہ کر دے۔ اے میرے رب! تو اس مردہ کو زندہ کر دے۔
رویا میں ہی مجھ پر یہا مجھ پر یہ اثر بھی ہے کہ مُردے زندہ نہیں ہوا کرتے مگر پھر یہ خ خیال آتا ہے کہ نہیں اس
کے زندہ ہونے کے متعلق خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے۔ اور جب میں نے اس کے دل پر ہاتھ رکھا تو یوں
معلوم ہوتا ہے کہ اس کی رگیں پھولنے لگی ہیں۔ تب میں نے اس کے پیٹ کی جگہ پر پانی کا چھینٹا
دیا اور کہا اے میرے رب ! تو اس مردہ کو زندہ کر دے اور میں نے دیکھا کہ اُس کی ناف کی جگہ پر
وہ پانی جمع ہونا شروع ہوا اور یوں معلوم ہوا کہ وہ اس کے جسم میں جذب ہو رہا ہے اور اس کی
ہڈیوں پر گوشت نمودار ہونا شروع ہوا اور اس کے سر کی جگہ ربڑ کے غبارہ کی طرح موٹی ہونی شروع
ہوئی اور پھر وہ گول ہونے لگا اور اس میں سے سر، چہرہ، آنکھیں، ناک اور گردن نظر آنے لگی
ہے۔ بعض آدمی جو وہاں کھڑے ہیں میں اُن سے مخاطب ہو کر کہتا ہوں کہ دیکھو! یہ سانس لینے لگا
ہے۔ اس کے بعد اس کی لاتوں پر گوشت چڑھنے لگا اور اس طرح ہوتے ہوتے یوں معلوم ہوتا
ہے کہ اس میں جان پڑ گئی ہے مگر اس کی آنکھوں میں نور نہیں اور میں کہتا ہوں کہ مجھے الہام ہوا تھا
کہ ہم نے ایک مردہ کو زندہ کیا تھا، آؤ اب ہم اس کی آنکھوں میں نور ڈالیں اور مجھے گھبراہٹ
بہت ہے کہ اس کی آنکھوں میں نور نہیں اور میں اس کی آنکھوں پر ہاتھ رکھتا ہوں کہ آنکھ کھل گئی۔
اس خواب میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہاتھی دُنیا کی علامت ہے اور محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی محبت کا ہاتھی ڈھیر کے نیچے آجانے کے یہ معنے ہیں کہ وہ دُنیا کی محبت کے نیچے دب گئی ہے
اور پرانے ڈھیر کے یہ معنے ہیں کہ یہ کوئی نیا واقعہ نہیں بلکہ صدیوں کی پرانی حالت بتائی جا رہی
ہے یعنی جس دُنیا نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو مٹایا تھا وہ خود بھی خاک ہو چکی ہے۔ تاہم
دنیا کی ترقی کی خواہشات موجود تھیں اور ہمارے ہاتھوں سے اللہ تعالیٰ محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم کی محبت کو پھر زندہ کرے گا اور پھر اس کی آنکھوں میں نور پیدا ہو گا۔ پہلے اس کے جسم میں
جان پڑے گی اور پھر آنکھوں میں نور ڈالا جائے گا۔ یعنی عملی قوت آئے گی اور مردہ کو زندہ کرنے
کے یہ معنے ہیں کہ یہ کام مُردہ کو زندہ کرنے کے برابر ہے مگر یہ انسانی تدبیروں سے نہیں ہوگا بلکہ
محض خدا تعالیٰ کے فضل سے ہوگا۔ پس ہمیں چاہئے کہ اس کے لئے دعاؤں میں لگے رہیں اور
محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت کو زندہ کرنے کی کوشش کرتے رہیں کیوں کہ دنیا کے لیے
جو روحانی کمالات مقدر ہیں وہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہی ہیں جب تک آپ کی محبت زندہ

خطابات شوری جلد دوم
نہ ہوگی اسلام ترقی نہیں کر سکتا۔
۴۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
پس اصل چیز یہی ہے کہ ہمارے نمائندے اس امر کا اقرار کر کے جائیں کہ اپنے
اندر نئی روح پیدا کریں گے اور باہر جا کر اپنی جماعتوں میں بھی وہی روح پیدا کریں گے
اور یہی طریق کامیابی کا ہے ورنہ سامانوں سے ہم دنیا پر غالب نہیں آ سکتے ۔“
66
اگر موصی منظوری وصیت سے قبل وفات پا جائے صیغہ بہشتی مقبرہ سے متعلق
دو تجاویز کو بھی سب کمیٹی
بیت المال کے سپرد کیا گیا تھا چنانچہ سب کیٹی نے ان تجاویز کی بابت جو رپورٹ تیار کی است
سیکرٹری صاحب بہشتی مقبرہ نے پیش کیا ۔ پہلی تجویز کہ اگر موصی منظوری وصیت سے قبل وفات
پا جائے تو اس کی وصیت منظور کی جائے یا نہیں ، سے متعلق نمائندگان کے اظہارِ خیال کے بعد
حضور نے فرمایا:-
” اس وقت دوستوں کے سامنے یہ سوال ہے کہ اگر کوئی موصی وصیت کر کے مقامی کارکنوں
کے سپرد کر دے مگر صدرانجمن احمدیہ کی منظوری سے پیشتر وفات پا جائے تو اس کی وصیت منظور
کی جائے یا نہیں؟ سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ اگر ان کی وصیت ماہوار آمد کی تھی اور وصیت
کرنے کے بعد اس نے ماہوار حصہ آمد کی ادائیگی شروع کر دی یا اگر اس کی وصیت حصہ جائیداد
کی تھی اور اس کے ورثاء حصہ جائیداد ادا کر دیں تو اس کی وصیت منظور کر لی جائے ۔ میر محمد الحق
صاحب نے اس میں یہ ترمیم پیش کی ہے کہ چونکہ جو شخص اپنی زندگی میں وصیت منظور کر لیتا ہے
اس کے لئے بھی ان شرائط کی پابندی ضروری ہے۔ اور وصیت کے قواعد میں یہ بات داخل ہے
اس لئے نئے سرے سے یہ شرائط لگانے کی ضرورت نہیں۔ اس لئے میں پہلے میر صاحب کی
ترمیم دوستوں کے سامنے پیش کرتا ہوں کہ ان دونوں شرطوں کی ضرورت نہیں ۔ وہ پہلے ہی قواعد
میں موجود ہیں۔ اس لئے ان کا یہاں لکھنا غیر ضروری ہے اصل تجویز یہ ہے کہ مثلاً زید نے دہلی
میں وصیت کی اس کی جائداد دس ہزار روپیہ کی تھی اور اس نے وصیت کی کہ اس میں سے ایک
ہزار روپیہ انجمن کو دے دیا جائے ۔ اور یہ وصیت لکھ کر اس نے مقامی کارکنوں کے حوالہ کر دی اور
پیشتر اس کے کہ وہ قادیان پہنچتی وہ فوت ہو گیا یا مثلاً اس کی ایک سو روپیہ ماہوار آمد تھی اور اس
نے ارا حصہ کی وصیت کی اور لکھ کر مقامی کارکنوں کو دیدی۔ مگر قادیان میں وصیت پہنچنے سے قبل

خطابات شوری جلد دوم
لد ٧٥
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
وہ فوت ہو گیا۔ اب سوال یہ ہے کہ اس کی وصیت منظور کی جائے یا نہ کی جائے؟ سب کمیٹی کی
تجویز یہ ہے کہ اگر تو اس کے ورثاء اس کی جائداد کا دسواں حصہ ادا کر دیں یا اگر وصیت آمد کی تھی
اور وصیت تحریر کرنے کے بعد اتنا عرصہ وہ زندہ رہا کہ اُسے آمد ہوئی اور اس کا ۱۰ را حصہ اُس نے
با قاعدہ ادا کر دیا تو اسے منظور کر لیا جائے ۔ اور اگر نہیں کیا تو اسے نامنظور کر دیا جائے ۔ میر صاحب
کی ترمیم اس کے متعلق یہ ہے کہ یہ دونوں شرطیں غیر ضروری ہیں کیونکہ جو وصیت انجمن کے پاس
بھی پہنچ جائے مگر موصی کے ورثاء اُس کی جائداد کا حصہ دینے سے انکار کر دیں یا وہ خود حصہ آمد ادا
نہ کرے تو وصیت تسلیم نہیں کی جاتی۔ اور جب یہ شرطیں پہلے ہی موجود ہیں تو اس صورت میں
خاص طور پر ان شرطوں کو لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ پس اس وقت اصل سوال یہ ہے کہ لوکل
انجمن کے سپرد جو وصیت کی جائے اگر وہ دوسری شرائط وصیت کو پورا کرے تو اُسے منظور کر لیا
جائے یا نہیں؟
جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔
اس پر ۲۴۷۔ احباب نے اس کی منظوری کے حق میں اور صرف ے نے اس کے خلاف
رائے دی حضور نے فرمایا:-
فیصلہ میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
66
پنشن کا کمیوٹ شدہ حصہ آمد سمجھا جائے گا؟ سیکرٹری صاحب بہشتی مقبرہ نے سب کمیٹی کی طرف سے
دوسری تجویز پیش کی تو حضور نے فرمایا :-
دو
سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جو شخص اپنی پنشن کا کوئی حصہ کمیوٹ کر ا لیتا ہے اُسے آمد سمجھا
جائے لیکن اگر وہ شخص عمر بھر اپنی پوری پنشن کا حصہ آمد ادا کرتا رہے تو بے شک اسے جائداد
۔ نام تصور کر لیا جائے ۔ جو دوست اس کے متعلق اظہار خیال کرنا چاہیں وہ اپنے نام لکھوا دیں۔“
چند ممبران کے اظہار خیالات کے بعد حضور نے فرمایا :-
دو
تجویز یہ ہے کہ کسی موصی کی پنشن کا وہ حصہ جس کا بدلہ یکمشت اسے لینے کی
اجازت ہے اگر وہ اسے لے لیتا ہے تو اسے آمد قرار دیا جائے یا جائداد؟ جو دوست اس
رائے کے حق میں ہوں کہ اسے آمد قرار دیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66

خطابات شوری جلد دوم
۴۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اس پر ۳۴۶ ر ا حباب کھڑے ہوئے ۔ پھر حضور نے فرمایا :- را
جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ اِسے جائداد قرار دیا جائے وہ کھڑے ہو
دو
جائیں ۔
اس پر صرف پانچ احباب کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
فیصلہ میں کمر
دو
66
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
اس کے متعلق دوسری تجویز یہ ہے کہ جس وقت کوئی موصی اپنی پنشن کا کوئی حصہ
کمپیوٹ کرائے اس سے اُسی وقت حصہ آمد لے لیا جائے ۔ جو دوست اس کے حق میں ہوں
وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
فرمایا :-
اس پر ۳۹۳ / احباب کھڑے ہوئے۔ اور اس کے خلاف صرف تین ۔ حضور نے
دو
سے جو روپیہ
فیصلہ ” میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔ یعنی یہ کہ کمپیوٹیشن
فیصلہ حاصل ہو اس سے حاصل ہو اس کا حصہ آمد اُسی وقت لے لیا جائے ۔ مگر اس استثنیٰ کے ساتھ کہ بعض
صورتیں ایسی ہو سکتی ہیں کہ کمیوٹیشن کا حصہ فوری طور پر لے لینے سے موصی کو نقصان ہوتا ہے
مثلاً کسی موصی نے دو ہزار روپیہ کمیوٹیشن کے ذریعہ حاصل کیا ہے اور اس پر اتنی ہی رقم کی
کوئی ڈگری ہے اب اگر اس سے دوسو رو پید انجمن لے لے تو اسے یہ نقصان پہنچ سکتا ہے کہ
اس کی یہ ڈگری ادا نہ ہو سکے گی ۔ اس صورت میں وہ انجمن سے کوئی سمجھوتہ کر سکتا ہے اور یہ
رقم اپنے اوپر بطور قرض تسلیم کر کے اس کی ادائیگی کے متعلق کوئی تصفیہ انجمن سے کر سکتا ہے۔
اس صورت میں جو بھی سمجھوتہ ہو وہ اس پر عمل کرے۔“
یہ تجویز
تجویز پراویڈنٹ فنڈ اور پیشی و صرافی احمدی پیش ہوئی کہ آئندہ کارکنان صدر انجمن احمد یہ کے
متعلق یہ قاعدہ بنایا جائے کہ جو لوگ تمھیں روپیہ ماہوار تک گزارہ پاتے ہیں اُنہیں تو یہ بنایا جو
ارہ
"
پراویڈنٹ فنڈ ملے اور جو اس سے زیادہ گزارہ پانے والے ہیں اُنہیں اختیار دیا جائے کہ

خطابات شوری جلد دوم
٤٦٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
خواہ پراویڈنٹ فنڈ کے طریق کو اپنے لئے پسند کریں اور خواہ پنشن کے طریق کو۔ اور
بصورت پیشن چالیس فیصدی پنشن ملے ۔
چند نمائندگان کے اظہار خیال کے بعد حضور نے اس تجویز کے پس منظر اور افادیت
پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا :-
دو
اس وقت تجویز یہ پیش ہے کہ آئندہ کے لئے پراویڈنٹ فنڈ کا طریق بالکل اُڑا
دیا جائے ۔ موجودہ کارکنوں کو اختیار ہو کہ وہ چاہے پراویڈنٹ فنڈ جاری رکھیں اور چاہے
پنشن لے لیں مگر آئندہ کے لئے ایک ہی طریق ہو یعنی سب کو پنشن دی جائے اور وہ
چالیس فیصدی ہو۔ میر محمد الحق صاحب کی ترمیم یہ ہے کہ پنشن پچاس فیصدی ہو اور
چوہدری سر محمد ظفر اللہ خانصاحب کی ترمیم یہ ہے کہ کسی کا رکن کی ملازمت کے آخری
تین سالوں کی مستقل تنخواہ کی اوسط نکال کر اُس کا چالیس یا پچاس فیصدی پنشن دی جائے ۔
کارکنوں کی مشکلات مجھے اس تجویز کے پیش کرنے کی تحریک اس سبب سے ہوئی کہ
گزشتہ ایام میں میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے کا رکن جو علمی
کاموں پر لگے ہوئے ہیں وہ بالعموم ایسے طبقوں سے تعلق رکھتے ہیں کہ جن میں تجارت کا
رواج نہیں ۔ یا تو وہ زمیندار طبقہ سے ہیں اور یا ایسے ہیں جن کے باپ دادا ملازمت پیشہ
تھے اس لئے تجارت سے بالکل نا واقف ہیں۔ ان کو جو پراویڈنٹ فنڈ ملتا ہے وہ ان لیاقتوں
کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت ہی کم ہوتا ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ تیس پینتیس سال کی
ملازمت کے بعد ایک اچھی پوزیشن کے کارکن کو تین ساڑھے تین ہزار کے قریب روپیہ
پراویڈنٹ فنڈ سے ملتا ہے۔ اُس وقت ان کے کئی بچے ہوتے ہیں شریفانہ گزارہ کی عادت
ہو چکی ہوتی ہے کیونکہ عام طور پر ایک ایسے کارکن کو وصیت وغیرہ کا حصہ آمد وضع ہونے کے
بعد بھی ستر یا نوے روپیہ کے قریب مل جاتے ہیں اسے تین ساڑھے تین ہزار کے قریب
روپیہ پراویڈنٹ فنڈ سے ملتا ہے اور ظاہر ہے کہ وہ کسی جھونپڑے میں تو گزارہ کر نہیں سکتا۔
اگر چھوٹا سا مکان بھی بنائے تو اس پر اڑھائی تین ہزار روپیہ لاگت آ جاتی ہے گویا اس کی گل
آمد اور انجمن کا عطیہ بھی صرف مکان کے لئے بھی کافی نہیں ہو سکتا۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے
کہ دوسرے تیسرے مہینہ ہی فاقہ کشی کی نوبت آ جاتی ہے۔

خطابات شوری جلد دوم
۴۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
مولوی محمد اسمعیل صاحب کی قربانی اخبار الفضل میں ایک واقعہ لکھا تھا کہ مولوی
محمد ا
اسمعیل صاحب بعض اوقات نمک
سے
روٹی کھا لیتے تھے۔ حقیقت یہ ہے کہ ریٹائر ہونے کے بعد ان کے گزارہ کی کوئی صورت ہی
نہ تھی ۔ جو رقم بطور پراویڈنٹ فنڈ اُن کو دی گئی وہ پہلے سے ہی خرچ ہو چکی ہوئی تھی اور اس
لئے قرضوں میں چلی گئی اور اس حالت میں کہ جب وہ بوڑھے ہو چکے تھے اور مسلول بھی
تھے بعض دفعہ ان کو نمک کے ساتھ روٹی کھانی پڑتی تھی اور اس حالت کو جب ان کی
علمی قابلیت کے ساتھ دیکھا جائے تو معلوم ہو سکتا ہے کہ ہم نے کتنا ظلم کیا ہے۔ میں تو پہلے
بھی پراویڈنٹ فنڈ کے خلاف باتیں کہتا رہا ہوں مگر ذمہ دار کارکنوں نے اس طرف کوئی توجہ
نہ کی لیکن اب جو ایسے واقعات میرے سامنے آئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کا ایک صحابی جسے ذاتی طور پر علم میں ہمہ دانی کا ایسا مقام حاصل تھا جو شاید ہی جماعت میں
کسی اور کو حاصل ہو۔ جماعت میں جو کوئی شخص کوئی تصنیف کرتا تو ان سے ضرور کسی نہ کسی
رنگ میں مدد لیتا تھا۔ تو میں نے خیال کیا کہ یہ خطرناک ظلم ہے جو ہم کر رہے ہیں اور اس
کے انسداد کی کوئی صورت ہونی چاہئے اس لئے میں نے ایک تجویز یہ پیش کی ۔
مولوی صاحب کی امداد کی ایک صورت میرے اختیار میں تھی یعنی تحریک جدید کے فنڈ
سے ۔ اور میں نے اس سے ان کے لئے ساٹھ روپیہ ماہوار مقرر کر دیئے اور ان کے سپرد یہ
کام کیا کہ وہ کچھ تو تحریک جدید کے مجاہدین کو پڑھایا کریں اور کچھ ترجمہ قرآن کریم کے کام
میں لغت کے حوالے وغیرہ نکالنے میں میری مدد کریں اور اس طرح میں نے اُن کو فاقہ کشی
کی موت سے بچانے کی کوشش کی ۔ اگر یہ صورت میرے ہاتھ میں نہ ہوتی تو اُن کو فاقہ کشی
چار ماہ سے
کی موت سے : ت سے بچانے کی کوئی صورت نہ تھی مگر افسوس کہ وہ اس آ افسوس کہ وہ اس آمد سے بھی تین چار
زیادہ عرصہ تک فائدہ نہ اُٹھا سکے ۔ گویا یہ صورت بھی اللہ تعالیٰ نے جماعت کو عذاب اور
شرمندگی سے بچانے کے لئے پیدا کی تھی ورنہ اگر وہ فاقہ کشی سے فوت ہو جاتے تو جماعت
خدا تعالیٰ کے حضور اس کے لئے جواب دہ ہوتی ۔ پس ایسے واقعات کو دیکھ کر میں نے سمجھا
کہ جتنی جلدی ہو سکے جماعت کو اس شرمندگی سے بچانے کی کوشش کی جائے اس لئے میں
نے یہ تجویز مشاورت میں پیش کرنے کے لئے بھیج دی۔ اس میں میاں غلام محمد صاحب اختر

خطابات شوری جلد دوم
۴۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
نے یہ ترمیم پیش کی ہے کہ یہ جو شرط ہے کہ تیس روپیہ سے زیادہ تنخواہ والوں کے لئے پیشن
رکھی جائے یہ اُڑا دی جائے اور سب کے لئے پنشن کر دی جائے یا جو بھی قانون ہو وہ سب
کے لئے کر دیا جائے۔ اور پہلے میں اس ترمیم کو لیتا ہوں جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ
کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۲۷۶ احباب کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا۔
جو دوست اس کے خلاف ہوں اور چاہتے ہوں کہ چھوٹی اور بڑی تنخواہ والوں میں
دو
کوئی فرق رہنا چاہئیے وہ کھڑے ہو جائیں ۔
اس پر صرف ۲۶ احباب کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔
دو
اب سوال یہ ہے کہ سب کے لئے پنشن ہی رکھی جائے یا اختیار دے دیا جائے کہ جو
چاہے پنشن لے لے اور جو چاہے پراویڈنٹ فنڈ ؟ میر محمد الحق صاحب نے ترمیم پیش کی ہے
که پنشن لازمی کر دی جائے لیکن کسی کا رکن کے ریٹائرڈ ہونے پر پراویڈنٹ فنڈ کا حساب
ضروری ہو اور پنشن لینے کے بعد اگر کوئی کارکن فوت ہو جائے تو اُس کے ورثاء کو اتنی رقم
ضرور دی جائے جتنی کہ وہ پراویڈنٹ فنڈ کی صورت میں حاصل کر سکتا۔ یعنی اتنا عرصہ پنشن
جاری رہے جب تک کہ اتنی رقم پوری نہ ہو جائے ۔ اس تجویز کے متعلق کوئی آٹھ دس ترامیم
اس وقت میرے سامنے پڑی ہیں اور ظاہر ہے کہ ان سب پر اگر بحث کی جائے تو بجٹ بھی
پیش نہیں ہو سکتا اور کل کا دن ان کے لئے بھی کافی نہیں ہو سکے گا ۔ ہم اس وقت اصلاح اور
تغیر کی طرف ایک قدم اُٹھا رہے ہیں۔ اگر دوست مزید اصلاح کی ضرورت محسوس کریں تو
وہ اس کے لئے تجاویز اگلے سال پیش کر سکتے ہیں آج کی بحث کو ممتد نہیں کیا جا سکتا ۔
ایک ترمیم کو میر محمد الحق صاحب نے اپنی ترمیم میں شامل کر لیا ہے اور اب ان کی
ترمیم یہ ہے کہ کارکن کا جو پراویڈنٹ فنڈ وضع ہوتا ہے وہ برابر ہوتا رہے اور ریٹائر ہونے
کے بعد منافع سمیت اُسے واپس مل جائے اور انجمن جو عطیہ دیتی ہے وہ نہ دے بلکہ اس کے
عوض پنشن دے اور پنشن کی گارنٹی کم سے کم دس سال ہو۔ اگر اس اثناء میں وہ کا رکن فوت
بھی ہو جائے تو اتنا عرصہ اس کے ورثاء کو ضرور پنشن ملتی رہے۔ پنشن کی بنیاد دراصل اسی

·

آج 10 میں سے 10 باقی