دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 6

خطابات شوری جلد دوم
۴۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
درجات کی بلندی اور کمی کا احساس ضرور ہوگا اِسی لئے جنتی کچھ عرصہ کے بعد زیادہ اعلیٰ مرتبہ
کے حصول کے خواہش کریں گے گے اور اور خدا خدا ! اپنے فضل سے وہ انہیں دے دے گا لیکن بہرہ حال
ان پھلوں میں انہیں ویسا ہی مزہ معلوم ہوگا جیسا مزہ انہیں دنیا میں روحانی عبادات کے
بجالاتے وقت حاصل ہوا ۔ اگر انہوں نے نماز روزوں کو عمدگی سے ادا کیا ہوگا تو ان کا پھل
انہیں پوری لذت دے گا اور اگر انہوں نے بے دلی کے ساتھ ان کو ادا کیا ہوگا تو جنت کے
پھلوں میں بھی انہیں اعلیٰ مدارج کے لوگوں سے کم مزہ آئے گا۔
یہ نکتہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بتایا ایسا عظیم الشان ہے کہ اس سے
اعمال میں ایک تغیر عظیم پیدا ہو جاتا ہے۔ ورنہ یہ معنے کہ جیسے دنیا میں " میں آم ملتے ہیں اسی قسم
کے آم جنتیوں کو ملیں گے یا متواتر انہیں ایک ہی قسم کے پھل کھانے کے لئے دیئے جائیں
گے ایسے ہیں کہ جن کو عقل تسلیم نہیں کرتی اور جو یوں بھی اسلام اور قرآن کی تعلیم کے خلاف
ہیں۔
عمل کا وسیع میدان پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ان معنوں نے
ہمارے لئے عمل کا ایک وسیع میدان کھول دیا ہے۔ ان معنوں کو
سمجھ لینے کے بعد جب ہم نماز پڑھنے کے لئے کھڑے ہوں گے فوراً ہمیں خیال آئے گا کہ
ہم نماز ٹھہر ٹھہر کر پڑھیں ، خشوع و خضوع سے پڑھیں، رقت اور سوز اپنے اندر پیدا کریں تا
جب اس کی جزا ہمیں ملے تو ہم خوش ہوں ، ایسا نہ ہو کہ وہ پھل کھا کر ہمیں کوئی لذت نہ
آئے ۔ اسی طرح جب ہم چندہ دینے لگیں گے فوراً ہمیں یہ خیال آئے گا کہ ہم اللہ تعالیٰ کی
رضا اور اس کی خوشنودی کے حصول کے لئے بشاشت کے ساتھ چندہ دیں ورنہ کسیلے، بدمزہ
اور گل گھوٹو بیروں کی طرح ہمیں اس کا بدلہ ملے گا ۔ تو ان معنوں سے ہماری نیتوں اور
ہمارے اعمال میں ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا ہو سکتی ہے اور یہ آیت ایک ایسا زبردست
محرک ہے جو ہر وقت ہمیں اپنے اعمال کی اصلاح پر آمادہ رکھ سکتا ہے۔ ہم نمازیں پڑھنے
لگیں گے تو فوراً یہ آیت سامنے آ جائے گی ، روزہ رکھنے لگیں گے تو یہ آیت سامنے آ جائے
گی ، چندہ دینے لگیں گے تو یہ آیت سامنے آجائے گی ، زکوۃ دینے لگیں گے تو یہ آیت سامنے
آجائے گی ، حج کرنے لگیں گے تو یہ آیت سامنے آجائے گی اور ہم فوراً سنبھل جائیں گے

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اور کہیں گے کہ ہم جس طرح اس جہان میں کام کریں گے اُسی طرح اگلے جہان میں ہمیں
اس کا بدلہ ملے گا ۔ اگر ہم اس جہان میں اپنے اعمال میں مٹھاس بڑھائیں گے تو جنتی پھلوں
کی مٹھاس بھی ہمارے لئے بڑھ جائے گی اور اگر ہم ان اعمال میں کسی قدر کڑواہٹ داخل
کر لیں گے تو اسی نسبت سے جنت کے پھلوں میں بھی کڑواہٹ آجائے گی ۔
تو اصلاح اعمال کے لحاظ سے یہ آیت ہمارے لئے ایک بڑا بھاری محرک ہے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان معنوں کو ہمارے سامنے لا کر عمل کی دنیا کو ہی
بدل دیا ہے بلکہ اگر ہم زیادہ غور کریں تو عمل کی دنیا میں ہماری زمین اور آسمان بالکل نیا بن
جاتا ہے کیونکہ ہر کام کرتے وقت یہ امر ہمارے مد نظر ہوگا کہ اسی عمل نے اگلے جہان میں
متشکل ہو کر ہمارے سامنے آنا ہے۔ یہی نمازیں ہیں جو ہمارے سامنے آئیں گی ، یہی
روزے ہیں جو ہمارے سامنے آئیں گے، یہی حج ہے جو ہمارے سامنے آئے گا اور یہی
چندے ہیں جو ہمارے سامنے آئیں گے۔ اگر انسان یہ خیال نہ کرے بلکہ یہ خیال کرے کہ
مجموعی طور پر نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج کا بدلہ مل جائے گا تو یقیناً اس کی طبیعت پر اتنا اثر نہیں
ہو سکتا جتنا اثر اس امر سے ہو سکتا ہے کہ یہی اعمال اگلے جہان میں متشکل کر کے تمہارے
سامنے پیش کر دیئے جائیں گے۔ اگر یہ صورت نہ ہوتی اور کہا جاتا کہ مثلاً تمام عبادات کو
ملحوظ رکھتے ہوئے مجموعی طور پر اس قدر انعام دیا جائے گا تو انسان خیال کر لیتا ہے کہ
میرے لئے جزوی طور پر عمل کی نگہداشت ضروری نہیں لیکن موجودہ صورت میں ہر انسان
اس بات پر مجبور ہے کہ وہ اپنے عمل کا جائزہ لے اور ہر وقت جائزہ لے ۔ کیونکہ یہی اعمال
ہیں جنہوں نے اس کے سامنے پیش ہونا ہے۔ اگر اچھے اعمال ہوں گے تو اچھے پھل ملیں
گے اور اگر اعمال میں نقص ہوگا تو ان پھلوں میں بھی ویسا ہی نقص ہوگا جو اس کو اگلے جہان
میں ملیں گے۔ پس ہمیں اپنی اصلاح کر کے اپنے اندر نیکی اور تقویٰ پیدا کرنا چاہئے اور ہر
عمل کے کرتے وقت ہمیں اس نکتہ کو مد نظر رکھنا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ ہمارا قدم
آگے کی طرف بڑھے پیچھے کی طرف نہ ہٹے۔
میری زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ تحریک جدید کے اس سال کے وعدے پہلے
سالوں کی نسبت کم رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ جو بلی کے شور اور نمائش کی وجہ سے

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہماری جماعت کے دوستوں میں کسل پیدا ہو گیا ہے اور وہ خیال کرنے لگ گئے ہیں کہ اب
انہیں آرام کرنا چاہئے حالانکہ جہاں انسان کو آرام کا خیال آیا وہیں انسان کو یہ خیال کر لینا
چاہئے کہ اب اس کے ایمان کے ضائع ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
میرے پاس ایک دفعہ ایک اباحتی قسم کا آدمی آیا اور کہنے لگا اگر انسان دریا میں کشتی پر
سوار ہو اور وہ اپنے دوست سے ملنے جا رہا ہو تو آپ بتائیں کہ جب کنارہ آ جائے تو آیا وہ
اتر پڑے یا کشتی میں ہی بیٹھا رہے؟ جو نہی اس نے سوال کیا معا میں سمجھ گیا کہ اس کا مطلب
یہ ہے کہ نماز اور روزہ وغیرہ تو اس لئے ہیں کہ انسان کو خدا مل جائے پس اگر کسی کو خدامل
جائے تو اُسے نماز اور روزہ کی کیا ضرورت ہے مگر اُس نے خیال کیا کہ اُس کا یہ مفہوم میں
کہاں سمجھوں گا اور میں اسے یہی جواب دوں گا کہ جب کنارہ آئے تو اُتر پڑے مگر اللہ تعالیٰ نے
مجھ پر اس کی حقیقت کھول دی اور میں نے بجائے یہ جواب دینے کے کہ جب کنارہ آئے تو
وہ کشتی سے اُتر پڑے، یہ جواب دیا کہ اگر تو جس دریا میں وہ سفر کر رہا ہے اس کا کوئی کنارہ
ہے تو جب کنارہ آ جائے تو بیشک اُتر پڑے۔ لیکن اگر اس دریا کا کوئی کنارہ نہیں تو جہاں
اسے کنارے کا خیال آیا اور وہ بہ یا اور وہ یہ سمجھ کر کشتی سے اُترا کہ کنارہ آ گیا ہے وہیں وہ ڈوبا۔ یہ
جواب دے کر میں نے کہا اب بولو تم جس دریا کا ذکر کر رہے؟ اُس کا کوئی کنارہ ہے یا
نہیں ؟ وہ کہنے لگا ہے تو وہ بے کنارہ ہی۔ تو اللہ تعالیٰ کی غیر محدود ہستی ہے اور غیر محدود ہستی
کا عرفان اسی صورت میں انسان کو حاصل ہو سکتا ہے جب وہ بھی اپنا قدم آگے سے آگے
بڑھاتا چلا جائے ۔ اگر ہم ایک ہی مقام پر ٹھہرے رہیں تو غیر محدود ہستی کا غیر محدو د قرب ہم
کس طرح حاصل کر سکتے ہیں ۔ اور : ں۔ اور جب ہم اس کا قرب حاصل نہیں کریں گے تو اس کے
انعامات سے محروم رہیں گے۔ اور جتنا زیادہ ہم اس کے انعامات سے محروم رہیں گے اُسی
قدر زیادہ ہمیں ناکامی و نامرادی ہو گی ۔
روحانی انعامات میں پہلوں سے آگے بڑھنے کی تلقین پیس ہمیں اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کی وسعت اور
اپنے کام کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے رات دن یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہمیں اُس کے فضلوں
سے زیادہ سے زیادہ حصہ ملے ۔ نہ صرف اُسی قدر جو پہلی جماعتوں کو ملا بلکہ ان سے بھی بڑھ

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کر ہمیں اس کے انعامات حاصل ہوں۔ اِس میں کوئی شبہ نہیں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا
کوئی آدمی پیدا نہیں ہو سکتا اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ جو بھی اصلاح ہوگی وہ دراصل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ کی ہی تأثیر
ہو گی لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری جماعت
کو اپنی جماعت قرار دیا ہے۔ احمق اور نا احمق اور نادان کہتے ہیں کہ تم اپنے آپ کو صحابہ کا مثیل کہتے
ہو مگر ہم ان احمقوں اور نادانوں کو کہتے ہیں کہ اگر تم ابو جہل کے مثیل بن سکتے ہو تو ہم ابوبکر
اور عمر کے مثیل کیوں نہیں بن سکتے۔ اور پھر ہم تو وہی کچھ کہتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے کہا۔ آپ نے ایک دفعہ صحابہؓ کو مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا میں نہیں جانتا میری اُمت کا
پہلا حصہ زیادہ اچھا ہے یا آخری حصہ زیادہ اچھا ہے ۔ رسول کے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ
الفاظ جس امید اور یقین کے ساتھ بھرے ہوئے ہیں وہ ان الفاظ سے پھوٹ پھوٹ کر ظاہر
ہو رہی ہے۔ آپ نے ان الفاظ کے ذریعہ تم کو مخاطب کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اے میرے
آخری زمانہ کے صحابہ! اگر تم اپنے مقام اور درجہ میں پہلے صحابہ ہلے صحابہؓ سے بڑھنا چاہتے ہو تو تم
بڑھ سکتے ہو کیونکہ تمہارے لئے بھی ویسا ہی راستہ کھلا ہے جیسے ان کے لئے کھلا تھا۔ اگر تم
بڑھو تو تم بڑھ سکتے ہو اور اگر تم نہ بڑھو تو یہ تمہاری اپنی کوتاہی ہوگی ورنہ راستہ تمہارے لئے
کھلا ہے۔ انعامات تمہارے سامنے ہیں اور تم اگر چاہو تو تم پہلوں سے بھی آگے نکل سکتے
ہو ۔ کس قدر امید افزا الفاظ ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائے کہ میں نہیں
جانتا میری اُمت کا پہلا حصہ اچھا ہے یا آخری حصہ اچھا ہے۔ ان الفاظ کے ذریعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے مسیح موعود کی جماعت کی ہمت کو بلند کر دیا اور آپ نے انہیں بتایا کہ تم
مت سمجھو کہ جس قدر درجات تھے وہ پہلے لوگ لے چکے اتنے ہی درجات خدا تعالیٰ کے
پاس تھے۔ یہ نہیں بلکہ تمہارے لئے بھی ان مقامات کے حصول کا دروازہ کھلا ہے اور تم اگر
چا ہو تو نہ صرف ان مقامات کو حاصل کر سکتے ہو بلکہ ان سے بھی آگے بڑھ سکتے ہو۔ لوگوں
کی عادت ہوتی ہے کہ وہ تمام درجات اپنے باپ دادا کو دے دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ
اب ان سے بڑا کوئی نہیں ہو سکتا ۔ پیغامیوں کو بھی یہی ٹھوکر لگی اور انہوں نے اور تو اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے درجہ کو بھی گھٹانے کی کوشش کی ۔ چنانچہ ایک غیر مبائع نے کی ۔ چنانچہ ایک غیر منابع نے

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ایک دفعہ ایک مضمون میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق بہت بڑا تعریفی کلمہ یہ
استعمال کیا کہ ۔
بعد از علی بزرگ توئی قصہ مختصر
کہ حضرت علی کے بعد آپ کا ہی مقام ہے۔ چونکہ امت محمدیہ میں اس قسم کے لوگوں نے
گی
بھی پیدا ہونا تھا جنہوں نے لوگوں کی ہمتوں کو پست کر دینا تھا، ان کی امنگوں کو کچل دینا تھا،
ان کے حوصلوں کو دبا دینا تھا ، ان کی خواہشات کو مردہ بنا دینا تھا اور آسمان روحانی کی فضاء
میں اڑنے والے پرندوں کو پنجروں میں محبوس کر دینا تھا اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان پنجروں کی تیلیوں کو توڑ دیا، ان کے دروازں کو کھول دیا اور فرمایا میں نہیں جانتا
میری اُمت کا پہلا حصہ بہتر ہے یا آخری حصہ۔ اس طرح آپ نے یہ اعلان کر دیا کہ اے
میرے امت کے لوگو! اگر تم ابوبکر سے اوپر اڑنا چاہو تو تم ابو بکر سے بھی اوپر اُڑ سکتے ہو، اگر
تم عمر سے اوپر اڑنا چاہو تو تم عمر سے بھی اوپر اڑ سکتے ہو، اگر تم عثمان سے اوپر اڑ نا چا ہو تو تم
عثمان سے بھی اوپر اُڑ سکتے ہو اور اگر تم علیؓ سے اوپر اُڑنا چاہو تو تم علیؓ سے بھی اوپر اُڑ سکتے
ہو میں نے تمہارے لئے دروازہ کھول دیا ہے ۔ اب اگر تم خود باہر نکل کر فضائے آسمانی میں
نہ اڑو تو یہ تمہارا قصور ہے میرا قصور نہیں ۔
حضرت ابوبکر کی خدمات پس محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تم پر وہ احسان کیا ہے جس کی
کوئی حد نہیں کیونکہ ظاہری طور پر وہ لوگ جنہوں نے
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی وجود کے ساتھ مل کر اعلاء کلمۃ اللہ میں عمر بسر کی اس بات کا
حق رکھتے تھے کہ انہیں انعامات کا اولین حق دار قرار دیا جاتا اور بعد میں آنے والوں کو اُن
کے نیچے رکھا جاتا مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا نہیں کیا حالانکہ اُس زمانہ میں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ابوبکر کے کام کی جو عظمت تھی وہ کسی اور کے کام کی
عظمت نہیں تھی ۔ آپ جانتے تھے کہ کس طرح ابتداء سے یہ میرے ساتھ رہا اور کس طرح
اس نے میری اعانت اور فرمانبرداری میں اپنے آپ کو بالکل مٹا ڈالا ۔ چنانچہ وہ جذبات کی
کیفیت جو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خدمات سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دل
میں پیدا تھی اُس کا اِس بات سے ثبوت ملتا ہے کہ ایک دفعہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ میں

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
لڑائی ہو گئی ۔ حضرت ابوبکر حق پر تھے اور حضرت عمرؓ اس لڑائی میں حق بجانب نہیں تھے مگر
حضرت عمر چونکہ تیز طبیعت انسان تھے اس لئے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جب وہاں سے
ہٹنا چاہا تو حضرت عمرؓ نے یہ سمجھا کہ یہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس میری شکایت
کرنے چلے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے زور سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا دامن کھینچا کہ
ٹھہریں بات تو سنیں ۔ مگر اس جھٹکے سے حضرت ابو بکر کا گر تہ پھٹ گیا اور وہ وہاں سے چل
پڑے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں خیال آیا کہ وہ ضرور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس میری شکایت کرنے گئے ہیں حالانکہ وہ شکایت کرنے نہیں بلکہ اپنے گھر گئے تھے مگر
بہر حال اس خیال کے آنے پر وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف دوڑے۔ اتنے میں
کسی نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو اطلاع دی کہ حضرت عمرؓ نے آپ نے آپ پر ظلم بھی کیا ہے اور
پھر وہ آپ کی شکایت کرنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھی پہنچ گئے ہیں ۔ حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ کو خیال آیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم مجھ سے ناراض ہو گئے تو یہ اچھا نہیں
ہوگا چنانچہ وہ بھی جلدی جلدی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکان کی طرف چل پڑے۔
جب دروازے کے قریب پہنچے تو چونکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ پہلے پہنچ چکے تھے اس لئے
بات شروع تھی اور اس دوران میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دل میں بھی ندامت پیدا ہو
چکی تھی ۔ چنانچہ وہ کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! غصہ میں مجھے خیال نہ رہا اور میں نے حضرت
ابوبکر پر اظہار ناراضگی کر دیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ بات سنی تو آپؐ کا
چہرہ سرخ ہو گیا اور آپ نے فرمایا اے لوگو ! تم مجھے اور ابوبکر کو تکلیف دینے سے باز بھی آؤ
گے یا نہیں ؟ جب تم لوگ میری مخالفت کر رہے تھے تو اُس وقت ابوبکڑ ہی تھا جو مجھ پر ایمان
لایا اور میں نے کبھی کوئی نصیحت نہیں کی جو ابو بکڑ نے نہ مانی ہو یا جس کے متعلق اس کے دل
میں کوئی کبھی پائی گئی ہو بلکہ جب بھی میں نے کچھ کہا اس نے اسے مانا اور تسلیم کیا۔ پس کیا تم
مجھے اور اسے دکھ دینے سے باز نہیں آؤ گے؟ آپ یہ الفاظ فرما ہی رہے تھے کہ حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ پہنچ گئے اور انہوں نے پہنچتے ہی اپنی اس نیکی کا تازہ بتازہ ثبوت بہم پہنچا دیا
جس کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ابھی ذکر فرما رہے تھے۔ چنانچہ وہ آئے تو اس نیت سے
تھے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یہ عرض کریں کہ عمر نے ان پر ظلم کیا ہے مگر

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جب انہوں نے دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر پر ناراض ہو رہے ہیں تو
انہوں نے جھٹ اپنے گھٹنے ٹیک دیئے اور عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! قصور میرا ہی تھا عمرؓ کا
قصور نہیں تھا۔ تو ان لوگوں کی خدمات اور قربانیوں کو اگر دیکھا جائے تو واقعہ میں ان کا پایہ
نہایت بلند معلوم ہوتا ہے۔ انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات سے ایسا عشق تھا جس کی
نظیر تاریخ کے صفحات میں نظر نہیں آتی ۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں باتیں ہو رہی تھیں کہ حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ سے ان کے ایک بیٹے نے جو بعد میں مسلمان ہوئے کہا کہ ابا فلاں جنگ
کے موقع پر جب آپ فلاں جگہ سے گزرے تھے تو اُس وقت میں ایک پتھر کے پیچھے چھپا
بیٹھا تھا اور اگر چاہتا تو آپ پر حملہ کر کے آپ کو ہلاک کر سکتا تھا مگر مجھے خیال آیا کہ اپنے
باپ کو کیا مارنا ہے۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جب یہ بات سنی تو کہا تیری قسمت اچھی
تھی کہ تو مجھے دکھائی نہیں دیا۔ ورنہ اگر تو مجھے دکھائی دیتا تو خدا کی قسم ! میں تجھے ضرور قتل کر
دیتا ہے یہ وہ جذبہ محبت ہے جو صحابہؓ کے دل میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے
متعلق تھا کہ انہوں نے آپ کی محبت کے مقابلہ میں نہ بیٹے کی محبت کی پرواہ کی ، نہ بیوی کی
محبت کی پرواہ کی ، نہ عزیزوں اور دوستوں کی محبت کی پرواہ کی ۔
صحابہ کا جذبہ عشق اسی طرح صحابہ کے جذبہ عشق کا اظہار اس واقعہ سے بھی ہوتا ہے کہ
جب جنگ موتہ ہوئی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ز
زید
کو اسلامی فوج کا سپہ سالار مقرر فرمایا اور ہدایت کی کہ اگر زیدہ مارے جائیں تو حضرت
جعفر کو ( جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا زاد بھائی تھے ) سپہ سالار مقرر کر لیا جائے اور
اگر جعفر بھی مارے جائیں تو عبداللہ بن سرح کو سپہ سالار مقرر کر لیا جائے اور اگر وہ بھی
صلی اللہ
مارے جائیں تو پھر مسلمان جس کو چاہیں اپنا افسر مقرر کر لیں لے چنانچہ جس طرح رسول کریم
اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا بعینہ ویسا ہی ہوا ۔ زید بھی شہید ہو گئے ، جعفر بھی شہید ہو گئے
اور عبداللہ بن سرح بھی شہید ہو گئے ۔ آخر صحابہؓ نے حضرت خالد بن ولید کو اپنا افسر مقرر کیا
اور وہ بغیر کسی مزید نقصان کے مسلمانوں کے لشکر کو واپس لانے میں کامیاب ہو گئے ۔ چونکہ
اس جنگ میں علاوہ ان اسلامی جرنیلوں کے اور بھی بہت سے مسلمان شہید ہو گئے تھے اس

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
لئے جب مدینہ میں یہ خبر پہنچی تو گھر گھر کہرام مچ گیا اور شہداء کے بیوی بچوں اور رشتہ داروں
نے رونا شروع کر دیا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ بین نہیں ڈالتے تھے مگر ابھی تک بین
ڈالنے سے اسلام نے پوری طرح روکا بھی نہیں تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اُس
دن اپنے گھر سے کسی کام کو نکلے مگر آپ جس گلی میں سے گزرے اتفاقاً اس میں کئی شہادتیں
ہوئی تھیں اور ہر گھر میں سے رونے کی آواز آ رہی تھی مگر جب آپ حضرت جعفر کے مکان
کے پاس سے گزرے تو وہ چونکہ مہاجر تھے اور اُن کا کوئی رشتہ دار مدینہ میں موجود نہیں تھا
اس لئے جعفر کے گھر سے کسی کے رونے کی آواز نہ آئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اس پر اظہار محبت کے لئے کہا کہ جعفر کے گھر سے تو رونے کی کوئی آواز نہیں آ رہی۔ صحابہ
نے جب یہ فقرہ سنا تو انہوں نے فوراً اپنے اپنے گھروں میں جا کر عورتوں کو کہہ دیا کہ جاؤ اور
جعفر کے گھر روؤ ۔ چنانچہ ساری عورتیں اپنے اپنے گھروں کو چھوڑ کر جعفر کے گھر اکٹھی ہو گئیں
اور ان سب نے مل کر رونا شروع کر دیا۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کے
رونے کی آواز پہنچی تو آپ نے فرمایا یہ کیا ہوا ؟ صحابہ نے کہا یا رسول اللہ ! آپ نے جو فرمایا
تھا کہ جعفر پر کوئی رونے والا نہیں ہم نے اپنی عورتوں کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ اپنے رشتہ
داروں پر نہ ر پر نہ روئیں بلکہ جائیں اور جعفر کے گھر روئیں در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کا یہ منشا نہیں تھا کہ عورتیں جعفر کے گھر اکٹھی ہو کر رونا شروع کر دیں بلکہ آپ یہ بتانا
چاہتے تھے کہ جب میرا ایک رشتہ دار بھی شہید ہوا ہے اور ہم سب نے اس پر صبر سے کام لیا
ہے تو تمہیں بھی صبر کرنا چاہئے مگر صحابہؓ کے دلوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو محبت
تھی اس نے انہیں یہ سوچنے کا موقع نہیں دیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کیا چاہتے ہیں
بلکہ اُنہوں نے فوراً عورتوں سے کہہ دیا کہ اپنے غم کو بھلا کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
غم میں شریک ہو جاؤ۔ اس سے تم سمجھ سکتے ہو کہ ان کے دلوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ ۔
وسلم کا کیسا عشق تھا کہ وہ یہ فقرہ سن کر ہی کہ جعفر کے گھر سے تو رونے کی کوئی آواز نہیں آ رہی
یہ خیال کر لیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے رشتہ داروں کی شہادت پر رو کر غلطی کی ، اصل غم تو
وہی ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا۔ صلی
بظاہر یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے مگر جذبات کے اظہار کے لئے اس سے بہتر واقعات

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
بہت کم مل سکتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ تھے جن کی خدمات محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے تھیں ۔
جن کی قربانیاں ہر لمحہ اور ہر آن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں کے سامنے ہوا کرتی
تھیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ لوگ ایسی محبت رکھتے تھے کہ جس کی نظیر کسی
دنیوی رشتے میں نہیں مل سکتی ۔ پس اگر دنیا کے لحاظ سے دیکھا جائے ، اگر احساسات کے
لحاظ سے دیکھا جائے تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں کے خیالات کی پاس داری زیادہ
ہونی چاہئے تھی اور ہماری نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کم ہونی چاہئے تھی لیکن
محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غیر محدود محبت نے ( جہاں تک انسانی محبت غیر محدود ہو سکتی ہے ) یہ
پسند نہ کیا کہ وہ تمہاری ہمتوں کو پست ہونے دیں بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت
نے یہ بھی پسند نہ کیا کہ وہ درمیانی اُمت کی ہمت کو پست ہونے دیں ۔ چنانچہ ایک مجلس میں
آپ نے بعد میں آنے والے لوگوں کا ذکر ان الفاظ میں فرمایا کہ میرے بھائی جو میرے
بعد آنے والے ہیں وہ ایسے ہوں گے ۔ صحابہ کو یہ سن کر رشک پیدا ہوا اور انہوں نے عرض کیا
کہ یا رسول اللہ ! وہ بھائی ہوئے ہم نہ ہوئے ۔ آپ نے فرمایا تم صحابہ ہو اور وہ
میرے
بھائی ہیں۔ تمہیں کیا یہ کم نعمت حاصل ہے کہ تم مجھے دیکھ رہے ہو اور میرے ساتھ رہ کر خدمات
دینیہ بجالا رہے ہو؟ وہ لوگ جو مجھے نہیں دیکھیں گے اور وہ لوگ جو میرے بعد آئیں گے مجھے
کوئی لفظ ان کے متعلق بھی تو بولنے دو تا انہیں بھی تسلی ہو اور ان کے حوصلے بھی بلند ہوں سی
P
چنانچہ دیکھ لو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارے حوصلے کس قدر بڑھا دیتے ہیں کہ آپ
نے فرمایا میں نہیں جانتا میری امت کا پہلا حصہ بہتر ہے یا آخری حصہ بہتر ہے ۔
پس تمہارے دلوں میں یہ کبھی خیال نہ آئے جیسا کہ پیغامی یا مثلا طبع لوگ کہا کرتے
ہیں کہ تم صحابہؓ سے نہیں بڑھ سکتے ۔ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہاری پیٹھوں پر تھپکی دی ہے اور
تمہیں محبت اور پیار سے کہا ہے کہ اے میرے عزیزو! اور اے میری جماعت کے لوگو! تم
پست ہمت مت بنو۔ لوگ تمہارے لئے مختلف قسم کے جیل خانے بنائیں گے اور کئی قسم کے
پنجرے تیار کریں گے جن میں تم کو محبوس کرنے کی کوشش کریں گے مگر میں ان پنجروں کی
تیلیوں کو معنوی طور پر ابھی سے توڑ دیتا ہوں اور ان کے دروازوں کو کھول دیتا ہوں ۔ آؤ
اور باہر نکلو اور آسمانِ روحانی کی فضا کی طرف پرواز کرو اور یہ سمجھ لو کہ تم جتنا اونچا چاہو

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
پرواز کر سکتے ہو بلکہ اگر چاہو تو صحابہؓ سے بھی آگے نکل سکتے ہو۔ اتنی عظیم الشان نعمت کے
موجود ہوتے ہوئے اگر ہم مستی سے کام لیں اور اپنے فرائض کی بجا آوری میں کوتاہی کریں
تو ہماری بد قسمتی میں کیا شبہ ہو سکتا ہے ۔
ایک انتباہ
پس اے عزیزو ! ان باتوں کو یاد رکھو ۔ خدا نے تمہاری ترقیات کے دروازے
کھول رکھے ہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے فیوض تم تک پہنچانے میں
بخل سے کام نہیں لیا۔ اُس نے تم پر وہ عظیم الشان احسان کیا ہے جس کا بدلہ تم اُتارنے کی
قطعاً ہمت نہیں رکھتے ۔ مگر وہی محمد صلی اللہ علیہ وسلم جن کے تم پر اس قدر احسانات ہیں اگر
میں حقیقت کو ننگے الفاظ میں بیان کروں تو میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ مثالی طور پر وہ ہمارا حسن ، وہ
سب دنیا کا محسن اللہ تعالیٰ کے سامنے ایک مظلوم فریادی کے طور پر کھڑا ہے اور اس کی فریاد کو
پہنچانے کا کام اللہ تعالیٰ نے ہمارے سپرد کیا ہے۔ اب تمہارا یہ کام ہے کہ تم اس عظیم الشان
محسن کے نام کو دنیا کے کونوں تک پہنچاؤ اور اُس کے لائے ہوئے دین کی اشاعت کے لئے
ہر قسم کی قربانیوں میں حصہ لو۔ اگر تم اس عظیم الشان کام کی سرانجام دہی میں سستی سے کام لو
گے تو تم خدا تعالیٰ کے بہت بڑے الزام کے نیچے آؤ گے۔ اتنے بڑے الزام اور اتنی بڑی
سزا کے نیچے کہ دل اُس کے تصور سے کانپ جاتا ہے۔
پس آؤ ہم خدا تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعا اجزانہ دعا کریں اور اس سے سے کہیں کہ اے خدا ! ہم پر
رحم کر، رحم کر، رحم کر اور اُس عذاب سے بچا جو ہمیں تیرے سامنے اور تمام اولین و آخرین
کے سامنے شرمندہ کرنے والا ہو اور اپنا فضل نازل کر کے ہم مردہ روحوں کو زندگی بخش اور
ہمیں اپنے فرائض کی ادائیگی کی توفیق عطا فرما تا کہ ہم کہہ سکیں کہ ہم نے وہ فرض ادا کر دیا
جو تیری طرف سے ہم پر عائد کیا گیا تھا اور ہم پہلی اُمتوں کے سامنے بھی فخر کے ساتھ اپنی
گردن اونچی کر کے کہہ سکیں کہ جو فرض خدا اور اس کے رسول نے ہمارے ذمہ لگایا تھا ہم
نے اسے پورا کر دیا۔
پس آؤ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ دعائیں کرتے اور اُس سے اُس کا فضل اور رحم
مانگتے ہوئے اس نیت اور اس ارادہ کے ساتھ اپنے گھروں کو رخصت ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
دنیا میں نیکی اور تقویٰ پھیلانے کا ذریعہ بنائے اور ہم سے وہ کام لے جس سے ہمیں اس کی

خطابات شوری جلد دوم
۵۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
( رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء)
66
رضا اور خوشنودی حاصل ہو ۔ اللَّهُمَّ آمِینَ ۔“
صحیح مسلم کتاب الامارة باب النهى عن طلب الامارة والحرص عليها
البقرة : ۲۱۵
السيرة النبويه لابن هشام المجلد الاول الجزء الثاني۔ المكتبه التجاريه
تحقیق محمد فهمى السرجانى بكلية الشريعة والقانون جامعه الازهر۔
صفحه ۱۳۶
بخارى كتاب المغازی باب غزوه بدر
ه صحيح مسلم كتاب الجهاد باب غزوة حنين
البقرة : ٢٦
کے مسند احمد بن حنبل باب مسند ابى هريرة جلد ۲ صفحه ۶۰۳
9
دار الاحياء التراث العربي الطبعة الثالثة بيروت لبنان ۱۹۹۴ء
كنز العمال جلد ۱۲ صفحه ۱۵۴ ۔ مكتبه التراث الاسلامي حلب الطبعة
الاولى ۱۹۷۴ء
ما كنز العمال جلد ۱۰ صفحه ۱۹۳ ۔ دار الكتب العلمية بيروت لبنان الطبعة
الاولى ۱۹۹۸ء
البخارى كتاب المغازى باب غزوة موته
۱۲ سنن ابن ماجه کتاب الجنائز باب ماجاء في البُكَاءِ عَلَى الْمَيِّتِ
كنز العمال جلد ۱۲ صفحه ۱۸۳ ۔ مكتبة التراث الاسلامي حلب الطبعة
الاولى ۱۹۷۴ء
كنز العمال جلد ۱۲ صفحه ۱۵۴ ۔ مكتبة التراث الاسلامي حلب الطبعة
الاولى ۱۹۷۴ء

آج 10 میں سے 10 باقی