دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد دوم
۴۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
طرح مصفے اور بے عیب شکل میں پیش کیا جیسے منوں مٹی کے نیچے سے کوئی چیز نکال کر اُسے
گرد و غبار سے صاف کر کے لوگوں کے سامنے پیش کر دی جائے ۔ اسی طرح وہ بخاری اور
مسلم جن کو بالکل بے اثر سمجھا جاتا تھا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ان کو
زبردست ہتھیاروں کی شکل میں بدل دیا۔ اور اگر ہم یہ ہتھیار استعمال نہیں کرتے تو بتاؤ اس
سے ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے اور کیونکر ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہم خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ایک تیز
تلوار کی حیثیت رکھتے ہیں۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے اس کے لئے زبردست تبدیلی کی
ضرورت ہے اس کے لئے مستقل ارادے اور مصمم عزم کی ضرورت ہے۔ سال میں ایک
دفعہ جمع ہونا اور بعض تجاویز کے متعلق ووٹ دے دینا یہ محض ایک رسمی بات ہے اور یہ
مشورے اپنی ذات میں چنداں مفید بھی نہیں ہوتے ۔
مشاورت کی اصل غرض میں اپنی ذات کے متعلق ہی جانتا ہوں کہ ان مشوروں
میں سے کتنی باتیں ہیں جو مجھے سننے کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہاں نمائندگان کی طرف سے جو باتیں پیش کی جاتی ہیں اُن میں بیشتر حصہ ایسی باتوں کا ہوتا
ہے جن کو ہم پہلے ہی جانتے ہیں اور یا پھر وہ باتیں ہوتی ہیں جو بالکل غلط ہوتی ہیں مگر ہمیں
غلط باتیں بھی سننی پڑتی ہیں کیونکہ اصل غرض اس قسم کی مجلس کے انعقاد اور باہمی مشوروں سے
یہ ہے کہ ہمارے اندر یہ روح رہے کہ ہم مل کر کام کریں اور سلسلہ کی ترقی کی تجاویز میں
ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔ اگر یہ غرض حاصل نہیں ہوتی تو اس مجلس کا مقصد
بالکل فوت ہو جاتا ہے۔
یہ خیال کرنا کہ یورپ کی طرح ہم نے بھی اپنی ایک پارلیمنٹ بنالی ہے کسی صورت
میں صحیح نہیں ۔ آخر ہم نے جو ساری دنیا کو چھوڑا اور اپنے تعلقات لوگوں سے قطع کر کے
ایک ایسے گوشہ میں آگئے جہاں دنیوی اعزازات اور دنیوی مفادات میں سے کوئی چیز بھی اور یا
نہیں تو ہماری غرض یہ تو نہ تھی کہ ہم یورپین لوگوں کی کسی خاص بات میں نقل کریں بلکہ ہماری یہ
غرض یہ تھی اور یہی ہے کہ ہم اُس رستہ پر چلیں جس پر چلنے سے خدا خوش ہوتا ہے۔ پس دُنیا
خواہ کچھ کہے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ ہمارا خدا کیا کہتا ہے، ہمارا رسول کیا کہتا ہے، اور کس
بات کے کرنے کی وہ ہمیں تاکید کرتا ہے۔ اگر ہم اس کے بتائے ہوئے راستہ پر چل پڑتے
خطابات شوری جلد دوم
۴۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
ہیں تو ہمارا مدعا ہمیں حاصل ہو سکتا ہے اور اگر ہم اس کے بتائے ہوئے راستہ پر نہیں چلتے تو
اپنے مقصد اور مدعا میں ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
پس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اس اہم کام کی طرف توجہ کریں ۔ وقت آ رہا
ہے کہ پھر ان کے لئے اس کام کا وقت وقت نہیں رہے گا۔ دنیا میں عظیم الشان تغیرات پیدا ہو
رہے ہیں اور بہت بڑا انقلاب ہے جو رونما ہونے والا ہے۔ پس عملی طور پر ہمیں اپنے اندر
ایسی تبدیلی پیدا کرنی چاہئے کہ ہم اپنے عہد کو پورا کرنے والے ہوں۔ سچائی پر قائم رہنے
والے ہوں، خدا اور اُس کے رسول سے محبت رکھنے والے ہوں اور اس طرح اپنے اعمال
میں ایک نیک تغیر پیدا تغیر پیدا کر کے خدا تعالیٰ کی رضا حاصل کر حاصل کرنے والے ہوں ۔ اور علمی طور پر ہم
فرض ہے کہ وہ خزائن جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا فرمائے ہیں زیادہ سے زیادہ اپنی جماعت
کے دوستوں کو دیں اور اسی طرح ان خزائن کو دوسرے لوگوں میں بھی تقسیم کریں۔
ریر ہمارا
اپنے آپ پ کو خدا کے ہاتھ میں دے دیں دوسری بات یہ ہے کہ ہمارا فرض یہی دے دیں نہیں کہ ہم اپنے نہیں کہ ہم اپنے آپ کو ایک تیز تلوار
کی مانند بنائیں بلکہ ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیں
کیونکہ اگر تلوار بھی تیز ہو اور تلوار چلانے والا بھی ماہر ہو تو اس تلوار کا وار کوئی روک نہیں
سکتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سنایا کرتے تھے کہ کوئی سپاہی تھا جسے تلوار چلانے
کی ایسی مشق تھی کہ وہ گھوڑے کو کھڑا کر کے ایک ہی ضرب میں اُس کے چاروں پاؤں کاٹ
دیا کرتا تھا۔ ایک دفعہ شہزادے نے اُسے ایک ہی وار میں گھوڑے کے چاروں پاؤں کاٹتے
دیکھا تو وہ سپاہی کے پیچھے پڑ گیا اور کہنے لگا یہ تلوار مجھے دے دو مگر سپاہی نے وہ تلوار نہ دی۔
شہزادہ نے بادشاہ سے شکایت کر دی کہ فلاں سپاہی سے میں نے اُس کی تلوار مانگی تھی مگر وہ
مجھے دیتا نہیں ۔ بادشاہ نے اس سپاہی کو بُلا کر ڈانٹا اور کہا کہ تم بڑے نمک حرام ہو میرے بیٹے
نے تم سے تلوار مانگی اور تم نے وہ تلوار اسے نہیں دی۔ سپاہی نے کہا بہت اچھا یہ تلوار حاضر
ہے لے لیجئے ۔ چنانچہ بادشاہ نے وہ تلوار لے کر شہزادے کو دے دی ۔ شہزادہ خوشی خوشی اُس لیجئے۔
تلوار کو لے کر ایک گھوڑے کے قریب گیا اور زور سے اُس کے پاؤں پر ماری مگر بجائے
چاروں پاؤں کٹنے کے گھوڑے کے پاؤں پر معمولی نشان بھی نہ پڑا۔ یہ دیکھ کر پھر وہ اپنے
خطابات شوری جلد دوم
۴۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
باپ کے پاس آیا اور کہنے لگا معلوم ہوتا ہے سپاہی نے دھوکا کیا ہے اور جو اصل تلوار تھی
وہ چُھپا کر اُس کی بجائے کوئی اور تلوار دے دی ہے کیونکہ اُس تلوار سے تو گھوڑے کے
چاروں پیر کٹ جاتے تھے مگر اس تلوار سے اس کا ایک پیر بھی نہیں کٹا۔ بادشاہ نے پھر اسے
بلا کر ڈانٹا اور کہا کہ اصل تلوار کہاں چھپا رکھی ہے ، وہ نکال کر فوراً حاضر کرو ۔ سپاہی نے عرض
کیا کہ بادشاہ سلامت ! تلوار تو وہی ہے مگر بات یہ ہے کہ صرف تلوار کام نہیں کیا کرتی بلکہ
تلوار کو چلانے والے کی مہارت کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ کے صاحبزادہ کو یہ ہنر نہیں
آتا مگر مجھے آتا ہے اور اگر آپ کو شبہ ہے تو ابھی کسی گھوڑے کو میرے سامنے لائے اور اسی
تلوار سے میرے ہنر کا مشاہدہ کر لیجئے ۔ چنانچہ اُسی وقت ایک گھوڑا لایا گیا اور سپاہی نے
اُسی تلوار کی ایک ایسی ضرب لگائی کہ اُس کے چاروں پاؤں یکدم کٹ گئے ۔ تو بعض دفعہ
ہتھیار اچھا ہوتا ہے مگر چونکہ چلانے والا اپنے فن میں ماہر نہیں ہوتا اس لئے وہ ہتھیا رحیح طور
پر کام نہیں دیتا۔ اور چونکہ جو کام ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ انسانی ہاتھوں سے ہونے والا
نہیں اس لئے ہمارا کام یہ ہے کہ اپنے آپ کو بہتر تلوار سے بہتر بنائیں اور پھر اپنے آپ کو
یہ کہتے ہوئے خدا تعالیٰ کے سپرد کر دیں کہ
سپردم
ماية خویش
کہ الہی ! جس حد تک اپنے خیالات کی اصلاح ممکن تھی ، جس حد تک اپنے افکار کی اصلاح
ممکن تھی ، جس حد تک اپنے ارادوں میں بلندی اور پختگی پیدا کی جاسکتی تھی وہ ہم نے کر لی مگر
اے ہمارے رب ! ان تمام اصلاحوں کے باوجود ہم ایک بے جان لاشہ ہیں اور ہمارے
اندر قطعاً یہ طاقت نہیں کہ ہم دنیا میں کوئی تغیر پیدا کرسکیں اس لئے اے خدا! اب تیرے
ہاتھ میں ہم اپنے آپ کو نفسِ بے جان کی طرح ڈال رہے ہیں، تو جہاں چاہے اسے ڈال
دے اور جہاں چاہے اس کو پھینک دے یہ تیرا کام ہے اور تو ہی کر سکتا ہے، ہم سے تو کچھ
نہیں ہو سکتا ۔ اگر ہم اس طرح اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے حوالے کر دیں تو یقیناً اس صورت
میں تلوار ایسے تغیرات پیدا کرے گی کہ دنیا حیران رہ جائے گی اور آئندہ آنے والی نسلیں
حیرت سے کہیں گی کہ کتنی چھوٹی جماعت تھی جس نے قلیل ترین عرصہ میں ایسا عظیم الشان کام
کر لیا۔ بے شک جب ہمیں کامیابی حاصل ہو جائے گی اُس وقت بعض لوگ ایسے بھی ہوں
بتو
را
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
گے جو یہ کہیں گے کہ اس دنیا میں ایسے حالات پیدا ہو رہے تھے جن کا لازمی نتیجہ احمدیت کی
ترقی تھی مگر اُن میں سے جو سمجھ دار لوگ ہوں گے وہ اس بات کو تسلیم کریں گے کہ یہ کام خدا
کا ہے اور اُسی نے یہ تغیر پیدا کیا ۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کو ہی
دیکھ لو، جب آپ نے یہ دعویٰ کیا کہ میں تمام دُنیا کی طرف رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں اور یہ
کہ ایک دن ایسا آئے گا جب کہ میری مخالفت کرنے والے مٹ جائیں گے اور میرا لایا ہوا
دین تمام دنیا میں پھیل جائے گا تو لوگ ہنستے تھے اور کہتے تھے یہ تو مجنونانہ دعویٰ ہے اس میں
تو اتنی طاقت بھی نہیں کہ مکہ کو فتح کر سکے ، کجا یہ کہ سارے عالم پر اس کا قبضہ ہو جائے ۔ مگر
جب مکہ ہی نہیں تمام عرب پر اور عرب ہی نہ ہی نہیں فلسطین پر بھی اور فلسطین ہی نہیں شام پر بھی
اور شام ہی نہیں مصر پر بھی اور مصر ہی نہیں اناطولیہ پر بھی ، اور اناطولیہ ہی نہیں ایران پر بھی ،
اور ایران ہی نہیں افغانستان اور چین اور دوسرے تمام ممالک پر آپ اور آپ کے خلفاء کا
قبضہ ہو گیا اور لوگوں نے یہ انقلاب اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا تو آج یورپین مؤرخ لکھتے ہیں
کہ یہ انقلاب کوئی غیر متوقع نہیں تھا۔ اُس زمانہ میں ایسے سامان پیدا ہو رہے تھے جن کا
لازمی نتیجہ یہ تھا کہ کسری کی حکومت مٹ جائے ، قیصر کی حکومت تباہ ہو جائے اور محمد صلی اللہ
اے احمقو! اور
علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کا تمام دنیا پر غلبہ ہو جائے۔ مگر ہم کہتے ہیں اےا
نادانو ! تمہیں آج یہ تغیرات کیوں نظر آ رہے ہیں ۔ جبکہ وہ لوگ جن کے زمانہ میں یہ تغیرات
ہوئے ہنستے تھے اور کہتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) مکہ فتح کرنے کی تو طاقت نہیں
رکھتا اور خواہیں یہ دیکھتا ہے کہ وہ سارے جہان کو فتح کرلے گا۔
حقیقت یہ ہے ۔
خوئے بد را بهانه بسیار
جس نے نہیں ماننا ہوتا وہ ہزار بہانے بنالیتا ہے اور جو ماننے والے ہوتے ہیں وہ چھوٹی
چھوٹی باتوں سے ہدایت پا جاتے ہیں ۔ اس وقت بھی دنیا میں عظیم الشان تغیرات پیدا ہو
رہے ہیں اور تغیرات یقیناً احمدیت کے لئے مفید ہیں ۔ آج ہماری جماعت میں سے جن
لوگوں کو خدا تعالیٰ یہ توفیق دے گا وہ سچے طور پر اپنی اصلاح کر کے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ
کے حوالہ کر دیں اور اپنے آپ کو ایک تیز تلوار بنا کر خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں دے دیں۔ ان
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کے ذریعہ اللہ تعالیٰ دنیا میں ایک ایسا انقلاب پیدا کر دے گا جسے دیکھ کر اگلے لوگ حیران رہ
جائیں گے اور خواہ کتنی عظیم الشان روکیں درمیان میں حائل ہوں اللہ تعالیٰ ان کو دور کر کے
اسلام کو کمال تک پہنچائے گا اور ہمیشہ آسمان سے ان کے لئے برکتیں نازل ہوں گی مگر یہ
تغیرات اپنے نفوس کی اصلاح کئے بغیر نہیں ہو سکتے ۔ محض ریزولیوشن پاس کر دینے سے کچھ
نہیں بن سکتا جب تک ہم یہ حقیقت ذہن نشین نہ کر لیں کہ آج ہم جو کچھ کہتے اور کرتے ہیں
انہی کا پھل ہمیں آئندہ زندگی میں ملے گا ۔ اگر آج ہمارے اعمال ناقص اور ہمارے
ارادے نا تمام ہیں تو ان کے پھل بھی کبھی شیریں پیدا نہیں ہو سکتے۔ لیکن اگر ہماری ہمتیں
بلند اور ہمارے اعمال میں خلوص ہو تو ان کے پھل بھی شیریں پیدا ہوں گے۔
پس ہمیں یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ ہم آج جو کچھ کر رہے ہیں، انہیں کا پھل ہمیں
اگلی زندگی میں ملنے والا ہے ۔ اگر ہم اچھے کام کریں گے تو پھل بھی اچھے ہوں گے اور اگر ہم
بُرے کام کریں گے تو پھل بھی بُرے ہوں گے۔
ایک نکتہ یہی وہ نکتہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قرآن کریم کی ایک
آیت سے استدلال کرتے ہوئے بیان فرمایا اور جو انسان کی عملی زندگی میں ایک
عظیم الشان تغیر پیدا کرنے والا ہے۔ وہ نکتہ جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمایا یہ
ہے کہ قرآن کریم کے پہلے پارہ میں ہی آتا ہے کہ مومن جب بہشت میں جائیں گے تو
وہاں انہیں کھانے کے لئے پھل ملیں گے۔ ان پھلوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتا ہے محتماً
رُزِقُوا مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأَتُوا بِهِ
متشابها کہ جب کبھی پھلوں میں سے کوئی پھل ان کے پاس بطور رزق لایا جائے گا تو
وہ متشابہہ ہو گا ۔ جسے دیکھ کر وہ کہیں گے هذا الذي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ کہ یہ پھل تو
ہمیں بھی مل چکا ہے۔ مفسرین نے اس کے یہ معنے کئے ہیں کہ جنتیوں کو ایک ہی پھل بار بار
لا کر دیا جائے گا اور چونکہ بار بار ایک ہی پھل ان کے پاس لایا جائے گا اور اس وجہ سے وہ
پھل آپس میں متشابہہ ہوں گے اس لئے وہ کہیں گے هذَا الَّذِي رُزِقُنَا مِن قَبْلُ یہ
پھل تو وہی ہے جو اس سے پہلے ہم کھا چکے ہیں ۔ گویا وہ یہ انعام قرار دیتے ہیں کہ اگر
جنتیوں کو ایک دفعہ آم کھانے کے لئے ملا تو دوسری دفعہ پھر وہی آم ان کے سامنے پیش کیا
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
جائے گا۔ تیسری دفعہ پھر وہی آم ان کے سامنے لایا جائے گا اور چوتھی دفعہ پھر وہی آم
انہیں کھانے کے لئے دیا جائے گا اور اس طرح ایک ہی پھل انہیں متواتر دیا جائے گا اور
اس تو اتر کے ساتھ دیئے جانے کی وجہ سے وہ کہیں گے کہ هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ
کہ یہ پھل تو ہم پہلے بھی کھا چکے ہیں حالانکہ اگر اُتوا به متشابھا کے یہی معنے ہوں کہ
ایک ہی پھل بار بار ا نہیں کھلایا جائے گا اور اس وجہ سے وہ پھل آپس میں متشابہہ ہوں گے
تو یہ خوبی نہیں بلکہ ایک نقص ہوگا ۔ مثلاً اگر کسی کو بار بار ایک ہی قسم کا جوڑا پہننے کے لئے دیا
جائے تو آخر وہ تنگ آجائے گا اور آ جائے گا اور کہے گا ہمیشہ ایک ہی قسم ہی قسم کا جوڑا دیا جاتا ہے، کیا کوئی اور
قسم نہیں رہی؟ اور یہ امر انسانی فطرت میں داخل ہے کہ وہ تنوع کو پسند کرتا ہے۔ چنانچہ دیکھ
لو مرد کبھی کسی رنگ کا کوٹ بنوا لیتے ہیں اور کبھی کسی رنگ کا ، اسی طرح رومال بدلتے رہتے
ہیں۔ عورتیں بھی کبھی ایک رنگ کی ساڑھی پہنتی ہیں اور کبھی دوسرے رنگ کی ، کبھی ان کے
کپڑوں کا کوئی ڈیزائن ہوتا ہے اور کبھی کوئی ۔ بیل بوٹے بھی مختلف قسم کے بناتی رہتی ہیں،
کبھی کوئی اور کبھی کوئی ۔ یہ نہیں ہوتا کہ ایک ہی رنگ اور ایک ہی قسم کے کپڑے وہ ہمیشہ پہنتی
چلی جائیں کیونکہ انسانی فطرت تبدیلی اور ترقی چاہتی ہے یہ پسند نہیں کرتی کہ وہ ایک مقام
پر ٹھہر جائے ۔ پس اگر جنت میں ترقی ہے تو پھر اُنوا به متشابھا کے یہ معنے کس طرح
درست ہو سکتے ہیں کہ انہیں بار بار ایک ہی قسم کا پھل کھانے کے لئے دیا جائے گا جبکہ یہ کوئی
خوبی کی بات نہیں بلکہ ایک نقص ہے۔ اس صورت میں تو جنتیوں کا یہ کہنا کہ هذا الذي
رُزِقْنَا مِن قَبْل یہ شکوہ ہی معلوم ہوتا ہے۔ جیسے کوئی کہے کہ مجھے صبح بھی کھانے کے لئے
دال ملی اور اب شام کو بھی دال مل رہی ہے حالانکہ قرآن اتوا به متشابها خوبی کے
معنوں میں بیان کر رہا ہے۔
اِس آیت کے دوسرے معنے مفسرین نے یہ کئے ہیں کہ دُنیا میں جس قسم کے پھل
کھانے کے لئے ملتے ہیں جنتیوں کو ویسے ہی پھل جنت میں کھانے کے لئے ملیں گے۔ جیسے
آم یہاں ملتے ہیں ویسے ہی آم اگلے جہان میں ملیں گے اور جیسے خربوزے یہاں کھانے کو
ملتے ہیں اسی طرح کے خربوزے اگلے جہان میں جنتیوں کو ملیں گے۔ اور جب وہ اُن
آموں اور خربوزوں کو کھائیں گے تو کہیں گے هذا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ یہ پھل تو
خطابات شوری جلد دوم
ہمیں پہلے مل چکے ہیں ۔
۴۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
یہ معنی قرآنی الفاظ کے نسبتاً زیادہ قریب سمجھے جا سکتے ہیں مگر اس پر بھی ایک ایسا
اعتراض وارد ہوتا ہے جو ان معنوں کو کسی صورت میں قائم نہیں رہنے دیتا اور وہ یہ کہ اگر
اتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا کے یہی معنے ہیں کہ وہاں کے آم یہاں کے آموں کے مشابہہ ہوں
گے اور وہاں کے خربوزے یہاں کے خربوزوں کے مشابہہ ہوں گے تو گویا دنیا اور جنت
کے پھل آپس میں مشابہہ ہو گئے ۔ جیسے یہاں آم ملتے ہیں ویسے ہی وہاں آم ملیں گے،
جیسے یہاں خربوزے ملتے ہیں ویسے ہی وہاں خربوزے ملیں گے اور جیسے یہاں اور کئی قسم
کے پھل ملتے ہیں اسی طرح وہاں کھانے کے لئے کئی قسم کے پھل ملیں گے حالانکہ قرآن کریم
سے ہی پتہ لگتا ہے کہ جنت کی نعمتیں دنیا کی نعمتوں سے بالکل مختلف ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم بھی فرماتے ہیں کہ لَا عَيْنٌ رَأَتُ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ
بشر کے کہ جنت کی نعمتیں ایسی ہیں کہ نہ کسی آنکھ نے دیکھیں اور نہ کسی کان نے سنیں اور نہ
انسان کے واہمہ اور خیال میں بھی گزریں ۔ گویا وہ چیزیں جو ہمارے دیکھنے یا سننے سے تعلق
رکھتی ہیں یا جن کو ہم معین صورت میں اپنے دماغ میں لا سکتے ہیں جنت کی نعمتیں ان سے
بالکل مختلف ہیں اور جب جنت کی نعمتوں کی یہ حقیقت ہے تو اتو اہم متشابھا کے کیا
معنی ہوئے ۔ پھر ان معنوں کو تسلیم کر لینے کی صورت میں هَذَا الَّذِي رُزِقُنَا مِنْ قَبْلُ
کہنا بھی تعریف نہیں بلکہ مذمت ثابت ہوتی ہے ۔ کیونکہ یہ تو مان لیا کہ پہلی دفعہ جب انہیں
آم کھانے کے لئے ملے تو اُنہوں نے کہہ دیا کہ یہ آم تو ہم دنیا میں بھی کھا چکے ہیں مگر ہر
آم کے ملنے پر اُن کا یہ کہنا کہ یہ آم تو ہم پہلے بھی کھا چکے ہیں اپنے اندر تنقیص کا پہلو رکھتا
ہے، تعریف کا پہلو نہیں رکھتا۔ پھر یہ عجیب بات ہے کہ دنیا میں تو ادنیٰ سے ادنی انسان یہ
کوشش کرتا ہے کہ جب اس کے ہاں اس کا کوئی عزیز یا دوست یا مہمان آئے تو وہ اسے عمدہ
سے عمدہ کھانا پیش کرے جو اس نے پہلے کبھی نہ کھایا ہو مگر خدا جب جنتیوں کو جنت میں نعمتیں
دینے لگے تو دنیا کی چیزیں اُٹھا اُٹھا کر ان کے سامنے پیش کر دے۔
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں جب کسی کے ہاں کوئی مہمان آیا ہوا ہوتا ہے تو عورت چاہتی
ہے کہ مہمان کے لئے اعلیٰ سے اعلیٰ کھانا تیار کیا جائے ۔ چاول پکائے گی تو خواہش رکھے گی
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
کہ میرے پکے ہوئے چاول اتنے اچھے ہوں کہ اس نے ویسے چاول پہلے کبھی نہ کھائے
ہوں ۔ پر اٹھا پکائے گی تو کہے گی میں ایسا اچھا پر اٹھا پکاؤں کہ ویسا پر اٹھا اس نے پہلے کبھی نہ
کھایا ہو۔
ہمارے خاندان کے بچے کا ہی ایک لطیفہ ہے۔ میاں بشیر احمد صاحب کا ایک لڑکا ایک
دفعہ اماں جان کے ہاں گیا اور وہاں سے پر اٹھا کھا کے آیا جو اُسے بہت ہی پسند آیا اور آکر
اپنی والدہ سے کہنے لگا کہ مجھے بھی ایسا ہی پر اٹھا پکا دو جیسا اماں جان نے پکایا ہے۔ خیر
دوسرے دن اُنہوں نے اُسے پر اٹھا پکا کر دے دیا۔ وہ کھاتا رہا کھاتا رہا، مگر زبان سے اس
نے کچھ نہیں کہا۔ البتہ اُس کے چہرہ پر ایسے آثار تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ کوئی بات
سوچ رہا ہے۔ جب کھا چکا تو کہنے لگا اماں! یہ پراٹھا بھی اچھا ہے پر اماں جان دے
پر اٹھے دی تے حداں ہی ٹٹ گیاں ہیں۔ تو ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے عزیز
کے آگے ایسی اعلیٰ چیز رکھے جو اس نے پہلے کبھی نہ کھائی ہو ۔ ہم اس کے کھانے کے لئے کیلا
منگوائیں گے تو کہیں گے کہ ایسا اچھا کیلا لا نا جو اس نے پہلے کبھی نہ کھایا ہو۔ خربوزہ منگوائیں
گے تو تاکید کریں گے کہ بہترین خربوزہ لانا جو ایسا میٹھا ہو کہ ویسا میٹھا خربوزہ اس نے پہلے
کبھی نہ کھایا ہو۔
ایک روایت ہمارے ایک مرحوم دوست دوست لاہور کے میاں تاج دین صاحب تھے جن کے
لڑکے میاں مظفر الدین صاحب آجکل پشاور میں بجلی کا کام کرتے ہیں ۔
انہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ایک قسم کا عشق تھا۔ جب آپ لاہور سے
قادیان آتے تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے ضرور کوئی نہ کوئی تحفہ لاتے ۔ اُن کی
عادت تھی کہ دکاندار کے پاس جاتے اور کہتے اعلیٰ سے اعلیٰ سیب دو میں حضرت صاحب کے
لئے تحفہ لے جانا چاہتا ہوں ۔ وہ مثلاً روپیہ کے ۱۲ سیب دیتا ، یہ کہتے کہ ان سیبوں سے بھی
اعلیٰ سیب دو ، خواہ روپیہ کے تم مجھے دس دے دو مگر بہر حال اعلیٰ ہوں میں حضرت صاحب
کے لئے قادیان تحفہ لے جانا چاہتا ہوں ۔ وہ وہی سیب جو روپیہ کے ۱۲ ہوتے دس دے دیتا
اور کہتا کہ یہ بہت اعلیٰ ہیں اور وہ دکاندار پر اعتبار کر کے لے لیتے اور یہ سمجھ لیتے کہ دکاندار
نے اچھے سے اچھے سیب دیتے ہیں ۔
خطابات شوری جلد دوم
لدمان
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
تو ہماری تمام کوشش یہ ہوتی ہے کہ ہم اپنے دوست اور محبوب اور پیارے کے لئے وہ
چیز لے جائیں جو اس نے پہلے نہ دیکھی ہو اور وہ ایسی اعلیٰ ہو کہ ویسی اعلیٰ چیز اس کی نظر سے
پہلے کبھی نہ گزری ہو۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اگر جنتیوں پر احسان جتانا چاہتا تو کہتا کہ ملیح آبادی
آم بھی اچھے ہوتے ہیں مگر وہ کمبخت بھلا جنت کے آموں کا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اسی
طرح ماجھے کی بھینسیں بے شک اچھا دودھ دیتی ہیں مگر جنت کے دودھ کے مقابلہ میں اس
دودھ کی حیثیت ہی کیا ہے مگر مفسرین ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ جیسے دُنیا کے آم اور خربوزے اور
دوسرے پھل ہیں اسی طرح کے پھل جنتیوں کو بھی ملیں گے اور جب وہ کھائیں گے تو کہیں
گے کہ ہم تو دنیا میں بھی یہ پھل کھا چکے ہیں حالانکہ اول تو یہ معنے درست ہی نہیں لیکن اگر
بالفرض درست بھی ہوں تو بھی صرف پہلی دفعہ اس قسم کے پھل ملنے پر جنتیوں کا یہ کہنا
درست ہو سکتا ہے کہ هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ یہ پھل تو ہم پہلے بھی کھا چکے ہیں۔
بار بار ایک ہی قسم کا پھل ملنے پر بار بار ان کا یہ فقرہ دہرانا اپنے اندر کوئی مفہوم نہیں رکھتا۔
اور پھر اس قسم کا فقرہ یا تو خوشی کی وجہ سے دُہرایا جاتا ہے یا حسرت کی وجہ سے یعنی یا تو وہ
فقرہ اس موقع پر دُہرایا جا سکتا ہے جب کوئی شخص کسی مصیبت میں پھنس جائے اور جب بھی
وہ واقعہ اسے یاد آئے تو حسرت سے کہے کہ ہائے افسوس یہ مصیبت پیچھا نہیں چھوڑتی اور یا
اس موقع پر دُہرایا جا سکتا ہے جب کسی کونئی کامیابی یا خوشی حاصل ہو اور وہ خوش ہو کر کہے کہ
ایک انعام مجھے فلاں موقع پر بھی مل چکا ہے مگر یہ کون سی خوشی کا مقام ہے کہ آم کے بعد آم
اور خربوزے کے بعد خربوزہ وہی مل رہا ہے جو دنیا میں اُنہوں نے کھایا اور وہ کہتے چلے
جاتے ہیں کہ یہ تو وہی پھل ہیں جو ہم پہلے کھا چکے ہیں ۔ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اگر مفسرین
کے مفہوم کو تسلیم کر لیا جائے تو جنتیوں کا یہ قول ایک شکوہ کا اظہار تو ہو سکتا ہے مگر اسے
خدا تعالیٰ کے احسانات کا شکر قرار نہیں دیا جا سکتا۔
روحانی لذات اس کے مقابلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس آیت
کے جو معنے کئے ہیں وہ کتنے لطیف اور عظیم الشان ہیں اور ان سے کہ
سے کس
قدر اصلاح نفس ہو سکتی ہے۔ آپؐ فرماتے ہیں تم نے اس آیت کو سمجھا نہیں اور نہ تمہارا ذہن
اس امر کی طرف منتقل ہوا ہے کہ ان میووں سے کیا مراد ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان میووں
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
سے مراد وہی عبادتیں ہیں جو انسان دنیا میں اللہ تعالیٰ کی رضاء اور خوشنودی کے حصول کے
لئے بجالاتا ہے۔ وہ نمازیں پڑھتا ہے، وہ روزے رکھتا ہے، وہ حج کرتا ہے، وہ زکوۃ دیتا
ہے، وہ اللہ تعالیٰ کے اور اوامر پر عمل کرتا اور نواہی سے بچتا ہے ۔ ان عبادات میں جو روحانی
لذتیں ہیں اور ان عبادات کے نتیجہ میں جس طرح قلب میں صفائی پیدا ہوتی اور انسان کو
خدا تعالیٰ کے قرب اور اُس کے وصال کا لطف محسوس ہوتا ہے وہی اگلے جہان میں پھلوں کی
صورت میں متمثل ہو کر اس کے سامنے آئے گا ۔ دُنیا میں جب ایک مومن کامل خشوع و خضوع
کے ساتھ نماز پڑھتا ہے تو اُسے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا اسے خدا کا قرب حاصل ہو گیا۔
روزہ رکھتا ہے تو وہ محسوس کرتا ہے کہ گویا خدا اُس کے ہاتھ آ گیا ۔ صدقہ دیتا ہے تو وہ یوں
محسوس کرتا ہے کہ خدا اس کے سامنے آ گیا ۔ اسی طرح حج اور زکوۃ وغیرہ عبادات جب کوئی
صدق دل کے ساتھ بجالاتا ہے تو اسے اپنے اندر ایک روحانی کیف محسوس ہوتا ہے اور وہ
خدا تعالیٰ کی محبت کو آسمان سے اُترتے اور اپنی رگ رگ میں سرایت کرتے دیکھتا ہے۔ یہ
روحانی لذتیں ہی وہاں پھلوں کی صورت میں مومنوں کو ملیں گی اور یہ پھل اسوا ہے
متشابھا کے مطابق ملتے جلتے ہوں گے یعنی جس رنگ میں کسی نے عبادت کی ہوگی اُسی
رنگ میں وہ عبادت متشکل ہو کر اس کے سامنے آ جائے گی ۔
اب دیکھو ان معنوں نے انسانی اعمال میں کس قدر تغیر پیدا کر دیا۔ اگر تم نماز پڑھتے
ہو اور اس نماز میں اللہ تعالیٰ کی محبت اور خشیت سے تمہارا دل بھرا ہوا ہوتا ہے، تمہاری
آنکھیں پرنم ہوتی ہیں، تمہارے اندر ایک سوز اور گداز ہوتا ہے اور تم ایک لذت اور سرور
کے ساتھ نماز پڑھتے ہو تو تمہیں اس نماز کے نتیجہ میں جو پھل ملے گا وہ بھی ویسا ہی لذیذ ہوگا
جیسے دنیا میں تمہاری نماز لذیذ تھی۔ لیکن اگر تم نے نماز اچھی طرح نہیں پڑھی ہوگی، تم بظاہر
تو نماز میں شامل ہو گے مگر تمہارا دل کہیں ہوگا اور خشوع و خضوع اور لذت تمہیں حاصل نہیں
ہو گی تو تمہیں جنت میں جو پھل ملے گا وہ بھی اسی نماز کے مشابہہ ہوگا اور اس کے کھانے
سے بھی تمہیں کوئی زیادہ لذت نہیں آئے گی ۔
پس انوا به مُتَشَابِھا کے یہ معنے ہیں کہ جنت کے پھل ہر انسان کی روحانی
عبادات کے مشابہ ہوں گے ۔ جس قسم کی لذت اسے دُنیا میں روحانی عبادات کے کرتے
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
وقت حاصل ہوتی تھی ۔ اسی قسم کی لذت اسے اگلے جہان میں ان پھلوں کو کھاتے وقت
حاصل ہوگی کیونکہ اتوا به مُتَشَابِها وه پھل ان روحانی کیفیات سے ملتے جلتے ہوں
گے۔ اُتُوا بِهِ مُتَشَابِھا کے یہ معنے بھی ہیں کہ جنت کے تمام پھل ایک دوسرے سے
ملتے جلتے ہوں گے ۔ جیسے زید اور بکر کو آم ملے گا ویسا ہی آم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی
ملے گا اور بظاہر وہ سب آپس میں مشابہہ ہوں گے مگر اندرونی ذائقہ اور مزہ ہر ایک کا الگ
الگ ہوگا کیونکہ ہر ایک کی نمازیں اور ہر ایک کے روزے الگ الگ کیفیات کے حامل
ہوتے ہیں۔ ہر انسان کے چندہ میں فرق ہے۔ کوئی تو ایسا ہوتا ہے جو چندہ اس نیت سے
دیتا ہے کہ مجھے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہو جائے اور کوئی چندہ تو دے دیتا ہے مگر دل میں یہ
کہتا جاتا ہے کہ میں کمبخت کس مصیبت میں پھنس گیا۔ اگر چندہ دوں تو بال بچے ٹھو کے
مرتے ہیں اور اگر چندہ نہ دوں تو جماعت میں بدنامی ہوتی ہے۔ گویا چندہ دیتے وقت اُسے
لذت نہیں بلکہ تکلیف محسوس ہو رہی ہوتی ہے جیسے سخت کھٹا اور ترش آم آدمی کھانے لگے تو
ادھر وہ اس آم کو چوستا ہے اور اُدھر اُس کے پیٹھے کھنچے چلے جاتے ہیں، جسم پر لرزہ طاری
ہوتا جاتا ہے اور دل سخت منقبض ہو رہا ہوتا ہے۔ لیکن اس کے مقابلہ میں ایک اور آم ہوتا ہے
جو لکھنوی یا ملیح آبادی ہوتا ہے انسان اسے چوستا ہے تو اُسے ایسی لذت حاصل ہوتی ہے کہ
اسے چھوڑنے کو اس کا جی نہیں چاہتا ۔ اب آم تو دونوں ہیں اور دونوں آپس میں ملتے جلتے
ہیں کھٹا اور ترش آم بھی اور ملیح آبادی آم بھی مگر ان دونوں کے ذائقہ میں زمین و آسمان کا
فرق ہوگا ۔ اسی طرح بیروں کو لے لیا جائے ، کوئی بیر تو بڑے میٹھے : میٹھے ہوتے ہیں اور کوئی سخت
کسیلا اور بدمزہ ہوتے ہیں۔ جنہیں پنجابی میں ”گل گھوٹو“ کہتے ہیں۔ انسان کھاتا ہے تو
اسے یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا اس کا گلا گھٹنے لگا۔ اسی طرح خربوزے بظاہر سب یکساں
ہوتے ہیں مگر کوئی تو اتنے بد بودار، کھٹے اور ترش ہوتے ہیں کہ ان کی ایک قاش تک آسانی
سے نہیں کھائی جاتی اور کوئی اتنے میٹھے ہوتے ہیں کہ مدتوں یا د رہتے ہیں ۔ یہی حال سر دے
کا ہے۔ ظاہری شکل سب کی ایک ہوتی ہے مگر ذائقہ اور لذت میں ان میں بہت بڑا فرق
ہوتا ہے۔
پر اتوا به مُتَشَابِها کہہ کر اللہ تعالیٰ نے اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ
خطابات شوری جلد دوم
۴۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۰ء
اے مسلمانو ! تم عمدگی کے ساتھ نمازیں پڑھا کرو ، تم عمدگی کے ساتھ روزے رکھا کرو، تم
عمدگی کے ساتھ چندے دیا کرو ، تم عمدگی کے ساتھ حج کیا کرو، تم عمدگی کے ساتھ زکوۃ دیا
کرو کیونکہ جنت میں تمہاری انہی عبادات کے مشابہہ تمہیں پھل ملیں گے ۔ جس قسم کی لذت
اور جس قسم کا سرور تمہیں دنیا میں ان عبادات کے بجالانے میں حاصل ہو گا وہی سرور اور
وہی لذت تمہیں جنتی پھلوں کو کھا کر حاصل ہو گی کیونکہ وہ پھل انہی روحانی عبادات کے
مشابہ ہوں گے۔ پس جو لذت آج تمہیں نمازیں پڑھنے میں آتی ہے، جو لذت آج تمہیں
روزہ رکھنے میں آتی ہے، جو لذت آج تمہیں حج کرنے یا زکوۃ دینے یا صدقہ و خیرات
دینے میں آتی ہے ویسی ہی لذت تمہیں جنت کی نعمتوں کو کھا کر حاصل ہو گی ۔ اگر تم نماز
پڑھتے ہو مگر تمہیں اعلیٰ لذت حاصل نہیں ہوتی تو جب تم جنت میں وہ پھل کھاؤ گے جو نماز
کے بدلہ میں تمہیں ملے گا تو اُس کے کھانے میں بھی تمہیں وہ لذت حاصل نہیں ہوگی جو اعلیٰ
طور پر نماز ادا کرنے والے کو حاصل ہوتی ہے۔ اور اگر تم روزہ رکھتے ہو مگر روزہ میں تمہیں
اعلیٰ لذت نہیں آتی تو تمہیں جنت کا پھل کھانے سے بھی اعلیٰ لذت نہیں حاصل ہوگی ۔ پس
وہاں جو بھی نعمتیں دی جائیں گی وہ متشابہہ ہوں گی ۔ وہ متشابہہ ہوں گی آپس میں بھی اور وہ
متشابہہ ہوں گی انسان کے روحانی اعمال سے بھی ۔ بظاہر یہ معلوم ہوگا کہ جیسا آم زید کے ہاتھ
میں ہے ویسا ہی آم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ میں ہے مگر محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے آم کی اور لذت ہوگی اور زید کے آم کی اور لذت ہو گی ۔ دُنیا میں ہی دیکھ لو، بظاہر دو
آم ایک جیسے دکھائی دیتے ہیں مگر ایک آم کے کھانے سے تو لذت محسوس ہوتی ہے اور دوسرا
آم وہ ہوتا ہے جس میں کیڑے پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور جو سخت ترش اور بد بودار ہوتا
ہے۔ حتی کہ اگر انسان اسے کھالے تو ہیضہ ہونے کا ڈر ہوتا ہے۔ اسی طرح جنت کے پھل
متشابہہ ہوں گے آپس میں بھی اور متشابہہ ہوں گے ہر انسان کی روحانی کیفیات سے بھی اور
باوجود اس کے کہ تمام جنتی جنت میں ہی ہوں گے۔ وہ جنتی جس نے دُنیا میں اعلیٰ طور پر
نمازیں نہیں پڑھی ہوں گی جب وہ پھل کھائے گا تو اسے اس پھل کا بھی اعلیٰ مزہ نہیں آئے
گا اور وہ کہے گا ھذا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ - یہ تو وہی نماز میرے آگے آگئی ہے جو
میں دُنیا میں پڑھا کرتا تھا۔ بے شک جنت میں حسرت نہیں ہو گی مگر اس میں کوئی شبہ نہیں کہ