دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
نے کر ہی لیا ہے۔ بہر حال دوستوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ بجٹ بھی پیش ہوگا اور اس پر بھی
بحث ہوگی ۔ اسی طرح میں بھی اعلان کر دیتا ہوں کہ مجلس شوری کے اس اجلاس کے ختم
ہونے کے بعد ہال میں ہی دارالانوار کمیٹی کا اجلاس ہوگا ۔ دارالانوار کمیٹی کے جو ممبر ہیں
انہیں چاہئے کہ وہ اجلاس کے بعد اسی جگہ تشریف رکھیں ۔“
دوسرا دن
66
مجلس مشاورت کے دوسرے دن (۱۲) / اپریل ۱۹۴۱ء) کے پہلے اجلاس سے
خطاب کرتے ہوئے حضرت مصلح موعود نے فرمایا۔
دو
خلیفہ وقت کے وقت کا خیال رکھنا چاہئے پہلے تو میں اس امر کے لئے معذرت کرتا ہوں کہ آج میں کافی دیر کے
بعد آسکا ہوں ۔ اس کی وجہ وہی ہے جو ہمیشہ ہوا کرتی ہے گیارہ بجکر پانچ منٹ پر تو ملاقاتیں
ختم ہوئیں۔ اس کے بعد میں نے کچھ کھانا کھایا۔ پہلے تو میں ٹھوک برداشت کر لیتا تھا مگر
آج صبح بھی کھانسی کی تکلیف رہی جس کی وجہ سے طبیعت میں ضعف ہے اور صحت اجازت
نہیں دیتی کہ بھوکا رہ سکوں ، اس لئے کچھ کھانا ضروی تھا اور اس وجہ سے قریباً ۳۵ منٹ کی
تأخیر مزید ہو گئی۔ میں نے دفتر کو بارہا ہدایت کی ہے کہ ملاقاتوں کے وقت کا خیال
رکھا کریں مگر وہ فرض کر لیتے ہیں کہ اور کوئی کام کرنا ہی نہیں۔ ایسی مجالس میں آنے سے قبل
انسان کو پیشاب پاخانہ وغیرہ سے بھی فارغ ہو کر آنا ہوتا ہے اس کے لئے بھی وقت چاہئے ۔
اولیاء کا یہ دستور رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بھی یہی دستور تھا کہ آپ
وضو کر کے آتے تھے اور میں بھی وضو کر کے آتا ہوں ۔ سات آٹھ منٹ کم سے کم حوائج
سے فارغ ہونے اور وضو کرنے میں بھی لگ جاتے ہیں اور پھر چونکہ سارا دن یہاں کام
کرنا ہوتا ہے اس لئے کھانا کھانا بھی ضروری ہوتا ہے۔ مگر دفتر والوں نے کسی بات کا
خیال نہ رکھا حالانکہ ہو سکتا تھا کہ اگر آٹھ دس ملاقات کرنے والے رہ جاتے تو وہ شام کو
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ملاقات کر لیتے یا اُن کو کل کا کوئی وقت دے دیا جاتا۔ اس تأخیر میں دوستوں کا اتنا قصور نہیں
جتنا دفتر والوں کا ہے۔ ملاقات کرنے والے دوستوں میں سے کسی نے سوائے ایک کے
مقررہ وقت سے زیادہ نہیں لیا اور جس دوست نے زیادہ وقت لیا اُنہوں نے بھی اس لئے
کہ دفتر والوں نے وقت ختم ہونے کی گھنٹی نہیں بجائی ، کم سے کم میں نے نہیں سنی ۔ چاہئے
تھا کہ دفتر والے ملاقاتیں ساڑھے دس بجے تک ختم کر دیتے ، باقی ملاقاتیں رات کو ہو سکتی
تھیں ۔ ہمیں کوشش ضرور کرنی چاہئے کہ اوقات مقررہ کی پابندی کریں ۔ میں تو مجبور ہوں
اور دفتر والوں کے ہاتھ میں ہوتا ہوں ۔ ملاقاتیں ایک کے بعد دوسری ہوتی جاتیں ہیں اور
میں گھڑی تک نہیں دیکھ سکتا اور ایسا سلسلہ ہوتا ہے کہ سانس لینے کی فرصت نہیں ملتی اس لئے
دفتر والوں کو اس کا خیال رکھنا چاہئے ۔
مین کا ایک فرض اس کے بعد میں ایک بات کی طرف منتظمین کو توجہ منتظمین کو توجہ دلانا چاہتا
منتظمین کا
ہوں جو میں نے ابھی دیکھی ہے۔ جب میں آ رہا تھا تو دیکھا کہ
میرا ایک بچہ دروازہ پر آیا ۔ منتظم نے پہلے تو اسے روکا مگر پھر مجھے دیکھ کر اُسے اندر جانے کی
اجازت ت دے دی یہ درست طریق نہیں ۔ چاہئے تھا کہ میرے بچوں کو بھی ٹکٹ لٹ دے دیتے
جیسا کہ دوسروں کو دیئے جاتے ہیں۔ تا ان کے اندر یہ احساس پیدا ہوتا کہ ہم بھی دوسروں
کی طرح ایک نظام کے پابند ہیں بجائے اس احساس کے کہ چونکہ ہمارا باپ اس مجلس کا
صدر ہے ہمیں یہ حق ہے کہ بغیر ٹکٹ کے اندر جاسکیں ۔ اس طرح ان کو اندر آنے دینا میرے
نزدیک ان کے ساتھ حسنِ سلوک نہیں بلکہ بدسلوکی ہے۔ اور یہ ان کے اخلاق کو بگاڑ نے
والی بات ہے کیونکہ اس سے قانون شکنی کی عادت ان میں پیدا ہو سکتی ہے۔ اور یہ روح پیدا
نہیں ہو سکتی کہ ہم بھی قانون کے پابند ہیں اور اسے توڑ نہیں سکتے ۔
خشیت اللہ کا وقت اس کے بعد میں دوستوں کو اس طرف متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ
پچھلے دنوں مجھے شدید کھانسی رہی ہے اور دمہ کی صورت پیدا ہو گئی
تھی ۔ دس بارہ روز سے افاقہ تھا مگر آج پھر شدید کھانسی ہو گئی ہے۔ کل بھی تھی اس لئے میں
زیادہ بول نہیں سکتا اور آج میں ابھی سے تکلیف محسوس کر رہا ہوں مگر با وجود اس کے میں نے
مناسب سمجھا کہ دوستوں کو توجہ دلاؤں کہ ان کی ذمہ داریاں بہت اہم ہیں اور یہ وقت بہت
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہی خشیت اللہ سے کام لینے کا ہے ۔ بات کرنے سے پہلے بلکہ کھڑا ہونے کا ارادہ کرتے وقت
ان کے دل میں یہ احساس ہونا چاہئے کہ ہم خدا تعالیٰ کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے ۔ میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کئی بار ایک بات سنی ہے اور حقیقت تو یہ ہے کہ
ہماری حالت اس سے بھی نازک تر ہے۔ آپؐ فرمایا کرتے تھے کہ ایک مرتبہ بارش کا دن تھا
زور کی بارش ہو رہی تھی ۔ امام ابو حنیفہ گھر سے نکلے تو دیکھا ایک لڑکا بھاگتا ہوا جارہا ہے۔
آپ نے اسے کہا میاں بچے ! ذرا سنبھل کر چلو ایسا نہ ہو گر جاؤ۔ اس نے کہا امام صاحب
میرا کیا ہے آپ سنبھل کر چلئے ۔ کیونکہ اگر میں گرا تو کیا ہے خود ہی کروں گا مگر آپ
گرے تو آپ کے ساتھ اور بھی بہت سے لوگ گریں گے ۔ امام ابو حنیفہ اور ایسے ہی
دوسرے بزرگوں کی شہرت بہت ہے اس لئے لوگ ان کو بہت بڑا سمجھتے ہیں اور اس میں
شک نہیں کہ ظاہری علوم کے لحاظ سے آپ لوگ ان کا ہزارواں حصہ بھی نہیں ہیں ۔ لیکن اس
کے ساتھ ایک اور پہلو بھی ہے اور وہ ہے باطنی حیثیت کا ۔ اور اس لحاظ سے وہ آپ لوگوں
کے مقابلہ پر ہزارواں حصہ بھی نہیں ہیں۔ اس میں کیا شک ہے کہ ظاہری علم عام طور پر صحابہ
کو بھی اتنا حاصل نہ تھا جتنا امام ابو حنیفہ کو تھا بلکہ فلسفہ دین اور تفقہ فی الدین میں بھی امام ابو حنیفہ
کا علم زیادہ تھا اور سوائے چند ایک صحابہ مثلاً حضرت ابوبکر، عبداللہ بن عباس وغیرہ کے عام
طور پر صحابہ سے ابو حنیفہ کا علم بڑھا ہوا تھا مگر پھر بھی باطنی حیثیت سے صحابہ کا جو مقام ہے
وہ ابو حنیفہ کا نہیں ۔ صحابہ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق تھا۔ انہوں نے
براہ راست آپ کی باتیں سنیں اور پھر ان کو دوسروں تک پہنچایا اور اس وجہ سے ان کا مقام
بہت بلند ہے اور آج بھی اگر ایک طرف چھوٹے سے چھوٹے صحابی کا کوئی عمل ہمارے
سامنے ہو اور اس کے بالمقابل ابو حنیفہ کا عمل ہو تو جب تک بڑے ہی زبر دست دلائل دا ۔
ابو حنیفہ کے عمل کی تائید نہ ہوتی ہو ہم اس چھوٹے سے چھوٹے صحابی کے عمل پر اسے مقدم نہ
سمجھیں گے حالانکہ ہو سکتا ہے کہ ظاہری علوم کے لحاظ سے وہ صحابی امام ابو حنیفہ کی پچاس
سال شاگردی کر سکتا ہو مگر اس قدر تفاوت کے باوجود سوائے اُن حنفیوں کے جنہوں نے
امام ابو حنیفہ کو خدا کا درجہ دے رکھا ہے اس صحابی کے فعل کو امام صاحب کے فعل پر ترجیح دی
جائے گی۔
سے
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
دور رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے فیصلوں کی اہمیت اس طرح گو
آج ہماری
پوزیشن معمولی ہے مگر کل جب احمدیت پھیلے گی اور دنیا میں اسے ترقی حاصل ہوگی تو ہماری
باتیں ان کے نزدیک اس سے بھی بڑا درجہ رکھیں گی جو آج امام ابو حنیفہ کی باتوں کو حاصل
ہے اور گو بعد میں بڑے بڑے فقہاء پیدا ہوں اور ظاہری علوم کے لحاظ سے بہت آگے
بڑھے ہوئے ہوں پھر بھی احمدیت کو جو مقام حاصل ہونے والا ہے اس کے باعث آپ
لوگوں کی حیثیت ان فقہاء اور علماء سے ہمیشہ بڑی سمجھی جائے گی ۔ آج یہاں جو فیصلے کئے
جاتے ہیں یہ صرف یہیں تک محدود نہیں رہ سکتے بلکہ یہ دنیا کی راہنمائی کے لئے ستارے
ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهِمُ
اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُم - یعنی میرے صحابہ ستاروں کی مانند ہیں۔ یعنی جس طرح ستارے قائم
ہیں اسی طرح ان کی ہدایت بھی ہر وقت قائم رہے گی اور تم ان میں سے جس کے پیچھے بھی
چل پڑو گے ہدایت پا جاؤ گے اور یاد رکھو کہ آئندہ نور ہدایت کی اشاعت اور دنیا کی راہ نمائی
اسی سلسلہ سے ہوگی ۔ باقی سب راستے بند ہو چکے ہیں اور وہ ایسی کھڑکیاں ہیں جن کو بند
کر دیا گیا مگر احمدیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا ہے اور آئندہ لوگ اسی سے ہدایت اور راہ نمائی
حاصل کریں گے اور اس بات کو ہر وقت مد نظر رکھنا چاہئے اور اپنے اقوال اور افعال کی
نگرانی کرتے رہنا چاہئے ۔ احمدیت کے ذریعہ اسلام کو ایک نئی روشنی دی گئی ہے اور اسلام
کی ایک نئی تعبیر کی گئی ہے اور اس تعبیر کو صحیح طور پر وہی لوگ بیان کر سکتے ہیں جنہوں نے اس
کے بیان کرنے والوں کی صحبت پائی ہے۔
ایک ایمان افروز روایت مجھے ایک دوست کا لطیفہ ہمیشہ یاد رہتا ہے وہ آئے اور مجھے سال ام مجھے کہا کہ آپ سے ایک بات کرنی ہے وہ چونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے بہت مقرب تھے، میں نے کہا بہت اچھا۔ میں انہیں مسجد
کے ساتھ والے کمرہ میں لے آیا۔ وہ کہنے لگے میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
سے ایک تفسیر سنی ہوئی ہے وہ آپ کو سُناتا ہوں اور وہ سُنانے لگے، کوئی آدھ گھنٹہ سناتے
رہے۔ ایک موقع پر کوئی بات تھی جو مجھے اچھی معلوم ہوئی اور میں نے محسوس کیا کہ یہ نئی بات
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہے اور میں نے تصدیق کی نیت سے اس کا تکرار کیا اور دریافت کیا کہ اچھا آپ نے یہ
بات فرمائی تھی۔ یہ بالکل ویسی ہی بات تھی جیسے کوئی شخص ہمارے سامنے آتا ہے تو ہم کہتے
ہیں اچھا آپ آ گئے ! حالانکہ وہ تو سامنے کھڑا ہوتا ہے اس سے صرف اظہار خوشی مقصود ہوتا
ہے، اسی طرح ان کی بات سن کر میں نے تصدیق کے لئے کہا کہ اچھا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ السلام نے یہ بات یوں فرمائی تھی !! اس کا یہ مطلب نہ تھا کہ مجھے ان پر کوئی شبہ
ہے مگر میرے اس سوال پر وہ رونے لگ گئے اور اتنا روئے کہ ہچکی بندھ گئی اور مجھے خطرہ
محسوس ہونے لگا کہ کہیں بے ہوش نہ ہو جائیں ۔ بہت دیر کے بعد خاموش ہوئے تو میں نے
کہا کہ رونے کی کیا وجہ تھی ؟ انہوں نے کہا کہ آپ نے جو دریافت کیا تو میں نے سمجھا کہ
میں عالم نہیں ہوں شاید بیان میں کوئی غلطی کر گیا ہوں اور ایسا نہ ہو کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام پر کوئی افتراء کر جاؤں، حالانکہ میں نے تو تصدیق کے لئے اور اس وجہ
سے کہ وہ بات مجھے لطیف معلوم ہوئی یہ پوچھا تھا مگر انہوں نے سمجھا کہ شاید مجھ سے غلط بات
بیان ہوگئی ہے اور اس وجہ سے رونے لگے ۔ میرے دل پر اُن کی اس خشیت کا بڑا اثر ہوا کہ
وہ محض اس شبہ سے کہ مجھ سے کوئی غلط بات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے منسوب
نہ ہو گئی ہو اور مجھے خدا تعالیٰ کے حضور اس پر گرفت نہ ہو اس قدر روئے اس قدر روئے
کہ ہچکی بندھ گئی ۔
صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے خلوص کے رنگ صحابہ میں بھی ایسے لوگ تھے۔ حضرت زبیر کے متعلق
آتا ہے کہ ایک دفعہ ان کے لڑکے نے کہا کہ ابا جان! آپ بھی تو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ شروع سے رہے ہیں دوسرے لوگ جو آپ سے بعد میں آئے بہت
سی احادیث بیان کرتے ہیں مگر آپ نہیں کرتے ۔ آپ یہ بات سن کر فرمانے لگے کہ بات
یہ نہیں کہ مجھے ان سے کم باتیں معلوم ہیں بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے کہ جو کوئی میری طرف غلط بات منسوب کرے گا اُس کا ٹھکانا جہنم ہے ۔ اس
لئے میں ڈرتا ہوں کہ ایسا نہ ہو میں کسی بات کو صحیح سمجھوں اور وہ دراصل غلط ہو اور اس وجہ سے
میں عذاب میں مبتلا ہو جاؤں ۔ یہ صحیح ہے کہ ایسے لوگ دین کو قائم کرنے والے نہیں ہوتے
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
اور یہ محض خشیت اللہ کا مظاہرہ ہے ورنہ جب انسان سمجھتا ہے کہ جو کچھ میں کہہ رہا ہوں یہ صحیح
ہے اور اس میں ایک ذرہ کی بھی کمی بیشی میری طرف سے نہیں ہے تو وہ اللہ تعالیٰ کے حضور
بری ہے۔
سے لوگوں
حضرت ابوذر سے کسی نے کہا کہ آپ بعض باتیں ایسی کہہ دیتے ہیں جن سے
کو ٹھوکر لگنے کا اندیشہ ہوتا ہے تو آپ نے کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
سے سنا ہے کہ اگر تمہاری گردن پر تلوار رکھی ہو اور تمہیں کوئی بات معلوم ہو تو اسے بیان
کرنے میں جلدی کرو تا تلوار چلنے سے پہلے وہ بیان ہو جائے اس لئے میں نے جو بات
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے وہ بیان کرتا جاؤں گا یے ۔ یہ دو مختلف اور متضاد
پہلو ہیں اور اس سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ بات کرنے میں یہ دونوں پہلو ہو سکتے ہیں اس
لئے بہت احتیاط کرنی چاہئے۔
-
ایک تاریخی واقعہ کی تصحیح ہم لوگوں پر بڑی ذمہ داری ہے آئندہ نسلیں ہم کو انتہائی
ادب اور احترام کی نظر سے دیکھیں گی ۔ اس زمانہ میں ایک
66
یہ خرابی پیدا ہو چکی ہے کہ روایات بہت غلط ہو جاتی ہیں کیونکہ اس زمانہ میں کتابوں کی
اشاعت عام ہو جانے کی وجہ سے حفظ کرنے کی عادت بہت کم ہو گئی ہے۔ پچھلے دنوں
الفضل میں بعض غلط روایات شائع ہوئیں میں نے خود تو اُن کی تردید مناسب نہ سمجھی مگر
بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی سے کہا کہ آپ کو تو سب واقعات کا علم ہے آپ کیوں صحت
نہیں کرتے ؟ میاں مہر اللہ صاحب نے لکھا تھا کہ ایک دفعہ یہاں ڈپٹی کمشنر آیا تو حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خود اس کے استقبال کیلئے گئے ۔ حالانکہ ڈپٹی کمشنر نہیں بلکہ
فنانشل کمشنر آیا تھا اور آپ خود تشریف نہیں لے گئے تھے بلکہ آپ نے مجھے دوسرے دوستوں
کے ساتھ بھیجا تھا۔ ہمارا خاندانی طریق یہ رہا ہے کہ جب کوئی بڑا افسر آئے تو شہر کے باہر
اُس کے استقبال کے لئے خاندان کا رئیس خود نہیں جاتا بلکہ جو دوسرے درجہ پر ہوا سے بھیجا
جاتا ہے اس لئے آپ نے مجھے بھیجا ، خواجہ کمال الدین صاحب اور شیخ یعقوب علی صاحب
میرے ساتھ تھے اور غالبا شیخ رحمت اللہ صاحب بھی ۔ ہم سب گھوڑیوں پر گئے ۔ میرے پاس
تو اپنی گھوڑی تھی باقیوں کے لئے مانگ لی گئیں ۔ پھر قادیان پہنچنے پر مولوی شیر علی صاحب
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کے مکان سے پچاس ساٹھ گز پرے جنوب کی طرف ہم نے مسٹر کنگ ڈپٹی کمشنر سے باتیں
کیں اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے فنانشل کمشنر سے ملنے کے متعلق باتیں
کیں ۔ مولوی صاحب کے مکان کے پاس جو کھیلوں کا میدان ہے وہاں کمشنر کا ڈیرہ لگایا
گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُس وقت ساتھ نہ تھے ۔ پھر جب آپ ملاقات
کے لئے تشریف لائے تو پانچ سات آدمی آپ کے ساتھ تھے۔ صحیح واقعہ تو اس طرح ہے مگر
میاں مہر اللہ صاحب نے اسے غلط رنگ میں پیش کر دیا۔
رفقاء حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ذمہ داریاں اس کی وجہ یہی ہے کہ آجکل
حافظے تیز نہیں رہے اور اس
وجہ سے ہم لوگوں کے لئے جو صحابہ ہیں اور بھی بہت ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔ تابعین کا
درجہ بھی بڑا ہے۔ تفسیر اور دینی لحاظ سے تابعین کا بھی اتنا ہی اثر ہے جتنا صحابہ کا ۔ جن لوگوں
نے مامور کی بعثت کا قریب ترین زمانہ دیکھا ہو اُن کی آواز بڑی وقیع سمجھی جاتی ہے اس لئے
ہمارا کسی بات پر غور و خوض کرنا بہت بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ خیال نہ کرو کہ ہم جن باتوں پر
غور کرتے ہیں وہ چھوٹی یا معمولی ہیں بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ ہماری آج کی باتوں سے آئندہ
نسلیں بڑے مسائل پر استدلال اور استنباط کریں گی جس طرح آج صحابہ کے اقوال سے
استنباط کیا جاتا ہے ۔ اصولی تعلیم تو قرآن کریم میں موجود ہے مگر جب تک اس کی تشریح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اعمال میں نہ ملے تسلی نہیں ہوتی ۔ ایک صحابی کی روایت
ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت کی ۔ کدو کا شوربہ پکا تھا، آپ اس
میں ہاتھ ڈال ڈال کر کڑو کے قتلے تلاش کرتے تھے اور کھاتے تھے۔ بعض صوفیاء نے اس
سے استدلال کیا ہے کہ کدو کا شوربہ اچھی چیز نہیں اور بعض اس کے خلاف استدلال کرتے
لدو
ہیں اور اس سے یہ مطلب لیتے ہیں کہ گویا آپ نے خواہش اور رغبت کا اظہار کیا۔
اسی طرح ایک اور حدیث ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک گھر میں
دعوت تھی ۔ آپ تشریف لے گئے اس گھر میں کھجور اور گوشت کے ہار لٹکے ہوئے تھے آپ
نے اُتار کر کھانے شروع کر دیئے۔ اس سے بعض لوگ یہ استدلال کرتے ہیں کہ قسم قسم کے
کھانے جائز ہیں۔ تو ان معمولی معمولی باتوں سے نسلیں بڑے بڑے مسائل مستنبط کرتی
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہیں۔ اسی طرح ہماری آج کی باتوں سے بھی لوگ بڑے بڑے مسائل نکالیں گے ۔ میں
نے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کتاب لکھی ہے۔ مولوی محمد احسن
صاحب امروہی جو پہلے تو خلافت سے برگشتہ ہو گئے تھے مگر بعد میں اُن کو توبہ کی توفیق مل گئی
تھی وہ کہا کرتے تھے کہ میں تو اس کتاب کو معجزہ سمجھتا ہوں کہ اس میں بخاری کی احادیث
سے سیرت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حالات بیان کئے گئے ہیں ۔
تو زندگی کے چھوٹے چھوٹے واقعات سے بھی صحیح نتائج اخذ کئے جاسکتے ہیں اور اس
لئے آج ہماری جماعت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ کوئی فیصلہ کرتے وقت پوری طرح
غور و حوض کر لیں اور تقویٰ سے کام لیں ۔ اصل چیز تقویٰ ہی ہے انسان کو کوشش کرنی چاہئے
کہ خدا تعالیٰ کی بات پوری ہو، میری خواہ ہو یا نہ ہو۔ میری طبیعت پر اس بات کا بہت بڑا
اثر ہے کہ یہ کام کام کا کا وقت ہے مگر ہماری طرف سے عملی قربانی بہت کم ہے ، باتیں باتیں بنانے بنانے کا وقت
نہیں۔ یہی تفسیر کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ سالہا سال سے دوست تفسیر نہ ہونے کی وجہ
سے اعتراضات کی بوچھاڑ کرتے رہتے تھے مگر اب چھپی ہے تو اس کی خریداری سے سخت
غفلت برتی گئی ہے اور مجھے حیرت ہے کہ اس کے خریداروں میں خاصی تعداد میں غیر احمدی
اور ہندو ہیں اور بعض دوست جنہوں نے پہلے خریداری کے لئے لکھا بھی تھا اب بالکل چپ
ہو گئے ہیں ۔ تین ہزار شائع ہوئی تھی ۔ چاہئے تو یہ تھا کہ کم سے کم ۲۹۰۰ احمدی خریدتے اور
ایک سو دوسری قو میں ۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ ۷ - ۸ سو غیر احمدیوں نے خریدی ہے اور بیس بائیس
سو احمدیوں نے خریدی ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ابھی جماعت کو بہت بڑی تربیت کی
ضرورت ہے یہ بہت بڑا نقص ہے۔ امراء اور سیکرٹریوں کا فرض ہے کہ قرآن کریم کی محبت
جماعت میں قائم کریں ۔ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ ایک احمدی نے کہا کہ اس حصہ کو خرید کر کیا کرنا
ہے کیا معلوم باقی پانچ حصے چھپیں گے یا نہیں حالانکہ دین کی ایک بات بھی بہت بڑی قیمت
رکھتی ہے۔
فیصلے کرتے وقت تقوی کو مد نظر رکھیں امام بخاری نے حدیث کی کتاب لکھی تو ایک ایک حدیث کے لئے ہزار ہزار میل ایک لئے
کا سفر کیا اور اپنی زندگی کے تیس سال احادیث کے جمع کرنے میں صرف کر دیئے ۔ وہ بخارا کے
خطابات شوری جلد دوم
۵۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کے رہنے والے تھے مگر احادیث کے جمع کرنے کے لئے مصر، شام اور عرب میں گئے اور
اس طرح یہ کام کیا۔ اسی طرح دوسرے محدثین نے بھی ایک ایک حدیث کے لئے پانچ پانچ
سو اور ہزار ہزار میل کے سفر کئے ۔ سپین کا رہنے والا ایک شخص صرف ایک حدیث سننے کے
لئے تین ہزار میل کا سفر کر کے بغداد پہنچا تھا۔ وہ راوی جس سے وہ حدیث سننے کے لئے آیا
چوتھا یا پانچواں تھا مگر پھر بھی اس کے دل میں یہ شوق تھا کہ براہ راست اس سے سُنوں ۔ پس
دین کی باتوں کے لئے بڑے شوق کی ضرورت ہے اور یہ شوق نہ ہونے کی وجہ سے مسائل میں
غور کرنے کی عادت بہت کم ہو گئی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے وفات مسیح علیہ السلام
کے سلسلہ میں آیت فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي كُنْتَ انْتَ الرَّقِيبٌ عَلَيْهِمْ ؟ پر بہت زور
دیا ہے اور اسے آپؐ نے اصل آیت قرار دیا ہے مگر میں نے دیکھا ہے غیر احمدیوں سے
بحث کرتے وقت ہمارے بعض علماء عام طور پر اس آیت پر زور نہیں دیتے اور اس حصہ کو
بہت کم لیتے ہیں کہ اس آیت سے ثابت ہے کہ عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کی زندگی میں
نہیں بگڑے بلکہ بگاڑ آپ کی وفات کے بعد ہوا ہے۔ اب میرے زور دینے پر ہمارے
نوجوان مبلغین میں اس طرف توجہ پیدا ہو رہی ہے مگر پہلے نہ تھی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ
مسائل میں غور کرنے کی عادت نہیں رہی ۔ اگر یہ عادت ہو تو چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے
بڑے مسائل اخذ کئے جا سکتے ہیں اور فقہاء بڑے بڑے مسائل کو چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہی
حل کرتے ہیں اس لئے آج ہم جو باتیں کریں اور جو فیصلہ کریں چاہئے کہ بہت سوچ سمجھ
کر کریں کیونکہ بعد میں آنے والے فقہاء انہیں سے بڑے بڑے مسائل حل کریں گے۔
ہماری اس وقت کی حالت سورج کی ہے اور جو بعد میں آئیں گے اُن کی حالت چاند کی
ہوگی جو سورج سے روشنی لیتا ہے اور ظاہر ہے کہ سورج کی روشنی اور چاند کی روشنی میں بڑا
فرق ہے۔ پس فیصلے کرتے وقت دوستوں کو چاہئے کہ تقوی کو مد نظر رکھیں اور خشیت اللہ پیدا
کریں۔
ایک نقص غیر سنجیدگی ایک اور نقص میں نے دیکھا ہے بعض لوگ آیات قرآنی ہنسی سے
پڑھ دیتے ہیں۔ بعض روایات اور احادیث کو ہنسی میں بیان کر دیتے
ہیں۔ یہ بہت بُری عادت ہے اور اسے مٹا دینا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کی بعثت کی غرض ہی یہ تھی کہ لوگوں کے قلوب میں خشیت اللہ پیدا کریں۔ اور چاہئے کہ
ہماری ہر بات میں سنجیدگی ہو۔ ہمارے چہروں سے سنجیدگی ظاہر ہو اور ہمارے حالات ایسے
ہونے چاہئیں کہ لوگ یہ سمجھ لیں کہ احمدی جو کچھ کہتے ہیں سنجیدگی سے کہتے ہیں مذاق سے
دینی باتیں نہیں کرتے ۔ اگر لوگوں پر ہم یہ اثر قائم کر لیں تو یہ بات تبلیغی لحاظ سے بھی بہت
مفید ہو سکتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے بعض دفعہ کوئی مجھ سے بات چیت کرنے آتا ہے اور
مسئلہ وغیرہ پوچھتا ہے تو بعض نادان احمدی اُس کی لاعلمی کی باتوں کو سن کر ہنستے اور قہقہے
لگاتے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے دلوں میں خشیت اللہ نہیں ۔
بیعت کے وقت سنجیدگی بعض احمدی بیعت کے وقت ہنستے رہتے ہیں ۔ یہ بھی سراسر
نادانی کی بات ہے۔ بیعت کا وقت تو نہایت سنجیدگی کا
وقت ہوتا ہے۔ یہ تو نئی پیدائش کا وقت ہوتا ہے خدا جانے جو بیعت کر رہا ہے کس نیت
اور کس ارادہ سے کر رہا ہے۔ اگر تو وہ نیک نیتی سے بیعت میں شامل ہو رہا ہے تو بھی یہ
ایک اہم وقت ہے، اس کی نئی پیدائش ہو رہی ہے اور اگر فتنہ اور منافقت کی نیت سے کر رہا
ہے تب بھی یہ خطرناک وقت ہے۔ جو لوگ بیعت کے وقت باتیں کرتے یا ہنستے ہیں میں
آج تک یہ نہیں سمجھ سکا کہ وہ کس طرح ایسا کرنے کی جرات کرتے ہیں ۔ میری تو یہ حالت
ہے کہ بچپن سے ہی جب میں کسی کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیعت کرتے
دیکھتا تو بدن پر رعشہ طاری ہو جاتا اور ہمیشہ یہ محسوس کرتا کہ یہ نہایت سنجیدگی کا وقت ہے مگر
آجکل میں نے دیکھا ہے بعض لوگ نہایت بے باکی سے بیعت کرتے وقت باتیں کرتے یا
ہنستے رہتے ہیں حالانکہ یہ وقت ایک نئے بچہ کی پیدائش کے وقت کے مشابہہ ہوتا ہے اور
جب کسی کے ہاں بچہ پیدا ہو تو اسے کیا معلوم کہ وہ اس کے لئے بھلائی کا موجب ہوگا یا
مصائب کا۔ پس ہمارے دوستوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر سنجیدگی اور متانت پیدا کریں۔ ہماری
جماعت کو بہت تربیت کی ضرورت ہے اور یہ ایک دوسرے کو سمجھانے سے ہی ہو سکتی ہے۔
مسائل ایک دوسرے کو سمجھائیں مگر میں نے یہ نقص بھی جماعت میں دیکھا ہے کہ
وہ ایک دوسرے کو مسائل سمجھاتے نہیں۔ یہ ضروری
نہیں ہوتا کہ بڑے بڑے علماء ہی بات کو صحیح طور پر سمجھ سکیں اور دوسرے نہ سمجھیں بعض دفعہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
صاحب مرد
غیر علماء اچھی طرح سمجھ لیتے ہیں۔ مجھے یاد ہے ایک دفعہ میں نے ایک مضمون دوستوں کے
سامنے بیان کیا۔ اس کے بعد میں مسجد مبارک کے اوپر جو کمرہ ہے اس میں بیٹھا تھا کہ میں
نے باہر سے ڈاکٹر محمد رمضان صاحب اور مو مولوی محمد اسمعیل صا۔
مرحوم کی آواز شنی شنی کہ وہ
آپس میں اس کے بارہ میں گفتگو کر رہے تھے ۔ ڈاکٹر صاحب کہتے تھے کہ حضرت خلیفہ اسیح
نے یہ بات بیان کی ہے اور مولوی صاحب کہتے تھے کہ نہیں یہ نہیں یوں بیان کی ہے اور گو
مولوی صاحب بڑے عالم تھے عربی، علوم احادیث ، قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتب سے خوب واقف تھے اور ڈاکٹر صاحب کو ایسی واقفیت نہیں اور نہ وہ کوئی عالم ہیں
مگر میں نے دیکھا کہ مولوی صاحب جو مضمون بیان کر رہے تھے وہ غلط تھا اور ڈاکٹر صاحب
صحیح بیان کر رہے تھے۔ تو بعض دفعہ معمولی یہ معمولی علم رکھنے والے کی سمجھ میں بھی بات آ جاتی ہے اور
اس کا فرض ہوتا ہے کہ دوسروں کو سمجھائے مگر بڑی مشکل یہ ہے کہ دوست ایک دوسرے کو
سمجھاتے نہیں ہیں اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ بعض چھوٹے چھوٹے مسائل سے بھی بعض لوگ
واقف نہیں ہیں ۔ مثلاً ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے نماز پڑھنے والے کے آگے سے نہ گزرنے کا۔
مگر بہت سے لوگ اس سے بھی ناواقف ہوتے ہیں ۔ اسی طرح مسجد میں فضول باتیں نہ
کرنے کا مسئلہ ہے کئی لوگ اس سے بھی ناواقف ہیں اور مسجد میں فضول باتیں کرتے رہتے
ہیں اور کوئی ان کو منع بھی نہیں کرتا ۔ یہ معمولی باتیں ہیں مگر کئی لوگوں کو علم نہیں اور دوسرے بھی
اُن کو نہیں بتاتے ۔ اگر دوست اس طرف توجہ کریں اور ایک دوسرے کو مسائل بتاتے اور
سمجھاتے رہیں تو ایک سال بلکہ چھ ہی ماہ میں جماعت کی بہت اچھی تربیت ہو سکتی ہے اور
اس کے نتیجہ میں اخلاص میں بھی بہت ترقی ہو سکتی ہے۔ وہابیوں کی مثال ہمارے سامنے ہے
اُن کے جاہل لوگ بھی عام مسائل سے بخوبی واقف ہوتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے
کہ وہ ایک دوسرے کو بتاتے رہتے ہیں۔ اگر ہمارے دوست بھی یہ فرض سمجھیں، اپنی مجالس
میں ، ملاقاتوں میں اس بات کو مدنظر رکھیں تو بہت فائدہ ہو سکتا ہے اور تربیت کے علاوہ تبلیغ
میں بھی بہت مدد مل سکتی ہے۔ یہی مجلس شوری ہے اگر اس میں شامل ہونے والے نئے آنے
والوں کو بتائیں کہ اس کے یہ یہ آداب ہیں یوں بات کرنی چاہئے تو وہ نہایت آسانی سے یہ
باتیں سیکھ سکتے ہیں مگر میں نے دیکھا ہے کہ دوست آپس میں باتیں کرنے لگ جاتے ہیں
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
حالانکہ اس سے کئی بار منع کیا گیا ہے مگر پھر بھی جوش کی حالت میں اس کا خیال نہیں رکھا
جاتا۔
شورای کے آداب پس میں پھر یہ نصیحت کرتا ہوں کہ دوست باتوں میں اور مشوروں میں سنجیدگی کو مد نظر رکھیں اور ان کے اندر یہ احساس ہونا چاہئے کہ
ہم نے دنیا میں ایک نیا انقلاب پیدا کرنا ہے اور ہماری باتوں پر آئندہ نسلیں دینی مسائل کی
بنیا د رکھیں گی ۔ ہمارے سپرد بہت بڑا کام ہے اور ایسے بڑے کام ہمیشہ خشیت اللہ کے ماتحت
ہی سرانجام دیئے جا سکتے ہیں۔ پس چاہئے کہ ہمارے دلوں میں اللہ تعالیٰ کا خوف اور اُس کی
برتری کا جذبہ ہر وقت موجزن رہے، بے جا نکتہ چینی، تلخ فقرے نہیں ہونے چاہئیں، بحث اور
مناظرے کا رنگ نہیں ہونا چاہئے۔
ے علماء کو
علماء کو ایک ضروری نصیحت میں نے افسوس کے ساتھ دیکھا ہے کہ ہمارے علی
بحث مباحثہ کا بہت شوق ہے حالانکہ یہ تو ایسی چیز ہے کہ
اس سے جس قدر ممکن ہو بچنا چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو الہام، اس سے روکا
گیا۔ گو یہ جائز تو ہے مگر نا پسندیدہ ہے۔ جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
جائز چیزوں میں سے خدا تعالیٰ کو سب سے زیادہ ناراض کرنے والی چیز طلاق ہے ۔ اسی
طرح یہ بھی جائز تو ہے مگر پسندیدہ نہیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو شروع میں
اجازت تھی مگر بعد میں اللہ تعالیٰ نے اس سے منع کر دیا۔ جب بحث مباحثہ کی عادت ہو
جائے تو دل سے خشیت مٹ جاتی ہے اور بعض اوقات تو انسان کو ایسی باتوں میں بھی بحث
کی دلیری ہو جاتی ہے جن میں بحث مباحثہ جائز نہیں ۔ پس جہاں تک ممکن ہو بحث مباحثہ
سے گریز کرو اور اخلاص کے ساتھ دوسرے کو بات سمجھاؤ اور اگر تم ایسا کرو گے تو دیکھو گے
کہ اُس پر ضرور اثر ہوگا ۔ چاہئے کہ تمہاری شکلوں سے رقت ظاہر ہو، تمہاری شکلوں سے
معلوم ہو کہ تمہارے دل خدا تعالیٰ کے خوف سے کانپ رہے ہیں ۔ اگر یہ حالت ہو تو ہو نہیں سکتا
کہ دوسروں پر اس کا اثر نہ ہو۔ لوگ بالعموم اسی قلبی کیفیت سے متاثر ہوتے ہیں جو ایمان
چاہتا ہے ۔ پس وہ کیفیت اپنے اندر پیدا کرو پھر تم دیکھو گے کہ کس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف
سے برکت نازل ہوتی ہے۔ اگر ایسی رقت اور ایسی خشیت پیدا کرو تو پھر تم دنیا کو فتح کر