دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
سکتے ہو۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور لوگوں کی آنکھیں بھی کھول دے کہ وہ
حقیقی نور کو دیکھ سکیں اور ہدایت پائیں ۔
6
غیر از جماعت لڑکیوں سے رشتہ کا مسئلہ سب کمیٹی نظارت امور عامہ کی طرف سے یہ تجویز پیش ہوئی کہ غیر احمدی
لڑکی سے رشتہ کے بارہ میں موجودہ پابندی کو جاری رکھا جائے ۔ مرکز کی اجازت کے بغیر
مزید تین سال کے لئے غیر احمدی لڑکی لینے کی اجازت نہ ہو۔
دو
چند ممبران نے اس بارہ میں اپنی آراء کا اظہار کیا اس کے بعد حضور نے فرمایا:-
دوست مختلف خیالات سن چکے ہیں سوائے ان کے جنہوں نے وقت پر اپنے نام نہیں
لکھوائے اور بعد میں بولنے کی کوشش کی ۔ اب جو دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ
موجودہ پابندی کو جاری رکھا جائے اور مزید تین سال کے لئے مرکز کی اجازت کے بغیر
غیر احمدی لڑکی لینے کی اجازت نہ ہو وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۲۶۶ احباب کھڑے ہوئے۔
جو دوست یہ چاہتے ہیں کہ یہ پابندی منسوخ کر دی جائے اور جماعت کی مرضی پر
چھوڑ دیا جائے کہ جو دوست مناسب سمجھیں غیر احمدی لڑکیاں لے لیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر صرف ۲۴ احباب کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66
میں کثرت رائے کی تائید میں فیصلہ کرتا ہوں مختلف دوستوں نے اس بارہ میں
اپنے خیالات ظاہر کئے ہیں۔ اس کی تائید میں بھی اور مخالفت میں بھی بالعموم دوستوں نے
اس بات کو لیا ہے کہ غیر احمدی لڑکی لے لینے میں کیا نقصان ہے یا نہ لینے میں کیا فائدہ ہے۔
میرے نزدیک ہمارے سامنے یہ سوال زیر بحث نہ تھا کہ غیر احمدی لڑکی کا رشتہ لینے میں کیا
نقصان ہے یا نہ لینے میں کیا فائدہ یا نقصان ہے۔ یہ بات تو ظاہر ہے کہ جس بات سے
خدا تعالیٰ نے منع نہیں کیا اُس میں ضرور کچھ فوائد ہیں اور جن کو ناجائز قرار دیا ہے اُن میں
بھی إِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِما " کا اصول ہے یعنی فوائد تو ان میں بھی ہیں مگر ان کے
فوائد سے ان کی مضرتیں زیادہ ہیں ۔ اگر شراب اور جوئے میں بھی کچھ نہ کچھ منافع ہیں تو
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
دوسری چیزیں جن کی شناعت ان سے بہت کم ہے یہ خیال کرنا کہ ان میں کوئی فائدہ نہیں
بالکل غلط ہے ۔ جو باتیں ہر رنگ میں مصر ہیں اُن کو شریعت نے حرام کر دیا ہے۔ جو درمیانی
حالت میں ہیں وہ ہر رنگ میں حلال نہیں اور ہر رنگ میں حرام بھی نہیں اور ان کے متعلق
اصول یہی ہے کہ قومی حالات کے مطابق ان کے متعلق فیصلہ کر لیا جائے ۔ مثلاً گوشت اور
سبزیاں وغیرہ ہیں مگر کبھی طبیب کسی کو گوشت کھانے سے یا شلغم یا کوئی سبزی کھانے سے منع
کر دیتا ہے اب یہ چیزیں اسکے لئے حرام تو نہیں مگر چونکہ اس کی حالت کے لحاظ سے اس
کے لئے ان کی مضرتیں فوائد سے بڑھ گئی ہیں اس لئے اسے انکا استعمال کرنے سے روک
دیا جاتا ہے ۔ اب اگر کوئی ایسے شخص کو سامنے رکھ کر اسلامی نقطۂ نگاہ کے پیش نظر اس سوال پر
بحث شروع کر دے کہ گوشت مفید ہے یا مضر تو وہ نادان ہوگا کیونکہ یہ تو اس کے خاص
حالات کی وجہ سے تھا اسی طرح یہ سوال بھی وقتی حیثیت رکھتا ہے ۔
ایک بات رہ گئی ہے جو اصل بحث سے متعلق ہے اور وہ یہ کہ اس زمانہ میں لڑکے
زیادہ اور لڑکیاں کم ہیں اور اگر یہ درست ہو تو غیر احمدی لڑکیاں لینا حسب حالات جائز رکھنا
چاہئے ۔ ناظر صاحب امور عامہ کی تحقیقات یہی ہے اور گورنمنٹ کی تحقیقات بھی یہی ہے کہ
پنجاب میں لڑکے، لڑکیوں کی نسبت زیادہ ہیں، اگر سولر کے ہیں تو ۹۶ یا ۹۸ لڑکیاں ہیں۔
بعض قوموں میں یہ نسبت کم و بیش ہے مگر بحیثیت مجموعی فرق ضرور ہے۔ اسی نسبت کے لحاظ
سے ہمارے ہاں بھی لڑکے زیادہ ہوں تو کوئی تعجب کی بات نہیں ۔ معروف خاندانوں میں
بھی لڑکے زیادہ اور لڑکیاں کم ہیں۔ ہمارے اپنے خاندان میں میرے ۳ الڑکے اور لڑکیاں
ہیں ۔ مرزا شریف احمد صاحب کے بھی لڑکے زیادہ ہیں اور پھر آگے ہماری اولادوں میں بھی
نسبت قریباً برابر ہے مگر ابھی ان کے ایک ایک دو دو بچے ہیں اس لئے صحیح قیاس نہیں کیا
جاسکتا مگر سارے ملک میں عام حالات یہی ہیں کہ لڑکے زیادہ ہیں اور لڑکیاں کم ہیں اور
اس نقطۂ نگاہ سے اگر دیکھا جائے تو ہمیں یہی فیصلہ کرنا چاہئے کہ باہر سے لڑکیاں لائیں
ورنہ ہمارے لڑکے کنوارے رہیں گے اور ان کے اخلاق گر جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ نے
انسان کے اندر جو شہوانی جذبات پیدا کئے ہیں ان کو دبانا شاذ حالات میں ہی مفید ہو سکتا
ہے ورنہ عام طور پر مصر ہی ہوتا ہے اس دریا کے بہاؤ کو روکنا مناسب نہیں ۔ اس لحاظ سے
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہمیں اس سوال پر غور کرنا چاہئے کہ اگر ہماری جماعت میں لڑکے زیادہ اور لڑکیاں کم ہوں تو
ہمیں کیا کرنا چاہئے؟ مگر اس کے ساتھ ہمیں یہ بھی ضرور دیکھنا چاہئے کہ اگر باہر سے ہم
لڑکیاں لائیں تو اس کی کیا صورت ہوگی ؟ اور اگر یہ ثابت ہو کہ لانے میں مضرت زیادہ ہے
تو ہمیں یہ دروازہ نہ کھولنا چاہئے ۔ ناظر صاحب امور عامہ نے جو اعداد پیش کئے ہیں اُن
کے ساتھ اس بات کو بھی مدنظر رکھنا چاہئے کہ مقابلہ کی کئی اور نسبتیں بھی ہوتی ہیں۔ اس زمانہ
میں لڑکوں کی ایک خاصی تعداد ایسی ہوتی ہے جو شادی کے قابل نہیں ہوتی اور اس لئے ہمیں
یہ بات بھی مد نظر رکھنی چاہئے کہ لڑکوں میں ایسا حصہ کتنا ہے۔ بعض اور باتیں اور اخلاق بھی
مد نظر رکھنے ضروری ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اس نسبت میں فرق پڑ جاتا ہے ۔ اور جب
تک ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مردم شماری نہ کرائی جائے کوئی اعداد قابلِ اعتبار
نہیں سمجھے جاسکتے ۔ لیکن اگر اس بات کو مد نظر نہ بھی رکھا جائے تو بھی یہاں یہ سوال زیر بحث
نہیں کہ لڑکیاں لینی نا جائز ہیں یا جائز ۔ بلکہ صرف یہ سوال ہے کہ جو احمدی کسی غیر احمدی
لڑکی سے رشتہ کرنا چاہے وہ مرکز کی اجازت سے ایسا کرے ۔ گویا محکمہ اس کی ضرورت کو تو
تسلیم کرتا ہے مگر یہ چاہتا ہے کہ اس امر کا فیصلہ اس کے ہاتھ میں ہو کہ زید یا بکر کو ایسا کرنے
کی اجازت دی جائے یا نہیں ۔ اُس نے اس کی ضرورت کو تو تسلیم کر لیا ہے ورنہ یہ بات
پیش کی جاتی کہ غیر احمدی لڑکی سے شادی قطعاً روک دی جائے ۔ اجازت سے کرنے کے معنی
سوائے اس کے کچھ نہیں ہیں کہ وہ تسلیم کرتا ہے کہ بعض صورتوں میں اجازت ہونی چاہئے ۔
مقصد صرف یہ ہے کہ وہ دیکھ سکے کہ آیا زید اگر غیر احمدی لڑکی سے شادی کرے تو یہ سلسلہ
کے لئے مفید ہوگا یا مضر ۔ ہو سکتا ہے ایک شخص ایسا ہو جس کے ماں باپ بھی غیر احمدی ہیں یا
کمزور احمدی ہیں وہ خود بھی کمزور ہے۔ اگر اس کی شادی بھی غیر احمد یوں میں ہو جائے تو
اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ خاندان بالکل احمدیت سے کٹ جائے گا یا کم سے کم اس
لڑکے کے لئے تو خطرہ بہت بڑھ جائے گا۔ اور ایک اور ہے جو خود بھی احمدیت میں مضبوط
ہے اور اُس کے ماں باپ بھی پکے احمدی ہیں اگر وہ غیر احمدی لڑکی سے شادی کرے تو بہت
حد تک امید کی جاسکتی ہے کہ وہ بھی احمدی ہو جائے گی ۔ اب محکمہ صرف یہ چاہتا ہے کہ اسے
صرف یہ اختیار ہو کہ رشتہ کرنے والے کے اپنے نیز اس کے خاندان کے حالات کو دیکھتے
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہوئے اجازت دینے یا نہ دینے کا سوال اُس کے اختیار میں رہے ۔ اگر وہ دیکھے کہ کسی کی
غیر احمدی لڑکی سے شادی اس کے نیز اس کے خاندان کے لئے احمدیت کے نقطۂ نگاہ سے
مصر ہے تو وہ اسے روک دے اور اگر وہ کوئی حرج نہ دیکھے بلکہ فائدہ کی امید ہو تو اجازت
دے دے۔ وہ صرف یہ دیکھے گا کہ کون سے گھر میں غیر احمدی لڑکی کا آنا ممنر ہو سکتا ہے اور
کون سے گھر میں مفید ہو سکتا ہے اسی لئے میں نے کثرت رائے کی تائید پر فیصلہ کر دیا ہے۔
اس میں تعلقات کو قائم رکھنے، تبلیغ کا راستہ کھلا رہنے اور ا لڑکیاں کم ہونے کی وجہ سے
ضرورت کو تو تسلیم کیا گیا ہے مگر صرف فیصلہ کسی ایسے ہاتھ میں رکھا گیا ہے جو سلسلہ کے مفاد
کو مد نظر رکھ سکے ۔ یہ نظارت کا کام ہوگا کہ دیکھ لے جو شخص اجازت مانگتا ہے وہ خود اور اس
کے متعلقین احمدیت میں پختہ ہیں یا کمزور ؟ اور پھر حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے سلسلہ کے
مفاد کے لحاظ سے مناسب مشورہ دے۔ نظارت کو بھی اس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا
چاہئے کہ اجازت کسی اصول کے ماتحت دی جائے۔ یہ نہ ہو کہ جو درخواست دے اسے
منظور کر لیا جائے ۔ اس صورت میں تو یہ ساری پابندی صرف ناظر کی عزت افزائی تک محدود
ہو جائے گی ۔
بعض دوستوں نے کہا ہے کہ خدا تعالیٰ نے غیر احمدیوں سے جو تعلقات توڑ دیئے ہیں
مثلاً نماز جنازہ وغیرہ وہ تو بند ہی ہیں جو اس نے کھلے رکھے ہیں وہ تو کھلے رہنے چاہئیں ۔ یہ
صرف جذباتی باتیں ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جب کسی امر کی اجازت دی جاتی ہے
تو اس کے معنی بھی یہ ہوتے ہیں کہ انسان اپنے حالات کے لحاظ سے یہ دیکھ لے کہ ایسا کرنا
اس کے لئے مفید ہے یا مصر اور کس وقت اللہ تعالیٰ کا منشاء اس طرح پورا ہوتا ہے کہ اس
اجازت سے فائدہ اٹھایا جائے اور کس وقت اس طرح کہ نہ اُٹھایا جائے ، ہر حالت میں یہ
دیکھنا چاہئے کہ دین کا فائدہ کس میں ہے۔ پس اجازت کے معنی ضروری طور پر یہ نہیں
ہوتے کہ ان پر کسی قسم کی پابندی عائد کرنا جائز ہی نہیں ۔ ہمارے اپنے خاندان میں میری
بیویوں کے غیر احمدی رشتہ دار ہیں اور ان سے ظاہری تعلقات بڑے اچھے ہیں اور میں سمجھتا
تھا کہ اگر ہم اُن کی لڑکیاں لے آئیں تو بہت مفید ہو گا مگر جماعت میں جب میں نے اس
طرف میلان دیکھا کہ احمدی اپنے غیر احمدی رشتہ داروں کی لڑکیاں لانے کی طرف مائل
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
تھے تو میں نے یہ خیال ترک کر دیا کیونکہ میں نے سمجھا کہ اس مثال کو سامنے رکھ کر لوگ عام
طور پر ایسا کرنے لگیں گے اور ایک خاندان کے لحاظ سے تو گو یہ فعل احمدیت کے نقطہ نگاہ
سے مفید ثابت ہو مگر ہزار خاندانوں کو نقصان پہنچ جائے گا۔
مومن کی عقل و فہم کا امتحان پس مومن کو ہر وقت یہ دیکھنا چاہئے کہ کس وقت خدا تعالی کا منشاء کیا ہے۔ ایسی اجازت دراصل مومن کی عقل و فہم کا
امتحان ہوتی ہے ۔ جہاں اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ نماز پڑھو تو یہ اخلاص کا امتحان ہوتا ہے
کیونکہ نماز ہر حال میں فرض ہے لیکن جہاں اجازت ہو کہ آدمی چاہے تو کرے اور چاہے تو
نہ کرے وہاں اُس کی عقل اور فہم کا امتحان ہوتا ہے۔ دینی امور میں تفقہ بھی ضروری ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مرتبہ کہیں باہر تشریف لے گئے نماز کا وقت ہوا تو
حضرت عباس نے لوٹا لا کر آپ کو وضو کرایا۔ آپ نے دعا فرمائی کہ اللَّهُمَّ فَقِهُهُ فِي
الدین یعنی اے اللہ اس نے عقل سے کام لیا ہے اس کی عقل کو دینی امور میں تیز کر دے۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کئی بار صرف یہ بتانے کے لئے کہ مومن ہونا ہی
کافی نہیں بلکہ عقل بھی تیز ہونی چاہئے ایک مثال دیا کرتے تھے۔ فرماتے کسی انسان کا
دوست ایک ریچھ تھا۔ اس شخص کی ماں بیمار تھی اور وہ اس کے پاس بیٹھا مکھیاں اُڑا رہا تھا کہ
اسے تکلیف نہ ہو ۔ کسی نے اسے باہر بلایا تو وہ اپنے جگہ پر مکھیاں اُڑانے کے لئے ریچھ کو
بٹھا گیا۔ ریچھ نے مکھیاں اُڑانی شروع کیں تو ایک مکھی بار بار آ کر وہیں بیٹھے وہ اسے
اُڑائے مگر وہ پھر آ کر بیٹھ جائے۔ اب اگر آدمی ہوتا تو سمجھتا کہ مکھی کا کام بیٹھنا ہے اور
میرا کام اسے ہٹانا مگر ریچھ میں عقل تو تھی نہیں اس نے سوچا کہ اسے ایسا ہٹانا چاہئے کہ پھر
نہ آ کر بیٹھ سکے ۔ پس اس نے ایک بڑا سا پتھر اٹھایا اور جب مکھی آکر بیٹھی تو زور سے پتھر
اس پر دے مارا یکھی نے تو کیا مرنا تھا اس سے اس کے دوست کی ماں کی جان نکل گئی ۔ تو
خالی اخلاص ہر موقع پر کام نہیں آتا بلکہ عقل بھی ضروری ہے ۔ پس جہاں تو خدا تعالیٰ نے کسی
کام کا حکم دیا ہے وہاں تو صرف اخلاص کا امتحان ہے۔ مگر جہاں اجازت دی ہے چاہو کرو
چاہو نہ کرو وہاں عقل کا امتحان لیا ہے۔ وہاں یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آیا انسان اس اجازت
سے موقع و محل کے لحاظ سے فائدہ اٹھاتا ہے یا بے موقع ۔ آیا اندھا دھند فیصلہ کرتا ہے یا
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
موازنہ کر کے دیکھتا ہے کہ کیا کرنا چاہئے اور کیا نہ کرنا چاہئے ۔
پس اگر غیر احمدی لڑکی سے رشتہ کی اجازت ہے تو یہ ہماری عقل اور فہم کا امتحان ہے
اور یہ دیکھنا ضروری ہے کہ لینا مفید ہے یا نہ لینا اور میں سمجھتا ہوں موجودہ حالات کے لحاظ
سے یہی ضروری ہے کہ اس حد بندی کو قائم رکھا جائے ۔ دراصل شریعت کی اجازت بھی
حالات کے مطابق ہی استعمال کی جائے تو مفید ہو سکتی ہے۔ ایک وقت ایسا ہوتا ہے کہ
اجازت کے پہلو کی طرف قوم زیادہ راغب ہو جاتی ہے تو پابندی لگانا ضروری ہو جاتا ہے
اور ایک وقت اس طرف توجہ ہی نہیں رہتی تو اسے جاری کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ جب کوئی
قوم نئی نئی بنتی ہے تو جن لوگوں سے نکل کر آتی ہے اُن کی طرف لوٹنے کے لئے اس کے اندر
زیادہ میلان ہوتا ہے اس لئے ایسے موقع پر پابندی لگا نا ضروری ہو جاتا ہے مگر جب فاصلہ
زیادہ ہو جائے تو طبعا اس سے دور ہو جاتی ہے۔ ایسے وقت میں ایک دوسرے سے قریب
ہونے کے لئے اجازت سے فائدہ اٹھانا ضروری ہو جاتا ہے۔ مثلاً کئی دفعہ میرے دل میں
یہ خواہش پیدا ہوئی ہے کہ ہمارے لوگ ہندو عورتوں سے شادیاں کریں۔ اکبر کے زمانہ میں
ایسی شادیاں ہوئیں مگر ان سے خاطر خواہ فائدہ حاصل نہیں ہو سکا کیونکہ ہند و عام طور پر یہی
سمجھتے ہیں کہ یہ شادیاں جبر سے ہوئیں مگر اب ایسا وقت نہیں ہے ۔ اب اگر ایسی شادیاں
ہوں تو انہیں جبر کا نتیجہ نہیں کہا جا سکتا اور میں نے کئی نو مسلموں سے کہا ہے کہ میں روپیہ دیتا
ہوں اور تم شادیاں کرو۔ تو ایسے وقت میں ہندو عورتوں سے شادیاں کرنا زیادہ مفید ہو سکتا
ہے کیونکہ اب اس بات کا کوئی خطرہ نہیں کہ مسلمان ہندو ہو جائیں گے یہ بات اب ناممکن
ہے۔ مگر ہمارے ہاں اب یہ حالت ہے کہ اگر ایک شخص احمدی ہے تو اس کے خاندان کے
دس غیر احمدی ہیں۔ اب اگر اس اجازت سے فائدہ اٹھانے کی عام اجازت دے دی
جائے تو اس بات کا بھی احتمال ہو سکتا ہے کہ باقی سب رشتہ دار مل کر اس اکیلے کو اپنے ساتھ
ملا لیں ۔
اس وقت کئی دوستوں نے ایسی مثالیں لکھ کر بھیجی ہیں کہ غیر احمدی لڑکیاں جب حمدی لڑکیاں جب
احمدیوں کے ہاں بیاہی گئیں تو احمدی ہو گئیں مگر سوال یہ ہے کہ غیر احمدی لڑکیوں کا احمدی ہو تو یہ
جانا اتنا مفید نہیں جتنا کسی احمدی کا غیر احمدی ہو جانا مضر ہے۔ فرض کرو ۱۰۰ رشتے غیر احمد یوں
خطابات شوری جلد دوم
۵۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
میں ہوئے ان میں سے بیس لڑکے غیر احمدی ہو گئے اور اسی لڑکیاں احمدی ہو گئیں ۔ تو
ہمارے لئے ان اسی لڑکیوں کا احمدی ہونا اتنا مفید نہیں جتنا میں احمدیوں کا غیر احمدی ہو جانا
مصر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ ہمارے ہاتھ میں دیا ہے زیادہ لینے کے خیال سے اس کے
قلیل حصہ کو بھی خطرہ میں ڈالنا جائز نہیں ۔ ہمارا فرض یہی ہے کہ جو لوگ خدا تعالیٰ نے ہمیں
دیتے ہیں اُن کے ایمانوں کی حفاظت کریں ۔ یہ ہماری کامیابی نہیں ہوگی کہ ہم ۹۹ غیر احمد یوں
میں سے جیت لائیں اور ایک اپنے میں سے اُن میں جانے دیں۔ ایمانی جذبہ کا تقاضا یہ
ہونا چاہئے کہ ہم اس ایک کو نہ جانے دیں خواہ ۹۹ آئیں یا نہ آئیں۔ پس ان باتوں کو
مد نظر رکھتے ہوئے میں کثرتِ رائے کے فیصلہ کو درست قرار دیتا ہوں ۔“
66
الفضل پر اعتراضات کے جوابات روزنامه الفضل قادیان کے بارہ میں ایک تجویز
پر بحث کرتے ہوئے بعض احباب نے کچھ
باتیں ناقدانہ رنگ میں کہیں ۔ حضور نے اس سلسلہ میں وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:-
الفضل کے متعلق بعض باتیں کہی گئی ہیں جن میں سے بعض تو غیر متعلق ہیں ۔ یہ تو
ہو سکتا تھا کہ انہیں بطور تجویز نظارت میں بھیج دیا جاتا یہاں ان کے پیش کرنے کا موقع نہ
تھا۔ بعض باتیں جو کہی گئی ہیں وہ درست نہیں ہیں ۔ بار بار کہا گیا ہے اور اس پر بہت زور دیا
گیا ہے کہ یہ ایک پیسہ کا اخبار ہے جو تین پیسہ میں فروخت ہوتا ہے۔ میں اِس اعتراض کو
اُس وقت تک تسلیم نہیں کر سکتا جب تک کہ وہ دوست جن کا یہ خیال ہے یہاں قادیان میں
اسے ایک پیسہ میں تیار کر کے نہ دکھا ئیں ۔ اصل خرچ تو کاغذ، کتابت، طباعت اور سیاہی
وغیرہ کا ہوتا ہے اور ایسے ہی کاغذ پر اور ایسی طباعت کے ساتھ اگر وہ ایسا اخبار ایک پیسہ
میں تیار کرا دیں تو میں اس اعتراض کو درست مان سکتا ہوں ۔ باقی رہی یہ بات کہ دہلی میں یا
لاہور میں چھپ سکتا ہے ممکن ہے یہ صحیح ہو مگر ہم اسے نہ تو دہلی سے شائع کر سکتے ہیں اور نہ
لاہور سے۔ وہ دوست یہاں ایک ہفتہ ٹھہریں ، میں تمام انتظام اُن کے سپرد کرادوں گا اور
وہ یہاں ایک پیسہ میں ایسا اخبار تیار کرا دیں ۔ پھر ان کو اِس اعتراض کا حق ہوگا اور وہ کہہ
سکیں گے کہ اس کی قیمت بہت زیادہ ہے ورنہ یونہی اعتراض کر دینا کوئی مشکل امر نہیں۔
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
میں یہ تو نہیں کہتا کہ جو کاغذ اس وقت الفضل کو لگایا جاتا ہے وہ بہت اچھا ہے یا اس میں ترقی
کی گنجائش باقی نہیں لیکن اس بات کو بھی اُس وقت تک صحیح نہیں مان سکتا جب تک عملاً اسے
درست ثابت کر کے دکھا نہ دیا جائے کہ یہ ایک پیسہ قیمت کا اخبار ہے اور ایک پیسہ سے
زیادہ نہیں پکنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ جو اخبار ایک پیسہ
میں فروخت ہو وہ اول تو دمڑی نہیں تو کم سے کم و سے تم دھیلہ میں تو ضرور تیار ہونا چاہئے ۔ جو پرچہ
دہلی اور کلکتہ میں جا کر ایک پیسہ میں پکنا ہو وہ دمڑی یا زیادہ سے زیادہ دھیلہ میں تیار ہو تو
تبھی پک سکتا ہے ورنہ نہیں۔ پس وہ دوست اس اخبار کو اول تو دمڑی نہیں تو دھیلہ میں تیار
کرا دیں۔ میں انتظام ان کے ہاتھ میں دینے کو تیار ہوں وہ آئیں اور تیار کر کے دکھا
دیں۔ میں ذمہ دار ہوں کہ ان کو آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جائے گا اور ان کی
تجاویز کو منظور کر لیا جائے گا۔ لیکن اگر اتنا سستا وہ تیار نہ کراسکیں یا اگر پیسہ میں تیار کرائیں تو
پھر بھی زیادہ نہیں تو دہلی اور کلکتہ وغیرہ شہروں میں دو پیسہ میں تو ضرور ہی بیچنا ہوگا اور اس
صورت میں پھر ان پر بھی یہی اعتراض کیا جا سکے گا کہ پیسہ کا اخبار دو پیسہ میں فروخت کیا جا
رہا ہے۔ وہ اس اعتراض میں اُسی صورت میں حق بجانب ہو سکتے ہیں کہ دمڑی یا دھیلہ میں
اخبار تیار کر کے دکھا دیں تا وہ پیسہ میں فروخت ہو سکے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کو اخبار نویسی کا
بہت پرانا تجربہ ہے مگر میں نے بھی یہ کام کیا ہے اور خود ایڈیٹر رہا ہوں اور میں تو خدا تعالیٰ
کے فضل سے اُنگلیوں پر ہی ایسے حساب کر سکتا ہوں ۔ میرا اندازہ یہی ہے کہ کاغذ کی موجودہ
قیمت ، طباعت اور اخراجات کے پیش نظر وہ ڈیڑھ پیسہ میں تیار نہیں ہو سکتا۔ پھر پوسٹیج ، ریل
کا محصول ، ایجنٹوں کا کمیشن اور ملازموں کی تنخواہ وغیرہ اس سے علاوہ ہیں ۔
ایک اور اعتراض خبروں پر کیا گیا ہے کہ وہ بہت پرانی ہوتی ہیں اور کہا گیا ہے کہ
کیوں تازہ خبریں نہیں مل سکتیں؟ میں تو یہ بات سمجھ بھی نہیں سکتا کہ تازہ خبریں نہ مل سکنے کا
خیال بھی کیسے کیا جا سکتا ہے۔ رائٹر ایجنسی یا کسی اور خبر رساں ایجنسی کو تین چار سو روپیہ
ماہوار دیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ خبریں نہ مل سکیں ۔ مگر واقعہ یہ ہے کہ ایجنسیاں اپنی اُجرت
لے کر خبریں مہیا کرنے کو تیار ہیں ، الفضل اتنا روپیہ دینے کو تیار ہے مگر ڈاکخانہ کہتا ہے کہ ہم ینے تو تیار ہے مردا
رات کو تار تقسیم نہیں کر سکتے اور جو تار آئیں وہ اگر رات کو نہ مل سکیں تو چار سو روپیہ خواہ مخواہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ضائع کرنے والی بات ہے۔ ایک دوست نے کہا ہے کہ خبریں چار روز کی باسی ہوتی ہیں۔
مجھے افسوس ہے کہ ہمارے بعض دوست ایسی غلط باتیں کہنے میں بھی تامل نہیں کرتے۔ ممکن
ہے کوئی ضروری خبر ایک دن رہ جائے تو بعد میں بھی دے دی جائے ۔ اگر کسی ایسی خبر کی بناء
پر خبروں کو باسی کہا گیا ہے تو ایسی باسی خبریں تو سول اور سٹیٹسمین سول اور سیمین میں بھی ہوتی ہیں ۔ ورنہ یوں
میں نے دیکھا ہے کہ الفضل کی خبریں سول کے ساتھ ہوتی ہیں ۔ ایک خبر میں صبح الفضل میں
پڑھ لیتا ہوں تو بعد میں سول آتا ہے تو اس میں بھی وہی ہو ہوتی ہے۔ (آنریبل سر ظفر اللہ
خان صاحب نے بھی اس بات کی تائید آہستہ سے کی ) پس یہ بالکل غلط ہے کہ چار چار روز
کی باسی خبریں اس میں ہوتی ہیں۔ خبریں سول کے ساتھ ہوتی ہیں بلکہ بعض لوگ تو یہ
اعتراض بھی کرتے ہیں کہ یہ خبریں کہیں سے چوری کی جاتی ہیں۔ ایک اور بات بھی مدنظر
رکھنی چاہئے اور وہ یہ کہ یہاں جو خبر آج شائع ہو وہ کلکتہ، بمبئی اور دہلی وغیرہ شہروں میں تو
دو یا تین روز بعد ہی پہنچ سکتی ہے۔ اور اگر اعتراض کرنے والے نے اس بات کو مد نظر نہیں
رکھا کہ آخر اخبار پہنچنے میں بھی تو وقت لگتا ہے تو یہ بھی اس کی غلطی ہے۔ اور اگر اس بات کا
خیال نہ رکھا جائے تو سول اور سٹیٹسمین کی خبروں کو بھی چار روز کی باسی کہنا پڑے گا کیونکہ ان
کو پہنچنے میں بھی کچھ وقت لگتا ہے۔ الفضل والوں کے پاس کوئی ہوائی جہاز تو ہیں نہیں کہ اُسی
روز اخبار کالا باغ پہنچا دیں۔ انسان کو چاہئے کہ بات کرنے سے پہلے دیکھ لے کہ اس میں
معقولیت کہاں تک ہے۔ یہ صحیح ہے کہ سول اور دوسرے اخبار جو لاہور سے نکلتے ہیں
دوسرے شہروں میں پہلے پہنچ جاتے ہیں ۔ مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ لاہور سے صبح سویرے
گاڑیاں چلی جاتی ہیں ۔ اور الفضل وہاں بعد میں پہنچتا ہے ۔ اگر تو گاڑیاں شام کو چلیں تو
الفضل بھی ان کے ساتھ پہنچ سکتا ہے مگر وہ تو لاہور سے صبح سویرے پوسٹ ہو جاتے ہیں اور
الفضل شام کو لاہور پہنچتا ہے، ایسی صورت میں دونوں کا مقابلہ کس طرح ہو سکتا ہے۔
یہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ روزانہ اخبار کی ضرورت نہیں ہفتہ وار ہی کافی ہے۔ اس کے متعلق
میں یہ کہوں گا کہ پانچ وقت نمازوں کی کیا ضرورت ہے؟ اللہ تعالیٰ نے پانچ وقت کی نمازیں
کی ہے؟ اللہ نے
کیوں فرض کر دیں جبکہ ہر نماز میں وہی بات دہرائی جاتی ہے، ساری عمر میں ایک ہی نماز کافی کر دیں جبکہ ہرنماز میں وہی جاتی ہے،
تھی ۔ ہر دو تین گھنٹے کے بعد نماز کا حکم کیوں دے دیا گیا ؟ پس جس طرح اللہ تعالیٰ نے نماز
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کا تکرار ضروری قرار دیا ہے اسی طرح دین کی باتوں کا تکرار بھی ضروری ہے۔ یہ بات بھی
صحیح نہیں کہ مولوی ابوالعطاء کے مضامین کے سوا الفضل میں کام کا کوئی مضمون ہی نہیں ہوتا۔
میں علماء کے مضامین کا اس وقت ذکر نہیں کرتا۔ لاہور کے ایک طالب علم خورشید احمد صاحب
کے مضامین بعض اوقات الف الفضل میں چھپتے ہیں جو بہت اچھے ہو ۔ ہوتے ہیں اور میں ہمیشہ ان کو
دلچسپی سے پڑھتا پڑھتا ہوں ۔ حوالے بھی الے بھی گو بالکل نئے تو نہیں ہوتے تا: تا ہم ایسے ضرور ہوتے ہیں
جو عام طور پر مستعمل نہیں ہیں ۔ پس یہ بالکل صحیح نہیں کہ مولوی ابوالعطاء کے مضامین کے سوا
کوئی اچھا مضمون نہیں ہوتا۔ پھر میر محمد الحق صاحب کا درس حدیث چھپتا ہے۔ اس کی کسی
بات سے مجھے اختلاف بھی ہو سکتا ہے مگر اس میں شک نہیں کہ وہ بہت مفید سلسلہ ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات اور آپ کی زندگی کے واقعات نہایت مؤثر
پیرا یہ میں اور تکرار کے ساتھ سامنے آتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ علمی اور عملی دونوں لحاظ سے
بہت مفید ہے ۔
کہا گیا ہے کہ باسی خبروں اور بعض مضامین وغیرہ کو پڑھ کر لوگ ہنسی اُڑاتے ہیں
لیکن لوگوں کی ہنسی کا کیا ہے لوگ تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتوں کی بھی ہنسی
اُڑایا کرتے تھے اور اب بھی اڑاتے ہیں ۔ پس لوگوں کی ہنسی اگر کوئی معیار ہے تو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی باتوں کو بھی نعوذ باللہ قابلِ اعتراض ماننا پڑے گا ۔ پس لوگوں کی
ہنسی کوئی چیز نہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ الفضل میں ترقی کی گنجائش نہیں اور اس سے اچھے
مضامین لکھے نہیں جاسکتے لیکن یہ بھی تو یاد رکھنا چاہئے کہ ایسے مضامین جو پہلے نظر سے نہ
گزرے ہوں اور جو بالکل اچھوتے ہوں وہ تو اس صورت میں لکھے جا سکتے ہیں کہ سٹاف
بھی بہت اعلیٰ درجہ کا تعلیم یافتہ ہو۔ اور ظاہر ہے کہ ایسے آدمی فی الحال ہمارے پاس نہیں
ہیں۔ ایسے آدمی واقفین میں سے مل سکتے ہیں مگر وہ ابھی تیار نہیں ہو سکے۔ اور پھر اگر
غیر واقفین میں سے ایسے لوگ مل بھی جائیں تو وہ تنخواہیں بھی تو بڑی بڑی لیں گے۔ اگر
سکول کا ہیڈ ماسٹر بن کر ایک شخص اڑھائی سو روپیہ ماہوار لے سکتا ہے تو ایڈیٹر کیوں اتنی بلکہ
اس سے زیادہ کا مطالبہ نہ کرے گا ۔ وہ بھی کہہ سکتا ہے کہ جیسی خدمت وہ کرتا ہے ویسی ہی
میں کرتا ہوں ۔ پھر ایسے اچھوتے مضامین لکھنے کے لئے عملہ الفضل کے پاس ضروری لٹریچر
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کہاں ہے۔ ایسے مضامین کے لئے کم سے کم دس پندرہ ہزار روپیہ کی لائبریری ہونی ضروری
ہے۔ مگر یہاں الفضل کے دفتر میں تو ۱۵ روپیہ کی کتابیں بھی نہیں ہوں گی ۔ کوئی کتاب کہیں
سے ریویو کے لئے آگئی تو وہ ہوگی ۔ یا پھر کسی نے اپنی ذاتی کتابوں سے فائدہ اُٹھا لیا۔
یہاں تو ایک انسائیکلو پیڈیا تک نہیں ۔ پس اس بات کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے کہ اچھے کام کے
لئے اچھے سامان بھی ضروری ہیں۔ یہ صحیح ہے کہ دوسرے شہروں سے نکلنے والے اخباروں
کے پاس بھی بڑی بڑی لائبریریاں نہیں ہوتیں مگر وہ تو قینچی اخبار کہلاتے ہیں اور مضامین
اِدھر اُدھر سے کاٹ کاٹ کر کاتبوں کو دیتے جاتے ہیں۔ لالا دینا ناتھ صاحب پنجاب کے
بہت پرانے اخبار نویس ہیں، میں ایک دفعہ شیخ یعقوب علی صاحب کے ساتھ اُن سے ملنے گیا
تو دیکھا کہ ہاتھ میں قینچی ہے اور کوئی ٹکڑا کہیں سے اور کوئی کہیں سے کاٹ کاٹ کر کاتب کو
دیتے جاتے ہیں پڑھنے والوں کو اس بات کا کیا علم ۔ وہ تو یہی سمجھتے ہیں کہ فلاں ایڈیٹر صاحب
نے بہت محنت کی ہے لیکن الفضل ہمارا مذہبی پرچہ ہے اسے تو اس طرح پر نہیں کیا جا سکتا۔
جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ہوں قیمت پر جس دوست نے اعتراض کیا ہے وہ شوق سے
آگے آئیں اور دمڑی یا دھیلہ میں ہی اخبار تیار کر کے دکھا دیں ۔ کتابت اور طباعت کی
اجرتیں اگر زیادہ ہوں تو وہ انہیں کم کر سکتے ہیں، اسی طرح کا غذ کا نرخ اگر ارزاں ہو سکے تو
کرالیں مگر سستا اخبار نکال کر دکھا دیں۔ میں تو یہی سمجھتا ہوں کہ دہلی میں اگر ایسا ہو سکتا ہو تو
ممکن ہے ہو سکے یہاں نہیں ہو سکتا۔
اسی دوست نے دہلی کے ایک اخبار (ریاست) کا نام لیا ہے مگر یہ اخبار جس طرح
نکلتے ہیں میں خوب جانتا ہوں ۔ امراء ، رؤساء اور والیان ریاست کو مرعوب کرتے اور
دھمکیاں دیتے ہیں کہ ہمیں فلاں بات کا علم ہو چکا ہے اب ہم اسے شائع کر دیں گے اور اس
طرح ان سے بڑی بڑی رقوم لیتے ہیں مگر ہم الفضل کو اس طرح نہیں چلا سکتے ۔ تاہم اگر وہ
دوست چاہیں تو میں انہیں موقع دے سکتا ہوں ۔ یا کل کا دن ابھی مشاورت باقی ہے وہ
میرے پاس آ کر حساب کر کے ہی بتا دیں کہ اس طرح دمڑی یا دھیلہ میں اخبار تیار ہو کر
پیسہ میں بک سکتا ہے۔“
66
اس کے بعد حضور نے سب کمیٹی کی تجویز کو پڑھ کر فرمایا کہ :-
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
دو
یہ تجویز اب دوستوں کے سامنے ہے۔ بعض لوگوں نے اس بات پر اعتراض کیا ہے
کہ سب کمیٹی نے عمداً فاروق کا نام نہیں لیا جو اسے نقصان پہنچانے والی بات ہے۔ مگر یہ
الزام صحیح نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ سب کمیٹی نے سمجھا کہ اگر فاروق کا معین طور پر
نام لیا گیا تو جنبہ داری کا الزام اس پر عائد ہو سکے گا اور الحکم یا کوئی دوسرا اخبار کہہ سکے گا کہ
اسے کیوں نظر انداز کیا گیا۔ اس لئے کمیٹی نے کسی کا نام نہیں لیا مگر با قاعدہ ہفتہ وار نکلنے کی
شرط لگا دی۔ پس اس نے فاروق کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے آپ کو
اعتراض سے بچانا چاہا۔
اس تجویز کے متعلق خادم صاحب نے یہ ترمیم پیش کی ہے کہ جس جماعت کے چندہ
دہندگان کی تعداد میں یا میں سے زیادہ ہو وہ لازماً روزانہ الفضل منگوائے اور جس جماعت
کے چندہ دہندگان اس سے کم ہوں وہ کم سے کم الفضل کا خطبہ ایڈیشن یا فاروق خریدے۔
اور مولوی مبارک علی صاحب کی ترمیم اس کے متعلق یہ ہے کہ صوبہ بنگال کے لئے بنگلہ اخبار
احمدی کو الفضل کے خطبہ نمبر یا فاروق کا قائمقام سمجھا جائے اور یہ کہ اخبار اس اس وقت
پندرہ روزہ ہے اس لئے ہفتہ وار کیا جائے ۔ اسے ہفتہ وار کرنا تو ہمارے اختیار میں نہیں ۔
باقی اسے فاروق یا الفضل کے خطبہ نمبر قرار دیئے جانے کے حق میں جو دوست ہوں وہ
کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۲۳۴ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:-
اس کے خلاف رائے لینے کی ضرورت نہیں ۔ پھر فرمایا :-
66
جو دوست خادم صاحب کی ترمیم کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۱۱۳ احباب کھڑے ہوئے اور اس کے خلاف ۷۶ ۔ حضور نے فرمایا :-
میرے نزدیک یہ تجویز قابل عمل نہیں ۔ میں ہیں چندہ دہندگان افراد کی کئی
جماعتیں ہیں جو روزانہ الفضل نہیں منگوا سکتیں ۔ دراصل زمیندار جماعتوں کے لئے یہ بہت
مشکل ہے۔ ایک دوست کو جو زمیندار تھے اور جن کی مالی حالت بہت خراب ہو رہی تھی میں
نے پوچھا کہ آپ کی زمین کتنی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جی زمین تو بہت کافی ہے دو کنال
ہمارے باپ نے چھوڑی تھی چار ہم نے خود پیدا کی ۔ زمین تو کافی ہے یہ کوئی خدا کی طرف