تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
سے مارہی ہے جو حالت ٹھیک نہیں ۔ بعض جگہ بڑے بڑے زمیندار بھی ہیں مگر آمد نہیں ہوتی
اس لئے یہ تجویز قابلِ عمل نہیں ۔ تاہم اب ایک سال کے لئے اس کا تجربہ کر لیا جائے اور
محکمہ ایک سال کے بعد رپورٹ کرے کہ اس پر کہاں تک عمل ہوا ہے۔“
تیسرا دن
66
اختتامی تقریر مشاورت کے آخری دن بجٹ پر عام بحث مکمل ہونے کے بعد حضور نے
ابتداء چند باتیں بجٹ کے متعلق ارشاد فرمائیں اور پھر متفرق امور کے
بارہ میں احباب جماعت کو اپنی بیش قیمت ہدایات سے نوازا۔ حضور نے فرمایا:-
چونکہ بجٹ پر عام بحث ہو چکی ہے اس لئے میں یہ کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ جو
دوست اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں وہ عموماً دو قسم کے ہوتے ہیں ۔ بعض کی غرض تو
صرف اتنی ہوتی ہے کہ ہماری توجہ کسی خاص امر کی طرف مبذول کرا دی جائے ۔ ان کی یہ
خواہش نہیں ہوتی کہ انکی تجویز پر فوری طور پر عمل بھی کیا جائے مگر بعض کی غرض یہ ہوتی ہے
کہ جو تجویز وہ پیش کر رہے ہیں اُس پر ضرور عمل کیا جائے ۔ اگر اُن کی تجویز پر عمل نہ ہو تو عام
مجالس وضع قوانین میں یہ طریق ہوتا ہے کہ ایسے موقعوں پر کہہ دیا جاتا ہے کہ ہم اس بجٹ کو
رڈ کرتے ہیں یا اس میں سے اس قدر کمی کی تجویز پیش کرتے ہیں اور یہ در حقیقت ناراضگی کا
ایک رنگ ہوتا ہے جو اسلامی اصول کے ماتحت جائز نہیں ۔ ہم نے ایک کام کرنا ہے اس میں
خفگی یا ناراضگی کا کوئی ایسا پہلو اختیار کرنا جس سے کام بند ہو جائے یا اس کو نقصان پہنچے
نا جائز ہے۔ لیکن بہر حال دوستوں کو تجاویز پیش کرتے وقت یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ انہیں
بجٹ کے متعلق یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اسے پاس کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔ سوال صرف
اتنا ہے کہ آیا بجٹ میں کوئی تبدیلی کی جاسکتی ہے یا نہیں؟ میں نے جیسا کہ بتایا ہے دوستوں
کی بجٹ پر رائے زنی کرنے سے مختلف غرضیں ہو سکتی ہیں۔ بعض کی یہ خواہش نہیں ہوگی کہ
اُن کی تجویز پر رائے لی جائے اُن کا مقصد صرف توجہ دلانا ہے اور ممکن ہے بعض کا مقصد یہ
ہو کہ اُن کی تجویز پر ضرور عمل کیا جائے اس لئے بجائے عام بحث کے جو دوست بجٹ کے
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
خاص خاص امور کے متعلق کوئی تجاویز پیش کرنا چاہتے ہوں اور ضروری سمجھتے ہوں کہ ان پر
بحث کی جائے انہیں پیش کر دیں مگر یہ یاد رکھیں کہ بارہ بج چکے ہیں ۔“
مکرم پیر صلاح الدین صاحب نے تجویز پیش کی کہ جامعہ احمدیہ کے محرر کی اسامی کو
قائم رکھا جائے ۔
اس کے بعد حضور نے فرمایا۔
دو
پیر صلاح الدین صاحب یہ تجویز پیش کرتے ہیں کہ جامعہ احمد یہ میں سے جو کلرک
ہٹایا گیا ہے اُسے دوبارہ رکھ دیا جائے اس لئے جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ
جامعہ احمد یہ میں کلرک کو رکھ لیا جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
آراء شماری پر ۱۰۴ دوستوں نے یہ رائے دی کہ جامعہ احمد یہ میں کلرک رکھا جائے اور
ااا نے مخالف رائے دی ۔
حضور نے فرمایا :-
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ جامعہ احمد یہ میں کلرک نہ رکھا جائے ۔“
اس پر بعض دوستوں نے حضور کی خدمت میں عرض کیا کہ ووٹ دوبارہ لئے جائیں
کیونکہ اس تجویز کو صحیح طور پر سمجھا نہیں گیا تھا۔ اور بعض نے کہا کہ معلوم ہوتا ہے کہ شمار کرنے
میں غلطی ہوئی ہے اس لئے دوبارہ ووٹ لئے جائیں ۔ حضور نے دوبارہ ووٹ لئے جانے
کی تجویز کو مسترد کر دیا اور فرمایا :-
میں
غلطی کا امکان تو ہے کیونکہ میں نے دیکھا ہے کہ ہر دوسری دفعہ شمار کرنے والے
د
بدل جاتے تھے۔ معلوم ہوتا ہے اس دفعہ ایسے آدمی مقرر نہیں کئے گئے جو لوگوں کو صحیح طور پر
گن سکیں ۔ مگر پھر بھی اس طریق کو ہم جاری نہیں کر سکتے کہ ایک امر کے متعلق دو دفعہ ووٹ
لئے جائیں۔ پھر اگر اس میں غلطی کا امکان ہے کہ تائید میں ۴ ۱۰ دوست نہیں تھے تو اس بات
بھی تو غلطی کا امکان ہو سکتا ہے کہ مخالف ممکن ہے ااا نہ ہوں بلکہ ۱۲۱ ہوں ۔ بہر حال
دوبارہ ووٹ نہیں لئے جا سکتے ۔ مگر اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ اس دفعہ آراء شماری میں
نہایت سخت بد انتظامی تھی اور ہر دفعہ ایک نئی مشکل میرے سامنے آ جاتی تھی لیکن جیسا کہ میں
نے کہا ہے ہم یہ طریق جاری نہیں کر سکتے کہ ایک امر کے متعلق دو دفعہ رائے لی جائے کیونکہ
۔
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہمارا عام تجربہ یہی ہے کہ دوست گننے میں احتیاط سے کام لیتے ہیں گو اس دفعہ زیادہ احتیاط
سے کام نہیں لیا گیا۔ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کہتے ہیں کہ مجھ پر بھی یہی اثر تھا کہ
جامعہ احمدیہ میں کلرک رکھے جانے کی تائید میں زیادہ لوگ تھے ۔ مگر اس کی وجہ بھی اُنہوں
نے بتا دی ہے کہ شاید اگلی صفوں کے دوست چونکہ زیادہ کھڑے ہوئے تھے اس لئے اُنہوں
نے یہ خیال کر لیا۔ بہر حال یہ بجٹ جس شکل میں پیش ہے اس کے متعلق مجھے مجلس شوری کا
فیصلہ معلوم ہو گیا ہے۔
اب سابقہ دستور کے ماتحت میں خود اس بجٹ پر غور کروں گا اور جو غلطیاں دکھائی دیں
اُن کی اصلاح کرانے کی کوشش کروں گا ۔ میری ہدایت یہ تھی کہ بجٹ میں سے ۱۵ ہزار
روپیہ کا خرچ کم کیا جائے اور اسی کے مطابق بجٹ بنایا گیا تھا مگر یہاں آ کر معلوم ہوا کہ
غلطی سے وظائف کی مد میں تین ہزار روپیہ شامل نہیں کیا گیا۔ اگر اس کو بھی شامل کر
لیا جائے تو پھر میری یہ شرط که ۱۵ ہزار روپیہ کم کیا جائے پوری نہیں ہوگی اس لئے میں یہ بجٹ
پھر صدرانجمن احمد یہ کو واپس کروں گا کہ وہ اس میں ایسی تبدیلیاں کر دے کہ بجٹ میری
عائد کردہ شرط کے ماتحت آ جائے ۔
ناظران دوسرے محکموں کا بھی خیال رکھیں بجٹ کو دیکھنے کے بعد جہاں تک میں سمجھتا ہوں نظارتوں کے خلاف
یہ ایک سخت الزام عائد ہوتا ہے کہ ناظر اپنے محکموں کا تو خیال رکھ لیتے ہیں مگر دوسرے
محکموں کا خیال نہیں رکھتے ۔ مثلاً مجھے نہایت ہی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ بغیر اس کے کہ
ناظر دعوۃ و تبلیغ سے پوچھا جاتا ولایت کے مشن کے اخراجات میں خود بخود ایک ہزار روپیہ کی
تخفیف کر دی گئی ہے اور یہ تخفیف ان ایام میں کی گئی ہے جبکہ جنگ کی تباہ کاریاں پہلے سے
بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں اور ضرورت اس امر کی تھی کہ اخراجات کو موجودہ حالات کی نزاکت
کی وجہ سے بڑھایا جاتا نہ کہ کم کیا جاتا ۔ مگر صدرانجمن احمد یہ نے اس میں ایک ہزار روپیہ کی سے بڑھایا جاتا نہ جاتا۔ احمدیہ
کمی کر دی ہے اور یہ نہیں سوچا کہ اس ملک کے لوگ دن اور رات بموں کے نیچے رہتے ہیں
اور ایسے ایسے بم سینکڑوں کی تعداد میں وہاں روزانہ گرتے ہیں کہ اگر ہمارے ملک کے کسی
گاؤں میں دو چار سال میں بھی اس جیسا ایک بم گر جائے تو چھ ماہ تک ماتم پڑا رہے۔ مگر
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ایسے نازک حالات میں بغیر اس کے کہ صیغہ کے ناظر سے دریافت کیا جاتا ایک ہزار
روپیہ کی کمی کر دی گئی ہے۔ اور زیادہ تر افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ کمی ان لوگوں کے
سامنے ہوئی ہے جو امن اور آرام کے زمانہ میں موجودہ اخراجات سے ڈیوڑھے بلکہ
دوگنے اخراجات کرتے رہے اور صدر انجمن احمد یہ سے رقمیں وصول کرتے رہے
ہیں ۔ یہ بجٹ کا طریق نہیں بلکہ دھینگا مشتی ہے ۔ طریق یہ تھا کہ ذمہ دار افسر سے اس
بارہ میں رپورٹ طلب کی جاتی کہ اگر ولایت کے مشن میں سے اتنے روپے کم کر
دیئے جائیں تو آیا کام کو نقصان تو نہیں پہنچے گا ؟ پھر اس کے دلائل پر غور کیا جاتا اور اگر
اُس کے دلائل پر غور کرنے کے بعد بھی ان کی یہی رائے ہوتی کہ کمی کی جانی ضروری
ہے تو بے شک کمی کر دیتے مگر اب بغیر پوچھے انہوں نے یہ طریق اختیار کیا ہے۔ اس
سے تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے کاموں کے لئے تو دلیلیں دینا جانتے ہیں مگر ماتحت
محکموں کے دلائل سننے کے لئے وہ تیار نہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کے حقوق پر قلم سے
سیاہی پھیر دی جائے ۔
ناظران ماتحتوں کو بھی دلائل دینے کا موقع دیں حالانکہ ناظروں کی دیانت
کو دینے کا موقع دی لالالالا کیا
یہی چاہتی ہے کہ وہ اپنے
ماتحتوں کو دلائل پیش کرنے کا ویسا ہی موقع دیں جیسے وہ اپنے لئے چاہتے ہیں بلکہ انہیں اپنے
ماتحتوں کو اس بات کا زیادہ موقع دینا چاہئے کیونکہ آخری فیصلہ ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے اور
جس کے ہاتھ میں آخری فیصلہ ہوا سے بہت زیادہ احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہوتی
ہے۔ بہر حال یہ ایک سخت غلطی ہے جو صدرانجمن احمد یہ سے ہوئی اور میں نے علی الاعلان
اس کے متعلق تنبیہہ کرنا ضروری سمجھا ۔ میری طبیعت پر مرزا ناصر احمد صاحب کی تقریر سن کر
بھی یہ اثر ہوتا ہے کہ تخفیف کرتے وقت دوسرے محکموں سے پوچھا ہی نہیں جاتا کہ ان پر اس
تخفیف کا کیا اثر ہوگا اور آیا وہ اثر قابل برداشت بھی ہے یا نہیں ۔ مگر ولایت کے مشن کے
متعلق تو جو فیصلہ ہوا ہے وہ نہایت ہی ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے اور میں اس پر قیاس کر کے
کہہ سکتا ہوں کہ باقی محکموں کا بھی یہی حال ہوگا کہ ان کے متعلق آپ ہی آپ فیصلہ کر دیا جاتا
ہوگا اور ان سے کوئی بات دریافت نہیں کی جاتی ہوگی ۔ مثلاً مدرسہ احمدیہ ہے اسے یہ فضیلت
خطابات شوری جلد دوم
۵۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
حاصل ہے کہ اس کے ہیڈ ماسٹر صدرانجمن احمد یہ کے ممبران میں شامل ہیں اس لئے مدرسہ احمد یہ
کے متعلق اگر صدرانجمن احمد یہ میں کوئی بات طے ہو تو اُس کا انہیں علم ہو سکتا ہے لیکن باقی
ما تحت محکموں کو یہ بات حاصل نہیں کہ ان کے افسر صدر انجمن احمد یہ کے ممبر ہوں ۔ مثلاً
تعلیم الاسلام ہائی سکول ہے یہ اپنی ذات میں ایک مستقل محکمہ ہے اور ہیڈ ماسٹر تمام امور کے
متعلق جوابدہ سمجھا جاتا ہے۔ ناظر صرف ایک سرسری نگرانی کرتا ہے ورنہ اصل نگرانی ہیڈ ماسٹر
کے ہی سپرد ہوتی ہے۔ اب اگر اس محکمہ میں خود بخود کوئی تخفیف کر دی جائے اور مدرسہ ہائی
کے ہیڈ ماسٹر سے پوچھا نہ جائے تو یہ امر بالکل غیر مناسب ہوگا ۔ اسی طرح جامعہ احمدیہ،
نصرت گرلز سکول ، شفا خانہ اور بعض تجارتی صیغہ جات سب ایسے ہیں کہ ان کے ذمہ دار افسر
مقرر ہیں اور وہ اپنے محکمہ کی خرابی کی وجہ سے الزام کے نیچے آتے ہیں۔ پس ایسے امور میں
اُن کو موقع ملنا چاہئے کہ وہ اپنے محکمہ کے مفاد کو واضح کریں ۔ اسی طرح بیرونی ممالک میں
جس قدر تبلیغی مشن قائم ہیں سب اپنے اپنے دائرہ میں مستقل کام کر رہے ہیں اور مبلغین
اپنے کام کے آپ ذمہ دار ہیں ۔ گو کام وہ ہماری پالیسی کے ماتحت کرتے ہیں ۔ یہ نہیں کہ
ہم صرف اُنہیں روٹی کھانے کے لئے بھجوا دیتے ہیں ۔ یہی کام دُنیوی حکومتیں کرتی ہیں جب
وہ کسی جگہ اپنے جرنیل کو بھجواتی ہیں تو اُسے اپنے دائرہ عمل میں آزاد رکھتی ہیں اور اگر کوئی
حکومت کسی جرنیل کو اتنی آزادی بھی نہ دے اور اُس کی ہر نقل و حرکت اپنے حکم کے ماتحت
رکھے ، وہ کہیں جانا چاہے تو اُسے جانے نہ دے ، حملہ کرنا چاہے تو اسے حملہ نہ کرنے دے تو
کوئی شریف اور عقلمند جرنیل ایسے مہدہ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔ پس گو حکومت
پالیسی اپنی رکھے مگر اُسے جرنیل کو یہ موقع دینا پڑے گا کہ وہ اپنے کام کو جس رنگ میں اچھی
طرح سرانجام دے سکتا ہے اس رنگ میں سرانجام دے۔ اسی طرح جو محکمے اپنی ذات میں
مستقل ہیں اور ان کے ذمہ دار افسر مقرر ہیں ان کے متعلق کوئی فیصلہ کرتے ہوئے
صدرا انجمن احمدیہ کا فرض ہے کہ وہ افسروں کی رائے بھی دریافت کرے اور ان کے دلائل کو
معلوم کرنے کے بعد جو فیصلہ مناسب سمجھے کرے ۔ جیسے قاضی کا حق ہے کہ وہ فریقین کی
باتیں سننے کے بعد کہہ دے کہ فلاں کا حق ہے اور فلاں کا نہیں ۔ مگر اُس کو کون قاضی کہے گا جو
یکطرفہ فیصلہ کر دے۔ پس ولایت کے مشن کے متعلق ناظروں کا یہ یکطرفہ فیصلہ نہایت ہی
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے اور اگر اس قسم کے فیصلوں کے نتیجہ میں بعض لوگوں کے دلوں میں
شکوہ پیدا ہو تو یہ بالکل جائز اور درست ہوگا ۔
اس کے بعد میں اول تو بجٹ کے متعلق جماعت کے دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں
کہ جس طرح بھی ہو سکے اب انہیں اس بجٹ کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ اب کے
یہ ایک مشکل پیش آگئی ہے کہ بعض اخراجات بجٹ میں درج ہونے سے رہ گئے ہیں۔ میں
عام طور پر مجوزہ بجٹ سے اخراجات کو کم کر کے اسے منظور کیا کرتا ہوں مگر اس دفعہ غالباً
مزید کمی کی گنجائش نہیں ہوگی ۔ ۱۵ ہزار کی کٹوتی پہلے ہی ہو چکی ہے اور تین ہزار کی زیادتی اس
میں درج ہی نہیں ہو سکی۔ یہ تین ہزار کی رقم بعض اور مدات سے تخفیف میں لانی پڑے گی ۔
بہر حال یہ کام تو اب ہوگا ہی۔ میں جماعت کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ جہاں تک ہو سکے اس
بجٹ کو پورا کرنے کی کوشش کرے۔
بعض دوستوں کو اِس بات کا شکوہ ہوگا ہوگا کہ اُن کی جماعتوں کا نام مقر کا نام مقررہ بجٹ پورا نہ
کرنے والوں کی فہرست میں آ گیا حالانکہ وہ خود اپنا ذاتی چندہ پورا ادا کر چکے ہیں۔ ایسے
لوگ اپنے دلوں میں خیال کرتے ہوں گے کہ یہ عجیب بات ہوئی کہ اُنہوں نے اپنا چندہ تو
ادا کر دیا مگر وہ چونکہ ایسی جماعتوں کے نمائندے بن کر آگئے جو نا دہندہ تھیں یا جنہوں نے
چندہ کی ادائیگی میں سُستی سے کام لیا اس لئے اس ملامت سے ان کو بھی حصہ لینا پڑا۔ یہ
بات بظاہر ایسی ہی نظر آتی ہے جیسے کسی مزدور کو سارا دن کام کرنے کے بعد کچھ نہ دیا جائے
بلکہ الٹا اُس پر ناراضگی کا اظہار کیا جائے کہ اس نے فلاں فلاں کام درست طور پر نہیں کیا۔
اجتماعی کاموں کی پوزیشن حقیقت یہ ہے کہ بعض کام اجتماعی ہوتے ہیں اور ان کا یا اس وقت کو کیا سکتا جب اجتما نتیجہ اسی وقت خوشکن کہلا سکتا ہے جب اجتماعی رنگ میں
خوشکن نتیجہ نکلے۔ چنانچہ دیکھ لو فیج اعوج کا زمانہ جسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
ظلمت اور کفر کا زمانہ قرار دیا ہے۔ اس زمانہ میں سید احمد صاحب بریلوی اور سید اسمعیل
صاحب شہید اور دوسرے کئی صلحاء اور اولیاء پیدا ہوئے ہیں، ان کے واقعات پڑھ کر انسان
کا ایمان تازہ ہوتا اور اس کے دل میں خدا اور اس کے رسول کی محبت پیدا ہوتی ہے۔ مگر
باوجود اس کے یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ چونکہ اُس زمانہ میں بدیاں اپنے کمال پر تھیں اور
XXX
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ظلمت نے دنیا کا چاروں طرف سے احاطہ کیا ہوا تھا اس لئے باوجود اس کے کہ سید احمد
صاحب بریلوی ایک عظیم الشان بزرگ ہوئے ہیں، سید اسمعیل صاحب شہید بہت بڑے ولی
ہوئے ہیں پھر بھی یوں معلوم ہوتا ہے کہ بدکاریوں کا ایک عظیم الشان سمندر تھا جو دنیا کو اپنے
زور میں بہائے چلا جا رہا تھا ۔ پس بے شک اس زمانہ میں بھی بڑے بڑے اولیاء گزرے
ہیں مگر چونکہ اجتماعی رنگ میں وہ زمانہ نیکی کا زمانہ نہیں تھا اس لئے سب لوگ اس زمانہ کو بُرا
کہتے ہیں یہاں تک کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی فرمایا کہ اس زمانہ سے
بھیڑیوں نے بھی پناہ مانگی ہے۔
تو جس قدر اجتماعی کام ہیں ان میں انسان کو اس تمام تنقیص ، مذمت اور ندامت میں
سے حصہ لینا پڑتا ہے جو کسی جماعت یا قوم کے حصہ میں آتی ہے اور اگر حصہ نہ لینا پڑے تو
قومی روح انسان کے اندر پیدا نہیں ہو سکتی ۔ دنیا میں لڑکا بُرا ہو تو باپ بھی اس کی بدنامی میں
سے حصہ لیتا ہے اور باپ بُرا ہو تو لڑکا اس کی بدنامی میں شریک ہوتا ہے۔ مثل مشہور ہے کہ
کوئی شخص کفن چور تھا۔ جب لوگ کسی میت کو قبرستان میں دفن کر کے آتے تو وہ رات کو جاتا
اور قبر کھود کر کفن نکال لاتا ۔ لوگ بڑی گالیاں دیتے اور کہتے کہ خدا اس کا بیڑا غرق کرے
اس نے تو ہمیں تنگ کر رکھا ہے ۔ آخر کچھ دنوں کے بعد وہ مر گیا تو لوگوں نے اس کی پھر
بُرائیاں بیان کرنی شروع کر دیں اور کہنے لگ گئے کہ بڑا خبیث تھا، خدا کی اس پر لعنت ہو
اور وہ اسے دوزخ میں ڈالے، اس نے دنیا میں بڑی خباثت پھیلائی ہوئی تھی۔ اس کا بیٹا
نیک انسان تھا جب اس کے باپ کو کوئی شخص بُرا بھلا کہتا تو اسے تکلیف محسوس ہوتی مگر باپ
کی زندگی میں تو اس نے اس بات کو زیادہ محسوس نہ کیا جب اس کے مرنے کے بعد بھی
لوگوں نے لعنتیں ڈالنی بند نہ کیں تو اُسے بہت تکلیف ہوئی ۔ آخر وہ کسی عقلمند سے مشورہ لینے
کے لئے گیا کہ مجھے کیا کرنا چاہئے؟ اور کہنے لگا کہ میرا باپ خود تو بُرا آدمی تھا ہی مجھے یہ
تکلیف ہے کہ مجھے اس کی برائیاں سننی پڑتی ہیں اور میں نہ ان کی تائید کر سکتا ہوں اور نہ
تردید کر سکتا ہوں آخر کروں تو کیا کروں ؟ وہ کوئی مذاقی آدمی تھے کہنے لگے تم چند دنوں تک
یوں کرو کہ جب لوگ کسی میت کو قبرستان میں دفن کر کے چلے جائیں تو تم قبر کھود کر میت کو
باہر پھینک دیا کرو۔ اُس نے چند دن ایسا ہی کیا تو لوگوں میں ایک شور مچ گیا اور وہ کہنے لگے
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
خدا اس پہلے کفن چور کو جنت نصیب کرے، وہ تو کوئی شریف آدمی تھا کہ صرف کفن چرا تا تھا،
میت کی بے حرمتی نہیں کرتا تھا مگر اب تو کوئی ایسا خبیث پیدا ہوا ہے جو میت تک کو قبر سے
باہر نکال کر پھینک دیتا ہے۔ خیر چند دن ایسا ہوتا رہا۔ جب اس نے دیکھا کہ اب اس کے
باپ کی لوگ بُرائی بیان نہیں کرتے تو اس نے اس کام کو چھوڑ دیا۔
غرض بدی اگر باپ میں ہو تو اس کی ملامت میں بیٹے کو بھی شریک ہونا پڑتا ہے اور
اگر بیٹا بدی میں شریک ہو تو اسکی ملامت میں باپ کو بھی حصہ لینا پڑتا ہے۔ چنانچہ دیکھ
لوساڑھے تیرہ سو برس گزر گئے ابو جہل کو آج تک بُرا بھلا کہا جاتا ہے ۔ آج تو ابو جہل کی
کوئی اولاد موجود نہیں لیکن عکرمہ آخرا بو جہل کا ہی بیٹا تھا۔ جب وہ اپنے باپ کی برائیاں سنتا
ہوگا تو اسے کتنی تکلیف ہوتی ہوگی ۔ صحابہ کی یہ عادت تھی کہ جب انہوں نے ابو جہل کا ذکر
کرنا ہوتا تو کہتے عدو الله ابو جہل ۔ یعنی اللہ کے دشمن ابوجہل کی یہ بات ہے۔ اب
لازما ان الفاظ سے عکرمہ کے دل کو تکلیف پہنچتی ہوگی کیونکہ وہ اس کا ہوگی کیونکہ وہ اس کا باپ تھا مگر بہر حال یہ
تکلیف انہیں برداشت کرنی پڑتی تھی ۔ اسکے مقابلہ میں بعض دفعہ خود تم چندوں کی ادائیگی
میں سست ہوتے ہو مگر چونکہ تمہاری جماعت اعلیٰ نمونہ دکھاتی ہے اس لئے اس کی تعریف میں
تم بھی شریک ہو جاتے ہو۔ مثلاً فرض کرو ایک جماعت نے اچھا کام کیا ہے تو جب اس
جماعت کی تعریف کی جائے گی تو وہ کمزور لوگ جو چندہ میں سست ہوں گے وہ بھی پچھولے
نہیں سمائیں گے اور کہتے پھریں گے کہ ہماری جماعت نے یہ قابلِ تعریف کام کیا ہے۔ جیسے
پنجابی میں مثل مشہور ہے کہ کسی کی بھاوجہ نے جو امیر تھی ایک شادی کے موقع پر بیس روپے
نیوتہ دیا۔ اور خود اس نے ایک روپیہ دیا ۔ کسی عورت نے اس سے پوچھا کہ تو نے اس شادی
میں کتنا نیو تہ دیا وہ کہنے لگی ” میں تے بھائی اکی یعنی میں نے اور میری بھاوج نے اکیس
روپے دیئے ہیں ۔ گویا دوسرا یہ سمجھے کہ اس نے دس ساڑھے دس روپے تو ضرور دیئے
ہونگے حالانکہ اُس نے ایک روپیہ دیا تھا۔ تو اجتماعی کاموں میں جہاں بعض دفعہ اچھا کام
کرنے کے باوجود مذمت حاصل ہوتی ہے وہاں بعض دفعہ ناقص کام کرنے کے باوجود
تعریف حاصل ہوتی ہے۔ اور چونکہ اس قانون کا فائدہ زیادہ ہے اور نقصان کم اس لئے دنیا
نے اس قانون کو تسلیم کیا ہے۔ اور خدا نے بھی اس قانون کو تسلیم کیا ہے مثلاً خدا نے ایک
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
طرف تو یہودیوں اور عیسائیوں پر لعنت ڈالی ہے اور کہا ہے کہ ان میں یہ یہ بُرائیاں ہیں اور
دوسری طرف یہ تعریف بھی کی ہے کہ ان میں بعض ایسے لوگ ہیں جو اپنے دل میں اللہ تعالیٰ
کی خشیت رکھتے ہیں اور تکبر سے کام نہیں لیتے ۔ گویا قومی طور پر تو یہود اور نصاری کی خدا نے
مذمت کی مگر انفرادی رنگ میں بعض کی تعریف کر دی ۔ اسی طرح شراب کو خدا تعالیٰ نے
نجس اور عمل شیطان قرار دیا ہے مگر ساتھ ہی فرمایا ہے کہ اس میں فائدے بھی ہیں ۔ تو یہ ایسا
دستور ہے جسے دین نے بھی تسلیم کیا ہے اور دنیا نے بھی۔ اور قوم میں بیداری پیدا کرنے
کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اجتماعی رنگ میں کاموں کے نتائج کو دیکھا جائے تا کہ سب متفقہ
طور پر زور لگا کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں ۔ اگر لاہور کی جماعت کا کوئی دوست جس نے
اب تک کے تمام چندے ادا کر دیئے ہوں یہ کہے کہ جب میں چندہ ادا کر چکا ہوں تو مجھے تم
بُرا کیوں کہتے ہو؟ تو ہم اسے کہیں گے کہ ہم تمہیں اس لئے ملامت کرتے ہیں تا کہ تم
دوسروں کو بیدار کرنے میں حصہ لو اور ان کی سستی اور غفلت کو دور کرو۔ غرض دوسروں کو
بیدار اور ان کو ہوشیار کرنے کے لئے اجتماعی عیب اچھوں کی طرف منسوب ہو جاتے ہیں اور
اجتماعی خوبی بُروں کی طرف منسوب ہو جاتی ہے پس دوستوں کو چاہئے کہ بجائے اس کے کہ
اس پر بُرا منائیں کہ ان کی جماعتوں کے نام مجلس شورٹی میں کیوں پیش کئے گئے ہیں وہ اپنی
اپنی جماعتوں میں جا کر انہیں سمجھائیں اور کہیں کہ تم نے ذلیل کرا دیا ۔ اگر تم چندہ کی ادائیگی
میں سستی سے کام نہ لیتیں تو یہ ذلت ہمیں کیوں برداشت کرنی پڑتی ۔
پس وہ شخص جو بارہ مہینے با قاعدگی کے ساتھ چندہ ادا کرتا رہا ہے مگر آج اس مجلس میں
اُس کی جماعت کا نام نادہند جماعتوں کی فہرست میں سُنا یا گیا ہے اُسے چاہئے کہ وہ اپنی
جماعت کو جا کر کہے کہ میں تو بارہ مہینے اپنا حق ادا کرتا رہا مگر مجلس شوریٰ میں شریک ہو کر
ساری شرمندگی مجھ کو حاصل ہوئی اس لئے آئندہ اپنی اصلاح کرو اور اس غفلت کو دور
کر کے چندوں کی ادائیگی میں حصہ لو۔ پس دوست بجائے اس پر گلہ اور شکوہ کرنے کے ایک
پختہ ارادہ اور عزم کے ساتھ اپنی جماعتوں میں واپس جائیں اور یہ عہد کریں کہ آپ اپنی
جماعت کو بیدار کر دیں گے۔ اگر آپ کے دلوں میں فہرست میں فہرست سن کر درد پیدا ہوا ہے تو یہ درد
ناظروں کے خلاف نہ نہ نکالیں، صدر انجمن احمد یہ کے خلاف نہ نکالیں بلکہ اگر یہ درد ظاہر
ریہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
یہ
کریں تو اپنی انجمن کے افراد کے سامنے اور انہیں کہیں کہ محض تمہاری سُستی کی وجہ سے
ندامت ہمیں پہنچی ہے ۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو یقیناً آپ کی جماعت کے افراد میں
بیداری پیدا ہو جائے گی اور آئندہ ایسی غلطی کے ارتکاب سے وہ بچ جائیں گے۔ ہم نے تو
دیکھا ہے جب کوئی شخص اس طرح کھلے رنگ میں اپنے جذبات درد کا اظہار کرے تو سننے والی
طبیعت اثر قبول کئے بغیر نہیں رہتی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام ایک دفعہ سیالکوٹ تشریف لے ایک دلچسپ روایت
گئے ۔ اتفاق سے جماعت نے آپ کے قیام کے لئے جو بالاخانہ
تجویز کیا وہ بغیر منڈیر کے تھا آپ کو چونکہ اس بات کا علم نہیں تھا کہ اس مکان کی چھت پر
منڈیر نہیں اس لئے آپ مکان میں تشریف لے گئے مگر جونہی آپ کو معلوم ہوا کہ اس کی
منڈیر نہیں آپؐ نے فرمایا کہ منڈیر کے بغیر مکان کی چھت پر رہنا جائز نہیں اس لئے ہم اس
مکان میں نہیں رہ سکتے ۔ پھر آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا ابھی سید حامد شاہ صاحب کے پاس
جاؤ اور کہو کہ ہم کل واپس جائیں گے کیونکہ ایسے مکان میں رہنا شریعت کے خلاف ہے۔ وہ
بڑے مخلص اور سلسلہ کے فدائی تھے انہوں نے جب یہ سنا تو ان کی آنکھوں میں آنسو آ گئے مگر
کہا کہ بہت اچھا حضرت صاحب سے عرض کر دیجئے ہم انتظام کر دیتے ہیں ۔ جماعت کے
دوستوں کو معلوم ہوا تو ایک کے بعد دوسرے دوست نے آنا شروع کر دیا اور انہوں نے کہا
کہ حضرت صاحب سے عرض کیا جائے کہ وہ ہماری اس غلطی کو معاف فرمادیں ہم ابھی آپ کے
لئے کسی اور مکان کا انتظام کر دیتے ہیں وہ خدا کے لئے سیالکوٹ سے نہ جائیں۔ مگر شاہ صاحب
نے فرمایا میں اس بات کو پیش کرنا ادب کے خلاف سمجھتا ہوں ۔ جب حضرت صاحب
نے فرما دیا ہے کہ اب ہم واپس جائیں گے تو ہمیں حضور کی واپسی کا انتظام کرنا
چاہئے ۔ اتنے میں ان کے والد میر حسام الدین صاحب مرحوم کو اس بات کا پتہ لگ گیا۔ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے بہت بے تکلفی کے ساتھ گفتگو فرمالیا کرتے تھے اور تھے بھی
حضور کے پرانے دوستوں میں سے ۔ سیالکوٹ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو
زمانہ ملازمت گزرا ہے اُس میں میر صاحب کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ
دوستانہ تعلقات رہ چکے تھے اس لئے وہ بے تکلفی سے گفتگو کر لیا کرتے تھے۔ وہ یہ سنتے ہی
-
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
صاحب
مکان پر تشریف لائے اور بڑے زور سے کہا۔ بلاؤ مرزا صاحب کو، مجھے جہاں تک یاد ہے
انہوں نے حضرت کا لفظ استعمال نہیں کیا۔ میرا چونکہ اُن سے کوئی تعارف نہیں تھا اس لئے
میں تو نہ سمجھ سکا کہ یہ کون دوست ہیں مگر کسی اور شخص نے مجھے بتایا کہ یہ میر حامد شاہ صاء
کے والد ہیں۔ خیر میں گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے میں نے کہا کہ ایک بڑھا سا
آدمی باہر کھڑا ہے اور وہ کہتا ہے کہ بلاؤ مرزا صاحب کو، نام حسام الدین ہے۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام یہ سنتے ہی اسی وقت اُٹھ کھڑے ہوئے اور سیڑھیوں سے نیچے اُترنا شروع کر دیا۔
ابھی آپ آخری سیڑھی پر نہیں پہنچے تھے کہ میر حسام الدین صاحب نے رو کر اور بڑے زور
سے چیخ مار کر کہا کہ اس بڑھے واریں مینوں ذلیل کرنا ہے ساڈا تے تک وڈیا جائے گا ۔ یعنی
کیا اس اس : بڑھاپے پے میں میں آپ آپ ۔ مجھے لوگوں میں رسوا کرنا چاہتے ہیں میری تو ناک کٹ جائے گی
اگر آپ واپس چلے گئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اس کا کچھ ایسا اثر ہوا کہ آپ نے
فرمایا سید صاحب ! ہم بالکل نہیں جاتے ، آپ بے فکر رہیں۔ چنانچہ فوراً جماعت نے کیلے
گاڑ کر قناتیں لگا دیں اور شریعت کا منشاء بھی پورا ہو گیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو جو
شکایت تھی وہ دور ہو گئی ۔ تو جن لوگوں کو رونا اور شور مچانا آتا ہے وہ دوسروں سے اپنی بات
منوا لیا کرتے ہیں۔ اسی طرح اگر دوست اپنی اپنی جماعتوں میں واپس جا کر کہیں کہ تم نے
ہمیں بڑا ذلیل کرایا ۔ ہم برابر سال بھر چندہ دیتے رہے اور ایک پائی بھی ہمارے ذمہ بقایا
نہ رہا۔ مگر وہاں جا کر ہمیں تمہاری وجہ سے ندامت اور شرمندگی اٹھانی پڑی تو بیسیوں لوگوں
کے دلوں میں جوش پیدا ہو جائے گا اور وہ آئندہ اس سستی کا ارتکاب نہیں کریں گے ۔ پس
اپنے ان جوشوں کو نکالو نہیں بلکہ دباؤ اور اپنی جماعتوں کے سامنے ان کو ظاہر کرو اور انہیں
ہوشیار اور بیدار کرنے کی کوشش کرو تا کہ اگلی دفعہ ان کا نام سو فیصدی چندہ ادا کرنے والی
جماعتوں میں آ جائے ۔
تبلیغ کا ایک اہم گر میں نے تبلیغ کے متعلق بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ لوگوں کو احمد بیت میں داخل کرنے کا ذریعہ بھی یہی ہے کہ ان پر یہ ظاہر کرو کہ
تمہیں ان کے ہدایت نہ پانے کا انتہائی صدمہ ہے ۔ تم فلسفیانہ رنگ میں ہزار دلیلیں دو تو
ان کا اتنا اثر نہیں ہو سکتا جتنا اُس وقت اثر ہو سکتا ہے جب دوسرے کو تم یہ محسوس کرا دو کہ کا
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
اُس کے ہدایت نہ پانے کی وجہ سے تمہیں سخت تکلیف ہے۔
کل ایک دوست نے ”الفضل“ کے متعلق بعض باتیں کہی تھیں جن کی میں نے تردید کی
تھی۔ آج میں نے اخبار والوں سے اندازہ لگوا کر معلوم کیا ہے کہ ایک پرچہ کی چھپوائی سوا پیسہ
سے کچھ کم بنتی ہے اور ابھی اس میں دفتر کے اخراجات شامل نہیں ، ایڈیٹروں کے اخراجات
شامل نہیں، ڈاک کے اخراجات شامل نہیں ، سٹیشنری وغیرہ کے اخراجات شامل نہیں۔ اس
کے علاوہ مجھے اپنی ایک غلطی بھی معلوم ہوئی میں نے خیال کیا تھا کہ خطبہ نمبر کی ایک آنہ
قیمت ہوتی ہے مگر الفضل والے بتاتے ہیں کہ اگر خطبہ بڑا ہو تو اس کی ایک آنہ قیمت ہوتی
ہے ورنہ بالعموم تین پیسے ہوتی ہے جس کے معنی یہ ہیں کہ تین پیسے قیمت وصول کر کے ان کا
خرچ سوا دو پیسے ہوتا ہے اور اس میں ابھی ایڈیٹوریل اخراجات شامل نہیں ، مکان کا کرایہ
شامل نہیں، چپڑاسیوں اور دفتریوں کے اخراجات وغیرہ شامل نہیں ۔ گویا بقیہ رقم اس طرح
خرچ ہو جاتی ہے۔ بیشک اخبار کا کچھ حصہ ایسا ہے جو ڈاک میں نہیں جاتا اور اس طرح
اخراجات میں تخفیف ہو جاتی ہے مگر اس صورت میں انہیں کمیشن دینا پڑتا ہے۔ بہر حال
پندرہ سو اخبار ۱۷۱۲ پیسوں میں چھپتا ہے اور اس خرچ میں کتابت ، ٹکٹ ، دفتری خرچ ،
سٹیشنری، ریپر، مکان کا کرایہ، روشنی اور سیکھے کا خرچ ، ایڈیٹروں کی تنخواہیں اور ہنگامی
اخراجات وغیرہ شامل نہیں ۔ اگر صرف ڈاک کا خرچ اس میں شامل کر لیا جائے تو فی پرچہ
سوا دو پیسے خرچ آجاتا ہے مگر عملہ کی تنخواہوں ، مکان کے کرایہ اور روشنی وغیرہ کے اخراجات
پھر بھی اس سے علیحدہ ہوں گے۔ غرض عملی طور پر یہ کیفیت ہے کہ بالعموم اخبار گھاٹے میں
رہتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض خریدار نا دہند ہوتے ہیں اور وہ پرچہ تو وصول کرتے
رہتے ہیں مگر قیمت ادا نہیں کرتے اور جو ایجنٹ ہوتے ہیں وہ بھی بعض دفعہ اسی استی اور سوسو
روپیہ کی رقم لے کر غائب ہو جاتے ہیں۔ میں نے یہ قانون رکھا ہوا تھا کہ الفضل بغیر پیشگی
قیمت وصول کئے کسی کے نام جاری نہ کیا جائے مگر بعض حالات کی وجہ سے وہ چونکہ قائم نہ رہ
سکا اس لئے نتیجہ یہ ہوا کہ کسی کے ذمہ پندرہ روپیہ بقایا ہے کسی کے ذمہ دس روپیہ اور کسی کے
ذمہ سات روپیہ۔ بہر حال عملاً یہ کیفیت ہے کہ الفضل خسارے پر چل رہا ہے۔
ممکن ہے باہر حالات کے مختلف ہونے کی وجہ سے کتابت اور طباعت زیادہ سستی ہو