تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
سکتی ہو۔ مثلاً لاہور یا دہلی میں چونکہ کا تب بہت زیادہ ہیں اس لئے ممکن ہے ان میں مقابلہ
ہو جاتا ہوا اور بعض کم اجرت پر لکھنے کیلئے تیار ہو جاتے ہوں ۔ یا مطبع والوں میں مقابلہ ہو جاتا
ہو تو بعض کم نرخ پر چھاپنے کے لئے تیار ہو جاتے ہوں۔ یا اخبار کے لئے معمولی کاغذ
استعمال کر لیا جاتا ہو مگر یہاں تو کاغذ لانے پر ہی کافی خرچ آ جاتا ہے اور پھر کتابت اور
طباعت کے لئے بھی یہاں آسانیاں میسر نہیں اس لئے یہ کہنا کہ اخبار پر پون پیسہ فی پرچہ
لاگت آتی ہے، یہ واقعات کے بالکل خلاف ہے۔ میں نے اخراجات کا جو اندازہ لگوایا ہے
دوستوں کے سامنے پیش کر دیا ہے اور پھر اس میں بھی ایڈیٹوریل اخراجات یا ڈاک کا خرچ
شامل نہیں ۔ پس الفضل کی قیمت زیادہ نہیں بلکہ اگر بقایا وغیرہ دیکھا جائے تو عملاً اخبار کو اس
قیمت میں گھاٹا ہے ۔
شورای میں لجنہ کی نمائندگی ایک ضروری بات میں لجنہ کی نمائندگی کے متعلق بھی کہنا رکی
چاہتا ہوں ۔ ہر سال لجنہ سے رائے لی جاتی ہے مگر ہر دفعہ
اسے رڈی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے اور کبھی اسے مجلس شوری میں پیش نہیں کیا جاتا۔
میری تجویز یہ ہے کہ آئندہ مجلس شوری میں ایک لجنہ اماء اللہ کا نمائندہ بھی ہوا کرے اور
بیرونی جماعتوں کی لجنات سے جو جو تجاویز پرائیویٹ سیکرٹری کو موصول ہوں وہ سب
دفتر پرائیویٹ سیکرٹری لجنہ کے اس نمائندہ کو پہنچا دیا کرے۔ اس کا یہ فرض ہوگا کہ وہ ہر موقع
پر لجنات کی رائے بھی پیش کرتا چلا جائے اور بتائے کہ فلاں لجنہ کی اس کے متعلق یہ رائے
ہے اور فلاں کی یہ رائے۔ اس طرح نہ صرف ان کی آراء کا پتہ لگ جائے گا بلکہ ممکن ہے
بعض دفعہ کوئی لطیف اور مفید بات بھی معلوم ہو جائے اور اگر اس طریق کا کوئی اور فائدہ نہ
بھی ہوا تو بھی کم سے کم اس طرح یہ پتہ لگتا رہے گا کہ ہماری جماعت کی مستورات کی ذہنی
ترقی کا کیا حال ہے۔ جب ان کی آراء پڑھی جائیں گی تو اُس وقت معلوم ہوگا کہ بعض دفعہ
تو ان کی رائے نہایت ہی مضحکہ خیز ہوگی جس سے ہم یہ اندازہ لگا سکیں گے کہ فلاں فلاں
معاملہ میں عورتوں کو حالات کا بالکل علم نہیں اور بعض دفعہ ان کی رائے بہت اعلیٰ ہوگی جس
سے ہم یہ اندازہ لگا سکیں گے کہ فلاں فلاں معاملہ میں عورتوں کا علم زیادہ پختہ ہے۔ تو ان کی
آراء کے پڑھے جانے پر ہماری جماعت کے دوست ساتھ ساتھ یہ موازنہ بھی کرتے چلے
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
جائیں گے کہ ہماری عورتوں کی دماغی اور ذہنی ترقی کس طرح ہو رہی ہے۔ اور بعض دفعہ یہ
بھی ممکن ہے کہ لوگ یہ دیکھ کر کہ عورتوں کی فلاں معاملہ میں جو ان کی ذات سے تعلق رکھتا
ہے یہ رائے ہے وہ ان کا احترام کرتے ہوئے اپنی رائے بدل لیں اور انہی کے حق میں
فیصلہ کر دیں ۔
پس آئندہ کے لئے دفتر اِس بات کو نوٹ کر لے اور وہ مجھ سے اس بارہ میں ہدایات
لے کر اُس شخص کو جو لجنہ کا نمائندہ منتخب ہو تمام آرائیں بھجوا دیا کرے تا کہ جب مجلس شوری
میں تجاویز پیش ہوں تو وہ اُٹھ کر بتا سکے کہ فلاں لجنہ کی اس کے متعلق یہ رائے آئی ہے اور
فلاں کی یہ تا کہ خصوصیت سے ایسے مسائل میں جن کا تعلق عورتوں سے ہو اُن کے جذبات
اور احساسات کو مقدم رکھنے کی کوشش کی جائے ۔
کمزور جماعتوں کی اصلاح کی طرف توجہ کی ضرورت ایک دوست نے ایک
نہایت ہی اچھی بات
کہی ہے اور وہ یہ کہ صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے انفرادی رنگ میں جماعتوں کی اصلاح
کی طرف بہت کم توجہ کی جاتی ہے۔ میں خود مدت سے اس بات کی طرف توجہ دلا رہا ہوں مگر
مجھے افسوس ہے کہ محکموں نے اس کی اہمیت کو نہیں سمجھا۔ تحریک جدید کا کام چونکہ براہ راست
میرے ساتھ تعلق رکھتا ہے اس لئے میں اسی رنگ میں اس کے کام کی نگرانی کرتا ہوں اور
جہاں نقص واقع ہوا اپنی توجہ کا بیشتر حصہ اس کی طرف صرف کر کے اسے دور کرنے کی کوشش
کیا کرتا ہوں ۔ مثلاً ہم نے ٹریکٹ بھجوانے ہوں تو جن جماعتوں میں ٹریکٹوں کی زیادہ
ضرورت ہوگی وہاں زیادہ ٹریکٹ بھجوا دیئے جائیں گے اور جنہیں کم ضرورت ہو گی اُنہیں کم
بھجوا دیئے جائیں گے۔ یہ نہیں ہوگا کہ سب کو یکساں بھیجوا دئیے جائیں ۔ اسی طرح اور امور
میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ کون کون سی جماعت کمزور ہے۔ پھر جو جماعت کمزور ہو، اُس کی
کمزوری کو دور کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگر نظارتوں نے اس طرف ابھی تک توجہ نہیں
کی ۔ مثلاً انسپکٹروں کا جماعتوں میں جو دورہ ہوتا ہے اس کے متعلق اخبار میں اعلان کر دینا
کافی سمجھ لیا جاتا ہے۔ یہ نہیں دیکھا جاتا کہ کون کون سی جماعت تربیت کی زیادہ محتاج ہے
اور کونسی جماعت تربیت کی زیادہ محتاج نہیں۔ میری کوٹھی کے قریب باغ ہے ۔ میں جب اس
خطابات شوری جلد دوم
۵۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
میں سیر کرنے کے لئے جایا کرتا ہوں تو باغ میں کام کرنے والوں کو یہ ہدایت کر دیا کرتا
ہوں کہ جس درخت میں تمہیں کوئی نقص دکھائی دے اُس کے ساتھ ایک سُرخ دیجی باندھ دیا
کرو جس کے معنی یہ ہوں گے کہ تمہیں ان سُرخ دھجیوں والے درختوں کی طرف زیادہ توجہ
کرنی چاہئے اور دوسرے درختوں کی طرف کم ۔ اسی طرح ہر نظارت کے پاس جماعتوں کا
ایک نقشہ ہونا چاہئے جس میں یہ دکھایا جانا چاہئے کہ جماعتوں کی تعلیمی حالت کیسی ہے، ان
کی تربیتی حالت کیسی ہے، ان کے اخلاق کیسے ہیں، ان کی مالی قربانی کیسی ہے۔ اگر وہ
ایسا کریں تو تمام جماعت کے متعلق فوری طور پر یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ ان کی ترقی کی کیا رفتار
ہے۔ مثلاً وہ سارے ہندوستان کا نقشہ بنائیں اور اس میں ایک رنگ سبز ہو، ایک سرخ ہو،
اور ایک اُودا رنگ ہو۔ سرخ رنگ میں ان جماعتوں کے نام لکھے جائیں جو ناقص ہوں،
سبز رنگ میں ان جماعتوں کے نام لکھے جائیں جو درمیانی حالت میں ہوں اور اُودے رنگ
میں ان جماعتوں کے رنگ لکھے جائیں جو اچھی ہوں ۔ یہ نقشہ سالانہ تیار ہوتا رہے اور جو
جماعتیں سست ثابت ہوں وہاں انسپکٹر بھیجے جایا کریں اور پھر نظارتیں موازنہ کیا کریں کہ
جماعتوں نے اپنی پہلی حالت میں کہاں تک تغیر پیدا کیا ہے ۔ بلکہ اگر ایسا نقشہ مجلس شوری
کے موقع پر ہال میں لڑکا دیا جایا کرے تو یہ اور بھی زیادہ مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر اس قسم کا
ایک نقشہ یہاں لڑکا ہوا ہو اور اس میں سرخ رنگ کے ماتحت ان جماعتوں کے نام لکھے
ہوئے ہوں جو نمازوں میں سست ہیں، قرآن کریم کی طرف توجہ نہیں کرتیں، شریعت پر عمل
نہیں کرتیں۔ اور دوسری طرف ان کے نام ہوں جو درمیانی حالت میں ہیں یا زیادہ اعلیٰ
جماعتیں ہیں تو یقیناً سست جماعتوں میں بھی غیرت پیدا ہوگی اور وہ اپنے نقص کو دور کرنے
کی کوشش کریں گی ۔ پھر اگلے سال ممکن ہے جو جماعتیں پہلے سُرخ رنگ کے خانہ میں تھیں وہ
سبز یا اُودے رنگ کے خانہ میں چلی جائیں اور جو جماعتیں ان میں سے سُست ہو جائیں
وہ سُرخ خانہ میں آجائیں ۔ اس طرح تعلیمی ، تربیتی اور تبلیغی نظام کو بہت کچھ فائدہ ہو سکتا
ہے اور جماعتوں کی مالی قربانی کے متعلق بھی صحیح اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ یہاں مجلس شوری
میں اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے کوئی پندرہ منٹ پہلے آ جاتا ہے، کوئی دس منٹ اور
کوئی نصف گھنٹہ۔ اس طرح وہ اس فارغ وقت میں نقشہ کو دیکھ کر اپنی اپنی جماعت کی
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
حالت کا صحیح اندازہ لگا سکیں گے اور میں سمجھتا ہوں جماعت اس طرح زیادہ بیدار ہو جائے
گی اور وہ اپنے فرائض کو زیادہ تندہی کے ساتھ ادا کرے گی ۔ غرض اگر انفرادی طور پر
جماعتوں کی طرف توجہ کی جائے تو ان کی حالت بہت جلد سُدھر سکتی ہے۔ سب کی طرف
یکساں توجہ کرنا ایسا ہی ہے جیسے ملیریا کے موسم میں سب کو کو نین دے دی جائے حالانکہ بعض
طبائع ایسی ہوتی ہیں جن کے لئے کونین مفید نہیں ہوتی۔ اسی طرح بعض جماعتیں ایسی ہوتی
ہیں جن کی عام لیکچروں لیکچروں یا یا وعظ و نصیحت سے اصلاح نہیں ہوتی بلکہ اُس وقت اصلاح ہونا ہوتی ہے
جب خاص طور پر ان کو مدنظر رکھ کر ان کی اصلاح کی تدابیر اختیار کی جائیں ۔ پھر فرداً فرداً
بھی انسان کی حالت روزانہ بدلتی رہتی ہے اور جو تد بیر کسی کی اصلاح کے لئے آج مفید ہو
سکتی ہے بالکل ممکن ہے وہ کل مفید نہ رہے۔ بہر حال اگر اس رنگ میں نظارتیں کوشش کریں
تو نتیجہ زیادہ اعلیٰ پیدا ہو سکتا ہے۔
شست افراد کی اصلاح کا طریق ایک دوست نے بجٹ پر بحث کے دوران میں
افراد کا طریق لالی یا اب بھی کیا
ایک تجویز یہ پیش کی تھی کہ جو دوست چندہ دینے
میں سست ہیں ان کو الگ کر کے جماعتوں کا بجٹ تجویز ہونا چاہئے ۔ اُن کی اس بات کا
ناظر صاحب بیت المال نے بھی جواب دیا ہے مگر میں سمجھتا ہوں یہ بات ایسی ہے کہ جس
کے متعلق مجھے بھی کچھ کہنا چاہئے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر اس قسم کی اجازت دی جائے اور
جماعتوں کو یہ کہا جائے کہ وہ سُست لوگوں کے نام اپنی جماعت میں شمار نہ کیا کریں اور ان
کو مستی کر کے بجٹ تجویز کیا جائے تو یہ چیز قوم کے لئے خودکشی کے مترادف ہوگی ۔ اگر ہر
وہ شخص جو جماعتوں کو کمزور دکھائی دے اُس کا نام کاٹنے کی انہیں اجازت ہو تو آج اگر ایک
سست ہے تو کل دوست ہو جائیں گے، پرسوں تین سست ہو جائیں گے اور اترسوں چار ہے تو ہو جا
سست ہو جائیں گے ۔ اس صورت میں تو ان کا بجٹ اگر آج چار سو روپیہ کا ہے تو اگلے
سال ساڑھے تین سو روپیہ کا رہ جائے گا اور اس سے اگلے سال تین سو کا کیونکہ ہر دفعہ وہ
کہیں گے کہ اتنے آدمی چونکہ اور سست ہو گئے ہیں اس لئے اب کی دفعہ ہم نے ان کو بھی
شامل نہیں کیا۔ پھر سوال یہ ہے کہ اگر کمزور لوگوں کو الگ کر کے وہ چندہ بھجواتے ہیں تو اس
میں ان کی خوبی کونسی ہے۔ یہ تو مفت کی نیک نامی حاصل کرنے والی بات ہے جو دیتا ہے وہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
تو خود بخود دے رہا ہے اس میں تمہاری کونسی خوبی ہے کہ تم اس فخر کو اپنی طرف منسوب کرو۔
مثلاً جو شخص پہلے ہی نمازیں پڑھنے کے عادی ہیں اُن کو پیش کر کے اگر کہا جائے کہ یہ ہماری
جدوجہد سے نماز کے پابند ہوئے ہیں تو یہ نا جائز تعریف حاصل کرنے والی بات ہوگی کیونکہ
نماز پڑھنے کے وہ پہلے ہی عادی تھے تو کام کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ جو لوگ سُست ہوں اُنہیں
ہوشیار کیا جائے نہ یہ کہ سُست افراد کو تو الگ کر دیا جائے اور چست افراد کی نیک نامی خود
حاصل کر لی جائے ۔ مثلاً خدام الاحمدیہ کا دفتر جب میرے پاس یہ رپورٹ کرتا ہے کہ اتنے
آدمی خدام الاحمدیہ کی تنظیم کی وجہ سے نماز با جماعت کے پابند ہیں تو میں انہیں یہی کہا کرتا
ہوں کہ تم مجھے یہ بتاؤ کہ کتنے بے نمازوں کو تم نے نماز کا عادی بنایا ؟ جو لوگ پہلے ہی نمازوں
کے پابند تھے ان کو تم اپنی طرف کیوں منسوب کرتے ہو؟ تم اپنی طرف وہ کام منسوب کرو جو
تم نے کیا ہے لیکن اگر کوئی کیا کرایا کام تمہیں مل گیا ہے تو وہ تمہارا کام نہیں اور نہ اس کی
تعریف تمہیں حاصل ہو سکتی ہے۔
پس یہ طریق بالکل غلط ہے اور جماعت کے لئے سخت مضر ہے۔ اس سے نہ صرف
جماعت کسی تعریف کی مستحق نہیں رہ سکتی بلکہ اس کے افراد میں ترقی کے بجائے تنزل کے آثار
پیدا ہو جائیں گے اور جب کمزوروں کے نام جماعت کی لسٹ میں سے کاٹ دیئے جائیں گے
تو ان کی اصلاح کا خیال جاتا رہے گا اور آہستہ آہستہ ان کا ایمان بالکل ضائع ہو جائے گا۔
ذیلی تنظیموں میں شمولیت اس کے بعد گو بجٹ کے ساتھ اس کا کوئی تعلق نہیں مگر میں
جماعتوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ میں
نے اس سال یہ پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ تمام نوجوان جو ۱۵ سال سے چالیس سال تک
کی عمر کے ہیں وہ خدام الاحمدیہ میں شامل ہو جائیں اور چالیس سال سے جو او پر عمر رکھتے
ہیں وہ انصار اللہ میں شامل ہو جائیں ۔ چونکہ اس وقت تمام جماعتوں کے نمائندے جمع ہیں
اس لئے میں پھر اس معاملہ کو دوستوں کے سامنے پیش کرتا ہوں ۔
-
مجھے یہ معلوم نہیں کہ ہر جگہ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ کی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں یا
نہیں۔ خدام الاحمدیہ کی رپورٹیں تو باقاعدگی کے ساتھ میرے سامنے پیش ہوتی رہتی ہیں مگر
انصار اللہ میں سے صرف قادیان کے انصار کی رپورٹ چند دن ہوئے مجھے ملی ہے۔ اس
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کے علاوہ باہر سے کسی جماعت کی رپورٹ نہیں آئی لیکن میں سمجھتا ہوں اسکے بغیر کبھی جماعتی
تنظیم مکمل نہیں ہو سکتی ۔ اگر ہر جگہ مجالس اطفال احمد یہ قائم ہو جائیں، ہر جگہ مجالس خدام الاحمدیہ
قائم ہو جائیں اور ہر جگہ مجالس انصار اللہ قائم ہو جائیں تو ساری جماعت پروئی جاتی ہے اور
اس طرح جماعت کے تین ہار بن جاتے ہیں۔ ایک اطفال الاحمدیہ کا ہار، ایک خدام الاحمدیہ
کا ہار اور ایک انصار اللہ کا ہار، اس تنظیم کے ساتھ ہر فرد جماعت کے سامنے آجاتا ہے اور
اس کے متعلق یہ معلوم ہو سکتا ہے کہ وہ کیا کام کرتا ہے اور دینی کاموں سے وہ کس حد تک
دلچسپی لیتا ہے۔ پھر اس طرح ایک رنگ میں منتظم جماعت کی مردم شماری بھی ہو جاتی ہے۔
بیشک جلسوں وغیرہ میں پہلے بھی جماعت کے افراد شامل ہوا کرتے تھے مگر اُس وقت ان پر
کوئی پابندی عائد نہیں تھی اور نہ زیادہ تعھد سے یہ دیکھا جاتا تھا کہ کون غیر حاضر ہے اور
اس کی غیر حاضری کی کیا وجہ ہے لیکن اس تحریک کے ماتحت چونکہ سب ہم عمر ایک جگہ اکٹھے
کر دیئے گئے ہیں اس لئے وہ ایک دوسرے کی نگرانی کر سکتے ہیں اور انہیں کام کرنے کی
مشق بھی ہو سکتی ہے۔ پھر سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس طرح چھوٹی عمر سے ہی بچوں کی
تربیت اسلامی اصول کے ماتحت شروع ہو جائے گی جو بڑے ہو کر ان کے کام آئے گی۔
علاوہ ازیں چونکہ ان مجالس میں شامل ہونے والوں میں سے ہر ایک کو کوئی نہ کوئی کام کرنا
پڑتا ہے اس لئے ہر فرد کسی نہ کسی رنگ میں سامنے آ جاتا ہے۔ غرض یہ ایک اتنا اہم کام ہے
کہ اگر اس طرف توجہ نہ کی جائے تو جماعتی ترقی کبھی نہیں ہو سکتی اور تربیتی حصہ میں بھی ہم
کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
ہر جگہ ذیلی تنظیمیں قائم کی جائیں اس میں دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ جب وہ
اپنی اپنی جماعتوں میں جائیں تو ہر جگہ انصار الله،
خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ کی جماعتیں قائم کریں۔ اطفال کے لئے میں نے ضروری
قرار دیا ہے کہ انہیں موٹے موٹے دینی مسائل سکھائے جائیں اور وہ باتیں بتائی جائیں جو
مذہب کی بنیاد ہوتی ہیں۔ اسی طرح میرا مقصد اطفال الاحمدیہ کے قیام سے یہ ہے کہ کھیل کود
میں بچوں کی نگرانی کی جائے یہ نہیں کہ انہیں کھیل کود سے روکا جائے بلکہ کھیل کود کے
نامناسب اور گندے اثرات سے اُنہیں بچایا جائے ۔ مثلاً بعض دفعہ جب کسی لڑکے سے
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہٹ نہیں لگتی تو ہا کی یا بیٹ کو گالی دے دیتا ہے، بعض دفعہ بال کو گالی دے دیتا ہے، بعض
دفعہ فیلڈ کے متعلق کوئی ناشائستہ لفظ اپنی زبان سے نکال دیتا ہے اور بعض دفعہ اپنے ساتھ
کھیلنے والے کو گالی دے دیتا ہے۔
خدام الاحمدیہ کا ف یہ کا فرض اب یہ ایک نقص ہے جس کو دور کرنا خدام الاحمدیہ کا فرض ہے اور
ان کا کام ہے کہ وہ بچوں کو اپنی نگرانی میں کھلائیں اور دیکھیں
کہ وہ فیلڈ یا بال یا بیٹ یا کسی اپنے ساتھی کو گالی تو نہیں دیتے ؟ اور اگر دیں تو اس کا تدارک
کریں ۔ دوسرے اس تنظیم کے ماتحت اطفال الاحمدیہ میں سے ہر ایک کو کھیلنے کا موقع مل
سکے گا۔ اب تو کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ امراء کے لڑکے آپس میں مل کر کھیلنا شروع کر دیتے
ہیں اور غرباء کو اپنے اندر شامل نہیں کرتے مگر اس تنظیم کے ماتحت غرباء کو بھی کھیلوں میں
شریک کیا جا سکے گا اور اس طرح ان کے دلوں میں بھی یہ احساس پیدا ہوگا کہ وہ قوم کا جزو
اور اس کا ایک حصہ ہیں۔ یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ جو لڑ کے کھیلوں میں حصہ نہیں لیتے وہ اس
لئے حصہ نہیں لیتے کہ کھیلنا نہیں چاہتے بلکہ کئی اس لئے کھیلوں میں شریک نہیں ہوتے کہ امراء
اُنہیں حقارت کی وجہ سے اپنے اندر شامل نہیں کرتے ۔ ان کا دل اندر سے گڑھتا ہے مگر وہ
کچھ کر نہیں سکتے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بُری صحبت میں بیٹھنے لگ جاتے ہیں اور اخلاقی لحاظ سے
نقصان اٹھاتے ہیں۔ اسی طرح اور بیسیوں خرابیاں ہیں جو اس لئے پیدا نہیں ہوتیں کہ
لڑکے کھیلتے ہیں بلکہ اس لئے پیدا ہوتی ہیں کہ کھیلوں میں ان کی نگرانی نہیں کی جاتی ۔
کھیلوں میں اطفال کی نگرانی پس خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ کھیلوں میں اطفال
کی نگرانی کریں اور نہ صرف پہلے سے زیادہ اچھی اور
زیادہ عمدہ کھیلیں انہیں کھلائی جائیں بلکہ ایسی ایسی نئی نئی کھیلیں ایجاد کی جائیں جو بچوں کی
دلچسپی کا موجب ہوں اور ان کی آئندہ ترقی کے لئے مفید ہوں ۔ میں نے اس کے متعلق
تحریک بھی کی تھی مگر ابھی تک عمل نہیں کیا گیا۔ پرسوں کا واقعہ ہے کہ نماز فجر کے بعد میں نے
خبریں سننے کے لئے ریڈیو کھولا تو اُس وقت آسٹریلیا کے سپاہیوں کو انگلستان میں کھلایا جا رہا
تھا اور وہ کھیلیں اسی طرز کی تھیں کہ کہیں اُن کی نظر کا امتحان لیا جا رہا تھا ، کہیں اُن کی یادداشت
کا امتحان لیا جا رہا تھا اور کہیں سونگھنے اور چکھنے کی طاقت کا امتحان لیا جا رہا تھا۔ وہ چونکہ زندہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
قومیں ہیں اس لئے لڑائی کے دنوں میں بھی وہ اپنی دلچسپی کو قائم رکھنے کے لئے کھیلیں کھیلتی
ہیں اور کھیلیں بھی وہ جو اُن کی ذہانت اور ان کی طاقت کو بڑھانے والی ہوتی ہیں ۔ اسی
طرح اگر خدام الاحمدیہ چاہیں تو وہ آنکھوں اور کانوں اور ناک اور زبان کے ٹیسٹ کے
متعلق ایسی ایسی دلچسپ کھیلیں ایجاد کر سکتے ہیں کہ لڑکے ٹوٹ پڑیں اور وہ بڑے شوق سے
ان میں حصہ لینے لگ جائیں ۔
کھیلوں کی اہمیت یہ امر یاد رکھو کہ اسلام ہرگز یہ نہیں کہتا کہ تم اپنے لڑکوں کو افسردہ دل
اور افسردہ دماغ بناؤ بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے
ہیں ۔ الصَّبِيُّ صَبِيٌّ وَلَوْ كَانَ نَبِيًّا " یعنی بچہ بچہ ہی ہوتا ہے خواہ اس نے بعد میں نبی ہی
کیوں نہ بن جانا ہو ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق بھی ثابت ہے ہے کہ آپ پ بچپن میں
سلام مجھے
کبھی چڑیوں کا شکار کرتے کا شکار کرتے ، کبھی غلیلیں بناتے اور کبھ اور کبھی سواری سیکھتے ۔ گویا اس زمانہ کے نبی
اور مامور نے بھی بچپن کی عمر میں کھیلوں میں حصہ لیا ہے اور جب آپ نے اس میں حصہ لیا تو
اور کون ہے جو کھیلوں میں حصہ لینا خلاف اسلام قرار دے۔ حقیقت یہ ہے کہ جن بچوں کو
کھیلنے سے روکا جاتا ہے وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے ۔ ہماری جماعت کے ہی ایک مشہور
کارکن ہیں اُن کی یہ عادت تھی کہ وہ اپنے بچے کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھتے نتیجہ یہ ہوا کہ بڑے
ہو کر ان کا وہ بچہ نہ دنیا کا رہا نہ دین کا۔ میں نے کئی دفعہ بتایا ہے کہ وہ لڑکا جسے دوسروں سے
الگ رکھا جائے گا وہ دوسروں سے زیادہ اچھا کبھی نہیں بن سکے گا کیونکہ اس میں قوت عملیہ
مفقود ہوگی ۔ پس میں یہ نہیں کہتا کہ تم اپنے بچوں کو نہ کھلاؤ۔ انہیں کھلاؤ اور پہلے سے زیادہ
کھلاؤ اور جتنا ہنسی مذاق وہ پہلے کیا کرتے ہیں اُس سے بھی زیادہ ہنسی مذاق اُنہیں کرنے
دو۔ میں صرف یہ کہتا ہوں کہ تم ان کی کھیلوں کو مہذب اور اُن کی ہنسی اور مذاق کوشستہ بنا دو
اور ان پر یہ اثر ڈالو کہ تمہیں ان کی کھیلوں سے دلچسپی ہے۔
پس اطفال الاحمدیہ کا قیام صرف اس لئے نہیں ہوا کہ اطفال جمع ہوں اور یہ دیکھ لیا
جائے کہ وہ نماز پڑھتے ہیں یا نہیں ۔ بے شک نماز پڑھنا بھی اطفال کے لئے ضروری ہے
لیکن جو بچے نماز نہیں پڑھتے در حقیقت ان کے ماں باپ مجرم ہوتے ہیں مگر بہر حال یہ ایسی
چیز ہے جس کی نگرانی ان کے ماں باپ کر سکتے ہیں۔ انصار اللہ اور خدام الاحمدیہ جو مدد دے
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ کھیل کود کے وقت ان کی نگرانی کریں جبکہ بچوں کے ماں باپ ان کے
ساتھ نہیں ہوتے ۔ اگر یہ کام کیا جائے تو ہمارے بچے زیادہ عقل ، زیادہ سمجھ اور زیادہ فہم اور
زیادہ فراست والے پیدا ہو سکتے ہیں ۔
کھیل کے متعلق دلچسپ روایت میں نے خود ایک ایسا کھیل سیکھا ہوا ہے کہ اگر آج ان کی ابدی کوئی بچہ وہی کھیل سیکھنے لگے تو شاید پچاس ساٹھ فیصدی
احمدی کہنے لگ جائیں کہ تو بہ تو یہ کیسی لغو کھیل سیکھ رہا ہے حالانکہ میں نے حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی مدد سے وہ کھیل سیکھا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ ایک دفعہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے پاس ایک احمدی دوست آئے اور کہنے لگے میرا دل چاہتا ہے کہ میں حضور کو کسی طرح
خوش کروں ۔ مگر میں غریب آدمی ہوں نذرانہ دے نہیں سکتا اور عالم بھی نہیں کہ اپنے علم کے
زور سے کوئی خدمت بجا لا سکوں ۔ مجھے صرف تماشے دکھانے آتے ہیں اگر اجازت ہو تو
میں حضور کو وہ تماشے مسجد میں دکھا دوں ۔ اگر آج کسی مسجد میں تماشہ دکھایا جانے لگے تو شاید
اسی فیصدی احمدی شور مچا دیں کہ یہ گفر ہو گیا ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جب
یہ بات سنی تو آپ ہنس پڑے اور فرمایا بہت اچھا ہم تماشہ دیکھیں گے۔ چنانچہ وہ مداری کا تھیلا
لے کر مسجد مبارک میں مغرب کی نماز کے وقت آگئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نماز مغرب
کے بعد مسجد میں بیٹھا کرتے تھے۔ چنانچہ آپ نماز سے فارغ ہو کر بیٹھ گئے اور ان صاحب
نے اپنے کرتب دکھانے شروع کئے۔ کبھی گولہ غائب کر دیتے ، کبھی تاش اُڑانے لگ جاتے ،
کبھی کچھ کرتے اور کبھی کچھ ۔ مجھے خوب یاد ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام درمیان میں بیٹھے
ہوئے تھے۔ آپ کے بائیں طرف گوشہ میں حضرت مولوی عبدالکریم صاحب بیٹھے تھے اور
آپ سے ذرا پرے حضرت خلیفه اول مولوی نورالدین صاحب بیٹھے تھے ۔ حضور کے
بائیں طرف میں بیٹھا تھا اور مجھ سے ہٹ کر ایک طرف پیر سراج الحق صاحب تھے۔ غرض
اُس نے عجیب و غریب تماشے دکھانے شروع کر دیئے۔ کبھی بوتل دکھاتا اور پھر وہ غائب ہو
جاتی اور اس کی جگہ گلاس آ جاتا اور کبھی گلاس بھی غائب ہو جاتا۔ مولوی عبدالکریم صاحب
بہت سادہ طبیعت کے تھے۔ وہ تماشہ دیکھتے جائیں اور سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ کہتے
جائیں ۔ مگر حضرت خلیفہ اول ان باتوں کو جانتے تھے ۔ اور وہ تو اس کا پول بھی کھولنے لگے
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
تھے مگر پھر اُس کی درخواست پر رُک گئے ۔ بہر حال اُس نے مسجد مبارک میں تماشے دکھائے
اور میں نے بھی دیکھے۔ میرے لئے یہ بات ایسی عجیب تھی کہ گویا آسمان کے فرشتوں نے
کا ئنات کے تمام اسرار کھول کر میرے سامنے رکھ دیئے ہیں ۔ جب کھیل ختم ہو گیا تو میں نے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر زور دینا شروع کر دیا کہ ان صاحب سے کہیں کہ یہ کھیل مجھے
بھی سکھا دیں ۔ جب میرا اصرار بہت ہی بڑھ گیا تو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُس
دوست کے نام ایک رقعہ لکھا جس کا مضمون یہ تھا کہ :-
مکرمی فلاں صاحب !
محمود کو آپ کی کھیلیں سیکھنے کا بہت شوق پیدا ہو گیا ہے اور وہ بار بار مجھے دق کرتا ہے
اور کہتا ہے کہ یہ کھیلیں اسے سیکھا دی جائیں آپ کا تو یہ پیشہ ہے اس لئے میں زور نہیں دیتا
لیکن اگر آپ کا کوئی حرج نہ ہو تو بعض کھیلیں محمود کو سکھا دیں۔
چنانچہ میں باقاعدہ اس مداری کا شاگرد بنا اور پانچ سات دنوں میں اُن کرتبوں کا
ایک حصہ اس نے مجھے سکھا دیا اب اگر کوئی مداری کے کھیل سیکھنا چاہے تو تم فوراً کہہ دو گے
کہ تو بہ تو بہ یہ تو بڑے گناہ کی بات ہے حالانکہ میں نے خود یہ کھیل سیکھا اور نہ صرف سیکھا بلکہ
کئی دفعہ اپنے گھر میں دوسروں کو بھی میں نے یہ کھیل دکھائے ہیں۔ اب تو ایک عرصہ سے
مجھے اس کا موقع نہیں ملا لیکن اس سے پہلے کبھی فرصت کا وقت ہوا اور بچوں سے باتوں میں
مشغول ہوا تو میں انہیں بعض کھیل دکھا دیا کرتا تھا۔
میرے ایک بھتیجے کا ایک لطیفہ ہے جو اب تک مجھے یاد ہے ۔۱۴۔۱۵ سال کی بات ہے
میاں بشیر احمد صاحب کا لڑکا منیر احمد ابھی چھوٹا بچہ تھا کہ ایک دن بعض بچوں کے کہنے پر میں تھا
نے بعض کھیل اُنہیں دکھائے ۔ عزیزم منیر احمد بہت چھوٹا تھا اور کرسی پر سامنے بیٹھا تھا۔ باقی
تو ان کھیلوں پر بڑا تعجب کرتے رہے مگر میں نے دیکھا کہ منیر پتھر کی طرح کرسی پر جم کر بیٹھا
رہا اور جب تک میں کھیلیں دکھاتا رہا وہ برابر مجھے گھورتا چلا گیا۔ چار پانچ منٹ بچوں کا دل
خوش کرنے کے بعد جب میں نے بچوں سے پوچھا اور وہ سب اپنی حیرت کا اظہار کر چکے تو
میں نے منیر سے بھی پوچھا منیر تم نے کیا دیکھا ؟ اس پر وہ بے ساختہ کہنے لگا ۔ چا ابا ! جان
بھی دیو میں جانداں ہاں تہاڑی چلا کیاں نوں ۔ یعنی چا ابا ! آپ جانے بھی دیں میں آپ
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کی چالاکیوں کو خوب جانتا ہوں ۔ ہم سب لوگ دیر تک اُس کے اِس فقرہ پر ہنستے رہے۔
اب منیر کو کبھی یہ بات یاد کرائی جاتی ہے تو وہ بڑا شرمندہ ہوتا ہے۔ تو اس قسم کی کئی کھیلیں ہیں
جو ہم کھیلتے رہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بھی اپنے بچپن میں کئی کھیلیں کھیلیں اور
ہمیں بعض کھیل دیکھنے کے لئے بھجواتے رہے اور بعض دفعہ مداریوں کا تماشہ گھر کے دروازہ
پر بچوں کے دیکھنے کے لئے اجازت دی۔ پس کھیلوں میں حصہ لینا نہایت ضروری ہوتا ہے۔
اگر بچے کھیلوں کی طرف توجہ نہ کریں تو مجھے شبہ ہوتا ہے کہ اُن کی اخلاقی حالت اچھی نہیں
ہوگی ۔
پس میرا اطفال الاحمدیہ کی تنظیم سے یہ مطلب نہیں کہ کھیلیں اُڑا دی جائیں بلکہ میں یہ
کہتا ہوں کہ انہیں پہلے سے بھی زیادہ کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے کہو اور سب قسم کی کھیلوں
سے انہیں روشناس کرو تا کہ ان کی معلومات زیادہ ہوں ۔ انگریزوں میں اس قسم کی عام
واقفیت ہوتی ہے لیکن ہندوستانیوں میں سے کئی مداری کے کھیل کھیلنے کے بعد کہنے لگ جاتے
ہیں کہ یہ ضرور کرامت ہے۔ لیکن اگر انہیں خود بھی کھیلیں آتی ہوں تو وہ قیاس کر کر ! لیں گے کہ
جیسے ہمیں کھیلیں آتی ہیں اسی طرح یہ بھی کھیلیں دکھا رہا ہے، حیرت اور استعجاب ان میں پیدا
نہیں ہوگا ۔ پس کھیلوں میں حصہ لینا عقل کو تیز کرتا ، ذہانت کو بڑھاتا اور افسردگی کو دور کرتا
ہے۔ مگر کھیلوں میں اطفال کی نگرانی کرنا یہ خدام الاحمدیہ کا کام ہے۔
خدام الاحمدیہ کے دیگر فرائض اسی طرح خدام الاحمدیہ کو اس بات کی بھی نگرانی
کرنی چاہئے کہ بچے بُری صحبت میں مبتلا نہ ہوں اور
نیک صحبت انہیں حاصل رہے۔ یہ کام ہے جو ہر جگہ اور ہر وقت ہونا چاہئے اور اس میں کسی
قسم کی سستی نہیں ہونی چاہئے ۔ اسی طرح خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ دینی اور تمدنی ۔ الا
کاموں میں حصہ لینے کی تحریک بجائے اس کے کہ بڑی عمر کے لوگ اُنہیں کریں ان کے ہم
عمر ہی انہیں ان کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دے دیا کریں۔ اگر بڑی عمر کے لوگ یہ
کہیں کہ نمازیں پڑھو تو ممکن ہے وہ اس پر کسی قدر بُرا منائیں لیکن اگر ہم عمر کہیں گے کہ
نمازیں پڑھو تو وہ اس تحریک کو زیادہ جلد قبول کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور چونکہ وہ
آپس میں لڑ جھگڑ بھی لیتے ہیں اس لئے ان میں افسردگی اور مردنی پیدا نہیں ہو سکتی ۔
خطابات شوری جلد دوم
۵۶۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
تنظیموں کے قیام کی غرض غرض خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض یہ ہے یہ ہے کہ نئی پود دینی
رنگ میں رنگین ہو جائے اور وہ ایک دوسرے سے مل کر
تعلیم و تربیت کا انتظام کرنے والی ہو۔ اسی طرح انصار اللہ کے قیام کی غرض یہ ہے کہ عمر کے
اس حصہ میں جب انسان عمل میں سُست ہو جاتا ہے، دین کے کاموں میں سُست نہ ہو اور
وہ اپنے آپ کو بے کار اور عضو معطل خیال نہ کرے بلکہ سمجھے کہ وہ بھی ابھی کام کرنے کا اہل
ہے۔ جب خدام الاحمدیہ چالیس سال عمر کے بعد انصار اللہ میں شامل ہوتے جائیں گے تو
خدام الاحمدیہ کی تنظیم کے تنظیم کے نتیجہ میں چونکہ ان میں بیداری اور ہوشیاری پیدا ہو؟ ہو چکی ہوگی ، اس
لئے وہ یہی بیداری اور ہوشیاری انصار میں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے اور اپنے مشوروں
اور نیک نمونوں سے نو جوانوں کو فائدہ پہنچاتے رہیں گے۔
غرض یہ تینوں محکمے مل کر نہایت شاندار نتائج پیدا کر سکتے ہیں۔ سر دست اطفال الاحمد یہ
کا کام خدام الاحمدیہ کے ہی سپرد ہے لیکن میرا ارادہ ہے کہ یہ کام مشترکہ طور پر خدام اور
انصار دونوں کے سپرد کیا جائے مگر ابھی تک اس بارہ میں میں تفصیلی قواعد تیار نہیں کر سکا۔
جنگ میں حصہ لینے والوں کی امداد آخر میں میں احباب کو اس امر کی طرف توجہ
دلاتا ہوں کہ جیسا کہ میں نے خطبہ جمعہ میں
بھی بیان کیا تھا آجکل جنگ کی وجہ سے حالات نہایت خطرناک ہو چکے ہیں ۔ ان ایام میں
دوستوں کو اپنی ذمہ داریاں خاص طور پر سمجھنی چاہئیں اور خطرہ کی اہمیت کو اپنی حماقت سے
نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔ بعض باتیں بظاہر بہت چھوٹی ہوتی ہیں لیکن ان کے نتائج بہت
اہم ہوتے ہیں۔ اس وقت ہزاروں نہیں لاکھوں ہندوستانی جنگ کے لئے باہر گئے ہوئے
ہیں ان لوگوں میں سینکڑوں احمدی دوست بھی شامل ہیں ۔ پس علاوہ اس کے کہ ہمیں دن
رات یہ دعائیں کرنی چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی حفاظت فرمائے اور جنگ کے خطرات سے
ان کو بچائے ہمیں اس بات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ ہمارے اعمال بہت حد تک ان
پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔ مثلاً جنگ کے لئے چندہ کی جو تحریکیں ہو رہی ہیں ان میں ہر شخص کو
اپنی وسعت کے مطابق حصہ لینا چاہئے مگر مجھے افسوس ہے کہ احمدیوں میں بالعموم یہ سخت دلی
پائی جاتی ہے کہ وہ صرف دینی کاموں میں حصہ لینا کافی سمجھتے ہیں ان کاموں میں حصہ لینا