تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوم
۵۶۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ضروری خیال نہیں کرتے جو عام دنیوی مفاد کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں حالانکہ ہم براہ راست
اپنے اُن بھائیوں تک جو اس وقت میدان جنگ میں گئے ہوئے ہیں کوئی چیز نہیں پہنچا سکتے۔
اگر اُن تک کوئی چیز پہنچ سکتی ہے تو صرف ان محکموں کے ذریعہ جو گورنمنٹ نے مقرر کئے
ہوئے ہیں ۔ پس اگر ہم ان چندوں میں حصہ نہیں لیں گے تو لازماً دو باتوں میں سے ایک
بات ضرور ہو گی ۔ یا تو ہمارے بھائی ہر قسم کی امداد سے محروم رہیں گے اور یا ہمارے بھائیوں
کے آرام اور ان کی راحت کا سامان ہندو، سکھ اور دوسرے مذاہب کے پیرو کریں گے ہم
نہیں کریں گے اور یہ دونوں باتیں انتہائی بے غیرتی پر دلالت کرتی ہیں۔ یہ بھی بے غیرتی
ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی امداد نہ کریں اور یہ بھی بے غیرتی ہے کہ غیر تو امداد میں حصہ لیں
اور ہم کنارہ کش رہیں ۔
فوجی بھرتی میں حصہ لیں پس میرے نزدیک اس قسم کے کاموں میں جس حد تک
حصہ لیا جا سکتا ہو اُس حد تک ضرور حصہ لینا چاہئے ۔ اس
سے ہمارے نفس کے اندر یہ احساس ہمیشہ تازہ رہے گا کہ ہمارے بھائی جو میدانِ جنگ میں گئے
ہوئے ہیں اُن کے آرام اور راحت کا خیال رکھنا ہمارے لئے ضروری ہے۔ علاوہ علاوہ ازیں
آجکل جنگی اغراض کے لئے جو بھرتیاں ہو رہی ہیں ان میں بھی ہماری جماعت کے دوستوں
کو زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے مگر میں نے دیکھا ہے کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے
کہ ہمیں اس میں حصہ لینے کی کیا ضرورت ہے حالانکہ قطع نظر اس سے کہ وہ ہزاروں لاکھوں
لوگ جو باہر گئے ہوئے ہیں وہ ہمارے بھائی ہیں اور ان کی امداد کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں حُبُّ الْوَطَنِ مِنَ الْإِيْمَانِ " یعنی وطن سے محبت
رکھنا ایمان کی علامت ہوتی ہے۔ پس وہ مائیں جن کے بیٹے جنگ کے لئے باہر گئے ہوئے
ہیں ، وہ بہنیں جن کے بھائی جنگ کے لئے باہر گئے ہوئے ہیں اور وہ بیٹے جن کے باپ
جنگ کے لئے باہر گئے ہوئے ہیں قطع نظر اس کے کہ وہ ہندو ہیں یا سکھ ہیں یا عیسائی ہیں،
ان کے غم اور دکھ کا : اور دکھ کا ہم پر اثر انداز : انداز ہونا ایمان کے لی کے لحاظ سے ضروری ہے اور اس وجہ سے ہمارا
فرض ہے کہ ہم فوجی بھرتی میں گورنمنٹ کو مدد دے کر اور خود اس میں حصہ لے کر اپنے ان
بھائیوں کی امداد کریں۔ یاد رکھو فوج کو جب تک کمک نہیں پہنچتی اُس وقت تک اس فوج کے

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
سپاہیوں کی اپنی جانیں ہر وقت خطرہ میں گھری ہوئی ہوتی ہیں اور ان کی کامیابی بہت مشکل
ہوتی ہے۔ پس وہ لوگ جو فوجی بھرتی میں حصہ لیتے اور گورنمنٹ کی اس معاملہ میں مدد کرتے
ہیں، یہ نہیں کہ وہ حکومت کی مدد کرتے ہیں بلکہ دراصل وہ اُن بھائیوں کی جو لڑائی پر گئے
ہوئے ہیں حفاظت کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ امر واضح ہے کہ جہاں دس سپاہیوں کی ضرورت
ہو وہاں اگر پانچ سپاہی بھیجے جائیں گے تو ہلاک ہوں گے۔ ہاں اگر دس کی بجائے پندرہ بھیج
دیئے جائیں تو پہلے دس سپاہیوں کی جان بھی بچ جائے گی ۔ پس اس نقطۂ نگاہ کو اچھی طرح
سمجھ لو اور یاد رکھو کہ اگر تم فوجی بھرتی میں روک ڈالتے ہو، اگر تم ریکروٹنگ میں دلچسپی نہیں
لیتے اور اگر تم کہتے ہو کہ ہمیں اس کی کیا پروا ہے تو جنگ میں مارے جانے والوں کے ذمہ دار
خدا کے حضور تم قرار پاؤ گے کیونکہ اگر میدانِ جنگ میں کوئی ایک سپاہی بھی اس لئے مارا
جاتا ہے کہ اگر اس کے ساتھ کوئی اور سپاہی ہوتا تو وہ بچ جاتا تو اُس کے قاتل وہی لوگ
ہوں گے جنہوں نے بھرتی میں رکاوٹ ڈالی اور اسے دوسروں کی امداد سے محروم رکھا۔
پس ہمارے وہ بھ ابھائی جو میدانِ جنگ میں جا چکے ہیں ، خواہ وہ ظلم سے لے جائے گئے
ہیں یا غلطی سے گئے ہیں بہر حال جو لوگ جا چکے ہیں ان کو بچانا ہمارا فرض ہے۔ ان ایام
میں اس قسم کے خیالات اپنے دلوں میں رکھنا کہ ہمیں اس جنگ سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے جو
ہم سے پوچھ کر نہیں کی گئی حماقت اور نادانی ہے۔ کیا ایک مکان جسے آگ لگی ہوئی ہو اُس
میں اگر کوئی شخص عداوت سے کسی کا لڑکا اٹھا کر پھینک دے تو وہ کہہ سکتا ہے کہ میں اپنے
بچے کو کیوں بچاؤں ، مجھ سے پوچھے بغیر اسے آگ کے اندر پھینک دیا گیا ہے۔ وہ یقیناً ایسا
نہیں کہے گا بلکہ اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔
اسی طرح موجودہ وقت میں بجائے اس کے کہ بھرتی میں رکاوٹیں ڈالی جائیں یا یہ
کہا جائے کہ جنگ ہم سے پوچھے بغیر کیوں کی گئی ہے تمام ہندوستانیوں کا فرض ہے کہ اس
جنگ میں فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔
جنگ کے وقت ایک احتیاط اسی طرح ہندوستانیوں کی ایک اور بہت بڑی نادانی یہ ہے کہ وہ ادھر اُدھر کی باتیں سن کر یا اخباروں کی
بعض خبروں سے نتائج نکال کر یا پھر جرمن ریڈیو کی جھوٹی اور مبالغہ آمیز خبریں سن کر جرمنی

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
اور
کی بہادری اور کامیابی کے قصے بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں اور اس طرح جرمنی کے غلبہ
اور رعب کے پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں جو نہایت ہی نقصاں رساں ہے۔ وہ نادان لوگ
اس بات کو نہیں جانتے کہ ان باتوں کا نتیجہ ہے کہ بھرتی بند ہو جاتی ہے اور لوگوں میں بزدلی
دون ہمتی پیدا ہو جا ہو جاتی ہے ۔ جب لوگوں کو یہ معلوم ہو کہ کسی ایسی طاقتو رقوم سے ان کا
مقابلہ ہے جو اپنے دشمن کو مارتی چلی جاتی ہے اور جو بھی اُس کے سامنے آئے اُسے فنا کر
دیتی ہے تو اس کی ہمتیں پست ہو جاتی ہیں اور مقابلہ کی طاقت کو وہ بالکل کھو بیٹھتی ہے۔
پس اِن دنوں ایسی باتیں کرنا جن سے جرمنوں کو تقویت پہنچ سکتی ہو سخت ظلم ہے۔
اپنے ملک پر ظلم ہے، اپنی قوم پر ظلم ہے اور اُن لاکھوں انسانوں پر ظلم ہے جو میدان جنگ
میں گئے ہوئے ہیں ، اگر ہم اپنے ملک کے لوگوں کے دلوں میں اس قسم کے زہر یلے خیالات
بھر کر میدانِ جنگ میں بھیجتے ہیں ، اگر ہم انہیں صبح و شام یہ سناتے رہتے ہیں کہ تمہارا مقابلہ
ایک بہت بڑے دیو سے ہوگا جو آنِ واحد میں تمہیں کچل ڈالے گا تو یقیناً ہم ان لوگوں کو
مفلوج کر کے میدان جنگ میں بھیجتے ہیں اور وہ کبھی کامیابی کا منہ نہیں دیکھ سکتے ۔
دُنیا میں تلوار نہیں بلکہ رُعب کام کرتا ہے۔ یاد رکھ دنیا میں بھی تلوار کام نہیں کرتی
۔
بلکہ رعب کام کیا کرتا ہے۔ جرمنی کی
اس وقت تک کی تمام ترقیات اور کامیابیوں کی وجہ یہی ہے کہ اس کا رُعب دلوں پر بیٹھتا چلا
جا رہا ہے اور لوگ پہلے ہی یہ خیال کر کے سہم جاتے ہیں کہ نہ معلوم مقابلہ میں ہمارا کیا حشر
ہو۔ اگر آج کسی قوم کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جائے کہ جرمن آخر انسان ہیں اور وہ کوئی
غیر معمولی طاقتیں لے کر نہیں آئے ، ہم ان کا مقابلہ کر سکتے اور انہیں میدان سے بھگا سکتے
ہیں تو یقیناً بز دل سے بزدل قوم بھی جرمن کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ پس یہ سخت بے وقوفی کی بات
ہے کہ اپنے ملک کے لوگوں میں جرمنی کا رُعب قائم کیا جائے اور جھوٹی سچی خبریں ایک
دوسرے کو سنا کر اُنہیں بُزدل اور دون ہمت بنایا جائے۔ اگر لوگوں کے دلوں میں یہ
خیالات پیدا کئے جائیں کہ جرمنی کی کیا طاقت ہے کہ وہ ہمارا مقابلہ کر سکے۔ وہ دن رات
شرابیں پینے والے لوگ ہیں وہ اگر مسلمانوں کے مقابلہ میں آئیں تو میدان سے بھاگنے
کے سوا اُن کے لئے کوئی چارہ نہ رہے تو یقیناً لڑائی کا نقشہ پلٹ جائے اور لوگ تھوڑے

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
دنوں میں ہی جرمنی کو شکست دے دیں ۔ مگر اب تو ہندوستان اور دوسرے ملکوں سے جن
سپاہیوں کو میدانِ جنگ میں بھیجا جاتا ہے انہیں بزدل اور مفلوج بنا کر بھیجا جاتا ہے اور اس کی
تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جو اپنی مجالس میں روزانہ جرمنی کی بہادری کے قصے
دُہراتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں آج اُس نے اتنے آدمی مار ڈالے اور آج اتنے علاقوں پر
قبضہ کر لیا۔ وہ دن اور رات لوگوں کو مفلوج بناتے ہیں ۔ وہ صبح اور شام لوگوں کو بزدل بناتے
ہیں۔ وہ اٹھتے بیٹھتے ان کی ہمت کو پست ، ان کے ارادوں کو مردہ اور ان کے جذبات کو
پامال کرتے ہیں اور انہیں ناکارہ اور مفلوج بنا کر میدانِ جنگ میں بھیجتے ہیں۔ کیا تم نے
نہیں دیکھا کہ گاؤں میں بعض دفعہ پولیس کا ایک آدمی بھی چلا جائے تو سارا گاؤں اُس سے
کانپنے لگ جاتا ہے؟ پھر تمہیں کیا ہوا کہ تم اس بات کو نہیں سمجھتے کہ اصل طاقت تعداد میں
نہیں بلکہ رعب میں ہے۔ اگر تم جرمن قوم کا رُعب پھیلاتے ہو، اگر تم اس کی بہادری کے
قصے بیان کرنے سے باز نہیں آسکتے اور اگر تمہیں دن رات اُس کی تعریف کرنے سے فرصت
نہیں حالانکہ تمہارا اپنا باپ میدانِ جنگ میں گیا ہوا ہوتا ہے یا تمہارا اپنا بھائی میدانِ جنگ
میں گیا ہوا ہوتا ہے یا تمہارا کوئی اور رشتہ دار میدانِ جنگ میں گیا ہوا ہوتا ہے تو یاد رکھو تم وہ
ہو جو اس قسم کی باتوں سے اپنے باپ کو قتل کراتے ہو، اپنے بیٹے کو قتل کراتے ہو، اپنے بھائی
کو قتل کراتے ہو، اپنے رشتہ داروں کو قتل کراتے ہو اور اپنے شہر والوں اور اپنے ملک والوں
کو قتل کراتے ہو حالانکہ اگر تمہارے باپ یا تمہارے بیٹے یا تمہارے بھائی کو اگر کوئی اور
شخص قتل کرنے کا ارادہ بھی کرے تو تم اسے قتل کر دو۔
پھر میں کہتا ہوں اگر تم اور باتوں کو جانے بھی دو تو اس بات کو تم کس طرح نظر انداز
کر سکتے ہو کہ جنگ میں سینکڑوں احمدی بھی گئے ہوئے ہیں کیا اگر تمہارا سگا بیٹا اس جنگ
میں گیا ہوا ہوتا تو تم ویسی ہی باتیں کرتے جیسی اب کرتے ہو؟ اگر نہیں تو تمہیں معلوم ہونا
چاہئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی
ہیں۔ ان میں سے اگر کسی ایک کو دکھ پہنچتا ہے تو سارے مسلمان تکلیف محسوس کرتے ہیں ۔
یہی اخوت ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم میں قائم کی ۔ پس اگر تمہیں کسی اور کا
احساس نہیں تو کم سے کم اپنے ان بھائیوں کا ہی احساس کرو جو میدان جنگ میں گئے ہوئے

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہیں اور یاد رکھو کہ اگر تم ریکروٹنگ سے لوگوں کو روکو گے یا جانے والوں کو بُزدل بنا کر بھیجو
گے تو جو لوگ وہاں مارے جائیں گے اس کی ذمہ داری خدا کے حضور تمہارے اوپر عائد کی
جائے گی ۔ اسی طرح جو احمدی مارے گئے ان کی ذمہ داری بھی ان احمد یوں پر ہی ہوگی جو
جرمنوں کی بہادری کے قصے بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کے عادی ہیں ۔ پس ہمیں اس معاملہ
میں احتیاط سے کام لینا چاہئے اور ہمیشہ ایسے رنگ میں گفتگو کرنی چاہئے جو لوگوں کو دلیر
اور بہادر بنانے والی ہو۔ اگر ہم اس طرح سے ایک آدمی کو بھی بچا لیتے ہیں تو جیسا کہ
قرآن کریم نے بتایا ہے، ہم ایک آدمی کی جان نہیں بچاتے بلکہ سارے جہان کو بچاتے
ہیں۔ لیکن اگر ہماری سستی ، ہماری غفلت اور ہماری بے احتیاطی کی وجہ سے وہاں ایک
آدمی بھی مارا جاتا ہے تو نہ صرف ہمارا آدمی ضائع ہوتا ہے بلکہ ہمارا ایمان بھی ساتھ ہی
ضائع ہو جاتا ہے۔
غرض اس معاملہ میں کمزوری دکھانا یا بُزدلی ظاہر کرنا یا ایسی باتیں کرنا جن سے
جرمنوں کو تقویت پہنچ سکتی ہو سخت ظلم ہے اور اُن لوگوں پر ظلم ہے جو میدانِ جنگ میں گئے
ہوئے ہیں اور جن میں سینکڑوں ہمارے احمدی بھائی بھی شامل ہیں۔
بعض اہم رؤیا اس کے بعد میں پھر دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ
ہمارے تمام کام دعاؤں پر بنی ہیں، پس ہمیں ہر وقت دعاؤں سے کام
لینا چاہئے ۔ بڑی بڑی آفات اور مصیبتیں ہیں جو دنیا میں آنے والی ہیں ۔ ان میں سے بعض
کے متعلق تو میں اپنی خوابیں بیان کر چکا ہوں اور بعض خوابیں ایسی ہیں جن کو میں نے ابھی
تک بیان نہیں کیا ۔ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے ابتلاء ابھی باقی ہیں اور بعض ان میں
سے بہت شدید ہیں ۔ ابھی چار پانچ دن ہوئے مجھے ایک رویا ہوا جس سے میں یہ سمجھتا ہوں
کہ پیغامی پھر کوئی فتنہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ میں نے رویا میں دیکھا کہ گھر میں کوئی بیمار ہے
جس کے لئے میں نے کونین تجویز کی ہے اور میں کونین لینے کے لئے حضرت (اماں جان )
کے کمرہ کی طرف جا رہا ہوں۔ جب میں کمرہ کے قریب پہنچا تو میں نے دیکھا کہ اندر میاں
منصور احمد ، مولوی صدر الدین صاحب پیغامی اور غالباً مرزا ناصر احمد اور مرزا مبارک احمد بیٹھے
ہیں ۔ میرا غالب خیال یہی ہے کہ ناصر احمد بیٹھے ہوئے ہیں ۔ میں مولوی صدر الدین صاحب

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کو دیکھ کر بہت گھبرایا کہ یہ ہمارے گھر میں کس طرح آگئے ہیں ۔ مگر مرزا منصور احمد اور
مرزا ناصر احمد نے بتایا کہ یہ (اماں جان ) سے اجازت لے کر ان کا حال دریافت کرنے
کے لئے آئے ہیں۔ میاں منصور احمد میرے بھتیجے بھی ہیں اور داماد بھی ۔ میں نے رویا میں
مذاق کے طور پر اُن سے کہا کہ میاں اماں جان کی شیشی میں سے کونین کی ایک گولی تو چرا دو۔
چرا دو کا لفظ اس لئے بولا کہ حضرت اماں جان ) وہاں موجود نہ تھیں اور ان کی بلا اجازت
کو نین لینے گئے تھے۔ اس پر مولوی صدر الدین صاحب کہنے لگے یہ تو پہلے ہی چوری کے عادی
ہیں۔ مجھے اُن کا یہ فقرہ بہت بُرا لگا اور میں نے اپنے دل میں کہا کہ میں نے تو منصور احمد
سے مذاق کیا تھا اور مخاطب بھی میں نے اُسے ہی کیا تھا ، مولوی صدر الدین صاحب در میان
میں کیوں بول پڑے۔ پھر میں نے مولوی صاحب سے کہا کہ یہ بہت بُری بات ہے۔ آپ
کو اس لئے اجازت نہیں دی گئی تھی کہ اندر آ کر آپ ایسی بے ہودہ باتیں کریں۔ اس پر وہ
کھڑے ہو گئے اور میری طرف اُنہوں نے بڑھنا شروع کر دیا گویا وہ میرا مقابلہ کرنے کا
ارادہ رکھتے ہیں ۔ جب وہ میرے قریب پہنچے تو میں نے اپنی کلائی اُن کی کلائی کے سامنے
رکھ کر انہیں پیچھے ہٹایا اور کہا کہ آپ نے یہ بہت بُری حرکت کی ہے۔ اتنے میں میں کیا
دیکھتا ہوں کہ مولوی صدر الدین صاحب میرے اِس معمولی سے جھٹکے سے چاروں شانے
چت گر گئے ہیں اور اُن کا قد کوئی بالشت بھر کے قریب رہ گیا ہے اور وہ زمین پر پڑے
ہوئے یوں معلوم ہوتے ہیں جیسے موم کی گڑیا ہوتی ہے اور وہ میری طرف اس طرح پھٹی
ہوئی آنکھوں سے دیکھتے ہیں کہ گویا سمجھتے ہیں میں اُنہیں مار ڈالوں گا۔ پھر میں نے انہیں کہا
کہ ہمارے گھر سے اسی وقت چلے جاؤ، چنانچہ وہ باہر نکل گئے ۔ اتنے میں خواب میں ہی
نماز کا وقت ہو گیا۔ میں نماز کی تیاری کر رہا ہوں کہ میاں بشیر احمد صاحب میرے پاس آئے
ہیں اور کہتے ہیں کہ چوک میں کچھ پیغامی کھڑے ہیں جن میں مولوی صدر الدین صاحب بھی
ہیں اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نالش کرنے والے ہیں کیونکہ انہوں نے ہم کو مارا ہے ۔ ہاں اگر وہ
معافی مانگ لیں یا معافی نہیں مانگتے تو اظہار افسوس ہی کر دیں تو ہم نالش نہیں کریں گے
ور نہ ضرور نالش کر دیں گے ۔ میاں بشیر احمد صاحب نے جب مجھے یہ بات کہی تو میں نے
ان سے کہا کہ مجھے اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ، وہ بے شک مجھ پر نالش کر دیں۔ میں نے

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔ یہ سنکر میاں بشیر احمد صاحب چلے گئے اور تھوڑی دیر کے بعد پھر
واپس آئے ۔ میں نے اُن سے پوچھا کہ کیا ہوا؟ وہ کہنے لگے وہ تو کچھ اوباش لوگ تھے۔
انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا وہ معافی مانگنے یا اظہار افسوس کرنے کے لئے تیار ہیں مگر
جب میں نے آپ کا جواب انہیں سنایا تو وہ کہنے لگے اچھا اگر ان کی مرضی نہیں تو نہ سہی اور
یہ کہہ کر وہ چلے گئے ۔
میں نے یہ رویا چوہدری ظفر اللہ خان صاحب سے بیان کر دیا تھا اور اُن سے کہا تھا
کہ شاید پیغامی پھر کوئی فتنہ کھڑا کرنے والے ہیں ۔ کل شیخ بشیر احمد صاحب نے سنایا کہ ان کو
لائکپور کے ایک دوست کے ذریعہ یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ پیغامیوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ
مولوی صد ا صدر الدین صاحب کو قادیان بھیجا جائے ۔ میں نے کہا پھر تو یہ خواب اپنے ظاہری
رنگ میں ہی پوری ہو جائے گی اور وہ اگر آئے تو یقیناً ہمارے مقابلہ میں گڑیا بن کر رہ
جائیں گے اور ان کے ساتھی یہ کہہ کر چلے جائیں گے کہ جب یہ کوئی بات مانتے ہی نہیں تو نہ
سہی ہم جاتے ہیں۔ یہ رویا و ر ا پریل بدھ کے روز میں نے دیکھا تھا۔
غرض اللہ تعالی قبل از وقت کئی غیب کی خبریں ہمیں بتا دیتا اور پیش آمدہ حالات سے
اطلاع دے دیتا ہے۔ ابھی چند دن کی بات ہے یہاں ایک مقامی افسر نے ایسی کارروائی
کرنی شروع کی جس سے مجھے یہ شبہ پیدا ہوا کہ ہماری تبلیغ کو روک دیا جائے گا۔ میں نے
اس کے متعلق دعا کرنی شروع کر دی اور میں نے کہا کہ یا اللہ ! تیرے دین کی تبلیغ کو تو کوئی
روک نہیں سکتا مگر یہ افسر اس بے وقوفی کا ارتکاب کر کے اپنے آپ کو ہلاک کر لے گا۔ اس
لئے تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا فرما کہ تبلیغ میں کوئی روک پیدا نہ ہو۔ میں نے اس دعا
کے بعد رویا میں دیکھا کہ میں ایک جگہ بیٹھا ہوا ہوں اور وہی افسر میرے سامنے آیا ہے۔
پہلے تو وہ اور افسروں سے کچھ مشورہ کرتا رہا پھر ایک خالی بنچ پر بیٹھ گیا۔ میں نے دیکھا کہ
اُس کے سر پر ایک لمبا سا کلاہ ہے اور چھوٹی سی پگڑی۔ اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کوئی ملا
ہے۔ اتنے میں پیچھے سے بعض اور دوست آئے اور وہ ان سے باتیں کرنے لگ گیا۔ باتیں
کرتے کرتے یکدم وہ اُٹھا اور میرے پہلو میں جھکا۔ میں نے دیکھا کہ اس کا رنگ فق ہوتا
چلا جا رہا ہے میں حیران ہوا کہ اسے کیا ہو گیا ہے۔ اتنے میں میں نے دیکھا کہ وہاں ایک

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
ہوں اور مع
سوراخ ہے جس میں سے ایک سانپ نے سر نکالا ہوا ہے اور غالباً اس سانپ نے ہی اُسے
کاٹ لیا ہے میں نے کہا کہ جلدی سے اس سانپ کا زہر نکالو مگر وہ بالکل ہمت ہار چکا ہے
اور یوں معلوم ہوتا ہے جیسے مرنے لگا ہے مگر میں اُس کے لئے دوائی تلاش کرنے لگ گیا
اور ابھی دوائی تلاش ہی کر رہا تھا کہ آنکھ کھل گئی ۔ ادھر یہ رویا میں نے دیکھا اور اُدھر چند
دنوں کے بعد ہی مجھے معلوم ہوا کہ اس افسر کے رویہ میں فرق پیدا ہو گیا ہے اور یا تو وہ
ڈیفنس آف انڈیا ایکٹ کے ماتحت کارروائی کرنے لگا تھا اور یا اس نے اس ارادہ کو بالکل
ترک کر دیا۔ اس رویا سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اگر وہ باز نہ آیا تو یا تو واقعہ میں کوئی
سانپ اُسے کاٹ لے گا یا اپنی ہی قوم کے کسی مخفی شخص کے ذریعہ اسے شدید نقصان پہنچے گا۔
غرض ہر اہم موقع پر اللہ تعالیٰ غیب کی خبریں مجھ پر ظاہر کر دیا کرتا ہے۔ اس جنگ
کے متعلق ہی کل میں نے ایک اور رویا دیکھا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں انگریزوں کی کامیابی
کے لئے دعا میں مشغول ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ جیسے نماز پڑھ کر میں فارغ ہو چکا
مصلی پر بیٹھا ہوا ہوں ۔ شمال کی طرف میرا منہ ہے اور ہم میرا منہ ہے اور میرے سامنے میری ۔ میری بچی
ناصرہ بیگم بیٹھی ہوئی ہے۔ اس کے آگے میرا بھتیجا مظفر احمد بیٹھا ہوا ہے اور اس کے آگے
منصور یا منور ہے۔ خواب میں میں حیران ہوتا ہوں کہ ناصرہ نے مظفر سے پردہ کیوں نہیں
کیا؟ اتنے میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ ناصرہ میری طرز سے اس اعتراض کو بھانپ گئی
ہے۔ اُس وقت اس نے ایک ڈھسہ لیا ہوتا ہے اور وہ اپنے ہاتھ سے اس ڈھستہ کے کونوں کو
پکڑ کر ہلاتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کیا آپ دیکھتے نہیں کہ میں نے پردہ کیا ہوتا ہے۔
اس رویا کی تعبیر میں نے یہ مجھی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت پسِ پردہ بیٹھی ہے۔ یہ تو معلوم نہیں ہو
سکا کہ مظفر کون ہے مگر اس خواب سے اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ جو مظفر ہے اسے بھی یہ
معلوم نہیں کہ نصرت اُس کے پس پردہ بیٹھی ہوئی ہے۔ اس سے ہمیں یہ سمجھ لینا چاہئے کہ
اس جنگ میں خدا تعالیٰ کا ضرور دخل ہے۔ بعض جنگیں ایسی ہوتی ہیں جن میں خدا تعالیٰ
انجام لوگوں پر چھوڑ دیتا ہے مگر اس جنگ میں خدا تعالیٰ کا دخل معلوم ہوتا ہے اور پتہ لگتا ہے
کہ نصرت پردہ کے پیچھے ہے۔ حتی کہ جو مظفر ہے اُس کو بھی یہ معلوم نہیں کہ اُس کے پیچھے
نصرت بیٹھی ہوئی ہے۔ بہر حال اس رویا سے مجھے اتنی تسلی ضرور ہوئی کہ اس جنگ میں خدا تعالٰی

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
کا دخل ہے اور جس جنگ میں خدا تعالیٰ کا دخل ہو اُس کا نتیجہ اسلام اور احمدیت کے لئے مصر
نہیں ہو سکتا ۔ ابھی میں برابر دعا میں مشغول ہوں اور گو درمیانی واقعات اللہ تعالیٰ نے مجھے
بتا دیتے ہیں مگر اس جنگ کے آخری نتیجہ اور انجام کے متعلق ابھی وضاحت سے علم نہیں ہوا۔
دوستوں کو چاہئے کہ و کہ وہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس عظیم الشان مصیبت سے جس کی نظیر دنیا
میں نہیں ملتی اپنے بندوں کو بچالے۔
میں تو سمجھتا ہوں کہ اگر اس جنگ میں جرمنی کو شکست جرمنی تبلیغ کا بہترین مقام ہوئی تو اس کی لالی کا بہترین مقام جرمنی ہوگا۔
جرمن قوم تین سو سال سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس غرض کے لئے اس نے
بڑی بڑی قربانیاں کی ہیں مگر ابھی تک وہ اپنے ارادہ میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔ اگر اس جنگ
میں بھی اسے کامیابی حاصل نہ ہوئی تو ہم اسے بتا سکیں گے کہ خدا نے تمہاری ترقی کا کوئی
اور ذریعہ مقرر کیا ہوا ہے جو سوائے اس کے کچھ نہیں کہ تم خدا کے دین میں داخل ہو جاؤ۔
اور بِحَبْلٍ مِّنَ الله هلا ترقی کر جاؤ۔ پھر تمہیں دنیا میں کوئی مغلوب نہیں کر سکے گا۔ پس
میں سمجھتا ہوں جرمن قوم کا اس شکست میں دینی لحاظ سے بہت بڑا فائدہ ہے اور عنقریب تبلیغ
کے لئے ہمیں ایک ایسا میدان میسر آنے والا ہے جہاں کے رہنے والے باتیں نہیں کرتے
بلکہ کام کرتے ہیں اور زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی رنگ میں قربانیاں کر کے دکھاتے
ہیں ۔
رات
دعاؤں کی تحریک بہر حال یہ دن بہت ناز نازک ہیں دوستوں کو چاہئے کہ وہ دن
دعائیں کریں اور نہ صرف خود دعائیں کریں بلکہ دوسروں کو بھی
دعاؤں کی تحریک کریں یہاں تک کہ ہر شخص دعائے مجسم بن جائے ۔ اگر ایسا ہو جائے تو دنیا
کی کسی طاقت سے تمہیں خطرہ نہیں ہو سکتا ۔ اگر خدانخواستہ کسی وقت اسلام اور احمدیت کے
لئے خطرہ پیدا ہوا تو اس کی وجہ صرف یہی ہوگی کہ ہماری طرف سے دعاؤں میں کوتاہی ہوئی
ہوگی ۔ یہ وجہ نہیں ہوگی کہ جرمن طاقتور ہیں یا کوئی اور قوم زیادہ ساز و سامان رکھتی ہے۔ پس
اپنے آپ کو بدنامی سے بچانے اور اسلام اور احمدیت کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کا
ذریعہ صرف یہی ہے کہ ہم دن رات دعاؤں میں لگے رہیں ۔ ورنہ ہم ننگے ہو جائیں گے اور

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ ہم نے دعا ئیں نہیں کی تھیں ۔
اس کے بعد میں مجلس شوری کو ختم کرتا ہوں ۔ سب دوست میرے ساتھ دعا میں شامل
ہو جائیں کہ اللہ تعالی ہماری کمزوریوں کو دور فرمائے اور ہمارے دلوں میں اپنے بھائیوں
کے متعلق رافت اور محبت کے جذبات پیدا کرے اور ایسا سوز اور گداز ہمارے دلوں میں بھر
دے کہ ہم ان کے غم کو اپنا غم اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ قرار دیں ۔ اسی طرح ہمیں دعائیں
کرنی چاہئیں کہ وہ عظیم الشان ذمہ داری جو خدا تعالیٰ نے ہم پر عائد کی ہے، جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سپرد کی ہے اور جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہم پر ڈالی
ہے ہم اس کو عمدگی سے ادا کرنے والے ہوں اور ہم میں سے ہر شخص کے دل میں ایسا ایمان
بھرا ہوا ہو کہ جب اس کی موت کا وقت آئے تو وہ اس خوشی سے دنیا کو چھوڑے کہ میں اب
خدا کی گود میں جا رہا ہوں اور درمیان میں دوزخ کا مجھے کوئی خطرہ نہیں ۔“
ا الفاتحة : ٧،٦
66
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء)
الانعام : 91
مشكوة كتاب المناقب باب مناقب ابی بکر ۔
بخاری كتاب كفارات الايمان باب الكفارة قبل الحنث و بعده،
مسلم كتاب الامارة باب النهي عن طلب الإمارة -
۵ سنن ابو داؤد كتاب الأدب باب في المشورة -
سنن ابی داؤد كتاب العلم باب التشديد في الكذب على رسول الله
صلى الله عليه وسلم -
ك تذكرة الحفاظ جلد 1 صفحه ۱۹ دار الكتب العلمية بيروت لبنان الطبعة
الاولى ۱۹۹۸ء۔
صحیح بخارى كتاب البيوع باب الخياط
المائدة : ١١٨
ما سنن ابو داؤد كتاب الطلاق باب في كراهية الطلاق -
ال البقرة : ٢٢٠

خطابات شوری جلد دوم
۵۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۱ء
۱۲ صحیح بخاری كتاب الوضوء باب وضع الماء عند الخلاء ۔
موسوعه امثال العرب جلد ۴ صفحه ۲۶۵ مطبع بیروت لبنان ۔
سلسلة الاحاديث الضعيفة والموضوعة از محمد ناصر الدین الباني
صفحه ۱۱۰ حدیث نمبر ۳۶ مكتبة المعارف رياض -
۱۵ ال عمران : ۱۱۳

آج 10 میں سے 10 باقی