دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
۵۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کوشش کی جائے یا کہ اختتام جنگ تک انتظار کیا جائے ۔ خرچ کے تخمینہ
اور دیگر امور کے متعلق اجلاس مشاورت میں روشنی ڈالی جائے گی
دوسرا دن
وسرے روز کار نازک حالات میں اپنے فرائض کو سمجھیں مجلس مشاورت کے دوسرے روز کار روائی کے آغاز میں تلاوت قرآن کریم کے بعد
حضور نے تمام مجمع سمیت دعا کروائی اور اس کے بعد فرمایا :-
دو
دنیا اس وقت سخت نازک حالات میں سے گزر رہی ہے ہمارے سامنے جو کام ہے وہ
بہت اہم اور عظیم الشان ہے اور ہم اسے پورا نہیں کر سکتے جب تک کہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور
نصرت ہمیں حاصل نہ ہو۔ ہمیں بہت زیادہ خشیت اللہ اور بہت زیادہ ایمان اور بہت زیادہ
قوت عملیہ سے کام لینا چاہئے ۔ ہمارے لئے آج حقیقی معنوں میں زندگی اور موت کا سوال
پیدا ہو رہا ہے۔ میں اس لفظ کو اس کے عام معنوں میں استعمال نہیں کر رہا۔ لوگ بالعموم
معمولی معمولی باتوں کے لئے یہ لفظ استعمال کرتے ہیں لیکن حقیقتاً یہ اپنے اندر بہت بڑی
اہمیت رکھتا اور ایسے ہی موقع پر بولا جا سکتا ہے جب واقعی کسی قوم یا کسی انسان کے لئے
مرجانے کا سوال ہو، خواہ وہ موت جسمانی ہو یا روحانی اور میں اس لفظ کی پوری پوری
اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے آج یہ کہہ سکتا ہوں کہ واقعی اس وقت جماعت کے لئے زندگی
اور موت کا سوال ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مدد آڑے نہ آئے تو ممکن ہے
کہ ہماری مسلسل کامیابی کا دور کچھ عرصہ کے لئے مٹ جائے ۔ اس وجہ سے ضروری ہے کہ
ہم بہت زیادہ اپنے فرائض کو سمجھیں اور دعائیں کریں، بہت زیادہ دعائیں کریں اور بہت
زیادہ ایمان اپنے دلوں میں پیدا کریں تا اللہ تعالیٰ جس کے اختیار میں ترقی ہے اور جس کے
فضل کے ماتحت ہم نے آج تک ترقی کی بھی ہے، جس کے ہاتھ میں موت اور حیات
دونوں ہیں ہمیں اپنی حفاظت میں لے لے۔ پس اپنے آپ کو ایسا بنا لو کہ اللہ تعالیٰ کا فضل
نازل ہونے لگے اور خدا تعالیٰ اس بات سے رُکے کہ اس جماعت کو کوئی ایسی تکلیف پہنچے
*
خطابات شوری جلد دوم
۵۸۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
جس کے نتیجہ میں اس کی ترقی خواہ عارضی طور پر ہی سہی رُک جائے ۔
منذر رویا میں نے بہت سے رو رؤیا دیکھے ہیں جن کا ذکر میں مناسب نہیں سمجھتا اور بعض کو
میں نے کسی کے سامنے بھی بیان نہیں کیا لیکن وہ بہت سے خطرات پر دلالت
کرتے ہیں گو ان میں سے بعض خوشکن بھی ہیں اور ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آخر ہماری
کامیابی کی صورت نکل آئے گی لیکن اگر درمیان میں ایسے حوادث پیش آ جائیں جو جماعت
کے وجود کو قریب قریب ملیا میٹ کر دیں تو آخری کامیابی اتنی خوشکن نہیں رہ جاتی ۔
جماعت کو اجتماعی اور انفرادی دعاؤں کی تلقین لیکن اگر جماعت اجتماعی اور
انفرادی دعاؤں میں لگ جائے
۔
تو چونکہ یہ جماعت خدا تعالیٰ کی جماعت ہے وہ اس کی دعاؤں کو ضرور سنے گا ۔ پس چاہئے کہ
دوست انفرادی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی دعاؤں میں لگ جائیں ۔ نماز کی آخری
رکعت میں امام دعا کرے امام دعا کرے اور سب مقتدی اس کے ساتھ شامل ہوں ۔ اور اگر سب دوست
اس طرح دعاؤں میں لگ جائیں تو ضرور ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دعاؤں کو سن کر جو دراصل اس
کے دین کے لئے ہی ہوں گی جماعت کو بچالے اور ان خطرات کو جو اس کے کاموں پر اثر
انداز ہو سکتے ہیں دور کر دے ۔ اللہ تعالیٰ کو اپنا دین ایسا پیارا ہے جیسے ماں کو اکلوتا بیٹا پیارا
ہوتا ہے اور جب ہم اُس چیز کے لئے جو اُسے اس درجہ پیاری ہے اتنی دعائیں کریں تو وہ
اپنی شان محبوبیت اور شانِ رحمانیت کے ماتحت ہماری دعاؤں کو بہانہ رکھ کر اپنی تقدیر کو بھی
بدل دے گا ۔ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے یا ہونے والا ہے وہ دنیا کے لحاظ سے گو بہت اہمیت
رکھتا ہو مگر اللہ تعالیٰ کی تقدیر کے لحاظ سے کچھ نہیں ۔ اس کے نزدیک سب سے زیادہ اہمیت
رکھنے والی چیز وہی ہو سکتی ہے جو اُس کے دین پر نیک اثر ڈالنے والی اور اسلام کو تقویت
دینے والی ہو۔ پس دین اور اسلام پر خطرناک اثر ڈالنے والی باتوں کو منسوخ کر دینا اُس
کے لئے کوئی بڑی چیز نہیں اور دعا کے نقطہ نگاہ سے یہ کوئی بڑا کام نہیں کہ اللہ تعالیٰ ان
خطرات کو اس کام کی خاطر مٹانے سے دریغ کرے جو اُس کے نزدیک سب سے زیادہ
اہمیت رکھتا ہے۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک دین ہی سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے دنیا کے کام
جب دین کے مقابل پر آئیں تو اللہ تعالیٰ انہیں مٹانے سے دریغ نہیں کرتا۔ یا پھر وہ ان
خطابات شوری جلد دوم
۵۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
دنیاوی کاموں کو مٹانے سے دریغ کرتا ہے جو دینی کاموں کی تائید میں ہوں۔ یا کسی دینی
کام کے مخالف نہ ہوں اور کسی دینی کام کے مقابل پر نہ آئیں ۔ ذیل کی روایت روایتا خواہ کیسی
ہی کمزور ہو لیکن اللہ تعالیٰ کی بے نیازی کی اچھی مثال ہے۔ کہتے ہیں کہ جب طوفانِ نوح آیا
اور پانی بہت اونچا ہونے لگا تو فرشتوں نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا کہ پانی کافی اونچا ہو گیا
ہے، کافی تباہی آچکی ہے اب اسے بند کر دیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ ابھی اور اونچا
ہونے دو۔ پھر اور اونچا ہو ا۔ تو فرشتوں نے عرض کیا کہ اب بند کر دیا جائے تو اللہ تعالیٰ نے
فرمایا کہ نہیں ابھی اور اونچا ہونے دو فلاں پہاڑ کی چوٹی پر ایک درخت کی اوپر کی شاخ پر
ایک چڑیا کا بچہ ہے وہ پیاسا ہے جب تک وہ اپنی چونچ سے نہ پی لے طوفان بند نہ کرو تو دنیا
اپنی ظاہری شان و شوکت کے باوجود کوئی حقیقت نہیں رکھتی بالخصوص جب وہ دین کے
مقابل پر آئے تو اللہ تعالیٰ اسے تباہ کرنے کی کوئی پرواہ نہیں کرتا ۔ پس اس وقت دنیا میں جو
عظیم الشان تغیرات ہو رہے ہیں یا ہونے والے ہیں بے شک یہ بہت اہمیت رکھتے ہیں لیکن
اُسی وقت جب تک کہ وہ دین کے مقابل پر نہ آئیں اور اگر احباب جماعت پالا التزام
دعاؤں میں لگ جائیں حتی کہ اللہ تعالیٰ انہیں دین کے مقابل پر لے آئے تو پھر اس کے
نزدیک ان کی کوئی اہمیت نہ رہے گی اور ان پر خط نسخ کھینچ دے گا۔
دنیا کے عظیم الشان واقعات کے علاوہ اس وقت ہندوستان کے مستقبل کا بھی فیصلہ
ہو رہا ہے۔ انگریز فیصلہ کر رہے ہیں کہ اس ملک کی حکومت کس طرح ہندوستانیوں کے سپرد
کریں اور ہندوستانی زیادہ سے زیادہ جو مطالبہ کر سکتے ہیں وہ دینے کا اعلان برطانوی
حکومت کر چکی ہے۔ اگر کانگرس اس کی مخالفت کر رہی ہے تو صرف اس لئے کہ انگریز ڈر کر
مسلمانوں کو کچھ نہ دیں یہ نہیں کہ کوئی ایسی بات رہ گئی ہے کہ جو ان کو حسب منشاء حاصل نہیں
ہو سکی۔ اس کی مخالفت صرف بہانہ ہے تا کہ اگر وہ مسلمانوں کو کچھ دینے کا ارادہ رکھتی ہو تو نہ
دے۔ جو سکیم برطانیہ کی طرف سے شائع کی گئی ہے جہاں تک اقلیتوں کے حقوق کا سوال
ہے میرے نزدیک اس سے ناقص سکیم اور کوئی نہیں ہو سکتی ۔ بعض نادان مسلمان خوش ہیں کہ
پاکستان مل گیا ہے لیکن حقیقتاً یہ سکیم ایسی ہے کہ یہ ناممکن ہے کہ مسلمان اس کے ماتحت خوش
رہ سکیں بلکہ پہلے جو کچھ مسلمانوں کو حاصل تھا وہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ سکیم یہ ہے کہ جو صوبہ
خطابات شوری جلد دوم
۵۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اسی فیصدی ووٹوں سے مرکز سے علیحدگی کا فیصلہ کرے گا وہ علیحدہ ہو سکے گا۔ اسی فیصدی
ووٹ مسلمانوں کو کسی صوبہ میں حاصل نہیں ہو سکتے ۔ صوبہ سرحد میں ۷۵ فیصدی مسلمان
ہیں۔ سندھ میں فیصدی ۷۵ اور پھر ان دونوں صوبوں میں ایک حصہ کانگرسی ہے جو جو ب کبھی
علیحدگی کے حق میں ووٹ نہ دے گا۔ یہ سکیم پیش کر کے گورنمنٹ نے میرے نزدیک صرف
اپنا پہلو بچا لیا ہے تا نہ کانگرس اعتراض کرے اور نہ مسلم لیگ ۔ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں
میں سے اکثریت کی یہ رائے ہر گز نہیں کہ وہ ہندوستان سے علیحدہ ہو جائیں ۔ وہ جو علیحدگی کا
مطالبہ کرتے ہیں تو اس سے اُن کا مقصد صرف یہ ہے کہ کانگرس پر ایسا سیاسی دباؤ ڈالا جائے
کہ وہ اُن کے حقوق مان لے اور موجودہ سکیم اس مقصد کو پورا نہیں کرتی ۔ صوبہ سرحد میں بھی
اسی فیصدی ووٹ مسلمانوں کو علیحدگی کی تائید میں نہیں مل سکتے اور صوبہ سندھ میں بھی نہیں۔
پھر ان دونوں صوبوں میں ایک معتد بہ حصہ کانگرسی خیالات کا ہے۔ پنجاب میں مسلمان
صرف ۵۶ فیصدی ہیں اور بنگال میں ۵۴ فیصدی ۔ تو جہاں تک سکیم کے اس حصہ کا تعلق ہے
وہ بالکل ناقص ہے۔ دوسرا حصہ اس سکیم کا یہ ہے کہ اگر ایسے ووٹ ۶۰ فیصدی ہوں تو وہ قوم
دعوی کر سکتی ہے کہ ریفرینڈم کیا جائے اِس سے اُسے علیحدگی کا حق حاصل نہیں ہو جائے گا
بلکہ صرف اسے اس مطالبہ کا حق حاصل ہوگا کہ ساری پبلک سے رائے لی جائے ۔ پھر اگر
اس خیال والوں کو اکثریت حاصل ہو تو خواہ وہ ۵۱ فیصدی ہوا سے یہ حق مل جائے گا ۔ اعداد
کے لحاظ سے ہو سکتا ہے کہ صوبہ سرحد میں اس طرح مسلمانوں کو کامیابی ہو سکے لیکن واقعہ یہ
ہے کہ وہاں کے چونکہ کچھ مسلمان ممبر کانگرس کے ساتھ ہیں وہاں بھی اس مطالبہ کی تائید میں
ساٹھ فیصدی ووٹ نہ مل سکیں گے۔ وہاں کی حکومت کچھ عرصہ ہوا کانگرسیوں کے ہاتھ میں
تھی جس کے معنے یہ ہیں کہ بہر حال پچاس فیصدی سے زیادہ ممبر کانگرسی تھے اور دوسرے
لازما ان سے کم ہونگے ۔ سندھ میں بھی یہی حالت ہے وہاں جو پارٹی بھی ہندوؤں سے
سمجھوتہ کرے وہی حکومت قائم کر سکتی ہے۔ پنجاب میں مسلمان ۵۶ فیصدی ہیں ان میں سے
احراری کبھی ان کے ساتھ ووٹ نہ دیں گے۔ پھر شہری آزاد طبقہ بھی ہے۔ اسمبلی میں
مسلمان ممبر ۵۱ فیصدی ہیں ان میں سے بھی چار فیصدی کم سے کم اور نکل جائیں گے باقی
۴۷ - ۴۸ رہ جائیں گے اور ظاہر ہے کہ اتنی قلیل تعداد کچھ بھی نہیں کر سکتی ۔ اس وقت
خطابات شوری جلد دوم
۵۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
مسلمانوں کے کچھ حقوق محفوظ ہیں مگر یہ سکیم : نافذ ہونے کے بعد یہ تحفظ بھی قائم نہ رہ سکے گا
کیونکہ اس کے بعد جو فیصلہ اسمبلی کرے گی وہ بہر حال ماننا ہوگا ۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر مدراس کا صوبہ چاہے تو مرکز سے علیحدہ ہو سکتا ہے، بمبئی کا صوبہ
چاہے تو ہو سکتا ہے، یو۔ پی کا صوبہ چاہے تو ہو سکتا ہے ، بہار اور اُڑیسہ ہو سکتے ہیں مگر کوئی ایسا
صوبہ جس میں مسلمانوں کی اکثریت کہی جاتی ہے وہ نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً مدراس میں چھ فیصدی
مسلمان اور ۹۴ فیصدی ہندو ہیں اُن کو تو فائدہ پہنچ سکتا ہے مگر مسلمانوں کو کہیں بھی کوئی فائدہ
نہیں پہنچ سکتا۔ پنجاب میں اس وقت جو یونینسٹ حکومت قائم ہے اس میں دوسری قوموں
کے ممبر بھی شامل ہیں اور ان کی امداد سے یہ حکومت قائم ہے۔ وہ زمیندار اور غیر زمیندار
کے سوال پر تو اکٹھے ہو سکتے ہیں مگر اور کسی معاملہ میں مسلمانوں کے ساتھ نہیں مل سکتے ۔
چنانچہ سر چھوٹو رام عَلَی الاعلان کہہ چکے ہیں کہ وہ پنجاب کی مرکز سے علیحدگی کے حق میں
ہرگز ووٹ نہ دیں گے ۔ مسلمانوں کے فائدہ کی صرف ایک ہی صورت ہو سکتی ہے اور وہ یہ
کہ بعض ہندو اور سکھ ممبروں کو وہ ساتھ ملا سکیں لیکن اگر کوئی غیر مسلم ان کے ساتھ ملے تو وہ
وہی لے کر راضی ہوں گے کہ جس کے دینے سے مسلمانوں کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہے گا
اس لئے میرے نزدیک موجودہ سکیم کا جو ڈھانچہ شائع ہوا ہے وہ مسلمانوں کے لئے سخت
مصر ہے۔ میں نہیں جانتا کہ مسلم لیگ اس بارہ میں کیا فیصلہ کرے گی لیکن لیڈروں کے جو
بیانات میں نے پڑھے ہیں اُن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خوش ہیں۔
ابھی رستہ میں ایک دوست نے ذکر کیا کہ ایک مسلمان اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان
قائم ہو گیا لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس وقت مسلمانوں کو جو کچھ تحفظات حاصل ہیں وہ بھی باقی
نہ رہیں گے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہندوؤں نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ شور مچا دو کہ مسلمانوں
کو پاکستان مل گیا تا مسلمان جو نسبتا کم تعلیم یافتہ ہیں خوش ہو جائیں ۔ یہ حالات بھی ہمارے جو
لئے خطرناک ہیں گاندھی جی اور ان کے ساتھیوں کا یہ فیصلہ ہے کہ ان کے سوا راجیہ میں عام
تبلیغ اور تبدیلی مذہب کی اجازت کسی کو نہ ہوگی ۔ پس اگر یہ سکیم موجودہ صورت میں منظور ہو
گئی تو یہ سخت خطرناک بات ہوگی ۔ مسلمانوں کو اللہ تعالیٰ سمجھ دے اور وہ صاف طور پر
حکومت کو بتا دیں کہ وہ اس سکیم کو موجودہ صورت میں ہرگز قبول نہ کریں گے ۔ ان کو دلوں
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
سے یہ غلط خیال نکال دینا چاہئے کہ انہیں کچھ مل گیا ہے ملا ملایا کچھ نہیں بلکہ پہلے جو کچھ
حاصل تھا اُس کے بھی ہاتھ سے جاتے رہنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
۱۳۰۰ کے تھے اور
اس کے بعد میں اس امر پر خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ سوائے چند ایک کے جماعتوں
نے بجٹ کو بالعموم پورا کیا ہے بلکہ بعض کا چندہ تو بجٹ سے زیادہ ہو گیا ہے۔ تحریک جدید
میں بھی یہی نظارہ دکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ سال تحریک جدید کے وعد - کے وعدے ۱۳۰۰۰۰
اُس وقت تک ۳۹ ہزار وصول ہوا تھا ۔ مگر اس سال اب تک ۵۶ ہزار وصول ہو چکا ہے۔
صد را انجمن احمد احمد به یہ کے بجٹ میں سے بھی بھی گزشتہ گزشتہ سال سال اب اب تک کم وصولی ہوئی تھی مگر اس سال
اندازہ سے زیادہ وصول ہو چکا ہے اور مجموعی چندہ مقررہ بجٹ سے زیادہ ہے۔ اس میں
شک نہیں کہ اس میں ایک حصہ ان ملازمین کے چندوں کا ہے جو پہلے بیکار تھے مگر اب جنگ
کی وجہ سے ملازم ہو گئے ہیں مگر یہ سارا حصہ اُن کا ہی نہیں بلکہ اس میں کچھ حصہ جماعت کی
بیداری کا بھی ہے اور جماعت میں اِس بیداری پر میں خوشی کا اظہار کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یہ
نہیں کہ یہ بیداری تبلیغ اور سلسلہ کے دوسرے کاموں میں بھی ہے مگر جتنا بھی اچھا کام
جماعت نے کیا ہے میں اُس پر اظہار خوشنودی کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ
وہ جماعت کے اس اخلاص کی قدر فرمائے اور آئندہ ان کے اخلاص میں ترقی دے اور
مزید نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے ۔“
اپنی اولاد کی تعلیم و تربیت کا خود فکر کرو مجلس مشاورت میں سب ں مشاورت میں سب کمیٹی نظارت
ہوئی کہ :۔
دو
تعلیم و تربیت کی طرف سے یہ تجویز پیش
اگر کسی احمد یہ جماعت کے پانچ میل کے دائرہ کے اندر اندر
احمدی بچوں کی تعداد پچاس سے زیادہ ہو تو وہاں کم از کم احمد یہ پرائمری
یہ
سکول جاری کرنے کی کوشش کی جائے ۔ فی الحال تجربہ تین سکول کھولنے
منظور کئے جائیں ۔“
66
ممبران کی بحث کے بعد جب ووٹ لئے گئے تو یہ تجویز رڈ ہو گئی ۔ اس موقع پر
خطابات شوری جلد دوم
حضور نے فرمایا :-
۵۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اگر چہ یہ تجویز رڈ ہو گئی ہے مگر کئی باتیں ہمارے سامنے آ گئی ہیں جو پہلے ہمیں معلوم
نہ تھیں یا جو بھول گئی تھیں ۔ جو سکول کسی زمانہ میں انجمن نے جاری کئے تھے اُن میں سے
بعض کے متعلق تو مجھے علم تھا کہ وہ چل رہے ہیں مگر سب کے متعلق علم نہ تھا جو انجمن نے
جاری کئے تھے اور اب کسی نہ کسی طرح زندگی کے دن پورے کر رہے ہیں۔ جو استاد اُن کو
چلائے جا رہے ہیں اُن کی مشکلات کا ہمیں علم نہ تھا نہ تھا اور اس بحث کا یہ فائدہ ہوا کہ ان کی
مشکلات ہمارے سامنے آگئی ہیں۔ اُن کے لئے ہمدردی کے جذبات ہمارے دلوں میں
پیدا ہو گئے ہیں اور ان کی خدمات کی قدر پیدا ہوئی ہے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ تعلیم و تربیت
کا تعلق جماعت کے ہر فرد کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ یہ امید رکھنا کہ دنیا کا کوئی سکول یا کوئی
بڑے سے بڑا محکمہ تعلیم و تربیت کا کام کر سکتا ہے بالکل غلط امید ہے۔ آپ لوگوں کو خواہ بُرا
لگے یا اچھا سچی بات یہی ہے کہ جب تک جماعت کے دوست فردا فردا اپنی اور اپنی اولاد کی
تعلیم و تربیت کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہ کریں گے یہ بات بالکل ناممکن ہے۔
خدا تعالیٰ نے تعلیم و تربیت کا اختیار خود ہمیں دیا ہے مگر ہم اسے استعمال نہیں کرتے ۔ مبلغ یا
مدرس تعلیم و تربیت کا کام کبھی نہیں کر سکتے ۔ میرا سینکڑوں بار کا تجربہ ہے کہ جماعتوں نے
شکایت کی کہ مبلغ ہمارے پاس نہیں آتے مگر جب مبلغ وہاں گیا تو اس نے آ کر شکایت کی
کہ جماعت کوئی فائدہ اٹھانا نہیں چاہتی ۔ ایک حصہ بے شک فائدہ اٹھاتا ہے مگر بہت سا
حصہ ایسا ہے جو فائدہ نہیں اٹھاتا۔
میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں اور اب پھر یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ اگر
دوست وا واقعی احمدیت سے فائدہ اٹھانا اٹھانا چاہتے ہیں اور خدا خدا تو تعالیٰ کو خوش کرنا چاہتے ہیں تو
اپنے دلوں میں فیصلہ کر لیں کہ تعلیم و تربیت کا کام وہ خود کریں گے کوئی مبلغ یا مدرس یہ کام
نہیں کر سکتا۔ پیر اکبر علی صاحب اس وقت آپ لوگوں کے سامنے بیٹھے ہیں پہلے میری
رائے یہ تھی کہ وہ تعلیم کا کام اچھی طرح نہیں کر سکتے یوں بھی وہ بہت مصروف آدمی ہیں۔
اسمبلی کے ممبر ہیں، ڈسٹرکٹ بورڈ میں بھی ہیں ، مسلم لیگ کے بھی ممبر ہیں، ریاست کے
قانونی مشیر ہیں اور اپنی پریا اور اپنی پریکٹس بھی کرتے ہیں مگر پھر بھی وہ بچوں کی تعلیم کا بہت اچھا خیال
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
رکھتے ہیں۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ ان سے زیادہ بہتر تعلیم نہیں ہو سکتی لیکن بہر حال وہ ایک نمونہ
ہیں اگر چہ اور بھی کئی ایسی مثالیں ہیں مگر پیر صاحب کا ماحول ایسا ہے کہ مجھے ان سے امید نہ
ہو سکتی تھی اور ان کے لڑکے عزیزم پیر صلاح الدین صاحب کے متعلق میرا خیال تھا کہ
انہوں نے خود کوشش کر کے دینی تعلیم حاصل کی ہے مگر جب میں فیروز پور گیا اور ان کے
دوسرے بچوں کو دیکھا تو مجھے معلوم ہوا کہ اس میں پیر صاحب کی کوشش کا دخل ہے۔ اور بھی
ایسے دوست جماعت میں ہیں مگر جو یہ امید رکھتے ہیں کہ انجمن اُن کے لئے سکول کھولے
اور مدرس اور مبلغ مقرر کرے وہ غلطی کرتے ہیں ۔ بیشک اگر طاقت ہو تو ضرور سکول بھی
کھولے جائیں مگر حقیقت یہی ہے کہ تعلیم و تربیت کا کام سکولوں اور مبلغوں سے نہیں ہو سکتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک بھی سکول نہ تھا مگر پھر بھی یہ کام نہایت اعلیٰ
پیمانہ پر ہوتا تھا اور اس کی وجہ یہی ہے کہ صحابہ میں سے ہر ایک نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ یہ میرا
کام ہے کہ خود دین سیکھوں اور دوسروں کو سکھاؤں ۔
تو اصل تربیت خود ماں باپ ہی کر سکتے ہیں اس لئے میں احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ
وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب خود پڑھیں اور بچوں کو
پڑھائیں آپ لوگوں میں سے اکثر ہیں جو کسی احمدی سکول میں نہیں پڑھے مگر دوسرے
سکولوں میں پڑھنے کے باوجود احمدی ہوئے ۔ اسی طرح اگر آپ لوگ اپنے بچوں کو دینی
تعلیم دیں تو وہ دوسرے سکولوں میں پڑھنے کے باوجود دینی تعلیم و تربیت اچھی حاصل کر
سکتے ہیں مگر میں نے دیکھا ہے دوست اس بات کی طرف خاص توجہ نہیں کرتے ۔ ایک احمدی
طالب علم نے مجھے ایک دفعہ لکھا کہ میرے والد صاحب میرے نام اخبار الفضل جاری نہیں
کراتے ۔ ان کی دو بیویاں تھیں اور پہلی کے ساتھ اُن کے تعلقات کشیدہ تھے میں نے خیال
کیا کہ یہ بیٹا اُس بیوی سے ہوگا مگر جب میں نے ان سے پوچھا تو معلوم ہوا کہ وہ ان کی
دوسری بیوی سے ہے۔ جب میں نے ان سے دریافت کیا کہ وہ اس کے نام الفضل کیوں
جاری نہیں کراتے ۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں کہ مذہب کے بارہ میں اس
کی رائے آزاد ر ہے۔ میں نے اُن سے کہا کہ آپ نے اسے دُنیوی تعلیم کے لئے کالج میں
بھیجا ہوا ہے جہاں وہ فلسفہ کی کتابیں اس پر اثر ڈالتی ہیں جو وہ پڑھتا ہے، جہاں اُس کے
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
استاد اور دوست اثر ڈالتے ہیں ۔ آپ کا یہ خیال ہے کہ ان میں سے کوئی بھی اس کے مذہبی
خیالات پر گمراہ کن اثر نہیں ڈالتا ؟ آپ نے اس پ نے اس کے لئے زہر کا انتظام تو کر رکھا ہے مگر
تریاق آپ کو پسند نہیں ۔ وہ جن کا کوئی حق نہ تھا کہ اسے مذہب کے بارہ میں کچھ سکھاتے وہ
تو سکھا رہے ہیں مگر آپ جن کا فرض تھا ! تھا اس سے غافل ہیں ۔
نظارتوں کے فرائض بہر حال دوستوں کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لینی چاہئے
کہ تعلیم و تربیت کی ذمہ داری ہر ایک پر ہے چند ایک سکول جاری
کر دینے سے یہ کام نہیں چل سکتا اور میں سمجھتا ہوں کہ اس سال نظارت کو اس کا خیال آنا
مفت کرم داشتن والی بات ہے۔ ہیں سال پہلے اسے یہ خیال نہیں آیا مگر اب جبکہ اس کا
موقع نہ تھا اس کی طرف سے یہ تجویز پیش کر دی گئی ہے۔ یہ امر بھی قابل افسوس ہے کہ اس
محکمہ نے اُن سکولوں کی طرف کوئی توجہ نہیں کی جو پہلے سے جاری ہیں بھلا ان کی نگرانی میں
نظارت کا کیا حرج تھا۔ اور ہمیں ممنون ہونا چاہئے اُن نوجوانوں کا جنہوں نے تعلیم کے لئے
اپنی زندگیاں وقف کیں اور سکولوں کو چلاتے رہے۔ میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ جب
تک جماعتوں سے نظارتیں میل ملاپ نہیں بڑھاتیں وہ اپنے فرائض کو اچھی طرح ادا نہیں
کرسکتیں۔ بار بار ملنا، جماعتوں کی مشکلات معلوم کرنا، سادگی سے ان کی تقاریب میں
شرکت کرنا ان کے لئے بہت ضروری ہے۔
مبلغین کے فرائض میں نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ ہمارے سلسلہ کے مبلغین کو جماعت
کی تعلیم و تربیت کے لئے اپنے آپ کو ذمہ دار سمجھنا چاہئے اور مجھے
افسوس ہے کہ اب تک وہ ایسا نہیں سمجھتے وہ جہاں جاتے ہیں وفات مسیح ، صداقت مسیح موعود یا
کسی اور مسئلہ پر تقریر کرتے ہیں اور واپس آ جاتے ہیں اور وہ اپنی کوئی ذمہ داری نہیں سمجھتے
بلکہ میں تو بعض مبلغین کو بھی اچھا احمدی نہیں سمجھتا، وہ بالکل ملنٹے ہیں اور ان میں اور
دیو بندی ملانوں میں کوئی خاص فرق نہیں۔ چند ایک آیات یاد کر رکھی ہیں یا چند ایک دلائل
رٹے ہوئے ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہ سنا کر آ جاتے ہیں ۔ میں سب کے متعلق ایسا نہیں
کہتا لیکن کسی کا نام بھی نہیں لیتا مگر یہ ضرور کہوں گا کہ ہمارے مبلغین میں سے بعض ایسے ہیں
کہ جب میں اُن کی شکلیں دیکھتا ہوں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دماغ تکبر اور غرور
-
خطابات شوری جلد دوم
مالد
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
سے بھرے ہوئے ہیں اور وہ یوں ہاتھ مار مار کر اور اکڑ اکڑ کر چلتے ہیں کہ گویا وہ عام لوگوں
سے بالا ہستی رکھتے ہیں اور دنیا کا فرض سمجھتے ہیں کہ اُن کی قدر کرے۔ جب تک مبلغ اپنی
حالت کو نہ بدلیں اور جب جب تک نظارت تبلیغ اپنے آپ کو تعلیم و تربیت کا بھی ذمہ دار نہ سمجھے
یہ کام نہیں ہو سکتا بلکہ تبلیغ کا کام بھی تسلی بخش طور پر نہیں ہو سکتا ۔ میری سمجھ میں تو یہ کبھی نہیں آیا
کہ کیوں یہ سمجھا جائے کہ مبلغ معلم نہیں ہیں اور وہ کیوں یہ خیال کریں کہ اُن کا کام صرف
تبلیغ ہے تعلیم و تربیت سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ۔ کیا خدا تعالیٰ کا نوکر بھی کبھی یہ خیال کر سکتا
ہے کہ فلاں نیک کام میرے فرائض میں داخل نہیں ؟ اگر تو وہ مومن ہیں تو خواہ انہیں ڈنڈے
پڑیں اُنہیں جماعت کی تعلیم و تربیت کے کام کو کبھی فراموش نہ کرنا چاہئے ۔ لیکن واقعہ یہ ہے
کہ ان کو با قاعدہ تنخواہ ملتی ہے لیکن پھر بھی ان میں سے بعض تبلیغ تو کرتے ہیں، دن میں
صرف آدھ گھنٹہ اور باقی وقت لمبی تان کر سوتے ہیں یا سیر کرتے رہتے ہیں اور پھر سمجھتے یہ
ہیں کہ وہ مبلغ ہیں اور اس لئے لوگوں کو ان کی بڑی قدر کرنی چاہئے۔ حالانکہ چاہئے یہ کہ
جب کوئی مبلغ باہر جائے تو جماعت کے دوستوں کی تربیت اور تعلیم کا بھی کام کرے، دعاؤں
پر زور اور نمازوں کی پابندی اپنے عمل سے دکھائے۔ مگر یہ بات نہیں ۔ جو مبلغ اس وقت پیدا
ہو رہے ہیں اُن کی ان باتوں کی طرف توجہ نہیں ۔ نظارت تعلیم و تربیت کو شکوہ ہے کہ تربیت
کے لئے انسپکٹر نہیں ملتے حالانکہ اگر مبلغین میں ایسی روح ہوتی کہ وہ اپنے آپ کو مبلغ سمجھنے
کی بجائے مومن ہی سمجھتے تو انسپکٹروں کی کوئی ضرورت ہی باقی نہ رہتی۔ اس وقت ۴۰-۵۰
مبلغ ہیں جو کام یہ سب نہیں کر سکتے وہ دو چار انسپکٹر کیسے کر سکتے ہیں۔ مبلغ کے معنے تو یہ ہیں
کہ جو دین کی تبلیغ و اشاعت کو اپنی زندگی کا مقصد قرار دے لے۔ ایسے شخص کو اگر ملازمت
سے نکال بھی دیا جائے تو بھی وہ تبلیغ ہی کرے گا لیکن ہمارے مبلغین میں کتنے ایسے ہیں جن
کو اگر نکال دیا جائے تو بھی وہ تبلیغ ہی کریں گے ۔ اس وقت تک جتنے بھی نکالے گئے ہیں
ان میں سے کسی نے مدرسی کر لی ، کسی نے کوئی اور کام ، کسی نے کوئی سرکاری نوکری کر لی۔
اس کے معنے یہ ہیں کہ یہ لوگ در حقیقت مبلغ نہ تھے صرف تنخواہ دار تھے اور اس کی مثال ایسی
ہی ہے جیسے انگریزوں کے ملازم ہوتے ہیں۔ انگریزوں نے تنخواہ دی تو اُن کی ملازمت کر
لی اور جاپانیوں نے دی تو اُن کے نوکر ہو گئے ۔ ایسی مثالیں بھی ہیں کہ ہم نے ایک مبلغ کو
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
نکال دیا تو وہ جا کر پیغامیوں سے مل گیا جس کے معنے یہ ہیں کہ ان مبلغین میں جماعت کے
عام مومنوں جتنا ایمان بھی نہ تھا اور یہ بھی تعلیم و تربیت کا نقص ہے کہ ایسے مبلغ پیدا نہیں ہو
رہے اور مبلغین کا انتخاب کرنے والوں پر بھی اس کی ذمہ داری ہے۔
ناظر ان کے فرائض میرے پاس کئی شکائتیں ایسی آتی ہیں کہ مبلغین جب باہر جاتے
ہیں تو تمسخر سے کام لیتے ہیں، گالیاں دیتے ہیں اور دوسروں کو
اُکساتے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ جو ناظر ایسے مبلغین کے متعلق رپورٹ سن کر خاموش رہتا
ہے اُس کا ایمان بھی مشتبہ ہے۔ میرے نزدیک خود نظارت بھی بہت تربیت کی محتاج ہے۔
دن گزرتے جاتے ہیں اسلام کے لئے زیادہ سے زیادہ خطرات پیدا ہو رہے ہیں مگر نظارت
میں کوئی اصلاح نہیں ۔ ابھی بجٹ آپ لوگوں کے سامنے آئے گا اور آپ دیکھیں گے کہ
اس کی تیاری میں کیسی غفلت اور لاپرواہی سے کام لیا گیا ہے۔ کوئی محنت نہیں کی گئی اور
کوشش کی گئی ہے کہ مجبور کر کے اسے منظور کر لیا جائے ۔ اس بجٹ کی مثال ایسی ہی ہے جیسے
یہ بات پیش کی جائے کہ مسجد کی چھت پر پانی کھڑا ہے ایک ہزار روپیہ دیا جائے تو وہ بیچ سکتی
ہے۔ اب کون ہے جو مسجد کی چھت کا گرنا گوارہ کرے گا اور اس کے لئے روپیہ کی منظوری
کی مخالفت کرے گا اسی طرح کا بجٹ ہے جو پیش کیا گیا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ ہم جو
اخراجات پیش کرتے ہیں انہیں مانو اور اگر نہیں مانتے تو ہم مجبور کر کے منوائیں گے حالانکہ
اگر دیانتداری سے غور کیا جاتا اور محنت کی جاتی تو ایسی راہیں نکل سکتی تھیں کہ کمی بھی ہو جاتی
اور کام بھی چل سکتا ۔ پس میں اپنے آپ کو بھی اور آپ لوگوں کو بھی یہ نصیحت کرتا ہوں کہ
اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو ان ذمہ داریوں کا احساس کرو جو ہم پر عائد ہیں جو آئندہ سینکڑوں جو
سال کے لئے ہیں۔ آئندہ سینکڑوں سالوں کے لئے دنیا کی قسمتوں کا فیصلہ ہم سے وابستہ
ہے ہم آج جو فیصلہ کریں گے وہ آئندہ سینکڑوں سالوں کے لئے دُنیا کی قسمتوں کا فیصلہ کر
دیں گے۔ ان تغیرات کی باگ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہاتھوں میں دی ہے اور یہ کام خدا تعالیٰ
کی مدد کے بغیر نہیں ہو سکتا ۔ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کرو اور اپنی نیتوں کو درست کرو۔
اسی رو میں میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ناظر بھی اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتے ۔
ان میں پارٹیاں بن گئی ہیں اور وہ باہم لڑتے ہیں۔ ناظر امور عامہ ناظر اعلیٰ کی چھٹکی لیتا ہے
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اور ناظر اعلیٰ اُس کی ٹچٹکی لیتا ہے۔ ایک میرے پاس آ کر دوسرے کی شکایت کرتا ہے اور
دوسرا اُس کی کرتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ میں بے وقوف نہیں ہوں اور سب باتوں کو
سمجھتا ہوں مجھے ان پر رحم آتا ہے اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے ۔ چاہئے
تو یہ تھا کہ وہ دوسروں کے اختلاف بھی دور کرتے مگر خود ان میں پارٹی بندیاں ہو گئی ہیں۔
ایک کہتا ہے فلاں نے یہ کام کر دیا اور دوسرا کہتا ہے فلاں نے یہ کیا۔ میں ان کو اصلاح کا
موقع دیتا جا رہا ہوں ۔ جو تقویٰ اللہ چاہئے وہ ان میں نظر نہیں آتا ، خشیت اللہ باقی نہیں۔
میں ابھی موقع دیئے جا رہا ہوں لیکن جب میں نے دیکھا کہ ان کی اصلاح نہیں ہو سکتی تو
کہہ دوں گا کہ آپ لوگ تشریف لے جائیں ۔ وہ اپنے مقام کو نہیں سمجھتے اللہ تعالیٰ نے دین
کی باگ ان کے ہاتھ میں دی ہے اور اپنے رسول کے تخت پر ان کو بٹھایا ہے مگر وہ اس مقام
کو نہیں سمجھتے اور ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے ہیں ۔ اگر یہی حالت رہی تو یا تو ان کے
ایمان مسخ ہو کر وہ خود مرتد ہو جائیں گے اور یا نکال دیئے جائیں گے ۔ میں اللہ تعالیٰ سے
پناہ مانگتا ہوں کہ میں سلسلہ کے کام میں کسی کی رعایت کروں ۔ مجھے نہ نظارت کی کوئی پرواہ
ہے نہ جماعت کی ۔ اور اگر ان کی اصلاح نہ ہوئی تو مجھے ان میں سے کسی کو نکالنے میں کوئی
دریغ نہ ہو گا خواہ کوئی میرا بھائی ہو یا بیٹا یا کوئی اور رشتہ دار ۔ میں خدا تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں
کہ وہ مجھے اس امر کی توفیق دے کہ میں سلسلہ کے مفاد کے لحاظ سے کسی کی کوئی پرواہ نہ
کروں۔
کر لو اور لع تربیت ایمان سے پیدا ہوتی ہے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو جو دیکھو قرآن کریم
سمجھو۔
نے کیسی موٹی مثال تربیت کی دی ہے۔ فرعون حضرت موسی کے مقابلہ پر بازیگروں کو لایا۔
ان لوگوں کی تربیت اور اخلاق جس قسم کے ہوتے ہیں وہ سب جانتے ہیں ۔ یہ لوگ ذلیل
طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے سب کام ایک دھوکا کی شکل رکھتے ہیں ہاتھ ادھر مارا اور
چیز اُدھر سے نکال دی۔ ظاہر ایسا کرتے ہیں کہ گویا وہ پیٹ میں سے گولہ نکال رہے ہیں لیکن
نکالتے دراصل آستین میں سے ہیں ۔ چنانچہ جب ان کو فرعون نے حضرت موسی کے مقابلہ
کے لئے بلایا تو اُنہوں نے پہلے یہی کہا کہ اچھا اگر ہم خوش کریں گے تو آپ کیا دیں گے؟