دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اس سے بھی اُن لوگوں کی ذہنیت کا اندازہ ہو سکتا ہے لیکن جب حضرت موسی کے معجزہ نے
ان کو مغلوب کر دیا اور ان پر ظاہر ہو گیا کہ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو فوراً ایمان لے
آئے ۔ یہاں تک تو دلیل کی بات تھی جو انہوں نے مان لی مگر آگے تربیت کا حصہ ہے۔
فرعون نے ان کو دھمکی دی کہ میں تمہیں بہت اذیت دوں گا بلکہ یہاں تک کہا کہ صلیب پر لٹکا
دوں گا کیونکہ تم لوگوں نے مجھے ذلیل کرایا ہے ۔ تو دیکھو وہی لوگ جو ایک منٹ پہلے کہہ
رہے تھے کہ اچھا مولا خوش کریں گے تو دلاؤ گے کیا ؟ وہ فرعون کی اس دھمکی کے جواب میں
کہتے ہیں کہ اگر تو ہمیں پھانسی بھی دے دے گا تو کیا ، تو ہماری جان ہی لے سکتا ہے اس سے
زیادہ کیا کر سکتا ہے۔ تو یہ تربیت ایمان کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے ۔
حضرت خلیفہ اول فرمایا کرتے تھے کہ ایک بڑھیا عورت کو ایک پیسہ کا خط اس کا کوئی
عزیز لکھتا ہے تو وہ جب تک اسے سات مختلف لوگوں سے پڑھوا کر نہ سن لے اُسے چین نہیں
آتا لیکن قرآن کریم جو خدا تعالیٰ کا کلام ہے اس کے پڑھنے کی طرف مسلمانوں کو کوئی توجہ
نہیں۔ پس اپنے دلوں میں ایمان پیدا کرو۔ اگر دل میں ایمان پیدا ہو جائے تو تعلیم و تربیت
خود بخود درست ہو جاتی ہے ۔ پس میری آپ لوگوں کو پہلی اور آخری نصیحت یہی ہے کہ
اپنے دلوں میں ایمان پیدا کرو۔ اپنی اور اپنی اولادوں کی تعلیم و تربیت کا خود فکر کرو محکمے اور
ناظر وغیرہ یہ کام نہیں کر سکتے ۔“
و
مبلغین تبلیغ کے علاوہ تعلیم و تربیت علا و تعلیم و تربیت کا کام بھی کریں سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت
ہوئی کہ :۔
دو
کی طرف سے یہ تجویز پیش
جماعت کی دینی تعلیم و تربیت کی اہمیت اور مبلغین سلسلہ کے
اس طرف کما حقہ توجہ نہ دے سکنے کی وجہ سے کم از کم دو انسپکٹر نظارت ھذا
کے لئے منظور کئے جائیں ۔“
66
بعض ممبران مشاورت کے اظہار خیال کے بعد حضور نے مبلغین کے کام کی وضاحت
کرتے ہوئے فرمایا :-
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
بھی اس کی
تقریر کا اثر "میں نے کئی بار خطبات میں بھی اور مبلغین کے اجلاسوں میں بھی اس
طرف توجہ دلائی ہے مگر پھر بھی اس پر عمل نہیں ہوتا ۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو
جو طاقتیں دی ہیں ان کو ۲۴ گھنٹہ تک کوئی مبلغ بھی تبلیغ پر صرف نہیں کر سکتا ۔ عیسائی مشنری تو
ہفتہ میں صرف ایک بار تقریر کرتے ہیں اور وہ بھی آہستہ آہستہ اور صرف ۲۰ منٹ یا آدھ گھنٹہ
تک ۔ پھر بھی ڈاکٹری کتب میں مستقل بیماری Clergyman's Sore Throat کہلاتی
ہے گویا وہ سمجھتے ہیں کہ ہفتہ میں ایک بار آہستہ آہستہ بولنے سے بھی گلا خراب ہو جاتا ہے۔
کام کی اوسط ۶، ۷ گھنٹہ روزانہ ہے اور اتنا عرصہ ہر روز کون بول سکتا ہے اور اگر کوئی روز اتنا
بولے تو یا پاگل ہو جائے گا یا اسے سل ہو جائے گی ۔ بولنے کا اثر انسان کے اعصاب پر
بہت برا پڑتا ہے اس لئے ناممکن ہے کہ دنیا میں کوئی ایسا مبلغ مل سکے جو سارا وقت خالص
تبلیغ کر سکے اگر کوئی ایسا دعویٰ کرتا ہے تو وہ جھوٹ بولتا ہے۔ اسی وجہ سے انبیاء جہاں مبلغ
ہوتے ہیں وہاں معلم او اور مربی بھی ہوتے ہیں۔ اور یہ سب کام ان کے سپرد ہوتے ہیں اور
وہ یہ مختلف کام کرتے ہیں۔ خالص تبلیغ سارا دن کرنا مشکل ہے پس مبلغین کو تبلیغ کے ساتھ
تعلیم اور تربیت کے کام بھی کرنے ضروری ہیں اور خرابی اسی وجہ سے پیدا ہوتی ہے کہ مبلغ یہ
کام نہیں کرتے۔ تبلیغ کا محکمہ اپنے آپ کو آزاد سمجھتا ہے اور جب کہیں سے رپورٹ آ جائے
کہ کسی مبلغ کا لیکچر ہو گیا تو سمجھ لیا جاتا ہے کہ بس ہمارا کام ہو گیا حالانکہ تعلیم و تربیت بھی مبلغ
کے فرائض میں ہے اور اسی وجہ سے بعض دفعہ مجھے خیال آتا ہے کہ یہ دونوں محکمے اکٹھے کر
دیئے جائیں ۔ کوئی مبلغ تبلیغ کا کام سارا وقت نہیں کر سکتا مگر تعلیم و تربیت کا کام کر سکتا ہے۔
تعلیم و تربیت کے کام میں زیادہ اونچا بولنے کی ضرورت نہیں ہوتی اور اس لئے یہ کام زیادہ
دیر تک کیا جا سکتا ہے اور جب تک مبلغین اس طرح کام نہ کریں گے ان کی اپنی اصلاح بھی
نہیں ہو سکتی اور کام بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ میں جانتا ہوں کہ سوائے چند کے باقی سب مبلغ
اپنا وقت ضائع کرتے ہیں اور یہ ہے بھی ناممکن کہ کوئی شخص خالی مبلغ ہو سکے ۔ ہمارے مبلغ
زیادہ سے زیادہ ہفتہ میں ایک دو تقریریں کرتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ کام ہو گیا۔ مگرستر
ہزار روپیہ چند تقریروں پر صرف کرنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔ اگر وہ چار ہزار تقریریں مناسب نہیں۔ اگر وہ چار ہزار تقریریں
بھی سال میں کریں تو گویا ایک تقریر کی فیس ۱۶-۱۷ روپیہ ہوئی جو سول سرجن کی فیس کے
خطابات شوری جلد دوم
۵۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
برابر ہے اور یہ خرچ بالکل عبث اور لغو ہے مگر مبلغین سے اس سے زیادہ تقریروں کی امید
رکھنا بھی فضول ہے۔ تبلیغ کا کام اتنا ہی وقت کیا جا سکتا ہے باقی وقت میں یا تو وہ دوسرے
کام کریں یا بیکار رہیں اور اس روپیہ کا و پیر کا صحیح مصرف اسی طرح ہو سکتا ہے کہ ان ہے کہ ان سے دوسرے
کام لئے جائیں لیکن یہ انجمن کا کام ہے کہ اس کے لئے تجاویز سوچے ۔ ناظر بیٹھیں ، سوچیں
اور دماغ سے کام لیں تو کئی صورتیں پیدا ہو سکتی ہیں مگر وہ محنت سے کام نہیں کرتے ۔ وہ مجلس
میں آتے ہیں ایجنڈا پیش ہوتا ہے تو پارٹی بازی کے ماتحت مشورے اور آراء دیتے ہیں اور
چلے جاتے ہیں۔ وہ اگر دیکھیں تو انہیں معلوم ہو کہ اس وقت جنگ کے زمانہ میں کس طرح
انگلستان میں کو آرڈینیشن (CO-ORDINATION) کی کوشش ہوتی رہتی ہے، کس
طرح سارے ملک میں ایک ہلچل سی رہتی ہے۔ کبھی ایک وزیر کو بدلاتے ہیں کبھی دوسرے کو
اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح کام درست طور پر ہو سکے۔ اس طرح اگر انجمن غور کرے تو
انگلستان کی وار کیبنٹ کی طرح دعوة و تبلیغ ، تعلیم و تربیت اور بیت المال کے کاموں کا
پروگرام بنایا جاسکتا ہے اور ایک کمیٹی مقرر کی جاسکتی ہے۔ باہم اتصال اور اتحاد پیدا کرنے
کے لئے نائب ناظر مقرر کیا جا سکتا ہے اس طرح تبلیغ کا کام بہت اچھی طرح ہو سکتا ہے۔
مبلغ صرف دلیل بیان کرنے والے کو نہیں کہتے بلکہ مبلغ کے کام میں تعلیم و تربیت،
خدمت خلق اور تبلیغ وغیرہ سب کام شامل ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو تنخواہ دار ملازم نہ سمجھیں بلکہ
اس کام کو اپنا فرض سمجھیں اور اسے خدا تعالیٰ کا احسان سمجھیں کہ تنخواہ بھی مل جاتی ہے ورنہ
اصل کام ان کا یہ ہونا چاہئے کہ بہر حال تبلیغ کرنی ہے تنخواہ ملے یا نہ ملے ۔ جو ناظر ایسے شخص کو
مبلغ تصور کرتا ہے جو صرف تنخواہ کے لئے ملازمت کرتا ہے اگر تنخواہ ملتی رہے تو تبلیغ کی ورنہ
کوئی اور کام کر لیا وہ ناظر بھی خدا تعالیٰ کے حضور جوابدہ ہے۔ صدرانجمن اگر غور کرے تو کئی
تجاویز ہوسکتی ہیں۔
تبلیغ کے کام میں اصلاح کی ضرورت بہر حال تبلیغ کے کام میں بہت اصلاح کی ضرورت ہے۔ مبلّغین کا بہت سا وقت
فضول ضائع ہوتا ہے۔ جب سے مولوی عبد المغنی صاحب دعوۃ و تبلیغ کے ناظر ہوئے ہیں میں
تو اس محکمہ کو اندر سبھا کہا کرتا ہوں ۔ ان کو یہ شوق ہے کہ مبلغین ان کے ارد گرد بیٹھے ہوں
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اور وہ بیچ میں بیٹھے ہوں اس لئے موجودہ صورت میں اگر پچاس مبلغ ہوں تو بھی اور اگر سو
کر دیئے جائیں تو بھی ان سے کوئی کام نہیں لیا جا سکتا کیونکہ وہ تو ان کو اپنے ارد گر دہی بٹھا
چھوڑیں گے۔ کہا گیا ہے کہ مبلغین چھ ماہ قادیان میں رہتے ہیں اور چھ ماہ باہر مگر میرا اندازہ
ہے کہ وہ 9 ماہ قادیان میں رہتے ہیں اور صرف تین ماہ باہر ۔ مجھے اکثر مبلغ یہیں نظر آتے
ہیں اور میں ناظر صاحب سے پوچھتا ہوں کہ مولوی صاحب فلاں مبلغ یہاں ہی ہیں؟ تو وہ
کہہ دیتے ہیں کہ ہاں حضور وہ رپورٹ دینے آیا ہے ۔ دو ماہ بعد پھر دیکھتا ہوں اور پوچھتا
ہوں تو وہ پھر یہی جواب دے دیتے ہیں کہ ہاں حضور وہ رپورٹ دینے آیا ہے اور اس کئی ماہ
کی رپورٹ کے بعد کہا جاتا ہے کہ وہ ڈاکٹری سرٹیفیکیٹ پر رخصت پر ہے لیکن بات یہ ہے کہ
ایک مبلغ جاتا ہے کہ مولوی صاحب میری بیوی بیمار ہے مجھے چھٹی چاہئے اور اِدھر اُدھر کی
ایک دو باتیں کرتا ہے تو بس وہ اسے چھٹی دے دیتے ہیں حالانکہ ناظر کو یہ کہاں حق ہے کہ
وہ کسی کو مقررہ رخصتوں سے زیادہ رعایت دے ۔ شرعاً اور اخلاقاً نا جائز بات ہے اور جو افسر
ایسی ناجائز رعائتیں دیتا ہے وہ سلسلہ کے مال کا چور ہے۔ جو ناظر کسی کو ایک دن کی بھی چھٹی
اس کے حق سے زیادہ دیتا ہے وہ سلسلہ کے مال کا ایسا ہی چور ہے جیسا بیت المال سے
روپیہ چرانے والا ۔ اور پھر جیسا کہ میں کہہ چکا ہوں جب تک مبلغین سے تبلیغ کے ساتھ
تعلیم و تربیت کا کام نہ لیا جائے کوئی ناظر دیانتداری سے مبلغین سے کام لے ہی نہیں سکتا
کیونکہ ۲۴ گھنے تبلیغ کرنا بالکل ناممکن ہے۔ کوئی بڑے سے بڑا مخلص بھی اُتنا ہی کام کر سکتا ہے
جتنا اُس کی طاقت میں ہے کوئی شخص خواہ کتنا مخلص کیوں نہ ہو اس سے یہ ے یہ مطالبہ کرنا کہ پہاڑ
کو اٹھالو بیوقوفی کی بات ہوگی ۔ کوئی مبلغ سارا وقت تبلیغ کا کام کر ہی نہیں سکتا ۔ اصل کام تعلیم
و تربیت کا ہی ہے۔ اور یہ بات کہ مبلغ تعلیم و تربیت کے کام کے لئے وقت دے ہی نہیں سکتے
بالکل غلط بات ہے ۔ ایک مبلغ نے لاہور جانا ہے مگر تعلیم و تربیت کے محکمہ کو امرتسر میں
ضرورت ہے تو اس میں کوئی ہرج نہیں کہ وہ لاہور جانے سے قبل دو یا تین روز امرتسر میں
ٹھہر جائے ۔ آخر ا سے کونسا فوجداری مقدمہ در پیش ہوتا ہے کہ سید ھالا ہور پہنچنا ضروری ہوتا
ہے امرتسر ٹھہر کر بھی جا سکتا ہے۔ پھر مبلغ جہاں جائے وہاں کے دوست جب اپنے دفتروں
وغیرہ میں کام کاج پر چلے جائیں تو وہ بچوں کی تربیت کر سکتا ہے۔ کسی کو کلمہ ہی سکھا دیا، نماز
خطابات شوری جلد دوم
۶٠١
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کا سبق پڑھا دیا۔ پھر وہ عورتوں کو پڑھا سکتے ہیں ان کے لئے اسباق تیار کئے جا سکتے ہیں
پس اگر کام لینے والے دیانتداری سے کام کریں تو ایسا پروگرام بنایا جاسکتا ہے کہ ان سے
روزانہ ۸ - ۱۰ گھنٹہ کام لیا جا سکے ۔ اس وقت لڑائی ہو رہی ہے اور لوگ پاگلوں کی طرح کام
کر رہے ہیں اسی طرح ہم کیوں نہ کریں مگر اس کی ذمہ داری ناظروں پر ہے وہ اگر غور
کریں تو اس کے لئے پروگرام بنا سکتے ہیں مگر وہ محنت نہیں کرتے ۔ بجٹ جو تیار کیا جاتا ہے
اس پر بھی کوئی غور اور محنت نہیں کی جاتی ۔ آخری ۱۵-۲۰ دن مجلس میں بیٹھے دس پندرہ تجاویز
ذہن میں آگئیں کچھ ادھر سے کاٹا کچھ اُدھر سے کاٹا اور اس طرح ایک بجٹ بنا کر سمجھ لیا کہ
کام ختم ہو گیا یہ طریق کام کرنے کا نہیں ۔ ان کو چاہئے کہ اپنے دلوں میں سلسلہ کے کاموں
کا درد پیدا کریں اور اس کے مطابق کام کریں ۔“
66
شادی بیاہ کے معاملات شادی بیاہ کے موقع پر رسوم سے اجتناب چاہے ا ا ا ا ا ا ا الا ای اور کے
مجلس مشاورت میں زیر بحث آئیں ۔ ان کے بارہ میں حضور نے اپنا نکتہ نگاہ بیان کرتے
ہوئے فرمایا :-
دو
” شادی بیاہ کی رسوم یا دوسری رسوم ایسا نازک اور اہم سوال ہے کہ جو کسی زندہ
جماعت کی دائمی توجہ کا مستحق ہے۔ دنیا میں تین قسم کے مذاہب ہیں ۔ ایک وہ جنہوں نے
حرمت پر زیادہ زور دیا ہے یہ بھی حرام ہے وہ بھی حرام ہے دوسرے وہ جنہوں نے حلت پر
زور دیا ہے جیسے عیسائی مذہب ہے اس نے ہر چیز کو حلال کر دیا ہے سوائے اس کے کہ ابتداء
میں سو رعیسائیت میں حرام تھا مگر بعد میں یورپ میں آ کر وہ بھی حلال ہو گیا۔ ہندوؤں میں
بعض ایسے فرقے ہیں جو حرمت پر زیادہ زور دیتے ہیں مثلاً بھا بڑے اور جینی وغیرہ۔
مسلمانوں میں بھی بعض ایسے صوفیاء ہیں کہ جو پلاؤ کھانے لگیں گے تو اس میں تھوڑی سی مٹی
ملالیں گے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ بھلا ایسے لوگوں کو پلاؤ
کھانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ ایسے مذاہب کے ماننے والوں کو کوئی مشکل پیش نہیں
رہتی ۔ تیسری قسم اسلام ہے یعنی اس میں بعض چیزیں حلال بھی ہیں اور حرام بھی ہیں ۔ پھر
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
ایسی صورتیں ہیں کہ ہر حلال میں حرام کی اور ہر حرام میں حلال کی صورت پیدا ہو جاتی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ہر بادشاہ کی ایک رکھ ہوتی ہے اور جو چرواہا رکھ
کے پاس جانور چرائے اس کے جانوروں کے رکھ میں گھس جانے کا احتمال ہوتا ہے اور ہوشیار
چرواہا وہ ہے جو رکھ سے فاصلہ پر جانوروں کو چرائے ۔ اسلام نے اصولی طور پر بعض چیزوں
کے متعلق ہدایات دے دی ہیں اور پھر انسان کی عقل پر چھوڑ دیا ہے۔ سؤر ، خون ، مُردار اور
غیر اللہ کے چڑھاوے وغیرہ حرام قرار دیتے ہیں ۔ باقی کسی چیز کو حرام نہیں کیا اور ان اصول
کی بناء پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض چیزوں کو حرام قرار دیا ہے لیکن جن چیزوں کو
اسلام میں حرام قرار دیا گیا ہے ان کو بھی انسان ایسے وقت میں جب کہ اور کچھ اسے کھانے
کو نہ ملے کھا سکتا ہے ۔ بلکہ بعض صوفیاء نے تو یہاں تک لکھا ہے کہ اگر کوئی شخص بھوک سے
مر رہا ہو اور اسے اس وقت کھانے کو سوائے سور کے گوشت کے کچھ نہ ملے تو ایسی حالت
میں اگر وہ سور نہ کھائے تو سمجھا جائے گا کہ اُس نے اپنی جان کو ضائع کیا۔
اسی طرح قرآن کریم نے پردہ کا حکم دیا ہے لیکن اگر کسی عورت کے ہاں بچہ پیدا
ہونے والا ہو اور وہ خطرہ کی حالت میں ہو ، اچھی دائی نہ مل سکتی ہو تو اگر وہ ایسی حالت میں
مرد سے بچہ بنوانے سے انکار کرے گی تو اگر وہ مر جائے تو سمجھا جائے گا کہ اس نے خودکشی
کی ۔ تو جب جان کا خطرہ ہو تو اسلامی حکم یہ ہے کہ حرام چیز کا استعمال بھی اُس وقت حلال ہو
جاتا ہے۔ پس اسلامی تعلیم میں جہاں بعض چیزوں کو حلال قرار دیا گیا ہے وہاں بھی بعض
حد بندیاں لگائی ہیں اور جہاں بعض چیزوں کو حرام قرار دیا ہے وہاں بھی حد بندی قائم کی ہے۔
اسی طرح سچ بولنے کا اسلام میں حکم ہے مگر غیبت کرنے کی ممانعت ہے۔ قرآن کریم
میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ منافق تیرے پاس
آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تو اللہ تعالیٰ کا رسول ہے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ بات تو درست
ہے کہ تو اللہ تعالیٰ کا رسول ہے مگر منافق جھوٹ بولتے ہیں لے گویا سچی بات منافقت سے کہی
جائے تو وہ بھی گناہ ہے۔
ولیمہ کے بارہ میں اسلامی تعلیم پس اسلام نے حلال و حرام دونوں حالتوں میں عقل
سے کام لینے کا حکم دیا ہے اور بعض اصول مقرر کر دیئے
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
ہیں اور یہی حالت رسوم کے متعلق ہے۔ اسلام نے بعض باتیں کرنے کا حکم دیا ہے اور بعض
سے منع کیا ہے مثلاً ولیمہ کا حکم اسلام نے دیا ہے مگر دوسری طرف اسراف سے منع کیا ہے اور
ولیمہ کے وقت اس کو نظر انداز نہیں کرنا چا۔ رانداز نہیں کرنا چاہئے ۔ بعض ممبروں نے اسمبلی میں یہ قانون بنوانے
کی کوشش کی تھی کہ شادی بیاہ کے اخراجات مقرر کر دیئے جائیں کوئی شخص اُس سے زیادہ
خرچ نہ کر سکے مگر یہ بھی بیہودگی ہے۔ ایک شخص زیادہ خرچ کرنے کی طاقت رکھتا ہے اُس
کے لئے جائز ہے دوسرا نہیں رکھتا اس کے لئے نا جائز ہے۔ مجھے ایک دفعہ ایک شخص نے
بڑی لمبی چوڑی چٹھی لکھی اور پہلے بڑی تمہید باندھی اور درخواست اُس کی صرف یہ تھی کہ
مجھے ڈیڑھ دو روپے مل جائیں ۔ ہر شخص کی حالت جُدا ہوتی ہے ایسے بھی لوگ ہیں جو تین
روپے بھی خرچ نہیں کر سکتے اور ایسے بھی ہیں جو تین ہزار کر سکتے ہیں اور ایسے کروڑ پتی بھی
ہیں جو کئی لاکھ خرچ کر سکتے ہیں لیکن خواہ کوئی شخص زیادہ خرچ کرنے کی استطاعت بھی رکھتا
ہو اُس کے متعلق یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ آیا اس کے لئے زیادہ خرچ مناسب بھی ہے مثلاً وہ
ایک بچہ پر بہت زیادہ خرچ کرتا ہے لیکن اس کے اور بچے بھی ہیں اسے اس بات کو مد نظر
رکھنا چاہے کہ کیا وہ سب کے لئے اتنا اتنا خرچ کر سکتا ہے۔
مجھ پر یہ اثر ہے کہ اس بارہ میں ہماری جماعت میں زیادہ اسراف ہو رہا ہے ہم یہ جو
قوانین بناتے ہیں یہ دائمی نہیں ہیں ۔ آئندہ نسل اگر چاہے تو ان کو بدل بھی سکتی ہے اس
وقت ہم جو قوانین بناتے ہیں ان کا مطلب صرف یہ ہوتا ہے کہ ہمارے اندر ایک بدی
آ رہی ہے اُسے روکنے کی کوشش کی جائے لیکن اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ ایسے قوانین
ہمیشہ وقتی بنائے جائیں ۔ ہم کوئی نئی شریعت بنانے کے مجاز نہیں ہیں ۔ یہ تو حق ہمیں ہے کہ
عارضی طور پر کوئی پابندی لگا دیں مگر یہ نہیں کہ کوئی نئی شریعت بنا ئیں یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پانچ
دس سال بعد وہی حد بندی پھر قائم کر دیں۔ پس ہم کوئی ایسا قانون نہیں بنا سکتے کہ شادی بیاہ
پر اتنی ہی رقم خرچ کی جائے یا ضرور اتنے ہی مہمان مدعو کئے جائیں ۔ ہاں نمائش اور ریاء
سے روک سکتے ہیں اور اس پر پابندیاں لگا سکتے ہیں اور چونکہ کثرت آراء اس کے حق میں
ہے اس لئے میں تجویز کو منظور کرتا ہوں ۔ کومنہ
جہیز کی نمائش نہ کی جائے نمائش اور ریاء سے ہمارے دوستوں کو ہمیشہ بچنا چاہئے
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
اس کا دوسروں پر بہت بُرا اثر پڑتا ہے۔ ایک عورت نے مجھے سنایا کہ ایک جگہ جہیز کی نمائش کی
گئی تو اس جگہ ایک لڑکی نے اپنی ماں سے کہا کہ تم مجھے کیا دو گی؟ لڑکیاں جب اپنی سہیلیوں
کے جہیز وغیرہ کو دیکھتی ہیں تو پھر وہ بھی اپنے والدین سے ویسی ہی اشیاء لینا چاہتی ہیں اور
اس طرح نمائش گو یا جذبات کو صدمہ پہنچانے والی چیز بن جاتی ہے۔ جو کچھ دیا جائے بکسوں
میں بند کر کے دیا جائے ۔ ہمارے گھروں میں بھی یہی طریق ہے ہاں یہ ضروری ہے کہ وہ
بکس جن کے حوالے کئے جائیں اُن کو دکھایا جائے کہ فلاں فلاں چیز ان میں موجود ہے بلکہ
ہمارے گھروں میں تو یہ دستور ہے کہ ایک دن پہلے سامانِ جہیز لڑکے والوں کے گھر پہنچا دیتے
ہیں تا دکھانے کا سوال ہی پیدا نہ ہو۔ ہاں بھیجنے سے پہلے لڑکے والوں کو دکھا دینا چاہئے
ورنہ چوری کا ڈر رہتا ہے ۔ یہ نمائش نہیں بلکہ رسید ہے ۔ ہمارے ملک میں یہ نمائش کی رسم
بہت عام ہو گئی ہے بلکہ قادیان میں بھی ہے اس کا روکنا نہایت ضروری ہے۔ عزیزم
صلاح الدین صاحب نے یہ ترمیم پیش کی ہے کہ یہ حکم نہیں مشورہ ہے لیکن یہ انگریزی طریق
ہے کہ جو بات حکم کی صورت اختیار کر جائے یا مثلاً تعزیرات کا حصہ بن جائے اُس کی خلاف
ورزی پر سزا دی جاتی ہے مگر اسلام کے احکام کے دو حصے ہیں ایک وہ جن کی سزا ہے اور
دوسرے وہ جن کی سزا نہیں ۔ بعض احکام کی خلاف ورزی کی سزا اس دنیا میں دی جاتی ہے
اور بعض کی قیامت کے دن ملے گی۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں مومنوں کو حکم دیا ہے
اطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ہے تو خلیفہ جس بات کا حکم دیتا ہے
اُس کی نافرمانی کرنے والا ایسا ہی مجرم ہے جیسا اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی نافرمانی
کرنے والا ۔ اور اگرچہ اس کی کوئی سزا شریعت نے مقرر نہیں کی مگر مومنوں کے نزدیک خود
نافرمانی اپنی ذات میں سزا ہے ۔ اور یہ احساس کہ خلیفہ کا حکم نہیں مانا گیا اپنی ذات میں ایک
سزا ہے اور اصل سزا یہی ہے۔ دوسری سزائیں تو مصلحتاً دی جاتی ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کے مقرر
کردہ سلسلہ اور خلیفہ کی نافرمانی سے بڑھ کر اور کیا سزا ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اور اس کے
رسول کی ناراضگی خود بہت بڑی سزا ہے۔ دوزخ کی سزا کا مطلب یہی ہے کہ اللہ تعالیٰ
ناراض ہے پس گو اوامر کی نافرمانی کے لئے سزا مقرر نہیں مگر بہر حال وہ احکام ہی ہیں ۔
اس تجویز کا دوسرا حصہ یہ ہے کہ شادی اور بیاہ کے موقع پر مہر کے سوا جو شریعت نے
-
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
مقرر کیا ہے زیور اور کپڑے کا مطالبہ ممنوع قرار دیا جائے جو دوست اس کی تائید میں ہوں
وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس پر ۵۔ پر ۲۷۵ دوست کھڑے ہوئے اور اس کے خلاف صرف ۲۔ حضور نے فرمایا :-
رو
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں ۔“
مہندی کی رسم تیرا حصہ یہ تھا کہ مہندی کی رسم ممنوع قرار دی جائے ۔ ملک عبد الرحمن
صاحب خادم نے اس میں یہ ترمیم پیش کی کہ مائیاں اور کھارا کی رسوم
بھی ممنوع قرار دی جائیں ۔ حضور نے فرمایا :-
اگر کوئی دوست اس کے متعلق کچھ کہنا چاہیں تو نام لکھوا دیں ۔“
مگر کسی نے نام نہ لکھوایا ۔ حضور نے فرمایا :-
66
”اصل میں یہ بات بھی نامکمل طور پر پیش کی گئی ہے چاہئے تھا کہ جامع الفاظ میں
اسے پیش کیا جاتا۔ میں نے حضرت اماں جان سے اس کے متعلق دریافت کرایا ہے اور
اُنہوں نے فرمایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں مہندی کی رسم نہ کبھی
ہمارے ہاں ہوئی اور نہ آپ کے زمانہ میں قادیان میں کسی اور احمدی کے ہاں یہ رسم ادا
ہوئی لیکن اب مجھے معلوم ہوا ہے کہ یہ عام ہو رہی ہے بلکہ ہمارے گھروں میں بھی غالباً ایسا
ہوتا ہے کہ لڑکی کے گھر میں مہندی بھجوائی گئی ( بعد میں تحقیق سے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ میرا
خیال غلط تھا ایسا کبھی نہیں کیا گیا ) اب یہ ایک رسم کی صورت اختیار کر گئی ہے اس لئے اسے
روکنا ہمارا فرض ہے مگر اب اس کی اتنی اقسام ہیں کہ گویا شریعت کا ایک مستقل باب بن گیا
ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شیعوں کی مہندی کی نقل ہے یا شیعوں کی مہندی ان کی نقل ہے۔
اب تجویز یہ ہے کہ شادی کے موقع پر مہندی اور اس کی متعلقہ جملہ رسوم جو رائج ہیں ہمارے
نزدیک غیر اسلامی ہیں اور ہماری جماعت کو ان سے بچنا چاہئے ۔ جو دوست اس کی تائید
میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
اس پر ۳۰۷ احباب کھڑے : ے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
یہ رسوم ایسی صورت اختیار کرتی جا رہی ہیں کہ خطرہ ہے کہ وہ جُز و شریعت نہ بن
جائیں اس لئے ان کا روکنا ہمارا فرض ہے اور دوستوں نے کثرت سے اسے روکنے کے حق
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
میں رائے دی ہے اس لئے میں بھی یہی فیصلہ کرتا ہوں ۔ امید ہے کہ قادیان میں بھی اب یہ
رسم مٹا دی جائے گی ۔“
ہندووں میں تبلیغ کی اہمیت سب سب کمیٹی نظارت دعوۃ و تبلیغ کی طرف سے یہ تجویز پیش
ہوئی کہ ہندوؤں میں تبلیغی مہم شروع کرنے کے لئے موجودہ
وقت بہت مناسب ہے اس کے لئے انتظام کیا جائے ۔ اس پر بحث کے بعد حضور نے فرمایا :-
”ہمارے سامنے یہ سوال متواتر آیا ہے کہ ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے کوئی تجویز کی
جائے اور یہ سوال متفرق اوقات میں ہمارے سامنے آیا ہے لیکن یہ کہ اس سلسلہ میں کیا
کوشش کی گئی اس کا کوئی پتہ نہیں اور نتیجہ ہمارے سامنے نہیں ہے۔ ہند و علوم اور لٹریچر سے
واقف کئی لوگ ہمارے پاس موجود ہیں۔ پروفیسر عبداللہ بن سلام صاحب ہیں جو بہت
بڑے ماہر ہیں، مولوی عبداللہ ناصر الدین صاحب ہیں جو وید بھی پڑھے ہوئے ہیں اور اعلیٰ
ڈگری حاصل کر چکے ہیں ، مہاشہ محمد عمر صاحب نے بھی پنجاب یونیورسٹی سے مولوی عالم کی
ڈگری کے برابر ڈگری سنسکرت میں حاصل کی ہوئی ہے یہ مادر زاد ہندو ہیں اس لئے ان کا
لہجہ وغیرہ بھی ہندوانہ ہے۔ سکھوں کے متعلق واقفیت رکھنے والے کئی لوگ ہیں ۔ گیانی عباد الله
صاحب اور گیانی واحد حسین صاحب ہیں۔ ان کے علاوہ VETERAN سپاہی سردار
محمد یوسف صاحب ہیں جو سکھوں کی کتب اور لٹریچر کے پرانے ماہر ہیں اور خدا تعالیٰ کے
فضل سے دیر سے بہت مفید کام کر رہے ہیں ۔ غالباً ۱۹۲۲ء کی بات ہے کہ مہاشہ محمد عمر
صاحب ہندو طالب علموں کی ایک پارٹی کے ساتھ مجھے ملنے کے لئے آئے تھے۔ گور وکل
کانگڑی کے ایک پروفیسر صاحب یہاں ایک جلسہ پر آئے تھے اور اپنی بہادری دکھانے کے
لئے کہ دیکھو میں کیسی اچھی تقریر کرتا ہوں طالب علموں کی ایک پارٹی کو بھی ساتھ لے
آئے ۔ اُنہوں نے طلباء کو مجھ سے ملنے کے لئے بھی بھیجا ۔ اُس وقت مہاشہ محمد عمر بھی ان کے
ساتھ تھے میں نے طالب علموں سے کہا پروفیسر صاحب سے کہو کہ آپ اپنے چند طالب علم
یہاں بھیج دیں میں خود اُن کو قرآن پڑھاؤں گا ۔ اسی طرح میں چند طالب علم بھیجتا ہوں جن
کو وہ وید پڑھائیں۔ خرچ اپنے طالب علموں کا بھی اور اُن کے بھیجے ہوئے طالب علموں کا
خطابات شوری جلد دوم
٦٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
بھی میں ہی دوں گا۔ اگر قرآن کریم میں تاثیر ہوگی تو ان کے بھیجے ہوئے طالب علموں کو
میں مسلمان کر لوں گا اور اگر ویدوں میں تاثیر ہوگی تو ہمارے طالب علموں کو وہ ہندو کر سکیں
گے اور یہ ہم دونوں کا انعام ہو گا مگر اُنہوں نے اس تجویز کو نہ مانا ۔ مہاشہ محمد عمر صاحب بھی
اس پارٹی میں تھے اُن کے دل پر کچھ ایسا اثر ہوا کہ چند دنوں کے بعد بھاگ کر یہاں
آ گئے ۔ انہوں نے گو جوانی یہاں گزاری ہے مگر بچپن میں وہ ہندوؤں میں رہے ہیں اور
وہیں پڑھتے رہے ہیں اس لئے ان کا لہجہ ہندوانہ ہے۔ ان کے علاوہ مہاشہ فضل حسین
صاحب ہیں وہ شاید سنسکرت تو نہیں جانتے مگر ہندو لٹریچر سے اچھے واقف ہیں مگر ان سب
لوگوں سے ابھی تک کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔
ہندوؤں میں تبلیغ کا مسی روونی ملی یا اور کر کے واپسی
کا طریق ہندوؤں میں تبلیغ اس طرح کامیاب نہیں ہوسکتی کہ بھی
لر
آ گیا بلکہ جب تک کوئی جاکر ان میں ہی ڈیرا لگا کر نہ بیٹھ جائے جس طرح حضرت
معین الدین چشتی اور بعض دوسرے بزرگوں نے کیا اُس وقت تک ہندوؤں میں کامیابی
سے تبلیغ نہیں ہو سکتی ۔ اس کا صحیح طریق یہی ہے کہ پرانے صوفیاء کی طرح آدمی ان میں ہی
جا کر بیٹھ جائے ۔ ان کی گالیاں سنے ، ماریں کھائے ، تکلیفیں اُٹھائے مگر وہاں سے ہٹے نہیں ۔
ان لوگوں میں رہے نمازیں پڑھے، روزے رکھے اور اسلام کا صحیح نمونہ پیش کرے۔ مگر
بظاہر اسلامی ماحول سے کٹ کر ان میں رہائش اختیار کرے مگر اب تک ایسا نہیں کیا گیا۔ یہ
بھی کہا گیا ہے کہ ہندوؤں میں تبلیغ کے لئے لٹریچر کی بھی ضرورت ہے مگر سوال یہ ہے کہ لکھنے
والے تو کئی آدمی موجود تھے کیا ان سے کوئی لٹریچر لکھوایا گیا ؟ آدمی تو پندرہ پندرہ سال سے
موجود تھے پھر ان سے کیوں لٹریچر تیار نہ کرایا گیا ؟ ایسی سکیم بنائی جاسکتی تھی کہ جس سے بہت
سا مفید کام ہو سکتا۔ بجائے اس طرح چندہ مانگنے کے اگر یہ کہا جاتا کہ فلاں فلاں کتب
سنسکرت ، مرہٹی، گجراتی اور تلنگو وغیرہ زبانوں میں تیار کرائی گئی ہیں انہیں چھپوانے کے لئے
روپیہ چاہئے تو میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وہی لوگ جن کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ
بقایا دار ہیں وہ تمام خرچ بخوشی ادا کر دیتے ۔ جس وقت میں نے تحریک جدید کا اعلان کیا
ہے اُس وقت بھی بقایا دار موجود تھے مگر وہی جماعت ہر سال سو ا ڈیڑھ لاکھ روپیہ اس تحریک
سے
خطابات شوری جلد دوم
۶۰۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
میں ادا کر رہی ہے اور اس کے ساتھ چندہ عام بھی پہلے سے بڑھ رہا ہے۔
پس صرف خالی تجویزیں پیش کر دینے سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا اس کا مقصد تو صرف
بعض زیر نظر آدمیوں کو فائدہ پہنچانا ہو سکتا ہے اور مجھے سب کمیٹی کے بعض ممبروں نے بتایا
ہے کہ اس روپیہ کا ایک حصہ بعض لوگوں کے لئے وظائف مقرر کرنے پر صرف ہوگا ۔ سوال
یہ ہے کہ اگر واقعی کوئی ٹھوس کام کرنے کی نیت ہے تو اب تک کیوں نہ کیا گیا جبکہ اس کے
لئے موزوں آدمی موجود تھے ۔ آخر وہ کونسے اسلامی مسائل ہیں جن پر تقریریں کرنے کے
لئے اگر مہاشہ محمد عمر صاحب کو نہ بھیجا جائے تو کام نہیں ہوسکتا۔ کیوں ان سے ہندوؤں میں
تبلیغ کے سلسلہ میں اب تک کام نہیں لیا گیا ؟ پندرہ سال میں کونسی کتاب ہندوؤں کے متعلق
لکھی گئی ہے؟ کونسا لٹریچر سکھوں کے متعلق پیدا کیا گیا ہے؟ اور ان مبلغوں سے ہندوؤں
اور سکھوں میں خاص طور پر تبلیغ کا کونسا کام لا کام لیا گیا ہے؟ سوائے اس کے کہ یہ احمدیوں کے
گاؤں میں جا کر بیٹھ رہتے ہیں اور مقامی لڑائیوں جھگڑوں میں حصہ لیتے ہیں ۔ یا زیادہ سے
زیادہ ہفتہ میں ایک آدھ بار کسی ہندو یا سکھ سے بھی کچھ بات چیت کر لیتے ہیں اور جب یہ
حالت ہے تو ان کو ہندوؤں اور سکھوں کے لئے مبلغ کس طرح کہا جا سکتا ہے۔ پس حقیقت
یہی ہے کہ مبلغین سے صحیح طور پر کام نہیں لیا جا تا تبلیغ کا سارا زور غیر احمد یوں پر صرف ہو رہا
ہے اور اس میں خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیابی بھی ہو رہی ہے، جماعت بھی بڑھ رہی ہے
لیکن اگر یہ کامیابی کافی ہے تو اس نئی سکیم کے پیش کرنے کی کیا ضرورت تھی اور اگر کافی نہیں
تو اس کا محکمہ کے پاس کیا جواب ہے کہ جب آدمی موجود تھے تو ان سے کام کیوں نہیں لیا گیا
اور پہلوں سے کیا کام لیا گیا ہے جو مزید آدمی منظور کئے جائیں۔ جب تک صحیح طریق پر کام
نہ کیا جائے گا خواہ کتنے آدمی کیوں نہ رکھ لئے جائیں کامیابی نہیں ہو سکتی جب تک محکمہ دن
اور رات لگا کر اور ایک ڈھن کے ساتھ کام نہ کرے کوئی مفید نتیجہ نہیں نکل سکتا۔ جن مبلغین کا
میں نے ذکر کیا ہے کہ وہ ہندوؤں میں تبلیغ کا کام کر سکتے ہیں ان کے لئے بجٹ میں سفر خرچ
کی گنجائش ہمیشہ رکھی جاتی رہی ہے، پھر ان کو کیوں ہندوانہ ماحول میں بھیج کر فائدہ نہیں
اُٹھایا گیا اور کیوں ان سے مفید لٹریچر تیار نہیں کرایا گیا ۔ اگر محکمہ ایسا لٹریچر تیار کراتا تو اس کی
اشاعت کے لئے فوراً روپیہ مل سکتا تھا۔ ہماری جماعت خدا تعالیٰ کے فضل سے زندہ جماعت