تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۶۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
ہے اور ایسے اخراجات وہ ایک دن میں پورے کر سکتی ہے کوئی ایسا لٹریچر تیار کرا کے پیش کیا
جاتا تو میں حلقہ مسجد مبارک سے ہی چندہ کر کے پورا خرچ اس کے لئے مہیا کر سکتا تھا مگر
ضروری ہے کہ کوئی چیز سامنے پیش ہو ۔“
66
تیسرا دن
چندہ وصیت کی واپسی کا سوال کی جوان کو سب کمیٹی نظارت علیاء کی رپورٹ میں یہ تجویز
پیش ہوئی کہ :-
دو
" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منظور فرمودہ قاعدہ
نمبر ۱۲ مندرجہ ضمیمه متعلقه رساله وصیت و قاعدہ نمبر ۶ مندرجہ روئداد اجلاس
۲۹ جنوری ۱۹۰۶ء کی روشنی میں یہ ظاہر ہے کہ ایسے موصی کو جس کی
وصیت ان قواعد کی رو سے منسوخ کی جائے چندہ عام مشمولہ حصہ آمد لینے
کا حق نہ ہوگا ۔ اس کے مطابق وصیت کے طبع شدہ فارم میں تبدیلی کر دی
جائے۔“
اس تجویز پر تفصیلی بحث کے بعد حضور نے فرمایا :-
قواعد وصیت میں ترمیم اس وقت جو تجویز وصیت کے متعلق پیش ہے وہ بہت پیچیدہ م
صورت اختیار کر گئی ہے کہیں تو اس میں یہ سوال اٹھایا گیا ہے
کہ آیا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقرر کردہ قواعد میں ہمیں تبدیلی کا حق حاصل
ہے یا نہیں؟ کہیں یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ وصیتی مال کے معنے کیا ہیں؟ اور پھر ان معانی میں
اختلاف کیا گیا ہے۔ سب سے پہلے میں یہ امر واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ در حقیقت یہاں یہ
سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا کہ ہمیں وصیت کے قواعد کو تبدیل کرنے کا حق حاصل ہے یا نہیں؟
کیونکہ کوئی احمدی بھی یہ نہیں کہتا کہ اسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقرر کردہ
قواعد تبدیل کرنے کا حق حاصل ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ قواعد کے بعض حصے ایسے ہیں

خطابات شوری جلد دوم
۶١٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
جن میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے الفاظ سے یہ اجازت معلوم ہوتی ہے کہ ہم
ان میں تغیر کر سکتے ہیں ۔ پس جب کوئی تغیر کرنے کا سوال پیدا ہوتا ہے تو صرف انہی قواعد
کے متعلق جن سے اس قسم کی اجازت ظاہر ہوتی ہے ورنہ جن قواعد میں ایک صورت معین کر
دی گئی ہے ان کے متعلق اس حق کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ پس جب بھی بحث ہوگی
سوال یہ ہوگا کہ آیا یہ قاعدہ ان قواعد سے ہے جن میں ہمیں تغیر کرنے کا حق حاصل ہے یا
ان قواعد میں سے نہیں ہے۔ پس جو شخص کوئی تبدیلی کرانا چاہتا ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کسی مقرر کردہ قاعدہ میں تبدیلی کرو بلکہ وہ یہ کہتا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر سے ہمیں تبدیلی کرنے کی اجازت معلوم ہوتی ہے۔
اس کے مقابلہ میں دوسرا شخص جو یہ کہتا ہے کہ ہمیں اس تبدیلی کی اجازت نہیں وہ بھی اس وجہ
سے یہ بات نہیں کہتا کہ اس کے نزدیک دوسرا فریق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام
کے قاعدہ کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ وہ صرف اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہے کہ تمہارا یہ اجتہاد غلط
ہے کہ یہ ان قواعد میں سے ہے جن میں تبدیلی کا ہمیں حق حاصل ہے۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ
بلا وجہ اس بات پر زور دیا ہے کہ جو لوگ قاعدہ میں تغیر چاہتے ہیں وہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے قواعد کو تسلیم نہیں کرتے ۔ مجھے یہ بات کہنے کی اس لئے ضرورت پیش
آئی ہے کہ بعض دوستوں نے بلا وجہ اپنی تقریروں میں ایسا رنگ اختیار کر لیا ہے اور اُنہوں
نے اپنے بھائیوں پر یہ الزام لگا دیا ہے کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریروں
کو منسوخ کرنا چاہتے ہیں حالانکہ یہاں کسی تحریر کو منسوخ کرنے کا سوال نہیں بلکہ اس تحریر کی
شکل کا سوال ہے کہ آیا تم جو کہتے ہو کہ اس قاعدہ میں ہمیں کسی تبدیلی کا حق نہیں یہ درست
ہے یا نہیں؟ ورنہ ایک احمدی پر یہ الزام لگانا کسی صورت میں بھی درست نہیں ہو سکتا کہ وہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کسی تحریر کو منسوخ کرنے کے لئے کھڑا ہو گیا ہے۔
اس وقت جو ترمیمیں پیش کی گئی ہیں اُن کی وجہ سے بڑی مشکلات نظر آ رہی ہیں
کیونکہ بعض ترمیمیں بعض کو رد کر دیتی ہیں اور بعض ترمیم در ترمیم ہیں اور اتنا وقت نہیں کہ
سب تر میموں پر پورے طور پر غور کر کے کوئی فیصلہ کیا جا سکے پھر میرے لئے یہ بھی مشکل پیدا
ہو رہی ہے کہ میں پہلے کونسی ترمیم پیش کروں اور بعد میں کسے پیش کروں اس لئے ممکن ہے
XXXXXXX

خطابات شوری جلد دوم
٦١١
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
سے
مجھ سے غلطی ہو جائے اور وہ ترمیمیں آگے پیچھے پیش ہو جائیں ۔ میں نے پیرا کبر علی صاحب
اِس بارہ میں مشورہ کیا تھا وہ کہتے ہیں کہ شیخ بشیر احمد صاحب والی ترمیم ایسی ہے کہ اگر
وہ پاس ہو جائے تو باقی سب ترمیمیں رڈ ہو جاتی ہیں مگر میرے نزدیک یہ دوستوں سے
انصاف نہیں ہوگا کہ ایسی ترمیم پہلے ہی پیش کر دی جائے جس کے پاس ہونے کے نتیجہ میں
باقی ترمیمیں رڈ ہو جائیں ۔ عام قانون یہی ہے کہ ایسی ترمیم پہلے پیش کرنی چاہئے جو
دوسروں کی ترمیموں کو رڈ نہ کرتی ہو۔
66
اصل تجویز جو سب کمیٹی کی ہے وہ یہ ہے کہ ایسے موصی کو جس کی وصیت ان قواعد کی
رو سے منسوخ کی جائے ، چندہ عام مشمولہ حصہ آمد لینے کا حق نہ ہوگا ۔“ یعنی جتنا چندہ عام بنتا
ہے وہ کاٹ لیا جائے اور جو وصیت کا حصہ ہے وہ واپس کر دیا جائے ۔
سب کمیٹی کی اس تجویز کو اختر صاحب کی یہ ترمیم اور چوہدری اعظم علی صاحب کی تشریح
کلی طور پر رڈ کرتی ہے کہ قاعدہ نمبر ۱۲ میں مال کا لفظ ہے اور مال کا لفظ جائیداد اور روپیہ وغیرہ
سب پر حاوی ہے اس لئے جیسا کہ اب تک تعامل چلا آ رہا ہے تمام مال یعنی چندہ عام بھی
اور حصہ وصیت بھی سب کی سب رقم واپس کی جائے اس کے لئے کسی مزید قانون کی
ضرورت نہیں
دو
شیخ بشیر احمد صاحب یہ کہتے ہیں کہ چونکہ آمد کی وصیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے اس قاعدہ کے وقت کہ مرتد اور منکر از وصیت کا مال رڈ کر دیا جائے موجود نہ تھی اس لئے
رڈ کرنے کا قاعدہ آمد کے مالوں پر چسپاں ہی نہیں ہوتا ۔ نیز آمد کا مال خرچ ہوتا جاتا ہے نہ
قبضہ میں ہوتا ہے نہ قائم رہتا ہے اس لئے حصہ آمد کا مال کسی صورت میں بھی واپس نہ کیا
جائے ۔ ہاں اگر مرتد یا منکر از وصیت کی کوئی جائیداد بجنسہ انجمن کے قبضہ میں ہو تو وہ بیشک
ارتداد یا انکار از وصیت کی صورت میں واپس ہونی چاہئے ۔“
شیخ بشیر احمد صاحب کی تو یہ تجویز ہے لیکن سب کمیٹی نے قاعدہ نمبر ۶ سے یہ استدلال
کیا ہے کہ اس قاعدہ میں ۱۰ را حصہ کی وصیت کا جو ذکر ہے اس میں چندہ عام بھی شامل ہے
رہے اس میں چندہ
اور جبکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ۱۰ را حصہ میں چندہ عام اور دیگر چندوں کو
بھی شامل کرنے کی اجازت دی ہوئی ہے تو وصیتی مال کے واپس کرتے وقت یہ چندہ وضع

خطابات شوری جلد دوم
کر کے باقی مال واپس کرنا چاہئے ۔
۶۱۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
چوہدری اعظم علی صاحب نے اس کا ایک جواب دیا ہے جو دوستوں کو مدنظر رکھنا
چاہئے اور وہ یہ ہے کہ اس قاعدہ کے بنانے کی ضرورت یہ پیش آئی تھی کہ وصیت کی تحریک
سے پہلے لوگ اگر اور چندوں میں اپنی اپنی توفیق کے مطابق حصہ لیا کرتے تھے کہیں لنگر کے
لئے دیتے تھے۔ کہیں ں مدرسہ کے لئے دیتے تھے اور اور کہیں کہ دیگر ضروریات کے لئے چندے
بھیجتے تھے۔ جب وصیت کا مسئلہ پیش ہوا تو اُن کے دل میں یہ سوال پیدا ہوا کہ چندوں کے
بارہ میں اُنہوں نے جو پہلے وعدے کئے ہوئے ہیں وہ اس میں شامل ہوں گے یا نہیں ہوں
گے؟ فرض کرو ایک شخص کی سو روپیہ آمد ہے اور وہ پہلے ہی سات یا آٹھ یا نو روپے ماہوار
چندہ دیا کرتا تھا اس کے بعد جب وصیت کا مسئلہ سامنے آیا تو اُس کے دل میں یہ سوال پیدا
ہونا لازمی تھا کہ آیا میرے پہلے چندے اِس ۱۰ را حصہ میں شامل سمجھ لئے جائیں گے یا اس
چندہ کے علاوہ مجھے دس روپے اور ماہوار بطور چندہ دینے پڑیں گے۔ اگر یہ کہا جاتا کہ ضرور
ہر شخص وصیت کا چندہ الگ دے اور پہلے چندے حسب معمول الگ روانہ کرے تو کئی
لوگوں کے لئے یہ ایک نا قابلِ عمل بات ہوتی کیونکہ وہ پہلے ہی کافی قربانی کر رہے تھے۔
چنانچہ اس قسم کی مثالیں موجود ہیں کہ اس زمانہ میں بعض لوگ مثلاً دور و پیہ ماہوار سکول کے
لئے بھیجا کرتے تھے اور دس روپیہ لنگر کے لئے ۔ اب لئے ۔ اب ایک صورت تو یہ تھی کہ کہا جاتا کہ تم ۱۲
وہ اور دس وصیت کے یعنی بائیس روپے دو تب تم قواعد کے مطابق چلنے والے قرار پاؤ گے
اور دوسری صورت یہ تھی کہ ان کی قربانی کے پیش نظر اجازت دی جاتی کہ اگر وہ چاہیں تو
اپنے موجودہ چندوں کو وصیت کے ۱۰ را حصہ میں شامل رہنے دیں۔ اگر ان سے بائیں
روپے مانگے جاتے تو اس کے معنے یہ تھے کہ اور لوگ جو پہلے عام چندوں میں اتنی قربانی کا
نمونہ نہیں دکھایا کرتے تھے وہ تو دس روپے دے کر موصی بن جائیں مگر یہ بارہ روپے ماہوار
دے کر بھی موصی نہ بنیں اور انہیں بائیس روپے دینے پڑیں حالانکہ بالکل ممکن تھا کہ وہ اپنے
حالات کی وجہ سے بائیس روپے ماہوار نہ دے سکتے ۔ پس وہ لوگ جنہوں نے چندوں میں
پہلے اچھے وعدے کئے ہوئے تھے اور قربانی کا نمونہ دکھا رہے تھے اُن کے لئے سہولت پیدا
کرنے اور اُنہیں وصیت میں شامل کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
فرما دیا کہ تمہارے پہلے وعدے ۱۰ را حصہ کی وصیت میں ہی شامل سمجھ لئے جائیں گے۔
چوہدری اعظم صاحب کہتے ہیں کہ یہ حالت اُس وقت تو موجود تھی مگر بعد میں یہ حالت نہیں
رہی بلکہ پھر چندہ کی ایک شرح مقرر ہو گئی اس لئے جب لوگ وصیت کرتے ہیں تو اس کے
نتیجہ میں اُن کا کوئی پہلا وعدہ منسوخ نہیں ہوتا بلکہ وصیت کی طرف اُن کا وعدہ منتقل ہو جاتا
ہے۔ پس موجودہ زمانہ میں جبکہ وہ وصیت قائم ہی نہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے زمانہ میں تھی تو اس پر قیاس کر کے آج ہمارے لئے کوئی قانون بنانا درست نہیں ہو سکتا۔
مولوی ابوالعطاء صاحب در حقیقت ترمیم کرتے ہیں شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم میں وہ
کہتے ہیں کہ احمدیت سے الگ ہونے والے موصی کا ادا کردہ اصل وصیتی مال اگر جماعت احمد یہ
کے قبضہ میں موجود ہو تو ایسے شخص کو مطالبہ پر واپس کر دیا جائے گا اور اگر اصل چندہ موجود نہ
ہو تو چندہ عام کا حصہ ۱۶ را وضع کر کے باقی حصہ لینے کا وہ مطالبہ کر سکتا ہے۔ حصہ آمد کی
موجودگی کا معیار اس سال کا بجٹ ہوگا۔
گو یا شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم تو یہ ہے کہ اگر غیر منقولہ جائیداد بجنسہ موجود ہو تو
صرف وہ واپس کی جائے مگر مولوی ابو العطاء صاحب کہتے ہیں کہ منقولہ جائیداد بھی واپس کی
جائے اور اگر اُس سال کا چندہ موجود ہو تو وہ بھی ۱۶ را حصہ وضع کر کے واپس کر دیا جائے۔
دوسرا فرق شیخ بشیر احمد صاحب اور مولوی ابوالعطاء صاحب کی ترمیم میں یہ ہے کہ شیخ بشیر احمد
صاحب کہتے ہیں کہ جو جائیداد بجنسہ انجمن کے قبضہ میں ہو وہ اُسے واپس کر دی جائے
مطالبہ ہو یا نہ ہو۔ مگر مولوی ابوالعطاء صاحب کہتے ہیں کہ مطالبہ ہو تو رو پید اور جائیداد کو واپس
کیا جائے مطالبہ نہ ہو تو نہ کیا جائے ۔
خلیل احمد صاحب ناصر کی ترمیم یہ ہے کہ یہ امر کہ کونسی چیز واپس کی جائے ، دوسرا
سوال ہے۔ پہلا سوال یہ ہے کہ مال کس کو واپس کیا جائے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ کو
والسلام نے فرمایا ہے کہ جو شخص اپنی وصیت سے منکر ہو جائے اور انکار بھی شعب ایمان کی
وجہ سے کرے اُسے مال واپس دیا جائے ۔ اگر ایک شخص کہتا ہے کہ میرا ایمان تو قوی ہے اور
میں وصیت کے متعلق وہی اعتقاد رکھتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان
فرمایا ہے مگر اب میرے حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ میں وصیت پر قائم نہیں رہ سکتا ۔ مثلاً اُس

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کی دس روپے آمد تھی اور وہ پہلے ایک روپیہ ماہوار وصیت میں دیا کرتا تھا مگر اُس وقت اُس
کا صرف ایک بچہ تھا۔ اس کے بعد فرض کرو اس کے دس بچے ہو جاتے ہیں مگر آمد اتنی ہی
رہتی ہے تو ان حالات میں وہ کہہ سکتا ہے کہ میرے لئے اب وصیت کا چندہ ادا کرنا ناممکن
ہے میری وصیت منسوخ کر دی جائے مگر اُس کی یہ منسوخی کسی ضعف ایمان کی وجہ سے نہیں
ہوگی بلکہ بیرونی دباؤ کی وجہ سے ہوگی ورنہ اس کی نیت یہی رہتی ہے کہ اگر خدا زیادہ روپیہ
دے تو پھر وہ وصیت کر دے ۔ پس ایسے انسان کو وصیت کا روپیہ واپس نہیں کیا جائے گا
کیونکہ اس نے ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کو منسوخ نہیں کرایا بلکہ اپنے حالات کی وجہ
سے وصیت کو منسوخ کرایا ہے۔ لیکن ایک دوسرا شخص ہے جو کہتا ہے کہ میرا وصیت پر ایمان
ہی نہیں رہا اور میں نہیں مانتا کہ اس مقبرہ میں دفن ہونے سے روحانی طور پر کوئی فائدہ ہوتا
ہے تو اس کے متعلق بیشک کہا جائے گا کہ وہ ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت سے منکر ہو گیا
اور در حقیقت میرے نزدیک ان الفاظ میں غیر مبائعین کے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی ۔ وہ
احمدیت کے منکر نہیں مگر ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس مقبرہ میں دفن ہونا کوئی اہمیت نہیں
رکھتا ۔ پس ان کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ وہ ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت سے منکر ہو گئے
ہیں ۔ غرض حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ایسے ہی لوگوں کے لئے جو ضعف ایمان
کی وجہ سے وصیت کا انکار کر دیں اور کہہ دیں کہ ہم اس بات کے قائل نہیں رہے کہ وصیت
کر کے جنت مل سکتی ہے یہ ارشاد فرمایا ہے کہ اُن کا مال اُن کو رڈ کر دیا جائے کیونکہ خدا کسی
کے مال کا محتاج نہیں ۔
دوسری صورت جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمائی ہے وہ یہ ہے
کہ کوئی شخص سلسلہ سے روگردان ہو جائے ، پس جو شخص ایسا ہوا سے بھی اس کا مال واپس کرنا
چاہئے ۔ مگر خلیل احمد صاحب ناصر کہتے ہیں کہ سلسلہ سے روگردان ہونا اس کی طرف منسوب
کیا گیا ہے یہ نہیں کہا گیا کہ اگر کسی کو نظام سلسلہ الگ کرے تو اُسے بھی اُس کا ادا کردہ مال
واپس کیا جائے ۔ اور در حقیقت ایسے کئی لوگ ہوتے ہیں جو منہ سے تو کہتے ہیں کہ ہم سلسلہ
سے روگردان نہیں مگر سلسلہ کو مجبوراً اُن کی کسی شرارت یا نفاق کی وجہ سے انہیں نظام سے
الگ کرنا پڑتا ہے پس وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کے الفاظ تک محدود رکھنا چاہئے یعنی جو شخص ضعفِ ایمان کی وجہ وجہ سے وصیت سے انکار کا مدعی
ہو یا خود کہے کہ میں سلسلہ احمدیہ سے روگردان ہوتا ہوں اُسے اس کا مال واپس دیا جائے۔
جس شخص کو سلسلہ! کو سلسلہ بطور سزا نظام سے الگ کرتا ہے اور وہ خود سلسلہ سے سے روگردانی کا دعوی نہیں
کرتا اُسے اُس کا مال واپس دینے کا اِس قاعدہ میں کوئی ذکر نہیں ۔ جو شخص ضعف ایمان کی
یا جو شخص
وجہ سے وصیت سے منکر نہیں ہوتا بلکہ کسی اور وجہ سے اپنی وصیت کو منسوخ کراتا ہے یا جو شخ
یہ نہیں کہتا کہ میں سلسلہ سے روگردان ہوتا ہوں کوئی وجہ نہیں کہ اُسے اُس کا مال دیا جائے
کیونکہ اس میں وہ شرطیں نہیں پائی جاتیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے قاعدہ
نمبر ۱۲ ۱۲ میں بیان فرمائی ہیں۔ میرے نزدیک اس ترمیم کورڈ کر دیتی ہے شیخ بشیر احمد صاحب
کی ترمیم ۔ لیکن یہ ترمیم شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم کو رد نہیں کرتی بلکہ اسے محدود کرتی
ہے۔ ان حالات میں میرے نزدیک پہلے خلیل احمد صاحب ناصر کی ترمیم پیش ہونی چاہئے۔
سو پہلے میں خلیل احمد ناصر صاحب کو کہتا ہوں انہیں اپنی ترمیم کی تائید میں دو منٹ بولنے کی
اجازت ہے“
خلیل احمد صاحب ناصر کی رائے پیش ہونے پر حضور نے فرمایا :-
خلیل احمد صاحب ناصر کہتے ہیں کہ میرے نزدیک وصیت کا روپیہ صرف اُسی شخص کو
واپس ملنا چاہئے جو ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا انکار کر دے مثلاً کہے کہ مجھے اب
اعتبار نہیں رہا کہ وصیت کرنے کے نتیجہ میں ضرور جنت ملتی ہے یا قبل اس کے کہ جماعت اس
کو خارج کرے وہ خود کہے کہ میں سلسلہ سے روگردان ہوتا ہوں ۔ وہ شخص روپیہ واپس لینے
کا مجاز نہیں جو سلسلہ سے وابستگی کا تو دعوی کرے مگر نظام سلسلہ نے تعزیر کے طور پر اُسے
الگ کیا ہو ۔ اسی طرح وہ شخص بھی روپیہ واپس نہیں مانگ سکتا جو ضعف ایمان کے علاوہ کسی
اور وجہ سے اپنی وصیت منسوخ کر دے ۔ بہر حال جو شخص ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا
منکر ہو جا ہو جائے یا سلسلہ سے روگردانی اختیار کر لے اسے اس کا تمام مال بغیر منقولہ اور غیر منقولہ
جائیداد کا فرق کرنے کے اور بغیر چندہ عام منہا کرنے کے اور بغیر اس کے کہ وہ مطالبہ
کرے یا نہ کرے واپس کر دینا چاہئے لیکن جو شخص ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا منکر نہ
ہو یا جو شخص جماعت سے تعزیری طور پر خارج کیا گیا ہو اور وہ نظام سلسلہ سے تو علیحدہ ہومگر

خطابات شوری جلد دوم
احمدیت
٦١٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
سے الگ نہ ہوا ایسے شخص کو روپیہ واپس کرنے کی کوئی وجہ نہیں ۔ جو دوست اس بات
کی تائید میں ہوں اور وہ چاہتے ہوں کہ وصیت کا سارا مال روپیہ کی صورت میں ہو یا
جائیداد کی صور صورت میں قاعدہ نمبر ۱۲ کی اس تشریح کے ماتحت جو خلیل احمد صاحب ناصر نے کی
ہے واپس کر دینا چاہئے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
اس موقع پر حضور کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ سارے مال کی واپسی کے الفاظ سے
بقیہ تمام ترمیمیں رڈ ہو جاتی ہیں اس لئے یہ الفاظ اس ترمیم میں نہیں ہونے چاہئیں چنانچہ
حضور نے دوبارہ فرمایا۔
چونکہ سارے مال کے لفظ سے بقیہ تمام ترمیمیں رڈ ہو جاتی ہیں اس لئے میں اس
ترمیم میں اصلاح کرتا ہوں ۔ اب خلیل احمد صاحب ناصر کی ترمیم صرف اس قدر ہے کہ جس
شخص کو وصیتی مال واپس کرنا ہے اُس کی کیا تعریف ہے۔ ان کے نزدیک اگر کسی کو مال دینا
ہوگا تو اُسی کو دیا جائے گا جو ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا منکر ہو یا سلسلہ سے روگردان
ہو جائے اور احمدیت سے براءت کا خود اعلان کرے۔ سارا مال دینے یا آدھا دینے کا اس
وقت سوال نہیں بلکہ سوال صرف اس تعیین کا ہے کہ کسے مال واپس کیا جائے۔ میں دوستوں
کے سامنے ایک بار پھر یہ تجویز پیش کر دیتا ہوں خلیل احمد صاحب ناصر کے نزدیک جس کو
وصیتی مال واپس کرنا ہو ، سارا مال واپس کرنا ہو یا آدھا چندہ عام وضع کر کے واپس کرنا ہو یا
بغیر وضع کئے ، اس کا سوال نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ جس کو وصیتی مال واپس کرنا ہے چاہے وہ
کس قدر ہے وہ صرف اسی کو واپس ہونا چاہئے جو ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت سے
منکر ہو جائے یا احمدیت سے ہی روگردان ہو جائے تعزیز والا اس سے فائدہ اٹھانے کا مستحق
نہیں ۔ جو دوست اس ترمیم کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
"
۱۸۰ دوست تائید میں کھڑے ہوئے ۔
66
اب جن دوستوں کی یہ رائے ہو کہ چاہے کسی کو تعزیری طور پر بھی نظام سلسلہ سے
الگ کیا گیا ہو اُسے اُس کی وصیت کا مال واپس کر دینا چاہئے اور جن کے نزدیک قاعدہ
نمبر ۱۲ کے الفاظ کوئی خاص تعیین نہیں کرتے بلکہ وہ الفاظ ہر اُس شخص پر حاوی ہیں جس کی
وصیت رد کر دی جائے وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
صرف ۳۵ دوست اس کی تائید اور پہلی ترمیم کے مخالفت میں کھڑے ہوئے ۔
اب مولوی ابوالعطاء صاحب کی ترمیم پیش ہوگی ۔“
66
مولوی ابوالعطاء صاحب کی طرف سے ترمیم پیش ہونے پر فرمایا :-
مولوی صاحب کہتے ہیں کہ جو شخص احمدیت سے الگ ہو جائے اور الگ ہونے کی
وہ تشریح سمجھی جائے گی جس کا اکثریت فیصلہ کر چکی ہے کہ یا تو وہ خود سلسلہ سے روگردان
ہونے کا دعویٰ کرے یا ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت سے منکر ہو جائے اسے اس کا
ادا کردہ اصل وصیت کا مال اگر جماعت احمد یہ کے قبضہ میں موجود ہو مطالبہ پر واپس کیا
جائے گا اور اگر اصل چندہ موجود نہ ہو تو واپس نہیں کیا جائے گا اور حصہ آمد کی موجودگی کا
معیار اس سال کا بجٹ ہوگا۔ اس کے مقابلہ میں شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم بھی دوست
مد نظر رکھیں کہ چونکہ آمد کی وصیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس قاعدہ کے وقت کہ
مرتد اور منکر از وصیت کا مال رڈ کر دیا جائے موجود نہ تھی اس لئے رڈ کرنے کا قاعدہ آمد
کے مالوں پر چسپاں ہی نہیں ہوتا ۔ گو یا شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم اور اس ترمیم میں فرق
یہ ہے کہ شیخ بشیر احمد صاحب کہتے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بیان فرمودہ
تشریح سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ یہ قاعدہ حصہ آمد پر بھی حاوی ہے بلکہ یہ یہ قاعدہ قاعدہ صرف جا جائیداد پر
چسپاں ہوتا ہے اور جائیداد بھی وہ جو بجنسہ انجمن کے قبضہ میں ہو۔ مگر مولوی ابوالعطاء صاحب
کہتے ہیں کہ جائیداد تو بیشک اگر موجود ہو تو واپس کی جائے ورنہ نہیں لیکن چندہ ضرور دیا جانا
چاہئے لیکن صرف اُس سال کا چندہ جس میں وہ سلسلہ سے روگردان ہونے یا ضعف ایمان
کی وجہ سے وصیت کا انکار کرنے کا دعویٰ کرتا ہے۔
دوسرا فرق یہ ہے کہ مولوی صاحب کہتے ہیں اگر وہ مطالبہ کرے تب مال واپس
کیا جائے مطالبہ نہ کرے تو واپس نہ کیا جائے مگر شیخ بشیر احمد صاحب کہتے ہیں کہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مطالبہ کی شرط نہیں رکھی بلکہ ہر حالت میں خواہ وہ مطالبہ
کرے یا نہ کرے ایسے مال کو رڈ کرنے کے قابل قرار دیا ہے چونکہ یہ دونوں ترمیمیں ایک
دوسرے کو رڈ کرتی ہیں اس لئے میں مخالف رائے نہیں لونگا۔
جو دوست مولوی ابوالعطاء صاحب کی تائید میں ہوں یعنی اس خیال کے ہوں کہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
روپیہ مطالبہ پر واپس ہونا چاہئے مطالبہ کے بغیر واپس نہیں کرنا چاہئے اور نقد بھی اُسی
صورت میں واپس کرنا چاہئے جب وہ اُس سال کے بجٹ کے اندر ہو۔ اسی طرح جائیداد
بھی اُسی صورت میں واپس کرنی چاہئے جب وہ موجود ہو ۔ جو دوست اس خیال کی تائید
میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
صرف ۶۷ دوست کھڑے ہوئے ۔
اب جو دوست شیخ بشیر احمد صاحب کی تائید میں ہوں میں ان سے ان کی رائے
دریافت کروں گا۔ اُن کی تجویز یہ ہے کہ یہ قانون صرف جائیداد کے متعلق ہے کیونکہ آمد کی
وصیت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس قاعدہ کے وقت موجود نہ تھی اور جائیداد پر بھی
صرف اس صورت میں یہ قانون عائد ہوتا ہے جب وہ بجنسہ انجمن کے قبضہ میں ہو، روپیہ کا
یہاں کوئی ذکر نہیں ، اسی طرح وہ کہتے ہیں مطالبہ کا بھی کوئی سوال نہیں جب کوئی شخص سلسلہ
سے روگردان ہو جائے یا ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا انکار کر دے تو اُسے اُس کا مال
فوراً رڈ کر دینا چاہئے اور اپنے پاس کسی صورت میں بھی نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ وہ مال خدا
کے حضور مردود ہے۔“
جو دوست شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم کے حق میں ہوں اور ان کا خیال ہو کہ یہ قاعدہ
صرف جائیداد موجودہ پر عائد ہوتا ہے اُس شرط کے ماتحت جس کا خلیل احمد صاحب ناصر کی
ترمیم کے نتیجہ میں جماعت کی اکثریت فیصلہ کر چکی ہے اور ان کا یہ خیال ہو کہ یہ قاعدہ آمد
کے مالوں پر چسپاں نہیں ہوتا وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
کچھ دوست کھڑے ہوئے مگر کچھ دوستوں نے عرض کیا کہ ہم بات کو صحیح طور پر نہیں
سمجھے۔ اس لئے حضور نے وضاحت کرتے ہوئے فرمایا :-
اس وقت شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم پیش کی ہے جس کی تائید میں ابھی میر محمد اسحق
صاحب بولے ہیں وہ کہتے ہیں کہ مرتد اور منکر از وصیت کو روپے کے واپس کرنے کا کوئی از وصیت کو روپے کے واپس
حکم نہیں بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر سے یہ امر ثابت ہے کہ اس قاعدہ کا علیہ ال
اطلاق صرف جائیداد پر ہوتا ہے جو اُس نے دی ہوئی ہو۔ اگر اس کے بعد وہ ضعف ایمان
کی وجہ سے اپنی وصیت کا انکار کر دیتا ہے یا ارتداد اختیار کر لیتا ہے تو اگر اُس کی جائیداد بجنسہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
انجمن کے قبضہ میں ہو تو وہ بیشک واپس کر دینی چاہئے لیکن حصہ آمد کا مال کسی صورت میں بھی
واپس نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اول تو جب یہ قاعدہ بنایا گیا اُس وقت آمد کی وصیت نہیں ہوا
کرتی تھی دوسرے آمد کا مال خرچ ہوتا جاتا ہے اور وہ نہ قبضہ میں ہوتا ہے نہ قائم رہتا ہے
اس لئے حصہ آمد کا مال واپس نہیں کیا جا سکتا ۔ اس صورت میں اس سوال کی بھی ضرورت
نہیں رہتی کہ چندہ عام وضع کیا جائے یا نہ کیا جائے ۔ دوسری بات وہ یہ کہتے ہیں کہ مطالبہ کی
کوئی شرط نہیں ایسا مال بہر حال گندہ اور رڈ کرنے کے قابل ہے ۔ جو دوست اس بات کے
حق میں ہوں کہ مطالبہ کی کوئی شرط نہیں ہر حالت میں مال رڈ کر دینا چاہئے اور ساتھ ہی اس
بات کے حق میں ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس قاعدہ کا اطلاق صرف
جائیداد پر ہوتا ہے اور وہ بھی ایسی جائیداد پر جو انجمن کے قبضہ میں بجنسہ ہو چندہ جو خرچ
ہو جاتا ہے اُس پر یہ قاعدہ اطلاق نہیں پاتا وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۱۴۴ دوست کھڑے ہوئے ۔ فرمایا:-
66
اب ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ ۶۷ دوست مولوی ابوالعطاء صاحب کی ترمیم کی
تائید میں تھے اور ۱۴۴ اس ترمیم کی تائید میں مگر مجلس مشاورت میں شامل ہونے والے
نمائندگان اس سے زیادہ ہیں اس سے خیال کیا جاسکتا ہے کہ نمائندگان کا کچھ حصہ نیوٹرل
رہا ہو اور وہ سب کمیٹی کی تجویز کی تائید میں ہو اس لئے اب اسے پیش کیا جاتا ہے۔سب
کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ :۔
" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منظور فرمودہ قاعدہ
نمبر ۱۲ مندرجہ ضمیمه متعلقه رساله الوصیت و قاعدہ نمبر ۶ مندرجہ روئداد
اجلاس ۲۹ جنوری ۱۹۰۶ ء کی روشنی میں یہ ظاہر ہے کہ ایسے موصی کو جس
کی وصیت ان قواعد کی رو سے منسوخ کی جائے چندہ عام مشمولہ حصہ آمد
لینے کا حق نہ ہوگا اس کے مطابق وصیت کے طبع شدہ فارم میں تبدیلی کر
دی جائے ۔
66
مرتد اور منکر از وصیت کی تعریف پہلے ہو چکی ہے پس سب کمیٹی کی تجویز یہ ہے کہ جس کو کی یہ کو
وصیتی مال واپس کرنا ہو اُس کو روپیہ واپس کیا جائے اور جائیداد بھی۔ گویا اگر چندے والی

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
صورت ہو تو چندہ عام کی رقم اُس کے چندہ میں سے منہا کر لی جائے گی اور بقیہ رقم واپس کی
جائے گی اور جائیداد کی صورت میں خواہ وہ جائیداد موجود ہو اور خواہ یک چکی ہو دونوں صورتوں
میں واپس کی جائے گی یعنی سب کمیٹی فروخت شدہ جائیداد کو بھی جائیداد ہی سمجھتی ہے۔“
دو کمیٹی کی تجویز یہی ہے کہ جائیداد بہر حال واپس کرنی چاہئے اِس قاعدہ کی حد بندی
کے ساتھ جس کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے۔ البتہ جو روپیہ ماہوار بطور حصہ آمد آئے اس کے
متعلق یہ امتیاز کیا جائے کہ چندہ عام کو وضع کر لیا جائے اور باقی رقم واپس کی جائے جو
دوست سب کمیٹی کی اس تجویز کی تائید میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
صرف ۵۲ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66
چونکہ شیخ بشیر احمد صاحب کی ترمیم کو خلیل احمد صاحب ناصر کی تشریح کے ساتھ جس
میں رقم واپس لینے والوں کی تعیین کا ذکر ہے جماعت کی اکثریت کی تائید حاصل ہے اس
لئے میں بھی اکثریت کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ :-
دو
چونکہ آمد کی وصیت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
اس قاعدہ کے وقت کہ مرتد اور منکر از وصیت کا مال رڈ کر دیا جائے
موجود نہ تھی اس لئے رڈ کرنے کا قاعدہ آمد کے مالوں پر چسپاں ہی نہیں
ہوتا نیز آمد کا مال خرچ ہوتا جاتا ہے نہ قبضہ میں ہوتا ہے نہ قائم رہتا ہے
اس لئے حصہ آمد کا مال کسی صورت میں بھی واپس نہ کیا جائے۔ ہاں اگر
مرتد یا منکر از وصیت کی کوئی جائیداد بجنسہ انجمن کے قبضہ میں ہو تو وہ
بیشک ارتداد یا انکار از وصیت کی صورت میں واپس ہونی چاہئے ۔ مگر اس
قاعدہ کا اطلاق صرف اُسی شخص پر ہوگا جو ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت
سے منکر ہو جائے اور کہہ دے کہ میرا اب وصیت کے مسئلہ اور اس کے نتیجہ
میں جنت ملنے پر اعتقاد نہیں رہا۔ یا سلسلہ سے خود روگردان ہونے کا دعویٰ
کرے۔ لیکن جسے تعزیری طور پر نظام سلسلہ سے خارج کیا جائے اُس کی
وصیت کا کوئی مال واپس نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ حسب قاعدہ نمبر ۱۲ متعلقہ
ضمیمہ رسالہ الوصیت مرتد نہیں ہوا بلکہ اُسے نظام سلسلہ نے الگ کیا ہے۔“
66

آج 10 میں سے 10 باقی