تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
میری ذاتی رائے ایک وقت بالکل وہی تھی جو شیخ بشیر احمد صاحب کی ہے لیکن بعد میں
میری رائے چوہدری اعظم علی صاحب کی اس تشریح کو سن کر بدل گئی کہ اس وقت اس شرط کی
اس لئے ضرورت پیش آئی تھی کہ لوگوں نے اس سے پہلے کئی قسم کے چندوں کے لئے
وعدے کئے ہوئے تھے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ان کی سہولت کے لئے اعلان فرما
دیا کہ اگر وہ وصیت کر دیں تو اُن کے پہلے چندے ۱۰ را میں ہی شامل سمجھ لئے جائیں گے مگر
اب یہ صورت نہیں ہے۔ اس تشریح کو سن کر میری رائے بدل گئی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا منشاء پورے طور پر واضح نہیں ہے۔ میرا ذاتی خیال تو
یہ ہے کہ اگر ہمیں اس بارہ میں شبہ بھی ہو جائے کہ آیا صرف وہی جائیداد واپس کرنی چاہئے
جو بجنسہ موجود ہو یا اُس جائیداد کو بھی واپس کر دینا چاہئے جو فروخت ہو چکی ہو تو ہمیں
فروخت شدہ جائیداد کو بھی رڈ کر دینا چاہئے لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے ابھی مجھے ایسے
دلائل نہیں ملے جن سے اس بارہ میں کوئی قطعی طور پر کوئی آخری فیصلہ کیا جا سکے اس لئے
فی الحال میں اس قاعدہ کو جاری کرتا ہوں ۔ دوست اس مسئلہ پر غور کرتے رہیں میں بھی
انشاء اللہ مزید غور کروں گا ۔ اس وقت میرا طبعی میلان اس طرف ہے کہ تقویٰ کا طریق یہی
ہے کہ خواہ ایسے شخص سے مال لیا گیا ہو اور خواہ جائیداد، دونوں چیزیں اُسے واپس کر دینی
چاہئیں ۔ مگر غلطی سے بعض دوستوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ جسے تعزیر کے طور پر ہم اپنی جماعت
سے خارج کرتے ہیں وہ بھی اس بات کا مستحق ہوتا ہے کہ اُسے اُس کی وصیت کا مال واپس
کر دیا جائے ۔ حالانکہ میں نے بارہا بتایا ہے کہ میں کسی کو احمدیت سے نہیں نکالتا بلکہ جماعت
سے نکالتا ہوں اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام یہ فرماتے ہیں کہ جو شخص سلسلہ سے روگردان
ہو جائے اُسے اُس کا وصیتی مال واپس کیا جائے مگر بالعموم اس فرق کو نہیں سمجھا جاتا۔ چنانچہ
بعض دفعہ جب ہم کسی شخص کو اپنی جماعت سے خارج کر دیتے ہیں تو وہ بھی اپنی وصیت کا
روپیہ واپس مانگنے لگ جاتا ہے حالانکہ اُسے بطور سزا جماعت سے خارج کیا گیا ہوتا ہے اس
لئے تو خارج نہیں کیا جاتا کہ ہم اسے بعد میں کہہ دیں کہ لو تمہارا اتنا روپیہ ہمارے پاس جمع
ہے یہ ہم سے انعام لے لو۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دو ہی صورتیں ”الوصیت میں بیان فرمائی
ہیں کہ یا تو وہ ضعف ایمان کی وجہ سے وصیت کا انکار کر دے یعنی کہے کہ وصیت کے میں وہ
فوائد درست تسلیم نہیں کرتا جو بیان کئے جاتے ہیں اور نہ میرا یہ اعتقاد رہا ہے کہ اس کے نتیجہ
میں جنت مل سکتی ہے۔ ایسے شخص کو اُس کا مال واپس کر دینا چاہئے کیونکہ ایسے شخص کو اگر
روپیہ واپس نہ کیا جائے گا تو یہ سمجھ لیا جائے گا کہ ہم نے لالچ کے ماتحت اُس سے روپیہ لے
لیا ہے ورنہ جب وہ یہ عقیدہ ہی نہیں رکھتا کہ اس کے نتیجہ میں جنت مل سکتی ہے تو اُس کا روپیہ
رکھنے کے معنے ہی کیا ہیں ۔ دوسری صورت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ بیان
فرمائی ہے کہ وہ سلسلہ سے روگردان ہو جائے ایسی حالت میں بھی جبکہ اُس کے عقائد احمدیت
کے عقائد کے خلاف ہو جائیں اُس کا مال اُسے واپس کر دیا جائے گا اور اس بات کو نہیں
دیکھا جائے گا کہ اُس نے مال کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے یا نہیں کیا ۔ کیونکہ جیسا کہ میر محمد الحق
صاحب نے اپنی تقریر میں بیان کیا ہے بعض بڑے آدمی ہوتے ہیں اُن کے متعلق اس بات کا
امکان ہے کہ وہ عقائد کی درستی کی حالت میں دو چار سو روپیہ وصیت کے حساب میں دے دیں
مگر جب مرتد ہو جائیں تو اُس روپیہ کی واپسی کا مطالبہ نہ کریں بلکہ روپیہ مانگنا اپنی کسر شان
خیال کریں مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ ایسے لوگوں کو اُن کا مال
رڈ کر دینا چاہئے کیونکہ ایسا مال خدا تعالیٰ کے نزدیک مکروہ ہے اور خدا کسی کے مال کا محتاج
نہیں ۔ اگر ہم ایسے لوگوں کا بھی مال رڈ نہ کریں یا اُن کے مطالبہ کا انتظار کرتے رہیں تو اس
صورت میں لوگوں کے دلوں میں شبہ پیدا ہو سکتا ہے کہ ہم روپیہ لے کر جنت کا سودا کرتے
ہیں حالانکہ یہاں روپیہ کا سوال نہیں بلکہ ایمان کا سوال ہے۔ پس ان ہر دو قسم کے لوگوں کو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارشاد کے ماتحت ان کا مال رڈ کیا جائے گا کیونکہ
ایسا مال خدا کے نزیک مکروہ ہے۔ لیکن ان دو قسم کے علاوہ ایک قسم ایسے لوگوں کی بھی ہے جو
دعویٰ کرتے رہتے ہیں کہ ہم احمدی ہیں مگر نظام سلسلہ نے اُن کو جماعت سے الگ کیا ہوا
ہوتا ہے۔ اس تشریح کے بعد ان کا کوئی حق نہیں ہوگا کہ وہ ہم سے وصیتی مال کی واپسی کا
مطالبہ کریں۔ پھر اس تشریح کا ایک یہ بھی فائدہ ہے کہ ممکن ہے بعض ایسے لوگ جو دل میں تو
احمدیت سے ر سے روگردان ہوں مگر دعوی یہ کرتے ہوں کہ ہم احمدی ہیں وہ اپنے روپیہ کے لالچ

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
انہی
میں حقیقت کا اظہار کر دیں اور علی الاعلان سلسلہ سے روگردانی کا دعویٰ کر کے اپنے روپیہ
کی واپسی کا مطالبہ کر دیں ۔ ایسی صورت میں اُن کے دل کی حالت کا اظہار ہو جائے گا اور
روپیہ دے کر ہم اُن کے بداثرات سے محفوظ ہو جائیں گے ۔ جیسے مصری صاحب کے بہت
دیر سے پیغامیوں کے ساتھ تعلقات تھے اور اُن کے ساتھ ان کے سمجھوتے بھی تھے مگر ظاہر
میں وہ یہی کہتے تھے کہ میں جماعت کو یقین دلاتا ہوں کہ میں احمدیت کی تعلیم پر قائم ہوں ۔
عقائد کو درست تسلیم کرتا ہوں کرتا ہوں جو جماعت احمدیہ - ، احمد یہ کے ہیں میں تو صرف اصلاح کے لئے
چند باتیں پیش کر رہا ہوں حالانکہ اندرونی طور پر اُن کے پیغامیوں کے ساتھ تعلقات تھے۔
پس ایسے لوگوں کے دلوں میں اگر لالچ پیدا ہوا تو وہ آپ ہی ہم سے کہہ دیں گے کہ ہمارا
روپیہ واپس کر دیا جائے ہم سلسلہ سے روگردان ہوتے ہیں۔ پس ایسے لوگ جو پہلے دھوکا
سے ہمارے اندر رہتے تھے اُن کو ظاہر کرنے کے لئے یہ قانون بہت مفید رہے گا ۔ ہم اُن کو
اُن کا روپیہ دینے کے لئے بخوشی تیار ہو جائیں گے مگر یہ بات پسند نہیں کریں گے کہ وہ دھوکا
اور فریب سے ہمارے اندر رہیں اور اس طرح سلسلہ کے نقصان کا باعث بنیں ۔
میں نے دیکھا ہے شیخ عبد الرحمن صاحب مصری گو بظاہر اخلاص کا دعویٰ کرتے تھے مگر
ہمیں پرائیویٹ اطلاعات سے معلوم ہوتا تھا کہ اُن کے پاس دشمنوں کی طرف سے روپیہ آتا
ہے اور وہ اُن سے ملتے اور تعلقات رکھتے ہیں ۔ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کو ہم
علی الاعلان شائع نہیں کر سکتے کیونکہ اگر ہم ایسا کریں تو مخبروں کا لوگوں کو پتہ لگ جاتا ہے
اور بعض دفعہ یوں تو واقعات درست ہوتے ہیں مگر قضائی طور پر ایسے دلائل مہیا نہیں ہوتے
جن کے ماتحت کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ پس اس قسم کے لوگ جو پہلے منافقانہ طور پر ہماری
جماعت میں شامل رہا کرتے تھے اُن کے لئے اس تشریح کے ماتحت ایک لالچ پیدا ہو گیا ہے
جس کے نتیجہ میں ممکن ہے وہ خود ہی سلسلہ سے روگردانی کا دعویٰ کر کے اپنے روپیہ کی واپسی
کا مطالبہ کر دیں اور اس طرح ہم اُن کے شر سے محفوظ ہو جائیں ۔
میرے نزدیک اس تشریح کا ایک اور فائدہ یہ ہوا ہے کہ آئندہ کے لئے ہماری
جماعت کو معلوم ہو گیا ہے کہ کسی قسم کے لوگوں کو روپیہ واپس کرنے کا حکم ہے پہلے اس فرق کو
ملحوظ نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے بعض جھگڑے بھی پیدا ہوئے ۔ مثلاً مولوی عمر دین شملوی

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
نے کہہ دیا کہ میری وصیت کا روپیہ مجھے واپس کیا جائے حالانکہ جب وہ اقرار کر رہا تھا کہ
میں سلسلہ سے روگردان نہیں تو اُس کا یہ مطالبہ اپنے اندر کوئی معنے نہیں رکھتا تھا کیونکہ حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے صاف طور پر فرما دیا ہے کہ روپیہ ایسے شخص کو ہی واپس کیا
جائے گا جو یا تو ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت کا انکار کر دے یا سلسلہ سے روگردان
ہونے کا دعو
دعوی کرے۔ جو شخص سلسلہ سے روگردان ہونے کا دعوی نہیں کرتا بلکہ نظام سلسلہ
اُسے علیحدہ کرتا ہے وہ اس شق کے ماتحت روپیہ کی واپسی کا مطالبہ کرنے کا حقدار نہیں
ہے۔ مولوی عمر دین شملوی کے متعلق بھی ہمیں دیر سے اطلاعات مل رہی تھیں کہ ان کے
رادھا سوامیوں اور بہائیوں وغیرہ سے تعلقات ہیں مگر بظاہر وہ ہماری جماعت کے اندر
شامل تھے ۔ پس اس تشریح کے ماتحت ایک طرف تو نظام جماعت سے الگ کئے جانے
والے وصیتی مال کی واپسی کا مطالبہ نہیں کر سکیں گے اور دوسری طرف وہ لوگ جو دل میں
سلسلہ سے روگردان ہوں مگر منافقانہ طور پر ہمارے اندر شامل ہوں خود بخود روپیہ کے لالچ
میں اپنی روگردانی کا دعوی کر دیں گے اور بجائے اس کے کہ انہیں ہم نکالیں وہ خود ہمارے
سلسلہ سے نکل جائیں گے ۔ پس اس قاعدہ کو میں فی الحال جاری کرتا ہوں بعد میں اس پر
مزید غور بھی ہو سکتا ہے۔“
بجٹ ۴۲ ۱۹۴۳ء کے متعلق تقریر بجٹ کے بارہ میں کئی ممبران کے اظہار خیال
کے بعد حضور نے احباب سے خطاب کرتے
ہوئے فرمایا :-
وو
جن دوستوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرنا تھا کر لیا ہے ان میں سے ایک دو امر
ایسے ہیں جن کے متعلق میں اس وقت کچھ کہنا ضروری سمجھتا ہوں ۔
ریویو آف ریلیجنز کی امداد بند کرنے کی وجہ بجٹ پر رائے ظاہر کرتے
ہوئے عزیزم پیر صلاح الدین
نے اعتراض کیا ہے کہ ریویو آف ریلیجنز اُردو کو جو امداد دی جاتی تھی وہ کیوں بند کر دی گئی ہے
جبکہ رسالہ عمدگی سے شائع ہو رہا ہے اُن کے نزدیک ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔ خود ایڈیٹر صاحب رہا ان کے
کی بھی اس بارہ میں میرے پاس چٹھی پہنچی ہے۔ اگر یہ بات صرف اس حد تک محدود ہوتی
سے

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
که ریویو آف ریلیجنز اُردو کی آمد کیا ہے؟ اور جب پہلے اسے امداد دی جاتی تھی تو اب
وہ امداد کیوں بند کر دی گئی ہے؟ تو یہ اعتراض معقول سمجھا جا سکتا تھا لیکن اصل بات یہ ہے
کہ یہ تمام واقعہ میرے ہاتھ سے گزرا ہے اور میں آج سے کئی سال پہلے سے یہ بات جانتا
تھا کہ اس بارہ میں جنبہ داری سے کام لیا گیا ہے اس لئے اب اس کے نتیجہ میں اگر کسی کو
کوئی تکلیف ہوئی ہے تو اس کا وہ خود ذمہ دار ہے ۔ کہتے ہیں کوئی شخص کسی درزی کے پاس
کپڑا لے کر گیا اور کہنے لگا کہ کیا اس کپڑے کی دوٹوپیاں بن جائیں گی؟ اُس نے کہا کہ
ہاں دوٹو پیاں تیار ہو جائیں گی ۔ وہ کہنے لگا کیا اس کی تین ٹوپیاں بن سکتی ہیں؟ درزی نے
کہا تین بھی بن سکتی ہیں اس پر وہ کہنے لگا اچھا بتاؤ کیا اس کپڑے کی چارٹو پیاں بن جائیں
گی؟ اس نے کہا کہ ہاں آپ چاہیں تو چار ٹوپیاں بھی بن سکتی ہیں۔ پھر اس نے پوچھا کہ کیا
اس کی پانچ ٹوپیاں بن سکتی ہیں ؟ درزی نے کہا کہ پانچ بھی بن سکتی ہیں۔ اسی طرح بڑھتے
بڑھتے وہ آٹھ تک پہنچا اور درزی نے پھر بھی یہی کہا کہ ہاں اس کی آٹھ ٹوپیاں بھی بن سکتی
ہیں چنانچہ اُس نے کہا بہت اچھا اس کی آٹھ ٹوپیاں تیار کر دو۔ درزی نے کپڑا رکھ لیا اور وہ
شخص چلا گیا ۔ جب چند دنوں کے بعد وہ ٹوپیاں لینے کے لئے آیا تو درزی نے چوہے کے
سر جیسی آٹھ ٹوپیاں اُس کے سامنے رکھ دیں ۔ وہ کہنے لگا ہیں یہ کیا ، اتنی چھوٹی چھوٹی ٹوپیاں
بنانے کے لئے کس نے کہا تھا ؟ درزی نے کہا اپنا کپڑا ناپ لیجئے اگر اس میں سے کچھ کم ہو تو
آپ مجھے کوسیں ورنہ آپ جتنے کپڑے میں مجھے آٹھ ٹوپیاں بنانے کے لئے کہہ گئے تھے
اتنے کپڑے کی آٹھ ٹوپیاں تیار کر دی گئی ہیں ۔ اگر آپ کو اب تکلیف ہوئی ہے تو اس کے
ذمہ دار آپ ہیں میں نہیں ۔ واقعہ یہ ہے کہ ایڈیٹر صاحب ریویو اُردو، میں نہیں جانتا کہ کسی
رسوخ اور تعلق کی بناء پر یا کسی اور وجہ سے اُن مبلغین میں سے تھے جنہیں قادیان میں ہی
رکھا جاتا تھا اور مبلغ بھی تھے مگر ان میں سے ایک وہ بھی تھے۔ میں جب اعتراض کرتا تو
میرے سامنے کوئی نہ کوئی عذر پیش کر دیا جاتا۔ آخر جب میں نے سختی سے اعتراض کیا تو
میرے سامنے یہ تجویز پیش کی گئی کہ انہیں ریویو آف ریلیجنز اُردو کا ایڈیٹر بنا دیا جائے وہ
وعدہ کرتے ہیں کہ ایک (یا دو سال کے اندر اندر رسالہ اپنا خرچ آمد سے نکال لے گا اور
تنخواہ بھی آمد میں سے ہی پیدا کریں گے۔ چنانچہ نظارت نے یہ تجویز پیش کی اور ایڈیٹر صاحب

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
نے بھی معاہدہ کیا کہ ایک یا دو سال کے اندر اندر اس کے اخراجات اور تنخواہ وغیرہ کا
صدر انجمن احمد یہ پر کوئی بوجھ نہیں رہے گا۔ میں جانتا تھا کہ ایسا نہیں ہو سکتا صرف ان کی
مشکلات کو دور کرنے کے لئے یہ تجویز کی گئی ہے تا کہ ان کو قادیان میں رہنے کا موقع دیا
جائے اور وہ باہر نہ جائیں ۔ چنانچہ جب اُن کی تنخواہ کا سوال آیا اور کہا گیا کہ ان کی تنخواہ
زیادہ ہے اور پہلا ایڈیٹر کم تنخواہ لیتا رہا ہے تو کہہ دیا گیا کہ بیشک پہلے ایڈیٹر کو ہم تمہیں چالیس
روپے دیتے تھے اور انہیں ستر اسی روپے ماہوار دینے پڑیں گے مگر یہ تھوڑے عرصہ کی بات
ہے ایک دو سال کے اندر اندر یہ اپنی تنخواہ اور دوسرے اخراجات رسالہ کی آمد میں سے
نکال سکیں گے۔ اب ان کی یہ بات اُسی طرح درست تھی جیسے درزی نے کہا تھا کہ میں
کپڑے کی آٹھ ٹوپیاں بنا دوں گا ۔ چنانچہ ایک سال کا تو کیا ذکر ہے وہ چار سال تک برابر
صدر انجمن احمدیہ سے تنخواہ وصول کرتے رہے اور اب آ کر انہیں کہا گیا کہ وہ اپنی تنخواہ
رسالہ کی آمد میں سے نکالیں صدر انجمن احمد یہ انہیں امداد دینے کے لئے تیار نہیں ۔ بیشک
اس سے اُنہیں تکلیف ہوئی ہے مگر در حقیقت جب بھی کوئی اس قسم کی بات کی جائے گی جس
میں پوری طرح تقوی کو مد نظر نہیں رکھا جائے گا تو اُس کا ایسا ہی نتیجہ نکلے گا ۔ پس در حقیقت
یہ اُس نامناسب تدبیر کا نتیجہ ہے جو ان کے متعلق کی گئی۔ میں چونکہ اعتراض کرتا تھا کہ فلاں
فلاں مبلغ باہر نہیں جاتے انہیں قادیان میں کیوں رکھا جاتا ہے اس لئے میرے اس اعتراض
سے بچنے کے لئے محکمہ نے جو شاید ان کی مشکلات ۔ جو شاید ان کی مشکلات سے بہت متاثر تھا جوڑ توڑ کر کے انہیں
ایڈیٹر بنا دیا اور پہلے ایڈیٹر کو تمیں چالیس روپے ملتے تھے مگر ان کو ستر اسی روپے دینے
شروع کر دیئے گئے اور مجھے کہا گیا کہ یہ ایک سال کے اندر اندر تمام اخراجات خود
برداشت کرنے کا ذمہ لیتے ہیں ۔ میں نے کہا مجھے منظور ہے۔ میں جانتا تھا کہ مجھے جو کچھ کہا
گیا ہے اُس پر عمل نہیں ہو سکے گا، میں جانتا تھا کہ یہ تجویز میرے سامنے کیوں پیش کی گئی ہے
مگر شریعت مجھے بولنے کا حق نہ دیتی تھی اس لئے میں خاموش رہا اور میں نے کہا بہت اچھا یہ
تجربہ کر کے بھی دیکھ لو۔ پس موجودہ مشکل کو دور کرنے کا میرے پاس کوئی علاج نہیں۔
تقوی سے دوری کا نتیجہ جب بھی انسان پوری طرح تقوی سے کام نہ لے گا وہ
ضرور پھنسے گا۔ ناظر پھنسیں، انجمن پھنسے یا ایڈیٹر پھنسے۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
بہر حال وہ اس صورت حالات کے ذمہ دار ہیں۔ خود ایڈیٹر نے کہا کہ میں ایک دو سال کے
اندر اندر آمد سے اس کا خرچ نکال لوں گا اور میرے سامنے تجویز پیش کی گئی کہ انہیں ایک
دو سال تک صدرانجمن احمد یہ سے تنخواہ دلا دی جائے اس کے بعد اس مدد کی ضرورت نہیں
رہے گی ۔ مگر نظارت کی غلطی سے ایک دو سال کی بجائے چار سال تک یہ امداد ملتی رہی ۔ پس
آج اگر اس امداد کے بند کرنے سے اُنہیں کوئی تکلیف ہوئی ہے تو یہ تکلیف در حقیقت انہیں
آج سے تین سال پہلے پہنچنی چاہئے تھی مگر غلطی سے اس طرف توجہ نہ کی گئی ۔ اگر اُس وقت
یہ طریق اختیار نہ کیا جاتا اور صفائی سے یہ سوال اُٹھایا جاتا کہ ریویو کے لئے قابل ایڈیٹر کی
ضرورت ہے اور قرعہ فال موجودہ ایڈیٹر کے نام پڑتا تو یہ مشکلات پیش نہ آتیں ۔
بعض اور باتیں بھی بجٹ کے متعلق میرے نوٹس میں لائی گئی ہیں ۔ در حقیقت بجٹ کی
زیادتی کی وجہ یہ ہے کہ جو قواعد مقرر ہیں اُن کے خلاف عمل کیا جاتا ہے۔ مثلاً ایک قاعدہ جو
میرا منظور کردہ ہے اور جس کا کیڈر کمیٹی کی رپورٹ اور صدرانجمن احمد یہ کی رائے پر میں نے
فیصلہ کیا تھا یہ ہے کہ :-
منظور شدہ اسامیوں کے گریڈ میں کسی قسم کی تبدیلی بصورت کمی و بیشی
کی ضرورت محسوس ہو تو اس کے لئے لازمی ہوگا کہ نظارت متعلقہ کی طرف
سے مفصل رپورٹ مع رپورٹ محاسبہ کمیٹی بلحاظ مالی پہلو صدرانجمن احمد یہ
میں پیش ہو کر مشاورت میں حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ بنصرہ العزیز کی
با قاعدہ منظوری حاصل کی جائے ۔“
اس قاعدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آپ ہی آپ گریڈ بدلے جاتے رہے ہیں
اور بعض میں کمی اور بعض میں زیادتی کی جاتی رہی ہے حالانکہ یہاں کمی کے بھی الفاظ ہیں
اور بیشی کے بھی ۔ اور صاف الفاظ میں یہ تصریح کر دی گئی ہے کہ منظور شدہ اسامیوں کے
گریڈ میں کسی قسم کی تبدیلی کی ضرورت محسوس ہو تو نظارت متعلقہ کی طرف سے مفصل رپورٹ
محاسبہ کمیٹی کی رپورٹ کے ساتھ صدر انجمن احمد یہ میں پیش کر کے مشاورت میں خلیفہ وقت
کی منظوری حاصل کی جائے ۔ اسی طرح میری ہدایت تھی کہ بجٹ میں پندرہ ہزار روپیہ کی کمی ۔ ط
کی جائے مگر صدر انجمن احمد یہ نے یہ پندرہ ہزار روپیہ جس طرح کم کیا ہے وہ سلسلہ کے

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
کاموں کو خطرناک نقصان پہنچانے والا ہے اور ایسا ہی ہے جیسے کسی کو اپنے کپڑوں میں کمی
کرنے کے لئے کہا جائے تو اپنی دس گز کی پگڑی کو تو پانچ گز نہ کرے مگر پاجامہ کے پانچے
اُڑا دے۔ سیدھی بات ہے کہ جب پگڑی کو دس گز ہی رکھا جائے گا اور پاجامہ کو نکر میں
بدیل کر دیا جائے گا تو ہر شخص اُسے یہ کہنے پر مج پر مجبور ہوگا کہ وہ نیم گریاں نہ پھرے اور پورا
پاجامہ ضرور پہنے۔ اسی طرح کمی تو کر دی گئی ہے مگر بجٹ میں یہ کمی اس طرح کی گئی ہے جیسے
کسی کا گلا گھونٹ دیا جائے اور اس کی وجہ انجمن کو بھی خوب معلوم ہے کہ وہ جانتی ہے آج تو
اس رنگ میں کمی کر کے بظاہر خلیفہ کا حکم پورا کر دیا جائے گا اور کہہ دیا جائے گا آپ کے حکم
کی تعمیل کر دی گئی ہے مگر کل ہم اس سے یہ اضافہ منظور کرا لیں گے اور کہیں گے کہ اس کے
بغیر سلسلہ کے کام نہیں چل سکتے۔ جیسے پچھلے سال کے بجٹ میں ہی بعض اہم اخراجات
صدر انجمن احمد یہ نے غلطی سے درج نہیں کئے تھے بعد میں صدر انجمن احمد یہ نے مجھ سے
اپنی اس غلطی کا ذکر کیا اور میں نے اُنہیں اجازت دے دی کہ وہ بجٹ میں ان اخراجات کو
سے
رکھ لیں مگر اب اس ایزادی کو اس رنگ میں پیش کیا گیا ہے کہ خلیفہ المسیح کی منظوری
دوران سال میں اخراجات میں یہ یہ زیادتی کی گئی ہے حالانکہ وہ خود بعض ضروری اخراجات
چھوڑ گئے تھے اور انہوں نے بجٹ کو اپنی غلطی سے نامکمل رکھا تھا پس ان کا فرض تھا کہ یہ غلطی
اپنی طرف منسوب کرتے مگر کہا یہ گیا ہے کہ خلیفہ المسیح یہ گیا ہے کہ خلیفہ المسیح کی منظوری سے دوران سال میں
اخراجات زیادہ کئے گئے ہیں ۔
یہ
اس دفعہ بھی ایسا ہی واقعہ ہوا ہے کہ وہ زیادتیاں تو بجٹ میں کی گئی ہیں جن کا اس
قانون کے ماتحت صدر انجمن احمد یہ کو اختیار نہیں تھا بلکہ اس کا فرض تھا کہ مشاورت میں
منظوری حاصل کرتی اور پھر بجٹ میں زیادتی کرتی ۔ مگر دوسری طرف اُن زیادتیوں کے
ساتھ کوئی ایسا نوٹ نہیں دیا گیا جس سے معلوم ہو کہ وہ زیادتیاں کیوں کی گئی ہیں ۔ مثلاً ہمارا
یہ قانون ہے کہ :-
” جس مد یا تفصیل وغیرہ میں کوئی بیشی یا غیر معمولی کمی صیغہ کی
طرف سے تجویز کی جاوے تو اُس کے متعلق خانہ کیفیت میں وجہ نوٹ
( قواعد وضوابط صد را نجمن احمد یہ صفحہ ۷۶ )
ہونی چاہئے ۔“
66

خطابات شوری جلد دوم
۶۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
مگر اس قانون کا بھی کوئی پاس نہیں کیا گیا۔ چھ سات کا رکن ایسے ہیں جن کے گریڈ
نیچے سے اُٹھا کر اوپر کر دیئے گئے ہیں مگر اُن کے ساتھ کوئی ایسا نوٹ نہیں دیا گیا جس سے
معلوم ہو سکتا کہ انہیں یہ غیر معمولی ترقی کیوں دی گئی ہے۔ اسی طرح کئی جگہ بلا وجہ کمی کر دی گئی
ہے مثلاً ڈاک کا خرچ ہی بعض جگہ کم کر دیا گیا ہے۔ اب اگر کل میرے پاس ڈاک لائی جائے
گی اور کہا جائے گا کہ ہم یہ ڈاک باہر بھیجیں یا نہ بھیجیں؟ تو کیا تم سمجھتے ہو کہ میں یہ کہوں گا کہ
بیشک باہر ڈاک نہ بھیجو کیونکہ بجٹ کم کر دیا گیا ہے۔ لازماً ایسا ہی ہوگا کہ یہ اخراجات
بڑھانے ہوں گے تا اس قسم کی دقتیں واقع نہ ہوں مگر سوال یہ ہے کہ پھر اس قسم کی بے معنی
کمی کرنے کی صدر انجمن احمد یہ کو کیا ضرورت تھی۔ اسی طرح اور اخراجات اگر دیانتدارانہ
طور پر کم کئے جا سکتے تھے تو اُنہیں کم کرنا چاہئے تھا مگر مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ
صدر انجمن احمد یہ نے اس دفعہ اخراجات میں ایسی ہی غیر معقول کمیاں کی ہیں ۔ مثلاً لکھا ہے
گرانٹ صیغہ جات برائے ادائیگی کرایہ ۔ دو ہزار روپیہ یہ گرانٹ جو ادائیگی کرایہ کے
لئے تھی پہلے چار ہزار روپیہ رکھی گئی تھی پھر میرے اس مطالبہ پر کہ بجٹ میں پندرہ ہزار روپیہ
کی کمی کی جائے چار ہزار کو دو ہزار کر دیا گیا ۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر تو چار ہزار کو دو ہزار
انہوں نے اس لئے کیا ہے کہ انہوں نے اپنی بعض جائیدادیں واگزار کر لی ہیں تو پہلے بجٹ
میں چار ہزار روپیہ اس غرض کے لئے کیوں رکھا گیا تھا ؟ اور اگر چار ہزار روپیہ کرا یہ تھا تو
سوال یہ ہے کہ اب وہ کرایہ دیں گے یا نہیں؟ اگر وہ چار ماہ کے بعد میرے پاس آئے اور
انہوں نے کہا کہ ہم نے فلاں فلاں کا اتنا کرا یہ دینا ہے تو کیا اُن کا یہ خیال ہے کہ میں انہیں
کہوں گا کہ تم بیشک کرایہ نہ دو اور لوگوں پر ظلم کرتے رہو؟ پھر جبکہ انہوں نے لازماً کرایہ دینا
ہے تو اس رقم کو چار ہزار کی بجائے دو ہزار کیوں کیا گیا ؟ اور اگر اُن کا یہ منشاء ہے کہ وہ لوگوں
کو کرایہ نہیں دیں گے اور اس نقطۂ نگاہ کے ماتحت انہوں نے گرانٹ میں کمی کی ہے تو یہ تو
ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی اپنے مہمان کا بٹوا چرالے اور کہے کہ میری اتنی آمد بڑھ گئی ہے
اگر اس قسم کا کوئی واقعہ میرے سامنے آئے تو لازمی بات ہے کہ مجھے یہی کہنا پڑے گا کہ
چوری کا بٹوا واپس کرو اور اپنی آمد بڑھانے کے لئے یہ ناجائز طریق اختیار نہ کرو۔ اسی
طرح جب یہ چار ہزار کرایہ تھا تو سوال یہ ہے کہ اس کرایہ کو دو ہزار کس طرح کر دیا گیا۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
مجھے نظارت بیت المال بتائے کہ یہ دو ہزار رقم انہوں نے کرایہ میں کس طرح کم کی ہے؟ آیا
انہوں نے چار ہزار کرایہ دینا تھا یا نہیں؟ اگر نہیں دینا تھا تو پہلے کیوں ظاہر کیا گیا کہ چار ہزار
کرایہ دینا ہے اور اگر چار ہزار ہی دینا تھا تو اب اس میں دو ہزار کی کمی کس طرح ہو گئی ؟“
خان صاحب مولوی فرزند علی صاحب ناظر بیت المال اس کا جواب عرض کرنے کے
لئے کھڑے ہوئے تو حضور نے پھر فرمایا :-
دو
بتایا جائے کہ یہ کرایہ کس چیز کا ہے اور پہلے اس کے لئے کیوں چار ہزار روپیہ کی
رقم رکھی گئی تھی اور اب دو ہزار روپیہ کس طرح رہ گئی ہے؟“
ناظر صاحب بیت المال :- حضور یہ ان جائیدادوں کا کرایہ ہے جو مکفول ہیں اور جن
کے عوض انجمن نے روپیہ لیا ہوا ہے۔
حضور نے فرمایا : ” کیا ان جائیدادوں کا جو کرایہ ہے وہ چار ہزار روپیہ سالانہ ہے؟ ۔“
ناظر صاحب بیت المال :- غالباً اسی قدر ہے ۔
حضور نے فرمایا: "آیا یہ شکی بات ہے؟ میں پوچھتا ہوں کہ کرایوں کی صحیح رقم کیا بنتی
ہے؟۔“
ناظر صاحب بیت المال : فوری طور پر کوئی جواب نہ دے سکے اس پر حضور نے فرمایا:-
اصل بات وہی ہے جس کا میں پہلے بھی ذکر کر چکا ہوں کہ انہوں نے تجویز یہ کی
ہے کہ امانت میں سے روپیہ لے کر جائیداد کا اد کا ایک حصہ حصہ آزاد کرا لیں گے حالانکہ وہ آمد ہے
اور آمد میں ہی دکھائی جانی چاہئے ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے کسی کی آمد میں سے کچھ حصہ
غائب کر لیا جائے ۔ پندرہ ہزار آمد ہو تیرہ ہزار کی آمد دکھا دی جائے اور دو ہزار کسی اور جگہ
صرف کر کے کہہ دیا جائے کہ اتنا خرچ کم ہو گیا ہے۔“
اس موقع پر جناب ناظر صاحب بیت المال نے عرض کیا کہ جائیدادوں کو فک کرانے
کے لئے امانت میں سے روپیہ نہیں لیا گیا بلکہ اُس قرض میں سے لیا گیا ہے جو سلسلہ کی
ضروریات کے لئے حاصل کیا جاتا ہے اسی لئے خرچ میں اس جگہ کمی دکھائی گئی ہے۔ اس پر
حضور نے فرمایا :-
انہوں نے بتا دیا ہے گو ہے یہ بھی آمد میں سے کمی ۔ مگر کہتے ہیں اس کے لئے ہم

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
نے قرضہ لیا ہے۔ امانت میں سے نہیں لیا میں اس کی بعد میں تحقیقات کروں گا۔
و
پھر لکھا ہے گرانٹ انجمن ہائے برائے انتظام مقامی اس میں ایک ہزار روپیہ کی
کمی کی گئی ہے حالانکہ گزشتہ سال چھ ہزار گرانٹ رکھی گئی تھی اور سات ہزار ایک سو خرچ
ہوا۔ اب گزشتہ سال کے بجٹ میں بھی ایک ہزار کی جو کمی کر دی گئی ہے یہ کس حکمت کے
ماتحت کی گئی ہے؟ کیا وہ کسی نئی انجمن کی منظوری نہیں دیں گے یا کسی انجمن کی گرانٹ بند کر
دیں گے؟ حالانکہ انہیں اس قسم کا کوئی اختیار حاصل نہیں ۔“
ناظر صاحب بیت المال اس کا کوئی جواب نہ دے سکے ۔
حضور نے فرمایا: ”نظامت جائیداد والے بتائیں کہ وہ ادائیگی کرایہ کے لئے کتنی رقم
سالانہ دیتے ہیں ؟“
ناظم صاحب جائیداد نے ابھی جواب میں کچھ عرض نہیں کیا تھا کہ بابو عبد الحمید صاحب
آڈیٹر نے عرض کیا کہ جو قرض جائیدادوں کو فک کرانے کے لئے دیا گیا ہے اُس کا کرایہ
انجمن کی طرف سے پہلے کاٹا جا چکا ہے اس لئے یہ چار ہزار روپیہ کرایہ الگ ہے جس میں
کوئی کمی نہیں ہو سکتی تھی ۔
حضور نے فرمایا :-
ناظران کو کی
دو
ناظر ان کو تقوی کی تلقین اس طرح وہ تشریح جو ناظر صاحب بیت المال نے بتائی
تھی پھر باطل ہوگئی کیونکہ کرایہ کی رقم زیادہ دینی پڑتی ہے اور
بجٹ میں کم دکھائی گئی ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ جس قسم کی کمی اس دفعہ بجٹ میں کی گئی ہے وہ
تقویٰ کے بالکل خلاف ہے اور در حقیقت یہ خلیفہ پر جبر اور اُسے اپنی گھوڑی اور سواری
بنانے والی بات ہے۔ میں اس قسم کے تمسخر اور کھیل کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا اور انجمن کو تنبیہہ
کرتا ہوں کہ اگر وہ اسی طرح کام کرے گی تو میرا اور اس کا ہرگز تعاون نہیں ہو سکے گا۔ اگر
وہ تقویٰ سے کام لیتے تو وہ اُن مدات میں کمی کرتے جن میں کمی کرنے کا انہیں جائز طور پر
حق تھا۔ اور اگر کمی نہ کر سکتے تو کہہ دیتے کہ ہم سے تو کمی نہیں ہو سکتی آپ بتا دیں کہ کس کس
جگہ کمی کی جائے ہم کمی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن سال بسال وہ خرچ بڑھاتے اور
باصرار بڑھاتے چلے جاتے ہیں مگر جب کمی کا وقت آتا ہے تو اُن چیزوں میں کمی کر دیتے دیتے

خطابات شوری جلد دوم
۶۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۲ء
ہیں جن کے متعلق وہ جانتے ہیں کہ اُن میں کمی ہونا نا ممکن ہے ۔ جب ایک دفعہ یہ فیصلہ ہو چکا
ہے کہ گریڈوں میں ہر قسم کی تبدیلی کا معاملہ شوری میں پیش ہو کر فیصلہ ہوگا تو اُنہیں کس نے
حق دیا تھا کہ وہ خود بخود اس کے متعلق فیصلہ کر دیتے۔ پھر جب میں نے ایک سوال کیا تو
اُس کا جواب ایسے رنگ میں دیا گیا کہ میں بھی دھوکا میں آ گیا حالانکہ واقعہ یہ تھا کہ قرض
کے روپیہ سے جائیداد فک کرانے کے نتیجہ میں جتنی کمی ہو سکتی تھی وہ پہلے ہی کی جا چکی تھی
اب مزید کمی کسی صورت میں ہو ہی نہیں سکتی تھی۔ پھر یہ صاف بات ہے کہ جب کوئی شخص
اپنے قرض کا مطالبہ کرے گا اور کہے گا کہ لاؤ میری رقم تو کیا میں اُس وقت یہ کہوں گا کہ
سلسلہ بیشک اس کو لوٹ لے اور اُس کا روپیہ اُس کو واپس نہ کرے لازماً مجھے یہی کہنا پڑے گا
کہ اُس کا روپیہ اُسے واپس کیا جائے ۔ اور جب اور جب میں یہ کہوں گا تو وہ کہہ دیں گے کہ بجٹ
میں تو گنجائش نہیں آپ بجٹ بڑھانے کی اجازت دے دیں۔ غرض وہ اچھی طرح جانتے
تھے کہ اخراجات میں وہ ایسی ہی کمی کر رہے ہیں جن کے متعلق مجھے مجبوراً دوبارہ اجازت
دینی پڑے گی اور یہ کمی ہرگز کمی نہیں کہلا سکتی کیونکہ عملاً اگلے ہی مہینہ میں انہوں نے کہنا
شروع کر دینا ہے کہ فلاں فلاں کام نہیں ہو سکتا اس کے لئے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ یہ
تقویٰ کے خلاف اور میرا منہ چڑانے والی بات ہے اور در حقیقت یہ سزا ہے اُس اختلاف کی
جو ان دنوں بعض ناظروں کے درمیان ہو رہے ہیں اور یہ سزا ہے روحانیت کی کمی کی کہ
بجائے اس کے کہ وہ اپنے دماغوں کو سلسلہ کے فائدہ کے کاموں میں لگاتے اور بجائے اس
کے کہ خدا کو یاد کرتے اور اُس سے مدد مانگتے ، انہوں نے ایک عقلی کھلونا بنانے کی کوشش
کی ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ان کو سزا دی اور ان سے ایسی حرکات سرزد کرائیں کہ آج وہ
اپنے نفس میں شرمندہ ہو رہے ہوں گے ۔ اگر وہ تقوی سے کام لیتے ، اگر وہ خدا کو یاد رکھتے
اور اگر وہ سلسلہ کے مفاد کو اپنے نفس پر مقدم رکھتے تو آج ان کی یہ حالت نہ ہوتی بلکہ خدا
ان کے لئے کوئی اور صورت پیدا کر دیتا۔
پس میں اُنہیں نصیحت کرتا ہوں کہ وہ تقویٰ سے کام کریں ، اپنے اندر سلسلہ کا درد
پیدا کریں اور ایسے افعال سے اجتناب کریں جن سے سلسلہ کا کام تمسنحر بن کر رہ جائے ۔
بلکہ ایسے طور پر جدوجہد کریں جو سلسلہ کے بوجھ کو کم کرنے والی ہو۔ بہر حال میں

·

آج 10 میں سے 10 باقی