دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
دوسرا دن
جماعتی عہدیداران کا انتخاب سب کمیٹی نظارت علیا کی رپورٹ میں یہ تجویز پیش
ہوئی کہ :۔
جہاں چالیس یا اس سے زیادہ چندہ دہندہ ممبر ہوں وہاں کی جماعت کے امیر اور
سیکرٹریوں اور محاسب اور آڈیٹر اور امین کا انتخاب بلا واسطہ نہ ہو گا بلکہ ایک مجلس انتخاب
کے ذریعہ سے ہوگا“
اس تجویز پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کئی ممبران نے اپنی آراء پیش کیں ۔ اس کے
بعد حضور نے فرمایا :-
اس وقت جو گفتگو ہوئی ہے یا دوستوں کی طرف سے مشورہ پیش ہوا ہے اس میں دو
ترمیمیں ہیں ایک لجنہ اماءاللہ لاہور کی طرف سے کہ جو تجویز نظارت کی طرف سے پیش ہے
وہ منظور نہ ہو بلکہ امیر کو حق دیا جائے کہ وہ معہدیداروں کو خود منتخب کیا کرے ۔ دوسری ترمیم
پیر صلاح الدین صاحب کی طرف سے ہے کہ معہدیداروں کا انتخاب تو امیر مقامی ہی کرے
لیکن چونکہ اصولاً ذمہ داری امیر پر ہوتی ہے اس لئے اُسے یہ اختیار حاصل ہونا چاہئے کہ
جب وہ کسی کو کام کرتا نہ دیکھے تو اُسے معطل کر دے اور اُس کی جگہ اور شخص کو مقرر کر کے
نظارت علیا میں رپورٹ پیش کر دے ۔ گویا اس تجویز کے متعلق دو ترمیمیں ہو گئی ہیں۔
جہاں تک میں نے دوستوں کی آراء کو سُنا ہے اس وقت جو گفتگو ہوئی ہے اس میں کوئی بات
کسی
دوست نے زائد اور : نے زائد اور بلا ضرورت نہیں کی اور وہ صحیح حد کے اندرر اور وہ بیچ حد کے اندر رہے ہیں ۔ بہر حال
دونوں طرف سے اس وقت اہم باتیں بیان کر دی گئی ہیں اور اُمید ہے کہ دوستوں نے ان
سب امور کو اپنے ذہن میں مستحضر رکھا ہوگا تا کہ رائے پیش کرتے وقت اُن کو آسانی رہے۔
لیکن پیشتر اس کے کہ دوستوں سے اس بارہ میں رائے لی جائے بعض باتوں کے متعلق میں
اپنے خیالات کو ظاہر کرنا چاہتا ہوں تا کہ رائے دینے سے پہلے اگر کسی شخص کے دل میں کوئی
خلش پائی جاتی ہو تو وہ دُور ہو جائے ۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
مجلس شورای کی پوزیشن با بو قاسم الدین صاحب سیالکوٹ نے یہ سوال اُٹھایا ہے کہ انتخاب مہدیداران کے متعلق ایک قاعدہ صدر انجمن احمد یہ
کا چلا آ رہا ہے شوری کو صدر انجمن کے کسی قاعدہ میں ترمیم کرنے کا اختیار حاصل ہے یا نہیں؟
یہ ایک اہم معاملہ ہے جس کی وضاحت ضروری ہے اس لئے کہ یہ سوال حقیقت کو نہ سمجھنے
کی وجہ سے پیدا ہوا ہے۔ اگر اس سوال کو بغیر توجہ کے چھوڑ دیا جائے تو اس سے کئی قسم کی
غلط فہمیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ بات یہ ہے کہ مجلس شوری کبھی بھی کوئی فیصلہ نہیں کرتی اور یہ ایک
ایسا امر ہے جسے متواتر بار بار ظاہر کیا گیا ہے اور بارہا بتایا جا چکا ہے کہ مجلس شوری کوئی فیصلہ
نہیں کرتی بلکہ مجلس شوری خلیفہ وقت کے مطالبہ پر اپنا مشورہ پیش کرتی ہے۔ پس مجلس شوری
مشورہ نہیں دیتی بلکہ قرآن کریم کے اس حکم کے مطابق کہ شاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ تو
لوگوں سے مشورہ لے، خلیفہ وقت لوگوں سے اُن کا مشورہ مانگتا ہے اس پر لوگ اسے مشورہ
دیتے ہیں ۔ اور اس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے خلیفہ وقت فیصلہ کرتا ہے کہ کونسی بات ہونی
چاہئے اور کونسی نہیں ۔ یہ نہیں ہوتا کہ مجلس شوری خود بخود کوئی فیصلہ کر دیتی ہو۔ پس جب یہ
سوال ہو کہ کیا ہم صدر انجمن احمد یہ کے کسی قاعدہ میں ترمیم کر سکتے ہیں اور ہم سے مراد یہ لی
جائے کہ کیا شوری کو یہ طاقت حاصل ہے یا نہیں؟ تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ شوری صدر
انجمن کے مقابل میں ایک الگ اور مستقل نظام ہے جس کا اثر ایک دوسرے پر رد عمل کی
صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور جو کسی اور واسطہ سے آزاد ہو کر مختلف امور کا فیصلہ کرتی ہے اور
یہ خیال ایسا ہے جو بالبداہت باطل ہے۔ اس لئے کہ ”ہم“ کا کوئی وجود ہی نہیں جو براہ
راست عمل کرے یا کسی رد عمل کا موجب بنے ۔ اور اگر ہم سے مراد شوری لے لی جائے
اور شوری کا انعقاد بصدارت خلیفہ وقت ہوتا ہے اور شوری تبھی کوئی مشورہ دیتی ہے جب
اُس سے خلیفہ وقت کی طرف سے مشورہ مانگا جائے اس لئے اس صورت میں ان الفاظ کے
یہ معنے بن جائیں گے کہ کیا خلیفہ وقت یہ طاقت رکھتا ہے کہ وہ صدر انجمن احمد یہ کے کسی
قاعدہ میں ترمیم کرے؟ اور یہ بات پیش کرنا بھی بالکل غلط ہے۔ غرض اِس سوال کے
دونوں پہلو غلط ہیں ۔ نہ یہ درست ہے کہ مجلس شوری کوئی آزاد اور مستقل مجلس ہے جو صدر لوں پہلو غلط ہیں ۔ نہ یہ
انجمن احمدیہ کے مقابل میں عمل یا رد عمل کرتی ہے۔ مجلس شوری ایسی کوئی مستقل چیز نہیں۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
شوری صرف مشورہ دیتی ہے اور مشورہ بھی اُس وقت دیتی ہے جب خلیفہ وقت اللہ تعالیٰ کے
حکم کے مطابق اُس سے مشورہ مانگتا ہے۔ پس دوست وست اگر اگر مشورہ دیتے ہیں تو محض اللہ تعالیٰ
کے ایک حکم کی تعمیل میں ، سلسلہ کی ضروریات کو سب سے مقدم سمجھتے ہوئے ، نہ اس لئے کہ
اُن کا وجود کوئی مستقل حیثیت رکھتا ہے اس لئے یہ کہنا کہ ہم کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
بالکل غلط ہے۔ مجلس کوئی فیصلہ نہیں کرتی ان معنوں میں جن معنوں میں مجالس قانون ساز
فیصلہ کیا کرتی ہیں ۔ اور اگر اگر ”ہم“ کے معنے مجلس شوری کے نظام کے ہوں اور یہ نظام
بصدارت خلیفہ وقت ہوتا ہے کیونکہ وہی لوگوں سے مشورہ مانگنے والا ہوتا ہے تو پھر اس کے
معنے یہ بنیں گے کہ کیا خلیفہ وقت صدر انجمن احمد یہ کے کسی قاعدہ کورڈ کر سکتا ہے یا نہیں؟ اور
یہ سوال بھی بالکل غلط ہے ۔ خلیفہ وقت بہر حال بالا حیثیت رکھتا ہے اور وہ صدر انجمن کے
قوانین میں ترمیم و تنسیخ کا کامل مجاز ہے۔ پس یہ سوال کسی کے دل میں خلش کا موجب نہیں
ہونا چاہئے ۔
پھر یوں بھی دیکھ لیا جائے کہ گو قواعد وضوابط میں یہ درج ہو یا نہ ہو مگر ہمارا عملی نظام
یہی ہے کہ مجلس شوری میں کسی معاملہ کو پیش کرنے کی دو صورتیں ہوتی ہیں۔
اول باہر کی جماعتوں میں سے اگر کوئی دوست کسی تجویز کا پیش کرنا ضروری سمجھیں تو
وہ تجویز محکمہ متعلقہ میں آجاتی ہے۔ اور پھر اُس محکمہ کے ناظر باقی ناظروں کے ساتھ مشورہ
کرنے کے بعد کہہ دیتا ہے کہ ہم اس تجویز کے پیش کرنے کے حق میں ہیں۔ اس صورت
میں صدر انجمن احمد یہ باہر سے آئی ہوئی تجویز کو اپنا لیتی ہے۔ اور وہ اُسے اپنی تائید کے
ساتھ شوری میں پیش کر دیتی ہے۔ اگر زیر بحث تجویز اس طور پر پیش ہوتی ہے کہ صدر انجمن
احمد یہ نے اس کو اپنا لیا ہے تو پھر بھی یہ سوال نہیں اُٹھایا جا سکتا کہ شوری صدر انجمن کے قاعدہ
میں کسی ترمیم کا حق رکھتی ہے یا نہیں کیونکہ یہ وہ معاملہ ہے جسے صدر انجمن احمد یہ خود پیش
کر رہی ہے ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ اپنے قاعدہ میں خود بھی کسی تبدیلی کی ضرورت محسوس
ہے
کرتی ہے۔
دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ صدر انجمن احمد یہ اُس تجویز کو اپناتی نہیں۔ صدرانجمن احمد یہ
چونکہ ایگزیکٹو باڈی ہے اور فیصلوں کا نفاذ کرنے والی انجمنیں بعض ذمہ داری کا بوجھ اُٹھانے

خطابات شوری جلد دوم
۶۴۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سے گھبراتی اور کتراتی ہیں اس لئے دوسرا قاعدہ ایسی تجاویز کے متعلق یہ ہے کہ وہ خلیفہ وقت
کے پاس جاتی ہیں اور باوجود صدر انجمن احمدیہ کے رڈ کر دینے کے خلیفہ وقت اگر اُن
تجاویز کا پیش ہونا ضروری سمجھتا ہے تو وہ حکم دیتا ہے کہ ان تجاویز کو مجلس شوری میں پیش کیا
جائے کیونکہ اُس کے نزدیک وہ تجاویز ضروری ہیں اور گو صدر انجمن احمد یہ ان تجاویز کو نہ
اپنائے مگر خلیفہ وقت اپنے اختیارات سے حکم دے کر اُن کو جماعت کے نمائندگان کے
سامنے لاتا ہے۔ اس صورت میں بھی جو سوال اُٹھایا گیا ہے وہ بالکل غلط ہے کیونکہ خلیفہ وقت
تو اُس تجویز کا پیش ہونا ضروری سمجھتا ہے مگر اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ کیا اس طریق سے
صدر انجمن احمد یہ کے اختیارات میں دست اندازی تو نہیں ہو گی بہر حال ہمارے نظام کے
مطابق مجلس شوری میں اُس وقت تک کوئی تجویز نہیں ہو سکتی جب تک صدر انجمن احمد یہ اُس کو
اپنا نہ لے یا خلیفہ وقت اُس کو پیش کرنے کا حکم نہ دے۔ بلکہ میری رائے تو یہ ہے کہ چونکہ
اہم امور کا نفاذ کرنے والی انجمنیں بعض دفعہ اپنی ذمہ داریوں کی زیادتی کے خوف سے
سست اور غافل ہو جاتی ہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بعض ایسی تجاویز کورڈ کر دیں جو اُس
پر ذمہ داری کا بوجھ ڈالنے والی ہوں اور ہو سکتا ہے کہ خلیفہ وقت کے سامنے بعض دفعہ ایسی
تجاویز پیش نہ ہوں اس لئے آئندہ کے لئے صدر انجمن احمد یہ کو یہ نوٹ کر لینا چاہئے کہ وہ
تجاویز جو مجلس شوری میں پیش ہونے کے لئے باہر سے دوستوں کی طرف سے آئیں اُن
سب سے انجمن جن تجاویز کو رڈ کر دے وہ تمام تجاویز ہمیشہ مجلس شوری کے اجلاس میں
نظارت علیا کی طرف سے سُنائی جانی چاہئیں اور یہ بھی بتانا چاہئے کہ کن وجوہ کی بناء پر اُن
کو منظور نہیں کیا گیا۔ اس کا بھی مخفی طور پر فطرت پر ایک دباؤ پڑے گا اور لوگوں کو بھی معلوم
ہوتا رہے گا کہ اُن کی تجاویز پر پورا غور کیا جاتا ہے۔ یہ نہیں ہوتا کہ بلا وجہ اُن کو نظر انداز
کر دیا جائے۔
دوسرا سوال انہوں نے یہ اُٹھایا ہے کہ اگر اس تجویز کو منظور کر لیا جائے کہ معہد یداروں
کا انتخاب ہمیشہ ایک مجلس انتخاب کے ذریعہ ہوا کرے تو لوگوں سے اُن کے ووٹ دینے کا
حق چھینا جائے گا جو ایک نامناسب امر ہے۔ میرے نزدیک یہ سوال بھی بڑی اہمیت رکھتا
ہے لیکن اگر میری اُن ہدایات پر جماعت ہمیشہ عمل کرتی ہے جو وقتاً فوقتاً میں دیتا رہتا ہوں تو

خطابات شوری جلد دوم
پھر اس سوال کی بھی کوئی اہمیت نہیں رہتی ۔
۶۵۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر ہم انتخاب کے تمام حقوق جماعت کے چند افراد کے
ہاتھوں میں محصور کر دیں اور وہی مشورہ دینے کا حق رکھتے ہوں تو باقی جماعت عضو معطل
کے طور پر رہ جائے گی اور اس کے اندر غور اور فکر کرنے اور معاملات کو تدبر سے سلجھانے کی
قوت یقیناً کم ہو جائے گی ۔ پس اگر تو یہ صورت ہے کہ اس وقت ہم چند افراد نے اکٹھے ہو
کر فیصلہ کر دینا ہے کہ انتخاب نمائندگان کا حق افراد سے لے کر ایک مخصوص جماعت کو دے
دیا جائے جو افراد پر مشتمل ہو اور ہم یہ نہیں دیکھتے کہ جماعت کی عام رائے کیا ہے تو یقیناً
اس سے کئی قسم کے خطرناک نقائص پیدا ہو سکتے ہیں اور سوچنے اور غور کرنے کا معیار بھی یقیناً
گر جائے گا ۔ مگر ہمارے ہاں یہ دستور ہے کہ ایجنڈا جب جماعتوں میں جاتا ہے تو سب
دوستوں کو پڑھ کر سنا دیا جاتا ہے اور اُن کی آراء نمائندگان کی وساطت سے ہمارے سامنے
پیش ہوتی ہیں ۔ بیشک ہم نے نمائندگان کو یہ اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ اپنی آزاد رائے بھی
پیش کر سکتے ہیں لیکن اُن کا پہلا فرض یہی ہے کہ وہ جماعت کی رائے جس کے وہ نمائندہ ہیں
پیش کریں ۔ اسلام یہ اجازت نہیں دیتا کہ انسان اپنی رائے کا حق گلیۂ تلف کر دے مگر اسے
یہ حق بھی حاصل نہیں ہوتا کہ وہ جماعت کی اکثریت کا مشورہ پیش نہ کرے حالانکہ اکثریت
نے ہی اُسے نمائندہ بنا کر بھجوایا ہوتا ہے۔ (پس اگر جماعت کی اکثریت سے نمائندگان نے
پوری طرح مشورہ لیا ہے اور اکثریت نے یہی رائے دی ہے۔ ) کہ آئندہ ایک مجلس انتخاب
کے ذریعہ سے معہدیداران مقرر ہوا کریں تو پھر یہ سوال جاتا رہے گا کہ لوگوں کے ووٹ
دینے کا جو حق حاصل تھا وہ اس طرح چھین لیا جائے گا ۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ دوستوں نے ہر
جماعت میں ایجنڈا سنایا ہے یا نہیں لیکن اگر جماعت کی اکثریت نے یہی رائے دی ہے تو
پھر حق کو چھیننے کا سوال کسی صورت میں بھی اُٹھایا نہیں جا سکتا۔ جو شخص خوشی سے اپنا حق
دوسرے کو دے دیتا ہے اُس کے متعلق یہ کس طرح کہا جا سکتا ہے کہ اُس کا حق چھین لیا گیا
ہے۔ ہاں اگر جماعت کے مشورہ کے بغیر ہم ان کا حق ایک مجلس انتخاب کے سپرد کر دیتے
ہیں تو یہ چیز یقیناً ایسی ہو گی جو اُن کا حق چھننے کے مترادف ہوگی ۔ لیکن فرض کرو یہ مسئلہ ساری
جماعت کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور سب نے یا اُن کی اکثریت نے یہ مشورہ دیا تھا کہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
آئندہ عہد یداران کا انتخاب ایک مجلس منتخبہ کے ذریعہ ہونا چاہئے تو یہ دوسروں کا حق چھینا
نہیں کہلائے گا بلکہ یہ کہا جائے گا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنا حق دوسروں کو منتقل کر دیا
ہے۔ پس اگر واقعہ میں نمائندگان نے جماعت کے تمام دوستوں سے یہ بات پوچھ لی تھی
اور پھر اکثریت نے اس تجویز کے حق میں اپنی رائے دی تھی تو پھر اس غرض کے لئے اگر ہر
جماعت میں سے چند آدمی منتخب ہو جائیں تو یہ نہیں کہا جائے گا کہ دوسروں نے اُن کا حق
چھین لیا۔ ہاں اگر ایجنڈا دوستوں کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تھا تو پھر بے شک یہ اعتراض
ہو سکتا ہے کہ اس تجویز سے دوسروں کے حقوق پر اثر پڑتا ہے۔ بہر حال اس بات کے فیصلہ
کے لئے کہ نمائندگان نے اپنی اپنی جماعتوں کے سامنے ایجنڈا پیش کیا تھا یا نہیں ، میں سب
پہلے اسی بات کو لیتا ہوں ۔ جن نمائندگان نے شائع شدہ ایجنڈا جماعت کے سامنے
پیش کر دیا تھا اور پھر اکثریت نے یہ کہا تھا کہ تجویز معقول ہے بے شک ایک مجلس انتخاب
سے
کے ذریعہ آئندہ مہدیداران منتخب ہوا کریں وہ مہربانی فرما کر کھڑے ہو جائیں ۔“
66
حضور کے اس ارشاد پر سات حلقوں میں مندرجہ ذیل نسبت سے دوست کھڑے
ہوئے :-
حلقہ نمبرا
حلقہ نمبر ۲
حلقہ نمبر ۳
حلقہ نمبر ۴
1
۲۹
۱۹
۱۴
حلقہ نمبر ۵
حلقہ نمبر ۶
حلقہ نمبرے
میزان
جنہوں نے جماعتوں سے مشورہ لیا تھا۔
حضور نے فرمایا :-
۲۹
۱۵
۹
١١۶
اب یہ اندازہ لگانا ہے کہ جماعتی نمائندے اس وقت کتنے ہیں تا کہ یہ معلوم ہو سکے
کہ کس نسبت سے دوست کھڑے ہوئے ہیں۔ چنانچہ جماعتوں کی طرف سے جس قدر
نمائندے آئے ہوئے ہیں وہ سب کھڑے ہو جائیں ۔“
66
حضور کے اس ارشاد پر تمام نمائندگان کھڑے ہو گئے ۔ اور مردم شماری پر اُن کی تعداد
مختلف حلقوں کے لحاظ سے ۲۲۸ معلوم ہوئی ۔ تفصیل یہ ہے :-

مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
۳۷
۴۰
۲۷
۲۲۸
۶۵۲
حلقہ نمبر ۵
حلقہ نمبر ۶
حلقہ نمبرے
میزان
1
۳۹
۴۶
۳۸
خطابات شوری جلد دوم
حلقہ نمبرا
حلقہ نمبر ۲
حلقہ نمبر ۳
حلقہ نمبر ۴
حضور نے فرمایا :-
۲۲۸ جماعتی نمائندے اس وقت موجود ہیں۔ مگر نمائندگان کی کل تعداد تقسیم ٹکٹ
کے لحاظ سے ۲۹۳ ہے۔ جس کے معنے یہ ہیں کہ ۶۵ نمائندے اس وقت غیر حاضر ہیں۔ یہ
بڑی بھاری غیر حاضری ہے جو قابل اصلاح ہے۔
اب جو مقامی نمائندے ہیں یا میری طرف سے مدعو ہیں وہ کھڑے ہو جائیں ۔ یعنی
وہ جو نظارتوں کی طرف سے مقرر ہیں یا میری طرف سے براہ راست اُن کو شامل ہونے کی
اجازت دی گئی ہے۔ میری مراد مختلف محلوں کے نمائندوں سے نہیں بلکہ اُن لوگوں سے ہے
جن کو میری طرف سے نامزد کیا گیا تھا ۔“
حضور کے اس ارشاد پر مندرجہ ذیل نسبت سے لوگ کھڑے ہوئے ۔
حلقہ نمبر ۱ ۱۳
حلقہ نمبر ۴۲
حلقہ نمبر ۳
۴ حلقہ نمبر ۱۲۵
حلقہ نمبر ۶ ×
حلقہ نمبر ۱۱
گل میزان ۴۴
حضور نے فرمایا :-
کل تعداد ۸۵ تھی جس میں سے ۴۴ حاضر ہیں۔ ان کی حالت نمائندگان سے بھی
زیادہ افسوسناک ہے۔ بہر حال ۲۲۸ میں سے ۱۱۶ یعنی اکثر نمائندے ایسے ہیں جو جماعتوں
سے مشورہ لے کر آئے ہیں مگر چونکہ ایک حصہ ایسا بھی ہے جو جماعتی مشورہ لے کر نہیں آیا
اس لئے میں یہ ہدایت کرتا ہوں کہ آئندہ تمام نمائندگان کو جماعتوں کا مشورہ لے کر آنا
چاہئے اور پھر جب وہ مشورہ پیش کرنے لگیں تو پہلے جماعت کا مشورہ پیش کریں اور اگر اُن
کی ذاتی رائے اُس کے خلاف ہو تو بعد میں وہ یہ بھی کہہ دیں کہ گو جماعت نے وہ مشورہ دیا ا ذاتی رائے کے خلاف ہوتو بعد میں وہ بھی کہہ دیں کہ کو جماعت کے وہ
تھا جسے میں نے پیش کر دیا ہے مگر میری ذاتی رائے یہ نہیں فلاں ہے۔
بہر حال جیسا کہ میں نے بتایا ہے جماعتوں سے مشورہ لینے کے بعد یہ سوال بالکل

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اُڑ جاتا ہے کہ اس طرح لوگوں کا حق چھینا جاتا ہے کیونکہ جب جماعتیں خود یہ مشورہ دے
دیں کہ ہمارا حق بعض اور کے سپرد کر دیا جائے تو یہ اُن کے حق کا چھینٹا نہیں کہلائے گا بلکہ
صرف یہ سمجھا جائے گا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے اپنے اختیارات بعض اور کے سپرد کر
دیتے ہیں ۔
ایک سوال اس کے متعلق مولوی سعد الدین صاحب نے اٹھایا ہے کہ اس سے نظام
اُلٹ جاتا ہے کیونکہ صدر بھی تو ہیں آخر وہ کس طرح کام لیتے ہیں پس اس تبدیلی کی
ضرورت نہیں ہے۔ یہ بھی ایک غور کے قابل سوال ہے لیکن اس کو درست تسلیم کر لینے کی
صورت میں ایک اور سوال بھی اُٹھتا ہے جس کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ اگر یہ
سوال ہو کہ صدر بھی تو کام چلا سکتے ہیں تو پھر یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ امیر کی کوئی ضرورت
نہیں۔ لیکن اگر باوجود صدر کے بعض مقامات پر امیر کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو یہ سوال
اُڑ جاتا ہے کہ اس تبدیلی کی ضرورت نہیں صدر کام کے لئے موجود ہیں۔ اس صورت میں
یہی کہا جائے گا کہ صدر بھی کام کرتے ہیں اور امراء بھی کام کرتے رہیں ۔ کچھ عرصہ کے بعد
جماعت دونوں کے کاموں کا موازنہ کر کے یہ فیصلہ کر سکے گی کہ وہ ان دونوں میں سے کس
کا انتخاب اپنے لئے زیادہ بہتر سمجھتی ہے۔
ایک سوال اس کے متعلق حکیم خلیل احمد صاحب مونگھیری نے اٹھایا ہے کہ یہ بات
جماعت کی روح عمل کو نکال لینے کے مترادف ہے ۔ اس کے متعلق چونکہ دوسرے دوستوں
نے اپنی بحث میں کافی روشنی ڈال دی ہے میں اس کے متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتا۔
ایک سوال اس کے متعلق یہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر کام کے اہل آدمی امیر نے نہ چنے
بلکہ عام انتخاب کے ذریعہ سے اُن کو لیا گیا تو ایسے آدمی جو کام کے قابل ہوں گے وہ جماعتی
کاموں میں حصہ لینے سے محروم رہ جائیں گے کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ انتخاب میں نہ آسکیں۔
میرے نزدیک یہ سوال ایسا ہے جو دوسری طرف بھی پڑ سکتا ہے۔ اگر نامزدگی کا طریق
اختیار کیا جائے تو اس صورت میں بھی ہو سکتا ہے کہ امیر کی نظر اہل آدمی پر نہ پڑے یا وہ کسی
اور وجہ سے اس کو اپنے ساتھ رکھنا مناسب نہ سمجھے اور اس کی بجائے کسی اور کو لے لے ۔ آخر
یہ کوئی ضروری تو نہیں کہ ہمیشہ اہل آدمیوں کو امیر کی طرف سے نامزد کیا جائے ۔ ہو سکتا ہے

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کہ امیر بھی اُن کو نامزد نہ کرے اور ہو سکتا ہے کہ وہ انتخاب میں بھی نہ آئیں ۔ پس یہ
اعتراض ایسا اہم نہیں جس کو مد نظر رکھا جا سکے لیکن ایک اور سوال جو نہایت اہمیت رکھتا ہے یہ
اُٹھایا گیا ہے کہ اس سے جماعت کے کمزور طبقہ میں یہ احساس پیدا ہو جائے گا کہ ہم سے
صرف چندہ مانگا جاتا ہے ہمیں اور کاموں میں دخل دینے کا حق نہیں دیا جاتا۔
میرے نزدیک یہ سوال گو معمولی نظر آتا ہے لیکن اصولی طور پر اگر ہم دیکھیں تو بہت
اہم ہے اور اس کے دونوں پہلو اچھے بھی ہیں اور بُرے بھی ۔ جہاں تک تعاون اور کام کے
عمدگی سے چلنے کا سوال ہے یہ امر مد نظر رکھنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے کہ امیر کو زیادہ
سے زیادہ اختیارات دیئے جائیں اور انتخاب میں ایسے ہی آدمی لائے جائیں جو کام کے
اہل ہوں ۔ مگر دوسری طرف جیسا کہ خود دوستوں نے سوال اُٹھایا ہے اس کا یہ نتیجہ بھی نکل
سکتا ہے کہ جماعت کے ایک حصہ میں سے روح عمل مفقود ہو جائے اور وہ یہ سمجھنے لگ جائے
کہ ہم سے صرف چندہ مانگا جاتا ہے عملی کاموں میں حصہ لینے کا ہمیں موقع نہیں دیا جاتا۔
اس کے علاوہ ایک اور چیز بھی ہے جس کو ہم کسی صورت میں نظر انداز نہیں کر سکتے اور وہ یہ
کہ جہاں اس طریق سے آپ کا تعاون بڑھ جاتا ہے وہاں یہ بھی خطرہ پیدا ہو جاتا ہے کہ
جماعت میں اختلاف کے باوجود تعاون کرنے کی جو روح پائی جانی چاہئے وہ زائل یا کمزور
نہ ہو جائے ۔ اس وجہ سے ہماری جماعت کے افراد ہمیشہ ایسے مقام پر رکھے جاتے ہیں کہ
دوسرے کے ساتھ مل کر جہاں اپنی مرضی سے کام کرنے کے لئے تیار ہوں وہاں ان کی
مرضی کے خلاف اگر کسی کے ماتحت اُنہیں کام کرنا پڑے تو اس کے لئے بھی وہ ہمیشہ تیار رہیں
لیکن ایک امیر کو جب اختیار دے دیا گیا کہ وہ ہمیشہ اپنی مرضی کے آدمی جماعت میں سے
منتخب کر لیا کرے تو نتیجہ یہ ہوگا کہ مخالفت کے باوجود تعاون کرنے کی روح جماعت میں کم
ہو جائے گی ۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ آہستہ آہستہ امارت کا سلسلہ ہر جماعت میں رائج کر دیا
جائے ۔ پس جب اس نظام کو وسیع کیا گیا اور امراء کو یہ اختیار دے دیا گیا کہ وہ اپنی مرضی
سے عہدیداران کا انتخاب کر لیا کریں تو وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کو ہی منتخب کیا کریں گے جو خوشی
سے اُن کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور وہ یہ خیال کر لیں گے کہ یہ لوگ
امیر کے ساتھ تعاون کرنے والے ہیں حالانکہ وہ امیر کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہوں گے بلکہ اپنی مرضی سے پیچھے چل رہے ہوں گے ۔
قصہ مشہور ہے کہ ایک چوہے نے کسی اونٹ کی نکیل پکڑ لی اور کئی میل تک چلتا گیا۔
اونٹ بھی خاموشی سے اُس کے پیچھے چلتا رہا۔ یہاں تک کہ چلتے چلتے سامنے دریا آ گیا۔
اونٹ نے دریا کو دیکھا تو رُک گیا اور اُس نے آگے بڑھنے سے انکار کر دیا۔ یہ دیکھ کر چوہا
کہنے لگا اب تک تو تم میری اطاعت کرتے آئے تھے یہ کیا ہوا کہ یہاں آ کر تم نے میری
بات ماننے سے انکار کر دیا ؟ اونٹ کہنے لگا میں تمہاری اطاعت تو نہیں کر رہا تھا میری تو اپنی
مرضی اس طرف آنے کی تھی تم نے یہ سمجھ لیا کہ میں تمہاری اطاعت کر رہا ہوں ۔ اب آگے
جانے کی میری مرضی نہیں اس لئے میں تمہارے ساتھ نہیں چلتا ۔ اس قصہ میں یہی بتایا گیا
ہے کہ کئی اطاعتیں ایسی ہوتی ہیں جو بظاہر تو اطاعتیں نظر آتی ہیں مگر در حقیقت اُن میں انسان
کی اپنی مرضی اور رضا کا دخل ہوتا ہے۔ جب تک اس کے منشاء کے مطابق کام ہوتا رہتا ہے
وہ چلتا چلا جاتا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اطاعت کر رہا ہے مگر جونہی اس کی طبیعت کے
خلاف کوئی بات آجاتی ہے اُس کا تمام تعاون جاتا رہتا ہے اور وہ مخالفت کرنے لگ جاتا
ہے۔ جس سے صاف پتہ لگ جاتا ہے کہ اُس کا تعاون اپنی مرضی کے لئے تھا اطاعت اور
فرمانبرداری کا اس میں دخل نہیں تھا۔ پس اگر ہم یہ قاعدہ مقرر کر دیں کہ امراء ہی عہدیدار
نامزد کیا کریں تو نتیجہ یہ ہو گا کہ امراء بہر حال ایسے ہی لوگوں کو نامزد کریں گے جو ان کے
مزاج شناس ہوں گے اور جو اُن سے مل کر کام کر سکتے ہوں گے ۔ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ امراء
کو عہدیداروں کا تعاون تو حاصل ہو جائے گا مگر یہ روح جماعت میں نہیں رہے گی کہ اپنی
طبیعت کے خلاف بات دیکھ کر بھی افسر کی کامل فرمانبرداری اور اطاعت کرنی چاہئے۔
دوسری طرف امراء میں یہ نقص پیدا ہو جائے گا کہ وہ لوگوں سے اپنے خلاف باتیں سننے کے
عادی نہیں رہیں گے۔ اگر امیر کوئی حکم دیتا ہے اور جماعت میں سے کوئی شخص اس کو نہیں مانتا
تو اُسے یہ احساس رہتا ہے کہ مجھے لوگوں میں اطاعت کا مادہ زیادہ سے زیادہ پیدا کرنے کی
کوشش کرنی چاہئے لیکن اگر وہ ہمیشہ اپنے ڈھب کے آدمی نامزد کر لیا کرے تو اپنے خلاف
باتیں سننے کا وہ عادی نہیں رہے گا ۔ حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جہاں یہ فرمایا
ہے۔ کہ مَنْ أَطَاعَ أَمِيرِى فَقَدْ اَطَاعَنِي وَمَنْ عَصَى أَمِيرِى فَقَدْ عَصَانِی کے جس

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میرے مقرر
کردہ امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی ۔ وہاں آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ
اِخْتِلَافُ أُمَّتِي رَحْمَةٌ ، میری اُمت کا اختلاف رحمت ہے ۔ آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ
امیر قائم ہو جا نیکی وجہ سے تم دنیا سے تمام اختلافات کو مٹا دو بلکہ یہ فرمایا ہے کہ امراء کے
با وجود اختلافات کا رہنا امت محمدیہ کے لئے رحمت ہے ۔ اگر یہ اختلافات گلیہ مٹ جائیں
تو یہ امر رحمت کی بجائے مصیبت اور دکھ کا موجب بن جائے ۔ پس آپ نے فرمایا کہ اس
امر کو اچھی طرح سمجھ لو کہ اختلاف کا مٹ جانا رحمت نہیں بلکہ اختلاف کا قائم رہنا رحمت
ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ تفرقہ اور شقاق اور لڑائی اور جھگڑا رحمت ہے۔ اگر یہ مفہوم ہوتا
تو آپ فرماتے ۔ اَلاِخْتِلافُ رَحْمَةٌ۔ اختلاف رحمت ہے۔ مگر آپ نے یہ نہیں فرمایا
بلکہ فرمایا ہے اخْتِلافُ أُمَّتِی رَحْمَةً یعنی اس نظام کے ماتحت جو اسلام نے قائم کیا ہے
میری اُمت کے لئے اختلاف رحمت کا موجب ہے۔ گویا ایک ہی وقت میں اختلاف اور
اُسی وقت میں اطاعت یہ چیز ہے جو جماعتوں کی ترقی اور ان کی کامیابی کا ذریعہ ہوتی ہے۔
پس میرے نزدیک یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم اس قاعدہ کو ایسے رنگ میں بدلیں کہ جس
میں یہ دونوں پہلو مد نظر رہیں ۔ میرے نزدیک یہی وہ طریق ہے جس پر عمل کرنا ہمارے
لئے زیادہ مفید رہے گا۔ میں نے اپنی اس رائے کا مشورہ سے پہلے ہی اظہار کر دیا ہے۔
بعض دوست ایسے موقع پر اعتراض کر دیا کرتے ہیں کہ خلیفہ وقت جب پہلے اپنی کسی رائے
کا اظہار کر دے تو پھر شوری کا مشورہ مشورہ نہیں رہتا کیونکہ لوگ مجبور ہوتے ہیں کہ
خلیفہ وقت کی رائے کے مطابق رائے دیں ، خواہ اُن کو اُس سے کیسا ہی اختلاف کیوں نہ
ہو۔ مگر میں سمجھتا ہوں جماعت کی تربیت کے لئے ایسا ہونا ضروری ہے ۔ میرے نزدیک
جماعت کو اپنے اندر ایسا رنگ پیدا کرنا چاہئے کہ باوجود اس اقرار کے کہ وہ خلیفہ وقت کی
کامل اطاعت کرے گی جب اُس سے مشورہ لیا جائے تو خواہ مشورہ لینے والا نبی ہی کیوں
نہ ہو جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنی دیانتدارانہ رائے کا اظہار کر دے اور ہرگز کسی اور
رائے سے متاثر نہ ہو۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق بھی ثابت ہے کہ آپ نے
بعض مقامات پر پہلے اپنی رائے کا اظہار فرمایا اور پھر لوگوں سے مشورہ لیا۔ اس لئے کہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۵۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ یقین رکھتے تھے کہ جہاں تک رائے کا سوال ہے صحابہ رائے
دیتے وقت ہر قسم کے اثرات سے آزاد ر ہیں گے اور یہ دیانتدارانہ رنگ میں اپنا مشورہ پیش
کریں گے۔ اسی طرح میں بعض دفعہ اپنی رائے کا پہلے ہی اظہار کر دیا کرتا ہوں تا مشورہ
دینے سے پہلے اُس کے مختلف پہلو جماعت کے سامنے آجائیں مگر اس کے باوجود میں سمجھتا
ہوں کہ جب دوستوں سے رائے لی جائے تو اُن کا فرض ہے کہ وہ وہی رائے دیں جس پر
اُن کے دل کو اطمینان حاصل ہو۔ محض اس لئے کہ ایک نبی نے یا خلیفہ وقت نے اپنی رائے
کا اظہار کر دیا ہے، بلا وجہ اپنی رائے کو بدل لینا درست نہیں ۔ ہاں اگر دلائل سن کر کسی شخص
کی رائے واقعہ میں بدل گئی ہو تو اُسے کوئی شخص مجبور نہیں کر سکتا کہ وہ اپنی پہلی رائے ہی پیش
کرے کیونکہ دلائل نے اُسے پہلی رائے پر قائم نہیں رہنے دیا۔ بہر حال اگر کوئی شخص
دیانتداری سے اپنی رائے بدل لیتا ہے تو اُس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا کہ اُس نے اپنی
رائے کو کیوں بدلا لیکن اگر کوئی شخص اپنی رائے کو نہیں بدلتا تو اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سچائی
کے ساتھ اپنی رائے پیش کر دے خواہ خلیفہ وقت اُس رائے کے خلاف اپنے خیالات کا
اظہار کیوں نہ کر چکا ہو ۔ یہ سوال چونکہ اصولی تھا اس لئے میں نے اپنے خیالات کا اظہار
کر دیا ہے ۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ لوگ بھی ضرور یہی رائے دیں ۔ آپ سے جب
رائے پوچھی جائے تو آپ وہی دیں جس پر آپ دیں جس پر آپ قائم ہوں۔ ہاں اگر کسی نے اپنی رائے کو بدل
لیا ہو تو وہ حق رکھتا ہے کہ تبدیل شدہ رائے کو پیش کرے اور اپنی پہلی رائے کو چھوڑ دے۔
اس تقریر کے بعد سب سے پہلے میں ترمیم کو لیتا ہوں ۔ جو دوست اس ترمیم کے حق
میں ہوں کہ عہدیداروں کی نامزدگی امیر کیا کرے۔ انجمن کا اب تک جو قاعدہ ہے اس کے
مطابق انتخاب نہ ہو اور نہ ہی مجلس منتخبہ انتخاب کرے، صرف ایک امیر مقرر کر دیا جائے اور
اُس کو یہ حق دے دیا جائے کہ وہ جس جس کو چاہے عہد یدار نامزد کر لیا کرے ۔ جو دوست اس
کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
66
صرف سات دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
” جو دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ صدر انجمن احمد یہ کے قاعدہ میں ترمیم کی
جائے اور ایک مجلس منتخبہ کو عہدیداران کے انتخاب کا حق دیا جائے، وہ کھڑے ہو جائیں“

آج 10 میں سے 10 باقی