دوسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد دوم
۲۰۴ دوست کھڑے ہوئے ۔
پھر فرمایا :-
دو
جائیں ۔
۶۵۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جو دوست اس بات کے حق میں ہوں کہ پرانا دستور ہی قائم رہے وہ کھڑے ہو
۶۶ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
فیصلہ ” مجھے اس رائے پر گو پوری تسلی نہیں مگر میں کثرتِ رائے کے حق میں فیصلہ کرتا
ہوں کہ آئندہ جہاں چالیس یا اس سے زیادہ چندہ دہندہ ممبر ہوں، وہاں کی
جماعت کے امیر و نائب امیر اور سیکرٹریوں اور محاسب اور آڈیٹر اور امین کا انتخاب بلا واسطہ
نہ ہوگا بلکہ ایک مجلس انتخاب کے ذریعہ سے ہوگا ۔“
یتامی کی خبر گیری مجلس مشاورت کے دوسرے دن یعنی ۲۴ اپریل ۱۹۴۳ء کو
دوسرے اجلاس میں سب کمیٹی نظارت تعلیم و تربیت کی طرف سے
یہ تجویز پیش ہوئی کہ :۔
دو
قادیان میں دارالشیوخ کا موجودہ انتظام چونکہ قابلِ اعتراض ہے اس لئے
مجلس مشاورت ایک کمیٹی مقرر کرے جس کے ممبران اس انتظام کو بہتر بنانے کی تجویز پر غور
کریں ۔“
وو
66
چند ممبران کی آراء پیش ہونے اور رائے شماری کے بعد حضور نے فرمایا :-
جہاں تک نمائندگان جماعت کا تعلق ہے ان کی تعداد اس وقت ۴۵۰ کے قریب
ہے میں نہیں سمجھ سکا کہ باقی دوست کیوں غیر حاضر ہیں بہر حال جماعت کی کثرت رائے
کے مطابق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ دارالشیوخ کو صدرانجمن احمدیہ کا ایک شعبہ قرار دیا جاتا ہے
مگر یہ کہ اس کا نام کیا ہو، یتامی اور مساکین اکٹھے رہیں یا یتامی الگ رہیں اور مساکین الگ،
اس شعبہ کے کیا قواعد ہوں اور اس کی مالی ضروریات کس طرح پوری ہوں؟ اس کے متعلق
میں صدر انجمن احمد یہ کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ ایک مہینہ کے اندر اندر اس بارہ میں میرے
پاس رپورٹ کرے کہ اس شعبہ کا کیا نام رکھا جائے ۔ اس میں داخلہ کے کیا قواعد ہوں اور
خطابات شوری جلد دوم
اس کے اخراجات کا کیا انتظام ہو۔
۶۵۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سیٹھ محمد صدیق صاحب آف کلکتہ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس غرض کے لئے ۱۰۰ روپیہ
ماہوار دیا کریں گے ۔ جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ۔
میں اِس دوست کا شکریہ ادا کرتا ہوں اللہ تعالیٰ اس نیکی کی ان کو جزائے خیر عطاء
فرمائے اور دنیا و آخرت میں اِس کا بہتر سے بہتر بدلہ دے۔ لیکن بہر حال صدرانجمن احمد یہ
کو کسی انفرادی امداد پر انحصار نہیں رکھنا چاہئے ۔ اسے پورے طور پر غور کرنا چاہئے کہ مالی مشکلات
جن کا اس شعبہ سے تعلق ہے کس طرح دور ہو سکتی ہیں۔
مانگنے کی ایک صورت دارالشیوخ کے متعلق جماعت میں زیادہ تر احساس اِس وجہ
سے پیدا ہوا ہے کہ طلباء کے سپر د گھروں سے آٹا مانگ کر لانے
ا
کا کام کیا جاتا ہے جو بہت تکلیف دہ ہے۔ مجھے اس بارہ میں خود بھی ایک تجربہ ہے۔ میں
ایک دفعہ گھر گیا تو میں نے ایک چھوٹے سے لڑکے کو کھڑا دیکھا۔ میں نے اُس سے پوچھا
کہ تم کس طرح آئے ہو؟ اس پر اُس نے کہا ” آٹا مانگنے ۔ اور جب اُس نے یہ کہا میں نے
دیکھا کہ اُس کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے۔ میں نے اُسے تسلی دی اور کہا کہ تم کچھ فکر نہ کرو
آئندہ تم ہمارے ہاں آ کر کھانا کھا لیا کرو چنانچہ اس کے بعد میں اُس کے کھانے کا خرچ
ایک لمبا عرصہ تک دیتا رہا۔ تو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض طالب علم ایسے ہیں جن پر آٹا
مانگ کر لانا انتہائی طور پر گراں گزرتا ہے۔ ممکن ہے کہ بعض طبائع میں یہ احساس نہ بھی ہو مگر
پھر بھی اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اخلاق پر اس کا بُرا اثر پڑتا ہے اور شریعت نے جو
مانگنے سے روکا ہے اس میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ گومیں
اس بات کا قائل نہیں ہوں کہ انسان کو کسی صورت میں بھی دوسروں سے مانگنا جائز نہیں ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر گاؤں والے پر تین دن کی مہمانی فرض ہے ہے
صحابہ نے جب یہ بات سنی تو انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! اگر وہ نہ دیں تو کیا کیا جائے۔
آپ نے فرمایا اُن سے مانگو اور اگر وہ پھر بھی نہ دیں تو اُن سے چھین لو، یہ تمہارا حق ہے۔
اب دیکھو شریعت نے مانگنا منع کیا تھا مگر اس مقام پر آکر جائز ہو گیا۔ میں تبلیغی حالات پر
غور کرتے ہوئے اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ بعض حالات میں تبلیغ کے لئے نہ صرف مانگنا مصر
خطابات شوری جلد دوم
٦٦٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نہیں بلکہ ہماری تبلیغ کو زیادہ موثر اور نتیجہ خیز بنا سکتا ہے۔ اگر جماعت کے افراد مختلف ملکوں
اور شہروں اور گاؤں میں نکل جائیں ۔ دوسروں کے گھروں سے روٹی مانگ کر کھائیں اور
رات دن تبلیغ کرتے رہیں تو کیا یہ ذلیل کام ہوگا ؟ وہ سوال ذلت کا موجب ہوتا ہے جو
اپنے نفس کے لئے ہولیکن جو سوال خدا اور اس کے دین کی اشاعت کے لئے ہو وہ ہرگز کسی
مومن کے لئے ہتک کا موجب نہیں ہے بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ مومن ہوتا ہی ” منگتا ہے
صبح ہوتی ہے تو مانگتا ہے، ظہر ہوتی ہے تو مانگتا ہے ، عصر ہوتی ہے تو مانگتا ہے، شام ہوتی ہے تو
مانگتا ہے، پھر عشاء آتی ہے تو مانگتا ہے، آدھی رات کا وقت آتا ہے تو مانگتا ہے۔ پس خالی
مانگنا بُری چیز نہیں بلکہ اُن خسیس جذبات کے ساتھ دوسروں سے کچھ مانگنا بُرا ہوتا ہے جن
خسیس جذبات کے ساتھ سائل اور گدا گر بھیک مانگتے ہیں ۔ ورنہ خدا سے کچھ مانگنا ہرگز بری
بات نہیں ۔ ہم خدا سے روزانہ مانگتے ہیں اور اس مانگنے میں ہی ہماری ساری عزت ہے۔“
حضور نے اس موقع پر اعلان فرمایا کہ :-
دو
66
ملک عبدالرحمن صاحب قصور والے وعدہ کرتے ہیں کہ وہ یتامی و مساکین کی
امداد کے لئے پچاس روپے ماہوار دیا کریں گے ۔ جَزَاهُ اللَّهُ أَحْسَنَ الْجَزَاءِ“
اس اعلان کے بعد فرمایا :-
دو
ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ بعض دفعہ ایک رنگ کے الفاظ اسی قسم کے
دوسرے حصہ پر بھی بُرا اثر ڈال دیتے ہیں ۔ اگر ہم مانگنے کو بُرا قرار دیں اور اس کی شناعت
اور بُرائی پر انتہائی زور دیں تو اس سے لازماً یہ اثر بھی پیدا ہو سکتا ہے کہ جماعتی ضروریات
کے لئے لوگوں سے کچھ مانگنا بھی بُری بات ہے حالانکہ یہ صحیح نہیں ۔ جماعتی ضروریات کے
لئے لوگوں سے روپیہ مانگنا اور اُن سے بار بار اس کا تقاضا کرنا قومی ترقی کے لئے نہایت
ضروری ہوا کرتا ہے۔ مگر میں نے دیکھا ہے غرباء تو پھر بھی مانگ لیتے ہیں، اور امراء پر
جماعتی ضروریات کے لئے لوگوں سے چندہ مانگنا نہایت ہی گراں گزرتا ہے اور بعض لوگ
اسی بات کو طعنے کے طور پر پیش کر دیتے ہیں ۔ مثلاً لوگوں میں لانگری کا ایک لفظ رائج ہے جو
عام طور پر دوسرے کی تحقیر کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ
فلاں شخص ایسا ہے جیسے اُس نے مجاوروں کی طرح کسی کی قبر پر لنگر جاری کر رکھا ہو اور وہ اس
خطابات شوری جلد دوم
٦٦١
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ذریعہ سے لوگوں سے مانگتا رہتا ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب وفات پا گئے تو
صدر انجمن احمد یہ نے میرے سپر دلنگر خانہ کا کام کر دیا ۔ خواجہ کمال الدین صاحب عام طور پر
میرے کاموں کو پسند نہیں کیا کرتے تھے لیکن اگر میں کام نہ کرتا تو حضرت خلیفہ اول سے یہ
شکایت کر دیتے کہ میاں ہماری مدد نہیں کرتے ۔ بہر حال جب یہ کام میرے سپرد ہوا تو
خواجہ صاحب نے حقارت کے طور میرے متعلق لانگری کا لفظ استعمال کرنا شروع کر دیا۔
چنانچہ جب بھی میں اُن سے ملتا کہتے آگئے لانگری صاحب ۔ وہ سمجھتے کہ اس طرح میری
خوب ہتک ہوتی ہے مگر میں پرواہ بھی نہ کرتا۔ آخر چند دن کے بعد وہ خود ہی تھک گئے اور
اُنہوں نے اس لفظ کا استعمال ترک کر دیا۔ تو کچھ حقارت کے الفاظ ہوتے ہیں جن کا
استعمال لوگ اپنے لئے ہتک کا موجب سمجھتے ہیں مگر ہمیں یہ امر اچھی طرح مد نظر رکھ لینا
چاہئے کہ ہم اللہ کے بندے ہیں اور اللہ سے روزانہ سوال کرنا ہمارا کام ہے۔ پس جب ہم
اللہ سے روزانہ مانگتے ہیں تو اُس کے سلسلہ کے لئے اگر ہمیں کچھ مانگنا پڑے تو اس میں
ہمارے لئے ہرگز کوئی ہتک نہیں ہو سکتی ۔ مانگنا وہ بُرا ہوتا ہے جس میں انسان اپنے لئے یا
اپنے ایسے عزیزوں کے لئے مانگے جن کی ذمہ داری اُس پر ہو۔ دارالشیوخ میں رہنے والے
چونکہ اپنے لئے دوسروں سے آٹا مانگتے ہیں ، اس لئے یہ یقیناً ایسی بات ہے جو قابل اصلاح
ہے۔ چنانچہ جن لڑکوں کو عزت نفس کا احساس ہوتا ہے اُن پر یہ بات سخت گراں گزرتی ہے۔
جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کے ایک لڑکے سے میں نے اس کے متعلق سوال ہی کیا تو وہ
رونے لگ گیا لیکن میں سمجھتا ہوں اب تک بھی دارلشیوخ کی اہمیت ہماری جماعت نے صحیح
طور پر نہیں سمجھی۔ انہیں جس امر سے بہت ہی تکلیف ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ لڑکے ہر جمعہ کو
لوگوں کے گھروں سے آٹا مانگ کر لے آتے ہیں۔ اس طرح گھر بہ گھر پھر کر اُن کا آٹا مانگنا
ہماری جماعت کے تمام افراد کے لئے سخت دکھ اور تکلیف کا موجب ہوا ہے لیکن انہوں نے
کبھی اس حقیقت پر غور کرنے کی کوشش نہیں کی کہ اس کی ذمہ داری کس پر ہے اور یہ کہ اگر
وہ غرباء اور یتامی کے متعلق یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ وہ دوسروں کے گھروں سے آٹا
مانگ کر لائیں تو انہیں اس بات کی بھی تو کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری جماعت کے غرباء اور
یتامی و مساکین ایسی حالت میں نہ رہیں کہ اُنہیں اپنے نفس کے لئے لوگوں کے سامنے
خطابات شوری جلد دوم
۶۶۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
دست سوال دراز کرنا پڑے۔ میں نے یتامی و مساکین کی نگہداشت اور ان کی پرورش کے
متعلق کئی بار کوششیں کیں مگر مجھے افسوس ہے کہ اب تک مجھے ان کوششوں میں کامیابی حاصل
نہیں ہوئی ۔
میر محمد اسحاق صاحب کا قابلِ تعریف کام ایک دفعہ میں نے ایک دوست کے سپرد کئی یتامی و مساکین کئے،
، وہ دوست
اب فوت ہو چکے ہیں میری غرض یہ تھی کہ اُن کی تربیت اور ان کی پرورش اور ان کی نگرانی کا
انتظام کیا جائے مگر کچھ عرصہ کے بعد ہی مجھے رپورٹ پہنچی کہ وہ اور ان کے رشتہ دار سارا دن
ان یتامیٰ سے خادموں کی طرح کام لیتے رہتے ہیں ۔ آخر میں نے فیصلہ کیا کہ ایسا انتظام
کرنے کی بجائے جس میں یتامی و مساکین سے نوکروں کی طرح کام لیا جائے کیوں نہ میں
صاف طور پر کہہ دوں کہ میں کوئی انتظام نہیں کر سکتا ۔ ہاں روپیہ کی امداد مجھ سے جس قدر
مانگی جائے وہ میں دینے کے لئے تیار ہوں ۔ چنانچہ اس کے بعد وہ انتظام توڑنا پڑا اور میں
اپنے طور پر روپیہ وغیرہ سے اُن کی امداد کرتا رہا لیکن میں سمجھتا ہوں جہاں ہماری جماعت
مشترکہ طور پر یتامی و مساکین کی خبر گیری میں ناکام رہی ہے وہاں میر محمد اسحاق صاحب نے
اس میں کامیابی حاصل کر لی اور انہوں نے سو ڈیڑھ سو ایسے غرباء اور یتامی و مساکین کو جن
کے کھانے پینے اور لباس اور رہائش وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں تھا ، اپنی نگرانی میں رکھ کر ایسے
رنگ میں اُن کی تربیت اور تعلیم کا کام کیا جو نہایت قابلِ تعریف ہے۔ میر صاحب نے جن
جن مشکلات میں یہ کام کیا ہے اُن کو کسی صورت میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وہ
مشکلات یقیناً ایسی ہیں جو اُن کے کام کی اہمیت کو اور بھی بڑھا دیتی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں
انہوں نے اتنے سال کام کر کے جماعت کے اندر ایک بیداری پیدا کر دی ہے اور اب
جماعت کے افراد کو بھی محسوس ہونے لگ گیا ہے کہ اُنہیں یتامی و مساکین کی خبر گیری کرنی
چاہئے اور گو اس کا احساس انہیں اس وجہ سے پیدا ہوا کہ یتامی اپنے لئے آٹا مانگ کر لاتے
ہیں مگر بہر حال میں خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ یتامیٰ کے فاقوں نے ہماری جماعت کے
اندر جو احساس پیدا نہ کیا وہ احساس اُن کے بھیک مانگنے نے پیدا کر دیا۔ اب ہمارے لئے
ضروری ہے کہ ہم اِس انتظام کو جاری رکھیں اور ایسے رنگ میں جاری رکھیں کہ یہ کام
خطابات شوری جلد دوم
۶۶۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہمارے لئے ثواب اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا موجب ہو۔ ایسا نہ ہو کہ ہم کسی
کوتاہی کا ارتکاب کر کے اس کی ناراضگی کے مورد بن جائیں ۔ میں نے اس کے لئے ایک
کمیٹی مقرر کرنے کی ہدایت دے دی ہے جو اپنے وقت پر تجاویز پیش کرے گی لیکن میں سمجھتا
ہوں یتیم کی خدمت اور اُس کی صحیح رنگ میں تعلیم و تربیت اتنا اہم کام ہے کہ کوئی جماعت جو
زندہ رہنا چاہتی ہو وہ کسی صورت میں بھی اس کو نظر انداز نہیں کر سکتی ۔
یتامی کے بارہ میں دکھ کا اظہار مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بیتامی کی خدمت
اور اُن کی پرورش کا احساس اِس زمانہ میں لوگوں
کے اندر بہت ہی کم پایا جاتا ہے۔ الفاظ میری زبان سے نہیں نکلتے بلکہ شرم سے میری زبان
مفلوج ہو جاتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ مجھے اب تک ایک مثال بھی ایسی نہیں ملی کہ ہماری
جماعت میں سے کسی نے یتیم پروری کی ہو۔ اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ مجھے ایک مثال بھی
ایسی نظر نہیں آئی تو میں اپنے آپ کو بھی مستثنیٰ نہیں کرتا۔ میں نے کئی دفعہ کوشش کی ہے کہ
میں اپنے گھر میں کسی یتیم بچے کو رکھوں اور اُس کی پرورش کروں ۔ میں اُس کے کھانے اور
اُس کے پینے اور اُس کے کپڑے وغیرہ کا خرچ بھی دیتا رہا مگر کچھ عرصہ کے بعد جب میں
نے دیکھا تو مجھے وہ یتیم بچہ گھر میں ایک ملازم کی شکل میں نظر آیا اور میں نے اس سے وہی
سلوک ہوتے دیکھا جو ایک ملازم سے کیا جاتا ہے اس لئے میں نہیں کہہ سکتا کہ میں نے
ایک یتیم کو بھی پالا ہے ۔ میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کئی یتیموں کو کپڑے دیئے میں یہ
تو کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کئی یتیموں کو روٹی دی ، میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کئی
تیموں کو پڑھنے کے لئے کتابیں خرید کر دیں ، میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کئی یتیموں کی
اپنی گرہ سے فیسیں ادا کیں ، میں یہ تو کہہ سکتا ہوں کہ میں نے کئی یتیموں کو تعلیم دلوائی مگر
میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں نے کسی ایک یتیم کو بھی پالا ہے کیونکہ اگر وہ بورڈنگ میں رہا تو اس
کی تربیت میں نے نہیں کی میں نے صرف اُس کے اخراجات کے لئے روپیہ دیا۔ اگر وہ گھر
میں رہا تو میں نے اُسے ہمیشہ ایک نیم ملازم کی حیثیت میں دیکھا۔ میں اُن لوگوں کو مستثنی کرتا
ہوں جو کسی کو لے پالک بنا لیتے ہیں وہ بالکل اور چیز ہے مگر یہ کہ اپنے بچے موجود ہوں اور
پھر کسی یتیم بچے کو اپنے بچوں کی طرح پالا جائے اور اُس سے وہی سلوک کیا جائے جو اپنے
۔
خطابات شوری جلد دوم
۶۶۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
بچوں سے کیا جاتا ہے اس کی ایک مثال بھی اب تک میں نے نہیں دیکھی ۔ نہ اپنے گھر میں
اور نہ جماعت کے کسی اور دوست کے نمونہ میں ۔
سورة الضحیٰ ایک ایسی سورۃ ہے جسے میں روزانہ التزام کے ساتھ عشاء کی نماز میں
پڑھا کرتا ہوں ۔ اس سورۃ کے پڑھتے ہوئے جب میں اِس آیت پر پہنچتا ہوں کہ آلم
يَجِدُكَ يَتِيمًا فَاوی ھے تو میرے دل میں احساس پیدا ہوتا ہے کہ خدا نے آلم
يَجِدُكَ يَتِيمًا فادی کہہ کر ہمیں اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ دیکھو تمہارا رسول
بھی یتیم رہ گیا تھا اگر تمہارے دل میں اپنے رسول کی کوئی عزت ہے تو تمہیں بھی یتامی کی
پرورش اور ان کی نگہداشت کا ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے مگر اب تک میں جماعت کے اندر یہ
احساس کامل طور پر پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔ اگر ہماری جماعت کے ہر فرد کے
اندر وہ احساس موجود ہو جو ایک زندہ قوم کے افراد کے دلوں میں پایا جانا چاہئے تو میں نہیں
سمجھ سکتا کہ اس کے لئے ہمیں کسی یتیم خانہ قائم کرنے کی ضرورت ہو۔ ہر ہمسایہ اپنے مرنے
والے بھائی کے بچے شوق سے پالنے کے لئے تیار رہے گا اور وہ سمجھے گا کہ اگر میں اپنے
بھائی کے بچوں کی پرورش کروں گا تو اللہ تعالیٰ میرے بچوں کو بھی ضائع ہونے سے محفوظ
رکھے گا ۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ بھول جانے والی چیز وہی ہے جو سب
سے زیادہ یقینی ہے۔ لوگ موت کو بھول جاتے ہیں حالانکہ موت ہی وہ چیز ہے جس کے یقینی
ہونے میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یتامی کی پرورش کے متعلق اسی
رنگ میں توجہ دلائی ہے ۔ کیا تمہیں خیال نہیں آتا کہ اس امر کا ہر وقت امکان موجود ہے کہ تم
مرجاؤ اور اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ جاؤ اور جب کہ ایسا امکان تمہارے لئے موجود ہے تو تم
کیوں یتامی کی پرورش کی طرف خیال نہیں رکھتے ۔ کیا اتنی موٹی بات بھی تمہاری سمجھ میں نہیں
آتی کہ جو سلوک تم دوسروں کے یتیم بچوں سے کر رہے ہو وہی کل تمہارے مرنے پر تمہارے
بچوں کے ساتھ ہو سکتا ہے ۔ پھر کیوں اُن کی پرورش کا کوئی مستقل انتظام نہیں کر دیتے تا کہ
تمہارے بچے بھی محفوظ رہیں اور دوسروں کے بچے بھی محفوظ رہیں ۔ بھی اور دوسروںکے
سے شخص یتامی کی پرورش قوم کو نڈر بناتی ہے دیکھو یہم میں سے ہر شخص وہ ہے جس کے بچے یتیم ہونے کے خطرہ میں ہیں مگر اس کے
خطابات شوری جلد دوم
۶۶۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
باوجود ہم تیتامی کی طرف کبھی پوری توجہ نہیں کرتے حالانکہ یتامی کی پرورش ہی ایک ایسی چیز
ہے جو قوم کو مضبوط اور بہادر اور نڈر بنایا کرتی ہے۔ اگر ایک بچہ یتیم ہو اور دس آدمی اُس
یتیم کی پرورش کے لئے آگے بڑھیں اور کہیں کہ اس بچہ کو ہمارے سپرد کیا جائے ہم اپنے
بچوں کی طرح اس کی پرورش کریں گے اور اس کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھیں گے تو وہ قوم
کبھی مٹ نہیں سکتی ، وہ قوم کبھی بزدل نہیں رہ سکتی ۔ دنیا میں انسان اپنی موت سے کبھی اتنا
نہیں گھبرا تا جتنا اس خیال سے گھبراتا ہے کہ اُس کی بیوی بیوہ اور اُس کے بچے یتیم رہ
جائیں گے۔ اگر ایک ہزار بزدل ہوں تو اُن ہزار میں سے پندرہ صرف اپنی موت کے
خوف کی وجہ سے بزدل ہوں گے لیکن باقی سب ایسے ہی ہوں گے جو اپنی بیویوں کی بیوگی
اور اپنے بچوں کے یتیم ہونے کی وجہ ۔ وجہ سے موت سے ڈرتے ہو ۔ تے ہونگے ۔ وہ روزانہ اپنی آنکھوں
سے یہ نظارہ دیکھتے ہیں کہ ایک شخص مر گیا اُس کے بچے یتیم رہ گئے ۔ ہمسایہ آیا اور اُن بچوں
کو لے گیا مگر حالت یہ ہے کہ وہ بات بات پر اُن کو جھڑکتا ہے، بات بات پر اُن کو تھپڑ مارتا
ہے، کبھی بید کی چھڑیوں اور کبھی ٹوٹ کی ٹھوکروں سے ان کی تواضع کرتا ہے۔ لوگ اِن
حالات کو دیکھتے ہیں تو وہ اپنے دلوں میں کہتے ہیں ہم مر تو جائیں مگر کیا کریں کہ اگر مر گئے تو
یہی حال ہمارے بچوں کے ساتھ بھی ہوگا ۔ اگر قوم میں سے یتیم کے ساتھ بدسلوکی کا احساس
مٹا دیا جائے تو ساتھ ہی موت کا خوف لوگوں کے دلوں میں سے جاتا رہے گا۔ اور پھر یہ سوال
بھی مٹ جائے گا کہ اس غرض کے لئے کوئی یتیم خانہ ہونا چاہئے کیونکہ بچے کی تربیت گاہ
عورت کی گود ہے، بچے کی پرورش گھر کی چار دیواری میں ہوا کرتی ہے، کوئی بڑے سے بڑا
یتیم خانہ بھی اُن کی تعلیم اور پرورش کا صحیح انتظام نہیں کر سکتا۔
عربوں میں یہ خوبی پائی جاتی تھی کہ وہ یتامی کا خاص طور پر خیال رکھتے تھے۔ چنانچہ
تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگوں نے اس عمدگی کے ساتھ یتامی کی پرورش کی کہ
بڑے ہو کر وہ لوگ سمجھ ہی نہیں سکے کہ اُن کا باپ کوئی اور تھا یا اُن کی ماں کوئی اور تھی ۔ یہ
احساس اگر قومی طور پر تمام افراد میں پیدا ہو جائے تو یتامی کا بوجھ بھی نہ رہے اور اُن کی
پرورش بھی اعلیٰ پیمانہ پر ہو جائے ۔ زندوں کی تعداد ہمیشہ مرنے والوں کی تعداد سے کئی گنا
زیادہ ہوتی ہے۔ اس صورت میں ایک ایک یتیم کے لئے ہیں میں گھرانوں کی ڈیوڑھیاں
خطابات شوری جلد دوم
۶۶۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
گھلی ہوں گی اور وہ خوشی سے ان کی تربیت کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔ ضرورت
صرف اس امر کی ہے کہ جماعت کے اندر یہ احساس پیدا کر دیا جائے کہ یتیم کی پرورش، یتیم
کی پرورش کرنا نہیں بلکہ اپنی اور اپنے بچوں اور اپنی قوم کی پرورش کرنا ہے۔ بغیر اس
احساس کے کوئی قوم حقیقی رنگ میں قربانی نہیں کر سکتی اور بغیر اس احساس کے کوئی قوم صحیح
معنوں میں بہادر نہیں بن سکتی ۔
جس دن یتیم ہونے کا احساس تم بچوں کے دلوں سے مٹا ڈالو گے، جس دن یتیم کو تم
اُسی نگاہ سے دیکھو گے جس نگاہ سے تم اپنے بچوں کو دیکھتے ہو اُس دن ہر انسان خدا کے لئے
خوشی کے ساتھ صلیب پر لٹکنے کے لئے تیار ہو جائے گا اور وہ کہے گا میرے لئے موت سے
ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں کیونکہ میری قوم میں ایسے لوگ موجود ہیں جو میرے بچوں کے منہ پر
تھپڑ مارنے کی بجائے محبت اور پیار کے ساتھ اُن کو اپنے گلے سے لگائیں گے۔ وہ خود ٹھو کے
رہنے کے لئے تیار ہوں گے مگر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ یتیم بچہ بھوکا رہے۔ وہ خود ننگے
رہنے کے لئے تیار ہوں گے مگر یہ برداشت نہیں کریں گے کہ یتیم بچہ ننگا رہے۔ جس دن یہ
احساس ہمارے اندر پیدا ہو جائے گا وہی دن ہوگا جب قوم کا ہر فرد بہادری کے ساتھ خدا
کی راہ میں اپنی جان دینے کے لئے تیار ہو جائے گا اور بزدلی کا نشان تک لوگوں کے دلوں
سے مٹ جائے گا ۔“
اسلامی پردہ اور مخلوط تعلیم نظارت تعلیم وتربیت کی یہ تجویز کہ بعض افراد بے پردگی
ار مخلوط تعلیم کو رواج دے رہے ہیں اس کے انسداد کے
لئے تجاویز پر غور ہونا چاہئے ۔ مجلس مشاورت میں زیر بحث آئی ۔ مکرم ملک عبدالرحمن خادم
صاحب گجراتی اور بعض دیگر احباب نے اپنی آراء پیش کیں ۔ اس موقع پر حضور نے
اسلامی پردہ کی وضاحت اور اہمیت بیان کرتے ہوئے فرمایا :- وضاحت اور اہمیت بیان کرتے
دو
” میں اس وقت خادم صاحب کی بعض باتوں کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔ اس میں
کوئی شبہ نہیں کہ جو بُرقعے اس وقت تک رائج ہیں وہ اس پردے کے موجب نہیں ہو رہے
جس کا اسلام تقاضا کرتا ہے مگر میرے نزدیک جو پرانی طرز کا برقع ہے اور جس کی انہوں جو برانی طرز کا برقع ہے اور جس کی انہوں
خطابات شوری جلد دوم
۶۶८
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نے تائید کی ہے وہ بھی پردے کو صحیح طور پر قائم نہیں رکھ سکتا بلکہ موجودہ طرز کے برقعوں سے
بھی اُس میں زیادہ بے پردگی کا امکان پایا جاتا ہے ۔ موجود طرز کے برقعوں میں جو عورتیں
محتاط نہ ہوں صرف اُن کے منہ کا کچھ حصہ ننگا رہتا ہے۔ مگر پرانے برقعے ایسے ہیں کہ اگر
نقاب اُٹھا دی جائے تو گلے سے لے کر دھڑ تک عورت کا سارا جسم ننگا ہو جاتا ہے اس لئے
میرے نزدیک دونوں برقعوں میں نقائص ہیں، نہ پرانا برقع پر دے کو صحیح طور پر قائم رکھ سکتا
ہے اور نہ نئی طرز کے برقعے پردے کو صحیح طور پر قائم رکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے شکایت کی
ہے کہ برقع میں عورت کی آنکھیں بند رہتی ہیں جن کا اُن کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ مگر
جہاں تک میں نے حدیثوں اور تاریخ کا مطالعہ کیا ہے مجھے یہی معلوم ہوا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں عورتیں پردہ کے لئے جو کپڑا اپنے اوپر لے لیتی تھیں اُس میں
آنکھیں نہیں ہوتی تھیں ۔ پھر سوال صرف آنکھوں کا نہیں۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اگر
آنکھیں لگا دی جائیں اور عورت جالی میں سے دیکھے تو پھر بھی اُس کی آنکھیں تھک جاتی ہیں
اور جالی میں سے دیکھنا اُسے بوجھ سا محسوس ہوتا ہے۔
جہاں تک میں نے غور کیا ہے صحیح اسلامی پر دہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں تھا۔ اُس زمانہ میں عورتیں اپنے جسم پر ایک چادر لپیٹ لیتی تھیں اور اس طرح پر دے کا
مقصد پورا ہو جاتا تھا ۔ مگر اوّل تو چادر کا ہر وقت پیٹنا مشکل ہوتا ہے دوسرے بے احتیاط
عورت اگر ہاتھ ڈھیلا چھوڑ دے تو وہ اس میں موجود برقع سے بھی کم اپنے پردہ کو قائم رکھ
سکتی ہے۔ اصل چیز جس کو پردہ میں مد نظر رکھنا چاہئے وہ گھونگھٹ ہے۔ یہ ایک ایسی چیز ہے
ہے
جس سے نہ نظر پر بوجھ پڑتا ہے نہ رستہ دیکھنے میں کوئی دقت پیش آتی ہے، نہ سانس گھٹتا،
اور نہ بے پردگی کا کوئی امکان رہتا ہے سوائے اس کے کہ کوئی بدمعاش ہو اور وہ ہاتھ سے
کسی کا گھونگھٹ اُتار دے، مگر ایسے شخص کو ہر شخص جوتیاں مارنے کے لئے تیار ہو جائے گا۔
بہر حال جہاں تک میں سمجھتا ہوں چادر کا استعمال سب سے زیادہ موزوں طریق تھا جو اسلام
میں اختیار کیا گیا مگر اس زمانہ میں موٹریں اور گاڑیاں اس کثرت سے چلتی ہیں کہ چادر
سنبھالی نہیں جاسکتی ، اس لئے وہ طریق ہم اس زمانہ میں اختیار نہیں کر سکتے ۔
مجھے افسوس ہے کہ اب تک مجھے کوئی ایسا درزی نہیں ملا جو اُس نقشہ کے مطابق برقع
خطابات شوری جلد دوم
٦٦٨
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
تیار کر سکے جو میرے ذہن میں ہے ، ورنہ میرا جی چاہتا ہے کہ جس طرح مصری برقع ہوتا ہے
اسی طرز کا برقع تیار کیا جائے ۔ سر کی ٹوپی علیحدہ ہو اور اس میں زنجیر کے ساتھ اس قسم کے
بک لگے ہوئے ہوں کہ جب مرد سامنے آئے فوراً اس کو دبا کر پردہ کیا جا سکے۔ اس کے
نتیجہ میں وہ شکایت بھی پیدا نہیں ہوگی جو اب بعض دفعہ سننے میں آجاتی ہے کہ بعض عورتیں
سڑک پر ایسی حالت میں نظر آ جاتی ہیں کہ اُن کا منہ کھلا ہوتا ہے اور وہ اُس وقت نقاب ڈالتی
ہیں جب مرد پر ان کی نظر پڑتی ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ شکایت درست نہیں ہے۔
اسلام اس بات کی ہدایت نہیں دیتا کہ عورتیں ہمیشہ منہ پر نقاب رکھیں خواہ کوئی مرد سا منے ہو
یا نہ ہو۔ ابو داؤد میں صاف طور پر ذکر آتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ
كَانَ الرُّكْبَانُ يَمُرُّونَ بِنَا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
مُحْرَمَاتٌ فَإِذَا جَاوَزُوْا بِنَا سَدَلَتْ إِحْدَانَا جِلْبَا بَهَا مِنْ رَأْسِهَا عَلَى وَجْهِهَا
فَإِذَا جَاوَزُوْنَا كَشَفْنَاهُ " یعنی جب ہم حج کے لئے جاتیں تو ہودج میں بیٹھے ہوئے ہم
اپنی نقابیں اُٹھا لیتی تھیں ۔ جب سامنے سے مردوں کو آتا دیکھتیں تو پردہ کرلتیں اور جب وہ
گزر جاتے تو پھر نقاب الٹ دیتیں ۔ در حقیقت ایسے مقامات پر جہاں مردوں کے آنے
جانے کا بہت کم امکان ہوتا ہے عورت نقاب اٹھا سکتی ہے اور یہ ہرگز شریعت کے خلاف نہیں
ہے۔ ایسی حالت میں اگر اتفاقاً کوئی مرد سامنے آ جاتا ہے اور اس کی نظر پڑ جاتی ہے اور
عورت اسے دیکھتے ہی فوراً پردہ کر لیتی ہے تو یہ چیز ایسی نہیں جسے بطور اعتراض پیش کیا
جاسکے کیونکہ یہ ایک اتفاقی بات ہوتی ہے ۔ وہی چیز قابلِ اعتراض سمجھی جاسکتی ہے جو عمداً اور
ارادتاً شریعت کے خلاف کی جائے اور جس میں شریعت کے استخفاف کا پہلو پایا جائے۔
بہر حال میرے نزدیک موجودہ برقع ضرور قابل اصلاح ہے۔ میں نے عورتوں سے اِس بارہ
میں دریافت کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ اس برقع میں اگر ہم پوری دیانتداری کے ساتھ پردہ کرنا
چاہیں تو بھی نہیں کر سکتیں۔ جس کی وجہ یہ ہے کہ آنکھیں جالی کے اندر سے دیکھنے کے نتیجہ
میں تھک جاتی ہیں اور نقاب اگر زیادہ دیر تک رہے تو دم گھٹنے لگتا ہے ۔ ایسی صورت میں اگر
کوئی عورت پردہ میں پوری احتیاط نہیں کر سکتی تو لوگوں کے لئے ایک اعتراض کا موقع پیدا
ہو جاتا ہے۔ لیکن پھر بھی قادیان میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے پردہ کی خاص طور پر پابندی کی
خطابات شوری جلد دوم
٦٦٩
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جاتی ہے۔ ورنہ دوسرے شہروں میں تو یہ حالت ہوتی ہے کہ میلوں میں چلے جائیں تو کوئی
برقع نظر نہیں آتا۔ اس کے یہ معنے نہیں کہ وہاں عورتیں نظر نہیں آتیں بلکہ یہ معنے ہیں کہ
عورتیں تو نظر آتی ہیں مگر برقع کے بغیر ہوتی ہیں۔ یہاں چونکہ بار بار پردے پر زور دیا جاتا
ہے اس لئے لوگوں کو اگر ذراسی بھی خامی یا نقص نظر آئے تو وہ اعتراض کرنے لگ جاتے
ہیں حالانکہ خدا تعالیٰ کے فضل سے قادیان میں پردہ کی خاص طور پر پابندی کی جاتی ہے اور
اگر کوئی نقص ہے تو وہ بہت معمولی ہے۔ بہر حال جہاں ایسی عورتوں کی اصلاح ضروری ہے
جو پردہ میں احتیاط سے کام نہیں لیتیں وہاں ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم ایسا برقع
ایجاد کریں جس سے عورتوں کو پردہ کرنے میں سہولت ہو اور ان کی موجودہ تکالیف سب کی
سب دور ہو جائیں ۔
ایک دوست نے کہا ہے کہ شہری اور دیہاتی پردہ میں جو فرق ہے اس پر روشنی ڈالی
جائے ۔ یہ سوال معقول ہے مگر اس وقت اس سوال پر روشنی ڈالنے کا موقع نہیں کیونکہ بات
لمبی ہو جائے گی اور وقت کم ہے۔ اس وقت میں صرف یہ کہہ سکتا ہوں کہ دیہاتی عورتوں
سے جس حد تک پردہ کرانے کی کوشش کی جا سکے اُس حد تک اُن سے پردہ کرانے کی کوشش
ہمیشہ جاری رکھنی چاہئے ۔ میں اپنی سابق تقریروں اور قرآن کریم کے درسوں وغیرہ میں
اُس کی پوری وضاحت کر چکا ہوں ۔ دوستوں کو چاہیے کہ وہ میری ان تقاریر کا مطالعہ کریں۔
في الحال سوال صرف اُن عورتوں کے متعلق ہے جن کو مزدوری یا کام وغیرہ کے لئے باہر
جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور وہ آسانی سے پردہ کی شرائط کی پابندی کر سکتی ہیں مگر اس
کے باوجود اُن کی طرف سے پردہ کی شرائط پر عمل کرنے میں بعض کوتاہیوں کا ارتکاب کیا
جاتا ہے۔ پس عورتوں کے متعلق یہ سوال ہے کہ اُن کی اصلاح کا کیا طریق اختیار کیا
جائے؟ جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ ایک ہی وقت میں ایک طرف پردہ کی
اہمیت اور اُس کی ضرورت کا مختلف مضامین وغیرہ کے ذریعہ جماعت پر اظہار کیا جائے ۔
اور دوسری طرف جن کے متعلق پردہ کی خلاف ورزی کی شکایت موصول ہو، انہیں
تنبیہ کی جائے جس کی آخری حد اخراج از جماعت تک ہو وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۱۹ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66