دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
گے ۔ ان گڑھوں کو خدا کے فرشتے ہمارے پہنچنے سے پہلے پہلے ہی پُر کر دیں گے اور ہم
سلامتی کے ساتھ دنیا میں امن کا جھنڈا قائم کر کے رہیں گے۔ یہ خدا کی تقدیر ہے جسے کوئی
بدل نہیں سکتا، یہ عرش پر خدا کا وہ فیصلہ ہے جسے بدلنے کی کوئی شخص طاقت نہیں رکھتا ۔ ہمارا
کام دین کی عظمت اور اس کے جلال کو دنیا میں قائم کرنا ہے ، ہمارا کام محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کے نام کو دنیا میں بلند کرنا ہے، ہمیں نہیں چاہئے کہ ہم کوئی ایسا کام کریں جو دشمنوں
کی نظر میں اسلام کو بد نام کرنے والا اور اُن کو دین کے متعلق اور زیادہ شبہات میں مبتلا
کرنے والا ہو۔
بے
پردگی مٹ جائے گی مجھے خدا تعالیٰ کے فضل سے کامل یقین ہے کہ یہ حالا کہ حالات جو
بے پردگی وغیرہ کے سلسلہ میں دنیا میں نظر آ رہے ہیں،
چونکہ خدا تعالیٰ کے دین کے خلاف ہیں اس لئے اب دنیا میں قائم نہیں رہ سکتے ۔ بے پردگی
مٹ جائے گی ، مرد اور عورت کا آزادانہ میل جول جاتا رہے گا ، مغربیت اپنے ہاتھوں اپنی
قبر کھود رہی ہے جس میں وہ ایک دن ہمیشہ کی نیند سلا دی جائے گی اور اسلام اپنی پوری
شان اور پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے ہر گوشہ میں بلکہ ایک ایک گھر اور ایک ایک
دل میں جلوہ نما ہو گا ۔ اگر خدا ہمیں کل ہی حکومت دے دے اور ہم وائسرائے کی طرح
ایک آرڈی ننس جاری کر دیں کہ جو عورتیں پردہ نہیں کریں گی انہیں قید کر دیا جائے گا تو تم
دیکھو گے کہ دوسرے ہی دن وہ عورتیں جو آج گھلے منہ سڑکوں اور بازاروں میں گھومتی
دکھائی دیتی ہیں دوڑی دوڑی جائیں گی اور گھروں میں سے نہیں نکلیں گی جب تک اُنہوں
نے برقع پہنا ہوا نہ ہوگا ۔ پھر یہ سوال تو رہ جائے گا کہ برقع کا سرخ رنگ ہونا چاہئے یا سبز
ہونا چاہئے ، سیاہ ہونا چاہئے یا سفید ہونا چاہئے ، کوئی طبقہ کسی رنگ کو پسند کرے گا اور کوئی کسی
رنگ کو مگر یہ نہیں ہوگا کہ کوئی ایک عورت بھی بے پردہ نظر آئے ۔ پس ہمارے لئے گھبرانے
کی کوئی وجہ نہیں ۔ آسمان پر فرشتے اسلام کی تائید کے لئے کھڑے ہیں اور وہ زمین پر اترنے
والے ہیں ۔ ہمارا کام یہ ہے کہ ہم نڈر ہو کر کام کرتے چلے جائیں اور اسلام کی اصل شکل
میں ایک خفیف سے خفیف تبدیلی بھی کبھی برداشت نہ کریں۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
مخلوط تعلیم اور ایک دردناک واقعہ باقی رہی مخلوط تعلیم۔ اس کے نقائص بعض دوستوں
نے اپنی تقاریر میں بیان کر دیئے ہیں۔ اسی سلسلہ
میں ایک احمدی دوست نے مجھے رقعہ لکھا ہے جس میں ایک احمدی لڑکی کے متعلق جو کالج میں
پڑھتی تھی اُس نے لکھا ہے کچھ سال ہوئے میں میوہسپتال میں داخل تھا اور سخت بیمار تھا کہ
ایک رات آدھی رات سے لے کر سحر تک میں نے اُسے ایک غیر احمدی لڑکے کے ساتھ ناز و ادا
کرتے دیکھا۔ اُن دونوں کی غالباً کالج کی طرف سے ڈیوٹی تھی ۔ اُس رات میرا دل یہ
واقعہ دیکھ کر بہت ہی مجروح ہوا ۔ ایسی باتیں بعض دفعہ گھروں میں بھی ہو جاتی ہیں۔ مگر
گھروں میں ان چیزوں کے سامان ہم خود مہیا نہیں کرتے لیکن کالج کی فضاء ایسی ہوتی ہے
جس میں دوسروں کی طرف سے اس قسم کے سامان مہیا کئے جاتے ہیں اس لئے کالجوں میں
تعلیم حاصل کرنے کے لئے لڑکیوں کا بھیجوانا اور اُن کا لڑکوں کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کرنا
نہایت ہی خطرناک چیز ہے۔ کہتے ہیں کسی حکیم سے کسی نے پوچھا کہ آپ کے ہاتھ سے بھی
مریض مرتے ہیں اور اناڑیوں کے ہاتھ سے بھی ، پھر آپ میں اور اُن میں فرق کیا ہوا؟
اُس نے جواب دیا کہ میرے ہاتھ سے لوگ علم کے ماتحت مرتے ہیں اور اُن کے ہاتھ سے
جہالت کے ماتحت مرتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ اگر انسان صحیح کوشش کرے اور پھر اتفاقاً
کسی کوتاہی کی وجہ سے خراب نتیجہ نکل آئے تو اس کا انسان بہت کم ذمہ دار ہوتا ہے لیکن
دوسری صورت میں دشمنوں کی شماتت بھی ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی انسان پر
ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور وہ گنہگار قرار پاتا ہے۔“
سب
سب کمیٹی نظارت امور عامہ کی رپورٹ سب کمیٹی کمیٹی نظارت امور عامہ کی رپورٹ مینی بونی تا تو را
وو
ہوئی تو حضور نے فرمایا :-
پہلی تجویز جو دوستوں کے سامنے ہے زنانہ ہسپتال کے قیام اور ایک لیڈی ڈاکٹر
کے متعلق ہے کہ اسے عورتوں کے علاج کے لئے قادیان میں رکھا جائے ۔ جو دوست اس
کے متعلق کچھ کہنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھوا دیں ۔“ وہ العواد ۔
چند نمائندگان نے اپنی آراء کا اظہار کیا اس کے بعد حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
دو
دوستوں کے سامنے یہ تجویز پیش ہے کہ زنانہ مریضوں کے علاج کے لئے قادیان
میں ایک لیڈی ڈاکٹر اور اس کے ساتھ ضروری عملہ رکھا جائے ۔ اسی طرح علاج سے تعلق
رکھنے والے سامان اور ادویہ وغیرہ کے لئے روپیہ منظور کیا جائے ۔ اس کے متعلق دوستوں
نے یہ رائے دینی ہے کہ آیا ایسا کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ ضمنی طور پر ایک دوست نے کہا ہے
کہ زنانہ ہسپتال کے تمام اخراجات قادیان والے خود ادا کریں ، جماعت پر اس کا بار نہیں
ہونا چاہئے ۔ جس طرح بیرونی شہروں کے مریض اپنے اخراجات خود ادا کرتے ہیں اسی
طرح قادیان کی طبی ضروریات پر جو کچھ خرچ ہو وہ خود قادیان والوں کو برداشت کرنا
چاہئے، جماعت پر اس کا بوجھ نہیں ڈالنا چاہئے ۔ میرے نزدیک یہ مشورہ اُن اصول کے
خلاف ہے جو دنیا کے تمام متمدن ممالک اور اقوام میں جاری ہیں ۔ اگر ہم اس اصل کو تسلیم
کر لیں تو پھر یہ سوال بھی پیدا ہو سکتا ہے کہ قادیان میں جو مدرسے جاری ہیں اُن کے
اخراجات بھی خود قادیان والوں کو برداشت کرنے چاہئیں کیونکہ اُن کا زیادہ تر فائدہ
قادیان والوں کو ہی پہنچ رہا ہے۔ پھر یہ بھی سوال اُٹھایا جا سکتا ہے کہ دنیا میں ہر جگہ لوگ
اپنے مہمانوں کی خاطر مدارات کرتے اور حسب توفیق روپیہ خرچ کرتے ہیں قادیان میں
بیرونجات سے جو مہمان آتے ہیں اُن کے اخراجات بھی قادیان والوں کو خود ہی برداشت
کرنے چاہئیں ، جماعت پر اُن اخراجات کا بار نہیں ڈالنا چاہئے ۔ اگر اس طرح ایک ایک
کر کے مختلف مدات کے اخراجات قادیان والوں پر تقسیم ہونے لگیں تو پھر غالبا چند رسالے
ہی باقی رہ جائیں گے جن کا بوجھ جماعت پر رہے، باقی تمام اخراجات سے جماعت کے
افراد آزاد ہو جائیں گے مگر کیا دنیا میں کہیں بھی یہ طریق رائج ہے کہ کسی مرکزی حیثیت
رکھنے والے شہر میں کوئی ایسا ادارہ یا انسٹی ٹیوٹ قائم ہو اور اُس کے اخراجات صرف اُس شہر
کے باشندے برداشت کرتے ہوں؟ گورنمنٹ اس میں حصہ نہ لیتی ہو؟ لاہور میں میو ہاسپٹل
قائم ہے مگر کیا لاہور کے باشندے اس کے اخراجات ادا کرتے ہیں؟ یا گورنمنٹ کالج ہے
کیا اس کے اخراجات کی ذمہ داری صرف لاہور والوں پر اس وجہ سے ڈالی جاسکتی ہے کہ
لاہور کے لوگ اس کالج سے زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ جو مرکزی ادارے
ہوتے ہیں اُن کے اخراجات قومی طور پر تمام لوگوں کو ادا کرنے پڑتے ہیں۔ یہ نہیں ہوتا کہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ایک شہر کے رہنے والوں پر تمام اخراجات کا بوجھ ڈال دیا جائے ۔ اگر قادیان کے لوگ عام
چندوں کی ادائیگی میں سستی سے کام لینے والے ہوتے تو کہا جا سکتا تھا کہ چونکہ عام طور پر
یہاں کے رہنے والے چندوں میں حصہ نہیں لیتے اور جماعت اُن کو ادا کرتی ہے اس لئے
اب یہ بوجھ قادیان والے برداشت کریں ۔ مگر جہاں تک میرا تجربہ ہے قادیان کے لوگ
سب سے زیادہ چندہ دیتے ہیں، پس یہ دلیل جو پیش کی گئی ہے بالکل غلط ہے ۔ شوریٰ میں
وہی بات پیش ہوتی ہے جس کے متعلق فیصلہ کر دیا جاتا ہے کہ اس کے اخراجات کی جماعت پر
ذمہ داری ہے۔ ایسے امور شوری میں پیش نہیں ہوتے جو لوکل حیثیت رکھتے ہوں ۔ بہر حال
جو دلیل پیش کی گئی وہ صحیح نہیں ۔ دوست یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ موجودہ مالی مشکلات میں زنانہ
ہسپتال نہ کھولا جائے یا فلاں گریڈ پر لیڈی ڈاکٹر کو رکھا جائے ۔ مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس
معاملہ کا جماعت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ میرے نزدیک اس وقت اصل سوال صرف اتنا
ہے کہ زنانہ ہسپتال قائم کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ بعد میں ایک سب کمیٹی مقرر کر دی جائے گی
جو تفصیلات طے کر کے صدر انجمن احمد یہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ بہر حال میں اس
-
وقت دوستوں سے صرف اجمالاً پوچھتا ہوں کہ اُن کے نزدیک ہسپتال کا زنانہ حصہ منظور کیا
جائے یا نہ کیا جائے؟ جو دوست اس کے حق میں ہوں وہ کھڑے ہو جائیں ۔“
۳۱۷ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا:-
” اب اگر کوئی صاحب مخالف ہوں تو وہ بھی کھڑے ہو جائیں ۔“
کوئی دوست کھڑے نہ ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
66
66
میں فیصلہ کرتا ہوں کہ زنانہ ہسپتال کے قیام کے سوال پر بجٹ پیش ہونے کے موقع
پر غور کر لیا جائے اور اگر بجٹ میں گنجائش ہو تو اس کو منظور کر لیا جائے ۔ مگر میں اس موقع
پر لجنہ اماء اللہ سے بھی جس نے لیڈی ڈاکٹر رکھنے کی تجویز پیش کی تھی کہتا ہوں کہ اصولی طور
پر گومیں نے کہہ دیا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ قادیان کے کسی ادارہ کے اخراجات قادیان
والے ہی ادا کریں لیکن پھر بھی اگر لجنہ اماء اللہ اس بوجھ کو اُٹھانے کی کوشش کرے اور وہ
عورتوں سے اس بارہ میں چندہ جمع کر لے تو بجٹ کے معاملہ میں ہمیں زیادہ سہولت ہو سکتی
ہے اور ہم بغیر کسی خاص فکر کے اُن کی تجویز کو منظور کر سکتے ہیں ۔“

آج 10 میں سے 10 باقی