دوسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 3

خطابات شوری جلد دوم
٦٧٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
وو
پردہ کے متعلق مضامین لکھوائے جائیں ۳۱۹ دوست اس بات کی تائید میں
ہیں کہ ایک ہی وقت میں ایک طرف
پردہ کی تائید میں متواتر مضامین لکھے جائیں اور جماعت پر اس مسئلہ کی اہمیت واضح کی جائے
اور دوسری طرف جو عورتیں بے پردگی کی علی الاعلان مرتکب ہوں اور شریعت کے اس حکم کو
پس پشت ڈال دیں ان کے نگرانوں سے باز پرس کی جائے اور انہیں اپنی اصلاح کی طرف توجہ
دلائی جائے اور اگر وہ با وجود توجہ دلانے کے اس حرکت سے باز نہ آئیں تو انہیں مرکز کی طرف
سے سزا دی جائے جس کی آخری حد اخراج از جماعت تک ہو سکتی ہے۔ اب اگر کوئی اس کے
خلاف ہوں تو وہ بھی کھڑے ہو جائیں ۔
صرف ایک دوست کھڑے ہوئے۔ حضور نے فرمایا :-
معلوم نہیں یہ دوست کس بات کے خلاف ہیں۔ آیا اُن کے نزدیک ابھی وہ وقت نہیں
آیا کہ مرکز کی طرف سے ایسا قدم اُٹھایا جائے یا وہ پردہ کے ہی خلاف ہیں۔ بہر حال میں
کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ پردہ کی اہمیت کے متعلق نظارت تعلیم و تربیت
کی طرف سے متواتر اخبارات سلسلہ میں مضامین شائع کرائے جائیں اور مبلغین وغیرہ کے
ذریعہ سے بھی جماعتوں پر پردہ کی اہمیت واضح کی جائے تا کہ ہم میں سے کوئی ایک فرد بھی تا ہم
ایسا باقی نہ رہے جو یہ کہہ سکے کہ اُسے پردہ کے متعلق صحیح اسلامی تعلیم کا علم نہیں تھا۔ دوسری
طرف جماعت میں سے جن عورتوں کے متعلق یہ اطلاع موصول ہو کہ وہ پردہ کی علی الاعلان
خلاف ورزی کر رہی ہیں اور اسلام کے اس حکم کی ہتک کر رہی ہیں اُن سے اور ان کے
نگرانوں سے سختی کے ساتھ جواب طلبی کی جائے اور انہیں اور ان کے لواحقین کو اصلاح کی ساتھ جواب
طرف توجہ دلائی جائے ۔ اگر مرکز کی اس تنبیہ کا اُن پر اثر نہ ہو اور وہ اپنی اصلاح کی کوشش
نہ کریں تو انہیں سزادی جائے جس کی آخری حد اخراج از جماعت تک ہو سکتی ہے ۔“
مخلص
مخلوط تعلیم کے انسداد کے متعلق سب کمیٹی کی تجویز اس کے بعد لوط علیم کے انسداد کے متعلق سب کمیٹی
کی تجویز پیش ہوئی۔ تجویز پیش ہونے کے بعد چند نمائندگان نے اپنی آراء کا اظہار کیا اس بعد
کے بعد حضور نے فرمایا :-

خطابات شوری جلد دوم
دو
۶۷۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
” جو دوست اس بارہ میں کچھ کہنا چاہتے ہوں وہ اپنے نام لکھوا دیں ۔
دو
66
دوستوں نے تمام خیالات سُن لئے ہیں جو دوست اس بات کی تائید میں ہوں کہ
مخلوط تعلیم کو گلیتہ روک دیا جائے اور جماعت میں اس کے متعلق اعلان کر دیا جائے کہ
سلسلہ احمد یہ مخلوط تعلیم کی اجازت نہیں دیتا۔ اس کے بعد جو لوگ اس حرکت کے مرتکب ہوں
اُن سے پہلے جواب طلبی کی جائے اور پھر انہیں سرزنش کی جائے ۔ جس کی حد اخراج از
جماعت تک ہو سکتی ہے ۔ وہ کھڑے ہو جائیں ۔
66
۲۹۵ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
اگر کوئی دوست اس تجویز کے خلاف ہوں تو وہ بھی کھڑے ہو جائیں ۔“
چار دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا :-
دو
66
میں کثرت رائے کے حق میں فیصلہ کرتا ہوں کہ مخلوط تعلیم کسی صورت میں بھی
درست نہیں سمجھی جاسکتی ۔ نظارت تعلیم و تربیت کو اس کے انسداد کے متعلق جماعت میں ایک
اعلان کرنا چاہئے تا کہ ہر شخص کو علم ہو جائے کہ مرکز اس بارہ میں کیا رائے رکھتا ہے ۔ اس
کے بعد جو لوگ اس جرم کے مرتکب ہوں اُن سے جواب طلبی کی جائے اور انہیں اصلاح کی
طرف توجہ دلائی جائے۔ اگر اس تنبیہ کے باوجود ان کی اصلاح نہ ہو تو انہیں سزا دی
جائے ۔ جس کی حد اخراج از جماعت تک ہو سکتی ہے ۔“
اس کے بعد حضور نے فرمایا :-
پردے کی ام
میں اس موقع پر کچھ اور بھی کہنا چاہتا ہوں۔ یہ سوال مور اُٹھایا گیا ہے کہ اسلام نے مجبوری کی حالت میں بعض
باتوں کی اجازت دی ہے جن کی غیر مجبوری کی حالت میں اجازت نہیں دیتا۔ یہ درست ہے۔
بالخصوص پردہ کے متعلق اسلامی احکام مجبوری اور غیر مجبوری سے ہی تعلق رکھتے ہیں۔ مثلاً اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے تم پردہ کرو۔ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ۔ ہاں جو حصہ آر حصہ آپ ہی آپ ظاہر ہو جائے
اُس کو چھپانے کا حکم نہیں دیتے کیونکہ وہاں مجبوری ہے۔ جیسے قد ہے، اسے کوئی عورت چھپا نہیں
سکتی ۔ بعض عورتوں کا جسم اتنا بد نما ہوتا ہے کہ برقع یا چادر کے اندر بھی اس کی بدنمائی انسان کو سکتی۔
نظر آجاتی ہے اور وہ کسی معقول ذہنیت رکھنے والے کے لئے کشش کا موجب نہیں ہو سکتا۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اسی طرح بعض عورتوں کے جسم کی بناوٹ ایسی اچھی ہوتی ہے کہ باوجود برقع یا چادر کے
ہو سکتا ہے کہ کوئی نا معقول انسان کسی عورت پر فریفتہ ہو جائے ۔ اسی طرح موٹا ہونا یا جسم کا
دبلا ہونا یہ بھی اثر رکھنے والی چیزیں ہیں مگر ان کو چھپایا نہیں جا سکتا۔ اسی طرح بعض اور
حالات ہوتے ہیں جن میں ایک عورت بعض دفعہ مجبور ہو جاتی ہے کہ وہ مخصوص پردہ کو ترک
کر دے مثلاً ایک عورت بیمار ہو اور اس کی آنکھ میں کوئی تکلیف ہو تو وہ مجبور ہوتی ہے کہ
ڈاکٹر کو اپنی آنکھ دکھائے ۔ اسی طرح اگر کسی عورت کے دانت میں درد ہے تو وہ ڈاکٹر کو
جب اپنا دانت دکھائے گی ضروری ہے کہ اس کے ہونٹ اور اس کے کلے کا کچھ حصہ ننگا ہو
اور ڈاکٹر اُسے دیکھے ۔ یا اگر نبض دکھائے گی تو ہاتھ ضرور ننگا کرنا پڑے گا ۔ یہ مجبوریاں ایسی
ہیں جن کو شریعت ملحوظ رکھتی ہے اور اس کی طرف سے یہ اجازت ہے کہ اگر کسی عورت کو ایسی
مجبوریاں پیش آجائیں تو وہ مجبوری والے حصہ میں پردہ کو اُٹھا سکتی ہے لیکن مجبوری کا لفظ جو
عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے اس کی بھی کوئی نہ کوئی حد بندی ہے۔ یہ نہیں کہ جو بات نظر
آئے اُسے مجبوری قرار دے دیا جائے ۔
بعض دوستوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آیا یہ بہتر ہے کہ لڑکیاں کالجوں میں لڑکوں
کے ساتھ مل کر تعلیم حاصل کریں یا یہ بہتر ہے کہ ہماری عورتیں بیمار ہوں اور انہیں علاج کے
لئے ڈاکٹروں کے سامنے بے پردہ ہونا پڑے حالانکہ عورتوں کی کئی بیماریاں ایسی ہوتی ہیں
جو مخصوص اعضاء کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بظاہر یہ بات بڑی دلکش
نظر آتی ہے۔ اور اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ عورتوں کے رحم میں آنول کا کوئی حصہ
رہ جاتا ہے اور ڈاکٹروں کو ہتھیاروں کے ذریعہ اُسے نکالنا پڑتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ ہمارا
یہ حق نہیں کہ ہم کوئی نئی شریعت بنا ئیں ۔ ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ ہم حالات کے پیش آنے
پر یہ دیکھتے چلے جائیں کہ شریعت نے اُن کے متعلق کیا ہدایت دی ہے۔ اس نقطہ نگاہ کے
ماتحت اگر ہم اس بات پر غور کریں تو پھر یہ سوال ہمارے سامنے آئے گا کہ آیا یہ مجبوری ہے
کہ ایک بیمار عورت کو ڈاکٹر کے سامنے اپنا منہ ننگا کرنا پڑتا ہے یا رحم کی بعض امراض کا اُسے
علاج کرانا پڑتا ہے یا یہ مجبوری ہے کہ ہم یہ فرض کر کے کہ آئندہ احمدی عورتوں کو ایسی
مشکلات پیش آسکتی ہیں جماعت کی لڑکیوں کو مخلوط تعلیم کی اجازت دے دیں؟ بے شک

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جہاں تک جذبات کا سوال ہے یہ بات زیادہ معیوب نظر آتی ہے کہ ایک احمدی عورت کسی
ڈاکٹر کے سامنے اپنا منہ ننگا کرے مگر شریعت نے ہمیں جذبات کا تابع نہیں کیا۔ یہ تو کہا ہے
کہ جہاں تم مجبور ہو وہاں ایسا کر سکتے ہو جیسے اگر کسی عورت کے سینہ پر سرطان نکل آئے تو وہ
مجبور ہو گی کہ اپنے پستانوں کا کچھ حصہ ننگا کرے۔ یا پیٹ پر پھوڑا ہو تو اُسے بہر حال پیٹ پر
سے کپڑا اُٹھانا پڑے گا ۔ یا اگر آنول پھنس گئی ہو اور نرس موجود نہ ہو تو لازماً کسی ڈاکٹر کو
علاج کے لئے بلانا پڑے گا مگر یہ مجبوری اُس عورت کی ذاتی ہو گی جس کو دیکھتے ہوئے
شریعت اُسے فتوی دے دے گی کہ وہ ڈاکٹر سے علاج کرواسکتی ہے۔ چنانچہ میں نے خود
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے سنا کہ ہمارے نزدیک اگر کسی عورت کے ہاں بچہ
پیدا ہونے والا ہو اور نرس موجود نہ ہو یا نرس فیصلہ کر دے کہ اب علاج کرنا میری طاقت
سے بالا ہے تو ایسی حالت میں اگر کوئی اور نرس نہیں مل سکتی اور ڈاکٹر موجود ہے تو عورت کے
لئے ضروری ہوگا کہ وہ ڈاکٹر کو بلائے اور بچہ جنوائے ۔ اُس وقت یہ تو نہیں دیکھا جائے گا
کہ ایک ڈاکٹر کے سامنے عورت کو ننگا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اُس وقت ضروری ہوگا کہ وہ اس
سے علاج کرائے بلکہ آپؐ نے فرمایا اگر وہ عورت مرد ڈاکٹر سے بچہ نہ جنوائے اور اسی
حالت میں مر جائے تو ہمارے نزدیک وہ خود کشی کرنے والی سمجھی جائے گی۔ اب دیکھو
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انتہائی نازک حالت میں ایک عورت کے لئے مرد ڈاکٹر
سے بچہ جنوانا بھی جائز قرار دے دیا اور فرمایا کہ اگر وہ ایسا نہ کرے اور اِسی حالت میں
مر جائے تو ہم یہ نہیں سمجھیں گے کہ اُس نے پردہ کے حکم پر عمل کیا بلکہ ہم یہ سمجھیں گے کہ اُس
نے خود کشی کا ارتکاب کیا۔ مگر آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ چونکہ احمدی عورتیں اس قسم کے
حالات میں شہید ہو سکتی ہیں یا ایسی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتی ہیں اس لئے احمدی لڑکیوں کو
مخلوط تعلیم دلا کر ڈاکٹری کا فن سکھا دیا جائے ۔ یا یہ کہ اگر ہماری لڑکیاں ڈاکٹری نہیں سیکھیں
گی تو وہ اس قسم کی عورتوں کی موت کی ذمہ دار ہوں گی اس لئے کہ وہ مجبوری ایک عورت کی
ذاتی مجبوری ہے۔ ہمارے لئے یہ ضروری نہیں کہ اس کی مجبوری کی وجہ سے ہم خود بھی
شریعت کے احکام کو نظر انداز کر دیں ۔ شریعت نے یہ تو کہا ہے کہ زید مجبور ہو تو وہ ایسا کرے
مگر یہ نہیں کہا کہ زید مجبور ہو تو بکر فلاں بات کرے۔ زید کو اپنی مجبوری تک شریعت کے مگر نہیں کہا کہ زید

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
احکام طے کرنے کا حق حاصل ہے مگر دوسروں کو یہ حق حاصل نہیں کہ اُس کی مجبوری کی وجہ
سے اپنا قدم شریعت سے باہر لے جائیں ۔ یوں تو ہماری جماعت کی کوئی لڑکی کسی کالج میں
پڑھے یا نہ پڑھے اگر وہ گجرات یا جہلم میں بیمار ہو گی اور کسی مرد ڈاکٹر سے علاج کرانے پر
مجبور ہو گی تو اُسے کوئی گناہ نہیں ہوگا ۔ لیکن اگر ہم اس نظیر کو اپنے سامنے رکھتے ہوئے اپنی
لڑکیوں کو مخلوط تعلیم دلانا شروع کر دیں اور شرعی احکام کو نظر انداز کر دیں تو چونکہ ہمارے
لئے کوئی مجبوری نہیں ہوگی اس لئے یقیناً گنہگار ہوں گے ۔
پھر یہ بھی غور کے قابل بات ہے کہ اگر یہ درست ہے کہ ہماری جماعت کی لڑکیاں
اسی مجبوری کی وجہ سے ڈاکٹری تعلیم حاصل کرتی ہیں اور ان کے مد نظر یہ ہوتا ہے کہ وہ تعلیم
حاصل کر کے جماعت کی عورتوں کی خدمت کریں گی تاکہ مرد ڈاکٹروں سے اُنہیں علاج نہ
کرانا پڑے تو پھر کم از کم کوئی ایک مثال ہی ایسی ہونی چاہئے تھی کہ کسی نے تعلیم حاصل کی
اور پھر اُس نے جماعت کی عورتوں کی خدمت کی ۔ اُس نے مفت کام کیا اور یہ پسند نہ کیا کہ
وہ فیس لے اور اس طرح اپنی جماعت کی مستورات پر بوجھ ڈالے۔ لیکن ہم میں سے ہر
شخص جانتا ہے کہ یہ بات بالکل جھوٹ ہے کہ وہ ہمارے لئے پڑھ رہی ہیں ۔ وہ اپنی ترقی
کے لئے یا روپیہ کمانے کے لئے پڑھ رہی ہیں جماعت کی خدمت کے لئے نہیں پڑھ رہیں ۔
پس یہ دوسرا دھوکا ہے جو ان کی طرف سے دیا جاتا ہے کہ ایک تو وہ شریعت کی بے حرمتی کرتی
ہیں اور دوسری طرف وہ یہ کہتی ہیں کہ ہم تمہارے غم میں مری جا رہی ہیں۔ ہم تو اس لئے
پڑھ رہی ہیں کہ مرد ڈاکٹروں کے سامنے جماعت کی مستورات کو بے پرد نہ ہونا و بے پرد نہ ہونا پڑے۔ ہر
شخص جانتا ہے کہ یہ جھوٹ اور افتراء ہے۔ وہ بھی اس بات کو جانتا ہے جو اپنی لڑکیوں کو تعلیم
دلاتا ہے اور لڑکیاں بھی اس بات کو خوب سمجھتی ہیں کہ وہ محض اپنے خاندان کا سٹینڈرڈ
بڑھانے کے لئے یا روپیہ کمانے کے لئے تعلیم حاصل کر رہی ہیں مگر کہا جاتا ہے کہ وہ عورتوں
کی خدمت کے لئے تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔
عورتوں سے حسن سلوک کی تلقین احسان صاحب نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ
لڑکیوں کے متعلق یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ مرد
اُن پر کس قدر ظلم کرتے ہیں ۔ یہ بات صحیح ہے اور ضروری ہے کہ جہاں عورتیں اس امر کو

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
مد نظر رکھیں کہ وہ کوئی ایسی تعلیم حاصل نہ کریں جو اُن کو اپنے فرائض سے غافل کرنے والی ہو
وہاں مردوں کا بھی فرض ہے کہ وہ ایسے اعمال سے اجتناب کریں جن سے ایک عورت مجبور
ہو کر اسلام کے متعلق بدظنی سے کام لینے لگ جاتی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں کہ جنت تمہاری ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے ۔ اب یہ کس طرح جائز ہو سکتا ہے کہ
جس کے قدموں کے نیچے جنت ہو اُسے ایسے حالات میں رکھا جائے جو اس کے لئے دوزخ
کی مانند ہوں ۔ در حقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں یہ فلسفہ بتایا ہے کہ تمہاری
تمدنی زندگی اُس وقت تک درست نہیں ہو سکتی جب تک عورت تمہارے لئے جنت پیدا نہ
کرے اور تم عورت کے لئے جنت پیدا نہ کرو۔ آخر یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ تمہاری عورت تو
تمہارے لئے جنت پیدا کرے اور تم اُس کے لئے دوزخ تیار کرو۔ جو عورت تمہارے لئے
جنت پیدا کرتی ہے اُس کے متعلق تم پر یہ ایک اہم ترین فرض عائد ہوتا ہے کہ تم اُس کے لئے
بھی جنت پیدا کرو۔ اُس سے سلوک ایسا کرو جو محبت اور پیار والا ہو، اُس کے حقوق کو پوری
طرح ادا کرو اور اُس پر بے جا سختی اور تشدد سے کام نہ لو۔ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے
کہ ابھی تک ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو عورتوں کے حقوق کو صحیح طور پر ادا
نہیں کرتے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ۹۵ فی صد لوگ ہماری جماعت میں ایسے ہیں جو عورتوں
سے حُسنِ سلوک کرتے ہیں مگر وہ خدا اور اس کے رسول کے احکام کی وجہ سے حُسنِ سلوک
نہیں کرتے بلکہ اپنی ذاتی محبت اور پیار کی وجہ سے حسن سلوک کرتے ہیں ۔ ورنہ جن کو ذاتی
طور پر اپنی بیویوں سے کم محبت ہوتی ہے وہ خدا اور اس کے رسول کی تعلیم کی ذرا بھی پرواہ
نہیں کرتے اور اس کو چاک کر کے رکھ دیتے ہیں اور پھر اس کے بعد وہ بدسلوکی کرنے کے
لئے ہر قسم کے بہانے نکال لیتے ہیں اور اپنی حکومت جتانے کے لئے پورا زور صرف کر
دیتے ہیں ۔ گویا دوسرے الفاظ میں وہ اپنی حکومت جمانے کے لئے عورتوں کو اسلام کی تعلیم
سے بیزار کر دیتے ہیں اور اس امر کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کی بدسلوکی کا عورت
کے قلب پر کیا اثر ہوگا ۔ اور کیا وہ اس نتیجہ پر نہیں پہنچیں گی کہ جو مذہب مجھے ابتدائی انسانی
حقوق بھی دینے کے لئے تیار نہیں وہ ہرگز اس قابل نہیں ہو سکتا کہ اسے کوئی انسان اختیار
کرے۔ گویا وہ اپنے بد اعمال کی وجہ سے صرف اپنے آپ کو ہی گنہگار نہیں بناتے بلکہ ایک

خطابات شوری جلد دوم
٦٧٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
عورت کے دل کو اسلام سے بیزار کر کے خدا تعالیٰ کے غضب کو اپنے اوپر بھڑکاتے ہیں۔
للہی محبت جس دن ہماری جماعت کے افراد میں یہ خوبی پیدا ہو جائے گی کہ وہ خدا تعالیٰ ا
کے لئے اپنی بیویوں سے محبت کریں گے اور خدا کے لئے اپنی بیویوں سے
نفرت کریں گے، اُن کے ذاتی میلانات یا ذاتی رجحانات یا ذاتی خواہشات کا اس میں کوئی
دخل نہیں ہو گا بلکہ ان کی ناراضگی اور ان کی رضا مندی ، اُن کی محبت اور اُن کی نفرت سب کی
سب خدا کے لئے ہوگی وہ دن ہوگا جب عورت سینہ سپر ہو کر مغربیت کا مقابلہ کر سکے گی ۔
یورپ کا فلسفہ اس پر اثر نہیں کرے گا اور وہ ہر مجلس میں یہ کہنے کے لئے تیار ہو گی کہ اسلام
نے جو حقوق اُسے دیئے ہیں دنیا کا کوئی مذہب ویسے حقوق عورتوں کو نہیں دیتا۔ دوسروں کی
نقل آخر کسی مجبوری کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اگر مجبوری نہ ہو تو کون ہے جو یورپ کے فلسفہ
کے آگے سر جھکا سکے ۔ ہم نے تو دیکھا ہے کہ یورپ کی حد سے بڑھی ہوئی آزادی کی فضاء
میں جن عورتوں نے پرورش پائی ہوئی ہوتی ہے وہ بھی جب دیکھتی ہیں کہ اُن کے تمام حقوق
اُن کو مل گئے ہیں تو یورپ کی آزادانہ فضاء کو ایک لمحہ کے لئے برداشت نہیں کر سکتیں ۔
ایک انگریز عورت کی قبول اسلام کے بعد تبدیلی تھوڑا ہی عرصہ ہوا کہ ایک ریاست میں سے کوئی مسلمان
لوہار ولایت گیا۔ تو وہاں سے وہ ایک انگریز عورت کو بیاہ لایا۔ وہ ہندوستان آ کر اُسی طرح
پردہ کرتی تھی جس طرح مسلمان عورتیں پردہ کرتی ہیں بلکہ گھر کے کام میں بھی وہ پورا حصہ
لیتی ۔ چکی اپنے ہاتھوں سے پیستی اور صبح شام خاوند کو روٹی پکا کر دیتی۔ کچھ عرصہ کے بعد
لوگوں میں یہ بات مشہور ہوئی تو کسی شخص نے ریزیڈنٹ کو ایک چٹھی لکھ دی کہ اس اس طرح
ریاست میں فلاں لوہار نے ایک انگریز عورت کو قید کر رکھا ہے۔ ریذیڈنٹ نے نواب صاحب
کو لکھا کہ فوراً تحقیقات کی جائے اور عورت کو اس سے چھڑایا جائے ۔ ریاستوں کے نواب
ماہر تو نواب کہلاتے ہیں مگر ریزیڈنٹ کے مقابلہ میں خادموں کی طرح ہو۔ رح ہوتے ہیں۔ اُس
کے پاس چٹھی پہنچی تو کا چھپنے لگ گیا کہ اب نہ معلوم میرے ساتھ کیا سلوک ہو۔ چنانچہ اُس
نے لوہار کو بلایا اور اُسے خوب ڈانٹا کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے اور اُسے کہا کہ وہ فوراً
عورت کو رخصت کر دے ورنہ اس کے ساتھ بہت بُرا سلوک کیا جائے گا ۔ لوہار نے کہا کہ

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
صاحب! مجھے کوئی اعتراض نہیں میں بھیجنے کے کے لئے تیار ہوں آپ اُس سے بھی تو دریافت
فرما لیں کہ آیا وہ واپس جانے کے لئے تیار ہے یا نہیں؟ اس سے پوچھا گیا تو وہ کہنے لگی یہ
لوگ ہیں کون جو میرے ذاتی معاملات میں دخل دیتے ہیں ۔ میں نے جو کچھ کیا اپنی مرضی
سے کیا ان کا کیا اختیار ہے کہ مجھے زبر دستی واپس بھیجوانے کی کوشش کریں۔ اُس سے کہا گیا
کہ دیکھو یہ شخص تم سے چکی پسوا تا ہے، صبح شام کھانا تیار کراتا ہے اور گھر کا تمام کام لیتا ہے،
یہ سلوک نہایت ہی نا مناسب ہے، پس ایسے شخص کے پاس ایک منٹ بھی نہیں رہنا چاہئے۔
اس نے کہا چکی میں اپنی مرضی سے پیستی ہوں، پردہ اپنی مرضی سے کرتی ہوں، کھانا اپنی
مرضی سے پکاتی ہوں اس پر کسی اور کو اعتراض کرنے کا کیا حق ہے۔ میں نے تو جب اس
خاوند کو اپنے لئے پسند کیا تھا اُسی وقت فیصلہ کر لیا تھا کہ جو رواج اس کے ملک کا ہو گا وہی
میں قبول کروں گی چنانچہ اب میں خوشی سے اس رواج کو قبول کر چکی ہوں کسی شخص کا کوئی حق
نہیں کہ وہ اس بارہ میں دخل دے اور مجھے اپنے خاوند سے الگ کرنے کی کوشش کرے۔ آخر
نواب صاحب نے مجبور ہو کر ریزیڈنٹ کو لکھا کہ وہ عورت قید نہیں بلکہ آرام سے گھر میں رہتی
ہے۔ ہم نے خود اُسے بُلا کر تمام حالات دریافت کئے ہیں اور ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنی
خوشی اور رضا مندی سے اس کے گھر میں رہتی ہے، زبردستی اُسے نہیں رکھا گیا اور اب وہ
اس گھر کو چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ اگر کہا جائے تو زبر دستی اس کو بھجوا دیا جائے۔
گورنمنٹ نے جواب دیا کہ ہمارا یہ منشاء نہ تھا۔ اگر وہ خوشی سے رہتی ہے تو اس کا اختیار
ہے۔ تو ایسی مثالیں یورپین عورتوں کی بھی ملتی ہیں کہ جب انہیں تمام حقوق دے دیئے گئے تو
انہوں نے یورپ کی آزادانہ زندگی پر خانگی زندگی کو ہزار درجہ زیادہ ترجیح دی اور باوجود
لوگوں کے بہکانے اور اُکسانے کے وہ اسے چھوڑنے کے لئے تیار نہ ہوئیں ۔
ایک مسلمان عورت کی غیرت ایمانی اسی طرح غدر کے دنوں میں ایک مسلمان
عورت سے ایک انگریز نے نکاح کر لیا مگر
اُس نے اسلامی دستور کو ترک نہ کیا بلکہ ساری عمر اسلام پر پوری مضبوطی کے ساتھ قائم رہی
اور اس نے اپنے ایمان کا مظاہرہ بھی نہایت شاندار طریق پر کیا۔ اس عورت کی وفات
قادیان میں ہی ہوئی تھی۔ حضرت خلیفہ اول نے ایک دفعہ ہمیں اس عورت کے حالات

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سنائے اور بتایا کہ اس اس کے کے پہلے انگریز خاوند سے دولڑکے ہیں۔ جن میں سے ایک
سپرنٹنڈنٹ پولیس ہے، وہ ہمیشہ باقاعدگی کے ساتھ حضرت خلیفہ اول کی معرفت اپنی والدہ
کو روپے بھجوا دیتا تھا مگر چونکہ وہ لڑکا عیسائی تھا اُس کی والدہ ان روپوں کو لیتی نہیں تھی بلکہ
پھینک دیا کرتی تھی۔ حضرت خلیفہ اول فرماتے کہ ایک دفعہ میں نے اُسے بڑا سمجھایا کہ ان
روپوں کے لے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ چنانچہ اس کے بعد روپے آئے تو اس نے رومال
نکالا اور روپوں کو رومال میں رکھ کر گرہ باندھ لی اس کے بعد وہ اُٹھ کر ایک طرف کو چل
پڑی۔ حضرت خلیفہ اول نے بتایا کہ مجھے کچھ شبہ پیدا ہوا اور میں نے اُس کا خیال رکھا کہ وہ
کدھر جاتی ہے۔ تھوڑی دیر کے بعد ہی میں نے دیکھا کہ وہ ڈھاب کے قریب گئی اور
رو مال اُس میں پھینک کر واپس آگئی ۔ اب دیکھو کہ اُس کے اندر ایمان تھا، اسلام کے متعلق
غیرت تھی اور گورو پیہ نہ لینے میں اس قدر غلو درست نہیں تھا مگر بہر حال اپنے رنگ میں اُس
نے کس قدر عظیم الشان غیرت کا مظاہرہ کیا کہ وہ اپنے بیٹے کی طرف سے آئے ہوئے
روپے بھی قبول نہ کرتی بلکہ ساری عمر اس نے اپنے عیسائی بیٹے کی شکل تک نہیں دیکھی ۔ پس
عورتیں بھی بہت بڑی قربانی کر سکتی ہیں مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام کا نمونہ اُن کے
سامنے ایسا پیش کیا جائے جس سے اُن کا دل مطمئن ہو جائے اور وہ سمجھ لیں کہ اسلام سے
بڑھ کر ہمیں دنیا کا کوئی مذہب حقوق نہیں دے سکتا ۔
مجھے نہایت ہی افسوس کے ساتھ اس امر کا ذکر کرنا پڑتا ہے کہ بظاہر بعض اچھے بھلے
لوگ ہوتے ہیں مگر اُن کو اپنی بیویوں سے ذرا بھی شکایت پیدا ہو تو اُن سے اِس قسم کی
بدسلوکی کرتے ہیں کہ عورت کے لئے کوئی چارہ کار باقی نہیں رہتا اور ساری عمر اس کی برباد
ہو جاتی ہے۔ مرد اس قسم کی بدسلوکی کی یہ توجیہہ نکال لیتے ہیں کہ ہمیں خدا نے قَوَّامُون قرار
دیا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ نے انتظامی امور میں مرد کو عورت پر فضیلت دی
ہے مگر بد سلوکی کرتے وقت اُن کا شریعت کے اس اصل کو پیش کرنا محض ایک بہانہ ہوتا ہے
اور ایسی ہی بات ہوتی ہے جیسے میں نے بچپن میں ایک لڑکے کو دیکھا کہ وہ بڑی حرص سے
جلدی جلدی ریوڑیاں کھا رہا ہے گویا اُسے ڈر تھا کہ اوپر سے کوئی اور نہ آجائے اور اُسے بھی
ریوڑیاں نہ دینی پڑیں۔ میں نے اُسے اِس حرص کے ساتھ جلدی ریوڑیاں کھاتے دیکھا تو

خطابات شوری جلد دوم
۶۷۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
میں نے پوچھا کیا بات ہے، تم ریوڑیاں اتنی حرص سے کیوں کھا رہے ہو؟ وہ کہنے لگا بات یہ
ہے کہ میں نے سُنا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ریوڑیاں بہت پسند تھیں اس لئے میں
نے بھی ریوڑیاں کھانی شروع کر دی ہیں۔ میں نے کہا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو
ایسٹین سیرپ بھی پیا کرتے تھے وہ کیوں نہیں پیتے ؟ آخر میٹھی چیز تمہیں کیوں یاد آ گئی اور
کڑوی چیز کیوں بھول گئی محض اس لئے کہ میٹھی چیز کھانے کو تمہارا اپنا دل چاہتا ہے مگر تم بہانہ
یہ بناتے ہو کہ چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ریوڑیاں پسند تھیں اس لئے میں بھی کھا رہا
ہوں ۔ تو عورتوں سے بدسلوکی کرتے وقت مردوں کی طرف سے اس قسم کے عذرات کا پیش
ہونا محض ایک بہانہ ہوتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ عورتوں سے گندہ سلوک کرتے ہیں وہ
ان کے ایمان کو کمزور کرنے اور انہیں اسلام سے بدظن کرنے کا موجب ہوتے ہیں اور اگر
وہ اپنی اصلاح نہ کریں تو یقیناً خدا تعالیٰ کے حضور گنہگار ہوتے ہیں۔
میں دیکھتا ہوں کہ قضاء میں بھی بالعموم جب میاں بیوی کے جھگڑے ہوتے ہیں تو
اُس کے فیصلوں میں کسی قدر جُھکاؤ مرد کی طرف ضرور پایا جاتا ہے حالانکہ اگر عورتوں کے
حقوق کی نگہداشت کی جائے تو کبھی میاں بیوی کے جھگڑے قضاء میں نہ آئیں ۔ کبھی گھروں
میں بدمزگی پیدا نہ ہو، کبھی آپس کے تعلقات کشیدہ نہ ہوں بلکہ جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے وہ گھر جنت کا نمونہ بن جائیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمانا
کہ جنت عورت کے قدموں کے نیچے ہے اس کے ایک معنے یہ بھی ہیں کہ اگر عورت کا پاؤں
گھر سے باہر نکلا تو وہ گھر تمہارے لئے جنت نہیں رہے گا ، اگر تم اپنے گھروں کو جنت بنانا
چاہتے ہو تو یا د رکھو عورتوں کو اُن کے جائز حقوق دو اور اُن سے محبت اور پیار کا سلوک کرو چاہتے ؟
ور نہ یہ جنت تمہیں کبھی حاصل نہیں ہو سکے گی ۔
نو مسلم کا ختنہ مولوی محمد نذیر صاحب قریشی مبلغ سلسلہ نے ایک روایت لکھی ہے کہ
ایک نو مسلم کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پوچھا گیا
کہ اُن کا ختنہ نہیں ہوا جو سنت ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ سنت
سے فرض یعنی ستر ڈھانپنا بہتر ہے۔ اب دیکھو پر وہ کتنی اہم چیز ہے کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے بڑی عمر کے ایک نو مسلم کے لئے ختنہ بھی ضروری نہ سمجھا کیونکہ اس

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سے بے پردگی ہوتی تھی حالانکہ ختنہ کرانا سنت ہے ۔
پردہ اسلام کا اہم ترین حکم غرض اچھی طرح یاد رکھ پردہ اسلام کا ایک اہم ترین حکم
ہے۔ جو شخص پردہ کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ اسلام کی
ہتک کا ارتکاب کرتا ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مغربیت کی رو دلوں میں اباحت پیدا کر رہی
ہے اور بعض احمدی بھی کہتے سنائی دیتے ہیں کہ اب پردہ دنیا میں قائم رہتا نظر نہیں آتا ۔ مگر میں
اُن سے کہتا ہوں تمہیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا وجود بھی دنیا میں قائم ہوتا
نظر نہیں آتا تھا۔ پھر آج کیا یہ نظارہ تم اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ رہے کہ دنیا کے کناروں
تک حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام پھیل چکا ہے اور اس کو مٹانے والے خدا تعالیٰ کے
غضب کا نشان بن چکے ہیں ۔ پھر میں کہتا ہوں کیا تم نے خدا کے اِس نشان کو نہیں دیکھا کہ
۱۹۳۴ء میں احرار کا لشکر ہمارے مقابل میں اُٹھا اور اُس نے ہندوستان کے ایک سرے
سے لے کر دوسرے سرے تک ہمارے خلاف ایک طوفانِ بے تمیزی برپا کر دیا۔ چھوٹے
بھی اور بڑے بھی ، عالم بھی اور جاہل بھی اس بات پر مت پر متفق ہو گئے کہ ہمیں مٹا دیں ۔ گورنمنٹ
کے کل پرزے بھی احرار کی تائید میں نظر آنے لگے ، حکام ان کی پیٹھ ٹھونکتے اور کہتے شاباش!
تم بڑا اچھا کام کر رہے ہو۔ اُن نازک اور تاریک ترین ایام میں جب کہ بعض احمدی بھی کہہ
رہے تھے کہ اب جماعت کا کیا بنے گا ، خدا نے میری زبان پر جاری کیا کہ میں زمین احرار
کے پاؤں تلے تلے سے سے نکلتی دیکھتا ہوں ۔ چنانچہ تھوڑے ہی دن گزرے کہ دنیا نے اپنی آنکھوں
سے دیکھ لیا کہ زمین احرار کے پاؤں سے نکل گئی۔ یہاں تک کہ غیر احمدی اخبارات نے بھی
اس صداقت کو تسلیم کیا ۔ انہوں نے بھی انہی الفاظ سے احرار کی عبرتناک ناکامی کا ذکر کیا کہ
زمین احرار کے پاؤں تلے سے نکل گئی۔ اسی طرح اب جو لوگ کہتے ہیں کہ پردہ قائم رہتا
نظر نہیں آتا میں اُن سے کہتا ہوں کہ تمہیں تو پردہ قائم ہوتا نظر نہیں آتا ، اگر دنیا ہمارے
وعظ ونصیحت سے متاثر ہو کر بے پردگی سے باز نہیں آئے گی تو کیا تم سمجھتے ہو اس زمین کو چکر
دینا خدا کے اختیار سے باہر ہے؟ یہ بگڑی ہوئی دنیا جو آج تمہیں دکھائی دے رہی ہے خدا
اسے ایک ایسا چکر دے گا کہ یہ مجبور ہو گی اس بات پر کہ اسلام کے احکام پر عمل کرے اور ہر
قسم کی غلط آزادی کو خیر باد کہہ دے ۔

خطابات شوری جلد دوم
۶۸۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑے بڑے اہم تغیرات مقدر ہیں ۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ آدمی رات کو مومن سوئے گا اور صبح کو کافر اُٹھے گا۔ صبح کو کافر
ہوگا اور رات اُس پر ایسی حالت میں آئے گی جب کہ وہ مومن ہوگا ۔ اس میں اسی امر کی
طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اس زمانہ میں جلد جلد تغیرات رونما ہوں گے اور ایسے ایسے
انقلاب پیدا ہوں گے جوا گے جو انسانی قیاسات سے بالکل بالا ہوں گے۔ ایک شخص مومن ہونے
کی حالت میں سوئے گا اور دہریہ بن کر اُٹھے گا، اور ایک دوسرا شخص دہر یہ ہونے کی حالت
میں صبح کرے گا اور شام کو وہ محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حلقہ غلامی میں آچکا ہوگا ۔ ہمارا
کام یہ ہے کہ ہم خدا کے حکم کے مطابق چلتے چلے جائیں اور اپنی اطاعت اور وفا داری کا
نمونہ دکھا کر خدا تعالیٰ کے سچے سپاہی بنیں ۔ اگر ایک فوج کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ سمندر میں
اپنے گھوڑے ڈال دے تو سپاہیوں کا یہ کام نہیں ہوتا کہ وہ اعتراض کریں اور کہیں کہ ہم
سمندر میں اپنے گھوڑے کیوں ڈالیں ہماری جانوں کا اِس میں خطرہ ہے۔ اُن کا کام یہ ہوتا
ہے کہ وہ بے دھڑک سمندر میں کود جائیں اور اپنے افسر کے حکم کو بجالائیں ۔ اسی طرح ہمیں
اگر روحانی فوج میں داخل ہونے کے بعد بعض نا قابلِ عبور سمند ر نظر آتے ہیں یا وہ گڑھے
نظر آتے ہیں جن میں گر کر ہماری پسلیاں چور چور ہو سکتی ہیں اور اللہ تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ
ہم سمندر کو عبور کر جائیں اور گڑھوں پر سے چھلانگ لگا کر گزر جائیں تو اگر خدا کا منشاء یہ ہوگا
کہ وہ ہمیں زندہ رکھے اور ہمارے ذریعہ سے دنیا کے احیاء کے سامان پیدا فرمائے تو پیشتر
اس کے کہ ہم ان گڑھوں میں گریں خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اُتر کر اُن کو پُر کر دیں
گے اور جب ہم پہنچیں گے وہ ہمیں گڑھے نہیں بلکہ ہموار اور سیدھا اور کھلا راستہ نظر آئے گا،
پس ہمارا کام یہ ہے کہ ہم اپنی آنکھیں بند کر کے چلتے چلے جائیں اور اس امر کی پرواہ نہ
کریں کہ دنیا ہمارے متعلق کیا کہتی ہے۔ جس خندق کو عبور کرنے کا خدا نے حکم دیا ہے وہ
بہر حال عبور کی جائے گی ۔ اگر ہمارے لئے یہ مقدر ہے کہ ہم اس میں گر کر مر جائیں تو اس
موت سے زیادہ ہمارے لئے خوشی کی چیز اور کوئی نہیں ہو سکتی اور اگر ہمارے لئے مقدر ہے
تو کوئی خطرہ ہمارے ارادوں کو پست اور ہماری ہمتوں کو کوتاہ نہیں کر سکتا۔ لیکن میں کہتا ہوں
یہ خیال ہی غلط ہے کہ ہمارے رستے میں وہ گڑھے آنے والے ہیں جو ہمیں ہلاک کر دیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی