تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء)
خطابات شوری جلد دوم
٦٨٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
دو
نیز فرمایا کہ: ” سیٹھ محمد صدیق صاحب کلکتہ والوں نے اپنی بیوی زبیدہ بیگم صاحبہ کی
طرف سے مبلغ چار صد روپیہ زنانہ ہسپتال کے لئے دینا منظور کیا ہے۔ جَزَاهُمُ اللهُ
أَحْسَنَ الْجَزَاءِ ۔ یہ وہی دوست ہیں جو اس سے پہلے یتامی کے لئے ایک سو روپیہ ماہوار
مدد دینے کا اعلان کر چکے ہیں ۔“
66
تیسرا دن
چندہ جلسہ سالانہ کی اہمیت مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء کے تیسرے روز کار روائی کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور اجتماعی دعا سے ہوا۔ اس کے بعد
سب کمیٹی نظارت بیت الم المال کی رپورٹ پیش ہوئی جس کا پہلا حصہ چندہ جلسہ سالانہ سے
متعلق تھا۔ اس بارہ میں جب ممبران اظہار خیال کر چکے تو حضور نے احباب سے خطاب
کرتے ہوئے فرمایا:-
شروع میں میں نے بتایا تھا کہ یہ سوال میں نے دوستوں کے سامنے صرف اُن کی
آراء اور خیالات معلوم کرنے کے لئے پیش کیا ہے یہ غرض نہیں کہ اس کے متعلق کوئی
رائے شماری کی جائے ۔ دوستوں نے اس بارہ میں مختلف خیالات ظاہر کئے ہیں مگر اس وقت
میں اُن میں سے کسی امر کے متعلق بھی آراء شماری کی ضرورت نہیں سمجھتا۔ صیغہ نے تمام
خیالات کو سُن لیا ہے ان میں سے جو مفید خیالات ہیں صیغہ اُن کے مطابق عمل شروع
کر دے۔ یا اگر ضرورت سمجھے تو اُن میں سے کسی ایک کو اگلے سال کی مجلس شوریٰ میں پیش
کر دے۔ اگر صیغہ اپنی ذمہ داری پر یہ سمجھتا ہے کہ چندہ عام کی شرح کو بڑھا دینے سے چندہ
جلسہ سالانہ کی کمی پوری ہوسکتی ہے تو وہ اگلے سال یہ معاملہ مجلس شوری میں پیش کر
میری ذاتی رائے یہی ہے کہ یہ تجویز مفید نہیں ہو گی اور اس طرح جو وصولی ہو گی اُس کے
متعلق سلسلہ یہ اندازہ نہیں لگا سکے گا کہ اس میں چندہ عام کس قدر ہے اور چندہ جلسہ سالانہ
کس قدر ۔ کیونکہ دونوں کو ایک ہی شرح چندہ میں شامل کر دیا جائے گا۔
ا
پھر میرے نزدیک اس تجویز پر عمل کرنے کا ایک اور نقص یہ ہے کہ
خطابات شوری جلد دوم
۶۸۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چندہ جلسہ سالانہ کو ایک مستقل کام قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ:۔
اس جلسہ کو معمولی انسانی جلسوں کی طرح خیال نہ کریں یہ وہ امر
ہے جس کی خالص تائید حق اور اعلاء کلمہ اسلام پر بنیاد ہے۔ اس سلسلہ کی
بنیادی اینٹ خدا تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی ہے اور اس کے لئے
قو میں تیار کی ہیں جو عنقریب اس میں آ ملیں گی ۔ کیونکہ یہ اس قادر کا فعل
ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کو ایک مستقل کام قرار دیا ہے
اور فرمایا ہے کہ خدا تعالیٰ کے حکم سے یہ سلسلہ جاری کیا گیا ہے۔ پس اگر چندہ جلسہ سالانہ کو
الگ رکھا جائے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس زور دینے کی وجہ سے کہ
ہمارا سالانہ جلسہ دوسرے لوگوں کے جلسوں کی طرح نہیں مومنوں کا اس کے چندہ میں حصہ
لینا ان کے ایمانوں کو ہمیشہ تازہ کرنے کا موجب بنتا رہے گا۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر جماعت میں کچھ کمزور لوگ ہوتے ہیں، ہوتے رہے ہیں
اور ہوتے رہیں گے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں بھی بعض کمزور اور
منافق تھے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسّلام کے زمانہ میں بھی بعض لوگ کمزور اور
منافق تھے حالانکہ یہ لڑائی کا زمانہ نہ تھا اور اب بھی ہماری جماعت میں بعض کمزور اور منافق
ہیں۔ اور آئندہ بھی ایسے کمزور اور منافق لوگ جماعت میں موجود رہیں گے مگر ہم اُن کے
خیالات پر سلسلہ کا قیاس نہیں کر سکتے ۔ جس طرح کسی اعلیٰ درجہ کی چیز پر قیاس نہیں کیا جا سکتا
اسی طرح ادنی درجہ کی چیز پر بھی سلسلہ کا قیاس نہیں کیا جاسکتا ۔ عام لوگوں کی حالت کا قیاس
ہمیشہ اوسط درجہ کے مومنوں پر کیا جاتا ہے ۔ پس ہم اپنی جماعت کے افراد کا نہ انبیاء پر قیاس
کر سکتے ہیں اور نہ منافقوں کو دیکھ کر اُن پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔ اُن کی حالت کا اندازہ تمام
مومنوں کی حالت پر قیاس کر کے ہی کیا جا سکتا ہے اور مومن اس قسم کی باتوں سے ضرور متاثر
ہوتا ہے۔ جب وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں پڑھتا ہے کہ لوگ
معمولی اور نفلی طور پر حج کرنے کو بھی جاتے ہیں ۔ مگر اس جگہ نفلی حج سے ثواب زیادہ ہے اور
غافل رہنے میں نقصان اور خطرہ۔ کیونکہ سلسلہ آسمانی ہے اور حکم ربانی ۔ اور یہ کہ ” جو اللہ
خطابات شوری جلد دوم
۶۸۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سفر کیا جاتا ہے وہ عند اللہ ایک قسم عبادت کے ہوتا ہے ۔‘ملے تو اس کے دل میں جوش پیدا
ہوتا ہے کہ میں اس مد میں بھی حصہ لے کر اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کروں ۔ پس اگر یہ مدالگ
رہے تو ایک مومن کا اخلاص تسلی پا جاتا ہے لیکن اگر یہ مد الگ نہ ہو بلکہ چندہ عام میں ہی
اسے شامل کر دیا جائے تو اس کا اخلاص تسلی نہیں پاتا اور عام چندہ دینے کے باوجود اس کے
دل میں حسرت رہ جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے جلسہ سالانہ کی جو
تحریک فرمائی تھی میں اُس میں حصہ نہیں لے سکا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے
زمانہ میں جماعت کے دوست چندہ جلسہ سالانہ ہمیشہ الگ دیا کرتے تھے اور چونکہ تمام
انتظام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ہاتھ میں تھا ، اس لئے لوگ آپ کو روپیہ بھجوا
دیتے یا یہاں آتے تو آپ کی خدمت میں پیش کر دیتے اور اس طرح ان کے دلوں میں
سکینت پیدا ہو جاتی کہ انہوں نے نیکی کے اس شعبہ میں بھی حصہ لے لیا ہے۔ پس اگر اس
چندہ کو الگ نہ رکھا جائے تو نیکی کی وہ روح جماعت میں پیدا نہیں ہوگی جو اسے الگ رکھنے
کی صورت میں پیدا ہوتی ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے پانچ روپے اگر نیکی کے ایک
مقام پر خرچ کر دیئے جائیں تو اس سے نیکی کی وہ روح پیدا نہیں ہوتی جو پانچ روپے پانچ
مختلف جگہوں میں خرچ کرنے سے پیدا ہوتی ہے ۔ اس طرح انسان کے دل میں نیکی کی
روح زیادہ سے زیادہ ترقی کر جاتی ہے اور وہ اس بات کے لئے تیار رہتا ہے کہ جب بھی
خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی آواز آئے وہ فوراً اس پر لبیک کہتا ہوا قربانی پیش کر دے ۔ مثلاً
وہی دوست جو اب تحریک جدید میں حصہ لے رہے ہیں اگر دوسری تحریکوں میں اس سے
زیادہ چندہ بھی دیں مثلاً وصیت کے حصہ آمد یا حصہ جائیداد کو بڑھا دیں مگر تحریک جدید میں
حصہ نہ لیں تو گو انہوں نے پہلی تحریکوں میں زیادہ حصہ لیا ہو گا مگر ان کے اندر نیکی میں ترقی
کرنے کی وہ روح پیدا نہیں ہوگی جو اس طرح پیدا ہوتی ہے کہ ایک نئی مد میں نئی تحریک کے
ماتحت قربانی پیش کر رہے ہیں ۔ پس مختلف تحریکات کا ہونا جماعت کی روحانی ترقی کے لئے
نہایت ضروری ہے۔ اگر صرف چندہ عام جماعت سے وصول کیا جاتا تو اس کے دل میں وہ
روحانیت پیدا نہیں ہوتی جو چندہ عام اور وصیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہے ۔ اور اگر صرف
چندہ عام اور وصیت کی مدات ہوتیں تو ان دونوں کے نتیجہ میں بھی وہ روحانیت پیدا نہ ہو سکتی
خطابات شوری جلد دوم
۶۸۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جو چندہ عام، چندہ وصیت اور چندہ جلسہ سالانہ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ گویا ہر نئی تحریک
مومنوں کے دلوں میں ایک نیا ایمان پیدا کر دیتی ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ ہم دیوانگی کے
طور پر اپنے چندوں کو بڑھاتے چلے جائیں۔ میرا مطلب صرف یہ ہے کہ وہ سکیمیں
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کی روحانی ترقی کے لئے جاری فرمائی تھیں ہمارا
فرض ہے کہ ہم اُن کو جاری رکھیں تاکہ نیکی کے موجبات اور اس کے محرکات ہر وقت ہمارے
سامنے رہیں اور وہ نئی سے نئی شکل میں ہمارے سامنے آتے رہیں۔ کسی وقت وہ چندہ جلسہ سالانہ
کی صورت میں ہمارے سامنے ہوں ، کسی وقت چندہ عام کی صورت میں ہمارے سامنے
ہوں ، کسی وقت وصیت کی صورت میں ہمارے سامنے ہوں اور کسی وقت عید فنڈ کی
صورت میں ہمارے سامنے ہوں حالانکہ اگر ہم سب چندوں کو اکٹھا کر دیں تو جیسا کہ ابھی
بعض دوستوں نے بیان کیا ہے صرف اتنا کرنا پڑے گا کہ چندہ عام کی شرح بجائے ایک آنہ
فی روپیہ کے مثلاً چھ پیسے فی روپیہ مقرر کر دینی پڑے گی۔ مگر جیسا کہ میں نے بتایا ہے خواہ ہم
چھ پیسے شرح مقرر کر دیں ، جماعت کے اندر اس طرح نیکی کی وہ تحریک پیدا نہیں ہو گی جو
ان مدات کو الگ الگ رکھنے کی صورت میں پیدا ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو بھی دیکھ لوکس
طرح وہ بار بار مختلف شکلوں میں نیکی کی تحریک کرتا ہے۔ مثلا صبح کی نماز ہے۔ خدا تعالیٰ نے
یہ نہیں کہا کہ تم صبح چار رکعت نماز پڑھ لیا کرو بلکہ حکم دیا تو یہ کہ دو سنتیں پڑھو اور دو فرض ادا
کرو۔ اس طرح بھی رکعتیں تو چار ہی رہتی ہیں مگر چونکہ دو دو رکعتیں الگ الگ پڑھی جاتی
ہیں اس لئے ایک نماز کے ختم ہونے پر انسان کہتا ہے آؤ اب میں دوسری نماز بھی پڑھ لوں
اور اس طرح اس کے دل میں نیکی کی اور خواہش پیدا ہوتی ہے یا مثلاً ظہر کے پہلے اور پیچھے
چار چار سنتیں اور درمیان میں چار فرض ہیں ۔ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ
ہمیں یہ کہہ دیا جاتا کہ ظہر کے وقت ۱۲ رکعت نماز اکٹھی پڑھ لیا کرو تو بظاہر اس میں کوئی حرج
نہ تھا۔ اب بھی ہم ۱۲ رکعت پڑھتے ہیں اور اُس صورت میں بھی ہمیں ۱۲ رکعت نماز ہی پڑھنی
پڑتی تھی مگر اللہ تعالیٰ نے اس طرح ہمیں حکم نہیں دیا بلکہ چار چار الگ الگ رکعتیں پڑھنے کا
حکم دیا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ رکعتوں کے مختلف حصے کر کے انسانی دماغ میں ایک ترتیب
پیدا کی جاتی ہے اور اس کے دل پر طبعی طور پر یہ اثر ہوتا ہے کہ اب میں ایک اور نیکی کا کام
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کرنے لگا ہوں حالانکہ بات وہی ہوتی ہے، وقت اُتنا ہی خرچ ہوتا ہے مگر ہمیں فائدہ یہ ہوتا
ہے کہ ہمارے اندر یہ تحریک پیدا ہوتی ہے کہ ایک نیکی کا کام تو ختم ہوا آؤ اب دوسرا نیکی کا
کام کریں ۔ دوسراختم ہوتا ہے تو ہم کہتے ہیں آؤ اب ہم تیسرا نیکی کا کام شروع کر دیں ۔
پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے جو جو تحریکات مختلف اوقات میں فرمائی
ہیں اگر ہم ان تمام شقوں کو قائم رکھ سکیں اور یقیناً ہمیں قائم رکھنی چاہئیں تو اس کا ایک مزید
فائدہ یہ ہو گا کہ یہ مختلف تحریکات ہمارے قلب پر بار بار نیکی کا احساس پیدا کرتی رہیں گی۔
پس جہاں تک میری ذاتی رائے کا سوال ہے اور جہاں تک نیکی اور تقویٰ پیدا کرنے کا
سوال ہے، ان لوگوں کے لئے جو نیکی اور تقویٰ کے حصول کے خواہش مند ہوں یہ مختلف
مدات قائم رکھنی ضروری ہیں لیکن پھر بھی اگر محکمہ کو اس بارہ میں مشکلات ہوں یا سلسلہ کی
ترقی کی کوئی بہتر صورت پیدا کی جاسکتی ہو تو اُس پر غور کیا جا سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں مجنون دُنیا میں حقیقی کام عاشق مجتہد کے ذریعہ ہوتا ہے ای اس ام اس ای باران نہیں بنایا بلکہ مخلص عقل مند
بنایا ہے اور مخلص عقل مند کا یہ کام ہوتا ہے کہ جب وہ دیکھتا ہے کہ کسی خاص طریق پر کام
کرنے کے نتیجہ میں نقص پیدا ہو رہا ہے تو وہ اُسے ترک کر دیتا ہے اور درحقیقت دنیا میں
ایسے ہی لوگ کامیاب ہوا کرتے ہیں۔ نہ خالص مجتہد دنیا میں کام کر سکتا ہے اور نہ خالص متتبع
کام کر سکتا ہے۔ دنیا میں حقیقی کام عاشق مجتہد کے ذریعہ ہوا کرتا ہے۔ عشق اُسے اجتہاد سے
روکتا رہتا ہے اور عقل اس کے عشق کو بے قابو نہیں ہونے دیتی اور یہی مومن کا کام ہے کہ وہ
عاشق بھی بنے اور مجتہد بھی بنے۔ نہ عشق کو بے قابو ہونے دے اور نہ عقل کو شریعت پر حاکم
بننے دے ۔ یہی طریقہ ہے جس پر چل کر پہلی جماعتیں کامیاب ہوئیں اور یہی طریق ہے
جس پر چل کر ہم فلاح حاصل کر سکتے ہیں ۔
بعض دوستوں نے بیان کیا ہے کہ چندہ جلسہ سالانہ کی شرح میں اگر کمی کر دی جائے تو
چندہ کی وصولی میں زیادتی ہو سکتی ہے مگر بعض اور دوستوں نے یہ بیان کیا ہے کہ اس طرح
چندہ میں زیادتی ہونے کی بجائے اور بھی کمی ہو جائے گی ۔ میری اپنی رائے بھی یہی ہے۔
میں نے ایک سال چندہ جلسہ سالانہ کی شرح کو کم کر دیا تھا مگر ناظر صاحب بیت المال کہتے
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہیں اُس سال اسی نسبت سے چندہ کی وصولی کم ہو گئی ۔ مگر میرے نزدیک اُن کا یہ خیال
درست نہیں کہ جس نسبت سے چندہ کی شرح میں کمی کی گئی تھی اُسی نسبت سے وصولی میں کمی
آگئی کیونکہ اُنہوں نے بتایا یہ ہے کہ ۳۸ ۱۹۳۷ ء میں جب کہ جلسہ سالانہ کی شرح
۱۵ فیصدی تھی انہیں ۱۸ ہزار روپیہ وصول ہوا۔ مگر ۳۹۔ ۱۹۳۸ء میں جب کہ یہ شرح کم
کر کے دس فی صدی کر دی گئی تھی تو ۱۵ ہزار روپیہ وصول ہوا حالانکہ اگر اسی نسبت سے چندہ
میں کمی آتی تو اس سال بجائے ۱۵ ہزار کے ۱۲ ہزار روپیہ آنا چاہیئے تھا۔ پس ہم یہ نہیں کہہ سکتے
کہ اس سال اسی نسبت سے چندہ کی وصولی کم ہو گئی ۔ ہاں ہم یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ اس
سال پوری جد و جہد نہیں کی گئی ورنہ ممکن تھا اتنی کمی نہ ہوتی ۔ اگر نسبت کے لحاظ سے کمی واقع
ہوتی تو چندہ ۱۲ ہزار آنا چاہئیے مگر چونکہ اس سال چندہ ۱۵ ہزار آیا ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں
کہ اگر اس سال زیادہ زور دیا جاتا تو یہ کمی بھی نہ ہوتی ۔ اب بھی جیسا کہ امید کی جاتی ہے
اگر پندرہ فی صدی کے حساب سے چندہ جلسہ سالانہ جماعت کے تمام دوست ادا کریں تو
۵۸ ہزار روپیہ وصول ہو سکتا ہے۔ سب سب کمیٹی کا ا کا اندازہ یہ ہے کہ اس یہ ہے کہ اس طرح ۶۹ ہزار روپیہ
وصول ہو سکتا ہے مگر میرے نزدیک یہ درست نہیں ۔ اس سال کے بجٹ میں چندہ عام کی رقم
ایک لاکھ ۶۵ ہزار روپیہ تجویز کی گئی ہے جس پر پندرہ فی صدی کے حساب سے ۳۳ ہزار
روپیہ وصول ہو سکتا ہے اور حصہ آمد دو لاکھ ہے اس پر پندرہ فی صدی کے حساب سے قریباً
۲۵ ہزار آمد ہو سکتی ہے۔ گویا ۵۸ ہزار روپیہ اس صورت میں وصول ہو سکتا ہے جب ہر شخص
سے اس کی ماہوار آمد پر پندرہ فی صدی کے حساب سے چندہ جلسہ سالا نہ وصول کیا جائے۔
سب کمیٹی نے اس کا اندازہ ۶۹ ہزار روپیہ لگایا ہے ۔ گویا اس کے اندازہ میں ہزار روپیہ کی
زیادتی ہے۔ بہر حال اگر پندرہ فی صدی شرح کے حساب سے ۵۸ ہزار روپیہ وصول کیا
جا سکتا ہو تو دس فی صدی کے حساب سے ۳۸ ہزار روپیہ وصول ہو سکتا ہے۔ اگر جماعت کے
بعض نادہند اس میں سے نکال دیئے جائیں ۔ جیسا کہ میں نے بتایا ہے کوئی جماعت ایسی
نہیں ہوتی جس میں کمزور یا منافق لوگ موجود نہ ہوں اور اس قسم کے لوگوں کو مد نظر رکھنا
ضروری ہوتا ہے۔ تب بھی جماعت کے دوستوں سے ۳۵ ہزار روپیہ کی رقم دس فی صدی
شرح کے حساب سے آسانی کے ساتھ وصول کی جاسکتی ہے۔ اگر دس فی صدی شرح کے
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
حساب سے ہی جماعت کے افراد سے چندہ وصول ہو جائے تو اس قحط کے زمانہ میں بھی
جب کہ جلسہ سالانہ کے اخراجات بہت بڑھ گئے ہیں اور ۳۰ ہزار کے قریب پہنچ گئے ہیں ، دو
تین سالوں میں ہم اس مد سے دس پندرہ ہزار روپیہ بطور ریز روفنڈ جمع کر سکتے ہیں اور پھر اس
فنڈ سے مستقل جلسہ گاہ بن سکتی ہے۔ ہمارا جلسہ گاہ پر ہی سالانہ ہزار ڈیڑھ ہزار روپیہ خرچ ہو
جاتا ہے۔ اگر یہ ریز روفنڈ قائم ہو جائے تو نہ صرف ہر سال جلسہ گاہ کا خرچ بیچ سکتا ہے بلکہ
مستقل جلسہ گاہ بنانے کے لئے بھی اخراجات نکل سکتے ہیں۔ اگر ہم اس فنڈ میں ۲۵ ہزار
روپیہ جمع کر دیں جو چندہ جلسہ سالانہ کے بجٹ کے لحاظ سے تین سال میں جمع ہو سکتا ہے تو
ہمارا جلسہ گاہ اخراجات سے آزاد ہو جاتا ہے اور پھر بقیہ رقم کو ریز روفنڈ کے طور پر رکھا جا سکتا
ہے۔ غرض چندہ جلسہ سالانہ دس فی صدی شرح کے حساب سے ہی اگر صحیح طور پر جمع کیا
جائے تو ہمیں اس میں کافی بچت ہو سکتی ہے۔ بیس فیصدی تک چندہ جلسہ سالانہ کی شرح کو
بڑھانے کا تو احتمال بھی پیدا نہیں ہوتا ۔ پس میں سمجھتا ہوں یہ بھی ایک تجربہ کے قابل بات
ہے۔ خصوصاً اس سال جو گرانی کے لحاظ سے مشکل ترین سالوں میں سے ہے۔ اب بھی اگر
پورے طور پر زور دیا جائے اور چندہ جلسہ سالانہ کی وصولی کے لئے صحیح جدو جہد کی جائے تو
شرح کی کمی کے باوجود چندہ کی وصولی میں کمی نہیں آسکتی۔ ناظر صاحب بیت المال کو چاہئے
کہ وہ اخبار کے ذریعہ یہ اعلان کر دیں کہ ہم جماعتوں کو اس سال دس فی صدی شرح کے
حساب سے چندہ جلسہ سالانہ دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ بشرطیکہ جتنا چندہ انہوں نے
پچھلے سال دیا تھا اس سال اُس سے دس پندرہ فی صدی زیادہ ادا کریں ۔ مثلاً جس جماعت
نے گزشتہ سال ایک ہزار روپیہ چندہ دیا ہے وہ اس سال گیارہ سو روپیہ جمع کرا دے۔ تو
اُسے دس فی صدی شرح کے حساب سے چندہ جلسہ سالانہ دینے اور اپنی جماعت کے
دوسرے لوگوں سے چندہ وصول کرنے کی اجازت ہوگی ۔ اس زیادتی کا فائدہ یہ ہوگا کہ
سیکرٹریان مال کو اس غرض کے لئے خاص طور پر جدوجہد کرنی پڑے گی اور بار بار لوگوں کے
پاس جانا پڑے گا تا کہ یہ بار ساری جماعت پر مجموعی طور پر پڑے اور اس طرح جو نا دہند یا
چندہ دینے میں سُست ہیں وہ بھی ہوشیار ہو جائیں گے اور کوشش کرنے والوں کو ثواب بھی
مل جائے گا ۔ یہ جو میں نے گزشتہ سال کے چندہ میں دس فیصدی زیادتی کا جماعتوں سے
*
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
مطالبہ کیا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارا جلسہ سالانہ کا خرچ تمیں ہزار روپیہ ہے مگر آمد اندازہ
۲۷ ہزار روپیہ ہے۔ اس زیادتی سے جماعتیں کوشش کریں گی کہ چندہ جلسہ سالانہ کی آمد اور
اس کا خرچ برابر ہو جائے ۔ اب جلسہ کا خرچ پچاس ہزار سے اوپر چلا گیا ہے )
خدا اپنے سلسلہ کی مدد کرتا ہے بعض دوستوں نے کہا ہے کہ ملازم پیشہ لوگوں پر چونکہ بوجھ زیادہ ہے اس لئے ان سے کم چندہ لینا
چاہئے ، زمینداروں اور تاجروں سے زیادہ لینا چاہئے ۔ اس کے جواب میں بعض ملازموں
نے کھڑے ہو کر کہا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر حالت میں زیادہ قربانی کر سکتے ہیں
اس لئے یہ کہنا درست نہیں کہ اُن سے کم چندہ لیا جائے ۔ میرے نزدیک جس دوست نے یہ
بات کہی ہے انہوں نے واقعات سے غلط نتیجہ نکالا ہے اور اس قسم کے الفاظ ایمان اور
اخلاص کو کم کرنے والے ہوتے ہیں ۔ اس کے مقابلہ میں بعض دوستوں نے میرے متعلق یہ
کہا ہے کہ میرے مانگنے کی وجہ سے لوگوں پر اثر ہو جاتا ہے مگر میرے نزدیک یہ بھی درست
نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم اخلاص اور ایمان کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے نفوس پر غور کریں
اور تاریخ عالم پر نظر دوڑائیں تو ہمیں یہ امر تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ سچی بات تو یہ ہے کہ نہ آپ
لوگوں نے چندہ دیا اور نہ میں نے مانگا۔ ہم میں سے ایک شخص کی زبان پر اللہ تعالیٰ بیٹھ جاتا
ہے اور اپنے بندوں کو آواز دیتا ہے کہ اے میرے بندو! آؤ اور دین کی مدد کرو۔ پھر وہ اُسی
وقت دوڑ کر دوسرے لوگوں کے دلوں میں بیٹھ جاتا ہے اور اُن کی زبان سے یہ الفاظ نکلوا
دیتا ہے کہ ہم ہر قربانی کے لئے تیار ہیں، ہمارے مال اور ہماری جانیں دین کے لئے حاضر
ہیں اس سے زیادہ میرے مانگنے اور آپ لوگوں کے دینے کی کوئی حیثیت نہیں ۔ یہی سنت
دنیا میں موجود تھی ، یہی الفاظ دنیا میں پائے جاتے تھے، یہی قرآن دنیا میں پڑھا جاتا تھا مگر
جب تک خدا تعالیٰ کا یہ فیصلہ نہ تھا کہ ابھی لوگوں کے کہنے کا وقت نہیں آیا لوگ نہیں سنتے تھے
اور جب تک خدا تعالیٰ کا فیصلہ یہ تھا کہ لوگوں کے ماننے کا وقت نہیں آیا لوگ نہیں مانتے
تھے ۔ جب خدا نے کہا مان لو تو لوگ ماننے لگ گئے اور جب خدا نے کہا سنو تو وہ سننے لگ
گئے ۔ پس حقیقت یہ ہے کہ اس میں میرا یا آپ لوگوں کا کوئی دخل نہیں ۔ جب خدا آسمان پر
ا
کسی امر کا فیصلہ کرتا ہے تو زمین پر اُس کے مطابق تغیرات پیدا کرنے شروع کر دیتا ہے اور
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جب تک خدا چاہے گا ، جب تک ہم اپنے آپ کو اس کے فضلوں کے مستحق بناتے رہیں گے
اس کے اندر کوئی تغیر پیدا نہیں ہو گا چاہے قحط پڑے، لڑائیاں ہوں، مالی مشکلات آئیں
مومن کا ایمان کسی حالت اور کسی زمانہ میں بھی قربانی کرنے سے دریغ نہیں کر سکتا ۔ کل ہی
میں نے صرف قادیان والوں کی بھینسوں کی قیمت کا اندازہ لگایا تھا اور میں نے بتایا تھا کہ وہ
لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ مالیت کی ہیں ۔ اسی پر قیاس کرتے ہوئے اگر ہم ان کی اور جائیدادوں
کا اندازہ لگا ئیں تو میرا خیال یہ ہے کہ صرف قادیان کے احمدیوں کے پاس ایک یا دو کروڑ
روپیہ کی جائیدادیں موجود ہیں ۔ اُن کی بھینسیں ہی لاکھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کی ہیں ۔ اس سے ہم
قیاس کر سکتے ہیں کہ اگر کسی وقت یہ سوال پیدا ہو جائے کہ ہر شخص اپنے مال کی انتہائی حد تک
قربانی کر دے تو صرف قادیان کی جماعت جو بیرونی جماعتوں کا بیسواں بلکہ پچیسواں حصہ
ہے ایک یا دو کروڑ روپیہ کی جائیدادیں خدمتِ اسلام کے لئے پیش کر سکتی ہے اور
بیرونی جماعتوں میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے اچھے اچھے امیر لوگ موجود ہیں ۔ ان سب کا
اگر اس کے مطابق اندازہ لگایا جائے اور ان کے ایمان اور اخلاص کو مد نظر رکھا جائے تو اس
وقت بھی جب کہ ہماری جماعت کنگال اور غریب ہے، اگر واقعہ میں ایسا زمانہ آ جائے کہ
ہمیں اپنا سب کچھ قربان کر دینا پڑے تو اب بھی جماعت بسہولت پندرہ بیس کروڑ روپیہ کی
جائیداد دے سکتی ہے۔ سوال صرف یہ ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے کس قدر مانگنے کی
آواز آتی ہے۔ پھر جس قدر خدا لینا چاہتا ہے اور جس قدر ضرورت ہوتی ہے اُتنا روپیہ
بہر حال جمع ہو جاتا ہے۔ نہ قحط اس میں روک پیدا کر سکتے ہیں نہ لڑائیاں اس میں روک بن
سکتی ہیں نہ مالی تنگیاں لوگوں کو قربانی سے روکتی ہیں۔
میں نے جب تحریک جدید جاری کی تو میں نے جماعت کے دوستوں سے ۲۷ ہزار
روپیہ کا مطالبہ کیا تھا اور میں آپ لوگوں کو یقین دلاتا ہوں کہ میرا نفس اُس وقت مجھے یہ کہتا
تھا کہ ۲۷ ہزار روپیہ بہت زیادہ ہے، یہ جمع نہیں ہو گا مگر میرا دل کہتا تھا کہ اس قدر روپیہ کے
بغیر کام نہیں چل سکتا۔ چنانچہ گوئیں یہی سمجھتا تھا کہ اتنا روپیہ جمع نہیں ہو سکتا دینی ضرورتوں کو
دیکھتے ہوئے میں نے تحریک کر دی اور ساتھ ہی دعا ئیں شروع کر دیں کہ خدایا ! ضرورت تو
اتنی ہے مگر جن سے میں مانگ رہا ہوں اُن کی موجودہ حالت کو دیکھتے ہوئے میں اُمید نہیں
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کرتا کہ وہ اس قدر روپیہ جمع کر سکیں ، تو خود ہی اپنے فضل سے ان کے دلوں میں تحریک پیدا
کر کہ وہ تیرے دین کی اس ضرورت کو پورا کریں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت نے بجائے
ستائیس ہزار کے ایک لاکھ دس ہزار کے وعدے پیش کر دیئے۔ میں ۲۷ ہزار کو نا ممکن سمجھتا تھا
میرے خدا نے مجھے ایک لاکھ ستائیس ہزار کے صرف وعدے دلا دیئے اور پھر وصولی بھی ہو
گئی ، پس ہم نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ خدا آپ ہمارے سلسلہ کی مدد کرتا ہے۔ بعض دفعہ تو یوں
معلوم ہوتا ہے کہ معاملہ بالکل آسان ہے لیکن شور مچاتے رہو کچھ بھی نہیں بنتا اور بعض دفعہ
انسان کہتا ہے کہ فلاں بات بالکل نا ممکن ہے مگر خدا اُس وقت لوگوں کے دلوں میں ایسی
تحریک قربانی کی پیدا کر دیتا ہے کہ اندازہ اور قیاس سے بڑھ کر چندہ اکٹھا ہو جاتا ہے۔
پس حقیقت یہ ہے کہ یہ سب کام خدا کر رہا ہے اس لئے ہمیں ہر وقت خدا تعالیٰ سے
صلح رکھنی چاہئے ۔ اگر خدا سے ہماری صلح رہے تو ہمارے اموال میں کسی قسم کی کمی آ ہی نہیں
سکتی ۔ نہ مانگنا بے نتیجہ رہتا ہے اور نہ لوگوں کے لئے قربانیاں کسی تکلیف کا موجب ہو سکتی
ہیں کیونکہ مومن جانتا ہے کہ میری جان اور میرا مال میرا نہیں بلکہ خدا کا ہے اس لئے اگر وہ
اپنا تمام مال بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں دے دے تو وہ یہی سمجھتا ہے کہ ابھی اس نے نصف
معاہدے کو پورا کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے ہم نے مومنوں سے ان کے
مال اور اُن کی جانیں لے لیں اور اس کے بدلہ میں انہیں جنت دے دی۔ گویا یہ ایک
معاہدہ ہے جو مومن اور خدا کے درمیان ہوتا ہے ۔ اس کے بعد اگر مومن اپنا تمام مال قربان
کر دے تو اس صورت میں بھی وہ صرف اتنا سمجھتا ہے کہ اس نے نصف معاہدہ پورا کیا
ہے۔ نصف معاہدہ ابھی اس نے پورا نہیں کیا اور میں نے بتایا ہے کہ معمولی اندازہ بھی اگر
ہم اپنی جماعت کی زمینوں اور جائیدادوں اور اموال وغیرہ کا لگائیں تو پندرہ میں کروڑ
روپیہ کی مالیت کی جائیدادیں بن جاتی ہیں اور یہ پندرہ بیس کروڑ روپیہ ایک معمولی غریب
جماعت خدا تعالیٰ کی راہ میں پیش کر سکتی۔ ہے۔ خدا تعالیٰ نے یہ معاہدہ کرتے وقت یہ نہیں کہا
کہ ہم تم سے کچھ حصہ مال کا لیں گے بلکہ فرمایا ہے کہ ہم تم سے تمہارے سب اموال مانگتے
ہیں ۔ پس اگر ہم کسی وقت اپنا ہر پیسہ خدا کی راہ میں دے دیں اور کپڑے تک فروخت اگر ہم کسی وقت
کر کے ننگے ہو جائیں تو اس صورت میں بھی ہم صرف اُس نصف معاہدہ کو پورا کرنے والے
خطابات شوری جلد دوم
٦٩٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
بنتے ہیں جو مال کے ساتھ تعلق رکھتا ہے۔ جان کے ساتھ تعلق رکھنے والا معاہدہ پھر بھی ہم
پورا نہیں کرتے ، پس ہمارے پاس روپیہ کی کمی نہیں ہے۔ دعا یہ کرنی چاہئے کہ ہمارے
ایمان محفوظ رہیں۔ جب تک ہمارے ایمان محفوظ رہیں گے اور خدا کرے کہ ہمیشہ محفوظ
رہیں اس وقت تک ہمیں روپیہ کے حاصل کرنے میں کسی قسم کی دقت نہیں آسکتی ۔ ہمیں سمجھ
لینا چاہئے کہ اگر کسی وقت اس میں کوتاہی ہوئی تو اس کی ذمہ داری صرف ہم پر ہوگی اور
ہمارے ایمانوں کا ہی نقص ہوگا جو اس کا باعث بنے گا ورنہ ایمان کے ہوتے ہوئے
خدا تعالیٰ کی نصرت کبھی ہٹ نہیں سکتی۔ یہ ناممکن بات ہے کہ انسان کے دل میں ایمان بھی
ہو اور خدا تعالیٰ کی نصرت کا ہاتھ بھی اس کے ساتھ نہ ہو۔ پس اس قسم کے خطرہ کے پیدا
ہونے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا ۔
ہمارا معاملہ سخی داتا سے ہے یہاں ابھی ایک دوست نے ایک بات کہی ہے جو ہے
سے ہے تو ہنسی والی مگر کل سیالکوٹ کے ایک دوست نے جو
بات کہی تھی اس کا جواب مل گیا ۔ اُس دوست نے بیان کیا ہے کہ بعض احمدی زمینداروں
سے جب چندہ جلسہ سالانہ کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں ہم نے وہاں اتنی روٹی نہیں
کھائی ۔ در حقیقت جب بھی جماعت کے بعض لوگوں کے اندر یہ روح پیدا ہو جائے کہ فلاں
جگہ جو کام ہو رہا ہے اس کے لئے ہم کیوں خرچ کریں تو اس قسم کے الفاظ زبان سے نکلا
کرتے ہیں۔ پس یہ ایک ننگی مثال اس نقص کی نکل آئی کہ بعض لوگ چندہ جلسہ سالانہ کے
متعلق بھی یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ زیادہ روٹی کھا جائیں تب تو انہیں چندہ دینا چاہئے ورنہ
یہاں کی جماعت کو ہی جلسہ کے اخراجات برداشت کرنے چاہئیں ۔ اس سلسلہ کو بڑھاتے
چلے جاؤ تو اس کے نتائج نہایت ہی خطرناک نکل سکتے ہیں اور در حقیقت ایمان اور اخلاص
کے راستہ میں یہ چیزیں پتھر بن کر حائل ہو جاتی ہیں اور انسان ترقی سے محروم ہو جاتا ہے۔
ہمارا کام صرف اتنا ہونا چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ کے سلسلہ کی طرف سے کوئی آواز بلند ہو تو
ہم اُس پر لبیک کہتے ہوئے اپنی قربانی پیش کر دیں اور یہ نہ دیکھیں کہ وہ کہاں خرچ ہوا اور
کہاں نہیں ہوا ۔ مومن کو ان باتوں سے کوئی غرض نہیں ہوتی اور نہ وہ یہ دیکھا کرتا ہے کہ اس
نے جو چندہ دیا تھا وہ کسی جگہ خرچ ہوا۔ میں اپنے دل میں یقین رکھتا ہوں کہ جو چندے
خطابات شوری جلد دوم
۶۹۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سلسلہ کی ضروریات کے لئے میں دیتا ہوں، اگر ان کے متعلق جماعت پر میرا کوئی اختیار نہ
ہو تو خواہ میرے سامنے جماعت اُس چندہ سے آتش بازی چلا دے میری طبیعت میں ذرا
جب روپیہ
بھی ملال پیدا نہ ہو کیونکہ مجھے اس سے کوئی غرض نہیں کہ جماعت نے روپیہ کہاں خرچ کیا۔
مجھے تو ثواب اُس وقت مل گیا تھا جب میں نے چندہ دیا اور جب مجھے ثواب مل چکا ہے تو
مجھے اس سے کیا کہ وہ کہاں خرچ ہوا اور کہاں خرچ نہیں ہوا۔ اگر خدا تعالیٰ نے یہ کہا ہوتا کہ
پیر صحیح مصرف پر استعمال استعمال ہو گا تب ثواب ملے گا یا جتنا روپیہ استعمال ہوگا اتنے روپیہ
کا ہی ثواب ملے گا باقی روپے کا ثواب نہیں ملے گا تو بے شک مجھے تردد ہوتا اور میں فکر کرتا
کہ یہ روپیہ صحیح جگہ پر صرف ہونا چاہئے اور سب کا سب صرف ہونا چاہئے۔ مگر جبکہ
خدا تعالیٰ اسی وقت ثواب دے دیتا ہے جب انسان روپیہ دیتا ہے بلکہ دینے کا تو کیا ذکر
ہے جب انسان دینے کا ارادہ کرتا ہے اس وقت ثواب دے دیتا ہے تو ایسی حالت میں مجھے
یا کسی اور کو اس بات کا کیا شکوہ ہو سکتا ہے کہ وہ روپیہ صحیح مقام پر کیوں خرچ نہیں کیا گیا۔
اب اس کے خرچ کا میں ذمہ دار نہیں ۔ میرا کام اتنا ہی تھا کہ روپیہ دے دوں ۔ میں نے
روپیہ دے دیا اور اس کی جگہ ثواب اپنے گھر لے آیا ۔ اب میرا کیا حق ہے کہ میں دی ہوئی
چیز کے متعلق یہ دیکھوں کہ دوسرے نے اسے کہاں خرچ کیا ہے۔ میں نے ایک چیز دینی تھی
دے دی اور مجھے اس کی قیمت مل گئی ۔ اب مجھے اس سے کیا کہ وہ روپیہ کہاں جاتا ہے۔ پس
یہ سب دنیوی چیزیں ہیں اور ان کا زیادہ خیال رکھنا انسان کے ایمان کو کمزور کرتا ہے ۔ میرا
یہ مطلب نہیں کہ اصلاح قوم کے لئے انسان کوشش نہ کرے، کرے اور ضرور کرے ۔ مگر
جہاں تک اس کے دینے اور اُسے ثواب ملنے کا تعلق ہے جب یہ دونوں باتیں ہو چکیں تو اس
کے بعد اسے کوئی پرواہ نہیں کرنی چاہئے کہ اس کا روپیہ کالا چور لے جاتا ہے یا کالا گتا لے
جاتا ہے۔ جب خدا تعالیٰ کے نام پر ہم نے کچھ روپیہ دے دیا اور خدا تعالیٰ نے اس کی
قیمت ہمیں ادا کر دی تو اب وہ ہماری چیز کہاں رہ گئی ۔ پس ہمارا کوئی حق نہیں کہ ہم یہ کہیں
کہ ہمارا مال ضائع ہو گیا یا فلاں چیز ہماری تھی وہ کہاں خرچ کی گئی۔
گزشتہ دنوں اس کی ایک مثال ہمارے گھر میں بھی پیدا ہو گئی ۔ باہر کی ایک لڑکی
ہمارے گھر میں آئی ہوئی تھی۔ وہ لڑکی ایک غریب آدمی کی تھی ۔ وَاللهُ اَعْلَمُ یہ سچ ہے یا