تیسرا دن

خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 2

خطابات شوری جلد دوم
۶۹۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جھوٹ ، شریعت نے تحقیق سے قبل ہمیں کسی کو مجرم قرار دینے کا اختیار نہیں دیا۔ بہر حال ایک
اور عورت کا جو ہمارے ہاں مہمان تھی ایک کپڑا چرایا گیا اور اس لڑکی کے متعلق یہ شبہ کیا گیا
کہ کپڑا اس نے چرایا ہے۔ لڑکی سے پوچھا گیا تو اُس نے انکار کیا اور کہا میں نے کپڑا نہیں
چرایا ۔ وہ عورت چونکہ ہماری مہمان تھی اس لئے میری بیوی نے اُسے ایک اپنا کپڑا نکال کر
دے دیا یا پیسے دے دیئے کہ وہ ویسا ہی کپڑا خرید لے۔ خیر وہ عورت بھی چلی گئی اور لڑکی
بھی ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہی لڑکی پھر ہمارے گھر میں آگئی اور اتفاقاً وہ عورت بھی آگئی جس
کا کپڑا پڑایا گیا تھا اور اس نے دیکھ لیا کہ اس کا کپڑا جو چُرایا گیا تھا اس لڑکی کے پاس ہے۔
وہ اس سے جھگڑ پڑی اور کہنے لگی کہ یہ میرا کپڑا ہے۔ اب نہ معلوم لڑکی نے کپڑا واقعہ میں
چرایا تھا یا اس کپڑے سے ملتا جلتا اس کا کپڑا تھا ۔ اگر چرایا تھا تب بھی چور کے لئے اقرار
کرنا مشکل ہوتا ہے اور اگر چرایا نہ تھا تب تو بات ہی اور تھی۔ بہر حال اس نے انکار کیا اور
کہا یہ میرا کپڑا ہے۔ آخر جھگڑا بڑھ گیا اور دونوں آپس میں لڑنے لگ گئیں ۔ اسی دوران
میں لڑکی کو غصہ آگیا اور اُس نے دیا سلائی سے اُس کپڑے کو آگ لگا کر جلا دیا۔ دوسری
عورت نے یہ دیکھ کر بڑا شور مچایا کہ اُس نے میرا کپڑا جلا دیا ہے۔ جب مجھے اس کی اطلاع
ہوئی تو میں نے کہا یہ اس عورت کی غلطی تھی ۔ یہ تو اس کا مال تھا ہی نہیں۔ جب ہم نے اس
کے کپڑے کے پیسے دے دیئے تھے تو گویا اُسے اپنی قیمت مل گئی۔ اب وہ کپڑا اس کا نہیں تھا
کہ وہ اس کے لئے شور مچاتی اور اس لڑکی سے لڑتی مگر وہ یہی کہتی چلی گئی کہ وہ تو تھا آپ کا
احسان مگر چیز تو میری ہی تھی ۔ یہی نقطہ نگاہ بعض احمد یوں کا ہے کہ وہ ایک چیز دیتے ہیں،
اُس چیز کی انہیں قیمت دی جاتی ہے مگر پھر بھی وہ یہی سمجھتے ہیں کہ وہ چیز اُن کی ہے۔ ہم نے
تو کبھی کسی چیز کو اپنا قرار ہی نہیں دیا۔ جب ہم نے اپنا روپیہ خزانہ میں دیا تو پھر وہ ہمارا
روپیہ کہاں رہا۔ ہم تو اپنا روپیہ خدا کو دیتے ہیں اور خدا قیمت رکھا نہیں کرتا بلکہ اُسی وقت
دے دیا کرتا ہے۔ اگر نعوذ باللہ ہمارا خدا نا دہند ہوتا تو ہم سمجھتے یہ جھگڑے والی بات ہے۔ یا
خدا پہلے ہم سے روپیہ لے لیتا اور قیمت بعد میں کسی اور وقت دیتا پھر بھی کوئی جھگڑے کی
بات ہو سکتی تھی ۔ مگر ہمارا خدا تو وہ ہے جو ارادہ پر ہی ثواب دے دیتا ہے۔ گویا قیمت پہلے
دیتا اور چیز بعد میں لیتا ہے۔ پس ان باتوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ یہ چیزیں ایمان کو

خطابات شوری جلد دوم
۶۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نقصان پہنچانے والی ہیں ۔ ہمارا معاملہ ایک سخی داتا سے ہے اور وہ ہم سے صرف سودا ہی
نہیں کرتا بلکہ اپنے پاس سے زائد انعامات بھی اپنے فضل سے دیتا ہے اور جس نے قیمت
بھی دی اور زائد انعام بھی دے دیا اُس کے متعلق کسی کو کیا خدشہ ہو سکتا ہے اور کس طرح کہا
جاسکتا ہے کہ وہ ہ چیز چیز میری میری ہے۔ ہے۔ بے شک ایک ملازم کی حیثیت سے ہمیں فکر کرنی نی چاہئے اور
کوشش کرنی چاہئے کہ روپیہ صحیح جگہ خرچ ہو مگر یہ نہ ہو کہ سیالکوٹ والے کہیں اُن کا چندہ
قادیان پر کیوں خرچ ہو رہا ہے ۔ اس سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ۔ حقیقت یہ ہے کہ نہ لاہور
نے قادیان کو چندہ دیا ہے، نہ سیالکوٹ اور بنگال نے قادیان والوں کو چندہ دیا ہے بلکہ
سب نے خدا کو چندہ دیا ہے۔
ابھی گزشتہ دنوں بنگال کے دوستوں میں یہ سوال پیدا ہو گیا تھا کہ ہمارا اتنا چندہ ہوتا
ہے اس لئے ہمارا حق ہے کہ ہم اپنے لئے فلاں فلاں مطالبات مرکز سے کریں ۔ میں نے
ان سے کہا نیک بختو! تم اتنا تو سوچو کہ اگر قادیان خرچ نہ کرتا تو تمہارے کانوں تک
احمدیت کی آواز کس طرح پہنچتی ۔ اب تمہارا فرض ہے کہ بجائے اپنی ضروریات پر خرچ
کرنے کے تم کوشش کرو کہ تمہارے روپیہ سے غیر ممالک تک اسلام اور احمدیت کا نام پہنچ
جائے ۔
پس یہ سوال نہیں کرنا چاہئے کہ ہمارا اتنا روپیہ ہے۔ اس روپیہ کو کہاں خرچ کیا گیا۔
ہمارا تعلق اپنے روپیہ سے اسی وقت ختم ہو جاتا ہے جب ہم اسے خدا کے لئے دے دیتے
اور اس کی قیمت وصول کر لیتے ہیں ۔
چوہدری عبد اللہ خاں صاحب نے کہا ہے کہ چندہ جلسہ سالانہ کی وصولی پر زور دیا
جائے ۔ میرے نزدیک یہ نہایت ضروری بات ہے اور نہ صرف نظارت بیت المال کو بلکہ
سیکرٹریان مال کو بھی اس طرف توجہ کرنی چاہئے ۔ چندہ عام کے متعلق بھی پہلے شکایت رہتی ۔
تھی کہ جماعتیں با قاعدگی کے ساتھ ادا نہیں کرتیں مگر جب نمائندگان کو اس کا ذمہ دار قرار دیا
گیا اور وصولی پر زور دیا گیا تو اصلاح نمایاں ہو گئی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ چندہ کی پوری وصولی پر زور دیا گیا
وصولی نہ ہونے میں جنگ کا بھی دخل ہے کیونکہ اشیاء گراں ہو گئی ہیں لیکن میرے نزدیک
اگر مجلس شوری کے موقع پر اس چندے کا ایک جماعت وار نقشہ تیار کر کے اُسے پڑھ دیا برا

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٠
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
جائے یا لوگوں میں تقسیم کر دیا جائے جس میں یہ ذکر ہو کہ فلاں جماعت نے اتنا چندہ دیا ہے
اور فلاں جماعت نے اتنا ۔ تو نقص واضح ہو جائے اور جماعتوں میں بھی یہ احساس پیدا ہوتا
رہے کہ انہوں نے اس چندہ کو با شرح ادا کرنا ہے۔ ورنہ ان کا نام کم چندہ دینے والی
جماعتوں میں آجائے گا ۔
جماعت احمد
احمدیہ کی دیانت بہر حال چندہ کی وصولی پر زور دینا چاہئے کیونکہ اس کے نتیجہ میں جو لوگ سست ہوں وہ بیدار ہو جاتے ہیں ۔ بعض
دوستوں نے کہا ہے کہ سیکرٹریاں مال اس قسم کے چندے بعض دفعہ کچھ عرصہ تک اپنے پاس رکھ
چھوڑتے ہیں اور مرکز میں وقت پر روانہ نہیں کرتے جس کے نتیجہ میں مرکز کو دقت محسوس ہوتی
ہے۔ بے شک یہ ایک نقص ہے اور اس کے ازالہ کے لئے ہم ہمیشہ جماعت کو توجہ دلاتے
رہتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری جماعت میں دیانتداری کی روح نَعُوذُ بِالله
کم ہے۔ ہمارے چندوں کی وصولی خدا تعالیٰ کے فضل سے اتنی با قاعدگی سے ہوتی ہے اور
پھر ان چندوں کو ایسی دیانتداری کے ساتھ مرکز میں بھیجا جاتا ہے کہ اس کی نظیر کوئی اور
جماعت اس وقت پیش نہیں کر سکتی ۔ اور لوگ بڑی بڑی رقموں کا تو کیا ذکر ہے چھوٹی چھوٹی
رقمیں بھی دیانتداری کے ساتھ اپنے مرکز میں نہیں بھیجتے اور ہمیشہ یہ شور مچا رہتا ہے کہ فلاں
شخص جو چندہ وصول کرنے پر مقرر تھا اتنا روپیہ غبن کر گیا اور فلاں اتنا روپیہ غبن کر گیا مگر
ہمارے ہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے چندہ کی وصولی میں اتنی غیر معمولی دیانت پائی جاتی ہے
کہ اس زمانہ میں کسی قوم میں بھی ایسی مثال نہیں ملتی ۔
میں ایک دفعہ شملہ میں تھا کہ ایک بڑے گورنمنٹ افسر نے دعوت کی اور اس میں
مجھے بھی مدعو کیا۔ میں نے کہا کہ میں شامل نہیں ہو سکتا کیونکہ ایسی دعوتوں میں انگریز افسروں
کے ساتھ اُن کی بیویاں بھی آجاتی ہیں اور وہ مصافحہ کرنا چاہتی ہیں اور میں نے مصافحہ کرنا
نہیں ہوتا جس کی وجہ سے اُنہیں تکلیف ہوتی ہے مگر اُنہوں نے اصرار کیا اور کہا کہ آپ
ضرور شامل ہوں ، ہم آپ کو ایک طرف بٹھا دیں گے ۔ چنانچہ میں اس دعوت میں شریک ہو
گیا ۔ مسٹر سٹرک لینڈ کو آپریٹو سوسائٹیز کے ایک انگریز رجسٹرار تھے۔ انہیں جب میرا پتہ لگا تو
وہ میرے پاس آبیٹھے اور کہنے لگے کہ ہمارے پاس طاقت بھی ہے حکومت بھی ہے مگر پھر بھی

خطابات شوری جلد دوم
۷٠١
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہمارے ملازموں میں بڑی بد دیانتی پائی جاتی ہے۔ آپ کی جماعت بھی چندے وصول کرتی
ہے آپ نے اس بد دیانتی کو دور کرنے کا کیا علاج کیا ہوا ہے؟ میں نے کہا ہمارے ہاں
کوئی بد دیانتی نہیں کرتا کیونکہ ان کا ایمان ہے کہ بد دیانتی انسان کے ایمان کو ضائع کر دیتی
ہے۔ بے شک ہم کسی طاقت یا حکومت کا دباؤ اُن پر نہیں ڈال سکتے مگر ایمان کا دباؤ ایسی چیز
ہے کہ جو کام حکومت کے دباؤ سے نہیں ہو سکتا وہ ایمان کے دباؤ سے ہو جاتا ہے اور اصل
چیز ایمان ہی ہے ۔ یہ اگر دل میں پیدا ہو جائے تو انسان نہ بد دیانتی کرتا ہے، نہ چوری کرتا
ہے، نہ ڈاکہ ڈالتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ یہ چیزیں اس کے ایمان کو ضائع کرنے والی
ہیں ۔ وہ انگریز افسر اس وقت چھٹی پر انگلستان جا رہا تھا۔ میری ان باتوں سے اس قدر متاثر
ہوا کہ کہنے لگا اگر میں واپس آیا تو میں حکومت سے درخواست کروں گا کہ کو آپریٹو سوسائٹیز
کے انسپکٹر پہلے چھ ماہ کے لئے امام جماعت احمدیہ کے پاس بھیج دیئے جایا کریں تا کہ وہ ان
میں دیانت کی روح پیدا کریں ۔ میں نے کہا آپ کو گورنمنٹ اس کی اجازت نہیں دے گی ۔
کہنے لگا میں تو ضرور درخواست کروں گا ۔ غرض وہ بہت ہی متاثر ہوا کہ جماعت احمد یہ میں
کس قدر دیانت پائی جاتی ہے۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ انسان سے بھول چوک ہو جاتی ہے مگر بھول چوک
اور چیز ہے اور بددیانتی اور چیز ۔ بد دیانتی کی مثال ہماری جماعت میں شاذ و نادر کے طور پر
ہی نظر آ سکتی ہے۔ ورنہ ہماری جماعت کے دوست ہزاروں روپا ا روپیہ ماہوار وصول ر وصول کرتے ہیں
اور بغیر ایک پیسہ کی بد دیانتی کے سب کا سب مرکز میں بھجوا دیتے ہیں اور اُن کے حساب
ایسے صاف ہوتے ہیں کہ اُن پر کسی قسم کا اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ غرض خدا تعالیٰ نے اپنے
فضل سے ہماری جماعت میں اس قدر دیانت پیدا کی ہے کہ بجائے اس کے کہ اعتراض کیا
جائے اور دوستوں کا شکوہ کیا جائے ہمارا تو یہ کام ہے کہ ہم مسجدوں میں گر گر کر خدا تعالیٰ کا
شکر بجالائیں کہ اُس نے جماعت کو ایسا اچھا نمونہ پیش کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ بے شک
جہاں تک انفرادی معاملات کا تعلق ہے میں پوری طرح خوش نہیں ۔ بعض لوگ قرض لے
لیتے ہیں اور پھر واپس نہیں کرتے بعض اور کمزوریاں دکھاتے ہیں مگر ہمارا جماعتی معیار
انفرادی معیار سے بہت بلند ہے۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ اگر وصولی پر زور دیا جائے اور

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٢
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اُن کے چندہ کا ایک نقشہ بنا کر اُن کے سامنے ہمیشہ پیش کیا جایا کرے تو دس فیصدی شرح
کے حساب سے ہی کافی چندہ جمع ہو سکتا ہے ۔
نمائندگان شورای کا ایک اہم فرض محمد حسن صاحب احسان کی یہ تجویز بھی بہت
ضروری ہے اور غالباً پہلی مجلس شوری میں اس
طرف ۔ توجہ بھی دلائی جا چکی ہے کہ ہر نمائندہ یہاں سے ۔ جا کر ایک میٹنگ کرے اور اس میں
وہ تمام باتیں سُنائے جو یہاں بیان ہوئی ہیں ۔ میں نے بھی کئی دفعہ کہا ہے کہ آپ لوگ
یہاں اپنی مرضی سے نہیں آتے بلکہ بعض اور لوگ آپ کو یہاں اپنے نمائندہ کی حیثیت سے
بھجواتے ہیں ۔ پس آر ۔ پس آپ کا فرض ہے کہ جب آپ یہاں سے وا واپس جائیں تو اُن کو بتائیں
کہ یہاں کیا کیا باتیں ہوئیں اور کون کون سے فیصلے ہوئے ۔ اگر کوئی شخص کسی دوسرے کو
سودا لینے کے لئے بھیجے اور وہ سودا خرید کر اپنے گھر میں رکھ لے تو وہ دیانتدار نہیں سمجھا جا سکتا
مگر میں نے لوگوں میں یہ عام طور پر نقص دیکھا ہے کہ وہ ایسے مواقع پر جو کام اُن کے سپرد
ہو وہ تو کر لیتے ہیں۔ مگر جس نے انہیں بھیجا ہو اُسے بتاتے نہیں کہ کام ہو گیا ہے یا نہیں۔
اپنے کارکنوں میں ہی میں نے بارہا دیکھا ہے کہ جب میں اُن میں سے کسی کو کام کے لئے
بھیجوں تو وہ کام کرنے کے بعد گھر میں بیٹھ جاتا ہے اور مجھے یہ اطلاع دینا ضروری نہیں سمجھتا
کہ کام ہو گیا ہے یا نہیں ۔ آخر مجھے خود اس کی طرف آدمی بھجوانا پڑتا ہے کہ تم مجھے بھی تو بتاؤ
کہ آخر کیا کر کے آئے ہو۔ تو یہ چیز ایسی ہے کہ اس کے بغیر وہ مفید نتائج کبھی حاصل نہیں
ہو سکتے جو اس مجلس شوری سے حاصل ہونے چاہئیں۔ اگر ہماری جماعت کی طرف سے
پانچ سو یا ہزار نمائندے یہاں آ جائیں اور واپس جا کر جماعتوں میں ایک نئی زندگی پیدا
کرنے کی کوشش نہ کریں تو محض مجلس شوری کسی بیداری کے پیدا کرنے کا موجب نہیں نہ کر
ہو سکتی۔ بیداری اسی صورت میں پیدا ہو سکتی ہے جب وہ یہاں سے جاتے ہی تمام کارروائی
لوگوں کو سنائیں اور پھر بار بار سناتے رہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ مجلس شوری کی رپورٹ
چھپ جاتی ہے مگر اوّل تو رپورٹ بہت دیر کے بعد شائع ہوتی ہے دوسرے رپورٹ پڑھنے
کا وہ اثر نہیں ہوتا جو اپنے نمائندوں کے منہ سے سن کر اثر ہوتا ہے۔ جب وہ کہتا ہے میں
آپ لوگوں کی طرف سے مجلس شوری میں شامل ہوا تھا اور میں نے یہ عہد کیا تھا کہ ہمارے

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٣
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
چندہ کی وصولی اس سال سو فی صدی ہوگی تو انسانی غیرت اور حمیت جوش میں آجاتی ہے اور
تمام جماعت میں ایک بیداری پیدا ہو جاتی ہے کیونکہ لوگ سمجھتے ہیں اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو
ہمارا نمائندہ ذلیل ہو جائے گا اور یہ احساس ایسی چیز ہے جو انسان کو بڑی سے بڑی قربانی
کرنے پر تیار کر دیتا ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کے معاملات کو دیکھیں تو اس احساس سے وہاں بھی فائدہ ہو جاتا ہے۔
دعا کے نازک ترین مواقع پر جب اللہ تعالیٰ کے انبیاء یا اس کے خلفاء اور اولیاء اُس کے
حضور گر کر عاجزی کے ساتھ کہتے ہیں کہ یا اللہ ! اب ہمارے بس کی بات نہیں رہی ۔ تو نے
خود ہمیں اس کام کے لئے کھڑا کیا ہے ، اب ہم تیری مرضی پر ہیں۔ تیرا جی چاہے تو ہمیں
لوگوں کی نگاہ میں ذلیل کر دے اور اگر تیرا جی چاہے تو اپنے نام کی لاج رکھ اور ہمیں ذلیل
ہونے سے بچالے۔ جب اس طرح ایک طرف اللہ تعالیٰ کے رحم کو جوش میں لایا جاتا ہے
دوسری طرف اُس کی غیرت کو حرکت میں لایا جاتا ہے تو اُس وقت کی دعائیں ایسی تیر بہدف
بن جاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ زمین اور آسمان کی قوتوں کو ہلا دیتا ہے اور وہ کام جسے انسان بالکل
نا ممکن سمجھتا ہے ممکن ہو جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں کہ اگر کتے کے آگے لیٹ جاؤ تو وہ بھی حملہ
نہیں کرتا۔ پھر یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اپنے جیسے انسانوں کے سامنے انسان ایک معاملہ پورے
زور کے ساتھ رکھے اور وہ ان پر توجہ نہ کریں۔ جب وہ کہے گا کہ تم نے مجھے اپنا نمائندہ بنا کر
قادیان بھیجا تھا اب بتاؤ تم میں یہ سستی کب تک رہے گی ۔ میں تو یہ وعدہ کر کے آیا ہوں کہ
جماعت اس قدر چندہ ضرور دے گی ۔ پھر کیا آپ لوگ مجھے ذلیل کرنا چاہتے ہیں کہ
چندوں کی ادائیگی میں سستی سے کام لیتے ہیں ۔ جب اس طرح تحریک کی جائے تو جماعت
میں بہت حد تک بیداری ہو جاتی اور اس کی سستی اور غفلت دُور ہو جاتی ہے۔ پس یہاں سے
واپس جا کر اپنی اپنی جماعت کو تمام واقعات سنانے چاہئیں ۔ تین چار سال متواتر میں اس
طرف توجہ دلاتا رہا ہوں ۔ اگر نمائندگان کی طرف سے کچھ غفلت ہوئی ہو تو اُنہیں اب اس
طرف توجہ کرنی چاہئے ۔“
66

خطابات شوری جلد دوم
۷۰۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
صدر انجمن احمد یہ کے بجٹ کی تیاری اس سال بجٹ حضور کی ہدایات کے مطابق
تیار نہیں کیا گیا تھا اس لئے سب کمیٹی
بیت المال نے یہ تجویز منظور کی کہ ناظر صاحب ه ناظر صاحب بیت المال حضور کی ہدایات کے مطابق
ید بجٹ مرتب کر کے منظوری کے لئے پیش کریں ۔ سب کمیٹی کی ۔ ب کمیٹی کی یہ رپورٹ مجلس مشاورت
جدید
میں پیش ہوئی تو حضور نے بجٹ کے سلسلہ میں ہدایات دیتے ہوئے فرمایا :-
دو
ناظر صاحب نے سب کمیٹی کی یہ تجویز پڑھ کر سنائی ہے کہ اس دفعہ بجٹ مجلس شوری
میں پیش نہ ہو کیونکہ وہ میری ہدایات کے ماتحت مرتب نہیں کیا گیا اور اسی وجہ سے سب کمیٹی
اس پر غور نہیں کر سکی اور نہ اس کے پاس اتنا وقت تھا کہ جدید بجٹ پر غور کر سکے ۔ اب ناظر
صاحب بیت المال کو چاہئے کہ وہ ان ہدایات کے مطابق جو پہلے سے موجود ہیں اور جن
کے مطابق انہیں اس سال کا بجٹ بنانا چاہئے تھا ایک نیا بجٹ مرتب کر کے میرے سامنے
پیش کر دیں ۔ میں اس کے متعلق بعد میں مناسب غور کے بعد فیصلہ کر دوں گا ۔
یوں تو جہاں تک کام کے صحیح طو پر چلنے کا سوال ہے میں اس بات میں کوئی حرج نہیں
دیکھتا کہ اس دفعہ ایسا ہی ہو مگر ہماری بجٹ کو پیش کرنے سے جو غرض ہوتی ہے کہ جماعت
کے تمام نمائندگان سے اس کے متعلق مشورہ لیا جا سکے وہ اس طرح پوری نہیں ہوتی اور میں
دیکھ رہا ہوں کہ یہ دوسرا سال ہے۔ جب کہ ہمیں اپنے بجٹ کو نمائندگان کے سامنے پیش
کرنے کی بجائے اس کے لئے ایک سب کمیٹی مقرر کرنی پڑی ہے اور اس کے مشورہ سے
بجٹ کا فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ چونکہ اس میں صدر انجمن احمد یہ کی کوتاہی کا بہت کچھ دخل ہے اس
لئے میں اس وجہ سے کہ صدر انجمن احمد یہ نے اپنی نگرانی کی ضرورت اور اس کی اہمیت کو
نہیں سمجھا آئندہ سال ۴۵ ۱۹۴۴ء بجٹ بنانے کا اختیار چھین کر محاسبہ کمیٹی بصدارت ناظر
بیت المال کے سپرد کرتا ہوں ، اُن کا فرض ہوگا کہ وہ آئندہ سال خود ہی بجٹ بنائیں اور پھر
حسب قواعد اس بجٹ کو میرے سامنے پیش کر کے میری پہلی اور سرسری نظر کے بعد مجلس شوری
میں پیش کرنے کے لئے شائع کر دیں ۔ مگر یہ ضروری ہوگا کہ اس بارہ میں جو قواعد مقرر ہیں
اُن کی پوری پابندی کی جائے۔ ہمارے ہاں قاعدہ یہ ہے ہ یہ ہے کہ ہر مالی سال کے ساتویں مہینے
میں ہر صیغہ سے بجٹ آمد و خرچ تیار ہو کر کمیٹی محاسبہ و مال میں پہنچ جانے چاہئیں ۔ اسی طرح

خطابات شوری جلد دوم
۷۰۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
وں اور
نظارت بیت المال کی طرف سے اپنے صیغہ کے بجٹ آمد و خرچ کے علاوہ صدرانجمن احمد یہ
کی مجموعی آمد کا تفصیلی بجٹ بھی اسی ماہ میں تیار ہو کر پہنچ جانا چاہئے ۔ ( قواعد وضوابط
صدر انجمن احمد یہ صفحہ ۷۳ قاعده ۷۳ قاعدہ نمبر ۲۵۹ ) اس قاعدہ قاعدہ کی تمام صیغہ جات کے افسروں
ناظروں کو پابندی کرنی چاہئے اور ان سب کا فرض ہے کہ وہ نومبر میں اپنے اپنے صیغہ جات
کا بجٹ محاسبہ کمیٹی بصدارت ناظر بیت المال کے پاس بھیج دیں ۔ اگر اس قاعدہ کے مطابق
صیغہ جات کی طرف سے نومبر میں بجٹ نہ آئے یا کسی ایک یا ایک سے زائد صیغہ جات کا
بجٹ نہ آئے تو میں محاسبہ کمیٹی کو اختیار دیتا ہوں کہ وہ اپنی مرضی سے اُن کے بجٹ تجویز
کر دے خواہ اس میں کسی ناظر کی غفلت کا دخل ہو یا کسی افسر کی غفلت کا ۔
دو
میں متواتر سالہا سال سے دیکھ رہا ہوں کہ ناظر اپنے اپنے صیغہ کے بجٹ وقت پر نہیں
بھیجتے اور اس وجہ سے محاسبہ کمیٹی بھی اس قانون کی پابندی نہیں کر سکتی کہ وہ بھی ” مالی سال
کے نویں ماہ میں آمد و خرچ کا تفصیلی بجٹ مجلس میں پیش کرنے کے لئے اپنی رائے کے ساتھ
دفتر ناظر اعلیٰ میں ارسال کر دے۔“‘ اگر وقت پر صیغہ جات کی طرف سے محاسبہ کمیٹی کے
پاس بجٹ پہنچ جایا کریں تو محاسبہ کمیٹی آسانی کے ساتھ وقت کے اندر اس بارہ میں اپنی
رائے صدر انجمن احمد یہ کے سامنے پیش کر سکتی ہے مگر مجھے افسوس ہے کہ ان قواعد پر عمل نہیں
ہو رہا۔ اس دفعہ ہی میرے پاس نظارت بیت المال کی طرف سے رپورٹ کی گئی ہے کہ
قواعد کے مطابق تمام صیغہ جات کے بجٹ نومبر کے آخر تک دفتر میں پہنچ جانے چاہئے تھے
لیکن با وجود بار بار کی یاد دہانیوں کے 9 جنوری تک بجٹ آتے رہے۔ یہ ایک بہت بڑی
کوتاہی ہے جو صیغہ جات کی طرف سے ہو رہی ہے حالانکہ جہاں تک صیغوں کا سوال ہے
اُن کے لئے کسی زیادہ غور وفکر کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ وہ جانتے ہیں کہ ہماری اتنی آمد ہے
اور اس قدر خرچ ہے۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ وہ زیادہ وقت صرف کریں اور بلا وجہ دیر لگاتے
چلے جائیں ۔ میرے نزدیک اگر صیغہ جات کے ناظر چاہیں تو وہ اپنے اپنے صیغہ کا بجٹ
دو تین گھنٹوں میں ہی تیار کر سکتے ہیں ۔ اصل مشکل تو اُسے پیش آتی ہے جس نے روپیہ مہیّا
کرنا ہوتا ہے۔ مگر جس کے ذمہ روپیہ مہیا کرنا نہ ہو بلکہ اس کا صرف اتنا ہی کام ہو کہ وہ اپنی
آمد اور خرچ کا اندازہ لگا کر بجٹ مرتب کر دے اُسے اس میں کیا دقت پیش آسکتی ہے۔ اس

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٦
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کوتا ہی کا یہ نتیجہ ہے کہ بجٹ وقت پر تیار نہیں ہوتا اور نہ باہر کی جماعتوں کو بھیجا جا سکتا ہے۔
اگر قواعد کی پابندی کی جائے تو یہ مشکلات بھی پیش نہ آئیں اور باہر کی جماعتوں کو بھی بجٹ
پر غور کرنے کا کافی وقت مل جائے ۔ میرے پاس بھی اس سال کا بجٹ مجلس شوری سے صرف
ایک دن پہلے پہنچا اور میں نے اسے دیکھتے ہی کہہ دیا کہ یہ بجٹ میری ہدایت کے خلاف بنایا
گیا ہے۔ میری ہدایت یہ ایت یہ تھی کہ ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے خرچ کے بجٹ پر اضافہ کی کسی صورت میں
اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جب تک کہ قرض دور نہ ہو سوائے استثنائی صورتوں کے ۔ بلکہ
میری ہدایت یہ بھی تھی کہ ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے خرچ کے بجٹ سے ۱۵ ہزار روپیہ کم رکھا جائے مگر
اس میں بجائے ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے خرچ کے بجٹ پر بنیا د رکھنے کے گزشتہ سال کے بجٹ سے
بھی ایک لاکھ 9 ہزار ۶۶۴ کی زیادتی کر دی گئی ہے۔ یہ زیادتی کس کے حکم سے ہوئی ہے؟
میرے اس جواب طلب کرنے پر صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے کہا گیا کہ انہوں نے میری
کسی بات سے یہ سمجھا تھا کہ بجٹ ۴۴ ۱۹۴۳ء کی بنیاد کوئی خاص رقم نہ ہو گی بلکہ جس طرح
گزشتہ سال میں نے خود غور کر کے بجٹ منظور کیا تھا اسی طرح اس دفعہ بھی مجلس جو ضروری
اخراجات خیال کرے گی وہ میرے سامنے پیش کر دے گی اور میں غور کر کے بجٹ کو منظور کر
لوں گا ۔ گویا صدر انجمن احمد یہ نے جواب یہ دیا کہ انہوں نے یہ سمجھا تھا کہ بجٹ ۴۴-۱۹۴۳ء
کی بنیاد ۴۳ ۱۹۴۲ء کے بجٹ کے اخراجات پر ہوگی ، ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے خرچ کے بجٹ پر
بنیاد نہیں ہوگی ۔ میں نے اُنہیں کہا کہ جہاں تک انسانی عقل کا سوال ہے میں یہ تسلیم کرنے
کے لئے تیار نہیں کہ آپ لوگوں کا یہ جواب درست ہے کہ ہم نے یہ سمجھا تھا کہ پہلا قاعدہ
منسوخ ہو گیا ہے ۔ وہ قاعدہ موجود تھا۔ اس بارہ میں میری ہدایات واضح تھیں اور میں یہ حکم
دے چکا تھا کہ آئندہ ۴۲ - ۱۹۴۱ء کے خرچ کے بجٹ پر اضافہ کی کسی صورت میں اجازت
نہیں دی جائے گی جب تک کہ قرض دور نہ ہو سوائے استثنائی صورتوں کے ۔ پھر انہوں نے
یہ کس طرح سمجھ لیا کہ یہ قاعدہ منسوخ ہو چکا ہے اور خود بخود بجٹ اخراجات ۴۴ - ۱۹۴۳ء کی
بنیا د ۴۳ ۱۹۴۲ء کے بجٹ اخراجات پر رکھ دی ۔ پھر یہ ایک عجیب بات ہے کہ جو بات
اُنہوں نے سمجھی تھی اُس کے مطابق بھی انہوں نے بجٹ تیار نہ کیا بلکہ گزشتہ سال کے
بجٹ اخراجات سے سائر مستقل عملہ کی معمولی سالانہ ترقیوں اور قحط الاؤنس وغیرہ کو ملا کر

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٧
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ساٹھ ہزار کے قریب اس سال کا بجٹ بڑھا دیا حالانکہ جب وہ کہہ رہے تھے کہ ہم نے سمجھا
یہ تھا کہ ہمیں اس سال کے بجٹ کی بنیاد گزشتہ سال پر رکھنی چاہئے تو کم سے کم انہیں اتنا تو
چاہئے تھا کہ اخراجات کا بجٹ گزشتہ سال سے نہ بڑھاتے مگر یہ سمجھنے کے باوجود انہوں نے
ساٹھ ہزار کے قریب روپیہ گزشتہ سال کے اخراجات کے بجٹ سے بھی زائد کر دیا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک لطیفہ سنایا کرتے تھے۔ آپ فرماتے تھے
کوئی شخص کسی باغ کی طرف سے آ رہا تھا اور اُس کے سر پر انگوروں کا ایک ٹوکرا تھا ، اتفاقاً
یہ
راستہ میں باغ کا مالک مل گیا اور اس نے دیکھتے ہی پہچان لیا کہ میرے باغ میں سے ۔ شخص
انگور چرا کر گھر لئے جا رہا ہے۔ چنانچہ مالک نے اُس سے پوچھا کہ بتاؤ میرے باغ سے
انگور کیوں لئے جاتے ہو؟ وہ ہ کہنے لگا آپ ناراض نہ ہوں پہلے میری بات سن لیں اور پھر جو
جی چاہے کہیں ۔ اس نے کہا بہت اچھا بتاؤ کیا واقعہ ہوا ؟ وہ کہنے لگا بات یہ ہوئی کہ میں جا
رہا تھا کہ بگولا آیا اور اُس نے مجھے اُٹھا کر آپ کے باغ میں پھینک دیا۔ اُس نے کہا پھر ۔ وہ
کہنے لگا پھر ایسا اتفاق ہوا کہ جہاں میں آکر گرا وہاں انگوروں کی بیلیں تھیں آپ جانتے ہیں
ایسے وقت انسان اپنی جان بچانے کے لئے ادھر اُدھر ہاتھ مارتا ہے۔ میں نے جو ادھر
اُدھر ہاتھ مارے تو بیلوں سے انگور گر گر کر ایک ٹوکرے میں جو پہلے سے وہیں پڑا تھا
اکٹھے ہونے شروع ہو گئے اب بتائیے اِس میں میرا کیا قصور ہے؟ مالک نے کہا یہاں تک تو
جو کچھ ہوا ٹھیک ہوا ۔ مگر تم یہ بتاؤ تمہیں یہ کس نے کہا تھا کہ وہ ٹوکرا اُٹھا کر اپنے گھر کی طرف
چل پڑو؟ انگوروں والے نے جواب دیا کہ میں بھی یہی سوچتا چلا آ رہا تھا کہ مجھے یہ کس نے
کہا ہے کہ اپنے گھر کی طرف انگور لے جاؤ۔ یہی حال صدر انجمن احمد یہ کا ہے۔ وہ کہتے ہیں
ہم نے سمجھا تھا کہ اس سال کے بجٹ کی بنیاد گزشتہ سال پر رکھنی ہے مگر جب میں نے پوچھا کہ
اگر آپ لوگوں نے یہی کچھ سمجھا تھا تو پھر گزشتہ سال کے بجٹ اخراجات سے یہ ساٹھ ہزار کا
اضافہ کس طرح ہو گیا ، بلکہ تمام جدید اخراجات کو شامل کر کے ایک لاکھ نو ہزار چھ سو چونسٹھ کا
اضافہ کس طرح ہو گیا۔ تو وہ کہتے ہیں کہ ہم بھی حیران ہیں کہ یہ زیادتیاں کس طرح ہوئیں ۔
بہر حال یہ صدر انجمن احمدیہ کی غفلت کی علامت ہے اور اس کے ممبر جو بات سمجھے تھے
بجٹ بناتے وقت انہوں نے اس کے بھی خلاف عمل کیا ۔ در حقیقت اس کو تا ہی میں بہت سا

خطابات شوری جلد دوم
٧٠٨
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
دخل اس امر کا بھی ہے کہ ناظر اپنے اپنے صیغہ کا بجٹ وقت پر تیار نہیں کرتے۔ میں نے خود
بجٹ بنائے ہیں اور میرا عملی تجربہ اس بارہ میں یہ ہے کہ ہر ناظر اگر چاہے تو دو تین گھنٹے کے
اندر اندر اپنے اپنے صیغہ کا بجٹ بنا سکتا ہے۔ ہمیشہ پہلا بجٹ بنانا مشکل ہوتا ہے۔ بعد کے
بجٹ بنانے میں تو کوئی دقت پیش نہیں آتی ۔ ناظر پچھلے سال کا بجٹ اپنے سامنے رکھ لے اور
اس کے مطابق اگلے سال کا بجٹ تیار کر دے تو اس میں نہ وقت صرف ہوتا ہے اور نہ کوئی
اور مشکل پیش آتی ہے۔ مگر میں نے دیکھا ہے عموماً یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے اس بارہ میں
فلاں کو چٹھی لکھی اور اُس کا جواب نہ آیا۔ مثلاً مدرسہ احمدیہ کے ہیڈ ماسٹر صاحب کو چٹھی لکھی
گئی تھی جس کا انہوں نے بہت دیر کے بعد جواب دیا حالانکہ ایسے امور میں چٹھیاں بھیجنے کی
کیا ضرورت ہے۔ ناظروں کا فرض ہے کہ وہ متعلقہ افسروں کو بلائیں اور کہیں کہ لو تم ہمارے
سامنے بیٹھو، ہم ابھی اگلے سال کا بجٹ تیار کرتے ہیں ۔ اگر آپ اس بارہ میں کچھ کہنا چاہتے
ہوں تو ابھی بتا دیں ۔ اگر اس رنگ میں کام کیا جائے تو بہت کچھ سہولت ہو سکتی ہے بلکہ نومبر
کی بجائے اگر اکتوبر میں ہی یہ کام شروع کر دیا جائے تو اور بھی آسانی ہو جائے۔
بہر حال میں یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ آئندہ سال بجٹ بنانے کا حق صدر انجمن احمد یہ کو
نہیں ہو گا اور نہ صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے پیش ہو گا بلکہ آئندہ سال کا بجٹ محاسبہ کمیٹی
کی طرف سے پیش ہو گا۔ اگر ناظر صاحب بیت المال اس کے ممبر ہیں تب تو وہ اس میں
شامل ہوں گے ہی لیکن اگر اس کے ممبر نہ ہوں تو آئندہ سال ناظر صاحب بیت المال اُس
میں شریک ہوں گے اور وہ محاسبہ کمیٹی کے صدر ہوں گے۔ سب ناظروں کا فرض ہوگا کہ وہ
وقت مقررہ کے اندر اندر اپنے اپنے صیغہ کا بجٹ محاسبہ کمیٹی کے پاس بھیج دیں اور اس بارہ
میں بار بار یاد دہانیاں نہ کرائی جائیں ۔ اگر ناظران صیغہ جات وقت کے اندر اپنے اپنے
صیغہ کا بجٹ نہ بھیجیں تو محاسبہ کمیٹی کو ٹھلی آزادی ہو گی کہ وہ خود ان صیغہ جات کا بجٹ تجویز
کردے۔ بجٹ کے لئے قواعد وضوابط میں جو تاریخیں مقرر ہیں اُن کی پوری پابندی ہونی
چاہئے تا کہ وقت پر غور ہو سکے اور وقت پر جماعتوں کے سامنے پیش ہو سکے ۔ اب چونکہ
موجودہ صورت میں اس سال کے بجٹ کو مجلس میں پیش نہیں کیا جا سکتا اس لئے میں یہ فیصلہ
کرنے پر مجبور ہوں کہ یہ بجٹ یہاں پیش نہ ہو بلکہ بعد میں سب کمیٹی کے سامنے پیش ہو۔

خطابات شوری جلد دوم
۷۰۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
میں اس غرض کے لئے پھر وہی کمیٹی مقرر کرتا ہوں جو گزشتہ سال میں نے بجٹ کے لئے
مقرر کی تھی ۔ اور جس کے لئے (۱) چوہدری نعمت خاں صاحب (۲) پیراکبر علی صاحب
(۳) خان بہادر نواب محمد دین صاحب (۴) بابو عبد الحمید صاحب آڈیٹر
( ۵ ) میر محمد اسماعیل صاحب (۶) مرزا عبد الحق صاحب ( ۷ ) راجہ علی محمد صاحب اور
(۸) ملک غلام محمد صاحب ممبر ہیں ۔ چوہدری عبد اللہ خاں صاحب چونکہ بیمار ہیں اس لئے
میں اس دفعہ اُن کا نام نہیں رکھتا۔ سلسلہ کے تمام ناظر بھی اس کمیٹی میں شریک ہوں گے۔
ممبران کمیٹی کا فرض ہے کہ ۲۳ رمئی اتوار کے دن قادیان میں پہنچ جائیں تا کہ بجٹ پر غور کیا
جاسکے۔
اب اگر چه دوستوں کے سامنے بجٹ پیش نہیں ہو رہا مگر چونکہ جماعت کے دوستوں
کی آراء سے ہمیں فائدہ اُٹھانا چاہئے اس لئے بجٹ پر جو عام بحث ہوتی ہے اُس کے متعلق
میں احباب کو موقع دیتا ہوں جو دوست اس بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہیں وہ کر
سکتے ہیں ۔“
اس کے بعد نمائندہ لجنہ سمیت چند نمائندگان نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اختتامی تقریر مجلس مشاورت کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد حضور نے تشہد ، تعوذ اور
سورة فاتحہ کی تلاوت کے بعد الوداعی تقریر میں احباب جماعت کو
نہایت قیمتی نصائح سے نوازتے ہوئے فرمایا :-
جس حد تک شوری کے متعلق کارروائی ہو سکتی تھی وہ ہم ختم کر چکے ہیں اور اب
صرف میری آخری تقریر اور دعا باقی ہے۔ بجٹ کے متعلق میں اظہار افسوس کر چکا ہوں کہ
دو سال سے متواتر یہی ہو رہا ہے کہ بجائے اس کے کہ جماعت کے دوست سلسلہ کے کے دوست سلسلہ
اخراجات پر اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں ، ہم اسے مجلس شوریٰ میں پیش نہیں کر سکتے لیکن
بہر حال اس وقت تک جو کچھ ہو چکا ہے اب اس سے زیادہ کچھ نہیں ہو سکتا اور اس کام کو ہم
مجلس شوری میں اسی وقت کر سکتے ہیں جب سات آٹھ دن تک ہم اس کو لمبا کر دیں اور یہ
امر دوستوں کی رخصتوں کو دیکھتے ہوئے ناممکن ہے۔ اس وقت دوستوں کی طرف سے بجٹ

·

آج 10 میں سے 10 باقی