تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 5
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
گا۔ اور اگر خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہو کہ لوگ پتلونیں ترک کر کے لنگوٹ باندھنا شروع کر دیں
تو ہمارا یقین ہے کہ ایک دن یہی پتلونیں پہننے والے اپنی پتلونوں کو جلا جلا کر لنگوٹ باندھنا
شروع کر دیں اور خدا تعالیٰ کا منشاء پورا ہو کر رہے ۔ مگر ہم تو جو بات کہتے ہیں وہ نہایت ہی
معقول ہے اور کسی بھی ذی ہوش اور عقلمند انسان کو یہ تسلیم کرنے سے انکار نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ
ایک دن دنیا کی اسی رنگ میں کایا پلٹ کر رکھ دے گا ۔ ورنہ ہم جانتے ہیں اگر خدا تعالیٰ یہ
فیصلہ کر دے کہ دنیا کے تمام لوگ سر منڈوانے لگ جائیں اور لمبے لمبے چوتھے پہن لیں تو یہ
لاٹ پادری ایک دن یہی کچھ کرنے لگ جائیں گے مگر ہم جو بات پیش کرتے ہیں وہ تو عقل
کے لحاظ سے بھی صحیح معلوم ہوتی ہے اور اس وجہ سے اس کے متعلق کسی کو کوئی شبہ نہیں ہونا
چاہئے ۔ آج زمین اور آسمان دونوں ان حالات کی تائید میں ہیں۔ خالی آسمان کے حالات
اس کے موافق ہوں اور زمین کے حالات اس کے موافق نہ ہوں تب بھی زمین آسمان کا
مقابلہ نہیں کر سکتی مگر جب زمین اور آسمان دونوں تائید میں ہوں تو اُس وقت ان حالات
کے رونما ہونے میں کوئی طاقت روک پیدا نہیں کر سکتی ۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ
دوستوں کو اپنے دلوں میں یہ یقین پیدا کرنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ دنیا میں ایک عظیم الشان
انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے اور وہ انقلاب خدا تعالیٰ خود تمہارے ہاتھوں سے پیدا کرنا چاہتا
ہے۔ تم مت دیکھو کہ تم کیا ہو۔ تم یہ دیکھو کہ زمین و آسمان کا خدا کبھی آہستگی کے ساتھ ، کبھی
چلتا ہوا ، کبھی دوڑتا ہوا اور کبھی تیزی کے ساتھ بھاگتا ہوا تمہارے قریب آرہا ہے اور
جوں جوں وہ تمہارے قریب آ رہا ہے تم ایک زبردست ہتھیار بنتے چلے جا رہے ہو۔ تم اپنی
ذات میں ایک مٹی کا ڈلا سہی مگر ایک تجربہ کار اور ماہر فن کے ہاتھ میں جب مٹی کا ڈلا آ جاتا
ہے تو وہ اس تلوار سے زیادہ کام کر جاتا ہے جو ایک نادان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ پس
بے شک تم اپنے آپ کو مٹی کا ایک ڈلا تسلیم کر لو مگر یہ مٹی کا ڈلا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں آچکا یا اپنے کوئٹی کا ڈلتسلیم کر لنگر پیٹ کا خداتعالی کا ایک
آنے والا ہے اور جب یہ ڈلا خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں آئے گا تو دنیا کے بڑے بڑے قلعے
اس سے پاش پاش ہو جائیں گے۔ اُن کی اینٹیں بھی نہیں ملیں گی ، اُن اینٹوں کی مٹی بھی سے
نہیں ملے گی۔ پس ان تغیرات کے لئے اپنے آپ کو تیار کرو۔ اللہ تعالیٰ سے ہر وقت
دعائیں کرتے رہو اور اپنے اندر یقین اور وثوق پیدا کرو۔ جس دن تمہارے اندر یقین پیدا
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہو گیا اُس دن تمہارے سارے شک ، سارے شبہات اور سارے وساوس آپ ہی آپ
دور ہو جائیں گے اور تم اپنے آپ کو ترقی کے ایک مضبوط اور بلند تر مینار پر کھڑا دیکھو گے۔
ہم میں خدا تعالیٰ کا ایک نبی آیا اور اس نے اپنے تازہ بتازہ معجزات اور نشانات سے
ہمیں ہمارے زندہ خدا کی طاقتوں اور قدرتوں کا مشاہدہ کرایا۔ پھر قرآن موجود ہے جس
میں وہ تمام انوار اور برکات پائے جاتے ہیں جو اسلام اپنے ماننے والوں کے دلوں میں پیدا
کرنا چاہتا ہے۔ پھر اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ تمہارے سامنے کئی نشانات
ظاہر کئے تا کہ وہ لوگ جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کو نہیں دیکھا
تھا ان نشانات کو دیکھ کر پھر اس یقین پر قائم ہو جائیں کہ ہمارا خدا ویسا ہی زندہ ہے جیسے
پہلے زندہ تھا اور ویسی ہی طاقتیں رکھتا ہے جیسی طاقتیں پہلے رکھتا تھا۔ پس اپنے اندر نیک
تغییرات پیدا کرو، ورنہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ انقلاب ہونا ضروری ہے اور اس کی ایسی
ہی مثال ہے جیسے کسی کا گھر گرایا جا رہا ہو تو بادشاہ کہہ دے کہ اس گھر کو لوٹ لو۔ اِس وقت
دنیا کا تمدن، دنیا کی تہذیب اور دنیا کا اقتصاد اپنی موجودہ شکل میں تباہ و برباد ہو رہا ہے
سوال صرف یہ ہے کہ اس ٹوٹ میں تم کتنا حصہ لے رہے ہو۔ یہی وہ چیز ہے جس کی تمہیں
فکر کرنی چاہئے اور اسی چیز کا تمہارے ساتھ تعلق ہے۔ باقی جس قد رھے ہیں اُن کی پرواہ
مت کرو اور یہ خیال نہ کرو کہ لوگ ان باتوں کو نہیں مانیں گے۔ اگر وہ نہیں مانیں گے تو
خدا تعالیٰ ان کو تباہ کر دے گا لیکن اگر ہم ان تک اسلامی تعلیم کو صحیح طور پر نہیں پہنچائیں گے تو
اللہ تعالیٰ کے حضور ہم جواب دہ ہوں گے ۔ پس ان چیزوں کے لئے کوشش کرو اور اللہ تعالیٰ
سے ہر وقت دعا ئیں بھی کرتے رہو۔
عشق خدا میں فنا ہو جاؤ اس انقلاب کے متعلق ایک انکشاف میں نے اس جلسہ سالانہ کی تقریر میں کیا تھا اور بتایا تھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے نظام نو کی بنیاد ۱۹۰۵ء میں الوصیت کے ذریعہ رکھ دی ہے۔ ان
مضامین کو پڑھو، یا د کرو، لوگوں تک پہنچاؤ اور بار بار پہنچاؤ یہاں تک کہ دنیا کی نگاہ میں تم
وحشی مومن بن جاؤ۔ مومن وحشی نہیں ہوتا مگر دنیا کی نگاہ میں وہ ضرور وحشی سمجھا جاتا ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ تم وحشی بن جاؤ۔ میں یہ کہتا ہوں تم ایسے بن جاؤ کہ دنیا تمہیں وحشی مومن
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
سمجھے اور یہی ایمان کی تکمیل کی علامت ہوتی ہے اور یہی ایمان انسان کی دائمی حیات کا
موجب ہوتا ہے۔ لوگ مرتے ہیں تو بعد میں اُنہیں کوئی یاد بھی نہیں رکھتا ۔ خود ان کی اولاد
اُنہیں بھول جاتی ہے مگر وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے عشق میں فنا ہو کر ہمیشہ کی زندگی حاصل کر
لیتے ہیں وہ مرنے کے بعد پھر زندہ ہو جاتے ہیں اور ایسے زندہ ہوتے ہیں کہ پھر موت
کا ہاتھ اُن پر نہیں چل سکتا ۔ دیکھو حضرت کرشن علیہ السلام خدا تعالیٰ کے نبی تھے ۔ وہ آج سے
کئی ہزار سال قبل ہندوستان میں مبعوث ہوئے ۔ اسی طرح حضرت رام چندر خدا تعالیٰ کے نبی
تھے مگر ان دونوں انبیاء کا نام بظاہر مٹ چکا تھا اور مسلمان یہ سمجھنے سے قاصر ہو گئے تھے کہ یہ
لوگ اللہ تعالی کے فرستادہ اور اس کے پاک رسول تھے مگر اب اللہ تعالیٰ نے کس طرح
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ ان کے ذکر کو پھر تازہ کر دیا اور انہیں ہمیشہ
کے لئے زندہ کر دیا۔ اب ہر مسلمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ جہاں اور انبیاء پر اعتقاد
رکھے وہاں یہ اعتقاد بھی رکھے کہ حضرت کرشن اور حضرت رام چندر بھی اللہ تعالیٰ کے نبی
تھے ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُن کو پھر ایک نئی زندگی مل گئی ۔ لوگ مرتے ہیں اور
مرتے چلے جاتے ہیں مگر ان لوگوں کی موت پر جب ایک لمبا عرصہ گزر گیا تو خدا تعالیٰ نے
اپنا ایک مامور مبعوث فرما کر اُن کے ذکر کو پھر تازہ کر دیا۔ اور اس طرح ثابت کر دیا کہ جو
لوگ خدا تعالیٰ کے عشق میں اپنے آپ کو فنا کر دیتے ہیں اور اُس کی رضا کے لئے اپنے آپ کو
مٹا دیتے ہیں وہ وہ کبھی مر نہیں سکتے ۔ موت اُن پر قابو نہیں پاسکتی وہ حیات ابدی کے وارث
ہوتے ہیں اور ان کا ذکر ہمیشہ نیکی کے ساتھ لوگوں کی زبانوں پر جاری رہتا ہے۔
پس اپنے اندر نیکی پیدا کرو، خدا تعالیٰ کے لئے اپنے اموال کو بلا دریغ قربان کرنے
کی روح پیدا کرو، اپنی زندگی کا مقصد خدا تعالیٰ کے عشق میں فنا ہونا قرار دو اور یہ سمجھ لو کہ
مال وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ ہو ، علم وہی ہے جو معرفت اور ایمان پیدا کرنے کا
موجب ہو اور زندگی وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی راہ میں قربان ہو۔ یہ چیزیں اپنے اندر پیدا
کرو اور عواقب سے نڈر ہو جاؤ ۔ ہماری عاقبت محفوظ ہے کیونکہ ہماری عاقبت خدا نے اپنے
ہاتھ میں لے لی ہے۔ ہمارا کام صرف جدو جہد اور کوشش کرنا ہے۔ بالفاظ دیگر ہمارا صرف
اتنا ہی فرض ہے کہ ہم بظاہر کچھ کرتے نظر آئیں ورنہ کام تو سب خدا نے کرنا ہے۔ اور
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہماری مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے ہیں کہ کوئی عورت کسی شادی میں شامل ہوئی ۔ وہ چونکہ
غریب تھی اس لئے وہ صرف ایک روپیہ نیو تا دے سکی۔ مگر اُس کی بھا وجہ جو اچھی مالدار تھی
اُس نے ہیں روپے نیوتے کے لئے دیئے۔ بعد میں کسی نے اس غریب عورت سے پوچھا
کہ تم فلاں شادی میں شریک ہوئی تھیں ، تم نے کتنا نیوتا دیا؟ وہ کہنے لگی میں نے اور میری
بھابی نے اکیس روپے دیئے تھے ۔ اس طرح اُس کی اپنی کمزوری چھپ گئی اور یہ کہہ کر اس
کی عزت رہ گئی کہ میں نے اور میری بھابھی نے اکیس روپے دیئے ہیں۔ ہمارا بھی ایسا ہی
حال ہے۔ ہم ایک پھوٹی کوڑی جتنا کام بھی نہیں کرتے مگر خدا تعالیٰ ہمارے اس کام میں
اس قدر برکت پیدا کر دیتا ہے کہ دنیا میں وہ حیرت انگیز اثرات پیدا کرنے شروع کر دیتا
ہے اور ہم خوش ہو کر کہتے ہیں کہ ہم اور ہمارے خدا نے یہ سب کام کیا۔ کام در حقیقت سب
خدا کرتا ہے مگر اُس نے ہماری عزت افزائی کے لئے یہ طریق تجویز فرمایا ہے کہ ہم بھی کچھ
نہ کچھ اپنے ہاتھ ہلاتے رہیں تا کہ لوگ یہ سمجھیں کہ یہ کام ہم کر رہے ہیں ۔
-
آجکل خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کا غیر لوگوں پر بہت گہرا اثر ہے اور وہ
کہتے ہیں کہ جماعت احمد یہ تبلیغی کوششوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی ، جماعت احمد یہ کے
افراد اپنے اندر قربانی کی بے مثال روح رکھتے ہیں مگر ہم جن کے متعلق یہ تعریفی الفاظ کہے
جاتے ہیں، جانتے ہیں کہ ہمارے اندر کس قدر قربانی کی روح ہے اور کس قدر تبلیغ کر رہے
ہیں۔ در حقیقت یہ میں اور میری بھابھی نے اکیس روپے دیئے والا معاملہ ہی ہے۔ کام
خدا کرتا ہے مگر نام ہمارا ہو جاتا ہے ہمارا ہو جاتا ہے پس ہمارا کام صرف رف اتنا ہی ہے کہ ہم اپنی ناچیز
کوششوں کو ہمیشہ جاری رکھیں ورنہ کام پہلے بھی خدا نے کیا اور اب بھی وہی کر رہا ہے اور
آئندہ بھی وہی کرے گا۔
سب خدا
دعاؤں کی تلقین پس میں دوستوں کو اس نصیحت کے ساتھ رخصت کرتا ہوں کہ دنیا میں
انقلاب پیدا کرنے میں جس قدر تمہاری کوششوں کا دخل ہے، اُن میں
کبھی کمی نہ آنے دو اور خدا تعالیٰ سے دعائیں کرتے رہو کہ اس کا فضل تمہارے شامل حال
ہو۔ میں بھی دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کے سب دوستوں کو اپنے اندر ایک
انقلاب عظیم پیدا کرنے کی توفیق دے، اُن کے اخلاص میں برکت دے، اُن کی قربانیوں
XXXXXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کے معیار کو بڑھائے اور جس قدر جلد ہو سکے اُن کے اندر وہ اوصاف پیدا کرے جو دنیا کے
نئے انقلاب کے لئے ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے ضروری ہیں ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ ہماری
جماعت کے دوستوں کو توفیق دے کہ وہ اپنے عزیزوں کو بھی اُن کے اس مقصد سے باخبر
کریں تا کہ ہم ۔ سب کے سب آنے والے انقلاب کے لئے تیار رہیں اور ہم میں سے ایک
شخص بھی ایسا کچا تا گا ثابت نہ ہو جو وقت پر ٹوٹ جائے۔
اب میں دعا کروں گا ، دوست بھی دعا کریں۔ ہمارا ایک مبلغ افریقہ جا رہا تھا کہ
راستہ میں جہاز غرق ہو گیا۔ ہم نہیں کہہ سکتے کہ اب وہ کس حالت میں ہے۔ دوست اس
کے لئے بھی دعا کریں کہ اگر وہ زندہ ہے تو اللہ تعالیٰ اُس کا حافظ و ناصر ہو اور اُسے خیریت
سے مبلغ جاپان میں قید ہیں ۔ ہمارا ہمارا ایک مبلغ جوگا
سے واپس وا لائے ۔ اسی طرح ہمارے بہت سے
اسے
اب مبلغ نہیں مگر گیا مبلغ کی حیثیت سے ہی تھا اٹلی میں قید ہے ۔ اس طرح سات آٹھ مبلغ
ایسے ہیں جو اس وقت قید ہیں ۔ دوست ان سب کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان پر فضل
کرے اور ان کے رشتہ داروں کو صبر کی توفیق عطا کرے۔ اسی طرح جن مبلغین کے اہل و عیال
یہاں ہیں اُن کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ان کے بچوں کی صحیح تربیت کی
توفیق عطا فرمائے ۔ ایسا نہ ہو کہ وہ ہماری کسی کو تا ہی یا غفلت کی وجہ سے آوارہ ہو جائیں ۔
اسی طرح ان کی بیوی بچوں کے لئے یہ دعا بھی کی جائے کہ خدا تعالیٰ ان کو لمبی زندگی دے
اور ان کے دلوں کو صبر عطا کرے ۔ پھر ہمارے دوست یہ بھی دعا کریں کہ وہ تحریک جسے میں
نے دنیا کے انقلاب عظیم کی پیش خیمہ کے طور پر تحریک جدید کے نام سے ۔ ، نام سے جاری کیا ہے، اللہ تعالیٰ
اس میں برکت دے اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ قربانیوں کی توفیق عطا فرمائے ۔ اسی
طرح تحریک جدید کے کارکن ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں بھی دیانتداری کے ساتھ کام کرنے کی
توفیق دے تا کہ وہ اسلام اور احمدیت کے لئے بہتر سے بہتر رنگ میں خدمات بجالا سکیں۔
پھر یہاں کے تمام محکموں کے تمام کارکنوں کے لئے دعائیں کی جائیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو
دیانتداری اور اخلاص سے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی توفیق دے تا کہ ہمارے کاموں
میں کسی قسم کی خرابی پیدا نہ ہو۔ اسی طرح دعا کی جائے کہ ہمارے تمام کاموں کی بنیا دلوگوں
کی خیر خواہی اور محبت پر ہو۔ ہم ظلم کرنے والے نہ ہوں ، ہم لوگوں کے حقوق غصب کرنے
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
والے نہ ہوں ، ہم متکبر اور بد باطن نہ ہوں بلکہ ہمارا کام خدا تعالیٰ کی رضاء اور اس کی محبت
کے لئے ہو۔ ہمارے افکار بھی خدا کے لئے ہوں ، ہمارے جذبات بھی خدا کے لئے ہوں
اور ہمارے اعمال بھی خدا کے لئے ہوں ، ہم میں انانیت کا ایک ذرہ بھی باقی نہ رہے اور ہم
یہ خیال نہ کریں کہ ہم بھی کچھ ہیں ۔ جب تک ہمارے اندر یہ خیال موجود رہے گا کہ ہم بھی
کچھ چیز ہیں اُس دن تک خدا تعالیٰ کی رحمت دنیا پر نازل نہیں ہو سکتی ۔ ہاں جس دن ہم اپنے
آپ کو مٹا دیں گے اور سمجھیں گے کہ سب کچھ خدا ہی خدا ہے، وہی دن دنیا کے لئے امن
اور راحت کا دن ہوگا اور اُسی دن دنیا کی تکلیفیں دور ہوسکیں گی ۔ خدا کرے کہ ایسا ہی ہوا اور
وہ ہمیں اپنے آپ کو مٹانے کی توفیق دے تا کہ خدا آسمان سے اُتر کر لوگوں کے دلوں میں
آجائے اور ہم اس کی محبت میں محو ہو جائیں ۔
پس میں اِس وقت دعا کر دیتا ہوں دوست بھی میرے ساتھ شریک ہو جائیں۔ جو
لوگ کمزور ، بیمار اور دُکھیا ہیں اُن کے لئے بھی دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ اُن کو صحت دے
اُن کی کمزوریوں کو دور کرے اور اُن کے دکھوں کو خوشی سے بدل دے۔ اسی طرح جو
نمائندگان مجلس شوری میں آئے ہیں ، اُن کے لئے اور اُن کے اعزہ واقارب کے لئے بھی
دعا کی جائے کہ اللہ تعالیٰ سب پر فضل کرے ، تکلیفوں والوں کی تکالیف دور کرے، غموں
والوں کے غم دور کرے، حاجات والوں کی حاجات پوری کرے، ترقی کی خواہش رکھنے
والوں کو ترقی عطاء فرمائے اور اس طرح ہم سب کو اپنی رحمت کی آغوش میں لے لے اور
ہمیں توفیق دے کہ ہم اُس کے دامن کو ایسی مضبوطی سے پکڑ لیں کہ پھر وہ یا ریگا نہ ہم سے
کبھی جدا نہ ہو۔ آمین
ا ال عمران : ۱۶۰
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء )
بخاری کتاب الاحكام باب قول الله تعالى اطيعوا الله و اطيعوا الرسول۔
كنز العمال لعلامه علا ؤ الدين على المتقى بن حسام الدين الندوى جلد ۱۰
حدیث نمبر ۲۸۶۸۶ صفحه ۳۶ مكتبه التراث الاسلامى حلب الطبعة الاولى ۱۹۸۱ء
ابو داؤد كتاب الاطحمة باب في الضيافة
خطابات شوری جلد دوم
الضحى :
۷۴۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ابو داؤد كتاب المناسك باب فی المحرمة تغطى وجهها -
ك كنزل العمال لعلامة علاؤ الدين على المتقى جلد ۱۶ صفحه ۴۶۱ حدیث نمبر ۴۵۴۳۹
مكتبه التراث الاسلامى حلب الطبعة الاولى ١٩٧٧ء
اشتہار ۱۷ دسمبر ۱۸۹۲ء
۱۰۹ آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۳۵۳۔
!!
تذکرہ صفحہ ۴۹۶ ۔ ایڈیشن چہارم
رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۲۷ء صفحہ ۱۷۹