تیسرا دن
خطاباتِ شورٰی (جلد دوم ۔1936ء تا 1943ء), حصہ 4
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اخلاص اور قربانیوں میں ان سے بدرجہا بہتر ہوں گے ۔ بے شک جہاں تک حقوق کا سوال
ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم اساتذہ کا خیال رکھیں مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم محض اس لئے
ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا شروع کر دیں کہ اگر اُن کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ
یہاں سے بھاگ جائیں گے ۔ میرے نزدیک یہ بالکل غلط خیال ہے کہ مدرسین پہلے بھی
تکلیف سے گزارہ کرتے رہے ہیں اور اب بھی تکلیف سے گزارہ کرتے ہیں بلکہ حق یہ ہے
کہ مدرسین نے ان کا رکنوں کے مقابلہ میں بہت کم قربانی کی ہے۔ آٹھ دس سال تک ایسا
ہوتا رہا کہ اور کارکنوں کی تنخواہوں میں تو تخفیف اور کٹوتیاں وغیرہ ہو جاتی تھیں مگر مدرس یہ
کہہ کر چھوٹ جاتے تھے کہ اگر ہماری تنخواہوں میں کمی کی گئی تو انسپیکٹر سکول کی ایڈ بند کر دے
گا اور صدر انجمن احمد یہ بھی ڈر کر ان پر اپنا قانون جاری نہیں کرتی تھی لیکن پھر بھی اگر بعض
لوگوں کا یہ خیال ہو کہ تنخواہوں یا گریڈوں میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں مدرس یہاں
سے بھاگ جائیں گے تو میں انہیں کہتا ہوں میں اس امر کا ذمہ دار ہوں کہ اگر یہ لوگ بھاگ
جائیں تو ان کی جگہ نئے اساتذہ میں مہیا کروں گا۔ میں نے احمدیت کا تجربہ کیا ہوا ہے اور
مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہمارے سلسلہ کے کاموں میں کبھی کوئی ایسی روک
پیدا نہیں ہو سکتی جو حقیقی روک ہو ۔ جس دن تم مجھے آ کر کہو گے کہ مدرس یہاں سے بھاگ
رہے ہیں، اُسی دن شام سے پہلے پہلے میں نئے استاد مہیا کر دوں گا۔ پس یہ بالکل غلط
خیال ہے جس کا اظہار کیا گیا ہے بے شک ہمارا فرض ہے کہ ہم اُن پر کسی قسم کا ظلم نہ ہونے
دیں اور اُن کے حقوق کا خیال رکھیں ۔ مگر صرف اس وجہ سے کہ ہماری آمد میں اضافہ ہو گیا
ہے تنخواہوں اور گریڈوں کو بڑھانا شروع کر دینا مناسب نہیں ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس نہیں
روپیہ کو پس انداز کریں اور ایک ریز روفنڈ قائم کریں تا کہ سلسلہ کی ضروریات کے لئے وہ
کام آسکے اور ہنگامی اخراجات اس کے ذریعے پورے ہوتے رہیں ۔
ایک اور امر جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ مجلس شوری کے پروگرام
کو دیکھ کر میں نے محسوس کیا ہے کہ اس پروگرام کی موجودگی میں بجٹ پر غور کرنے کے متعلق
جماعت کو کافی وقت نہیں ملتا۔ بجٹ ایک ایسی چیز ہے جس کا تمام جماعت کے ساتھ تعلق ہوتا
ہے اور لوگوں کو اس بات کا موقع ملنا چاہئے کہ وہ اس پر اچھی طرح غور کر سکیں اور اس بارہ
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکیں اس لئے آئندہ کے لئے میں یہ تجویز کرتا ہوں کہ دوسرے
دن کا اجلاس بجائے بارہ بجے کے گیارہ بجے شروع ہو جایا کرے۔ میں نے دیکھا ہے
ابتداء میں دوسرے دن کی کارروائی دس بجے ہی شروع ہو جایا کرتی تھی مگر جب کا رکنوں کو
اس بارہ میں ڈھیلا چھوڑ دیا گیا تو رفتہ رفتہ بارہ بجے کا وقت اختیار کر لیا گیا۔ اسی طرح سب
کمیٹیاں جو مقرر ہوا کرتی تھیں وہ پہلے راتوں رات اپنا کام ختم کر دیا کرتی تھیں۔ چنانچہ
پہلے اجلاس کے بعد ہی وہ کام پر بیٹھ جاتیں اور بعض دفعہ رات کے تین تین بجے تک کام
کرتی رہتی تھیں ۔ میں بھی جاگتا رہتا تھا اور میں نے دیکھا ہے کہ میرے پاس بعض دفعہ دو
دو بجے رات کو اور بعض دفعہ تین تین بجے رات کو رپورٹیں آیا کرتی تھیں کہ ہماری سب کمیٹی
نے اب کام ختم کیا ہے اور یہ رپورٹ تیار کی ہے مگر جب لا جب لوگوں کو ڈھیلا چھوڑ دیا گیا تو نتیجہ
یہ ہوا کہ اب بعض سب کمیٹیوں نے دوسرے دن آٹھ بجے صبح اپنے کام کو شروع کرنے کا
اعلان کیا، یہ سستی اور غفلت کی علامت ہے۔ اس طرح جماعتی امور پر غور کرنے کے لئے
کافی وقت میسر نہیں آتا ۔ پس آئندہ دوسرے دن کی کارروائی بارہ بجے کی بجائے گیارہ بجے
شروع ہو جانی چاہئے اور سب کمیٹیوں کو بھی اپنے کام کے لئے زیادہ سے زیادہ وقت خرچ
کرنا چاہئے ۔ ہم نے سارا سال کام کرنا ہوتا ہے اور ان کاموں پر غور کرنے کے لئے یہی
تین دن ہوتے ہیں اس لئے ان ایام میں جس قدر بوجھ طبیعت پر پڑے اُسے برداشت کرنا
چاہئے ۔
رڈی کا غذات کی فروخت بعض دوستوں نے کہا ہے کہ صدر انجمن احمد یہ کو اپنے ت کاغذات کرنے رڈی کا غذات فروخت کرنے چاہئیں آجکل کے ایام
پر
میں اس طرح بھی کافی آمد ہو سکتی ہے۔ میرے نزدیک یہ تجویز بھی اس قابل ہے کہ اس پر
تحقیقاتی کمیٹی غور کرے۔ ایک مصنف تھا جس نے تین سال ہوئے ایک کتاب لکھی مگر وہ
فروخت نہ ہوئی اور اُسی کے پاس پڑی رہی۔ اب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اُس مصنف نے کسی
دوسرے کے پاس بیان کیا کہ میں نے اپنی کتاب رڈی کے بھاؤ فروخت کر دی تو جو قیمت
میں نے کتاب کی طباعت پر خرچ کی تھی اُس سے زیادہ روپیہ مجھے وصول ہو گیا ۔ جب
آجکل رڈی کے بھاؤ کا یہ حال ہے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اس پر غور کریں ۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہمارے ہاں اب تک رڈی کو فروخت کرنے کی صرف ایک ہی مثال ہے کہ کسی نے
الفضل“ کے پرانے فائل چُرائے تھے اور اُنہیں کافی قیمت پر فروخت کر دیا۔
مجلس مشاورت کی کارروائی جماعت کو سُنا میں اس کے بعد میں دوستوں کو
یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ
جیسا کہ میں پہلے بھی ایک دفعہ بیان کر چکا ہوں احباب کو چاہئے کہ یہاں سے واپس جا کر
جماعت کے تمام دوستوں کو مجلس مشاورت کی کارروائی سنائیں ۔ جن لوگوں نے نوٹ لکھے
ہوئے ہوں وہ اُن نوٹوں سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں اور جنہوں نے کارروائی کو نوٹ نہیں کیا وہ
اپنے ذہن میں جس قدر باتیں محفوظ رکھ سکے ہوں وہ دوستوں کو سُنا دیں اور آئندہ کے لئے
یہ نوٹ کر لیں کہ چونکہ انہوں نے ہمیشہ یہاں کی کارروائی جماعتوں کو سُنانی ہوتی ہے اس
لئے وہ اپنی نوٹ ٹیکوں میں ضروری باتیں لکھتے رہا کریں تا کہ انہیں سنانے میں آسانی ہو، یہ
ایک نہایت ہی ضروری امر ہے جس کی طرف جماعت کے تمام دوستوں کو توجہ کرنی چاہئے ۔
یا د رکھو لو ہا جتنا زیادہ گرم ہو اتنا ہی اچھا لوٹا جا سکتا ہے اور جتنا ٹھنڈا ہو اسی قدر اس کے
کوٹنے میں دشواری ہوتی ہے۔ جب یہاں سے دوست واپس جاتے ہیں تو چونکہ کارروائی
تازہ بتازہ ہوتی ہے اس لئے اُن کے دلوں میں جوش ہوتا ہے اور جو لوگ یہاں نہیں آتے
اُن کے دلوں میں بھی یہ خواہش ہوتی ہے کہ قادیان سے ہمارے نمائندے واپس آئیں تو
ہم اُن سے سنیں کہ وہاں کیا کارروائی ہوئی ہے مگر جب کچھ عرصہ گزر جاتا ہے تو جوش سرد پڑ
جاتا ہے۔ نہ نمائندوں کے دلوں میں سنانے کی خواہش رہتی ہے اور نہ جماعت کے دل میں
سننے کی خواہش رہتی ہے۔ اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے میاں بیوی اکٹھے جا رہے ہوں تو
کوئی توجہ بھی نہیں کرتا لیکن ڈولا گزر رہا ہو تو سب لوگ اسے دیکھنے لگ جاتے ہیں ۔ تو نئی چیز
کی طرف لوگوں کی ہمیشہ زیادہ توجہ ہوتی ہے اور پرانی چیز کی طرف کم توجہ ہوتی ہے۔ اگر
یہاں سے واپس جا کر پندرہ بیس دن تک کارروائی نہ سنائی جائے تو لوگوں کا جوش آہستہ
آہستہ سرد ہو جاتا ہے لیکن اگر جاتے ہی انہیں کارروائی سنائی جائے اور بتایا جائے کہ یہاں
رکن کن باتوں پر بحث ہوئی ہے اور کون کون سے امور کے متعلق جماعت نے متفقہ طور پر
اپنے اوپر ذمہ داری لی ہے تو اُن میں بھی عمل کرنے کی تحریک پیدا ہو اور وہ مرکزی کاموں
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
میں پہلے سے زیادہ دلچسپی لینے لگ جائیں ۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ یہاں سے اپنی اپنی
جماعتوں میں واپس جاتے ہی جلسہ کریں اور دوستوں کو تمام کارروائی سنائیں ۔ اگر آپ
لوگ جاتے ہی اپنی جماعت کے دوستوں سے کہیں کہ جلدی جلسہ کرو ہم نہایت ضروری
باتیں سنانا چاہتے ہیں تو آپ لوگ یہ سمجھ لیں کہ آدھی فتح آپ کی اُسی وقت ہو جائے گی،
اور لوگ یہ سمجھنے لگ جائیں گے کہ کوئی بڑا اہم معاملہ ہے جس کے لئے اتنی جلدی جلسہ کا
انتظام کرنے کی ضرورت محسوس کی جارہی ہے اور اُن کی فطرت باتوں کو قبول کرنے کے
لئے تیار ہو جائے گی ۔ میں نے خود اس کا نظارہ دیکھا ہوا ہے کہ کس طرح لوگوں کی فطرت
پر ان باتوں کا گہرا اثر ہوتا ہے بلکہ بعض لوگ تو اپنی سادہ لوحی کی وجہ سے دھوکا بھی کھا جاتے
ہیں ۔
حضرت خلیفہ اوّل جب وفات پاگئے تو مولوی محمد علی صاحب نے ایک ٹریکٹ لکھا جو
باہر سے آنے والے تمام والے تمام دوستوں میں تقسیم کیا گیا ۔ اُس ٹریکٹ کا مضمون یہ تھا تھا کہ آئندہ
خلافت کا سلسلہ جاری نہیں ہونا چاہئے اور یہ کہ نہیں ہونا چاہئے اور یہ کہ حضرت خلیفہ امسیح اوّل کی بیعت بھی انہوں
نے بطور خلیفہ کے نہیں کی تھی بلکہ ایک پیر اور صوفی سمجھ کر کی تھی ۔ یہ ٹریکٹ مجھے رات کو اُس
وقت ملا جب کہ میں تہجد پڑھنے کے لئے اُٹھا اور مجھے بتایا گیا کہ یہ ٹریکٹ تمام راستہ میں
تقسیم کیا گیا ہے ایسے وقت میں ایک مومن سوائے اس کے کیا کر سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے
حضور گر جائے ۔ چنانچہ میں نے خود بھی دعائیں کرنا شروع کر دیں کہ اللہ تعالی اس فتنہ سے
جماعت کو محفوظ رکھے اور دوسرے لوگوں کو بھی جگایا کہ اُٹھو اور دعائیں کرو۔ جب بعد میں
ہمارا اور غیر مبائعین کا اختلاف بڑھ گیا اور یہ خبر غیر مبائعین تک بھی پہنچ گئی کہ میں نے ایک
رات اس اس طرح لوگوں کو جگایا تھا تو ایک دن " پیغام صلح نے بڑے جلی عنوانات سے
لکھا جماعت احمد یہ قادیان بہ قادیان کی سازش کا پتہ چل گیا۔ ایک عظیم الشان انکشاف ۔ نیچے لکھا تھا
میاں غلام محمد صاحب تاجر اکھنور نے بیان کیا ہے کہ اُس رات مرزا محمود اُٹھ اُٹھ کر لوگوں کو
جگاتے رہے اور کہتے رہے کہ اُٹھ کر نمازیں پڑھو اور دعا کرو۔ غرض جو بات ہیڈنگ کے
نیچے لکھی گئی بالکل درست تھی مگر ہیڈنگ میں یہ ظاہر کیا گیا کہ کوئی اہم فریب پکڑا گیا ہے۔
بعض مخلص دوستوں کے خطوط بڑی گھبراہٹ کے میرے نام آئے کہ ”پیغام صلح میں جو خبر
۔
دو
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
شائع ہوئی ہے اس کی کیا حقیقت ہے اور میں نے ان کو جواب میں لکھ دیا آپ ہیڈنگ سے
نہ گھبرائیں ، خبر پڑھیں اور غور کریں کہ کیا نماز پڑھنے اور دعا کرنے کو کہنے میں کوئی فریب
ہوا کرتا ہے؟ اگر نمازیں پڑھنا اور دعائیں کرنا سازش کہلاتا ہے تو بے شک میں نے سازش
کی تھی لیکن اگر یہ سازش نہیں تو محض عنوان دیکھ کر آپ کیوں گھبرا گئے ۔ آپ یہ بھی تو دیکھتے
کہ نیچے کیا لکھا ہے۔ غیر مبائعین نے دراصل پہلے ہی اندازہ لگا لیا تھا کہ حضرت خلیفہ اول
اتنے دنوں تک فوت ہو جائیں گے اور یہ ٹریکٹ انہوں نے پہلے سے چھپوا رکھا تھا تا کہ جب
آپ کی وفات ہو تو اُس وقت لوگوں میں تقسیم کرنا شروع کر دیں۔ چنانچہ ادھر آپ کی وفات
ہوئی اُدھر اُنہوں نے یہ ٹریکٹ بانٹنا شروع کر دیا ۔ ہم اگر اُن کی طرح بدظنی سے کام لینے
والے ہوتے تو اُن کے اِس طریق عمل کو دیکھ کر کہہ سکتے تھے کہ انہوں نے حضرت خلیفہ اول
کو زہر دے دیا تھا کیونکہ ادھر آپ کی وفات ہوئی اُدھر اُن کا ٹریکٹ تقسیم ہونا شروع ہو گیا۔
بہر حال اتنا واقعہ ضرور ہوا کہ میں نے اُس رات بعض دوستوں کو جگایا اور انہیں دعائیں
کرنے کے لئے کہا۔ لیکن چونکہ ”پیغام صلح ،، کا عنوان اس رنگ کا تھا کہ ایک عظیم الشان
سازش کا انکشاف ہو گیا اس لئے کئی احمدیوں کی میرے نام چٹھیاں آگئیں اور انہوں نے
سمجھا کہ واقعہ میں کوئی سازش ہوئی ہے۔ پس اگر بُرے رنگ میں ایک واقعہ کو بیان کر کے
لوگوں کی توجہ کو کھینچا جا سکتا ہے تو ایک صحیح واقعہ کو اچھے پیرا یہ میں بیان کر کے لوگوں کی توجہ کو
کیوں کھینچا نہیں جا سکتا۔ پس اگر آپ لوگ یہاں سے جاتے ہی جماعت کے دوستوں پر
زور دینا شروع کر دیں گے کہ جلدی جلسے کا انتظام کرو ہمارے پاس ایک امانت ہے جو ہم
نے آپ لوگوں تک پہنچانی ہے۔ تو لوگوں کی طبائع ان نیک تحریکات کو قبول کرنے کے لئے
آدھی پہلے ہی تیار ہو جائیں گی اور جو کسر باقی رہ جائے گی وہ باتیں سن کر پوری ہو جائے
گی۔
66
پھر میں جماعت کے نمائندوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں کہ اُن کا کام اپنی
جماعت کے لوگوں کو صرف کارروائی سنا دینا نہیں بلکہ متواتر اور مسلسل اُن تک ان باتوں کو
پہنچاتے رہنا ہے ہر نمائندہ جو مجلس شوریٰ میں شامل ہوتا ہے اس کی نمائندگی یہاں کی
کارروائی کے اختتام کے ساتھ ختم نہیں ہو جاتی بلکہ وہ ایک سال تک جماعت کا نمائندہ رہتا
XXXXXX
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہے اور اس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ سارا سال لوگوں کو تحریک کرتا رہے اور وہ باتیں اُنہیں بار بار
بتائے جو یہاں پاس ہوئی ہیں ۔ پس یہ مت سمجھو کہ آپ لوگوں کی نمائندگی صرف تین روز کی
نمائندگی ہے۔ جس دن کوئی شخص بطور نمائندہ منتخب ہوتا ہے اس دن سے لے کر اگلی مجلس شوری
کے نئے انتخاب کے موقع تک وہ جماعت کا نمائندہ رہتا ہے اور جس طرح ایک نمائندہ کا
فرض ہے کہ وہ اپنی جماعت کے خیالات ہم تک پہنچائے ، اسی طرح اس کا یہ بھی فرض ہے
کہ وہ ہماری باتیں جماعت کے لوگوں تک پہنچائے ۔ گویا پہلے وہ جماعت کی طرف سے
نمائندہ بن کر ہمارے پاس آتا ہے اور پھر ہمارا نمائندہ بن کر جماعت کے پاس جاتا ہے اور
اس کا فرض ہوتا ہے کہ جب تک نئی مجلس شوری کے لئے نیا انتخاب نہیں ہوتا اُس وقت تک
وہ اپنے آپ پ کو نمائندہ سمجھے اور یہاں کی پاس شدہ تجاویز بار بار جماعت کے سامنے دُہراتا
رہے۔ پس یہ مت سمجھیں کہ آپ لوگوں کی شوری کی نمائندگی آج ختم ہو گئی ہے، آپ کی
نمائندگی ختم نہیں ہوئی بلکہ سال کے آخر تک جاری رہے گی اس لئے جب تک نیا انتخاب نہ
ہو آپ کا فرض ہے کہ آپ جماعت میں بیداری پیدا کریں اور اس کی سستی کو دور کرنے کی
کوشش کرتے رہیں ۔
نشانات کا ظہور یاد رکھو شستی اور غفلت کسی حالت میں بھی اچھی نہیں ہوتی مگر اس
زمانہ میں جب کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان پر نشان ظاہر ہو رہے
ا
ہیں سستی اور غفلت سے کام لینا خدا تعالیٰ کو اپنے اوپر ناراض کرنا ہے۔ آج وہ زمانہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کے نشانات بارش کی طرح برس رہے ہیں اور اس کثرت اور تواتر کے ساتھ ظاہر ہو
رہے ہیں کہ کوئی بڑا ہی بے حیا ہو گا جو انکار کرے اور کہے کہ میں نے خدا تعالیٰ کے نشانات کا
مشاہدہ نہیں کیا۔ آپ لوگوں نے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہزاروں
نشانات دیکھے اور اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا کہ کس طرح خدا تعالیٰ کی باتیں پوری ہوئیں۔
پھر اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے مجھے اس کثرت سے اخبار غیبیہ سے اطلاع دی کہ اس کی مثال
میری خلافت کے گزشتہ کئی سالوں میں نہیں ملتی ۔ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس زمانہ
میں بعض نہایت ہی اہم تغیرات پیدا کرنے والا ہے اور وہ ان تغیرات کی داغ بیل کے لئے
نشان پر نشان ظاہر کر رہا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکتا کہ کوئی شخص عقل و سمجھ کا ذرا بھی مادہ رکھتے
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہوئے ان نشانات کی عظمت سے انکار کر سکے ۔ بڑے بڑے اہم انقلابات دنیا میں ہوئے
اور قریباً سب کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مجھے قبل از وقت خبر دے دی اور ایسے ایسے نشانات ظاہر
کئے کہ اُن کو دیکھ کر یہ ماننا پڑتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء دنیا میں کوئی خاص تغییر رونما کرنا ہے۔
حضرت خلیفہ اول کی وفات کے قریب بھی ایسی خوابوں میں بڑی زیادتی ہو گئی تھی اور اُن تمام
فتنوں کی خبر دے دی گئی تھی جو غیر مبائعین کے ذریعہ جماعت میں پیدا ہونے والے تھے اور
اب پھر اس کثرت سے مجھے رویا اور الہام ہوئے ہیں کہ دنیا کا کوئی اہم واقعہ نہیں ہوتا جس
کے متعلق اللہ تعالیٰ مجھے قبل از وقت علم نہیں دے دیتا۔ یہ سب رویا اور کشوف اور الہامات
بلا وجہ نہیں بلکہ کسی عظیم الشان تغیر پر دلالت کرتے ہیں ۔
اس زمانہ میں ایک عظیم الشان تغیر تو وہ تھا جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی یہ
پیشگوئی پوری ہوئی کہ کئی چھوٹے ہیں جو بڑے کئے جائیں گے اور کئی بڑے ہیں جو چھوٹے
کئے جائیں گے اے اور ایک اور عظیم الشان انقلاب وہ ہے جو دنیا میں اب پیدا ہونے والا
ہے۔ خدا تعالیٰ نے مجھے اس کے متعلق کئی رؤیا دکھائے ہیں اور بتایا ہے کہ ہم ہی ہیں جو اس
انقلاب عظیم میں خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے وا نے والے ہیں۔ میں نے اسی مجلس شوری میں
آج سے پندرہ سال پہلے ایک تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دس سال کے اندر اندر یہ تغیرات
رونما ہو جائیں گے کیلئے یہ ۱۹۲۷ء کی بات ہے۔ عین دس سال کے بعد ۱۹۳۷ء ۱۹۳۷ء میں ہٹلر کی
شورش شروع ہوئی اور پھر موجود جنگ میں دنیا مبتلا ہو گئی ۔
اسی طرح اللہ تعالیٰ نے میری زبان سے تحریک جدید کی میعاد کو دس سال تک
بڑھانے کا اعلان کرایا اور میں دیکھ رہا ہوں کہ آج دنیا میں جو آواز بھی اُٹھتی ہے اسی کی
تصدیق کرنے والی ہوتی ہے۔ آجکل جنگ کے بڑے بڑے ماہرین یہ کہہ رہے ہیں کہ
۱۹۴۳ ء لڑائی کے لحاظ سے انتہائی جوش کا سال ہوگا اور ۱۹۴۴ ء یا ۱۹۴۵ء میں لڑائی کا خاتمہ
ہو جائے گا اور یہی میعاد تحریک جدید کے اختتام کی ہے ۔ پس وہ باتیں جو اللہ تعالیٰ نے مجھ
پر اپنے جلی یا خفی الہام کے ذریعہ ظاہر کیں واقعات اس کی تصدیق کر رہے ہیں اور دنیا
ایسے انقلاب کی طرف آرہی ہے جو اُسے پہلی حالت سے بدل کر کچھ کا کچھ بنا دے گا ۔
اسی طرح اب پھر مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بعض باتیں بتائی گئی ہیں۔ پہلے تو میں
خطابات شوری جلد دوم
۷۲۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
نے یہ سمجھا تھا کہ شاید یہ خبریں اس وقت کے متفرق واقعات کے متعلق ہیں۔ مگر بعد میں
مجھے غور کرنے سے معلوم ہوا کہ وہ رویا اور کشوف اِس وقت کے متفرق واقعات پر پر مشتمل
نہیں بلکہ اس تغیر کے بعد ایک اور نئے تغیر کی خبر دے رہے ہیں ۔ ان خوابوں سے معلوم ہوتا
ہے کہ اس جنگ کے خاتمہ پر ایک بہت بڑا حملہ ایک یورپین حکومت کی طرف سے اسلام پر
ہونے والا ہے اور وہ دنیا میں اپنا اقتدار بڑھا کر اس رنگ میں کوشش کریں گے کہ اُن کی
کوششوں سے اسلام کو ضعف پہنچنے کا خطرہ ہوگا ۔ آجکل وہ حکومت انگریزوں کی دوست ہے
لیکن مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فتح اور کامیابی کے بعد یہ لوگ اسلام پر حملہ
کرنے کی کوشش کریں گے۔ میں نہیں کہہ سکتا یہ تحریک کس شکل میں ہوگی ، لیکن بہر حال
اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے بتایا گیا ہے کہ اس ملک کی یہ کوشش اسلام کے لئے خطرناک
ہوگی اور پھر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس کا علاج کسی ظاہری تدبیر سے نہیں ہو سکتا۔ اس کے
لئے دعائیں ہی کارگر ہتھیار ثابت ہوں گی اور انہی دعاؤں سے تمہیں کام لینا چاہئے ۔ میں
سمجھتا ہوں لڑائی کا یہ سلسلہ جو اس وقت جاری ہے، زیادہ عرصہ تک نہیں رہ سکتا ۔ ۱۹۴۵ء
کے پہلے نصف حصہ میں یا تو جنگ بالکل ختم ہو جائے گی یا ایسی صورت اختیار کر لے گی کہ
انسان اطمینان کے ساتھ یہ کہہ سکے گا کہ اس لڑائی کا کیا انجام ہوگا اور اس کی بنیاد اسی سال
یعنی ۱۹۴۳ء میں پڑے گی مگر یہ فتنے ابھی ختم نہیں ہوں گے اللہ تعالیٰ ان فتنوں کو لمبا کرے گا
اور لمبا کرتا چلا جائے گا تا کہ وہ قوم اس عرصہ میں تیار ہو جائے جس نے آئندہ دنیا کی حکومتیں
اپنے ہاتھ میں لینی ہیں۔
سورہ کہف میں ذکر آتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اپنے ساتھی کے ساتھ جا رہے
تھے کہ انہوں نے ایک دیوار دیکھی جو گر رہی تھی ۔ انہوں نے دیوار کو بغیر کسی اجرت کے
دوبارہ کھڑا کر دیا اور اسے گرنے سے محفوظ کر دیا ۔ پھر اللہ تعالیٰ اس سورۃ میں یہ بتاتا ہے کہ
دیوار کو مضبوط بنانے میں حکمت یہ تھی کہ اس کے نیچے دو یتیم بچوں کا خزانہ تھا اور اللہ تعالیٰ
چاہتا تھا کہ جب تک وہ بچے جوان نہ ہو جائیں اُن کا خزانہ دیوار کے نیچے محفوظ رہے۔
جنگ کی موجودہ حالت بھی ایسی ہی ہے مگر وہاں تو دیوار بنانے سے خزانہ محفوظ رہا تھا اور
یہاں دیواریں گرانے سے خزانہ محفوظ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ ان دُنیوی عمارتوں
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
کو گرا رہا ہے مگر بجائے اس کے کہ وہ یکدم سب عمارتوں کو گرائے اُن کو آہستہ آہستہ گرا رہا
ہے کیونکہ وہ لوگ جن کے سپرد اس عمارت کی نئی تعمیر ہے وہ خدا تعالیٰ کے انجینئرنگ کالج
میں اس وقت پڑھ رہے ہیں اور ابھی اپنی تعلیم سے فارغ نہیں ہوئے ۔ ! ہوئے ۔ پس اگر آج تمام
عمارتیں یکدم گر جائیں تو چونکہ وہ لوگ جنہوں نے کئی عمارتیں کھڑی کرنی ہیں ابھی اپنی تعلیم
کی تکمیل نہیں کر سکے اس لئے خلا رہ جائے گا۔ اسی وجہ سے خدا تعالیٰ آہستہ آہستہ ان
دیواروں اور مکانات کو گرا رہا ہے ۔ آج ایک دیوار کو گراتا ہے تو کل دوسری دیوار کو گرا دیتا
ہے۔ آج ایک چھت اُڑاتا ہے تو کل دوسری چھت کو اُڑا دیتا ہے آج ایک کمرہ کو گراتا ہے تو
کل دوسرے کمرے کو گرا دیتا ہے۔ اسی طرح وہ آہستہ آہستہ اور قدم بقدم دنیا کی تمام
عمارتوں، دنیا کے تمام مکانوں اور دنیا کے تمام سامانوں کو گرا رہا، مٹا رہا اور تباہ و برباد کر رہا
ہے اور اس کا منشاء یہ ہے کہ وہ اُس وقت تک ان عمارتوں کو مکمل طور پر بر باد نہ کرے جب
تک خدا تعالیٰ کے کالج میں جو لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ اس کالج سے تعلیم حاصل
کر کے فارغ نہ ہو جائیں اور ان پر قبضہ کرنے کے لئے تیار نہ ہو جائیں ۔ پس یہ رستہ ہے
جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہماری جماعت کی ترقی کے لئے کھولا گیا ہے۔ یہ تغیر ایک دن ہوگا
اور ضرور ہو گا مگر آہستگی سے اس لئے ہو رہا ہے تا کہ وہ لوگ جنہوں نے اس پر قبضہ کرنا ہے
پوری طرح تیار ہو جائیں اور خدا تعالیٰ کے کالج میں تعلیم حاصل کر لیں ۔
میں نے گزشتہ ایام میں ایک خطبہ جمعہ میں بیان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو
دنیا کی خرابیوں کی اصلاح کے لئے کھڑا کیا ہے اور آپ اُس کے مدرسہ میں تعلیم حاصل
کرد
کر رہے ہیں تا کہ آپ جب تعلیم سے فارغ ہو جائیں تو ان مدرسوں کی جگہ کام کریں جو
آج دنیا کو تعلیم دے رہے ہیں ، مگر میں نے بتایا تھا کہ ابھی تک ہماری جماعت میں یہ قابلیت
پیدا نہیں ہوئی کہ ظاہری علوم میں جو لوگ ماہر ہیں وہ ان کو تعلیم دے سکے۔ یہ نہیں کہ اس
کے سامان موجود نہیں ، سامان موجود ہیں بلکہ ایک مثال بھی تمہارے سامنے موجود ہے۔ میں
کسی مدرسہ میں نہیں پڑھا مگر میں خدا تعالیٰ کے فضل سے قابلیت رکھتا ہوں کہ دنیا کے بڑے
سے بڑے علوم کے ماہرین کو اسلامی تعلیم کے مقابلہ میں ساکت اور خاموش کرا سکوں۔
میرے لئے اس قابلیت کے حصول میں جسمانی سامان محمد نہیں ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
اپنے روحانی علوم سے ہمیشہ میری مدد فرمائی اور اب میں ایک وسیع تجربہ کے بعد خدا تعالیٰ
کے فضل سے یہ دعوی کرتا ہوں کہ دنیا کے کسی فن کا ماہر آ جائے اور وہ اسلام کی تعلیم پر
اعتراض کرے ، میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اُسے ہر رنگ میں ساکت اور خاموش کرا سکتا
ہوں ۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی کج بحث ہو اور وہ باتیں کرتا چلا جائے ایسی صورت میں گو بظاہر
اُس کی کج بحثی کو دیکھتے ہوئے میں ہی خاموش ہو جاؤں مگر دلائل کے میدان میں وہ میرا
مقابلہ نہیں کر سکتا اور جو لوگ اس گفتگو کو سننے والے ہوں وہ یہ کہنے پر مجبور ہوں گے کہ اس کا
ہر اعتراض باطل ہے اور اسلام کی تعلیم پر واقعہ میں کوئی اعتراض نہیں پڑ سکتا۔ یہ میرا تجربہ
ہے اور اس تجربہ کی بناء پر میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی اس امر میں تردد
نہیں ہونا چاہئے کہ ہم دُنیا کو سکھا سکتے اور اسے اپنی شاگردی میں رکھ کر پڑھا سکتے ہیں۔ دُنیا
کا بڑے سے بڑا فلا سفر آ جائے ، دنیا کا بڑے سے بڑا علم النفس کا ماہر آ جائے ، دُنیا کا بڑے
سے بڑا حساب دان آجائے ، دُنیا کا بڑے سے بڑا سائنس دان آجائے، ہائے ، اور وہ اسلامی اسلامی تعلیم
پر اعتراض کرے تو جہاں تک مذہب کا تعلق ہے ہم اسلامی تعلیم کی برتری کو ایسے رنگ میں
ثابت کر سکتے ہیں کہ اُسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ فی الواقع اسلام کی تعلیم دنیا کے تمام مذاہب
کی تعلیمات سے زیادہ اعلیٰ ہے۔ اور اگر وہ خود تعصب کی وجہ سے تسلیم نہ کرے تو اُس مجلس
کے حاضرین تسلیم کریں گے کہ بات انہی کی سچی ہے۔
اب دیکھ لو میری دُنیوی تعلیم کوئی نہیں ۔ پھر جب میں دنیا کے کسی بڑے سے بڑے
عالم سے نہیں ڈرتا تو جو لوگ تعلیم میں مجھ سے بہت زیادہ ہیں کوئی وجہ نہیں کہ وہ خوف کھائیں
اور سمجھیں کہ وہ دنیا کو تعلیم نہیں دے سکیں گے ۔ اگر خدا تعالیٰ نے مجھے اپنے فضل سے نئے
نئے علوم سکھائے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ اُن کو نہ سکھائے ۔ ضرورت صرف اِس بات کی ہے
کہ آپ لوگ اپنے اندر انقلاب پیدا کریں اور اپنی مرضی خدا تعالیٰ کی مرضی کے مطابق بنا
دیں۔ خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ جماعت کے سامنے علوم کا ایک دریا بہا دیا مگر مجھے افسوس
ہے کہ جماعت نے اُن علوم سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کی ۔ اگر وہ کوشش کرتے اور
اللہ تعالیٰ کے اُن عطا کردہ علوم سے فائدہ اُٹھاتے تو آج وہ نئے انقلاب کے بعد دنیا کی
باگ ڈور سنبھالنے کے لئے اپنے آپ کو تیار پاتے۔
خطابات شوری جلد دوم
۷۳۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
گزشتہ جنگ عظیم سے لے کر اس وقت تک اللہ تعالیٰ نے وقتاً فوقتاً اس کے مختلف
حصے مجھ پر منکشف کئے جس کا ایک حصہ وہ تقریر بھی ہے جو میں نے اس سال جلسہ سالانہ پر
کی ۔ اگر اس کو بھی مد نظر رکھ لیا جائے تو ایک نہایت ہی مکمل صورت اس انقلاب عظیم کی بن
سے ہر
جاتی ہے جو اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کے ذریعہ پیدا کرنا چاہتا ہے اور ہمارے اندر وہ
احساس اور بیداری پیدا ہو ہو سکتی ہے جو اس انقلاب کے لئے ہم میں
ہر شخص کے اندر
ہونی چاہئے مگر بہت سے دوستوں نے ان امور کی اہمیت کو نہ سمجھا اور اس وجہ سے اُنہوں
نے ان باتوں کو یاد نہ رکھا حالانکہ دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو آواز بلند کی جاتی ہے
خدا تعالیٰ کا قاعدہ ہے کہ اُس کے مطابق دنیا کے گوشہ گوشہ سے آوازیں اُٹھنی شروع ہو جاتی
ہیں۔ ہمارے ہاں سب سے پہلے انقلاب کا لفظ استعمال ہوا اور جب ہم نے یہ کہنا شروع
کیا کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ذریعہ دنیا میں انقلاب پیدا کرنا چاہتا ہے تو رفتہ رفتہ ہر ملک اور
علاقہ سے انقلاب انقلاب کی آوازیں اُٹھنی شروع ہو گئیں ۔ یورپ بھی آج نیو آرڈر کے
لئے بیتاب ہو رہا ہے اور باقی دنیا کے لوگ بھی خواہ مشرقی ہوں یا مغربی انقلاب کے انتظار
میں بیٹھے ہیں ۔ پس یہ آواز جو آج دنیا کے گوشہ گوشہ اور کونہ کونہ سے اُٹھ رہی ہے یہ بھی بتاتی
ہے کہ آئندہ دنیا میں کوئی بہت بڑا انقلاب پیدا ہونے والا ہے اور چونکہ یہ انقلاب اسلام
نے ہی پیدا کرنا ہے اس لئے جب تک دوست اسلامی تعلیم کو سمجھ کر اُس پر عمل نہیں کرتے ، وہ
اس انقلاب سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتے ۔ ہماری جماعت میں صرف چند افراد ایسے ہیں جنہوں
نے حقیقت کو سمجھا اور اس کے مطابق وہ کارروائی کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں مگر
چند افراد کی جد و جہد جماعتی جدو جہد کی قائم مقام نہیں ہو سکتی ۔
مغربیت کے زوال کی پیشگوئی میں نے پہلے بھی بارہا کہا ہے اور اب پھر بڑے زور سے کہتا ہوں کہ دنیا میں مغربیت نے کافی
حکومت کر لی۔ اب خدا تعالیٰ کا منشاء نشاء ہے کہ وہ مغربیت کو کچل کر رکھ دے۔ کر رکھ دے۔ جو لوگ ڈرتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ مغربیت کا مقابلہ کس طرح ہو سکتا ہے، پر وہ قائم رہتا ہوا نظر نہیں آتا ،
مردوں اور عورتوں کے آزادانہ میل جول کو کس طرح روکا جاسکتا ہے، یہ چیزیں ضروری ہیں روکا جاسکتا ہے، یہ چیزیں ضروری ہیں
اور اگر ہم ان امور میں مغربیت کی پیروی نہ کریں تو کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ وہ لوگ یاد
خطابات شوری جلد دوم
رکھیں کہ و
۷۳۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۳ء
ہ وہ اپنے اِن افعال سے اسلام اور احمدیت احمدیت کی کامیابی کے راستہ میں روڑے اٹکا
رہے ہیں۔ یہ چیزیں مٹنے والی ہیں ، مٹ رہی ہیں اور مٹ جائیں گی ۔ ابھی تم میں سے کئی
لوگ زندہ ہوں گے کہ تم مغربیت کے درو دیوار اور اس کی چھتوں کو گرتا ہوا دیکھو گے اور
مغربیت کے ان کھنڈرات پر اسلام کے محلات کی نئی تعمیر مشاہدہ کرو گے۔ یہ کسی انسان کی
باتیں نہیں بلکہ زمین و آسمان کے خدا کا فیصلہ ہے اور کوئی نہیں جو اس فیصلہ کو بدل سکے ۔ پس
ہماری طاقت کا کا سوال سوا نہیں ا۔ ۔ نہ ہم نے پہلے کبھی کہا کہ یہ تغیر ہماری طاقت سے ہوگا ہوگا اور نہ
آئندہ کبھی کہہ سکتے ہیں ہم جو کچھ کہتے ہیں وہ یہ ہے کہ اس تغیر کا خدا نے وعدہ کیا ہے اور
خدا تعالیٰ کے وعدوں کے اٹل ہونے کا ہم اپنی زندگی میں بارہا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ پس کوئی
وجہ نہیں کہ اس مشاہدہ کے بعد ہمارے ایمانوں میں تزلزل پیدا ہو، ہمارے اعتقادات میں
کمزوری رونما ہو ۔ یقیناً دنیا گھٹنوں کے بل گر کر عاجزی کرتی اور دانت پیستی ہوئی ہمارے
سامنے آئے گی اور اسے اپنے اس موجودہ نظام کو توڑ کر اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے ایک نیا
نظام اسلام کی تعلیم کی شکل میں اپنے لئے قبول کرنا پڑے گا۔ پس تم مت ڈرو کہ اگر ہم نے
پردہ یا مخلوط تعلیم کے خلاف آواز بلند کی تو لڑکیاں بغاوت کر دیں گی یا لڑکیوں کے ماں باپ
بغاوت کر دیں گے ۔ ان لڑکیوں اور ان کے ماں باپ کا تو کیا ذکر ہے، وہ ہے، وہ لوگ جو ان
خیالات کے بانی ہیں وہ خود گھٹنوں کے بل گر کر ہم سے معافی مانگنے والے ہیں ۔ پس یہ کبھی
نہیں ہو سکتا کہ ہماری عورتیں بے پرد ہوں اور ہمیں ان کے مقابلہ میں ندامت اور شرمندگی
حاصل ہو بلکہ وہ خود ہزار ندامت اور پشیمانی سے اپنی گردنیں جھکائے ہوئے ہمارے
سامنے حاضر ہوں گے اور اُنہیں اقرار کرنا پڑے گا کہ وہ غلط راستہ پر چل رہے تھے۔ تھے ۔ صحیح
راستہ وہی ہے جو اسلام نے پیش کیا ۔ یہ خدا کا فیصلہ ہے اور اس فیصلہ کے نفاذ کو دنیا کی کوئی
طاقت، دنیا کی کوئی حکومت اور دنیا کی کوئی بادشاہت روک نہیں سکتی۔ پس تم مت گھبراؤ کہ
زمانہ کے حالات اسلامی تعلیم کے مخالف ہیں۔ دلوں کا بدلنا اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ اگر
خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہو کہ وہ دنیا کا اس رنگ میں نقشہ پلٹ دے کہ سب لوگوں نے اپنے
ہاتھ میں دو دو گز لمبی تسبیحیں رکھی ہوئی ہوں اور سر پر لمبے لمبے بال ہوں۔ نیلے تہ بند
باندھے ہوئے ہوں اور گھی کی مالشیں کرواتے ہوں تو یقیناً خدا تعالیٰ ایسا ہی کر کے دکھا دے