مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء

خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء)

خطابات شوری جلد سوم
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
منعقدہ ۷ تا ۹ ر ا پریل ۱۹۴۴ء ۔ بمقام قادیان )
پہلا دن
دعا جماعت احمدیہ کی چوبیسویں مجلس مشاورت تعلیم الاسلام کالج قادیان کے ہال میں ہے تا
۹ را پریل ۱۹۴۴ء منعقد ہوئی ۔ افتتاحی اجلاس ۷ را پریل کو نماز ظہر وعصر کے بعد پانچ بجے
-
راپریل
شروع ہوا ۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد حضور نے فرمایا :-
اب میں دعا کر دیتا ہوں سب دوست میرے ساتھ دعا میں شریک ہوں جیسا کہ میں
نے بار بار ان دنوں میں اعلان کرایا ہے قرآن کریم کی بعض دعا ئیں ایسی ہیں جو رسولوں
کے صحابہ اور ان کے زمانہ کے لوگوں کے لئے خصوصیت کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں کیونکہ ان
دعاؤں میں مشکلات کی دُوری اور حصولِ امداد کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے
اُن سب کا تفصیلاً ذکر کیا گیا ہے۔ پس وہ دعا ئیں اس لحاظ سے بہترین دعا ئیں ہیں کہ ان
میں تمام ایسی باتوں کے متعلق اللہ تعالیٰ کے حضور عاجزانہ التجا کی گئی ہے جو قوموں کی ترقی
کے لئے ضروری ہیں اور اُن تمام روکوں کو دور کرنے کی استدعا کی گئی ہے جو انبیاء کی
جماعتوں کی ترقی میں حائل ہوتی ہیں ۔ پس بجائے خاموش دعا کرنے کے میں وہ دعائیں
66
بلند آواز پڑھتا جاتا ہوں تا کہ دوست میرے ساتھ ان دعاؤں میں شریک ہوں ۔“
اس کے بعد حضور نے حسب ذیل قرآنی دعائیں نہایت رقت اور سوز کے ساتھ
بآواز بلند پڑھیں اور ایک ایک دعا کو بار بار دہرایا ۔ حضور کے ساتھ تمام مجمع بھی یہ دعائیں

خطابات شوری جلد سوم
پوری رقت اور سوز سے دُہراتا گیا۔
لد
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ا: رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلَتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔ رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا
اَنزَلَتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ ۔ رَبَّنَا آمَنَّا بِمَا أَنزَلَتَ وَاتَّبَعْنَا
الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ۔
: رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْراً وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ۔
: رَّبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِياً يُنَادِى لِلا يُمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَامَنَّا رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا
ذُنُوبَنَا وَكَفِّرُ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ
: رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَكَفِّرْ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ۔ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا
وَكَفِّرُ عَنَّا سَيِّئَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ۔
ه : رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ
الْمِيعَادَ ۔
: رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَاَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَأَنتَ خَيْرُ
الْوَارِثِينَ۔ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرُدًا وَأَنتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ۔
: بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيتْ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيتْ يَا أَرْحَمَ
الرَّاحِمِينَ بِرَحْمَتِكَ نَسْتَغِيْتْ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ۔
افتتاحی تقریر دُعا کے بعد حضور نے افتتاحی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے تشہد ، تعوذ اور اور
سورة فاتحہ کی تلاوت کی اور فرمایا :-
مومن کا ہر ایک کام ہی غیر معمولی ہوتا اور اپنے اندر ایک بیج کی سی کیفیت رکھتا ہے
لیکن بعض کام اپنی ذات میں خاص طور پر اہمیت رکھتے ہیں اور بہت بڑے نتائج پیدا کرنے
کا موجب بن جاتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ہمارا آج کا اجلاس بھی اسی قسم کا ایک رنگ رکھتا
ہے کیونکہ یہ پہلا اجلاس ہے جو اللہ تعالیٰ کے اس انکشاف کے بعد منعقد ہو رہا ہے کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وہ پیشگوئیاں جو اُن کے ایک بیٹے کے زمانہ میں
اسلام اور احمدیت کی فتوحات کے ساتھ تعلق رکھتی تھیں وہ آج خدا نے میرے ساتھ وابستہ
فرمائی ہیں۔ ہزاروں لوگ ہماری جماعت میں ایسے تھے جن کے دلوں میں یہ خواہش پیدا ہوتی تھی

خطابات شوری جلد سوم
♡
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کہ کاش ! وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں ہوتے اور اُن کو آپ سے
ملنے اور باتیں کرنے کا موقع ملتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں مجھے
چونکہ خدا نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بروز قرار دیا ہے اس لئے
ع
صحابہ سے ملا جب مجھ کو پایا
وہ شخص جس نے مجھ کو پالیا اللہ تعالیٰ اس کے لئے ایسے سامان پیدا کر دے گا کہ وہ صحابہ
سے جا ملے گا ۔
صحابہ سے ملنے کے معنے میں گزشتہ ایام میں اپنے ایک خطبہ کے ذریعہ وا کے ذریعہ واضح کر چکا ہوں
کہ صحابہ سے ملنے کے معنے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے نہیں ہیں بلکہ صحابیت کا مقام حاصل کرنے میں خود انسان کے
اعمال کا بہت بڑا دخل ہوتا ہے۔ چنانچہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آنے
والوں میں سے کئی ایسے لوگ ہیں جو گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھ سکے تھے
مگر انہوں نے ایسے رنگ میں اعمال کئے جن سے اُن کی اس کوتاہی کا کفارہ ہو گیا اور باوجود
اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ جسمانی طور پر نہیں ملے تھے خدا تعالیٰ نے
روحانی طور پر آپ سے ملا دیا اور اس طرح آپ کے صحابہ میں وہ شامل ہو گئے ۔ اس کے
مقابلہ میں کئی لوگ ایسے تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں تھے اور وہ
آپ سے ملتے بھی رہتے تھے مگر ان کے دلوں میں چونکہ ایسی تبدیلی پیدا نہ ہوئی جو ان کو اللہ تعالیٰ
کے قرب میں بڑھا دیتی اس لئے باوجود رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت میں
والی
بیٹھنے کے اور باوجو د رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کلام سننے کے وہ صحابی نہیں کہلائے
بلکہ منافق کہلائے ۔ صحابی ایک ایسا لفظ ہے جو صرف کسی نبی کی محبت میں بیٹھنے والے پر
اطلاق نہیں پاتا بلکہ اس میں یہ حقیقت بھی مضمر ہوتی ہے کہ اس شخص کے اندر ایمان اور
اخلاص اور ایثار کے لحاظ سے ایسی تبدیلی پیدا ہو جو اُسے اپنے متبوع کا مصاحب بننے کے
قابل بنا دے۔ دیکھو بادشاہ کے دربار میں بیٹھنے کا اُن لوگوں کو اتنا موقع نہیں ملتا جتنا
ملازموں اور خادموں کو ملتا ہے مگر ملازموں کو مصاحب نہیں کہتے حالانکہ جہاں تک بادشاہ
کے دربار میں آنے جانے کا سوال ہے یہ موقع ملازموں کو زیادہ حاصل ہوتا ہے مگر نہ تو

خطابات شوری جلد سوم
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
یورپین اصطلاح میں ان کو کور ٹیر (COURTIER) کہا جاتا ہے اور نہ ہماری زبان میں ان
کو مصاحب کہا جاتا ہے۔ گویا وہ جن کو ملنے کا کم موقع ملتا ہے اُن کو تو مصاحب کہا جاتا ہے مگر
جنہیں اکثر آنے جانے کا موقع ملتا ہے اُنہیں مصاحب نہیں کہا جاتا۔ کیونکہ مصاحب میں
صرف اِسی بات کا پایا جانا ضروری نہیں کہ وہ اپنے آقا کے پاس ہو بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ
وہ ایسی صورت میں پاس ہو کہ اُس کے نقش کو قبول کہ ر نقش کو قبول کرلے ۔ پس مصاحبت آقا سے اشتراک
چاہتی ہے ایسا اشتراک جو عقائد میں بھی ہو، اعمال میں بھی ہو اور اخلاق میں بھی ہو۔ جب
تک عقائد اور اعمال اور اخلاق میں یہ اشتراک پیدا نہ ہو اُس وقت تک صرف پاس بیٹھ
رہنے سے مصاحبت کا شرف حاصل نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ جہاں یہ ایک ثابت شدہ حقیقت ہے
کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں بیٹھنے والوں میں سے ہزاروں ایسے تھے جو
صحابی کہلائے ، وہاں یہ بھی درست ہے کہ امت محمدیہ میں ایسے لوگ بھی گزرے ہیں کہ گو
انہوں نے جسمانی طور پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نہیں دیکھا مگر صحابیت کا مقام
اُنہوں نے حاصل کر لیا کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق میں ایسے گداز
ہوئے اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں ایسے جوش اور اخلاص کے ساتھ بڑھے کہ زمانہ کے بعد
کے باوجود انہوں نے وہ مقام حاصل کر لیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ
نے حاصل کیا تھا ۔ فرق یہ ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں صرف ابوبکر،
عمر ، عثمان اور علی ہی صحابی نہیں کہلائے بلکہ ہر وہ شخص جو اپنے اندر ذرا بھی اخلاص اور محبت
رکھتا تھا صحابی کہلانے کا مستحق بن گیا لیکن بعد میں آنے والوں کو اس غرض کے لئے بہت
بڑی جدو جہد اور قربانی کرنی پڑی۔ چنانچہ دیکھ لو بعض ایسے لوگ بھی رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں صحابی کہلائے جو صرف اتنا بیان کرتے ہیں کہ ہم چھوٹے بچے تھے
کہ ہماری ماں ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس اُٹھا کر لے گئی اور رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمارے منہ پر پانی کی گلی کی ۔ اس کے مقابلہ میں وہ شخص جس
نے تلواروں کے سایہ کے نیچے شہادت کا مرتبہ حاصل کیا اُسے بھی ہم صحابی ہی کہتے ہیں
حالانکہ ایک وہ تھا جس نے پانی کی گلی کا مزہ چکھا اور دوسرا وہ تھا جس نے تلوار کی دھار کا
مزہ چکھا لیکن با وجود اس کے یہ بھی صحابی کہلایا اور وہ بھی صحابی کہلایا۔ تو رؤیت کی وجہ سے

خطابات شوری جلد سوم
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں صحابیت کے درجہ کا حصول نہایت آسان تھا اور
ادنیٰ سے ادنی شخص بھی صحابی کہلا سکتا تھا مگر وہ لوگ جن کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی رؤیت کا موقع نہیں ملا اُن میں سے صرف وہی صحابیت کا مقام حاصل کر سکے جنہوں نے
اپنے دل کی آنکھ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا اور انتہائی قربانیوں سے
اپنے آپ کو اس مقام کا مستحق ثابت کیا۔
غرض اللہ تعالیٰ نے اس زمانہ میں بہت سے لوگوں کے لئے جن کے دلوں میں یہ
خواہش تھی کہ کاش وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دیکھتے اور اس طرح صحابیت کا
مقام حاصل کر سکتے یہ رستہ کھول دیا کہ اُس نے میری زبان پر یہ الہام ۔ جاری فرما دیا کہ
أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَخَلِيفَتُهُ میں بھی مسیح موعود ہوں اور مسیح موعود کا مثیل اور
اُس کا خلیفہ ہوں ۔ مَشِيلُہ کہہ کر اللہ تعالیٰ نے جہاں اس امر کا اظہار فرما دیا کہ مصلح موعود
سے تعلق رکھنے والی پیشگوئیاں میری ہی ذات سے وابستہ ہیں وہاں تم میں سے اُن لوگوں
کے لئے جن کے دلوں میں صحابیت کا مقام حاصل کرنے کی تڑپ تھی اللہ تعالیٰ نے ایک اور
دروازہ کھول دیا ۔ جس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ
صحابہؓ سے ملا جب مجھ کو پایا
ه
مبارک وہ جو اب ایمان لایا
اسی طرح وہ لوگ جن کا میرے ساتھ محبت اور اخلاص کا تعلق ہے اور جن کو اللہ تعالیٰ نے
مختلف خدمات میں میرا ہاتھ بٹانے کی توفیق عطا فرمائی ہے اُن کے متعلق بھی یہ کہا جا سکتا ہے میں میرا ہاتھ ہے
کہ انہوں نے جب مجھ کو پالیا تو وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابہؓ سے جا
ملے۔ ہزاروں ہزار اور لاکھوں لاکھ افراد جو اس وسیع دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اُن کے متعلق
خدا نے یہ دیکھتے ہوئے کہ اس زمانہ میں تلوار سے اسلام نہیں پھیل رہا بلکہ دلائل اور براہین
کے ذریعہ پھیل رہا ہے اور دلائل اور براہین کے ذریعہ ہمیشہ آہستہ آہستہ لوگ سلسلہ میں داخل
ہوتے ہیں اللہ تعالیٰ نے صحابیت کے ظلّ اور اس کے سایہ کو لمبا کر دیا ہے تا کہ ایک عرصہ
دراز تک دنیا اس نعمت سے مستفیض ہوتی رہے۔ اور صحابیت کے فیض سے مستفیض ہونے ر
والے لاکھوں افراد دنیا میں اسلام اور احمدیت کو پھیلاتے رہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ نے ہمارے
لئے یہ ایک نیا باب کھول کر اپنی عظیم الشان رحمتوں سے ہمیں نوازا ہے، مگر اس کے ساتھ ہی

خطابات شوری جلد سوم
A
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اُس نے اپنی بعض حکمتوں سے ہمیں بعض ابتلاؤں میں بھی ڈال دیا۔ اور جیسا کہ میں بارہا
بیان کر چکا ہوں ترقی ایمان کے لئے ابتلاؤں کا آنا نہایت ضروری ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ
ابتلاؤں کے ذریعہ بعض دفعہ اپنے بندوں کو کئی قسم کے بندھنوں سے آزاد کرنا چاہتا ہے تا کہ
وہ اس کے دین کی خدمت پوری خوش اسلوبی سے سرانجام دے سکیں ۔ اور بعض دفعہ ابتلاؤں
کے ذریعے وہ قدرت نمائی بھی کرنا چاہتا ہے اور یہ دکھانا چاہتا ہے کہ کام کرنے والا میں
ہوں ، میرا سلسلہ کسی بندے کی مدد کا محتاج نہیں ہے۔
یہ انکشاف مجھ کو غالبا ۸ اور ۹ جنوری کے درمیان ہوا جب کہ ام طاہر شدید بیمار
تھیں ۔ میں اس دوران میں ایک دو دفعہ قادیان میں بھی آیا لیکن اُن کی بیماری کی وجہ سے
مجھے اکثر لاہور میں ہی ٹھہر نا پڑا اور وہیں ان کی وفات ہوئی جو ذاتی طور پر میرے لئے ایک
ابتلاء تھا مگر میں نے سمجھا کہ اللہ تعالیٰ یہ ابتلاء مجھ پر اس لئے لایا ہے تاکہ میں ہر قسم کے
بندھنوں سے آزاد ہو کر اُس کے آستانہ پر اپنے آپ کو قربانی کے لئے پیش کر دوں۔ اس وفات
کے ۱۲ دن بعد میر محمد اسحاق صاحب فوت ہو گئے ۔ اُن کے کام کی وسعت ایسی تھی کہ وہ ایک
ہی وقت میں مدرسہ احمدیہ کے بھی ہیڈ ماسٹر تھے ، مہمان خانہ کے بھی افسر تھے ، درس و تدریس
کا سلسلہ بھی جاری رکھتے تھے اور غرباء کی ضروریات کا بھی خاص طور پر خیال رکھتے تھے۔
ان کی وفات کے بعد کئی لوگوں کے دلوں میں یہ خیال پیدا ہوا کہ اب کیا ہو گا۔ حالانکہ
الہی کاموں کے متعلق یہ سوال کبھی پیدا نہیں ہوتا کہ اب کیا ہو جائے گا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب وفات پا گئے اور صحابہؓ اس صدمہ کو برداشت
نہ کرتے ہوئے یہ خیال کرنے لگے کہ اب نہ معلوم کیا ہوگا، یہاں تک کہ حضرت عمرؓ جیسے
جلیل القدر انسان نے کہا کہ جو شخص کہے گا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فوت ہو گئے
ہیں میں تلوار سے اُس کی گردن اڑا دوں گا سے اُس وقت حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ منبر پر
کھڑے ہوئے اور اُنہوں نے بڑے زور سے تمام لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا اے لوگو !
مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْمَاتَ ۔ تم میں سے جو شخص محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عبادت کیا کرتا تھا وہ سُن لے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
فوت ہو چکے ہیں ۔ وَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَقٌّ لَا يَمُوتُ ، مگر جو شخص

خطابات شوری جلد سوم
۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتا تھا اُسے معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا خدا زندہ ہے اور وہ کبھی نہیں
مرے گا۔ تو خدا اپنے مومن بندوں کو کئی قسم کے ابتلاؤں میں سے گزارتا ہے وہ چاہتا ہے کہ
اُن کے ایمان کا امتحان لے، اُن کے عشق کا نمونہ دنیا پر ظاہر کرے اور ابتلاؤں اور آفات
پر ثابت قدم رہنے کے نتیجہ میں اُن پر انعامات کی بارش نازل کرے اسی لئے وہ اُن کو ایسے
نازک حالات میں ڈالتا ہے کہ بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے اُن کے لئے موت کا فیصلہ صادر ہو
چکا ہے مگر مومن کی حالت یہ ہوتی ہے کہ جہاں اُس کا دل ان صدمات کی وجہ سے خون بہا
رہا ہوتا ہے وہاں اُس کا قدم دلیری سے عشق و وفا کے میدان میں آگے بڑھ رہا ہوتا ہے۔
وہ اس بات کی پرواہ نہیں کرتا کہ اس کے قلب کی کیا کیفیت ہے اور کس طرح اُس کا دل
صدمات کی وجہ سے ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے ۔ وہ ایک ہی بات جانتا ہے کہ میں نے آگے
بڑھ کر اپنے رب کے آستانہ پر قربان ہو جانا ہے ۔ آخر ہمیں غور کرنا چاہئے کہ اگر واقعہ میں
دنیا کے صدمات اور رنج ہمارے دلوں کا احاطہ کئے ہوئے ہیں تو ان صدمات اور غموں سے
آزاد ہونے کا اس سے بڑھ کر اور کونسا طریق ہو سکتا ہے کہ اسلام اور احمدیت کی راہ میں ہم
اپنے نفوس کو قربان کر دیں اور اس عارضی حیات کو ابدی اور دائمی حیات میں تبدیل کر لیں ۔
میرے پاس ایک دفعہ ایک شخص آیا اور وہ مجھے کہنے لگا دنیا کتنے بڑے غموں اور
ابتلاؤں کی جگہ ہے اور خدا نے ہمیں اس دنیا میں پیدا کر کے کتنی بڑی مصیبت میں ڈال دیا
ہے کہ ہر طرف رنج اور بلائیں اور مصیبتیں اور دکھ ہی دکھ ہیں اور عذاب ہی عذاب چاروں
طرف نظر آتا ہے۔ کوئی چیز بھی تو ایسی نہیں جو حقیقی سکھ اور راحت کا موجب ہو اور جب
حالت یہ ہے تو خدا نے ہمیں اس دنیا میں کیوں پیدا کیا ؟ میں نے اُسے بار بار سمجھایا کہ تمہارا
یہ نظریہ درست نہیں ۔ دنیا محض مصائب اور آلام کی جگہ نہیں بلکہ ترقی کا ایک زینہ ہے جو
ہمارے سامنے رکھا گیا ہے مگر وہ اتنا بھرا بیٹھا تھا کہ میرے اس توجہ دلانے کا اس پر کوئی اثر
نہ ہوا اور وہ بار بار یہی کہتا چلا گیا کہ آخر خدا کو یہ کیا ضرورت پیش آئی تھی کہ وہ مجھے اس دنیا
میں بھیجتا۔ میں مانتا ہوں کہ دنیا میں کچھ راحت اور آرام کے سامان بھی ہیں مگر اس راحت
اور آرام کے باوجود میں اس دنیا کے مصائب سے تنگ ہوں اور میں حیران ہوتا ہوں کہ خدا
مجھے اس دنیا میں کیوں لایا ۔ جب میں نے اُس کی یہ دماغی کیفیت دیکھی تو میں نے کہا میں

خطابات شوری جلد سوم
۱۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
آپ کو اس تکلیف کے رفع کرنے کا ایک آسان رستہ بتا دیتا ہوں اُس پر عمل کرنے سے آپ
کا یہ غم اور دکھ فوراً ڈور ہو جائے گا ۔ میرے سامنے اُس وقت چنار کا ایک درخت کھڑا تھا اور
چنار کی لمبی شاخیں ہوتی ہیں میں نے کہا جب آپ دنیا سے ایسے ہی دل برداشتہ ہو چکے ہیں
تو گھبراتے کیوں ہیں ۔ دُنیا کے غموں سے نجات حاصل کرنے کا آسان ترین طریق یہ ہے
کہ آپ اس چنار کے درخت کی شاخ کا چھلکا اُتار کر اپنے گلے میں ڈال لیں اور اس
درخت کی کسی موٹی سی ٹہنی سے لٹک کر مر جائیں، دنیا کے تمام دکھوں اور غموں سے آپ فوراً
آزاد ہو جائیں گے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ چند پیسوں کا سنکھیا خرید کر کھا لیں کیونکہ ممکن
ہے آپ کہہ دیں میں غریب آدمی ہوں میرے پاس تو کوئی پیسہ نہیں میں سنکھیا کہاں سے
خریدوں اور کس طرح دنیا کے مصائب سے نجات حاصل کروں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ آپ
آگ میں گر کر اپنے آپ کو ہلاک کر دیں کیونکہ ممکن ہے آپ کہہ دیں میرے پاس اتنی
طاقت بھی نہیں کہ میں دیا سلائی خریدوں، لکڑیوں کا انبار جلانا تو دور کی بات ہے۔ میں یہ
نہیں کہتا کہ آپ جائیں اور کسی دریا میں کود کر دنیا کے دُکھوں سے نجات پا جائیں کیونکہ ممکن
ہے آپ کہہ دیں میں کمزور آدمی ہوں مجھ میں اتنی طاقت نہیں کہ میں دریا تک چل کر جا
سکوں ۔ آپ کے سامنے بالکل قریب پانچ سات قدم کے فاصلہ پر چنار کا درخت کھڑا ہے
آپ اس کا چھلکا گلے میں ڈال کر اور اسی کی موٹی شاخ سے لٹک کر مر جائیں۔ آپ دنیا کے
تمام افکار اور تمام ہموم سے جنہوں نے آپ کی زندگی کو تلخ بنا رکھا ہے اور جن کی وجہ سے
آپ خدا تعالیٰ کے فعل پر معترض ہو رہے ہیں آزاد ہو جائیں گے اور ہمیشہ کی راحت آپ کو
حاصل ہو جائے گی۔ میری یہ بات سن کر اس کا چہرہ غصہ سے سُرخ ہو گیا اور وہ کہنے لگا آپ
مجھے گالیاں دیتے ہیں۔ میں نے کہا میں نے کوئی گالی نہیں دی میں نے تو آپ پر یہ
حقیقت واضح کی ہے کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ میں دنیا کے مصائب سے تنگ آ گیا ہوں تو
آپ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں ۔ دنیا آپ کو بھی پیاری ہے اور آپ بھی نہیں چاہتے کہ اس
دنیا سے نجات حاصل کریں۔ اگر حقیقت میں دنیا ایک مصیبت ہوتی ، ایک آفت اور ایک بلاء
ہوتی تو آپ ایک منٹ کے لئے بھی اس دنیا میں رہنا برداشت نہ کر سکتے مگر آپ کا اس دنیا
میں رہنا اور اس دنیا سے نکلنے کے لئے کوشش نہ کرنا بلکہ اگر اس دنیا سے نکلنے کا آپ کو
تو

خطابات شوری جلد سوم
11
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کوئی راستہ بتایا جائے تو آپ کا اسے اپنی ہتک سمجھنا بتا رہا ہے کہ آپ بھی اس دنیا کو راحت
اور آرام کا موجب سمجھتے ہیں۔ اور گومنہ سے یہی کہتے ہیں کہ خدا نے بڑا ظلم کیا کہ آپ کو اس
دنیا میں اُس نے بھیج دیا لیکن حقیقت اس کے خلاف ہے۔ آپ کا دل محسوس کرتا ہے کہ میری
زبان جو کچھ کہہ رہی ہے وہ غلط ہے کیونکہ میں اس ظلم سے بچنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا
حالانکہ میرے سامنے ایسے راستے موجود ہیں جن پر چل کر میں اپنے آپ کو اس ظلم ظلم کا کا مورد
بننے سے محفوظ رکھ سکتا ہوں ۔
گزشتہ دنوں جب میں لاہور میں تھا تو ایک ایم ۔ اے کا سٹوڈنٹ مجھ سے ملنے کے
لئے آیا اور اس نے بھی میرے سامنے اسی بات کو پیش کیا کہ دنیا بڑے مصائب کا مقام ہے
اور میں نہیں سمجھ سکا کہ خدا نے ایسے مقام میں ہمیں کیوں بھیج دیا؟ میں نے اُسے یہی قصہ
سنایا اور بتایا کہ میں نے ایک شخص کو جو یہی اعتراض لے کر آیا تھا یہ علاج بتایا تھا مگر وہ اُلٹا
ناراض ہو گیا اور کہنے لگا آپ مجھے گالیاں دے رہے ہیں حالانکہ اگر واقع میں دنیا مصائب
کا مقام ہے تو وجہ کیا ہے کہ اس دنیا سے نجات حاصل کرنے کا طریق اختیار نہیں کیا جاتا۔
یہ طالب علم پہلے سے زیادہ ہوشیار تھا۔ کہنے لگا اُس کا ناراض ہونا تو درست نہیں تھا لیکن
آپ مجھے بتائیں اگر میں خود کشی کرلوں تو کیا آپ مان لیں گے کہ یہ دنیا مصائب و آلام کی
جگہ ہے؟ میں نے کہا صرف تمہاری خود کشی سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکتا کیونکہ دنیا میں بعض
لوگ پاگل بھی ہوتے ہیں اور عقل مند اُن کے پیچھے چلا نہیں کرتے۔ اکثریت ہی ہے جس
کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ عقل سے کام لے رہی ہے۔ پس اگر دنیا کی اکثریت خود کشی کر لے
تو پھر بے شک میں مان لوں گا کہ دنیا میں غم ہی غم ہے، دکھ ہی دُکھ ہے، تکلیف ہی تکلیف
ہے اور رنج ہی رنج ہے لیکن اگر اکثریت دنیا میں رہنے پر خوش ہے، اگر اکثریت دنیا میں
رہنا اپنے لئے کسی عذاب کا موجب نہیں سمجھتی تو استثنائی طور پر اگر کوئی شخص اپنی دماغی خرابی
کی وجہ سے دنیا کو مصیبت کی جگہ سمجھتا ہے اور اس خیال کے غالب آجانے کی وجہ سے وہ
خود کشی بھی کر لیتا ہے تو ہم نہیں کہہ سکتے کہ اُس نے جس مقصد کے لئے خود کشی کی تھی وہ صحیح اور
درست تھا۔ ہاں اگر ساٹھ فی صدی لوگ خود کشی کر لیں تو پھر بے شک میں مان لوں گا کہ دنیا
مصیبت کی جگہ ہے کیونکہ اکثریت نے اپنے عمل سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اس دنیا میں

خطابات شوری جلد سوم
رہنا پسند نہیں کرتی ۔
اله
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
غرض دنیا اگر ہمیں تکلیف کی چیز نظر آتی ہے تو پھر آگے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی راہ میں
اپنی جان دے دینا ہمارے دے دینا ہمارے لئے بالکل آسان ہو جاتا آسان ہو جاتا ہے۔ بالخصوص وہ قوم جو سمجھتی ہے کہ
اُس کے لئے دنیا میں مشکلات ہی مشکلات ہیں اور جس کے سروں پر ہر وقت مصائب کے
بادل چھائے رہتے ہیں اور جس کی حالت ساری دنیا کے مقابلہ میں ایسی ہی ہے جیسے بتیس
دانتوں میں زبان ہوتی ہے میں اُس کے افراد سے کہتا ہوں کہ وہ ان مشکلات اور مصائب
کی موجودگی میں کیوں اپنا قدم آگے نہیں بڑھاتے اور کیوں اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے
آستانہ پر قربانی کے لئے پیش نہیں کر دیتے ۔ مومن وہ ہوتا ہے کہ جب وہ کوئی ابتلاء دیکھتا
ہے تو پرواہ نہیں کرتا بلکہ سمجھتا ہے کہ اگر مجھ سے پہلے لوگ قربانی کے راستہ پر چل کر اللہ تعالیٰ
کے قرب اور اس کی محبت کو حاصل کر گئے تو اب میرے لئے بھی صحیح راستہ یہی ہے کہ میں
اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چل کر خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنی جان کو قربان کر دوں اور
در حقیقت جب بھی کسی شخص کے دل میں خدا تعالیٰ کا سچا عشق ہو گا وہ اپنی جان کو ہر وقت
ہتھیلی پر لے کر پھرتا رہے گا اور موقع ملنے پر خدا تعالیٰ کے سامنے اپنی اس حقیر قربانی کو پیش
کر کے اپنے فرض سے سبکدوش ہو جائے گا ۔
احد کی جنگ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق یہ خبر مشہور ہو گئی کہ آپ
شہید ہو گئے ہیں چونکہ اس جنگ کی ابتداء میں مسلمانوں کو فتح حاصل ہو چکی تھی اور اس امر کا
کوئی خیال نہیں تھا کہ کفار پہاڑ کے پیچھے سے دوبارہ حملہ کر دیں گے اس لئے اکثر صحابہؓ اس
خیال سے کہ وہ میدان تو اب جیت چکے ہیں ادھر اُدھر پھیل گئے تھے۔ صرف چند صحابہ ایسے
تھے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد موجود تھے ۔ اسی دوران میں دشمن نے
شدید حملہ کیا اور اس نے اپنے حملے کا تمام زور اس جگہ پر صرف کر دیا جہاں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کھڑے تھے۔ تیروں کی بوچھاڑ کی وجہ سے یکے بعد دیگرے صحابہؓ زخمی ہو ہو کر
گرنے شروع ہوئے یہاں تک کہ آخر میں زخموں سے نڈھال ہو کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم بھی ایک گڑھے میں گر گئے اور لوگوں میں یہ مشہور ہو گیا کہ آنحضرت صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم شہید ہو گئے ہیں ۔ حضرت عمر نے جب یہ خبر سنی تو وہ ایک ٹیلے پر بیٹھ کر رونے

خطابات شوری جلد سوم
الله
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
لگ گئے ۔ اسی دوران میں حضرت انس بن مالک کے چچا وہاں سے گزرے۔ انہیں یہ معلوم
نہ تھا کہ فتح کے بعد پھر شکست کی ایک صورت پیدا ہو چکی ہے۔ انہوں نے جب حضرت عمرؓ کو
سر نیچے ڈال کر روتے ہوئے دیکھا تو حیرت سے کہا عمر ! یہ بھلا کونسا رونے کا مقام ہے۔
معلوم ہوتا ہے تمہاری عقل ماری گئی ہے، یہ خوشی کا وقت ہے، یہ اُچھلنے اور گودنے کی گھڑیاں
ہیں کہ اسلام کو فتح حاصل ہوئی مگر تم ہو کہ سب سے الگ بیٹھ کر عورتوں کی طرح رو رہے ہو۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا مالک ! معلوم ہوتا ہے تمہیں پتہ نہیں کہ کیا ہو گیا ہے؟
انہوں نے کہا پتہ کیوں نہیں اسلام کو فتح حاصل ہوئی ہے اور کفار شکست کھا گئے ہیں۔
حضرت عمرؓ نے فرمایا یہ تو پہلا واقعہ ہے تمہیں معلوم نہیں بعد میں کیا ہوا ۔ اس فتح کے بعد
جب مسلمان مال غنیمت جمع کرنے میں مشغول تھے تو کفار نے میدان خالی پا کر پہاڑ کے
پیچھے سے حملہ کر دیا۔ صرف چند آدمی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارد گرد تھے
اُنہوں نے خوب مقابلہ کیا مگر وہ مارے گئے اور آخر یہ نتیجہ ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم بھی ان کے حملہ سے شہید ہو گئے ۔ جب مالک نے یہ بات سنی تو اُس وقت ان
کے ہاتھ میں ایک کھجور تھی۔ پانچ دس کھجوریں اُنہیں کہیں سے ملی تھیں اور وہ بھوک کی شدت
میں اُن کو کھا رہے تھے ۔ جب حضرت عمرؓ نے اُن سے یہ بات کہی تو اُس وقت آخری کھجور
اُن کے ہاتھ میں تھی ۔ اُنہوں نے اُس کھجور کو اُٹھایا اور کہا میری جنت اور میرے محبوب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے درمیان سوائے اس کھجور کے اور روک ہی کیا ہے۔ یہ
کہہ کر وہ حضرت عمر کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمانے لگے ۔ عمر! اگر یہ بات ہے تو پھر بھی
رونے کا کوئی مقام نہیں جہاں ہمارا پیارا گیا ہے وہیں ہمیں بھی جانا چاہئے ۔ یہ کہہ کر انہوں
نے کھجور اپنے ہاتھ سے پھینک دی ، تلوار اُٹھائی اور اکیلے ہی دشمن کے لشکر پر ٹوٹ پڑے اور
اس شدت سے لڑائی کی کہ کفار کی صفوں میں تہلکہ مچا دیا مگر آخر ایک آدمی لشکر کا کہاں
مقابلہ کر سکتا تھا، دشمن نے اُن کو شہید کر دیا۔ جب جنگ کے بعد شہید ہونے والے صحابہؓ کی
نعشیں اکٹھی کی گئیں تو اُن میں مالک کی لاش کا کہیں پتہ نہیں چلتا تھا۔ آخر سارے مُردے
گنے گئے تو معلوم ہوا کہ ایک لاش ایسی ہے جس کے ستر ٹکڑے ہو چکے ہیں اور وہ پہچانی نہیں
جاتی تھی کہ کس کی لاش ہے۔ تب مالک کی بہن آگے بڑھیں اور اُنہوں نے ایک اُنگلی کے

خطابات شوری جلد سوم
۱۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
نشان سے اُنہیں پہچان لیا اور کہا یہ میرے بھائی مالک کی لاش ہے۔ سے
تو اگر واقع میں ہم محبت کی حقیقت کو سمجھیں ، اگر ہم قطعی طور پر اس نتیجہ پر پہنچ جائیں
کہ یہ دنیا کفر کی دنیا ہے، یہ بتلاؤں کی دنیا ہے، یہ آزمائش کی دنیا ہے تو خدا کے لئے موت
کو قبول کرنا ہمارے لئے بالکل آسان ہو جاتا ہے اور بڑی سے بڑی قربانی بھی ہماری
نگاہوں میں بیچ ہو جاتی ہے۔ اُس وقت یہ خیال ایک مومن کے دل میں نہیں آتا اور نہیں آنا
چاہئے کہ میری قربانیوں کا کیا نتیجہ نکلا کیونکہ ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں کہ ہماری قربانیوں
کا کوئی نتیجہ نکلتا ہے یا نہیں۔ ہمارے سامنے صرف ایک ہی مقصد ہونا چاہئے کہ ہم نے
اسلام کے اعلاء اور خدا تعالیٰ کی محبت اور اُس کی رضا کے حصول کے لئے اپنے خون کا
آخری قطرہ تک بہا دینا ہے۔
دیکھو! اگر ایک کفر کا قلعہ ہو اور مومنوں کی فوج کو یہ حکم دیا گیا ہو کہ جاؤ اور اس قلعہ کی
دیوار کو پھاند کر اندر داخل ہو جاؤ۔ تو پھر وہ مومن جو اس قلعہ کی دیوار کے ساتھ اپنی جان
دے گا وہ اسلام کی فتح کے لئے ایک بنیا د رکھنے والا قرار پائے گا کیونکہ وہ ایک سیڑھی بن
جائے گا جس سے اُس قلعہ کی دیوار تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔ اگر ایک مسلمان اُس
دیوار کے پاس مر جاتا ہے تو دوسرا مسلمان اُس کے سینہ پر پاؤں رکھ کر قلعہ کی دیوار سے
روفٹ قریب ہو سکتا ہے۔ پھر اگر ایک اور مسلمان اس پر گر کر مر جاتا ہے تو مسلمان چارفٹ اور
اونچے ہو جائیں گے ۔ اسی طرح اگر آٹھ دس مسلمان یکے بعد دیگرے مرتے چلے جاتے
ہیں تو اُس قلعہ کو فتح کرنا فوج کے لئے بالکل آسان ہو جائے گا کیونکہ وہ ان مرنے والوں
کے سینہ پر چڑھ کر قلعہ کی دیوار کو پھاند کر اندر داخل ہوسکیں گے ۔ پس گو وہ مرنے والے
آدمی بظاہر بے وقت مرے ہوں گے مگر انہوں نے اپنی موت سے کفر کے قلعہ کو فتح کرنے
کے لئے ایک راستہ تیار کر دیا ہوگا ۔ پس ہمیں اس بات کی کیا پرواہ ہو سکتی ہے کہ ہم میں سے
بعض وجود وفات پا کر ہم سے الگ ہو گئے ہیں۔ اگر ہمارا اصل مقصد اسلام کی فتح اور
احمدیت کی کامیابی ہے تو یکے بعد دیگرے ہم میں سے بعض لوگوں کا مرتے چلے جانا ہرگز کوئی
ایسی چیز نہیں جس پر ہمیں ایسا غم محسوس ہو جو ہمارے کاموں میں رکاوٹ کا باعث بن جائے۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑا اور کون ہو سکتا ہے مگر دیکھو خدا تعالیٰ کسی استغناء سے

آج 10 میں سے 10 باقی