مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 2
خطابات شوری جلد سوم
۱۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
آپ کی وفات کا ذکر کرتا ہے۔ فرماتا ہے مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِ
الرُّسُلُ أَفَأَئِن مَاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ کے ارے محمد کیا ہیں؟ میرے
ہی ایک رسول تو ہیں۔ اگر وہ مر جائیں یا مار دیئے جائیں تو کیا تم یہ سمجھنے لگ جاؤ گے کہ اب
اسلام کی فتح نہیں ہو سکتی۔ یہ کام کسی انسان کا نہیں میرا ہے۔ اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم بڑے ہیں تو محض اس لئے کہ اُنہوں نے دوسروں سے زیادہ دین کی خدمت کی
اور دوسروں سے زیادہ قربانی اور ایثار سے کام لیا لیکن اگر یہ مرجائیں تو تمہیں گھبرانے کی
کوئی ضرورت نہیں ، خدا تعالیٰ ان کے خادموں میں اور آدمی کھڑے کر دے گا جو دین اسلام کی
مدد کریں گے۔
دیکھو! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتنے عظیم الشان انسان ہیں ۔ اگلوں اور
پچھلوں تمام لوگوں کے آپ سردار ہیں ، نہ صرف عام لوگوں کے بلکہ تمام گزشتہ انبیاء اور بعد
میں آنے والے انبیاء کے بھی آپ سردار ہیں مگر کس استغناء سے اللہ تعالیٰ ذکر فرماتا ہے۔
کہ آفَائِن مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَابِكُمْ ۔ اگر یہ مرجائیں یا مار دیئے جائیں
تو کیا تم ان کی موت پر کمزوری کا اظہار کرنے لگ جاؤ گے اور کہو گے کہ ہائے یہ کیا ہو گیا یا
آئندہ کیا ہوگا ۔ ہونا کیا ہے ہم خود دین اسلام کے محافظ اور نگران ہیں ، کسی انسان کی موت
خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت میں روک نہیں بن سکتی ۔
مجھے ایک نہایت ہی پیارا واقعہ بار بار یاد آیا کرتا ہے۔ معلوم نہیں وہ آدمی جس کا ذکر
کیا جاتا ہے متقی بھی تھا یا نہیں ، مگر بہر حال اُس نے قربانی کا ایک شاندار نمونہ دکھایا۔ اور نمونہ
ایک ایسی چیز ہے جو ہر جگہ کام دے سکتا ہے۔ دنیا کا نمونہ دین میں کام آ جاتا ہے اور دین کا
نمونہ دنیا میں کام آجاتا ہے۔ یونان کی جب جنگ ہوئی تو پہاڑ کی چوٹی پر دشمن کا ایک قلعہ تھا
جس کو فتح کرنا ترکوں کے لئے بڑا مشکل ہو گیا ۔ آخر اس قلعہ کو سر کرنے کا کام ایک کرنیل
کے سپرد کیا گیا۔ وہ اپنی فوج سے انتہاء درجہ کی محبت اور پیار کا سلوک کرنے والا تھا اور
سپاہی بھی اُس سے ایسی محبت رکھتے تھے کہ اُس کے پسینے کی جگہ خون بہانے کے لئے تیار
رہتے تھے ۔ وہ کرنیل اپنے سپاہیوں کو لے کر اُس قلعہ کو فتح کرنے کے لئے آگے بڑھا مگر
چونکہ وہ قلعہ چوٹی پر تھا اور فوج کو نیچے سے اوپر کی طرف چڑھنا پڑتا تھا اس لئے جب فوج
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
۱۶
خطابات شوری جلد سوم
کے سپاہی قلعہ کو سر کرنے کے لئے پہاڑ پر چڑھنے لگتے تو اوپر سے دشمن گولیوں کا مینہ برسانا
شروع کر دیتا۔ ان کا نیچے ہونے کی وجہ سے نشانہ ٹھیک نہیں بیٹھتا تھا لیکن دشمن کی تمام گولیاں
بوجہ اوپر ہونے کے عین نشانہ پر لگتیں۔ پھر وہ چوٹی ایسی تھی جو بالکل سیدھی تھی اور جس پر
سپاہیوں کو گھٹنوں کے بل چڑھنا پڑتا تھا۔ غرض ان کی تو یہ حالت تھی کہ یہ بڑی آہستگی سے
گھٹنوں کے بل اوپر کی طرف چڑھتے مگر دشمن آسانی سے ان کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا لیتا۔
نتیجہ یہ ہوا کہ ۔ ہوا کہ یکے بعد دیگرے سپاہی ہلاک ہونے لگ گئے مگر انہوں نے پھر بھی ہمت نہ
ہاری جو زندہ رہے وہ گرتے اور گر کر پھر سنبھلتے اور چڑھنے کی کوشش کرتے یہاں تک کہ اس
کوشش میں کئی سپاہیوں کے ناخن تک اُتر گئے اور اُن کے گھٹنے بالکل لہولہان ہو گئے ۔ اُس
وقت سپاہیوں نے اپنے افسر سے کہا کہ ہمیں اجازت دیں کہ اس وقت اپنے بوٹ اُتار دیں
مگر اس افسر نے کہا بُوٹ اُتارنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ بُوٹ اُتارنا فوج کے
قانون کے خلاف ہے آخر سپاہی اسی حالت میں اوپر کی طرف چڑھنے کی کوشش کرتے
رہے۔ سینکڑوں مر گئے اور جو باقی بچے وہ اپنی کوشش میں مشغول رہے، یہاں تک کہ وہ
نصف سے زیادہ فاصلہ طے کر گئے ۔ جب وہ نصف سے زیادہ فاصلہ طے کر چکے تو یکدم ایک
گولی آئی اور اُس کرنیل کے سینہ میں لگی اور گولی لگتے ہی وہ گر پڑا۔ یہ حالت دیکھتے ہی
سپاہی اپنے افسر کی طرف دوڑے کیونکہ وہ بڑی محبت اور شفقت کرنے والا افسر تھا اور ان
کے لئے یہ بالکل نا قابلِ برداشت تھا کہ وہ افسر جس پر وہ اپنی جان تک فدا کرنے کے لئے
تیار رہتے تھے اُن کے سامنے دم توڑ رہا ہو۔ وہ اُسی وقت اُس کی طرف گئے تا کہ وہ اس کو
اٹھا کر کسی محفوظ مقام پر لے جائیں اور اُس کی زندگی کی آخری گھڑیوں کو آرام دہ بنا دیں ۔
جب وہ سپاہی اُس کے قریب پہنچے اور انہوں نے اپنے افسر کو اٹھانا چاہا تو وہ افسران سے
کہنے لگا میں تمہیں خدا کی قسم دیتا ہوں کہ تم میرے جسم کو ہاتھ مت لگاؤ ۔ تم میری لاش کو کتوں
اور چیلوں کے لئے چھوڑ دو کہ وہ آئیں اور میرے گوشت کو نوچ نوچ کر کھا جائیں ۔ ہاں
اگر تم مجھے دفن کرنے کا شوق رکھتے ہو تو پھر میں چاہتا ہوں کہ تم مجھے اس قلعہ کے اندر دفن کرو
اگر تم مجھے اس قلعہ کے اندر دفن کرنے میں کامیاب ہو جاؤ تب تو بے شک میرے جسم کو ہاتھ
لگا لینا ورنہ کتوں اور چیلوں کے لئے چھوڑ دینا۔ اُن سپاہیوں کو اپنے افسر سے جس قسم کی
XXXXXXXXXX
XXXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۱۷
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
محبت تھی گو وہ ویسی محبت نہیں ہو سکتی تھی جیسے انبیاء اور ان کے خلفاء کے ساتھ لوگوں کو ہوتی ہوسکتی انبیا
ہے لیکن بہر حال وہ ایک والہا نہ محبت تھی ۔ اس افسر کے یہ الفاظ اپنی زبان سے نکالنا تھا کہ
اُن کو یہ یاد ہی نہ رہا کہ وہ انسان ہیں یا جانور ہیں یا اوپر سے دشمن گولیوں کا مینہ برسا رہا
ہے۔ وہ چیچنیں مارتے ہوئے بے تحاشا آگے کی طرف بڑھے اور دو گھنٹہ کی مجنونانہ جدوجہد
کے بعد انہوں نے اس قلعہ کو فتح کر لیا اور اپنے افسر کو نہایت عزت اور احترام کے ساتھ
اُس قلعہ کے اندر دفن کیا۔ تو جس جگہ پر اعلیٰ درجہ کی محبت اور اُلفت ہوتی ہے وہ ادنی درجہ کی
محبتوں کو بالکل مٹا دیتی ہے اور انسان ہر قسم کی قربانی کرنے کے لئے پوری بشاشت اور
صدق نیت سے تیار ہو جاتا ہے ۔
ہماری زندگی کا اولین مقصد ہمارے سامنے بھی ایک بہت بڑا مقصد ہے، بہت
بڑی ذمہ داری ہے جو ہم پر عائد ہوتی ہے، خدا کے
نام کو دنیا میں بلند کرنا اور اس کی توحید کو دنیا کے کونہ کونہ بلکہ انسانی قلب کے گوشہ گوشہ میں
قائم کر دینا ہماری زندگی کا اولین مقصد ہے۔ اور اس توحید کے جیسے غلام ہم ہیں ویسے ہی
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام تھے، ویسے ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے اور
ویسے ہی حضرت موسی ، حضرت عیسی اور خدا تعالیٰ کے دوسرے انبیاء خدا تعالیٰ کی توحید کے
غلام تھے۔ ازلی ابدی ہستی کے سامنے ایک انسان ہستی ہی کیا رکھتا ہے کہ وہ اس کی غلامی
سے باہر رہ سکے۔ اسی وجہ سے دنیا میں جس قدر چیزیں ہیں خواہ وہ ہمیں کس قدر خوبصورت
نظر آئیں اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں ایسی ہی ہیں جیسے ایک سمندر کے مقابلہ میں بلبلہ ہوتا ہے
بلکہ اس سے بھی کمتر ۔ پس خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد ایک عظیم الشان کام کیا ہے اور جیسا کہ
اُس کی سنت ہے مومنوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے کئی قسم کی آزمائشیں بھی آتی ہیں اور
خدا تعالیٰ ان آزمائشوں کے ذریعہ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ مومن کتنے پانی میں ہیں، وہ مجھ پر کتنا
یقین رکھتے ہیں اور کتنی محبت اور اخلاص میرے ساتھ رکھتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
فطرت انسانی اپنے پیاروں سے جدا ہونے پر غم محسوس کرتی ہے مگر اس میں بھی کوئی شبہ نہیں
کہ رنج والم کی گھڑیوں میں اپنے آقا کی رضا پر راضی رہنا اور اپنے آپ کو ہنسی خوشی اُس کی
طرف سے آئی ہوئی تلخ قاش کے کھانے پر آمادہ کر لینا یہ بھی ایک بہت بڑے ایمان کی
خطابات شوری جلد سوم
علامت ہوتی ہے۔
۱۸
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
مثنوی رومی والوں نے حضرت لقمان کا ایک قصہ لکھا ہے کہ انہیں بچپن میں ہی
ڈاکوؤں نے پکڑ کر فروخت کر دیا تھا۔ جس شخص کے پاس وہ تھے چونکہ ہمیشہ دیانتداری اور
محنت کے ساتھ کام کرنے کی وجہ سے وہ اُن سے بہت محبت رکھتا تھا ایک دفعہ ان کے آقا
کے پاس کسی نے بے موسم کا خربوزہ تحفہ بھجوا دیا ۔ اس خربوزہ کی ظاہری شکل بہت اچھی تھی
اور خیال کیا جاتا تھا کہ وہ اندر سے بہت میٹھا ہوگا ۔ حضرت لقمان چونکہ اپنے آقا کے بہت
محبوب تھے اس لئے اُس نے خربوزہ کی قاش کاٹ کر سب سے پہلے حضرت لقمان کو کھانے
کے لئے دی۔ انہوں نے قاش لی اور ایسے مزے لے لے کر کھایا کہ آقا کو یہ خیال گزرا کہ
یہ خربوزہ بہت ہی اعلیٰ درجہ کا معلوم ہوتا ہے کیونکہ لقمان اسے بڑے مزے سے کھا رہا ہے۔
چنانچہ ایک کے بعد دوسری قاش اُس نے کائی اور وہ بھی حضرت لقمان کو دے دی۔ انہوں
نے پھر اسے اسی شوق اور اسی لطف کے ساتھ کھایا جس شوق اور لطف کے ساتھ انہوں نے
پہلی قاش کھائی تھی ۔ یہ دیکھ کر اس نے تیسری قاش بھی حضرت لقمان کو دے دی اور پھر اس
خیال سے کہ میں بھی تو چکھوں کہ یہ کیسا خربوزہ ہے ایک قاش کاٹ کر اپنے منہ میں ڈال
لی۔ اُس قاش کا منہ میں ڈالنا تھا کہ اُسے سخت متلی معلوم ہوئی کیونکہ وہ سخت بدمزہ اور کڑوی
قاش تھی ، اتنی کڑوی اور اتنی بد بودار کہ اس کے کھانے سے تھے آتی تھی۔ یہ دیکھ کر آقا
لقمان کی طرف متوجہ ہوا اور ان سے کہا کہ لقمان ! تو نے مجھے بڑا دھوکا دیا۔ میں تو بار بار
خربوزہ کی قاشیں تجھے اس لئے دیتا رہا کہ میں نے سمجھا یہ بڑی میٹھی قاشیں ہیں اور تو خود بھی
ان قاشوں کو ایسے مزے لے لے کر کھاتا رہا کہ جس کی وجہ سے مجھے اس دھوکے کا لگ جانا
بالکل طبعی امر تھا مگر جب میں نے ایک قاش اپنے منہ میں ڈالی تو اتنی بدمزہ نکلی کہ جس کی
کوئی حد نہیں ۔ تم تو میرے عزیز اور پیارے ہو مجھے بہت ہی افسوس ہے کہ میں دھوکا کی وجہ
سے تمہیں بار بار دُکھ دیتا رہا اور یکے بعد دیگرے ایسی قاشیں کھلاتا رہا جو سخت کڑوی اور
بدمزہ تھیں ۔ حضرت لقمان کہنے لگے میرے آقا ! آپ کے ہاتھ سے کتنی ہی میٹھی قاشیں میں
نے آج تک کھائی ہیں ۔ پھر اگر اسی ہاتھ سے ایک کڑوی قاش میری طرف آ گئی تو مجھ سے
زیادہ بے مہر اور بے مروت اور کون ہو سکتا تھا اگر میں اس کڑوی قاش کورڈ کر دیتا اور آپ
خطابات شوری جلد سوم
۱۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
کا شکوہ کرنے لگ جاتا کہ آپ نے مجھے کیوں کڑ وی قاش دی ہے ۔
حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اپنے بندوں پر اس قدر احسان ہوتا ہے،
اس قدر احسان ہوتا ہے کہ اس کے بعد اگر وہ اپنے بندے سے کسی قربانی کا مطالبہ کرے تو
یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی حقیقی بندہ اس قربانی کو اپنے لئے تکلیف کا موجب سمجھے بلکہ سچی بات تو
یہ ہے کہ وہ اس قربانی کو بھی احسان سمجھتا ہے ۔ یہ خیال اپنے دل میں نہیں لاتا کہ خدا نے
مجھے دکھ میں ڈال دیا ہے۔ باقی رہا کسی مصیبت کے پہنچنے پر طبعی رنج سو اس کے اظہار سے
شریعت نے منع نہیں کیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک نواسہ فوت ہو گیا ۔ اُس کی
آخری گھڑیوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی موجود تھے۔ آپ کی آنکھوں میں
اُس کی تکلیف کی حالت دیکھ کر آنسو ڈبڈبا آئے ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف بھی آپ کے
ساتھ تھے۔ اُنہوں نے آپ کی آنکھ سے آنسوؤں کو بہتے دیکھا تو عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا
آپ بھی روتے ہیں؟ آپ نے فرمایا ہاں میری آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ، دل غمگین ہے
مگر میں اپنی زبان سے وہی کچھ کہتا ہوں جس کو میرا رب پسند کرتا ہے۔ یہ تو کسی رنج کے پہنچنے
پر فطرت انسانی کا طبعی تقاضا بالکل اور چیز ہے۔ بے شک اُس وقت رستا ہوا دل خون کے
قطرات ٹپکاتا ہے مگر وہ خون کسی قربانی میں روک نہیں بن سکتا ، وہ رنج خدا تعالیٰ کے کلمہ کے
اعلاء اور اُس کے دین کی اشاعت کی کوششوں میں قطعاً حائل نہیں ہو سکتا بلکہ سچی بات تو یہ
ہے کہ جب انسان اپنے رنج کو بھول کر خدا تعالیٰ کے دین کے کام میں مصروف ہو جاتا ہے
تو وہ خدا کو اور بھی پیارا معلوم ہونے لگتا ہے ۔ جس طرح لقمان نے کڑوی قاش کھا کر منہ
نہیں بنایا تھا بلکہ وہ اپنے آقا کی مہربانی کی تعریف کرتا چلا گیا تھا۔ اسی طرح اگر کوئی شخص
خون ٹپکاتے ہوئے دل کے ساتھ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت کرتا ہے تو ایسی حالت میں
جو مروڑ اور بیچ اس کے قلب میں پیدا ہوتا ہے وہ خدا تعالیٰ کو بہت ہی محبوب نظر آتا ہے،
کیونکہ خدا تعالیٰ کہتا ہے دیکھو میرا بندہ اس وقت بھی دین کی خدمت کر رہا ہے جب بہت
سے لوگ ہمت ہار کر بیٹھ جاتے ہیں۔ دیکھو غموں کی وجہ سے اس کی کمرخم ہے، اس کی آنکھیں
نمناک ہیں ، اس کا دل جذبات کا ایک تلاطم اپنے اندر لئے ہوئے ہے مگر وہ میری
خاطر ، میرے دین کی خاطر، میری رضا کی خاطر اپنی جھکی ہوئی کمر سیدھی کر رہا ہے۔
XXX
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
۲۰
خطابات شوری جلد سوم
اپنے آنسوؤں کو پونچھ رہا ہے اپنے چہرہ کو بشاش بنا رہا ہے۔ اس کے افکار پریشان ہیں اور ہم اور غم
اس کے دل پر چھایا ہوا ہے مگر وہ اپنے ہم اور اپنے غم اور اپنے افکار کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ اپنے
جذبات کو دبا کر دین کی خدمت کرتا چلا جاتا ہے۔ پس بے شک دنیا میں مشکلات اور
تکالیف آتی ہیں اور آتی چلی جائیں گی مگر جو سچا مومن ہوتا ہے وہ ان مشکلات اور تکالیف کی
پرواہ کئے بغیر اپنے رب کی طرف محبت اور جوش سے بڑھتا چلا جاتا ہے اور جب خدا کی
آواز اُس کے کانوں میں پڑتی ہے وہ یہ نہیں کہتا کہ ٹھہرو اور مجھے صبر کرنے رنے دو، ٹھہرو اور مجھے
اپنے گھر کی مصیبتوں سے تھوڑی دیر کے لئے نپٹنے دو ، ٹھہرو اور مجھے اپنے بچوں اور عزیزوں
کے کاموں کی طرف تھوڑی دیر کے لئے متوجہ ہونے دو بلکہ وہ خواہ کیسے ہی رنج میں ہو، کیسی
ہی مصیبت میں ہو، کیسے ہی دکھ میں ہو جب خدا تعالیٰ کی آواز اس کے کان میں پڑتی ہے وہ
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّیک کہتے ہوئے اس کی طرف دوڑ پڑتا ہے کہ اے میرے رب ! میں
حاضر ہوں ۔ اے میرے رب ! میں حاضر ہوں ۔
احزاب کی جنگ میں جب دشمن بڑا طاقتور تھا اور مسلمانوں کی حالت نہایت غربت
اور بیکسی کی تھی ، شدید سردی کا موسم تھا اور غریب مسلمانوں کے پاس اپنا تن ڈھانکنے کے
لئے بھی کپڑا نہیں تھا ایک رات اللہ تعالیٰ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خبر دی کہ
اے محمد ! صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم نے تیرے دشمن کو بھگا دیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے اس الہام کے نازل ہونے کے بعد صحابہؓ کو آواز دی اور فرمایا کہ کوئی ہے؟
ایک صحابی کہتے ہیں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ آواز دی اُس وقت میں
جاگ رہا تھا مگر میری زبان یخ ہو رہی تھی اور میرا جسم بھی یخ ہو رہا تھا کیونکہ میرے پاس
کپڑے کافی نہ تھے اور موسم نہایت شدید سر د تھا، چنانچہ باوجود اس کے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی آواز کان میں پڑ رہی تھی ، ہم جو آپ پر جانیں قربان کرنے کے لئے تیار
رہتے تھے اُس وقت ہماری زبان سے کوئی بات تک نہیں نکلتی تھی ۔ میں نے چاہا کہ بولوں
اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کا جواب دوں مگر میری زبان میں اتنی طاقت نہ
تھی کہ میں جواب دے سکتا لیکن ایک اور صحابی بول اُٹھا اور اس نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! میں
حاضر ہوں ۔ آپ نے اس کے جواب کو سنا مگر خاموش رہے۔ تھوڑی دیر کے بعد آپ نے
XXX
XXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۲۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
پھر فرمایا کہ کوئی ہے؟ تب پھر وہی صحابی کہتے ہیں کہ میں اُس وقت بھی جاگ رہا تھا مگر مجھ
میں اتنی ہمت نہ تھی کہ بول سکتا ، سردی کی شدت نے میری قوت گویائی کو سلب کر دیا اور
با وجود انتہائی خواہش رکھنے کے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کا جواب
دوں حسرت اور افسوس کے ساتھ خاموش رہا کیونکہ میری زبان نے میرے دل کے جذبات
کا ساتھ نہ دیا۔ اس پر پھر وہی صحابی جنہوں نے پہلے کہا تھا کہ یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں
بول پڑے اور کہنے لگے یا رَسُولَ اللہ ! میں حاضر ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا تم نہیں کوئی اور بولے مگر کسی اور صحابی کو اُس وقت بولنے کی ہمت نہ پڑی۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر خاموش ہو گئے اور تھوڑی دیر کے بعد آپ نے سہ بارہ فرمایا کہ
کوئی ہے؟ اس پر بھی دوسرے صحابہ بول نہ سکے مگر وہ صحابی جنہوں نے دو دفعہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات کا جواب دیا تھا اس دفعہ بھی بول اُٹھے کہ یا رسول اللہ میں
حاضر ہوں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسکرائے اور آپ نے فرمایا باہر جاؤ اور دیکھو
کہ دشمن کا کیا حال ہے؟ وہ گئے اور واپس آکر کہنے لگے کہ یا رسول اللہ ! میدان بالکل خالی
پڑا ہے اور دشمن کا کوئی خیمہ وہاں نظر نہیں آتا ۔ آپ نے فرمایا میں نے اسی لئے تم کو باہر
بھجوایا تھا کیونکہ مجھے اللہ تعالیٰ نے خبر دی تھی کہ دشمن کو بھگا دیا گیا ہے ۔ تو دیکھو یہ عشق کی
کیفیت ہوتی ہے کہ باوجود اس کے کہ شدید سردی تھی ، باوجود اس کے کہ سردی کی وجہ سے
زبان تک یخ ہو رہی تھی ، باوجود اس کے کہ تن پر کپڑے بھی کافی نہیں تھے پھر بھی وہ صحابی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آواز پر یا رسول اللہ ! میں حاضر ہوں“ کہنے کی توفیق
پا رہا تھا۔ یہی روح ہے جو مردوں کو زندہ کرتی ہے ، یہی روح ہے جو اللہ تعالیٰ کی بادشاہت
زمین پر قائم کرتی ہے، یہی روح ہے جو انبیاء کی جماعتوں کو احیاء بخشتی ہے، یہی روح ہے
جو قوموں کو ابدی زندگی عطا کرتی ہے۔ جب تک یہ روح زندہ رہے دنیا مر نہیں سکتی اور جس
دن یہ روح مرگئی اس دن کے بعد دنیا زندہ نہیں رہ سکتی ۔ مومن کے دل میں ایک جوش ہوتا
ہے، ایک جنون ہوتا ہے، ایک تڑپ ہوتی ہے کہ میں ساری دنیا کو خدا تعالیٰ کے آستانہ کی
طرف کھینچ لاؤں اور اس جوش اور جنون کی حالت میں جب بھی خدا کی آواز اس کے
کان میں آتی ہے کہ کوئی ہے جو میری آواز کو سنے؟ تو وہ لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّیک کہتے ہوئے
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
۲۲
خطابات شوری جلد سوم
اس کی طرف دوڑ پڑتا ہے۔ اسی کام کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو کھڑا کیا ہے، اسی کام کے
لئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے ، اسی کام کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
آئے اور اسی کام کے لئے میرے کمزور کندھوں پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے بوجھ رکھا گیا ہے۔
میں جانتا ہوں کہ آسمان یا زمین سے خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو کھڑا کر دے گا جو میری آواز پر
لبیک کہنے والے ہوں گے اور جو اپنی جان اور اپنی عزت اور اپنی دولت اور اپنا وطن اور
اپنی ہر چیز اس راستہ میں خوشی سے قربان کر دیں گے کیونکہ وہ مجھ کمزور اور ناتواں انسان کی
آواز نہیں سنیں گے بلکہ اس آواز کے پیچھے انہیں خدا کی آواز بلند ہوتی نظر آئے گی ۔
پس مجھے یہ فکر نہیں کہ یہ کام کس طرح ہوگا ۔ جب خدا نے ایک کام میرے سپرد کیا ہے
تو یقیناً وہ کام ہو کر رہے گا، خواہ وہ میری زندگی میں ہو اور خواہ میری موت کے بعد ہو، خواہ
تمہارے ذریعہ سے ہو خواہ تمہاری نسلوں کے ذریعے سے ہو، بہر حال یہ ناممکن اور بالکل
نا ممکن ہے کہ جو کام خدا نے میرے سپرد کیا ہے وہ نہ ہو۔ زمین اور آسمان ٹل سکتے ہیں مگر
توحید کا قیام، خدائے واحد کے کلمہ کا اعلاء اور اُس کے دین کا دنیا کے گوشہ گوشہ میں پھیلنا
کبھی رُک نہیں سکتا ۔ یورپ کا فلسفہ، یورپ کی سیاست اور یورپ کا تمدن اب اس کے رستہ
میں حائل نہیں رہ سکتا۔ خدا کے فرشتے اس کی دیواروں پر اپنی تو ہیں داغنے کے لئے تیار
بیٹھے ہیں اور قریب ہے کہ خدا کا حکم جاری ہو جائے ۔ پھر وہ عمارتیں اسلام اور احمدیت کے
مقابلہ میں اس طرح منہدم ہو جائیں گی جس طرح ایک چھوٹی سے چھوٹی اور کمزور سے کمزور
دیواروں والی عمارت منہدم ہو جاتی ہے۔ پس ان حالات کے ماتحت ان کمیٹیوں میں جو
ابھی بنائی جائیں گی آپ لوگوں کو غور کرنا چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ مومن کے اندر اگر
ایک طرف عقل پائی جاتی ہے تو دوسری طرف اس میں جنون پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
آج تک کوئی نبی ایسا نہیں آیا جس کی قوم کو دنیا نے بہترین عقلمند نہیں کہا اور کوئی نئی دنیا میں
ایسا نہیں آیا جس کی قوم کو دنیا نے مجنون نہیں کہا ۔ انبیاء کے ماننے والوں کی خوبی ہی اس
میں ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں پاگل بھی ہوتے ہیں اور عقلمند بھی ہوتے ہیں۔ وہ عقلمند
ہوتے ہیں کیونکہ وہ کوئی بات ایسی نہیں کرتے جو عقل کے خلاف ہو لیکن دوسری طرف جب
بات
قربانی کا سوال ہو تو وہ کوئی شرط پیش نہیں کرتے کسی فکر اور تردد کا اظہار نہیں کرتے بلکہ وہ
XXX
XXXXXXXXX
خطابات شوری جلد سوم
۲۳
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
ہر قسم کی قربانی پیش کرنے کے لئے خدا کی آواز پر اس طرح گرتے چلے جاتے ہیں جس طرح
پروانہ شمع پر گرتا ہے۔ لوگ جب اُن کے عقل کے کاموں کو دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ان
لوگوں سے بڑھ کر دنیا میں اور کوئی عقل مند نہیں مگر جب وہ اس بات کو دیکھتے ہیں کہ وہ لوگ
ہر قسم کے خوف سے نڈر ہو کر اور ہر قسم کے انجام سے بے نیاز ہو کر قربانیوں پر قربانیاں
کرتے چلے جاتے ہیں اور اپنی طاقت اور وسعت سے بھی بڑھ کر قربانیاں کر رہے ہیں تو وہ
حیران ہو کر کہتے ہیں کہ ان لوگوں سے بڑھ کر اور کوئی پاگل نہیں ۔ یہی مجموعہ قوم جو ایک ہی
وقت میں عالم بھی ہوتا ہے اور پاگل بھی ہوتا ہے، عارف بھی ہوتا ہے اور مجنون بھی ہوتا
ہے، ایک ایسا مجموعہ ہے جو ہمیشہ دنیا کو فتح کرتا آیا اور یہی وہ مجموعہ قوم ہے جس پر کہ آئندہ
دنیا کی تمام ترقی اور فتوحات کا انحصار ہے ۔
اس وقت ہمارے سامنے جو تجاویز پیش ہیں وہ جماعت کے دوستوں کی طرف سے
پرانے اصول پر ہی پیش کی گئی ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں اب ہمارے کام کئی قسم کے تغیرات
کے مستحق ہیں اور میرے نزدیک اب وقت آگیا ہے جب کہ جماعت کے بہترین دماغوں کو
محض اس لئے فارغ رکھا جائے کہ وہ اعلیٰ مسائل کے متعلق غور و خوض کر سکیں اور جماعت کو
اپنے مفید مشوروں سے آگاہ کریں ۔ میں نے ایک عرصہ تک جماعت کے جذبات اور اُس
کے احساسات کا خیال رکھا اور باوجود دوستوں کی ناتجربہ کاری، ان کی سیاست سے
نا واقفیت اور دینی جماعتوں کے اصول سے لاعلم ہونے کے ہمیشہ اُن کے مشوروں کو قبول کیا
اور اگر اپنی کوتاہ نظری سے گردو پیش کے حالات سے غلط طور پر متاثر ہو کر انہوں نے بعض
مشورے دیئے تو میں نے اُن کو بھی رد نہیں کیا مگر اب وقت آگیا ہے کہ میں ایسے مشوروں کو
قبول نہ کروں اور دوستوں کے جذبات اور ان کے احساسات کا خیال رکھے بغیر اُن کو کُھلے
طور پر رڈ کر دوں ۔ میں جانتا ہوں کہ در حقیقت بات یہی ہے کہ اب جو کچھ میں کہوں گا اُسی
پر جماعت کا چلنا مفید اور بابرکت ہوگا نہ اُس راہ پر چلنا جس کو وہ خود اپنے لئے تجویز
کرے۔ اگر خدا نے مجھ پر یہ انکشاف کیا ہے کہ میں حُسن واحسان میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا نظیر ہوں تو درحقیقت اس کے یہی معنی ہیں کہ اب تمہاری ذمہ داری
بحیثیت ایک شخص کے ہے، بحیثیت جماعت جو ذمہ داری سمجھی جاتی تھی وہ ختم ہو گئی ہے۔
خطابات شوری جلد سوم
۲۴
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اب میں خدا تعالیٰ کے سامنے اُس کے دین کی اشاعت اور اسلام کے احیاء کے لئے ذاتی طور
پر ذمہ وار ہوں اس لئے اب مجھے جماعت کے مشوروں کی زیادہ پرواہ نہیں ہوگی۔ اگر کسی معاملہ
میں جماعت کی شدید رائے کو بھی رڈ کرنا پڑا تو میں اُسے کھلے طور پر رد کر دوں گا اور اس بات
کی ذرا بھی پرواہ نہیں کروں گا کہ یہ وہ مشورہ ہے جو جماعت نے متفقہ طور پر دیا ہے۔ اب
خدا کے سامنے میں صرف اپنے آپ کو ذم آپ کو ذمہ دار سمجھتا ہوں اور میں اللہ تعالیٰ کے الہامات اور
اس کی تائید کی روشنی میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا
منشاء تھا یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کسی تعلیم کو لے کر دنیا میں مبعوث ہوئے ۔ پس
آئندہ میں صرف اُس آواز کوسنوں گا جو خدا تعالیٰ کی ہو گی دوسرا کوئی لفظ میرے کان برداشت
نہیں کر سکتے ۔ میرا فرض ہے کہ اب میں اُس کی طرف بڑھتا چلا جاؤں اور خواہ میرے سامنے
کوئی بات کیسی ہی خوبصورت شکل میں پیش کی جائے اس کی پرواہ نہ کروں جبکہ میرا دل یہ
گواہی دے رہا ہو کہ میں وہی کام کر رہا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا کام تھا
اور میں وہی کام کر رہا ہوں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کام تھا ۔ در حقیقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو میری زبان پر تصرف دینے
کے معنے ہی یہی تھے کہ تم اس آواز کو سنو جو براہ راست رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
تمہیں کہیں اور تم اس آواز کو سنو جو براہ راست حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تمہیں
کہیں ۔
کوئی شخص اس کے یہ معنے نہ سمجھے کہ با وجود خدا تعالیٰ کے کلام اور اس کی نصوص صریحہ
کے میں کوئی ایسا کام بھی کر سکتا ہوں جو اُس کی تعلیم کے خلاف ہو۔ میرے اس بیان کے یہ
معنی نہیں ہیں بلکہ میرے قول کا مفہوم یہ ہے کہ تمام نصوص صریحہ سچائی کی طرف جاتی ہیں اور
غلطی کی طرف وہ بات جاتی ہے جو خدا اور اس کے رسول کے احکام کے خلاف ہوتی ہے۔
پس یہ نہیں کہ جو کچھ میں کہوں گا وہ خدا اور اس کے رسول کے منشاء کے خلاف ہو سکتا ہے بلکہ
جو کچھ میں کہوں گا وہی خدا اور اس کے رسول کے منشاء کے مطابق ہوگا اور میرے مقابلہ میں
جو کچھ دوسرا سمجھے گا وہ خدا اور اس کے رسول کے منشاء کے خلاف ہو گا مگر یہ چیزیں ساری کی
ساری قیاسی اور وہمی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اپنی پاک جماعت کو ہمیشہ ایسی ٹھوکروں سے بچا لیتا ہے
خطابات شوری جلد سوم
۲۵
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
جو اُس کے ایمان کو ضائع کرنے والی ہوں۔ جب میں یقین رکھتا ہوں کہ آپ لوگ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت میں شامل ہیں اور اس زمانہ کے لوگ ہیں
جن کو خدا تباہ نہیں کیا کرتا ۔ اور جبکہ میں یقین رکھتا ہوں کہ باوجود اپنی ساری کمزوریوں اور
نالائقیوں کے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
لائی ہوئی تعلیم کی اشاعت کی ذمہ واری میرے کمزور کندھوں پر ڈالی گئی ہے تو میں یہ بھی
یقین رکھتا ہوں کہ وہ مجھ سے کوئی بات ایسی نہیں کہلوائے گا جو خدا اور اُس کے رسول کے
منشاء کے خلاف ہو۔ اور اور میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا تم سے بھی کبھی اس بات کا انکار نہیں
کرائے گا جو خدا اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق ہو۔ آخر میں بھی اُس کے قبضہ میں
ہوں اور آپ لوگ بھی اُسی کے قبضہ میں ہیں ۔
پس آپ لوگ جو مشورہ دیں اُس میں اس امر کو ملحوظ رکھیں کہ عقل کا دامن اپنے ہاتھ
سے کبھی نہ چھوڑ دیں مگر دوسری طرف یہ امر بھی مد نظر رکھیں کہ مومن مجنون ہوتا ہے اور وہ دین
کے لئے بڑی سے بڑی قربانی پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا۔ پس ہمیں عظیم الشان
کاموں کو محض اس لئے نہیں چھوڑ دینا چاہئے کہ ہمارے پاس سرمایہ نہیں ہے۔ اب وہ وقت
آگیا ہے کہ ہم میں سے ہر شخص اپنا مال خدا کے راستہ میں پیش کر دے اور اس راہ میں کسی
قسم کی ہچکچاہٹ سے کام نہ لے۔ حضرت مسیح ناصری کے زمانہ میں ایسے کئی لوگ موجود تھے
جنہوں نے اپنی تمام جائدادیں دین کے لئے دے دیں اور خدا کے لئے تلاش اور مفلس بن
گئے ۔ ان لوگوں کو فقیر کہا جاتا تھا کیونکہ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے اپنا تمام مال خدا کے لئے
لٹا دیا۔ انجیل میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح ناصری کے پاس ایک دفعہ ایک مال دار شخص آیا اور
آکر کہنے لگا اے نیک استاد! میں تیری جماعت میں شامل ہونا چاہتا ہوں ۔ حضرت مسیح ناصری
نے اسے دیکھا اور کہا اونٹ کا سُوئی کے ناکہ میں سے نکل جانا آسان ہے مگر دولت مند کا خدا
کی بادشاہت میں داخل ہونا مشکل ہے، اگر تم سچے دل سے خدا کی رضا حاصل کرنا چاہتے
ہو تو جاؤ اور پہلے اپنی تمام دولت خدا کے لئے قربان کر دو یے تو سچی بات یہی ہے کہ ایک
زمانہ ایسا آتا ہے جب جماعت کے افراد سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ کیا جاتا ہے ۔ اور اگر
مطالبہ نہ کیا جائے تو ہر فرد کو اس غرض کے لئے تیار ضرور کیا جاتا ہے کہ وہ اشارہ پاتے ہی
خطابات شوری جلد سوم
۲۶
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
اپنی ساری دولت پھینک دے گا اور اس کی ذرا بھی پرواہ نہیں کرے گا۔ یہ کیفیت ہے جو
امیر اور غریب دونوں کے دلوں میں پیدا ہونی چاہئے ۔ بے شک ایک امیر آدمی کے پاس
دولت ہوتی ہے اور غریب اس دولت سے محروم ہوتا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا کے
راستے امیر اور غریب دونوں کے لئے کھلے رکھے ہیں ۔ دولت مند اگر اپنے اموال کی قربانی
سے خدا تعالیٰ کے فضلوں کو جذب کرتا ہے تو ایک غریب شخص صرف ارادہ کے ساتھ اُس کی
برکتوں کو جمع کر لیتا ہے۔ جب تک ہمارے کام اس بنیاد پر نہیں ہوں گے ہم اپنے فرائض کی
ادائیگی میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔
ہمیں یہ امر ہر وقت اپنے مد نظر رکھنا چاہئے کہ جس کام کو ہم نے سرانجام دینا ہے وہ
اتنا عظیم الشان اور اس قدر اہم ہے کہ اس کے لئے ہمیں کسی قربانی کی بھی پروا نہیں ہو سکتی ۔
خواہ ہمارے کپڑے پک جائیں، ہمارے گھر فروخت ہو جائیں ، ہماری جائدادیں جاتی
رہیں ، ہماری عزت اور ہمارا ناموس قربان ہو جائے ، ہمیں دوسروں کی غلامی کرنی پڑے
تب بھی ہم اپنے مقصد کو حاصل کر کے رہیں گے اور ہم یہ خیال بھی اپنے دل میں نہیں لائیں
گے کہ ہم نے کوئی کام کیا ہے۔ خدا کا دین دنیا میں پھیلانا اور اس کے نام کو بلند کرنا ہمارا
مقصد ہے۔ اس مقصد میں اگر ہم اپنے آپ کو بیچ کر بھی کامیاب ہو سکتے ہیں، اگر ہم اپنی
بیویوں اور اپنے بچوں کو قربان کر کے بھی کامیاب ہو سکتے ہیں تو ہمیں اس میں کوئی دریغ
نہیں ہونا چاہئے ، یہ عزم ہے جو ہمارے اندر پیدا ہونا چاہئے اور یہ دلیری کی روح ہے جو
ہم میں سے ہر شخص کو پیدا کرنی چاہئے ۔ جب تک ہم اپنے اندر یہ دلیری پیدا نہیں کر لیتے
اُس وقت تک ہم اس کام کے اہل نہیں بن سکتے اور نہ اس کام کو کسی صورت میں سرانجام
دے سکتے ہیں ۔
میں یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے بجٹ میں اس سال بعض غلطیاں رہ گئی ہیں
مثلاً کالج کے قیام کا اعلان کر دیا گیا ہے مگر اس کے اخراجات کا بجٹ میں کوئی ذکر نہیں
حالانکہ یہ اخراجات ایسے ضروری ہیں کہ کالج کا اعلان ہو جانے کے بعد ان کو کسی صورت
میں بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ اسی طرح بجٹ کمیٹی کو یہ امر بھی مد نظر رکھنا چاہئے کہ میرے
نزدیک نظارتوں کا عملہ اس قسم کا نہیں جو تمام کام کو سنبھال سکے۔ وہ عملہ صرف اتنا کام کر سکتا ہے
XXXXXXX