مجلس مشاورت اپریل ۱۹۴۴ء
خطاباتِ شورٰی (جلد سوم۔ 1944ء تا 1961ء), حصہ 9
خطابات شوری جلد سوم
۹۹
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
حدیث نہیں ملتی جس میں صحابہ کا یہ قول درج ہو کہ اب کیا ہوگا۔ پھر ایسی ایسی جنگوں کا بھی
تاریخ اسلام سے ثبوت ملتا ہے جن میں سے ایک ایک جنگ میں بعض دفعہ سو سو کے قریب
صحابی کا نے یا اندھے ہو گئے ۔ عیسائی اس طرح تاک کر نشانہ لگاتے کہ تیر سیدھے اُن کی
آنکھوں میں آکر لگتے اور وہ اندھے یا کانے ہو جاتے ۔ یہ قربانیاں ہیں جو صحابہ نے کیں مگر
ان قربانیوں کے باوجود کسی ایک کی زبان سے بھی یہ فقرہ نہیں نکلا کہ اب کیا ہو گا ۔ فلاں صحابی تو
مر گیا ، فلاں صحابی تو ناکارہ ہو گیا۔ یہ روح ہے جو ہمیں اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے کیونکہ یہی
روح ہے جو قوموں کو کامیاب بنایا کرتی ہے۔
ہمارے لئے یہ خطرہ کی بات نہیں ہے کہ حضرت خلیفہ اول بہت بڑے عالم تھے جو فوت
ہو گئے یا مولوی عبد الکریم صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے ۔ یا مولوی برہان الدین
صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے ۔ یا حافظ روشن علی صاحب بہت بڑے عالم تھے جو
فوت ہو گئے ۔ یا قاضی امیر حسین صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے ۔ یا میر محمد اسحاق
صاحب بہت بڑے عالم تھے جو فوت ہو گئے بلکہ ہمارے لئے خطرہ کی بات یہ ہے کہ
جماعت کسی وقت بحیثیت جماعت مر جائے اور ایک عالم کی جگہ دوسرا عالم ہمیں اپنی جماعت
میں دکھائی نہ دے۔ پس اپنے آپ کو اس مقام پر لاؤ اور جلد جلد ترقی کی طرف اپنے
قدموں کو بڑھاؤ۔ میں نہیں جانتا کہ جب خدا نے میرے متعلق یہ کہا ہے کہ میں جلد جلد
بڑھوں گا تو اس کا یہ مطلب ہے کہ میری موت جلد آنے والی ہے یا یہ مطلب ہے کہ میں جلد جلد
ترقی کی منازل طے کرتا چلا جاؤں گا ۔ تم ان دو میں سے کوئی بھی پہلو لے لو۔ بہر حال اس
امر کو اچھی طرح یاد رکھو کہ اب جماعت میں سے وہی شخص اپنے ایمان کو سلامت رکھ سکے گا
اور وہی با ایمان مر سکے گا جو خدا تعالیٰ کے دین کی اشاعت اور اس کے سلسلہ کی ترقی کے لئے
جلد جلد قدم اُٹھائے گا ۔ اگر تمہارا جرنیل دشمن کی فوج پر حملہ کر دے اور تم آرام سے اپنے
گھروں میں بیٹھے رہو تو کون تمہیں وفادار کہہ سکتا ہے؟ کون تمہاری اطاعت کا قائل ہو سکتا
ہے؟ کون تمہیں عزت کی نگاہ سے دیکھ سکتا ہے؟ جب خدا نے مجھے کہا کہ میں جلد جلد قدم
بڑھاؤں گا اور جب خدا نے مجھے یہ نظارہ دکھایا یہ نظارہ دکھایا کہ میں بھاگتا چلا جا رہا ہوں اور زمین
میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے تو در حقیقت خدا نے تم کو کہا کہ تم جلد جلد بڑھو اور
خطابات شوری جلد سوم
۱۰۰
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
جلد زمینوں کو طے کرتے چلو ۔ جب ایک شخص کو افسر مقرر کیا جاتا ہے تو اُس افسر کو حکم دینے
کے معنے یہ ہوتے ہیں کہ ماتحتوں کو اُس کے واسطہ سے حکم دیا جائے۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ
فرشتوں کو حکم دیتا ہے کہ آدم کو سجدہ کرو۔ اور ڈانٹتا شیطان کو ہے کہ تم نے کیوں سجدہ نہ کیا۔
شیطان میں نفسانیت سہی ، ہزاروں گناہ سہی ، مگر اُس میں اتنی عقل ضرور تھی کہ اس نے یہ نہیں
کہا کہ اے خدا ! تو نے مجھے کب حکم دیا تھا، تو نے تو فرشتوں کو حکم دیا تھا مجھے تو حکم دیا ہی نہیں
تھا۔ وہ جانتا تھا کہ فرشتوں کو جب حکم رشتوں کو جب حکم دیا گیا تو اس کے معنے دیا گیا تو اس کے معنے یہی تھے کہ میں ؟ میں بھی اس کی اتباع
کروں۔ پس وہ نادان جو کہتا ہے کہ یہ تو مصلح موعود کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ جلد جلد
بڑھے گا، میرے متعلق تو نہیں کہا گیا کہ میں بھی جلد جلد بڑھوں وہ شیطان سے بھی اپنے
آپ کو زیادہ احمق قرار دیتا ہے ۔ شیطان نے تو تسلیم کر لیا تھا کہ جب فرشتوں کو حکم دیا گیا تو
در حقیقت اُن کے واسطہ سے مجھے بھی حکم دیا گیا مگر یہ تسلیم نہیں کرتا کہ مصلح موعود کو جو حکم دیا
گیا ہے اُس کے ماتحت وہ خود بھی آتا ہے۔
پس ہر احمدی کو سمجھ لینا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ
سے الہام پا کر میرے متعلق جو یہ خبر دی ہے کہ میں جلد جلد بڑھوں گا ، اس کے معنے یہ نہ تھے
کہ دشمنوں کی صفوں کے بالمقابل میں اکیلا کھڑا ہوں گا بلکہ یہ تھے کہ کام کی اہمیت کے پیش
نظر میرا فرض ہوگا کہ میں تیزی اور سرعت کے ساتھ اپنے قدم کو بڑھاتا چلا جاؤں اور جب
میں دشمن کے مقابلہ میں جلد جلد قدم بڑھاؤں گا تو خدا تعالیٰ اُن لوگوں کو بھی جو مجھ پر ایمان
لائیں گے اس بات کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ جلد جلد اپنے قدم بڑھائیں ۔ اسی طرح
جب خدا نے مجھے خبر دی کہ زمین میرے پاؤں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے اور میں تیزی
کے ساتھ بھاگتا جا رہا ہوں تو اس کے معنے بھی درحقیقت یہی تھے کہ جب میں تیزی کے ساتھ
بھاگوں گا اور زمین میرے قدموں کے نیچے سمٹنی شروع ہو گی تو اللہ تعالیٰ ان سچے مخلصوں کو
بھی جنہیں میرے ساتھ وابستگی حاصل ہوگی اس امر کی توفیق عطا فرما دے گا کہ وہ زمین کو
جلد جلد طے کریں اور آناً فاناً دور دراز فاصلوں کو طے کرتے ہوئے دنیا کے کناروں تک پہنچ
جائیں۔
پس اپنے اندر ایک غیر معمولی تغیر پیدا کرو اور جلد سے جلد عظیم الشان قربانیوں کے لئے
خطابات شوری جلد سوم
۱۰۱
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
تیار ہو ر جاؤ، اب تم زیادہ انتظار مت کرو۔ پیشگوئیوں سے پتہ لگتا ہے پتہ لگتا ہے کہ وہ وقت اب آ گیا
ہے جب زیادہ انتظار نہیں کیا جائے گا۔ جب تمہیں دیر تک منتظر رہنا نہیں پڑے گا ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں اور قیامت اس طرح اکٹھے ہیں جس
طرح انگشت شہادت کے ساتھ دوسری اُنگلی ملی ہوئی ہوتی ہیں۔ پس بہت بڑے تغیرات ہیں
جو دنیا میں رونما ہونے والے ہیں اور خدا تعالیٰ کے نزدیک یہ تغیرات بڑی بھاری اہمیت
رکھتے ہیں۔ اللہ بہتر جانتا ہے کہ اب کیا ہو جائے گا مگر اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ کسی عظیم الشان
تغییر یا بہت بڑے عظیم الشان تغیرات کی بنیادیں جلد سے جلد رکھ دی جائیں گی اور وہ شخص
جو ان مہمات میں میرا ساتھ نہیں دے گا، وہ شخص جو جلد جلد قدم کو نہیں بڑھائے گا ، اُس کے
دل پر زنگ لگ جائے گا اور وہ اس خطرہ میں ہو گا کہ اپنے پہلے ایمان کو بھی کھو بیٹھے ۔
اب میں دعا کر دیتا ہوں کیونکہ ساڑھے پانچ سے زیادہ وقت ہو چکا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں
اپنے فرائض کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں اپنے فضل سے اس رنگ میں کام کرنے کی
ہمت بخشے کہ ہم اُس کے دین کی باتیں لوگوں تک پہنچائیں۔ اُن پر خود عمل کریں اور
دوسروں سے بھی عمل کرائیں ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اُن وعدوں کا اہل
بنائے جو اُس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعہ اسلام کے دوبارہ احیاء کے
متعلق کئے اور ہمارے ذریعہ سے وہ اسلام کا نور دنیا کے چاروں کونوں تک پھیلائے اور
ہمیں ہر قسم کی کوتاہیوں اور ہر قسم کے گناہوں اور ہر قسم کی اخلاقی کمزوریوں سے محفوظ رکھے
تا کہ قیامت کے دن جب آدم سے لے کر آخر وقت تک کے تمام بنی نوع انسان جمع ہوں
گے اور ہمارے باپ دادا بھی اُن میں موجود ہوں گے ہم ذلیل ورسوا نہ ہوں بلکہ وہ ہمیں
عزت کے مقام پر جگہ دے۔ اور ہم اپنے رب سے یہ کہہ سکیں کہ اے خدا! جو فرض تو نے ا
ہمارے ذمہ لگایا تھا ہم اس کو پورا کر کے آئے ہیں اور تو اور تیرے فرشتے اس پر گواہ ہیں ۔“
(رپورٹ مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء)
اسد الغابہ جلد ۳ صفحه ۲۲۱ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ
صحیح بخارى كتاب فضائل اصحاب النبي الله باب قول النبي الله
لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خليلاً
خطابات شوری جلد سوم
۱۰۲
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء
صحیح بخاری کتاب الجنائز باب الدخول على الميت بعد الموت۔
ال عمران : ۱۴۵
۵۔ صحیح بخاری کتاب الجنائز باب قول النبي صلى الله عليه وسلم
إِنَّا بِكَ لَمَحْزُونُون -
السيرة الحلبية جز دوم صفحه ۳۲۶ تا ۳۲۸ از علی برهان الدین
الناشر المكتبة الاسلاميه بيروت۔ لبنان
کے لوقا باب ۱۸ آیت ۲۵
ترمذى كتاب الزهد باب في التوكل على الله
تذکرہ صفحہ ۱۷۷، ۱۷۸۔ ایڈیشن چہارم
ما السيرة الحلبية جز دوم صفحه ۱۶۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
ال صحیح بخاری کتاب المغازى باب قصة غزوة بدر
۱۲ صحیح بخاری کتاب بدء الوحى باب كيف كان بدء الوحي الى
رسول الله -
صحیح بخاری کتاب الرقاق باب التواضع
۱۴ الحکم ۳۰ جون ۱۹۰۳ء صفحه ۱۰
۱۵ متی باب ۱۰ آیت ۹ تا ۱۴
۱۶ متی باب ۶ آیت ۱۱
كل التوبة : ااا
ترمذی ابواب البر والصلة باب ماجاء في المدارة
و صحيح مسلم كتاب الحج باب نقض الكعبة
٢٠ المائدة : ٤٩
الاحقاف : ۱۴